بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ اور وَسِّعْ مَکَانَکَ
خطبات مسرور جلد 17
191
15
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 12 / اپریل 2019ء بمطابق 12 / شہادت 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج جن بدری صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں سے پہلا نام ہے حضرت حصین بن حَارِث اللہ کا۔حضرت حصین کی والدہ شخیلہ بنت خُزاعی تھیں۔ان کا تعلق بنو مطلب بن عبد مناف سے تھا۔انہوں
نے اپنے دو بھائیوں حضرت طفیل اور حضرت عبیدہ کے ساتھ مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ان کے ساتھ حضرت
مسطح بن اثاثہ اور حضرت عباد بن مطلب اللہ بھی تھے۔مدینہ میں آپ نے حضرت عبداللہ بن
سَلَمَة عجلانی کے گھر قیام کیا۔روایت کے مطابق آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت محصین یہ کی
حضرت عبد اللہ بن جبیر اللہ کے ساتھ مواخات قائم فرمائی۔یہ محمد بن اسحاق کے مطابق ہے۔حضرت حصین و
نے غزوہ بدر اور احد سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شرکت کی۔حضرت حصین والی
کے دو بھائیوں حضرت عبید کار اللہ اور حضرت طفیل ہ نے بھی غزوہ بدر میں شرکت کی۔حضرت حصین ھے
کی وفات 132 ہجری میں ہوئی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 30 حصين بن الحارث داراحیاء التراث العربی بیروت لبنان 1996ء)
(الاستيعاب جلد 3 صفحه 141 عبیده بن الحارث دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2002ء)
(اسد الغابه جلد اول صفحه 573 حصين بن الحارث - مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت)
حضرت محصین ان کے بیٹے کا نام عبد اللہ تھا۔ان کی بیٹیاں خدیجہ اور ھند تھیں۔انہوں نے بھی
اسلام قبول کیا۔غزوہ خیبر کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو سووسی غلہ عطا فرمایا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 30 ذكر الحصين بن الحارث، جلد 8 صفحه 364 تسمية النساء
المبايعات من قريش مطبوعه داراحياء التراث العربي بيروت 1996ء)
ایک وسقی جو ہے وہ 60 صاع ہوتے ہیں۔اور ایک صاع کچھ کم اڑھائی سیر کے برابر ہوتا ہے تو اس
طرح تقریباً 375 من غلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ان کے والد کی وجہ سے عطا فرمایا۔( لغات الحدیث جلد 4 صفحہ 487 " وسق" - جلد 2 صفحہ 648 " صاع " ناشر نعمانی کتب خانہ لاہور 2005ء)
حضرت صفوان رضی اللہ تعالیٰ عنہ جن کے والد کا نام وهب بن ربیعہ تھا۔یہ دوسرے صحابی
ہیں جن کا ذکر کروں گا۔حضرت صفوان اللہ کی کنیت ابو عمرو ہے اور آپ قبیلہ بَنُو حَارِث بن فھر سے تعلق
خطبات مسرور جلد 17
رضى عنه
192
خطبه جمعه فرمودہ مور محہ 12 اپریل 2019
رکھتے تھے۔آپ کے والد کا نام وهب بن ربیعہ تھا۔ان کا نام ایک روایت میں اُھیب بھی آیا ہے۔ان کی والدہ کا
نام دغدبنت تخدم تھا جو کہ بیضاء کے نام سے مشہور تھیں۔اسی وجہ سے حضرت صفوان
الله کو ابن بَيْضَاء
بھی کہا جاتا ہے۔آپ حضرت سهیل والی
ہے اور حضرت سہیل ویلی کے بھائی تھے۔یہ دونوں بھائی ان سهل و لیے
اور سُھیل کے علاوہ ہیں جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی کی زمین خریدی تھی۔یہ وہ نہیں
ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفوان
اللہ کی مؤاخات حضرت رافع بن معلی منہ سے کروائی۔اور ایک روایت کے مطابق آپ کی مواخات حضرت رافع بن عجلان والے سے کروائی گئی۔ان کی وفات کے متعلق
بھی مختلف رائے ہیں۔بعض کہتے ہیں کہ حضرت صفوان اللہ عنہ کو غزوہ بدر میں طعيمه بن عَدِی نے شہید کیا تھا
اور ایک روایت کے مطابق آپ غزوہ بدر میں شہید نہیں ہوئے تھے بلکہ آپ نے غزوہ بدر سمیت تمام غزوات میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شرکت کی۔حضرت صفوان اللہ کے بارے میں ایک روایت میں آتا ہے کہ
آپ غزوہ بدر کے بعد مکہ واپس لوٹ گئے تھے اور کچھ عرصہ بعد دوبارہ ہجرت کر کے آگئے تھے۔یہ بھی روایت ملتی
ہے کہ آپ فتح مکہ تک وہیں رہے یعنی مکہ میں رہے۔حضرت ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے انہیں سریہ عبد الله بن بخش میں آبوا کی طرف شامل کر کے بھجوایا تھا۔بعض روایات میں آپ کی
وفات کا سال 118 ہجری اور 130 ہجری اور 138 ہجری بیان کیا گیا ہے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 33 صفوان بن وهب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)(الاصابه في تمييز
الصحابه جلد 3 صفحه 358-359 صفوان بن وهب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 318 صفوان ابن بيضاء مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
بہر حال یہ ہر جگہ ثابت ہے کہ آپ بدری صحابی تھے۔اگلے صحابی جن کا ذکر ہے وہ حضرت مُبشر بن عبد المنذر ہے ہیں۔حضرت مبشر کے والد کا نام
عبد المُنْذِر اور آپ کی والدہ کا نام نَسِيبه بنت زید تھا۔آپ اوس کے قبیلے بنو عمرو بن عوف سے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مُبشر بن عبد المنذر ہے اور حضرت عاقل بن ابو بگیر ی کے
در میان عقد مؤاخات قائم فرمایا تھا۔بعض کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عاقل بن ابوبگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اور حضرت مجدر بن زیاد اللہ کے درمیان عقدِ مواخات قائم فرمایا تھا۔بہر حال آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے
اور اسی جنگ میں آپ شہید بھی ہوئے۔حضرت سائب بن ابو لبابہ جو حضرت مبشر کے بھائی
حضرت ابو لبابہ اللہ کے بیٹے تھے ان سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مُبشر بن
عبد المنذر کا مال غنیمت میں حصہ مقرر فرمایا اور معن بن عدی ، ہمارے پاس ان کا حصہ لے کر آئے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 347-348 مبشر بن عبد المنذر ، دار احياء التراث العربی بیروت۔لبنان 1990ء)
الله
ان کے بھائی، ان کے بھتیجوں کو بھی حصہ ملا۔ہجرت مدینہ کے وقت مہاجرین میں سے حضرت ابو سلمہ بن عبد الاسد اللہ اور حضرت عامر بن
ربیعہ ، اور حضرت عبداللہ بن جحش اور ان کے بھائی حضرت ابو احمد بن بخش
دیلی نے قبا کے مقام پر
خطبات مسرور جلد 17
193
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
حضرت مُبشر بن عبد المنذر ان کے ہاں قیام کیا۔پھر مہاجرین پے در پے وہاں آنے لگے۔(السيرة النبويه لابن هشام صفحه 335 ، ذِكْرُ الْمُهَاجِرِينَ إِلَى الْمَدِينَةِ، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت مُبشر بن عبد المنذر نے اپنے دو بھائیوں حضرت ابولبابہ بن عبد المنذر ، اور
حضرت رِفَاعَه بن عبد المُنْذِر نے کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔حضرت رفاعہ یہ ستر انصار
کے ساتھ بیعت عقبہ میں شامل ہوئے تھے۔اسی طرح غزوہ بدر اور غزوہ احد میں بھی شریک ہوئے تے۔غزوہ احد
کے دن آپؐ شہید ہوئے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ بدر کی جانب روانہ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت ابو لبابہ اللہ کو مدینے کا عامل بنا کر روحاء کے مقام سے واپس روانہ کیا جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے
کہ روحاء ایک مقام کا نام ہے۔مدینہ سے چالیس میل کے فاصلے پر ہے۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
آپ کے لیے مال غنیمت اور ثواب میں حصہ مقرر فرمایا۔علامہ ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ حضرت مُبشر بن
عبد المُنْذِرِ بنو عمر و بن عوف سے تھے۔آپ ان انصاری صحابہ میں سے تھے جو بدر میں شہید ہوئے۔الله
عنا
(اسد الغابه فى معرفة الصحابه الجزء الخامس مبشر بن عبد المنذر ، صفحه 53 ، دار الكتب العلمية
بیروت لبنان 2008) (الطبقات الكبرى، الجزء الثالث ، صفحه 241 ، واخوه رفاعة بن عبد المنذر، واخوهما ابو
لبابة بن عبد المنذر ، داراحياء التراث العربی بیروت لبنان 1996ء) (لغات الحدیث جلددوم صفحه 149)
حضرت عبداللہ بن عمر و بن حرام والے بیان کرتے ہیں کہ میں نے غزوہ احد سے پہلے خواب دیکھا
کہ گویا حضرت مُبشر بن عبد المنذر ولی مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم چند روز میں ہمارے پاس آجاؤ گے۔میں نے
پوچھا کہ آپ کہاں ہیں تو انہوں نے بتایا کہ میں جنت میں ہوں۔ہم جہاں چاہتے ہیں جنت میں کھاتے پیتے ہیں۔میں
نے ان سے کہا کہ کیا آپ بدر میں شہید نہیں ہو گئے تھے ؟ آپ نے بتایا ہاں کیوں نہیں۔لیکن مجھے پھر زندہ کر دیا گیا تھا۔اس صحابی نے یہ خواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا تو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابو جابر اشہادت یہی ہوتی ہے۔“
(المستدرك على الصحيحين جلد 5 صفحه 1840-1841 ،4915، كتاب معرفة الصحابه، ذکر مناقب عبد الله
بن عمرو مکتبه نزار مصطفى الباز ،مكة 2000ء)
شہید جو ہے وہ پھر اللہ تعالیٰ کے پاس جاتا ہے اور وہاں آزاد پھر تا ہے۔علامہ زرقانی غزوہ بدر کے موقع پر شہید ہونے والے صحابہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ دو صحابہ قبیلہ
اؤس میں سے تھے جن میں سے ایک حضرت سعد بن خَيْثَمَہ تھے۔بعض کہتے ہیں کہ طعیمہ بن عدی
نے انہیں شہید کیا جبکہ بعض کہتے ہیں کہ عمر و بن عَبدِ وُڈ نے انہیں شہید کیا تھا۔سمہودی نے اپنی کتاب 'وفا
میں لکھا ہے کہ اہل سیئر کے کلام سے ظاہر ہے یعنی جو سیرت لکھتے ہیں کہ غزوہ بدر کے موقع پر شہید ہونے والے
صحابہ ماسوائے حضرت عبید لا الہ کے بدر میں مدفون ہیں۔حضرت عبیدہ و منہ کی وفات کچھ دیر بعد ہوئی تھی
اور وہ صفراء یار وحاء کے مقام پر مدفون ہیں۔طبرانی نے ثقہ راویوں سے روایت کی ہے کہ حضرت ابنِ مسعود نے روایت کرتے ہیں کہ یقیناً
خطبات مسرور جلد 17
194
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ اصحاب جو بدر کے دن شہید کیے گئے اللہ ان کی روحوں کو جنت میں سبز پرندوں میں
رکھے گا جو جنت میں کھائیں پئیں گے۔وہ اسی حال میں ہوں گے کہ ان کا رب اچانک ان پر مطلع ہو گا، ظاہر ہو گا اور
کہے گا اے میرے بندو! تم کیا چاہتے ہو ؟ پس وہ کہیں گے اے ہمارے رب ! کیا اس سے اوپر بھی کوئی چیز ہے۔جنت
میں ہم آئے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ پھر پوچھے گا تم کیا چاہتے ہو ؟ چنانچہ چوتھی مرتبہ صحابہ کہیں گے کہ تو ہماری روحوں
کو ہمارے جسموں میں واپس لوٹا دے تاکہ ہم پھر سے ویسے ہی شہید کیے جائیں جیسے ہم پہلے شہید کیے گئے تھے۔(شرح العلامه الزرقاني ، الجزء الثانى ، صفحه 327 ، باب غزوة بدر الكبرى، مكتبه دارالکتب العلميه
بیروت۔لبنان 1996ء)
پھر اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت وَرَقَه بن ایاس۔حضرت ورقه ی کے نام
میں اختلاف پایا جاتا ہے۔آپؐ کا نام وَرَقَہ کے علاوہ وَذَفَه اور ودقه بھی بیان ہوا ہے۔حضرت ورقہ اللہ کے
والد کا نام ایاس بن عمر و تھا۔آپ انصار کے قبیلے خزرج کی شاخ بنو لوذان بن غنم سے تعلق رکھتے تھے۔علامہ ابن اسحاق کی روایت کے مطابق اپنے دو بھائیوں حضرت ربیع اور حضرت عمرو کے ہمراہ غزوہ بدر میں شامل
ہونے کی توفیق ملی تھی۔حضرت ورقہ اللہ کو غزوہ بدر کے علاوہ غزوہ احد، غزوہ خندق اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہمراہ دیگر تمام غزوات میں شرکت کی توفیق ملی۔آپ کی شہادت جنگ یمامہ کے روز حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے عہد خلافت میں 11 ہجری میں ہوئی۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 469 ، الانصار ومن معهم من بنى لوذان وحلفائهم، دار الكتب العلمية بيروت
2001ء)(اسد الغابة جلد 5 صفحه 412 413 ودفة بن ایاس دار الكتب العلمية بيروت 2008ء) (الاصابه في تمييز الصحابه
جلد 6 صفحه 471 ، ودقة بن اياس بن عمر و الانصاری، دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
اگلے صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت مُحرِزُ بن نَضْلَہ۔ان کی ولدیت نضلة بن عبد الله
ہے جبکہ دوسرے قول کے مطابق آپ کے والد کا نام دھب تھا۔آپ کی کنیت ابونضلة تھی۔آپ گورے اور
خوبصورت چہرہ والے تھے۔آپ کا لقب فُهَيرَة تھا۔آپ آخرم کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔آپ بنو عبد
شمس کے حلیف تھے۔جبکہ بنو عبدُ الْأَشْهَل انہیں اپنا حلیف بتاتے ہیں۔مُحرِزُ یا اخرم دونوں نام آپ کے ہیں۔حضرت محرز دل کا تعلق مکہ کے قبیلہ بَنُو غَنَم بن دُودَ ان سے تھا۔یہ قبیلہ مسلمان ہو گیا تھا۔اس قبیلے کے
مردوں اور عورتوں کو مدینہ کی طرف ہجرت کی توفیق ملی۔ان مہاجرین میں حضرت مُحرِ زُ بن نضلہ یہ بھی شامل
تھے۔واقدی کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم بن اسماعیل کو سنا وہ کہتے تھے کہ یومُ الشَّرح، یہ غزوہ ذِي قَرَد اور
غَزَوَةُ الْغَابہ کا نام ہے جو 6 ہجری میں ہوا تھا، میں سوائے حضرت مُحرِ ز بن نضلہ کے بنو عبد الاشہل کے
گھر سے کوئی اور نہیں نکلا۔وہ حضرت محمد بن مسلمہ کے گھوڑے پر سوار تھے جس کا نام ذُو اللہ تھا۔رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے حضرت مُحرِزُ بن نَضْلَلہ اللہ اور حضرت عُماره بن حزم ان کے درمیان عقد مؤاخات قائم
فرمایا تھا۔واقدی کے نزدیک آپ غزوہ بدر، غزوہ احد اور غزوہ خندق میں شریک ہوئے تھے۔صالح بن کیسان سے
مروی ہے کہ حضرت محرز بن نَضْلہ اللہ نے بتایا کہ میں نے خواب میں ورلے آسمان کو دیکھا کہ وہ
خطبات مسرور جلد 17
195
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
میرے لیے کھول دیا گیا ہے یہاں تک کہ میں اس میں داخل ہو گیا اور ساتویں آسمان تک پہنچ گیا۔پھر
سدرة المنتهی تک چلا گیا۔مجھ سے کہا گیا یہ تمہاری منزل ہے۔حضرت محرز ، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو بکر صدیق کے سامنے یہ خواب بیان کیا جو فن تعبیر کے ماہر
تھے تو آپ نے فرمایا کہ شہادت کی خوشخبری ہو ! پھر ایک روز آپ شہید کر دیئے گئے۔آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہمراہ یوم الشرح میں غَزْوَةُ الْغَابہ کے لیے روانہ ہوئے، یہ غزوہ ذی قرد بھی کہلا تا تھا جو 6 ہجری میں ہوا۔عمر و بن عثمان بخشی اپنے آباء سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت محرز بن نَضْلہ اللہ جب غزوہ بدر میں شال
ہوئے تو آپ 31 تا 32 سال کے تھے اور جب آپ شہید ہوئے تو 37 یا 38 سال کے قریب تھے۔(الطبقات الكبرى الجزء الثالث، صفحه 52 مُخرِز بن نضلة دارا حیاء التراث، بيروت 1996ء)
(أسد الغابة في معرفة الصحابة، الجزء الخامس، صفحه 68 محرز بن نضلة دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2008ء)
حضرت محرز کی شہادت کا واقعہ یوں بیان ہوا ہے۔حضرت آیاس بن سَلَمَه ، غزوہ ذی قرد
کے بارے میں روایت بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھ سے بیان کیا کہ صلح حدیبیہ والے واقعہ کے بعد ہم
مدینہ کی طرف واپس جانے کے لیے نکلے۔پھر ہم ایک جگہ اترے۔ہمارے اور بنو یخیان کے درمیان ایک پہاڑ
تھا۔وہ مشرک تھے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے لیے دعا کی جو اس پہاڑ پر رات کو چڑھے گویا
وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کے لیے حالات پر نظر رکھنے اور حفاظت کی غرض سے جاسوس کا کام دے یعنی
نگرانی کے لیے، حفاظت کے لیے اوپر چڑھے۔دیکھے کہ کوئی دشمن وغیرہ حملہ آور نہ ہو جائے۔حضرت سلمہ بن
آنوع
اللہ کہتے ہیں میں اس رات دو یا تین مرتبہ چڑھا۔پھر ہم مدینہ پہنچے۔پھر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے رباخ نامی آدمی کے ہاتھ اپنے اونٹ بھیجے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام تھا اور میں حضرت طلحہ کے
گھوڑے کے ساتھ اس پر سوار ہو کر نکلا اور میں اس کو اونٹوں کے ساتھ پانی پلانے کے لیے جارہا تھا۔جب صبح ہوئی تو
عبد الرحمن فَزَارِی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر حملہ کیا۔ساتھ ایک قبیلہ تھا جو دشمن تھا اور
سب کو ہانک کر لے گیا اور ان کے چرواہے کو قتل کر دیا۔راوی کہتے ہیں کہ میں نے کہا اے رباخ ! یہ گھوڑا پکڑو اور
اسے طلحہ بن عبید اللہ کو پہنچا دو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دو کہ مشرکوں نے آپ کے جانور لوٹ
لیے ہیں۔پھر میں ایک ٹیلے پر مدینے کی طرف منہ کر کے کھڑا ہوا اور تین دفعہ پکار ايَا صَبَاحَاهُ: يَا صَبَاحَاةُ! یہ
کلمہ اہل عرب اس وقت کہا کرتے تھے جب کوئی دشمن لوٹنے والا اور غارت کرنے والا صبح کو آپہنچتا تھا تو اس کے
ساتھ یہ نعرہ مارتے تھے گویابلند آواز سے فریاد مانگی جارہی ہے اور امداد کے لیے اعلان کیا جارہا ہے تاکہ حمایتی جو ہیں
وہ فوراًجائیں اور دشمن کا مقابلہ کریں اور اس کو دوڑا دیں۔بعض نے کہا ہے کہ لڑنے والوں کا قاعدہ ہو تا تھا کہ رات ہوتے ہی جنگ بند کر دیتے تھے۔اپنے ٹھکانوں
پر چلے جاتے تھے۔صَبَاحَال کے متعلق دوسری روایت یہ بھی ہے۔اور پھر صباحَانُ کہہ کر دوسرے روز لڑنے
والوں کو آگاہ کیا جاتا تھا کہ صبح ہو گئی ہے اب جنگ کے لیے پھر تیار ہو جاؤ۔لغات الحدیث میں یہ وضاحت لکھی گئی
ہے۔بہر حال کہتے ہیں کہ پھر میں ان لوگوں کے پیچھے تلاش کرتا ہوا اور انہیں تیر مار تا ہو انکلا اور میں رجزیہ اشعار
خطبات مسرور جلد 17
196
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
پڑھ رہا تھا اور میں کہہ رہا تھا کہ :
أَنَا ابْنُ الْأَنْوَع
وَالْيَوْمُ يَوْمُ الرُّضّع
کہ میں آنوع کا بیٹا ہوں اور یہ دن کمینوں کی تباہی کا دن ہے۔پس میں ان میں سے جس شخص سے بھی ملتا
تو اس کے کجاوے میں تیر مارتا یہاں تک کہ تیر کا پھل نکل کر اس کے کندھے تک جا پہنچتا۔میں کہتا یہ لو، آنَا ابْنُ
الْأَلْوَعِ وَالْيَوْمُ يَوْمُ التَّضْعِ کہ میں آلوع کا بیٹا ہوں اور یہ دن کمینوں
کی تباہی کا دن ہے۔کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم !
میں ان کو تیر مار تارہا اور انہیں زخمی کر تا رہا اور جب میری طرف کوئی گھڑ سوار آتا تو میں کسی درخت کی طرف آتا
اور اس کے نیچے بیٹھ جاتا یعنی درخت کے پیچھے چھپ جاتا اور میں اسے تیر مار کر زخمی کر دیتا یہاں تک کہ جب پہاڑ کا
راستہ تنگ ہو گیا اور وہ اس تنگ راستے میں داخل ہوئے تو میں پہاڑ پر چڑھ گیا اور انہیں پتھر مارنے لگا۔یہ لوگ جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جانور لوٹ کر لے جارہے تھے ان پر انہوں نے حملہ کیا۔اکیلے تھے۔پہلے تیر مارتے
رہے پھر کہتے ہیں کہ درے پر پہنچاوہاں سے پتھر مارنے شروع کیسے اور اسی طرح میں ان کا پیچھا کر تارہا یہاں تک کہ
اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں میں سے کوئی اونٹ ایسا پیدا نہیں کیا جسے میں نے اپنے پیچھے نہ
چھوڑ دیا ہو یعنی کہ دڑے کی وجہ سے وہ پیچھے رہ گئے اور وہ لوگ آگے دوڑ گئے اور انہوں نے ان کو میرے اور اپنے
در میان چھوڑ دیا۔پھر میں تیر اندازی کرتا رہا یہاں تک کہ انہوں نے تیس سے زیادہ چادر میں اور تیس نیزے یعنی
اپنا وزن ہلکا ہونے کے لیے پھینک دیے۔وہ لوگ دوڑ رہے تھے تو اونٹ چھوڑ دیے۔پھر اپنا سامان بھی پیچھے پھینکنا
شروع کر دیا تا کہ آسانی سے دوڑ سکیں۔کہتے ہیں جو چیز بھی وہ پھینکتے جاتے تھے میں ان پر نشان کے طور پر پتھر رکھ دیتا تھا تا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم اور آپ کے صحابہ پہچان لیں یہاں تک کہ وہ ایک تنگ گھائی میں آئے جہاں انہیں بدر فزاری کا کوئی بیٹا ملا۔وہ بیٹھ کر کھانا کھانے لگے اور میں ایک چوٹی پر بیٹھا تھا۔فزاری نے کہا یہ کون شخص ہے جسے میں دیکھ رہا ہوں ؟
انہوں نے کہا اس شخص نے تو ہمیں تنگ کر رکھا ہے۔اللہ کی قسم !یہ صبح سے ہم پر مسلسل تیر اندازی کر رہا ہے یہاں
تک کہ اس نے ہم سے سب کچھ چھین لیا ہے۔اس نے کہا چاہیے کہ تم میں سے چار آدمی اس کی طرف جائیں۔حضرت سلمہ بن اکوع یہ کہتے ہیں کہ ان میں سے چار آدمی میری طرف پہاڑ پر چڑھے۔جب وہ میرے اتنے
قریب آئے کہ میں ان سے بات کر سکا تو میں نے کہا کہ تم مجھے جانتے ہو ؟ انہوں نے کہا نہیں۔تم کون ہو ؟ میں نے
کہا میں سلمہ بن اکوع ہوں۔پھر انہوں نے آگے کافروں کو کہا کہ اس کی قسم جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے
چہرے کو عزت عطا کی ہے کہ میں تم میں سے جس شخص کو پکڑنا چاہوں اسے پکڑ سکتا ہوں لیکن تم میں سے کوئی شخص
مجھے پکڑنا چاہے تو نہیں پکڑ سکتا۔چار آدمی جو آئے تھے ان میں سے ایک ذرا ڈر گیا۔اس نے کہا کہ میرا بھی یہی خیال ہے اور وہ چاروں واپس چلے گئے اور میں اپنی جگہ پر بیٹھا رہا یہاں تک کہ میں
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھوڑے درختوں کے درمیان آتے ہوئے دیکھے۔ان میں سے سب سے پہلے آخرم
اسدی
اللہ تھے اور ان کے پیچھے ابو قتادہ انصاری اللہ تھے اور ان کے پیچھے مِقداد بن اسود كُنْدی
و
خطبات مسرور جلد 17
197
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
تھے۔میں نے آخرم یعنی حضرت مُخرز والے کے گھوڑے کی لگام پکڑی تو وہ چاروں طرف پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے۔یہ ذرا ساconfusion ہے میر اخیال ہے۔وہ جو دوسرے لوگ وہاں بیٹھے کھانا کھا رہے تھے جب انہوں نے دیکھا کہ
یہ لوگ اور قریب آگئے ہیں تو وہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے۔کہتے ہیں میں نے کہا اے آخرم ! یعنی حضرت
محرز دل کو کہا کہ تو ان سے بچ، تاکہ وہ تجھے ہلاک نہ کر دیں یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے
صحابہ پہنچ نہ جائیں۔اس نے کہا اے سلمه ! اگر تو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور تو جانتا ہے کہ جنت حق
ہے اور آگ حق ہے یعنی جہنم حق ہے۔پس تو میرے اور شہادت کے درمیان حائل نہ ہو۔میں نے اسے چھوڑ دیا
یہاں تک کہ وہ یعنی آخرم دل اور عبد الرحمن باہم بر سر پیکار ہوئے اور انہوں نے عبد الرحمن سمیت اس کے
گھوڑے کو زخمی کر دیا۔اور عبد الرحمن نے ان کو یعنی آخر ہم اللہ کو ، حضرت مُحرز ، کو نیزہ مار کر شہید کر دیا اور
ان کے گھوڑے پر سوار ہو کر اپنے لوگوں میں جانے کے لیے واپس مڑا تو پھر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
لوگ آرہے تھے ان میں سے ابو قتادہ، عبد الرحمن کے پیچھے گئے اور اس کو پکڑ لیا اور نیزہ مار کر اسے قتل کر دیا جو
حضرت محرز طلحہ کو شہید کر کے گیا تھا۔تو یہ کہتے ہیں کہ پس اس کی قسم جس نے محمد کے چہرے کو عزت عطا کی ! میں
نے دوڑتے ہوئے ان کا تعاقب جاری رکھا۔میں پھر بھی ان کے پیچھے جاتا رہا یہاں تک کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ میں سے کسی کو اور نہ ان کے غبار کو اپنے پیچھے پایا یعنی بہت آگے نکل گیا یہاں تک کہ وہ سورج غروب
ہونے سے پہلے ایک گھاٹی میں پہنچے جہاں پانی تھا۔اسے ذی قرد کہتے تھے۔وہ لوگ جو مال لوٹ کے لے جانے والے
چور تھے وہ اس سے پانی پینا چاہتے تھے اور وہ پیاسے تھے۔پھر انہوں نے مجھے اپنے پیچھے دوڑتے ہوئے دیکھا۔میں نے ان کو وہاں سے ہٹا دیا اور وہ اس میں سے ایک
قطرہ بھی نہ پی سکے۔وہ وہاں سے نکلے اور ایک گھائی کی طرف تیزی سے بڑھے۔میں بھی دوڑا۔میں ان میں سے جس
شخص کو پیچھے پاتا یعنی چھپ چھپ کے پیچھے دوڑ تارہا اور جو پیچھے رہ جاتا اس کے کندھے کی ہڈی میں تیر مار تا۔میں یہ
کہالو أَنَا ابْنُ الْأَلْوَعِ وَالْيَوْمُ يَوْمُ الرَّضَعِ کہ میں آلوع کا بیٹا ہوں اور یہ دن کمینوں کی تباہی کا دن ہے۔کہتے ہیں
کہ اس نے کہا کہ آنوع کو اس کی ماں کھوئے۔کیا صبح والا آنوع؟ یہ جو لوگوں کو زخمی کر رہے تھے تو ان میں سے ایک
نے یہ کہا کہ صبح والا آنوع، جو صبح سے ہمارے پیچھے پڑا ہوا ہے ؟ میں نے کہا ہاں۔اسے اپنی جان کے دشمن تیر ا صبح والا
آنتوع۔انہوں نے دو گھوڑے گھائی میں پیچھے چھوڑ دیے۔میں ان دونوں کو ہانکتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس چل پڑا۔مجھے عامر ایک چھاگل میں تھوڑے سے دودھ میں ملا ہوا پانی اور ایک چھاگل میں پانی لاتے
ہوئے ملے۔پھر میں نے وضو کیا اور پیا۔پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پانی پر تھے جہاں سے میں
نے ان لوگوں کو ، ان لٹیروں کو صبح بھگایا تھا۔وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس پانی کے قریب پہنچ چکے تھے۔میں
نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اونٹ اور وہ سب چیزیں جو میں نے مشرکوں سے چھڑائی تھیں لے لیں
اور حضرت بلال نے ان اونٹوں میں سے جو میں نے ان سے چھینے تھے ایک اونٹنی ذبیح کی۔وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات مسرور جلد 17
198
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
کے لیے کلیجی اور کو ہان کے گوشت سے بھون رہے تھے۔میں نے کہا یارسول اللہ ! آپ کے ساتھ جو لوگ آئے ہیں مجھے
اس لشکر میں سے سو آدمی منتخب کرنے کی اجازت فرمائیں۔تو میں ان لوگوں کا پیچھا کر کے ان سب کو قتل کر دوں۔کوئی
ان کے قبیلے کو خبر دینے والا بھی نہ بچے جو یہ سلمان لوٹ کر لوٹے تھے، لوٹ کر لے جانے لگے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کھلکھلا کر ہنسے یہاں تک کہ آگ کی روشنی میں آپ کے دانت مبارک دکھائی دینے لگے۔آپ نے فرمایا اے سلمہ ! کیا تم
سمجھتے ہو کہ تم یہ کر سکتے ہو کہ ان کے گھروں میں پہنچنے سے پہلے ان سب کو مار دو ؟ میں نے کہاہاں اس ذات کی قسم جس
نے آپ کو عزت عطا کی ہے ! آپ نے فرمایا اب وہ غطفان کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ اس جگہ یہ الفاظ بیان ہوئے ہیں کہ جب حضرت سلمہ بن اکوع
و
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کا دوبارہ پیچھا کرنے کی اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمايا يا ابن الأكوع مَلَكْتَ فَاسْجخ۔اے ابن آنوع ! تم نے جب غلبہ پالیا ہے تو پھر جانے دو اور در گرز سے
کام لو۔اب پیچھے جانے کا ان کو قتل کرنے کا کیا فائدہ؟ تو یہ جو اسوہ ہے اس میں ایک تو یہ ہے کہ یہ اکیلے جنگ کرتے
رہے حضرت محرز لے آئے تو ان پر انہوں نے چھپ کے حملہ کیا یا ان کو کسی طرح شہید کر دیا۔پہلی دفعہ تو ان کے
گھوڑے کو پکڑ کے انہوں نے پلٹا دیا اور بچ گئے لیکن پھر حملہ ہوا اور وہ شہید ہو گئے۔ایک تو یہ حضرت محرز اللہ کی
شہادت کا واقعہ ہے۔دوسرا ان کی بہادری بھی ہے اور ان کو جنگ کے طریقے کا بھی پتا ہے۔آنوع نے ان لٹیروں
سے سب مال چھینا اور پھر اہم بات یہ کہ جب مال واپس لے لیا اور پھر بھی کہا کہ میں ان کا پیچھا کر کے ان سب کو قتل
کر دوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کو جانے دو۔جب مال واپس آگیا ہے تو چھوڑ و۔تو یہ اسوہ ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کیونکہ آپ کو قتل و غارت سے غرض نہیں تھی۔یہ مقصد نہیں تھا۔لٹیروں سے اور
حملہ آوروں سے جب آپ نے واپس مال لے لیا اور سب لوگ چھوڑ کر فرار ہو گئے ، ان میں سے کچھ زخمی بھی ہو گئے
تو آپ نے بھی پھر وہاں کسی قسم کی جنگ اور قتل وغارت گری نہیں کی۔بہر حال یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب ان سے یہ باتیں کر رہے تھے کہ ان کو چھوڑو۔وہ چلے گئے ہیں تو اب جانے دو۔اس دوران میں بنی غطفان کا ایک شخص آیا اور اس نے کہا فلاں شخص نے ان کے
لیے اونٹ ذبح کیا ہے۔جب وہ ان کی جلد اتار رہے تھے تو انہوں نے ایک غبار دیکھا۔انہوں نے کہا وہ لوگ آگئے۔وہ وہاں سے بھی بھاگ گئے۔جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آج ہمارے بہترین شاہ سوار ابو قتادہ
ہیں اور پیادوں میں بہترین پیادہ یعنی پیدل چلنے والوں میں ، جنگ کرنے والوں میں سلمہ وہ ہیں۔سلمہ نے نے
ان لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دوحصے دیے ایک سوار کا اور
ایک پیدل کا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ لوٹے ہوئے مجھے عضباء اونٹنی پر اپنے پیچھے بٹھا لیا۔تو کہتے
ہیں کہ جب ہم جارہے تھے تو انصار کے ایک شخص نے جس سے دوڑ میں کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا تھا اس نے کہنا
شروع کر دیا کہ کوئی مدینہ تک دوڑ لگانے والا ہے۔اب جنگوں اور دشمنوں کے تنگ کرنے کے باوجود صحابہ اپنی تفریح کے سامان بھی کرتے رہتے تھے۔
خطبات مسرور جلد 17
199
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
ایک دوسرے کو ہلکے پھلکے چینج بھی دیتے تھے تاکہ وقت بھی گزر جائے اور دشمنوں کا جو مستقل ذہنی دباؤ بھی جو ہے
وہ بھی کچھ کم ہو۔بہر حال انہوں نے کہا کہ کوئی ہے جو مجھ سے دوڑ لگائے ؟ کیا کوئی دوڑنے والا ہے ؟ کہتے ہیں انہوں
نے کئی دفعہ یہ بار بار دہرایاتو میں نے جب یہ بات سنی تو میں نے دوسرے صحابی کو چھیڑ کے کہا اسے کہ تم کسی معزز کی
عزت نہیں کرتے ؟ کسی بزرگ سے نہیں ڈرتے ؟ اس نے کہا نہیں سوائے اس کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ مجھے کسی کا خوف نہیں۔تو میں نے کہا یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ
آپ پر فدا ہوں۔مجھے اس آدمی سے دوڑ لگانے دیں۔آپ نے فرمایا ٹھیک ہے اگر تم چاہتے ہو تو لگاؤ۔میں نے اس
ص سے کہا کہ چلو۔پھر کہتے ہیں میں نے اپنے پاؤں موڑے اور چھلانگ ماری اور دوڑ پڑا اور میں ایک یا دو گھاٹیاں
اس کے پیچھے دوڑا پھر میں اپنی طاقت بچار ہاتھا پھر میں آہستگی سے اس کے پیچھے دوڑا پھر میں تیز ہوا، اسے جالیا۔یہ دوڑ
لگتی رہی۔وہ مدینہ کا سب سے تیز دوڑنے والا شخص تھا۔کہتے ہیں اور تیز ہو کے میں نے اسے جاکے پکڑ لیا۔میں نے
اسے کندھے کے درمیان مکا مارا۔میں نے کہا اللہ کی قسم اتو پیچھے رہ گیا۔ایک راوی کہتے ہیں کہ میر اخیال ہے انہوں نے کہا کہ میں مدینہ تک اس سے آگے رہا اور پھر ہم صرف
تین راتیں ٹھہرے یہاں تک کہ اس کے بعد پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر کی طرف نکلے۔(ماخوذ از صحیح مسلم جلد 9 صفحه 228 تا 238 كتاب الجهاد والسير ، بَابُ غَزْوَةِ ذِي قَرَدِ وَغَيْرِهَا، حدیث:3358، نور
فاؤنڈیشن 2008ء)(صحیح البخاری کتاب المغازی باب غزوہ ذات القرد حدیث 4194)
وہاں ٹھہرے۔پھر خیبر کی طرف چلے گئے۔تاریخ طبری میں اس غزوہ کی بابت کچھ تفصیلات یوں درج ہیں۔حضرت عاصم بن عُمر بن قتاده
سے مروی ہے کہ غزوہ ذی قرد میں دشمن کے پاس سب سے پہلا گھوڑا حضرت مُحرِ زبن نضلہ اللہ کا پہنچا جو
بنو اسد بن خزیمہ میں سے تھے۔حضرت مُحرِزُ بن نَضْلَه الله کو آخرم بھی کہا جاتا تھا۔اسی طرح آپ کو قمت تیر بھی
کہا جاتا تھا۔اور جب دشمن کی طرف سے لوٹ مار اور خطرے کے لیے اجتماع کا اعلان ہوا تو حضرت محمود بن
مسلمہ کے گھوڑے نے جو ان کے باغ میں بندھا ہوا تھا جب اور گھوڑوں کی ہنہناہٹ کی آواز سنی تو اپنی جگہ
اچھل کود کرنے لگا۔یہ ایک عمدہ اور سدھایا ہوا گھوڑا تھا۔تب بَنُو عَبد الأَشْکل کی عورتوں میں سے بعض عورتوں
نے بندھے ہوئے گھوڑے کو اس طرح اچھلتے کودتے دیکھا تو حضرت مُحرِز بن نضله ی سے کہا اے قمیر ! کیا
آپ طاقت رکھتے ہیں کہ اپنے اس گھوڑے پر سوار ہوں اور یہ گھوڑا جیسا ہے وہ آپ اسے دیکھ ہی رہے ہیں۔پھر آپ
مسلمانوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملیں۔آپؐ نے کہا ہاں ! میں تیار ہوں۔پھر عورتوں نے وہ گھوڑا آپ
کو دیا۔آپ ، حضرت محرز ، اس پر سوار ہو کر چل دیے۔انہوں نے اس گھوڑے کی باگ ڈھیلی چھوڑ دی یہاں
تک کہ آپ نے اس جماعت کو پالیا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جارہی تھی اور ان کے آگے آپے
کھڑے ہو گئے۔پھر حضرت مُحرز بن نضلہ اللہ نے کہا اے تھوڑی سی جماعت ! ٹھہر و۔یہاں تک کہ دوسرے
مہاجر اور انصار جو تمہارے پیچھے ہیں وہ بھی تم سے آملیں۔راوی کہتے ہیں کہ دشمن کے ایک شخص نے آپ پر حملہ کیا
خطبات مسرور جلد 17
200
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
اور آپ کو شہید کر دیا۔پھر وہ گھوڑا بے قابو ہو کر بھاگا اور کوئی اس پر قابو نہ پاسکا یہاں تک کہ وہ بَنُو عَبد الْأَشْهَل
کے محلے میں آکر اسی رسی کے پاس ٹھہر گیا جس سے وہ بندھا ہوا تھا۔پس مسلمانوں میں اس دن آپ کے علاوہ اور
کوئی شہید نہیں ہوا تھا اور حضرت محمود (طبقات ابن سعد کے مطابق ان صحابی کا نام حضرت محمد بن مسلمہ الا ھے
تھا۔ان کے گھوڑے کا نام ذُو اللہ تھا۔ایک دوسری روایت کے مطابق حضرت مُحرز بن نضله
حضرت عکاشہ بن محصن اللہ کے گھوڑے پر شہادت کے وقت سوار تھے۔اس گھوڑے کو جناح کہا جاتا تھا اور بعض
جانور دشمن کے ہاتھ سے چھڑا لیے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مقام سے روانہ ہوئے اور غزوہ ذی قرد کے
پہاڑ پر پہنچ کر ٹھہرے اور وہیں اور صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک
دن اور ایک رات وہاں مقیم رہے۔سلمہ بن اکوع اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ !
اگر آپ سو آدمی میرے ساتھ بھیج دیں تو میں بقیہ جانور بھی دشمن سے چھڑالا تا ہوں اور ان کی گردن جاد باتا
ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہاں جاؤ گے ؟ اس وقت تو وہ غطفان کی شراب پی رہے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو سو سو میں تقسیم کرتے ہوئے ان میں کھانے کے لیے اونٹ تقسیم کیے
جنہیں صحابہ نے بطور کھانے کے استعمال کیا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ واپس تشریف لے آئے۔(تاريخ الطبري، الجزء الثالث " غَزْوَةُ ذِي قَرَد صفحه 115-116 مکتبه دارالفكر،الطبعة الثانية2002ء)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 70 محرز بن نضلة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
اور ان لوگوں سے کوئی تعرض نہیں کیا۔ان کو چھوڑ دیا۔ان لوگوں کو جانے دیا اور یہی حضرت محرز ، وہاں
صرف ایک شہید ہوئے۔ایک روایت کے مطابق گھڑ سواروں میں سب سے پہلے شہید تھے اور یہی پہلی روایت میں بھی ہے۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت سُوَيْبط بن سعد اللہ۔آپ کو سُوَيُبط بن حَرْمَلَه
الله
بھی کہا جاتا ہے۔آپ کا نام سويط بن حَرمَلَه اور سلیط بن حرملہ بھی بیان کیا گیا ہے۔حضرت سویبط و کا
تعلق قبیلہ بنو عبد دار سے تھا۔ان کی والدہ کا نام ھنیدہ تھا۔آپ ابتدائی اسلام قبول کرنے والوں میں شامل تھے۔اکثر سیرت نگاروں نے آپ کو مہاجرین حبشہ میں شامل کیا ہے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الثانى صفحه 354 سویبط بن حرمله دارالفکر بيروت لبنان 2003ء)
(الاصابه في تمييز الصحابه الجزء السادس صفحه 368 نعيمان بن عمرو دار الكتب العلميه بيروت لبنان
2005ء) ( تاريخ دمشق الكبير لابن عساكر جلد 12 ، جزء 24 صفحه 117 ذكر من اسمه سليط داراحياء
التراث العربی بیروت لبنان)
حضرت سوئیط ہ نے مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ہجرت کے بعد آپ نے حضرت عبداللہ بن سلمہ
عجلانی ل کے گھر قیام کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سویی دی اور حضرت عَائِد بن مَاعِض کے
در میان عقد مؤاخات قائم فرمایا تھا۔حضرت سوئبط وں نے غزوہ بدر اور غزوہ احد میں بھی شرکت کی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 65 سويبط بن سعد ومن عبدالدار بن قصی داراحياء التراث العربي
بیروت لبنان 1996ء)
خطبات مسرور جلد 17
201
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
حضرت ام سلمه و بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات سے ایک سال قبل بضری، ملک شام کا ایک علاقہ اس کی طرف تجارت کے لیے گئے تھے۔ان کے ساتھ نعیمان اللہ
اور سُوَيْبَط بن حرملة ا نے بھی سفر کیا اور یہ دونوں جنگ بدر میں بھی موجود تھے۔نعیمان و زاد راہ پر متعین
تھے۔سوئیط ہ کی طبیعت میں ظرافت تھی۔اس نے نعیمان سے کہا کہ مجھے کھاناکھلاؤ۔جو زاد راہ تھا، سامان تھا اس
کے نگران تھے۔قافلے کا کھانے پینے کا انتظام ان کے سپر د تھا۔انہوں نے ان سے کہا کھانا کھلاؤ انہوں نے جواب دیا کہ
جب تک حضرت ابو بکر نہیں آئیں گے میں کھانا نہیں دوں گا۔انہوں نے ان سے کہا اگر تم مجھے کھانا نہیں دو گے تو
میں تمہیں غصہ دلاؤں گا۔یہ واقعہ پہلے بھی میں نے مختصر بیان کیا تھا۔جب یہ جارہے تھے تو اس دوران میں
حضرت سُوئیط ہ ایک قوم کے پاس سے گزرے تقسو یطہ اللہ نے ان سے کہا کیا تم مجھ سے میرا ایک غلام خریدو گے ؟
انہوں نے جواب دیا ہاں۔سوئبط اللہ نے اس قبیلے والوں کو کہا کہ وہ غلام بولنے والا ہے یاد رکھنا۔اور یہی کہتارہے گا
کہ میں آزاد ہوں۔جب تمہیں وہ یہ بات کہے تو تم اس کو چھوڑ کر میرے غلام کو میرے لیے خراب نہ کرنا۔انہوں نے
جواب دیا کہ نہیں بلکہ ہم اسے تجھ سے خریدنا چاہتے ہیں۔تو انہوں نے دس اونٹنیوں کے عوض اس غلام کو خرید لیا۔پھر وہ لوگ حضرت نعیمان دین کے پاس آئے اور ان کے گلے میں پگڑی یارسی ڈالی۔نعیمان ، بولے کہ یہ شخص
تم سے مذاق کر رہا ہے۔میں آزاد ہوں غلام نہیں۔لیکن انہوں نے جواب دیا کہ اس نے تمہارے بارے میں پہلے ہی
ہمیں بتادیا تھا کہ تم یہی کہو گے اور وہ پکڑ کے لے گئے۔جب حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ واپس آئے اور لوگوں نے
اس کے متعلق آپ کو بتایا تو آپ ان لوگوں کے پیچھے گئے اور ان کو ان کی اونٹنیاں واپس دیں اور نعیمان پی کو واپس
لیا۔واپس لے آئے اور کہا یہ آزاد ہے غلام نہیں ہے۔انہوں نے مذاق کیا تھا۔اس طرح کے مذاق بھی صحابہ میں
چلتے تھے۔بہر حال جب یہ لوگ واپس پہنچے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ کو بتایا تو راوی بیان
کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ ایک سال تک اس سے حظ اٹھاتے رہے۔(سنن ابن ماجه كتاب الادب باب المزاح حديث نمبر 3719)
(معجم البلدان جلد 1 صفحه 522 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس بات پہ خوب ہنسے اور ایک سال تک لطیفہ مشہور رہا۔بہر حال
مندرجہ بالا واقعہ ایک فرق کے ساتھ بعض کتب میں اس طرح بھی ملتا ہے۔لکھا ہے کہ فروخت کرنے والے
حضرت سويبط یہ نہیں بلکہ حضرت نعیمان وہ تھے۔صحابہ کے اس ذکر کے بعد میں جو بات مختصر آ کہنا چاہتا ہوں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ایک الہام کے بارے میں ہے کہ " وَسَعْ مَكَانَكَ"۔یہ الہام آپ کو مختلف وقتوں میں ہوا۔شروع میں اس وقت اللہ تعالیٰ
نے " وَسِعْ مَكَانَكَ " کا الہام فرمایا جب، آپ فرماتے ہیں کہ اس وقت شاید دویا تین لوگ میری مجلس میں آیا کرتے
تھے اور کوئی مجھے جانتا نہیں تھا۔(ماخوذ از سراج منیر ، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 73)
پھر مختلف وقتوں میں دوسرے الہامات کے ساتھ بھی " وَسِعْ مَكَانَكَ " کا الہام ہو تا رہا یعنی اپنی مکانیت
خطبات مسرور جلد 17
202
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
کو وسیع کرو اور اس کے ساتھ جو دوسرے الہامات ہیں ان میں خوش خبریوں اور مختلف رنگ میں اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کے ہونے کا بھی ذکر ہے۔تو اللہ تعالیٰ جب اپنے انبیاء کو الہاما کوئی حکم دیتا ہے کہ یہ کرو تو اس کا یہ مطلب ہوتا
ہے کہ اللہ تعالٰی اس کے لیے اپنی تائیدات اور نصرت بھی فرمائے گا اور وسائل کے سامان بھی پیدا فرمائے گا اور پھر
اس طرح یہ تکمیل کو پہنچے گا اور یہی ہمارا تجربہ ہے۔جماعت کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ کس شان سے اللہ تعالیٰ نے اس
الہام کو پورا کیا اور ابھی بھی پورا فرما تا چلا جا رہا ہے۔ہم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ادنی غلام ہیں ہمیں بھی
اس الہام کے متعلق مختلف وقتوں میں پورا ہونے کے نظارے دکھاتا چلا جارہا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
ہر الہام اور اللہ تعالی کا آپ کو کسی بھی معاملے میں حکم دینا یا پیشگوئی کے رنگ میں بتانا اصل میں تو آپ کے ذریعہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین یعنی اسلام کی اشاعت اور ترقی کے ہونے کی خوش خبری ہے اور پھر آپ کے
بعد سلسلہ خلافت کے ذریعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کی خوش خبری ہے۔پس ہر
قدم جو ہمارا آگے بڑھتا ہے یا جو ترقی ہم دیکھتے ہیں وہ اصل میں اللہ تعالیٰ کے اس منصوبے کا حصہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے
اسلام کو دنیا میں پھیلانے کے لیے بنایا ہوا ہے۔اس تمہید کے بعد میں پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام کی طرف آتا ہوں یعنی
"وَسِعْ مَكَانَكَ"۔خلافت کے یہاں یو کے میں ہجرت کے بعد برطانیہ میں بھی، یورپ میں بھی، امریکہ میں بھی،
افریقہ اور دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی جماعت کے پھیلاؤ کے ساتھ مکانیت وسیع ہوتی چلی گئی۔اللہ تعالیٰ ہمیں جا
جگہیں
مہیا کرتا چلا گیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ جب یہاں ہجرت کر کے آئے تھے تو فوری طور پر اللہ تعالیٰ نے
غیر معمولی طور پر اپنی وسعت کا ایک نظارہ دکھایا اور اسلام آباد میں 25 ایکٹر زمین جماعت کو خریدنے کی توفیق ملی اور
اس کے بعد مزید اس میں چھ ایکڑ بھی شامل ہو گئی جہاں جلسہ بھی ہو تارہا اور کچھ رہائش بھی جماعتی کارکنوں کے لیے،
واقفین زندگی کے لیے میسر تھی۔ایک بنگلہ بھی جو خلیفتہ المسیح کی رہائش کے لیے تھا۔کچھ دفاتر بھی تھے۔ایک بیرک نما
جو جگہ تھی اس میں مسجد بھی بنائی گئی تھی اور مجھے یاد ہے جب ایک دفعہ یہاں آیا 1985ء میں تو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع
نے مجھے خاص طور پر فرمایا تھا کہ بڑی اچھی جگہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مرکز کے لیے بھی مہیا کر دی ہے۔کم و بیش یہی الفاظ تھے مگر معین نہیں۔اور مجھے یقین ہے اور بعض دوسرے شواہد بھی ظاہر کرتے ہیں کہ
حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا یہاں با قاعدہ مرکز بنانے کا ارادہ تھا۔بہر حال ہر کام کے لیے اللہ تعالیٰ نے
ایک وقت مقرر فرمایا ہوا ہے۔اب اللہ تعالیٰ نے توفیق دی کہ اسلام آباد میں نئی تعمیر ہوئی ہے۔کچھ دفاتر بہتر
سہولتوں کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔باقاعدہ مسجد بنائی گئی ہے۔خلیفہ وقت کی رہائش بنائی گئی ہے اور واقفین زندگی اور
کارکنوں کے لیے گھر بھی تعمیر ہوئے ہیں اور اور بھی تعمیر ہوں گے۔لندن میں دفاتر عارضی طور پر گھروں کو دفتر میں تبدیل کر کے استعمال ہو رہے تھے اور بڑے تنگ کمروں
میں مشکل سے گزارا ہو رہا تھا۔کام کی وسعت کی وجہ سے جگہ کی شدید کمی ہو چکی تھی۔اس کے علاوہ کو نسل کو بھی
اعتراض رہتا تھا کہ یہ گھر رہائش کے مقصد کے لیے بنائے گئے ہیں تم نے دفتر بنائے ہوئے ہیں یہاں سے دفتر
ختم کرو۔عموماً وقتا فوقتا یہ شور اٹھتا رہتا تھا۔اب اس نئی تعمیر سے تین چار دفاتر جو یہاں گھروں میں تھے وہ
ان شاء اللہ تعالیٰ اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اسلام آباد منصوبے کے ساتھ ہی فار نہم
سرور جلد 17
203
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019
(Farnham) میں ایک بڑی دو منزلہ عمارت بھی جماعت کو مہیا فرما دی جس میں پریس بھی کام کر رہا ہے۔یہ
عمارت دو تین میل کے فاصلے پر ہے اور کچھ دفاتر بھی ہیں۔پھر خدام الاحمدیہ کو بھی یہاں ایک بڑی عمارت خرید نے
کی توفیق مل گئی۔اس سے پہلے قریب ہی جلسہ گاہ کے لیے 200 سے زائد ایکڑ کی جگہ "حدیقۃ المہدی" خریدنے کی
بھی اللہ تعالیٰ نے توفیق دے دی۔پھر جامعہ جو لندن میں تھا یہاں سے منتقل ہو گیا اور غیر معمولی طور پر کم قیمت پر
موجودہ جگہ جامعہ کی اللہ تعالیٰ نے بہتر ماحول اور سہولتوں کے ساتھ عطا فرما دی۔تقریباً تیس ایکڑ اس کی زمین بھی
ہے اور یہ سب جگہیں اسلام آباد سے دس سے بیس منٹ کے فاصلے پر ہیں۔اسلام آباد کے موجودہ منصوبے کے
ساتھ ان تمام جگہوں کے خریدنے کی پلانگ کوئی پہلے نہیں کی گئی تھی بلکہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا منصوبہ تھا کہ یہ تمام
جگہیں ایک علاقے میں قریب قریب اکٹھی ہوتی گئیں اور اللہ تعالیٰ نے مرکز کے ساتھ ساتھ ہی دوسری چیزیں بھی
مہیا فرما دیں۔جامعہ بھی قریب ہونا ضروری ہے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام جگہوں کا، ان تمام چیزوں کا ایک
علاقے میں اکٹھا ہونا ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ خلیفہ وقت کی رہائش گاہ اور دفاتر وغیرہ ہو بھی وہاں بن گئے ہیں۔بڑی مسجد بھی
بن گئی ہے۔اس لیے اب میں بھی لندن سے ان شاء اللہ تعالی چند دنوں میں اسلام آباد منتقل ہو جاؤں گا۔وہاں
منتقلی کے بعد ہر لحاظ سے وہاں کی رہائش بھی بابرکت ہونے کے لیے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ فضل فرما تار ہے۔اللہ تعالیٰ
اسلام آباد سے اسلام کی تبلیغ کے کام کو پہلے سے زیادہ وسعت عطا فرمائے اور " وَسِعْ مَكَانَكَ " صرف مکانیت کی
وسعت کا ذریعہ ہی نہ ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کے منصوبوں کی تکمیل میں وسعت کا ذریعہ بھی بنے۔یہاں یہ بھی واضح
کر دوں کہ مسجد فضل کے جو ہمسائے تھے ان ہمسایوں کو مسجد آنے والے احمدیوں کی وجہ سے ٹریفک اور پارکنگ کی
وجہ سے ہمیشہ تنگی اور شکوہ رہا ہے۔اس لیے نئی جگہ ہمسائیوں کو اور علاقے کے لوگوں کو نمازوں کے لیے اور ویسے
بھی جو اسلام آباد آنے والے ہیں ان کی وجہ سے کسی قسم کا شکوہ نہ ہو۔انہیں اس کا موقع نہ دیں۔ارد گرد کے جو
لوگ ہیں وہ آئیں گے تو ٹریفک کی پابندی اور احتیاط کو ہمیشہ سامنے رکھیں۔ج ہاں تک جمعہ کا سوال ہے عموماً جمعہ یہیں بیت الفتوح میں ان شاء اللہ تعالیٰ آکے پڑھایا کروں گا۔امیر صاحب
کو میں نے کہا ہے۔وہ با قاعدہ ایک منصوبہ بندی کر کے جماعتوں کو بھی بتائیں گے کہ جن لوگوں نے یا جماعتوں نے
اسلام آباد میں جمعہ پڑھنا ہو گا یا جو وہاں پڑھنا چاہتے ہیں وہ کون لوگ ہوں گے وہاں کی ارد گرد کی جماعتیں ہوں گی
اگر ان میں سے جو بھی وہاں جا کے پڑھنا چاہیں وہ پڑھ سکتے ہیں۔کس کس علاقے کے لوگ ہوں گے ؟ کس طرح
تقسیم ہو گی ؟ اسلام آباد کے ہیں میل کے علاقے کے ارد گرد کے لوگ جو ہیں وہ تو وہیں جمع ہو سکتے ہیں۔وہاں جمعہ
پڑھ سکتے ہیں۔بہر حال جو تفصیل ہے وہ جماعتوں کو امیر صاحب کی طرف سے متعلقہ صدران کو مل جائے گی 20
میل سے باہر جن لوگوں نے وہاں جمعہ پڑھنا ہے ان کے بارے میں بھی پتہ لگ جائے گا کہ کون کون سی جماعتیں
ہیں یا کس طرح ان کی ترتیب دی جائے گی۔بہر حال دوبارہ میں یہی کہتا ہوں کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو
اور وہاں منتقل ہونے کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 مئی 2019ء جلد 26 شمارہ 18 صفحہ 05تا09)