بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 17
164
13
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 29 / مارچ 2019ء بمطابق 29 / امان 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج جین بدری صحابہ کا ذکر کروں گا ان میں سے پہلا ذکر حضرت طلیب بن عمیر اللہ کا ہے۔ان کی
کنیت ابو عدی تھی۔ان کی والدہ کا نام آرومی تھا جو عبد المطلب کی بیٹی تھیں، جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی
تھیں۔آپ کی کنیت ابو عدی ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا اور آپ ابتدائی اسلام قبول کرنے والوں میں شامل
تھے۔آپ نے اس وقت اسلام قبول کیا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دارِ ارقم میں تھے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 93 طليب بن عمير دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2003ء)
ابو سلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ حضرت حلیب بن عمیر دارِ ارقم میں ایمان لائے
تھے۔پھر آپ وہاں سے نکل کر اپنی والدہ کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اختیار
کر لی ہے اور اللہ رب العالمین پر ایمان لے آیا ہوں۔آپ کی والدہ نے کہا کہ تمہاری مدد اور تعاون کے زیادہ حقدار
تمہارے ماموں کے بیٹے ہی ہیں یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم۔انہوں نے تائید کی۔بڑا اچھا کیا تم ایمان لے
آئے۔پھر کہنے لگیں کہ خدا کی قسم ! اگر ہم عورتوں میں بھی مردوں جیسی طاقت ہوتی تو ہم بھی ان کی پیروی ضرور کرتیں
اور ان کی حمایت اور دفاع کرتیں۔حضرت حلیب نے اپنی والدہ سے کہا پھر آپ اسلام قبول کر کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی اتباع کیوں نہیں کر لیتیں ؟ اب یہ جذبات ہیں آپ کے تو انہوں نے کہا کہ آپ کے بھائی حمزہ بھی تو مسلمان ہو چکے
ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی بہنوں کا رویہ دیکھ لوں پھر میں بھی ان میں شامل ہو جاؤں گی۔حضرت حلیب کہتے ہیں
کہ میں نے ان سے کہا کہ میں اللہ کا واسطہ دے کر آپ سے کہتا ہوں کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں جائیں اور انہیں سلام کہیں اور ان کی تصدیق کریں اور گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔اس پر آپ کی والدہ کہنے لگیں کہ میں بھی گواہی دیتی ہوں کہ اللہ
کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔اس کے بعد وہ اپنی زبان کے
ساتھ بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کیا کرتی تھیں اور اپنے بیٹے کو بھی آپ کی مدد اور اطاعت کا کہا کرتی تھیں۔(المستدرك على الصحيحين جلد 3 صفحه 266 كتاب معرفة الصحابه ذكر مناقب طليب بن عمير
حدیث 5047 دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
خطبات مسرور جلد 17
165
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
ان کے بارے میں آتا ہے کہ آپ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اسلام میں سب سے پہلے کسی مشرک کو
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کی وجہ سے زخمی کیا تھا۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ ایک دفعہ عوف بن صبرة
سهیمی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہہ رہا تھا۔حضرت حلیب نے اونٹ کے جبڑے کی ہڈی اٹھائی اور اسے مار کر زخمی
کر دیا۔کسی نے ان کے ماں اروی کو شکایت کی کہ آپ دیکھتی نہیں کہ آپ کے بیٹے نے کیا کیا ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ
اِنَّ طُلَيْبًا نَصَرَ ابْنَ خَالِهِ
وَاسَاهُ فِي ذِي دَمِهِ وَ مَالِهِ
یعنی طیب نے اپنے ماموں کے بیٹے کی مدد کی ہے۔اس نے اپنے خون اور اپنے مال کے ذریعہ اس کی غم خواری
کی۔بعض کے مطابق آپ نے جس شخص کو مارا تھا اس کا نام ابو ا هَاب بن عَزِیز دا ر ھی تھا اور بعض روایات کے
مطابق وہ شخص جس کو حضرت حلیب اللہ نے زخمی کیا تھا وہ ابو لہب یا ابو جہل تھا۔ایک روایت کے مطابق جب
آپ کے حملہ کرنے کے متعلق آپ کی والدہ سے شکایت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ حلیب ، کی زندگی کا سب سے
بہترین دن وہی ہے جس دن وہ اپنے ماموں کے بیٹے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرے جو کہ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے حق کے ساتھ آیا ہے۔(الاصابه جلد 3 صفحه 439 طُلَيْب بن عُمَيْرٌ ، دارالکتب العلميه بيروت 1995ء)(المستدرك على
الصحيحين للحاكم جلد 4 صفحه 57 كتاب معرفة الصحابه ذكر اروى بنت عبدالمطلب حدیث 6868
دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
حضرت حلیب
والے حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے مسلمانوں میں شامل تھے۔لیکن جب حبشہ میں قریش کے
مسلمان ہونے کی افواہ پہنچی تو حبشہ سے کچھ مسلمان واپس مکہ تشریف لے آئے۔حضرت کا لیب وہ بھی ان میں شامل تھے۔(سیرت ابن هشام صفحہ 169 ذكر من عاد من الحبشة، دارابن حزم بيروت2009ء)
جیسا کہ پہلے بھی بیان ہو چکا ہے اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے خیال میں تو بعض مورخین ہیں ،
سب نہیں ( جنہوں نے یہ بیان کیا ہے ) کہ ابھی ان مہاجرین کو حبشہ میں گئے زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی کہ اڑتی ہوئی
افواہ پہنچی کہ تمام قریش مسلمان ہو گئے ہیں اور مکہ بالکل امن میں آگیا ہے۔چنانچہ بعض لوگ بغیر سوچے سمجھے واپس آگئے اور پھر پتا لگا کہ خبر جھوٹی ہے۔اس کی تفصیل میں چند
ہفتوں پہلے خطبوں میں بیان کر چکا ہوں۔بہر حال واپس آئے تو پتا لگا۔جب حقیقت پتا لگی تو کچھ نے وہاں مکہ کے
رئیسوں کی پناہ لی، سرداروں کی پناہ لی اور کچھ واپس چلے گئے کیونکہ وہ تو بالکل جھوٹ تھا اور کیوں یہ افواہ ہوئی تھی
اس کا بیان میں پہلے بھی کر چکا ہوں اس لیے یہاں بیان کی ضرورت نہیں ہے۔بہر حال جب وہ صحابہ اس وجہ سے واپس چلے گئے تھے کہ قریش کے ظلم اور ایذارسانی جو تھی وہ روز
بروز بڑھ رہی تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر اور مسلمان بھی خفیہ طور پر آہستہ آہستہ ہجرت
کر رہے تھے۔کہا جاتا ہے کہ مہاجرین حبشہ کی تعداد 101 تک پہنچ گئی تھی جن میں اٹھارہ خواتین بھی تھیں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بہت تھوڑے مسلمان رہ گئے تھے۔اس واپس آنے کے بعد جو دوبارہ ہجرت
خطبات مسرور جلد 17
166
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
کی اور اس کے بعد بھی جو مسلمان ہجرت کر کے گئے اسی ہجرت کو مورخین ہجرت حبشہ ثانیہ کہتے ہیں۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے 149،147)
حضرت طلی ، مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو آپ نے حضرت عبد اللہ بن سلمہ
عجلانی کے ہاں قیام کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حلیب
وہ اور حضرت منذر بن عمر وہ اللہ
کے درمیان عقد مؤاخات قائم فرمایا۔حضرت حلیب اللہ نے غزوہ بدر میں شرکت کی اور آپ کا شمار کبار صحابہ میں
ہوتا ہے۔آپ جنگ اجنادین میں شامل ہوئے جو جمادی الاولی 13 ہجری میں ہوئی اور اسی جنگ کے دوران 35
سال کی عمر میں جام شہادت نوش کیا۔اجنادین شام میں واقع ایک علاقے کا نام ہے جہاں 13 ہجری میں مسلمانوں اور
اہل روم کے در میان جنگ ہوئی تھی۔لیکن بعض کے مطابق آپ جنگ یرموک میں شہید ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 91 طُلَيْب بن عُمَيْرٌ، دارالکتب العلميه بيروت 1990ء)(اسد الغابه جلد 3
صفحه 94 طُلَيْب بن عُمَيْر دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2003ء ) ( معجم البلدان جلد 1 صفحه 129
اجنادین“ مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت سالم مولی ابی حذیفہ اللہ ہے۔ان کی کنیت
ابو عبداللہ تھی اور والد کا نام معقل تھا۔حضرت سالم یہ کے والد کا نام معقل تھا جیسا کہ میں نے کہا۔ایران
کے علاقے اضطَخَرُ کے رہنے والے تھے۔ان کا شمار کبار صحابہ میں ہوتا ہے اور آپ مہاجرین میں بھی شامل ہیں۔آپ نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت سالم اللہ اور معاذ بن ما عضو اللہ کے در میان مواخات کارشتہ قائم فرمایا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 382-383 سالم مولى ابى حذيفة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
رضى عنه
حضرت سَالِم تبيته بنت یعار کے غلام تھے جو حضرت ابو حذیفہ کی بیوی تھیں۔حضرت ثُبيته
نے حضرت سالم کو سائبہ کرتے ہوئے آزاد کیا تھا۔اس زمانے میں غلاموں کا عام قانون یہ ہو تا تھا کہ اگر کسی کو
آزاد کر دیا جائے اور یہ آزاد شدہ غلام اگر مر جائے تو اس کے مال کا حصہ دار، جو وارث ہو تا تھا وہ آزاد کرنے والا
شخص ہوا کرتا تھا اور سائبہ کرتے ہوئے لکھا ہے یعنی آزاد کیا۔سائبہ اس غلام کو کہتے ہیں جس کا مالک اسے آزاد
کر دے اور اس کو فی سبیل اللہ چھوڑ دے۔اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اب اس غلام کے مرنے کے بعد اس کے مال
پر آزاد کرنے والے کا کوئی حق نہیں ہے۔حضرت سالحہ دل کو حضرت ابو حُذَيْفَہ نے اپنا مُتَبَثْی بنا لیا تھا۔اس
کے بعد آپ کو سالم بن ابی حذیفہ بھی کہا جانے لگا۔حضرت ابو حُذَيْفَہ نے اپنی بھتیجی فاطمہ بنتِ وَلِيد
سے ان کی شادی بھی کروائی تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 63 سالم مولى ابی حذیفه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(ماخوذ از المستدرک علی الصحیحین ( مترجم ) جلد 4 صفحہ 434 ( حاشیہ ) اشتیاق اسے مشتاق پر نظر زلاہور 2012ء)
کہا جاتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ اُدْعُوهُمْ لِآبَابِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ ۖ فَإِنْ
لَّمْ تَعْلَمُوا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَمَوَالِيْكُمْ - وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ - وَلَكِن مَّا
خطبات مسرور جلد 17
167
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
تَعَمَّدَتْ قُلُوْبُكُمْ - وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا۔(الاحزاب : 6) ترجمہ اس آیت کا یہ ہے کہ چاہیے کہ ان لے پالکوں
کو ان کے باپوں کا بیٹا کہہ کر پکارو، یہ اللہ کے نزدیک زیادہ منصفانہ فعل ہے اور اگر تم کو معلوم نہ ہو کہ ان کے باپ
کون ہیں تو ( بہر حال) وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور دینی دوست ہیں اور جو تم غلطی سے پہلے کر چکے ہو اس کے متعلق
تم پر کوئی گناہ نہیں لیکن جس بات پر تمہارے دل پختہ ارادہ کر بیٹھے ہوں (وہ قابل سزا ہے) اور اللہ ( ہر تو بہ کرنے
والے کے لیے) بہت بخشنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو اس کے بعد حضرت سالم مولی ابو حذیفہ اللہ کہلانے لگے۔پہلے ابو حذیفہ اللہ کے بیٹے کہلاتے تھے لیکن بعد میں جب ان کو آزاد کر دیا تو پھر یہ آزاد کردہ غلام یا دوست بن
گئے۔محمد بن جعفر بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت ابو حذیفہ ، اور حضرت سالم مولی آبی حُذَيْفَ الله
نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو دونوں نے حضرت عباد بن بشر دل کے گھر قیام کیا۔الله
رضى عنه
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 62 ابو حذيفه بن عتبه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت ابن عمر اللہ سے مروی ہے کہ جب اولین مہاجرین مکہ سے مدینہ آئے تو انہوں نے قبا کے
قریب عُصْبَہ کے مقام پر قیام کیا۔حضرت سالہ دیا
یہ ان کی امامت کروایا کرتے تھے کیونکہ وہ ان سب سے زیادہ
قرآن کریم جانتے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 64 سالم مولى ابو حذيفه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
مسعود بن هنيده بیان کرتے ہیں کہ جب ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمرکاب قبا
میں قیام کیا۔وہاں ایک مسجد دیکھی جس میں صحابہ بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز ادا کیا کرتے تھے
اور حضرت سالم مولى ابو حذیفہ انہیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 4 صفحه 233 دارالكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت سالیہ یہ قرآن کریم کے قاری تھے۔آپ ان چار صحابہ میں شامل تھے جن کے بارے میں
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ان سے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرو۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 382 سالم مولى ابی حذیفه دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2003ء)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ علم و فضل میں بھی بعض آزاد شدہ غلاموں نے بہت بڑار تنبہ
حاصل کیا۔چنانچہ سَالِم بن مَعْقِل مَوْلى أَبِي حُذَيْفَه الله خاص الخاص علماء صحابہ میں سے سمجھے جاتے تھے اور
آنحضرت صلی اللہ ہم نے قرآن شریف کی تعلیم کے لیے جن چار صحابیوں کو مقرر فرمایا تھا ان میں سے ایک سالم" بھی تھے۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 399)
پھر اس کے بارے میں تاریخ کے مطابق مزید بیان کرتے ہیں کہ "سالم بن معقل
الله۔۔۔جو
ابو حذیفہ اللہ بن عتبہ کے معمولی آزاد کردہ غلام تھے ، مگر وہ اپنے علم و فضل میں اتنی ترقی کر گئے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جن چار صحابیوں کو قرآن شریف کی تعلیم کے لیے مسلمانوں میں مقرر فرمایا تھا اور
خطبات مسرور جلد 17
168
رضى عنه
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
اس معاملہ میں گویا انہیں اپنا نائب بننے کے قابل سمجھا تھا ان میں ایک سالہ دل بھی تھے۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 403)
تعلیم
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان چار صحابہ سے قرآن کریم کی
حاصل کرو۔حضرت عبد اللہ بن مسعود اللہ نمبر ایک، پھر حضرت سالم مولى ابو حُذَيْفَه الله، نمبر تین
حضرت ابی بن کعب ، اور نمبر چار حضرت معاذ بن جبل ہے۔(صحيح البخارى كتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب مناقب سالم مولی ابی حذیفۃ حدیث 3758)
ایک روایت میں ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عائشہ کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے میں کچھ دیر
ہو گئی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دیر سے آنے کا سبب دریافت فرمایا تو کہنے لگیں کہ ایک قاری نہایت ہی خوش
الحانی سے قرآن کی تلاوت کر رہا ہے اس کی تلاوت سننے لگ گئی تھی جس وجہ سے دیر ہو گئی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے چادر اوڑھی اور باہر نکل کر دیکھا تو حضرت سالہ دو یہ تلاوت کر رہے تھے۔اس پر آپ نے فرمایا شکر ہے اللہ تعالیٰ
کا کہ جس نے تم جیسے قاری کو میری امت میں سے بنایا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 383 سالم مولى ابى حذيفة مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
غزوہ اُحد کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ جو زخمی ہوئے تو آپ کے زخم دھونے کی سعادت بھی
حضرت سالمہ وہ کو نصیب ہوئی۔قتادہ سے مروی ہے کہ غزوہ اُحد کے دن آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی
اور دانت ( جو کچلی اور سامنے کے دانتوں کے درمیان تھے ) زخمی ہو گئے تھے۔حضرت سَالِم مولى ابو حذیفہ الله
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم دھو رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے کہ وہ قوم کیسے فلاح پا سکتی ہے
جس نے اپنے نبی کے ساتھ ایسا سلوک کیا۔اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ
شَيْءٍ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَانهُمْ ظلِمُونَ (ال عمران: 129) یعنی تیرے پاس کچھ اختیار نہیں خواہ
ان پر تو بہ قبول کرتے ہوئے جھک جائے یا انہیں عذاب دے۔وہ بہر حال ظالم لوگ ہیں۔(الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 35 من قتل من المسلمين يوم احد دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت سالمہ یہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن ایک
ایسی قوم لائے جائے گی۔یہ بڑی غور سے سننے والی بات ہے کہ قیامت کے دن ایک ایسی قوم لائے جائے گی جن کے
پاس نیکیاں تہامہ کے پہاڑوں ( تہامہ جو تھا ساحل عرب کے ساتھ ایک نشیبی علاقہ ہے جو سیناء سے شروع ہو کر
عرب کے مغربی اور جنوبی جانب واقع ہے۔تہامہ کے پہاڑوں کا ایک سلسلہ ہے جو خلیج فلزم سے شروع ہو تا ہے۔تو
آپ نے فرمایا کہ ان کی نیکیاں تہامہ کے پہاڑوں ) کی مانند ہوں گی لیکن جب انہیں پیش کیا جائے گا تو اللہ تعالی ان
کے تمام اعمال ضائع کر دے گا اور پھر انہیں آگ میں ڈال دے گا۔اس پر حضرت سالمہ اللہ نے عرض کی کہ یارسول
اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان۔ہمیں ایسے
لوگوں کی نشاندہی فرما دیں تاکہ ہم انہیں پہچان سکیں۔قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث
خطبات مسرور جلد 17
169
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
فرمایا ہے میں اپنے بارے میں ڈرتا ہوں کہ کہیں میں بھی ان میں شامل نہ ہو جاؤں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ یہ ایسے لوگ ہوں گے ، ( غور سے سننے والی بات ہے کہ ایسے لوگ ہوں گے ) جو روزے رکھتے ہوں گے،
نمازیں پڑھتے ہوں گے اور رات کو بہت تھوڑا سوتے بھی ہوں گے، نفل پڑھتے ہوں گے لیکن جب کبھی ان کے
سامنے حرام پیش کیا جائے گا وہ اس پر ٹوٹ پڑیں گے۔اس کے باوجو د دنیاوی لالچوں میں پڑ جائیں گے اور یہ نہیں
دیکھیں گے حرام کیا ہے ، حلال کیا ہے۔اس وجہ سے اللہ ان کے اعمال ضائع کر دے گا۔اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 6 صفحہ 851 زیر لفظ تہامہ ، دانش گاہ پنجاب لاہور 2005ء) (معرفة الصحابه لابی نعیم جلد 2
صفحه 483 "سالم مولی ابی حذیفہ حدیث نمبر 3456 - دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2002ء)
حضرت ثوبان ا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اپنی امت میں کچھ ایسے لوگوں
کے متعلق جانتا ہوں جو قیامت کے دن تہامہ پہاڑوں جتنی چمکتی ہوئی نیکیوں کے ساتھ آئیں گے لیکن اللہ عزوجل ان کو
بے وقعت قرار دے کر ہوا میں بکھیر دے گا۔اس پر مزید ایک روای کا ایک بیان ہے۔ثوبان ﷺ نے عرض کیا
یار سول
اللہ ! ہمارے لیے ان کی کوئی نشانی بتادیں۔ہمیں ان کے متعلق وضاحت سے بتادیں تاکہ ہم ان میں سے نہ ہو
جائیں اور ہمیں علم ہی نہ ہو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے ہی بھائی ہیں، تمہاری ہی جلدوں کے سے ہیں یعنی
تمہاری جنس کے لوگ ہیں، ایسے ہی رنگ ہیں۔وہ رات کے وقت میں سے عبادت وغیرہ کے لیے بھی ایسے ہی وقت لیتے
ہوں گے جیسے تم لیتے ہو، عبادت گزار بھی ہوں گے لیکن وہ ایسے لوگ ہیں کہ جب اللہ کے محارم کی طرف جاتے ہیں تو
اس کی بے حرمتی اور پامالی کرتے ہیں۔(سنن ابن ماجه کتاب الزهد باب ذكر الذنوب حديث نمبر4245)
جن چیزوں سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے، حرام فرمایا ہے ان کو پھر احساس ہی نہیں ہو تا کہ کیا چیز حلال
ہے اور کیا حرام ہے اور پھر دنیا ان پر غالب آجاتی ہے۔پس یہ ایک مستقل سوچنے والا اور بڑے خوف کا مقام ہے۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو ہمیشہ اپنا جائزہ لینے کی توفیق عطا فرما تار ہے۔حضرت عبداللہ بن عمر اللہ کے بیٹوں کا نام سالم ، واقد اور عبد اللہ تھا۔جو انہوں نے بعض کبار صحابہ
کے نام پر رکھے تھے۔ان میں سے ایک کا نام سالِم بھی تھا جو سالِم مولی ابو حذیفہ اللہ کے نام پر رکھا گیا۔سعید بن المسیب بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے حضرت عبداللہ بن عمر ہ نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو میں
نے اپنے بیٹے کا نام سالم کیوں رکھا ہے؟ کہتے ہیں میں نے عرض کی کہ میں نہیں جانتا۔اس پر فرمانے لگے کہ میں
نے اپنے بیٹے کا نام حضرت سالم مولی ابو حذیفہ اللہ کے نام پر سالم رکھا ہے۔پھر کہنے لگے کہ کیا تم جانتے
ہو کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام واقد کیوں رکھا ہے ؟ میں نے کہا نہیں۔نہیں جانتا تو کہنے لگے حضرت واقد بن
عبداللہ یربوعی ان کے نام پر کھا ہے۔پھر پوچھا کہ کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام عبد اللہ کیوں رکھا
ہے۔جب میں نے کہا کہ نہیں جانتا تو کہنے لگے کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ اللہ کے نام پر عبد اللہ رکھا ہے۔(الطبقات الكبرى جلد 4 صفحه 119 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
تو صحابہ جو بڑے کبار صحابہ تھے ان کی بڑی قدر کیا کرتے تھے اور اپنے بچوں کے نام کسی خاص مقصد سے
خطبات مسرور جلد 17
170
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
پرانے بزرگوں کے ناموں پر رکھا کرتے تھے۔حضرت عبداللہ بن عمر و ل سے مروی ہے کہ ایک غزوہ میں
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔کچھ لوگ گھبر اگئے تھے۔جنگ کی بڑی شدت ہوئی تو کچھ لوگ گھبرا
گئے۔کہتے ہیں کہ میں اپنا ہتھیار لے کر نکلا تو میری نظر حضرت سالم مولی ابی حذیفہ اللہ پر پڑی۔ان کے پاس
بھی اپنے ہتھیار تھے۔چہرے پر وقار اور سکینت تھی۔کوئی گھبراہٹ نہیں تھی اور وہ پیش قدمی کر رہے تھے۔میں نے
کہا کہ میں اس نیک آدمی کے پیچھے چلوں گا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچ گئے اور آپ
کے ساتھ بیٹھ گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ناراضگی کی حالت میں نکلے اور فرمانے لگے کہ لو گو یہ کیسی گھبراہٹ اور
کیسا خوف ہے! کیا تم اس بات سے عاجز آگئے کہ جیسی ہمت ان دونوں مومنوں نے دکھائی ہے تم بھی دکھاؤ۔التاريخ الكبير جلد 6 صفحه 127 باب العين حديث 8538 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
کوئی گھبراہٹ نہیں ہونی چاہیے۔جس طرح کہ حضرت سالم اور ساتھ ان کے یہ تھے جنہوں نے عہد
کیا اور بغیر کسی گھبراہٹ کے اس کڑے وقت میں بھی باقاعدہ ڈٹے رہے۔ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے مواقع کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ کے
ارد گرد علاقوں میں چھوٹے چھوٹے لشکر بھیجے تا کہ وہ ان قبائل کو اسلام کی طرف بلائیں لیکن ان لشکروں کو جنگ
کرنے کا حکم نہیں دیا تھا۔تبلیغ کرنے کے لیے بھیجا تھا اور یہ فرمایا تھا کہ جنگ نہیں کرنی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت خالد بن ولید کو قبیلہ بنو جذیمہ کی طرف دعوت اسلام کے لیے بھیجا۔جب انہوں نے
حضرت خالد کو دیکھا تو ہتھیار اٹھا لیے۔حضرت خالد نے ان سے کہا لوگ مسلمان ہو چکے ہیں ، اب ہتھیار اٹھانے کی
ضرورت نہیں ہے۔ان میں سے ایک شخص تخدم نے کہا کہ میں ہر گز ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔یہ خالد ہے۔مجھے
اعتبار نہیں۔اللہ کی قسم ! ہتھیار ڈالنے کے بعد قید ہونا ہے اور قید ہونے کے بعد گردن اڑایا جانا ہے۔اس کی قوم کے
بعض افراد نے اسے پکڑ لیا اور کہا اے تخدم ! کیا تو چاہتا ہے کہ ہمارا خون بہایا جائے۔یقیناً لوگوں نے ہتھیار ڈال
دیئے ہیں اور جنگ ختم ہو چکی ہے۔پھر انہوں نے اس سے ہتھیار چھین لیے اور خود بھی ہتھیار ڈال دیے۔جب
انہوں نے ہتھیار رکھ دیے تو اس کے بعد پھر حضرت خالد نے ان میں سے بعض کو قتل کر دیا اور بعض کو قیدی بنالیا
اور ہم میں سے ہر آدمی کو اس کا قیدی سپر د کر دیا اور پھر اگلے دن یہ حکم دیا کہ ہر شخص اپنے قیدی کو قتل کر دے۔حضرت سالم مولى ابی حذیفہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا خدا کی قسم! میں اپنے قیدیوں کو قتل نہیں
کروں گا اور نہ ہی میرا کوئی ساتھی ایسا کرے گا۔ابن ہشام بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی ان میں سے نکل کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہوا اور تمام واقعہ بیان کر دیا۔آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا کسی نے خالد کے اس طرزِ عمل کو ناپسند بھی کیا ؟
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند نہیں آیا کہ اس طرح ہو۔انہوں نے پوچھانا پسند کیا تھا؟ انہوں نے عرض کی جی ہاں
سفید رنگ کے ایک میانہ قد شخص نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔خالد نے انہیں ڈانٹا تو وہ خاموش ہو گئے۔ایک
دوسرے آدمی نے جن کا قد طویل تھا اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تو خالد نے ان سے بھی جھگڑا کیا۔دونوں میں
خطبات مسرور جلد 17
171
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
تلخ کلامی بھی ہوئی۔اس پر حضرت عمر بن خطاب نے کہا یار سول اللہ ! میں ان دونوں کو جانتا ہوں۔ایک میرا بیٹا عبد اللہ
ہے اور دوسرے سالِم مولی ابوحذیفہ ہی ہیں۔ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت علی کو بلا کر فرمایا کہ ان لوگوں کی طرف جاؤ اور معاملہ دیکھو کہ کیا معاملہ ہوا ہے ؟ کیوں ایسا ہوا ہے ؟ اور
جاہلیت والے معاملے کو اپنے قدموں تلے مسل دو۔یہ بالکل جہالت کی باتیں ہوئی ہیں۔اس کو بالکل ختم کر دو۔چنانچہ حضرت علی اس مال کو لے کر گئے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیا تھا۔حضرت علی کو صرف بھیجا نہیں بلکہ بہت سامال ساتھ دے کر بھیجا تھا اور آپ نے ان لوگوں کا جو بھی جانی اور
مالی نقصان ہو اتھا اس کی دیت ادا کی۔مال اس لیے بھیجا تھا کہ غلط طریقے سے جو جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس کی دیت ادا کی
جائے۔اس کے بعد بھی حضرت علی کے پاس کچھ مال بیچ رہاتو آپ نے ان لوگوں سے پوچھا کیا کسی جانی اور مالی نقصان کی دیت
ادا ہو نا رہ گئی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں۔بڑے انصاف سے سب کچھ ہو گیا۔کچھ نہیں رہلہ اس پر حضرت علی نے کہا کہ میں
پھر بھی اس احتیاط کے ماتحت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رہتی ہے یہ مال تمہیں دے دیتا ہوں کیونکہ جو وہ جانتے ہیں وہ
تم لوگ نہیں جانتے۔چنانچہ آپ ان کو یہ مال دے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لوٹے اور آپ کو اس کی
اطلاع دے دی کہ اس طرح میں کر آیا ہوں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے بخوبی اس کام کو انجام دیا ہے۔پھر
آپ نے قبلہ رخ ہو کر دونوں ہاتھ بلند کر کے تین مرتبہ یہ دعا کی کہ اللهم اني ابْرَأُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ خَالِدُ ابْنُ
الولید کہ اے اللہ ! میں اس سے جو خالد بن ولید نے کیا ہے تیرے حضور براءت کا اظہار کرتا ہوں۔(سیرت ابن هشام صفحه 557-558 باب مسیر خالد بن الوليد بعد فتح مكة الى بنى جذيم الخ۔دار ابن حزم بیروت
2009ء)(صحيح البخاری کتاب المغازی باب بعث النبی یا اللہ خالد بن الوليد الى بنى جذیمه حدیث 4339)
یہ بڑا غلط کام ہو ا ہے۔پس اپنوں نے بھی اگر کوئی ظلم کیا ہے یا غلطی کی ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے نہ صرف اس سے بیزاری کا اظہار فرمایا اور روکا بلکہ اس کا مداوا بھی کیا۔ان کو دیت بھی ادا کی اور مظلوم کی تسکین
کے سامان بہم پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔باوجود اس کے کہ وہ لوگ دشمن بھی تھے جنہوں نے ہتھیار اٹھائے
تھے لیکن آپ نے پسند نہیں کیا کہ اس طرح ہو۔یہ تھا آپ کے انصاف کا معیار۔ابراهيم بن حنظلہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جنگ یمامہ کے روز حضرت سالم مولی
ابو حذیفہ اللہ سے کہا گیا کہ آپ جھنڈے کی حفاظت کریں جبکہ بعض نے کہا کہ ہمیں آپ کی جان کا ڈر ہے۔اس
لیے ہم آپ کے علاوہ کسی اور کے سپر د جھنڈا کرتے ہیں۔اس پر حضرت سالمہ نے کہاتب تو میں بہت بر احامل قرآن
ہوں۔یعنی مجھے تو قرآن
کریم کا بڑا علم ہے اور اس علم رکھنے کے باوجود اگر میں اس پر عمل کرنے والا نہیں تو پھر یہ بہت بری
بات ہے یا یہ کہ اگر جان کے خوف سے ایک اہم فریضہ جو ہے اور قرآن کریم کا جو حکم ہے اس سے میں بچنے والا بنوں تو ایسے
علم قرآن کا پھر کیا فائدہ ؟ بہر حال لڑائی کے دوران جب آپ کا دایاں ہاتھ کٹ گیا تو آپ نے اپنے بائیں ہاتھ
میں جھنڈا تھامے رکھا اور جب بایاں ہاتھ بھی کٹ گیا تو جھنڈے کو گردن میں دبالیا اور یہ پڑھنے لگے کہ وَمَا مُحمد إِلَّا
رَسُولُ۔(آل عمران:145) وَكَأَيِّنْ مِنْ نَّبِيِّ قَتَلَ مَعَهُ رِبْتُونَ كَثِيرُ (آل عمران:147)۔
خطبات مسرور جلد 17
172
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم محض اللہ کے ایک رسول ہیں اور کتنے ہی نبی تھے جن کے ساتھ مل کر بہت سے
ربانی لوگوں نے قتال کیا۔جب حضرت سالم دل گر گئے تو ساتھیوں سے پوچھا کہ ابو حذیفہ کا کیا حال ہے۔لوگوں نے جواب دیا کہ وہ شہید ہو گئے ہیں۔پھر ایک اور آدمی کا نام لے کر پوچھا کہ اس نے کیا کیا تو جواب ملا کہ وہ
بھی شہید ہو گئے ہیں۔اس پر حضرت سالمہ اللہ نے کہا کہ مجھے ان دونوں کے درمیان میں لٹا دو۔جب آپ شہید
ہو گئے تو بعد میں حضرت عمرؓ نے ان کی میراث ثبیتہ بنت یعار کے پاس بھیجی۔انہوں نے حضرت سالمہ اللہ
کو آزاد کیا تھا لیکن انہوں نے اس میراث کو قبول نہ کیا اور ساتھ یہ کہا کہ میں نے ان کو سائبہ بنا کر یعنی محض خدا کی
راہ میں آزاد کیا تھا۔اس کے بعد حضرت عمرؓ نے ان کی میراث کو بیت المال میں جمع کر وا دیا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 384 سالم مولى ابى حذيفه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
محمد بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ جنگ یمامہ میں جب مسلمان منتشر ہو گئے تو حضرت سالم اللہ نے کہا
کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ کے ساتھ اس طرح نہیں کیا کرتے تھے یعنی بھاگ نہیں جایا کرتے تھے۔انہوں نے اپنے
لیے ایک گڑھا کھودا اور اس میں کھڑے ہو گئے۔اس دن آپ کے پاس مہاجرین کا جھنڈا تھا۔اس کے بعد آپ
بہادری سے لڑتے لڑتے شہید ہوئے۔آپ جنگ یمامہ جو 12 / ہجری میں ہوئی تھی اس میں شہید ہوئے اور یہ واقعہ
حضرت ابو بکر کے دورِ خلافت میں ہوا۔طبقات الکبری کا یہ حوالہ ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 64-65 سالم مولى ابی حذيفة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ جب حضرت سالم اللہ شہید ہوئے تو لوگ کہتے تھے گویا
قرآن کا ایک چوتھائی حصہ چلا گیا۔(المستدرك على الصحيحين جلد 3 صفحه 251-252 كتاب معرفة الصحابه باب ذکر مناقب سالم مولى
ابی حذیفة حديث ،5004 دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
یعنی جن چار علماء کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لیا تھا کہ ان سے قرآن سیکھو، ان میں سے ایک چلا گیا۔اگلے جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عتبان بن مالک۔حضرت عتبان بن مالك
و
کا تعلق خزرج کی شاخ بنو سالم بن عوف سے تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے اور حضرت عمرؓ کے
در میان مواخات قائم فرمائی۔آپ غزوہ بدر، احد اور خندق میں شامل ہوئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات
مبارکہ میں آپ کی بینائی جاتی رہی تھی۔آپ کی وفات حضرت معاویہ کے دور حکومت میں ہوئی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 415-416 عتبان بن مالك مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں نزول فرمایا تو حضرت عتبان بن مالك
واللہ نے اپنے
ساتھیوں کے ساتھ آگے بڑھ کر آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ ان کے یہاں قیام کریں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ میری اونٹنی کو چھوڑ دو کہ یہ اس وقت مامور ہے یعنی جہاں خدا کا منشاء ہو گا وہاں یہ خود بیٹھ جائے گی۔(سیرت ابن هشام صفحه 228-229 اعتراض القبائل له تبغى نزوله عندها مطبوعه دار ابن حزم بيروت
2009ء) (ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 267-268)
ย
خطبات مسرور جلد 17
173
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
حضرت عمرؓ بیان فرماتے ہیں کہ میں اور انصار میں سے میرا ایک پڑوسی بنو اميه بن زيد، (بنو اميه
بن زید بستی کا نام ہے) میں رہتے تھے۔اور یہ مدینہ کے ان گاؤں میں سے ہے جو آس پاس اونچی جگہ پر واقع تھے۔اور ہم باری باری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاتے تھے۔ایک دن وہ جاتا تھا اور ایک دن میں جاتا تھا۔اور
جب میں جاتا تھا تو میں اس دن کی وحی وغیرہ کی خبریں اس کے پاس لاتا تھا اور جب وہ جاتا تھا تو وہ ایسے ہی کرتا تھا۔کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میرا انصاری ساتھی اپنی باری کے دن گیا اور آکر میرے دروازے کو زور سے کھٹکھٹایا اور میرے
بارے میں پوچھا کیا وہ یہیں ہیں ؟ اس پر میں گھبرایا اور باہر نکلا تو اس نے کہا بہت ہی بڑا حادثہ ہوا ہے۔حضرت عمرؓ نے
کہا۔یہ سن کر میں حفصہ کے پاس گیا تو دیکھتا ہوں کہ وہ رو رہی ہیں۔میں نے پوچھار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
تمہیں طلاق دے دی ہے ؟ کہنے لگیں کہ میں نہیں جانتی۔پھر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور میں نے
کھڑے کھڑے پو چھا کیا آپ نے بیویوں کو طلاق دے دی ہے؟ فرمایا نہیں۔اس پر میں نے کہا اللہ اکبر۔(صحیح بخاری کتاب العلم باب التناوب في العلم حديث 89)
روایات کے مطابق بعض جگہ تفصیل بھی ملتی ہے۔لمبا واقعہ بیان ہوا ہے کہ ایک مہینے کے لیے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو علیحدہ کر لیا تھا اور نہ صرف بیویوں سے بلکہ صحابہ سے بھی علیحدہ ہو گئے
تھے۔اس وجہ سے یہ تاثر پید اہو گیا کہ طلاق دے دی ہے۔کسی وجہ سے ناراضگی ہے۔بہر حال جو بھی وجوہات تھیں
وہ اور تھیں لیکن یہ وجہ نہیں تھی۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے بخاری کی حدیث کی شرح میں اس بات سے کہ حضرت عمر
نے بیان فرمایا کہ ایک دن میں جاتا تھا اور ایک دن میرے دوسرے ساتھی جاتے تھے لکھا ہے کہ " اگر کسی کو علم
سیکھنے کے لیے پوری فراغت نہ ملتی ہو تو وہ کسی کے ساتھ باری مقرر کر سکتا ہے جیسا کہ حضرت عمرؓ نے حضرت عتبان
بن مالک انصاری کے ساتھ باری مقرر کی تھی۔صحابہ کے شوق کا اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ کام کاج چھوڑ کر تین چار
میل سے آکر سارا دن اسی کام میں صرف کر دیتے۔"
(صحیح بخاری کتاب العلم باب التناوب في العلم حدیث 89۔جلد 1 صفحه 165 از نظارت اشاعت ربوه)
لیکن علامہ عینی بخاری کی شرح عمدۃ القاری میں تحریر کرتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ پڑوسی حضرت عتبان بن
مالک اللہ تھے لیکن صحیح یہ ہے کہ حضرت عمر کے پڑوسی اوس بن خولی تھے۔(ماخوذ از عمدة القارى جلد 20 صفحه 256 كتاب النكاح باب موعظة الرجل ابنته بحال زوجھا۔حدیث
5191 دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
بہر حال حضرت عمرؓ نے تو اس کی روایت میں جو بیان فرما یا وہی بیان ہو تا ہے۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت عتبان بن مالک اللہ نے جب ان کی بینائی چلی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے نماز باجماعت سے تخلف کی اجازت چاہی کہ آنہیں سکتا، مسجد میں نہیں آسکتا مجھے اجازت دی جائے۔آپ نے
فرمایا کیا تم اذان کی آواز سنتے ہو ؟ حضرت عتبان وں نے کہا جی۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو اس کی
اجازت نہیں دی۔یہ مشہور حدیث ہے اکثر پیش کی جاتی ہے۔لیکن اس کی کچھ تفصیل بھی ہے۔صحیح بخاری کی روایت
خطبات مسرور جلد 17
174
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
سے پتا چلتا ہے کہ بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبان دی کو گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت
مرحمت فرمائی تھی۔شروع میں منع کیا پھر اجازت دے دی۔چنانچہ بخاری میں روایت ہے کہ حضرت عتبان
بن مالک
اللہ اپنی قوم کی امامت کیا کرتے تھے اور وہ نابینا تھے اور یہ کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے کہا کہ یارسول اللہ! اند ھیرا اور سیلاب ہوتا ہے۔بارش زیادہ ہو جاتی ہے۔اندھیرا ہوتا ہے۔نیچے وادی میں پانی بہ رہا
ہوتا ہے۔میں نابینا ہوں۔اس لیے یار سول اللہ ! میرے گھر میں نماز پڑھیے جسے میں نماز گاہ بناؤں۔ایک دن حاضر ہوئے
اور یہ کہا میرا یہاں آنا مشکل ہو جاتا ہے آپ میرے گھر آئیں اور میرے گھر میں میں نے ایک جگہ بنائی ہے وہاں نماز
پڑھ لیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور پوچھا تم کہاں پسند کرتے ہو کہ میں نماز
پڑھوں ؟ انہوں نے گھر میں ایک طرف اشارہ کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ نماز پڑھی۔الطبقات الكبرى جلد3 صفحه 415 عتبان بن مالك دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(صحیح بخاری كتاب الاذان باب الرخصة في المطر والعلة ان يصلي في رحله حديث 667)
پس اگر خاص حالات میں گھر میں نماز کی اجازت دی تو وہاں بھی باقی روایتوں سے ثابت ہو تا ہے کہ آپ
لوگوں کو جمع کر کے وہاں نماز پڑھایا کرتے تھے کیونکہ موسم کی سختی کی وجہ سے ، راستے کی روک کی وجہ سے لوگ مسجد
میں جا نہیں سکتے تھے۔تو عذر کوئی نہیں۔اگر بعد میں اجازت دی بھی تھی تو اس لیے کہ وہاں ان کے گھر کے ایک
حصہ میں باجماعت نماز ہو۔چنانچہ اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب صحیح بخاری کی
كتاب الاذان کے بَاب الرَّحْصَةُ فِي الْمَطَرِ وَالْعِلَّةِ أنْ يُصَلِّي فِي رَخلِہ یعنی بارش یا کسی اور سبب سے اپنے
ٹھکانوں میں نماز پڑھنے کی اجازت کی شرح میں تحریر فرماتے ہیں کہ امام موصوف ( یعنی امام بخاری) معذوری کے وہ
حالات پیش کر رہے ہیں جن میں باجماعت نماز پڑھنے سے مستثنیٰ کیا جانا چاہیے تھا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
انہیں بھی گھر میں تنہا پڑھنے کی اجازت نہیں دی، (یہ اذن نہیں دیا کہ گھر میں اکیلے پڑھ لیا کرو) حالانکہ آپ صلی اللہ
علیہ وسلم ہمیشہ حتی الامکان احکام کے نفاذ میں سہولت مد نظر رکھتے تھے۔یہی ہو تا تھا کہ دین کے معاملے میں جہاں
آسانی پید ا ہو سکتی تھی وہاں آسانی پیدا کی جائے لیکن آپ نے ان کو علیحدہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی۔اجازت دی
بھی تو اس صورت میں کہ باجماعت پڑھنی ہے۔پھر لکھتے ہیں کہ حضرت عتبان پہلے نا بینا تھے۔راستے میں نالہ بہتا تھا اور بعض روایتوں میں آتا ہے کہ
انہوں نے گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت مانگی تو آپ نے انہیں اجازت دی مگر باجماعت نماز پڑھنے کی صورت میں۔یہ فرمایا کہ باجماعت نماز پڑھو گے تو اجازت ہے۔پھر آپ لکھتے ہیں کہ اگر نماز فریضہ تنہا پڑھی جاسکتی تھی تو آپ
حضرت عتبان اللہ کو معذور سمجھ کر گھر میں
تنہا نماز پڑھنے کی ضرور اجازت دیتے۔(ماخوذ از صحیح بخاری جلد 2 صفحہ 66 کتاب الاذان باب الرخصة في المطر و العلة ان يصلى في رحله حدیث 667- از نظارت اشاعت ربوہ)
پس ہمیشہ اس بات کو یا درکھنا چاہیے کہ یہاں بھی اگر فاصلے زیادہ ہیں، سواری نہیں ہے ، وقت نہیں ہوتا تو
جس طرح کہ کئی دفعہ کہہ چکا ہوں احمدیوں کو بھی چاہیے کہ اپنے گھروں میں نماز سینٹر بنائیں اور ہمسائے اکٹھے ہو کر
وہاں باجماعت نماز پڑھا کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان احکامات پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
خطبات مسرور جلد 17
175
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
اب میں بعض فوت شدگان کے بارے میں بتاؤں گا جن کا ابھی جنازہ پڑھا جائے گا۔ان میں سے ایک
ربوہ کے مکرم غلام مصطفی اعوان صاحب ہیں۔16 مارچ کو 78 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
راجعون۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے پیدائشی احمدی تھے۔ان کے خاندان میں احمدیت آپ کے دادا دیوان بخش صاحب
کے ذریعہ آئی۔مرحوم پنجوقتہ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، تقوی ،شعار ، ہمدرد، خیر خواہ، خلیق، ملنسار، سادہ طبیعت
کے مالک تھے۔بڑے دعا گو تھے۔مہمان نواز تھے۔غریب پرور تھے۔صلہ رحمی کرنے والے تھے۔دین کو دنیا پر
مقدم کرنے والے، نیک، مخلص انسان تھے۔نظام جماعت اور خلافت سے گہر اعقیدت کا تعلق تھا۔ملازمت کے
سلسلے میں یہ سعودی عرب بھی رہے اور سعودی عرب رہنے کے دوران ان کو نو مرتبہ حج بیت اللہ کی توفیق ملی اور
بے شمار مر تبہ عمر بے کرنے کی توفیق ملی۔آپ کو خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں تعمیراتی کام کرنے کی بھی توفیق ملی۔اللہ کے فضل سے موصی تھے اور ایک دن اچانک جب آپ کی طبیعت خراب ہو گئی تو ان کو پہلی فکر یہی تھی
کہ میں نے حصہ جائیداد ادا کرنا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے صحت دی تو فوری طور پر اپنی کچھ جائیداد بیچ کر اپنا حصہ جائیداد
ادا کیا۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا احمد مرتضیٰ ہے جو جر منی میں ہے۔چار بیٹیاں ہیں۔دو
داماد محمد جاوید صاحب مبلغ سلسلہ زیمبیا ہیں اور جمیل احمد صاحب تبسم صاحب مبلغ رشیا ہیں اور بطور واقف زندگی
وہاں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔مرحوم کی بیٹیاں جو ان مبلغین سے بیاہی ہوئی ہیں اور اپنے واقف زندگی خاوندوں کے ساتھ بیرون ملک ہیں
اور بیرون ملک ہونے کی وجہ سے والد کی وفات کے وقت وہاں جا نہیں سکیں اور یہ صدمہ بھی ان کو پردیس میں برداشت
کر نا پڑا۔اللہ تعالیٰ ان کو صبر اور حوصلے سے برداشت کی توفیق دے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔دوسر اجنازہ مکرمہ امتہ الحئی صاحبہ اہلیہ محمد نواز صاحب کا ٹھگڑھی کا ہے جن کی 15 مارچ کو وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کا تعلق قادیان کے نواحی گاؤں بگول سے تھا۔ابھی دوسال کی تھیں کہ آپ کے والد کا
انتقال ہو گیا اور آپ کے تایا محمد ابراہیم نے ان کی پرورش کی۔مرحومہ پیدائشی احمدی تھیں۔ان کے خاندان میں
احمدیت 1903ء میں آئی تھی۔قیام پاکستان کے بعد اپنے تایا کے خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے جڑانوالہ آکر
رہائش اختیار کی اور پھر وہاں سے 1981ء میں انہوں نے بچوں کی تعلیم وغیرہ کے لیے ربوہ ہجرت کی اور آخر دم تک
ربوہ میں ہی قیام کیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کو چھ بیٹیوں اور پانچ بیٹیوں سے نوازا۔ایک بیٹی ان کی چھوٹی عمر میں وفات پاگئی تھیں۔اپنی اولاد میں سے بچوں کو وقف کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور پھر
اولاد در اولاد یہ سلسلہ جاری ہے۔ان کے بڑے بیٹے رانا فاروق احمد صاحب نظارت دعوت الی اللہ میں مربی سلسلہ
ہیں۔چھوٹے حافظ محمود احمد طاہر صاحب جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں بطور استاد خدمت بجا لا ر ہے ہیں۔والدہ کے
جنازے کے لیے پاکستان نہیں جاسکے تھے۔اسی طرح ایک پوتا مربی سلسلہ ہے۔ایک نواسہ مربی سلسلہ گھانا میں
ہے۔ایک پوتا اور ایک پوتی حافظ قرآن ہیں اور بہت ساری پوتیوں اور نواسیوں کی شادیاں انہوں نے مربیان میں،
واقفین زندگی میں کی ہیں۔ان کے بیٹے حافظ محمود بیان کرتے ہیں کہ ہمارے والدین ساری زندگی خدمت سلسلہ کو ترجیح دیتے رہے
خطبات مسرور جلد 17
176
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019
اور ہمیں نظام جماعت اور خلافت احمدیہ سے وابستہ رکھنے اور نماز با جماعت کے پابند بنانے کے لیے ہر قربانی کے لیے
تیار رہتے تھے۔تبلیغ احمدیت کا شوق بھی بہت تھا۔والدہ کی طرف سے ان کی والدہ کے تمام بھائی اور بہنیں غیر احمدی
تھے۔ان کو حتی الوسع تبلیغ کیا کرتی تھیں۔اسی تبلیغ کے نتیجہ میں ان کے ایک بھائی عبد الحمید صاحب کو احمدیت قبول
کرنے کی توفیق ملی اور ان کی اولاد بھی اللہ کے فضل سے خادم سلسلہ ہے۔شور کوٹ میں جب یہ تھیں تو 53ء اور 74ء
کے حالات جماعت پر بڑے سخت تھے۔انہوں نے یہ وقت بڑی جرآت اور دلیری سے گزارا اور کسی قسم کا کوئی
خوف سامنے نہیں آنے دیا۔یہ لکھتے ہیں کہ 74ء کی شورش کے دوران ہی، ایک دن گاؤں کے نمبر دار کی بیوی ہمارے گھر میں آئی اور
نمبر دار کا پیغام دیا کہ احمدیوں کے گھروں پر حملہ کرنے کے لیے جلوس آرہا ہے۔اس لیے مرد باہر کھیتوں میں چھپ
جائیں اور عور تیں ہمارے گھر آجائیں۔مگر ہماری والدہ صاحبہ نے جواب دیا کہ ہم گھر میں ہی رہیں گی خواہ مریں یا
جئیں۔اور انہی دنوں ایک دفعہ ان کے گھر پہ جلوس آگیا تو گھر میں مرد کوئی نہیں تھا۔صرف بہنیں تھیں اور ان کی
والدہ تھیں۔یہ کہتے ہیں کہ جلوس باہر تھا۔ہاتھ میں ایک کلہاڑی لے کر گھر کے صحن میں شہلتی رہیں اور باہر کسی نے
آواز دی کہ ان کے گھر پر حملہ کرو تو انہوں نے اندر سے آواز دی کہ اگر کوئی بھی دیوار پھلانگ کر آیا تو میں تمہارا سر
تمہارے جسم سے علیحدہ کر دوں گی۔اور اسی طرح کروں گی جس طرح حضرت صفیہ نے سر اٹھا کر باہر پھینک دیا
تھا۔بہر حال یہ جرآت دیکھ کر مخالفین وہاں سے چلے گئے۔71ء میں اُن کے ایک بیٹے جو فوج میں تھے جنگی قیدی تھے ، فوج میں تھے یا ویسے سرکاری ملازم
تھے بہر حال جنگی قیدی تھے۔تین سال کا عرصہ وہ جنگی قیدی رہے۔بڑے صبر سے انہوں نے وہ وقت گزارا
اور ان کے واپس آتے ہی پہلے انہیں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کی خدمت میں پیش کیا۔کہتے ہیں
ہماری والدہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق تھا اور ہمیشہ گھر میں باتیں ہوتی تھیں۔یہی کہا کرتی تھیں
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات سناؤ۔آخری وقت میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتیں کرتی تھیں کہ وہ آرہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی اور نسلوں کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 / اپریل 2019ء جلد 26 شمارہ 16 صفحہ 05 تا 09)