مہمان نوازی، جلسہ سالانہ برطانیہ ۲۰۱۹ء
خطبات مسرور جلد 17
399
31
خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 02/ اگست 2019ء بمطابق 102 ظہور 1398 ہجری شمسی
بمقام حدیقۃ المہدی، آلٹن، ہمپشائر۔یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ ہمیں آج پھر جلسہ سالانہ یوکے میں شمولیت کی توفیق عطا فرمارہا ہے۔گذشتہ ماہ جرمنی کا جلسہ سالانہ
منعقد ہوا۔دنیا کی بڑی، مغربی ممالک کی جماعتوں میں سے کینیڈا کا جلسہ ہوا ( جو جرمنی کے جلسے کے دنوں میں ہی تھا)
پھر گذشتہ ماہ امریکہ کا جلسہ سالانہ ہوا اور دنیا کے اور بھی بہت سارے ممالک میں جلسے ہوئے اور بڑی شان سے ہم
ہر جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی تائیدات اور نصرت کے وعدے پورے ہوتے
دیکھتے ہیں۔تاہم یو کے کے جلسہ سالانہ کی اپنی ایک حیثیت اس لحاظ سے بن چکی ہے کہ دنیا کی نظر خاص طور پر اس
طرف رہتی ہے، اپنوں کی بھی، غیروں کی بھی اور ہر ایک لحاظ سے اس جلسے کو بین الا قوامی جلسے کی حیثیت دی جانے
لگی ہے۔اور یہ جلسہ صرف اب یو کے کا جلسہ نہیں رہا گو کہ جیسا کہ میں نے جرمنی کے جلسے کے بارے میں بھی کہا تھا
کہ اب جرمنی کا جلسہ بھی بین الا قوامی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔بہت سے ملکوں کی وہاں بھی نمائندگی تھی اور
حاضری کے لحاظ سے بھی شاید جر منی کے جلسے کی حاضری یہاں سے زیادہ ہو ، لیکن پھر بھی مرکزی جلسہ یو کے کا ہی
ہے اور یہاں شمولیت کی باہر کے لوگوں کی کوشش زیادہ ہوتی ہے کیونکہ خلافت کا مرکز یہاں ہے۔پس اس لحاظ سے
دنیا کے مختلف ممالک سے اپنے بھی اور غیر بھی یوکے کے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔اس
لحاظ سے یہاں جلسے کے کارکنان کی ذمہ داری بھی بہت بڑھ جاتی ہے اور پھر یہاں حدیقۃ المہدی میں جو یہ عارضی شہر
بنایا گیا ہے اس کے انتظامات بھی خاص توجہ کا تقاضا کرتے ہیں۔پس اس لحاظ سے جیسا کہ میں کارکنوں کو ان کی
ڈیوٹیوں اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلایا کرتا ہوں تو اس وقت میں اس حوالے سے پہلے بات کروں گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یو کے میں رہنے والے احمدی بوڑھے ، جوان، بچے، عور تیں ، لڑکیاں گذشتہ
35 سال سے جب سے کہ خلافت کا مرکز یہاں منتقل ہوا اور جلسوں کا انعقاد خلیفہ وقت کی موجودگی میں ہو ا جلسے
کے انتظامات کر رہے ہیں اور ڈیوٹیاں بڑی خوش دلی سے دے رہے ہیں۔گو کہ جلسہ سالانہ کی تاریخ یو کے کی
بھی بہت پرانی ہے لیکن اس وقت کے جلسے تو اب شاید یہاں کے ایک حلقے کی ماہانہ میٹنگ سے بھی تعداد کے لحاظ
سے کم ہوتے ہوں گے۔اس لیے میں نے گذشتہ 35 سالہ تاریخ کا حوالہ دیا ہے جو خلافتِ احمدیہ کے مرکز کی
یو کے میں جلسوں کی تاریخ ہے۔
خطبات مسرور جلد 17
400
خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019
بہر حال ابتدا میں جو جلسے منعقد ہوئے ان میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ خود بہت زیادہ رہ نمائی
کرتے تھے۔یہاں انتظامات بتانے کے لیے ان کو بہت محنت کرنی پڑی۔پاکستان کے بعض عہدے داران کی بھی مدد
لینی پڑی جنہوں نے یہاں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا۔لنگر کا انتظام ایک بہت بڑا انتظام ہے۔یہاں وسائل
اور سہولت بھی پاکستان کی طرح، اس طرح نہیں ہے جس طرح ہم کام کرنا چاہتے ہیں اس لیے شروع میں چار پانچ
ہزار کا انتظام کرنا بھی ان کے لیے مشکل تھا اور اس طرح ہی تھا جس طرح کہ دو اڑھائی لاکھ کا انتظام کر رہے ہیں۔میں خلافت کی یہاں ہجرت کے بعد پہلی دفعہ 1988ء کے جلسے میں شامل ہوا تھا اور اس وقت انتظامیہ کی حالت دیکھ
کر اندازہ ہو تا تھا کہ پانچ چھ ہزار کے لیے انتظام کرنا بھی ان کو کس قدر پریشانی میں ڈال رہا ہے۔بہر حال آج ہم
دیکھتے ہیں کہ انتظامات میں یہاں کے کارکنان شاید ربوہ کے کارکنان کی مدد کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔گذشتہ ہفتے
کارکنان کے ساتھ جلسے کے انتظامات کی inspection کے بعد جو کھانا تھا اس میں میرے قریب ہی ربوہ سے آئے
ہوئے ایک ناظر جو ناظر امور خارجہ ہیں اور جو نائب افسر جلسہ سالانہ بھی ہیں بیٹھے ہوئے تھے۔کھانے کے بعد میں
نے دیکھا کہ انہوں نے ربوہ سے آئے ہوئے ایک نمائندے کارکن کو بلایا اور کچھ باتیں کرتے رہے۔ان سے میں
نے پوچھا کہ کیا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے ؟ کہنے لگے کہ لنگر کی یہ روٹی جو ہم کھارہے ہیں یہ کوالٹی میں بڑی اچھی روٹی ہے
اور ہم ربوہ میں روٹی پکانے کا جو ٹرائل کرتے ہیں۔(وہاں بھی اللہ کے فضل سے مستقل ٹرائل ہوتے ہیں، لنگر خانے
عارضی طور پر ایک آدھ دن کے لیے چلائے جاتے ہیں تاکہ مشینوں کو چالو رکھیں اور کام کی عادت بھی رہے،
ڈیوٹیوں کی عادت بھی رہے۔تو بہر حال کہتے ہیں کہ ) وہاں ہماری جو روٹی ہے وہ اس معیار کی نہیں ہوتی تو کہنے لگے
میں اس کارکن کو کہہ رہا تھا کہ یہاں کے روٹی پلانٹ والوں سے اس روٹی کے معیار کا پتا کریں کہ کس طرح بناتے
ہیں ؟ آئے اور پانی کی نسبت کیا ہے ؟ یہ آئے اور پانی کی نسبت بڑا کاؤنٹ (count) کرتی ہے۔ان سے نسخہ
پوچھو۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب ہمارے یہاں کام کرنے والے اپنے تجربات کے بعد اتنے ماہر ہو گئے ہیں کہ ان
کی روٹی ربوہ کے افسران کو بھی پسند آنے لگ گئی ہے۔اس دفعہ روٹی پلانٹ میں کام کرنے والے نوجوان انجنیئر ز نے آٹا گوندھائی کی مشین میں بھی بعض
improvements کی ہیں جس سے آٹا نکالنے میں مزید آسانی پیدا ہوئی ہے۔روٹی پلانٹ کے انچارج اور نوجوان
انجینئر جو واقف نو بھی ہیں اور اس پر کام کر رہے ہیں وہ اور ان کی ٹیم کے افراد بھی اب اس کوشش میں ہیں کہ اس
کو مزید بہتر کیا جائے اور آٹا گوندھائی کی مشین سے لے کر پکوائی کی مشین تک براہِ راست آٹا پہنچتا رہے اور اس
وقت کارکنوں کو بالٹیوں کے ذریعہ جو آٹا پہنچانا پڑتا ہے وہ واسطہ جو ہے وہ ختم ہو جائے۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم
اس آٹو میشن کی وجہ سے کارکنوں کو خدمت سے محروم کر دیں گے۔یہ کارکن دوسری بہتر خدمت پر لگا دیے جائیں
گے ان شاء اللہ تعالیٰ اور یہی ہمارا جماعت کا امتیاز ہے کہ بچپن سے لے کے بڑے ہونے تک ہمارے کارکنان بڑی
خوش دلی سے ہر کام میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بہر حال یہ بیان کرنے کا
میرا مقصد یہ ہے کہ کہاں تو وہ وقت تھا کہ چار پانچ ہزار کو کھانا کھلانا انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج ہو تا تھا اور نوے فیصد
خطبات مسرور جلد 17
401
خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019
روٹی بازار سے خریدی جاتی تھی۔ایک چھوٹا سا سیکنڈ ہینڈ روٹی پلانٹ لیا گیا تھا جو تھوڑی تھوڑی دیر بعد خراب بھی ہوتا
رہتا تھا۔انجنیئر ز مستقل اس کے اوپر بیٹھے رہتے تھے اور اس میں ہمارے بزرگ پرانے انجنیئر ز ہیں وہ کافی کام کرتے
رہے اور وہ پلانٹ صرف چند ہزار روٹی پکاتا تھا اور وہ بھی گول نہیں ہوتی تھی۔اسی طرح پیٹا بریڈ pita)
(bread کی طرح ہوتی تھی اور کہاں اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے پینتیس چالیس ہزار افراد کے لیے یہ خود روٹی
پکاتے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں روٹی پکتی ہے اور اس کو الٹی میں ہے جو میں نے چیک بھی کی، لوگوں کو بھی پسند آئی
اور وقتا فوقتا میں اس روٹی کو چیک کرتا بھی رہتا ہوں ، وہ اس سے بہت بہتر ہے جو پہلے روٹی پکتی تھی۔اللہ تعالیٰ ان
نوجوانوں کو جو یہ کام کر رہے ہیں ان کے ہنر میں بھی اضافہ کرے اور ان کو عقل بھی دے اور اس میں مزید بڑھاتا
چلا جائے کہ جلسے کے مہمانوں کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کرنے والے ہوں۔اسی طرح لنگر خانے میں جو کھانا پکانے کی ٹیمیں ہیں وہ اپنے اپنے انچارج صاحبان کے ساتھ بڑی محنت اور لگن
سے کام کر رہی ہیں۔کھانے کا معیار جو ہے وہ بھی بہت بہتر ہے۔اللہ کرے کہ ان تین دنوں میں بھی یہ بہتر رہے۔پھر لنگر خانے کے حوالے سے دیگیں دھونے کا شعبہ ہے۔یہ بھی ایک بہت بڑا کام ہے۔ان کو چند سال
پہلے جرمنی سے ہمارے احمدی انجنیئر ز کی بنائی ہوئی دیگیں دھونے کی مشین منگوا کر دی گئی تھی۔جرمنی والے تو ان کو
بڑا پسند کرتے ہیں۔وہاں بڑی کامیاب ہے اور وہ اس کے بڑے قائل ہیں کہ بڑی جلدی یہ مشین دیگ دھو کر خود ہی
باہر نکال دیتی ہے۔یہاں ہمارے اس شعبہ نے دو تین سال تک تو اُس مشین کو استعمال کیا اور اس کے ساتھ ہاتھ سے
بھی دیگیں دھوتے رہے، یہ کام جاری رہا اور میرے کہنے پر کہ اس مشین کو ضرور استعمال کرنا ہے انہوں نے کیا لیکن
گذشتہ سال سے انہوں نے بڑی منت سے یہ کہنا شروع کیا کہ ہمیں ہاتھ سے ہی دھونے دیں کہ ہم کم وقت میں یہ
دیگیں دھو لیتے ہیں بلکہ 1/3 وقت میں دھو لیتے ہیں یعنی جتنی دیر میں مشین ایک دیگ دھوتی ہے ہم تین دیگیں دھو
لیتے ہیں اور دھوتے بھی اس سے صاف اور بہتر ہیں۔میں نے ان کے انچارج کو مذاقا اس دن کہا تھا کہ لگتا ہے کہ آپ
نے اس شعبے میں کوئی جن رکھے ہوئے ہیں جو اتنی صفائی کر جاتے ہیں کیونکہ جرمنی والے ابھی تک اس بات کو ماننے
کو تیار نہیں کہ اتنے کم وقت میں کوئی دیگ دھو سکتا ہے۔بہر حال اس شعبے میں یہ لوگ بڑی محنت کا کام کر رہے
ہیں۔ایک تو ہے کہ محنت کرنا، وقت لگا دینا اور یہ صرف محنت نہیں کر رہے بلکہ یہ بڑی مشقت کا کام بھی ہے۔پاکستان میں ، قادیان میں تو یہ کام مزدوروں سے مزدوری دے کر کروایا جاتا تھا لیکن یہاں بڑے اخلاص اور جذبے
سے کارکن یہ کام کرتے ہیں۔پھر کھانا کھلانے کا شعبہ ہے۔اس میں بھی اس دفعہ انہوں نے بہتری کی کوشش کی ہے۔یہاں جگہ بھی،
مار کیاں بھی بڑی کی ہیں تا کہ مہمانوں کو آرام سے اور کم وقت میں کھاناکھلایا جاسکے۔پھر دوسرے شعبے ہیں نظافت اور صفائی کا شعبہ ہے، کار پارکنگ کا شعبہ ہے، ٹریفک کا شعبہ ہے۔جلسہ گاہ
کے اندر مختلف اور شعبہ جات ہیں۔سیکیورٹی کا ایک بہت بڑا اہم شعبہ ہے اور اسی طرح اور متفرق شعبے ہیں اور اپنی
اپنی جگہ پر ہر شعبہ ہی بڑا اہم ہے۔ان تمام شعبوں میں کام کرنے کے لیے ہزاروں کارکنان جو ہیں ان کو کام کرنے
خطبات مسرور جلد 17
402
خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019
کی توفیق مل رہی ہے۔اسی طرح کارکنات ہیں ان کو کام کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو
احسن رنگ میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جس طرح کہ میں ہمیشہ کارکنوں کو کہا کر تاہوں کہ جس شوق اور
جذبے سے آپ نے اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کے لیے پیش کیا
ہے۔آپ کا کام ہے کہ اس جذبے کو آخر وقت تک قائم رکھیں۔جلسے کے بعد بھی وائنڈ اپ(wind up) کا شعبہ
ہو گا اور اس میں ایک ہفتہ تقریباً کام کرنا پڑتا ہے۔اور اس بات کا اظہار کہ آپ نے جذبے کو قائم رکھا ہے آپ لوگوں کے چہروں کی مسکراہٹوں اور
مہمانوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے سے ہو گا۔پس کارکنان اور کار کنات جو اس جلسے کے مہمانوں کی
خدمت پر مختلف جگہوں پر کام کر رہے ہیں ان کو اس بات کو ہمیشہ یادرکھنا چاہیے وہ اس جلسے میں دو ہر اثواب کمار ہے
ہیں اور برکات سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ایک جلسہ سالانہ میں شامل ہو کر اس جلسہ سالانہ کی جو برکات ہیں اس
سے فیض پا کر اور دوسرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کر کے ان برکات کو
حاصل کر رہے ہیں۔مہمان نوازی اللہ تعالیٰ کو بھی پسند ہے۔اتنی پسند ہے کہ اس کا ذکر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حوالے
سے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی دو مرتبہ فرمایا ہے۔اگر مہمانوں کو کھانا پیش کرنا کوئی معمولی بات ہوتی تو
مہمانوں کے آنے کے ذکر پر ہر دفعہ ان کو کھانا پیش کرنے کا ذکر نہ ہوتا۔اور پھر یہ کہ سلام ، دعا کے بعد جو پہلا کام
کیا وہ فوری طور پر بھنا ہوا کچھڑا پیش کر دیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَمَا لَبِتَ أَنْ جَاءَ بِعِجْلٍ حَنِيْنٍ (هود:70) پھر وہ
بھنا ہوا بچھڑا بڑی جلدی سے لے آیا۔اس زمانے میں جو خاطر ہو سکتی تھی وہ کی اور اپنے جانور ذبح کر کے انہیں
مہمانوں کے سامنے پیش کرنا بھی بہت بڑی خاطر تھی اور وہاں فوری طور پر مہیا بھی ہو سکتی تھی۔اس وقت جو مہمان
نوازی کا طریق تھا، اس کا جو اعلیٰ معیار تھا وہ دکھایا گیا۔آج کل کے حالات کے مطابق جو مہمان نوازی ہے وہ ہمیں
کرنی چاہیے۔یہاں بھی مہمان کی ایسی ہی خاطر داری کرنی چاہیے۔یہ ضروری نہیں ہے کہ ضرور محنت سے کی جائے
اور بڑی محنت سے بچھڑے تلاش کیے جائیں بلکہ جو آسانی سے اور جلد مہیا ہو سکے وہ ہمیں کرنا چاہیے۔ان کو وہ آسانی
سے اور جلد مہیا بھی ہو سکتا تھا اور اعلیٰ مہمان نوازی بھی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ اس بارے
میں ہمارے سامنے ہے۔اگر کھجوریں میسر ہیں تو وہ پیش کر دیں۔اگر گوشت یا کوئی اور اچھا کھانا ہے تو وہ پیش کر دیا۔اگر بکری کا دودھ ہے تو وہ پیش کر دیا۔اگر اپنے پاس کچھ نہیں ہے تو صحابہ کو فرمایا کہ اس مہمان کو اپنے گھر لے جاؤ اور
ان کی مہمان نوازی کرو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان لانے والوں کو جن تین باتوں کے
کرنے کا فرمایا ہے وہ سب ایسی ہیں جو ایک دوسرے کے حقوق سے تعلق رکھتی ہیں ، معاشرے کو پر امن بنانے سے
تعلق رکھتی ہیں۔پہلی بات یہ کہ اچھی بات کر دیا خاموش رہو۔فضول قسم کی باتیں کر کے بدامنی پیدا نہ کرو۔آپس
میں رنجشیں پیدا نہ کرو۔ایک مومن لغو اور بیہودہ باتیں نہیں کرتا۔دوسرے یہ کہ اپنے پڑوسی کی عزت کرو کہ
خطبات مسرور جلد 17
403
خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019
پڑوسی کا بہت بڑا حق ہوتا ہے کہ اس کی عزت کی جائے اور اس کا خیال رکھا جائے۔یہاں جو اس جلسے میں شامل
ہونے والے ہیں، آنے والے مہمان بھی، کام کرنے والے بھی اور مہمانوں کے لیے جو کارکنان کام کر رہے ہیں وہ
سب ایک دوسرے کے پڑوسی بھی ہیں۔پس اس لحاظ سے مہمانوں کو بھی کام کرنے والوں کی عزت اور احترام کرنا
چاہیے اور کارکنوں کو بھی مہمانوں کی عزت اور احترام کرنا چاہیے۔پھر آپس میں جو ایک دوسرے کو ملتے ہیں تو وہ
عزت و احترام سے پیش آئیں اور تیسری بات یہ بتائی کہ اپنے مہمان کا احترام کرو۔(صحیح مسلم کتاب الايمان باب الحث على اكرام الجار والضيف۔الخ حدیث 47)
اب یہ خاص طور پر میز بانوں کے لیے ہے۔ایک حسین اور پر امن معاشرے کے قیام کے لیے یہ بنیاد
ہیں۔اللہ تعالیٰ کے حکموں میں سے یہ حکم ہیں اور مومن کی یہ نشانی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب
زیادہ مہمان آتے تھے تو صحابہ میں بانٹ دیا کرتے تھے اور پھر مہمانوں سے پوچھا بھی کرتے تھے کہ کیا تمہارے
بھائیوں نے تمہاری مہمان نوازی اچھے طور پر کی اور پھر صحابہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحبت یافتہ اور
تربیت یافتہ تھے، آپ سے فیض پانے والے تھے وہ ایسی مہمان نوازی کرتے تھے کہ مہمان جواب دیا کرتے تھے کہ
ہمیں ہمارے میز بانوں نے اپنے سے بہتر رکھا اور اپنے سے بہتر کھلایا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحه 357 حدیث 15644 مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء)
تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی مہمان نوازی کے یہ طریق تھے۔گو وہ بھی دین سمجھنے کے
