بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 17
303
24
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 14 جون 2019ء بمطابق 14 / احسان 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، سرے۔یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت زید بن حارثہ کے واقعات میں گذشتہ خطبے میں بیان کر رہا تھا اور اس ضمن میں طائف کے سفر
کے واقعے کا بھی ذکر ہو اتھا۔وہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے۔طائف کے اس سفر کی کچھ
مزید وضاحت جو سیرت خاتم النبیین میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھی ہے ، وہ بھی اس کے
حوالے سے بیان کرتاہوں۔شعب ابی طالب سے نکلنے کے بعد آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا سفر کیا تھا۔جب یہ محاصرہ اٹھ
گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی حرکات و سکنات یعنی موومنٹ (movement) میں کچھ حد تک آزادی
نصیب ہوئی تو آپ نے ارادہ فرمایا کہ طائف میں جا کر وہاں کے لوگوں کو اسلام کی دعوت دیں۔طائف ایک مشہور
مقام ہے جو مکہ سے جنوب مشرق کی طرف چالیس میل کے فاصلے پر واقع ہے اور اس زمانہ میں قبیلہ بنو ثقیف سے
آباد تھا۔کعبہ کی خصوصیت کو اگر الگ رکھ کر دیکھا جائے تو شہر کے لحاظ سے طائف گویا مکہ کا ہم پلہ تھا اور اس میں
بڑے بڑے صاحب ثروت اور دولت مند لوگ آباد تھے اور طائف کی اس اہمیت کا خود مکہ والوں کو بھی اقرار تھا۔چنانچہ یہ مکہ والوں کا ہی قول ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی ذکر فرمایا ہے کہ لَوْ لَا نُزِّلَ هَذَا الْقُرْآنُ
عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ - (الزخرف : 32) یعنی اگر یہ قرآن خدا کی طرف سے ہے تو مکہ یا طائف کے
کسی بڑے آدمی پر کیوں نازل نہ کیا گیا۔غرض شوال 10 نبوی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم طائف تشریف
لے گئے۔بعض روایتوں میں اکیلے تشریف لے گئے ، بعض میں یہ ہے کہ زید بن حارثہ بھی ساتھ تھے۔وہاں پہنچ کر
آپ نے دس دن قیام کیا اور شہر کے بہت سے رؤساء سے یکے بعد دیگرے ملاقات کی مگر اس شہر کی قسمت میں بھی
مکہ کی طرح اس وقت اسلام لانا مقدر نہیں تھا۔چنانچہ سب نے انکار کیا بلکہ ہنسی اڑائی۔آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے طائف کے رئیس اعظم عبدیالیل اور حدیث میں ابنِ عبدیالیل کا نام آتا ہے، اس کے پاس جاکر اسلام کی
دعوت دی مگر اس نے بھی صاف انکار کیا بلکہ تمسخر کے رنگ میں کہا کہ اگر آپ سچے ہیں تو مجھے آپ کے ساتھ گفتگو
کی مجال نہیں اور اگر جھوٹے ہیں تو پھر گفتگو لا حاصل ہے۔اس کا کوئی مقصد نہیں اور پھر اس خیال سے کہ کہیں آپ
کی باتوں کا شہر کے نوجوانوں پر اثر نہ ہو جائے آپ سے کہنے لگا کہ بہتر ہو گا کہ آپ یہاں سے چلے جائیں کیونکہ یہاں
خطبات مسرور جلد 17
304
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
کوئی شخص آپ کی بات سننے کے لیے تیار نہیں اور اس کے بعد اس بد بخت نے شہر کے آوارہ آدمی آپ کے پیچھے لگا
دیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شہر سے نکلے تو یہ لوگ شور کرتے ہوئے آپ کے پیچھے ہو لیے اور آپ پر پتھر
برسانے شروع کیے جس سے آپ کا سارا بدن خون سے تر بتر ہو گیا اور جو پہلی روایت ہے اس میں یہ بھی تھا کہ
حضرت زید بن حارثہ ساتھ تھے ، ان کے سر پر بھی پتھر لگے جب وہ پتھروں کو روکتے تھے۔بہر حال برابر تین میل
تک یہ لوگ آپ کے ساتھ ساتھ گالیاں دیتے اور پتھر برساتے چلے آئے۔طائف سے تین میل کے فاصلے پر مکہ کے رئیس عقبہ بن ربیعہ کا ایک باغ تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس میں آکر پناہ لی اور ظالم لوگ تھک کر واپس لوٹ گئے۔یہاں ایک سائے میں کھڑے ہو کر آپ نے اللہ تعالیٰ
کے حضور یوں دعا کی کہ
اللَّهُمَّ إِلَيكَ اَشْكُوْ ضُعْفَ قُوَّتِي وَ قِلَّةَ حِيْلَتِي وَهَوَانِي عَلَى النَّاسِ اللَّهُمَّ يَا أَرْحَمَ
الرَّاحِمِيْنَ اَنْتَ رَبُّ الْمُسْتَضْعَفِينَ وَاَنْتَ رَبِّی۔اے میرے رب ! میں اپنے ضعف قوت اور قلت تدبیر
اور لوگوں کے مقابلے میں اپنی بے بسی کی شکایت تیرے ہی پاس کرتا ہوں۔اے میرے خدا! تو سب سے بڑھ کر
رحم کرنے والا ہے اور کمزوروں اور بے کسوں کا تو ہی نگہبان اور محافظ ہے۔تو ہی میرا پروردگار ہے۔میں تیرے ہی
منہ کی روشنی میں پناہ کا خواستگار ہو تا ہوں کیونکہ تو ہی ہے جو ظلمتوں کو دور کرتا اور انسان کو دنیا و آخرت کے حسنات
کا وارث بناتا ہے۔عتبہ وشیبہ اس وقت اپنے اس باغ میں موجود تھے۔جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال
میں دیکھا تو دور و نزدیک کی رشتہ داری سے یا قومی احساس سے یانہ معلوم کسی اور خیال سے، بہر حال اپنے عیسائی غلام
عد اس نامی کے ہاتھ ایک کشتی میں کچھ انگور لگا کر آپ کے پاس بھجوائے۔آپ نے لے لیے اور عمر اس سے مخاطب
ہو کر فرمایا کہ تم کہاں کے رہنے والے ہو ؟ اور کس مذہب کے پابند ہو ؟ اس نے کہا کہ میں نینوا کا ہوں اور مذہباً عیسائی
ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا وہی نینوا جو خدا کے صالح بندے یونس بن متی کا مسکن تھا؟ عد اس نے
کہا۔اس نے پھر آپ سے پوچھا کہ ہاں مگر آپ کو یونس کا حال کیسے معلوم ہو !؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ
میر ابھائی تھا کیونکہ وہ بھی اللہ کا نبی تھا اور میں بھی اللہ کا نبی ہوں۔پھر آپ نے اسے اسلام کی تبلیغ فرمائی جس کا اس پر اثر ہوا اور اس نے آگے بڑھ کر جوش اخلاص میں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ چوم لیے۔اس نظارے کو دور سے کھڑے کھڑے عتبہ اور شیبہ بھی دیکھ رہے تھے۔چنانچہ جب عد اس ان کے پاس واپس گیا تو انہوں نے کہا عد اس تجھے کیا ہوا تھا کہ اس شخص کے ہاتھ چومنے لگا۔یہ
شخص تو تیرے دین کو خراب کر دے گا حالانکہ تیر ادین اس کے دین سے بہتر ہے۔اس کے بعد پھر تھوڑی دیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس باغ میں آرام فرمایا اور پھر وہاں سے روانہ
ہوئے اور نخلہ میں پہنچے جو مکہ سے ایک منزل کے فاصلے پر واقع ہے اور وہاں کچھ دن قیام کیا۔اس کے بعد نخلہ سے
روانہ ہو کر آپ کوہ حرا پر آئے اور چونکہ سفر طائف کی بظاہر ناکامی کی وجہ سے مکہ والوں کے زیادہ دلیر ہو جانے کا
خطبات مسرور جلد 17
305
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
اندیشہ تھا اس لیے یہاں سے آپ نے مطعم بن عدی کو کہلا بھیجا کہ میں مکہ میں داخل ہو نا چاہتا ہوں۔کیا تم مجھے اس
کام میں مدد دے سکتے ہو ؟ منظم پکا کافر تھا مگر طبیعت میں شرافت تھی اور ایسے حالات میں انکار کرنا شرفائے عرب
کی فطرت کے خلاف تھا کہ اگر کوئی پناہ طلب کرے تو اس کو پناہ نہ دیں۔بہر حال عربوں میں اُس زمانے میں بھی،
جاہلیت میں بھی یہ خصوصیت تھی۔اس لیے اس نے اپنے بیٹوں اور رشتہ داروں کو ساتھ لیا اور سب مسلح ہو کر کہے
کے پاس کھڑے ہو گئے اور آپ کو کہلا بھیجا کہ آجائیں ہم آپ کو پناہ دیتے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور کعبہ
کا طواف کیا اور وہاں سے منظمیم اور اس کی اولاد کے ساتھ تلواروں کے سایہ میں اپنے گھر میں داخل ہو گئے۔راستہ
میں ابو جہل نے منعیم کو اس حالت میں دیکھا تو حیران ہو کر کہنے لگا کہ کیا تم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف پناہ دی
ہے یا اس کے تابع ہو گئے ہو ؟ منعیم نے کہا۔میں صرف پناہ دینے والا ہوں۔تابع نہیں ہوں۔اس پر ابو جہل نے
کہا۔اچھا پھر کوئی حرج نہیں۔بہر حال منظم کفر کی حالت میں ہی فوت ہو ا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 181 تا 183)
الله
یہ بہر حال اس کی ایک نیکی تھی۔حضرت زیڈ جب ہجرت کر کے مدینہ پہنچے تو آپ نے حضرت کلثوم بن هدهد ولی
کے پاس قیام کیا جبکہ بعض کے مطابق آپ حضرت سعد بن خیثمہ کے پاس ٹھہرے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے آپ کی مواخات حضرت اُسید بن حضیر سے کروائی۔بعض نے لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ
کی مؤاخات حضرت حمزہ سے قائم کروائی۔یعنی کہ حضرت حمزہ کو آپ کا بھائی بنایا۔یہی وجہ ہے کہ غزوہ احد کے دن
کا ایا۔یہی وجہ ہے کہ فرد واحد کے دن
حضرت حمزہ نے لڑائی کے وقت حضرت زید کے حق میں وصیت فرمائی تھی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 32 زيد الحب بن حارثه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت ) (الطبقات
الكبرى جلد 3 صفحه 6 حمزه بن عبد المطلب رضي الله عنه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت )
اس بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں مزید لکھا ہے کہ
مدینہ پہنچنے کے کچھ عرصہ بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ کو کچھ روپیہ دے کر مکہ
روانہ فرمایا جو چند دن میں آپ کے اور اپنے اہل و عیال کو ساتھ لے کر خیریت سے مدینہ پہنچ گئے۔ان کے ساتھ
عبد اللہ بن ابی بکر ، حضرت ابو بکر کے اہل و عیال کو بھی ساتھ لے کر مدینہ پہنچ گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 269)
حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی قعدہ میں عمرہ
کرنے کا ارادہ کیا تو اہل مکہ نے اس بات سے انکار کیا کہ آپ کو مکہ میں داخل ہونے دیں۔آخر آپ نے ان سے اس
شرط پر صلح کی کہ آپ آئندہ سال عمرے کو آئیں گے اور یہاں مکہ میں تین دن تک ٹھہریں گے۔جب صلح نامہ لکھنے
لگے تو یوں لکھا کہ یہ وہ شرطیں ہیں جس پر محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح کی۔مکہ والے کہنے لگے کہ ہم اس
چیز کو نہیں مانتے۔اگر ہم جانتے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں تو آپ کو کبھی نہ روکتے۔کہنے لگے ہمارے نزدیک تو آپ
محمد بن عبد اللہ ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اللہ کا رسول بھی ہوں اور محمد بن عبد اللہ بھی۔آپ نے
حضرت علی سے فرمایا کہ رسول اللہ کا لفظ یہاں سے مٹادو۔حضرت علی نے کہا ہر گز نہیں۔اللہ کی قسم ! میں آپ کے
خطبات مسرور جلد 17
306
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
خطاب کو کبھی نہیں مٹاؤں گا یعنی کہ اللہ کا رسول اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو خطاب دیا ہے اس کو میں نہیں مٹا سکتا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے لکھا ہوا کاغذ لے لیا۔آپ اچھی طرح لکھنا نہیں جانتے تھے۔آپ نے یوں
لکھا کہ یہ وہ شرطیں ہیں جو محمد بن عبد اللہ نے ٹھہرائیں۔مکہ میں کوئی ہتھیار نہیں لائیں گے سوائے تلواروں کے ، جو
نیاموں میں ہوں گی اور مکہ والوں میں سے کسی کو بھی ساتھ نہیں لے جائیں گے اگر چہ وہ ان کے ساتھ جانا چاہے اور
اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی نہیں روکیں گے اگر وہ مکہ میں ٹھہر نا چاہے۔بہر حال اس معاہدے کے مطابق
آپ صلی اللہ علیہ وسلم آئندہ سیال مکہ میں داخل ہوئے اور تین دن کی مدت ختم ہو گئی تو قریش حضرت علی کے پاس
آئے اور کہنے لگے کہ اپنے ساتھی محمد یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہو کہ اب یہاں سے چلے جائیں کیونکہ
مقررہ مدت گزر چکی ہے ، تین دن ٹھہرنے کی شرط تھی، تین دن ہو گئے ہیں۔چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے روانہ ہو گئے۔حضرت حمزہ کی بیٹی عمارہ، ایک روایت میں ان کا
نام امامہ اور دوسری روایت میں آمد اللہ بھی ملتا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے آئیں کہ اے چا!
اے چچا ! حضرت علی نے جا کر اسے لے لیا، پکڑ لیا۔اس کا ہاتھ پکڑا اور حضرت فاطمہ علیہا السلام سے کہا کہ آپ چا کی
بیٹی کو لے لیں۔انہوں نے اس کو سوار کر لیا۔اب حضرت علی، حضرت زید، اور حضرت جعفر حضرت حمزہ کی لڑکی
کی بابت جھگڑنے لگے۔حضرت علی کہنے لگے کہ میں نے تو اس کو لیا ہے اور میرے چا کی بیٹی ہے اور حضرت جعفر
نے کہا کہ میرے چا کی بیٹی ہے اور اس کی خالہ اسماء بنت عمیس میری بیوی ہے اور حضرت زید نے کہا کہ میرے بھائی
کی بیٹی ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مواخات قائم کرائی تھی۔پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے
متعلق فیصلہ کیا کہ وہ اپنی خالہ کے پاس رہیں یعنی حضرت جعفر جو تھے ان کے پاس رہے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ خالہ بمنزلہ ماں کے ہے اور حضرت علی سے کہا تم میرے ہو اور میں تمہارا ہوں اور حضرت جعفر سے کہا
تم صورت اور سیرت میں مجھ سے ملتے جلتے ہو اور حضرت زید سے کہا کہ تم ہمارے بھائی ہو اور دوست ہو۔حضرت
علی نے کہا کہ آپ حمزہ کی بیٹی سے شادی نہیں کر لیتے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ میرے رضاعی بھائی کی
بیٹی ہے۔میرے دودھ بھائی ہیں اور میں اس بچی کا چچا ہوں۔یہ روایت بخاری میں ہے اور سیرۃ الحلبیہ میں بھی ہے۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب عمرة القضاء حديث 4251)
(السيرة الحلبيه جلد 3 صفحه 95 باب ذکر مغازيها الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
حضرت زید بن حارثہؓ نے حضرت ام ایمن سے شادی کی تھی۔حضرت ام ایمن کا نام بَرَكَۃ تھا اور آپ
اپنے بیٹے ایمن کی وجہ سے ام ایمن کی کنیت سے مشہور تھیں۔آپؐ حبشہ کی رہنے والی تھیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے والد حضرت عبد اللہ کی کنیز تھیں۔ان کی وفات کے بعد حضرت آمنہ کے پاس رہنے لگیں۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر چھ سال کی تھی تو آپ کی والدہ ماجدہ آپ کو ساتھ لے کر اپنے
میکے سے ملنے مدینہ گئیں تو اس وقت حضرت ام ایمن بطور خادمہ ساتھ تھیں، چھوٹی بھی ہوں گی۔مدینہ سے واپسی پر جب
ابواء مقام جو کہ مسجد نبوی سے پانچ میل کے فاصلے پر ہے پہنچے تو حضرت آمنہ کی وفات ہو گئی۔حضرت ام ایمن
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو انہی دو اونٹوں پر مکہ واپس لے آئیں جن پر وہ مکہ سے گئی تھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات مسرور جلد 17
307
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
کے دعویٰ نبوت سے قبل مکہ میں حضرت ام ایمن کی شادی عبید بن زید سے ہوئی جو خود ایک حبشی غلام تھے۔ان
کے ہاں بیٹا پید اہو اجس کا نام ایمن تھا۔حضرت ایمن نے غزوہ حنین میں شہادت کا مقام حاصل کیا۔حضرت ام ایمن
کے خاوند کی وفات ہو گئی تو آپ کی شادی حضرت زید سے کر دی گئی۔ایک روایت میں یہ ہے کہ حضرت ام ایمن
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہایت مہربانی سے پیش آتیں اور آپ کا خیال رکھتی تھیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اہل جنت کی خاتون سے شادی کر کے خوش ہونا چاہتا
ہے تو اسے چاہیے کہ وہ ام ایمن سے شادی کر لے۔چنانچہ اس پر حضرت زید بن حارثہ نے ان سے شادی کی جس
سے حضرت اسامہ پیدا ہوئے۔حضرت ام ایمن نے مسلمانوں کے ہمراہ حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی۔وہاں سے
ہجرت کے بعد مدینہ واپس آئیں اور غزوہ احد میں شرکت کی۔اس موقعے پر آپ لوگوں کو پانی پلاتیں اور زخمیوں کی
تیمار داری کرتی تھیں۔ان کو غزوہ خیبر میں بھی شرکت کی توفیق ملی۔23 / ہجری میں جب حضرت عمر نے شہادت پائی
تو حضرت ام ایمن بہت روئیں۔لوگوں نے پوچھا کیوں روتی ہو تو انہوں نے جواب دیا کہ حضرت عمرؓ کی شہادت سے
اسلام کمزور پڑ گیا ہے۔حضرت ام ایمن کی وفات حضرت عثمان کے دورِ خلافت کے آغاز میں ہوئی۔الطبقات الكبرى جلد 8 صفحه 179 تا 181 ام ایمن ، جلد 1 صفحه 93-94 ذكر وفاة آمنة ام رسول الله يا الله
مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (السيرة الحلبية جلد اوّل صفحه 77 باب وفاة والدة رسول الله الله،
دار الكتب العلمية بيروت (2002ء) (اسد الغابه جلد 7 صفحه 291 ام ایمن مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت
2003ء)(معجم البلدان جلد اوّل صفحه 102 ابواء‘ مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
حضرت زید کی حضرت ام ایمن سے شادی کے متعلق مختلف حوالوں سے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب
نے جو تحریر کیا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے، جو آپ کی تحریرات میں ہے کہ ام ایمن وہی ہیں جو آپ کے والد کی وفات پر
ایک لونڈی کی حیثیت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ورثہ میں پہنچی تھیں۔بڑے ہو کر آپ نے انہیں آزاد کر دیا تھا اور
ان کے ساتھ بہت احسان کا سلوک فرماتے تھے۔بعد میں ام ایمن کی شادی آپ کے آزاد کردہ غلام زید بن حارثہ
کے ساتھ ہو گئی اور ان کے بطن سے اسامہ بن زیدہ پید اہوئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 99)
جنہیں الحِبُّ ابْنُ الْحِبّ یعنی محبوب کا پیارا بیٹا کہا جاتا تھا۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 1 صفحه 75 اسامه بن زید، مطبوعہ دار الجيل بيروت 1992ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام ایمن کو دیکھ کر فرمایا کرتے تھے کہ یا اُمہ یعنی اے میری
والد ہ۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام ایمن کی طرف دیکھتے تو فرماتے۔هذه بَقِيَّةُ أَهْلِ بَيْتِن۔یہ میرے
اہل بیت میں سے باقی ماندہ ہیں۔ایک دوسری روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ بھی فرماتے تھے
که أُمُّ أَيْمَنَ أُمِّن بَعْدَ أُمِّن یعنی ام ایمن میری حقیقی والدہ کے بعد میری والدہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان
کے گھر میں بھی ان کی ملاقات کے لیے تشریف لے جایا کرتے تھے۔(تاريخ الطبری جلد 13 صفحه 375 المنتخب في كتاب المذيل والذيل ذكر تاريخ من عرف وقت وفاته من
النساء۔۔۔۔۔۔دار الفكر بيروت 2002ء) (اسد الغابة جلد 7 صفحه 291 ام ایمن مولاة رسول الله الله، دار الكتب
العلمية بيروت 2008ء)
خطبات مسرور جلد 17
308
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب مہاجر مکہ سے مدینہ آئے اور ان کے
ہاتھ میں کچھ بھی نہ تھا اور انصار زمین اور جائیداد والے تھے تو انصار نے ان سے معاہدہ کیا کہ وہ ان کو اپنے باغوں کا
میوہ ہر سال دیا کریں گے لیکن ان میں کام کاج وہ خود کریں گے۔باغ کا پھل دیں گے ، آمد دیں گے لیکن جو باغ کی
محنت مزدوری ہے، اس کو سنبھالنا ہے وہ خود کیا کریں گے۔مہاجرین کو نہیں کرنے دیں گے۔حضرت انس کی والدہ
حضرت ام سلیمہ تھیں جو حضرت عبد اللہ بن ابی طلحہ کی بھی والدہ تھیں۔حضرت انس کی ماں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو کچھ کھجور کے درخت دیے ہوئے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ درخت اپنی کھلائی حضرت ام ایمن کو دے دیے جو حضرت اسامہ بن زید
کی والدہ تھیں۔ابنِ شہاب کہتے تھے کہ مجھے حضرت انس بن مالک نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اہل خیبر
کی لڑائی سے فارغ ہوئے اور مدینہ کو لوٹ گئے تو مہاجرین نے انصار کے وہ عطیے یعنی وہ پھل دار درخت جو انہوں نے
ان کو اپنے باغوں سے دیے ہوئے تھے، واپس کر دیے۔اب ان کو اپنی بھی کچھ دولت جائیداد وغیرہ مل گئی
تھی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی حضرت انسؓ کی والدہ کو ان کی کھجوریں واپس کر دیں اور ان کی جگہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام ایمن کو اپنے باغ میں سے کچھ درخت دے دیے۔(صحيح البخارى كتاب الهبة باب فضل المنيحة حديث 2630)
بخاری کی ایک دوسری روایت میں اس کی مزید تفصیلات یوں ہیں کہ حضرت انس سے روایت ہے کہ کوئی
صحابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجوروں کے کچھ درخت خاص کر دیا کرتا تھا۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
قریظہ اور نضیر فتح کیے تو آپ کو ان کی ضرورت نہ رہی۔تو وہ کہتے ہیں کہ میرے گھر والوں نے مجھے کہا کہ میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ درخت جو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیے تھے یا ان میں سے کچھ درخت واپس کرنے کے لیے کہوں کیونکہ اب آپ کو ضرورت نہیں رہی۔حضرت انس سے یہ روایت ہے۔تو کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ درخت کیونکہ حضرت ام ایمن کو دیے
ہوئے تھے تو یہ سن کر حضرت ام ایمن آئیں اور میری گردن میں کپڑا ڈالا اور بولیں کہ میں ہر گز نہیں دوں
گی۔قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں ! کہ یہ درخت تمہیں کبھی نہیں ملیں گے جبکہ یہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مجھے دے چکے ہیں یا کچھ ایسا ہی کہا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام ایمن سے فرمایا
کہ کوئی بات نہیں، واپس کر دو۔تمہیں اتنے ہی اور دوں گا۔جتنے تمہیں درخت دیے ہوئے ہیں اُتنے ہی دوسری جگہ
سے اور دے دوں گا۔لیکن وہ کہتی تھیں کہ اللہ کی قسم ! ہر گز نہیں۔حضرت انس کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آخر
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ، حضرت ام ایمن کو اس سے دس گنا دیے یا کچھ ایسے ہی الفاظ تھے جو کہے۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب مرجع النبى الله من الاحزاب۔الخ حدیث 4120)
کہ میں تمہیں دس گنا دے دوں گا۔اس کے بعد یہ درخت واپس کیے گئے۔ایک روایت ہے کہ حضرت ام ایمن کو مدینہ کی طرف پیدل ہجرت کرتے وقت شدید پیاس لگی، بڑی
خطبات مسرور جلد 17
309
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
بزرگ عورت تھیں ، اللہ تعالیٰ سے ان کا بڑا خاص تعلق تھا۔اس وقت آپ کے پاس پانی بھی نہیں تھا اور گرمی بھی
بہت شدید تھی۔انہوں نے اپنے سر کے اوپر کسی چیز کی آواز سنی تو کیا دیکھتی ہیں کہ ان پر آسمان سے ڈول کی مانند
ایک چیز جھک آئی تھی جس سے پانی کے سفید قطرات گر رہے تھے۔انہوں نے اس میں سے پانی پیا یہاں تک کہ
سیراب ہو گئیں۔وہ کہا کرتی تھیں کہ اس کے بعد سے مجھے کبھی پیاس اور تشنگی کا احساس نہیں ہوا، تکلیف نہیں ہوئی
اور کبھی روزے کی حالت میں بھی پیاس محسوس ہوتی تو تب بھی میں پیاسی نہیں رہتی تھی۔بدری صحابہ کے ساتھ جن خواتین کا بھی تعلق ہے ان خواتین کا ذکر بھی بعض صحابہ کے ذکر میں آجاتا
ہے تاکہ ان خواتین کے بلند مقام کا بھی ہمیں پتا لگتار ہے اس لیے میں یہ ذکر ساتھ ساتھ کرتارہتا ہوں۔حضرت ام ایمن کی زبان میں کچھ لکنت تھی جب وہ کسی کے پاس جاتیں تو سَلَامُ اللهِ عَلَيْكُمْ کی
بجائے، پہلے یہ سَلَامُ اللهِ عَلَيْكُمْ کہنے کا رواج تھا، لکنت کی وجہ سے سَلَامٌ لَا عَلَيْكُمْ کہتی تھیں۔چنانچہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلامُ اللهِ عَلَيْكُمْ کی بجائے سَلامُ عَلَيْكُمْ يَا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہنے
کی اجازت دی اور اب وہی رواج ہے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پیا تو اس وقت حضرت ام ایمن
آپ کے پاس تھیں۔انہوں نے کہا یار سول اللہ ! مجھے بھی پانی پلائیں۔حضرت عائشہ کہتی ہیں اس پر میں نے اُن سے
کہا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تم اس طرح کہہ رہی ہو کہ تمہیں پانی پلائیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ کیا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ خدمت نہیں کی۔اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو نے سچ
کہا ہے۔پھر آپ نے انہیں پانی پلایا۔(السيرة الحلبية جلد اول صفحه 77-78 باب وفاة والدة رسول الله له الا الله، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے تو حضرت ام ایمن روتی
رہیں۔ان سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے آپ کیوں رورہی ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ میں یہ تو جانتی
تھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ضرور وفات پا جائیں گے لیکن میں تو اس لیے روتی ہوں کہ وحی ہم سے اٹھالی گئی۔(اسدالغابة جلد 7 صفحه 291 ام ايمن مولاة رسول الله الا الله ، دار الکتب العلمية بيروت 2008ء)
یعنی آپ کی وفات کا ایک غم ہے وہ تو الگ رہا لیکن اس کے ساتھ جو تازہ بتازہ اللہ تعالیٰ کا کلام نازل ہوتا
تھا، وحی ہوتی تھی وہ سلسلہ اب بند ہو گیا ہے۔اس وجہ سے مجھے رونا آ رہا ہے۔حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد
حضرت ابو بکر نے حضرت عمرؓ سے کہا کہ ہمارے ساتھ حضرت ام ایمن کے ہاں چلو کہ ان سے ملیں جس طرح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ملا کرتے تھے۔جب ہم ان کے پاس پہنچے تو وہ رو پڑیں۔اس پر ان دونوں نے
انہیں کہا کہ آپ کیوں روتی ہیں ؟ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اس کے رسول کے لیے بہتر ہے۔حضرت ام ایمن نے
کہا کہ میں اس لیے نہیں روتی کہ جانتی نہیں ہوں کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ اس کے رسول کے لیے بہتر ہے۔ان کا
خطبات مسرور جلد 17
310
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
بھی نیکی میں بڑا مقام تھا جیسا کہ میں نے کہا۔کہتی ہیں کہ میں تو اس لیے روتی ہوں کہ اب آسمان سے وحی آنا بند ہو
گئی۔انہوں نے ان دونوں کو بھی رلا دیا اور وہ دونوں بھی رونے لگے۔(صحيح مسلم كتاب فضائل الصحابة باب من فضائل ام ایمن حديث 2454)
رض
حضرت اسامہ اور حضرت زید کی رنگت کا بڑا فرق تھا۔ماں کیونکہ حبشہ کی رہنے والی تھیں ، افریقن
تھیں۔اور زید دوسری جگہ کے رہنے والے تھے تو اس وجہ سے باپ بیٹے میں فرق تھا۔ماں کی طرف ان کا رنگ زیادہ
مائل تھا جس کی وجہ سے بعض لوگ حضرت اسامہ کی نسل پر اعتراض کرتے تھے۔یہ کہا کرتے تھے کہ حضرت زید
کے بیٹے نہیں ہیں یا اعتراض برائے اعتراض ہوتے تھے۔منافقین بھی اعتراض کیا کرتے تھے تو حضرت عائشہ بیان کرتی
ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز میرے پاس آئے تو آپ بڑے خوش تھے۔آپ نے فرمایا کہ اے عائشہ !
ابھی مُجزر مدلجی میرے پاس آیا تھا۔اس نے اسامہ بن زید اور زید بن حارثہ کو اس حالت میں دیکھا کہ ان دونوں
پر ایک چادر تھی۔گرمی کی وجہ سے یا بارش کی وجہ سے بہر حال کسی وجہ سے ایک چادر دونوں نے لی ہوئی تھی اور منہ
ڈھکے ہوئے تھے ، جس سے انہوں نے اپنے سروں کو ڈھانپا ہوا تھا اور چہرے بھی نظر نہیں آرہے تھے اور ان دونوں
کے پیر باہر نکلے ہوئے تھے۔صرف پیر باہر نکلے ہوئے تھے تو اس نے کہا کہ یقینا یہ پیر ایک دوسرے میں سے ہیں
یعنی کہ دونوں کے جو پاؤں ہیں بہت مشابہت رکھتے ہیں۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے خوش تھے کہ اسامہ پر جو
اعتراض کیا جاتا تھا آج وہ اعتراض دور ہو گیا ہے۔کیونکہ یہ ایک ماہر قیافہ شناس ہے اور یہ دیکھنے والے قیافہ شناس جو
دنیا دار آدمی ہوتے ہیں اس کی یہ بھی گواہی ہے۔(صحيح البخارى كتاب الفرائض باب القائف حدیث (6771) ( فتح الباری شرح صحیح البخاری جلد 12
صفحه 58 كتاب الفرائض حدیث 6771 مطبوعه دار الريان للتراث القاهرة 1987ء)
اور عرب کے ماحول میں یہ ایک حتمی بات ہوا کرتی تھی۔ویسے تو کوئی نہیں لیکن یہ جو دنیا داروں کا منہ بند
کرانے کے لیے، منافقین کا منہ بند کرانے کے لیے ایک ثبوت ملا جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم بہت خوش تھے۔حضرت زید نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام اور منہ بولے بیٹے بھی تھے۔آپ نے
حضرت زید کی ایک شادی حضرت زینب بنت جحش سے کروائی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ تک نہیں چلی اور
حضرت زید نے حضرت زینب کو طلاق دے دی۔یہ شادی ایک سال یا اس سے کچھ زائد عرصہ تک رہی۔اس کے
بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود حضرت زینب بنت جحش سے شادی کی۔(السيرة النبوية ، عرض وقائع و تحلیل احداث از دکتور علی محمد صلابی۔المبحث الاول: زواج النبى
الا الله بزینب بنت جحش صفحه 628-629 ، دار المعرفة بيروت 2007ء)
مختلف حوالوں کو اکٹھا کر کے سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جو تحریر فرمایا ہے
اس کی تفصیل یوں ہے کہ
ہجرت کے پانچویں سال میں غزوہ بنی مصطلق سے کچھ عرصہ پہلے جو شعبان 15 ہجری میں واقع ہوا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب بنت جحش سے شادی فرمائی۔حضرت زینب آنحضرت کی پھوپھی امیمہ بنت عبد المطلب
خطبات مسرور جلد 17
311
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
کی صاحبزادی تھیں اور باوجو د نہایت درجہ نیک اور متقی ہونے کے ان کی طبیعت میں اپنے خاندان کی بڑائی کا احساس
بھی کسی قدر پایا جاتا تھا۔اس کے مقابلہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت اس قسم کے خیالات سے بالکل
پاک تھی اور گو آپ خاندانی حالات کو تمدنی رنگ میں قابل لحاظ سمجھتے تھے مگر آپ کے نزدیک بزرگی کا حقیقی معیار
ذاتی خوبی اور ذاتی تقوی وطہارت پر مبنی تھا۔جیسا کہ قرآن شریف فرماتا ہے کہ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ (الحجرات : 14) یعنی اے لوگو !
تم میں سے جو شخص زیادہ متقی ہے وہی زیادہ بڑا اور صاحب عزت ہے۔پس آپ نے بلا کسی تامل کے اپنی اس عزیزہ
یعنی زینب بنت جحش کی شادی اپنے آزاد کردہ غلام اور متبنی زید بن حارثہ کے ساتھ تجویز فرما دی۔پہلے تو زینب نے
اپنی خاندانی بڑائی کا خیال کرتے ہوئے اسے نا پسند کیا لیکن آخر کار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی پُر زور خواہش
کو دیکھ کر رضامند ہو گئیں۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش اور تجویز کے مطابق زینب اور زید کی
شادی ہو گئی اور گو زینب نے ہر طرح شرافت سے نبھاؤ کیا مگر زید نے اپنے طور پر یہ محسوس کیا کہ حضرت زینب کے
دل میں ابھی تک یہ خلش مخفی ہے کہ میں ایک معزز خاندان کی لڑکی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قریبی رشتہ دار
ہوں اور حضرت زید ایک محض آزاد شدہ غلام ہے اور میر اکفو نہیں۔دوسری طرف خود زید کے دل میں بھی زینب کے مقابلہ میں اپنی پوزیشن کے چھوٹا ہونے کا احساس تھا
اور اس احساس نے آہستہ آہستہ زیادہ مضبوط ہو کر ان کی خانگی زندگی کو بے لطف کر دیا تھا اور میاں بیوی میں ناچاقی
رہنے لگی تھی۔جب یہ نا گوار حالت زیادہ ترقی کر گئی تو زید بن حارثہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئے اور بزعم خود زینب کے سلوک کی شکایت کر کے انہیں طلاق دے دینے کی اجازت چاہی اور ایک روایت میں
یوں بھی آتا ہے کہ انہوں نے یہ شکایت کی کہ زینب شخت زبانی سے کام لیتی ہے۔اس لیے میں اسے طلاق دینا چاہتا
ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو طبعاً یہ حالات معلوم کر کے صدمہ بھی ہوا مگر آپ نے زید کو طلاق دینے سے
منع فرمایا اور غالباً یہ بات محسوس کر کے کہ زید کی طرف سے نبھاؤ کی کوشش میں کمی ہے آپ نے حضرت زید کو
نصیحت فرمائی کہ اللہ کا تقوی اختیار کرو اور تقوی اختیار کر کے جس طرح بھی ہو نبھاؤ کرو۔اس کی کوشش کرو۔چنانچہ قرآن شریف میں بھی آپ کے یہ الفاظ مذکور ہیں کہ أَمْسِكَ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ
الله (الاحزاب: 38) کہ اے زید ! اپنی بیوی کو طلاق نہ دو اور خدا کا تقوی اختیار کرو۔آپ کی اس نصیحت کی وجہ یہ
تھی کہ اول تو اصولاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم طلاق کو ناپسند فرماتے تھے۔چنانچہ ایک موقع پر آپ نے فرمایا تھا
کہ اَبْغَضُ الْحَلَالِ إِلَى اللهِ الطَّلَاقُ کہ ساری حلال چیزوں میں سے طلاق خدا کو زیادہ ناپسند ہے اور اسی لیے
اسلام میں صرف انتہائی علاج کے طور پر اس کی اجازت دی گئی ہے۔دوسرے جیسا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے امام زین العابدین علی بن حسین کی
روایت ہے اور امام زہری نے اس روایت کو مضبوط قرار دیا ہے چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے سے یہ وحی الہی
ہو چکی تھی کہ زید بن حارثہ بالآخر زینب کو طلاق دے دیں گے اور اس کے بعد زینب آپ کے نکاح میں آئیں گی اس
خطبات مسرور جلد 17
312
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
لیے آپ اس معاملہ میں اپنا ذاتی تعلق سمجھتے ہوئے بالکل غیر متعلق اور غیر جانبدارانہ رویہ رکھنا چاہتے تھے اور اپنی
طرف سے اس بات کی پوری پوری کوشش کرنا چاہتے تھے کہ زید اور زینب کے تعلق کے قطع ہونے میں آپ کا کوئی
دخل نہ ہو اور جب تک نبھاؤ کی صورت ممکن ہو نبھاؤ ہوتار ہے اور تعلق قائم رہے اور اسی خیال کے ماتحت آپ صلی
اللہ علیہ وسلم نے بڑے اصرار کے ساتھ زید کو یہ نصیحت فرمائی کہ تم طلاق نہ دو اور خدا کا تقوی اختیار کر کے جس
طرح بھی ہو نبھاؤ کرو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی اندیشہ تھا کہ اگر زیڈ کی طلاق کے بعد زینب آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کے عقد میں آئیں تو لوگوں میں اس کی وجہ سے اعتراض ہو گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے متبنی کی مطلقہ سے
شادی کر لی ہے اور خواہ نخواہ ابتلا کی صورت پید اہو گی۔چنانچہ قرآن شریف میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيْهِ وَتَخْشَى النَّاسَ وَاللهُ
احَقُ أَنْ تَخشه ( الاحزاب: 38) کہ اے نبی اتو اپنے دل میں چھپائے ہوئے تھا وہ بات جسے خدا نے آخر ظاہر کر
دیا۔وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا الله۔۔۔جسے خدا نے آخر ظاہر کر دیا تھا۔اور تو لوگوں کی وجہ سے ڈرتا تھا اور یقیناً خدا اس
بات کا بہت زیادہ حق دار ہے کہ اس سے ڈرا جائے۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید کو تقوی اللہ کی نصیحت کر کے طلاق دینے سے منع فرمایا
اور آپ کی اس نصیحت کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے زید خاموش ہو کر واپس آگئے مگر اکھڑی ہوئی طبیعیتوں کا
ملنا مشکل تھا۔دراڑیں پیدا ہو چکی تھیں۔اب بڑا مشکل تھا اور جو بات نہ بنی تھی نہ بنی اور کچھ عرصے کے بعد زیڈ نے
طلاق دے دی۔جب زینب کی عدت ختم ہو چکی تو ان کی شادی کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پھر وحی
نازل ہوئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو انہیں خود اپنے عقد میں لے لینا چاہیے اور اس خدائی حکم میں علاوہ اس حکمت
کے کہ اس سے حضرت زینب کی دلداری ہو جائے گی اور مطلقہ عورت کے ساتھ شادی کرنا مسلمانوں میں عیب نہ
سمجھا جائے گا۔یہ حکمت بھی مد نظر تھی کہ چونکہ حضرت زیڈ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متبنیٰ تھے اور آپ کے
بیٹے کہلاتے تھے اس لیے جب آپ خود اس کی مطلقہ سے شادی فرمالیں گے تو اس بات کا مسلمانوں میں ایک عملی
اثر ہو گا کہ منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹا نہیں ہوتا اور نہ اس پر حقیقی بیٹوں والے احکام جاری ہوتے ہیں اور آئندہ کے لیے عرب
کی جاہلانہ رسم مسلمانوں میں پورے طور پر مٹ جائے گی۔چنانچہ اس بارہ میں قرآن شریف نے جو تاریخ اسلامی کا
سب سے زیادہ صحیح ریکارڈ ہے یوں فرماتا ہے کہ فَلَمَّا قَضَى زَيْلٌ مِنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى
الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ اَدْعِيَائِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا وَكَانَ أَمْرُ اللهِ مَفْعُولًا (الاحزاب: 38) یعنی
جب زید نے زینب سے قطع تعلق کر لیا تو ہم نے زینب کی شادی تیرے ساتھ کر دی تاکہ مومنوں کے لیے اپنے
منہ بولے بیٹوں کی مطلقہ بیویوں کے ساتھ شادی کرنے میں کوئی روک نہ رہے بعد اس کے کہ وہ منہ بولے بیٹے اپنی
بیویوں سے قطع تعلق کر لیں اور خدا کا یہ حکم اسی طرح پورا ہو نا تھا۔الغرض اس خدائی وحی کے نازل ہونے کے بعد جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی خواہش
اور خیال کا قطعاً کوئی دخل نہیں تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب کے ساتھ شادی کا فیصلہ فرمایا اور پھر حضرت زید
خطبات مسرور جلد 17
313
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
کے ہاتھ ہی حضرت زینب کو شادی کا پیغام بھجوایا اور حضرت زینب کی طرف سے رضامندی کا اظہار ہونے پر ان
کے بھائی ابو احمد بن جحش نے ان کی طرف سے ولی ہو کر چار سو درہم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کا
نکاح کر دیا اور اس طرح وہ قدیم رسم ، جو عرب کی سرزمین میں راسخ ہو چکی تھی ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ذاتی نمونے کے نتیجے میں اسلام میں جڑ سے اکھیڑ کر پھینک دی گئی۔اس جگہ یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ عام مؤرخین اور محدثین کا یہ خیال ہے کہ چونکہ زینب کی شادی کے
متعلق خدائی وحی نازل ہوئی تھی اور خدا کے خاص حکم سے یہ شادی وقوع میں آئی اس لیے ظاہری طور پر ان کے
نکاح کی رسم ادا نہیں کی گئی مگر یہ خیال درست نہیں ہے۔بے شک خدا کے حکم سے یہ شادی ہوئی اور کہا جاسکتا ہے
کہ آسمان پر نکاح پڑھا گیا مگر اس وجہ سے شریعت کی ظاہری رسم جو تھی وہ بھی خدا ہی کی مقرر کردہ ہے اس سے
آزادی حاصل نہیں ہو سکتی تھی۔چنانچہ ابن ہشام کی روایت، جس کا حوالہ پہلے درج کیا گیا ہے اور جس میں ظاہری
رسم نکاح
کا واقع ہو نابتایا گیا ہے ، اس معاملہ میں واضح ہے اور کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔اور یہ جو حدیث میں آتا
ہے کہ دوسری امہات المومنین کے مقابلے میں حضرت زینب یہ فخر کیا کرتی تھیں کہ تمہارے نکاح تمہارے ولیوں
نے زمین پر پڑھائے ہیں اور میر انکاح آسمان پر ہوا ہے، اس سے بھی یہ نتیجہ نکالنا درست نہیں کہ حضرت زینب کے
نکاح کی ظاہری رسم ادا نہیں ہوئی تھی کیونکہ باوجو د ظاہری رسم کی ادائیگی کے ان کا یہ فخر قائم رہتا ہے کہ ان کا نکاح
خدا کے خاص حکم سے آسمان پر ہوا مگر اس کے مقابل پر دوسری امہات المومنین کی شادیاں عام اسباب کے ماتحت
ظاہری رسم کی ادائیگی کے ساتھ وقوع میں آئیں۔ایک دوسری روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بغیر اذن کے زینب کے پاس تشریف
لے گئے تھے اور اس سے بھی یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ ان کے نکاح کی ظاہری رسم ادا نہیں ہوئی تھی مگر غور کیا جاوے
تو اس بات کو بھی ظاہری رسم کے ادا ہونے یا نہ ہونے کے سوال سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اگر اس سے یہ مراد
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینب کے گھر بغیر اجازت چلے گئے تھے تو یہ غلط اور خلاف واقعہ ہے کیونکہ
بخاری کی صریح روایت (بڑی واضح روایت) میں یہ ذکر ہے کہ شادی کے بعد زینب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
گھر میں رخصت ہو کر آئی تھیں نہ کہ آپ ان کے گھر گئے تھے اور اگر اس روایت سے یہ مراد ہے کہ جب وہ رخصت
ہو کر آپ کے گھر آگئیں تو اس کے بعد آپ ان کے پاس بغیر اذن کے تشریف لے گئے تو یہ کوئی غیر معمولی
اور خلاف دستور بات نہیں ہے کیونکہ جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی بن کر آپ کے گھر آگئی تھیں تو پھر
آپ نے بہر حال ان کے پاس جانا ہی تھا اور آپ کو اذن کی ضرورت نہیں تھی۔پس اذن نہ لینے والی روایت کا قطعا کوئی تعلق اس سوال سے نہیں ہے کہ آپ کے اس نکاح کی ظاہری
رسم ادا کی گئی یا نہیں۔اور حق یہی ہے جیسا کہ ابن ہشام کی روایت میں تصریح کی گئی ہے کہ باوجو د خدائی حکم کے اس
نکاح کی باقاعدہ رسم ادا کی گئی تھی۔اور عقل بھی یہی چاہتی ہے کہ ایسا ہوا ہو کیونکہ اول تو عام قاعدے میں استثنا کی
کوئی وجہ نہیں تھی اور دوسرے جب اس نکاح میں ایک رسم کا توڑنا اور اس کے اثر کو زائل کرنا مقصود تھا۔یہ پہلے
ا
خطبات مسرور جلد 17
314
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019
رسم تھی اور بڑی پکی رسم تھی کہ متبنی کی بیوی سے نکاح نہیں ہو سکتا اور اس رسم کو توڑنا مقصد تھا۔تو اس بات کی پھر
بدرجہ اولیٰ ضرورت تھی، بہت زیادہ ضرورت تھی کہ یہ نکاح بڑے اعلان کے ساتھ کیا جاتا اور بڑی شہادتوں کے
سامنے کیا جاتا تا کہ دنیا کو پتا لگتا کہ یہ رسم آج ختم ہو رہی ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين مصفحہ 543 تا 546)
حضرت زید کی زندگی کے واقعات کے تعلق میں حضرت زینب کے بارے میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی شادی کے بارے میں بھی میں نے کچھ تفصیل سے یہ ذکر اس لیے کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے
حضرت زینب کی شادی کے بارے میں آج کل بھی معترضین سوال اور اعتراض کرتے ہیں اس لیے اس بارے
میں ہمیں کچھ تفصیلی علم بھی ہونا چاہیے۔اس کی بعض اور تفصیلات بھی ہیں۔حضرت زید کے بارے میں بھی بعض
باتیں بیان کرنے والی ہیں۔تو یہ دونوں باتیں جس حد تک بیان کرنے کی ضرورت ہوئی میں آئندہ بھی کروں گا۔حضرت زید کے حوالے سے یہ سلسلہ ابھی چل رہا ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 05 جولائی 2019ء جلد 26 شمارہ 33 صفحہ 05 تا09)