بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ کا تذکرہ
خطبات مسرور جلد 17
6
68
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 108 فروری 2019ء بمطابق 08, تبلیغ 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج جن صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں سے پہلا نام حضرت ابُو مُلَيْل بن الْأَزْعَر کا ہے۔ان کی
والدہ کا نام اُمّ عمرو بنت اشرف تھا اور ان کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس سے تھا۔ان کو غزوہ بدر اور غزوۂ احد
میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 353 ابو مليل بن الازعر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 6 صفحه 295 ابو مليل بن الازعر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
ایک روایت کے مطابق ان کے بھائی حضرت ابو حَبِیب بن ازْعَد بھی غزوہ بدر اور دیگر غزوات میں
شامل ہوئے تھے۔(اسد الغابه جلد 6 صفحه 65 ابو حبیب بن الازعر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
دوسر ا ذکر حضرت انس بن معاذ انصاری کا ہے۔بعض روایات میں آپ کا نام انیس بھی بیان ہوا ہے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو نجار سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام اُمّ اناس بنت خالد تھا۔آپ غزوہ بدر،
احد، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔غزوہ احد میں آپ کے
بھائی حضرت ابی بن معاذ بھی آپ کے ساتھ شامل ہوئے۔ان کی وفات کے بارے میں اختلاف ہے۔ایک روایت میں
ہے کہ ان کی وفات حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں ہوئی۔جبکہ دوسری روایت میں ہے کہ حضرت انس بن معاذ
اور ان کے بھائی حضرت ابی بن مُعاذ برِ مَعُونَہ میں شہید ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 381 انس بن معاذ مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 1 صفحه 299 انس بن معاذ بن انش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
اگلا ذکر حضرت ابُو شَيْخ أبي بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے۔حضرت ابی بن ثابت کا تعلق قبیلہ
خزرج کی شاخ بنو عدی سے تھا۔ان کی کنیت ابو شیخ تھی۔ایک قول کے مطابق یہ کنیت آپ کے بیٹے کی تھی۔ان کی
والدہ کا نام سُخطی بنتِ حَارِثَہ تھا۔حضرت ابی بن ثابت حضرت حسان بن ثابت اور حضرت اوس بن ثابت
کے بھائی تھے۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے اور ان کی وفات واقعہ بئر معونہ کے روز ہوئی۔اس بارے میں بھی اختلاف ہے کہ حضرت ابی بن ثابت غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے یا نہیں۔تاریخ
خطبات مسرور جلد 17
69
69
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
کی مختلف کتابیں ہیں۔ابن اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت ابی بن ثابت زمانہ جاہلیت میں فوت ہو گئے تھے اور غزوہ بدر
اور غزوہ احد میں جو شریک تھے وہ ان کے بیٹے ابو شَيْخ بن اُبی بن ثابت تھے۔جبکہ علامہ ابن ہشام نے بدر کے
شاملین میں حضرت ابو شيخ أبي بن ثابت کو شمار کیا ہے۔حضرت ابی بن ثابت کی وفات کے متعلق روایات
میں ملتا ہے کہ آپ واقعہ بئر معونہ کے روز فوت ہوئے جبکہ بعض روایات میں یہ بھی ملتا ہے کہ ان کی وفات غزوۂ احد
کے روز ہوئی۔بہر حال یہ بھی روایات سے پتہ چلتا ہے کہ جو صحابی غزوۂ احد کے روز شہید ہوئے وہ آپ نہیں تھے بلکہ
آپ کے بھائی حضرت اوس بن ثابت تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 382 ابو شیخ ابی بن ثابت مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 1صفحه 165-166 ابی بن ثابت مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(اصابه جلد 1 صفحه 179 ابی بن ثابت مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
(سیرت ابن هشام صفحه 340 من حضر بدراً مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء)
پھر ایک ذکر ہے حضرت ابو بزدہ بن نیار کا۔کنیت ان کی آبو بزدہ تھی۔ابُو بُزدہ اپنی کنیت سے مشہور
تھے۔ان کا نام ہانی تھا۔ایک روایت میں آپ کا نام حارث اور ایک دوسری روایت میں مالک بھی بیان ہوا ہے۔ان کا
تعلق قبیلہ بَنُو قُضَاعَہ کے خاندان بلی سے تھا۔حضرت ابو بُزدہ حضرت براء بن عازب کے ماموں تھے۔ایک اور روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابو بُزدہ حضرت براء بن عازب کے چچا تھے۔بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل
ہوئے۔اس کے علاوہ غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل
ہوئے۔فتح مکہ کے دن بنو حارثہ کا جھنڈا حضرت ابُو بُزدہ کے پاس تھا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 344 ابو برده بن نیار مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اصابه جلد 7 صفحه 31-32 ابو بردہ بن نیار مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
(اسد الغابه جلد 5 صفحه 358 هانئ بن نیار مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
حضرت ابو عَبْس اور حضرت ابو بُزدہ نے جب اسلام قبول کیا تو اس وقت دونوں نے قبیلہ
بنو حارثہ کے بتوں کو توڑا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 343 ابو عبس بن جبر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
یعنی اپنے قبیلے کے وہ جو بت تھے، اُن کو ( توڑا تھا)۔حضرت ابو امامہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے غزوہ بدر کے لئے بدر کی طرف کوچ کا ارادہ کیا تو حضرت ابو امامہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
چلنے کو تیار ہو گئے۔اس پر ان کے ماموں حضرت ابو بزدہ بن نیار نے کہا کہ تم اپنی ماں کی خدمت گزاری کے لئے
رک جاؤ۔ماں بیمار تھی ان سے کہا تم رک جاؤ۔حضرت ابو امامہ نے کہا، ان میں بھی جوش تھا کہ اسلام کے خلاف حملہ ہو رہا ہے تو میں بھی جاؤں۔انہوں
نے کہا کہ وہ آپ کی بھی بہن ہیں۔مجھے جو کہہ رہے ہیں تو آپ رک جائیں۔جب یہ معاملہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے
سامنے پیش ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو امامہ کو رکنے کا حکم دیا یعنی بیٹے کو اور حضرت ابو بزدہ لشکر
کے ساتھ گئے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ سے واپس آئے تو حضرت ابو امامہ کی والدہ فوت ہو چکی
خطبات مسرور جلد 17
70
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
ں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھی۔(اسد الغابه جلد 6 صفحه 15 ابو امامه بن ثعلبة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
غزوہ احد کے دن مسلمانوں کے پاس دو گھوڑے تھے۔ایک گھوڑار سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
تھا جس کا نام 'الشکب تھا اور اور دوسرا گھوڑا حضرت ابو بزدہ کے پاس تھا جس کا نام 'مُلا وخ‘ تھا۔(الطبقات الكبرى جلد 1 صفحه 380 ذکر خیل رسول الله الا الله و دوابه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت ابو بُزدہ بن نیا بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ قبائل کے پاس تشریف لے
گئے۔اُن کے حق میں دعا کی لیکن ایک قبیلے کو آپ نے چھوڑ دیا اور ان کے پاس تشریف نہیں لے کے گئے۔اس پر
یہ بات اس قبیلے والوں کو بڑی گراں گزری کہ کیا وجہ ہے ؟۔اس پر انہوں نے اپنے ایک ساتھی کے مال کی تلاشی لی
تو اس کی چادر میں سے ایک ہار نکلا جو اس نے خیانت کرتے ہوئے لے لیا تھا۔پھر ان لوگوں نے وہ ہار واپس کیا تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس بھی تشریف لے گئے اور ان لوگوں کے حق میں بھی دعا کی۔(المعجم الكبير للطبرانی جلد 22 صفحه 195 اسنده ابو بردہ بن نیاز حدیث 511 مطبوعه دار احیاء التراث العربی بیروت 2002ء)
حضرت ابو بزدہ حضرت علی کے ساتھ تمام جنگوں میں شامل رہے۔آپ کی وفات حضرت معاویہؓ کے
ابتدائی دور میں ہوئی۔ان کی وفات کے سال کے بارہ میں مختلف روایات ہیں۔ایک روایت کے مطابق آپ کی
وفات 41 ہجری میں ہوئی جبکہ دوسری روایات میں 42 ہجری اور 45 ہجری کا ذکر بھی ملتا ہے۔(اصابه جلد 7 صفحه 32 ابو برده بن نیاز مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحیہ کے دن نماز کے
بعد ہم سے مخاطب ہوئے اور فرمایا جس نے ہماری نماز جیسی نماز پڑھی اور ہماری قربانی کی طرح قربانی کی تو اس نے
ٹھیک قربانی کی اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کر لی تو وہ بکری گوشت ہی کے لئے ہوئی۔یعنی یہ قربانی نہیں ہے۔بلکہ عید کی نماز سے پہلے قربانی کرنا وہ تو اس طرح ہی ہے جس طرح گوشت کھانے کے لئے بکری ذبح کر لی۔اس پر
حضرت ابُو بُزدہ بن نیار اٹھے (جن صحابی کا ذکر ہو رہا ہے ) اور انہیں کہا یا رسول اللہ ! میں نے تو نماز کے نکلنے سے
پہلے ہی قربانی کر لی ہے اور میں یہ سمجھا تھا کہ آج کا دن کھانے پینے کا ہے۔اس لئے میں نے جلدی کی، خود بھی کھایا اور
اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو بھی کھلایا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ بکری تو گوشت ہی کے لئے
ہوئی۔یہ تمہاری قربانی نہیں ہے۔اس پر حضرت ابو بردہ نے کہا کہ میرے پاس ایک سال کی پٹھیاں یعنی بکری کے
مادہ بچے ہیں اور وہ گوشت کی دو بکریوں سے بہتر ہیں یعنی کہ اچھی پلی ہوئی ہیں اور گو ایک سال کی ہیں لیکن دو بکریوں
کی نسبت سے زیادہ بہتر ہیں ، موٹی تازی ہیں۔اگر میں یہ قربانی کر دوں تو کیا میری طرف سے کافی ہو گا؟
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں کر دو لیکن تمہارے بعد کسی کو کافی نہیں ہو گا۔(صحيح البخارى كتاب العيدين باب كلام الامام والناس في الخطبة العيد
الخ حدیث 983)
تمہیں تو یہ اجازت ہے لیکن تمہارے بعد اور کسی کو اجازت نہیں۔دوسری احادیث بھی یہی بتاتی ہیں کہ ایک تو یہ کہ عید کے بعد قربانی کی جائے اور دوسرے بکری کی قربانی
خطبات مسرور جلد 17
71
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
کی ایک عمر ہوتی ہے وہ ہونی چاہئے۔بہر حال یہ جو آپ نے فرمایا کہ تمہارے بعد کسی کو کافی نہیں ہے۔اس بارے میں
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں سوال ہوا کہ قربانی کے بکرے کی عمر کیا ہونی چاہئے تو اس
پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت خلیفہ المسیح الاوّل حضرت مولانا نورالدین وہاں بیٹھے ہوئے تھے ان کو فرمایا
کہ آپ جواب دیں۔تو انہوں نے عرض کیا کہ اہل حدیث کے نزدیک دوسال کا ہو ناضروری ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 10 صفحہ 100)
یا ہمارے ملکوں میں یہ رواج ہے کہ وہ کہتے ہیں دوند ا ہو نا ضروری ہے۔سامنے کے دو بڑے دانت نکلے
ہونے چاہئیں۔تو بہر حال اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بزدہ کو جو فرمایا کہ تمہاری
قربانی تو میں اس ایک سال کے پٹھے کی قبول کرتا ہوں لیکن آئندہ کے لئے اور کسی کے لئے نہیں ہے۔بلکہ
جو ان بکری یا بکرا ہونا چاہئے اور یہی طریق جماعت میں رائج ہے یا ہمارے فتوے میں ہے جیسا کہ میں نے کہا اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔پھر حضرت اسعد بن یزید کا ذکر ہے۔حضرت اسعد کے والد کا نام یزیدِ بنِ الفاکہ تھا اور ان کا تعلق انصار
کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو زُریق سے تھا۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل
تھے۔علامہ ابن اسحاق نے اشعہ کی بجائے سغد بن یزید کا نام اصحاب بدر میں لکھا ہے۔حضرت آسعد بن یزید کے نام
کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔بعض نے آپ کا نام سعد بن زید ، سعید بن الفا کیہ اور سعد بن یزید بیان کیا ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 445 اسعد بن یزید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 2 صفحه 450 سعد بن الفاكة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر ایک بدری صحابی حضرت تمیم بن يعار انصاری تھے۔حضرت تمیم کے والد کا نام یکار
تھا۔آپ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو جِدَارہ بن عوف بن الحارث سے تھا۔آپ
غزوہ بدر اور غزوہ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔حضرت تمیم کی اولاد
میں بیٹار بنعتی اور بیٹی جمیلہ تھیں۔ان کی والدہ قبیلہ بنو عمر و سے تھیں۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 407 تميم بن يعار مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت آؤس بن ثابت بن مُنْذِر ہے۔یہ بھی انصاری تھے۔ان کی
