بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ کا تذکرہ

خطبات مسرور جلد 17
83
7
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019ء بمطابق 15 تبلیغ 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج جن صحابہ کا ذکر ہے ان میں سے پہلا نام ہے حضرت خالد بن قیس کا۔حضرت خالد کا تعلق قبیلہ
خزرج کی شاخ بَنُو بَيَاضَہ سے تھا۔آپ کے والد قیس بن مالک تھے اور والدہ کا نام سلمى بنت
حارثہ تھا۔آپ کی اہلیہ ایم ربیع تھیں جن سے ایک بیٹے عبد الرحمن تھے۔ابن اسحاق کے نزدیک آپ ستر انصار
صحابہ کے ساتھ بیعت عقبہ میں شریک ہوئے۔حضرت خالد نے غزوہ بدر اور احد میں شرکت کی تھی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه - 449-450 خالد بن قيس مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
دوسرے صحابی ہیں حضرت حارث بن خَزَمَہ۔یہ انصاری تھے۔ان کی کنیت ابو بشر تھی۔ان کا تعلق انصار
کے قبیلہ خزرج سے تھا۔بنو عبدالاشھل کے حلیف تھے۔حضرت حارث بن خَزمه غزوہ بدر، احد، خندق اور دیگر
تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حارث
بن خزمہ اور حضرت ایاس بن بگیر کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔تاریخ نہیں یہ ذکر آتا ہے کہ غزوہ تبوک کے
موقع پر جب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی گم ہو گئی تو منافقوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ اعتراض کیا کہ آپ کو اپنی
اونٹنی کی تو خبر نہیں ہے تو آسمان کی خبریں کیسے جان سکتے ہیں۔جب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی خبر ہوئی تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں وہی باتیں جانتا ہوں جن کے بارے میں خدا مجھے خبر دیتا ہے اور پھر فرمایا کہ اب خدا نے مجھے
اونٹنی کے بارے میں خبر دی ہے کہ وہ وادی کی فلاں گھاٹی میں ہے۔اس کا ذ کر پہلے بھی ایک صحابی کے ذکر میں کچھ ہو چکا ہے تو
جو صحابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے مقام سے اونٹنی تلاش کر کے لائے وہ حضرت حارث بن خَزَمہ تھے۔ان
کی وفات 40 ہجری میں حضرت علی کے دور خلافت میں 67 سال کی عمر میں مدینہ میں ہوئی۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه -02-603 الحارث بن خزمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(اصابه جلد 1 صفحه 666 الحارث بن خزمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
اگلے صحابی ہیں جن کا ذکر ہو گا حضرت خنیس بن حذافہ۔ان کی کنیت ابو حذافہ تھی۔حضرت خُنَيْس
کی والدہ کا نام ضعیفہ بنتِ حِذْیم تھا۔ان کا تعلق بنی سهم بن عمر و سے تھا۔یہ ایک قبیلہ تھا۔انہوں نے رسول
اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے دارارقم میں جانے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا۔حضرت خُنيس حضرت عبداللہ بن حُذَافَه
کے بھائی تھے۔حضرت خُنیس ان مسلمانوں میں شامل تھے جنہوں نے دوسری دفعہ حبشہ کی طرف ہجرت

خطبات مسرور جلد 17
84
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019
کی۔حضرت خُنیس کا شمار اولین مہاجرین میں ہوتا ہے۔جب حضرت خنیس نے مدینہ ہجرت کی تو حضرت رفاعه
بن عبد المنذر کے پاس رہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خُنیس اور ابو عبس بن جبر کے در میان
عقد مؤاخات قائم کیا۔حضرت خُنیس غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔ام المؤمنین حضرت حفصہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
سے قبل حضرت جنیس کے عقد میں تھیں۔ان کی شادی ہوئی تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 300 خنيس بن حذافة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
الاستيعاب جلد 2 صفحه 452 خنيس بن حزافه ، دار الجيل 1992ء) (اسد الغابه جلد 2صفحه 188 خنيس
بن حذافة مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
سیرت خاتم النبیین میں اس کی تفصیل میں لکھا ہے کہ :
حضرت عمر بن خطاب کی ایک صاحبزادی تھیں جن کا نام حفصہ تھا۔وہ خُنیس بن حذافہ کے عقد میں
تھیں جو ایک مخلص صحابی تھے اور جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے۔بدر کے بعد مدینہ واپس آنے پر خُنیس بیمار ہو
گئے اور اس بیماری سے جانبر نہ ہو سکے اور ان کی وفات ہو گئی۔حضرت عمرؓ کو حضرت حفصہ کے نکاح ثانی کی بڑی فکر
تھی۔اس وقت حضرت حفصہ کی عمر میں سال سے اوپر تھی۔کچھ عرصہ بعد حضرت عمرؓ نے اپنی فطرتی سادگی میں خود
عثمان بن عفان سے مل کر ذکر کیا کہ میری لڑکی حفصہ بیوہ ہے۔آپ اگر پسند کریں تو اس کے ساتھ شادی کر لیں مگر
حضرت عثمان نے ٹال دیا اس کے بعد حضرت عمرؓ نے حضرت ابو بکر سے شادی کا ذکر کیا کہ آپ اس سے شادی کر لیں
لیکن حضرت ابو بکر نے بھی خاموشی اختیار کی۔کوئی جواب نہیں دیا۔اس پر حضرت عمرؓ کو بہت ملال ہوا، رنج ہوا۔انہوں نے اسی دکھ کی حالت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ سے یہ ساری سرگذشت
بیان کی، عرض کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عمرا کچھ فکر نہ کرو۔خدا کو منظور ہوا تو حفصہ کو عثمان اور
ابو بکر کی نسبت بہتر خاوند مل جائے گا اور عثمان کو حفصہ کی نسبت بہتر بیوی ملے گی۔یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
لئے فرمایا کہ آپ حفصہ کے ساتھ شادی کر لینے اور اپنی لڑکی ام کلثوم کو حضرت عثمان کے ساتھ بیاہ کر دینے کا ارادہ کر
چکے تھے جس سے حضرت ابو بکر اور حضرت عثمان دونوں کو اطلاع تھی۔ان کو بتلا دیا تھا اور اسی لئے انہوں نے
حضرت عمرؓ کی تجویز کو ٹال دیا تھا۔اس کے کچھ عرصہ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان سے اپنی
صاحبزادی ام
کلثوم کی شادی فرما دی جس کا ذکر گزر چکا ہے اور اس کے بعد آپ نے خود اپنی طرف سے حضرت عمرؓ کو
حفصہ کے لیے پیغام بھیجا۔حضرت عمرؓ کو اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے تھا۔انہوں نے نہایت خوشی سے اس رشتہ کو قبول
کیا اور شعبان 3 ہجری میں حضرت حفصہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آکر حرم نبوی میں داخل ہو گئیں۔جب یہ رشتہ ہو گیا تو حضرت ابو بکر نے حضرت عمرؓ سے کہا کہ شاید آپ کے دل میں میری طرف سے
