بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 17
292
23
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 07 / جون 2019ء بمطابق 07 / احسان 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد۔(ٹلفورڈ، سرے) یو کے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج سے دوبارہ بدری صحابہ کا ذکر شروع کروں گا۔آج جن صحابہ کا ذکر ہے ان میں سے پہلا نام ہے حضرت
عبد اللہ بن طارق۔علامہ زہری کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن طارق ظفری غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔عروہ نے
ان کا نام عبد اللہ بن طارق بلوی لکھا ہے جو انصار کے حلیف تھے۔بعض نے کہا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن طارق بلوی
انصار کے قبیلہ بنو ظفر کے حلیف تھے۔ابن ہشام کے مطابق آپ قبیلہ بلی میں سے تھے اور قبیلہ بنو عبد بن رِزَاحُ
کے حلیف تھے۔حضرت معیب رضی اللہ تعالٰی عنہ بن عبید حضرت عبد اللہ بن طارق کے اخیافی بھائی تھے یعنی
والدہ کی طرف سے حقیقی بھائی تھے۔حضرت عبد اللہ بن طارق کی والدہ بنو عُذرہ کی شاخ بنو گاھل سے تھیں۔حضرت عبد اللہ بن طارق اور حضرت معیب بن عبید غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہوئے اور واقعہ رجمیع کے دن
دونوں بھائیوں کو شہادت نصیب ہوئی۔حضرت عبد اللہ بن طارق ان چھ صحابہ ، یا بعض روایات کے مطابق جس میں
بخاری کی روایت بھی شامل ہے ان کی تعداد دس بتائی جاتی ہے، ان میں شامل تھے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے 13 ہجری کے آخر میں قبیلہ عضل اور قارہ کے چند آدمیوں کے پاس بھیجا تھا تا کہ وہ انہیں دین کے بارے میں
کچھ سمجھ بوجھ دیں اور انہیں قرآن کریم اور اسلامی شریعت کی تعلیم دیں۔رض
جب یہ لوگ مقام رجیع تک پہنچے ، جو حجاز میں ایک چشمہ ہے، جو قبیلہ ھذیل کی ملکیت تھا تو اس پر قبیلہ
ھذیل کے لوگوں نے سرکشی اختیار کرتے ہوئے ان صحابہ کا محاصرہ کیا اور بغاوت کرتے ہوئے ان سے قتال کیا،
جنگ کی۔ان میں سے سات صحابہ کے نام یہ ہیں:
حضرت عاصم بن ثابت، حضرت مرتد بن ابو مرة ، حضرت خبیب بن عدی، حضرت خالد بن بگیر
رض
حضرت زید بن دینہ، حضرت عبد اللہ بن طارق اور حضرت معیب بن عبید۔ان میں حضرت مرثہؓ، حضرت خالد اور
حضرت عاصم اور حضرت معتب عید تو وہیں شہید ہو گئے تھے۔حضرت حبیب اور حضرت عبد اللہ بن طارق اور
حضرت زید نے ہتھیار ڈال دیے تو کافروں نے انہیں قید کر لیا اور ان کو مکہ کی طرف لے کر چلنے لگے۔جب وہ
مقام ظہران ( ظہر ان مکہ سے پانچ میل کے فاصلے پر ایک وادی ہے، وہاں پہنچے تو حضرت عبد اللہ بن طارق نے رسی
سے اپنا ہاتھ چھڑالیا اور اپنی تلوار ہاتھ میں لے لی۔یہ کیفیت دیکھ کر مشرکین ان سے پیچھے ہٹ گئے اور آپ کو پتھروں
رض
خطبات مسرور جلد 17
293
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019
سے مارنا شروع کر دیا یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے۔اور آپؐ کی قبر ظہران میں ہے۔واقعہ کر جمیع ہجرت کے
بعد 36 ویں مہینے میں، جو صفر کا مہینہ ہے اس میں ہوا۔(سیرت ابن هشام صفحه 464 دار الكتب العلميه بيروت 2001ء) (اسد الغابه جلد 3 صفحه 284-285 عبد الله
بن طارق دار الكتب العلميه بيروت (2003ء) (الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 347 عبد الله بن طارق و اخوه
لأمه معتب بن عبيد دار الكتب العلميه (1990ء) (صحيح البخارى كتاب الجهاد باب هل يستأسر الرجل
الخ حديث 3045) (معجم البلدان جلد 4 صفحه 247 دار احياء التراث العربي بيروت)
حضرت حسان اپنے اشعار میں ان اصحاب کا تذکرہ کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ
پھر یہ جو نظم ہے اس کا پہلا شعر ہے:
وَابْنُ الدَّيْنَةِ وَابْنُ طَارِقٍ مِنْهُمْ
وافَاهُ ثَمَّ حِمَامُهُ الْمَكْتُوبُ
صَلَّى الْإِلهُ عَلَى الَّذِيْنَ تَتَابَعُوْا
يَوْمَ الرَّجِيْعِ فَأُكْرِمُوْا وَأَثِيْبُوْا
پہلے شعر کا ترجمہ یہ ہے کہ حضرت ابن دینہ اللہ اور حضرت ابن طارق ان میں سے تھے وہیں موت
ان سے جاملی جہاں وہ ان کے لیے مقدر تھی۔اور پھر جو پہلا شعر ان کی نظم کا تھا اس میں وہ کہتے ہیں کہ خدائے معبود نے
ان پر رحمت نازل کی جو غزوہ ر جمیع کے دن پے در پے شہید ہوئے۔پس انہیں اعزاز بخشا گیا اور انہیں ثواب دیا گیا۔الاستيعاب جلد 3 صفحه 928-929، عبد الله بن طارق دارالجيل بيروت 1992ء)
واقعہ کر جمیع کے بارے میں کچھ صحابہ کے واقعات میں پہلے بھی میں بیان کر چکا ہوں۔کچھ تو یہاں بھی یہ
بیان ہو گیا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جو تفصیل لکھی ہے اس کا مزید خلاصہ بیان کر تاہوں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو چاروں طرف سے کفار کے حملوں کی، ان کے منصوبوں کی بڑی خوفناک
خبریں آرہی تھیں اور جنگ احد کی وجہ سے کفار جو تھے وہ بڑے دلیر بھی ہو رہے تھے ، شوخ بھی ہو رہے تھے اور ان
کی طرف سے خطرہ بہت زیادہ محسوس ہو رہا تھا۔اس بات پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چار ہجری میں صفر کا جو
اسلامی مہینہ ہے اس میں اپنے دس صحابیوں کی پارٹی تیار کی اور ان پر عاصم بن ثابت کو امیر مقرر فرمایا اور ان کو یہ
حکم دیا کہ وہ خفیہ خفیہ مکہ کے قریب جا کر قریش کے حالات دریافت کریں، دیکھیں کہ ان کے کیا ارادے ہیں اور
ان کی کارروائیوں اور ارادوں سے پھر آپ کو اطلاع دیں۔لیکن ابھی یہ پارٹی روانہ نہیں ہوئی تھی کہ قبائل عضل اور
قارہ کے چند لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہمارے قبائل میں بہت سے آدمی اسلام کی
طرف مائل ہیں۔اور ہمارے ساتھ آپ چند آدمی روانہ کریں جو ہمیں اسلام کے بارے میں بتائیں اور اسلام کی تعلیم
دیں تاکہ ہم مسلمان ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ خواہش معلوم کر کے وہی خبر رساں پارٹی جو
مکہ کی طرف بھیجنے کے لیے تیار کی گئی تھی وہ وہاں کی بجائے ان کے ساتھ روانہ کر دی۔لیکن جیسا کہ ثابت ہوا کہ یہ
لوگ جھوٹے تھے اور بنو لحیان کے بھڑکانے پر مدینہ آئے تھے ، ان کے کہنے پر مدینہ آئے تھے جنہوں نے اپنے
خطبات مسرور جلد 17
294
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019
رئیس سفیان بن خالد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے یہ چال چلی تھی کہ اس بہانے سے کچھ مسلمان مدینہ سے نکلیں تو
ان پر حملہ کر دیا جائے اور بنو لحیان نے اس خدمت کے معاوضے میں عضل اور قارہ کے لوگوں کے لیے بہت سے
اونٹ انعام کے طور پر مقرر کیے تھے۔جب عضل اور قارہ کے یہ غدار لوگ عُسفان اور مکہ کے درمیان پہنچے تو
انہوں نے بنو لحیان کو خفیہ خفیہ اطلاع بھجوادی کہ مسلمان ہمارے ساتھ آرہے ہیں۔تم بدلہ لینے کے لیے آجاؤ۔جس پر قبیلہ بنو لحیان کے دو سو نوجوان، جن میں سے ایک سو تیر انداز تھے، مسلمانوں کے تعاقب میں نکلے۔یعنی ان
کے بلانے پے وہاں آگئے اور مقام رجیع میں ان کا آمنے سامنے مقابلہ ہو گیا۔دس مسلمان آدمی تھے بعض روایات میں سات ہے تو یہ لوگ پوری طرح ہتھیاروں سے لیس لوگوں کا،
دوسو سپاہیوں کا، دوسو کفار کا، مقابلہ کیا کر سکتے تھے ؟ لیکن مسلمان! اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان مسلمانوں میں ایمانی
جوش تھا اور ہتھیار ڈالنا تو ان کی سرشت میں نہیں تھا۔انہوں نے فوری طور پر ، یہ حکمت عملی اختیار کی کہ ایک قریبی
ٹیلے پر چڑھ گئے تاکہ مقابلے کے لیے تیار ہو جائیں۔کفار نے، جن کے نزدیک دھوکا دینا کوئی ایسی معیوب بات نہیں
تھی، ان کو آواز دی کہ تم پہاڑی پر سے نیچے اتر آؤ ہم تم سے بڑا پختہ عہد کرتے ہیں کہ تمہیں قتل نہیں کریں گے۔عاصم نے جواب دیا کہ ہمیں تمہارے یہ جو عہد و پیمان ہیں ان پے کوئی اعتبار نہیں ہے۔ہم تمہاری اس ذمہ داری پر
نہیں اتر سکتے اور پھر حضرت عاصم نے آسمان کی طرف منہ اٹھا کر کہا کہ اے خدا اتو ہماری حالت کو دیکھ رہا ہے۔اپنے
رسول کو ہماری اس حالت سے اطلاع پہنچا دے۔بہر حال عاصم اور اس کے ساتھیوں نے مقابلہ کیا اور بالآخر لڑتے
لڑتے شہید ہو گئے۔جب سات صحابہ مارے گئے اور صرف حبیب بن عدی اور زید بن دینہ اور عبد اللہ بن طارق باقی
رہ گئے تو کفار نے ، جن کی اصل خواہش یہ تھی کہ ان لوگوں کو زندہ پکڑ لیں، پھر آواز دی کہ اب بھی نیچے اتر آؤ اور
ہم وعدہ کرتے ہیں کہ تمہیں کوئی تکلیف نہیں دیں گے۔اس دفعہ ان لوگوں نے ان کے وعدے پے یقین کر لیا اور
ان کے اس جال میں آکے نیچے اتر آئے مگر نیچے اترتے ہی کفار نے انہیں اپنی تیر کمانوں کی تندیوں سے باندھ دیا۔اس پر حبیب اور زید اور عبد اللہ بن طارق سے صبر نہ ہو سکا۔انہوں نے پکار کے کہا یہ تمہاری بد عہدی ہے اور اب دوبارہ تم نے ہمارے ساتھ کی ہے اور آگے چل کے
نامعلوم کیا کرو گے، ہمیں نہیں پتا۔عبد اللہ نے ان کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا جس پر کفار تھوڑی دیر تک تو
عبد اللہ کو گھسیٹتے ہوئے اور زدو کوب کرتے ہوئے لے گئے اور پھر انہیں قتل کر کے وہیں پھینک دیا۔(عبد اللہ سے
مراد عبد اللہ بن طارق ہیں۔) اس روایت میں یہ درج ہے کہ اس طرح ان کو لے گئے اور ایک روایت میں یہ ہے کہ
انہوں نے اپنے ہاتھ چھڑا لیے اور لڑائی کے لیے تیار ہو گئے۔اس پر انہوں نے پتھر مار کے شہید کر دیا۔لیکن جو بھی
تھا ان کو بہر حال یہاں شہید کر دیا گیا اور وہیں پھینک دیا۔اب چونکہ ان کا انتقام پورا ہو چکا تھا، قریش کو خوش کرنے
کے لیے اور روپے کے لالچ سے خبیب اور زید کو ساتھ لے کر یہ لوگ مکہ کی طرف روانہ ہو گئے۔وہاں پہنچ کر انہیں
قریش کے ہاتھ فروخت کر دیا۔چنانچہ خُبیب کو تو حارث بن عامر بن نوفل کے لڑکوں نے خرید لیا کیونکہ حبیب نے
بدر کی جنگ میں حارث کو قتل کیا تھا اور زید کو صفوان بن امیہ نے خرید لیا۔ย
رور جلد 17
295
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019
یہ حضرت خبیب ہی ہیں جن کے بارے میں یہ بھی روایت ہے کہ جب یہ قید میں تھے تو جس گھر میں یہ
تھے ان کا فروں کا ایک بچہ کھیلتا ہوا ان کے پاس آگیا اور خبیب نے اس کو اپنی گود میں بٹھالیا۔اس پر اس کی ماں بڑی
پریشان تھی تو حضرت خبیب نے اسے کہا کہ پریشان نہ ہو۔اس کو میں کچھ نہیں کہوں گا حالانکہ اس وقت ان کے
ہاتھ میں اُستر اتھا۔اس استرے کی وجہ سے وہ ڈر گئی تھی وہاں۔تو بہر حال یہ حضرت عبد اللہ بن طارق رجیع کے واقعہ
رض
میں اس طرح شہید ہوئے تھے کہ انہوں نے کافروں کے ساتھ آگے جانے سے انکار کر دیا تھا اور وہیں لڑے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 513 تا 515)
دوسرے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عاقل بن بگیر۔حضرت عاقل" کا تعلق قبیلہ
بنو سعد بن لیث سے تھا (سیرت ابن هشام صفحه 462 463 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
حضرت عاقل کا پہلا نام غافل تھا لیکن جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان کا نام عاقل رکھ دیا۔آپ کے والد کا نام تاریخ و سیرت کی زیادہ تر کتب میں بگیر آیا ہے تاہم چند کتابوں میں
ابو نگیر بھی لکھا ہے۔آپ کے والد بگیر زمانہ جاہلیت میں حضرت عمرؓ کے جد امجد نفیل بن عَبْدُ الْعُزَّی کے حلیف
تھے۔اسی طرح بگیر اور ان کے سارے بیٹے بنو نفیل کے حلیف تھے۔حضرت عاقل، حضرت عامر ، حضرت ایاس،
اور حضرت خالد یہ چاروں بھائی بگیر کے بیٹے تھے۔انہوں نے اکٹھے دارِ ارقم میں اسلام قبول کیا اور یہ سب دارِ ارقم
میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے تھے۔حضرت عاقل، حضرت خالد، حضرت عامر اور حضرت ایاس ہجرت کے لیے مکہ سے مدینہ کی طرف روانہ
ہوئے تو انہوں نے اپنے تمام مردوزن کو اکٹھا کر کے ہجرت کی۔سب عورتیں بچے وغیرہ سب نے اکٹھے ہجرت کی۔یوں ان کے گھروں میں کوئی مکہ میں پیچھے باقی نہیں رہا، یہاں تک کہ ان کے دروازے بند کر دیے گئے۔ان سب
لوگوں نے حضرت رفاعہ بن عَبدُ الْمُنْذِر اللہ کے ہاں مدینہ میں قیام کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت عاقل اور حضرت مُبشر بن عَبدُ الْمُنْذِر ل کے درمیان عقد مؤاخات قائم فرمائی، بھائی چارہ قائم
فرمایا، بھائی بھائی بنایا۔آپ دونوں غزوہ بدر میں شہید ہوئے تھے۔ایک قول کے مطابق رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت عاقل اور حضرت مجدد بن زیاد کے در میان عقدِ مواخات قائم فرمایا تھا۔حضرت عاقل غزوہ بدر کے
روز 34 / سال کی عمر میں شہید ہوئے تھے۔آپ کو مالک بن زُھیر بخشمی نے شہید کیا تھا۔عنه
(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 208 ، عاقل بن ابى البكير، دار احیاء التراث العربي 1996ء)
(اسد الغابه جلد 3 صفحه 113 ، عاقل بن البكير دار الكتب العلميه بيروت 2008ء)
(الاصابه جلد 3 صفحه 466 ، عاقل بن البكير دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
ابن اسحاق کہتے ہیں کہ ہمیں حضرت ایاس اور ان کے بھائیوں حضرت عاقل، حضرت خالد اور
حضرت عامر کے علاوہ کوئی بھی چار ایسے بھائی معلوم نہیں جو غزوہ بدر میں اکٹھے شریک ہوئے ہوں۔(الاصابه جلد1، صفحه 310 ، اياس بن البكيري، دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
زید بن اسلم سے مروی ہے کہ ابو نگیر کے لڑکے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے
خطبات مسرور جلد 17
296
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019
اور عرض کی یارسول اللہ !ہماری بہن کا فلاں شخص کے ساتھ نکاح کر دیجیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ بلاش
کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے ؟ یعنی یہ جو چاروں بھائی تھے ان میں سے کچھ بھائی یا چاروں ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں اپنی بہن کے رشتے کے لیے حاضر ہوئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال سے رشتہ کے
متعلق ان سے پوچھا۔تسلی نہیں تھی تو چلے گئے۔وہ لوگ دوسری مرتبہ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہوئے اور عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری بہن کا فلاں شخص کے ساتھ نکاح کر دیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے پھر فرمایا کہ بلال کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے ؟ اس بات پر وہ پھر چلے گئے۔پھر وہ لوگ تیسری مرتبہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ ہماری بہن کا فلاں شخص کے ساتھ نکاح کر
دیجیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلال کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے ؟ پھر مزید فرمایا کہ ایسے شخص کے
بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جو اہل جنت میں سے ہے ؟ اس پر ان لوگوں نے حضرت بلال سے اپنی بہن کا نکاح کر دیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 126 ، بلال بن رباح، داراحياء التراث العربي بيروت 1996ء)
اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت زید بن حارثہؓ ہے۔حضرت زید کے والد کا نام حارثہ بن شراحیل
کے علاوہ حارثہ بن شر خیل بھی بیان کیا جاتا ہے۔آپ کی والدہ کا نام سغدی بنت ثعلبہ تھا۔حضرت زید قبیلہ بنو قضاعة
سے تعلق رکھتے تھے جو یمن کا ایک نہایت معزز قبیلہ تھا۔حضرت زید چھوٹی عمر کے تھے کہ ان کی والدہ انہیں لے کر
میکے گئیں۔وہاں سے بنو قین کے سوار گزر رہے تھے۔سفر کے دوران پڑاؤ ڈالا تو انہوں نے خیمے کے سامنے سے
حضرت زید کو جو ابھی بچے تھے اٹھا لیا اور غلام بنا کر عکاظ کے بازار میں حکیم بن حزام کو چار سو درہم میں فروخت کر
دیا۔حکیم بن حزام نے پھر اپنی پھوپھی حضرت خدیجہ بنت خویلد کی خدمت میں حضرت زید کو پیش کیا اور بعد میں
حضرت خدیجہ نے اپنے تمام غلاموں کے ساتھ حضرت زید کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر د کر دیا۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 188 ذکر اسلام زیدا ثانيا ، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
(ماخوذ از سیر الصحابه جلد دوم صفحه 165 حضرت زید بن حارثه مطبوعہ دار اشاعت کراچی)
ایک روایت کے مطابق جب حضرت زید کو خرید کر مکہ لایا گیا تو اس وقت آپ کی عمر محض آٹھ سال کی تھی۔(عمدة القاري شرح صحيح البخارى كتاب الجنائز باب من جلس عند المصيبة يعرف فيه الحزن جلد 8
صفحه 94 - مطبوعه دارالفکر بیروت)
حضرت زید کی گمشدگی پر آپ کے والد حارثہ کو بہت صدمہ ہوا۔کچھ عرصہ کے بعد بنو کلب کے چند آدمی
حج کرنے کے لیے مکہ آئے تو انہوں نے حضرت زید کو پہچان لیا۔حضرت زید نے انہیں کہا کہ میرے خاندان کو
میرے بارے میں بتانا کہ میں خانہ کعبہ کے قریب بنو معد کے ایک معزز خاندان میں رہتا ہوں اس لیے آپ لوگ
کچھ غم نہ کریں۔بنو کلب کے لوگوں نے جا کر ان کے والد کو اطلاع دی تو وہ بولے کہ رب کعبہ کی قسم ! کیا وہ میرابیٹا
ہی تھا؟ لوگوں نے حلیہ اور تفصیل بتائی تو آپ کے والد حارثہ اور چا کعب مکہ کی طرف چل پڑے۔مکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور فدیہ کے بدلہ اپنے لڑکے حضرت زید کی
آزادی کی درخواست کی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے زید کو بلا کر ان کی رائے طلب کی تو حضرت زید نے اپنے
خطبات مسرور جلد 17
والد اور چچا کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔297
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019
(ماخوذ از سیر الصحابه جلد دوم صفحه 165 تا 168 زید بن حارثہ مطبوعہ دار اشاعت کراچی)
اس واقعہ کی تفصیل حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس طرح بیان فرمائی ہے کہ جب
حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی کی تو آپ سمجھ گئیں کہ میں مالدار ہوں اور
یہ غریب ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو جب ضرورت ہو گی مجھ سے مانگنا پڑے گا اور یہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم
برداشت نہ کر سکیں تو پھر زندگی کیسے گزرے گی۔حضرت خدیجہ میں بڑی ذہانت تھی۔آپ بڑی ہوشیار اور سمجھدار
خاتون تھیں۔آپ نے خیال کیا کہ اگر ساری دولت آپ کی نذر کر دوں تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی احساس
نہیں ہو گا کہ یہ چیز بیوی نے مجھے دی ہے ، بلکہ آپ جس طرح چاہیں گے خرچ کر سکیں گے۔چنانچہ شادی کو ابھی چند
دن ہی گزرے تھے کہ حضرت خدیجہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ میں ایک تجویز پیش کرنا چاہتی
ہوں۔اگر آپ اجازت دیں تو پیش کروں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ کیا تجویز ہے ؟ حضرت خدیجہ نے
کہا کہ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنی ساری دولت اور اپنے سارے غلام آپ کی خدمت میں پیش کر دوں اور یہ سب
آپ کا مال ہو جائے۔آپ قبول فرمالیں تو میری خوشی ہو گی اور خوش قسمتی ہو گی۔آپ نے جب یہ تجویز سنی تو آپ
نے فرمایا خدیجہ ! کیا تم نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے ؟ اگر تو تم سارا مال مجھے دے دو گی تو مال میر ا ہو جائے گا اور پھر
تمہارا نہیں رہے گا۔حضرت خدیجہ نے عرض کیا کہ میں نے سوچ کر ہی یہ بات کی ہے اور میں نے سمجھ لیا ہے کہ
آرام سے زندگی گزارنے کا بہترین ذریعہ یہی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر سوچ لو۔حضرت خدیجہ
نے عرض کیا ہاں ہاں میں نے خوب سوچ لیا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم نے سوچ لیا ہے اور سارا
مال اور سارے غلام مجھے دے دیے ہیں تو میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میرے جیسا کوئی دوسرا انسان میر اغلام کہلائے۔میں سب سے پہلے غلاموں کو آزاد کر دوں گا۔حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا کہ اب یہ آپ کا مال
ہے، جس طرح آپ چاہیں کریں۔آپ یہ سن کر بے انتہا خوش ہوئے۔آپ باہر نکلے، خانہ کعبہ میں آئے اور آپ
نے اعلان فرمایا کہ خدیجہ نے اپنا سارا مال اور اپنے سارے غلام مجھے دے دیے ہیں۔میں ان سب غلاموں کو آزاد
کرتا ہوں۔حضرت مصلح موعودؓ لکھتے ہیں کہ آج کل اگر کسی کو مال مل جائے تو وہ کہے گا کہ چلو موٹر خرید لیں، کو ٹھی
بنالیں، یورپ کی سیر کر لیں اور یا پھر یہ بھی آج کل میں نے دیکھا ہے اور بعض معاملات آتے ہیں کہ اگر بیوی اپنے
خاوند کو مال دے بھی دے تو یہ جو اپنی خواہشات ہیں ان کو پورا کرنے کے علاوہ بیوی کے حقوق ادا کرنے سے بھی
انکاری ہو جاتے ہیں اور پھر کوشش یہ ہوتی ہے کہ مال تو ہمارے پاس آگیا، اب تم ہماری لونڈی باندی ہو اور بیویاں
پھر مجبور ہوتی ہیں۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جو مقام تھا، جو سوچ تھی وہ یہ تھی کہ دین کی خاطر مال خرچ
ہو، اللہ تعالیٰ کی خاطر مال خرچ ہو اور انسانوں کو جو غلام بنایا جاتا ہے اس غلامی کا خاتمہ ہو۔بہر حال آپ کے اندر جو
خواہش پیدا ہوئی تھی وہ یہ تھی کہ جو میری طرح خدا تعالیٰ کے بندے ہیں اور عقل اور دماغ رکھتے ہیں وہ غلام ہو کر
کیوں رہیں۔عرب کے لحاظ سے ہی نہیں ساری دنیا کے لحاظ سے یہ ایک عجیب بات تھی مگر اس عجیب بات کا آپ نے
خطبات مسرور جلد 17
298
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019
اعلان فرمایا اور اس طرح آپ نے مال ملنے پر غیر معمولی سخاء کا ثبوت دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ اعلان فرمایا کہ میں تمام غلاموں کو آزاد کرتا ہوں تو اس پر اور تو
سب غلام چلے گئے صرف زید بن حارثہ جو بعد میں آپ کے بیٹے مشہور ہو گئے تھے وہ آپ کے پاس آئے اور انہوں
نے کہا کہ آپ نے تو مجھے آزاد کر دیا مگر میں آزاد نہیں ہونا چاہتا۔میں آپ کے پاس ہی رہوں گا۔آپ نے اصرار کیا
کہ وطن جاؤ اور اپنے رشتہ داروں سے ملو، اب تم آزاد ہو۔مگر حضرت زید نے عرض کیا کہ جو محبت اور اخلاص میں
نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں دیکھا ہے اس کی وجہ سے آپ مجھے سب سے زیادہ پیارے ہیں۔زید ایک امیر گھر انے
سے تعلق رکھتے تھے لیکن چھوٹی عمر میں ان کو ڈاکو اٹھا لائے تھے اور انہوں نے آپ کو آگے بیچ دیا تھا۔اس طرح یہ
پھرتے پھراتے حضرت خدیجہ کے پاس آگئے۔آپ کے باپ اور چچا کو بہت فکر ہوا، آپ کی تلاش میں نکلے۔انہیں
پتا لگا کہ زید روما میں ہیں۔وہاں گئے تو پتا لگا کہ آپ عرب میں ہیں۔عرب آئے تو پتالگا کہ آپ مکہ میں ہیں۔مکہ میں
آئے تو پتا لگا کہ آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہیں۔وہ آپ کے پاس آئے اور کہا ہم آپ کے پاس آپ
کی شرافت اور سخاوت سن کر آئے ہیں۔آپ کے پاس ہمارا بیٹا غلام ہے۔اس کی جو قیمت آپ مانگیں ہم دینے کے
لیے تیار ہیں۔آپ اسے آزاد کر دیں۔اس کی ماں بڑھیا ہے اور وہ جدائی کے صدمے کی وجہ سے رورو کر اندھی ہو گئی
ہے۔آپ کا بڑا احسان ہو گا اگر آپ منہ مانگی قیمت لے کر اسے آزاد کر دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ آپ کا بیٹا میر اغلام نہیں ہے۔میں اسے آزاد کر چکا ہوں۔پھر آپ نے زید کو بلایا اور فرمایا تمہارے ابا اور چچا
تمہیں لینے آئے ہیں۔تمہاری ماں بڑھیا ہے اور رو رو کر اندھی ہو گئی ہے۔میں تمہیں آزاد کر چکا ہوں۔تم میرے
غلام نہیں ہو۔تم ان کے ساتھ جا سکتے ہو۔حضرت زید نے جواب دیا آپ نے تو مجھے آزاد کر دیا ہے مگر میں تو آزاد
ہونا نہیں چاہتا۔میں تو اپنے آپ کو آپ کا غلام ہی سمجھتا ہوں۔آپ نے پھر فرمایا کہ تمہاری والدہ کو بہت تکلیف ہے اور دیکھو تمہارے ابا اور چھا کتنی دور سے اور کتنی
تکلیف اٹھا کر تمہیں لینے آئے ہیں تم ان کے ساتھ چلے جاؤ۔زید کے والد اور چچانے بھی بہت سمجھایا مگر حضرت زید
نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ آپ بے شک میرے باپ اور چاہیں اور آپ کو مجھ سے محبت
ہے مگر جو رشتہ میرا ان سے قائم ہو چکا ہے وہ اب ٹوٹ نہیں سکتا۔حضرت زید نے کہا، مجھے یہ سن کر کہ میری والدہ
سخت تکلیف میں ہیں بہت دکھ ہوا ہے، مگر ان سے جدا ہو کر میں زندہ نہیں رہ سکوں گا۔یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہو کے میں زندہ نہیں رہ سکوں گا۔ماں کا دکھ بھی ایک طرف
لیکن یہ دکھ مجھے اس سے بڑھ کر ہو گا۔جب زید نے یہ باتیں کیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خانہ خدا میں تشریف لے
گئے اور اعلان کیا کہ زیڈ نے جس محبت کا ثبوت دیا ہے اس کی وجہ سے وہ آج سے میرابیٹا ہے۔اس پر زید کا باپ اور
چچا دونوں خوش ہوئے اور خوش خوش واپس چلے گئے کیونکہ انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ وہ نہایت آرام اور سکھ کی زندگی
بسر کر رہا ہے۔غرض محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کمال اخلاق کا یہ ثبوت ہے کہ جب زید نے وفاداری کا
مظاہرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر معمولی احسان مندی کا ثبوت دیا۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 10 صفحہ 334-335)
اس واقعہ کا ذکر سیرت خاتم النبیین میں یوں ملتا ہے۔جب ان کے والد اور چچا انہیں لینے آئے تو
خطبات مسرور جلد 17
299
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید سے فرمایا تمہیں میری طرف سے بخوشی اجازت ہے۔زید نے جواب دیا کہ میں
آپ کو چھوڑ کر ہر گز نہیں جاؤں گا۔آپ میرے لیے میرے چچا اور باپ سے بڑھ کر ہیں۔یہاں یہ ایک نئی بات
لکھی ہے کہ اس پر زیڈ کا باپ غصے میں بولا کہ ہیں اتو غلامی کو آزادی پر ترجیح دیتا ہے ؟ ہم تجھے آزاد کرانے آئے ہیں،
لینے آئے ہیں اور تم کہتے ہو میں غلام بن کر رہوں گا۔زیڈ نے کہا۔ہاں کیونکہ میں نے ان میں ایسی خوبیاں دیکھی ہیں
کہ اب میں کسی کو ان پر ترجیح نہیں دے سکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب زیڈ کا یہ جواب سنا تو فوراً اٹھ کھڑے ہوئے اور زید کو خانہ کعبہ لے
جاکر بلند آواز سے کہا کہ لو گو ! گواہ رہو کہ آج سے میں زید کو آزاد کرتاہوں اور اسے اپنا بیٹا بناتا ہوں۔گو کہ یہ پہلے
ہی آزاد تھے لیکن وہاں لوگوں کے سامنے بھی اعلان کیا۔یہ میر اوارث ہو گا۔آپؐ نے فرمایا کہ یہ میر اوارث ہو گا اور
میں اس کا وارث ہوں گا۔اس دن سے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان کیا تو زید بجائے زید بن حارثہ
کے زید بن محمد کہلانے لگے لیکن ہجرت کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم اترا کہ منہ بولا بیٹا بنانا جائز نہیں ہے تو
زید کو پھر زید بن حارثہ کہا جانے لگا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلوک اور پیار اس وفادار خادم کے ساتھ وہی
رہا جو پہلے دن تھا بلکہ دن بدن ترقی کرتا گیا اور زید کی وفات کے بعد زید کے لڑکے اسامہ بن زید سے بھی جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ ام ایمن کے بطن سے تھے آپ کا وہی سلوک اور وہی پیار تھا۔زیڈ کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ تمام صحابہ میں سے صرف ان ہی کا نام قرآن شریف
میں صراحت کے ساتھ مذکور ہوا ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 110-111)
ایک اور روایت میں یہ بھی ہے۔حضرت زید کے بڑے بھائی حضرت جبکہ یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ میں
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر درخواست کی کہ میرے بھائی کو میرے ساتھ بھیج دیں۔یہ
شاید بعد میں دوبارہ پھر واقعہ ہو اہو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تمہارا بھائی تمہارے سامنے ہے۔اگر یہ جانا چاہے تو
میں اسے نہیں روکوں گا۔اس پر حضرت زید نے کہا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ پر کبھی بھی کسی کو ترجیح
نہیں دوں گا۔حضرت جبلہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے دیکھا کہ میرے بھائی کی رائے میری رائے سے بہتر تھی۔(کنز العمال جلد 13 صفحه 397 باب فضائل الصحابه حرف الزاى زيد بن حارثة حديث 37065 مطبوعه
مؤسسة الرسالة بيروت 1985ء)
آپ کے بھائی کے حوالے سے ایک یہ روایت بھی ملتی ہے۔حضرت جبکہ جو عمر میں حضرت زید سے
بڑے تھے، ان سے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ آپ دونوں میں سے کون بڑا ہے۔آپ یازید ؟ تو انہوں نے کہا زید مجھ سے
بڑے ہیں۔میں بس ان سے پہلے پیدا ہو گیا تھا۔آپ کی مراد یہ تھی کہ حضرت زید اسلام لانے میں سبقت لے
جانے کی وجہ سے آپ سے افضل ہیں۔(الروض الانف في شرح السيرة النبوية لابن هشام جلد3 صفحه 19 اسلام زيد، دار الكتب الحديثه)
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ
خطبات
رور جلد 17
300
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019
غلام زید بن حارثہؓ کو زید بن محمد کہہ کر پکارتے تھے یہاں تک کہ قرآن کریم کی آیت نازل ہوئی کہ اُدْعُوهُمْ
لا بَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ الله۔(الاحزاب:6) کہ چاہیے کہ ان کے پالکوں کو ان کے باپوں
کا بیٹا کہہ کر پکارو۔یہ
اللہ کے نزدیک زیادہ منصفانہ فعل ہے۔(صحيح البخارى كتاب التفسير باب ادعوهم لابائهم هو اقسط عند الله حدیث 4782)
حضرت بر ان بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید سے فرمایا أَنْتَ أَخُوْنَا وَ مَوْلَانَا
تم ہمارے بھائی اور ہمارے دوست ہو۔( صحیح البخاری جلد 7 صفحہ 224 کتاب فضائل اصحاب | باب مناقب زید بن حارثه مولی النبی اللہ شائع کردہ
نظارت اشاعت)
ایک روایت میں یہ الفاظ بھی ملتے ہیں کہ يَا زَيْدُ اَنْتَ مَوْلَايَ وَمِنِى وَإِلَيَّ وَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ كه
اے زید ! تو میر ا دوست ہے اور مجھ سے ہے اور میری طرف سے ہے اور تو مجھے سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہے۔(الاصابة في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 497 دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت اسامہ بن زید کے لیے میرے سے
زیادہ وظیفہ مقرر کیا۔حضرت عمرؓ کے یہ بیٹے تھے۔بیان کر رہے ہیں کہ اسامہ جو زیڈ کے بیٹے تھے ان کا وظیفہ جب مقرر ہوا تو
میرے سے زیادہ تھا۔اس پر میں نے پوچھا کہ زیادہ کیوں ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ اسامہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
تم سے زیادہ پیارا تھا۔اسامہ جو زید کا بیٹا تھا یہ تمہارے سے زیادہ پیارا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تھا اور اس کا باپ
یعنی حضرت زید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے باپ سے زیادہ پیارا تھا۔حضرت عمرؓ اپنے بارے میں کہہ رہے
ہیں کہ حضرت زید میرے سے زیادہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیارے تھے۔(الاصابة في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 497 زيد بن حارثه، دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
حضرت علی سے مروی ہے کہ حضرت زید بن حارثہ جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام
تھے مردوں میں سب سے پہلے ایمان لائے اور نماز ادا کی۔(کنز العمال جلد 13 صفحه 397 باب فضائل الصحابه زيد بن حارثه حديث 37063 مطبوعه مؤسسة الرسالة
بيروت 1985ء)
اس بات کو بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا ہے کہ : " ہر طبقہ کے لوگ اللہ تعالیٰ نے آپ
کو عطا فرما دیے۔عثمان، طلحہ اور زبیر مکہ کے چوٹی کے خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے۔اگر کوئی کہتا کہ ادنی اونی
لوگ اس کے ساتھ ہیں ، اعلیٰ طبقہ سے تعلق رکھنے والے کسی شخص نے اس کو قبول نہیں کیا تو عثمان ، طلحہ اور زبیر اس
کا جواب دینے کے لیے موجود تھے " کہ ہم اعلیٰ خاندان کے ہیں اور اگر کوئی کہتا کہ چند امراء کو اپنے ارد گرد اکٹھا کر
"
لیا گیا ہے، غرباء جن کی دنیا میں اکثریت ہے انہوں نے اس مذہب کو قبول نہیں کیا تو زید اور بلال وغیرہ اس اعتراض
کا جواب دینے کے لیے موجود تھے اور اگر بعض لوگ کہتے کہ یہ نوجوانوں کا کھیل ہے "نو جوان اکٹھے ہو گئے ہیں تو لوگ ان
کو یہ جواب دے سکتے تھے کہ ابو بکر تو نوجوان اور ناتجربہ کار نہیں۔انہوں نے کس بناء پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
خطبات مسرور جلد 17
301
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019
قبول کر لیا ہے ؟ غرض وہ کسی رنگ میں دلیل پیدا کرنے کی کوشش کرتے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھیوں میں سے ہر شخص ان دلائل کو رڈ کرنے کے لیے ایک زندہ ثبوت کے طور پر کھڑا تھا اور یہ اللہ تعالیٰ کا ایک
بہت بڑا فضل تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شامل حال تھا۔اسی کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے وَوَضَعْنَا
عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ۔اے محمد رسول اللہ ! کیا دنیا کو نظر نہیں آتا کہ جن سامانوں سے دنیا جیتا کرتی
ہے وہ سارے سامان ہم نے تیرے لیے مہیا کر دیے ہیں۔اگر دنیا قربانی کرنے والے نوجوانوں سے جیتا کرتی ہے تو
وہ تیرے پاس موجود ہیں۔اگر دنیا تجربہ کار بڑھوں کی عقل سے ہارا کرتی ہے تو وہ تیرے پاس موجود ہیں۔"بڑی عمر
کے لوگ " اگر دنیا مالدار اور بار سوخ خاندانوں کے اثر ورسوخ کی وجہ سے شکست کھاتی ہے تو وہ تیرے پاس موجود
ہیں اور اگر عوام الناس کی قربانی اور فدائیت کی وجہ سے دنیا جیتا کرتی ہے تو یہ سارے غلام تیرے پیچھے بھاگے
پھرتے ہیں۔پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ تو ہار جائے اور یہ مکہ والے تیرے مقابلہ میں جیت جائیں۔پس وَوَضَعْنَا
عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي انْقَضَ ظَهْرَت کے معنی یہ ہیں کہ وہ بوجھ جس نے تیری کمر کو توڑ دیا تھاوہ ہم نے خود اٹھالیا۔تو نے اس کام کی طرف نگاہ کی اور حیران ہو کر کہا کہ میں یہ کام کیوں کر کروں گا۔خدا نے ایک دن میں ہی تجھے پانچ
وزیر دے دیے۔ابو بکر کاستون اس نے اسلام کی چھت قائم کرنے کے لیے کھڑا کر دیا۔خدیجہ کاستون اس نے
اسلام کی چھت قائم کرنے کے لیے کھڑا کر دیا۔علی کاستون اس نے اسلام کی چھت قائم کرنے کے لیے کھڑا کر
دیا۔زید کا ستون اس نے اسلام کی چھت قائم کرنے کے لیے کھڑا کر دیا۔ورقہ بن نوفل کاستون اس نے اسلام کی
چھت قائم کرنے کے لیے کھڑا کر دیا۔اور اس طرح وہ بوجھ جو تجھ اکیلے پر تھا وہ ان سب لوگوں نے اٹھا لیا۔"
( تفسیر کبیر جلد 9 صفحه 140)
حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ " چار آدمی جن کو آپ سے بہت زیادہ تعلق کا
موقع ملا تھاوہ آپ پر ایمان لائے یعنی خدیجہ آپ کی بیوی، علی آپ کے چازاد بھائی اور زید آپ کے آزاد کردہ غلام
اور ابو بکر آپ کے دوست اور ان سب کے ایمان کی دلیل اس وقت یہی تھی کہ آپ جھوٹ نہیں بول سکتے۔" آپ
کے سب قریبی یہ کہا کرتے تھے۔"
دورہ یورپ، انوار العلوم جلد 8 صفحہ 543)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حضرت زید بن حارثہ کے اسلام لانے کے بارے میں لکھا ہے کہ
محضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنے مشن کی تبلیغ شروع کی تو سب سے پہلے ایمان لانے والی
حضرت خدیجہ تھیں جنہوں نے ایک لمحہ کے لیے بھی تردد نہیں کیا۔حضرت خدیجہ کے بعد مردوں میں سب سے پہلے
ایمان لانے والے کے متعلق مؤرخین میں اختلاف ہے۔بعض حضرت ابو بکر عبد اللہ بن ابی قحافہ کا نام لیتے ہیں۔بعض
حضرت علیؓ کا جن کی عمر اس وقت صرف دس سال کی تھی اور بعض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام
حضرت زید بن حارثہ کا۔مگر ہمارے نزدیک یہ جھگڑا فضول ہے۔حضرت علی اور زید بن حارثہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے آدمی تھے اور آپ کے بچوں کی
خطبات مسرور جلد 17
302
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07جون 2019
طرح آپ کے ساتھ رہتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا تھا اور ان کا ایمان لانا بلکہ ان کی طرف سے تو شاید
کسی قولی اقرار کی بھی ضرورت نہ تھی۔پس ان کا نام بیچ میں لانے کی ضرورت نہیں اور جو باقی رہے ان سب میں سے
حضرت ابو بکر مسلمہ طور پر مقدم اور سابق بالایمان تھے۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 121)
یعنی عمر کے لحاظ سے صاحب عقل لوگوں میں سے، باشعور لوگوں میں سے تھے۔صاحب عقل تو ماشاء اللہ
بچے بھی اس زمانے میں ہوا کرتے تھے۔اس لحاظ سے دنیا جس کو باشعور اور تجربہ کار کہتی ہے حضرت ابو بکڑ تھے جو
مردوں میں سے ایمان لائے لیکن بہر حال یہ چار تھے، تین مرد اور ایک عورت جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان لائے اور ان کا ایک بڑا مقام ہے جس طرح حضرت مصلح موعودؓ نے بیان فرمایا۔سفر طائف میں بھی حضرت زید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں تھے۔طائف مکہ سے جنوب
مشرق کی جانب تقریباً 136 میل کے فاصلہ پر واقع ایک جگہ ہے۔نہایت ہی سر سبز و شاداب علاقہ ہے جہاں بہت
اعلیٰ قسم کے میوے پیدا ہوتے ہیں۔وہاں قبیلہ ثقیف کے لوگ آباد تھے۔( معجم البلد ان جلد 3 صفحہ 241، لغات الحدیث جلد 3 صفحہ 46 کتاب "ف")
حضرت ابو طالب کی وفات کے بعد قریش نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دوبارہ مظالم شروع کیے تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زید بن حارثہ کے ہمراہ طائف کی طرف تشریف لے گئے۔یہ واقعہ 10 / نبوی کا ہے
اور ماہ شوال کے کچھ دن ابھی باقی تھے۔آپ دس دن تک طائف میں رہے۔اس دوران آپ طائف کے تمام رؤسا
کے پاس گئے مگر کسی نے بھی آپ کی دعوت قبول نہیں کی۔جب ان کو اندیشہ ہوا کہ ان کے نوجوان آپ کی دعوت
قبول کرلیں گے ، یہ فکر ضرور پیدا ہو گئی کہ کہیں نوجوان جو ہیں، جو عام لوگ ہیں وہ اسلام کی دعوت قبول نہ کر لیں تو
انہوں نے کہا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہمارے شہر سے نکل جاؤ اور وہاں جا کر رہو جہاں آپ کی دعوت قبول
کی گئی ہے۔پھر انہوں نے آوارہ لوگوں کو آپ کے خلاف بھڑ کا یا تو وہ آپ کو پتھر مارنے لگے یہاں تک کہ آپ کے
دونوں قدموں سے خون بہنے لگا۔حضرت زید بن حارثہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھینکے جانے والے پتھروں کو
اپنے اوپر لینے کی کوشش کرتے تھے حتی کہ حضرت زید کے سر پر بھی متعد د زخم آئے۔الطبقات الكبرى جلد اوّل صفحه 165 ذكر۔سبب
، خروج رسول الله الله الى الطائف مطبوعه دار الكتب
العلميه بيروت 1990ء)
حضرت زید کے جو حالات دیے گئے ہیں ان کی مزید تفصیل ابھی باقی ہے۔ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ
خطبہ میں بیان ہو گی۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 جون 2019ء جلد 26 شمارہ 1 3 صفحہ 05 تا09)