بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 17
370
29
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 19 / جولائی 2019ء بمطابق 19 / وفا1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح ( مورڈن، سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج بھی بدری صحابہ کا ذکر ہو گا۔جن صحابی کا آج پہلے ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عامر بن سلمہ۔حضرت عامر بن سکماری کو عمرو بن سلمہ بھی کہا جاتا ہے۔ان کا تعلق قبیلہ یلی سے تھا۔ہیلی عرب کے ایک قدیم قبیلہ قضاعہ
کی ایک شاخ ہے جو یمن کے علاقے میں واقع ہے۔اسی نسبت سے انہیں عامر بن سلمہ بکوٹی بھی کہا جاتا ہے۔حضرت عامر
انصار کے حلیف تھے۔حضرت عامر بن سلمہ کو غزوہ بدر اور احد میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 468، الانصار و من معهم من بنى جزء وحلفائهم ، دار الكتب العلمية
2001ء ) ( الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 280 ، عامر بن سلمة دار احياء التراث العربي بيروت لبنان
1996ء)(اسد الغابة جلد 3 صفحه 121 عامر بن سلمه، دار الكتب العلمية بيروت 2008ء)
دوسرے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عبد اللہ بن سراقہ ہے۔حضرت عبد اللہ بن سراقہ کا تعلق
قریش کے قبیلہ بنو عدی سے تھا جو حضرت عمر بن خطاب کا قبیلہ تھا۔حضرت عبد اللہ بن سراقہ کا شجرہ نسب پانچویں
پشت پر ریاح نامی شخص پر جا کر حضرت عمرؓ سے اور دسویں پشت پر کعب نامی شخص پر جا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ اکٹھا ہو جاتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن سراقہ کے والد کا نام سراقہ بن مُعْتَبِر اور ان کی والدہ کا نام آمہ بنت
عبد اللہ تھا۔ان کی بہن کا نام زینب اور بھائی عمرو بن سراقہ تھے۔حضرت عبد اللہ بن سراقہ کی بیوی کا نام امیمہ بنت حارث
تھا۔ان سے ان کا بیٹا عبد اللہ پیدا ہوا۔سیرت نگاروں کی اکثریت نے ان کو جنگ بدر میں شریک ہونا بیان کیا ہے
لیکن چند ایک نے کہا ہے کہ بدر میں شریک نہیں ہوئے تھے اور غزوہ احد اور بعد کے معرکوں میں شامل
ہوئے تھے۔بہر حال اکثریت کی رائے کے مطابق حضرت عبد اللہ اور ان کے بھائی عمر و بن سراقہ کو
غزوہ بدر میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔حضرت عبد اللہ کی نسل میں سے عمر و یا عثمان بن عبد اللہ ،
زید اور ایوب بن عبد الرحمن کا ذکر ملتا ہے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 462 ، من بنى عدى وحلفائهم، دار الكتب العلمية 2001ء)
الاصابه في تمييز الصحابه جلد 4 صفحه 91-92، عبد الله بن شراقه، دار الكتب العلمية 2005ء)
(اسد الغابه جلد 3 صفحه 256، ، عبد الله بن سُرَاقَه، جلد 4 صفحه 137 ، عمر بن الخطاب، جلد 1
صفحه 121،محمد رسول الله، دارالکتب العلميه بيروت 2008ء)
خطبات مسرور جلد 17
371
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
عبد اللہ بن ابو بکر بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سراقہ نے اپنے بھائی عمرو کے ہمراہ مکے سے
مدینہ ہجرت کی اور دونوں نے حضرت رفاعہ بن عبد المنذر کے ہاں قیام کیا۔(الطبقات الكبرى جلد 4 صفحه 389 ، عبد الله بن سُرا قه داراحياء التراث العربي بيروت لبنان1996ء)
حضرت عبد اللہ بن سراقہ نے حضرت عثمان کے دور خلافت میں 135 ہجری میں وفات پائی۔(البداية والنهاية جلد 4 جزء 7 صفحه 212 ، سنة 35ه، ذكر من توفى زمان عثمان۔۔۔۔۔دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
حضرت عبد اللہ بن سراقہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تَسَخَّرُوْا وَلَوْ بِالْمَاءِ۔کہ سحری کیا کرو خواہ پانی ہی کیوں نہ ہو یعنی سحری کرنالازمی قرار دیا۔(اسدالغابه جلد 3 صفحه 256 عبدالله بن ،سُرَاقَه، دارالکتب العلميه بيروت 2008ء)
پھر اگلے جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت مالک بن ابو خولی۔حضرت مالک بن ابو خولی کا تعلق
قبیلہ بنو عجل سے تھا جو قریش کے قبیلہ بنو عدی بن کعب کے حلیف تھے۔ابو خولی ان کے والد کی کنیت تھی جبکہ ان کا
نام عمر و بن زہیر تھا۔حضرت مالک کا نام ہلال بھی بیان کیا جاتا ہے۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 462 ، من حضر بدرًا من المسلمين / من بنی عدی و حلفائهم، دار الكتب العلمية
بيروت (2001)(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 209 خولی بن ابی خولی داراحیاء التراث العربي 1996ء)
حضرت عمر نے جب مکے سے مدینے کی طرف ہجرت کی تو اس وقت حضرت عمرؓ کے خاندان کے دیگر
افراد کے علاوہ حضرت مالک اور ان کے بھائی حضرت خولی بھی شامل تھے۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 338 ، منازل المهاجرين بالمدينة/ منزل عمر واخيه۔۔۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت (2001)
حضرت مالک اپنے بھائی خولی کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے اور ایک قول کے مطابق غزوہ بدر
میں حضرت خولی اپنے دو بھائیوں حضرت ہلال یعنی حضرت مالک اور حضرت عبد اللہ کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 209 خولی بن ابى خولى لداراحیاء التراث العربي 1996ء)
حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں حضرت مالک بن ابو خولی کی وفات ہوئی تھی۔(الاصابه في تمييز الصحابه، جلد 5 ، صفحه 533 ، مالك بن ابى خولى دار الكتب العلميه، بيروت 2005)
پھر اگلے جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت واقد بن عبد اللہ حضرت واقد کے والد کا نام عبد اللہ
بن عبد مناف تھا۔ان کا تعلق قبیلہ بنو تمیم سے تھا۔حضرت واقد خطاب بن نفیل کے حلیف تھے۔اور ایک قول کے
مطابق وہ قریش کے قبیلہ بنو عدی بن کعب کے حلیف تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 298 واقد بن عبدالله دارالكتب العلمية بيروت 1990ء)(اسد الغابة في معرفة
الصحابة جلد5 صفحه 403 واقد بن عبدالله دار الكتب العلمية بيروت 1994ء)
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تبلیغی مساعی کے نتیجے میں جن افراد کے اسلام قبول کرنے کا ذکر
تاریخ اور سیرت کی کتابوں میں ملتا ہے ان میں حضرت واقد بھی شامل ہیں۔(السيرة النبويه لابن هشام جلد 1 صفحه 170، ذكر من اسلم من الصحابة بدعوة ابي بكر رضي الله عنه دار
الكتاب العربي بيروت 2008 ء)
خطبات مسرور جلد 17
372
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
حضرت واقد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دارِ ارقم میں تشریف لے جانے سے پہلے اسلام قبول کر لیا تھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 298 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1990ء)
دار ارقم کے بارے میں کچھ عرصہ ہوا میں بیان کر چکا ہوں کہ یہ کیا تھا۔مختصر طور پر بیان کر دیتا ہوں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ خیال پیدا ہوا کہ لگنے میں ایک تبلیغی مرکز قائم کیا جائے جہاں مسلمان جمع
ہوں ، نماز وغیرہ کے لیے آئیں اور بے روک ٹوک اور اطمینان سے اپنے تربیتی امور کے بارے میں بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں۔اسی طرح اسلام کی تبلیغ بھی وہاں کی جا سکے تو اس
غرض کے لیے ایک مکان کی ضرورت تھی جو مرکزی حیثیت رکھتا ہو۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
نو مسلم ارقم بن ابی ارقم کا مکان پسند فرمایاجو کوہ صفا کے دامن میں تھا۔اس کے بعد مسلمان یہیں جمع ہوتے تھے ، یہیں نمازیں پڑھتے تھے اور وہ لوگ جنہیں حق کی تلاش تھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب آتے تھے تو آپ ان کو یہیں اسلام کی تبلیغ فرماتے تھے۔اسی وجہ سے یہ
مکان تاریخ میں خاص شہرت حاصل کر گیا اور دار الاسلام کے نام سے بھی مشہور ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے قریبا تین سال تک دار ارقم میں کام کیا۔یعنی بعثت کے چوتھے سال آپ نے اسے اپنا مرکز بنایا اور چھٹے سال کے
آخر تک آپ نے اس میں یہ تبلیغی سرگرمیاں اور تربیتی سرگرمیاں جاری رکھیں۔مؤرخین لکھتے ہیں کہ دارِ ارقم میں
اسلام لانے والوں میں آخری شخص حضرت عمرؓ تھے جن کے اسلام لانے سے مسلمانوں کو بہت تقویت پہنچی اور وہ
دارِ ارقم سے نکل کر کھلے طور پر تبلیغ کرنے لگ گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 129)
حضرت عمر نے جب مکے سے مدینے کی طرف ہجرت کی تو اس وقت حضرت عمرؓ کے خاندان کے دیگر
افراد کے علاوہ حضرت واقد بھی ان کے ہمراہ تھے۔حضرت واقد نے گلے سے مدینہ ہجرت کے وقت حضرت رفاعہ بن عبد المندر کے ہاں قیام کیا پھر
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت واقد اور حضرت بشر بن بُرا کے در میان عقد مؤاخات قائم فرمایا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 298 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1990ء)
حضرت واقد غزوہ بدر، احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ شامل ہوئے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 299 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1990ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت عبد اللہ بن جحش کی قیادت میں ایک سر یہ بھجوایا تو اس میں
حضرت واقد بھی شامل تھے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 403 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1994ء)
اس سریے میں کفار کے ایک شخص عمرو بن حضرمی قتل ہوا اسے حضرت واقد نے قتل کیا تھا۔اسلام میں
خطبات مسرور جلد 17
373
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
یہ پہلا مشرک تھا جو قتل ہوا اور حضرت واقد پہلے مسلمان تھے جنہوں نے کسی مشرک کو کسی جنگ میں قتل کیا ہو۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 404 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1994ء)
اس سریہ کی تفصیل حضرت عبد اللہ بن جحش کے ضمن میں میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔حضرت واقد نے
حضرت عمر کی خلافت کے آغاز میں وفات پائی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 299 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1990ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت نصر بن حارث۔حضرت نضر بن حارث انصار کے قبیلہ
اوس کے خاندان بنو عبد بن رزاخ میں سے تھے۔ان کا نام نمیر بن حارث بھی بیان کیا جاتا ہے۔ان کی کنیت
ابو حارث تھی۔ان کے والد کا نام حارث بن عبد اور والدہ کا نام سودہ بنت سواد تھا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 346 نصر بن حارث دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)(السيرة النبويه لابن
هشام جلد 1 صفحه 405 ، من حضر بدرًا من المسلمين دار الكتاب العربي بيروت 2008 ء)
حضرت نصر بن حارث کو غزوہ بدر میں شریک ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔ان کے والد۔حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہونے کا شرف حاصل تھا۔حضرت نصر
جنگ قادسیہ میں شہید ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 299 نصر بن حارث دارالکتب العلمية بيروت 1994ء)
قادسیه ایران، موجودہ عراق میں ایک مقام ہے جو کوفہ سے پینتالیس میل کے فاصلے پر واقع ہے اور
14 ہجری میں حضرت عمررؓ کے دورِ خلافت میں مسلمانوں اور ایرانیوں کے درمیان قادسیہ کے مقام پر ایک فیصلہ
کن جنگ لڑی گئی تھی جس کے نتیجے میں پھر ایرانی سلطنت مسلمانوں کے قبضہ میں آگئی تھی۔تاریخ الطبری جلد 4 صفحہ 111 دار الفکر بیروت 2002ء) (فرہنگ سیرت از سید فضل الرحمن صفحہ 229 زوار اکیڈمی کراچی 2003ء)
جن کا اب ذکر ہو گا وہ حضرت مالک بن عمر و صحابی ہیں۔حضرت مالک بن عمرو کا تعلق قبیلہ بنو سلیم کے
خاندان بنو حجر سے تھا اور یہ بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔ان کے والد کا نام عمر و بن سمیط تھا۔حضرت مالک اپنے دو
بھائیوں حضرت تقف بن عمر و اور حضرت مُذ لج بن عمرو کے ہمراہ جنگ بدر میں شریک ہوئے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 326 ذكر من حضر بدرا من المسلمين دار ابن حزم بيروت 2009ء)
(سبل الهدي والرشاد في سيرة خير العباد جلد 4 صفحه 116 ذكر اسماء من شهدوا بدرا دار الكتب العلمية
بيروت 1993ء)
حضرت مالک غزوہ بدر، احد اور دیگر غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل رہے اور
12 ہجری میں جنگ یمامہ میں یہ شہید ہوئے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 72 من حلفاء بني عبد شمس دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت نعمان بن عصر ہے۔حضرت نعمان کا تعلق انصار کے قبیلہ ہیلی سے تھا
اور قبیلہ بنو معاویہ کے حلیف تھے۔انہیں لقیط بن عصر بھی کہا جاتا تھا۔اسی طرح انہیں نعمان بلوی کے نام سے بھی ذکر کیا
خطبات مسرور جلد 17
374
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
جاتا ہے۔حضرت نعمان بن عصر بیعت عقبہ اور غزوہ بدر اور اسی طرح باقی تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔ان کی شہادت جنگ یمامہ میں ہوئی اور بعض کے نزدیک حضرت نعمان وہ می
جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مرتدین سے جنگ میں طلیحہ نے شہید کیا تھا۔(السيرة النبويه لابن هشام صفحه 467 466 الْأَنْصَارُ وَمَنْ مَعَهُمْ مِنْ بَنِي مُعَاوِيَةَ وَحُلَفَائِهِمْ دار الكتب العلمية
بيروت 2001ء) (اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 5 صفحه 318 النُّعْمَان بن عصر ، دار الكتب العلمية
بیروت لبنان 2008ء) (الاصابه في تمييز الصحابه جلد 5 صفحه 510 لَقِيط بن عَصَر ، دار الكتب العلميه
بيروت 2005ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عویم بن ساعدہ حضرت عویم بن ساعدہ کا تعلق قبیلہ اوس کی
شاخ بنو عمر و بن عوف سے تھا۔حضرت عویم بیعت عقبہ اولی اور ثانیہ دونوں میں شریک ہوئے۔سیرت خاتم النبیین
میں جو حوالہ ہے اس کے مطابق بیعت عقبہ اولیٰ سے قبل مدینہ کے انصار کا ایک گروہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و
ایمان لایا تھا جن کی تعداد چھ تھی اور بعض روایات میں آٹھ افراد کا بھی ذکر ملتا ہے۔سلم پر
ان میں حضرت عویم بن ساعدہ بھی شامل تھے۔طبقات الکبرای کے مطابق ہجرت مدینہ کے موقع پر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عویم بن ساعدہ سے حضرت عمرؓ کی اور ایک دوسری روایت کے مطابق
حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کی مؤاخات قائم فرمائی تھی۔حضرت عبد اللہ بن زبیر روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا
کہ عویم بن ساعدہ اللہ کے بندوں میں سے کیا ہی اچھا بندہ ہے اور وہ اہل جنت میں سے ہے۔ایک روایت کے مطابق جب یہ آیت نازل ہوئی کہ فِیهِ رِجالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ
الْمُطَهِّرِينَ (التوبة: 108) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عویم بن ساعد ہ کیا ہی اچھا بندہ ہے۔وہ بھی
ان لوگوں میں سے ہے۔(الطبقات الكبرى جزء 3 صفحه 349 تا 351، عویم بن ساعده، دارالکتب العلميه بيروت 1990ء)
(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 222)
اس آیت فِيهِ رِجالٌ يُحِبُّونَ أَن يَتَطَهَّرُوا وَاللهُ يُحِبُّ الْمُطَفِرِینَ۔کا ترجمہ یہ ہے کہ اس میں آنے والے
ایسے لوگ بھی ہیں جو خواہش رکھتے ہیں کہ بالکل پاک ہو جائیں اور اللہ کامل پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔حضرت عویم بن ساعد کا غزوہ بدر، احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ شریک ہوئے۔عاصم بن سوید بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عویم بن ساعدہ کی بیٹی عبیدہ کو یہ کہتے
ہوئے سنا کہ حضرت عمر بن خطاب جب حضرت عویم بن ساعدہ کی قبر پر کھڑے تھے تو انہوں نے فرمایا دنیا میں کوئی
شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ اس صاحب قبر سے بہتر ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جو بھی جھنڈا گاڑا گیا
غویم اس کے سائے تلے ہوتے تھے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 4 صفحه 304 عويم بن ساعده، دار الكتب العلميه بيروت 1994ء)
خطبات مسرور جلد 17
375
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
ایک روایت میں آتا ہے کہ جاہلیت کے زمانے میں حارث کے باپ سوید نے حضرت مُجدَّر کے باپ
زیاد کو قتل کر دیا۔اس کے بعد ایک دن مقتول کے بیٹے حضرت مُجدِّر نے سوید پر قابو پا لیا اور انہوں نے اپنے باپ
کے قاتل کو مار ڈالا۔یہ دونوں واقعات اسلام سے پہلے کے ہیں اور یہی واقعہ جنگ بعاث جو اوس اور خزرج کے
در میان جنگ تھی اس کا سبب بنا تھا۔اس کے بعد جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لے آئے تو دونوں
مقتولوں کے بیٹوں نے ، یعنی حارث بن سوید اور حضرت مُجَدَّد بن زیاد، اسلام قبول کر لیا، مسلمان ہو گئے، اور
دونوں ہی غزوہ بدر میں بھی شریک ہوئے تھے۔اس روایت کی تصدیق کہاں تک ہے؟ بہر حال یہ روایت ہے کہ اسلام
لانے کے بعد بھی حارث بن سوید موقع کی تلاش میں رہا کرتے تھے کہ اپنے والد کے بدلے میں حضرت مُجدِّر کو قتل
کریں لیکن اسے ایسا موقع نہ میسر آسکا۔غزوہ احد میں جب قریش نے مڑ کر مسلمانوں پر حملہ کیا تو حارث بن سوید نے
پیچھے سے حضرت مجدر کی گردن پر وار کر کے انہیں شہید کر دیا اور ایک قول کے مطابق یہ بھی ہے کہ حارث بن سوید
نے حضرت قیس بن زید کو بھی شہید کیا تھا۔غزوہ حمراء الاسد سے واپسی پر حضرت جبرئیل علیہ السلام نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر آپ کو بتایا کہ حارث بن سوید اس وقت قبا میں موجود ہے۔حارث بن سوید
نے حضرت مُجدِّد بن زیاد کو دھوکے سے قتل کر دیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا کہ آپ حارث بن سوید
کو حضرت مجدر بن زیاد کے بدلے میں قتل کریں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات سن کے فوراً قبا تشریف
لے گئے اور عام طور پر اس وقت آپ تشریف نہیں لے جاتے تھے۔اس وقت قبامیں سخت گرمی تھی۔آپ وہاں
پہنچے تو قبا میں مقیم انصاری مسلمان آپ کے پاس آکر جمع ہو گئے جن میں حارث بن سوید بھی تھا جو ایک یا دوزر درنگ
کی چادریں لیٹے ہوئے تھا۔حضرت عویمر بن ساعدہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر مسجد قبا کے
دروازے پر حارث بن سوید کو قتل کیا۔سیرۃ الحلبیہ میں ان صحابی کا نام جن کا ذکر ہو رہا ہے عویم کے بجائے عویمر
بھی لکھا ہوا ہے جبکہ طبقات ابن سعد اور باقی جگہوں میں آپ کا نام عویم بن ساعدہ ہی ہے۔بہر حال ایک اور روایت
یہ بھی ہے کہ آنحضرت صلی علیہ ہم نے عویم بن سوید کو قتل کرنے کا بھارنے کا نہیں فرمایا تھا جس نے مسلمان کو دھوکے سے
شہید کیا تھا۔دونوں ہی مسلمان تھے۔قتل کا بدلہ قتل لیا گیا۔دوسری روایت میں یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت عثمان کو حکم دیا تھا۔ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ حارث نے کہا کہ خدا کی قسم میں نے مُجذِّر کو قتل کیا ہے
مگر اس وجہ سے نہیں کہ میں اسلام سے پھر گیا ہوں، نہ اس لیے کہ مجھے اسلام کی سچائی میں کوئی شبہ ہے بلکہ اس لیے کہ
شیطان نے مجھے غیرت اور عار دلائی تھی اور اب میں اپنے اس فعل سے خدا اور اس کے رسول کے سامنے تو بہ کرتاہوں
اور مقتول کا خون بہا دینے کے لیے تیار ہوں اور مسلسل دو مہینے روزے رکھوں گا اور ایک غلام کو آزاد کروں گا مگر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حارث کی اس معافی کو قبول نہیں کیا اور اسے قتل کی سزادی گئی۔(السيرة الحلبيه الجزء الثاني صفحه 353 354 باب ذکر مغازيه الله، غزوہ حمراء الاسد، دارالکتب العلميه
بيروت 2002ء)(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 349 عويم بن ساعده مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
یہ روایت سیرۃ الحلبیة کی ہے۔ابو عمر کہتے ہیں کہ حضرت عویم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں
خطبات مسرور جلد 17
376
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
ہی فوت ہو گئے تھے۔یہ روایت ابو عمر کی ہے لیکن یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کی وفات حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت
میں 65 یا 66 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 4 صفحه 304 ، عويم بن ساعده، دار الكتب العلميه بيروت 1994ء)
اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت نعمان بن سنان ہے۔حضرت نعمان بن سنان کا تعلق انصار کے
قبیلہ خزرج کے خاندان بنو نعمان سے تھا۔ابن ہشام نے لکھا ہے کہ حضرت نعمان بنو نعمان کے آزاد کردہ غلام تھے
جبکہ ابن سعد نے انہیں بنو عبید بن عدی کا آزاد کردہ غلام لکھا ہے۔حضرت نعمان بن سنان کو غزوہ بدر اور غزوۂ احد
میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔(السيرة النبويه لابن هشام صفحه 471 ، الانصار ومن معهم / من بنى النعمان دار الكتب العلمية بيروت
2001ء)(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 293 "النعمان بن سنان داراحياء التراث العربي بيروت لبنان
1996ء)(اسد الغابه فى معرفة الصحابه جلد 5 صفحه 315 النعمان بن سنان دارالکتب العلميه بيروت
لبنان 2008ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عنترہ مولی سکیم حضرت عنترہ حضرت سلیم بن عمرو کے
آزاد کردہ غلام تھے۔یہ حضرت عشترہ سلمی ذکوانی تھے اور وہ قبیلہ بنو سواد بن غنم کے حلیف تھے جو انصار کی ایک
شاخ تھی۔حضرت عنترہ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہوئے۔غزوہ احد کے روز شہید ہوئے۔انہیں تو فل بن
مُعاویہ دیلی نے شہید کیا۔ایک قول کے مطابق حضرت عنترہ کی وفات جنگ صفین میں حضرت علی کے دور خلافت
میں 137 ہجری میں ہوئی۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 عَنْتَرَة السُلمى صفحه 1246 دار الجيل بيروت 1992ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت نعمان بن عبد عمرو ہے۔حضرت نعمان بن عبد عمرو کا تعلق
انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو دینار بن سنجار سے تھا۔ان کے والد کا نام عبد عمر و بن مسعود تھا اور والدہ کا نام سمیراء
بنت قیس تھا۔حضرت نعمان بن عبد عمر و غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔جنگ بدر میں ان کے بھائی ضحاک بن عبد عمرو
بھی ان کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت نعمان بن عبد عمرو کو غزوہ احد میں شہادت کار تنبہ نصیب ہوا۔حضرت نعمان
اور حضرت ضحاک کا ایک تیسر ابھائی بھی تھا جن کا نام قطبہ یہ تھا، انہیں بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی
ہونے کا شرف حاصل تھا۔واقعہ بئر معونہ میں حضرت قطبہ کی شہادت ہوئی تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 394 "النعمان بن عبد عمرو ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان
2012ء)(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 5 صفحه 316 "النعمان بن عبد عمرو‘ دار الكتب العلميه
بیروت لبنان 2008ء)
سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنو دینار کی ایک عورت کے پاس سے
گزرے جس کا خاوند ، بھائی اور باپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ احد میں شریک ہوئے اور وہ سب شہید ہو
گئے تھے۔جب ان کی تعزیت اس عورت سے کی گئی تو اس نے پوچھار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ تو لوگوں
خطبات مسرور جلد 17
377
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
نے کہا کہ اے اہم فلاں ! آپ ٹھیک ہیں اور الحمد للہ ایسے ہی ہیں جیسے کہ تو پسند کرتی ہے، تو اس عورت نے جواب دیا کہ
مجھے دکھاؤ میں آپ کو دیکھنا چاہتی ہوں۔تو پھر اس عورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کر کے دکھایا گیا۔جب اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو کہنے لگی کہ ہر مصیبت آپ کے بعد معمولی ہے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 545 ، باب غزوة أحد، شَأْنُ الْمَرْأَةِ الدّينَارِيةِ، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
ایک اور روایت میں اس عورت کے بیٹے کے شہید ہونے کا ذکر بھی ملتا ہے۔حضرت انس بن مالک بیان
کرتے ہیں کہ جنگ احد کے موقعے پر جب اہل مدینہ بہت گھبراہٹ کا شکار ہو گئے تھے کیونکہ یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کر دیا گیا ہے حتی کہ مدینے کے گلی کوچوں میں چیخ پکار مچ گئی تھی تو
ایک انصاری خاتون پریشان ہو کر گھر سے نکلی تو اس نے آگے اپنے بھائی، بیٹے اور شوہر کی لاش دیکھی۔راوی
کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ پہلے اس نے کسے دیکھا تھا مگر جب وہ آخری کے پاس سے گزری تو اس نے پوچھا یہ
کون ہیں ؟ لوگوں نے بتایا کہ تیرا بھائی، تیرا شوہر، تیرا بیٹا ہے۔اس نے پوچھار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا
حال ہے ؟ لوگوں نے کہا وہ آگے ہیں۔وہ عورت چلتی ہوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی اور اس نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن تھام لیا اور پھر کہا کہ یارسول اللہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ! جب آپ
سلامت ہیں تو مجھے کسی نقصان کی کوئی پروا نہیں۔(المعجم الاوسط للطبرانى حديث 7499 جلد 05 صفحه 329-330 من اسمه محمد ، دار الفکر بيروت 1999ء)
ایک قول کے مطابق اس عورت کا نام سمیر اء بنت قیش تھا جو نعمان بن عبد عمرو کی والدہ تھیں۔(کتاب المغازى لمحمد بن الواقدى جلد 1 صفحه 251-252، باب غزوة احد دار الكتب العلمية
بیروت 2001ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک موقعے پر اس واقعہ کا ذکر کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ
صحابہ کرام میں اس بہادری کی مثالیں بہت کثرت سے ملتی ہیں۔دنیوی لوگوں میں تو کروڑوں لوگوں اور سینکڑوں ملکوں
میں سے ایک آدھ مثال ایسی مل سکے گی مگر صحابہ میں ، چند ہزار صحابہ میں سینکڑوں مثالیں ملتی ہیں۔کیسی اعلیٰ درجہ
کی یہ مثال ہے جو ایک عورت سے تعلق رکھتی ہے اور حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ میں کئی دفعہ اسے بیان کر
چکا ہوں۔( یہ مثال میں بھی یہاں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں) اور جو اس قابل ہے کہ ہر مجلس میں سنائی جائے اور اس
کی یاد کو تازہ رکھا جائے۔بعض واقعات ایسے شاندار ہوتے ہیں کہ بار بار سنائے جانے کے باوجو د پرانے نہیں ہوتے۔ایسا ہی واقعہ اس عورت کا ہے جس نے جنگ احد کے موقعے پر مدینے میں یہ خبر سنی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
شہید ہو گئے ہیں۔وہ مدینے کی دوسری عورتوں کے ساتھ گھبرا کر باہر نکلی اور جب پہلا سوار احد سے واپس آتے
ہوئے اسے نظر آیا تو اس نے اس سے دریافت کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ اس نے کہا کہ
تمہارا خاوند مارا گیا ہے۔اس نے کہا میں نے تم سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سوال کیا ہے اور تم
میرے خاوند کی خبر سنا رہے ہو۔اس نے پھر کہا کہ تمہارا باپ بھی مارا گیا ہے۔مگر اس عورت نے کہا میں تمہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پوچھتی ہوں اور تم باپ کا حال بتارہے ہو۔اس سوار نے کہا کہ تمہارے
خطبات مسرور جلد 17
378
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
دونوں بھائی بھی مارے گئے۔مگر اس عورت نے پھر یہی کہا کہ تم میرے سوال کا جواب جلد دو۔میں رشتے داروں کے
متعلق نہیں پوچھتی۔میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پوچھتی ہوں۔اس صحابی کا دل چونکہ مطمئن تھا اور
جانتا تھا کہ آپ بخیریت ہیں۔اس لیے اس کے نزدیک اس عورت کے لیے سب سے اہم سوال یہی تھا کہ اس کے
متعلقین کی موت سے اسے آگاہ کیا جائے مگر اس عورت کے نزدیک سب سے پیاری چیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی ذات تھی۔اس لیے اس نے جھڑک کر کہا کہ تم میرے سوال کا جواب دو۔اس پر اس نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
تو خیریت سے ہیں۔یہ سن کر اس عورت نے کہا کہ جب آپ زندہ ہیں تو پھر مجھے کوئی غم نہیں خواہ کوئی مارا جائے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ اور ظاہر ہے کہ اس مثال کے سامنے اس بڑھیا کی مثال کی کوئی حقیقت نہیں جس
کے متعلق خود نامہ نگار کو اعتراف ہے، (کسی واقعہ کے بارے میں ذکر کر رہے ہیں کہ اس کا دل مغموم) غم کے بوجھ
سے دبا ہوا معلوم ہو تا تھا اور آپ بیان کرتے ہیں وہ دل میں رورہی تھی۔کسی کا ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ دل مغموم
تھا اور دل میں رور ہی تھی لیکن اظہار نہیں کیا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں مگر صحابیہ کا واقعہ یہ نہیں ہے۔یہ نہیں ہے کہ اس نے ضبط کیا ہو اتھا اور
دل میں رورہی تھی اور ظاہر نہیں کر رہی تھی بلکہ یہ صحابیہ تو دل میں بھی خوش تھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
زندہ ہیں۔اس عورت کے دل پر صدمہ ضرور تھا گو وہ اسے ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھی۔جس عورت کا بھی اپنے اس
بیان میں ذکر فرما رہے ہیں یا اخباروں نے اس زمانے میں اس کو لکھا تھا جب آپ نے یہ بیان فرمایا مگر اس صحابیہ کے
دل پر تو کوئی صدمہ بھی نہیں تھا اور یہ ایسی شاندار مثال ہے کہ دنیا کی تاریخ اس کی کوئی نظیر پیش نہیں کر سکتی اور بتاؤ
اگر ایسے لوگوں کے متعلق یہ نہ فرمایا جاتا کہ مِنْهُمْ من قطى نَحْبَه تو دنیا میں اور کون سی قوم تھی جس کے متعلق یہ
الفاظ کہے جاتے ؟ حضرت مصلح موعودؓ کہتے ہیں میں جب اس عورت کا واقعہ پڑھتا ہوں تو میرا دل اس کے متعلق
ادب اور احترام سے بھر جاتا ہے اور میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس مقدس عورت کے دامن کو چھوؤں اور پھر اپنے
ہاتھ آنکھوں سے لگاؤں کہ اس نے میرے محبوب کے لیے اپنی محبت کی ایک بے مثل یاد گار چھوڑی۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 20 صفحہ 542-543 خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1939)
پھر اسی عشق و محبت کا ذکر بیان کرتے ہوئے ایک اور جگہ آپ نے اس طرح بیان فرمایا کہ " دیکھو اس
عورت کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کس قدر عشق تھا۔لوگ اسے یکے بعد دیگرے باپ، بھائی اور خاوند کی
وفات کی خبر دیتے چلے گئے لیکن وہ جواب میں ہر دفعہ یہی کہتی چلی گئی کہ مجھے بتاؤر سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال
ہے ؟ غرض یہ بھی ایک عورت ہی تھی جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس قدر عشق کا مظاہرہ کیا۔"
قرونِ اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ۔انوار العلوم جلد نمبر 25 صفحہ 440)
پھر ایک دوسری جگہ آپے اس بارے میں مزید فرماتے ہیں کہ ذرا اس حالت کا نقشہ اپنے ذہنوں میں اب
کھینچو۔تم میں سے ہر ایک نے مرنے والے کو دیکھا ہو گا۔کوئی نہ کوئی قریبی مرتا ہے۔کسی نے اپنی ماں کو ، کسی نے
باپ کو ، کسی نے بھائی کو ، بہن کو مرتے دیکھا ہو گا۔ذرا وہ نظارہ تو یاد کرو کہ کس طرح اپنے عزیزوں کے ہاتھوں میں
اور گھروں میں اچھے سے اچھے کھانے پکوا کر اور کھا کر ، علاج کروا کر اور خدمت کرا کر مرنے والوں کی حالت کیا
خطبات مسرور جلد 17
379
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
ہوتی ہے اور کس طرح گھر میں قیامت برپا ہوتی ہے اور مرنے والوں کو سوائے اپنی موت کے کسی دوسری چیز کا خیال
تک بھی نہیں ہوتا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے دلوں میں ایسا عشق پیدا کر دیا تھا کہ انہیں
آپ کے مقابلے میں کسی اور چیز کی پروا ہی نہ تھی مگر یہ عشق صرف اس وجہ سے تھا کہ آپ خدا تعالیٰ کے پیارے
ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اگر عشق تھا تو اس وجہ سے تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے پیارے
ہیں۔آپ کے محمد ہونے کی وجہ سے عشق نہیں تھا بلکہ آپ کے رسول اللہ ہونے کی وجہ سے یہ تھا۔پھر آپ فرماتے
ہیں کہ وہ لوگ دراصل خدا تعالیٰ کے عاشق تھے اور چونکہ خدا تعالیٰ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرتا تھا
اس لیے آپ کے صحابہ آپ سے پیار کرتے تھے اور صرف مرد ہی نہیں بلکہ عورتوں کو بھی دیکھ لو ان کے دلوں میں
بھی آپ کی ذات کے ساتھ کیا محبت اور کیا عشق تھا۔پھر آپ نے اس عورت کا یہ واقعہ بھی بیان فرمایا۔پھر آپ
فرماتے ہیں کہ یہ محبت تھی جو خد اتعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ان لوگوں کے دلوں میں پیدا کر
دی تھی مگر باوجود اس کے وہ خدا تعالیٰ کو ہر چیز پر مقدم رکھتے تھے اور یہی توحید تھی جس نے ان کو دنیا میں ہر جگہ
غالب کر دیا تھا۔خدا تعالیٰ کے مقابلے میں وہ نہ ماں باپ کی پروا کرتے تھے اور نہ بہن بھائیوں کی اور نہ بیویوں کی اور
نہ خاوندوں کی۔ان کے سامنے ایک ہی چیز تھی اور وہ یہ کہ ان کا خدا ان سے راضی ہو جائے۔اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ان
کے لیے رضی اللہ عنہم فرما دیا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کو ہر چیز پر مقدم کر لیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کو مقدم کیا مگر آپ
فرماتے ہیں کہ بعد میں مسلمانوں کی یہ حالت نہ رہی اور اب اگر ان کو اللہ تعالیٰ سے تعلق ہے تو محض دماغی ہے۔دماغ
میں ضرور ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کومانتے ہیں۔توحید کے قائل ہیں۔دل میں یہ نہیں ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
ذکر اگر ان کے سامنے کیا جائے تو ان کے دلوں میں محبت کی تاریں ہلنے لگتی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
عزیزوں کے ذکر پہ بھی تاریں ملتی ہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 23 صفحہ 46-47، خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1942)
شیعہ سنی سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اولاد کے ذکر پر جوش میں آجاتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ
کے ذکر پر مسلمانوں کے دلوں کی تاریں نہیں ہلتیں حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسی نعمت ہمیں خدا تعالیٰ نے
ہی دی تھی۔پس اللہ تعالیٰ کی محبت اور نام سے بھی ایک ایسا ہیجان ہمارے دلوں میں پید اہونا چاہیے کیونکہ حقیقی ترقی
اللہ تعالیٰ کی محبت سے ہی حاصل ہو گی۔توحید پہ قائم رہنے سے ہی حاصل ہو گی۔پس یہ ہے بنیادی اصول جسے ہمیں،
ہر ایک کو یاد رکھنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اندر اللہ اور رسول کی حقیقی محبت اور اس کا صحیح ادراک پیدا کرنے
کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں بعض مرحومین کا ذکر کروں گا جن کا جندہ بھی نماز کے بعد پڑھاؤں گا۔پہلاذ کر مکرم مودود احمد خان صاحب
امیر جماعت کراچی کا ہے جو مکرم نواب مسعود احمد خان صاحب کے بیٹے تھے۔14 جولائی کو 178 سال کی عمر
میں ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا الیه رجِعُونَ 12 / اپریل 1941ء کو یہ قادیان میں مکرم مسعو د احمد خان صاحب
اور صاحبزادی طیبہ صدیقہ صاحبہ کے گھر پیدا ہوئے تھے۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اور
رض
خطبات مسرور جلد 17
380
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے پوتے تھے اور حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کے نواسے تھے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری لی۔پھر کچھ دیر حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کے
ساتھ بھی پریکٹس کی۔پھر ایک مشہور لاء فرم ہے آرڈ گنم (ORR, DIGNAM)اس کے ساتھ منسلک ہو
گئے اور ڈھاکہ چلے گئے۔وہاں کام کرتے رہے اور تقریباً 52 سال اسی کمپنی کے ساتھ رہے۔ان کے سینئر پارٹنر
(senior partner) تھے اور ان کا شمار پاکستان کے سینئر کارپوریٹ وکلاء میں ہو تا تھا۔بین الا قوامی کمرشل قوانین
اور بینکنگ اور کارپوریٹ قوانین کے ماہر تھے اور اس حوالے سے بڑی شہرت رکھتے تھے۔پاکستان کے کچھ
کارپوریٹ قوانین کو بھی انہوں نے ترتیب دیا ہے۔بڑی بڑی کمپنیوں کی طرف سے آپ کو ڈائر یکٹر شپ کی پیشکش
ہوتی تھی لیکن آپ انکار کر دیتے تھے اور کہتے تھے کہ ایسے عہدوں میں انسان کچھ نہ بھی کر رہا ہو تو دوسروں کی وجہ
سے ہی بد عنوانیوں کے الزامات لگ جاتے ہیں اور اس طرح پھر یہ چیز جو ہے جماعت کی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے
اس لیے میں ان سے بچتا ہوں۔ان کی اہلیہ کے علاوہ انہوں نے دو بچے چھوڑے ہیں۔ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔ان کا بیٹا بھی وکالت سے
منسلک ہے اور بیٹی اپنے خاوند کے ساتھ کینیڈا میں ہے۔ان کے میاں خاوند لڑکی کا یا مو دود خان صاحب کا داماد جو ہے
یہ مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی پوتی کا بیٹا ہے۔مودود احمد خان صاحب اکتوبر 1996ء میں امیر ضلع کراچی مقرر ہوئے۔اس سے قبل آپ نائب امیر
اور سیکرٹری امور خارجہ کے طور پر خدمات بجالاتے رہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن، ناصر فاؤنڈیشن، طاہر فاؤنڈیشن کے
ڈائر یکٹر بھی تھے اور 84ء میں جماعت پر جو ابتلا آیا اس کے نتیجے میں پریس کے ساتھ بھی ان کا کافی اچھار ابطہ رہا۔ان
کی اہلیہ امۃ المؤمن صاحبہ جو ملک عمر علی صاحب مرحوم کی بیٹی ہیں اور ان کی والدہ کا نام سیدہ سعیدہ بیگم تھا جو
حضرت میر محمد اسحاق صاحب کی بیٹی تھیں ، وہ کہتی ہیں کہ بڑی سادہ طبیعت، خوش اخلاق، ہمدرد، منکسر المزاج اور
شفقت کرنے والے تھے۔جن سے بھی آپ کا تعلق رہا ہے ایسا ہی تھا کہ ہر کوئی یہ کہتا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے
ہم سے سالہا سال کا تعلق ہے۔چاہے وہ جماعت کا چھوٹے سے چھوٹا کار کن ہو یا سینئر ممبر ہو۔پھر آپ ہی کہتی ہیں کہ
کوئی ایک پہلو بھی ایسا نہیں جس میں کسی بھی لحاظ سے میں نے بحیثیت شوہر یا بحیثیت باپ ان میں کمی دیکھی ہو۔آئیڈیل شوہر تھے ، آئیڈیل باپ تھے ، آئیڈیل شخص تھے اور ہر شخص آپ سے بڑا متاثر ہو تا تھا۔ان کے بیٹے مامون احمد خان کہتے ہیں کہ آئیڈیل باپ تھے۔بچپن سے ہی ہمیں نماز کی عادت ڈالی۔بہت
چھوٹی عمر سے ہی مجھے اپنے ساتھ نماز فجر پر لے جایا کرتے تھے اور بڑوں کی عزت اور خدمت کی تلقین بھی کیا کرتے
تھے اور ہم دونوں بہن بھائیوں پر ان کی نماز کی پابندی کا اور دوسری مالی قربانی کا بڑا اثر ہے۔مالی قربانی میں بھی صف اول
میں تھے اور کہتے ہیں جب ہم ربوہ جاتے تھے تو بہشتی مقبرہ میں لے جاتے تھے اور بزرگوں کی قبروں پر اور صحابہ کی
قبروں پر لے جاکے ہمیں ان کے بارے میں تعارف بھی کروایا کرتے تھے۔انکساری آپ میں بڑی تھی اور غنی بڑا
پایا جاتا تھا۔غریبوں سے بڑے عاجز ہو کے ملتے تھے لیکن یہ نہیں کہ کسی افسر سے اس لیے ملنا کہ شاید میری ترقی کا
خطبات مسرور جلد 17
381
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
باعث بن جائے یا مجھے فائدہ ہو ، ان کے سامنے بالکل وہ اپنا ایک وقار رکھتے تھے۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں میں ان سے
مذاق سے کہا کرتی تھی کہ آپ باقی لوگوں سے بڑا اچھی طرح ملتے ہیں لیکن جب کوئی بڑا افسر ہوتا ہے تو وہاں آپ بڑا
خاص و قار سے رہتے ہیں۔لگتا ہے وہاں آپ کی نوابیت سامنے آجاتی ہے۔پھر سندھ کے اسیر ان کے لیے انہوں نے بڑا کام کیا۔شہداء کی فیملیز کے لیے وہاں کافی کام کرتے تھے۔ان
کی اہلیہ کہتی ہیں دوروں پر مجھے بھی لے جاتے تھے۔ان فیملیوں کا خیال رکھتے۔ان کو تحائف دلواتے۔مہمان نوازی کا
وصف ان میں بہت زیادہ تھا۔اس کا ہر ایک لکھنے والے نے ذکر کیا ہے۔ان کی اہلیہ بھی کہتی ہیں کہ بعض دفعہ دس منٹ پہلے فون آتا تھا کہ اتنے مہمان آرہے ہیں کھانا تیار کر دو اور
ہمیشہ فون پر اطلاع دیتے اور فوراًفون بند کر دیتے تا کہ کوئی عذر کرنے کا موقع ہی نہ ملے۔خلافت سے ان کا بے انتہا
ادب کا اور پیار کا تعلق تھا، اخلاص کا تعلق تھا۔ان کے بیٹے کہتے ہیں مجھے اور میری بہن کو اور ہمارے دوسرے بچوں کو
بھی تلقین کرتے کہ ہفتے میں ایک بار تم نے ضروری طور پر خلیفہ وقت کو اپنے حالات بتانے کا خط لکھنا ہے اور فیکس
کرنی ہے اور اس تعلق کو بڑھانا ہے۔پھر ان کو کچھ عرصہ پہلے ، دو سال ہوئے کینسر کی تکلیف ہوئی۔پھر علاج ہو تا رہا۔علاج میں اللہ کے فضل
سے ٹھیک ہو گیا۔انہوں نے مجھے بھی لکھا علاج ٹھیک ہے۔میں نے دفتر دوبارہ بھی جانا شروع کر دیا ہے۔تقریباً
آدھے سے زیادہ کام کرناشروع کر دیا ہے لیکن پھر چند دن پہلے ایک دم ان کی طبیعت خراب ہوئی اور پھر اسی میں لگتا
ہے کہ دل کا حملہ ہوا اور اس کی وجہ سے جاں بر نہیں ہو سکے۔بہر حال ان کا جب کینسر کا علاج ہو رہا تھا تو ان کے متعلق ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ہم اس شخص سے بڑے متاثر
ہیں۔ایک تو یہ کہ بڑے صبر اور حوصلے والے ہیں۔دوسرے ہمارے سے گفتگو ہوئی تو ہمیں پتا لگا کہ بڑے سکالر بھی
ہیں۔ان کے بیٹے کہتے ہیں جب ہم جاتے تھے تو ہسپتال کے ڈاکٹر ان کو دیکھ کے احتراماً کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔کہتے
ہیں غیر از جماعت نوجوان بھی تعزیت کے لیے آئے۔ایک نوجوان نے مجھے کہا کہ ان کے اخلاق کا اور مینٹور شپ
(mentorship) کامیری زندگی پر بہت اثر ہے۔پھر ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ ایک خاص وصف یہ تھا کہ چندوں کے بڑے پابند تھے۔ان کی بڑی اچھی آمد
تھی۔بڑے صاحب حیثیت تھے لیکن کہتی ہیں میں نے کبھی آمد نہیں پوچھی، کبھی خیال دل میں آیا بھی تو پھر کبھی
جرات نہیں ہوئی لیکن کبھی کبھی چندوں کی لسٹ پر جب نظر پڑتی تھی تو پتا لگتا تھا کہ کتنے چندے یہ دے رہے ہیں۔اس لحاظ سے کیا آمد ہے۔پھر اس کے علاوہ مرحومین کے چندوں کی بھی ایک لمبی فہرست تھی۔کہتے تھے گھر کا خرچ کم کرو اور جماعت کے لیے قربانی زیادہ کرو بلکہ یہ کہتی ہیں مجھے تو بعض دفعہ یہ احساس
ہو تا تھا کہ یہ زیادہ کماتے ہی اس لیے ہیں کہ جماعت کو زیادہ سے زیادہ دیں۔شکووں سے شدید نفرت تھی اور یہ تو ہر
کوئی ان کے متعلق کہتا ہے، میں بھی گواہ ہوں کہ سخت نفرت تھی اور منع کیا کرتے تھے۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ
کبھی کسی کے خلاف بات نہیں سنی۔چغل خوری کے بھی بہت زیادہ خلاف تھے اور ایک نصیحت جو آپ نے کئی بار کی
خطبات مسرور جلد 17
382
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
تھی کہ زندگی میں کسی سے امید نہ لگانا جو کرنا ہے اپنی طاقت سے کرو تاکہ بعد میں کسی سے شکوہ نہ پیدا ہو۔میجر بشیر طارق صاحب نے بیان کیا وہ بھی نائب امیر تھے شاید یا کسی اور عہدے پر تھے کہ ایک مرتبہ
انہوں نے ان سے کہا کہ ضرورت سے زیادہ آپ نرمی سے پیش آتے ہیں۔تھوڑی سختی کیا کریں۔بعض کاموں میں
سختی کرنی پڑتی ہے تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ ایک والنٹیئر پر کس طرح سختی کر سکتے ہیں ، جو اپنا وقت نکال
کر خدمت کے لیے آیا ہے۔اس پر سختی کیسے کر سکتے ہیں ؟ پس انہوں نے بڑے پیار سے کام لیا اور خدام نے بھی مجھے
لکھا۔قائدین نے بھی لکھا کہ جماعت کراچی میں حالات کی وجہ سے ہم ڈیوٹیاں بھی دیتے تھے تو وہ بڑے پیار سے یہ
ہمارے سے کام لیتے تھے۔بلکہ مرکز نے کہا تھا امراء کے ساتھ سکیورٹی ہونی چاہیے۔خدام ڈیوٹی پر جاتے تھے تو ان کا خیال رکھتے۔اپنے گھر پہنچ کر کہتے کہ مجھے اپنے گھر جا کر فون پر اطلاع دینا
کہ خیریت سے پہنچ گئے ہو۔ایک قائد نے لکھا ہے کبھی کبھی میرے پاس اگر اپنی سواری نہ ہوتی تو اپنی کار مجھے دے
دیتے تھے کہ یہ گھر لے جاؤ تا کہ احتیاط سے گھر پہنچ جاؤ۔ان کی بیٹی کہتی ہیں کہ ابا نے ہمارے اندر بچپن سے ہی اللہ تعالیٰ پر یقین اور خلافت سے مخلصی اور خلیفہ وقت
کی فرمانبرداری کی بہت بڑی مثال پیش کی اور اس پر قائم رہنے کی ہمیں تلقین کرتے تھے اور جلسے بیماری میں بھی بڑی
با قاعدگی سے سنتے رہے۔لائیو سٹریم یو۔ایس۔اے کا جلسہ سنا۔مجھے روز کہتے تھے کہ تم بھی سنا کرو۔پھر جر منی اور کینیڈا
کا جلسہ جب اکٹھا ہو رہا تھا تو یہ بیٹی کینیڈار ہتی ہے تو اس نے کہا کہ جلسے پر انہوں نے کہا کہ میں جرمنی کا جلسہ سن رہا ہوں
اور باقاعدگی سے خطبات وغیرہ سننے کی ان کی عادت تھی۔رمضان کے مہینے کا بہت اہتمام کرتے تھے۔اس مہینے میں
کبھی کہیں جانے کا یاسفر کا پروگرام نہیں بناتے تھے تاکہ رمضان کا جو احترام ہے وہ قائم رہے۔اس میں بہت سے لوگوں
کے لیے سبق ہے جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر سفر کے بہانے نکال لیتے ہیں اور روزے چھوڑ دیتے ہیں۔کراچی کے ایک سابق مربی سید حسین احمد ہیں، ان کے کزن بھی ہیں۔کہتے ہیں کہ کراچی کے دورانِ قیام
جب میں وہاں مربی سلسلہ تھا تو اجلاس عاملہ میں کسی مشکل مرحلہ پر اکثر کہتے تھے کہ یہ اللہ کے کام ہیں ہم نے تو
صرف ہاتھ لگانا ہے اس لیے اپنی کوشش کرنی چاہیے۔ہر ملنے والے کا کھڑے ہو کر استقبال کرتے تھے۔ہر سوالی کی
درخواست کو غور سے سنتے اور پڑھتے تھے ، مناسب کارروائی کرتے تھے۔یتامی، بیوگان اور غرباء کی حتی المقدور امداد
کیا کرتے تھے۔باوجو د جماعتی بجٹ کی تنگی کے گنجائش پیدا کر لیا کرتے تھے۔کراچی کی ایک خاتون ہیں۔مریم شمر صاحبہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ساری کراچی
جماعت کے لیے ایک شفیق باپ کی طرح تھے اور ہر ایک کی خوشی اور غمی میں شریک ہوتے تھے۔سب کی فکر
کرتے تھے۔بہت عاجز اور بہت معاملہ شناس تھے۔ایک مرتبہ کسی پروگرام میں ان کا نام نواب مودود احمد خان لکھا
گیا تو انہوں نے اپنی قلم سے نواب کا لفظ کاٹ دیا۔قائمقام امیر قریشی محمود صاحب نائب امیر ہیں کہتے ہیں کہ اپنے دور امارت میں ایک نہایت شفیق اور
مہربان باپ کی طرح افراد جماعت کراچی کی رہنمائی کی اور بڑے ہر دلعزیز شخص اور شفیق اور قابل احترام وجود
خطبات مسرور جلد 17
383
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
تھے۔بہت متحمل مزاج تھے۔بردبار شخصیت کے حامل تھے۔انکسار والی طبیعت تھی۔شخصیت کا ایک نمایاں پہلوان
کا انکسار تھا۔بڑا ہو یا چھوٹا، امیر ہو یا غریب، تعلیم یافتہ ہو یا ان پڑھ ہر ایک کے ساتھ نہایت محبت سے ملتے تھے اور
توجہ سے ان کی بات سنتے تھے۔پھر مشورے سے نوازتے تھے اور ہر ایک آنے والے کو چاہے چھوٹا ہو بڑا ہو یہ کرسی
سے اٹھ کے ملا کرتے تھے۔جماعتی ذمہ داریوں کو ادا کرنے اور روزانہ رات دیر تک دفتر میں بیٹھ کر کئی گھنٹے اپنے
جماعتی مفوضہ امور سر انجام دیتے تھے۔اپنے دفتر سے سیدھے جماعت کے دفتر میں آتے تھے اور پھر رات دس بجے
تک بیٹھتے تھے۔پھر جماعت کے بچوں اور نوجوانوں کو حصولِ تعلیم کے لیے راغب کرنے کی بہت کوشش کرتے
تھے۔بحیثیت امیر آپ ہر شعبہ کے سیکرٹری سے نیز صدران حلقہ جات سے ذاتی رابطہ رکھتے تھے اور گاہے بگاہے ان
کے شعبہ جات کے کاموں میں ان کی رہنمائی کیا کرتے تھے۔صدر انصار اللہ پاکستان لکھتے ہیں کہ جماعت کی تعلیم اور تربیت کے لیے بڑے (فکر مند ) رہتے تھے۔کہتے
ہیں ایک مرتبہ میں دورے پر وہاں گیا، عہدیداروں کا ریفریشر کورس تھا تو میرے پاس آئے اور بڑے درد سے مجھے
کہا کہ آپ ریفریشر کورس کے لیے کراچی آئے ہیں میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آج فجر کی نماز پر مسجد میں
صرف ہم تین انصار تھے جبکہ مسجد کے قریب بہت سے گھر ہیں اور گاڑیاں بھی ہر ایک کے پاس ہیں۔آسانی سے
نماز فجر پہ آسکتے ہیں اور پھر انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں سارے عہدیداران آئے ہوئے ہیں آپ ان کو سمجھائیں
کہ اولاً اپنے اندر نیک اور پاک تبدیلیاں پیدا کریں اور عبادت کی طرف خصوصی توجہ کریں۔پھر اپنی اولادوں اور
نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کی بھی فکر کریں۔کہتے ہیں جب یہ بات کر رہے تھے تو ان کے اندر ایک درد تھا۔پھر ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ہم انڈیا جا رہے تھے۔قادیان جارہے تھے تو ہر ایک کے پاس کچھ نہ کچھ
انڈین کرنسی تھی اور پہلے ہمیں یہی تھا کہ لے جانے کی اجازت ہے لیکن بعد میں کہا گیا کہ نہیں ہے تو ہر ایک کو فارم
پر کرنے کے لیے دیا گیا۔انڈین امیگریشن کے ایک کارکن نے انہیں بتایا کہ کرنسی لے جانے کی اجازت تو نہیں ہے
مگر اگر آپ غلطی سے لے آئے ہیں تو کوئی بات نہیں۔اس فارم میں اس کا ذکر نہ کریں اور لے جائیں لیکن امیر صاحب نے ان کی بات نہیں مانی اور فارم میں
اپنے پاس موجود جو ان کی رقم تھی تھوڑی رقم نہیں تھی تقریباً پچیس تیس ہزار روپے تھے ، اس کو declare کر دیا۔امیگریشن کے اس کار کن نے دوبارہ کہا کہ یہ یہاں نہ لکھیں ورنہ ہم قانون کی رو سے اس رقم کو ضبط کرنے پر مجبور
ہیں۔پھر بھی آپ نے فارم میں پوری دیانت داری سے یہ رقم declare کی اور پھر ان کو خوشی سے ساری رقم دے
دی کہ ٹھیک ہے تم اس کو ضبط کرو۔کسی بھی قسم کی آسانی سے فائدہ نہ اٹھایا۔اور جیسا کہ میں نے ذکر کیا خدام نے بھی لکھا کہ بڑی خاص توجہ ہم پر ہوتی تھی۔ڈیوٹی دینے والوں کا شکریہ
ادا کرتے تھے اور اس طرح شکر گزار ہوتے تھے جس طرح ہم نے ان پر بہت احسان کیا ہے۔امتیاز حسین شاہد صاحب
کراچی کے ڈرگ روڈ کے امیر ہیں کہتے ہیں کہ اگر میں ان کی شخصیت کو ایک کوزے میں بند کرنے کی کوشش کروں
تو جو صفات سامنے آئیں گی وہ یہ ہیں عاجزی اور انکساری، عشق خلافت اور احترام نظام جماعت۔
خطبات مسرور جلد 17
384
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
پھر یہ کہتے ہیں کہ 2016ء میں کراچی میں امارات مقامی کا نظام قائم ہوا اور ان کا تقرر امیر کے طور پر
ہو گیا۔کہتے ہیں میں امیر صاحب ضلع کے پاس گیا کہ بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہو گئی ہے تو انہوں نے مجھے کہا کہ
بھاری ذمہ داری تو ہے۔لہذا ہمیشہ یاد رکھیں کہ کبھی کوئی مشکل پیش آئے تو خلیفہ وقت کو دعا کے لیے خط لکھ دیا
کریں اور اللہ تعالیٰ پھر فضل فرماتا ہے اور کہا کہ میں بھی یہی کرتا ہوں۔اس لیے بڑی باقاعدگی سے ان کے ہر ہفتے
جمعہ سے پہلے اور کراچی کا ہر اہم جو کوئی بھی فنکشن ہو تا یا کوئی واقعہ ہو تا یا چندوں کے سال کے آخر ہوتے تو ضرور دعا
کے لیے مجھے لکھا کرتے تھے۔قائد خدام الاحمدیہ بلال حیدر ٹیپو کہتے ہیں کہ امیر صاحب کو سورۃ المؤمنون سے بہت لگاؤ تھا۔اکثر خدام الاحمدیہ
کے پروگرام میں تلاوت ہوتی تو مجھے کہتے ، سورۃ المومنون تلاوت کروائیں اور پھر پیار سے نصیحت بھی کرتے کہ اس
سورت کو، خاص طور پہ شروع کا حصہ غور سے پڑھا کرو۔کہتے ہیں آج بھی جب میں سوچتا ہوں دل گواہی دیتا ہے کہ انہوں نے اپنی نمازوں کی حفاظت کی،
ہر لغویات سے پر ہیز کیا اور انہوں نے ہمیں ایک مثال بن کر دکھایا کہ مومن فلاح کیسے پاسکتے ہیں اور کہتے
ہیں کہ جو دوسری نصیحت مجھے یاد ہے وہ یہ کہ ایک دن مجھے اکیلے میں انہوں نے پیار سے کہا کہ میری زندگی کا
یہ نچوڑ ہے کہ ہر ہفتے خلیفہ وقت کو خط ضرور لکھا کرو اور بڑے پیار سے مجھے یہ بات سمجھائی اور کہتے ہیں میں
بھی اس سے فائدہ اٹھا رہا ہوں۔خلافت کی اطاعت حقیقت میں بہت زیادہ تھی اور بڑا احترام تھا۔خاندان کا ہی ایک فنکشن تھاوہاں کچھ ایسی
باتیں ہوئیں جو مجھے پتا لگیں، میں نے ان کو بھی لکھا کہ آپ بھی وہاں موجود تھے اور اس طرح نہیں ہونا چاہیے تھا۔مجھے
امید نہیں تھی۔اس پر ان کا خط آیا۔اور پہلے تو معافی کا خط تھا۔اس کے بعد انہوں نے مجھے لکھا کہ مجھے اس بات پہ خوشی
بھی ہوئی کہ ہم آزاد نہیں ہیں۔ہمیں کوئی احساس دلانے والا ہے ، ہماری کوئی تربیت کرنے والا ہے اور ساتھ ہی انہوں
نے میرا بڑا شکر یہ بھی ادا کیا۔رشتے میں بڑے تھے۔رشتے کا تعلق تھا۔خلافت سے پہلے میرا ان سے کافی احترام کا جو رشتہ تھا وہ تو قائم تھا ہی لیکن میرے خلیفة المسیح منتخب ہونے
کے بعد انہوں نے انتہائی عاجزی سے بلکہ جب میں ناظر اعلیٰ ہو ا ہوں، حضرت خلیفہ رابع نے مقرر کیا تو اس وقت بھی
بڑی عاجزی سے انہوں نے نظام کا احترام کرتے ہوئے میری عزت کی اور ہر طرح سے انہوں نے وفا اور عزت کا
سلوک کیا۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کے بچوں کو بھی
ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔دوسر اجنازہ جو ہے وہ خلیفہ عبد العزیز صاحب نائب امیر جماعت کینیڈا کا ہے جو 19 جولائی کو حرکت قلب
بند ہو جانے کی وجہ سے 84 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔ان کا تعلق جموں کشمیر کے
مشہور احمدی خلیفہ خاندان سے تھا۔ان کے والد حضرت خلیفہ عبد الرحیم صاحب دادا حضرت خلیفہ نور الدین صاحب جموئی
اور نانا حضرت عمر بخش صاحب تینوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔
خطبات مسرور جلد 17
385
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019
ان کے دادا کو سری نگر کشمیر کے محلہ خانیار میں حضرت عیسی کی قبر دریافت کرنے کی سعادت نصیب
ہوئی تھی جس کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تصانیف میں متعدد جگہ ذکر فرمایا ہے۔کینیڈا جماعت کے
اولین ممبران میں سے تھے۔1967ء میں پاکستان سے کینیڈا شفٹ ہوئے۔پیشے کے طور سے وکیل تھے۔پھر انہوں نے وہاں اپنی لاء فرم
قائم کی۔پھر جماعت کو بھی قانونی معاملات میں ہمیشہ مدد دیا کرتے تھے۔کینیڈا جماعت میں ان کی خدمات کا عرصہ
نصف صدی سے زائد ہے۔کینیڈا کے پہلے نیشنل صدر تھے۔پہلے صدر قضاء بورڈ تھے اور آخر دم تک نائب امیر کینیڈا
کے طور پر بھی خدمت کی توفیق پائی۔2010ء میں ان کو حج کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔انتہائی ملنسار، ہر دلعزیز، ہنس مکھ ، معاملہ فہم،
صائب الرائے اور ایک نیک، مخلص، باوفا انسان تھے۔صحت کی خرابی کے باوجود اپنے مفوضہ فرائض آخر وقت تک
بڑی ہمت سے ادا کرتے رہے۔خلافت سے گہری محبت اور عقیدت کا تعلق تھا اور جو بھی یہاں سے ہدایت جاتی تھی
ہمیشہ اس پر بڑی کوشش کرتے تھے کہ عمل کریں۔اللہ کے فضل سے موصی تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے بھی مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے، ان کے لواحقین کو صبر اور حوصلہ دے اور ان
کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 09 / اگست 2019 ، جلد 26 شماره 43 صفحہ 05تا10)