کنیت ابو شداد تھی۔حضرت اوس کے والد کا نام ثابت تھا۔آپ کی والدہ کا نام سُخطی بنت حارثہ تھا۔آپ مشہور صحابی
حضرت شاد بن آؤس کے والد تھے۔آپ کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو عمرو بن مالك بن نجار سے تھا۔یہ عقبہ ثانیہ میں شامل
تھے نیز ایمان لائے۔غزوہ بدر اور غزوہ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔حضرت حسان بن ثابت (جو
مشہور شاعر تھے ) اور حضرت ابی بن ثابت آپ کے بھائی تھے۔حضرت عثمان بن عفان جب مدینہ ہجرت کر کے آئے تو
ان کے ہاں ان کا قیام ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان بن عفان اور حضرت اوس بن ثابت کے
درمیان مواخات قائم فرمائی۔ان کی وفات کے بارے میں عبداللہ بن محمد بن عُمارہ انصاری کہتے ہیں کہ
ان کی وفات، ان کی شہادت غزوہ احد میں ہوئی تھی۔بعض دوسرے اس سے اختلاف بھی کرتے ہیں لیکن جو
خطبات مسرور جلد 17
72
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
اختلاف کرنے والے ہیں وہ کمزور راوی ہیں۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه ،41، 382 عثمان بن عفان اوس بن ثابت مطبوعه دارالکتب العلميه بيروت 1990ء)
بن
عدى
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت ثابت بن خَنْساء ہے۔ان کا تعلق قبیلہ بنو غَنم
بن نجار سے تھا اور غزوہ بدر میں شامل ہونے کی سعادت ان کو نصیب ہوئی۔ان کے بارے میں اتناہی علم ہوا ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 389 ثابت بن خنساء مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر حضرت اوس بن الصامت بدر کے ایک صحابی تھے جنہوں نے بدر میں حصہ لیا ہے۔حضرت اوس
بن صامت حضرت عبادہ بن صامت کے بھائی تھے۔حضرت اوس غزوہ بدر اور احد اور دوسرے تمام غزوات میں
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اوس بن صامت اور
حضرت مَرْثَد بن ابي مَرْشَدَ الْغَنَوِی کے درمیان عقد مواخات کیا۔روایات میں آتا ہے کہ حضرت اوس نے اپنی
الميه خُوَيْلَه بنت مالک سے ظہار کیا تھا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 413 اوس بن صامت مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 1صفحه 323 اوس بن صامت مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
ظھار کہتے ہیں جو عربوں میں یہ رواج تھا کہ اپنی بیوی کو ماں کہہ دیا یا بہن کہہ دیا اس طرح کہنے کے بعد
اپنے اوپر حرام کر لیتے تھے یعنی کہ تم میری ماں ہو اس لئے حرام ہو گئی ہو۔اسلام نے اس رسم کو مٹا دیا اور حکم دیا کہ
اس کلمہ کے کہنے سے طلاق نہیں ہوتی۔ماں بہن کہہ دیا تو طلاق نہیں ہو جاتی۔ہاں یہ بیہودہ بات ہے جس کی سزا میں
اسلام نے کفارہ مقرر کیا ہے۔حضرت اوس نے کفارہ نہیں ادا کیا، کفارہ دینے سے پہلے اپنی اہلیہ سے تعلق قائم کیا تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ یہ غلط ہے۔پندرہ صاع جو ساٹھ مسکینوں کو کھلائیں۔یعنی کفارہ یہ
ہے کہ ساٹھ مسکینوں کو تم کھانا کھلاؤ۔ظہار کے متعلق قرآن کریم میں بھی حکم ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ الَّذِينَ
يُظْهِرُوْنَ مِنْكُمْ مِنْ نِسَائِهِمْ مَّا هُنَّ أُمَّهَتِهِمْ إِنْ أُمَّهُتُهُمْ إِلَّا إِلَى وَلَدْنَهُمْ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنْكَرًا مِنَ
الْقَوْلِ وَزُوْرًا۔وَإِنَّ اللهَ لَعَفُوٌّ غَفُوْرٌ۔وَالَّذِينَ يُظْهِرُوْنَ مِن نِّسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُوْدُونَ لِمَا قَالُوْا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ
مِنْ قَبْلِ أَن يَتَمَاسًا ذَلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ، فَمَنْ لَّمْ يَجِدْ فَصِيَاهُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ
مِنْ قَبْلِ أَن يَتَمَاسًا فَمَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا ذَلِكَ لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَتِلْكَ حُدُودُ
اللهِ وَلِلْكَفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ - (المجادلة: 3 تا 5) تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ دیتے ہیں وہ ان کی
مائیں نہیں ہو سکتیں۔ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنم دیا اور یقینا وہ ایک سخت ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہتے
ہیں۔اور اللہ یقیناً بہت درگزر کرنے والا اور بہت بخشنے والا ہے۔اور وہ لوگ جو اپنی بیویوں کو ماں کہہ دیتے ہیں پھر جو کہتے
ہیں اس سے رجوع کر لیتے ہیں۔یعنی پہلے ماں کہہ دیا۔پھر کہہ دیا اوہو غلطی ہو گئی تو پیشتر اس کے کہ دونوں ایک دوسرے
کو چھوئیں، ایک گردن کا آزاد کرنا ہے یعنی اس زمانے میں تو غلام ہوتے تھے ایک غلام کو آزاد کرو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ
وہ ہے جس کی تمہیں نصیحت کی جاتی ہے اور اللہ جو تم کرتے ہو اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔پس جو اس کی استطاعت
نہ پاتے ہوں۔(اگر یہ استطاعت نہیں ہے کہ غلام ہے اس کو آزاد کرنا ہے) تو مسلسل دو مہینے کے روزے رکھنا ہے
خطبات مسرور جلد 17
73
خطبہ جمعہ فرمودہ مور محہ 08 فروری 2019
پیشتر اس کے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو چھوئیں۔پس جو اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا
کھلانا ہے۔یہ اس لئے ہے کہ تمہیں اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے طمانیت نصیب ہو۔یہ اللہ کی حدود ہیں اور
کافروں کے لئے بہت ہی درد ناک عذاب مقدر ہے۔اس کا ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فرمایا ہے کہ : "جو شخص اپنی عورت کو ماں کہ بیٹھے تو وہ
حقیقت میں اس کی ماں نہیں ہو سکتی۔ان کی مائیں وہی ہیں جن سے وہ پیدا ہوئے۔سو یہ ان کی بات نامعقول اور
سراسر جھوٹ ہے اور خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے اور جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں اور پھر رجوع کریں تو
اپنی عورت کو چھونے سے پہلے ایک گردن آزاد کر دیں۔یہی خدائے خبیر کی طرف سے نصیحت ہے اور اگر
گردن آزاد نہ کر سکیں تو اپنی عورت کو چھونے سے پہلے دو مہینہ کے روزے رکھیں اور اگر روزے نہ رکھ سکیں تو
ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاویں۔"
(آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 50)
ان کی بیوی حضرت خُوَيْلَه بنتِ مالك بن ثَعْلَبَہ سے روایت ہے، کہ میرے شوہر اوس بن صامت
نے مجھ سے ظھار کیا تو میں رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شکایت لے کر گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس
کے بارے میں مجھے فرمارہے تھے کہ اللہ کا تقوی اختیار کر۔وہ تیرا چچازاد بھائی بھی ہے۔مجھے اپنی بات پر اصرار رہا
یہاں تک کہ قرآن کی یہ آیت نازل ہوئی۔انہوں نے کہا ماں کس طرح ہو سکتی ہے۔وہ تمہارا چچازاد بھائی بھی ہے اور
تم اس کی بیوی ہو۔کہتی ہیں میں نے بہر حال اس بات پر اصرار کیا یہاں تک کہ قرآن کی یہ آیت نازل ہوئی کہ قدی
سَمِعَ اللهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا - (المجادلة:2) کہ اللہ نے اس عورت کی بات سن لی جو آپ سے اپنے
شوہر کے بارے میں جھگڑ رہی تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ یعنی تیر اخاوند ایک غلام آزاد کرے۔اب اس کی سزا یہ ہے جو آیت
میں بیان ہوئی جس طرح قرآن شریف کا حکم ہے۔اس کے بعد ساری تفصیل ہے جو پہلے بیان ہو چکی ہے کہ ایک
غلام کو آزاد کرو۔کہتی ہیں میں نے اس پر عرض کیا کہ اس میں اس کی طاقت نہیں۔کہاں سے لے ؟ وہ تو غریب
آدمی ہے۔آپ نے فرمایا پھر دو مہینے کے لگا تار روزے رکھے۔میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! اس کی عمر ایسی ہے
کہ وہ لگا تار روزے بھی نہیں رکھ سکتا۔اس کی اس میں سکت نہیں ہے۔تو آپ نے فرمایا۔پھر وہ ساٹھ مسکینوں کو
کھانا کھلائے۔اس پر میں نے عرض کیا کہ اس کے پاس تو مال بھی کوئی نہیں ہے۔اس کے پاس کچھ نہیں ہے جس سے وہ صدقہ دے۔چونکہ کہتی ہیں میں بیٹھی ہوئی تھی کہ تبھی اس وقت کھجور
کا ایک تھیلا آیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کسی نے پیش کیا تو میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! میں
کھجوروں کے دوسرے تھیلے کے ساتھ اس کی مدد کروں گی یعنی اگر یہ مجھے مل جائے تو ایک اور تھیلے کا انتظام ہو سکتا ہے۔آپ نے فرمایا ٹھیک ہے۔جلاس کو لے جا۔یہ تھیلا لے جاؤ اور اس میں سے اس کی طرف سے ساٹھ مسکینوں کو کھلاؤ اور پھر
اپنے چچا کے بیٹے کے پاس جاؤ۔(سنن ابی داؤد کتاب الطلاق باب فى الظهار حدیث (2214)
خطبات مسرور جلد 17
74
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
یعنی اپنے خاوند کے پاس جاؤ۔تم اس کے کہنے سے کوئی ماں واں نہیں بنی۔ان صحابہ کی سیرت بیان ہوتی
ہے تو بعض مسائل بھی ساتھ ساتھ حل ہو جاتے ہیں۔حضرت ابن عباس کا بیان ہے کہ سب سے پہلا ظہار جو اسلام میں ہوا۔یعنی بیوی کو ماں کہنے کا وہ یہی
حضرت اوس بن صامت کا تھا۔ان کے نکاح میں ان کے چچا کی بیٹی تھی ان سے انہوں نے ظہار کیا تھا۔(اسد الغابه جلد 1صفحه 323 اوس بن صامت مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
بہر حال اللہ تعالیٰ نے یہ حدود قائم کی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں بھی یہ معاملہ
پیش ہوا۔آپ نے فرمایا کہ اس کی یہی سزا ہے۔خلیفہ ثانی کے زمانہ میں اسی طرح ایک معاملہ پیش ہوا آپ نے
فرمایا یہی سزا ہے۔اور سوائے اس کے کہ کوئی بہت ہی غریب ہے اور طاقت نہیں ہے تو پھر وہ استغفار کرے اور جس
حد تک سکت ہے ، پہنچ ہے وہ اس کی سزا میں دے۔تو بہر حال
اللہ تعالیٰ نے بیوی کو ماں یا بہن کہنے کے لئے حدود قائم کی ہیں۔بعضوں کو عادت ہوتی ہے ہر
ذراسی بات پر لڑائیاں ہوئیں تو کہہ دیا کہ میرے پر حرام ہو گئی یا یہ ہو گیا تو تم میری ماں کی طرح ہو تم فلاں ہو یا قسم
کھالی۔تو یہ سب قسمیں ہیں اور ان پر حدود قائم ہوتی ہیں۔اگر کوئی یہ کہتا ہے تو اس کو یہ سزا ہے جو اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے کہ غلام کو آزاد کرو یاروزے رکھو یا مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔حضرت اوس بن صامت شاعر بھی تھے۔حضرت اوس بن صامت اور شداد بن اوس انصاری نے
بیت المقدس میں رہائش رکھی۔ان کی وفات سر زمین فلسطین کے مقام رملہ میں 34 ہجری میں ہوئی۔اس وقت
حضرت اوس کی عمر 72 سال تھی۔(اسد الغابه جلد 1صفحه 323 اوس بن صامت مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت ارقم بن ابی ارقم ہے۔ان کی کنیت ابو عبد اللہ تھی۔حضرت ارقم کی والدہ کا نام امیمہ بنت عبد الحارث تھا۔بعض روایت میں ان کا نام تُمَاضِرُ بنتِ حُذَيْم اور
صفیہ بنت حارث بھی بیان ہوا ہے۔حضرت ارقم کا تعلق قبیلہ بنو مخزوم سے تھا۔آپ اسلام لانے والے اولین صحابہ میں سے تھے۔بعض کے نزدیک جب آپ ایمان لائے تو آپ سے قبل گیارہ افراد اسلام قبول کر چکے تھے۔بعض کہتے ہیں کہ آپ نے ساتویں نمبر پر اسلام قبول کیا۔حضرت عروہ بن زبیر روایت کرتے ہیں کہ
حضرت ارقم، حضرت ابو عبیدہ بن جراح اور حضرت عثمان بن مظعون اکٹھے ایک ہی وقت میں ایمان لائے۔حضرت ارقم کا ایک گھر مکہ سے باہر کوہ صفا کے پاس تھا جو تاریخ میں دارِ ارقم کے نام سے مشہور ہے۔دارِ ارقم ان کا گھر تھا۔اس گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام قبول کرنے والے افراد عبادت کیا
کرتے تھے۔یہیں پر حضرت عمرؓ نے اسلام قبول کیا تھا۔ان کے اسلام قبول کرنے کے بعد یعنی حضرت عمرؓ کے
خطبات مسرور جلد 17
75
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمانوں کی تعداد 40 ہو گئی تھی اور وہ اس گھر سے باہر نکلے تھے۔یہ گھر حضرت ار قم
کی ملکیت میں رہا۔پھر آپ کے پوتوں نے یہ گھر ابو جعفر منصور کو فروخت کر دیا۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 187 ارقم بن ابى الارقم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (اصابه جلد 1 صفحه
197 ارقم بن ابى الارقم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)(مستدرك على الصحيحين جلد 3 صفحه 574
حدیث 6127 كتاب معرفة الصحابه ارقم بن ابی الارقم دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
اس کے بارے میں سیرت خاتم النبیین میں جو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھی ہے
تفصیل یہ ہے
کہ اسلام کے پہلے تبلیغی مرکز یعنی دارِ ارقم کے بارے میں آپ تحریر فرماتے ہیں کہ :
" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خیال پیدا ہوا کہ مکہ میں ایک تبلیغی مرکز قائم کیا جاوے جہاں مسلمان
