بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ

خطبات مسرور جلد 17
386
30
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019ء بمطابق 26/ وفا1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح (مورڈن، سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج بھی میں بدری صحابہ کا ذکر ہی کروں گا۔پہلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت مظهر بن رافع دے۔حضرت مظہر کے والد کا نام رافع بن عدی تھا۔حضرت مظہر کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو حارثہ بن حارث سے
تھا۔حضرت مظہر اور حضرت ظهیر ان دونوں سگے بھائی تھے۔یہ دونوں حضرت رافع بن خد يحرضی اللہ تعالیٰ کے چاتھے۔السيرة النبوية لابن هشام صفحه 324 حاشیه باب اسماء من شهد العقبه دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
یعنی حضرت رافع بن خدیج کا بھی ذکر آتا ہے جو بدری صحابی تو نہیں تھے لیکن ان کا بھی تاریخ میں ایک
مقام ہے، ان کے یہ چاتھے یعنی بھتیجے کا نام بھی رافع تھا اور باپ کا نام بھی۔حضرت رافع کے بارے میں مختصر یہ بتا
دوں کہ یہ وہ صحابی تھے جنہوں نے غزوہ بدر میں جانے کے لیے خود کو پیش کیا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
کم عمری کی وجہ سے واپس بھیج دیا تھا اور اُحد کے دن ان کو شامل ہونے کی اجازت دے دی تھی۔حضرت رافع غزوہ احد اور خندق اور دیگر غزوات میں شریک ہوئے تھے۔احد کے دن ایک تیر ان کی
ہنسلی کی ہڈی میں لگا تھا۔تیر تو نکال لیا گیا تھا لیکن اس کا اگلا حصہ ان کی وفات تک جسم کے اندر ہی رہا اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت رافعح سے فرمایا کہ قیامت کے دن میں تمہارے لیے شہادت دوں گا۔ان کی وفات
عبد الملک بن مروان کے دورِ حکومت میں 174 ہجری میں 86 / سال کی عمر میں ہوئی تھی۔(اسدالغابه في معرفة الصحابه لابن اثیر جلد2 صفحه 232-233 ، رافع بن خدیج، دارالکتب العلميه بيروت 2008ء)
یہ تو ان کے بھتیجے کا ذکر تھا۔حضرت ظھیر ے کے بارے میں بتاتا ہوں۔امام بخاری نے اس بات کا تذکرہ کیا
ہے کہ حضرت ظہیر ، اپنے بھائی کے ہمراہ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے اور اس بھائی کا نام انہوں نے اپنی کتاب میں
درج نہیں کیا۔بخاری کے شارحین نے لکھا ہے کہ حضرت ظهیر دمہ کے بھائی کا نام مظہر تھا۔اسی طرح سیرت النبی
صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل کتاب سُبُلُ الْهُدى والرشاد میں حضرت ظہیر بن رافع کے ضمن میں لکھا ہے کہ
بخاری کے مطابق ان کے بھائی حضرت مظہر بھی غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔حضرت مھیر میں نے کہا تھا۔حضرت مظہر کا
ذکر ہو رہا ہے۔یہ ان کے بارے میں بتارہا ہوں۔صحابہ کے حالات پر مشتمل کتابیں جیسے اُسد الغابہ، الاصابة، الاستیعاب وغیرہ
جو ہیں ان میں حضرت مظہر کے حالات کے ضمن میں ان کے غزوہ بدر میں شامل ہونے کا تذکرہ نہیں مانتک ان تینوں کتابوں
میں حضرت مظہر کے بارے میں یہ لکھا ہے کہ غزوہ اُحد اور بعد کے تمام غزوات میں رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے

خطبات مسرور جلد 17
387
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
ہمراہ شریک ہوئے تھے۔حضرت مظهر حضرت عمر کے دورِ خلافت میں فوت ہوئے۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب تسمية من سمى من اهل بدر۔۔۔۔۔۔۔(ارشاد السارى لشرح صحیح البخاری جلد7
صفحه 195 ، دارالفکر بیروت 2010ء) (سبل الهدى والرشاد جلد 4 صفحه 106 ، غزوة بدر الكبرى، دار الكتب العلمية
بيروت 1993ء)(اسدالغابه في معرفة الصحابه لا بن اثیر جلد5 صفحه 185، مظهر بن رافع،دارالکتب العلميه
بیروت 2008ء) (الاصابة في تمييز الصحابه جزء6 صفحه 106، مظهر بن رافع دار الكتب العلميه
بيروت 1995ء)(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد4 صفحه 39 مظهر بن رافع، دارالکتب العلميه بيروت 2002ء)
لیکن جو کتابیں ہیں وہ حضرت مظہر کو ثابت کرتی ہیں کہ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے، اسی پر زیادہ تر اعتماد کیا
جاتا ہے۔یخنی بن سهل بن ابو خشمہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مظهر بن رافع حارثی میرے والد کے پاس ملک شام سے چند
طاقتور مزدور اپنے ساتھ لے کر آئے تاکہ وہ ان کی زمینوں میں کام کر سکیں۔جب یہ خیبر میں پہنچے تو وہاں تین دن قیام کیا۔وہاں یہود نے ان مزدوروں کو حضرت مظہر کے قتل پر اکسانا شروع کر دیا اور دو یا تین چھریاں مخفی طور پر انہیں دے دیں۔جب حضرت منظیر خیبر سے باہر نکلے اور شبار نامی جگہ پر پہنچے جو خیبر سے 16 میل کے فاصلے پر واقع ہے تو ان لوگوں نے
حضرت مظهر پر حملہ کر دیا اور پیٹ چاک کر کے انہیں شہید کر دیا۔پھر وہ لوگ خیبر واپس چلے گئے جس پر یہود نے انہیں
زاد راہ اور خوراک دے کر روانہ کر دیا۔یہاں تک کہ وہ ملک شام واپس پہنچ گئے۔جب حضرت عمر بن خطاب کو یہ خبر ملی تو فرمایا
کہ میں خیبر کی طرف نکلنے والا ہوں اور وہاں موجود اموال کو تقسیم کرنے والا ہوں اور اس کی حدود کو واضح کرنے والا ہوں اور
زمینوں میں حد فاصل لگانے والا ہوں یعنی اس کا بدلہ لیا جائے گا اور یہود کو وہاں سے جلاوطن کرنے والا ہوں کیونکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا تھا کہ میں تمہیں اس وقت تک ٹھکانہ دوں گاجب تک اللہ نے تمہیں
ٹھکانہ دیا اور اللہ نے انہیں جلاوطن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔چنانچہ حضرت عمرؓ نے پھر ایسا ہی کیا۔(کنزالعمال جلد 4 صفحه 509 ، اخراج اليهود، حدیث نمبر 11505، مكتبه مؤسسة الرساله)(الاستيعاب في
معرفة الاصحاب جلد 4 صفحه 39-40 ، مظهر بن رافع، دارالکتب العلميه بيروت 2002ء) (معجم البلدان
جلد 2 صفحه 6 ، دار احياء التراث العربي
حضرت
مظھر کی شہادت کا واقعہ 120 ہجری میں پیش آیا تھا۔( الكامل في التاريخ لابى الحسن على جلد 2 صفحه 410 ، باب ثم دخلت سنة عشرين، دارالکتب العلميه
بیروت 2006ء)
پھر اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت مالک بن قدامہ ہے۔حضرت مالک بن قدامہ کے والد کا
نام قدامہ بن عرفجہ تھا جبکہ ایک روایت کے مطابق ان کے دادا کا نام حارث بھی بیان ہوا ہے۔حضرت مالک یعنی
عزہ فجہ کے بجائے حارث بھی کہا جاتا ہے۔حضرت مالک کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو غنم سے تھا۔حضرت مالک اپنے ایک بھائی حضرت مُنذر بن قدامہ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔اس کے علاوہ
حضرت مالک غزوہ احد میں بھی شریک ہوئے۔( السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 466 ، الانصار ومن معهم من بنى غنم، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
(الطبقات الكبرى لابن۔سعد الجزء الثالث صفحه 367 مالك بن قدامه - دار الکتب العلميه بيروت لبنان 1990ء)

خطبات مسرور جلد 17
388
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت خریم بن فاتک ہے۔حضرت خریم بن فاتک کا تعلق بنو اسد سے
تھا۔ان کے والد کا نام فاتک بن آخرم یا آخرم بن شداد بھی بیان کیا گیا ہے۔ان کی کنیت ابو بھی جبکہ ایک روایت کے
مطابق ابو ایمن بیان ہوئی ہے کیونکہ ان کے بیٹے کا نام حضرت ایمن بن خریم تھا۔حضرت خریم بن فاتیک اپنے بھائی
حضرت سبرہ بن فاتک کے ہمراہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الثانى صفحه 167 خُريم بن فَاتِك دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2008ء)
ایک قول کے مطابق حضرت خریم صلح حدیبیہ میں شامل تھے۔ایک غیر معروف روایت یہ بھی ہے کہ
حضرت خریم اور ان کے بیٹے حضرت ایمن نے اس وقت اسلام قبول کیا جب فتح مکہ کے بعد قبیلہ بنو اسد نے اسلام
قبول کیا تھا جبکہ پہلی روایت زیادہ درست ہے کہ حضرت خریم غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور امام بخاری نے اپنی کتاب
التاریخ الکبیر میں ان کا بدری ہو نا بیان کیا ہے۔حضرت خریم بیٹے سمیت بعد میں کوفہ چلے گئے اور ایک روایت کے
مطابق یہ دونوں رحمہ شہر جو دریائے فرات کے شرقی جانب ایک مشہور شہر ہے وہاں منتقل ہو گئے اور یہ دونوں اسی
جگہ حضرت امیر معاویہ کے دورِ حکومت میں فوت ہوئے۔(الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر عسقلانی جلد 2 صفحه 236 خُرَيْم بن فاتك، دار الفكر بيروت
2001ء) (التاريخ الكبير ازابو عبد الله محمد بن اسماعیل بخاری جلد 3 صفحه 196،مطبوعه دارالكتب
العلمیه بیروت لبنان 2001ء) (معجم البلدان جلد 4 صفحه 413-414)
حضرت خریم بن فاتک اپنے اسلام قبول کرنے کا واقعہ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ اونٹ گم گئے تھے تو
میں اپنے اونٹوں کو ڈھونڈھنے نکلا، ان کے نشانات کا پیچھا کرتے کرتے مجھے رات ہو گئی۔چنانچہ میں نے انہیں آبرقی
العزّاف یہ بنو اسد بن خزیمہ کے پانی پینے کی مشہور جگہ کا نام ہے جو مدینہ سے بصرہ کے راستے پر ہے، وہاں جا کر پا لیا
تو میں نے انہیں وہیں باندھ دیا اور ان میں سے ایک اونٹ کی ران کے ساتھ ٹیک لگا کر لیٹ گیا۔رات گزارنے کے
لیے وہیں رہ گئے اور کہتے ہیں کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے ابتدائی زمانے کی بات ہے۔میں نے کہا
کہ میں اس وادی کے سردار کی پناہ مانگتا ہوں۔اونچی آواز میں کہا۔یہ اس زمانے میں ان کا رواج تھا۔میں اس وادی
کے عظیم کی پناہ مانگتا ہوں۔حضرت خریم کہتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں لوگ اسی طرح کہا کرتے تھے۔زمانہ جاہلیت
میں جب کوئی شخص کسی ویران وادی میں رات گزارنے کی غرض سے داخل ہو تا تو اس کے اہل اور بیوقوفوں کے شر
سے بچنے کے لیے یہ الفاظ کہا کرتا تھا۔بہر حال کہتے ہیں کہ جب میں یہ کہہ رہا تھا تو اچانک ایک پکارنے والے نے مجھے
آواز دی اور یہ اشعار پڑھے کہ تیر ابھلا ہو تو اللہ ذوالجلال کی پناہ مانگ جو حرام اور حلال کا نازل کرنے والا ہے۔اللہ کی
توحید کا اقرار کر پھر تجھے جنات کی آزمائشوں کی کوئی پروا نہیں ہو گی۔جب تو اللہ کو یاد کرے گا تو کئی میلوں اور
زمینوں اور پہاڑوں کی پنہائیوں میں جنات کا مکر نا کام ہو جائے گا سوائے تقوی والے شخص کے اور نیک اعمال کے یعنی
نیکیاں جاری رہیں گی۔کوئی برائی نہیں آئے گی۔حضرت خریم کہتے ہیں کہ میں نے جو ابا کہا کہ اے پکارنے والے ! تو جو کچھ کہہ رہا ہے کیا تیرے نزدیک وہ
ہدایت کی بات ہے یا تو مجھے گمراہ کر رہا ہے۔یہ زمانہ جاہلیت کی باتیں تو اور تھیں۔اور یہ تم توحید کی عجیب باتیں کر رہے
ہو۔اس نے کہا یہ اللہ کے رسول ہیں۔بھلائیوں والے ہیں۔لیس اور خمیمات لے کر آئے ہیں اور اس کے بعد

خطبات مسرور جلد 17
389
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
مفصلات سورتیں بھی لائے ہیں جنہوں نے ہمیں یہ ساری باتیں بتائی ہیں اور جو بہت ساری چیزوں کو حرام قرار دینے
والے ہیں اور بہت ساری چیزوں کو حلال قرار دینے والے ہیں۔وہ نماز اور روزے کا حکم دیتے ہیں اور لوگوں کو ان
برائیوں سے روکتے ہیں جو گذشتہ دنوں کی برائیاں لوگوں میں موجود تھیں۔یہ ان کو جواب ملا کہ اس طرح ہمیں توحید
کا اعلان پتالگا ہے اس لیے ہم کہتے ہیں۔حضرت خریم کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ اللہ تجھ پر رحمت کرے تم کون ہو ؟ اس
نے کہا میں ملک بن مالک ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اہل نجد کے جن یعنی سرداروں پر مقرر کر کے
بھیجا ہے۔یہ ان کی آپس میں بات چیت ہو رہی ہے۔حضرت خریم کہتے ہیں کہ میں نے کہا اگر میرے لیے کوئی ایسا
شخص ہو تا جو میرے اونٹوں کی کفالت کرتا، تو میں ضرور اس رسول کے پاس جاتا، یہاں تک کہ اس پر ایمان لے
آتا۔ان کو توحید کی باتیں اچھی لگیں، ملک بن مالک نے کہا کہ میں ان کی، تمہارے اونٹوں کی ذمہ داری لیتا ہوں یہاں
تک کہ میں انہیں تیرے اہل تک ان شاء اللہ صحیح سلامت پہنچا دوں گا۔کہتے ہیں کہ میں نے ان میں سے ایک اونٹ
تیار کیا اور اس پر سوار ہو کر مدینہ آگیا۔باقی اونٹ ان کے سپرد کر دیے۔میں ایسے وقت میں پہنچا کہ جب لوگ
نماز جمعہ میں مصروف تھے۔جمعہ کا وقت تھا تو میں نے سوچا یہ لوگ نماز پڑھ لیں پھر میں اندر جاؤں گا کیونکہ میں تھکا ہوا
تھا لہذا میں نے اپنی سواری کو بٹھا دیا۔جب حضرت ابو ذر باہر نکلے تو انہوں نے مجھے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
فرمارہے ہیں کہ اندر آ جاؤ۔پس میں اندر آ گیا۔جب آپ نے مجھے دیکھا تو فرمایا اس بوڑھے شخص کا کیا بنا جس نے
تمہیں ضمانت دی تھی کہ تمہارے اونٹ صحیح سلامت تمہارے گھر پہنچا دے گا۔اس نے تمہارے اونٹ تمہارے گھر
صحیح سلامت پہنچا دیے ہیں ؟ یہ سارا نظارہ جو تھا اللہ تعالی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس کی اطلاع دے
دی۔حضرت خریم کہتے ہیں کہ یہ سن کر میں نے کہا اللہ اس پر رحم کرے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
ہاں اللہ اس پر رحم کرے۔اس پر حضرت خریم نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس
طرح بڑے اچھے انداز میں وہ اسلام لے آئے۔(المعجم الکبیر از حافظ ابو القاسم سليمان بن احمد ،طبرانی، جلد 4 صفحه 211تا 213 حدیث
نمبر 4166، مکتبه ابن تيميه قاهره (السيرة النبويه لابن كثير جلد 1 صفحه 379 ، مكتبه دار المعرفه بيروت
لبنان 1976ء) (م البلدان جلد 1 صفحه 68) ( بلوغ الا رب مترجم از ڈاکٹر پیر محمد حسن جلد 3 صفحہ 135۔اردوسائنس
بور ڈلا ہو ر 2002ء)
انہوں نے اپنا اسلام لانے کا یہ واقعہ بیان کیا۔حضرت خریم بن فاتک نہایت لطیف مزاج اور نفاست پسند
تھے۔لباس اور وضع قطع میں خوبصورتی اور نفاست کا بہت لحاظ رکھتے تھے۔(ماخوذ از سیر الصحابہ جلد ہفتم صفحہ 307 حضرت زید بن حارثہ مطبوعہ دار الاشاعت کراچی)
اسلام لانے سے پہلے نیچا ازار پہنتے تھے، لمبا یا جامہ یا جو نچلا لباس ہے وہ لمبا کر کے پہنتے تھے۔لمبے بال رکھا
کرتے تھے۔چنانچہ مستدرک حاکم میں اس کے متعلق ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ حضرت خریم بن فاتک سے
مروی ہے کہ ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا اسے خریم اگر تم میں دو باتیں نہ ہو تھیں تو تم
بہت اچھے شخص ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں وہ دو باتیں کون سی

خطبات مسرور جلد 17
390
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
ہیں یارسول اللہ۔آپ نے فرمایا تمہارا اپنے بال بڑھانا اور اپنا ازار لٹکانا یعنی ایسالمباپاجامہ پہنا جو فخر کے طور پر پہنا جاتا
ہے۔پس حضرت خریم گئے اور اپنے بال کٹوا دیے اور اپنا ازار چھوٹا کر دیا۔(المستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 6 صفحه 2363 كتاب معرفة الصحابة حديث 6608 مكتبه نزار
مصطفى الباز مكه المكرمه 2000ء)
ایک یہ روایت ہے اور ایک روایت تاریخ الکبیر میں یہ بھی ہے کہ حضرت ابن حنظلیہ سے مروی ہے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خُریم اسدی کتنا ہی اچھا شخص ہوتا اگر اپنے بال مونڈھوں تک نہ بڑھاتا۔کندھے تک نہ لاتا اور اپنا ازار نہ لڑکا تا فخر کے طور پر۔اپنا پا جامہ جو نچلا لباس ہے یا جو بھی نیچے لباس پہنا ہوتا ہے وہ
زیادہ لمبانہ ہو۔حضرت خریم کو یہ بات پہنچی تو انہوں نے اپنا چھوٹا استرالیا اور اپنے بال کانوں تک کاٹ دیے۔لمبے
بالوں کی بجائے یہاں تک کاٹ دیے، اور اپنا ازار نصف پنڈلیوں تک اوپر کر لیا۔التاریخ الکبیر از ابو عبد اللہ محمد بن اسماعیل بخاری جلد 3 صفحہ 196 حدیث 3651، مطبوعہ دار الكتب العلمیہ بیروت لبنان 2001ء)
کیونکہ وہ اس وقت لوگوں میں فخر کی نشانی سمجھی جاتی تھی۔اس لیے وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ بلاوجہ بلاضرورت
لمبے بال رکھنے میں کیا حرج ہے۔اتنے ہی پٹے کانوں کی کو تک، رکھنے چاہئیں جتنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
عورتوں کی طرح لمبے نہیں ہونے چاہئیں۔حضرت عمرؓ کے زمانے میں شام کی فتوحات میں یہ شریک ہوئے تھے۔(سیر الصحابہ جلد ہفتم صفحہ 307 حضرت زید بن حارثہ مطبوعہ دار اشاعت کراچی)
حضرت قیس بن ابو حازم اور حضرت عامر شعبی ﷺ سے مروی ہے کہ مروان بن حکم نے
حضرت آئین بن خریم سے کہا تم ہمارے ساتھ جنگ میں کیوں شریک نہیں ہوتے؟ انہوں نے کہا میرے والد اور
میرے چا غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے اور انہوں نے مجھے یہ تاکیدی حکم دیا تھا کہ میں کسی ایسے شخص سے نہ
لڑوں جو کہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔حضرت ایمن نے مروان بن حکم سے کہا کہ اگر تم میرے پاس آگ سے براءت لائے ہو تو میں تمہارے
ساتھ جنگ میں شریک ہو جاؤں گا تو مروان نے کہا تم ہمارے پاس سے چلے جاؤ۔پس وہ نکلے تو یہ اشعار پڑھتے جارہے
تھے کہ میں کسی شخص سے نہیں لڑوں گا جو قریش کے کسی دوسرے سلطان کی تعریف کرتا ہے۔اس کے لیے اس
کی سلطنت ہے اور میرے اوپر میر ا گناہ۔میں ایسی جہالت اور غصے سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔کیا میں ایک مسلمان کو
بغیر کسی جرم کے قتل کروں گا۔اگر ایسا ہوا تو میں جتنی زندگی بھی جی لوں اس کا مجھے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔(المستدرك على الصحيحين للحاكم جلد3 صفحه 1004 كتاب معرفة الصحابة، ذكر خُريم بن فَاتِك،
حدیث 2667 مكتبه نزار مصطفى الباز مكه المكرمه 2000ء)
آج کل کے مسلمانوں کے عمل دیکھیں تو پتا لگتا ہے کہ یہ اصل تعلیم سے کتنی دُور جاچکے ہیں۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے حضرت معمر بن حارث ان کا نام ہے۔حضرت مغمر بن حارث کا تعلق قبیلہ قریش کے
خاندان بنو صبح سے تھا۔ان کے والد کا نام حارث بن معمر تھا اور والدہ کا نام قبیلہ بنت مظعون تھا جو حضرت عثمان بن مظعون
کی بہن تھیں۔یوں حضرت عثمان بن مظعون حضرت معمرہ کے ماموں تھے۔حضرت معمرؓ کے دو اور بھائی تھے جن

خطبات مسرور جلد 17
391
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
کے نام حاطب اور خطاب تھے۔یہ تینوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دارِ ارقم میں داخل ہونے سے قبل اسلام
قبول کر چکے تھے۔حضرت معمر کا شمار السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ میں ہوتا ہے۔(اسد الغابه فى معرفة الصحابه المجلد الخامس صفحه 226 معمر بن الحارث دار الكتب العلميه بيروت
لبنان 2008ء) (سیر اعلام النبلاء لامام محمد بن احمد الذهبى جلد 1 صفحه 144، الرسالة العالمية 2014ء)
حضرت عائشہ بنت قدامہ سے روایت ہے کہ بنو مظعون میں سے حضرت عثمان، حضرت قدامہ
حضرت عبد اللہ اور حضرت سائب بن عثمان بن مظعون اور حضرت معمر بن حارث مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آئے
تو حضرت عبد اللہ بن سلمہ عجلانی کے گھر ٹھہرے تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 302 عثمان بن مظعون ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معمرہ کی مواخات حضرت مُعاذ بن عفراء کے ساتھ کروائی تھی۔حضرت معمر بن حارث غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک
ہوئے تھے۔حضرت مغمر بن حارث کی وفات حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں 123 ہجری میں ہوئی تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 307 معمر بن الحارث ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان
1990ء) (البداية والنهاية لابن كثير جلد 7 صفحه 139، ذِكْرُ مَنْ تُوَفَّى فِي خِلَافَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، دار
الكتب العلمية بيروت 2001ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے ظہیر بن رافع۔پہلے صحابی حضرت مظھر کا جو ذکر آیا تھا، یہ ان
کے بھائی تھے۔حضرت ظهیر انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو حارثہ بن حارث سے تعلق رکھتے تھے۔(السيرة النبويه لا بن هشام مَنْ شَهِدَ مِنْ بَنِى حَارِثَه بن الْحَارِثُ صفحه 209 مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء)
حضرت ظهير بن رافع کے بیٹے کا نام اسید تھا جنہیں صحابی ہونے کا شرف بھی حاصل تھا۔حضرت ظهیر ، رافع بن خدیج کے چچا تھے ، حضرت رافع کا ذکر میں پہلے کر چکا ہوں۔حضرت ظہیر کی بیوی کا نام
فاطمہ بنت بشر تھا جو بنو عدی بن غنم سے تھیں۔(أسدالغابة في معرفة الصحابة جلد3 صفحه 103 ظهير بن رافع دار الكتب العلميه بيروت 2008ء) (أسدالغابة في معرفة
الصحابة جلد 1 صفحه 243 244 أُسَيْد بن ظهير دار الكتب العلميه بيروت 2008ء) (الطبقات الكبرى جلد 4 صفحه
273 اسيد بن ظهير مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت مظهر بن رافع ، حضرت ظہیر کے سگے بھائی تھے۔دونوں بھائیوں کو غزوہ بدر میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔(أسدالغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 185 مُظَهَّرُ بن رافع دار الكتب العلميه بيروت 2008ء) (صح
البخارى كتاب المغازى باب تسمية من سمى من اهل بدر۔۔۔۔۔)
جو کہتے ہیں کہ نہیں یہاں یہ کہہ رہے ہیں اور اکثر تاریخیں یہ کہتی ہیں کہ دونوں بھائی شامل ہوئے تھے۔حضرت ظھیر بیعت عقبہ ثانیہ اور غزوہ بدر اور غزوۂ احد اور اس کے بعد کے تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔(اسدالغابة في معرفة الصحابة جلد3 صفحه 103 ظهير بن رافع دار الكتب العلميه بيروت 2008ء)
حضرت رافع بن خدیج اپنے چچا حضرت ظهیر بن رافع سے روایت کرتے تھے کہ حضرت ظھیر نے کہا

رور جلد 17
392
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک ایسی بات سے منع فرمایا جو ہمارے لیے فائدہ مند تھی۔میں نے کہا جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہی بجا تھا۔ظہیر نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا۔آپ
نے پوچھا تم اپنے کھیتوں کو کیا کرتے ہو۔میں نے کہا کہ ہم انہیں ٹھیکے پر دے دیتے ہیں۔زمینیں ہیں جو ہم اس شرط
ٹھیکے پر دے دیتے ہیں کہ جو نالیوں کے قریب پیداوار ہو وہ ہم لیں گے یعنی جو پانی کے قریب جگہ ہے وہاں اچھی
فصل ہو گی وہ ہم لیں گے اور کھجور اور جو میں چند وسق کے حساب سے لیں گے۔ایک وسق میں ساٹھ صاع ہوتے ہیں
اور ایک صاع اڑھائی کلو کے قریب ہوتا ہے۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کے فرمایا کہ ایسانہ کیا کرو۔تم
خود اس میں کاشت کرو یا ان میں کاشت کر او یا انہیں خالی رہنے دو۔حضرت رافع کہتے تھے کہ میں نے کہا میں نے
سن لیا اور اب ایسا ہی ہو گا۔(صحيح البخاري جلد4 كتاب الْحَرْثِ وَالْمُزَارِعَهُ بَابُ مَا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوَاسِي
بَعْضُهُمْ بَعْضًا فِي الرِّرَاعَةِ وَالثَّمَرَةِ- حديث 2339 و مترجم اردو - صفحه 334۔شائع کردہ نظارت اشاعت
ربوه) (لغات الحدیث جلد چهارم صفحه 51’وسق‘۔لغات الحدیث جلد دوم صفحه 113’صاع)
اس کے بعد ہم خود کاشت کیا کرتے تھے یا ایسے طریقے سے لیتے تھے جہاں حق دار کو اس کا حق بھی مل جائے۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عمرو بن ایاس ہے۔حضرت عمر و یمن سے تعلق رکھتے تھے اور
انصار کے قبیلہ بنو کو ڈان کے حلیف تھے۔ان کے والد کا نام ایاس بن عمر و تھا۔دونوں ایک اور قول، روایت یہ بھی
ہے کہ ان کے دادا کا نام زید تھا۔حضرت عمر و غزوہ بدر اور اُحد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل
ہوئے۔حضرت عمر و حضرت ربیع بن ایاس اور حضرت ورقہ بن ایاس کے بھائی تھے اور ان تینوں بھائیوں کو غزوہ بدر
میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔( السيرة النبویہ لا بن ہشام صفحہ 469 الانصار و من معهم / من بنی لوذان وحلفائهم ، دار الكتب العلمیہ بیروت لبنان 2001ء) (اسد الغابہ فی
معرفة الصحابه جزء4 صفحہ 186 عمرو بن ایاس بن زید ، دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان 2008ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت مدبلج بن عمرو ہے۔حضرت مریخ بن عمرو کا نام بذ لانج بھی بیان ہوا
ہے۔ان کا تعلق قبیلہ بنو سلیم کے خاندان بنو خنجر سے تھا۔یہ بنو کبیر بن غنم بن دوران کے حلیف تھے جبکہ ایک
دوسرے قول کے مطابق بنو عمر وبن دُور ان کے حلیف تھے جو پھر آگے بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 53 مدلاج بن عمر و دار احیاء التراث العربى بيروت 1996ء)(السيرة
النبوية لا بن هشام صفحه 460 ذكر من حضر بحراً من المسلمين دارالكتب العلمية بيروت لبنان 2001ء) (الاصابة في
تمييز الصحابة جزء سادس صفحه 49 مدلاج بن عمرو الاسلمی، دارالکتب العلمية بيروت لبنان 2005ء)
حضرت مدیح غزوہ بدر میں اپنے دو بھائیوں حضرت تقف بن عمرہ اور حضرت مالک بن عمرو کے ہمراہ شامل ہوئے
تھے۔حضرت مدبلج بن عمر ور سول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بدر، احد اور بعد کے تمام غزوات میں شامل ہوئے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جزء رابع صفحه 31-32 مدلاج بن عمرو السلمي، دار الكتب العلمية
بيروت 2002ء)(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء الخامس صفحه 127 مدلج بن عمرو دار الكتب العلميه
بيروت 2008ء)

خطبات مسرور جلد 17
393
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
حضرت مریج بن عمرو کی وفات پچاس ہجری میں حضرت امیر معاویہ کے دورِ حکومت میں ہوئی تھی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 53 "مدلاج بن عمرو - دار احياء التراث العربي بيروت لبنان 1996ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عبد اللہ بن سہیل ہے۔حضرت عبد اللہ کے والد کانام سہیل بن عمر و
اور والدہ کا نام فاختہ بنت عامر تھا۔ان کے بھائی کا نام ابو جندل تھا۔حضرت عبد اللہ اپنے بھائی ابو جندل سے عمر میں
بڑے تھے۔حضرت عبد اللہ کی کنیت ابو سہیل تھی۔حضرت عبد اللہ بن سہیل کا تعلق قبیلہ قریش کے خاندان
بنو عامر بن لُوٹی سے تھا۔تاریخ کی جو کتاب ہے اس میں ابن اسحاق نے مہاجرین حبشہ ثانیہ میں ان کا ذکر کیا ہے۔جب حضرت عبد اللہ بن سہیل حبشہ سے لوٹے تو ان کے والد نے انہیں پکڑ کر ان کے دین سے ہٹا دیا یعنی زبر دستی کی
ان پہ۔حضرت عبد اللہ بن سہیل نے رجوع کا اظہار کیا اور آپ مشرکین کے ہمراہ مسلمانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے
بدر کی طرف روانہ ہوئے یعنی انہوں نے باپ کو کہا کہ ٹھیک ہے میں اس دین سے واپس آتا ہوں، اسلام سے توبہ
کرتا ہوں۔کہہ تو یہ دیا لیکن دل میں تسلی نہیں تھی۔بہر حال مشرکین کے ساتھ بدر کی جنگ کے لیے آگئے۔حضرت عبد اللہ اپنے والد سہیل بن عمرو کے ساتھ ان کے نفقہ اور انہی کی سواری میں سوار تھے۔ان کے والد کو کسی
قسم کا شک نہ تھا کہ اس نے اپنے دین کی طرف رجوع کر لیا ہے یعنی اسلام چھوڑ کے واپس آگیا ہے۔جب بدر کے
مقام پر مسلمان اور مشرکین مقابلہ کے لیے آمنے سامنے ہوئے اور دونوں لشکروں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا تو
حضرت عبد اللہ بن سہیل مسلمانوں کی طرف پلٹ آئے اور لڑائی سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہو گئے۔یوں آپؐ بحالت اسلام غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔اس وقت ان کی عمر 27 سال تھی۔حضرت عبد اللہ کے ایسا کرنے کی وجہ سے ان کے والد سہیل بن عمرو کو شدید غصہ آیا۔حضرت عبد اللہ بن سہیل بدر،
احد ، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے۔حضرت عبد اللہ نے فتح مکہ کے
دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے والد کے واسطے امان لی یعنی کہ ان کو معاف کر دیں۔پناہ میں لے لیں۔انہوں
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ میرے
والد کو امان دیں گے۔آپ نے جواب دیا کہ وہ اللہ کی امان کی وجہ سے امن میں ہے۔ٹھیک ہے اسے چاہیے کہ وہ باہر
آ جائے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ارد گرد احباب سے فرمایا جو شخص سہیل بن عمرو کو دیکھے تو اسے
حقارت کی نظر سے نہ دیکھے۔میری زندگی کی قسم ہے کہ یقینا سہیل عقل مند اور شریف آدمی ہے اور شہنیل جیسا شخص
اسلام سے ناواقف نہیں رہ سکتاکہ حضرت عبد اللہ بن سہیل اٹھ کر اپنے والد کے پاس گئے اور ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی گفتگو سے آگاہ کیا۔سہیل نے کہا کہ اللہ کی قسم! وہ بڑھاپے اور بچپن میں نیکو کار تھے۔یوں حضرت عبد اللہ کے
والد سہیل نے اس موقعے پر اسلام قبول کر لیا۔حضرت سہیل امان والے واقعہ کے بعد کہتے تھے کہ اللہ نے اسلام میں
میرے بیٹے کے لیے بہت زیادہ بھلائی رکھ دی ہے۔حضرت عبد اللہ جنگ یمامہ میں بھی شریک ہوئے تھے اور اسی جنگ
میں بارہ ہجری میں دورِ خلافت حضرت ابو بکر صدیق میں شہید ہوئے۔اس وقت ان کی عمر 38 سال تھی۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب اپنے دورِ خلافت میں حج کے لیے مکہ تشریف لائے تو

خطبات مسرور جلد 17
394
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
حضرت عبد اللہ بن سہیل کے والد حضرت سہیل بن عمر ومکہ میں حضرت ابو بکر سے ملنے آئے تب حضرت ابو بکر نے ان سے
ان کے بیٹے عبد اللہ کی تعزیت کی۔اس پر حضرت سہیل نے کہا کہ مجھ تک یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ شہید اپنے اہل میں سے ستر افراد کی شفاعت کرے گا تو میں یہ امید رکھتا ہوں کہ میرابیٹا مجھ سے قبل کسی اور سے
آغاز نہ کرے گا یعنی میں جب مروں تو وہ میری بخشش کی سفارش کرے۔اسی طرح دوسری رائے کے مطابق
حضرت عبد اللہ بحرین کے علاقہ جواثاء میں 88 سال کی عمر میں شہید ہوئے تھے۔جواناء بحرین میں عبد القیس کا قلعہ
ہے جس کو علاء بن حضرمی نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں 12 / ہجری میں فتح کیا تھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 216-217 عبدالله بن سهيل، دار احياء التراث العربي بيروت لبنان
1996ء)(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 4 صفحه 107 عبد الله بن سُهَيْل ، مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت
2005ء)(اسد الغابة في معرفة الصحابة الجزء الثالث صفحه 272 عَبْد الله بن سُهَيْل ، مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت
لبنان 2008ء) (اسد الغابة في معرفة الصحابة الجزء الثاني صفحه 585 سُهَيْل بن عمرو ،قرشی، مطبوعه دار الكتب العلميه
بیروت لبنان 2008ء) (مـ البلدان جلد 2 صفحه 84 دار احیاء التراث العربي بيروت)
بہر حال یہ دوروایتیں ہیں۔حضرت یزید بن حارث صحابی ہیں جن کا اب ذکر ہو گا۔حضرت یزید بن حارث کا تعلق انصار کے قبیلہ
خزرج کے خاندان بنو اخمر بن حارثہ سے تھا۔حضرت یزید کے والد کا نام حارث بن قیس اور والدہ کا نام فسخم تھا جو
قبیلہ قین بن جنسر سے تعلق رکھتی تھیں۔قین یمن میں قضاعہ کا ایک قبیلہ تھا۔حضرت یزید اپنی والدہ کی نسبت سے
یزید فُسحم اور یزید بن فُسحم کے نام سے بھی پکارے جاتے تھے۔(السيرة النبوية لابن هشام باب الانصار و من معهم، من بنى احمر صفحه 467 دار الكتب العلمية بيروت
2001ء) ( الطبقات الكبرى لابن سعد جز 3 صفحه 275 يزيد بن حارث دار احياء التراث العربي بيروت
1996ء)(الانساب للسمعانی جلد 10 صفحه 545 حاشیه از المكتبه الشامله)
حضرت یزید بن حارث کے ایک بھائی عبد اللہ بن فُسحم بھی تھے۔ان کا نام 'ذوالشمالین ، بھی تھا۔حضرت عمیر بن عبد عمر و ذوالشمالین کے بارے میں ابن ہشام بیان کرتے ہیں کہ انہیں ذوالشمالین اس لیے کہا جاتا
تھا کیونکہ یہ بائیں ہاتھ سے زیادہ کام کرتے تھے۔ذوالیدین کے لقب سے بھی یہ مشہور تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے ہاتھ بہت لمبے تھے۔اسی
طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ دونوں ہاتھوں سے کام لیتے تھے اس لیے انہیں ذوالیدین بھی کہا جاتا تھا۔ان کا نام
عمیر بن عبد عمر و خُختراعی تھا۔جب وہ ہجرت کر کے مدینہ پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اور حضرت یزید بن حارث
کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔عمیر بن عبد عمرو کا یہ ذکر یا ذو الشمالین کا یہ ذکر اس لیے ہوا کہ ان کی مؤاخات
یزید بن حارث کے ساتھ ہوئی تھی۔حضرت یزید اور حضرت ذوالشمالین دونوں کو غزوہ بدر میں شامل ہونے کی سعادت
نصیب ہوئی اور دونوں نے ہی اسی جنگ میں شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔نوفل بن مُعَاوِیہ دیلی نے حضرت یزید کو شہید

خطبات مسرور جلد 17
395
کیا تھا اور ایک دوسرے قول کے مطابق قاتل کا نام طعیمہ بن عَدِتی تھا۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
(الطبقات الكبرى لابن سعد جز 3 صفحه 275 یزید بن حارث دار احیاء التراث العربی بیروت 1996ء)(الاصابة في تمييز الصحابة
جزء 6 صفحه 511 يزيد بن حارث دار الكتب العلمية بيروت 2005ء) (اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 448-449 يزيد
بن حارث دار الكتب العلمية بيروت 2006ء) السيرة النبوية لابن هشام صفحه 461 من حضر بدراً من المسلمين من بنى زهره
دارالکتب العلمية بيروت 2001ء) (الروض الانف جلد 5 صفحه 299 من استشهد من المسلمين يوم بدر۔۔۔۔۔۔۔۔بحواله المكتبة الشاملة)
الطبقات الكبرى لابن سعد جز 3 صفحه 124 ، ذوالیدین دار احیاء التراث العربي بيروت 1990ء)
حضرت یزید بن حارث نے جنگ بدر کے روز اپنے ہاتھ میں کھجوریں پکڑی ہوئی تھیں۔انہوں نے وہ
پھینک کر لڑائی شروع کی اور لڑتے لڑتے شہید ہو گئے۔(الاصابة في تمييز الصحابة جزء 6 صفحه 511 يزيد بن حارث دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عمیر بن حمام ہے۔حضرت عمیر بن حمائم کا تعلق انصار کے قبیلہ
خزرج کی شاخ بنو سلمہ کے خاندان بنو حرام بن کعب سے تھا۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 476 من استشهد من المسلمين يوم بدر دارالكتب العلمية بيروت لبنان 2001ء)
حضرت عمیر کے والد کا نام حمام بن جموح اور والدہ کا نام تو از بنتِ عامر تھا۔الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء ثالث صفحه 426 عمير بن الحمام دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2012ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمیر بن تمام، حضرت عُبيدة بن حَارِث مطلبی کے درمیان
مؤاخات قائم فرمائی جنہوں نے مکے سے مدینہ ہجرت کی۔یہ دونوں بدر کے دن شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزءرابع صفحه 278 عمير بن الحمام دارالکتب العلمية بيروت لبنان2008ء)
غزوہ بدر کے موقعے پر جب مشرک قریب آگئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس جنت کے لیے
آگے بڑھو جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔راوی کہتے ہیں کہ حضرت میر بن محمائم نے عرض کیا یار سول اللہ !
وہ جنت جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔کیا آپ یہ فرمارہے ہیں ؟ آپ نے فرمایا ہاں۔اس پر انہوں نے کہا بغ
یخ الیعنی واہ واہ اور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم بخ بخ کیوں کہ رہے ہو، کس وجہ سے کہہ رہے ہو ؟ انہوں نے
عرض کیا کہ یارسول اللہ ! خدا کی قسم میں صرف اس خواہش کی وجہ سے کہ رہاہوں کہ میں جنت کے باشندوں میں سے ہو
جاؤں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس کے باشندوں میں سے ہو۔حضرت میر بن محمائم نے اپنی ترکش سے کھجوریں
نکالیں اور انہیں کھانے لگے۔پھر آپ نے فرمایا اگر میں اپنی یہ کھجوریں کھانے تک زندہ رہوں تو یہ بڑی لمبی زندگی ہے۔راوی
کہتے ہیں پھر آپ نے وہ کھجوریں جو آپ کے پاس تھیں پھینک دیں اور کفار سے یہاں تک لڑے کہ شہید ہوگئے۔(صحیح مسلم کتاب الامارة باب ثبوت الجنة للشهيد حدیث نمبر 3506 ترجمہ شائع کردہ نور فاؤنڈیشن
جلد 10 صفحه 102 تا 104)
غزوہ بدر کے موقع پر حضرت میر بن حمام یہ رجزیہ شعر پڑھ رہے تھے کہ
رَكْضًا إِلَى اللَّهِ بِغَيْرِ زَادِ
وَالصَّبْرَ فِي اللَّهِ عَلَى الْجِهَادِ
إِلَّا التَّقَى وَ عَمَلَ الْمَعَادِ
إِنَّ التَّقَى مِنْ أَعْظَمِ السَّدَادِ

خطبات مسرور جلد 17
وَ خَيْرُ مَا قَادَ إِلَى الرَّشَادِ
396
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
وَكُلُّ حَيْ فَإِلى نَفَادِ
کہ اللہ کی طرف سوائے تقوی اور آخرت کے اور کچھ زاد راہ نہیں لے جاتا اور اللہ کی راہ میں جہاد پر ثابت قدم
رہتا ہوں۔بے شک تقوی عمدہ چیز ہے اور سب سے بہتر ہدایت کی طرف رہنما ہے اور سب زندہ فنا ہونے والے ہیں۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء رابع صفحه 278 "عُمير بن حُمَام “ دار الكتب العلمية بيروت لبنان2008ء)
اسلام میں انصار کی طرف سے سب سے پہلے شہید حضرت میر بن حمائم ہیں۔انہیں خالد بن اعلم نے
شہید کیا یا بعض کے نزدیک سب سے پہلے انصاری شہید حضرت حارثہ بن قیس تھے۔دور وایتیں ہیں۔بہر حال یہ دو
بدر کے شہید تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء ثالث صفحه 426 " عمير بن الحمام - دار الكتب العلمية بيروت
1990ء)(السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 222 باب ذكر مغازيه الا الله ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2002ء)
حضرت محمید انصاری ایک صحابی تھے جن کا اب ذکر کروں گا۔حضرت زبیر بیان کرتے ہیں کہ مدینے کی
پتھریلی زمین کے ایک کاریزہ یعنی کھیتوں کو پانی دینے والی جو چھوٹی نالی ہوتی ہے اس کے متعلق ان کا ایک انصاری
اسے جھگڑا ہو گیا جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ جھگڑا فیصلے کے
رض
لیے آیا۔وہ دونوں زمین کو اس کاریزہ سے پانی دیا کرتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر سے
فرمایا کہ زبیر تم پانی دو۔(پہلے ان کی زمین تھی) پھر اپنے پڑوسی کے لیے اسے چھوڑ دو۔پانی لگاؤ، پھر اس کا حصہ بھی
اس کو دے دو اور آگے چھوڑ دو۔وہ انصاری اس بات پہ ناراض ہو گیا۔اس نے کہا یار سول اللہ ! اس لیے آپ ان کے
حق میں یہ فیصلہ دے رہے ہیں کہ وہ آپ کی پھوپھی کا بیٹا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ سرخ ہو گیا۔پھر
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر سے فرمایا کہ پہلے تو احسان کے رنگ میں میں نے بات کی تھی کہ تھوڑا سا پانی
دے کے اس کو چھوڑو۔اب یہ حق والی بات آرہی ہے کہ تم پانی دو اور اسے روکے رکھو یہاں تک کہ وہ منڈیروں تک آ جائے۔اپنے
کھیتوں کو پورا پانی لگاؤ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر کو ان کا پورا حق دلوایا حالانکہ رسول اللہ صلی لیلی یکم اس
سے پہلے حضرت زبیر کو اپنی رائے کا اشارہ کر چکے تھے جس میں ان کے اور اس انصاری کے لیے بڑی گنجائش تھی۔جب انصاری نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناراض کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر کو صاف اور
صحیح فیصلہ دے کر ان کا پورا حق دلا دیا۔عروہ نے کہا کہ حضرت زبیر کہتے تھے کہ بخدا میں یہی سمجھتا ہوں کہ یہ
آیت اسی واقعہ سے متعلق نازل ہوئی ہے کہ
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ (النساء: 66) کہ تیرے رب کی ہی قسم ہے
ہر گز ہر گز مومن نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ تجھے ان باتوں میں حکم نہ بنائیں جو ان کے درمیان اختلافی صورت
اختیار کرتی ہیں۔پوری آیت بھی میں بتا دیتا ہوں اس طرح ہے کہ فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ
بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًاءَنَا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ( النساء: 66) کہ تیرے رب کی قسم ہے

خطبات مسرور جلد 17
397
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
کہ جب تک وہ ہر بات میں جس کے متعلق ان میں جھگڑا ہو جائے تجھے حکم نہ بنائیں اور پھر جو فیصلہ تو کرے اس سے
اپنے نفوس میں کسی قسم کی تنگی نہ پائیں اور پورے طور پر فرمانبردار نہ ہو جائیں ہر گز ایماندار نہیں ہوں گے۔الاصابة، اسد الغابۃ اور صحیح بخاری کی شرح ارشاد الساری میں یہ لکھا ہے کہ انصار کے جس شخص کی
حضرت زبیر سے تکرار ہوئی وہ حضرت محمید انصاری تھے جو غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔(الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر العسقلاني، جلد2 صفحه 112 ، حمید الانصاری، دارالکتب العلمیه
بیروت 2005ء) (اسدالغابه فى معرفة الصحابه لا بن اثير جلد2 صفحه 76 ، حمید الانصاری، دار الکتب العلميه
بیروت 2008ء) (ارشاد السارى لشرح صـ البخاری ، کتاب الصلح باب اذا اشار الامام بالصلح۔۔۔۔۔۔حديث نمبر 2708،
جلد 5 صفحه 140 ، دارالفکر بیروت 2010ء)
بہر حال بعض دفعہ شیطان چپکے سے حملہ کر دیتا ہے لیکن ان بدری صحابہ کے بارے میں تو اللہ تعالیٰ نے
بھی ان کی بخشش کی گواہی دی اور اعلان کیا ہوا ہے۔حضرت عمرو بن معاذ بن نعمان اوسی ایک صحابی تھے۔حضرت عمر ڈ کے والد کا نام معاذ بن نُعمان اور
ان کی والدہ کا نام کبشہ بنت رافع تھا۔حضرت عمر و بن مُعاذ انصاری اشهَلی قبیلہ اوس کے سردار
حضرت سعد بن معاذ کے بھائی ہیں۔انصار کے قبیلہ بنو عبد الا شکل سے تعلق رکھنے والوں کو آشکیلی بھی کہا جاتا تھا۔اس قبیلے سے ایک کثیر جماعت نے اسلام قبول کیا تھا۔حضرت عاصم بن عمر بن قتادہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے انصار کے حضرت عمرو بن معاذ اور مکے سے ہجرت کر کے مدینہ پہنچنے والے حضرت عمیر بن ابوو قاص کے
در میان عقد مؤاخات قائم فرمایا۔عمیر بن ابو وقاص، حضرت سعد بن ابو و قاص کے بھائی تھے۔حضرت عمرو بن معاذ
اپنے بھائی حضرت سعد کے ہمراہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔حضرت عمرو بن معاذ غزوہ احد میں شہید ہوئے۔انہیں ضِرار بن خطاب نے شہید کیا۔ضِرار بن خطاب نے جب حضرت عمرو بن معاذ کو نیزہ گھونپا جو ان کے جسم کے
آر پار ہو گیا تو ان سے بطور استہزاء کہا کہ دیکھنا تم سے وہ شخص نہ چھوٹنے پائے جو خو زمین سے تمہاری شادی کرائے۔اس وقت ضرار نے بڑا طنز یہ لفظ استعمال کیا۔ضرار مسلمان نہیں ہوئے تھے اور فتح مکہ کے دن انہوں نے اسلام
قبول کیا تھا۔حضرت عمرو بن معاذ کی عمر شہادت کے وقت 32 سال تھی۔ضرار بن خطاب بن مِرد اس کے والد
خطاب اپنے زمانے میں بنو فہر کے رئیس تھے۔اپنی قوم کے لیے ایک مسافر خانہ بنایا ہوا تھا۔ضرار جنگ فجار کے
دن بنو محارب بن فہر کے سردار تھے۔قریش کے شہ سواروں ، بہادروں اور شیریں کلام شاعروں میں سے تھے۔یہ
ان چار آدمیوں میں سے تھے جنہوں نے خندق پار کی تھی۔ابن عساکر دمشقی نے تاریخ دمشق میں ان کا نام ، بطور
صحابی کے ان کا ذکر کیا ہے۔ضرار حضرت ابو عبیدہ کے ہمراہ فتوحات شام میں شریک تھے اور فتح مکہ کے دن انہوں
نے اسلام قبول کیا تھا۔ان کا اسلام لانا مشہور ہے اور ان کی نظم و نثر ان کے اسلام پر دلالت کرتی ہے۔"
(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الرابع صفحه 260 عَمْرو بن مُعَاذ الأَنْصارِي “دارالكتب العلميه
بيروت لبنان 2008ء) (اسد الغابه فى معرفة الصحابه المجلد الثانى صفحه 447-448 "ضرار بن
خَطَّاب‘دارالفکر بيروت لبنان 2003ء) (الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر عسقلانی جلد 4 صفحه 567

398
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019
خطبات مسرور جلد 17
عَمْرو بن مُعَاذ دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2005ء) (الاستيعاب في معرفة الاصحاب الجزء الثالث صفحه
مُعَاذ الأَشْهَلِي، دارالکتب العلمیه بیروت لبنان (2002ء) (الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثاني
صفحه 359" عَمْرو بن معاذ دار الفكر بيروت لبنان 2012ء) (الانساب از ابو سعد عبد الكريم بن محمد بن منصور
التميمى الجزء الاوّل صفحه 284283 الطبعة الثانية مكتبة ابن تيمية 2009ء)
279 « عَمْرو بن
ق
حضرت مسعود بن ربیعہ بن عمرو ایک صحابی ہیں۔حضرت مسعود بن ربیعہ کا تعلق قبیلہ قارہ سے تھا اور
آپ قبیلہ بنو زہرہ کے حلیف تھے۔حضرت مسعودؓ کی کنیت ابو عمیر تھی۔حضرت مسعود کے والد کانام ربیع کے علاوہ
ربیعہ اور عامر بھی بیان کیا گیا ہے۔حضرت مسعودؓ کے ایک بیٹے کا نام عبد اللہ بھی ملتا ہے۔حضرت مسعودؓ کے
خاندان کو مدینہ میں بنو قاری کہا جاتا تھا۔حضرت مسعود بن ربیعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دارِ ارقم
میں داخل ہونے سے پہلے ایمان لے آئے تھے۔حضرت مسعود بن ربیعہ نے جب مدینے کی طرف ہجرت کی تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اور حضرت عبید بن تیہان کے درمیان مواخات کا رشتہ قائم فرمایا۔حضرت مسعود بن ربیعہ غزوہ بدر، غزوۂ احد، غزوہ خندق اور اس کے علاوہ تمام دیگر غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ شریک ہوئے۔آپؐ کی وفات تیس ہجری میں ہوئی اور اس وقت آپ کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی۔(السيرة النبويه لابن هشام صفح460-461، من حضر بدرًا من المسلمين من بنى ،زهرة، دار الكتب العلمية بيروت
2001ء)(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 89-90 مسعود بن ربیع داراحیاء التراث العربی بیروت لبنان
1996ء)(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الخامس صفحه 154-155 مسعود بن ربیعہ دارالکتب العلمیہ بیروت
لبنان 2008ء) (الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر عسقلانی جلد 6 صفحه 77 مسعود بن ربیعه ،دارالفکر بیروت 2001ء)
اللہ تعالیٰ ان تمام صحابہ کے درجات بلند فرماتا چلا جائے اور جو ان کی نیکیاں تھیں ہم بھی ان کو جاری رکھنے والے
ہوں۔اس کے بعد میں مختصر اصرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگلے جمعہ سے ان شاء اللہ تعالیٰ یہاں برطانیہ کا جلسہ سالانہ شروع
ہو رہا ہے۔اس کے ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کے لیے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔جن کی ڈیوٹیاں ہیں
وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ان ڈیوٹیوں کو سر انجام دینے کی کوشش کریں اور دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں توفیق
دے کہ صحیح طور پر ڈیوٹیاں ادا کر سکیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بہتر رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں
کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔اس سال شعبہ ٹرانسپورٹ کو اس لحاظ سے کچھ زیادہ کام کرنا پڑے گا اور پلاننگ بھی کرنی ہو
گی کہ یہاں جماعتی قیام گاہوں میں جو مہمان ٹھہرے ہوئے ہیں ان کو اسلام آباد جلسے سے پہلے بھی اور بعد میں بھی چند دن
لانے کا انتظام کرنا ہو گا اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنا ہو گا۔اس کے لیے میں نے افسر جلسہ سالانہ کو کہا تھا کہ پلاننگ کر لیں۔امید ہے اس پر کام شروع ہو گیا ہو گا تا کہ مہمان وہاں اسلام آباد میں بھی آکے نمازیں ادا کر سکیں اور جلسے کے دنوں میں تو
حدیقۃ المہدی میں یہاں سے انتظام ہوتاہی ہے۔اللہ تعالیٰ سب کام احسن رنگ میں سب کو انجام دینے کی توفیق دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 / اگست 2019 ء جلد 26 شمارہ 45 صفحہ 05 تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی