بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ، مسجد نبویؐ
خطبات مسرور جلد 17
134
11
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 15 / مارچ 2019ء بمطابق 15 رامان 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج جن صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں سے پہلا نام ہے حضرت سائب بن عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ان
کا تعلق قبیلہ بنو مجمع سے تھا اور آپ حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے تھے۔آپ کی والدہ کا
نام حضرت خولہ بنت حکیم تھا اور ابتدائے اسلام میں ہی، شروع میں ہی آپ مسلمان ہوئے تھے۔حضرت سائب بن عثمان اللہ اپنے والد اور چا حضرت قدامہ اللہ کے ہمراہ حبشہ کی طرف ہجرت ثانیہ
میں شریک تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت مدینہ کے بعد حضرت سائب بن عثمان ، اور حارثہ
بن سراقہ انصاری کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔ان کا ذکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تیر انداز
صحابہ میں کیا جاتا ہے۔حضرت سائب بن عثمان غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق اور دیگر غزوات میں آنحضور صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔(اسد الغابة جلد 2 صفحه 36-37 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(طبقات الكبرى جلد 3 صفحه 306-307 دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
غزوہ بواط میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو مدینہ کا امیر مقرر فرمایا تھا۔غزوہ بواط جو 2 ہجری
میں ہوئی ہے اس کے بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ ربیع الاول کے آخری ایام یار بیع الثانی
کے شروع میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کی طرف سے کوئی خبر موصول ہوئی جس پر آپ مہاجرین کی
ایک جماعت کو ساتھ لے کر خود مدینہ سے نکلے اور اپنے پیچھے سائب بن عثمان بن مظعون کو مدینہ کا امیر مقرر
فرمایا۔لیکن قریش کا پتہ نہیں چل سکا اور آپ بُواط تک پہنچ کر واپس تشریف لے آئے۔(الاصابه جلد 3 صفحه 20 سائب بن عثمان مطبوعه دارالکتب العلميه بيروت 1995ء)
(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین صلی یا کم از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 329)
الله سة
بواط مدینہ سے قریباً اڑتالیس میل کے فاصلے پر قبیلہ جھینہ کے پہاڑ کا نام ہے۔(سبل الهدى جلد 4 صفحه 15 باب فى غزوه بواط مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1993ء)
حضرت سائب بن عثمان اللہ جنگ یمامہ میں شامل تھے۔جنگ یمامہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
خطبات مسرور جلد 17
135
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2019
کے عہد خلافت میں 12 ہجری میں ہوئی تھی جس میں آپ کو ایک تیر لگا جس کی وجہ سے بعد میں آپ کی وفات
ہوئی۔آپ کی عمر 30 سال سے کچھ اوپر تھی۔(طبقات الكبرى جلد 3 صفحه 307 السائب بن عثمان بن مظعون - دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
الله
اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت ضمرہ بن عمر و جھلی۔حضرت ضمرہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہ کے والد کا نام عمر و بن عدیتی تھا اور بعض آپ کے والد کا نام بشر بھی بیان کرتے ہیں۔آپ قبیلہ بنو طَرِیف
کے حلیف تھے جبکہ بعض کے نزدیک قبیلہ بنو ساعدہ کے حلیف تھے جو کہ سعد بن عبادہ کا قبیلہ تھا۔حلیف یعنی ان کا
آپس میں ایک معاہدہ تھا کہ جب بھی کسی کو ضرورت پڑے گی ایک دوسرے کی مدد کی تو ایک دوسرے کی مدد کریں
گے۔علامہ ابن اثیر اسد الغابہ میں تحریر کرتے ہیں کہ یہ کوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ بنو ظریف بنو ساعِدہ کی ہی
ایک شاخ ہے۔حضرت ضمر ہا غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے۔غزوہ احد میں آپؐ شہید ہوئے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 60-661 ضمرة بن عمرو الجهني دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
الله
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت سعد بن سھیل ا۔حضرت سعد انصار میں سے
تھے۔بعض نے آپ کا نام سعید بن سهیل
والے بیان کیا ہے۔حضرت سعد غزوہ بدر اور اُحد میں شریک
ہوئے۔آپ کی ایک بیٹی تھی جس کا نام ھزیلہ تھا۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 2 صفحه 439 سعد بن سهيل دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 395 سعيد بن سهيل دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
ان کا ذکر بس اتنا ہی ملتا ہے۔پھر حضرت سعد بن عبید ، صحابی ہیں جو بدری صحابی تھے۔ان کا ذکر کرتا ہوں۔حضرت سعد بن
عبید غزوۂ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔آپ کا نام سعید
بھی بیان ہو اہے۔آپؐ قاری کے لقب سے مشہور تھے۔آپؐ کی کنیت ابوزید تھی۔حضرت سعد بن عبید کا
شمار ان چار اصحاب میں ہوتا ہے جنہوں نے انصار میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں قرآن جمع کیا
تھا۔آپؐ کے بیٹے عمیر بن سعد حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں شام کے ایک حصہ کے والی تھے۔ایک روایت
کے مطابق حضرت سعد بن عبید اللہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مسجد قبا میں امامت کرتے
تھے۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں بھی اس امامت پر
مامور تھے۔حضرت سعد بن عبید رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہجرت کے سولھویں سال جنگ قادسیہ میں شہید
ہوئے۔شہادت کے وقت آپ کی عمر 64 سال تھی۔عبد الرحمن بن ابولیلیٰ سے روایت ہے کہ جنگ جسر جو 13 ہجری میں ہوئی اس میں مسلمانوں کو
کافی نقصان ہوا تھا۔حضرت سعد بن عُبید شکست کھا کر واپس آئے، پیچھے ہٹ گئے تھے تو حضرت عمرؓ نے
حضرت سعد بن عبید سے فرمایا کہ ملک شام میں جہاد سے دلچسپی ہے ؟ سوال پوچھا۔وہاں مسلمانوں سے شدید
خونریزی کی گئی ہے۔مسلمانوں کو بڑا نقصان پہنچایا گیا ہے۔اگر تمہیں شوق ہے تو پھر وہاں چلے جاؤ اور دشمن کی اس
خطبات مسرور جلد 17
136
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2019
خونریزی کی وجہ سے جو نقصان پہنچا ہے اس سے دشمن ان پر دلیر ہو گئے ہیں تو حضرت عمرؓ نے ان کو فرمایا کہ شاید آپ
اپنے اوپر لگی ہوئی شکست کی بدنامی کا داغ دھو سکیں کیونکہ یہاں یعنی جنگ جسر سے واپس آئے تو مسلمانوں کو
نقصان ہوا تھا تو حضرت عمرؓ نے آپ کو کہا کہ اگر اس بدنامی کا، شکست کا داغ دھونا ہے تو وہاں شام کی طرف بھی جنگ
ہو رہی ہے۔حضرت سعد نے عرض کیا نہیں۔میں سوائے اس زمین کے اور کہیں نہیں جاؤں گا جہاں سے میں بھاگا
ہوں یا ناکام واپس آیا ہوں اور ان دشمنوں کے مقابل پر ہی نکلوں گا جنہوں نے میرے ساتھ جو کرنا تھا کیا۔یعنی مراد
یہ تھی کہ لڑائی میں وہ غالب آگئے۔چنانچہ حضرت سعد بن عبید وہ قادسیہ آئے اور وہاں لڑتے لڑتے شہید
ہو گئے۔عبدالرحمٰن بن ابولیلی روایت کرتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبید نے لوگوں سے وعظ کیا اور کہا
کہ کل ہم دشمن کا مقابلہ کریں گے اور کل ہم شہید ہوں گے۔لہذا تم لوگ نہ ہمارے بدن سے خون دھونا اور نہ
سوائے ان کپڑوں کے جو ہمارے بدن پر ہیں، کوئی اور کفن دینا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 349 سعد بن عبيد دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 2 صفحه 445 سعد بن عبيد دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
(الاصابة في تمييز الصحابه جلد 3 صفحه 57 سعد بن عبيد دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
جنگ جسر کی کچھ تفصیل ایک گزشتہ خطبہ میں بھی میں نے بیان کی تھی۔اس حوالے سے کچھ اور تھوڑا
بیان کر دیتا ہوں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ جنگ جسر 13 ہجری میں دریائے فرات کے کنارے مسلمانوں اور
ایرانیوں کے درمیان لڑی گئی تھی اور مسلمانوں کی طرف سے لشکر کے سپہ سالار حضرت ابو عبید ثقفی یہ تھے
جبکہ ایرانیوں کی طرف سے بہمن جادویہ سپہ سالار تھا۔مسلمان فوج کی تعداد دس ہزار تھی جبکہ ایرانیوں کی فوج
میں تیس ہزار فوجی اور تین سو ہا تھی تھے۔دریائے فرات کے درمیان حائل ہونے کی وجہ سے یعنی بیچ میں دریائے
فرات آگیا تھا اس وجہ سے دونوں گروہ کچھ عرصہ تک لڑائی سے رکے رہے یہاں تک کہ فریقین کی باہمی رضامندی
سے فرات پر جسر یعنی ایک پل تیار کیا گیا۔اسی پل کی وجہ سے اس کو جنگ جسر کہا جاتا ہے۔جب پل تیار ہو گیا تو
بمَن جَادُوَیہ نے حضرت ابو عبید و ان کو کہلا بھیجا کہ تم دریا عبور کر کے ہماری طرف آؤ گے یا ہمیں عبور
کرنے کی اجازت دو گے۔حضرت ابوعبید اللہ کی رائے تھی کہ مسلمانوں کی فوج دریا عبور کر کے مخالف گروہ
سے جنگ کرے جبکہ لشکر کے سردار جن میں حضرت سلیط یہ بھی تھے اس رائے کے خلاف تھے لیکن
حضرت ابوعبید اللہ نے دریائے فرات کو عبور کر کے اہل فارس کے لشکر پر حملہ کر دیا۔تھوڑی دیر تک لڑائی ایسے
ہی چلتی رہی۔کچھ دیر بعد بهُمَن جَادُویہ نے اپنی فوج کو منتشر ہوتے دیکھا۔دیکھا کہ ایرانیوں کی فوج پیچھے ہٹ
رہی ہے تو اس نے ہاتھیوں کو آگے بڑھانے کا حکم دیا۔ہاتھیوں کے آگے بڑھنے سے مسلمانوں کی صفیں بے ترتیب
ہو گئیں ، اسلامی لشکر ادھر ادھر ہٹنے لگا۔حضرت ابو عبید اللہ نے مسلمانوں کو کہا کہ اے اللہ کے بندو! ہاتھیوں پر
حملہ کرو اور ان کی سونڈیں کاٹ ڈالو۔حضرت ابو عبید اللہ یہ کہہ کر خود آگے بڑھے اور ایک ہاتھی پر حملہ کر کے
اس کی سونڈ کاٹ ڈالی۔باقی لشکر نے بھی یہی دیکھ کر تیزی سے لڑائی شروع کر دی اور کئی ہاتھیوں کی سونڈیں اور
پاؤں کاٹ کر ان کے سواروں کو قتل کر دیا۔اتفاق سے حضرت ابوعبید اللہ ایک ہاتھی کے سامنے آئے۔
خطبات مسرور جلد 17
137
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مارچ2019
آپ نے وار کر کے اس کی سونڈ کاٹ دی مگر آپ اس ہاتھی کے پاؤں کے نیچے آگئے اور دب کر شہید ہو گئے۔حضرت ابو عبید اللہ کی شہادت کے بعد سات آدمیوں نے باری باری اسلامی جھنڈ ا سنبھالا اور لڑتے ہوئے شہید
ہو گئے۔آٹھویں شخص حضرت مشکی وہ تھے جنہوں نے اسلامی جھنڈے کو لے کر دوبارہ ایک پر جوش حملے کا ارادہ
کیا لیکن اسلامی لشکر کی صفیں بے ترتیب ہو گئی تھیں اور لوگ مسلسل سات امیروں کو شہید ہوتے دیکھ کر ادھر ادھر
بھاگنا شروع ہو گئے تھے جبکہ کچھ دریا میں کود گئے تھے۔حضرت
ملی ہے اور آپ کے ساتھی مردانگی سے لڑتے رہے۔بالآخر حضرت مصلی ، زخمی ہو گئے اور آپ لڑتے ہوئے دریائے فرات عبور کر کے واپس آگئے۔اس واقعہ میں
مسلمانوں کا بہت زیادہ نقصان ہو ا۔مسلمانوں کے چار ہزار آدمی شہید ہوئے جبکہ ایرانیوں کے چھ ہزار فوجی مارے گئے۔(ماخوذ از تاریخ ابن خلدون (مترجم) حکیم احمد حسین الہ آبادی جلد 3 صفحہ 270 تا 273 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی 2003ء)
بہر حال یہ جنگ اس لیے ہوئی تھی کہ ایرانیوں کی طرف سے بار بار حملے ہو رہے تھے اور ان حملوں کے
روکنے کے لیے یہ اجازت لی گئی تھی کہ جنگ کریں۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے حضرت سهل بن عتيك ہے۔ان کا نام سُھیل بھی بیان کیا جاتا ہے۔ان کی
والد کا نام جمیلہ بنتِ عَلْقَمَہ تھا۔حضرت سهل بن عتيك الله ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ ثانیہ میں
نه
شامل ہوئے۔آپ نے غزوہ بدر اور احد میں شامل ہونے کی سعادت پائی۔(طبقات الكبرى جلد 3 صفحه 387 سهل بن عتيك دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
(اسد الغابة جلد 2 صفحه 578 سهل بن عتيك دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت سُهَيْل بن رافع۔حضرت سُھیل کا تعلق قبیلہ
بنو نجار سے تھا۔وہ زمین جس پر مسجد نبوی کی تعمیر ہوئی ہے وہ آپ اور آپ کے بھائی حضرت سھل کی ملکیت تھی۔آپؐ کی والدہ کا نام ذُغَیبَہ بنتِ سَهْل تھا۔حضرت سھیل دی، غزوۂ بدر، احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شامل ہوئے اور حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں آپ کی وفات ہوئی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 372 سهيل بن رافع دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت مدینہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ نے جو تحریر فرمایا
ہے پیش کر تا ہوں۔آپ لکھتے ہیں کہ
" جب آپ مدینہ میں داخل ہوئے، ہر شخص کی یہ خواہش تھی کہ آپ اس کے گھر میں ٹھہریں۔جس جس گلی میں سے آپ کی اونٹنی گزرتی تھی اس گلی کے مختلف خاندان اپنے گھروں کے آگے کھڑے ہو کر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کرتے تھے اور کہتے تھے یار سول اللہ ! یہ ہمارا گھر ہے اور یہ ہمارا مال ہے اور یہ
ہماری جانیں ہیں جو آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔یارسول اللہ ! اور ہم آپ کی حفاظت کرنے کے قابل ہیں۔آپ ہمارے ہی پاس ٹھہریں۔بعض لوگ جوش میں آگے بڑھتے اور آپ کی اونٹنی کی باگ پکڑ لیتے تاکہ آپ کو اپنے
گھر میں اتروالیں مگر آپ ہر ایک شخص کو یہی جواب دیتے تھے کہ میری اونٹنی کو چھوڑ دو یہ آج خد اتعالیٰ کی طرف
سے مامور ہے۔" جو اس کو حکم ہو گا۔یہی سمجھو کہ جہاں اللہ تعالیٰ چاہے گا وہاں یہ بیٹھ جائے گی۔یہ وہیں کھڑی ہو گی
خطبات مسرور جلد 17
138
(دیباچہ
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2019
جہاں خد اتعالیٰ کا منشاء ہو گا۔آخر مدینہ کے ایک سرے پر بنو نجار کے یتیموں کی ایک زمین کے پاس جاکر اونٹنی ٹھہر
گئی۔آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ کا یہی منشاء معلوم ہوتا ہے کہ ہم یہاں ٹھہریں۔پھر فرمایا یہ زمین کس کی ہے ؟ زمین کچھ
یتیموں کی تھی۔ان کا ولی آگے بڑھا اور اس نے کہا کہ یارسول اللہ ! یہ فلاں فلاں یتیم کی زمین ہے اور آپ کی خدمت
کے لیے حاضر ہے۔آپ نے فرمایا ہم کسی کا مال مفت نہیں لے سکتے۔آخر اس کی قیمت مقرر کی گئی اور آپ نے اس
جگہ پر مسجد اور اپنے مکانات بنانے کا فیصلہ کیا۔"
یہ تفسیر القرآن۔انوار العلوم جلد 20 صفحہ 228)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس کی تفصیل سیرت خاتم النبیین میں کچھ اس طرح لکھی ہے کہ
مدینہ کے قیام کا سب سے پہلا کام مسجد نبوی کی تعمیر تھا جس جگہ آپ کی اونٹنی آکر بیٹھی تھی وہ مدینہ کے
دو مسلمان بچوں سھل اور سُھیل کی ملکیت تھی جو حضرت اسعد بن زرارة الے کی نگرانی میں رہتے تھے۔یہ
ایک افتادہ جگہ تھی۔یعنی بالکل بنجر، غیر آباد جگہ تھی۔جس کے ایک حصہ میں کہیں کہیں کھجوروں کے درخت
تھے۔اکا دُکا درخت لگے ہوئے تھے۔اور دوسرے حصہ میں کچھ کھنڈرات وغیرہ تھے۔گرے ہوئے مکان تھے،
کھنڈر تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مسجد اور اپنے حجرات کی تعمیر کے لیے پسند فرمایا اور دس دینار۔میں یہ زمین خرید لی گئی اور جگہ کو ہموار ر کر کے اور درختوں کو کاٹ کر مسجد نبوی کی تعمیر شروع ہو گئی۔(ماخوذاز سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 269)
ایک روایت کے مطابق اس زمین کی یہ جو رقم تھی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ادا کی تھی۔(شرح زرقانی جلد 2 صفحه 186 دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
پھر لکھتے ہیں کہ جگہ کو ہموار کر کے اور درختوں کو کاٹ کر مسجد نبوی کی تعمیر شروع ہوگئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے خود دعا مانگتے ہوئے سنگ بنیاد رکھا اور جیسا کہ قبا کی مسجد میں ہوا تھا صحابہ نے معماروں اور مزدوروں کا کام کیا
جس میں کبھی کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی شرکت فرماتے تھے۔بعض اوقات اینٹیں اٹھاتے
ہوئے صحابہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ انصاری کا یہ شعر پڑھتے تھے کہ
هَذَا الْحِمَالُ لَا حِمَالَ خَيْبَر، هَذَا أَبَرُّ رَبَّنَا وَ أَطْهَرُ
یعنی یہ بوجھ خیبر کے تجارتی مال کا بوجھ نہیں ہے جو جانوروں پر لا کر آیا کرتا ہے۔بلکہ اے ہمارے مولیٰ !
یہ بوجھ تقوی اور طہارت کا بوجھ ہے جو ہم تیری رضا کے لیے اٹھاتے ہیں۔اور کبھی کبھی صحابہ کام کرتے ہوئے
عبد اللہ بن رواحہ کا یہ شعر پڑھتے تھے کہ
اللَّهُمَّ إِنَّ الْأَجْرَ اجْرُ الْآخِرَه، فَارْحَمِ الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَه
یعنی اے ہمارے اللہ ! اصل اجر تو صرف آخرت کا اجر ہے پس تو اپنے فضل سے انصار اور مہاجرین پر اپنی
رحمت نازل فرما۔جب صحابہ یہ شعر پڑھتے تھے یا اشعار پڑھتے تھے تو بعض اوقات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی
ان کی آواز کے ساتھ آواز ملا دیتے تھے اور اس طرح ایک لمبے عرصہ کی محنت کے بعد یہ مسجد مکمل ہوئی۔مسجد کی
عمارت پتھروں کی سلوں اور اینٹوں کی تھی جو لکڑی کے کھمبوں کے درمیان چنی گئی تھی۔اس زمانے میں مضبوط
عمارت کے لیے یہ رواج تھا کہ لکڑی کے بلاک کھڑے کر کے، کھمبے بنا کر یا pillar بنا کر اس کے اندر یہ اینٹیں اور
خطبات مسرور جلد 17
139
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2019
مٹی کی دیوار میں لگائی جاتی تھیں تا کہ مضبوطی قائم رہے۔یہ اس کا سٹرکچر (structure) ہو تا تھا اور چھت پر کھجور
اور تنے اور شاخیں ڈالی گئیں تھیں۔مسجد کے اندر چھت کے سہارے کے لیے کھجور کے ستون تھے اور جب تک
منبر کی تجویز نہیں ہوئی، وہ منبر جہاں کھڑے ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دیا کرتے تھے انہی ستونوں میں
سے ایک ستون کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ کے وقت ٹیک لگا کر کھڑے ہو جاتے تھے۔مسجد کا فرش
کچا تھا اور چونکہ زیادہ بارش کے وقت چھت ٹپکنے لگتی تھی اس لیے ایسے اوقات میں فرش پر کیچڑ ہو جاتا تھا۔چنانچہ
اس تکلیف کو دیکھ کر بعد میں کنکریوں کا فرش بنوا دیا گیا۔چھوٹے چھوٹے پتھر وہاں ڈالے گئے۔شروع شروع میں
مسجد کا رخ بیت المقدس کی طرف رکھا گیا تھا لیکن تحویل قبلہ کے وقت یہ رخ بدل دیا گیا۔مسجد کی بلندی یعنی
height اس وقت دس فٹ تھی۔چھت دس فٹ اونچی تھی اور طول ایک سو پانچ فٹ۔لمبائی ایک سو پانچ فٹ تھی
اور عرض 90 فٹ کے قریب تھا۔چوڑائی جو تھی نوے فٹ تھی لیکن بعد میں اس کی توسیع کر دی گئی۔یہ بھی جو 105
فٹ اور 90 فٹ کارقبہ بنتا ہے یہ تقریباً پندرہ سولہ سو نمازیوں کے لیے جگہ بنتی ہے۔مسجد کے ایک گوشے میں ایک چھت دار چبوترا بنایا گیا تھا جسے صفہ کہتے تھے۔یہ ان غریب مہاجرین
کے لیے تھا جو بے گھر بار تھے ، جن کا کوئی گھر نہیں ہوتا تھا۔یہ لوگ یہیں رہتے تھے اور اصحاب الصفہ کہلاتے
تھے۔ان کا کام گویا دن رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنا، عبادت کرنا اور قرآن شریف کی
تلاوت کرنا تھا۔ان لوگوں کا کوئی مستقل ذریعہ معاش نہ تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود ان کی خبر گیری
فرماتے تھے اور جب کبھی آپ کے پاس کوئی ہدیہ وغیرہ آتا تھا یا گھر میں کچھ ہو تا تھا تو ان کا حصہ ضرور نکالتے تھے۔ان لوگوں کا کھانا پینا اکثر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے بلکہ بعض اوقات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خود فاقہ کرتے اور جو کچھ گھر میں ہوتا تھا وہ اصحاب الصفہ کو بھجوا دیتے تھے۔انصار بھی ان لوگوں کی مہمان
نوازی میں حتی المقدور مصروف رہتے تھے اور ان کے لیے کھجوروں کے خوشے لا لا کر مسجد میں لڑکا دیا کرتے تھے۔لیکن اس کے باوجود ان کی حالت تنگ رہتی تھی اور بسا اوقات فاقے تک نوبت پہنچ جاتی تھی اور یہ حالت کئی سال
تک جاری رہی حتی کہ کچھ تو مدینہ کی آبادی کی وسعت کے نتیجہ میں ان لوگوں کے لیے کام نکل آیا مز دوری وغیرہ
ملنے لگ گئی اور کچھ قومی بیت المال سے امداد کی صورت پید اہو گئی۔حالات بہتر ہوئے تو ان کی مدد ہونے لگ گئی۔مسجد کے ساتھ ملحق طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رہائشی مکان تیار کیا گیا تھا۔مکان کیا تھا
ایک دس پندرہ فٹ کا چھوٹا سا حجرہ تھا اور اس حجرے اور مسجد کے درمیان ایک دروازہ رکھا گیا تھا جس میں سے گزر کر
آپ نماز وغیرہ کے لیے مسجد میں تشریف لاتے تھے۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور شادیاں کیں تو اسی حجرے
کے ساتھ دوسرے حجرات بھی تیار ہوتے گئے اور مسجد کے آس پاس بعض اور صحابہ کے مکانات بھی تیار ہو گئے۔یہ تھی مسجد نبوئی جو مدینہ میں تیار ہوئی اور اس زمانہ میں چونکہ اور کوئی پبلک عمارت ایسی نہیں تھی جہاں
قومی کام سر انجام دیے جاتے۔اس لیے ایوانِ حکومت کا کام بھی یہی مسجد دیتی تھی۔یہی دفتر تھا۔یہی حکومت کا پورا
سیکر ٹریٹ (secretariat) تھا۔یہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس لگتی تھی۔یہیں تمام قسم کے مشورے
140
خطبات مسرور جلد 17
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2019
ہوتے تھے۔یہیں مقدمات کا فیصلہ کیا جاتا تھا۔یہیں سے احکامات صادر ہوتے تھے۔یہی قومی مہمان خانہ تھا یعنی جو
مہمان خانہ تھاوہ بھی یہی مسجد ہی تھا۔اور ہر قومی کام جو تھاوہ اس مسجد میں انجام دیا جاتا تھا۔اور ضرورت ہوتی تھی تو اسی
سے جنگی قیدیوں کا حبس گاہ کا کام بھی لیا جاتا تھا۔یعنی یہیں مسجد میں جنگی قیدی بھی رکھے جاتے تھے اور بہت سارے
قیدی ایسے بھی تھے جب مسلمانوں کو عبادت کرتے اور آپس کی محبت اور پیار دیکھتے تھے تو ان میں سے پھر مسلمان بھی
ہوئے۔بہر حال اس کے بارے میں سرولیم میور بھی ذکر کرتا ہے جو ایک مستشرق ہے اور اسلام کے خلاف بھی اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بھی کافی لکھتا ہے، لیکن وہ یہاں اس کے بارے میں لکھتا ہے کہ
گو یہ مسجد سامان تعمیر کے لحاظ سے نہایت سادہ اور معمولی تھی لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ مسجد اسلامی
تاریخ میں ایک خاص شان رکھتی ہے۔رسول خدا اور ان کے اصحاب اسی مسجد میں اپنے وقت کا بیشتر حصہ گزارتے
تھے۔یہیں اسلامی نماز کا با قاعدہ باجماعت صورت میں آغاز ہوا۔یہیں تمام مسلمان جمعہ کے دن خدا کی تازہ وحی کو
سننے کے لیے مؤدبانہ اور مرعوب حالت میں جمع ہوتے تھے۔یہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنی فتوحات کی تجاویز پختہ
کیا کرتے تھے۔یہی وہ ایوان تھا جہاں مفتوح اور تائب قبائل کے وفود ان کے سامنے پیش ہوتے تھے۔یہی وہ دربار
تھا جہاں سے وہ شاہی احکام جاری کیے جاتے تھے جو عرب کے دور دراز کو نوں تک باغیوں کو خوف سے لرزا دیتے تھے
اور بالآخر اسی مسجد کے پاس اپنی بیوی عائشہ کے حجرے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی جان دی اور اسی جگہ اپنے دو
خلیفوں کے پہلو بہ پہلووہ مدفون ہیں۔یہ مسجد اور اس کے ساتھ کے حجرے کم و بیش سات ماہ کے عرصہ میں تیار ہو گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے نئے مکان میں اپنی بیوی حضرت سودہ کے ساتھ تشریف لے گئے۔بعض دوسرے مہاجرین نے بھی انصار سے
زمین حاصل کر کے مسجد کے آس پاس مکانات تیار کر لیے اور جنہیں مسجد کے قریب زمین نہیں مل سکی انہوں نے
دور دور مکان بنا لیے اور بعض کو انصار کی طرف سے بنے بنائے مکان مل گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 269 تا 271)
بہر حال حضرت سُھیل اور ان کے بھائی وہ خوش قسمت تھے جن کو اسلام کے اس عظیم مرکز میں اپنی
زمین پیش کرنے کی توفیق ملی۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت سعد بن خَیمہ اے۔حضرت سعد بن خیثمہ ان کا
تعلق قبیلہ اوس سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام ھند بنت اوس تھا۔حضرت ابو ضَيّاح نُعمان بن ثابت اللہ، جو کہ
بدری صحابی ہیں والدہ کی طرف سے آپ کے بھائی تھے۔آپ کی کنیت ابو خَیئَمہ اور ابو عبد اللہ بیان کی جاتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن خیثمہ اللہ کے اور حضرت ابو سلمہ بن عبد الاسد کے
در میان مواخات قائم فرمائی تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 366-367 سعد بن خيثمه دارالکتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد2 صفحه 429 سعد بن خيثمه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(اسد الغابة في معرفة
رفة الصحابة جلد 6 صفحه 175 ابو الضياح بن ثابت ، دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
خطبات مسرور جلد 17
141
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2019
حضرت سعد والی ان بارہ نقباء میں سے یعنی نقیبوں میں سے تھے جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے بیعت عقبہ ثانیہ کے موقع پر مدینہ کے مسلمانوں کا نقیب مقرر فرمایا تھا۔بارہ نقیب کس طرح مقرر ہوئے
اس کی کچھ تفصیل اور نقیبوں کے نام اور کام کے بارے میں بھی بتاتا ہوں جو سیرت خاتم النبیین میں
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ
13 نبوی کے ماہ ذی الحجہ میں حج کے موقع پر اوس اور خزرج کے کئی سو آدمی مکہ میں آئے۔ان میں سے
ستر شخص ایسے شامل تھے جو یا تو مسلمان ہو چکے تھے یا اب مسلمان ہونا چاہتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے ملنے کے لیے مکہ آئے تھے۔مُصعب بن عمیر یہ بھی ان کے ساتھ تھے۔مصعب کی ماں زندہ تھی اور گو
مشرکہ تھی مگر ان سے بہت محبت کرتی تھی۔جب اسے ان کے آنے کی خبر ملی تو اس نے ان کو کہلا بھیجا کہ پہلے مجھے
سے آکر مل جاؤ پھر کہیں دوسری جگہ جانا۔مصعب وہ نے جواب دیا کہ میں ابھی تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے نہیں ملا۔آپ سے مل کر ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مل کر پھر آپ کے پاس آؤں گا۔چنانچہ وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس حاضر ہوئے آپ سے مل کر اور ضروری حالات عرض کر کے پھر اپنی ماں کے
پاس گئے۔وہ بہت جلی بھی بیٹھی تھی۔ان کو دیکھ کر بہت روئی اور بڑا شکوہ کیا۔مصعب ﷺ نے کہاماں میں تم سے
ایک بڑی اچھی بات کہتا ہوں جو تمہارے واسطے بہت مفید ہے اور سارے جھگڑوں کا فیصلہ ہو جاتا ہے۔اس نے کہا وہ کیا
ہے ؟ مُصْعَب واہ نے آہستہ سے جواب دیا کہ بس یہی کہ بت پرستی ترک کر کے مسلمان ہو جاؤ اور آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آؤ۔وہ پکی مشترکہ تھی سنتے ہی شور مچادیا کہ مجھے ستاروں کی قسم ہے میں تمہارے دین میں
کبھی داخل نہیں ہوں گی اور اپنے رشتہ داروں کو اشارہ کیا کہ مصعب
والے کو پکڑ کر قید کر لیں مگر وہ بھاگ گئے۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مصعب اللہ سے انصار کی آمد کی اطلاع مل چکی تھی اور ان میں
سے بعض لوگ آپ سے انفرادی طور پر ملاقات بھی کر چکے تھے مگر چونکہ اس موقع پر ایک اجتماعی اور خلوت کی
ملاقات کی ضرورت تھی یعنی علیحدہ ملاقات ہونی چاہیے تھے اس لیے مراسم حج کے بعد ماہ ذی الحجہ کی وسطی تاریخ
مقرر کی گئی کہ اس دن نصف شب کے قریب یہ سب لوگ گزشتہ سال والی گھائی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آکر
ملیں تاکہ اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ علیحدگی میں بات چیت ہو سکے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو تاکید
فرمائی کہ اکٹھے نہ آئیں بلکہ ایک ایک دو دو کر کے آئیں دشمن کی نظر پڑ سکتی ہے اور وقت مقررہ پر گھائی میں پہنچ
جائیں اور اگر کوئی سویا ہوا ہے تو سوتے کو نہ جگائیں اور نہ غیر حاضر کا انتظار کریں۔چنانچہ جب مقررہ تاریخ آئی تو
رات کے وقت جبکہ ایک تہائی رات جاچکی تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے گھر سے نکلے اور راستے میں اپنے چچا
عباس کو ساتھ لیا جو ابھی تک اسلام نہیں لائے تھے، مشرک تھے مگر آپ سے محبت رکھتے تھے اور خاندان ہاشم کے
رئیس تھے۔اور پھر دونوں مل کر اس گھاٹی میں پہنچے۔ابھی زیادہ دیر نہ ہوئی تھی کہ انصار بھی ایک ایک دو دو کر کے
آپہنچے۔یہ ستر اشخاص تھے اور اوس اور خزرج دونوں قبیلوں سے تعلق رکھنے والے تھے۔سب سے پہلے عباس نے
گفتگو شروع کی یعنی حضرت عباس جو ابھی اسلام نہیں لائے تھے کہ اے خزرج کے گروہ ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے
خاندان میں ایک معزز اور محبوب ہے اور وہ خاندان آج تک اس کی حفاظت کا ضامن رہا ہے اور ہر خطرے کے وقت
خطبات مسرور جلد 17
142
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2019
میں اس کے لیے سینہ سپر ہوا ہے مگر اب محمد کا ارادہ اپنا وطن چھوڑ کر تمہارے پاس چلے جانے کا ہے۔سو اگر تم اسے
اپنے پاس لے جانے کی خواہش رکھتے ہو تو تمہیں اس کی ہر طرح حفاظت کرنی ہو گی اور ہر دشمن کے سامنے سینہ سپر
ہونا پڑے گا۔اگر تم اس کے لیے تیار ہو تو بہتر ورنہ ابھی سے صاف صاف جواب دے دو کیونکہ صاف صاف بات
اچھی ہوتی ہے۔براء بن مَغرُور ہے، جو انصار کے قبیلے کے ایک معمر اور با اثر بزرگ تھے انہوں نے کہا کہ عباس ہم
نے تمہاری بات سن لی ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی اپنی زبان مبارک سے کچھ
فرماویں اور جو ذمہ داری ہم پر ڈالنا چاہتے ہیں وہ بیان فرمائیں۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن شریف
کی چند آیات تلاوت فرمائیں اور پھر ایک مختصر سی تقریر میں اسلام کی تعلیم بیان فرمائی اور حقوق اللہ اور حقوق العباد
کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ میں اپنے لیے صرف اتنا چاہتا ہوں کہ جس طرح تم اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کی
حفاظت کرتے ہو اسی طرح اگر ضرورت پیش آئے تو میرے ساتھ بھی معاملہ کرو۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تقریر
ختم کر چکے تو براء بن مَعْرُور نے عرب کے دستور کے مطابق آپ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر کہا یار سول
اللہ ! ہمیں
اس خدا کی قسم ہے جس نے آپ کو حق اور صداقت کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے کہ ہم اپنی جانوں کی طرح آپ کی
حفاظت کریں گے۔ہم لوگ تلواروں کے سائے میں پلے ہیں اور بات یہ کہہ ہی رہے تھے ، ابھی بات ختم نہیں ہوئی
تھی کہ ابُو الْهَيْئَمُ بن تَيْهَان ایک اور شخص وہاں بیٹھا تھا، اس نے ان کی بات کاٹ کر کہا کہ یارسول اللہ ! یہ بھی
مسلمان ہو گئے تھے یثرب کے یہود کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، پرانے تعلقات ہیں ، آپ کا ساتھ دینے
سے وہ منقطع ہو جائیں گے۔ایسا نہ ہو کہ جب اللہ تعالیٰ آپ کو غلبہ دے تو آپ ہمیں چھوڑ کر اپنے وطن میں واپس
تشریف لے آئیں اور ہم نہ ادھر کے رہیں اور نہ ادھر کے رہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنس کر فرمایا کہ نہیں نہیں
ایساہر گز نہیں ہو گا۔تمہارا خون میراخون ہو گا۔تمہارے دوست میرے دوست اور تمہارے دشمن میرے دشمن۔اس
پر عباس بن عبادة انصاری نے اپنے ساتھیوں پر نظر ڈال کر کہا کہ لوگو! کیا تم سمجھتے ہو کہ اس عہد و پیمان کے کیا معنی
ہیں ؟ اس کا یہ مطلب ہے کہ تمہیں ہر اسود و احمر، ہر کالے گورے کے مقابلے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ہر شخص کو جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرے گا اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تمہیں تیار ہونا پڑے گا اور ہر قربانی کے
لیے آمادہ رہنا چاہیے۔لوگوں نے کہا ہاں ہم جانتے ہیں مگر یار سول اللہ ! اس کے بدلے میں ہمیں کیا ملے گا؟ پھر ان
لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ہم تو یہ سب کچھ کریں گے ہمیں کیا ملے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا تمہیں خدا کی جنت ملے گی جو اس کے سارے انعاموں میں سے بڑا انعام ہے۔سب نے کہا ہمیں یہ سودا منظور
ہے یار سول اللہ ! آپ اپنا ہاتھ آگے کریں۔آپ نے اپنا دست مبارک آگے بڑھایا اور یہ ستر جانثاروں کی جماعت ایک
دفاعی معاہدے میں آپ کے ہاتھ پر بک گئی۔اس بیعت کا نام بیعت عقبہ ثانیہ ہے۔جب بیعت ہو چکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم میں سے بارہ
نقیب چنے تھے جو موسیٰ کی طرف سے ان کے نگران اور محافظ تھے۔میں بھی تم میں سے بارہ نقیب مقرر کرنا چاہتا ہوں
جو تمہارے نگران اور محافظ ہوں گے اور وہ میرے لیے عیسی کے حواریوں کی طرح ہوں گے اور میرے سامنے اپنی
قوم کے متعلق جوابدہ ہوں گے۔پس تم مناسب لوگوں کے نام تجویز کر کے میرے سامنے پیش کرو۔چنانچہ بارہ آدمی
تجویز کیے گئے جنہیں آپ نے منظور فرمایا اور انہیں ایک ایک قبیلے کا نگران مقرر کر کے ان کے فرائض سمجھا دیے اور
خطبات مسرور جلد 17
143
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ2019
بعض قبائل کے لیے آپ نے دو دو نقیب مقرر فرمائے۔بہر حال ان بارہ نقیبوں کے نام یہ ہیں۔اسعد بن زرارة - أسيد بن الحضير - ابو الهَيْثَم مالك بن تَيْهَان- سعد بن عُباده بَرَاء
بن مَعْرُور - عبد الله بن رواحہ - عُبادہ بن صامت۔سعد بن ربیع۔رافع بن مالك عبد الله بن
عمرو اور سعد بن خَيْثَمَه جن کا ذکر چل رہا ہے۔یہ سعد بن خَيْثَمَہ بھی ان نقیبوں میں سے ایک نقیب
تھے اور منذر بن عمرو۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 227 تا232)
ہجرت مدینہ کے وقت قبا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت کلثوم بن الهدم ان کے گھر
قیام فرمایا۔اس ضمن میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن خیثمہ اللہ کے گھر قیام
فرمایا اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ قیام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت کلثوم بن الھدہ کے گھر ہی تھا لیکن
جب آپ ان کے گھر سے نکل کر لوگوں میں بیٹھتے تھے تو و مسعد بن خَیمہ اللہ کے گھر تشریف فرما ہوا کرتے تھے۔(السيرة النبوية لابن كثير صفحه 215-216 فصل في دخوله الا الله۔۔۔۔۔۔دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
بیعت عقبہ اولیٰ کے بعد جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مصعب بن عمیر ی کو مدینہ
کے مسلمانوں کی تربیت کے لیے بھجوایا تو کچھ عرصہ بعد انہوں نے آپ سے نماز جمعہ کی اجازت چاہی۔اس پر آپ
نے انہیں اجازت دی اور جمعہ کے متعلق ہدایت فرمائی۔چنانچہ ان ہدایات کے ماتحت مدینہ میں جو پہلا جمعہ ادا کیا گیا
وہ حضرت سعد بن خیثمہ اللہ کے گھر ادا کیا گیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 87-88 مصعب الخير ، دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
یہ حوالہ الطبقات الکبری کا ہے۔حضرت سعد بن خیثمہ اللہ کا قبا میں ایک کنواں تھا جسے الغرس کہا
جاتا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پانی پیا کرتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنویں کے
بارے میں فرمایا کہ یہ جنت کے چشموں میں سے ہے اور اس کا پانی بہترین ہے۔یعنی بہت اچھا میٹھا ٹھنڈا پانی تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آپ کو اسی کنویں کے پانی سے غسل دیا گیا۔حضرت علی سے مروی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب میر انتقال ہو جائے تو ب تر غرس سے سات مشکیزے لا کر اس کے پانی سے
مجھے غسل دینا۔ابو جعفر محمد بن علی روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تین مرتبہ غسل دیا گیا۔آپ کو
پانی اور بیری کے پتوں سے قمیض میں ہی غسل دیا گیا۔یعنی قمیض نہیں اتاری گئی تھی۔حضرت علی، حضرت عباس
اور حضرت فضل نے آپ کو غسل دیا اور ایک روایت کے مطابق حضرت اسامہ بن زید، حضرت شقران ی اور
حضرت اوس بن خولی یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے میں شریک تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد2 صفحه 214 ذکر غسل رسول الله سبیل الله، دارالکتب العلميه بيروت
1990ء)(سنن ابن ماجه كتاب الجنائز باب ما جاء فى غسل النبی الا
الله حدیث نمبر 1468)(سبل الهدى والرشاد
جلد 7 صفحه 229 ـ الباب الاول: فيما كان يستعذب له الماء الخ مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1993ء)
قریش کے مظالم سے تنگ آکر مدینہ ہجرت کرنے والے بہت سے مسلمانوں کی پہلی منزل عموماً
حضرت سعد بن خیثمہ اللہ کا گھر ہوا کرتی تھی۔جو لوگ بھی ہجرت کر کے آتے تھے وہ حضرت سعد بن خیثمہ اللہ
خطبات مسرور جلد 17
144
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ2019
کے گھر ٹھہرا کرتے تھے۔مثلاً حضرت حمزہ۔ان میں سے بعض لوگوں کے نام جو ملتے ہیں وہ یہ ہیں : حضرت حمزہ،
حضرت زید بن حارثہؓ، حضرت ابو کبشہ مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، جو غلام تھے۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ
وغیرہ۔جب انہوں نے ہجرت کی تو حضرت سعد بن خَیمہ اللہ کے گھر ٹھہرے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه6 ، صفحه 32 ، صفحہ 36 ، صفحه 112 ، دارالکتب العلميه بيروت 1990ء)
سلیمان بن آنان روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے لیے نکلے تو
حضرت سعد بن خَیذَمہ اللہ اور آپ کے والد دونوں نے آپ کے ساتھ جانے کا ارادہ کیا اور نبی صلی اللہ علیہ
وسلم کے سامنے یہ بات عرض کی گئی کہ دونوں باپ بیٹا گھر سے نکل رہے ہیں۔اس پر آپ نے ہدایت فرمائی کہ ان
دونوں میں سے صرف ایک جاسکتا ہے۔وہ دونوں قرعہ اندازی کر لیں۔حضرت خَيْثَمَہ اللہ نے اپنے بیٹے سعد سے
کہا کہ ہم میں سے ایک ہی جا سکتا ہے۔تم ایسا کرو کہ عورتوں کے پاس وہاں نگرانی کے لیے، حفاظت کے لیے رک جاؤ۔حضرت سعد نے کہا اگر جنت کے علاوہ کوئی اور معاملہ ہوتا تو میں ضرور آپ کو ترجیح دیتا لیکن میں خود شہادت کا طلبگار
ہوں۔اس پر دونوں نے قرعہ اندازی کی تو قرعہ حضرت سعد اللہ کے نام نکلا۔آپ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ بدر کے لیے نکلے اور جنگ بدر میں شہید ہو گئے۔(المستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 3 صفحه 209 كتاب معرفة الصحابه و من مناقب سعد بن خيثمه
حدیث 4866، دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
آپ کو عمر و بن عَبدِ وُڈ نے شہید کیا اور ایک قول کے مطابق طعيمه بن عدی نے آپ کو
شہید کیا تھا۔طعیمہ کو حضرت حمزہ لے نے جنگ بدر میں اور عمرو بن عَبدِ وُڈ کو حضرت علی نے جنگ
خندق میں قتل کیا تھا۔(اسدالغابة فى معرفة الصحابة جلد2 صفحه 429 سعد بن خيثمه دارلكتب العلميه بيروت 2003ء)
حضرت علی فرماتے ہیں کہ بدر کے روز جب دن چڑھ گیا اور مسلمانوں اور (ایک روایت یہ ہے)
مسلمانوں اور کفار کی صفیں باہم مل گئیں یعنی جنگ شروع ہو گئی تو میں ایک آدمی کے تعاقب میں نکل تو میں کیا دیکھتا
ہوں کہ ایک ریت کے ٹیلے پر حضرت سعد بن خیدمہ ایک مشرک سے لڑ رہے ہیں یہاں تک کہ اس
مشرک نے حضرت سعد اللہ کو شہید کر دیا۔وہ مشرک لوہے کی زرہ میں ملبوس گھوڑے پر سوار تھا پھر وہ گھوڑے
سے نیچے اترا۔اس نے مجھے پہچان لیا تھا لیکن میں اسے نہ پہچان سکا۔اس نے مجھے لڑائی کے لیے للکارا۔میں اس کی
طرف بڑھا۔جب وہ آگے بڑھ کر مجھ پر حملہ کرنے لگا تو میں نیچے کو پیچھے ہٹا تا کہ بلندی سے میرے قریب آجائے۔زیادہ اونچا نہ ہو۔لڑائی کا اصول ہے ، نیچے آئے اور قریب آجائے کیونکہ مجھے یہ ناگوار گزرا کہ وہ بلندی سے مجھ پر
تلوار سے وار کرے۔جب میں اس طرح ایک قدم پیچھے ہٹ رہا تھا تب وہ بولا کہ اے ابن ابی طالب ! کیا بھاگ رہے
ہو ؟ تو میں نے اسے کہا کہ قَرِيبٌ مَفَرُّ ابنِ الشَّتَرَاء کہ الشَّتَرَاء کے بیٹے کا بھاگ جانا قریب ہے یعنی کہ ناممکن
ہے۔یہ عربوں میں ایک محاورہ بن گیا تھا کیونکہ کہتے ہیں۔تاریخ میں لکھا ہے کہ ایک ڈاکو تھا جو لو گوں کو لوٹنے کے
لیے آتا تھا۔لوگ اس پر حملے کرتے تو بھاگ جاتا لیکن اس کا بھا گنا عارضی ہو تا تھا۔پھر وہ جلدی موقع پا کر دوبارہ حملہ
خطبات مسرور جلد 17
145
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ2019
کر دیتا تھا۔پس یہ بطور ضرب المثل استعمال ہونے لگا تھا کہ داؤ پیچ کے لیے پیچھے ہٹو اور پھر حملہ کرو۔حضرت علی کہتے ہیں
کہ جب میرے قدم جم گئے اور وہ بھی میرے قریب پہنچ گیا تو اس نے اپنی تلوار سے مجھ پر حملہ کیا جسے میں نے اپنی
ڈھال پر لیا اور اس کے کندھے پر اس زور سے وار کیا کہ میری تلوار اس کی زرہ کو چیرتی ہوئی نکل گئی۔مجھے یقین تھا کہ
میری تلوار اس کا خاتمہ کر دے گی کہ اپنے پیچھے سے مجھے تلوار کی چمک محسوس ہوئی۔کہتے ہیں دوسر اوار بھی کرنا تھا کہ
اتنے میں مجھے پیچھے سے تلوار کی چمک محسوس ہوئی۔میں نے اپنا سر فوار نیچے کر لیا کہ پیچھے سے کوئی تلوار آرہی ہے اور وہ
تلوار اس زور سے اس دشمن پر پڑی کہ اس کا سر مع خود کے تن سے جد اہو گیا۔حضرت علی کہتے ہیں کہ جب میں نے مڑ
کر دیکھا تو وہ حضرت حمزہ تھے۔وہ اس کو کہہ رہے تھے کہ میرے وار کو سنبھالو کہ میں ابن عبد المطلب ہوں۔(كتاب المغازي للواقدى صفحه 92-93 غزوة بدر، عالم الكتب 1984ء) (لغات الحدیث جلد2 صفحه 431 مطبوعه
علی آصف پرنٹرز لاهور 2005ء)
اس روایت سے کہتے ہیں ناں کہ فلاں نے فلاں کو قتل کیا تو یہی لگتا ہے کہ طعیمہ بن عدی
نے حضرت سعد اللہ کو شہید کیا تھا اور پھر وہ وہیں مارا گیا۔ایک روایت کے مطابق جنگ بدر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ دو گھوڑے تھے۔ایک گھوڑے پر حضرت مصعب بن محمید اللہ اور دوسرے پر حضرت سعد بن خیمه
سوار تھے۔حضرت زبیر بن العوامر اللہ اور حضرت مقداد بن اسود اللہ بھی باری باری ان پر سوار ہوئے۔(دلائل النبوة للبيهقى جلد3 صفحه 110 سياق قصة بدر، دار الكتب العلميه بيروت 1988ء)
جنگ بدر میں مسلمانوں کے پاس کتنے گھوڑے تھے ؟ اس کے متعلق تاریخوں میں مختلف روایات ملتی
ہیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا خیال ہے کہ غزوہ بدر میں مسلمانوں کے پاس ستر اونٹ اور دو گھوڑے تھے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 353)
لیکن یہ بھی بعض دوسری کتابوں میں لکھا ہے کہ گھوڑوں کی تعداد تین اور پانچ بھی بیان ہوئی ہے۔(شرح زرقانی جلد 2 صفحه 260 باب غزوة بدر الكبرى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)(السيرة
الحلبية جلد 2 صفحه 205 باب ذکر مغازيه عليل الله مطبوعه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
بہر حال جو بھی ساز و سامان اور گھوڑے اور اونٹ تھے یا ان کی تعداد تھی اس کی کافروں کے ساز و سامان
کے ساتھ اور گھوڑوں کی تعداد سے تو کوئی نسبت ہی نہیں تھی۔لیکن جب مسلمانوں پر حملہ ہوا، جنگ ٹھونسی گئی اور
کافر اپنے زعم میں اس لیے آئے کہ اب اسلام کو ختم کر دیں گے تو پھر ان مومنین نے اپنے سامان کی طرف نہیں
دیکھا، گھوڑوں کی طرف نہیں دیکھا بلکہ خدا تعالیٰ کی خاطر ایک قربانی کرنے کی تڑپ تھی جیسا کہ ان کے جواب سے
بھی ظاہر ہو رہا ہے کہ یہاں کسی اور دنیاوی چیز کی خواہش کا سوال نہیں ہے یہاں تو اللہ تعالیٰ کی خاطر قربانی کا سوال
ہے۔اس لیے بیٹے نے باپ کو کہا کہ میں یہاں تمہیں ترجیح نہیں دے سکتا۔بہر حال ایک تڑپ تھی جسے اللہ تعالیٰ نے
قبول فرمایا اور پھر فتح بھی عطا فرمائی۔اللہ تعالیٰ ہر آن ان صحابہ کے درجات بلند فرما تار ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 105 اپریل 2019ء جلد 26 شماره 14 صفحہ 05 تا 09)