کوئی ملال ہوا ہو ، دل میں میل پیدا ہوا ہو ، رنج ہوا ہو۔بات یہ ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارادے
سے اطلاع تھی لیکن میں آپ کی اجازت کے بغیر یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت کے بغیر آپ کے راز کو
ظاہر نہیں کر سکتا تھا۔ہاں آپ کا اگر یہ یعنی اس رشتہ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ نہ ہو تا تو میں بڑی خوشی
سے حفصہ سے شادی کر لیتا۔

خطبات مسرور جلد 17
85
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019
حفصہ کے نکاح میں ایک تو یہ خاص مصلحت تھی کہ وہ حضرت عمر کی صاحبزادی تھیں جو گویا
حضرت ابو بکر کے بعد تمام صحابہ میں افضل ترین سمجھے جاتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقربین
خاص میں سے تھے۔پس آپس کے تعلقات کو زیادہ مضبوط کرنے اور حضرت عمرؓ اور حفصہ کے اس صدمہ کی
تلافی کرنے کے واسطے جو خُنيس بن حذافہ کی بے وقت موت سے ان
کو پہنچا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے مناسب سمجھا کہ حفصہ سے خود شادی فرمالیں۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 477-478)
ایک روایت کے مطابق حضرت خُنَيْس بن حذافہ کو غزوہ اُحد میں کچھ زخم آئے۔بعد میں انہی
زخموں کی وجہ سے آپ کی مدینہ میں وفات ہوئی۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور آپ کو
جنت البقیع میں حضرت عثمان بن مظعون کے پہلو میں دفن کیا گیا۔(استیعاب جلد 2 صفحه 452 خنيس بن حذافة مطبوعة دار الجيل بيروت 1992ء)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 300 خنيس بن حذافة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت حَارِثَه بن نُعمان ہے۔ان کی کنیت ابو عبد اللہ تھی۔حضرت حارثہ بن نعمان انصاری صحابی تھے۔ان کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو نجار سے تھا۔آپ غزوہ بدر،
احد، خندق اور دیگر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل تھے۔ان کا شمار بڑے جلیل القدر صحابہ میں ہوتا ہے۔حضرت حارثہ کی والدہ کا نام جَعْدَا بِنْتِ عُبَيْد تھا۔حضرت حَارِثَه بن نُعمان کی اولاد میں عبد اللہ ، عبد الرحمن، سوده، عُمرہ اور اُم ہشام شامل ہیں۔ان کے
بچوں کی والدہ کا نام اقر خالد تھا۔آپ کی دیگر اولاد میں اُم کلثوم جن کی والدہ بنو عبد اللہ بن غَطفان میں
سے تھی اور امۃ اللہ ان کی والدہ جندع میں سے تھیں۔ایک دوسری روایت ہے اس میں آتا ہے کہ حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ یہ حضرت حارثہ بن
نُعمان آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے۔آپ کے پاس جبرئیل بیٹھے تھے۔ایک اور روایت پہلے تھی
وہ روایت مختصر سی یوں تھی کہ آپ گزرے تو آپ نے سلام کیا اور جبرئیل نے 'وعلیکم السلام کہا لیکن جو
تفصیلی روایت ہے وہ یہ ہے کہ حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ حضرت حارثہ بن نُعمان آنحضور صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس سے گزرے۔آپ کے پاس جبرئیل بیٹھے تھے اور آپ ان سے آہستہ آہستہ کچھ باتیں کر رہے
تھے۔حارثہ نے آپ کو سلام نہیں کیا۔جبرئیل نے کہا کہ انہوں نے سلام کیوں نہیں کیا؟ تور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے بعد میں حارثہ سے دریافت فرمایا کہ جب تم گزر رہے تھے تو تم نے سلام کیوں نہیں کیا تھا؟ انہوں نے عرض کیا
کہ میں نے آپ کے پاس ایک شخص کو دیکھا تھا۔آپ ان سے آہستہ آہستہ کچھ باتیں کر رہے تھے۔میں نے ناپسند کیا
کہ میں آپ کی بات کو قطع کروں یعنی سلام کر کے پھر آپ کی توجہ پھیروں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا
کہ کیا تم نے اس شخص کو دیکھ لیا تھا جو میرے پاس بیٹھا تھا؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔تو آپ نے فرمایا کہ وہ جبرئیل تھے اور وہ کہتے تھے کہ اگر یہ شخص سلام کرتا تو میں اس شخص کو جواب

خطبات مسرور جلد 17
86
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019
دیتا۔پھر اس کے بعد جبرئیل نے کہا کہ یہ استی لوگوں میں سے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے
جبرئیل سے پوچھا کہ اس کے کیا معنی ہیں ؟ جس پر جبرئیل نے کہا کہ یہ ان استی آدمیوں میں سے ہیں جو غزوۂ حسنین
میں آپ کے ساتھ ثابت قدم رہے تھے۔ان کا رزق اور ان کی اولاد کا رزق جنت میں اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔پس
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حارثہ سے یہ سب کچھ بیان کیا۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا بڑا عزت اور احترام
کرتے تھے اور ان کے بارے میں یہ بھی روایت میں ہے، حضرت عائشہ نے کہا ہے کہ اپنی والدہ کے ساتھ بہترین
سلوک کیا کرتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس طرح کی نیکی تم سب کو کرنی چاہیے۔حضرت حَارِثه بن نُعمان آخری عمر میں نابینا ہو گئے تھے۔نظر خراب ہو گئی۔بند ہو گئی تھی۔آپ نے
ایک رسی اپنی نماز کی جگہ سے اپنے کمرے کے دروازے تک باندھی تھی اور اپنے پاس ایک ٹوکری رکھا کرتے تھے
جس میں کھجوریں ہوتی تھیں۔جب کوئی مسکین آپ کے پاس آتا، کوئی سوالی آتا اور سلام کرتا یا ملنے والا آتا یا سمجھتے
کہ یہ غریب آدمی ہے تو اس رستی کو پکڑ کر اپنی نماز کی جگہ سے دروازے تک آتے اور ان کو کھجوریں دیتے۔آپ
کے گھر والے کہتے تھے کہ ہم آپ کی طرف سے یہ خدمت کر دیا کریں ، ہم دے دیتے ہیں۔آپ کی نظر ٹھیک
نہیں۔کیوں تکلیف کرتے ہیں ؟ مگر آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ
مسکین کی مدد کرنا بری موت سے بچاتا ہے۔روایت میں ہے کہ حضرت حَارِثَه بن نُعمان کے مکانات مدینہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مکانات کے قریب تھے ، کافی مکان تھے ، جائیداد تھی اور حسب ضرورت
حضرت حارثہ اپنے مکان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا کرتے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 371-372 حارثه بن النعمان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت
1990ء)(اسد الغابه جلد 1 صفحه 55-656 حارثه بن النعمان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
یعنی مستقل یا تو شادیوں کی صورت میں یا اور کسی ضرورت کے تحت، جب بھی رہائش کی ضرورت ہوتی
تھی دے دیے بلکہ مستقل دیتے تھے۔جب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حضرت فاطمہ سے شادی ہوئی تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت علیؓ سے فرمایا کہ اپنے لیے کوئی الگ گھر تلاش کر لو۔حضرت علی نے گھر تلاش کیا اور وہیں حضرت فاطمہ کو
بیاہ کر لے گئے۔پھر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ سے کہا کہ میں تمہیں اپنے پاس بلانا چاہتا ہوں یعنی
میرے قریب آجاؤ۔گھر لے لو۔حضرت فاطمہ نے آپ کو مشورہ دیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
عرض کی کہ آپ حارثہ بن نعمان سے فرمائیں کہ وہ کہیں اور منتقل ہو جائیں اور یہ جو گھر ان کا ہے وہ ہمیں دے
دیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حارثہ ہمارے لیے کئی دفعہ منتقل ہو چکے ہیں۔ان کے گھر قریب ہیں وہ
جو بھی قریبی گھر ہوتا ہے وہ چھوڑ کے مجھے دے دیتے ہیں۔اب مجھے شرم آتی ہے کہ اس سے دوبارہ منتقل ہونے کا
کہوں۔یہ خبر حضرت حارثہ کو پہنچی اور آپ گھر خالی کر کے وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہو گئے اور نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس آکر عرض کی کہ یارسول اللہ ! مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ حضرت فاطمہ کو اپنے پاس منتقل کرنا

خطبات مسرور جلد 17
87
52
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019
چاہتے ہیں۔یہ میرے گھر ہیں اور یہ بنو نجار کے گھروں میں آپ سے سب سے زیادہ قریب ہیں اور میں اور میرا
مال اللہ اور اس کے رسول ہی کے لیے ہیں۔یارسول اللہ ! آپ مجھ سے جو مال چاہیں لے لیں وہ مجھے اس مال سے بہت
زیادہ پیارا ہو گا جسے آپ چھوڑ دیں گے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا تم نے سچ کہا۔خد اتعالیٰ تم پر
برکت نازل فرمائے۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ کو حضرت حارثہ والے گھر میں بلالیا۔الطبقات الكبرى جلد 8 صفحه 18-19 فاطمة بنت رسول لله الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
اس کی کچھ تفصیل سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی بیان فرمائی ہے اس
طرح کہ آپ لکھتے ہیں کہ حضرت علی اب تک غالباً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد کے کسی حجرے
وغیرہ میں رہتے تھے مگر شادی کے بعد یہ ضروری تھا کہ کوئی الگ مکان ہو جس میں خاوند بیوی رہ سکیں۔چنانچہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علیؓ سے ارشاد فرمایا کہ اب تم کوئی مکان تلاش کرو جس میں تم دونوں رہ
سکو۔حضرت علیؓ نے عارضی طور پر ایک مکان کا انتظام کیا اور اس میں حضرت فاطمہ کا رخصتانہ ہو گیا۔اسی دن
رخصتانہ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے مکان پر تشریف لے گئے اور تھوڑا سا پانی منگا کر اس پر دعا کی۔پھر وہ پانی حضرت فاطمہ اور حضرت علی ہر دو پر یہ الفاظ فرماتے ہوئے چھڑکا کہ اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيْهِمَا وَ بَارِكْ
عَلَيْهِمَا وَ بَارِكْ لَهُمَا نَسْلَهُمَا یعنی اے میرے اللہ ! تو ان دونوں کے باہمی تعلقات میں برکت دے اور ان
کے ان تعلقات میں برکت دے جو دوسرے لوگوں کے ساتھ قائم ہوں اور ان کی نسل میں برکت دے۔یعنی
ذاتی تعلقات بھی اور رشتہ داروں کے تعلقات بھی، معاشرے کے تعلقات بھی۔سب کی برکت کی دعا کی اور فرمایا
کہ ان کی نسل میں برکت دے۔پھر آپ اس نئے جوڑے کو اکیلا چھوڑ کر واپس تشریف لے آئے۔اس کے بعد ایک دن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ کے گھر تشریف لے گئے تو حضرت فاطمہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے عرض کیا کہ حارثہ بن نعمان انصاری کے پاس چند ایک مکانات ہیں۔آپ ان سے فرما دیں کہ وہ اپنا کوئی
مکان خالی کر دیں۔آپ نے فرما یاوہ ہماری خاطر اتنے مکانات پہلے ہی خالی کر چکے ہیں۔اب مجھے تو انہیں کہتے ہوئے
شرم آتی ہے۔حارثہ کو کسی طرح اس کا علم ہوا تو وہ بھاگے آئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا۔یارسول اللہ ! میر ا جو کچھ ہے وہ حضور کا ہے اور اللہ کی قسم ! جو چیز آپ مجھ سے قبول فرما لیتے ہیں وہ مجھے زیادہ خوشی
پہنچاتی ہے بہ نسبت اس چیز کے جو میرے پاس رہتی ہے۔پھر اس مخلص صحابی نے باصر ار اپنا ایک مکان خالی کروا کے
پیش کر دیا۔اور حضرت علی اور حضرت فاطمہ نے وہاں آکر رہائش اختیار کرلی۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 456)
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ حنین کے دن آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے مخاطب ہو کر فرمایا
کہ تم میں سے کون رات کو پہرہ دے گا؟ اس پر حضرت حَارِثَه بن نُعمان آہستہ آہستہ اطمینان سے اٹھے۔حضرت حارثہ اپنے کسی بھی کام میں جلدی نہیں کیا کرتے تھے۔صحابہ نے ان کے اتنے آرام سے اٹھنے
پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ حیا نے حارثہ کو خراب کر دیا ہے۔اس موقع پر جلدی اٹھنا چاہیے تھا۔اس پر
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا مت کہو کہ حیا نے حارثہ کو خراب کیا۔یہ نہ کہو کہ حارثہ کو خراب کیا بلکہ

خطبات مسرور جلد 17
88
خطبہ جمعہ فرموده مورمحہ 15 فروری 2019
اگر تم یہ کہو کہ حیا نے حارثہ کو ٹھیک کر دیا ہے تو یہ بیچ ہو گا۔(المنتقى من كتاب مكارم الاخلاق للخرائطي صفحه 68 باب فضيلة الحياء و جسیم خطرہ حدیث 127
مطبوعه دار الفكر دمشق 1988ء)
حضرت حارثہ بن نُعمان کی وفات حضرت امیر معاویہ کے دور میں ہوئی تھی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 372 حارثه بن النعمان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
اگلے صحابی حضرت بشیر بن سعد ہیں۔ان کی کنیت ابو نعمان تھی۔سعد بن ثعلبہ ان کے والد
تھے۔حضرت سماك بن سعد کے بھائی تھے۔قبیلہ خزرج سے ان کا تعلق تھا۔(استیعاب جلد 1 صفحه 172 بشير بن سعد مطبوعه دار الجيل بيروت 1992ء)
ان کی والدہ کا نام انیسہ بنتِ خَلِیفَہ تھا اور آپ کی زوجہ کا نام عمرة بنتِ رَوَاحَہ تھا۔حضرت بشیر بن سعد زمانہ جاہلیت میں لکھنا جانتے تھے۔یہ وہ زمانہ تھا جب عرب میں بہت کم لوگ لکھنا جانتے
تھے۔آپ بیعت عقبہ ثانیہ میں ستر انصار کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔آپ غزوہ بدر اور احد اور غزوہ خندق اور باقی کے
تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان 7 ہجری
میں حضرت بشیر بن سعد کی نگرانی میں تیس آدمیوں پر مشتمل ایک سریہ فدک میں بینی مرہ کی جانب بھیجا تھا۔ان لوگوں میں شدید لڑائی بھی ہوئی تھی۔حضرت بشیر نہایت جوانمردی سے لڑے اور لڑتے ہوئے آپ کے ٹخنے پر
تلوار لگی اور سمجھا گیا کہ آپ شہید ہو گئے ہیں۔دشمنوں نے ان کو چھوڑ دیا کہ شاید بیہوش ہو کے گرے ہوں گے یا
شہید ہو گئے ہیں۔چھوڑ کے آگئے۔لیکن جب شام کو آپ کو ہوش آئی تو آپ وہاں سے فدک آگئے۔فدک میں
آپ نے ایک یہودی کے گھر چند روز قیام کیا اور پھر مدینہ واپس تشریف لے آئے۔اسی طرح شوال 7 ہجری میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو تین سو آدمیوں کے ہمراہ یمن اور جبار کی طرف روانہ فرمایا جو کہ فدک
اور وادی القُری کے درمیان واقع ہے۔یہاں غطفان کے کچھ لوگ عُيْنَه بن حِصْنِ الْفَزَارِی کے ساتھ
اکٹھے ہو گئے تھے۔یہ اسلام کے خلاف منصوبہ بندیاں کرتے تھے۔حضرت بشیر نے ان سے مقابلہ کر کے انہیں
منتشر کر دیا۔مسلمانوں نے بعض کو قتل بھی کیا اور بعض کو قیدی بنایا اور مال غنیمت کے ساتھ لوٹے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 402-403 بشير بن سعد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
یہ جنگ اور نقصان پہنچانے کے لئے جمع ہوا کرتے تھے۔اس لئے ان کے خلاف مسلمانوں کے تحفظ کے
لئے یہ کارروائی کی جاتی تھی۔مال لوٹنا یا قتل کرنا مقصد نہیں تھا۔جیسا کہ گذشتہ خطبہ میں بھی میں نے بیان کیا تھا کہ
ایک غلط حملے پر جس کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے بڑی سخت ناراضگی کا اظہار کیا
تھا کہ کیوں تم نے جنگ لڑی؟
بشير بن سعد کے بارے میں ایک روایت ہے جو ان کے بیٹے حضرت نُعمان بن بشیر بیان کرتے
ہیں۔نعمان بن بشیر ان کا نم تھا کہ ان کے والد انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے اور عرض کی کہ میں
نے اپنے اس بیٹے کو اپنا ایک غلام دیا ہے اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اپنے سارے بیٹوں کو اسی
رض

خطبات مسرور جلد 17
89
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019
طرح دیا ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر اس سے واپس لے لو۔(صحيح البخارى كتاب الهبة باب الهبة للولد حديث 2586)
ایک روایت میں یہ ہے کہ حضرت نعمان بن بشیر کہتے ہیں کہ میرے والد نے اپنا کچھ مال مجھے عطا کیا۔(وہ بھی بخاری کی روایت ہے اور یہ بھی۔) اس پر میری والدہ عمرہ بنتِ رَوَاحَہ نے کہا میں راضی نہ ہوں گی جب
تک تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ نہ ٹھہراؤ۔میرے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے تاکہ وہ آپ کو
پر گواہ بنائیں جو مجھے دیا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اپنے سب بچوں کے ساتھ
ایسا ہی کیا ہے۔ہر ایک کو اتنا ہی مال دیا ہے یا جو بھی وہ چیز تھی ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں۔آپ نے فرمایا کہ اللہ کا تقوی
اختیار کرو اور اپنی اولاد سے عدل کا سلوک کرو۔میرے والد واپس آئے اور وہ عطیہ واپس لے لیا۔میرے عطیہ پر
(صحیح البخارى كتاب الهبة باب الاشهاد في الهبة حديث 2587)
صحیح مسلم کی روایت میں یہ ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے گواہ نہ بناؤ کیونکہ میں ظلم پر
گواہی نہیں دیتا۔(صحیح مسلم کتاب الهبات باب كراهية تفضيل بعض اولاد في الهبة حديث 4182)
اس مسئلے کی یا اس حدیث کی وضاحت کرتے ہوئے، تشریح کرتے ہوئے یا اس طرح کے ہبہ کی
وضاحت کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ نے تفصیل سے بڑی عمدہ وضاحت فرمائی ہے جو بڑی اچھی رہنمائی ہے۔آپؐ فرماتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد اہم اشیاء کے متعلق ہے۔چھوٹی موٹی
چیزوں کے متعلق نہیں ہے۔مثلاً اگر ہم کیلا کھا رہے ہوں تو ہو سکتا ہے کہ بچہ جو سامنے موجود ہو اسے ہم دے دیں
اور دوسرا محروم رہے۔حدیثوں میں گھوڑے کی مثال آتی ہے یا مال کی مثال آتی ہے یا غلام کی ، کوئی ایسی قیمتی چیز ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا کہ یا تو وہ اپنے سب بیٹوں کو ایک گھوڑادے یا کسی کو بھی نہ
دے مگر اس کی وجہ یہ تھی کہ عربوں میں گھوڑے کی قیمت بہت ہوتی تھی (یا غلام ہے تو غلام بھی ایک جائیداد سمجھا
جاتا تھا یا کسی بھی قسم کا مال ، جو قیمتی چیز ہے۔تو اس لئے اس کے لئے منع کیا گیا ہے۔اور گھوڑا بھی عربوں میں بڑی
قیمتی چیز تھی۔پس یہ حکم ان چیزوں کے متعلق ہے جس میں ایک دوسرے سے بغض پیدا ہونے کا امکان ہو۔ایک
بچے کو دے دیا دوسرے کو نہ دیا تو ایک دوسرے کے خلاف دل میں آپس میں رنجشیں پیدا ہو سکتی ہیں۔آپ لکھتے
ہیں کہ معمولی چیزوں کے متعلق نہیں ہے مثلاً فرض کرو کہ بازار گئے ہیں ایک بچہ ہمارے ساتھ چلا جاتا ہے اور ہم
اسے دوکان سے کوٹ کا کپڑا خرید دیتے ہیں تو یہ بالکل جائز ہو گا اور یہ نہیں کہا جائے گا کہ جب تک ساروں کے لیے
ہم کوٹ خرید کر نہ لائیں ایک بچے کو بھی کوٹ کا کپڑا خرید کر نہیں دیا جا سکتا۔آپ لکھتے ہیں کہ ہمارے ہاں بعض دفعہ کوئی تحفہ آتا ہے تو ایک بچہ جو ہمارے سامنے ہوتا ہے وہ کہتا ہے
یہ مجھے دے دیا جائے اور ہم وہ تحفہ اسے دے دیتے ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں ہو تا کہ ہم دوسرے کو محروم رکھتے
ہیں بلکہ سمجھتے ہیں کہ جب کوئی اور تحفہ آیا تو پھر دوسرے کی باری آجائے گی۔پس یہ حکم چھوٹی چھوٹی چیزوں کے
متعلق نہیں ہے بلکہ بڑی بڑی چیزوں کے متعلق ہے جن میں امتیازی سلوک کرنے سے آپس میں بغض اور عناد پیدا
