پیشگوئی مصلح موعود اور مختصر سیرت و سوانح
خطبات مسرور جلد 17
8
97
97
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019ء بمطابق 22, تبلیغ 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج کل جماعت میں یوم مصلح موعود کے حوالے سے جلسے ہو رہے ہیں یعنی اس پیشگوئی کے حوالے
سے جس میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک موعود بیٹے کی خبر دی تھی۔جس کے
بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ اس بیٹے کو وہ خاص خصوصیات کا حامل بنائے گا۔وہ دین کا خادم ہو گا۔لمبی عمر
پائے گا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کو آگے چلائے گا۔یہ پیشگوئی 20/ فروری 1886ء کی ہے۔یہ پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی تائیدات اور آپ کی صداقت کا ایک
بہت بڑا نشان ہے۔چنانچہ جو عرصہ اس بچے کی پیدائش کا دیا گیا تھا۔اس کے مطابق 12/ جنوری 1889ء
(eighteen eighty-nine) کو وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام مرزا بشیر الدین محمود احمد رکھا گیا جن کو اللہ تعالیٰ نے
حضرت خلیفة المسیح الاول کے وصال کے بعد خلافت کی ردا پہنائی۔اس وقت میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی کے کچھ واقعات اور آپ کا اس پیشگوئی کا
مصداق ہونے کے بارے میں کچھ بیان کروں گا۔لیکن اس سے پہلے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الفاظ میں اس پیشگوئی کی اہمیت اور سچائی کے بارے میں جو آپ نے ارشاد فرمایا ہے پیش کرتا ہوں۔یہ پیشگوئی ایک بیٹے
کی پیدائش کی نہیں تھی بلکہ ایک ایسے عظیم الشان فرزند کی ولادت کی پیشگوئی تھی جس کے آنے سے ایک روحانی
انقلاب کی داغ بیل ڈالی جانے والی تھی۔اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے معترضین کو جو
جواب دیا ہے جیسا کہ میں نے کہا وہ پیش کرتا ہوں۔وہ آپ کے الفاظ میں ہی پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ " اس جگہ آنکھیں کھول کر دیکھ لینا چاہیے کہ یہ
صرف پیشگوئی ہی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان نشان آسمانی ہے جس کو خدائے کریم جل شانہ نے ہمارے نبی کریم
رؤف و رحیم نے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت و عظمت ظاہر کرنے کے لیے ظاہر فرمایا ہے اور در حقیقت
یہ نشان ایک مردہ کے زندہ کرنے سے صد با درجہ اعلیٰ و اولی و اکمل و افضل و اتم ہے کیونکہ مردہ کے زندہ کرنے کی
حقیقت یہی ہے کہ جنابِ الہی میں دُعا کر کے ایک روح واپس منگوایا جاوے۔اور ایسا مردہ زندہ کرنا حضرت مسیح اور
بعض دیگر انبیاء علیہم السلام کی نسبت بائبل میں لکھا گیا ہے جس کے ثبوت میں معترضین کو بہت سی کلام ہے۔اور پھر
خطبات مسرور جلد 17
98
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019
باوصف ان سب عقلی و نقلی جرح و قدح کے یہ بھی منقول ہے کہ ایسا مردہ صرف چند منٹ کے لیے زندہ رہتا تھا۔اور پھر
دوبارہ اپنے عزیزوں کو دوہرے ماتم میں ڈال کر اس جہان سے رخصت ہو جاتا جس کے دنیا میں آنے سے نہ دنیا کو کچھ
فائدہ پہنچتا تھانہ خود اس کو آرام ملتا تھا اور نہ اس کے عزیزوں کو کوئی سچی خوشی حاصل ہوتی تھی، سو اگر حضرت مسیح علیہ السلام
کی دعا سے بھی کوئی روح دنیا میں آئی تو در حقیقت اس کا آنا نہ آنا برابر تھا۔اور بفرض محال اگر ایسی روح کئی سال جسم
میں باقی بھی رہتی ، تب بھی ایک ناقص روح کسی رذیل یا دنیا پرست کی جو احد من الناس ہے دنیا کو کیا فائدہ پہنچاسکتی
تھی ؟ مگر اس جگہ " آپ پیشگوئی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر پہلے ان انبیاء کی روحیں واپس آتی رہیں۔کسی
مردے کو زندہ کیا تو ایک عارضی تھیں اور وہ لوگ ایک عام آدمی ہوتے تھے لیکن آپ فرماتے ہیں کہ۔۔اس جگہ
بفضلہ تعالیٰ و احسانه و برکت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، خداوند کریم نے اس عاجز کی دعا کو قبول
کر کے ایسی بابرکت روح بھیجنے کا وعدہ فرمایا جس کی ظاہری و باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔سو اگر چہ بظاہر یہ
نشان احیائے موتی کے برابر معلوم ہوتا ہے۔مگر غور کرنے سے معلوم ہو گا کہ یہ نشان مردوں کے زندہ کرنے سے
صد ہا درجہ بہتر ہے۔مردہ کی بھی روح ہی دعا سے واپس آتی ہے اور اس جگہ بھی دعا سے ایک روح ہی منگائی گئی
ہے۔" آپ نے فرمایا بچہ کے لیے جو یہ دعا کی گئی تھی کہ دعا سے ہی ایک روح منگائی گئی ہے۔مگر ان روحوں اور اس
روح میں لاکھوں کو سوں کا فرق ہے۔جو لوگ مسلمانوں میں چھپے ہوئے مرتد ہیں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
معجزات کا ظہور دیکھ کر خوش نہیں ہوتے بلکہ ان کو بڑا رنج پہنچتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟"
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 114 تا 115، اشتہار واجب الاظہار 22 مارچ 1886ء بحوالہ سوانح فضل عمر جلد 1 صفحہ 53-54)
تبلیغ رسالت میں آپ نے یہ بیان فرمایا۔پس جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ کوئی
معمولی روح نہیں مانگی گئی تھی بلکہ ایک نشان مانگا گیا تھا جس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے بہت سی خصوصیات کے
حامل بیٹے کی پیدائش کی خبر دی۔ایک ایسے فرزند جلیل کی خبر دی گئی جو " عمر پانے والا ہو گا۔نہایت ذکی اور فہیم ہو
گا۔صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہو گا، قو میں اس سے برکت پائیں گی۔وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے
گا۔کلام اللہ یعنی قرآن کریم کا نہایت گہر ا فہم اس کو عطا ہو گا اور اس خداداد فہم سے کام لے کر وہ قرآن کی ایسی
عظیم الشان خدمت کی توفیق پائے گا کہ کلام اللہ کا مرتبہ دنیا پر ظاہر ہو۔وہ اسیر وں کی رستگاری کا موجب ہو گا۔وہ
عالم کباب ہو گا یعنی اس کے دورِ حیات میں ایسی عالمگیر تباہیاں آئیں گی جو سب دنیا کو بھون کر رکھ دیں گی۔وہ زمین
کے کناروں تک شہرت پائے گا۔"
اب ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں ایسی عالمگیر تباہیاں جنگوں کی
صورت میں بھی آئیں۔دو جنگیں عالمی جنگیں ہوئیں اور آفات کی صورت میں بھی آئیں۔پھر شہرت پانے کا جہاں تک
تعلق ہے آپ نے اپنی زندگی میں نئے مشن اور تبلیغی کام کر کے دنیا کے مختلف ممالک میں اسلام کا پیغام پہنچا کر زمین
کے کناروں تک شہرت بھی پائی بلکہ اس پیشگوئی کے حوالے سے ہم دیکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔اب میں
اس وقت حضرت مصلح موعود کی سوانح اور سیرت کے حوالے سے جیسا کہ میں نے کہا کچھ باتیں پیش کروں گا۔(سوانح فضل عمر جلد 1 صفحہ 53 54)
خطبات مسرور جلد 17
99
99
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019
جہاں تک آپ کی تعلیم کا تعلق ہے۔ناظرہ قرآن کریم پڑھنے کے بعد آپ کو باقاعدہ سکول میں داخل ہو
کر جو رائج تعلیم تھی، مروجہ دنیاوی تعلیم پانے کا موقع ملا اور اس کی بھی یہ حالت تھی کہ گھر پر بھی اساتذہ سے اردو
اور انگریزی کی امدادی تعلیم حاصل کی۔اس بارے میں حضرت پیر منظور محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کچھ عرصہ
آپ کو اردو پڑھاتے رہے۔چنانچہ جو استاد مقرر ہوئے گھر میں تعلیم دینے کے لیے ان میں پیر منظور محمد صاحب تھے
جنہوں نے آپ کو کچھ عرصہ اردو پڑھائی۔بعد ازاں کچھ عرصہ مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ
کو انگریزی پڑھائی لیکن یہ سب تعلیم کس ماحول اور کس اہتمام کے ساتھ ہوئی حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے جب
فضل عمر کی سوانح لکھی تو آپ لکھتے ہیں یہ بھی ایک دلچسپ داستان ہے جو خود حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب
ہی کے الفاظ میں سننے سے تعلق رکھتی ہے۔تعلیم کا جیسا کہ میں نے کہا کیا حال تھا؟ وہ ہم حضرت مصلح موعود کی زبانی
سنتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ
میری تعلیم کے سلسلہ میں مجھ پر سب سے زیادہ احسان حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا
ہے۔آپ چونکہ طبیب بھی تھے اور اس بات کو جانتے تھے کہ میری صحت اس قابل نہیں کہ میں کتاب کی طرف
زیادہ دیر تک دیکھ سکوں۔اس لیے آپ کا طریق یہ تھا کہ آپ مجھے اپنے پاس بٹھا لیتے اور فرماتے میاں میں پڑھتا جاتا
ہوں تم سنتے جاؤ۔اس کی وجہ یہ تھی کہ بچپن میں میری آنکھوں میں سخت نگرے پڑ گئے تھے آنکھوں کی بیماری تھی
اور متواتر چار سال تک میری آنکھیں دکھتی رہیں اور ایسی شدید تکلیف مگروں کی وجہ سے پید اہو گئی کہ ڈاکٹروں نے
کہا کہ اس کی بینائی ضائع ہو جائے گی۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میری صحت کے لیے خاص
طور دعائیں کرنی شروع کر دیں اور ساتھ ہی آپ نے روزے رکھنے شروع کر دیے۔مجھے اس وقت یاد نہیں آپ
فرماتے ہیں مجھے اس وقت یاد نہیں کہ آپ نے کتنے روزے رکھے بہر حال تین یا سات روزے آپ نے رکھے۔جب
آخری روزے کی آپ افطاری کرنے لگے اور روزہ کھولنے کے لیے منہ میں کوئی چیز ڈالی تو یکدم میں نے آنکھیں
کھول دیں اور میں نے آواز دی کہ مجھے نظر آنے لگ گیا ہے۔لیکن اس بیماری کی شدت اور اس کے متواتر حملوں کا
نتیجہ یہ ہوا کہ میری ایک آنکھ کی بینائی ماری گئی۔چنانچہ میری بائیں آنکھ میں بینائی نہیں ہے۔میں رستہ تو دیکھ سکتا
ہوں مگر کتاب نہیں پڑھ سکتا۔دو چار فٹ پر اگر کوئی ایسا آدمی بیٹھا ہو جو میرا پہچانا ہوا ہو تو میں اس کو دیکھ کر پہچان
سکتا ہوں۔لیکن اگر کوئی بے پہچانا ہو تو مجھے اس کی شکل نظر نہیں آسکتی۔صرف دائیں آنکھ کام کرتی ہے مگر اس میں
بھی گرے پڑ گئے اور وہ ایسے شدید ہو گئے کہ کئی کئی راتیں میں جاگ کر کاٹتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
نے میرے استادوں سے کہہ دیا کہ پڑھائی اس کی مرضی پر ہو گی۔یہ جتنا پڑھنا چاہے پڑھے اور اگر نہ پڑھے تو اس پر زور نہ
دیا جائے کیونکہ اس کی صحت اس قابل نہیں کہ یہ پڑھائی کا بوجھ برداشت کر سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بارہا مجھے صرف یہی فرماتے کہ تم قرآن کا ترجمہ اور بخاری حضرت مولوی صاحب سے پڑھ لو یعنی
حضرت مولانا نورالدین خلیفتہ المسیح الاول سے پڑھ لو اس کے علاوہ آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ کچھ طب بھی پڑھ لو کیونکہ
یہ ہمارا خاندانی فن ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ ماسٹر فقیر اللہ صاحب۔۔۔ہمارے حساب کے استاد تھے سکول میں اور لڑکوں
خطبات مسرور جلد 17
100
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019
کو سمجھانے کے لیے بورڈ پر سوالات حل کیا کرتے تھے لیکن مجھے اپنی نظر کی کمزوری کی وجہ سے وہ دکھائی نہیں دیتے
تھے۔کیونکہ جتنی دور بورڈ تھا اتنی دور تک میری بینائی کام نہیں دے سکتی تھی۔پھر زیادہ دیر تک میں بورڈ کی طرف
یوں بھی نہیں دیکھ سکتا تھا کیونکہ نظر تھک جاتی تھی۔اس وجہ سے میں کلاس میں بیٹھنا فضول سمجھا کر تا تھا۔کبھی جی
چاہتا تو چلا جاتا اور کبھی نہ جاتا۔ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس میرے
متعلق شکایت کی کہ حضور یہ کچھ نہیں پڑھتا۔کبھی مدرسہ میں آجاتا ہے اور کبھی نہیں آتا۔مجھے یاد ہے آپ لکھتے ہیں کہ
مجھے یاد ہے کہ جب ماسٹر صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس یہ شکایت کی تو میں ڈر کے
مارے چھپ گیا کہ معلوم نہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کس قدر ناراض ہوں۔لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ بات سنی تو آپ نے فرمایا کہ آپ کی بڑی ماسٹر صاحب کو کہا کہ آپ کی بڑی
مہربانی ہے جو آپ بچے کا خیال رکھتے ہیں اور مجھے آپ کی بات سن کر بڑی خوشی ہوئی کہ یہ کبھی کبھی مدر سے چلا
جاتا ہے۔یہ تو بڑی اچھی بات ہے کہ کبھی کبھی چلا جاتا ہے ورنہ میرے نزدیک تو اس کی صحت اس قابل نہیں
کہ پڑھائی کر سکے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہنس کر فرمایا کہ اس سے ہم نے کوئی آٹے دال کی دکان
تھوڑی کھلوانی ہے کہ اسے حساب سکھایا جائے۔حساب اسے آئے یا نہ آئے کوئی بات نہیں۔پھر فرمایا کہ آخر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے صحابہ نے کون سا حساب سیکھا تھا۔اگر یہ مدرسے میں چلا جائے تو اچھی بات
ہے ورنہ اسے مجبور نہیں کرنا چاہیے۔یہ سن کر ماسٹر صاحب واپس آگئے۔میں نے اس نرمی سے اور بھی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا اور پھر مدرسے جانا ہی چھوڑ دیا۔کبھی مہینے میں ایک
آدھ دفعہ چلا جاتا تو اور بات تھی۔غرض اس رنگ میں میری تعلیم ہوئی اور میں در حقیقت مجبور بھی تھا کیونکہ بچپن
میں علاوہ آنکھوں کی تکلیف کے مجھے جگر کی خرابی کا بھی مرض تھا۔چھ چھ مہینے مونگ کی دال کا پانی یا ساگ کا پانی مجھے
دیا جاتا رہا، جگر کے علاج کے لیے۔پھر اس کے ساتھ تلی بھی بڑھ گئی تھی۔ریڈ آئیوڈائڈ آف مرکری (Red Iodide of Mercury) کی تلی کے مقام پر مالش کی جاتی تھی۔اسی طرح گلے پر بھی اس کی مالش کی جاتی کیونکہ مجھے خنازیر کی بھی شکایت تھی۔ٹانسلز کی شکایت تھی غرض آنکھوں
میں ٹکرے، جگر کی خرابی، عظم طبال کی شکایت یعنی تلی کی بیماری اور پھر اس کے ساتھ بخار کا شروع ہو جانا جو چھ چھ
مہینے تک نہ اتر تا اور میری پڑھائی کے متعلق بزرگوں کا فیصلہ کر دینا کہ یہ جتنا پڑھنا چاہے پڑھ لے اس پر زیادہ زور نہ
دیا جائے ان حالات سے ہر شخص اندازہ لگا سکتا ہے کہ میری تعلیمی قابلیت کا کیا حال ہو گا۔فرماتے ہیں ایک دفعہ ہمارے نانا جان حضرت میر ناصر نواب صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے میرا اردو کا
امتحان لیا۔حضرت مصلح موعوددؓ لکھتے ہیں کہ میں اب بھی بہت بدخط ہوں۔یعنی میر اخط اچھا نہیں ہے۔میری تحریر
لکھائی اچھی نہیں مگر اس زمانہ میں تو میرا اتنا بد خط تھا کہ پڑھا ہی نہیں جاتا تھا کہ میں نے کیا لکھا ہے۔انہوں نے بڑی
کوشش کی کہ پتہ لگائیں کہ میں نے کیا لکھا ہے مگر انہیں کچھ پتہ نہ چلا۔آپ لکھتے ہیں میرے بچوں میں سے اکثر کے
خط مجھ سے اچھے ہیں۔میرے خط کا نمونہ صرف میری لڑکی، اپنی ایک لڑکی کی مثال دیتے ہیں امتۃ الرشید کی تحریر میں
خطبات مسرور جلد 17
101
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019
پایا جاتا ہے۔اس کا لکھا ہوا ایسا ہوتا ہے کہ ہم نے اس کے لکھے ہوئے پر ایک روپیہ انعام مقرر کر دیا تھا کہ اگر خود
امۃ الرشید بھی پڑھ کر بتادے کہ اس نے کیا لکھا ہے تو ایک روپیہ انعام دیا جائے گا۔فرماتے ہیں کہ یہی حالت اس
وقت میری تھی کہ مجھ سے بعض دفعہ اپنا لکھا ہوا بھی پڑھا نہیں جاتا تھا۔کہتے ہیں جب میر صاحب نے پرچہ دیکھا تو
وہ جوش میں آگئے اور کہنے لگے یہ تو ایسا ہے جیسے لنڈے لکھتے ہوتے ہیں۔ان کی طبیعت بڑی تیز تھی۔غصے میں فوراً
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس پہنچے۔میں بھی اتفاقا اس وقت گھر میں ہی تھا۔ہم تو پہلے ہی ان کی طبیعت سے
ڈرا کرتے تھے۔بڑے غصے والی میر صاحب کی طبیعت تھی۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس شکایت لے
کر پہنچے تو اور بھی ڈر پیدا ہوا کہ اب نامعلوم کیا ہو گا۔فرماتے ہیں کہ خیر میر صاحب آگئے اور حضرت صاحب سے
کہنے لگے کہ محمود کی تعلیم کی طرف آپ کو ذرا بھی توجہ نہیں۔میں نے اس کا اردو کا امتحان لیا تھا۔آپ ذرا پر چہ تو دیکھیں
اس کا اتنا بر اخط ہے کہ کوئی بھی یہ خط نہیں پڑھ سکتا۔پھر اسی جوش کی حالت میں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہنے
لگے کہ آپ بالکل پروا نہیں کرتے اور لڑکے کی عمر برباد ہورہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب میر صاحب
کو اس طرح جوش کی حالت میں دیکھا تو فرمایا بلاؤ حضرت مولوی صاحب کو۔آپ فرماتے ہیں جب حضرت مسیح موعود کو
کوئی مشکل پیش آتی تو ہمیشہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ کو بلا لیا کرتے تھے۔حضرت خلیفہ اول کو مجھ سے بڑی
محبت تھی۔آپؐ تشریف لائے اور حسب معمول سر نیچے ڈال کر ایک طرف کھڑے ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے فرمایا کہ مولوی صاحب! میں نے آپ کو اس غرض کے لیے بلایا ہے کہ میر صاحب کہتے ہیں کہ محمود کا لکھا ہوا پڑھا
نہیں جاتا۔میراجی چاہتا ہے کہ اس کا امتحان لے لیا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ میں سمجھتا
ہوں کہ اس کا امتحان لے لیا جائے۔یہ کہتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قلم اٹھائی اور دو تین سطر میں
ایک عبارت لکھ کر مجھے دی اور فرمایا اس کو نقل کرو۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ بس یہ امتحان تھا جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لیا۔میں نے بڑی احتیاط سے اور سوچ سمجھ کر اس کو نقل کر دیا۔اول تو وہ عبارت
کوئی زیادہ لمبی نہیں تھی۔دوسرے میں نے صرف نقل کرنا تھا اور نقل کرنے میں تو اور بھی آسانی ہوتی ہے
کیونکہ اصل چیز سامنے ہوتی ہے پھر میں نے آہستہ آہستہ نقل کیا۔الف اور باء وغیرہ احتیاط سے ڈالے۔جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کو دیکھا تو فرمانے لگے مجھے تو میر صاحب کی بات سے بڑا فکر پید اہو گیا تھا مگر
اس کا خط تو میرے خط کے ساتھ ملتا جلتا ہے۔حضرت خلیفہ اول پہلے ہی میری تعریف میں ادھار کھائے بیٹھے تھے
فرمانے لگے حضور امیر صاحب کو تو یو نہی جوش آگیا ہے ورنہ اس کا خط تو بڑا اچھا ہے۔حضرت خلیفہ اول ہمیشہ مجھ سے فرمایا کرتے تھے کہ میاں تمہاری صحت ایسی نہیں کہ تم خود پڑھ سکو۔میرے پاس آجایا کرو میں پڑھتا جاؤں گا اور تم سنتے رہا کرو۔چنانچہ انہوں نے زور دے دے کر پہلے قرآن پڑھایا اور
پھر بخاری پڑھادی۔یہ نہیں کہ آپ نے آہستہ آہستہ مجھے قرآن پڑھایا ہو بلکہ آپ کا طریق یہ تھا کہ آپ قرآن
پڑھتے جاتے اور ساتھ ساتھ اس کا ترجمہ کرتے جاتے۔کوئی بات ضروری سمجھتے تو بتا دیتے ورنہ جلدی جلدی
پڑھاتے جاتے۔آپ نے تین مہینے میں مجھے سارا قرآن پڑھا دیا تھا۔اس کے بعد کچھ ناغے ہونے لگ گئے۔
خطبات مسرور جلد 17
102
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ اول نے پھر مجھ سے کہا کہ میاں مجھ سے بخاری
تو پوری پڑھ لو۔دراصل میں نے آپ کو بتادیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مجھے فرمایا کرتے تھے کہ مولوی
صاحب سے قرآن اور بخاری پڑھ لو۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی میں نے آپ سے قرآن
اور بخاری پڑھنا شروع کر دی گونانے ہوتے رہے۔اسی طرح طب بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
ہدایت کے ماتحت میں نے آپ سے شروع کر دی تھی۔طب کا سبق میں نے میر اسحاق صاحب نے ایک ہی دن
شروع کیا تھا۔پھر آپؐ فرماتے ہیں کہ میر صاحب کا ایک لطیفہ ہے جو ہمارے گھر میں خوب مشہور ہوا کہ دوسرے ہی
دن، جب پہلے دن کا سبق دونوں نے لے لیا تو دوسرے دن میر محمد اسحق صاحب اپنی والدہ سے کہنے لگے کہ اماں جان
مجھے صبح جلدی جگا دیں کیونکہ مولوی صاحب دیر سے مطب میں آتے ہیں۔میں پہلے مطب میں چلا جاؤں گا تاکہ
مریضوں کو نسخے لکھ کر دوں حالانکہ ابھی ایک ہی دن ان کو طب شروع کیے ہوئے ہو ا تھا۔غرض میں نے آپ سے طب بھی پڑھی اور قرآن کریم کی تفسیر بھی۔قرآن کریم کی تفسیر آپ نے دو
مہینے میں ختم کرادی۔آپ مجھے اپنے پاس بیٹھا لیتے اور کبھی نصف اور کبھی پورا پارہ ترجمہ سے پڑھ کر سنا دیتے۔کسی
کسی آیت کی تفسیر بھی کر دیتے۔اسی طرح بخاری آپ نے دو تین مہینے میں مجھے ختم کرادی۔ایک دفعہ رمضان کے
مہینے میں آپ نے سارے قرآن کا درس دیا تو اس میں میں بھی شریک ہو گیا۔چند عربی کے رسالے بھی مجھے آپ
سے پڑھنے کا اتفاق ہوا۔غرض یہ میری علمیت تھی۔مگر انہی دنوں میں جب یہ کورس ختم کر رہا تھا مجھے اللہ تعالیٰ نے
ایک رؤیا د کھا یا جو آپ کے علم میں ترقی کے بارے میں تھا۔(ماخوذ از سوانح فضل عمرؓ جلد 1 صفحہ 104 تا109)
پس ہم دیکھتے ہیں کہ یہ ہے آپ کی علمی حالت، جس طرح علم حاصل کیا لیکن آپ کی تقاریر ، آپ کے
خطابات، آپ کی تصانیف، آپؐ کی تفسیر قرآن اس بات کی گواہ ہیں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو پڑھایا۔یقینا یہ بہت بڑا
ثبوت ہے اور پیشگوئی کی سچائی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں جو 1906ء کا جلسہ سالانہ ہوا اس
میں آپ نے پہلی پبلک تقریر کی۔اس تقریر کے علم و معرفت کا سامعین پر جو اثر ہوا اور جو ان کی کیفیت تھی اس کا
کچھ اندازہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جلیل القدر صحابی اور قادرالکلام شاعر حضرت قاضی محمد
ظہور الدین اکمل صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ان الفاظ سے ہو سکتا ہے۔آپؐ فرماتے ہیں "برج نبوت کا
روشن ستارہ، اوج رسالت کا درخشندہ گوہر محمود سلمہ اللہ الودود شرک پر تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہوا۔میں انکی
تقریر خاص توجہ سے سنتا رہا۔کیا بتاؤں فصاحت کا ایک سیلاب تھا جو پورے زور سے بہ رہا تھا۔واقعی اتنی چھوٹی سی عمر
میں خیالات کی پختگی اعجاز سے کم نہیں !میرے خیال میں یہ بھی حضور علیہ السلام کی صداقت کا ایک نشان ہے اور اسی
سے ظاہر ہو سکتا ہے کہ مسیحیت مآب کی تربیت کا جو ہر کس درجہ کمال پر پہنچا ہوا ہے۔آپ نے روحانی کمالات پر
عجیب طرز سے بحث کی۔" (الحکم۔10 جنوری 1907 وجوبلی نمبر 1939ء) (ماخوذ از سوانح فضل عمرؓ جلد 1 صفحہ 121-122)
اس زمانے میں دینی سرگرمیاں اور جوش اور ذہنی و روحانی نشو و نمایہ بتارہی تھی کہ پیشگوئی کے الفاظ کہ
خطبات مسرور جلد 17
103
مخطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019
وہ جلد جلد بڑھے گا کے مصداق بننے والے آپ ہی ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اسی
دینی جوش کو محسوس فرمایا۔چنانچہ آپ نے ایک موقع پر فرمایا کہ "میاں محمود میں اس قدر دینی جوش پایا جاتا ہے کہ
میں بعض اوقات ان کے لیے خاص طور پر دعا کرتا ہوں۔"
تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 26)
یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ ہیں۔یقیناً یہ دعا اس لیے ہوئی اور یہی کرتے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ
اسے وہی بیٹا بنادے جس کی خبر دی گئی تھی اور اس پر اپنے فضلوں کی بارش کو تیز کر دے اور تمام خوشخبریاں اس کے
حق میں پوری ہوں۔حضرت مرزاطاہر احمد صاحب نے جو سیرت لکھی ہے اس میں ایک جگہ آپ خلیفہ المسیح الرابع لکھتے ہیں کہ
خلافت اولیٰ کی ابتدا میں حضرت صاحبزادہ صاحب کی عمر 19 سال کی تھی اور حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ
عنہ کے وصال کے وقت آپ اپنی عمر کے 26 ویں سال میں داخل ہو چکے تھے۔اس نو عمری میں آپؐ کی تقریر و تحریر کا
جو رنگ تھا اس کے چند نمونے، کہتے ہیں میں پیش کرتا ہوں۔آپ کے خیالات اور افکار میں ایک بزرگ مفکر کی سی
پختگی آچکی تھی۔آپ کے الفاظ اثر اور جذب اور خلوص اور گداز میں گوندھے ہوئے تھے۔کلام تصنع سے نا آشنا تھا
اور تحریر تکلف سے پاک تھی۔تقریر میں ایک طبعی روانی تھی اور تحریر سلاست کا ایک بہتا ہوا دریا تھی۔دونوں ہی
قرآنی علوم اور عرفان کے پانی سے لبریز اور دل و دماغ کو بیک وقت سیراب کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی وفات کے بعد 19 سال کی عمر میں آپ نے جو پہلی تقریر کی اس کے متعلق ایک صاحب علم و فضل بزرگ
حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ
ایک اور واقعہ جس کا میں اس مضمون میں ذکر کرنا چاہتا ہوں وہ حضور رضی اللہ عنہ کی پہلی تقریر ہے۔یعنی مولوی صاحب کے زمانے میں تو زندہ تھے، حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی پہلی تقریر ہے جو حضور نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر کی۔پہ جلسہ مدرسہ احمدیہ کے صحن میں منعقد ہوا۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور کے دائیں طرف سٹیج پر رونق افروز تھے۔سٹیج کا رخ جانب شمال
تھا۔اس تقریر کے متعلق دو باتیں قابل ذکر ہیں۔مولوی شیر علی صاحب لکھتے ہیں۔اوّل عجیب بات یہ تھی کہ اس
وقت آپ کی آواز اور آپ کی ادا اور آپ کا لہجہ اور طرز تقریر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز اور طرز تقریر
سے ایسے شدید طور پر مشابہ تھے کہ اس وقت سننے والوں کے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی، جوا بھی تھوڑا
عرصہ ہی ہوا تھا ہم سے جدا ہوئے تھے ، یاد تازہ ہو گئی اور سامعین میں بہت سے ایسے تھے جن کی آنکھوں سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس آواز کی وجہ سے جو ان کے پسر موعودؓ کے ہونٹوں سے اس وقت اس طرح پہنچ
رہی تھی جس طرح گراموفون سے ایک نظروں سے غائب انسان کی آواز پہنچتی ہے۔آنسو جاری ہو گئے اور ان آنسو
بہانے والوں میں ایک خاکسار بھی تھا۔اگر یہ کہنا درست ہے کہ انسان کی روح دوسرے پر اترتی ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی روح آپ پر اتر رہی تھی اور اس بات کا اعلان کر رہی تھی کہ یہ ہے میرا پیارا بیٹا جو مجھے بطور
خطبات مسرور جلد 17
104
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019
رحمت کے نشان کے دیا گیا تھا اور جس کی نسبت یہ کہا گیا تھا کہ وہ حسن و احسان میں تیر انظیر ہو گا۔دوسری بات جو اس تقریر کے متعلق قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ جب تقریر ختم ہو چکی تو حضرت خلیفۃ
المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جن کی ساری عمر قرآن شریف پر تدبر کرنے میں صرف ہوئی تھی اور قرآن کریم
جن کی روح کی غذا تھی فرمایا کہ میاں نے بہت سی آیات کی ایسی تفسیر کی ہے جو میرے لیے بھی نئی تھی۔مولوی صاحب لکھتے ہیں کہ یہ آپ کی پہلی تقریر تھی جو آپ نے جماعت کے سامنے کی اور اس پہلی تقریر میں قرآن
شریف کے وہ معارف، یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد وہ معارف بیان فرمائے ہیں جن
کی نسبت حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے عالم قرآن نے یہ اعتراف فرمایا کہ یہ ان کے لیے بھی
جدید معارف ہیں۔پس یہ معارف اس نوجوان کو کس نے سکھائے ؟ یہ حکمت اور یہ علم آپ کو اس زمانہ جوانی میں
کس نے دیا۔اسی نے جو قرآن شریف میں حضرت یوسف علیہ السلام کی نسبت فرماتا ہے۔وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّ ذَاتَيْنَهُ
حُكْمًا وَ عِلْمًا وَ كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (یوسف:23) اور جب وہ اپنی مضبوطی کی عمر کو پہنچا تو اسے ہم نے
حکمت اور علم عطا کیا اور اسی طرح ہم احسان کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ آپ نے صرف عام طور
پر دانائی اور حکمت کی باتیں بیان نہ فرمائیں بلکہ قرآن شریف کے اچھوتے معارف بیان فرمائے اور اللہ تعالیٰ قرآن شریف
کے متعلق فرماتا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعہ (80)۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ کوئی اسے چھو نہیں سکتا سوائے
پاک کیے ہوئے لوگوں کے۔کہتے ہیں کہ پس لڑکپن کی خلوت سے نکلتے ہی آپ کا لوگوں کے سامنے قرآن شریف
کے جدید اور لطیف معارف بیان فرمانا اس بات کی ایک بین شہادت ہے کہ آپ نے اپنا لڑکپن اللہ تعالیٰ کی خاص
تربیت میں گزارا اور آپ بچپن میں ہی مطہرین کی جماعت میں داخل تھے۔(ماخوذ از سوانح فضل عمر جلد 1 صفحہ 217تا219)
آپ کی سیرت سے متعلق ایک غیر از جماعت صحافی کے تاثرات ہیں۔یہ بیان کرنے سے پہلے انہوں
نے صحافی کے تعارف میں لکھا ہے کہ :
"مارچ 1913ء میں ایک غیر احمدی صحافی محمد اسلم صاحب امر تسر سے قادیان آئے اور چند دن قیام
کر کے واپس چلے گئے۔انہوں نے جماعت کا نہایت قریب سے مطالعہ کرنے کے بعد اپنے تاثرات پر ایک تفصیلی
بیان دیا۔اس نے حضرت صاحبزادہ صاحب کے متعلق لکھا: " ( حضرت ) صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد صاحب سے
بھی مل کر ہمیں از حد مسرت ہوئی۔صاحبزادہ صاحب نہایت ہی خلیق اور سادگی پسند انسان ہیں۔علاوہ خوش خلقی
کے کہیں بڑی حد تک معاملہ فہم و مدبر بھی ہیں۔علاوہ دیگر باتوں کے جو گفتگو صاحبزادہ صاحب موصوف اور میرے
در میان ہندوستان کے مستقبل پر ہوئی، اس کے متعلق صاحبزادہ صاحب نے جو رائے اقوام عالم کے زمانہ ماضی کے
واقعات کی بنا پر ظاہر فرمائی وہ نہایت ہی زبر دست مدبرانہ پہلو لیے ہوئے تھی۔" یہ خلافت سے پہلے کی بات ہے۔1913ء کا ذکر ہے۔حضرت خلیفہ اول کے زمانے کی بات ہے۔پھر لکھتے ہیں کہ "صاحبزادہ صاحب نے مجھ سے
از راہ نوازش بہت کچھ مخلصانہ پیرایہ میں یہ خواہش ظاہر فرمائی کہ میں کم از کم ایک ہفتہ قادیان میں رہوں۔اگر چہ بوجوہ
خطبات مسرور جلد 17
105
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019
چند در چند میں ان کے ارشاد کی تعمیل سے قاصر رہا مگر صاحبزادہ صاحب کی اس بلند نظرانہ مہربانی وشفقت کا از حد مشکور
ہوں۔صاحبزادہ صاحب کا زہد و تقوی اور ان کی وسعت خیالانہ سادگی ہمیشہ یاد رہے گی۔"
(سوانح فضل عمر جلد 1 صفحہ 324)
آپ کی عبادتوں کے معیار کی بچپن میں ہی کیا حالت تھی اس بارے میں " حضرت مفتی محمد صادق صاحب
بھی آپ کے بچپن کے اساتذہ میں سے تھے اپنے تاثرات کا اظہار ان الفاظ میں کرتے ہیں۔" فرماتے ہیں کہ " چونکہ عاجز
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت 1890ء کے آخیر میں کرلی تھی اور اس وقت سے ہمیشہ آمد و رفت
کا سلسلہ متواتر جاری رہا۔میں حضرت اولو العزم مرزا بشیر الدین محمود احمد کو ان کے بچپن سے دیکھ رہا ہوں کہ کس
طرح ہمیشہ ان کی عادت حیا اور شرافت اور صداقت اور دین کی طرف متوجہ ہونے کی تھی اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے دینی کاموں میں بچپن سے ہی ان کو شوق تھا۔نمازوں میں اکثر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ساتھ جامع مسجد میں جاتے اور خطبہ سنتے۔" فرماتے ہیں کہ " ایک دفعہ مجھے یاد ہے جب آپ کی عمر 10 سال کے قریب
ہو گی آپ مسجد اقصیٰ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ نماز میں کھڑے تھے اور پھر سجدہ میں بہت رور ہے تھے۔بچپن سے ہی آپ کو فطر اللہ کے ساتھ اور اس کے رسولوں کے ساتھ خاص تعلق محبت تھا۔"
(سوانح فضل عمرؓ جلد 1 صفحہ 116 تا 117)
پھر ایک اور واقعہ ہے آپ کی گریہ وزاری کرنے کا اور سجدوں میں دیر تک پڑے رہنے کا جس سے بڑوں
کو بھی بڑا تعجب ہوا کرتا تھا اور ایسی حالت میں جبکہ ظاہری طور پر بڑوں کو یہ بھی پتہ ہو کہ کوئی صدمہ بھی نہیں ہے
ایسا یا فکر کی کوئی بات بھی نہیں ہے تو اس وقت جب بڑے آپ کی گریہ وزاری دیکھتے تھے تو ان کو بڑا تعجب ہو تا تھا اور
سوال اٹھتا تھا کہ آخر اس بچے پر کیا بیتی ہے جو راتوں کو چھپ چھپ کر اٹھتا ہے اور بلک بلک کر اپنے رب کے حضور
روتا ہے اور اپنے معصوم آنسوؤں سے سجدہ گاہ کو تر کر دیتا ہے۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے جب سوانح لکھی تو آپ لکھتے ہیں کہ یہی تعجب شیخ غلام احمد
صاحب واعظ رضی اللہ عنہ کے دل میں بھی پیدا ہو جو ایک نو مسلم تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر
اسلام میں داخل ہوئے تھے اور اخلاص اور ایمان میں ایسی ترقی کی کہ نہایت عابد و زاہد اور صاحب کشف و الہام
بزرگوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔شیخ غلام احمد صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں نے یہ ارادہ کیا کہ آج کی
رات مسجد مبارک میں گزاروں گا اور تنہائی میں اپنے مولیٰ سے جو چاہوں گا مانگوں گا کہتے ہیں مگر جب میں مسجد میں
پہنچا تو کیا دیکھتا ہوں کہ کوئی شخص سجدے میں پڑا ہوا ہے اور الحاج سے دعا کر رہا ہے۔اس کے اس الحاح کی وجہ سے
میں نماز بھی نہ پڑھ سکا اور اس شخص کی دعا کا اثر مجھ پر بھی طاری ہو گیا اور میں بھی دعا میں محو ہو گیا اور میں نے دعا کی
کہ یا الہی ! یہ شخص تیرے حضور سے جو کچھ بھی مانگ رہا ہے وہ اس کو دے دے اور میں کھڑا کھڑا تھک گیا کہ یہ شخص
سر اٹھائے تو معلوم کروں کہ کون ہے۔فرماتے ہیں کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ مجھ سے پہلے وہ کتنی دیر سے آئے ہوئے
تھے مگر جب آپ نے سر اٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت میاں محمود احمد صاحب ہیں۔میں نے السلام علیکم کہا اور
خطبات مسرور جلد 17
106
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019
مصافحہ کیا اور پوچھا میاں ! آج اللہ تعالیٰ سے کیا کچھ لے لیا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے تو یہی مانگا ہے کہ الہی ! مجھے
میری آنکھوں سے اسلام کو زندہ کر کے دکھا اور یہ کہہ کر آپ اندر تشریف لے گئے۔اسلام کی فتح کا دن دیکھنے کی یہ
بے قرار تمنا جو اس نو عمری میں آپ کے دل میں تھی اور آپ کی نو عمری میں ہی وہ پھر پھل بھی لانے لگی جب آپ کو
جوانی میں ہی اللہ تعالیٰ نے خلافت کی روا پہنائی۔(ماخوذ از سوانح فضل عمر جلد 1 صفحه 151)
حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے تشحیذ الاذھان میں اپنی ایک دعا کا ذکر کیا ہے جو 1909ء
میں آپ نے لکھا۔اس مضمون میں رمضان کی برکات کا ذکر کرنے کے بعد آپ نے لکھا کہ :
" میں رسالہ تشخیز الاذھان کے لیے اپنی میز میں سے ایک مضمون تلاش کر رہا تھا کہ مجھے ایک کاغذ ملاجو
میری ایک دعا تھی جو میں نے پچھلے رمضان میں کی تھی۔مجھے اس دعا کے پڑھنے سے زور سے تحریک ہوئی کہ اپنے
احباب کو بھی اس طرف متوجہ کروں۔نا معلوم کس کی دعاسنی جائے اور خدا کا فضل کس وقت ہماری جماعت پر ایک
خاص رنگ میں نازل ہو۔میں اپنا درد دل ظاہر کرنے کے لیے اس دعا کو یہاں نقل کر دیتا ہوں کہ شاید کسی
سعید الفطرت کے دل میں جوش پید اہو اور وہ اپنے رب کے حضور میں اپنے لیے اور جماعت احمدیہ کے لیے دعاؤں
میں لگ جائے جو کہ میری اصل غرض ہے۔وہ دعا یہ ہے۔اے میرے مالک میرے قادر خدا۔میرے پیارے مولیٰ میرے راہمنا۔اے خالق ارض و سماء۔اے
متصرف آب و ہوا۔اے وہ خدا جس نے آدم سے لے کر حضرت عیسیٰ تک لاکھوں ہادیوں اور کروڑوں رہنماؤں کو
دنیا کی ہدایت کے لیے بھیجا۔اے وہ علی و کبیر جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم الشان رسول مبعوث
کیا۔اے وہ رحمان جس نے مسیح سارہنما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں میں پیدا کیا۔اے نور کے پیدا
کرنے والے، اے ظلمات کے مٹانے والے ! تیرے حضور میں ، ہاں صرف تیرے ہی حضور میں مجھ سا ذلیل بندہ
جھکتا اور عاجزی کرتا ہے کہ میری صداسن اور قبول کر کیونکہ تیرے ہی وعدوں نے مجھے جرآت دلائی ہے کہ میں
ترے آگے کچھ عرض کرنے کی جرات کروں۔میں کچھ نہ تھا تو نے مجھے بنایا۔میں عدم میں تھا تو مجھے وجود میں لایا۔میری پرورش کے لیے اربعہ عناصر بنائے اور میری خبر گیری کے لیے انسان کو پیدا کیا جب میں اپنی ضروریات کو
بیان تک نہ کر سکتا تھا۔تو نے مجھ پر وہ انسان مقرر کیے جو میری فکر خود کرتے تھے۔پھر مجھے ترقی دی اور میرے رزق
کو وسیع کیا۔اے میری جان ! ہاں اے میری جان ! تو نے آدم کو میرا باپ بننے کا حکم دیا اور حوا کو میری ماں مقرر کیا۔اور اپنے غلاموں میں سے ایک غلام کو جو تیرے حضور عزت سے دیکھا جاتا تھا، اس لیے مقرر کیا کہ وہ مجھ سے نا سمجھ
اور نادان اور کم فہم انسان کے لیے تیرے دربار میں سفارش کرے اور تیرے رحم کو میرے لیے حاصل کرے۔میں گناہگار تھا تو نے ستاری سے کام لیا۔میں خطا کار تھا تو نے غفاری سے کام لیا۔ہر ایک تکلیف اور دکھ میں میر اساتھ
دیا۔جب کبھی مجھ پر مصیبت پڑی تو نے میری مدد کی اور جب کبھی میں گمراہ ہونے لگا تو نے میرا ہاتھ پکڑ لیا۔باوجود
میری شرارتوں کے تو نے چشم پوشی کی۔اور باوجو د میرے دور جانے کے تو میرے قریب ہوا۔میں تیرے نام سے
غافل تھا مگر تو نے مجھے یاد رکھا۔ان موقعوں پر جہاں والدین اور عزیز و اقرباء اور دوست و غمگسار مدد سے قاصر
خطبات مسرور جلد 17
107
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019
ہوتے ہیں تو نے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھایا اور میری مدد کی۔میں غمگین ہو تو تُو نے مجھے خوش کیا۔میں افسردہ دل ہو ا تو
تو نے مجھے شگفتہ کیا۔میں رویا تو تو نے مجھے ہنسایا۔کوئی ہو گا جو فراق میں تڑپتا ہو ، مجھے تو تُو نے خود ہی چہرہ دکھایا۔تو نے
مجھ سے وعدے کیسے اور پورے کیے اور کبھی نہیں ہوا کہ تجھ سے اپنے اقراروں کے پورا کرنے میں کو تاہی ہوئی ہو۔میں نے بھی تجھ سے وعدے کیے اور توڑے مگر تو نے اس کا کچھ خیال نہیں کیا۔میں نہیں دیکھتا کہ مجھ سے زیادہ گنہگار
کوئی اور بھی ہو اور میں نہیں جانتا کہ مجھ سے زیادہ مہربان تو کسی اور گنہ گار پر بھی ہو۔تیرے جیسا شفیق وہم و گمان میں
بھی نہیں آسکتا۔اللہ تعالیٰ کو فرماتے ہیں " تیرے جیسا شفیق وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا۔جب میں تیرے
حضور میں آکر گڑ گڑایا اور زاری کی تو نے میری آواز سنی اور قبول کی۔میں نہیں جانتا کہ تو نے کبھی میری اضطراری
کی دعارد کی ہو۔پس اے میرے خدا! میں نہایت درد دل سے اور سچی تڑپ کے ساتھ تیرے حضور میں گرتا اور
سجدہ کرتاہوں اور عرض کرتا ہوں کہ میری دعا کو سن اور میری پکار کو پہنچے۔اے میرے قدوس خدا!میری قوم ہلاک
ہو رہی ہے اسے ہلاکت سے بچا۔اگر وہ احمدی کہلاتے ہیں تو مجھے ان سے کیا تعلق، جب تک ان کے دل اور سینے صاف
نہ ہوں اور وہ تیری محبت میں سرشار نہ ہوں۔مجھے ان سے کیا غرض ؟ سواے میرے رب ! اپنی صفات رحمانیت اور
رحیمیت کو جوش میں لا۔اور ان کو پاک کر دے۔صحابہ کا ساجوش و خروش ان میں پیدا ہو۔اور وہ تیرے دین کے
لیے بے قرار ہو جائیں، ان کے اعمال ان کے اقوال سے زیادہ عمدہ اور صاف ہوں۔وہ تیرے پیارے چہرہ پر قربان
ہوں اور نبی کریم پر فدا۔تیرے مسیح کی دعائیں ان کے حق میں قبول ہوں اور اس کی پاک اور سچی تعلیم ان کے
دلوں میں گھر کر جائے۔اے میرے خدا میری قوم کو تمام ابتلاؤں اور دکھوں سے بچا اور قسم قسم کی مصیبتوں سے
انہیں محفوظ رکھ۔ان میں بڑے بڑے بزرگ پیدا کر۔یہ ایک قوم ہو جائے جو تو نے پسند کر لی ہو۔اور یہ ایک گروہ
ہو جس کو تُو اپنے لیے مخصوص کرلے۔شیطان کے تسلط سے محفوظ رہیں اور ہمیشہ ملائکہ کا نزول ان پر ہو تارہے۔اس قوم کو دین و دنیا میں مبارک کر، مبارک کر۔آمین ثم آمین یارب العالمین۔"
سوانح فضل عمر جلد 1 صفحہ 312309-311)
یہ دعاجیسا کہ میں نے کہا 1909ء کی ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی خلافت کے وقت میں جبکہ آپ کی
عمر صرف 20 سال تھی، اس وقت بھی آپ کے دل میں دین کے لیے اور قوم کے لیے ایک درد تھا۔اللہ تعالیٰ
ہزاروں ہزار رحمتیں نازل فرمائے آپ کی روح پر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو پھیلانے اور آپ کے
غلام صادق اور مسیح موعود اور مہدی معہود کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے رات دن ایک کر کے اور اپنے عہد کو پورا
کر کے اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوئی اور ہمیں آپ کی اس درد بھری دعا کو سمجھنے اور کرنے اور احمدی ہونے کے
مقصد کو پورا کرنے کی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 15 / مارچ 2019ء تا 21 / مارچ 2019ء جلد 26 شماره 11 صفحہ 05 تا 09)