نماز وغیرہ کے لئے بے روک ٹوک جمع ہو سکیں اور امن و اطمینان اور خاموشی کے ساتھ باقاعدہ اسلام کی تبلیغ کی
جاسکے۔اس غرض کے لئے ایک ایسے مکان کی ضرورت تھی جو مرکزی حیثیت رکھتا ہو۔چنانچہ آپ نے ایک نو مسلم ارقم بن ابی ارقم کا مکان پسند فرمایاجو کوہ صفا کے دامن میں واقع تھا۔اس کے
بعد تمام مسلمان یہیں جمع ہوتے ، یہیں نماز پڑھتے، یہیں متلاشیان حق آتے۔" یعنی جن کو دین کی تلاش تھی اور
اسلام کا پیغام سنتے تھے وہ سننے کے لئے اور سمجھنے کے لئے آتے تھے یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے
فیضیاب ہونے کے لئے آتے تھے " اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کو اسلام کی تبلیغ فرماتے۔اسی وجہ سے یہ
مکان تاریخ میں خاص شہرت رکھتا ہے اور دار الاسلام کے نام سے مشہور ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قریباً تین سال تک دار ارقم میں کام کیا یعنی بعثت کے چوتھے سال آپ
نے اسے اپنا مرکز بنایا اور چھٹے سال کے آخر تک آپ نے اس میں اپنا کام کیا۔" اپنے اس مشن کو جاری رکھا
اور "مور خین لکھتے ہیں کہ دارِ ارقم میں اسلام لانے والوں میں آخری شخص حضرت عمرؓ تھے جن کے اسلام لانے سے
مسلمانوں کو بہت تقویت پہنچی اور وہ دارِ ار تم سے نکل کر بر ملا تبلیغ کرنے لگ گئے۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 129)
مدینہ ہجرت کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مؤاخات
حضرت ابو طلحہ زید بن سھل کے ساتھ قائم فرمائی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 185 ارقم بن ابى الارقم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت از قم غزوہ بدر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے بدر کے مال غنیمت میں سے ایک تلوار انہیں دی تھی۔حضرت از قم غزوۂ بدر، احد سمیت تمام غزوات میں
شریک ہوئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو مدینہ میں ایک گھر بھی دیا تھا۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے انہیں صدقات کی وصولی کے لئے بھی مقرر کر کے بھجوایا تھا۔(اسد الغابه جلد 1صفحه 198 ارقم بن ابى الارقم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(اصابه جلد 1 صفحه 187 ارقم بن ابى الارقم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
خطبات مسرور جلد 17
76
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
تاریخ میں یہ بھی ہے کہ حضرت ارقم معاہدہ حلف الفضول میں بھی شامل ہوئے تھے۔(استیعاب جلد 1 صفحه 131 ارقم بن ابی الارقم مطبوعه دار الجيل بيروت 1992ء)
وہ معاہدہ جو غریبوں کی مدد کرنے کے لئے اسلام سے پہلے مکہ کے رہنے والے بڑے لوگوں نے کیا تھا
جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل تھے۔حضرت ارقم کے بیٹے عثمان بن از قم روایت کرتے ہیں کہ
میرے والد کی وفات 53 ہجری میں ہوئی۔اس وقت آپ کی عمر 83 سال تھی۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان کی 55
ہجری میں وفات ہوئی۔عمر کے بارے میں اختلاف ہے کہ اسی سال تھی یا اس سے کچھ اوپر تھی۔حضرت ارقم نے
وصیت کی تھی کہ ان کی نماز جنازہ حضرت سعد بن ابی وقاص پڑھائیں جو صحابی تھے۔ان کی وفات کے بعد حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ عَقِیق مقام میں تھے اور وہاں سے دور تھے۔مروان نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی کسی غیر حاضر شخص کی وجہ سے دفن نہ کیا
جائے۔موجود نہیں ہیں اس لئے صحابی کی نعش کو اس وقت تک رکھا جائے جب تک وہ آنہ جائیں اور چاہا کہ ان کی
نماز جنازہ خود پڑھا دیں مگر عبید اللہ بن از قم نے مروان کی بات نہ مانی اور سعد بن ابی وقاص کے آنے پر حضرت ارقم
کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور جنت البقیع میں دفن کئے گئے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 188 ارقم بن ابى الارقم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
ان کے متعلق ایک روایت یہ بھی ہے کہ ایک دفعہ حضرت ارقم نے بیت المقدس جانے کے لئے
رخت سفر باندھا، تیاری کی، جانا چاہتے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سفر پر جانے کے لئے
اجازت چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کیا تم وہاں بیت المقدس میں کسی ضرورت کے لئے یا
تجارت کی غرض سے جار ہے ہو ؟
حضرت ار تم نے جواب دیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں۔کوئی کام
نہیں ہے اور نہ تجارت کی غرض سے جانا ہے بلکہ بیت المقدس میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں۔تو اس پر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اس مسجد میں ایک نماز اور مسجدوں کی ہزاروں نمازوں سے بہتر ہے یعنی یہاں مدینے
میں سوائے کعبہ کے جس پر حضرت ارقم نے اپنا ارادہ بدل لیا۔(اسد الغابه جلد 1صفحه 187 ارقم بن ابى الارقم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت بشبش بن عمرو ہے۔ایک روایت میں آپ کا نام بشبش بن بشر
بھی آیا ہے۔حضرت بشبش جُهَنِی انصاری کا تعلق قبیلہ بنو سَاعِدَة بن کعب بن خزرج سے تھا جبکہ عروہ بن
زبیر کے مطابق آپ کا تعلق بنو طَرِيف بن خزرج سے ہے۔آپ نے غزوہ بدر میں شرکت کی تھی۔آپ کا شمار
انصار صحابہ میں ہو تا ہے۔(اسد الغابه جلد 1صفحه 373 بسبس الجهنى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
آپ کو بُسَيْسَہ اور بُسَيْس اور بنبسہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 379 بسبه بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
خطبات مسرور جلد 17
77
غزوہ بدر کے علاوہ آپ نے غزوہ احد میں بھی شرکت کی تھی۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 422 بسبس بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
غزوہ بدر کے لئے مدینہ سے نکلنے کا ذکر کرتے ہوئے سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر
احمد صاحب نے یہ لکھا ہے کہ :
مدینہ سے نکلتے ہوئے آپ نے اپنے پیچھے عبد اللہ بن ام مکتوم کو مدینہ کا امیر مقرر کیا تھا۔مگر جب آپ
روحاء کے قریب پہنچے جو مدینہ سے 36 میل کے فاصلہ پر ہے تو غالباً اس خیال سے کہ عبد اللہ ایک نابینا آدمی ہیں اور
لشکر قریش کی آمد آمد کی خبر کا تقاضا ہے کہ آپ کے پیچھے مدینہ کا انتظام مضبوط رہے۔آپ نے ابو لبابہ بن مُنْذِر کو
مدینہ کا امیر مقرر کر کے واپس بھجوا دیا اور عبد اللہ بن ام مکتوم کے متعلق حکم دیا کہ وہ صرف امام الصلوۃ رہیں مگر
انتظامی کام ابو لبابہ سر انجام دیں۔یہ لکھتے ہیں کہ مدینہ کی بالائی آبادی یعنی قباء کے لئے آپ نے عاصم بن عدی کو
الگ امیر مقرر فرمایا۔آپ نے جو امراء بھیجے تھے، مقرر فرمائے یا تبدیلیاں کیں وہ یہاں سے اسی مقام سے آپ نے
ئسنس یعنی بشبس اور عدی نامی دو صحابیوں کو دشمن کی حرکات و سکنات کا علم حاصل کرنے کے لئے بدر کی طرف
روانہ فرمایا اور حکم دیا کہ وہ بہت جلد خبر لے کر واپس آئیں۔"
(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزابشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 354)
دو ہفتے پہلے خطبہ میں حضرت عدی بن ابی زَغباء کے ذکر میں اس واقعہ کا ذکر ہو چکا ہے۔جن کو بھیجا
گیا تھا ان میں حضرت بسبس اور حضرت عَدِيٌّ بن أبِی زَغباء دونوں شامل تھے۔جب یہ بدر کے مقام پر خبر لینے
کے لئے پہنچے تو وہاں حضرت بسبس بن عمرو اور عَدِى بن أبي زَغْبَاء نے کنوئیں کے قریب ایک ٹیلے کے پاس
اپنے اونٹ بٹھا کر اپنی مشکیں لیں اور کنوئیں سے پانی بھرا اور وہاں پیا بھی۔اس دوران انہوں نے وہاں دو عورتوں کو
باتیں کرتے سنا جو کسی قافلے کے آنے کے بارے میں باتیں کر رہی تھیں۔(سیرت ابن هشام صفحه 617 بسبس و عدى يتجسسان الاخبار مطبوعه تراث الاسلام مصر 1955ء)
اور وہاں ایک شخص بھی کھڑا تھا۔بہر حال یہ دونوں واپس آئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان
عورتوں کی باتوں کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک قافلے کے آنے کے بارے میں اس طرح باتیں کر رہی تھیں۔وہ
شخص جو وہاں کھڑا تھا اس کا نام مجدی تھا۔( یہ تفصیل میں پہلے بیان کر چکا ہوں ) تو مورخ لکھتے ہیں کہ اگلی صبح
ابوسفیان وہاں پہنچا جبکہ قافلہ بھی وہاں آیا ہوا تھا۔اس نے مسجدی سے پوچھا کہ اے مسجدی ! کیا تو نے ایسے کسی شخص کو
دیکھا ہے جو یہاں جاسوسی کے لئے آیا ہو ؟ اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر تو ہم سے دشمن کا حال چھپائے گا تو قریش میں
سے کبھی کوئی بھی شخص تجھ سے صلح نہیں کرے گا۔مجدی نے کہا یعنی وہ شخص جو کھڑا تھا بخدا میں نے یہاں کسی
ایسے شخص کو نہیں دیکھا جس کو میں نہ پہچانتا ہوں۔یہاں سے تیرے اور میثرب کے درمیان کوئی دشمن نہیں ہے اور
اگر کوئی ہوتا تو وہ مجھ سے مخفی نہ رہ سکتا اور نہ ہی میں تجھ سے اس کو چھپاتا۔وہ کہتا ہے مگر ہاں یہ ہے کہ میں نے دو
سواروں کو دیکھا تھا۔وہ اس جگہ رُکے تھے اور اُس جگہ اشارہ کیا جہاں حضرت بسبس اور حضرت عدی رُکے تھے
خطبات مسرور جلد 17
78
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
اور انہوں نے اپنے اونٹ بٹھائے تھے۔کہنے لگا کہ انہوں نے یہاں اپنے اونٹ بٹھائے تھے ، پانی پیا تھا اور پھر یہاں
سے چلے گئے۔ابو سفیان اس جگہ پر آیا جہاں دونوں صحابہ نے اونٹ بٹھائے تھے اور ان دونوں کے اونٹوں کی
مینگنیاں اٹھا کر توڑنے لگا۔اس لیے کہ تجسس تھا۔تو پہچان کے لئے یہ بھی توڑنے لگا۔جب اس نے توڑی تو اونٹ کی
مینگنیوں میں سے کھجور کی گٹھلی نکلی تو ابوسفیان بولا بخد !!! اہل یثرب کے اونٹوں کا یہی چارا ہے۔یہ تو وہاں سے آئے
ہیں۔یہ دونوں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحاب محمد کے جاسوس تھے۔یعنی دونوں جو شخص آئے تھے یہ تو مدینے سے
آئے ہیں اور یہ جاسوس ہیں۔اونٹ کی مینگنیوں سے مجھے یہ اندازہ لگ گیا ہے کہ کیوں یہاں آئے تھے۔کہنے لگا کہ
مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگ بہت قریب ہیں۔اس کے بعد وہ وہاں سے جلدی جلدی اپنے قافلے کو لے کر روانہ ہو گیا۔(کتاب المغازى للواقدى صفحه 40-41 مطبوعه عالم الكتب بيروت 1984ء)
ان عربوں کو اس زمانے میں بھی جاسوسی کے اندازے لگانے کا بڑا ملکہ تھا اور یہ بھی جاسوسی کے ہی انداز تھے۔اس کے ذکر میں، بدر کی جنگ کے ذکر میں سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے یہ لکھا ہے کہ
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے قریب پہنچے تو کسی خیال کے ماتحت جس کا ذکر روایات میں نہیں ہے
آپ حضرت ابو بکر صدیق کو اپنے پیچھے سوار کر کے اسلامی لشکر سے کچھ آگے نکل گئے۔اس وقت آپ کو ایک
بوڑھا بدوی ملا جس سے آپ کو باتوں باتوں میں یہ معلوم ہوا کہ اس وقت قریش کا لشکر بدر کے بالکل پاس پہنچا ہوا
ہے۔آپ یہ خبر سن کر واپس تشریف لے آئے اور حضرت علی اور زبیر بن العوام اور سعد بن وقاص وغیرہ کو
دریافت حال کے لئے آگے روانہ فرمایا اور ایک روایت کے مطابق بھیجے جانے والوں میں حضرت بسبس بھی شامل
تھے۔پہلے تو یہ لوگ گئے تھے قافلے کی خبر لینے کے لئے۔اب جو پتہ لگا کہ لشکر آرہا ہے تو اس لشکر کی خبر لینے کے
لئے جن لوگوں کو بھیجا ان میں یہ شامل تھے۔جب یہ لوگ بدر کی وادی میں گئے تو اچانک کیا دیکھتے ہیں کہ مکہ کے چند لوگ ایک چشمہ سے پانی بھر رہے تھے۔ان صحابیوں نے ان پر ، جماعت پر حملہ کر کے ان میں سے ایک حبشی غلام کو پکڑ لیا اور اسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس لے آئے۔جب وہ لے کر آئے اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں مصروف تھے۔صحابہ نے یہ
دیکھ کر کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو نماز میں مصروف ہیں خود اس غلام سے پوچھنا شروع کیا کہ ابوسفیان کا قافلہ
کہاں ہے؟ یہ حبشی غلام چونکہ لشکر کے ہمراہ آیا تھا۔وہ تو اس لشکر کے ہمراہ آیا تھا جو بدر کی جنگ کے لئے آرہا تھا۔اس کو تو قافلے کا علم نہیں تھا اور وہ قافلے
سے بے خبر تھا اس نے جواب میں کہا کہ ابو سفیان کا تو مجھے علم نہیں ہے البتہ ابوالحکم یعنی ابو جہل اور عتبہ اور شیبہ
اور اُمیہ وغیرہ اس وادی کے دوسرے کنارے ڈیرے ڈالے پڑے ہیں۔صحابہ نے جن کو تو صرف قافلے کا پتہ تھانا،
یہی اندازہ تھا اور یہی انہوں نے دماغ میں بٹھایا ہوا تھا تو انہوں نے یہی سمجھا کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے اور دیدہ دانستہ
قافلے کی خبر کو چھپانا چاہتا ہے جس پر بعض لوگوں نے اسے کچھ مارا پیٹا بھی، زدو کوب کیا۔لیکن جب وہ اسے مارتے
تھے وہ ڈر کے مارے کہہ دیتا تھا کہ اچھا میں بتاتا ہوں اور جب اسے چھوڑ دیتے تو وہ پھر وہی پہلا جواب دیتا تھا کہ مجھے
خطبات مسرور جلد 17
79
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
ابوسفیان کا، اس کے قافلے کا علم نہیں ہے۔ہاں البتہ ابو جہل ایک لشکر لے کے آرہا ہے اور وہ پاس ہی موجود ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ باتیں سنیں تو آپ نے جلدی سے نماز سے فارغ ہو کر صحابہ کو مارنے سے روکا اور
فرمایا جب وہ سچی بات بتاتا ہے تم اسے مارتے ہو اور جھوٹ کہنے لگتا ہے تو چھوڑ دیتے ہو۔پھر آپ نے خود نرمی کے ساتھ اس سے دریافت فرمایا کہ لشکر اس وقت کہاں ہے ؟ اس نے جواب
دیا اس وقت سامنے والے ٹیلے کے پیچھے ہے۔آپ نے پوچھا کہ لشکر میں کتنے آدمی ہیں ؟ اس نے جواب دیا کہ
بہت ہیں مگر پوری تعداد مجھے معلوم نہیں ہے۔آپ نے فرمایا اچھا یہ بتاؤ کہ ان کے لئے کھانا کھانے کے لئے ہر
روز کتنے اونٹ ذبح ہوتے ہیں ؟ اس نے کہا کہ دس ہوتے ہیں۔دس اونٹ اس قافلے کے لئے ذبح ہوتے ہیں۔سامان کے علاوہ کھانے پینے کا بھی اتنا سامان لے کے آئے تھے۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی طرف
متوجہ ہو کر فرمایا کہ دس اونٹ ذبح ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ایک ہزار آدمی ان کے ساتھ آئے ہیں
اور حقیقتا وہ اتنے ہی لوگ تھے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 355-356)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے حضرت ثَعْلَبَه بن عَمْرو، انصاری تھے۔حضرت تغلبہ کا تعلق قبیلہ بنو نجار
سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام گنبشہ تھا جو کہ مشہور شاعر حضرت حسان بن ثابت کی بہن تھیں۔حضرت ثعلبہ غزوہ بدر
سمیت تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے۔آپے ان اصحاب میں بھی شامل تھے
جنہوں نے بنو سلمہ کے بت توڑے تھے۔آپ کی وفات حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں جنگ جسر یعنی پل والی جنگ میں ہوئی تھی۔جنگ جسر ایرانیوں
کے ساتھ 14 ہجری میں ہوئی یا طبری میں 13 ہجری کا درج ہے کہ یہ جنگ ہوئی تھی۔اس جنگ میں دونوں فریق
یعنی حضرت ابو عبیڈ کی نگرانی میں مسلمانوں کا لشکر اور بَهُمَن جَاذْوَیہ کی نگرانی میں ایرانی فوج دریائے فرات
پر آمنے سامنے تھیں۔دریا کو عبور کر کے جنگ کرنے کے لئے ایک جسر یعنی پل بنایا گیا تھا۔اسی مناسبت سے اسے
جنگ جسر کہا جاتا ہے۔بعض کے نزدیک ان کی وفات حضرت عثمان کے دور خلافت میں مدینہ میں ہوئی تھی۔(روض الانف جلد 3 صفحه 158 159 تسمية من كسروا ألهة بنى سلمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 386 ثعلبه بن محصن، 340 سلمة بن اسلم دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 366 وقعة القرقس مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1987ء)
(تاریخ ابن خلدون جلد 2 صفحه 522 ولاية ابي عبيد مطبوعه دار الفكر بيروت 2000ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت ثَعْلَبَہ بن غَنَمَہ حضرت ثعلبہ کا نام ایک روایت میں ثَعْلَبَہ بن
عَنَمہ بھی بیان ہوا ہے۔حضرت ثعلبہ کی والدہ کا نام جمیرہ بنت قین تھا۔آپ
کا تعلق انصار کے قبیلے بنو سلمہ سے تھا۔حضرت ثعلبہ اُن ستر اصحاب میں شامل تھے جنہوں نے بیعت عقبہ ثانیہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی
تھی۔حضرت ثعلبہ جب ایمان لائے تو آپ نے، حضرت معاذ بن جبل اور عبد اللہ بن اُنیس نے مل کر بنو سلمہ کے یعنی اپنے
قبیلے کے ہی بت توڑے۔آپ غزوہ بدر، احد اور خندق میں شریک ہوئے اور غزوہ خندق میں هُبَیدہ بن ابی وَهَب نے
80
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
خطبات مسرور جلد 17
حضرت ثعلبہ کو شہید کیا۔ایک روایت کے مطابق حضرت ثعلبہ غزوہ خیبر کے موقع پر شہید ہوئے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 435 ثعلبه بن غنمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)،
(استیعاب جلد 1 صفحه 207 ثعلبه بن عنمة مطبوعة دار الجيل بيروت 1992ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت جابر بن خالد۔حضرت جابر بن خالد کا تعلق انصار کے
قبیلہ بنو دینار سے تھا۔حضرت جابر بن خالد غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 394 جابر بن خالة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر ایک صحابی ہیں حضرت حارث بن نعمان بن امیہ ، انصاری تھے۔حضرت حارث کا تعلق انصار کے
قبیلہ اوس سے تھا۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔آپ
حضرت عبد اللہ بن جبیر اور حضرت خوات بن جُبیر کے چچا تھے۔جنگ صفین کے موقع پر حضرت علی کی
طرف سے شامل ہوئے تھے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 641 حارث بن نعمان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(اصابه جلد 1 صفحه 694 حارث بن نعمان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
پھر حضرت حارث بن انس انصاری ہیں۔ان کی والدہ کا نام حضرت ام شریک تھا اور والد انس بن رافع
تھے۔آپ کی والدہ نے بھی اسلام قبول کیا اور رسول اللہ کی بیعت سے مشرف ہوئی تھیں۔حضرت حارث کا تعلق
قبیلہ اوس کی شاخ بنو عبدالا شکل سے تھا۔غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے تھے اور غزوہ احد میں آپ کو
شہادت نصیب ہوئی۔حضرت حارث ان چند اصحاب میں سے تھے جو غزوہ احد میں حضرت عبد اللہ بن جبیر کے
ساتھ دڑے پر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 334 حارث بن انش ، صفحه 362 عبد الله بن جبير مطبوعة دار الكتب العلميه
بيروت 1990ء) (الطبقات الكبرى جلد 8 صفحه 277 ام شريك مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر حضرت حریث بن زید انصاری ایک صحابی تھے۔ایک روایت میں ان کا نام زید بن ثعلبہ بھی بیان ہوا
ہے۔حضرت حریث کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو زید بن حارث سے تھا۔آپ اپنے بھائی حضرت عبد اللہ کے
ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے جنہیں اذان کی بابت رو یاد کھائی گئی تھی۔آپ غزوہ احد میں بھی شامل ہوئے تھے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 7177-718 حریث بن زید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
ان کے بھائی کو بھی اذان کے الفاظ کے بارے میں بتایا گیا تھا۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت حارث بن اصمہ۔حضرت حارث بن اصمہ کا تعلق
انصار کے قبیلہ بنو نجار سے تھا اور بئر معونہ کے روز یہ شہید ہوئے تھے۔استيعاب جلد 1 صفحه 292 حارث بن اصمه مطبوعه دار الجيل بيروت 1992ء)
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حارث اور حضرت صہیب بن سنان کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔(اصابه جلد 1 صفحه 673 حارث بن صمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
خطبات مسرور جلد 17
81
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
حضرت حارث بن الصمہ غزوہ بدر کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے۔جب
الروحاء کے مقام پر پہنچے تو آپ میں مزید سفر کی طاقت نہ رہی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو مدینہ واپس
بھیج دیا لیکن اموال غنیمت میں آپ کا حصہ بدر میں شامل ہونے والوں کی طرح مقرر فرمایا۔یعنی عملاً شامل نہیں
ہوئے تھے لیکن ایک جذبہ کے تحت نکلے تھے لیکن صحت نے اجازت نہیں دی یا اس وقت زیادہ بیمار ہو گئے ہوں گے
اس لئے واپس بھجوا دئے گئے لیکن آپ کی نیت اور جذبے کو دیکھ کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بدر میں
شامل ہونے والے صحابہ میں شمار فرمایا۔آپ غزوہ احد میں شریک تھے۔اُس دن جب لوگ منتشر ہو گئے تو اُس وقت
حضرت حارث ثابت قدم رہے۔حضرت حارث نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے موت پر بیعت کی۔آپ
نے عثمان بن عبدالله بن مُغيره مَخرُومی کو قتل کیا یعنی حضرت حارث نے اور سلب لے لیا یعنی جو اس کا
جنگی لباس اور سامان تھا وہ لے لیا جس میں اس کی زرہ اور خود اور تلوار تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ
سامان آپؐ کو ہی عطا کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب عثمان بن عبد اللہ کی ہلاکت کی خبر ہوئی تو فرمایا کہ سب
تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے اسے ہلاک کیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 386 حارث بن صمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 1صفحه 615 حارث بن الصمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
عثمان بن عبد اللہ بڑا خطرناک دشمن تھا۔یہ ایک مشرک تھا اور غزوہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو نقصان پہنچانے کی غرض سے پورے ہتھیاروں سے لیس ہو کر آیا تھا۔غزوہ احد کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے دریافت فرمایا کہ میرے چا حمزہ کے ساتھ کیا ہوا ؟ حضرت حارث ان کی تلاش میں نکلے۔جب آپ کو دیر ہو گئی تو
حضرت علی روانہ ہوئے اور حارث کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ حضرت حمزہ شہید ہو چکے ہیں۔دونوں صحابہ نے واپس
آکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس شہادت کی خبر دی۔نے سے جبکہ
حضرت حارث بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھائی میں تھے فرمایا کہ کیا تم نے عبد الرحمن بن عوف کو دیکھا ہے ؟ میں نے عرض کی۔جی ہاں میں نے انہیں دیکھا ہے۔وہ پہاڑی کے پہلو میں تھے اور ان پر مشرکین کا لشکر حملہ آور تھا۔میں نے ان کی
طرف رخ کیا تا کہ ان کو بچاؤں مگر پھر میری نظر آپ پر پڑی اور میں آپ کے پاس آگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ فرشتے اس کی حفاظت کر رہے ہیں یعنی عبد الرحمن بن عوف کی فرشتے حفاظت کر رہے ہیں۔ایک اور
روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتے اس کی معیت میں لڑرہے ہیں۔حضرت حارث کہتے
ہیں کہ میں عبد الرحمن بن عوف کے پاس گیا۔پھر واپس ہو کے گیا۔جب جنگ خاتمے کو پہنچی تو میں نے دیکھا ان کے
سامنے سات آدمی قتل ہوئے پڑے ہیں۔میں نے کہا کہ کیا آپ نے ان سب کو قتل کیا ہے ؟ اس پر عبد الرحمن نے
کہا کہ ان تین کو تو میں نے قتل کیا ہے مگر باقیوں کے متعلق میں نہیں جانتا کہ ان کو کس نے قتل کیا ہے۔اس پر میں
نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا تھا۔یعنی کہ فرشتے اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔(اسد الغابه جلد 1صفحه 615 حارث بن الصمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
خطبات مسرور جلد 17
82
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019
حضرت حارث واقعہ بئر معونہ میں شریک ہوئے۔جس وقت یہ واقعہ ہوا اور صحابہ کو شہید کیا گیا اُس وقت
حضرت حارث اور عمرو بن امیہ اونٹوں کو چرانے گئے ہوئے تھے۔سیرت ابن ہشام میں دو اصحاب عمرو بن امیہ اور
حضرت منذر بن محمد کا درج ہے۔بہر حال بعض کتابوں کی روایت میں یہ تھے جو اونٹوں کو چرانے والے تھے۔بہر حال اس روایت کے مطابق جو یہ کہتی ہے کہ یہ تھے ، جب واپسی پر یہ اپنے پڑاؤ کی جگہ پر پہنچے تو دیکھا کہ پرندے
وہاں بیٹھے ہوئے ہیں تو انہوں نے سمجھ لیا کہ ان کے ساتھی شہید ہو چکے ہیں۔حضرت حارث نے حضرت عمر و سے کہا
کہ آپ کی کیا رائے ہے ؟ عمرو نے کہا کہ میرا خیال تو یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلا جائے اور
واپس جا کے خبر کی جائے۔حضرت حارث نے کہا کہ میں اس جگہ سے پیچھے نہیں رہوں گا جہاں منذر کو قتل کیا گیا
ہے۔چنانچہ آپ آگے بڑھے اور لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 615 حارث بن الصمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(سیرت ابن هشام صفحه 439 حدیث بئر معونة مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء)
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر کہتے ہیں کہ حارث کی شہادت دشمنوں کی طرف سے مسلسل پھینکے جانے
والے نیزوں کی وجہ سے ہوئی تھی جو ان کے جسم میں پیوست ہو گئے تھے اور آپ شہید ہو گئے تھے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 615 حارث بن الصمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
اللہ تعالیٰ ان تمام بدری صحابہ کے درجات بلند سے بلند فرماتا چلا جائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 فروری 2019ء تا 07 مارچ 2019 ء خصوصی اشاعت جلد 26 شماره 08-09 صفحه 10 تا14)