ہونے کا امکان ہو سکتا ہے۔آپؐ فرماتے ہیں کہ میرا تو طریق یہ ہے کہ جب میرا کوئی بچہ جوان ہو تا ہے تو میں اسے

خطبات مسرور جلد 17
90
06
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019
کچھ زمین دے دیتا ہوں تاکہ وہ اس میں سے وصیت کر سکے۔( جائیداد ہو جائے گی۔کوئی وصیت ہو گی اس کا اب
چندہ ادا کرے۔) اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ میں دوسروں کو ان کے حق سے محروم رکھتا ہوں بلکہ میں کہتا ہوں کہ
جب وہ بالغ ہوں گے تو انہیں بھی یہ حصہ مل جائے گا مگر بہر حال جائیداد ایسی ہونی چاہیے جو خاص اہمیت نہ رکھتی ہو
اور اگر کوئی شخص ایسا ہبہ کرے جس سے دوسروں میں بغض پیدا ہونے کا امکان ہو تو قرآن کریم کا حکم ہے کہ وہ
اسے واپس لے لے اور رشتہ داروں کا بھی فرض ہے کہ اسے اس گناہ سے بچائیں۔(ماخوذ از الفضل 16 اپریل 1960 ء صفحہ 5)
پھر ایک موقع پر اسی طرح کے ہبہ کا ایک معاملہ پیش ہوا۔مفتی صاحب نے پیش کیا تو حضرت مصلح موعودؓ
نے اس پہ فرمایا کہ ہمیں اس کے متعلق قرآن کریم کا حکم دیکھنا پڑے گا جو اس نے جائیداد کی تقسیم کے متعلق دیا
ہے۔قرآن کریم نے اس قسم کے ہبہ کو بیان نہیں کیا بلکہ ورثہ کو بیان کیا ہے جس میں سب مستحقین کے حقوق کی
تعیین کر دی گئی ہے۔بعض دفعہ لوگ اپنی جائیدادوں کی تقسیم کرتے ہیں ، ان چیزوں کا خیال نہیں رکھتے اور پھر
مقدمے چلتے ہیں، رنجشیں پید اہوتی ہیں۔اور پھر آپؐ فرماتے ہیں کہ اب قرآن کریم کے مقرر کر وہ حصص کو بدلا نہیں جاسکتا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ
ان احکام کے مقرر کرنے میں کیا حکمت ہے۔وراثت کی روسے کیوں سب لڑکوں کو برابر ملنا چاہیے اور ایک لڑکے کی
شکایت پر کیوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے باپ کو ارشاد فرمایا کہ یا تو تم اس کو بھی گھوڑالے دو یا پھر
دوسرے سے بھی لے لو۔اس میں حکمت یہ ہے کہ جس طرح اولاد پر والدین کی اطاعت فرض ہے اسی طرح
والدین کے لئے بھی اولاد سے مساویانہ سلوک اور یکساں محبت کرنا فرض ہے لیکن اگر والدین اس کی خلاف ورزی
کرتے ہوئے جنبہ داری سے کام لیتے ہیں، ایک طرف جھکاؤ ہو جاتا ہے تو ممکن ہے کہ اولاد شاید اپنے فرائض سے تو
منہ نہ موڑے۔اولاد تو شاید والدین کا حق ادا کرتی رہے گی لیکن ان فرائض کی ادائیگی یعنی والدین کی خدمت کرنے
میں کوئی شادمانی اور مسرت محسوس نہیں کرے گی۔بلکہ اولاد پھر اسے چٹی سمجھ کر ادا کرے گی۔ٹھیک ہے اللہ تعالیٰ
نے کہا ہے خدمت کرو۔ہم خدمت کر رہے ہیں۔خوشی سے نہیں کر رہے ہوں گے۔بعض لوگ لکھتے ہیں کہ بعض لوگوں کا اس قسم کا رویہ اولاد کے لئے مضر اور محبت کو تباہ کرنے والا ہوتا
ہے جو اولاد اور ماں باپ میں ہوتی ہے۔اس لئے اسلام نے اس سے منع کیا ہے لیکن وصیت اور ہبہ جو کہ اپنی اولاد
کے لئے نہیں ہو تا بلکہ دین کے لئے ہوتا ہے جائز ہے۔اولاد کے علاوہ، جائز وارث جو ہیں ان کے علاوہ آپ ہبہ اور
وصیت کر سکتے ہیں کیونکہ وہ شخص اس سے خود بھی محروم رہتا ہے۔صرف اولاد ہی کو نقصان نہیں پہنچا تا بلکہ اس کی
ذات کو بھی پہنچتا ہے چونکہ خدا تعالیٰ کے رستہ میں خرچ ہوتا ہے۔اس لئے اولاد بھی اس سے ملول خاطر نہیں ہوتی،
اس کو غم نہیں ہو تا لیکن اگر ہبہ یا وصیت کسی خاص اولاد کے نام ہو تو پھر نا جائز ہو گا۔اس میں ایک بات سمجھنے والی یہ
ہے کہ ایک وقتی ذمہ داری ہوتی ہے جسے ادا کر ناضروری ہوتا ہے۔اس کی مثال یوں سمجھ لیجئے کہ ایک شخص کے چار
لڑکے ہیں اور اس نے سب سے بڑے لڑکے کو ایم۔اے کی تعلیم دلا دی اور دوسرے چھوٹی جماعتوں میں پڑھ رہے

خطبات مسرور جلد 17
91
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019
تھے کہ اس کی نوکری ہٹ گئی یا آمد کم ہو گئی اور چھوٹے بچوں کی تعلیم رک گئی۔اب یہ اعتراض نہیں ہو سکتا کہ اس
نے بڑے لڑکے سے امتیاز روا رکھا ہے بلکہ یہ تو اتفاقی بات ہے۔اس کی تو کوشش تھی کہ میں پہلے بڑے لڑکے کو
پڑھاتا ہوں پھر دوسروں کو باری باری ایم۔اے تک پڑھاؤں گا یا جہاں تک پڑھ سکتے ہیں پڑھاؤں گا یعنی وقتی
ضروریات کے ماتحت اس نے ذمہ داری کو تقسیم کیا۔( نیت نیک تھی) اس وقت یہ کام کر لیتا ہوں جب دوسرے کا
وقت آئے گا تو وہ کر لوں گا مگر پھر حالات بدل گئے اور وہ اپنی خواہشات پوری نہ کر سکا۔لیکن اس کے بر عکس اگر
ایک والد اپنے بڑے لڑکے کو جو عیال دار ہو گیا ہو دو ہزار روپیہ دے کر الگ کر دے کہ تم تجارت کرو مگر جب
دوسرے لڑکے بھی صاحب اولاد ہو جائیں تو انہیں کچھ نہ دے تو یہ ناجائز ہے اور امتیازی سلوک ہو گا۔بہر حال ہبہ
کے بارے میں یا خاص جائیداد کے بارے میں یہ فقہی مسئلہ ہے جسے ہر ایک کو اپنے سامنے جائیداد کی تقسیم کے وقت
یا ہبہ کرتے وقت، وصیت کرتے وقت رکھنا چاہیے۔(ماخوذ از فرمودات مصلح موعودؓ از سید شمس الحق صاحب مربی سلسلہ صفحہ 316-317)
غزوہ خندق کے موقع پر یہ روایت ہے کہ حضرت بشیر بن سعد( جن صحابی کا ذکر ہو رہا ہے ان) کی
بیٹی بیان کرتی ہیں کہ میری ماں عمرہ بنت رواحہ نے میرے کپڑوں میں تھوڑی سی کھجوریں دے کر کہا کہ بیٹی یہ
اپنے باپ اور ماموں کو دے آؤ اور کہنا کہ یہ تمہارا صبح کا کھانا ہے۔آپ کی بیٹی کہتی ہیں میں ان کھجوروں کو لے کر چلی
اور اپنے والد اور ماموں کو ڈھونڈھتی ہوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزری تور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ اے لڑکی !یہ تیرے پاس کیا چیز ہے؟ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! یہ کھجوریں ہیں۔میری ماں نے میرے
والد بشیر بن سعد اور میرے ماموں عبد اللہ بن رواحہ کے لئے بھیجی ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا یہ لاؤ مجھے دے دو۔میں نے وہ کھجور میں آپ کے دونوں ہاتھوں میں رکھ دیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان کھجوروں کو ایک کپڑے پر ڈال دیا اور پھر ان کو ایک اور کپڑے سے ڈھانپ دیا اور ایک شخص سے فرمایا کہ
لوگوں کو کھانے کے لئے بلالو۔چنانچہ تمام خندق کے کھودنے والے جمع ہو گئے اور ان کھجوروں کو کھانے لگے اور وہ
کھجور میں زیادہ ہوتی گئیں یہاں تک کہ جب اہل خندق کھا چکے تو کھجوریں کپڑے کے کنارے پر سے نیچے گر رہی
تھیں۔ایسی برکت ان میں پڑی۔(سیرت ابن هشام صفحه 454-455 باب ما ظهر لرسول الله الا الله من الآيات في حفر الخندق مطبوعه دار
ابن حزم بيروت 2009ء)
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ خلافت میں 12 ہجری میں حضرت بشیر حضرت خالد بن
ولید کے ساتھ معرکہ عَيْنُ الشمر میں شریک ہوئے اور آپ کو شہادت نصیب ہوئی۔(اصابه جلد 1صفحه 442 بشير بن سعد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
عَيْنُ الشمر کوفہ کے قریب ایک جگہ ہے۔مسلمانوں نے 12 ہجری میں حضرت ابو بکر کے عہد خلافت
میں اس علاقے کو فتح کیا تھا۔(معجم البلدان جلد 4 صفحه 199 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)

خطبات مسرور جلد 17
92
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عمرہ قضاء کے لئے ذی القعدہ 7 ہجری میں روانہ ہوئے تو آپ نے ہتھیار
آگے بھیج دیئے تھے اور ان پر حضرت بشیر بن سعد کو نگر ان مقرر فرمایا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 403 بشير بن سعد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
عمرہ قضاء کی تفصیل یہ ہے کہ حدیبیہ کے صلح نامہ کی وجہ سے وہاں عمرہ تو نہیں ہو سکا تھا اور اس میں ایک شق
یہ بھی تھی کہ آئندہ سال آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم مکہ آکر عمرہ ادا کریں گے اور تین دن مکہ میں ٹھہریں گے۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب عمرة القضاء حديث 4252)
اس دفعہ کے مطابق، اس شق کے مطابق ماہ ذوالقعدہ 7 ہجری میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ ادا
کرنے کے لئے مکہ روانہ ہونے کا عزم فرمایا اور اعلان کر دیا کہ جو لوگ گذشتہ سال حدیبیہ میں شریک تھے وہ سب
میرے ساتھ چلیں گے۔چنانچہ بجز ان لوگوں کے جو جنگ خیبر میں شہید یا وفات پاچکے تھے سب نے یہ سعادت
حاصل کی اور کچھ کو ہتھیاروں کے ساتھ آگے بھیج دیا۔اب یہ ہے کہ عمرہ پہ جانے کے لئے ہتھیاروں کی کیاضرورت
تھی ؟ اس بارے میں جو تفصیل ملتی ہے وہ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ کفار مکہ پر بھروسہ نہیں تھا کہ وہ
اپنے عہد کو پورا کریں گے اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کی پوری تیاری کے ساتھ ، اپنے جو ہتھیار لے جا
سکتے تھے وہ لے کر گئے اور بوقت روانگی ایک صحابی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابورھم غفاری کو مدینہ پر حاکم
بنادیا اور دو ہزار مسلمانوں کے ساتھ جن میں ایک سو گھوڑوں پر سوار تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے لئے روانہ
ہوئے۔ساٹھ اونٹ قربانی کے لئے ساتھ تھے۔جب کفار مکہ کو خبر ملی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہتھیاروں اور
سامان جنگ کے ساتھ مکہ آرہے ہیں تو وہ بہت گھبر ائے اور انہوں نے چند آدمیوں کو صور تحال کی تحقیقات کے لئے
مَر الظَّهْرَان تک بھیجا۔محمد بن مسلمہ جو اسپ سواروں کے افسر تھے قریش کے قاصدوں نے ان سے ملاقات کی۔انہوں نے اطمینان دلایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلح نامہ کی شرط کے مطابق بغیر ہتھیار کے مکہ میں داخل ہوں
گے۔یہ سن کر کفار جو تھے مطمئن ہو گئے۔چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب مقام یا حج میں پہنچے جو مکہ سے آٹھ میل
دور ہے تو تمام ہتھیاروں کو اس جگہ رکھ دیا اور بشیر بن سعد کی ماتحتی میں چند صحابہ کرام کو ان ہتھیاروں کی
حفاظت کے لئے متعین فرما دیا اور اپنے ساتھ ایک تلوار کے سوا کوئی ہتھیار نہیں رکھا اور صحابہ کرائم کے مجمع کے
ساتھ لبیک پڑھتے ہوئے حرم کی طرف بڑھے۔کہا جاتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاص حرم میں ،
کعبہ میں داخل ہوئے تو قریش کے کچھ کفار جو تھے مارے جلن کے اس منظر کو دیکھ نہ سکے اور پہاڑوں پر چلے گئے کہ
ہم نہیں دیکھ سکتے مسلمان اس طرح طواف کر رہے ہوں۔مگر کچھ کفار اپنے دارالندوہ جو ان کے مشورے کا ایک
کمیٹی گھر تھا اس میں جمع ہو گئے ، وہاں کھڑے ہو کے آنکھیں پھاڑ پھاڑ کے توحید ورسالت کے نشے سے مست یہ جو
مسلمان لوگ تھے وہ ان کے طواف کا نظارہ کرنے لگے اور آپس میں کہنے لگے کہ یہ مسلمان بھلا کیا طواف کریں گے۔ان کو تو بھوک اور مدینہ کے بخار نے کچل کر رکھ دیا ہے۔بہت کمزور قسم کے یہ لوگ ہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
مسجد حرام میں پہنچ کر اضطباع کر لیا یعنی چادر کو اس طرح اوڑھ لیا کہ آپ کا داہناشانہ اور بازو کھل گئے اور
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خدا اس پر اپنی رحمت نازل فرمائے جو ان کفار کے سامنے اپنی قوت کا اظہار کرے۔

خطبات مسرور جلد 17
93
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019
یعنی کفار تو یہ باتیں کر رہے ہیں انہوں نے جو کہا وہ باتیں آپ تک پہنچیں لیکن تم اپنی قوت کا اظہار کرو۔اس طرح قوت کا
اظہار کہ تمہارے یہ کمزور جسم نہ نظر آئیں بلکہ مضبوط جسم نظر آئیں یا چوڑے شانے نظر آئیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنے اصحاب کے ساتھ شروع کے تین پھیروں میں شانوں کو ہلا ہلا کر خوب اکڑتے ہوئے چل کر طواف کیا۔اس
کو عربی زبان میں رمل کہتے ہیں۔چنانچہ یہ سنت آج تک باقی ہے اور قیامت تک باقی رہے گی کہ ہر طواف کعبہ کرنے
والا شروع طواف کے تین پھیروں میں رمل کرتا ہے۔تو یہ ہے وجہ اس طرح پہلے چلنے کی۔(شرح زرقاني على مواهب اللدنية جلد 3 صفحه 314 تا 317 ، 321 تا 323 باب عمرة القضاء مطبوعه دار
الكتب العلميه بيروت 1996ء) (سیرت ابن هشام صفحه 529 باب عمرة القضاء۔۔۔الخ مطبوعه دار ابن حزم
بيروت 2009ء)(لغات الحدیث جلد 2 صفحه 163 مطبوعه نعمانی کتب خانه لاهور 2005ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے ؟ اس کے بارے میں جو بخاری کی حدیث ہے، راوی
بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے
تھے تو انہوں نے کہا کہ چار۔عمرہ حدیبیہ جو ذوالقعدہ میں کیا، گو یہ عمرہ تو نہیں ہو سکا تھا لیکن اس کو عمرہ اس لیے گنا
جاتا ہے کہ وہاں قربانی وغیرہ کر لی تھی۔سر مونڈھ لئے تھے اور اس لحاظ سے اس کو بعض لوگوں نے شمار کر لیا۔پھر
کہتے ہیں دوسرا جب مشرکوں نے آپ کو روکا تھا صلح حدیبیہ میں تو یہ ایک عمرہ ہو گیا۔وہ عمرہ دوسرے سال
ذی القعدہ میں ہو ا یعنی جو دوسرا عمرہ تھا۔پہلے سال تو حدیبیہ کا اصل میں نہیں ہو سکا۔سوائے قربانی وغیرہ کے اور
دوسر ا عمرہ ذی القعدہ میں دوسرے سال ہو ا جب آپ نے ان سے صلح کی اور پھر آگے لکھا ہے کہ عمرہ جعرانہ
جب آپ نے مال غنیمت تقسیم کیا۔یہ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ یہ جنگ حنین کی غنیمت تھی، اس وقت بھی عمرہ
کیا تو میں نے کہا آپ نے کتنے حج کئے ؟ راوی نے پوچھا۔انہوں نے کہا حج ایک ہی کیا تھا اور حج کے موقع پر بھی عمرہ ادا
کیا تھا اس طرح بعض لوگ چار عمرے گنتے ہیں بعض دو گنتے ہیں۔(صحيح البخارى كتاب العمرة باب كم اعتمر النبى اللہ حدیث 1778-1779)
حضرت بشیر بن سعد انصار کے پہلے شخص تھے جنہوں نے حضرت ابو بکر صدیق کے ہاتھ پر سقیفہ
بنو ساعدہ کے دن بیعت کی تھی۔(استیعاب جلد 1 صفحه 172-173 بشير بن سعد مطبوعه دار الجيل بيروت 1992ء)
سقیفہ بنو ساعدہ کیا ہے ؟ اس کے بارے میں لکھا ہے کہ مدینہ میں یہ بنو خزرج کے بیٹھنے کی جگہ ہوتی تھی۔(معجم البلدان جلد 3 صفحه 259 دار الكتب العلمية بيروت)
بہر حال یہ کمرہ تھا یا اس زمانے کے لحاظ سے شیڈ (shade) ڈالا ہوا تھا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کے بعد یہاں پر سقیفہ بنی ساعدہ میں بنو خزرج کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانشینی کے حوالے سے ایک
اجلاس جاری تھا۔اس اجلاس کی خبر حضرت عمرؓ کو دی گئی اور ساتھ ہی یہ کہا گیا کہ ہو سکتا ہے کہ منافقین اور انصار
کے باعث کوئی فتنہ نہ پھیل جائے۔اس پر حضرت عمر فاروق حضرت ابو بکر صدیق کو لے کر سقیفہ بنی ساعدہ چلے گئے۔یہاں جاکر معلوم ہوا کہ بنو خزرج جانشینی کے دعویدار ہیں اور بنو اوس اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔آپس میں یہ مدینہ

خطبات مسرور جلد 17
94
خطبہ جمعہ فرموده مورمحہ 15 فروری 2019
کے انصار کے دونوں قبیلے تھے۔ایسے موقع پر ایک انصاری صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول یاد کرایا کہ حکمران تو قریش میں
سے ہی ہوں گے جو اس وقت اس بحث کے دوران لوگوں کی اکثریت کے دلوں میں اتر گیا۔انصار اپنے دعوے سے
دستبردار ہو گئے اور سب نے فورا ہی ابو بکر کی خلافت پر بیعت کر لی مگر اس کے باوجود حضرت ابو بکر صدیق تین دن
تک یہ اعلان کراتے رہے کہ آپ سقیفہ بنی ساعدہ کی بیعت سے آزاد ہیں۔اگر کسی کو اعتراض ہے تو بتادے مگر کسی کو
اعتراض نہیں ہوا یہ تو ایک ماخذ ہے۔ڈاکٹر حمید اللہ کی کتاب سے ایک جگہ مختصر سایہ ذکر کیا گیا ہے۔(سیرت ابن هشام صفحه 668 امر سقيفة بني ساعدة مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء) (ماخوذ از محمد رسول اللہ
صلی اللی کم کی حکمرانی و جانشینی از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مترجمہ پروفیسر خالد پرویز صفحه 155-156 مطبوعہ المكتبة الرحمانيةلاہور 2006ء)
لیکن اس کی ایک مزید تفصیل جو ہے وہ اس طرح ہے کہ :
جب یہ سارا کچھ واقعہ ہوا آپس میں میٹنگیں ہو رہی تھیں۔منافقین انصار کو ابھارنے کی کوشش کر رہے
تھے تو حضرت عمرؓ کے ساتھ حضرت ابو بکر صدیق وہاں پہنچے پر انصار نے آپ کے سامنے پھر اپنی رائے کا اظہار کیا۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اپنی رائے ظاہر فرمائی۔اس تمام کارروائی سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ
انصار و مہاجرین سب اسلام کے مفاد میں ہی سوچتے تھے۔منافقین تو سوچ رہے ہوں گے کہ ہم فتنہ پیدا کریں لیکن
انصار میں سے بھی جو مومنین تھے وہ تو مفاد میں سوچ رہے تھے کہ خلافت کا یا امامت کا قیام ضروری ہے خواہ وہ انصار
میں سے ہو یا مہاجرین میں سے اور آنحضرت صلی اللہ عیہ وسلم کے بعد خلافت کو چاہتے تھے اور اسی کی ان کو خواہش
تھی اور وہ ایک دن بھی بغیر جماعت اور امیر کے نہیں گزارنا چاہتے تھے۔چنانچہ ایک رائے یہ تھی کہ انصار میں سے
امیر ہو۔دوسری رائے یہ تھی کہ مہاجرین میں سے امیر ہو کیونکہ ان کے بغیر عرب کسی کی سربراہی قبول نہیں
کرے گا۔اس کے علاوہ تیسری رائے یہ بھی تھی کہ دو امیر ہوں۔ایک انصار میں سے اور ایک قریش میں سے۔یہاں مہاجرین نے انصار کو یہ بھی بتایا کہ اس وقت قریش میں سے ہی امیر ہونا ضروری ہے۔چنانچہ انہوں نے اپنے
موقف کی تائید میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قریش میں امامت کے قیام سے متعلق آپ کی یہ پیشگوئی
بھی پیش کی جس کا پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ الائمةُ من قریش کہ امام قریش میں سے ہوں گے۔(السيرة الحلبية جلد3 صفحه 04-506 باب يذكر فيه مدة مرضه۔۔۔الخ دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
حضرت ابو عبیدہ بن جراح نے انصار کو مخاطب کر کے کہا کہ اے انصار مدینہ ! تم وہ ہو جنہوں نے
سب سے بڑھ کر خود کو اس دین کی خدمت کے لئے پیش کیا تھا اور اب اس وقت تم سب سے پہلے اسے بدلنے اور
بگاڑنے والے نہ بنو۔یہ نہ کہو کہ انصار میں سے امیر ہو یا دونوں میں سے امیر ہو۔اس حقیقت سے بھرے ہوئے پیغام
سے انصار نے اثر لیا اور ان میں سے حضرت بشیر بن سعد اٹھے جن صحابی کا ذکر ہو رہا ہے اور انصار سے یوں
مخاطب ہوئے کہ اے انصار! اللہ کی قسم !! گو ہمیں مشرکوں سے جہاد کرنے میں دین میں سبقت کے لحاظ سے
مہاجرین پر فضیلت ہے۔یہ ہم نے محض رضائے الہی، اطاعت رسول اور اپنے نفسوں کی اصلاح کے لیے کیا تھا۔

خطبات مسرور جلد 17
95
خطبه جمعه فرمودہ مور محد 15 فروری 2019
ہمیں یہ زیب نہیں دیتا کہ ہم اب فخر و مباح سے کام لیں اور دینی خدمات کے بدلے میں ایسے اجر کے طالب ہوں جس
میں دنیا طلبی کی بو آتی ہو۔ہماری جزا اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور وہی ہمارے لیے کافی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
قریش میں سے تھے اور وہی لوگ اس خلافت کے حقدار ہیں۔اللہ نہ کرے کہ ہم ان سے جھگڑے میں مبتلا
ہوں۔اے انصار ! اللہ تعالیٰ کا تقوی اختیار کرو اور مہاجرین سے اختلاف نہ کرو۔ان سب باتوں کے بعد پھر
حضرت حباب بن منذر نے انصار کی اہمیت کا ذکر کرنا شروع کر دیا لیکن حضرت عمرؓ نے پھر صور تحال کو سنبھالا۔میں مختصر قصہ بیان کر رہا ہوں اور حضرت ابو بکر کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ ہماری بیعت لیں اور ساتھ ہی حضرت عمرؓ نے
حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی اور عرض کی کہ اے ابو بکر ! آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا کہ
آپ نماز پڑھایا کریں۔پس آپ ہی خلیفة اللہ ہیں۔ہم آپ کی بیعت اس لیے کرتے ہیں کہ آپ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ہم سب سے زیادہ محبوب ہیں۔حضرت عمر کے بعد حضرت ابو عبیدہ بن جراح نے بیعت کی اور
پھر انصار میں سے حضرت بشیر بن سعد نے فوراً بیعت کر لی۔اس کے بعد حضرت زید بن ثابت انصاری نے
بیعت کی اور حضرت ابو بکر کا ہاتھ تھام کر انصار سے مخاطب ہوئے اور انہیں بھی حضرت ابو بکر کی بیعت کرنے کی
ترغیب دی۔چنانچہ انصار نے بھی حضرت ابو بکر کی بیعت کی۔الكامل في التاريخ جلد2 صفحه 193 حديث السقيفة وخلافة ابى بكر وأرضاه مطبوعه دار لكتب العلمية
بیروت 2006ء) (السيرة الحلبية جلد3 صفحه 506 باب يذكر فيه مدة مرضه۔۔۔الخ دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
یہ بیعت اسلامی لٹریچر میں بیعت سقیفہ اور بیعت خاصہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔تاريخ الخلفاء الراشدين از محمد سهیل طقوش صفحه 22،367، مطبوعه دار النفائس بيروت 2011ء)
حضرت ابو مسعود انصاری بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم سعد بن عبادہؓ کی مجلس میں تھے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے۔حضرت بشیر بن سعد نے آپ کی خدمت میں عرض
کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم آپ پر درود بھیجیں تو ہم کس طرح آپ پر درود بھیجیں۔راوی کہتے ہیں
اس سوال پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔لمبا عرصہ خاموش رہے۔یہاں تک کہ ہم نے خواہش کی
کہ کاش وہ آپ سے سوال نہ کرتا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کہا کرو کہ :
اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّعَلَى
آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيْمَ فِى الْعَالَمِيْنَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيْدٌ۔اور سلام اس طرح جیسا کہ
تم جانتے ہو کس طرح سلام کرنا ہے۔(صحیح مسلم کتاب الصلاة باب الصلاة على النبى يا الله بعد التشهد حديث 907)
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ وَ سَلِّمْ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ
اب آج کے ان صحابہ کا یہ ذکر ختم ہوتا ہے۔ایک دعا کے لیے میں کہنا چاہتا ہوں گزشتہ دنوں بنگلہ دیش
میں جلسہ کے انتظامات ہو رہے تھے لیکن وہاں نئی جگہ جلسہ کرنا تھا۔احمد نگر ان کا ایک شہر ہے ، علماء نے (نام نہاد علماء
کہنا چاہیے ) اور مخالفین نے بہت زیادہ شور مچایا۔حکومت سے پہلے مطالبہ کرتے رہے جلسہ روکیں اور جب حکومت

خطبات مسرور جلد 17
96
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019
نے نہیں مانا تو پھر بلوائیوں نے احمدیوں کے گھروں اور دکانوں وغیرہ پر حملہ کیا، کچھ گھر جلائے، کچھ دکانیں لوٹیں،
جلائیں، کچھ احمدی زخمی بھی ہوئے ہیں۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ وہاں حالات بہتر کرے اور جو زخمی ہیں اللہ تعالیٰ ان کو
جلد صحت بھی عطا فرمائے۔کامل شفایابی عطا فرمائے۔ان کے نقصانات بھی پورے فرمائے اور آئندہ جب بھی جلسہ
کی تاریخ مقرر ہو وہ لوگ امن سے وہاں جلسہ کر سکیں۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو مکرمہ صدیقہ بیگم صاحبہ دنیا پور پاکستان کا ہے۔یہ
لیق احمد مشتاق صاحب مبلغ انچارج سرینام جنوبی امریکہ کی والدہ تھیں اور شیخ مظفر احمد صاحب کی اہلیہ تھیں۔یکم فروری کو 74 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔ان کے خاندان میں احمدیت ان کے دادا محترم شیخ محمد سلطان صاحب کے ذریعہ آئی تھی جنہوں نے
1897ء میں 24 سال کی عمر میں بیعت کی توفیق پائی تھی۔مرحومہ کی شادی 29/ اگست 64ء میں ہوئی۔ساری
زندگی ایک مثالی بیوی کی حیثیت سے گزاری۔محدود آمدی میں سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے نہ صرف اپنے بڑے
کنبے کی پرورش کی بلکہ اپنے دیوروں اور نندوں کی شادیاں بھی کروائیں۔ہمیشہ اپنے آرام پر دوسروں کے آرام کو
ترجیح دیتی تھیں۔صوم و صلوۃ کی پابند تھیں۔دعا گو تھیں۔منکسر المزاج تھیں۔ملنسار تھیں۔سادہ مزاج تھیں۔غریب پرور اور نیک اور مخلص خاتون تھیں۔باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتی تھیں اور کئی احمدی اور
غیر احمدی بچیوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کی بھی توفیق پائی۔قرآن کریم سے بڑی محبت تھی۔اپنی ایک بیٹی اور
دو بیٹوں کو بھی اپنے خرچ پر حافظ بلا کے قرآن کریم حفظ کروایا۔دنیا پور میں صدر لجنہ کے علاوہ سیکرٹری مال اور اشاعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔خلافت سے
انتہائی عقیدت کا تعلق تھا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔انہوں نے میاں اور دو بیٹیاں اور پانچ بیٹھے یاد گار چھوڑے ہیں۔ان کے دو بیٹے واقف زندگی ہیں جن میں سے ایک جیسا کہ میں نے ذکر کیا لئیق احمد مشتاق صاحب جنوبی امریکہ میں
بطور مبلغ انچارج سورینام (Suriname) خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔والدہ کی وفات کے وقت یہ پاکستان بھی
نہیں جاسکے تھے۔ان کے دوسرے بیٹے محمد ولید احمد مربی سلسلہ ہیں وہ بھی پاکستان میں ہیں۔وہاں خدمت کی
توفیق پارہے ہیں۔ایک داماد مظفر احمد خالد صاحب مربی سلسلہ ہیں جو پاکستان میں ہی ربوہ میں اصلاح و ارشاد مرکزیہ
میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے درجات بلند کرے۔ان
کے بچوں کو ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق دے۔ان کے حق میں ان کی دعائیں قبول فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 08 / مارچ2019ء تا14/مارچ2019ء جلد 26 شمارہ 10 صفحہ 05تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی