بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 17
177
14
خطبه جمعه فرمودہ مور محد 05 اپریل 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 05 / اپریل 2019ء بمطابق 105 شہادت 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج جن بدری صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں پہلا نام ہے حضرت خراش بن حيمة انصاری کا۔حضرت خراش کا تعلق خزرج کی شاخ بنو جشم سے تھا۔آپ کی والدہ کانام ایم حبیب تھا۔حضرت خراش ہے۔کی اولاد میں سلمہ اور عبد الرحمن اور عائشہ شامل ہیں۔حضرت خراش پی نے غزوہ بدر اور احد میں شرکت کی۔احد
کے دن آپ کو دس زخم آئے۔آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماہر تیر اندازوں میں سے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 425 خراش بن الصمه، دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
الله
غزوہ بدر میں حضرت خراشوں نے ابو العاص کو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے اسیر بنایا تھا، قید کیا تھا۔(سیرت ابن هشام صفحه 312 اسر ابی العاص ابن الربيع زوج زینب بنت رسول دار ابن حزم بیروت 2009ء)
دوسر ا ذکر جن صحابی کا ہے ان کا نام حضرت عبید بن تیهان
رویہ ہے۔حضرت عبید بن تیمان کا
نام عتيك بن تيمان بھی بیان کیا جاتا ہے۔ان کی والدہ کا نام لیلی بنت عَتِيك تھا۔آپ آبُو الْهَيْثَم بن
تیہان کے بھائی تھے اور آپ بنو عبد الْأَشْهَل کے حلیفوں میں سے تھے۔حضرت عبید اللہ ستر انصار کے
ساتھ بیعت عقبہ میں شامل ہوئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے اور حضرت مسعود بن ربیع کے
مابین مواخات قائم فرمائی۔آپ اپنے بھائی حضرت ابُو الهَيْشَم کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور آپ نے
غزوہ احد میں شہادت پائی۔آپ کو عِكْرِمہ بن ابو جہل نے شہید کیا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ جنگ صفین
میں حضرت علیؓ کی طرف سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔اس پہ ذرا اختلاف ہے لیکن بہر حال دونوں روایتوں میں
ایک مشترک بات ہے کہ آپؐ شہید ہوئے۔آپ کی اولاد میں دو بیٹوں حضرت عبید اللہ اور حضرت عباد کا ذکر ملتا
ہے۔طبری کے قول کے مطابق حضرت عباد نے بھی غزوہ بدر میں شرکت کی سعادت پائی جبکہ حضرت عبید اللہ کے
بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ وہ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔الله
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 342-343 ابو الهيثم بن التيهان ، عبيد بن التيهان- دار الكتب العلمية
بیروت 1990ء) (اسد الغابة جلد3 صفحه 153 عباد بن عبيد، صفحه 521 عبيدا
بن عبيد بن التيهان
صفحه 529 عبيد بن التيهان دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
خطبات مسرور جلد 17
178
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 105اپریل 2019
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت ابو حَنَّهُ مالك بن عمر و۔ابُو حَنَّهُ ان کی کنیت
تھی۔مالك بن عمرو ان کا نام تھا۔محمد بن عمر واقدی نے آپ کو شرکائے بدر میں شمار کیا ہے۔آپ کے نام
کے بارے میں اختلاف ہے۔بعض روایات کے مطابق آپ کا نام عامر اور ثابت بن نُعمان بھی بیان ہوا ہے۔آپ کی کنیت ابو حبة اور ابوحیہ بھی بیان کی جاتی ہے لیکن محمد بن عمر واقدی کہتے ہیں کہ ابو حبہ کنیت
کے دو اشخاص کا ذکر ملتا ہے۔ایک ابو حبة بن غزيه بن عمر و اور دوسرے ابو حَبَّة بن عبد عمر و الْمَازِنِی۔یہ دونوں غزوہ بدر
میں شریک نہیں ہوئے تھے۔شاملین بدر میں کسی کی کنیت ابو حبن نہ تھی بلکہ غزوہ بدر میں جو شامل ہوئے ہیں ان کی
امل ہوئے ہیں
کنیت ابو حنہ تھی۔اس لحاظ سے وہ اپنی بات پر زور دیتے ہیں کہ ابو حنہ ہی ان کی کنیت تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 365 ابو حنه دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
(اسد الغابة جلد6 صفحه 63 ابو حبه الانصارى دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عبداللہ بن زید بن ثعلبہ۔آپ کو عبداللہ بن
زید انصاری کہا جاتا ہے۔آپ کی کنیت ابو محمد تھی۔والد کا نام حضرت زید بن ثعلبہ یہ تھا اور یہ بھی
صحابی تھے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بَنُو جسم سے تھا۔آپ بیعت عقبہ میں ستر انصار کے
ساتھ شامل ہوئے اور غزوہ بدر اور احد اور خندق اور دیگر غزوات میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شرکت
کی۔فتح مکہ کے وقت بنو حارث بن خزرج کا جھنڈا آپ کے پاس تھا۔حضرت عبداللہ بن زید اسلام لانے سے قبل
عربی لکھنا جانتے تھے جبکہ اس زمانے میں عرب میں کتابت بہت کم تھی۔بہت کم لوگ ہوتے تھے جو لکھنا جانتے
ہوں۔حضرت عبداللہ بن زید اللہ کی اولاد مدینہ میں قیام پذیر رہی۔آپ کے ایک بیٹے کا نام محمد تھا جو آپ کی
بیوی سعدة بنت حليب سے پیدا ہوئے اور ایک بیٹی اور محمید تھیں جن کی والدہ اہل یمن سے تھیں۔آپ کے بھائی حریث بن زید تھے جو بدری صحابی تھے۔(اسد الغابة جلد3 صفحه 248 عبد الله بن زيد الانصاري دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)(الطبقات
الكبرى جلد 3 صفحه 405-406 عبد الله بن زيد، حریث بن زيد دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
اور آپ کی ایک بہن کا نام قریبہ بنت زید ، تھا، وہ بھی صحابیہ تھیں۔الطبقات الكبرى جلد 8 صفحه 271 272 قريبة بنت زيد دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
حضرت عبداللہ بن زید
الی ہے وہ صحابی ہیں جن کو خواب میں اذان کے الفاظ بتائے گئے اور آپ نے
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے متعلق آگاہ کیا جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم دیا کہ وہ
ان الفاظ میں اذان دیں جو حضرت عبد اللہ نے خواب میں دیکھے تھے۔یہ واقعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد سنہ ایک ہجری کا ہے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 913 عبد الله بن زید دار الجيل بيروت 1992ء)
اس کی کچھ تفصیل اس طرح ہے کہ حضرت ابو عُمَيْر بن انس انصاری (انصار میں سے تھے) اپنے چوں
خطبات مسرور جلد 17
179
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019
سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوچا کہ نماز کے لیے لوگوں کو کیسے جمع کیا
جائے ؟ آپ کو عرض کیا گیا کہ نماز کے وقت ایک جھنڈا نصب کر دیا جائے۔جب لوگ اسے دیکھیں گے تو ایک
دوسرے کو اطلاع کر دیں گے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ تجویز پسند نہیں آئی۔راوی کہتے ہیں کہ آپ سے نر سنگا
کا ذکر کیا گیا یعنی یہود کے بلانے کے طریق سے جو بلند آواز سے blow کیا جاتا ہے۔آپ نے اس کو بھی پسند نہیں
فرمایا کہ یہ یہود کا طریق ہے۔راوی کہتے ہیں پھر آپ سے ناقوس کا ذکر کیا گیا۔آپ نے فرمایا کہ وہ نصاری کا طریق
ہے۔حضرت عبداللہ بن زید واپس گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فکر کی وجہ سے فکر مند تھے۔دعا کی تو
کہتے ہیں ان کو خواب میں اذان دکھائی گئی۔حضرت عبداللہ بن زید یہ ہی بیان کرتے ہیں کہ میں نے خواب میں
ایک شخص کو دیکھا جس کے ہاتھ میں ناقوس تھا۔میں نے اس سے پوچھا اے بندہ خدا ! تو اس ناقوس کو بیچے گا۔اس
نے کہا تو اس سے کیا کرے گا؟ میں نے کہا کہ ہم اس کے ذریعہ سے نماز کے لیے بلائیں گے۔اس نے کہا تو کیا میں
تمہیں وہ بات بتادوں جو اس سے بہتر ہے ؟ میں نے کہا کیوں نہیں ؟ حضرت عبد اللہ کہتے ہیں کہ اس نے کہا پھر کہو اور
اذان کے الفاظ دہرائے کہ
اللهُ اكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ اَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ - اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا
اللهُ - اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ - اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ - حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ- حَيَّ عَلَى
الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ اللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
اس کا ترجمہ بھی بچوں کے لیے اور نو مسلموں کے لیے پڑھ دیتا ہوں ، فائدہ مند ہوتا ہے۔اذان ہم روز
سنتے ہیں لیکن پھر بھی بعضوں کو میں نے دیکھا ہے ترجمہ نہیں آتا۔اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔یہ چار
دفعہ کہنا ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔یہ دو دفعہ کہنا ہے۔پھر میں گواہی دیتا
ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔یہ بھی دو دفعہ ہے۔پھر نماز کی طرف آؤ، حَيَّ عَلَى
الصَّلاةِ۔نماز کی طرف آؤ۔حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ۔اللہ سب سے بڑا ہے۔یہ پھر دو دفعہ کہنا ہے۔لا إلهَ إِلَّا اللهُ۔اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔پھر کہتے ہیں کہ یہ الفاظ دوہرانے کے بعد وہ شخص مجھ سے تھوڑا سا پیچھے ہٹا اور پھر کہا کہ جب تم
نماز کھڑی کرو تو یہ کہا کرو۔پھر تکبیر کے الفاظ دوہرائے کہ اللهُ اَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا
اللهُ - أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ - حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ
قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ - اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ -
اس میں دو ہی الفاظ اذان سے زائد ہیں۔قَدْ قَامَتِ الصَّلاةُ ہے کہ نماز کھڑی ہو گئی ہے۔نماز کھڑی
ہو گئی ہے۔اور پھر وہی اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔پھر کہتے ہیں جب صبح ہوئی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور جو میں نے دیکھا تھا
بیان کر دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یقینا اللہ چاہے تو یہ سچی خواب ہے۔تم بلال کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ
180
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105اپریل 2019
خطبات مسرور جلد 17
اور جو تم نے دیکھا تھا وہ بتاتے جاؤ۔وہ ان الفاظ کے ساتھ اذان دے دے چونکہ اس کی آواز تم سے زیادہ بلند ہے۔پس میں بلال کے ساتھ کھڑا ہو گیا میں ان کو بتاتا جاتا تھا اور وہ اس کے مطابق اذان دیتے جاتے تھے۔راوی کا یہ بیان
ہے کہ جب حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ اذان سنی تو وہ اپنے گھر میں تھے۔وہ اپنی چادر گھسیٹتے ہوئے نکلے
اور کہہ رہے تھے کہ اس کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ یار سول اللہ بھیجا ہے ! میں نے وہی دیکھا جو اس نے
دیکھا ہے۔یہ سن کر آپ نے فرمایا کہ سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے۔(سنن ابی داؤد کتاب الصلاة باب بدء الاذان حديث 498 ، باب كيف الاذان حديث 499)
ایک دوسری روایت میں اس جگہ یہ الفاظ ملتے ہیں کہ اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ
ہی کے لیے سب تعریف ہے پس یہی بات پختہ ہے۔(جامع الترمذى كتاب الصلاة باب ماجاء في بدء الاذان حديث 189)
اس کی تفصیل میں سیرت خاتم النبیین میں ، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مختلف تاریخوں سے لے
کے بعض باتیں زائد بیان فرمائی ہیں۔وہ بیان کرتے ہیں کہ
ابھی تک نماز کے لیے اعلان یا اذان وغیرہ کا انتظام نہیں تھا تو صحابہ عموماً وقت کا اندازہ کر کے خود نماز کے
لیے جمع ہو جاتے تھے۔لیکن یہ صورت کوئی قابل اطمینان نہیں تھی۔مسجد نبوی کے تیار ہو جانے پر یہ سوال زیادہ
محسوس طور پر پیدا ہوا کہ کس طرح مسلمانوں کو وقت پر جمع کیا جائے۔کسی صحابی نے نصاری کی طرح ناقوس کی رائے
دی۔کسی نے یہود کی مثال میں بوق کی تجویز پیش کی۔کسی نے کچھ کہا۔مگر حضرت عمر نے مشورہ دیا کہ کسی آدمی کو مقرر
کر دیا جائے کہ وہ نماز کے وقت یہ اعلان کر دیا کرے کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
رائے کو پسند فرمایا اذان سے پہلے حضرت عمر کی ایک یہ رائے تھی حضرت بلال کو حکم دیا کہ وہ اس فرض کو ادا کیا
کریں۔چنانچہ اس کے بعد جب نماز کا وقت آتا تھا بلال بلند آواز سے الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ کہہ کر پکارا کرتے تھے اور
لوگ جمع ہو جاتے تھے۔بلکہ اگر نماز کے علاوہ بھی کسی غرض کے لیے مسلمانوں کو مسجد میں جمع کرنا ہو تا تو یہی آواز
دی جاتی، یہی اعلان کیا جاتا۔اس کے کچھ عرصے کے بعد، پھر آگے ان کا وہی قصہ ہے کہ ایک صحابی حضرت عبد اللہ
بن زید انصاری کو خواب میں موجودہ اذان کے الفاظ سکھائے گئے اور انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہو کر اپنی اس خواب کا ذکر کیا اور عرض کیا کہ میں نے خواب میں ایک شخص کو اذان کے طور پر یہ
یہ الفاظ پکارتے سنا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ خواب خدا کی طرف سے ہے اور عبد اللہ کو حکم دیا کہ بلال
کو یہ الفاظ سکھا دیں۔لکھتے ہیں کہ عجیب اتفاق یہ ہوا کہ جب بلال نے ان الفاظ میں پہلی دفعہ اذان دی تو حضرت عمر
اسے سن کر جلدی جلدی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یار سول
اللہ ! آج جن الفاظ میں بلال نے
اذان دی ہے بعینہ یہی الفاظ میں نے بھی خواب میں دیکھتے ہیں اور ایک روایت میں یہ ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اذان کے الفاظ سنے تو فرمایا کہ اسی کے مطابق وحی بھی ہو چکی ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبین مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 271-272)
بشیر بن محمد اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زید جنہیں اذان رویا میں دکھائی گئی
خطبات مسرور جلد 17
181
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019
تھی انہوں نے اپناوہ مال صدقہ کیا جس کے علاوہ آپ کے پاس کچھ اور نہیں تھا۔سارا مال صدقہ کر دیا۔آپ اور
آپ کا بیٹا اس کے ذریعہ زندگی بسر کر رہے تھے۔وہی ان کا ذریعہ معاش تھا۔پس جو بھی جائیداد تھی آپ نے اسے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر د کر دیا۔جب انہوں نے یہ مال سپر د کر دیا تو اس پر ان کے والد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس آئے اور عرض کی کہ یار سول اللہ ! عبد اللہ بن زید نے اپنا مال صدقہ کیا ہے اور وہ اس کے ذریعہ زندگی بسر
کر رہے تھے۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن زید کو بلا کر فرمایا کہ یقینا اللہ نے تجھ سے
تیر اصدقہ قبول کر لیا جو تو نے دیا۔جو اللہ کے لیے چھوڑ دیا وہ اللہ نے قبول کر لیا۔البتہ اس کو میراث کے طور پر اپنے
والدین کو لوٹا دے۔اب یہ میراث کے طور پر والدین کو واپس کر دے۔تو بشیر کہتے ہیں کہ پھر ہم نے اس کو وراثت
میں پایا یعنی آگے پھر ان کے بچوں نے اس طرح اس میں سے حصہ لیا۔(معرفة الصحابة لابی نعیم الاصبهاني جلد3 صفحه 149 عبد الله بن زيد۔۔۔حديث 4172 دار الكتب
العلمية بيروت 2002ء)
ایک موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن زید کو اپنے ناخن بطور تبرک عطا فرمائے۔اس
کی تفصیل یہ ہے کہ حضرت عبد اللہ بن زید کے بیٹے محمد نے بیان کیا کہ ان کے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حجتہ الوداع کے
موقع پر مٹی کے میدان میں منحر یعنی قربان گاہ میں قربانی کے وقت حاضر تھے اور آپ کے ہمراہ انصار میں سے ایک اور
بھی تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانیاں تقسیم کیں تو حضرت عبد اللہ بن زید اور ان کے انصاری ساتھی کو
کچھ نہ ملا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے میں اپنے بال اتروائے اور انہیں لوگوں میں تقسیم کر دیا۔پھر آپ
نے اپنے ناخن کٹوائے اور وہ حضرت عبداللہ بن زید اور ان کے انصاری ساتھی کو عطا کر دیے۔(الطبقات الكبرى جلد3 صفحه 406 عبد الله بن زيد دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا کہ
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! خدا کی قسم ایقینا آپ مجھے میری ذات سے زیادہ محبوب ہیں اور یقینا آپ مجھے میرے اہل
سے زیادہ محبوب ہیں اور یقینا آپ مجھے میری اولاد سے زیادہ محبوب ہیں۔میں گھر میں تھا اور آپ کو یاد کر رہا تھا کہ مجھ سے
صبر نہ ہوا یہاں تک کہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اب میں آپ کو دیکھ رہا ہوں۔جب مجھے اپنی اور آپ کی
موت یاد آئی تو میں نے جان لیا کہ جب آپ جنت میں داخل ہوں گے تو دیگر انبیاء کے ساتھ آپ کا رفع ہو گا اور میں ڈرا
کہ جب میں جنت میں داخل ہوں گا تو آپ کو وہاں نہ پاؤں گا۔اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو کوئی
جواب نہ دیا یہاں تک کہ جبریل اس آیت کے ساتھ نازل ہوئے وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ فَأُولَبِكَ مَعَ الَّذِينَ
أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِينَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ ( النساء:70) کہ اور جو کوئی بھی اللہ کی
اور اس کے رسول کی اطاعت کرے تو یہی وہ لوگ ہیں جو ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے
یعنی نبیوں میں سے، صدیقوں میں سے، شہیدوں میں سے اور صالحین میں سے۔(تفسیر ابن کثیر جلد2 صفحه 311 النساء : 69 دار الكتب العلمية بيروت 1998ء)
سرور جلد 17
182
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019
اس آیت کو ہم اس دلیل کے طور پر لمبی پیش کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے
غیر تشریعی نبوت کا مقام حاصل ہو سکتا ہے اور آپ کی پیروی میں ایک شخص صالحیت کے مقام سے ترقی کر کے
نبوت کے مقام تک پہنچ سکتا ہے۔بہر حال نبوت کا مقام چاہے وہ غیر تشریعی نبوت ہی ہو اور وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی غلامی میں بھی ہے تو ایک بہت اعلیٰ مقام ہے اور اللہ تعالیٰ جسے چاہے دیتا ہے اور آنے والے مسیح موعود کے بارے
میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے "نبی اللہ " کے الفاظ استعمال کیسے ہیں۔(صحیح مسلم كتاب الفتن واشراط الساعة باب ذكر الدجال وصفته ومامعه حديث 2937)
اس لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں غیر تشریعی نبی
مانتے ہیں اور اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام ختم نبوت پر کوئی حرف نہیں آتا بلکہ آپ کا مقام بڑھتا
ہے کہ اب نبوت بھی صرف آپ کی غلامی میں ہی مل سکتی ہے اور یہ معنی صرف ہم ہی نہیں کرتے بلکہ پرانے
بزرگوں نے بھی کیے ہیں۔چنانچہ امام راغب نے بھی اس کے یہی معنے کیے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
بعد غیر شرعی نبی آپ کی پیروی میں آسکتے ہیں۔( تفسير البحر المحيط جزء3 صفحه 299 النساء : 69 دار الكتب العلمية بيروت 2010ء)
بہر حال اس آیت کے ضمن میں یہ ذکر میں نے کر دیا تا کہ وضاحت بھی ہو جائے۔علامہ زرقانی لکھتے ہیں کہ مختلف کتب تفسیر میں یہ واقعہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام حضرت ثوبان
کے متعلق ملتا ہے جبکہ تفسیر يَنْبُوعُ الحَياة میں مقاتل بن سلیمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ حضرت عبد اللہ
بن زید انصاری تھے جنہوں نے رویا میں اذان دیکھی تھی۔علامہ زرقانی لکھتے ہیں کہ اگر یہ بات درست ہے تو ممکن
ہے کہ دونوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی بات کا ذکر کیا ہو اور اس پر یہ آیت نازل ہوئی ہو اور یہ بھی ذکر ملتا
ہے کہ ایسی بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی ساتھیوں نے کی تھی۔( شرح زرقاني على المواهب اللدنية جزء 12 صفحه 417-418 خاتمة دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
پہلے بیان کردہ واقعہ کے علاوہ تفاسیر میں حضرت ثوبان کا واقعہ اور الفاظ میں بھی بیان ہوا ہے جس کی
تفصیل یہ ہے کہ حضرت ثوبان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید محبت تھی اور آپ سے دوری میں زیادہ صبر
نہیں کر سکتے تھے۔ایک روز جب وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ان کا رنگ بدلا ہوا تھا
اور ان کے چہرے سے حزن کے آثار ظاہر ہو رہے تھے۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کس چیز
کے باعث تمہارا رنگ بدلا ہوا ہے ؟ حضرت ثوبان نے عرض کی کہ یارسول اللہ ! نہ تو مجھے کوئی مرض ہے اور نہ ہی
کوئی بیماری ہے ماسوائے اس کے کہ میں آپ کو دیکھ نہ سکا۔یعنی کچھ عرصے سے دیکھا نہیں تھا۔اس لیے مجھ پر شدید
وحشت طاری ہو گئی جب تک کہ آپ سے ملاقات نہ ہو گئی۔اسی طرح جب مجھے آخرت کی یاد آئی تو مجھ پر پھر خوف
طاری ہوا کہ میں آپ کو نہ دیکھ سکوں گا کیونکہ آپ کا تو انبیاء کے ساتھ رفع کیا جائے گا اور اگر میں جنت میں چلا بھی
گیا تو میر امقام وہاں آپ کے مقام سے بہت ہی ادنی ہو گا اور اگر میں جنت میں نہ داخل ہو سکا تو پھر میں کبھی بھی آپ
خطبات مسرور جلد 17
183
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019
کو نہ دیکھ سکوں گا۔( تفسیر البغوى جزء 1 صفحہ 450 النساء: 69 ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان پاکستان 1425ھ)
علامہ زرقانی لکھتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زید اپنے باغ میں کام کر رہے تھے۔عبد اللہ بن زید کا پھر
دوبارہ ذکر شروع ہوتا ہے۔پھر یہ ہے کہ آپ کا بیٹا آپ کے پاس آیا اور آپ کو خبر دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
وفات پاگئے ہیں۔اس پر آپ نے کہا کہ اللهُمَّ أَذْهِبْ بَصَرِى حَتَّى لا أَرى بَعْدَ حَبِيْبِن مُحَمَّدًا أَحَدًا۔کہ
اے اللہ ! تو میری نظر کو لے جایہاں تک کہ میں اپنے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو نہ دیکھ پاؤں۔اس
کے بعد ، شرح زرقانی میں یہ لکھا ہے کہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد آپ کی نظر جاتی رہی اور آپ نابینا ہو گئے۔(شرح زرقانى على المواهب اللدنية جزء 9 صفحه 84-85 في وجوب محبته واتباع سنته دار الكتب العلمية
بيروت 1996ء)
ان کی وفات کے بارے میں لکھا ہے کہ عبد اللہ بن زید کی وفات کے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے۔بعض نے
غزوۂ احد کے وفات کا ذکر کیا ہے لیکن اکثر یہ بیان ہوا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن زید تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ شریک ہوئے تھے اور آپ کی وفات حضرت عثمان کی خلافت کے آخری دور میں 32 1 ہجری میں مدینہ میں
ہوئی تھی اور وہ جو نظر والا واقعہ ہے اس سے بھی اگر اس کو صحیح مانا جائے تو یہی لگتا ہے کہ حضرت عثمان کے دور میں ہوئی
تھی جبکہ اس وقت ان کی عمر 64 سال تھی۔آپؐ کی نماز جنازہ حضرت عثمان نے پڑھائی۔(المستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 5 صفحه 266 کتاب الفرائض ، حدیث 8187، دارالفکر 2001ء)
(الطبقات الكبرى جلد3 صفحه 406 عبد الله بن زيد دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت معاذ بن عمرو بن جموح اللہ۔حضرت معاذ بن
عمر
و ل کا تعلق بنو خزرج کی شاخ بنو سلمہ سے تھا۔آپ بیعت عقبہ ثانیہ اور غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے
تھے۔آپ کے والد حضرت عمرو بن جموح
والے صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے جو غزوہ احد میں شہید
ہوئے تھے۔آپؐ کی والدہ کا نام ھند بنت عمر و تھا۔موسیٰ بن عقبہ ، ابو معشر اور محمد بن عمر واقدی کے نزدیک
آپ کے بھائی معوذ بن عمر و والیہ بھی غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔اور آپ کی بیوی کا نام ثبیتہ بنت عمرو
تھا جو بنو خزرج کی شاخ بنو ساعدہ سے تھیں۔ان سے آپ کا ایک بیٹا عبد اللہ اور ایک بیٹی امامہ پیدا ہوئیں۔الطبقات الكبرى جلد3 صفحه 426-427 معاذ بن عمرو۔دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)(السيرة النبوية لابن
كثير صفحه 197 فصل في رجوع الانصار ليلة العقبة الثانية الى المدينة دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
حضرت معاذ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے تھے لیکن ان کے والد عمرو بن جموح اپنے مشرکانہ
عقائد پر بہت سختی سے قائم تھے۔سیرت ابن ہشام میں حضرت معاذ کے والد کے اسلام قبول کرنے کا واقعہ درج ہے۔کوئی سال ہوا ہے میں نے ان کے واقعہ میں بھی تھوڑا سا بیان کیا تھا کہ جب یہ لوگ، بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہونے
والے جو لوگ تھے مدینہ واپس آئے تو انہوں نے اسلام کی خوب اشاعت کی اور ان کی قوم میں کچھ بزرگ ابھی تک
اپنے شرکیہ دین پر قائم تھے ان میں سے ایک عمر و بن جموح یہ بھی تھے۔آپ کے بیٹے مُعاذ بن عمر و والی
بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے تھے اور اس موقع پر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی تھی۔
184
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019
خطبات مسرور جلد 17
عمرو بن جموح بنو سلمہ کے سرداروں میں سے تھے اور ان کے بزرگوں میں سے ایک بزرگ تھے۔انہوں نے اپنے
گھر میں لکڑی کا ایک بت بنا کر رکھا ہوا تھا جیسا کہ اس وقت کے بڑے لوگ بنا کر رکھتے تھے۔اسے 'مناۃ کہا جاتا تھا۔اس کو معبود بنا کر اس کی تزئین و تطہیر کرتے تھے۔جب بنو سلمہ کے کچھ نوجوان اسلام لے آئے جن میں
حضرت مُعاذ بن جبل اور عمرو بن جموح کے بیٹے حضرت معاذ بن عمر و بن جموح اللہ تھے۔یہ ان نوجوانوں میں
سے تھے جو اسلام لائے اور عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے تو یہ لوگ رات کو عمرو بن جموح کے بت کدہ میں داخل ہو کر
اس بت کو اٹھا کر لے آتے اور اسے بنو سلمہ کے کوڑا کرکٹ میں پھینکنے کے لیے بنائے جانے والے گڑھے میں اوندھا
لٹادیتے، پھینک دیتے۔جب صبح عمر و اٹھتے تو کہتے تمہارا بر اہو۔کس نے رات کو ہمارے معبودوں سے دشمنی کی۔پھر
اس کو ڈھونڈنے نکل پڑتے یہاں تک کہ جب اسے پالیتے تو اسے دھوتے اور صاف کرتے۔پھر کہتے کہ خدا کی قسم !
اگر میں یہ جان لوں کہ کس نے تیرے ساتھ ایسا کیا تو ضرور میں اسے رسوا کروں گا۔پھر جب رات ہوتی اور عمر دو سو جاتے تو دوبارہ ان کے بیٹے وہی حرکت کرتے۔پھر عمرو بن جموح نے صبح
کی اور دوبارہ وہی تکلیف اٹھا کر پھر اسے دھویا پھر صاف کیا۔جب کئی رات یہ واقعہ ہوا تو عمرو بن جموح نے بت کو وہاں
سے باہر نکالا جہاں اسے پھینکا گیا تھا پھر اسے دھویا اور صاف کیا۔پھر وہ اپنی تلوار لائے اور اس کے گلے میں لٹکادی
اور کہا کہ اللہ کی قسم ! یقینا مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ تیرے ساتھ ایسا کون کرتا ہے پس اگر تجھ میں کوئی طاقت ہے تو
اس کو روک لے اور یہ تلوار تیرے پاس پڑی ہے۔بت کے پاس تلوار رکھ دی۔جب شام ہوئی اور عمر و سو گئے تو ان
نوجوانوں نے جن میں ان کا بیٹا شامل تھا اس بت سے دوبارہ وہی سلوک کیا۔اس کے گلے سے وہ تلوار لی اور ایک
مردہ کتے کو لے کر اس بت کو رسی کے ساتھ اس سے باندھ دیا اور بنو سلمہ کے پرانے کنویں میں پھینک دیا جس میں
کوڑا کرکٹ وغیرہ پھینکا جاتا تھا۔صبح جب عمرو بن جموح اُٹھے تو انہوں نے اس بت کو اس جگہ پر نہ پایا جہاں اسے رکھا
جاتا تھا پس وہ اسے ڈھونڈتے رہے یہاں تک کہ اس کنویں میں اوندھے منہ مردہ کتے کے ساتھ بندھا ہوا پایا۔جب
انہوں نے یہ نظارہ دیکھا تو ان پر حقیقت کھل گئی اور ان کی قوم کے مسلمان لوگوں نے بھی انہیں اسلام کی تعلیم دی
تو آپ خدا کی رحمت سے اسلام لے آئے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 207-208 قصة صنم عمرو بن الجموح ، دار ابن حزم بيروت 2009ء)
ابن ہشام کی سیرت میں یہ واقعہ اس طرح لکھا ہے کہ بت تو تلوار کے ساتھ بھی کچھ نہیں کر سکا تو ایسے
خدا کو پوجنے کا کیا فائدہ!
حضرت معاذ بن عمرو بن جموح
اللہ ابو جہل کو قتل کرنے والوں میں بھی شامل تھے۔چنانچہ بخاری
کی روایت میں درج ہے کہ صالح بن ابراہیم اپنے دادا حضرت عبد الرحمن بن عوف سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں
نے بتایا کہ میں بدر کی لڑائی میں صف میں کھڑا تھا کہ میں نے اپنے دائیں بائیں نظر ڈالی تو کیا دیکھتا ہوں کہ دو انصاری
لڑکے ہیں۔ان کی عمریں چھوٹی ہیں۔میں نے آرزو کی کہ کاش میں ایسے لوگوں کے درمیان ہو تاجو ان سے زیادہ
جوان، تنومند ہوتے۔اتنے میں ان میں سے ایک نے مجھے ہاتھ سے دبا کر پوچھا کہ چا کیا آپ ابو جہل کو پہچانتے ہیں ؟
خطبات مسرور جلد 17
185
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019
میں نے کہا ہاں بھیجے۔تمہیں اس سے کیا کام ہے ؟ اس نے کہا مجھے بتلایا گیا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں دیتا ہے اور اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر میں اس کو دیکھ پاؤں تو میری آنکھ اس
کی آنکھ سے جدا نہ ہو گی جب تک ہم دونوں میں سے وہ نہ مرجائے جس کی مدت پہلے مقدر ہے۔میں اس پر بڑا
حیران ہوا۔پھر دوسرے نے مجھے ہاتھ سے دبایا اور اس نے بھی مجھے اسی طرح پوچھا۔ابھی تھوڑا عرصہ گزرا ہو گا کہ
میں نے ابو جہل کو لوگوں میں چکر لگاتے دیکھا۔میں نے کہا دیکھو وہ ہے تمہارا ساتھی جس کے متعلق تم نے مجھ سے
دریافت کیا تھا۔یہ سنتے ہی وہ دونوں جلدی سے اپنی تلواریں لیے اس کی طرف لپکے اور اس پر حملہ کر کے دونوں نے
اسے قتل کر ڈالا۔پھر وہ دونوں لوٹ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو خبر دی۔آپ نے
پوچھا تم میں سے کس نے اس کو مارا ہے۔دونوں نے کہا میں نے اس کو مارا ہے۔آپ نے پوچھا کیا تم نے اپنی تلواریں
پونچھ کر صاف کر لی ہیں ؟ انہوں نے کہا نہیں۔آپ نے تلواروں کو دیکھ کر فرمایا کہ تم دونوں نے ہی اس کو مارا ہے
اس کا سامان غنیمت مُعاذ بن عمرو بن جموح طلیحہ کو ملے گا اور ان دونوں کا نام معاذ تھا۔مُعاذ بن عفراء ھے
اور معاذ بن عمرو بن جموح
الا ہے۔عنا
(صحيح البخارى كتاب فرض الخمس باب من لم يخمس الاسلاب حدیث 3141)
پہلے بھی شروع میں ایک دفعہ معاذ اور مُعوّذ کے واقعات کو بیان کر چکا ہوں اور یہاں پھر ابہام پیدا
ہو سکتا ہے۔اس لیے اس کے قتل کا جو واقعہ متفرق کتب حدیث میں اور سیرت میں بھی بیان ہوا ہے اور یہ جو بخاری
سے بھی روایت بیان ہوئی ہے اس میں یہ ذکر ہے کہ حضرت معاذ بن عمرو بن جموح اللہ اور حضرت معاذ بن
عفراء نے ابو جہل پر حملہ کر کے اسے قتل کیا تھا اور حضرت عبداللہ بن مسعود ی نے ابو جہل کا سر قلم
کیا تھا۔دوسری جگہ معاذ اور معوّذ کا ذکر ملتا ہے۔بہر حال اس کے علاوہ بخاری میں ہی ایسی روایات بھی ہیں جب
میں یہ ذکر ہے کہ ابو جہل کو عفراء کے دو بیٹوں معاذ اور معوذ نے قتل کیا تھا اور بعد میں حضرت عبد اللہ بن
مسعود نے جاکر اس کا کام تمام کیا۔چنانچہ بخاری کی ایک روایت میں اس کی تفصیل یوں بیان ہوئی ہے:
حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر کے دن فرمایا کون دیکھے گا کہ ابو جہل کا
کیا حال ہوا ہے ؟ حضرت ابن مسعودؓ گئے اور جا کر دیکھا کہ اس کو عفراء کے دونوں بیٹوں معاذ اور معوذ نے تلواروں سے
مارا ہے کہ وہ مرنے کے قریب ہو گیا ہے۔حضرت ابن مسعودؓ نے پوچھا کیا تم ابو جہل ہو ؟ حضرت ابن مسعودؓ کہتے ہیں
انہوں نے ابو جہل کی داڑھی پکڑی۔ابو جہل کہنے لگا کیا اس سے بھی بڑھ کر کوئی شخص ہے جس کو تم نے مارا یا یہ کہا کہ
اس شخص سے بڑھ کر کوئی ہے جس کو اس کی قوم نے مارا ہو ؟
(صحيح البخاری کتاب المغازی باب قتل ابى جهل حديث 3962)
یہ دونوں روایتیں بخاری میں ہی ملتی ہیں۔دو نام معاذ کے آتے ہیں اور ایک جگہ معاذ اور معوذ کے
نام آتے ہیں۔ایک جگہ دونوں کی ولدیت مختلف ہے۔ایک جگہ ایک ہی باپ کے دونوں بیٹے کہلاتے ہیں۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ابو جہل کے قاتلین کی کہ کس طرح اس کی تطبیق کی جائے،
کس طرح اس کی وضاحت ہو ؟ اس کو بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ " بعض روایات میں ہے کہ عفراء کے دو بیٹوں
خطبات مسرور جلد 17
186
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 اپریل 2019
معوذ اور معاذ اللہ) نے ابو جہل کو موت کے قریب پہنچا دیا تھا، بعد ازاں حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے اس
(صحيح البخاری کتاب المغازی ، باب 8)
کا سر تن سے جدا کیا تھا۔امام ابن حجر نے اس احتمال کا اظہار کیا ہے کہ معاذ بن عمرو اور معاذ بن عفراء کے بعد معوذ بن
عفراء عنہ نے بھی اس پر وار کیا ہو گا۔"
(صحیح البخاری جلد 5 صفحہ 491 حاشیہ ، اردو ترجمہ شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ)
اس لیے پہلی دور وایتوں میں ان دونوں بھائیوں کا بھی ذکر ملتا ہے۔دوسری روایت میں دو مختلف لوگوں کا
ذکر ملتا ہے اور جو شرح فتح الباری ہے اس میں لکھا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ تینوں ہی ہوں۔علامہ بدرالدین عینی ابو جہل کے قاتلین کی تطبیق کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ابو جہل کو معاذ بن عمرو بن
جموح ل اور معاذ بن عفراء میہ اور حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے قتل کیا تھا۔حضرت عبد اللہ نے اس کا سر قلم
کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئے۔(عمدة القارى جلد 17 صفحه 120 ، داراحياء التراث العربي بيروت 2003ء)
علامہ بدرالدین عینی مزید لکھتے ہیں کہ صحیح مسلم میں ہے کہ جن دونوں نے ابو جہل کو قتل کیا تھا وہ مُعاذ
بن عمرو بن جموح اللہ اور مُعاذ بن عفراء لے ہیں۔مُعَاذ بن عفراء منہ کے والد کا نام حارث بن
رفاعہ تھا اور عفراء اللہ ان کی ماں تھیں جو عبید بن ثَعْلَبه نجاریہ کی بیٹی تھیں۔اسی طرح بخاری کتاب الجہاد
میں باب مَنْ لَّمْ يُخمس الأسلاب میں ذکر آچکا ہے کہ حضرت معاذ بن عمر و تھے جنہوں نے ابو جہل کی ٹانگ
کائی اور گرادیا تھا۔پھر مُعَوَّذ بن عفراء نے اس کو مارا یہاں تک کہ اس نے اس کو زمین پر گرادیا۔پھر اس کو چھوڑ دیا جبکہ
اس میں ابھی کچھ رمق باقی تھی، جان تھی۔پھر حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے اس پر کاری ضرب لگائی اور اس کا سر
جد ا کر دیا۔پھر یہ لکھتے ہیں کہ اگر تو کہے کہ ان تمام باتوں کو یوں اکٹھا بیان کرنے کی کیا ضرورت ہے تو میں یہ کہتا ہوں
کہ شاید ابو جہل کا قتل ان سب کا کام تھا اس لیے اکٹھا کیا ہے۔(عمدة القاري جلد 17 صفحه 121-122 حديث 3962 داراحياء التراث العربي بيروت 2003ء)
زرقانی کی ایک روایت کے مطابق حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے جب ابو جہل کو دیکھا تو اس کو اس حال
میں پایا کہ آخری سانس لے رہا تھا۔اس پر حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے اپنی ٹانگ ابو جہل کی گردن پر رکھ کر کہا کہ
اے اللہ کے دشمن ! اللہ نے تجھے رسوا کر دیا ہے۔اس پر ابو جہل نے متکبرانہ انداز میں کہا میں تو کوئی رسوا نہیں ہوا۔اور کیا تم نے مجھ سے بھی معزز کسی اور شخص کو قتل کیا ہے ؟ یعنی مجھے تو اس میں کوئی عار محسوس نہیں ہورہا۔پھر ابو جہل
نے پوچھا کہ مجھے بتاؤ کہ میدان کس کے ہاتھ میں رہا۔فتح اور کامیابی کس کے ہاتھ میں رہی ؟ تو حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ
نے جواب دیا کہ اللہ اور اس کے رسول کی فتح ہوئی۔ایک دوسری روایت میں یہ بھی ہے کہ ابو جہل نے کہا اس یعنی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے یہ بات بھی کہنا کہ میں ساری زندگی اس کا دشمن رہا اور آج اس وقت بھی میں اس کی دشمنی اور عداوت میں انتہا
خطبات مسرور جلد 17
187
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 اپریل 2019
تک ہوں۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے ابو جہل کا سر قلم کیا اور اس کا سر لے کر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس طرح میں اللہ کے نزدیک تمام نبیوں سے زیادہ
معزز اور مکرم ہوں اور میری امت اللہ کے نزدیک باقی تمام امتوں سے زیادہ معزز اور مکرم ہے اسی طرح اس امت
کا فرعون باقی تمام امتوں کے فراعین سے زیادہ سخت اور متشدد ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ
قَالَ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي أَمَنَتْ بِهِ بَنُوا اسْتَرَاءِيلَ (يونس: 91) قرآن شریف میں سورہ یونس میں آیا
ہے کہ جب اسے غرقابی نے آلیا تو اس نے کہا میں ایمان لاتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں مگر وہ جس پر بنی اسرائیل
ایمان لائے۔جبکہ اس امت کا فرعون دشمنی اور کفر میں بہت بڑھ کر ہے۔جس طرح کہ مرتے ہوئے ابو جہل کی
باتوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔اس کے علاوہ روایات میں یہ بھی ذکر ملتا ہے کہ ابو جہل کی ہلاکت کی خبر ملنے پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جہل کا سر دیکھنے پر فرمایا کہ اللهُ الَّذِی لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ۔کہ اللہ وہ ذات ہے جس
کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ فرمایا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي آعَزَّ
الْإِسْلَام وَ أَهْلَۀ کہ ہر قسم کی تعریف کا مستحق اللہ ہے جس نے اسلام اور اس کے ماننے والوں کو عزت دی۔اسی
طرح یہ ذکر بھی ملتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یقینا ہر امت کا ایک فرعون ہو تا ہے اور اس
امت کا فرعون ابو جہل تھا جسے اللہ تعالیٰ نے بہت ہی برے انداز میں قتل کروایا۔(شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جلد 2 صفحه 297-298 دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
حضرت معاذ بن عمرو بن جموح اللہ کی وفات حضرت عثمان کے دور میں ہوئی۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 6 صفحه 114 ، معاذ بن عمرو بن جموح ، دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
خلیفہ بن خیاط بیان کرتے ہیں کہ مُعاذ بن عمرو بن جموح اللہ کو بدر کے دن ایک زخم لگا تھا۔آپ اس کے بعد حضرت عثمان کے زمانہ تک علیل رہے۔پھر مدینہ میں وفات پائی۔حضرت عثمان نے آپ کا جنازہ
پڑھا اور آپ جنت البقیع میں مدفون ہوئے۔حضرت
ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ مُعاذ بن عمرو بن جموح وہ کیا ہی اچھا حص ہے۔(المستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 4 صفحه 140-141 ، ذکر مناقب معاذ بن عمرو بن الجموح
حدیث 5895-5897 دارالفکر بيروت 2002ء)
اللہ تعالیٰ ہزاروں ہزار رحمتیں نازل فرمائے ان لوگوں پر جو اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب کی محبت میں
ڈوب کر ان کی رضا کو حاصل کرنے والے بنے۔نماز کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو مکرم ملک سلطان بارون خان صاحب کا ہے جن کی
27 / مارچ کو اسلام آباد میں وفات ہوئی تھی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے بڑے بیٹے حضرت خلیفہ المسیح الرابع
کے داماد بھی ہیں۔چھوٹی بیٹی سے بیا ہے ہوئے ہیں۔ملک سلطان بارون صاحب پیدائشی احمدی تھے۔ان کے والد کا
نام کر نل ملک سلطان محمد خان صاحب تھا جنہوں نے 23 سال کی عمر میں 1923ء میں حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے ہاتھ پر بیعت کی تھی اور اپنے خاندان میں اکیلے احمدی تھے۔پھر ان کی شادی حضرت مصلح موعودؓ نے
188
خطبات مسرور جلد 17
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 اپریل 2019
ہی محترمہ عائشہ صدیقہ صاحبہ بنت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے ساتھ کروائی۔اور یہ خاندان پنجاب کے معزز
خاندانوں میں سے اور بڑے نواب خاندانوں میں سے تھا۔ملک امیر محمد خان جو مغربی پاکستان کے گورنر رہے ہیں،
نواب کالا باغ کے نام سے مشہور تھے وہ ان کے والد کرنل ملک سلطان محمد صاحب کے ، چازاد بھائی تھے۔ان کے دادا
کا نام ملک سلطان سر خرو خان تھا۔اور ان دنوں میں برطانوی بادشاہت تھی جب انڈیا اور پاکستان کالونی تھے۔ان کو
نوابی کی وجہ سے بادشاہ کے ہاں ایک مقام بھی حاصل تھا۔ان کو اپنے بیٹے ملک سلطان محمد خان صاحب کے چار سال بعد
احمدیت قبول کرنے کی توفیق نصیب ہوئی۔باوجود اس کے کہ دنیا دار لوگ تھے لیکن سعادت تھی، فطرت تھی کہ دین
کی طرف رجحان ہو اور اللہ تعالیٰ نے اس سعادت کی وجہ سے ان کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔سلطان ہارون خان صاحب کی شادی صبیحہ حمید صاحبہ بنت چوہدری عبدالحمید صاحب، جو واپڈا میں
جی۔ایم ہوتے تھے ، ان کی بیٹی کے ساتھ ہوئی۔خلیفہ المسیح الثالث نے ان کا نکاح پڑھایا تھا اور خلیفتہ المسیح الثالث نے
یہ بھی فرمایا کہ چوہدری فتح محمد صاحب سیال جو انگلستان مشن کے بانی تھے، پہلے مبلغ تھے ان کے بارے میں نکاح کے
وقت یہ بھی فرمایا کہ چوہدری فتح محمد صاحب سیال میرے محترم بزرگ تھے اور ان کا مجھ پر بہت احسان تھا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے فرمایا کہ مجھے میری چھوٹی عمر میں اور ناتجربہ کاری کی عمر میں اپنے ساتھ لے جاکر میرے
تجربے میں بڑی وسعت کے مواقع پیدا کیے اور دیہات میں رہنے والوں کے لیے میرے دل میں جو لگاؤ پوشیدہ تھا اس لگاؤ
کو ظاہر ہونے کا موقع بھی مجھے چو ہدری فتح محمد سیال کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ملا۔یہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث فرمار ہے
ہیں۔فرماتے ہیں کہ اب بھی میں ایک سادہ دیہاتی سے ، جب میری اس سے ملاقات ہو، بے تکلف بات کرنے میں
خوشی محسوس کرتا ہوں اور وہ خوشی میں ایک شہری سے ملاقات کے وقت محسوس نہیں کرتا کیونکہ شہریوں کو تکلف
کی عادت ہوتی ہے اور ان کی اس عادت کی وجہ سے ان سے ملاقات کے وقت بغیر جانے بوجھے ہم بھی تکلف کرنا
شروع کر دیتے ہیں۔فرماتے ہیں کہ بہر حال آج میرے اس محسن بزرگ کے نواسے ملک سلطان ہارون خان ابن
کرنل سلطان محمد خان کی شادی ہے اور نکاح ہے میں اس کا اعلان کروں گا۔اور پھر فرمایا کہ دوست دعا کریں کہ جس
طرح ہمارے بڑوں نے بے لوث اور بے نفس خدمت خدا کے دین کی کی ہے وہی جذبہ خدمت کا اور وہی جذبہ ایثار
و قربانی کا ان کی نسلوں میں بھی قائم رہے اور بڑا نمایاں رہے۔(ماخوذ از خطبات ناصر جلد 10 صفحہ 437،440)
اللہ تعالیٰ کرے کہ آج جو ان کی وفات سے یہ ذکر ہو گیا ہے تو ملک ہارون صاحب مرحوم کی اولاد بھی
احمدیت اور خلافت کے ساتھ اسی تعلق کو نہ صرف قائم رکھنے والی بلکہ مضبوط کر نیوالی ہو۔ان کے تین بیٹے اور تین
بیٹیاں ہیں۔اور جیسا کہ کہا کہ بڑے بیٹے سلطان محمد خان جو ہیں وہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے داماد ہیں۔علاقے کے غریب عوام کی خاص طور پر مستحق عورتوں کی بڑی خدمت کرتے تھے۔ان سے بڑا حسن سلوک
تھا۔عورتوں نے بیان کیا ہے کہ ملک صاحب کی زندگی میں ہم علاقے میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی تھیں۔اور اب
ان کی وفات کے بعد ہمیں ڈر محسوس ہونے لگا ہے۔اٹک کے علاقے میں ہے ، دشمنی بھی وہاں بہت ہے اور سخت دلی
خطبات مسرور جلد 17
189
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019
بھی وہاں بہت ہے اور غریبوں کو تو کوئی حق دیا ہی نہیں جاتا لیکن باوجود اس کے کہ بڑے زمیندار تھے اور علاقے
کے معزز تھے غریبوں کی بڑی خدمت کیا کرتے تھے۔ان کی بہن راشدہ سیال صاحبہ ، جو کینیڈا میں ہیں، کہتی ہیں کہ سلطان ہارون خان میرا بھائی بہت خوبیوں کا
مالک تھا۔احمدیت کے لیے انتہائی غیرت رکھنے والا، خلافت کے لیے جان قربان کرنے والا، دوستوں کا سچا دوست
اور دشمنوں پر بھاری، غرباء اور مساکین کا سہارا تھا۔کہتی ہیں ایک دفعہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے مجھے ایک خط میں
تحریر فرمایا کہ تمہارے ابا (کرنل سلطان محمد خان صاحب) احمدیت کے لیے ایک ننگی تلوار تھے۔اور تمہارے
بھائیوں میں بھی یہی رنگ پایا جاتا ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے ایک دفعہ ان کو فرمایا تھا، اس علاقے میں ان کی بڑی دشمنی تھی۔اس علاقے کی دشمنی کا عموماً رواج بھی ایسا ہے۔بعض جائیدادوں کی وجہ سے بھی دشمنی ہوتی ہے۔پھر
احمدیت کی وجہ سے بھی دشمنی ہوتی تھی تو خلیفہ ثالث نے انہیں کہا کہ گولیاں آئیں گی لیکن اوپر سے گزر
جائیں گی۔تمہیں انشاء اللہ کچھ نہیں ہو گا۔یہ لکھتی ہیں کہ خلیفہ ثالث کے اس قول کو پورا ہوتے ہوئے ہم نے دیکھا ہے۔1977ء میں فتح جنگ
پولیس سٹیشن پر آپ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ملک سلطان بارون پر گولیاں چلیں اور سر کے بالوں کو جھلساتے ہوئے گزر
گئیں لیکن آپ کو کوئی خراش تک نہیں آئی اور اللہ تعالیٰ نے اعجازی رنگ میں محفوظ رکھا۔غرباء اور مساکین کے
لیے بہت سخی تھے۔یہ لکھتی ہیں کمزوروں اور بے سہارالوگوں کے لیے سہارا تھے۔آپ کے بڑے بھائی ملک سلطان رشید خان صاحب کہتے ہیں کہ ہمارے ابا جان مر حوم کے بعد ہمارے
گھرانے کے اصل سردار وہی تھے۔میری ہر کوشش کے باوجو د جب بھی سلسلے کا کوئی کام ہو تا وہ ہمیشہ خاکسار سے
آگے بڑھ جاتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام خلفائے کرام اور سلسلے کے سچے عاشق تھے۔ایک دفعہ 1974ء
کے واقعات کے بعد میرے سامنے ایک بڑے آفیسر نے ان سے کہا کہ آپ اپنے حضرت صاحب پر ایمان کی کیا حالت
پاتے ہیں تو پنجابی میں انہیں کہنے لگے کہ لوہے ورگا یعنی خلافت پر میرا ایمان لوہے کی طرح مضبوط ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی ہجرت کے سفر میں کراچی تک ہم رکاب تھے ، ان کے ساتھ شامل ہونے
کا موقع ملا اور رشید صاحب لکھتے ہیں کہ میرے پاس جو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کے خطوط محفوظ ہیں ان میں سے
ایک خط میں حضور نے، حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے انہیں احمدیت کا جرنیل، اور دوسری جگہ
احمدیت کے لیے عشق اور غیرت کی ننگی تلوار قرار دیا۔جہاں تک رات کے نوافل اور قرآن کریم کا تعلق ہے
رشید صاحب لکھتے ہیں کہ بہت کم لوگوں کو اس کا علم ہو گا کیونکہ اس کا ذکر بالکل نہیں کرتے تھے لیکن دونوں
چیزوں میں بے حد با قاعدہ تھے۔ان کے بڑے بھائی لکھتے ہیں کہ شاید مجھے بھی پتا نہ لگتا اگر 2016ء میں میری شدید بیماری میں ہم دونوں
ایک ہی کمرے میں چار ماہ تک اکٹھے نہ رہے ہوتے۔ان دنوں میرے لیے اٹھنا بیٹھنا مشکل تھا۔ایک کمرے میں
خطبات مسرور جلد 17
190
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019
میری تیاداری کرنے کے لیے میرے ساتھ رہتے تھے۔تو پھر میں نے ان کی تلاوت اور نوافل کی باقاعدگی
دیکھی جو قابل قدر تھی۔کہتے ہیں میں نے ان کو کہا کہ میرے لیے ایک آدھ ملازم رکھ لیتے۔آپ جو تکلیف
کرتے ہیں تو ملازم رکھ لیتے ہیں۔وہ میری خدمت کر دیا کرے گا تو انہوں نے کہا کہ جب میں آپ کے پاس
موجود ہوں تو ملازم کی کیا ضرورت ہے۔پھر رشید صاحب لکھتے ہیں کہ بڑے نافع الناس وجو د تھے۔نو دس سکول بنوائے۔پھر اگر کبھی ایسا موقع آیا
کہ آمد زیادہ نہیں ہوئی اور سکول کے لیے دے نہیں سکے تو ایک موقع پر انہوں نے خود مزدوروں کے ساتھ
مزدوری بھی کی اور مزدوروں کو کہا کہ تمہارے سے زیادہ میں کام کرتا ہوں۔یہ کوئی احساس نہیں تھا کہ میں کسی
نواب کا بیٹا ہوں یا علاقے کا بڑ از میندار ہوں۔ان کی بیٹی محمودہ سلطانہ کاشف لکھتی ہیں کہ میرے ابوجی کا خلافت کے ساتھ عشق اور وفاداری تو کوئی
پوشیدہ چیز نہیں۔ہوش سنبھالتے ہی اپنے والد سے جو سبق اٹھتے بیٹھتے ملاوہ یہ تھا کہ خد اتعالیٰ پر ہمیشہ تو کل رکھنا ہے اور
زندگی کے ہر معاملے میں ہمیشہ دعا سے کام لینا ہے۔دعا نہیں تو کچھ نہیں۔خدا تعالیٰ پر بے انتہا بھر وسار کھتے تھے۔انتہائی دلیر اور بہادر انسان تھے۔اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔خدمت خلق میں سرشار رہتے تھے۔اسی طرح ان کے بیٹے سلطان محمد خان کہتے ہیں کہ میرے باپ نے بہت سارا سوشل ورک کیا ہے۔آٹھ سکولوں کی تعمیر کروائی اور دو قبرستانوں کے لیے زمین دی۔آٹھ سکولوں کے لیے زمین بھی دی۔بے شمار
لوگوں کو، غریبوں کو نوکریاں دلوائیں اور ان کے کام آتے رہے۔اللہ تعالیٰ ان سے رحمت اور مغفرت کا سلوک
فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی نیکیوں پر قائم فرمائے اور جماعت اور خلافت سے وابستہ رکھے۔جنازہ جیسا کہ میں نے
کہا نماز کے بعد پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 اپریل 2019ء جلد 26 شمارہ 17 صفحہ 05 تا 09)