حضرت زید بن حارثہؓ
خطبات مسرور جلد 17
328
26
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 28 جون 2019ء بمطابق 28 / احسان 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد۔(ٹلفورڈ، سرے) یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت زید بن حارثہؓ کے ذکر میں بعض مزید واقعات اور حوالے ہیں جنہیں آج میں پیش کروں گا۔حضرت زید بن حارثہ ایک سر یہ جور بیع الآخر سن 16 ہجری میں بنو سلیم کی طرف بھیجا گیا تھا اس کا ذکر کرتے ہوئے
سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ
مادر بیع الآخر 6 ہجری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آزاد کردہ غلام اور سابق متبنی زید بن حارث
کی امارت میں چند مسلمانوں کو قبیلہ بنی سکیم کی طرف روانہ فرمایا۔یہ قبیلہ اس وقت نجد کے علاقے میں بمقام جموم
آباد تھا اور ایک عرصہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بر سر پر کار چلا آتا تھا، سازشیں کرتارہتا تھا، جنگوں کی
کوشش کرتا تھا۔چنانچہ غزوہ خندق میں بھی اس قبیلہ نے مسلمانوں کے خلاف نمایاں حصہ لیا تھا۔جب زید بن حارثہ
اور ان کے ساتھی جموم میں پہنچے جو مدینہ سے قریباً پچاس میل کے فاصلہ پر تھاتو وہاں کوئی نہیں تھا، خالی جگہ دیکھی مگر
انہیں قبیلہ مزینہ کی ایک عورت حلیمہ نامی جو مخالفین اسلام میں سے تھی اس نے اس جگہ کا پتہ بتادیا جہاں اس وقت
قبیلہ بنوسکیم کا ایک حصہ اپنے جانور ، مویشی چرا رہا تھا۔چنانچہ اسی اطلاع سے فائدہ اٹھا کر زید بن حارثہ نے اس جگہ پر چھاپامارا اور اس اچانک حملہ سے گھبر اکر اکثر لوگ
تو ادھر اُدھر بھاگ کر منتشر ہوگئے مگر چند قیدی اور مویشی مسلمانوں کے ہاتھ آگئے جنہیں وہ لے کر مدینہ کی طرف واپس
لوٹے۔اتفاق سے ان قیدیوں میں حلیمہ کا خاوند بھی تھا اور گو کہ وہ جنگی مخالف تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حلیمہ کی
اس امداد کی وجہ سے نہ صرف حلیمہ کو بلا فدیہ آزاد کر دیا بلکہ اس کے خاوند کو بھی احسان کے طور پر چھوڑ دیا اور حلیمہ
اور اس کا خاوند خوشی خوشی اپنے وطن کو واپس چلے گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 669)
حضرت زید بن حارثہؓ کے ایک اور سریہ ، جو جمادی الاولیٰ سن چھ ہجری میں عیص مقام کی طرف بھیجا گیا
تھا، اس کا ذکر کرتے ہوئے سیرت خاتم النبیین میں لکھا ہے کہ
زید بن حارثہ کو اس مہم یعنی بنو سلیم کی طرف جو سر یہ گیا تھا اس سے واپس آئے زیادہ دن نہیں گزرے
تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جمادی الاولیٰ کے مہینہ میں انہیں ایک سو ستر صحابہ کی کمان میں پھر مدینہ
خطبات مسرور جلد 17
329
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
سے روانہ فرمایا اور اس مہم کی وجہ اہل بیر نے یہ لکھی ہے کہ شام کی طرف سے قریش مکہ کا ایک قافلہ آرہا تھا اور اس
کی روک تھام کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دستہ کو روانہ فرمایاتھا۔یہاں یہ وضاحت بھی کر دوں کہ قریش کے قافلے عموماً ہمیشہ مسلح ہوتے تھے اور مکہ اور شام کے درمیان
آتے جاتے ہوئے وہ مدینہ کے بالکل قریب سے گزرتے تھے جس کی وجہ سے ان کی طرف سے ہر وقت خطرہ رہتا
تھا۔اس کے علاوہ یہ قافلے جہاں جہاں سے گزرتے قبائل عرب کو مسلمانوں کے خلاف اکساتے جاتے تھے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں جس کی وجہ سے سارے ملک میں مسلمانوں کے خلاف عداوت کی ایک
خطر ناک آگ مشتعل ہو چکی تھی اس لیے ان کی روک تھام ضروری تھی۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
قافلے کی خبر پا کر زید بن حارثہ کو اس طرف روانہ فرمایا اور وہ اس ہوشیاری سے گھات لگاتے ہوئے آگے بڑھے کہ
کسی کو پتہ نہ لگے اور عیص کے مقام پر قافلے کو جا پکڑا۔عیص ایک جگہ کا نام ہے جو مدینہ سے چار دن کی مسافت
پر سمندر کی جانب واقع ہے۔چونکہ یہ اچانک حملہ تھا، اہل قافلہ مسلمانوں کے حملہ کی تاب نہ لاسکے اور اپنا
ساز وسامان چھوڑ کر بھاگ گئے۔زید نے بعض قیدی پکڑ کر اور سامانِ قافلہ اپنے قبضہ میں لے کر مدینہ کی طرف واپسی
کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 670)
یہ یاد رکھنا چاہیے ہر سریہ یا جو بھی جنگ ہوئی، جو بھی لشکر بھیجا گیا وہ اس لیے کہ کچھ نہ کچھ قافلوں کی
طرف سے یہ خبر ہوتی تھی کہ مسلمانوں کے خلاف کوئی سازشیں کر رہے ہیں یا کوئی منصوبہ بندی کر کے حملوں کی
تجویز سوچ رہے ہیں۔پھر حضرت زید بن حارثہ کے ایک اور سر یہ جو جمادی الآخرۃ سن چھ ہجری میں طرف مقام کی
طرف بھیجا گیا تھا اس کا ذکر بھی ملتا ہے۔اس کا حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی ذکر کیا ہے کہ
"غزوہ بنو لحیان کے کچھ عرصہ بعد جمادی الآخرة 6 / ہجری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ
کی کمان میں پندرہ صحابیوں کا ایک دستہ طرف کی جانب روانہ فرمایا جو مدینہ سے چھتیں میل کے فاصلہ پر واقع تھا
اور اس جگہ ان ایام میں بنو ثعلبہ کے لوگ آباد تھے مگر قبل اس کے کہ زید بن حارثہ وہاں پہنچتے اس قبیلہ کے لوگ
بروقت خبر پا کر ادھر اُدھر منتشر ہو گئے اور زیڈ اور ان کے ساتھی چند دن کی غیر حاضری کے بعد "کچھ دن وہاں قیام
کیا اور پھر " مدینہ میں واپس لوٹ آئے۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 680-681)
اور کوئی جنگ ونگ نہیں کی ، نہ ان کو تلاش کیا۔پھر زید بن حارثہ کا ایک اور سر یہ ہے جو جمادی الآخرۃ سن 16 ہجری میں جسمی کی طرف بھیجا گیا تھا۔اس کا
ذکر کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ
اسی ماہ جمادی الآخرۃ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ کو پانچ سو مسلمانوں کے ساتھ
جسمی کی طرف روانہ فرمایا، جو مدینہ کے شمال کی طرف بنو جُذام کا مسکن تھا، وہ وہاں رہتے تھے۔اس مہم کی غرض یہ
خطبات مسرور جلد 17
330
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی جن کا نام دحیہ کلبی تھا، شام کی طرف سے قیصر روم کو مل کر واپس
آرہے تھے اور ان کے ساتھ کچھ سامان بھی تھا جو کچھ تو قیصر کی طرف سے خلعت وغیرہ کی صورت میں تھا اور کچھ
تجارتی سامان تھا۔جب دخیہ بنو جذام کے علاقہ کے پاس سے گزرے تو اس قبیلہ کے رئیس ھنید بن عارِض نے اپنے
قبیلہ میں سے ایک پارٹی کو اپنے ساتھ لے کر دِخیہ پر حملہ کر دیا اور سارا سامان چھین لیا، تجارتی سامان بھی اور جو کچھ
قیصر نے دیا تھا۔یہاں تک زیادتی کی کہ دحیہ کے جسم پر بھی سوائے پھٹے ہوئے کپڑوں کے کوئی چیز نہیں چھوڑی۔جب اس حملہ کا علم بنو ضبیب کو ہوا جو قبیلہ بنو جُذام ہی کی ایک شاخ تھے اور ان میں سے بعض لوگ مسلمان ہو چکے
تھے تو انہوں نے بنو جُذام کی اس پارٹی کا پیچھا کر کے ان سے لوٹا ہو اسامان واپس چھین لیا اور دخیہ اس سامان کو لے کر
مدینہ واپس پہنچے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔یہاں آکر دخیہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو سارے حالات سے اطلاع دی جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہؓ کو روانہ فرمایا اور دخیہ کو بھی زید
کے ساتھ بھجوا دیا۔زید کا دستہ بڑی ہوشیاری اور احتیاط کے ساتھ دن کو چھپتا تھا اور رات کو سفر کر تا تھا اور یہ سفر
کرتے ہوئے جسمی کی طرف بڑھتے گئے اور عین صبح کے وقت بنو جُذام کے لوگوں کو جا پکڑا۔بنو جُذام نے مقابلہ کیا،
با قاعدہ جنگ ہوئی مگر مسلمانوں کے اچانک حملہ کے سامنے ان کے پاؤں جم نہ سکے اور تھوڑے سے مقابلہ کے بعد وہ
بھاگ گئے اور میدان مسلمانوں کے ہاتھ رہا اور زید بن حارثہ بہت سا سامان اور مال مویشی اور ایک سو کے قریب
قیدی پکڑ کر واپس آگئے۔مگر ابھی زید مدینہ میں پہنچے نہیں تھے کہ قبیلہ بنو ضبیب کے لوگوں کو جو بنو جُذام کی شاخ
تھے زید کی اس مہم کی خبر پہنچ گئی اور وہ اپنے رئیس رفاعہ بن زید کی معیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئے اور وہاں جا کے کہا کہ یار سول اللہ ! ہم مسلمان ہو چکے ہیں ، جیسا کہ ذکر ہوا ان لوگوں نے تو
سامان چھڑایا تھا۔اور ہماری بقیہ قوم کے لیے امن کی تحریر ہو چکی ہے، معاہدہ ہو چکا ہے کہ ان کو امن بھی ملے گا تو پھر
ہمارے قبیلہ کو اس حملہ میں کیوں شامل کیا گیا ہے۔اس حملے میں ان کے قبیلے کے کچھ لوگ بھی شامل ہو گئے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں یہ درست ہے مگر زید کو اس کا علم نہیں تھا اور پھر جو لوگ اس
موقع پر مارے گئے تھے ان کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار افسوس کا اظہار کیا۔اس پر رفاعہ کے ساتھی
ابو زید نے کہا یار سول اللہ ! جو لوگ مارے گئے ہیں ان کے متعلق ہمارا کوئی مطالبہ نہیں یہ ایک غلط فہمی کا حادثہ تھا جو
ہو گیا کہ ہمارے جو معاہدے والے لوگ تھے جنگ میں ان کو بھی ملوث کر لیا گیا مگر جو لوگ زندہ ہیں اور جو
سازوسامان زیڈ نے ہمارے قبیلہ سے پکڑا ہے وہ ہمیں واپس مل جانا چاہیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں
یہ بالکل درست ہے اور آپ نے فوراً حضرت علی کو زید کی طرف روانہ فرمایا اور بطور نشانی کے انہیں اپنی تلوار عطا
فرمائی اور زید کو کہلا بھیجا کہ اس قبیلہ کے جو قیدی اور اموال پکڑے گئے ہیں، جو بھی مال تم نے پکڑا ہے وہ چھوڑ دو۔زید نے یہ حکم پاتے ہی فور آسارے قیدیوں کو چھوڑ دیا اور ان کا مال غنیمت بھی انہیں واپس لوٹا دیا۔(ماخوز از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 681-682)
پس یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معاہدوں کی پاسداری کا اسوہ تھا۔یہ نہیں کہ پکڑ لیا تو ظلم کرنا ہے بلکہ
خطبات مسرور جلد 17
331
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
غلط فہمی سے جو کچھ ہوا، بعض قبیلے شامل تھے اور ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کچھ جان بوجھ کے بھی شامل ہوئے ہوں
لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کو چھوڑ دیا اور ان کا مال و متاع بھی ان کو واپس کر دیا۔پھر حضرت زید کے ایک اور سر یہ جو رجب 6 ہجری میں وادی القری کی طرف بھیجا گیا تھا اس کا ذکر بھی ملتا ہے۔"سر یہ جسمی کے قریباً ایک ماہ بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر زید بن حارثہ کو وادی القری کی
طرف روانہ فرمایا۔جب زید کا دستہ وادی القری میں پہنچا تو بنو گزارہ کے لوگ ان کے مقابلہ کے لیے تیار تھے۔چنانچہ
اس معرکے میں متعد د مسلمان شہید ہوئے اور خود زید کو بھی سخت زخم آئے مگر خدا نے اپنے فضل سے بچالیا۔"
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ " وادی القری جس کا اس سر یہ میں ذکر ہوا ہے وہ مدینہ سے شمال کی طرف
شامی راستہ پر ایک آباد وادی تھی جس میں بہت سی بستیاں آباد تھیں اور اسی واسطے اس کا نام وادی القری پڑ گیا تھا۔یعنی بستیوں والی وادی۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 682-683)
سر یہ موتہ 8 ہجری میں ہوا۔مُوتہ بلقاء کے قریب ملک شام میں ایک مقام ہے۔اس سریہ کے اسباب بیان
کرتے ہوئے، وجوہات بیان کرتے ہوئے علامہ ابن سعد لکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حارث بن عمیر کو
قاصد بنا کر شاہ بصری کے پاس خط دے کر بھیجا۔جب وہ مومنہ کے مقام پر اترے تو انہیں شہر خبیل بن عمر و عشانی نے
شہید کر دیا۔حضرت حارث بن عمیر کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اور کوئی قاصد شہید نہیں کیا گیا۔بہر حال یہ سانحہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت گراں گزرا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بلایا تو وہ تیزی
سے مجرف مقام پر جمع ہو گئے جن کی تعداد تین ہزار تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب کے امیر
زید بن حارثہ نہیں اور ایک سفید جھنڈا تیار کر کے حضرت زید کو دیتے ہوئے یہ نصیحت کی کہ حارث بن عمیر جہاں
شہید کیے گئے ہیں وہاں پہنچ کر لوگوں کو اسلام کی دعوت دیں۔اگر وہ قبول کر لیں تو ٹھیک ہے نہیں تو ان کے خلاف
اللہ تعالیٰ سے مددمانگیں اور ان سے جنگ کریں۔سریہ موتہ جمادی الاول سن 8 ہجری میں ہوا۔الطبقات الكبرى جلد2 صفحه 98-97 سريه مؤته مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 34 زيد الحب بن حارثة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر یہ مونہ کے لیے حضرت زید بن حارثہ
کو امیر مقرر فرمایا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر زید شہید ہو جائیں تو جعفر امیر ہوں گے اور اگر جعفر
بھی شہید ہو جائیں تو عبد اللہ بن رواحہ تمہارے امیر ہوں گے۔اور اس لشکر کو جیش الأمراء بھی کہتے ہیں۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب غزوة مؤتة من أرض الشام حديث 4261)(مسند احمد بن حنبل جلد7
صفحه 505 حدیث 22918 مسند ابو قتاده انصاری مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء)
صحیح بخاری میں بھی اس کا ذکر ہے مسند احمد بن حنبل میں بھی۔روایت میں یہ بھی آتا ہے کہ حضرت جعفر
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! مجھے کبھی یہ خیال نہیں آیا تھا کہ آپ زید کو مجھ پر
امیر فرمائیں گے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس بات کو چھوڑو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ بہتر کیا ہے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 34 ذكر زيد الحب دارالکتب العلمية بيروت 1990ء)
ย
خطبات مسرور جلد 17
332
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سر یہ موتہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں ، گو اس واقعہ کا کچھ
تھوڑا سا ذکر میں چند ہفتے پہلے یا چند مہینے پہلے کے خطبوں میں بھی کر چکا ہوں۔بہر حال دوبارہ کیونکہ حضرت زید کے
حوالے سے بات ہو رہی ہے تو پھر ذکر کر دیتا ہوں۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ
اس سریہ کا افسر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید کو مقرر کیا تھا مگر ساتھ ہی یہ ارشاد فرمایا تھا کہ میں
اس وقت زید کو لشکر کا سردار بناتا ہوں۔اگر زید لڑائی میں مارے جائیں تو ان کی جگہ جعفر لشکر کی کمان کریں۔اگر وہ
بھی مارے جائیں تو عبد اللہ بن رواحہ کمان کریں اور اگر وہ بھی مارے جائیں تو پھر جس پر مسلمان متفق ہوں وہ فوج
کی کمان کرے۔جس وقت آپ نے یہ ارشاد فرمایا اس وقت ایک یہودی بھی آپ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔اس نے کہا
کہ میں آپ کو نبی تو نہیں مانتا لیکن اگر آپ سچے بھی ہوں تو ان تینوں میں سے کوئی بھی زندہ بیچ کر نہیں آئے گا کیونکہ
نبی کے منہ سے جو بات نکلی ہے وہ پوری ہو کر رہتی ہے۔گذشتہ چند مہینے پہلے جو ذکر ہوا تھا اس میں غالباً یہ ذکر تھا کہ یہودی حضرت زید کے پاس گیا اور ان کو یہ
کہا۔تو بہر حال حضرت مصلح موعودؓ نے اس روایت کو اس طرح درج کیا ہے کہ وہ یہودی حضرت زید کے پاس گیا اور
انہیں بتایا کہ اگر تمہارار سول سچا ہے تو تم زندہ واپس نہیں آؤ گے۔حضرت زید نے فرمایا کہ میں زندہ آؤں گا یا نہیں
آؤں گا اس کو تو اللہ ہی جانتا ہے مگر ہمارار سول صلی اللہ علیہ وسلم ضرور سچار سول ہے۔اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ یہ
واقعہ بالکل اسی طرح پورا ہوا۔حضرت زید شہید ہوئے۔ان کے بعد حضرت جعفر نے لشکر کی کمان سنبھالی وہ بھی
شہید ہو گئے۔اس کے بعد حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے لشکر کی کمان سنبھالی وہ بھی شہید ہوئے اور قریب تھا کہ لشکر
میں انتشار پھیل جاتا کہ حضرت خالد بن ولید نے مسلمانوں کے کہنے سے جھنڈے کو اپنے ہاتھ میں پکڑا اور اللہ تعالیٰ
نے ان کے ذریعہ مسلمانوں کو فتح دی اور وہ خیریت سے لشکر کو واپس لے آئے۔(ماخوذ از فریضہ تبلیغ اور احمد کی خواتین، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 405-406)
بخاری میں اس
واقعہ کی روایت اس طرح ملتی ہے۔حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا زیڈ نے جھنڈ الیا اور وہ شہید ہوئے۔پھر جعفر نے اسے پکڑا اور وہ بھی شہید ہو گئے۔پھر عبد اللہ بن رواحہ نے
جھنڈے کو پکڑا اور وہ بھی شہید ہو گئے اور یہ خبر دیتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے۔فرمایا کہ پھر جھنڈے کو خالد بن ولید نے بغیر سردار ہونے کے پکڑا اور انہیں فتح حاصل ہوئی۔(صحيح البخارى كتاب الجنائز باب الرجل ينعى الى اهل الميت بنفسه حديث 1246)
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک حضرت زید بن حارثہؓ، حضرت جعفر اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ
کی شہادت کی خبر پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا حال بیان کرنے کے لیے کھڑے ہوئے۔حضرت زیڈ کے ذکر
سے آغاز فرمایا۔آپ نے فرمایا اے اللہ !زید کی مغفرت فرما۔اے اللہ ! زید کی مغفرت فرما۔اے اللہ ! زید کی
مغفرت فرما۔پھر آپ نے فرمایا کہ اے اللہ ! جعفر اور عبد اللہ بن رواحہ کی مغفرت فرما۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 34 زيد الحب بن حارثه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
خطبات مسرور جلد 17
333
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ جب حضرت زید بن حارثہؓ، حضرت جعفر اور عبد اللہ بن رواحہ
شہید ہو گئے تور سول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں بیٹھ گئے۔آپ کے چہرے سے غم و حزن کا اظہار ہو رہاتھا۔(سنن ابی داؤد کتاب الجنائز باب الجلوس عند المصيبة حديث (3122)
طبقات الکبری میں لکھا ہے کہ جب حضرت زید شہید ہو گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے اہل خانہ
کے پاس تعزیت کے لیے تشریف لائے تو ان کی بیٹی اس حال میں تھی کہ اس کے چہرے سے رونے کے آثار ظاہر
ہو رہے تھے۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہو گئے۔حضرت زید بن عبادہؓ نے عرض
کیا یارسول اللہ ! یہ کیا ہے ؟ آپ کی آنکھوں سے آنسو آ رہے ہیں۔آپ نے فرمایا۔هَذَا شَوْقُ الْحَبِيبِ إِلى حَبِيبِهِ
یہ ایک محبوب کی اپنے محبوب سے محبت ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 34 زيد الحب بن حارثه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت زید کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے علامہ ابن سعد لکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
سر یہ موتہ میں حضرت زید بن حارثہؓ کو امیر مقرر کیا اور دوسرے امیروں پر آپ کو مقدم رکھا۔جب مسلمانوں اور
مشرکوں کا آپس میں مقابلہ ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کر دہ امراء پیادہ ہی لڑ رہے تھے۔حضرت زید نے جھنڈ الیا اور قتال کیا اور دوسرے لوگ بھی آپ کے ساتھ مل کر قتال کر رہے تھے۔لڑائی کے دوران حضرت زید نیزہ لگنے کی وجہ سے شہید ہو گئے اور شہادت کے وقت آپ کی عمر 55 سال تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید کا جنازہ پڑھایا اور فرمایا کہ حضرت زید کے لیے مغفرت طلب کریں وہ
جنت میں دوڑتے ہوئے داخل ہو گئے ہیں۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 33-34 زيد الحب بن حارثة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت اسامہ ، جو حضرت زید بن حارثہ کے بیٹے تھے ، بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
انہیں یعنی حضرت اسامہ کو اور حسن کو لیتے اور فرماتے کہ اے اللہ ! ان دونوں سے محبت کر کیونکہ میں ان
دونوں سے محبت رکھتا ہوں۔(صحيح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب ذکر اسامه بن زيد حدیث نمبر 3735)
حضرت جبکہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی غزوے کے لیے تشریف نہ لے
جاتے تو آپ اپنا ہتھیار سوائے حضرت علی کے یا حضرت زید کے کسی کو نہ دیتے۔(کنز العمال جلد 13 صفحه 397 باب فضائل الصحابه حرف الزاى زيد بن حارثة حديث 37066 مطبوعه
مؤسسة الرسالة بيروت 1985ء)
حضرت جبکہ پھر ایک اور روایت بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو کجاوے تحفہ دیے گئے
تو ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود رکھ لیا اور دوسر احضرت زید کو دے دیا۔(کنز العمال جلد 13 صفحه 397 باب فضائل الصحابه حرف الزاى زيد بن حارثة حديث 37067 مطبوعه
مؤسسة الرسالة بيروت 1985ء)
رض
خطبات مسرور جلد 17
334
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
پھر حضرت جبکہ کی ہی روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو جسے ہدیہ
کیے گئے، تحفہ کے طور پر پیش ہوئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خود کھ لیا اور دوسر احضرت زید کو عطا فرمایا۔(المستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 3 صفحه 241 كتاب معرفة الصحابة، ذكر مناقب زيد الحب
بن حارثه، حديث 4963 دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
ایک اور جگہ بیان ہوا ہے کہ حضرت زید بن حارثہؓ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا محب کہا جاتا تھا۔حضرت زید کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ میرا محبوب وہ ہے جس
پر اللہ نے انعام کیا ہے یعنی زید۔اللہ تعالیٰ نے اسلام کے ذریعہ ان پر انعام کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
آزادی کے ذریعہ ان پر انعام کیا۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 2 صفحه 117 زيد بن حارثه دار الكتب العلمية بيروت 2010ء)
جنگ موتہ کے بارے میں مختلف تاریخ کی کتب میں جو درج ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ جنگ موتہ کا بدلہ لینے
کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بہت بڑا لشکر تیار فرمایا جو صفر گیارہ ہجری میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے تیار فرمایا اور لوگوں کو حکم دیا کہ روم کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہو جاؤ۔گو جنگ موتہ کے بعد یہ جو لشکر تیار
فرمایا تھا اس کا زید بن حارثہ سے براہ راست تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی شہید ہو چکے تھے لیکن فوج کی تیاری اور
وجہ میں حضرت زید بن حارثہؓ کا ذکر بھی آتا ہے اس لیے یہ حصہ بھی بیان کر دیتا ہوں۔کچھ حصے کا حضرت اسامہ کے
ذکر میں بھی غالباً کچھ عرصہ پہلے ذکر ہو چکا ہے بہر حال حضرت اسامہ بدری صحابی نہیں تھے اس وقت بہت چھوٹے
تھے لیکن پہلے کیونکہ میں عمومی طور پر صحابہ کا ذکر کر رہا تھا اس میں ان کا ذکر ہو گیا تھا۔بہر حال یہ لشکر جب تیار ہو ا تو
اگلے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسامہ بن زید کو بلایا اور اس مہم کی قیادت آپ کے سپر د کرتے ہوئے
فرمایا اپنے باپ کے شہید ہونے کی جگہ کی طرف جاؤ اور ملک شام کے لیے روانگی کا ارشاد کرتے ہوئے فرمایا جب
روانہ ہو تو تیزی کے ساتھ سفر کرو اور ان تک اطلاع پہنچنے سے پہلے وہاں پہنچ جاؤ۔پھر صبح ہوتے ہی اہل ا بنی یعنی ملک
شام میں بلقاء کے علاقے میں موتہ کے قریب ایک مقام جہاں جنگ موتہ ہوئی تھی وہاں پر حملہ کرو اور بلقاء، یہ
ملک شام میں واقع ایک علاقہ ہے جو دمشق اور وادی القری کے درمیان ہے۔اس کے بارے میں لکھا ہے کہ حضرت لوط
کی نسل میں سے بالق نام کے ایک شخص نے آباد کیا تھا۔اور داروم کے بارے میں لکھا ہے کہ مصر جاتے ہوئے
فلسطین میں غزہ کے مقام پر ایک مقام ہے بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت زید کا بدلہ لینے
کے لیے ان جگہوں کو اپنے گھوڑوں کے ذریعہ سے روند ڈالو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسامہ سے مزید فرمایا
اپنے ساتھ راستہ بتانے والے بھی لے کر جاؤ اور وہاں کی خبر کے حصول کے لیے بھی آدمی مقرر کرو جو تمہیں صحیح
صورت حال سے آگاہ کریں۔اللہ تعالیٰ تمہیں کامیابی بخشے تو جلد واپس لوٹ آنا۔اس مہم کے وقت حضرت اسامہ کی
عمر سترہ سال سے بیس سال کے درمیان تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسامہ کے لیے اپنے ہاتھ سے ایک
جھنڈ اباندھا اور حضرت اسامہ سے کہا کہ اللہ کے نام کے ساتھ اس کی راہ میں جہاد کرو جو اللہ کا انکار کرے اس سے
جنگ کرو۔حضرت اسامہ یہ جھنڈا لے کر نکلے اور اسے حضرت بریدہ کے سپر د کیا۔یہ لشکر مجرف مقام پر اکٹھا ہونا
خطبات مسرور جلد 17
335
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
شروع ہوا۔مجرف بھی مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر ایک جگہ ہے۔اس لشکر کی تعداد تین ہزار بیان کی جاتی ہے۔اس لشکر میں مہاجرین اور انصار میں سے سب شامل ہوئے۔ان میں حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت ابوعبیدہ بن الجراح،
حضرت سعد بن ابی وقاص جیسے جلیل القدر صحابہ اور کبار صحابہ بھی شامل تھے لیکن ان کے لشکر کے سردار
حضرت اسامہ کو مقرر فرمایا جو سترہ اٹھارہ سال کی عمر کے تھے۔کچھ لوگوں نے حضرت اسامہ پر اعتراض کیا کہ یہ لڑکا اتنی چھوٹی عمر میں اولین مہاجرین پر امیر بنادیا ہے۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سخت ناراض ہوئے۔آپ نے اپنے سر کو ایک رومال سے باندھا ہو اتھا اور آپ
ایک چادر اوڑھے ہوئے تھے۔آپ منبر پر چڑھے اور فرمایا کہ اے لوگو ! یہ کیسی بات ہے جو تم میں سے بعض کی
طرف سے اسامہ کی امارت کے بارے میں مجھے پہنچی ہے۔اگر میرے اسامہ کو امیر بنانے پر تم نے اعتراض کیا ہے تو
اس سے پہلے اس کے باپ کو میرے امیر مقرر کرنے پر بھی تم اعتراض کر چکے ہو۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ خدا کی
قسم وہ بھی اپنے اندر امارت کے اوصاف رکھتا تھا یعنی حضرت زید بن حارثہ اور اس کے بعد اس کا بیٹا بھی اپنے اندر امارت
کے خواص رکھتا ہے۔وہ ان لوگوں میں سے تھا جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں اور یہ دونوں یقینا ہر خیر کے حق دار
ہیں۔پھر آپ نے فرمایا پس اس یعنی اسامہ کے لیے خیر کی نصیحت پکڑو کیونکہ یہ تم میں سے بہترین لوگوں میں سے
ہے۔یہ دس ربیع الاول ہفتہ کا دن تھا یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے دو دن پہلے کی بات ہے۔وہ مسلمان
جو حضرت اسامہ کے ساتھ روانہ ہو رہے تھے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وداع کر کے جرف کے مقام پر لشکر میں
شامل ہونے کے لیے چلے جاتے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری بڑھ گئی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تاکید
فرماتے تھے کہ لشکر اسامہ کو بھجواؤ۔اتوار کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا درد اور زیادہ ہو گیا اور حضرت اسامہ
لشکر میں واپس آئے تو آپ بیہوشی کی حالت میں تھے۔اس روز لوگوں نے آپ کو دوا پلائی تھی۔حضرت اسامہ نے سر
جھکا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم بول نہیں سکتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اٹھاتے اور حضرت اسامہ کے سر پر رکھ دیتے تھے۔حضرت اسامہ کہتے ہیں کہ میں
نے سمجھ لیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے لیے دعا کر رہے ہیں۔حضرت اسامہ لشکر کی طرف واپس آگئے۔سوموار کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو افاقہ ہو گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسامہ سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی برکت سے روانہ ہو جاؤ۔حضرت اسامہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے رخصت ہو کر روانہ ہوئے اور لوگوں کو چلنے کا حکم دیا۔اسی اثنا میں ان کی والدہ
حضرت ام ایمن کی طرف سے ایک شخص یہ پیغام لے کر آیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری وقت دکھائی دے
رہا ہے، طبیعت بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے۔یہ اندوہناک خبر سنتے ہی حضرت اسامہ حضرت عمر اور حضرت ابو عبیدہ کے
ساتھ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس حاضر ہوئے۔واپس آگئے تو دیکھا کہ آپ پر نزع کی حالت تھی۔12 / ربیع الاول کو پیر کے دن سورج ڈھلنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی جس کی وجہ سے
مسلمانوں کا لشکر مجرف مقام سے مدینہ واپس آگیا اور حضرت بریدہ نے حضرت اسامہ کا جھنڈار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات مسرور جلد 17
336
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
کے دروازے پر گاڑ دیا۔جب حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی گئی تو حضرت ابو بکر نے حضرت بریدہ کو حکم دیا کہ جھنڈا
لے کر اسامہ کے گھر جاؤ کہ وہ اپنے مقصد کے لیے روانہ ہو۔یہ لشکر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار کیا تھا
اب اس کو لے کر جاؤ۔حضرت برید کا جھنڈے کو لے کر لشکر کی پہلی جگہ پر لے گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد تمام عرب میں خواہ کوئی عام آدمی تھا یا خاص تقریباً ہر قبیلے
میں فتنہ ارتداد پھیل چکا تھا اور ان میں نفاق ظاہر ہو گیا تھا۔اس وقت یہود و نصاری نے اپنی آنکھیں پھیلائیں اور
بڑے خوش تھے کہ اب دیکھیں کیا ہوتا ہے اور بدلے لینے کی تیاریاں بھی کر رہے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی وفات اور مسلمانوں کی کمی تعداد کے باعث ان مسلمانوں کی حالت ایک طوفانی رات میں بکرے کی مانند تھی،
بہت مشکل حالت میں تھے۔بڑے بڑے صحابہ نے حضرت ابو بکر سے عرض کیا کہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر
في الحال لشکر اسامہ کی روانگی متاخر کر دیں، ذرا لیٹ کر دیں، کچھ عرصہ کے بعد چلے جائیں تو حضرت ابو بکر نہ مانے اور
فرمایا کہ اگر درندے مجھے گھسیٹتے پھریں تو بھی میں اس لشکر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کے مطابق بھجوا
کر رہوں گا اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جاری فرمودہ فیصلہ نافذ کر کے رہوں گا۔ہاں اگر بستیوں میں
میرے سوا کوئی بھی نہ رہے تو بھی میں اس فیصلے کو نافذ کروں گا۔بہر حال آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو کماحقہ قائم رکھا اور نافذ فرمایا اور جو صحابہ
حضرت اسامہ کے لشکر میں شامل تھے انہیں واپس حجرف جاکر لشکر میں شامل ہونے کا ارشاد فرمایا۔حضرت ابو بکر
نے فرمایا کہ ہر وہ شخص جو پہلے اسامہ کے لشکر میں شامل تھا اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں شامل
ہونے کا ارشاد فرمایا تھا وہ ہر گز پیچھے نہ رہے اور نہ ہی میں اسے پیچھے رہنے کی اجازت دوں گا۔اسے خواہ پیدل بھی جانا
پڑے وہ ضرور ساتھ جائے گا۔بہر حال لشکر ایک بار پھر تیار ہو گیا۔بعض صحابہ نے حالات کی نزاکت کے باعث پھر
مشورہ دیا کہ فی الحال اس لشکر کو روک لیا جائے۔ایک روایت کے مطابق حضرت اسامہ نے حضرت عمرؓ سے کہا کہ
آپ حضرت ابو بکر کے پاس جا کر ان سے کہیں کہ وہ لشکر کی روانگی کا حکم منسوخ کر دیں تا کہ ہم مرتدین کے خلاف
نبرد آزما ہوں اور خلیفہ رسول اور حرم رسول اور مسلمانوں کو مشرکین کے حملے سے محفوظ رکھیں۔اس کے علاوہ بعض انصار صحابہ نے حضرت عمر سے کہا کہ خلیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر
اگر لشکر کو روانہ کرنے پر ہی مصر ہیں اگر یہی اصرار ہے تو ان سے یہ درخواست کریں کہ وہ کسی ایسے شخص کو لشکر کا
سردار مقرر کر دیں جو عمر میں اسامہ سے بڑا ہو۔لوگوں کی یہ رائے لے کر حضرت عمرؓ حضرت ابو بکر کے پاس حاضر
ہوئے تو حضرت ابو بکر نے پھر اسی آہنی عزم کے ساتھ ارشاد فرمایا کہ اگر جنگل کے درندے مدینہ میں داخل ہو کر
مجھے اٹھالے جائیں تو بھی وہ کام کرنے سے باز نہیں آؤں گا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کرنے کا حکم دیا ہے۔اس کے بعد حضرت عمرؓ نے بعض انصار کا پیغام دیا تو وہ سنتے ہی حضرت ابو بکر نے جلال سے فرمایا کہ اسے یعنی اسامہ
کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امیر مقرر فرمایا ہے اور تم مجھ سے کہتے ہو کہ میں اسے اس عہدے سے ہٹا دوں۔حضرت ابو بکر کا حتمی فیصلہ سننے اور آپ کے آہنی عزم کو دیکھنے کے بعد حضرت عمر الشکر والوں کے پاس پہنچے۔جب
خطبات مسرور جلد 17
337
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
لوگوں نے پوچھا کہ کیا ہوا تو حضرت عمر نے بڑے غصہ سے کہا کہ میرے پاس سے فوراً چلے جاؤ۔محض تم لوگوں کی
وجہ سے مجھے آج خلیفہ کر سول صلی اللہ علیہ وسلم سے ڈانٹ کھانی پڑی ہے۔جب حضرت ابو بکرؓ کے حکم کے مطابق جیش اسامہ بجزف کے مقام پر اکٹھا ہو گیا تو حضرت ابو بکر خود وہاں
تشریف لے گئے اور آپ نے وہاں جا کر لشکر کا جائزہ لیا اور اس کو ترتیب دی اور روانگی کے وقت کا منظر بھی بہت ہی
حیرت انگیز تھا۔اس وقت حضرت اسامہ سوار تھے جبکہ حضرت ابو بکر خلیفة الرسول پیدل چل رہے تھے۔حضرت اسامہ نے عرض کیا کہ اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ یا تو آپ سوار ہو جائیں یا پھر
میں بھی نیچے اتر تا ہوں۔اس پر حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا۔بخدا نہ ہی تم نیچے اُتر و گے اور نہ ہی میں سوار ہوں گا اور مجھے
کیا ہے کہ میں اپنے دونوں پیر اللہ کی راہ میں ایک گھڑی کے لیے آلود نہ کروں کیونکہ غازی جب قدم اٹھاتا ہے تو اس
کے لیے اس کے بدلہ میں سات سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کو سات سو درجے بلندی دی جاتی ہے اور اس کی
سات سو برائیاں ختم کی جاتی ہیں۔حضرت ابو بکر کو مدینہ میں کئی کاموں کے لیے حضرت عمر کی ضرورت تھی۔حضرت ابو بکر نے انہیں
از خود روکنے کی بجائے حضرت اسامہ سے اجازت چاہی کہ وہ اگر بہتر سمجھیں تو حضرت عمرؓ کو مدینہ میں حضرت ابو بکر
کے پاس رہنے دیں۔حضرت اسامہ نے خلیفہ وقت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حضرت عمرؓ کو مدینہ میں رہنے کی
اجازت دے دی۔اس واقعہ کے بعد حضرت عمرؓ جب بھی حضرت اسامہ سے ملتے تو آپ کو مخاطب ہو کر کہا کرتے
تھے۔السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْأَمِيرُ۔کہ اے امیر تم پر سلامتی ہو۔حضرت اسامہ اس کے جواب میں غَفَرَ اللهُ
لَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِيْن کہتے تھے۔کہ اے امیر المومنین ! اللہ تعالیٰ آپ سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔بہر حال حضرت ابو بکر نے آخر میں لشکر کو ان الفاظ میں نصیحت فرمائی کہ تم خیانت کے مر تکب نہ ہونا،
خیانت نہ کرنا۔تم بد عہدی نہ کرنا۔چوری نہ کرنا اور مثلہ نہ کرنا، جنگ میں مخالفین کے جو لوگ مر جائیں قتل ہو جائیں
ان کی شکلیں نہ بگاڑنا۔چھوٹی عمر کے بچے اور بوڑھے اور عورت کو قتل نہ کرنا۔کھجور کے درخت کو نہ کاٹنا اور نہ ہی
جلانا۔کسی بھیٹر ، گائے اور اونٹ کو کھانے کے سوا ذبح نہ کرنا۔پھر آپ نے فرمایا کہ تم ضرور ایسی قوم کے پاس سے
گزرو گے جنہوں نے اپنے آپ کو گر جاؤں میں عبادت کے لیے وقف کر رکھا ہو گا تو انہیں چھوڑ دینا۔تمہیں ایسے
لوگ بھی ملیں گے جو اپنے برتنوں میں انواع و اقسام کے کھانے لائیں گے۔تم اگر ان میں سے کھاؤ تو بسم اللہ پڑھ کر
کھاؤ اور تم ضرور ایسی قوم کے پاس پہنچو گے جنہوں نے درمیان سے اپنے سروں کو منڈوایا ہو گا لیکن چاروں طرف
سے بالوں کو لٹوں کی مانند چھوڑا ہو گا پس تم ایسے لوگوں کو تلوار کا ہلکا سا زخم لگانا اور اللہ کے نام کے ساتھ اپنا دفاع
کرنا۔اللہ تعالیٰ تمہیں طعن اور طاعون کی وبا سے محفوظ رکھے۔اور پھر حضرت ابو بکر نے حضرت اسامہ سے کہا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تمہیں کرنے کا حکم دیا ہے وہ سب کچھ کرنا۔ان ساری باتوں سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ جہاں حضرت ابو بکر نے حضرت اسامہ کو اسلامی آداب جنگ
کی تاکید فرمائی، کسی قسم کا کوئی ظلم نہیں ہونا چاہیے وہاں یہ بھی واضح ہو تا ہے کہ آپ کو اس لشکر کی فتح پر بھی
خطبات مسرور جلد 17
338
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
یقین تھا اس لیے آپ نے فرمایا کہ تمہیں کامیابیاں ملیں گی۔بہر حال یکم ربیع الآخر گیارہ ہجری کو حضرت اسامہ روانہ
ہوئے۔حضرت اسامہ اپنے لشکر کے ہمراہ مدینہ سے روانہ ہو کر منزلوں پر منزلیں طے کرتے ہوئے حسب وصیت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شام کے علاقہ انٹی پہنچے اور صبح ہوتے ہی آپ نے بستی کے چاروں اطراف سے ان پر
حملہ کیا۔اس لڑائی میں جو شعار تھا، نعرہ تھا یا مَنْصُورُ آمِث یعنی اے مدد یافتہ ! مار ڈال۔اس لڑائی میں جس نے بھی
مسلمان مجاہدوں کے ساتھ مقابلہ کیا وہ قتل ہوا اور بہت سے قیدی بھی بنائے گئے۔اسی طرح بہت سا مال غنیمت بھی
حاصل ہو ا جس میں سے انہوں نے خمس رکھ کر باقی لشکر میں تقسیم کر دیا، پانچواں حصہ رکھ کے باقی تقسیم کر دیا اور
سوار کا حصہ پیدل والے سے دو گنا تھا۔اس معرکے سے فارغ ہو کر لشکر نے ایک دن اسی جگہ قیام کیا اور اگلے روز
مدینہ کے لیے واپسی کا سفر اختیار کیا۔حضرت اسامہ نے مدینہ کی طرف ایک خوشخبری دینے والا روانہ کیا۔اس معرکے میں مسلمانوں کا کوئی
آدمی بھی شہید نہیں ہوا۔جب یہ کامیاب اور فاتح لشکر مدینہ پہنچا تو حضرت ابو بکر نے مہاجرین و انصار کے ساتھ
مدینہ سے باہر نکل کر ان کا بھر پور خیر مقدم کیا۔حضرت بُرید کا جھنڈ الہراتے ہوئے لشکر کے آگے آگے چل رہے
تھے۔مدینہ میں داخل ہو کر لشکر مسجد نبوی تک گیا۔حضرت اسامہ نے مسجد میں دو نفل ادا کیے اور اپنے گھر چلے
گئے۔متفرق روایات کے مطابق یہ لشکر چالیس سے لے کر ستر روز تک باہر رہنے کے بعد مدینہ واپس پہنچا تھا۔جیش اسامہ کا بھیجوایا جانا مسلمانوں کے لیے بہت نفع کا موجب بنا کیونکہ اہل عرب یہ کہنے لگے کہ اگر
مسلمانوں میں طاقت اور قوت نہ ہوتی تو وہ ہر گز یہ لشکر روانہ نہ کرتے۔تو اس طرح جو کفار تھے وہ بہت ساری ایسی
باتوں سے باز آگئے جو وہ مسلمانوں کے خلاف کرنا چاہتے تھے۔(ماخوذ از الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 145 تا 147 سریه اسامه بن زید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت
1990ء) (ماخوذ از السيرة الحلبيه جلد 3 صفحه 291 تا 294 باب سرايا و بعوثه سرية أسامة۔۔۔۔۔۔دار الكتب
العلمية بيروت (2002ء) (ماخوذ از الكامل فى التاريخ جلد 2 صفحه 199-200 سنة 11ھ ذکر انفاذ جیش اسامه
بن زید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2006ء) (معجم البلدان جلد 1 صفحه -579- 580 ”البلقاء‘جلد 2
صفحه 483 الداروم“ جلد 2 صفحه 149 الجرف مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی تائید سے حضرت اسامہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کو
حرف بہ حرف پورا کر دکھایا اور انتظام و انصرام کے لحاظ سے بھی اور معرکہ آرائی میں انتہائی کامیابی اور کامرانی کے
لحاظ سے بھی اس مہم کو اعلی ثابت کر دیا۔آپ نے فرمایا تھا کہ یہ بہترین سردار ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور خلیفہ وقت کی دعاؤں کی قبولیت اور برکت نے ثابت کر دیا کہ حضرت اسامہ بھی
اپنے شہید والد حضرت زید کی طرح نہ صرف یہ کہ سرداری کے اہل تھے بلکہ ان خواص اور اوصاف میں ایک بلند
مقام رکھتے تھے اور یہ خلیفہ وقت کا مضبوط عزم و ہمت اور بلند حوصلہ ہی تھا جس نے متعدد اندرونی اور بیرونی
خطرات اور اعتراضات کے باوجود اس لشکر کو روانہ کیا اور پھر خدا نے کامیابی اور کامرانی سے نواز کر مسلمانوں کو پہلا
سبق یہ سکھا دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اب تمام برکتیں صرف اطاعت خلافت میں ہی
خطبات مسرور جلد 17
339
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی سر الخلافۃ میں اس واقعہ کا ذکر کیا ہوا ہے۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
(ماخوذ از سر الخلافة روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 394 حاشیہ)
بہر حال اللہ تعالیٰ حضرت زید بن حارثہ اور پھر ان کے بیٹے حضرت اسامہ بن زید پر، جو ہمارے آقا و مطاع
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے اور محبوب تھے۔ہزاروں ہزار رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔نماز جمعہ کے بعد میں دو جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔پہلا جنازہ ہے مکرم صدیق آدم دُمبیا (Dumbia)
صاحب کا جو آئیوری کوسٹ کے مبلغ تھے، ایک عرصے سے بیمار چلے آرہے تھے۔گذشتہ سال پراسٹیٹ (prostate) کا آپریشن بھی ہوا۔اسی طرح گردوں کا بھی مسئلہ تھا، ڈائلیسز
(dialysis) بھی ہوتے رہتے تھے۔کافی عرصے سے علاج کے سلسلے میں آبی جان (Abidjan) ٹھہرے ہوئے
تھے۔گذشتہ دنوں اچانک زیادہ طبیعت خراب ہونے پر ملٹری ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں 14 جون کو آپ کی
وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔صدیق آدم صاحب 1950ء میں آئیوری کوسٹ کے ایک گاؤں لو سنگے میں پیدا ہوئے تھے۔1977ء
کے قریب احمدیت میں شمولیت اختیار کی۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ سات بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔پھر 1981ء میں زندگی وقف کرنے کے بعد علم حاصل کرنے کے لیے آپ نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ پاکستان
کے لیے پیدل سفر کا آغاز کیا۔تقریباً ایک سال تک سفری صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد 1982ء میں ربوہ پہنچے
اور جامعہ احمدیہ میں تعلیم کا آغاز کیا۔جامعہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد 86-1985ء میں آپ کی
آئیوری کوسٹ واپسی ہوئی اور پھر وفات تک مسلسل تیس سال سے زائد عرصہ مغربی افریقہ کے مختلف ممالک میں
بطور مبلغ خدمت کی توفیق پائی۔ان
کی پاکستان کے سفر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہتے ہیں کہ 1977ء میں جب خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
نے گھانا کا دورہ کیا تو حضرت خلیفہ المیہ کی زیارت نے ان کی روح میں ایک ایسی تبدیلی پید اکی کہ بالکل کایا پلٹ دی۔آئیوری کوسٹ پہنچ کر پاسپورٹ بنوایا اور پھر کہتے ہیں خلیفہ المسیح کی زیارت کے لیے اپنے ایک دوست کے ساتھ
پاکستان کے سفر کے لیے کوشش کرنی شروع کر دی۔اسی دوران مالی کے ایک نوجوان عمر معاذ صاحب جو وہاں
آجکل ہمارے مبلغ ہیں ، مسجد آبی جان میں آئے اور اپنی ایک رؤیا کی بنا پر احمدیت قبول کی اور پھر کچھ دنوں بعد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شہر کو دیکھنے اور خلیفۃ المسیح کی ملاقات کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔بہر حال اس طرح ان تینوں نے پاکستان کے سفر کا فیصلہ کیا۔چنانچہ 20 / اگست 1981ء کو انہوں نے اپنے سفر کا
آغاز کیا۔آئیوری کوسٹ سے روانہ ہو کر سفر کی پہلی منزل پر گھانا پہنچے۔وہاں وہاب آدم صاحب امیر مشنری انچارج
سے ملاقات کی۔دعاؤں کے بعد یہ ٹوگو سے بین کو عبور کرتے ہوئے نائیجیریا کے شہر لیگوس (Lagos) پہنچے۔وہاں
مشن میں قیام کے بعد کیمرون کے لیے روانہ ہوئے۔مشنری انچارج نائیجیر یانے بھی اپنی دعاؤں کے ساتھ ان کو
رخصت کیا، کچھ مالی مدد بھی کی۔پھر کیمرون سے ہوتے ہوئے چاڈ میں داخل ہوئے۔چاڈ میں وہاں ان کو قید و بند کی
خطبات مسرور جلد 17
340
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں لیکن بہر حال صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھا۔چاڈ سے آگے سفر جاری رکھنا
تقریباً نا ممکن تھا لیکن خدا تعالیٰ نے ایک خواب کے ذریعہ ان کی رہنمائی فرمائی کہ فوج میں شامل ہو جائیں۔چنانچہ
انہوں نے لیبیا کی فوج میں شامل ہونے کی کوشش کی اور اس موقع پر خدا تعالیٰ نے غیبی امداد کی اور ناممکن کو ممکن
بنایا۔ایک وقت ایسا بھی آیا کہ لیبیا کی گورنمنٹ نے ان سب کو ملک بدر کر دیا لیکن مسبب الاسباب خدا نے ایسے
حالات پیدا کر دیے کہ نہ صرف یہ کہ ملک بدر ہونے کا حکم نامہ کینسل ہو گیا بلکہ لیبیا کی فوج میں بطور رضا کار شامل ہو
کر لبنان میں تقریباً آٹھ ماہ سرحد کی حفاظت کی ذمہ داری بھی انجام دی۔جب جنگ ختم ہوئی تو انہوں نے اپنے
انچارج سے پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔تو اس نے کہا کہ کچھ عرصہ مزید ہمارے پاس ٹھہر لو اس کے بعد
انٹر نیشنل پاسپورٹ بنوا کر آپ کو امریکہ بھجوادوں گا۔آپ پاکستان جانے کے بجائے امریکہ چلے جائیں تو ان لوگوں
نے شکریہ کے ساتھ یہ پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی اور عرض کیا کہ ہم تعلیم کی غرض سے پاکستان جانا
چاہتے ہیں۔پاکستانی سفارت خانے نے ویزا دینے سے انکار کر دیا لیکن خدا تعالیٰ نے ان کے انچارج کے ذریعہ کراچی تک
کے ایئر ٹکٹ مہیا کر دیے جو ان کا فوج کا انچارج تھا اور یوں 27 / نومبر 1982ء کو یہ پاکستان جانے کے لیے ایئر پورٹ
پہنچے۔نصرت الہی کا نظارہ پھر سے دیکھنے کو ملا۔انچارج نے ان کا تعارف ایک پولیس اہلکار سے کرایا کہ یہ اسلامی تعلیم
کے لیے پاکستان جارہے ہیں۔ان کی ہر ممکن مدد کی درخواست ہے۔چنانچہ اس پولیس اہلکار نے ان کی بے حد مدد کی۔رات جہاز دمشق سے روانہ ہو کر صبح کراچی ایئر پورٹ
پر پہنچ گیا۔اب یہ کراچی تو پہنچ گئے لیکن ویزے کی پریشانی تھی۔دعاؤں کے بعد پھر ایئر پورٹ پولیس کے سامنے
پاسپورٹ رکھ دیے۔سوال و جواب ہوئے۔تعلیم کے لیے پاکستان آنا اپنا مقصد بیان کیا تو پولیس اہلکار نے مہر لگا کر
پاسپورٹ پر دستخط کر دیے۔پھر پوچھا کہ کہاں جانا ہے انہوں نے کہا کہ ربوہ جانا ہے تو اس نے کہا تو کیا تم قادیانی ہو ؟
پہلے اس کے کہ مزید کوئی منفی خیالات اس کا ارادہ بدل دیتے اور وہ مہر کو کینسل کر دیتا اس کے ایک ساتھی نے کہا کہ
قادیانی ہیں تو کیا ہوا تعلیم کے لیے آئے ہیں جانے دو۔بہر حال کہتے ہیں کہ ربوہ پہنچنے کا اور خلیفة المسیح سے ملنے کا اتنا ان کو شوق تھا، بڑے جذبات سے مغلوب
تھے کہ ان کو یہ خیال ہی نہیں گیا کہ یہاں کراچی میں پتا کر لیں کہ جماعت ہے تو کہاں ہے اور کوئی ممبر ہے تو اس سے
مل لیں تاکہ آسانیاں پید اہو جائیں۔بجائے جماعت سے رابطہ کرنے کے سیدھے ریلوے سٹیشن پہنچے اور وہاں سے
ربوہ کے لیے ریل کا ٹکٹ طلب کیا۔وہاں بھی ریلوے میں ٹکٹ دینے والا کوئی لالچی شخص اور متعصب تھا۔اس نے
کہا احمدیوں کو ہم ٹکٹ نہیں دیتے اور دو گھنٹے کی بڑی بحث کے بعد آخر دو گنا کرایہ لے کر ٹکٹ دینے پر راضی ہو گیا
لیکن ٹکٹ بھی پھر ایسی گاڑی کا دیا جو سست ترین گاڑی تھی اور چوبیس گھنٹے ان کو لگے کراچی سے ربوہ پہنچتے ہوئے۔بہر حال خلیفۃ المسیح الثالث کی زیارت کا ان کو شوق تھا تو بڑے کٹھن سفر کے بعد ربوہ پہنچے۔ربوہ پہنچ کر دار الضیافت میں گئے۔بہر حال ان کو نہیں پتا تھا کہ کیا ہو چکا ہے لوگوں کی زبان پر بار بار
خلیفة المسیح الرابع کے الفاظ سن کر ان کو تشویش ہوئی اور پھر رابطہ کرنے پر علم ہوا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کی تو
خطبات مسرور جلد 17
341
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
وفات ہو چکی ہے اور اب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع خلافت کے مقام پر متمکن ہیں۔بہر حال پھر 1982ء میں ان کی
ملاقات ہوئی۔جامعہ احمدیہ میں داخلہ لیا۔جامعہ سے تعلیم مکمل کر کے واپس آئیوری کوسٹ روانہ ہوئے اور پھر وہاں
سے جماعت کے ذریعہ مختلف ممالک میں ان کی پوسٹنگ ہوتی رہی۔87 ء سے 91ء تک آئیوری کوسٹ میں۔91ء
سے 92ء تک نائیجر میں۔92ء سے 94 ء تک بین میں۔94ء سے 96ء تک ٹو گو میں اور 96ء سے وفات تک پھر
آئیوری کوسٹ میں رہے۔باسط صاحب مبلغ آئیوری کوسٹ لکھتے ہیں کہ صدیق آدم صاحب خلافت کے سچے عاشق اور سلسلہ کے
مخلص خادم تھے۔کہتے ہیں لمبا عرصہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے دیکھا کہ دعا گو، تہجد گزار،
صاحب رؤیا تھے۔خوابوں کی تعبیر کا بھی بڑا ملکہ تھا اور اکثر اپنے جاننے والوں کو ان کی خوابوں کے مطالب بیان کیا
کرتے تھے۔باقاعدہ اپنی ماہانہ رپورٹ یہاں مرکز میں بھی بھجواتے اور مجھے بھی خط لکھتے تھے ، دعائیہ خطوط بھی لکھتے
تھے اور اردو زبان میں خطوط لکھا کرتے تھے یہ ان کی عادت تھی۔بڑے نیک اور وقت کی پابندی کا احساس کرنے والے تھے۔ذمہ داری کا احساس تھا۔ہمیشہ وقت کی
پابندی کرتے اور جو کام بھی سپرد کیا جا تا وقت کے اندر ختم کرنے کی کوشش کرتے۔لمبے سفروں کے دوروں سے
کبھی نہیں گھبراتے تھے۔تبلیغ بڑے دلنشین انداز میں کرتے تھے۔فتنہ دجال اور اس کے ظہور اور علامات اور
موجودہ دور کی خرابیوں کا ذکر کر کے امام مہدی کے ظہور کا تذکرہ کرتے۔سننے والے آپ کے اند از بیان کی داد دیے
بغیر نہیں رہ سکتے تھے اور اکثر اوقات انہوں نے لکھا ہے کہ تبلیغ میں کامیابی ہوتی تھی۔نارتھ ریجن میں ان کے تبلیغی
دوروں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ہزاروں پھل عطا فرمائے۔اپنے پاکستان کے سفر کا اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا یہ بڑا ذ کر کیا کرتے تھے ، اور احمدیت کی صداقت کے
طور پر یہ نشان پیش کیا کرتے تھے کہ کس طرح دور دراز ملکوں میں بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
سلطان نصیر عطا فرمائے ہیں جو اس راہ میں قربانی پیش کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ انہیں نواز تا اور
اپنے پیارے مہدی کی تائید اور نصرت فرماتا ہے۔مرحوم کا انداز بیان جولا زبان جو وہاں بولی جاتی ہے ان بولنے
والوں کے لیے خاص کشش کا باعث تھا۔ریڈیو کے ذریعہ لائیو پروگرام بھی پیش کرتے تھے اور بڑے اعلیٰ قسم کے
ان کے پروگرام ہوتے تھے، بڑے پسند کیے جاتے تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی اولاد کو بھی صبر
اور حوصلہ بھی عطا فرمائے اور ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔دوسر اجنازہ جو ہے وہ میاں غلام مصطفی صاحب، میرک ضلع اوکاڑہ کا ہے جو 24 / جون کو 183 سال کی عمر
میں وفات پاگئے إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔مرحوم پیدائشی احمدی تھے اور عبادت کا خاص شوق تھا۔باجماعت نمازیں ادا کرنے والے، تہجد گزار
تھے۔اپنی مسجد میں فجر کی اذان خود دیا کرتے تھے۔ساری فیملی کو نماز فجر پہ اٹھاتے اور آخری وقت تک اللہ تعالیٰ نے
خطبات مسرور جلد 17
342
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019
ان کو توفیق دی کہ رمضان کے روزے رکھتے رہیں۔تبلیغ کا بے حد شوق تھا۔ہر ملنے والے کو کسی نہ کسی رنگ میں
جماعت کا پیغام پہنچاتے تھے۔انتہائی ملنسار، بہت نیک اور مخلص انسان تھے۔خلافت سے عقیدت کا تعلق تھا۔خطبات جمعہ با قاعدگی سے سنتے۔بچوں کو بھی اس کی تاکید کرتے۔مرکزی مہمانوں کی خدمت اور مالی قربانی میں
ہمیشہ پیش پیش رہتے اور ان کو تھر پارکر میں پیاسوں کے لیے پانی کا کنواں لگوانے کی بھی توفیق ملی۔وصیت کا حساب
اپنی زندگی میں مکمل کیا ہوا تھا۔چند سال پہلے اپنا مکان بھی جماعت کو پیش کرنے کی ان کو توفیق ملی اور خود مسجد میں
ایک چھوٹے سے کمرے میں رہنے لگے۔اور یہ مکان جو ہے مربی ہاؤس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اور تین بیٹے یاد گار چھوڑے ہیں۔آپ غلام مر تضی صاحب
مربی سلسلہ برونڈی کے والد تھے جو اس وقت میدان عمل میں مصروف ہیں اور والد کے جنازے میں شریک نہیں
ہو سکے اور اس سے پہلے اپنی والدہ کی وفات پر بھی نہیں جاسکے تھے۔بڑے صبر اور حوصلے سے غلام مر تضی صاحب
نے ان دونوں صدموں کو برداشت کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کا صبر اور حوصلہ بڑھائے اور وفا کے ساتھ اپناوقف نبھانے
کی توفیق بھی عطا فرما تار ہے۔آپ کے ایک پوتے قاسم مصطفیٰ صاحب اور ایک نواسے محمد سفیر الدین صاحب بھی مربی ہیں۔اسی
طرح ایک پوتے بلال احمد واقف تو ہیں اور اس سال ڈاکٹر بن کر میدان عمل میں جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے رحم
اور مغفرت کا سلوک فرمائے، درجات بلند فرمائے۔غلام مرتضیٰ صاحب مربی جو پردیس میں اللہ تعالیٰ کا پیغام
پہنچانے میں مصروف ہیں اور اس وجہ سے جیسا کہ میں نے کہا جنازے میں شامل نہیں ہو سکے انہیں صبر اور حوصلے
سے صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔جمعے کے بعد ان شاء اللہ دونوں کا جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 جولائی 2019ء جلد 26 شمارہ 7 3 صفحہ 5 تا10)