بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ

خطبات مسرور جلد 17
230
18
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019ء بمطابق 103 ہجرت 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج جن بدری صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں پہلا نام ہے حضرت عبید۔ان کا پورا نام حضرت عبید بن
ابو عبید انصاری او سی ، تھا۔ابن ہشام کے مطابق آپ قبیلہ اوس کے خاندان بنو امیہ سے تعلق رکھتے
تھے۔حضرت عبید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ بدر، غزوہ احد اور غزوہ خندق میں شامل ہوئے تھے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة المجلد الثالث صفحه 538-539 دار الكتب العلميه بيروت 2008ء)
(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 465 ، الأَنْصَارُ وَمَنْ مَعَهُمْ ، دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2001ء)
(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء3 صفحه 243 وَمِنْ حُلَفَاءِ بَنِي ظَفَرْ، عُبيد بن أَبِي عُبيد، دارا لاحياء التراث
العربي بيروت لبنان 1996ء)
اس سے زیادہ ان کی مزید تفصیل نہیں ہے۔دوسرے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عبداللہ بن نعمان بن بلدمہ اللہ ہے۔حضرت عبد اللہ
کے دادا کا نام بلدمه يا بلدمہ بھی بیان کیا جاتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن نعمان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج
کے خاندان بنو خُناس سے تھا۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 471، ذِكْرُ الْأَنْصَارِ وَمَنْ مَعَهُمْ / مِنْ بَنِي خُنّاس ، دار الكتب العلمية بيروت
2001ء)(الاصابه في تمييز الصحابه الجزء الرابع صفحه 213 ، عَبد الله بن النعمان ،دارالكتب العلميه
بیروت لبنان (2005ء)
حضرت عبد اللہ بن نعمان حضرت ابو قتادہ کے چچازاد بھائی تھے۔حضرت عبد اللہ بن نعمان کو غزوہ بدر
اور غزوہ احد میں شامل ہونے کی سعادت ملی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 293 طَبَقَاتُ الْبَحْرِيينَ مِنَ الأَنْصَارِ / عَبْدِ الله بْنِ النُّعمان،
دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء)
پھر جن صحابی کا ذکر کرنا ہے ان کا نام ہے حضرت عبد اللہ بن عمیر حضرت عبد اللہ بن عمیر کا تعلق قبیلہ
بَنُو جِدَارَہ سے تھا۔آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ایک قول کے مطابق آپ کے والد کا نام عمیر کے
بجائے عبید بھی بیان ہوا ہے۔اسی طرح بعض نے آپ کے دادا کا نام عدی بیان کیا ہے جبکہ بعض نے حارثہ بیان کیا

خطبات مسرور جلد 17
231
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
ہے۔ابن ہشام نے آپؐ کا قبیلہ بنو جداره بیان کیا ہے جبکہ ابن اسحاق نے بنو حارثہ بیان کیا ہے۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 467 ، الانصار ومن معهم من بنى جدارة، دار الكتب العلميه
بيروت 2001ء)(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 277 عبدالله بن عمير، داراحياء التراث
بن
العربي 1996ء) (الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر العسقلاني الجزء الرابع،صفحه 172، عبدالله
عمیر، دارالکتب العلميه بيروت 2005ء)
دونوں ہی تاریخ لکھنے والے ہیں۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عمرو بن حارث ہے۔حضرت عمرو کا تعلق قبیلہ بنو حارث سے
تھا۔بعض نے آپ کا نام عمر و بیان کیا ہے جبکہ دیگر آپ کا نام عامر بھی بیان کرتے ہیں۔آپ کی کنیت ابو نافع تھی۔حضرت عمر ڈو نے شروع میں ہی مکہ میں اسلام قبول کر لیا تھا۔آپؐ ہجرت حبشہ ثانیہ میں شامل تھے۔آپ کو غزوہ بدر
میں شمولیت کی سعادت نصیب ہوئی۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 463 ، باب من حضر بدرا من المسلمين دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
(الاستيعاب في معرفة رفة الاصحاب لابی عمر جلد3 صفحه 255 عمرو بن حارث، دارالکتب العلميه بيروت
2002ء)(اسد الغابه فى معرفة الصحابه لا بن اثیر ،جلد4، صفحه 197 ، عمرو بن حارث ، دار الكتب العلميه
بيروت 2008ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عبد اللہ بن کعب حضرت عبد اللہ بن کعب قبیلہ بنو مازن
سے تھے۔آپ کے والد کا نام کعب بن عمرو اور آپ کی والدہ کا نام رُباب بنت عبد اللہ تھا۔آپ حضرت ابولیلی
مازنی لے کے بھائی تھے۔حضرت عبد اللہ بن کعب کے ایک بیٹے کا نام حارث تھا جو زُغَیبَہ بنتِ آؤس سے پیدا
ہوئے تھے۔حضرت عبد اللہ بن کعب غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
غزوہ بدر کے روز اموال غنیمت پر نگران مقرر فرمایا تھا۔اس کے علاوہ دیگر مواقع پر بھی آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے اموال خمس پر نگران بننے کی سعادت نصیب ہوئی۔حضرت عبد اللہ بن کعب غزوہ احد، غزوہ خندق اور اس کے
علاوہ تمام دیگر غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت عبد اللہ بن کعب کی وفات
مدینے میں حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں 33 ہجری میں ہوئی اور آپ کی نماز جنازہ حضرت عثمان نے پڑھائی۔آپ کی کنیت ابو حارث کے علاوہ ابو یحی بھی بیان کی جاتی ہے۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 475 ، الانصار ومن معهم / من بنى مازن بن النجار و حلفائهم، دار الكتب
العلمية بيروت 2001ء) (الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 268 عبد الله بن كعب بن
عمرو‘ داراحياء التراث العربی بیروت لبنان (1996ء) (الاستيعاب في معرفة الاصحاب المجلد الثالث
صفحه 105 "عبدالله بن كعب المازني دارا كتب العلميه بيروت لبنان 2002ء) (اسد الغابه في معرفة
الصحابه المجلد الثالث صفحه 370 عبدالله بن كعب بن عمرو دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2008ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عبد اللہ بن قیس۔حضرت عبد اللہ بن قیس قبیلہ بنو نجار سے
تھے۔آپ کے دادا کا نام سیرت اور تاریخ کی کتابوں میں زیادہ تر خالد بیان ہوا ہے تاہم طبقات الکبری میں ان کا

خطبات مسرور جلد 17
232
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
نام خلدہ لکھا ہے۔حضرت عبد اللہ بن قیس کے بیٹے کا نام عبد الرحمن اور بیٹی کا نام عمیرہ تھا۔ان دونوں کی والدہ کا نام
سُعاد بنت قیس تھا۔ان کے علاوہ آپ کی ایک اور بیٹی بھی تھیں جن کا نام ایم عون تھا۔حضرت عبد اللہ بن قیس
غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے۔عبد اللہ بن محمد بن عمارہ انصاری کے مطابق آپ غزوہ احد میں شہید ہوئے تھے
جبکہ دوسرے قول کے مطابق آپ غزوہ احد میں شہید نہیں ہوئے بلکہ آپ زندہ رہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ تمام غزوات میں شریک ہوئے اور آپؐ نے حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں وفات پائی۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 474 ، الانصار ومن معهم / نسب عفراء، دار الكتب العلمية بيروت
2001) (الطبقات الكبرى لابن۔سعد الجزء الثالث صفحه 258 “عبدالله بن قیس "داراحیاء التراث العربي
بیروت لبنان 1996ء)
تاریخ کی مختلف کتب میں بعض جگہ اختلاف ہو جاتا ہے اس لیے میں بیان کر دیتا ہوں۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت سلمہ بن اسلم ہے۔حضرت سلمہ بن اسلم قبیلہ بنو حارثہ بن حارث
سے تھے۔آپ کے والد کا نام اسلم تھا۔ایک قول کے مطابق آپ کے دادا کا نام حریش تھا جبکہ دوسرے قول کے
مطابق حریں تھا۔آپ کی کنیت ابو سعد تھی۔(السيرة النبويه لابن هشام صفحه 464 ، الانصار ومن معهم / من بنى عبيد بن كعب وحلفائهم، دار الكتب
العلمية بيروت 2001ء) (الاستيعاب في م فة الاصحاب المجلد الثانى صفحه 198 "سلمه معر
اسلم
بن
دار الكتب العلميه بيروت لبنان (2002ء)
حضرت سلمہ بن اسلم کی والدہ کا نام سُعاد بنت رافع تھا۔حضرت سلمہ بن اسلم غزوہ بدر، غزوۂ احد،
غزوہ خندق اور اس کے علاوہ دیگر تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔آپ نے
غزوہ بدر میں صائب بن عبید اور نعمان بن عمرو کو قید کیا تھا۔حضرت سلمہ بن اسلم حضرت عمرؓ کے دور خلافت
میں جنگ جسر میں شہید ہوئے تھے جو دریائے فرات کے کنارے لڑی گئی تھی۔اس جنگ کی تفصیل، میں گذشتہ
خطبات میں بیان کر چکا ہوں۔بہت بڑی جنگ تھی جو مسلمانوں اور ایرانیوں کے درمیان لڑی گئی تھی اور جسر پل
کو کہتے ہیں۔دریا پر ایک پل بنایا گیا تھا۔اس سے ، جسر نام ہے اس کے ذریعے سے پھر مسلمان دوسرے علاقے میں
گئے تھے۔اور اس جنگ میں ایرانیوں کی طرف سے جنگی ہاتھی بھی استعمال ہوئے تھے۔بہر حال جنگ میں دونوں
فریقین کا بہت نقصان ہوا۔مسلمانوں کا خاص طور پر بہت نقصان ہوا تھا۔بوقت وفات روایات کے اختلاف کے
ساتھ کم و بیش آپ کی عمر 38 سال بیان کی جاتی ہے۔"
(الطبقات الكبرى لا بن سعد الجزء الثالث صفحه 236 سلمه بن اسلم وَمِنْ حُلَفَاءِ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ بْنِ
جسم داراحياء التراث العربى بیروت لبنان 1996ء) (اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الثاني صفحه
"سلمه بن اسلم دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2008ء) (الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر
516
عسقلانی جلد 3 صفحه 120 سلمه بن اسلم، دارالفکر بیروت 2001 ء) ( تاریخ ابن خلدون متر جم جلد 3 حصہ اول
صفحہ 271، دارالاشاعت کراچی 2003ء)

خطبات مسرور جلد 17
233
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
علامہ نور الدین حلبی کی مشہور کتاب سیرت حلبیہ میں غزوہ بدر کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے معجزات کے ضمن میں بیان ہے کہ غزوہ بدر میں حضرت سلمہ بن اسلم کی تلوار ٹوٹ گئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے آپ کو کھجور کی چھڑی دیتے ہوئے فرمایا کہ اس کے ساتھ لڑائی کرو۔حضرت سلمہ بن اسلم نے جیسے ہی اس
چھڑی کو اپنے ہاتھ میں لیا تو وہ ایک بہترین تلوار بن گئی اور وہ بعد میں ہمیشہ آپ کے پاس رہی۔(السيرة الحلبية جلد2 صفحه 245 ذكر مغازيم يا الله غزوة بدر الكبرى ، دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
شرح زرقانی اور دلائل نبوت میں ہے کہ بدر کے روز حضرت سلمہ بن اسلم کی تلوار ٹوٹ گئی تو خالی
ہاتھ رہ گئے اور بغیر کسی ہتھیار کے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک چھڑی دیتے ہوئے فرمایا اس
کے ساتھ لڑائی کرو تو وہ ایک بہترین تلوار بن گئی جو یوم جسر میں شہید ہونے تک آپ کے پاس رہی۔(شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جزء 2 صفحه 302 باب غزوة بدر الكبرى، دارالکتب العلمية بيروت
1996ء) (دلائل النبوة للبيهقى جلد3 صفحه 99 باب ما ذكر فى المغازى من دعائه۔۔۔۔دارالکتب العلمية
بیروت 1988ء)
ابن سعد غزوہ خندق کے ذکر کے ضمن میں لکھتے ہیں کہ غزوہ خندق کے موقع پر مہاجرین کا جھنڈا
حضرت زید بن حارثہ کے پاس تھا اور انصار کا جھنڈ ا حضرت سعد بن عبادہ کے پاس تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت سلمہ بن اسلم کو دوسو آدمیوں پر نگران مقرر کیا تھا۔ان جھنڈوں کے نیچے جو مختلف پارٹیاں تھیں ان پر نگران مقرر کیے گئے تھے تو حضرت سلمہ کو دوسو
آدمیوں پر نگران مقرر کیا گیا تھا اور حضرت زید بن حارثہ کو تین سو آدمیوں پر نگران مقرر کیا گیا تھا اور ان کی یہ
ڈیوٹی مقرر فرمائی کہ وہ مدینے کا پہرہ دیں گے اور بآواز بلند تکبیر پڑھتے رہیں گے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ بنو قریظہ کی
طرف سے جہاں بچے وغیرہ حفاظت کی غرض سے رکھے گئے تھے اس جگہ پر حملے کا اندیشہ تھا۔( عيون الاثر جلد 2 صفحه 88 غزوة الخندق دار القلم بيروت 1993ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی ایک سازش ہوئی تھی اور اس کے بارے میں حضرت مرزا بشیر
احمد صاحب لکھتے ہیں کہ
غزوہ احزاب کی ذلت بھری ناکامی کی یاد نے قریش مکہ کے تن بدن میں آگ لگارکھی تھی اور طبعاً یہ قلبی
آگ زیادہ تر ابو سفیان کے حصے میں آئی تھی جو مکہ کار کیس تھا اور احزاب کی مہم میں خاص طور پر ذلت کی مار کھا چکا
تھا۔کچھ عرصے تک ابوسفیان اس آگ میں اندر ہی اندر جلتا رہا مگر بالآخر معاملہ اس کی برداشت سے باہر نکل گیا
اور اس آگ کے مخفی شعلے باہر آنے شروع ہوئے، ان کا اظہار ہو نا شروع ہو گیا۔طبعا کفار کی سب سے زیادہ عداوت
بلکه در حقیقت اصل عداوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے ساتھ تھی اس لیے اب ابوسفیان اس خیال
میں پڑ گیا کہ جب ظاہری تدبیروں اور حیلوں اور جنگوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو کیوں کسی مخفی تدبیر سے، (کسی بہانے
سے، کسی حیلے سے ) حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتمہ نہ کر دیا جائے، کیوں ایسی تدبیر نہ کی جائے۔وہ یہ جانتا
تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد کوئی خاص پہرہ نہیں رہتا بلکہ بعض اوقات آپ بالکل بے حفاظتی کی

خطبات مسرور جلد 17۔234
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
حالت میں ادھر اُدھر آتے جاتے تھے۔شہر کے گلی کوچوں میں پھرتے تھے۔مسجد نبوی میں روزانہ کم از کم پانچ
وقت نمازوں کے لیے تشریف لاتے تھے اور سفروں میں بالکل بے تکلفانہ اور آزادانہ طور پر رہتے تھے۔اس
سے زیادہ اچھا موقع کسی کرایہ دار قاتل کے لیے کیا ہو سکتا تھا؟ یہ خیال آنا تھا کہ ابوسفیان نے اندر ہی اندر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی تجویز پختہ کرنی شروع کر دی۔جب وہ پورے عزم کے ساتھ اس ارادے پر
جم گیا تو اس نے ایک دن موقع پا کر اپنے مطلب کے چند قریشی نوجوانوں سے کہا کہ کیا تم میں سے کوئی ایسا جواں مرد
نہیں جو مدینے میں جاکر خفیہ خفیہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کا کام تمام کر دے؟ تم جانتے ہو کہ محمد کھلے طور پر مدینے
کی گلی کوچوں میں پھرتا ہے۔( جس طرح بھی اس نے اپنی زبان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہا۔)
ان نوجوانوں نے اس خیال کو سنا اور لے اڑے۔( ان کے دل میں یہ بات رچ گئی۔) یہ بات نکلے ابھی زیادہ دن
نہیں گزرے تھے کہ ایک بدوی نوجوان ابوسفیان کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں نے آپ کی تجویز سنی ہے۔کسی
نوجوان نے بتا دی اور میں اس کے لیے حاضر ہوں۔میں ایک مضبوط دل والا اور پختہ کار انسان ہوں جس کی
گرفت سخت اور حملہ فوری ہوتا ہے۔اگر آپ مجھے اس کام کے لیے مقرر کر کے میری مدد کریں تو میں
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو قتل کرنے کی غرض سے جانے کے لیے تیار ہوں اور میرے پاس ایک ایسا خنجر ہے
جو شکاری گدھ کے مخفی پروں کی طرح رہے گا یعنی بہت چھپا ہوا ہے ، چھپا کے ایسی حالت میں رکھوں گا۔سو میں
محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کروں گا اور پھر بھاگ کر کسی قافلے میں مل جاؤں گا اور مسلمان مجھے پکڑ نہیں سکیں
گے اور میں مدینے کے رستے کا بھی خوب ماہر ہوں۔ابوسفیان بڑا خوش ہوا اس نے کہا کہ بس بس تم ہمارے
مطلب کے آدمی ہو۔اس کے بعد ابوسفیان نے اسے ایک تیز رو اونٹنی اور سفر کا زادِ راہ دیا، خرچ دیا اور رخصت
کیا اور تاکید کی کہ اس راز کو کسی پر ظاہر نہ ہونے دینا۔کے سے رخصت ہو کر یہ شخص دن کو چھپتا ہوا اور رات کو سفر کرتا ہوا مدینے کی طرف روانہ ہوا۔چھٹے
دن مدینے پہنچ گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پتہ لیتے ہوئے سیدھا قبیلہ بنی عبد الاشہل کی مسجد میں پہنچا جہاں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تشریف لے گئے ہوئے تھے۔چونکہ ان ایام میں نئے سے نئے آدمی مدینے میں
آتے رہتے تھے اس لیے کسی مسلمان کو اس کے متعلق شبہ نہیں ہوا کہ کس نیت سے آیا ہے۔مگر جو نہی یہ مسجد میں
داخل ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی طرف آتے دیکھا تو آپ نے فرمایا یہ شخص کسی بری نیت سے
آیا ہے۔اونچی آواز میں آپ نے فرمایا۔اس تک یہ الفاظ پہنچ گئے ، وہ یہ الفاظ سن کر اور بھی تیزی کے ساتھ آپ کی
طرف بڑھا مگر ایک انصاری رئیس اُسید بن حضیر فور لپک کر اس کے ساتھ لپٹ گئے اور اس جد وجہد میں ان کا
ہاتھ اس کے چھپے ہوئے خنجر پر بھی جا پڑا۔پھر وہ گھبر اکر بولا کہ میرا خون میراخون۔یعنی تو نے مجھے زخمی کر دیا۔جب اسے مغلوب کر لیا گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ سچ سچ بتاؤ کہ تم کون ہو اور کس
ارادے سے آئے ہو ؟ اس نے کہا کہ میری جان بخشی کی جائے تو میں بتادوں گا۔آپ نے فرمایا کہ ہاں اگر تم ساری
بات سچ سچ بتا دو تو پھر تمہیں معاف کر دیا جائے گا۔جس پر اس نے سارا قصہ من و عن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی

خطبات مسرور جلد 17
235
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
خدمت میں عرض کر دیا اور یہ بھی بتایا کہ ابو سفیان نے اس سے اس قدر انعام کا وعدہ کیا تھا۔اس کے بعد یہ شخص
چند دن تک مدینے میں ٹھہرا اور پھر اپنی خوشی سے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں سن کے، مسلمانوں کے
ساتھ رہ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ بگوشوں میں داخل ہو گیا۔اسلام لے آیا۔ابوسفیان کی اس خونی سازش نے اس بات کو آگے سے بھی زیادہ ضروری کر دیا کہ ملے والوں کے
ارادے اور نیت سے آگاہی رکھی جائے۔تاکہ پتا لگے کہ ان کی کیا نیت ہے کہ اس طرح کی خفیہ سازشیں بھی کر
رہے ہیں۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وجہ سے اپنے دو صحابی عمرو بن امیہ ضمری اور سلمہ بن اسلم،
جن کا ذکر ہو رہا ہے، ان کو کتے کی طرف روانہ فرمایا اور ابوسفیان کی اس سازش قتل اور اس کی سابقہ خون آشام
کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ بھی اجازت دے دی کہ اگر موقع پائیں تو بے شک اسلام کے اس
حربی جنگی دشمن کا خاتمہ کر دیں۔مگر جب امیہ اور ان کا ساتھی مکہ میں پہنچے تو قریش ہوشیار ہو گئے اور یہ
دو صحابی اپنی جان بچا کر مدینے کی طرف واپس لوٹ آئے۔راستے میں انہیں قریش کے دو جاسوس مل گئے
جنہیں رؤسائے قریش نے مسلمانوں کی حرکات و سکنات کا پتا لینے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات
کا علم حاصل کرنے کے لیے بھیجا تھا۔اب یہ بھی کوئی تعجب نہیں کہ یہ تدبیر بھی قریش کی کسی اور خونی سازش کا
پیش خیمہ ہو ، جیسے پہلے ایک آدمی کو بھیجا تھا۔ان کو بھی بھیجا ہو کہ سازش کر کے نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
قتل کریں مگر خدا کا ایسا فضل ہوا کہ امیہ اور سلمہ بن اسلم کو ان کی جاسوسی کا پتا چل گیا جس پر انہوں نے ان
جاسوسوں پر حملہ کر کے انہیں قید کر لینا چاہا مگر انہوں نے سامنے سے مقابلہ کیا۔چنانچہ اس لڑائی میں ایک
جاسوس تو مارا گیا اور دوسرے کو قید کر کے وہ اپنے ساتھ مدینے میں واپس لے آئے۔اس سریہ کی تاریخ کے متعلق مؤرخین میں اختلاف ہے۔ابن ہشام اور طبری اسے 14 ہجری میں بیان
کرتے ہیں مگر ابن سعد نے اسے 16 ہجری میں لکھا ہے۔علامہ ق قسطلانی اور زرقانی نے ابن سعد کی روایت کو ترجیح دی
ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ان ساروں کی ( تحقیق کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ لہذا میں نے بھی اسے
16 ہجری میں بیان کیا ہے۔اللہ بہتر جانتا ہے۔واللہ اعلم۔ابن سعد کی روایت کے مفہوم کی تائید بیہقی نے بھی کی ہے
مگر اس میں اس واقعہ کے زمانہ کا پتا نہیں چلتا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحہ 741 تا 743)
صلح حدیبیہ کے موقع پر حضرت سلمہ بن اسلم کا ذکر یوں ملتا ہے کہ حضرت ام عمارہ بیان کرتی ہیں کہ
میں صلح حدیبیہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہی تھی جبکہ آپ بیٹھے ہوئے تھے اور حضرت عبادین پیشر ہے، اور
حضرت سلمہ بن اسلم دونوں اپنی خود پہنے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے پہرہ دے رہے تھے۔جب قریش کے سفیر سہیل بن عمرو نے اپنی آواز کو بلند کیا تو ان دونوں نے اسے کہا کہ اپنی آواز کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے سامنے دھیما رکھو، آہستہ رکھو، ہلکی رکھو۔(کتاب المغازى جلد 2 صفحه 93 باب غزوة الحديبية، دار الكتب العلمية بيروت 2004ء)

خطبات مسرور جلد 17
236
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
یہ ان کی ایک خاص خدمت کا ذکر ہے جو اس موقعے پر بیان ہوا۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عقبہ بن عثمان ہے۔حضرت عقبہ بن عثمان کی والدہ کا نام
ام جميل بنت قطبہ تھا۔(الطبقات الكبرى لابن۔سعد الجزء الثالث صفحه 300 وَمِنْ بَنِي زُرَيق بِنْ عَامِرُ بِن زُریق۔۔۔دار احياء التراث
العربي بيروت لبنان 1996ء)
حضرت عقبہ اللہ انصار کے قبیلہ بَنُو زُریق میں سے تھے۔حضرت عقبہ اللہ اور آپ کے بھائی
حضرت سعد بن عثمان کو غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی تھی۔مختلف تاریخی کتب
میں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ غزوہ احد کے موقعے پر جو چند لوگ حملے کی شدت سے وقتی طور پر بھاگ اٹھے تھے ان میں
سے دو شخص حضرت عقبہ بن عثمان اور حضرت سعد بن عثمان بھی تھے۔یہاں تک کہ وہ آخوض کے بالمقابل ایک پہاڑ جکعب پر پہنچ گئے اور تین روز تک وہاں قیام کیا۔اغوص
مدینے سے چند میل کے فاصلے پر ایک مقام ہے۔پھر جب وہ دونوں واپس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہوئے تو انہوں نے اس بات کا ذکر کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔لَقَدْ ذَهَبْتُمْ فِيهَا
عَرِيضَةً۔یعنی تم اس طرف چل دیے جس میں کشادگی تھی۔(اسدالغابة في معرفة الصحابة الجزء الرابع صفحه 54-5 عُقْبَهُ بِن عُثْمَان دار الكتب العلمية بيروت 2008ء)
(جامع البيان في تاويل القرآن معروف تفسیر طبری جزء 4 صفحه 183-184، سورة آل عمران زیر آیت 156
مطبوعه دار احياء التراث العربى بيروت 2001ء) (معجم البلدان جزء 1 صفحه 180 زیر لفظ اعوص)
بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی چشم پوشی فرمائی اور ان کی غلطی سے درگزر فرمایا۔کوئی باز پرس نہیں کی۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عبد اللہ بن سہل۔حضرت عبد اللہ بن سہل کا تعلق قبیلہ
بنی زَعُورَاء سے تھا جو کہ بنو عبد الاشہل کے حلیف تھے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ عنسانی تھے۔حضرت عبد اللہ کے
دادا کا نام بعض نے زید اور بعض نے رافع بھی بیان کیا ہے۔حضرت عبد اللہ کی والدہ کا نام صعبه بنت تیہان تھا
جو حضرت ابو الهيثم بن تيمان پے کی بہن تھیں۔آپ حضرت رافع بن سہل کے بھائی تھے۔حضرت عبد اللہ غزوہ بدر
میں شریک ہوئے۔آپ کے بھائی حضرت رافع آپ کے ہمراہ غزوہ احد اور خندق میں شریک ہوئے۔حضرت عبد اللہ
غزوہ خندق میں شہید ہوئے۔بنو عُوَیف کے ایک شخص نے آپ کو تیر مار کر شہید کیا تھا۔(السيرة النبويه لابن هشام ،صفحه 464 ، الانصار ومن معهم ، دارالکتب العلميه بيروت 2001ء) (الطبقات
الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 236، عبدالله بن سهل، دار احياء التراث العربى 1996ء)(اسد الغابه
في معرفة الصحابه لابن اثیر جلد3، صفحہ 269 عبدالله بن سهل، دارالکتب العلميه بيروت 2008ء)
مغیرہ بن حکیم بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ سے پوچھا کہ کیا آپ غزوہ بدر میں شریک

خطبات مسرور جلد 17
237
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
تھے ؟ آپ نے جواب دیا کہ ہاں اور میں بیعت عقبہ میں بھی شامل تھا۔(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد لعلى بن ابى بكر جلد 6 صفحه 108، كتاب المغازى والسير باب قد حضر بدرا
جماعة، حديث 10044 ، دار الکتب العلميه بيروت 2001ء)
حضرت عبد اللہ کے غزوہ حمراء الاسد ، جو مدینہ سے آٹھ میل کے فاصلے پر ایک مقام ہے،
(معجم البلدان جلد 2 صفحه 181 زیر لفظ حمراء الاسد)
اس میں شامل ہونے کا ذکر بھی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کتاب سُبُلُ الْهُدی ، میں یوں ملتا ہے
کہ حضرت عبد اللہ بن سہل اور حضرت رافع بن سہل دونوں بھائی جو قبیلہ بنو عبد الاشہل میں سے تھے جب وہ دونوں
غزوۂ احد سے واپس آئے تو وہ شدید زخمی تھے۔جنگ میں زخمی ہو گئے اور حضرت عبد اللہ زیادہ زخمی تھے۔جب ان
دونوں بھائیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حمراء الاسد کی طرف جانے اور اس میں شمولیت کی بابت
آپ کے حکم کے بارے میں سنا تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا۔بخدا اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہمراہ غزوہ میں شرکت نہ کر سکے تو یہ ایک بہت بڑی محرومی ہو گی۔زخمی حالت میں تھے لیکن اس کے باوجو د بھی
ایک جذبہ تھا۔ایمان میں پختگی تھی۔پھر کہنے لگے بخدا ہمارے پاس کوئی سواری بھی نہیں ہے جس پر ہم سوار ہوں
اور نہ ہی ہم جانتے ہیں کہ ہم کس طرح یہ کام کریں۔حضرت عبد اللہ نے کہا کہ آؤ میرے ساتھ ہم پیدل چلتے ہیں۔حضرت رافع نے کہا کہ اللہ کی قسم امجھے تو زخموں کی وجہ سے چلنے کی سکت بھی نہیں ہے۔آپ کے بھائی نے کہا کہ آؤ
ہم آہستہ آہستہ چلتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے ہیں۔چنانچہ وہ دونوں گرتے پڑتے چلنے
لگے۔حضرت رافع نے کبھی کمزوری محسوس کی تو حضرت عبد اللہ نے حضرت رافع کو اپنی پیٹھ پر اٹھا لیا۔کبھی وہ پیدل
چلنے لگے۔ایسی حالت تھی کہ دونوں ہی زخمی تھے لیکن جو بہتر تھے وہ زیادہ زخمی کو اپنی پیٹھ پر اٹھا لیتے تھے لیکن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلتے رہے۔کمزوری کی وجہ سے بعض دفعہ ایسی حالت ہوتی تھی کہ وہ
حرکت بھی نہیں کر سکتے تھے۔یہاں تک کہ عشاء کے وقت وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہو گئے۔صحابہ کرام اس وقت آگ جلا رہے تھے۔ایک ڈیرہ ڈال لیا تھا۔رات کا وقت تھا تو آپ دونوں کو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا۔اس رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہرے پر
حضرت عباد بن بشیر و متعین تھے۔جب یہ پہنچے وہاں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ، دونوں سے
پوچھا کہ کس چیز نے تمہیں روکے رکھا تو ان دونوں نے اس کا سبب بتایا کہ کیا وجہ ہو گئی۔اس پر آپ نے ان دونوں
کو دعائے خیر دیتے ہوئے فرمایا اگر تم دونوں کو لمبی عمر نصیب ہوئی تو تم دیکھو گے کہ تم لوگوں کو گھوڑے اور خچر اور
اونٹ بطور سواریوں کے نصیب ہوں گے۔ابھی تو تم گرتے پڑتے پیدل آئے ہو لیکن لمبی زندگی پاؤ گے تو یہ دیکھو
گے کہ یہ سب سواریاں تمہیں میسر آجائیں گی لیکن ساتھ یہ بھی فرمایا کہ لیکن وہ تمہارے لیے تم دونوں کے اس
سفر سے بہتر نہیں ہوں گی جو تم نے پیدل گرتے پڑتے کیا ہے۔(سُبل الهدى والرشاد فى سيرة خير العباد لمحمد بن يوسف، جلد 4 صفحه 310 ، الباب الرابع عشر في غزوه
حمراء الاسد، دار الكتب العلميه بيروت 1993ء)

خطبات مسرور جلد 17
238
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
جو اس کا ثواب ہے اور جو اس کا اجر ملے گا اور جو اس کی برکات ہیں وہ بہت زیادہ ہیں۔غزوہ حمراء الاسد کی تفصیل کہ یہ کیا تھا جس کے لیے یہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے
گئے تھے اس کے بارے میں کچھ تفصیل حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھی ہے۔نبی کریم اور آپ کے اصحاب کی
غزوۂ احد سے واپسی اور غزوہ حمراء الاسد کی تفصیل اس طرح ہے کہ احد کی جنگ کے بعد مدینہ میں جو رات تھی
ایک سخت خوف کی رات تھی کیونکہ باوجود اس کے کہ بظاہر لشکرِ قریش نے مکہ کی راہ لے لی تھی یہ اندیشہ تھا کہ یہ
فعل مسلمانوں کو غافل کرنے کی نیت سے نہ ہو۔بظاہر تو احد کی جنگ میں وہ جیتے ہوئے تھے اور مکہ واپس لوٹ رہے تھے
لیکن مسلمانوں کو یہ فکر تھی کہ کہیں یہ نہ ہو کہ یہ بھی کوئی چال ہو اور مدینے پر حملہ کرنے کے لیے پھر واپس لوٹ آئیں
اور اچانک لوٹ کر مدینہ پر حملہ آور ہو جائیں۔لہذا اس رات کو مدینے میں اسی احتیاط کی وجہ سے، شک کی وجہ سے
پہرے کا انتظام کیا گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان کا خصوصیت سے تمام رات صحابہ نے پہرہ دیا۔صبح ہوئی تو پتالگا کہ یہ اندیشہ محض خیالی نہیں تھا کیونکہ فجر کی نماز سے قبل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
یہ اطلاع پہنچی کہ قریش کا لشکر مدینے سے چند میل کے فاصلے پر ٹھہر گیا ہے اور رؤسائے قریش میں یہ سر گرم بحث
جاری ہے کہ اس فتح سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کیوں نہ مدینے پر حملہ کر دیا جائے اور بعض قریش ایک دوسرے
کو طعنہ دے رہے تھے کہ نہ تو تم نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو قتل کیا اور نہ مسلمان عورتوں کو لونڈیاں بنایا اور نہ ان
کے مال و متاع پر قابض ہوئے، قبضہ کیا بلکہ جب تم ان پر غالب آئے اور تمہیں یہ موقع ملا کہ تم ان کو ملیا میٹ
کر دیتے تو تم انہیں یونہی چھوڑ کر واپس چلے آئے ہو تا کہ وہ پھر زور پکڑ جائیں۔پس اب بھی موقع ہے کہ واپس چلو
اور مدینے پر حملہ کر کے مسلمانوں کی جڑ کاٹ دو۔اس کے مقابل بعض دوسرے یہ بھی کہتے تھے کہ تمہیں ایک فتح
حاصل ہوئی ہے۔اسے غنیمت سمجھو اور مکہ واپس لوٹ چلو۔ایسا نہ ہو کہ یہ شہرت بھی کھو بیٹھو جو تمہیں حاصل ہوئی
ہے اور یہ فتح جو ہے وہ شکست کی صورت میں بدل جائے کیونکہ اب اگر تم لوگ واپس کوٹے اور مدینے پر حملہ آور
ہوئے تو یقیناً مسلمان جان توڑ کر لڑیں گے اور جو لوگ احد میں شامل نہیں ہوئے تھے وہ بھی میدان میں نکل آئیں
گے۔مگر بالآخر جو شیلے لوگوں کی رائے غالب آئی اور قریش مدینہ کی طرف واپس لوٹنے کے لیے تیار ہو گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب ان واقعات کی اطلاع ہوئی تو آپ نے فوراً اعلان فرمایا کہ مسلمان تیار ہو جائیں مگر
ساتھ ہی یہ بھی حکم دیا کہ سوائے ان لوگوں کے جو احد میں شریک ہوئے تھے اور کوئی شخص ہمارے ساتھ نہ
نکلے۔چنانچہ احد کے مجاہدین جن میں سے اکثر زخمی تھے ( اور دوزخمیوں کا ذکر تو میں نے کر ہی دیا) اپنے زخموں
کو باندھ کر اپنے آقا کے ساتھ ہو لیے اور لکھا ہے کہ اس موقعے پر مسلمان ایسی خوشی اور جوش کے ساتھ نکلے کہ
جیسے کوئی فاتح لشکر فتح کے بعد دشمن کے تعاقب میں نکلتا ہے۔آٹھ میل کا فاصلہ کلے کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم
حمراء الاسد میں پہنچے جہاں دو مسلمانوں کی نعشیں، لاشیں ان کو میدان میں پڑی ہوئی ملی تھیں۔تحقیقات پر م
ہوا کہ یہ وہ جاسوس تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے پیچھے روانہ کیے تھے مگر جنہیں قریش نے
موقع پا کر قتل کر دیا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان شہداء کو ایک قبر کھدوا کر اس میں اکٹھا دفن کر وا دیا
معلوم

خطبات مسرور جلد 17
239
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
اور اب چونکہ شام ہو چکی تھی آپ نے وہیں ڈیر اڈالنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ میدان میں مختلف مقامات پر آگ روشن
کر دی جائے۔وسیع جگہ پر آگیں جلا دی جائیں۔چنانچہ دیکھتے ہی دیکھتے حمراء الاسد کے میدان میں پانچ سو آگئیں
شعلہ زن ہو گئیں جو ہر دُور سے دیکھنے والے کے دل کو مرعوب کرتی تھیں۔بڑا رعب پڑنے لگ گیا۔مختلف لوگ سمجھیں
کہ یہ آبادی ہے اور بڑے بڑے مختلف کیمپ بنے ہوئے ہیں۔غالباً اسی موقع پر قبیلہ خُزاعہ کا ایک مشرک رئیس معبد نامی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے احد کے مقتولین کے متعلق اظہارِ ہمدردی کی اور پھر
اپنے راستے پر روانہ ہو گیا۔دوسرے دن جب وہ مقام رؤ حَاء ( یہ بھی ایک مقام ہے، جگہ ہے جو مدینہ سے چالیس
میل کے فاصلے پر ہے۔وہاں پہنچا تو کیادیکھتا ہے کہ قریش کا لشکر وہاں ڈیر اڈالے پڑا ہے (جو بحث کر کے واپس مدینہ
میں آرہے تھے ) اور مدینہ کی طرف واپس چلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔معبد فوراً ابوسفیان کے پاس گیا اور اسے جاکر
کہنے لگا کہ تم کیا کرنے لگے ہو۔اللہ کی قسم! میں نے تو ابھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لشکر کو حمراء الاسد میں
چھوڑا ہے۔میں انہیں وہاں چھوڑ کر آیا ہوں اور ایسا بارعب لشکر ہے جو میں نے کبھی نہیں دیکھا۔اور احد کی
ہزیمت کی ندامت ، (جو جنگ ہاری ہے اس کی ندامت) میں ان کو اتنا جوش ہے کہ تمہیں دیکھتے ہی وہ بھسم کر
دیں گے ، کھا جائیں گے، ختم کر دیں گے۔ابوسفیان اور اس کے ساتھیوں پر معبد کی ان باتوں سے ایسار عب پڑا کہ وہ
مدینے کی طرف لوٹنے کا ارادہ ترک کر کے فوراً کتے کی طرف روانہ ہو گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و
کو لشکرِ قریش کے اس طرح بھاگ نکلنے کی اطلاع موصول ہوئی تو آپ نے خدا کا شکر ادا کیا اور فرمایا کہ یہ خدا کار عب
ہے جو اس نے کفار کے دلوں پر مسلط کر دیا ہے۔اس کے بعد آپ نے حمراء الاسد میں دو تین دن اور قیام فرمایا
اور پھر پانچ دن کی غیر حاضری کے بعد مدینے میں واپس تشریف لے آئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین صفحہ 504-505) ( لغات الحدیث جلد 2 صفحہ 149 زیر لفظ روحاء)
اگلا ذکر جن صحابی کا ہے ان کا نام حضرت عتبہ بن ربیعہ یہ ہے۔حضرت عتبہ کا تعلق کس قبیلے
سے تھا اس کے بارے میں مورخین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ حضرت عُتبہ بن
ربیعہ قبیلہ بنولوذان کے حلیف تھے اور ان
کا تعلق قبیلہ بہراء سے تھا۔بعض کے نزدیک آپ قبیلہ اوس
کے حلیف تھے۔بہر حال آپ کو غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہونے کی سعادت ملی۔علامہ ابن حجر عسقلانی بیان
کرتے ہیں کہ جنگ پر موک میں شامل ہونے والے امراء میں سے ایک کا نام عتبہ بن ربیعہ ملتا ہے۔وہ کہتے ہیں
کہ میرے نزدیک یہی وہ صحابی ہیں۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 469 الانصار ومن معهم / من بنى لوذان وحلفائهم “ دار الكتب العلميه
بيروت لبنان 2001ء) (الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 284 عُتْبَة مِنْ رَبِيعَة مِنْ خَالِدٌ
داراحياء التراث العربي بيروت لبنان 1996ء) (الاصابه في تمييز الصحابه جلد 4 صفحه 360 عُتْبَةُ مِنْ رَبِيعَة
بن خَالِدٌ، مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
جنگ یرموک کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ 12 / ہجری میں حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب حج
کی ادائیگی سے واپس مدینہ تشریف لائے تو آپ نے 13 ہجری کے آغاز میں مسلمانوں کی فوجوں کو ملک شام کی

240
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
خطبات مسرور جلد 17
طرف روانہ کیا۔چنانچہ حضرت عمرو بن عاص کو فلسطین کی طرف، یزید بن ابوسفیان، حضرت ابوعبیده بن
الجراح اللہ اور حضرت شرحبیل بن حسنہ کو حکم دیا کہ شام کے بالائی علاقے بلقاء پر سے ہوتے ہوئے
تبو کیہ چلے جائیں۔حضرت ابو بکڑ نے پہلے خالد بن سعید کو امیر مقرر کیا تاہم بعد میں ان کی جگہ یزید بن سفیان کو
امیر بنالیا۔یہ لوگ سات ہزار مجاہدین کے ہمراہ ملک شام کی طرف روانہ ہوئے۔اسلامی لشکر کے امراء اپنی فوجوں کو
لے کر شام پہنچے۔ہر قل خود چل کر حمص آیا اور رومیوں کا بہت بڑ الشکر تیار کیا۔اس نے مسلمان امراء کے مقابلے
کے لیے الگ الگ امیر مقرر کیے۔دشمن کی تیاری دیکھ کر مسلمانوں پر اور بعض ان میں سے اتنے ایمان والے
بھی نہیں تھے ، ہیبت طاری ہو گئی کیونکہ مسلمانوں کی تعداد اس وقت ستائیس ہزار تھی۔اس صورت حال میں
حضرت عمرو بن عاص نے ہدایت دی کہ تم سب ایک جگہ جمع ہو جاؤ کیونکہ جمع ہونے کی صورت میں قلت تعداد کے
باوجود تمہیں مغلوب کرنا آسان نہیں ہو گا۔تھوڑے ہو اس لشکر کے مقابلے پر لیکن اگر اکٹھے ہو جاؤ گے تو آسانی
سے تمہارے پر فتح نہیں پائی جائے گی۔اگر علیحدہ علیحدہ رہے ہر لیڈر کے اندر تو یاد رکھو تم میں سے ایک بھی ایسا باقی
نہیں رہے گا جو کسی آگے والے کے کام آسکے کیونکہ ہم میں سے ہر ایک پر بڑی بڑی فوجیں مسلط کر دی گئی ہیں۔چنانچہ طے یہ ہوا کہ یرموک کے مقام پر سب مسلمان فوجیں اکٹھی ہو جائیں۔یہی مشورہ حضرت ابو بکر نے بھی
مسلمانوں کو بھجوایا اور فرمایا کہ جمع ہو کر ایک لشکر بن جاؤ اور اپنی فوجوں کو مشرکین کی فوجوں سے بھڑا دو۔تم اللہ
کے مددگار ہو۔اللہ اس کا مددگار ہے جو اللہ کا مددگار ہے اور وہ اس کو رسوا کرنے والا ہے جس نے اس کا انکار کیا۔تم
جیسے لوگ قلت تعداد کی وجہ سے کبھی مغلوب نہیں ہو سکتے۔حضرت ابو بکر نے پیغام بھجوایا کہ بیشک تم تھوڑے ہو
لیکن اگر ایمان ہے اور اکٹھے ہو کر لڑو گے تو کبھی مغلوب نہیں ہو سکتے کیونکہ تم خد اتعالیٰ کی خاطر لڑ رہے ہو۔فرمایا کہ
دس ہزار بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ اگر گناہوں کے طرف دار بن کر اٹھیں گے تو وہ دس ہزار سے ضرور مغلوب ہو
جائیں گے۔تعداد کی فکر نہ کرو کیونکہ اگر تم دس ہزار ہو یا اس سے بھی زیادہ ہو لیکن اگر وہ گناہ کرنے والے ہیں اور
غلط کام کرنے والے ہیں تو پھر ضرور مغلوب ہوں گے لہذا تم گناہوں سے بچو۔اپنے آپ کو پاک بھی کرو اور ایک ہو
جاؤ۔اکائی پیدا کرو اور پیر موک میں مل کر کام کرنے کے لیے جمع ہو جاؤ۔تم میں سے ہر ایک امیر اپنی فوج کے ساتھ
نماز ادا کرے۔صفر 13 / ہجری سے لے کر ربیع الثانی تک مسلمانوں نے رومی لشکر کا محاصرہ کیا تاہم مسلمانوں کو اس
دوران کامیابی نہیں ملی۔اس دوران حضرت ابو بکر نے حضرت خالد بن ولید کو بطور کمک کے عراق سے یرموک
پہنچنے کا حکم دیا۔حضرت خالد بن ولید اس وقت عراق کے گورنر تھے۔حضرت خالد کے پہنچنے سے قبل تمام امراء
الگ الگ اپنی فوج کو لے کر لڑ رہے تھے تاہم حضرت خالد نے وہاں پہنچ کر تمام مسلمانوں کو ایک امیر مقرر کرنے کی
نصیحت کی جس پر سب نے حضرت خالد بن ولید کو امیر مقرر کر لیا۔رومیوں کے لشکر کی تعد اد دولاکھ یا دو لاکھ چالیس ہزار کے قریب بیان کی جاتی ہے اور اس کے مقابل پر
مسلمانوں کے لشکر کی تعداد سینتیس ہزار سے لے کر چھیالیس ہزار تک بیان کی جاتی ہے، تقریبا پانچواں حصہ تھی۔رومی لشکر کی طاقت کا یہ عالم تھا کہ اسی ہزار کے پاؤں میں بیڑیاں پڑی ہوئی تھیں اور چالیس ہزار آدمی زنجیروں میں

241
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
خطبات مسرور جلد 17
بندھے ہوئے تھے تا کہ جان دینے کے سوا بھاگنے کا ان کو خیال بھی نہ آئے۔ایک لاکھ بیس ہزار آدمی ایسا تھا جن کو
اس لیے باندھا گیا تھا کہ صرف انہوں نے لڑنا ہے اور مرنا ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں اور چالیس ہزار آدمیوں نے
خود کو اپنی پگڑیوں کے ساتھ باندھا ہوا تھا اور اسی ہزار سوار اور اتنی ہزار پیدل تھے۔بے شمار پادری لشکر کو جوش
دلانے کے لیے رومی لشکر کے ساتھ تھے۔اسی جنگ کے دوران حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمادی الاولیٰ میں
بیمار ہوئے اور جمادی الاخری میں وفات پائی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ۔حضرت خالد نے اس جنگ میں مسلمانوں کے لشکر کو بہت سارے دستوں میں تقسیم کر دیا جن کی
چھتیس سے لے کر چالیس تک بیان کی جاتی ہے لیکن ایک ہی امیر کے تحت لڑ رہے تھے۔ان دستوں میں سے ایک
دستے کے نگران حضرت عقبہ بن ربیعہ تھے۔حضرت خالد نے کہا کہ دشمن کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن ہماری اس
ترتیب کی وجہ سے مسلمانوں کا لشکر دشمن کو بظاہر زیادہ نظر آئے گا۔اسلامی لشکر کی اہمیت کا اندازہ اس سے ہو سکتا
ہے کہ تقریباً ایک ہزار ایسے بزرگ اس لشکر میں تھے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک دیکھا
ہو ا تھا۔سو ایسے صحابہ تھے جو غزوہ بدر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہو چکے تھے۔فریقین میں
بڑی خونریز جنگ کا آغاز ہوا۔اسی دوران مدینہ سے ایک قاصد خبر لے کر آیا کوئی خبر لے کر آیا۔سواروں نے اسے
روکا تو اس نے بتایا کہ سب خیریت ہے مگر اصل واقعہ یہ تھا کہ وہ حضرت ابو بکر کی وفات کی خبر لایا تھا۔لوگوں نے
قاصد کو حضرت خالد کے پاس پہنچایا اور اس نے چپکے سے حضرت ابو بکر کی وفات کی خبر دی اور فوج کے لوگوں سے
جو کچھ کہا وہ بھی بتادیا کہ میں نے ان کو کچھ نہیں بتایا۔حضرت خالد بن ولید نے اس سے خط لے کر اپنے ترکش میں
تیر رکھنے کی جگہ میں ڈال لیا، کیونکہ انہیں اندیشہ تھا کہ اگر یہ خبر لشکر کو معلوم ہو گئی تو پھر ابتری پھیلنے کا خدشہ ہے۔مسلمان شاید اس طرح نہ لڑیں۔بہر حال مسلمان ثابت قدم رہے اور شام تک خوب لڑائی ہوئی تاہم رومی لشکر نے
پھر بھاگنا شروع کر دیا۔اس جنگ میں ایک لاکھ سے زائد رومی فوجی ہلاک ہوئے اور کل تین ہزار مسلمان اس جنگ
میں شہید ہوئے۔ان شہداء میں حضرت عکرمہ بن ابو جہل بھی تھے۔قیصر کو جب اس ہزیمت کی خبر ملی تو وہ اس
وقت حمص میں مقیم تھاوہ فوراوہاں سے نکل کے بھاگ گیا۔فتح یرموک کے بعد اسلامی فوجیں پورے ملک شام میں پھیل گئیں اور قِنَّسُرِين، انطاکیہ، جُوْمَه،
سَامِين، تيزين، قُورُش، تَل عَزَازُ، دُلُوك ، رَعْبَان و غیره مقامات پر نہایت آسانی سے فتح حاصل کی۔(ماخوذ از تاریخ الطبری جلد 4 صفحه 53 تا 63ثم دخلت سنة ثلاث عشرة۔۔۔۔۔۔دارالفکر بيروت 2002ء)
( خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم ، از شاہ معین الدین احمد ندوی ، صفحہ 126 ، مکتبہ رحمانیہ لاہور)
(الكامل في التاريخ جلد 2 صفحه 326 سنة 15 مطبوعه دار الكتاب العربي بيروت 2012ء)
آج جن صحابہ کا ذکر تھا وہ یہی ہے۔اگلے ذکر اب شاید پھر رمضان کے بعد ہی ہوں گے۔ان شاء اللہ اب
رمضان بھی اگلے ہفتے سے شروع ہونے والا ہے۔اب ایک ذکر میں کرنا چاہتا ہوں۔ایک جنازہ نماز جمعہ کے بعد پڑھاؤں گا جو مکر مہ صاحبزادی صبیحہ بیگم صاحبہ

خطبات مسرور جلد 17
242
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019
کا ہے جو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی نواسی تھیں۔آپؐ کی سب سے بڑی بیٹی کی بڑی بیٹی تھیں اور
حضرت مرزارشید احمد صاحب کی بیٹی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے، حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ
اور حضرت ام ناصر رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بیٹے صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب کی اہلیہ تھیں۔30 اپریل کو توے
سال کی عمر میں ، طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔اور اس رشتے سے وہ
میری ممانی بھی تھیں۔حضرت مرزار شید احمد صاحب حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے بیٹے تھے اور جیسا
کہ میں نے بتایا کہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی سب سے بڑی بیٹی امۃ السلام بیگم صاحبہ کی یہ بیٹی تھیں۔حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ربوہ میں اپنے خاندان کی جس آخری شادی میں شمولیت فرمائی وہ ان کی
شادی تھی۔آپ حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی بیگم حضرت سیدہ آصفہ بیگم صاحبہ کی بڑی بہن تھیں۔ان کے باقی ایک بہن اور تین بھائی ہیں۔آپ کی ہمشیرہ انیسہ فوزیہ صاحبہ لکھتی ہیں کہ اپنے والدین کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔اس لیے اکثر
فیصلوں میں والدین ان کی رائے کو بڑی اہمیت دیتے تھے کیونکہ بڑی سمجھدار بھی تھیں۔ان پہ بڑا اعتماد کرتے تھے
اور یہ بھی اپنے والدین کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں اور اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی بھی پرورش کی۔اچھی طرح
تربیت کرنے کی کوشش کی۔یہ لکھتی ہیں کہ میرے لیے حضرت مصلح موعودؓ کے کسی بیٹے کے رشتے کے حوالے سے
بات چلی تو حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا کہ یہ اچھا خاندان ہے۔اس گھرانے سے دو بہنیں میری بہوئیں ہیں یعنی
ایک یہ جن کی وفات کا میں ذکر کر رہا ہوں اور ایک حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ علیہ کی بیگم۔فرمایا کہ یہ دو
بہنیں میری بہوئیں ہیں جو بہت پیار کرنے والی اور خاندان کو جوڑنے والی ہیں۔ان کے بیٹے لکھتے ہیں کہ میری والدہ نہایت سادہ، غریب پرور اور ہر کسی کے دکھ سکھ میں کام آنے والی
تھیں۔ضرورت مندوں کا دلی احساس کرتی تھیں۔خیال رکھتی تھیں اور بڑی ہمدرد تھیں۔غریبوں کی ہمدرد تھیں۔ان کی باتیں سن کے آبدیدہ ہو جایا کرتی تھیں۔جس حد تک مدد ہو سکتی تھی کیا کرتی تھیں۔اور کوئی مبالغہ نہیں کہ
ان میں یہ خصوصیات تھیں۔اپنے ملازمین کے ساتھ بھی بڑا اچھا سلوک کرتیں بلکہ ان کی ایک بیٹی نے لکھا کہ کس
طرح (انہیں) بچوں کی طرح پالا کہ ایک ملازمہ کی جب شادی ہونے لگی تو اس نے کہا کہ مجھے ویسا ہی جہیز چاہیے جیسا
آپ نے اپنی بیٹی کو جہیز دیا ہے اور پھر اس کے لیے ان کو جہیز بنا کے بھی دیا۔ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ موصیہ بھی تھیں۔کل ہی ان کا جنازہ ہوا
ہے
اور بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی اولاد کو بھی اپنی والدہ کی نیکیاں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے اور
آپس میں بھی محبت اور پیار سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور جماعت سے اور خلافت سے ہمیشہ وابستہ رکھے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 مئی 2019ء خصوصی اشاعت بسلسلہ یوم خلافت جلد 26 شماره 21-22 صفحہ 05 تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی