بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ کا تذکرہ

خطبات مسرور جلد 17
108
9
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 01/ مارچ 2019ء بمطابق 01 / امان 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
بدری صحابہ کے واقعات کا یا ان کی زندگی کے پہلوؤں کا سلسلہ چل رہا ہے۔آج بھی اس سلسلہ میں چند صحابہ کا
ذکر کروں گا۔حضرت خولی بن ابی خوبی۔حضرت خولی اللہ غزوہ بدر اور احد اور تمام غزوات میں آنحضور صلی
اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک رہے۔ابو معشر اور محمد بن عمر کہتے ہیں کہ حضرت خولی یہ غزوہ بدر میں اپنے
بیٹے کے ساتھ شریک ہوئے مگر انہوں نے بیٹے کا نام ذکر نہیں کیا۔محمد بن اسحاق کہتے ہیں ( یہ سارے تاریخ دان ہیں )
کہ حضرت خولی ، اپنے بھائی مالک بن ابی خوبی کے ساتھ بدر میں شریک تھے۔ایک قول کے مطابق غزوہ
بدر میں حضرت خوبی ہے اور آپ کے دو بھائی ھیلال بن ابی خولی دی، اور حضرت عبد اللہ بن ابی خولی یہ بھی
شامل تھے۔حضرت خولی یہ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ خلافت میں وفات پائی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 299 خولی بن ابی خولی مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
رضی عنہ
دوسرے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت رافع بن الْمُعَلی۔حضرت رافع بن
المعلی اللہ کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بَنُو حَبِیب سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام ادام بنت عوف تھا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت رافع اللہ اور حضرت صفوان بن بیضاء کے درمیان عقد مؤاخات
قائم فرمایا۔یہ دونوں اصحاب غزوہ بدر میں شریک تھے۔بعض روایات کے مطابق دونوں ہی غزوہ بدر میں شہید ہوئے۔ایک روایت یہ بھی ہے کہ حضرت صفوان بن بيضاء اللہ غزوہ بدر میں شہید نہیں ہوئے تھے۔موسیٰ بن عُقْبَه کی
روایت ہے کہ حضرت رافع ، اور آپ کے بھائی ھلال بن معلی ، دونوں بھائی غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔حضرت رافع کو عکرمہ بن ابو جہل نے غزوہ بدر میں شہید کیا تھا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 450 رافع بن المعلى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(الاستيعاب جلد 2 صفحه 484-485 رافع بن المعلى مطبوعه دار الجيل بيروت 1992ء)
اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت ذُو الشمالين عمير بن عَبْدِ عمر و۔ان کا اصل
نام عمیر دیا تھا اور کنیت ابو محمد۔حضرت عمیر کی کنیت ابو محمد تھی جیسا کہ بتایا۔ابن ہشام بیان کرتے ہیں کہ آپ کو
ذُوالشَّمَالتین کہا جاتا تھا۔یہ نام نہیں تھا بلکہ یہ ان کو ایک لقب مل گیا تھا کیونکہ آپ بائیں ہاتھ سے زیادہ کام لیتے

خطبات مسرور جلد 17
109
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
تھے۔دوسری روایت میں یہ ہے کہ آپ اپنے دونوں ہاتھوں سے کام کر لیتے تھے۔ایک طرح استعمال کر لیتے تھے۔اس لیے آپ کو ذوالیدین بھی کہتے تھے۔آپؐ کا تعلق قبیلہ بنو خُزاعہ سے تھا۔آپ بنوزُھرہ کے حلیف
تھے۔حضرت عمیر مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ میں آئے تو حضرت سعد بن خیثمہ اللہ کے ہاں قیام کیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی یزید بن حارث " کے ساتھ مؤاخات قائم فرمائی۔یہ
دونوں صحابہ غزوہ بدر میں شہید ہو گئے تھے۔آپ غزوہ بدر میں شہید ہوئے جیسا کہ ذکر ہو گیا ہے اور آپ
کو اُسامہ جشمی نے شہید کیا تھا۔شہادت کے وقت آپ کی عمر 30 سال سے زائد تھی۔طبقات الکبرای میں
ابو اسامه جسمی نام آیا ہے کہ اس نے قتل کیا تھا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه -124-125 ذواليدين و يقال ذو الشمالي مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت
1990ء)(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 327 باب من حضر بدرا من بنى زهرة وحلفائهم مطبوعه دار ابن
حزم بيروت 2009ء) (اسد الغابه جلد 2 صفحه 217 ذو الشمالين مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت رافع بن یزید ہے۔ایک روایت میں آپ کا نام رافع بن
زید اللہ بھی بیان کیا گیا ہے۔حضرت رافع بن یزید کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بَنُوزَعُورَاء بن
عَبْدِ الْأَشْهَل سے تھا۔حضرت رافع الله کی والدہ عَقَرَب بنتِ مُعاذ مشہور صحابی حضرت سعد بن
معاذ کی بہن تھیں۔حضرت رافع دین کے دو بیٹے اُسید اور عبد الرحمن تھے۔ان دونوں کی والدہ کا نام
عَقْرَب بنتِ سَلَامہ تھا۔حضرت رافع غزوہ بدر و اُحد میں شریک ہوئے۔ایک روایت کے مطابق آپ غزوہ
بدر کے دن سعید بن زید اللہ کے اونٹ پر سوار تھے۔آپ غزوہ اُحد میں شہید ہوئے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 337 رافع بن یزید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)(اسد الغابه
جلد 2 صفحه 235 رافع بن زید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
الله
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت ذکوان بن عبد قیس ہے۔ان کی کنیت ابو السبع
رضى عنه۔تھی۔حضرت ذکوان اللہ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنوزُریق سے تھا۔آپ کی کنیت
ابوالشبع ہے۔آپ بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ میں بھی شریک رہے۔آپ کی ایک نمایاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ
آپ مدینہ سے ہجرت کر کے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مکہ گئے۔اس وقت تک آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم مکہ
میں ہی تھے۔آپ کو انصاری مہاجر کہا جاتا تھا۔آپ وہاں مکہ جا کے کچھ عرصہ رہے۔یا سمجھنا چاہیے کہ ہجرت کر کے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آگئے۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک تھے اور غزوہ احد میں شہادت کا رتبہ
پایا۔آپ کو ابو حَكَمُ بن اَخْنَس نے شہید کیا تھا۔حضرت ذکوان بن عبد قیس کو انصاری مہاجر کہا جاتا ہے۔(اسد الغابه جلد 2صفحه 210 ذكوان بن عبد قيش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
علامہ ابن سعد طبقات کبری میں لکھتے ہیں کہ ہجرت مدینہ کے وقت جب مسلمان مدینہ روانہ ہوئے تو
قریش سخت ناراض تھے اور جو نو جو ان ہجرت کر کے جاچکے تھے ان پر انہیں بہت غصہ آیا۔انصار کے ایک گروہ نے
عقبہ ثانیہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی اور اس کے بعد واپس مدینہ چلے گئے تھے۔جب ابتدائی

خطبات مسرور جلد 17
110
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
مہاجرین قبا پہنچ گئے تو یہ انصار رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مکہ گئے اور آپ کے اصحاب کے ساتھ ہجرت کر کے
مدینہ آئے۔اسی مناسبت سے انہیں انصار مہاجرین کہا جاتا ہے۔ان اصحاب میں حضرت ذکوان بن عَبْد قَیس ،
حضرت عقبہ بن وهب ، حضرت عباس بن عبادہ ہے، اور حضرت زیاد بن لبید اللہ شامل تھے۔اس
کے بعد تمام مسلمان مدینہ چلے گئے تھے سوائے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابو بکر حضرت علی کے یاوہ جو فتنہ
میں تھے ، قید میں تھے ، مریض تھے یا وہ ضعیف اور کمزور تھے۔الطبقات الكبرى جلد 1 صفحه 175 ذکر اذن رسول الله عله الله للمسلمين فى الهجرة الى المدينة مطبوعه دار
الكتب العلميه بيروت 1990ء)
سهيل بن ابی صالح سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُحد کے لیے نکلے۔آپ نے
ایک مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صحابہ سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ اس طرف کون جائے گا ؟ بنی ذُرِّیق میں
سے ایک صحابی حضرت ذکوان بن عبد قيس أبو السبع کھڑے ہوئے۔کہنے لگے یار سول اللہ ! میں جاؤں گا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ تم کون ہو ؟ حضرت ذکوان نے کہا میں ذکوان بن عَبْدِ قَيْسِ
ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ جانے کا ارشاد فرمایا۔آپ نے یہ بات تین دفعہ دہرائی۔پھر آپ نے فرمایا کہ
فلاں فلاں جگہ پر چلے جاؤ۔اس پر حضرت ذکوان بن عَبد قیس نے عرض کی یا رسول
اللہ ! یقیناً میں ہی ان
جگہوں پر جاؤں گا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی ایسے شخص کو دیکھنا چاہتا ہے جو کل جنت کے
سبزے پر چل رہا ہو گا تو اس شخص کی طرف دیکھ لے۔اس کے بعد حضرت ذکوان اپنے اہل خانہ کو الوداع کہنے
گئے۔آپ کی ازواج اور بیٹیاں آپ سے کہنے لگیں کہ آپ ہمیں چھوڑ کر جارہے ہیں ! انہوں نے اپنا دامن ان سے
چھڑایا اور تھوڑا دور ہٹ کر ان کی طرف رخ کر کے مخاطب ہوئے کہ اب بروز قیامت ہی ملاقات ہو گی۔اس کے
بعد غزوہ اُحد میں ہی آپ نے شہادت کا رتبہ پایا۔(معرفة الصحابه لابی نعیم جلد 2 صفحه 248 ذكوان بن عبد قيس بن خالد حدیث 2621 مطبوعه دار
الكتب العلميه بيروت 2002ء)
غزوہ اُحد کے دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے دریافت فرمایا کہ کسی کو ذکوان بن
عبد قیس کا علم ہے ؟ حضرت علی نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے ایک گھڑ سوار دیکھا جو
ذکوان کا پیچھا کر رہا تھا یہاں تک کہ وہ ان کے قریب پہنچ گیا اور وہ یہ کہ رہا تھا کہ اگر آج تم زندہ بچ گئے تو میں نہیں
بچ سکوں گا۔اس نے حضرت ذکوان ، جو کہ پیادہ پاتھے پر حملہ کر کے آپ کو شہید کر دیا اور انہوں نے عرض کیا
کہ یہ کہتے ہوئے آپ پر وار کر رہا تھا کہ دیکھو میں ابنِ عِلاج ہوں۔حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس پر
حملہ کیا اور اس کی ٹانگ پر اپنی تلوار مار کر نصف ران سے کاٹ ڈالا۔پھر اسے گھوڑے سے اتارا اور اسے قتل کر دیا۔حضرت علی فرماتے ہیں۔میں نے دیکھا تھا کہ وہ ابو الحكم بن اَخْنَس تھا۔(كتاب المغازى للواقدى جلد 1 صفحه 245 باب غزوه احد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2013ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت خوات بن جبير انصاری۔ان کی کنیت ابو عبد اللہ اور

خطبات مسرور جلد 17
111
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
ابوصالح بھی تھی۔حضرت خوات لے کا تعلق بنو ثعلبہ سے تھا اور حضرت خوات بن جبير حضرت عبد الله بن
جبیر کے بھائی تھے جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ اُحد میں دڑے کی حفاظت کے لیے پچاس
تیر اندازوں کے ساتھ مقرر فرمایا تھا، یعنی ان کے بھائی کو (مقرر فرمایا۔) حضرت خوات
الله در میانے قد کے
تھے۔آپ نے چالیس ہجری میں 74 برس کی عمر میں مدینہ میں وفات پائی۔ایک روایت کے مطابق وفات کے وقت آپ کی
عمر 94 سال تھی۔آپؐ مہندی اور وسمہ کا خضاب لگایا کرتے تھے۔حضرت خوات یہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ جنگ بدر کے لیے روانہ ہوئے لیکن راستے میں ایک پتھر کی نوک لگنے سے آپ زخمی ہو گئے۔اس لیے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو واپس مدینہ بھجوا دیا۔لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو غزوہ بدر
کے مال غنیمت اور اجر میں شامل فرمایا۔گویا آپ ان لوگوں کی طرح ہی تھے جو غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔آپ
غزوہ اُحد ، خندق اور دیگر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے۔حضرت خوات این بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مقام
مَرَّ الظُّهْرَان میں پڑاؤ کیا۔کہتے ہیں کہ میں اپنے خیمے سے نکلا تو کچھ عور تیں باتیں کر رہی تھیں۔مجھے یہ دیکھ کر
دلچسپی پیدا ہوئی۔پس میں واپس گیا اور ایک بجبہ پہن کر ان کے ساتھ بیٹھ گیا۔اپنے آپ کو چھپا لیا اور عورتوں کی
باتیں سننے کے لیے وہاں بیٹھ گیا۔اسی اثناء میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خیمے سے باہر تشریف لائے۔جب
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو ڈر گیا اور آپ سے کہا کہ میرا اونٹ بھاگ نکلا ہے میں اسے ڈھونڈ رہا
ہوں۔میں کھڑا ہو گیا اور فوری طور پہ عرض کیا۔آپ چل پڑے۔آگے چلے گئے۔میں بھی آپ کے پیچھے پیچھے
ہولیا۔آپ نے اپنی چادر مجھے پکڑائی جو اوڑھی ہوئی تھی اور جھاڑیوں میں چلے گئے اور رفع حاجت کے بعد آپ نے
وضو کیا اور واپس آئے۔آپ کی داڑھی سے پانی کے قطرے آپ کے سینے پر گر رہے تھے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ازراہِ مزاح مجھ سے پوچھا کہ اے ابو عبد اللہ ! اس اونٹ نے کیا کیا ؟ اب اونٹ تو کوئی نہیں گیا تھا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو احساس ہو گیا تھا کہ ویسے ہی یہ باتیں سننے کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں اور یہ چیز اچھی نہیں
ہے۔بہر حال کہتے ہیں۔پھر ہم روانہ ہو گئے۔اس کے بعد جب بھی آپ مجھے ملتے، سلام کرتے اور پوچھتے کہ
ابو عبد اللہ اس اونٹ نے کیا کیا؟ جب اس طرح بار بار ہونا شروع ہوا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اس حوالے سے
مزاح کے طور پہ مجھے چھیڑتے تھے تو میں مدینہ میں چھپ کر رہنے لگا۔اور مسجد اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس سے
الگ رہنے لگا۔جب اس بات کو کچھ عرصہ گزر گیا تو مسجد گیا اور نماز کے لیے کھڑا ہوا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی
اپنے حجرے سے باہر تشریف لے آئے۔آپ نے دور کعت نماز ادا کی۔میں اس امید پر نماز لمبی کر تا گیا کہ آپ
تشریف لے جائیں اور مجھے چھوڑ دیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابو عبد اللہ ! جتنی مرضی نماز لمبی کر لو میں یہیں ہوں۔میں نے اپنے
دل میں کہا کہ اللہ کی قسم ! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معذرت کر کے آپ کا دل اپنے بارے میں صاف
کر دوں گا۔جب میں نے سلام پھیر اتو آپ نے فرمایا کہ ابو عبد اللہ ! تم پر سلامتی ہو۔اس اونٹ کے بھاگ جانے کا کیا
معاملہ ہے ؟ میں نے عرض کیا۔اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے جب سے میں نے

خطبات مسرور جلد 17
112
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 مارچ2019
اسلام قبول کیا ہے وہ اونٹ نہیں بھا گا۔آپ نے تین بار فرمایا کہ اللہ تم پر رحم کرے۔پھر اس کے بعد آپ نے کبھی
مجھے اس بارے میں کچھ نہیں کہا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 362 تا 364 عبدالله بن جبير، خوات بن جبير مطبوعة دار الكتب العلميه
بیروت 1990ء)(اسدالغابه جلد 2 صفحه 190 خوات بن جبير مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
گویا ایک تو اس بات سے کہ مجھ سے نہ چھپاؤ مجھے پتہ ہے اصل قصہ کیا ہے۔دوسرے اس طرح بیٹھ کے
بلا وجہ لوگوں کی مجلس میں ان کی باتیں سننا جو ہے وہ غلط چیز ہے۔حضرت خوات یہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں بیمار ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میری عیادت
فرمائی۔جب میں شفایاب ہو گیا تو آپ نے فرمایا۔اے خوات! تمہارا جسم تندرست ہو گیا ہے۔پس جو تم نے اللہ
سے وعدہ کیا ہے وہ پورا کرو۔میں نے عرض کیا۔میں نے اللہ سے کوئی وعدہ نہیں کیا۔آپ نے فرمایا کہ کوئی بھی مریض
ایسا نہیں کہ جب وہ بیمار ہوتا ہے تو کوئی نذر نہیں مانتا یا نیت نہیں کرتا۔ضرور کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے تندرست کر دے
تو میں یہ کروں گا، وہ کروں گا۔پس اللہ سے کیا ہو اوعدہ وفا کرو۔جو بھی تم نے بات کہی ہے اسے پورا کرو۔(مستدرك على الصحيحين جلد 3 صفحه 467 كتاب معرفة الصحابه باب ذكر مناقب خوات بن جبير
الانصارى حديث 5750 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
پس یہ ایسی بات ہے جو ہم سب کے لیے قابل غور اور قابل توجہ ہے۔غزوہ خندق کے موقع پر جب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بنو قریظہ کی عہد شکنی کی اطلاع ملی تو آپ نے
ایک وفد ان کی طرف بھیجا۔اس بارے میں سیرت خاتم النبیین میں جو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے وہ
واقعہ اس طرح ہے کہ " آنحضرت صلی علیم کو جب بنو قریظہ کی اس خطر ناک غداری کا علم ہوا تو آپ نے پہلے تو دو تین
دفعہ خفیہ خفیہ زبیر بن العوام کو دریافت حالات کے لیے بھیجا اور پھر باضابطہ طور پر قبیلہ اوس و خزرج کے رئیس سعد بن
معاذ اور سعد بن عبادہ اور بعض دوسرے با اثر صحابہ کو ایک وفد کے طور پر بنو قریظہ کی طرف روانہ فرمایا اور ان کو یہ
تاکید فرمائی کہ اگر کوئی تشویشناک خبر ہو تو واپس آکر اس کا برملا اظہار نہ کریں بلکہ اشارہ کنایہ سے کام لیں تاکہ
لوگوں میں تشویش نہ پیدا ہو۔جب یہ لوگ بنو قریظہ کے مساکن میں پہنچے۔" جہاں ان کی رہائش تھی، گھر تھے " اور
ان کے رئیس کعب بن اسد کے پاس گئے تو وہ بد بخت ان کو نہایت مغرورانہ اند از سے ملا اور سعدین " یعنی سعد بن
معاذ اور سعد بن عبادہؓ کی طرف سے معاہدہ کا ذکر ہونے پر وہ اور اس کے قبیلہ کے لوگ بگڑ کر بولے کہ 'جاؤ محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم) اور ہمارے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے۔یہ الفاظ سن کر صحابہ کا یہ وفد وہاں سے اٹھ کر چلا آیا
اور سعد بن معاذ اور سعد بن عبادہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر مناسب طریق پر
آنحضرت صلی ا ورم کو حالات سے اطلاع دی۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 584-585)
یہ بھی ہے کہ صحابہ کی اس صحبت میں حضرت خوات بن جبیر یہ بھی شامل تھے۔(سیرت ابن هشام صفحه 456 باب غزوة الخندق فى سنة خمس مطبوعه دار ابن حزم 2009ء)

خطبات مسرور جلد 17
113
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خوات
ان کو اپنے گھوڑے پر
بنو قریظہ کی طرف روانہ فرمایا اور اس گھوڑے کا نام جناح تھا۔(مستدرك على الصحيحين جلد 3 صفحه 466 کتاب معرفة الصحابه باب ذكر مناقب خوات بن جبير
الانصاری حدیث 5747 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
حضرت خوات یہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم حضرت عمرؓ کے ساتھ حج کے لیے روانہ ہوئے۔اس
قافلے میں ہمارے ساتھ حضرت ابوعبیدہ بن جراح اور حضرت عبد الرحمن بن عوف بھی تھے۔لوگوں نے کہا کہ
ہمیں ضرار ، (ضرار بن خطاب قریش کا ایک شاعر تھا جو فتح مکہ پر ایمان لائے تھے) کے اشعار سناؤ۔حضرت عمر
نے فرمایا کہ ابو عبد اللہ یعنی خوات کو اپنے اشعار سنانے دو۔اس پر میں انہیں اشعار سنانے لگا یہاں تک کہ سحر
ہو گئی۔تب حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ بس کر دو کہ اب وقت سحر ہے۔(الاصابه جلد 2صفحه 292 خوّات بن جبير مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)(الطبقات الكبرى
جلد 6صفحه 10 ضرار بن الخطاب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت ربیعہ بن اكثم۔ان کی کنیت ابویزید تھی۔حضرت ربیعہ ، چھوٹے قد اور موٹے جسم کے مالک تھے۔آپ کا تعلق قبیلہ اسد بن خزیمہ سے تھا۔حضرت ربیعہ ان کا شمار مہاجر صحابہ میں ہوتا ہے۔ہجرت مدینہ کے بعد آپ نے چند دیگر صحابہ کے ہمراہ
حضرت مبشر بن عبدالمنذر کے گھر میں قیام کیا۔غزوہ بدر میں شمولیت کے وقت آپ کی عمر تیس برس تھی۔غزوہ بدر کے علاوہ آپ نے غزوہ احد، غزوہ خندق، صلح حدیبیہ اور غزوہ خبیر میں بھی شرکت کی اور غزوہ خیبر میں ہی
شہادت کا رتبہ بھی پایا۔آپ کو حارث نامی یہودی نے نطاق کے مقام پر شہید کیا۔نطاق خبیر میں موجود ایک قلعہ کا
نام ہے۔شہادت کے وقت آپ کی عمر 37 سال تھی۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 257 ربيعه بن اکثم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)(الطبقات الكبرى
جلد 3صفحه 66,70 عبد الله بن جحش ربيعه بن اكثم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
الله
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت رِفَاعَه بن عمر و الجُهَنِی۔ان کا نام وَدِيعَہ بن عمر و بھی
رضى عنه
بیان کیا جاتا ہے۔حضرت رفاعہ اللہ غزوہ بدر اور اُحد میں شریک ہوئے۔آپ انصار کے قبیلہ بنو نجار کے حلیف تھے۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 287 رفاعة بن عمرو الجهني مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت زید بن ودیعہ اللہ حضرت زید کا تعلق انصار کے قبیلہ
خزرج سے تھا۔آپ نے بیعت عقبہ ، غزوہ بدر اور اُحد میں بھی شرکت کی اور غزوہ اُحد میں ہی شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 377 زيد بن وديعة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
حضرت زید کی والدہ اور زید بنت حارث تھیں۔آپ کی اہلیہ کا نام زینب بنت سھل تھا۔جس سے آپ کے تین بچے سعد بن زید۔امامہ اور اُمّ کلثوم شامل ہیں۔آپ کے بیٹے سعد حضرت عمرؓ کے
دورِ خلافت میں عراق آگئے تھے اور وہاں عَقَرْقُوفی کے مقام پر آباد ہو گئے تھے۔عَقَرْقُوفُ عراق کے شہر بغداد

خطبات مسرور جلد 17
114
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
کے قریب ایک بستی کا نام ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 410 زيد بن وديعة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)(معجم
البلدان جلد 4 صفحه 155 زیر لفظ عقرقوف مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت ربعی بن رافع انصاری
اللہ۔آپ کے دادا کے نام میں
اختلاف ہے۔ایک قول کے مطابق نام حارث تھا جبکہ دوسرے کے مطابق زید تھا۔حضرت ربعی بن رافع کا
تعلق بنو عجلان سے تھا اور آٹے غزوہ بدر اور اُحد میں شامل ہوئے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 356-357 ربعی بن وديعة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 2 صفحه 252 ربعي بن وديعة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت زید بن مُزَین۔مزین بن قیس ان کے والد کا نام تھا۔حضرت زید کا نام یزید بن الْمُرین بھی بیان ہوا ہے۔آپ کا تعلق خزرج قبیلہ سے تھا۔حضرت زید غزوہ بدر
اور احد میں شریک ہوئے۔ہجرت مدینہ کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید اور حضرت مسطح
بن اثاثہ کے درمیان عقد مؤاخات قائم فرمایا۔آپ کی اولاد میں بیٹا عمر و اور بیٹی رملہ تھیں۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 375 زيد بن المزين مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 407 يزيد بن المزين مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
رضى عنه
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عیاض بن زهیر اللہ ہے۔ان کی کنیت ابو سعد تھی۔حضرت عیاض
اللہ کی والدہ کا نام سلمی بنتِ عامر تھا۔آپ کا تعلق فھر قبیلہ سے تھا۔آپ حبشہ کی طرف دوسری ہجرت میں شامل ہوئے۔وہاں سے واپس آکر مدینہ ہجرت کی اور
حضرت كلثوم بن الهدم و کے ہاں قیام کیا۔آپؐ غزوۂ بدر، غزوہ احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں
شرکت کی۔حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں تیس ہجری میں مدینہ میں آپ نے وفات پائی اور ایک روایت میں
ہے کہ آپ کی وفات شام میں ہوئی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 318-319 عياض بن زهير مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 4 صفحه 311 عياض بن زهير مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر اگلے صحابی ہیں حضرت رِفَاعَه بن عمر و انصاری۔ان کی کنیت ابو ولید تھی۔حضرت رفاعہ
کا تعلق قبیلہ بنو عوف بن خزرج سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام ام رفاعہ تھا۔آپ ستر انصار کے ساتھ بیعت
عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے۔آپؐ نے غزوہ بدر اور احد میں شرکت کی اور غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه -410-411 رفاعه بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
اگلے صحابی ہیں حضرت زیاد بن عمر و ا۔حضرت زیاد کو ابن بشر بھی کہا جاتا تھا۔آپ انصار کے
حلیف تھے۔حضرت زیاد غزوہ بدر میں شریک تھے۔آپؐ کے بھائی حضرت ضمرہ بھی غزوہ بدر میں شریک تھے۔آپ کا تعلق قبیلہ بَنُو سَاعِدَہ بن کعب سے تھا۔ایک دوسرے قول کے مطابق آپ بنو سَاعِدہ بن کعب

خطبات مسرور جلد 17
115
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
بن الخزرج کے آزاد کردہ غلام تھے۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 338 زياد بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(الاصابه جلد 2 صفحه 483 زياد بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
اگلے صحابی جن کا ذکر ہو گا ان کا نام حضرت سالم بن عمیر بن ثابت اللہ ہے۔حضرت سالم کا تعلق
انصار کے قبیلہ بنو عمر و بن عوف سے تھا۔آپ بیعت عقبہ میں شامل ہوئے۔حضرت سالم ، غزوہ بدر اور
احد اور خندق اور تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 387 سالم بن عمیر مطبوعہ دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
غزوہ تبوک کے موقع پر جو غریب اصحاب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہ
غزوہ تبوک کے لیے جانا چاہتے تھے اور سواری نہ ہونے کی وجہ سے روتے تھے، حضرت سالم بھی ان اصحاب میں
شامل تھے۔یہ سات غریب اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اس وقت آپ تبوک لیے جانا چاہتے
تھے۔ان اصحاب نے عرض کیا کہ ہمیں سواری دیجیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔میرے پاس کوئی سواری نہیں
جس پر میں تم لوگوں کو سوار کروں۔وہ لوگ واپس گئے۔آنکھوں میں اس غم کی وجہ سے آنسو جاری تھے کہ خرچ کرنے
کو کچھ نہ پایا۔ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ آیت وَ لَا عَلَى الَّذِينَ إِذَا مَا آتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا أَجِدُ مَا
أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ تَوَلَّوْا وَ أَعْيُنُهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ خَزَنَا أَلَّا يَجِدُوا مَا يُنْفِقُونَ (التوبة: 92) یعنی اور نہ ان
لوگوں پر کوئی الزام ہے جو تیرے پاس اس وقت آئے جب جنگ کا اعلان کیا گیا تھا اس لیے کہ تو ان کو کوئی سواری مہیا
کر دے تو تُو نے جواب دیا کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے جس پر میں تمہیں سوار کراؤں اور یہ جواب سن کر وہ چلے گئے اور
اس غم سے ان کی آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے کہ افسوس ان کے پاس کچھ نہیں جسے خدا کی راہ میں خرچ کریں۔تو ابن
عباس کہتے ہیں کہ آیت میں جن لوگوں کا ذکر ہے ان میں یہ سالم بن عمیر دی اور ثعلبہ بن زید ای شامل تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 366 سالم بن عمير مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)(اسد الغابه
جلد 2 صفحه 387 سالم بن عمير مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سورت توبہ کی اس آیت کی یعنی یہ آیت جو ہے وَلَا عَلَى الَّذِينَ إِذَا مَا آتَوْكَ
لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ تَوَلَّوْا وَ أَعْيُنُهُمْ تَفِيضُ مِنَ اللَّمْعِ خَزَنًا اس کی تفسیر کرتے ہوئے
فرماتے ہیں کہ
" یہ آیت اپنے اطلاق کے لحاظ سے عام ہی ہے مگر جن اشخاص کی طرف اشارہ ہے وہ سات غریب
مسلمان تھے جو جہاد پر جانے کے لیے بیتاب تھے مگر اپنے دل کی خواہش کو پورا کرنے کے سامان نہیں رکھتے
تھے۔یہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہمارے لیے سواری کا
انتظام فرما دیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ افسوس ہے میں کوئی انتظام نہیں کر سکتا تو ان کو بڑی
تکلیف ہوئی ان کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور وہ واپس چلے گئے۔کہتے ہیں کہ ان کے چلے جانے کے بعد " یہ
روایت آتی ہے کہ ان کے چلے جانے کے بعد "حضرت عثمان نے تین اونٹ دیے اور چار دوسرے مسلمانوں نے

خطبات مسرور جلد 17
116
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
دیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک آدمی کو ایک ایک اونٹ دے دیا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے
ہیں کہ " قرآن نے یہ واقعہ اس لیے بیان کیا ہے تاکہ ان غریب مسلمانوں کے اخلاص کا مقابلہ کر کے دکھائے جو
تھے تو مالدار اور سفر پر جانے کے ذرائع بھی رکھتے تھے مگر جھوٹے عذر تلاش کرتے تھے۔" کچھ لوگ ایسے تھے جو
عذر تلاش کر رہے تھے اور نہیں گئے۔لیکن جو غریب تھے ان کا جذبہ بالکل اور تھا تاکہ مقابلہ ہو جائے پھر آگے
فرماتے ہیں کہ " اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ مدینے میں پیچھے رہ گئے تھے وہ سب منافق نہ تھے
بلکہ ان میں مخلص مسلمان بھی تھے مگر وہ اس لیے نہیں جاسکے کہ ان کے پاس جانے کے سامان نہ تھے۔"
(دروس حضرت مصلح موعود ( غیر مطبوعہ) تفسير سورة التوبة زير آيت92)
اس کی تفسیر میں بیان کرتے ہوئے مزید آپ نے فرمایا ہے کہ " ابو موسیٰ ان لوگوں کے سردار تھے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیامانگا تھا ؟ تو انہوں نے کہا خدا کی قسم !
ہیم نے اونٹ نہیں مانگے ، ہم نے گھوڑے نہیں مانگے ، ہم نے صرف یہ کہا تھا کہ ہم ننگے پاؤں ہیں۔"جوتی بھی نہیں
تھی پاؤں میں " اور اتنا لمبا سفر پیدل نہیں چل سکتے۔"پاؤں زخمی ہو جائیں گے تو پھر جنگ لڑ نہیں سکتے۔"اگر ہم کو
صرف جوتیوں کے جوڑے مل جائیں تو ہم جو تیاں پہن کر ہی بھاگتے ہوئے اپنے بھائیوں کے ساتھ اس جنگ میں
شریک ہونے کے لیے پہنچ جائیں گے۔"
(دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 361)
یہ غربت کا حال تھا۔یہ جذبہ تھا۔حضرت سالم بن عمیر اللہ حضرت معاویہ ان کے زمانہ تک زندہ رہے۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 387 سالم بن عمير مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر اگلے صحابی حضرت سُراقہ بن كعب ے ہیں۔حضرت سُراقہ کا تعلق قبیلہ بنو نجار سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام عميرة بنت نعمان تھا۔حضرت سُراقہ غزوہ بدر اور احد اور خندق سمیت تمام غزوات
میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت سراقہ بن کعب ، حضرت معاویہ کے زمانے
میں فوت ہوئے اور کلبی کی روایت کے مطابق حضرت سُراقہ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 371 سراقه بن كعب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 2 صفحه 412 سراقه بن كعب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت سائب بن مظعون اللہ ہے۔حضرت سائب بن
مظعون الله ، حضرت عثمان بن مظعون وام کے سگے بھائی تھے۔آپ حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے اولین
مہاجروں میں سے تھے۔حضرت سائب کو غزوہ بدر میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔(اسد الغابه جلد 2صفحه 399 سائب بن مظعون مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوۂ بواط کے لیے روانہ ہوئے تو بعض روایات کے مطابق آپ نے
حضرت سعد بن معاذ کو اور بعض کے مطابق حضرت سائب بن عثمان
اللہ کو اپنے پیچھے امیر مقرر فرمایا
اور ایک روایت میں حضرت سائب بن مظعون اللہ کا نام بھی ملتا ہے۔(السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 174 باب ذكر مغازيه غزوه بواط مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)

خطبات مسرور جلد 17
117
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
حضرت سائب کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تجارت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔چنانچہ سنن ابی داؤد کی روایت ہے کہ حضرت سائب وہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوا تو صحابہ نے آپ کے سامنے میر اذ کر اور تعریف کرنی شروع کر دی۔اس پر آپ نے فرمایا۔میں
اسے تم سے زیادہ جانتا ہوں۔میں نے عرض کیا۔صَدَقْتَ بِأَبِي اَنْتَ وَ أُمِّي كُنْتَ شَرِيْكِيْ فَنِعْمَ
الشَّرِيْكُ كُنْتَ لَا تُدَارِى وَ لَا تُمَارِی کہ میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں ! آپ نے سچ فرمایا۔آپ تجارت
میں میرے شریک تھے اور کیا ہی بہترین شراکت دار تھے۔آپ نہ ہی مخالفت کرتے اور نہ ہی جھگڑا کرتے تھے۔(سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فى كراهية المراء حديث 4836)
سیرت خاتم النبیین میں اس واقعہ کو اس طرح درج کیا گیا ہے کہ "مکہ سے تجارت کے قافلے مختلف
علاقوں کی طرف جاتے تھے۔جنوب میں یمن کی طرف اور شمال میں شام کی طرف تو با قاعدہ تجارت کا سلسلہ جاری تھا۔اس کے علاوہ بحرین وغیرہ کے ساتھ بھی تجارت تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عموماً ان سب ملکوں میں تجارت کی
غرض سے گئے اور ہر دفعہ نہایت دیانت و امانت اور خوش اسلوبی اور ہنر مندی کے ساتھ اپنے فرض کو ادا کیا۔مکہ میں
بھی جن لوگوں کے ساتھ آپ کا معاملہ پڑا وہ سب آپ کی تعریف میں رطب اللسان تھے؛ چنانچہ سائب
وہ ایک
صحابی تھے۔" جن کا ذکر ہو رہا ہے " وہ جب اسلام لائے تو بعض لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے
ان کی تعریف کی۔آپ نے فرمایا میں ان کو تم سے زیادہ جانتا ہوں۔سائب
اللہ نے عرض کی۔ہاں یارسول اللہ ! آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔آپ ایک دفعہ
تجارت میں میرے شریک تھے اور آپ نے ہمیشہ نہایت صاف معاملہ رکھا۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 106)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عاصم بن قیس دلیل ہے۔حضرت عاصم بن قیس اللہ
عنہ کا
تعلق انصار کے قبیلہ ثعلبہ بن عمرو سے تھا۔غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 112-113 عاصم بن قيش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
اگلے صحابی ہیں حضرت طفیل بن مالك بن خَنْساء - حضرت طفیل طے کا تعلق قبیلہ خزرج کی
شاخ بنو عبيد بن عَدِمی سے تھا۔حضرت طفیل
والی کی والدہ کا نام اسماء بنت القین تھا۔حضرت طفیل و بیعت عقبہ اور غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہوئے۔آپ کی شادی ادام بنت
فرط سے ہوئی جن سے آپ کے دو بیٹے عبد اللہ اور ربیع پیدا ہوئے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 430-431 طفيل بن مالك مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 3 صفحه 79 طفيل بن مالك بن خنساء مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت طفیل بن نُعمان۔۔حضرت طفیل کا تعلق انصار
کے قبیلہ خزرج سے تھا۔آپ کی والدہ خَنْساء بنت رِئَاب تھیں جو کہ حضرت جابر بن عبداللہ کی پھوپھی
تھیں۔حضرت طفیل اللہ کی ایک بیٹی تھیں جن کا نام ربیع تھا۔آپ بیعت عقبہ اور غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔

خطبات مسرور جلد 17
118
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
حضرت طفیل اللہ نے غزوہ احد میں بھی شرکت کی اور اس روز آپ کو تیرہ زخم آئے تھے۔حضرت طفیل بن
نعمان اللہ غزوہ خندق میں بھی شامل ہوئے اور اسی غزوہ میں شہادت کا رتبہ بھی حاصل کیا۔وحشی بن حرب
نے آپ کو شہید کیا تھا۔بعد میں وحشی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آیا تھا۔وحشی کہا کرتا تھا کہ اللہ تعالیٰ
نے حضرت حمزہ کو اور حضرت طفیل بن نعمان اللہ کو میرے ہاتھوں عزت بخشی لیکن مجھے ان کے ہاتھوں سے
ذلیل نہیں کیا۔یعنی میں کفر کی حالت میں قتل نہیں کیا گیا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 431 الطفيل بن النعمان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 3 صفحه 79-80 طفيل بن مالك طفيل بن النعمان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
اگلے صحابی حضرت ضحاك بن عَبْدِ عمر والے ہیں۔ان کا تعلق بنو دِینار بن نجار سے تھا۔آپ
کے والد کا نام عبد عمرو اور آپ کی والدہ کا نام سمیراء بنت قیس تھا۔آپ اور آپ کے بھائی حضرت نعمان
بن عبد عمر و غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔حضرت نعمان نے غزوہ احد میں شہادت پائی۔آپ کے تیسرے
بھائی قطبه بن عبد عمر و واقعہ بئر معونہ کے روز شہید ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 394 ضحاك بن عبد عمرو ، نعمان بن عبد عمرو مطبوعه دار الكتب
العلميه بيروت 1990ء)
پھر اگلے صحابی ہیں ضحاك بن حارثہ اللہ۔حضرت ضحاك اللهم انصار کے قبیلہ خزرج سے تعلق رکھتے
تھے۔آپ کے والد کا نام حارثہ اور والدہ کا نام ھند بنت مالك تھا۔حضرت ضحاك رضی اللہ تعالیٰ عنہ ستّر
انصار کے ساتھ بیعت عقبہ میں شامل ہوئے۔آپؐ نے غزوہ بدر میں بھی شرکت کی۔آپ کے بیٹے کا نام یزید تھا جو
کہ آپ کی اہلیہ امامہ بنت مُحرّث کے بطن سے پیدا ہوئے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 433 ضحاك بن حارثة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 3 صفحه 46 ضحاك بن حارثة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر اگلے صحابی ہیں حضرت خلّا د بن سوید اللہ۔یہ انصاری تھے۔حضرت خلادو اللہ کا تعلق خزرج
کی شاخ بنو حارث سے تھا۔آپے کی والدہ کا نام عمره بنت سعد تھا۔آپ کے ایک بیٹے حضرت سائب کو
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی اور بعد میں حضرت عمرؓ نے انہیں یمن کا عامل بھی مقرر فرمایا۔دوسرے
بیٹے کا نام حَكَمُ بن خلاد تھا۔ان دونوں کی والدہ کا نام لیلی بنتِ عُبادہ تھا۔حضرت خلا د اللہ بیعت عقبہ
میں شامل ہوئے۔آپ نے غزوہ بدر اور احد اور خندق میں شرکت کی۔غزوۂ بنو قریظہ میں ایک یہودی عورت نے
جس کا نام بنانہ تھا اوپر سے آپ پر بھاری پتھر پھینکا جس سے آپ کا سر پھٹ گیا اور آپؐ شہید ہو گئے۔اس پر
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خلاد کے لیے دو شہیدوں کے برابر اجر ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس عورت کو بھی بطور قصاص پھر بعد میں قتل کروا دیا تھا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 401-402 خلاد بن سوی مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
سیرت خاتم النبیین میں اس واقعہ کا ذکر اس طرح لکھا ہے کہ "چند مسلمان جو ان کے قلعہ کی دیوار کے

خطبات مسرور جلد 17
119
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
پاس ہو کر ذرا آرام کرنے بیٹھے تھے ان پر ایک یہودی عورت بنانہ نامی نے قلعہ کے اوپر سے ایک بھاری پتھر
پھینک کر ان میں سے ایک آدمی خلاد نامی کو شہید کر دیا اور باقی مسلمان بچ گئے۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 598)
پھر آتا ہے کہ حضرت خلاد ہ کی والدہ کو جب آپ کی شہادت کی اطلاع ملی تو آپ نقاب کر کے
تشریف لائیں۔ان سے کہا گیا کہ خلاد شہید کر دیے گئے ہیں اور آپ نقاب کر کے آئی ہیں۔اس پر انہوں نے کہا
کہ خلا د اللہ تو مجھ سے جدا ہو گیا ہے لیکن میں اپنی حیا کو خود سے جدا نہیں ہونے دوں گی۔یہ بین جو رواج تھاوہ اس
طرح نہیں ہو گا اور پر دہ حیا ہے وہ تو قائم رہے گی۔حضرت خلاد کی شہادت پر یہ تفصیل آگے اس طرح بھی آتی ہے کہ حضرت خلّا د اللہ کی شہادت
دریا
پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کے لیے دو شہیدوں کا اجر ہے جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے۔لیکن زائد اس میں
یہ ہے جب پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ ایسا کیوں ہے ؟ دو شہیدوں کا اجر کس لیے ؟ تو آپ نے فرمایا کیونکہ انہیں
اہل کتاب نے شہید کیا ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 402 خلاد بن سوید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
اگلے صحابی ہیں حضرت اوس بن خولی انصاری۔ان کی کنیت ابولیلی تھی۔ان کا تعلق انصار
کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو سالم بن غنم بن عوف سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام جمیلہ بنت ابی تھا جو
عبد اللہ بن اُبی بن سلول کی بہن تھیں۔آپؐ کی ایک بیٹی تھیں جن کا نام فُسُحُمہ تھا۔آپ غزوہ بدر، احد اور
خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے آپ کی مؤاخات حضرت شجاع بن وهب الاسدی سے کروائی۔حضرت آؤس بن خولی کا
شمار کاملین میں ہو تا تھا۔جاہلیت اور ابتدائے اسلام میں کامل، اس شخص کو کہا جاتا تھا جو عربی لکھنا جانتا ہو۔تیر اندازی کرنا اچھی طرح جانتا ہو اور تیرا کی جانتا ہو۔اچھی طرح تیر نا جانتا ہو۔یہ تین باتیں اس میں ہوں تو اس کو
کامل کہتے تھے اور یہ سب باتیں حضرت اوس بن خولی میں موجود تھیں۔(اسد الغابه جلد 1صفحه 320 اوس بن خولى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 409-410 اوس بن خولى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت ناجيه بن أعجم والی روایت کرتے ہیں کہ جب حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں پانی کی قلت کی شکایت کی گئی تو انہوں نے مجھے بلایا اور اپنی ترکش میں سے ایک تیر نکالا اور مجھے
دیا۔پھر کنویں کا پانی ایک ڈول میں منگوایا۔میں اس کو لے کر آیا۔آپ نے وضو فرمایا اور کلی کر کے ڈول میں انڈیل
دیا جبکہ لوگ سخت گرمی کی حالت میں تھے۔مسلمانوں کے پاس ایک ہی کنواں تھا کیونکہ مشرکین بلدح کے مقام
پر جلدی پہنچ کر اس کے پانی کے ذخیروں پر قبضہ کر چکے تھے۔پھر آپ نے مجھے فرمایا کہ اس ڈول کو کنویں میں انڈیل
دو جس کا پانی خشک ہو گیا ہے۔اور اس کے پانی میں تیر گاڑ دو تو میں نے ایسا ہی کیا۔پس قسم ہے اس ذات کی جس نے
آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں بہت مشکل سے باہر نکلا یعنی فوری طور پر وہاں پانی ابلنے لگ گیا، پھوٹنے لگ گیا۔

خطبات مسرور جلد 17
120
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
مجھے پانی نے ہر طرف سے گھیر لیاتھا اور پانی ایسے اہل رہاتھا جیسے دو چی ابلتی ہے یہاں تک کہ پانی بلند ہو اور کناروں
تک برابر ہو گیا۔لوگ اس کے کنارے سے پانی بھرتے تھے یہاں تک کہ ان میں سے آخری شخص نے بھی پیاس بجھا
لی۔اس دن منافقوں کا ایک گروہ وہاں پانی پر تھا جن میں عبد اللہ بن اُبی بھی تھا جو حضرت اوس بن خولی یی کا
ماموں تھا۔حضرت اوس بن خولی اللہ نے اسے کہا کہ اے ابو الحباب ! ہلاکت ہو تجھ پر۔اب تو تو اس معجزے
کو مان لے جس پر تو خود موجود ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کو مان لے۔کیا اس کے بعد کوئی گنجائش رہ
گئی ہے ؟ تو اس نے جواب دیا میں اس جیسی بہت سی چیزیں دیکھ چکا ہوں تو اس کو حضرت اوس بن خولی یمہ نے کہا
اللہ تیرا برا کرے اور تیری رائے کو برا ثابت کر دے۔عبداللہ بن اُبی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابو الحباب ! آج جو تو نے دیکھا ہے اس جیسا پہلے کب دیکھا
تھا ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی خبر پہنچی تو آپ نے پوچھا۔اس نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر وہ بات تم نے کیوں کہی یعنی جو اپنے بھانجے کو کہی تھی۔عبداللہ بن ابی
نے کہا کہ استغفر الله - عبد اللہ بن اُبی کے بیٹے حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ نے عرض کیا یارسول اللہ ! ان کے لیے
مغفرت کی دعا کیجئے۔چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغفرت کی دعا کی۔(سبل الهدى جلد 5 صفحه 41 باب في غزوة الحديبية مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1993ء)(امتاع الاسماع
جلد 1 صفحه 284 باب مقالة المنافقين فى دليل النبوة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1999ء)
حضرت علی بن عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب عمرہ کے لیے
مکہ جانے کا ارادہ فرمایا تو آپ نے آؤس بن خولی اللہ اور ابو رافع لے کو حضرت عباس کی طرف پیغام دے کر
بھیجا کہ وہ حضرت میمونہ کی شادی آپ سے کروا دیں۔راستے میں ان دونوں کے اونٹ کھو گئے۔وہ کچھ دن
بطن رابغ یعنی رابغ جو مُخفّہ سے دس میل کے فاصلے پر واقع ہے وہاں رکے رہے۔یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم تشریف لے آئے۔پھر ان دونوں کو ان کے اونٹ مل گئے۔پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
ہی مکہ گئے۔آپ نے حضرت عباس کے پاس پیغام بھیجا حضرت میمونہ نے اپنا معاملہ حضرت عباس کے سپر د کر دیا
تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عباس کے ہاں تشریف لے گئے اور حضرت عباس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے حضرت میمونہ کی شادی کرادی۔(شرح علامہ زرقانی جلد 4 صفحه 423 ميمونة ام المومنين مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
(معجم البلدان جلد 3 صفحه 12 زیر لفظ رابغ مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
الله
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو حضرت اوس بن خولی نے حضرت علی بن ابی طالب
رضی
سے کہا کہ میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ ہمیں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شریک کرلیں۔چنانچہ حضرت علی نے آپ کو اجازت دی۔اس کی ایک دوسری روایت اس طرح ملتی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور
آپ کو غسل دینے کا ارادہ کیا گیا تو انصار آئے اور انہوں نے یہ کہا کہ اللہ اللہ ہم لوگ آپ کے ننھیالی ہیں۔لہذاہم

خطبات مسرور جلد 17
121
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 مارچ 2019
میں سے بھی کسی کو آپ کے پاس حاضر ہونا چاہیئے ، یعنی کہ انصار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ننھیالی ہیں۔انصار سے کہا گیا کہ تم لوگ اپنے میں سے کسی ایک شخص پر اتفاق کر لو۔کوئی ایک شخص مقرر کر دو۔تو انہوں نے
حضرت اوس بن خولی اللہ پر اتفاق کیا۔وہ اندر آئے اور آپ کے غسل اور تدفین میں شریک رہے یعنی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل اور تدفین میں شریک رہے۔حضرت اوس یہ مضبوط آدمی تھے اس لیے
پانی کا گھڑا اپنے ہاتھ میں اٹھا کر لاتے تھے اور اس طرح پانی مہیا کرتے رہے۔(اسد الغابه جلد 1صفحه 320 اوس بن خولى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(اصابه جلد 1صفحه 299 اوس بن خولى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضرت علی، حضرت فضل بن عباس، ان کے بھائی قشم،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام شقران اور حضرت اوس بن خولی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی قبر میں اترے تھے۔(سنن ابن ماجه كتاب الجنائز باب ذکر وفاته و دفنه علی الله حدیث 1628)
یعنی نعش لحد کے اندر رکھنے کے لیے۔حضرت اوس بن خوبی اللہ سے مروی ہے کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئے تو آپ نے فرمایا اے اوس ! جو اللہ تعالیٰ کے لیے عاجزی اور انکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے درجات
بڑھاتا ہے اور جو تکبر کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ذلیل کرتا ہے۔(معرفة الصحابة لا بي نعيم جلد 1 صفحه 279 من اسمه اوس حديث 975 مطبوعه دار الكتب العلميه
پس یہ بہت ضروری سبق ہے جو ہمیں ہمیشہ یادرکھنا چاہیے۔آپ کی وفات مدینہ میں حضرت عثمان کے دور خلافت میں ہوئی۔بیروت 2002ء)
(اسد الغابه جلد 1 صفحه 321 اوس بن خولی مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
اللہ تعالیٰ ان سب بزرگ صحابہ کے درجات بلند فرماتا چلا جائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 / مارچ 2019ء تا 29 / مارچ 2019ء " خصوصی اشاعت " جلد 26 شماره 12-13 صفحه 05 تا 09)

آج 10 میں سے 10 باقی