لیے اور دین کا علم حاصل کرنے کے لیے آیا کرتے تھے اور یہاں جو آنے والے ہیں وہ بھی اسی مقصد کے لیے آرہے
ہیں اور ہم اسی بات پر مقرر کیے گئے ہیں کہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بلانے پر خالصۂ دینی جلسے
میں شمولیت کے لیے آرہے ہیں ہم ان مہمانوں کی خاص طور پر مہمان نوازی کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اللہ تعالیٰ نے جماعت کے وسائل میں بھی پہلے سے بہت زیادہ کشائش پیدا کر دی
ہے اور جماعتی نظام کے تحت بھی مہمان نوازی ہوتی ہے بلکہ بعض گھروں میں ٹھہرے ہوئے مہمانوں کے لیے بھی
گھر والوں کو اجازت ہے اور اس کا انتظام ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جاری لنگر سے اپنے
مہمانوں کے لیے کھانا لے جاسکتے ہیں، لے جانا چاہیں تو لے جائیں لیکن صحابہ کے حالات تو ایسے نہیں تھے کہ ان کے
لیے کوئی مرکزی انتظام بھی ہوتا۔وہ بھی کوئی نہیں تھا اور ان کے ذاتی حالات بھی شروع میں اکثر کے ایسے نہیں
تھے کہ ان کو کشائش ہو۔بلکہ ایسے واقعات ملتے ہیں کہ بچوں کو بھی بھو کا سُلا دیا، خود بھی میاں بیوی بھو کے رہے اور
مہمان کو جو تھوڑا بہت کھانا تھا وہ کھلا دیا اور پھر ان کے اس فعل کو اللہ تعالیٰ نے بھی خوب سراہا اور ان کی اس بات پر
خوش ہوا اور ایسا واقعہ ملتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس خاص واقعے کی اطلاع دی۔(صحيح البخارى كتاب المناقب الانصار باب قول الله ويؤثرون على انفسهم الخ حديث 3798)
پس وہ لوگ جن کا اسوہ ہمیں اپنانے کا حکم ہے، قربانی کر کے مہمان نوازی کیا کرتے تھے اور آج اللہ تعالیٰ
کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں بہت سے افراد ہیں جو قربانی کے جذبے سے
خطبات مسرور جلد 17
404
خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019
مہمان نوازی کرتے ہیں اور یہی ہمیں کرنی چاہیے۔باوجود جماعتی سہولت کے بعض لوگ خود مہمان نوازی کرنا چاہتے
ہیں۔کارکنان جو ڈیوٹی پر ہیں، کسی بھی خدمت پر مامور ہیں انہیں چاہیے کہ ان میں سے بعض نہیں بلکہ ہر ایک سو فیصد
قربانی کے جذبے سے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان نوازی کرے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ اب بھوک کی
قربانی تو ہم سے نہیں مانگی جارہی۔اس وقت جو قربانی ہے اور کارکنان جو قربانی کرتے ہیں وہ وقت کی قربانی ہے لیکن
اس کے ساتھ ہی جذبات کی قربانی بھی مانگی جاتی ہے۔بعض دفعہ مہمان نامناسب رویہ دکھا دیتے ہیں تو اس حالت
میں جذبات کی قربانی کرنی پڑتی ہے ، صبر کرنا پڑتا ہے ، خاموش ہونا پڑتا ہے۔اس لیے خاموش ہونا پڑتا ہے کہ ہمیں مہمانوں پر حسن ظنی ہے کہ یہ لوگ نیک نیتی سے دینی اور روحانی پیاس
بجھانے کے لیے آئے ہیں۔شاید کسی غلط فہمی کی وجہ سے انہوں نے زیادتی کا رویہ دکھایا ہو اس لیے ہم معذرت کر کے چاہے
اپنی غلطی نہ بھی ہو ان
کا کام کر دیتے ہیں اور یہ اعلیٰ اخلاق ہیں جو اس زمانے میں ہمیں مہمانوں کے لیے دکھانے چاہئیں اور جو
اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم سے چاہتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے اپنے ایسے بہت سے واقعات ہیں جن سے آپ کی مہمانوں کی دل داری اور مہمان نوازی کے اعلیٰ معیار قائم
کیے ہوئے نظر آتے ہیں۔ایک دفعہ جب دور دراز کے ایک علاقے سے آئے ہوئے مہمان لنگر خانے کے کارکنوں کے انکار کی وجہ
سے کہ ہم آپ کا سامان نہیں اتاریں گے ناراض ہو کر واپس چلے گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
جب اس بات کا پتا چلا تو بیان کیا جاتا ہے کہ آپ ایسی حالت میں کہ جوتا پہننا بھی مشکل تھا جیسے کوئی بہت ہی ہنگامی
صورتِ حال پیدا ہو گئی ہو جلدی جلدی ان کے پیچھے پیدل چلے گئے۔وہ لوگ ٹانگے پہ جارہے تھے۔بہر حال ان
لوگوں نے جب دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لا رہے ہیں۔ان کو آتے دیکھا تو ٹانگہ کھڑ اکر
دیا اور ٹانگے سے اترے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے معذرت کی اور واپس چلنے کو کہا اور ان کا
ٹانگہ واپس موڑا اور انہیں کہا کہ آپ ٹانگے پر بیٹھ جائیں اور میں آپ کے ساتھ ساتھ پیدل چلتا ہوں۔بہر حال
مہمان بھی شرمندہ ہوئے اور ٹانگے پر نہ بیٹھے بلکہ پیدل ہی چلتے رہے۔آخر جب لوگ واپس لنگر خانے آئے تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود ان کا سامان اتار ناشروع کیا۔اس کے لیے ہاتھ بڑھایا تو اس پر وہ خدام
جو پہلے ہی شرمندہ ہو رہے تھے فوری طور پر آگے بڑھے اور ان مہمانوں کا سامان اتارا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
اس وقت تک وہاں موجو د رہے جب تک کہ ان کی رہائش اور کھانے کا تسلی بخش انتظام نہیں ہو گیا۔(ماخوذ از سیرت المہدی جلد 2 حصہ چہارم صفحہ 56-57 روایت نمبر 1069)
آپ نے اپنے کارکنوں کو ایک موقعے پر فرمایا کہ دیکھو بہت سے مہمان آئے ہوتے ہیں۔بعض کو تم
پہچانتے ہو بعض کو نہیں۔اس لیے مناسب یہ ہے کہ سب کو واجب الاحترام جان کر ان کی تواضع اور خدمت کرو۔فرمایا تم پر میر احسن ظن ہے کہ مہمان کو آرام دیتے ہو۔پس یہ حسن ظن ہم نے آج بھی قائم رکھنا ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 6 صفحہ 226)
خطبات مسرور جلد 17
405
خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019
اس کے بعد میں مہمانوں کو بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ایک بات تو پہلے میں نے کی کہ ایک دوسرے کے
جذبات کا خیال رکھنا سب کا فرض ہے ، مہمانوں کا بھی، میز بانوں کا بھی۔جہاں اسلام ہمیں مہمانوں کی عزت اور تکریم
کا حکم دیتا ہے تو ساتھ ہی مہمانوں کو بھی حکم دیتا ہے کہ تم زیادہ بوجھ میزبان پر نہ بنو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ کسی کے ہاں زیادہ لمبا مہمان ٹھہر نا جو ہے اور گھر والے پر جو بوجھ بننا ہے وہ اسی طرح ہے جس طرح تم
صدقہ لے رہے ہو۔ہر ایک کے حالات ایسے نہیں ہوتے کہ شروع سے آخر تک ایک جیسی مہمان نوازی کر سکے تو مہمان کو بھی
حکم ہے کہ تم بھی گھر والوں کا خیال رکھو۔اگر زیادہ قیام ہے تو پھر اس طرح رہو جس طرح گھر والا رہتا ہے اور گھر والوں
کی کام کاج میں بھی کوئی مدد کی ضرورت پڑے تو وہ بھی کر دینی چاہیے ان ملکوں میں تو خاص طور پر۔عموما تولوگ کرتے
ہیں اور یہی ایک خوبصورت معاشرے کے لیے ضروری ہے۔جہاں یہ احساس پید ا ہو جائے کہ دوسرا شخص ہم پر بوجھ
ہے وہاں خلوص اور محبت میں کمی آجاتی ہے اور جب اس میں کمی آجائے تو پھر حالات پر سکون نہیں رہتے۔پس مہمان
کو بھی یادرکھنا چاہیے کہ مہمان کا بھی یہ فرض ہے کہ اپنے ذمہ جو فرائض ہیں ان کو ادا کرے۔اگر مہمان کا حق ہے کہ
مہمان نوازی کی جائے تو میزبان کا بھی حق ہے کہ مہمان اس کا حق ادا کرے اور اس پر بوجھ نہ بنے۔مہمان کے اس حق
کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف چند روز تک محدود کیا ہے۔یہاں انتظامیہ کو میں یہ بھی کہہ دوں کہ ہمارے
جلسہ پر آئے ہوئے جو مہمان ہیں اگر ایک مہینہ بھی ٹھہرتے ہیں تو ہم نے ان کی مہمان نوازی کرنی ہے۔اس سے یہ نہ
سمجھیں کہ تین یا چار دن کے بعد ہم نے مہمان نوازی ختم کر دینی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے
کاموں کے حوالے سے لنگر خانے کے قیام کو بھی اپنی شاخوں میں سے ایک شاخ قرار دیا ہے۔(صحيح البخاری کتاب الادب باب اکرام الضيف۔۔۔الخ حدیث 6135)
(ماخوذ از حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 221)
اس لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لنگر میں آنے والوں کے ساتھ جب بھی وہ آئیں جلسے
کے دنوں میں نہیں عام حالات میں بھی اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ ہونا چاہیے۔پھر ایک حکم حسین معاشرے کا جس پر مہمانوں کو خاص طور پر اس جلسے کے ماحول میں عمل کرنا چاہیے وہ
ہے سلام کو رواج دینا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت میں جانے والوں کی ایک خصوصیت یہ بھی بتائی تھی کہ
وہ سلام کو رواج دینے والے ہیں۔(صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان ان لا يدكل الجنة۔۔الخ حديث 54)
پھر آپ نے فرمایا کہ جسے تم جانتے ہو یا نہیں جانتے تم ان کو سلام کرو۔(صحيح البخارى كتاب الايمان باب افشاء السلام من الاسلام حديث 28)
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی جلسے کے مقاصد میں سے ایک مقصد یہ بیان فرمایا تھا کہ
تا کہ لوگ جمع ہوں اور اس طرح جمع ہونے سے محبت کا رشتہ اور تعارف کا ذریعہ آپس میں بڑھے۔(ماخوذ از آسمانی فیصلہ ، روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 352)
پس سلام اس محبت اور تعارف کے ذریعہ کو بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔بھائی چارے اور
تعارف کو بڑھانے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہے اور اس کا ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ جن کی آپس کی رنجشیں ہیں کسی
خطبات مسرور جلد 17
406
خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019
بھی وجہ سے وہ بھی دور ہوں گی۔پھر یہاں جو لوگ آئے ہیں وہ خالصہ اللہ آئے ہیں اور اسی سوچ کے ساتھ آنا چاہیے۔ان کے آنے کا ایک
للہی مقصد ہے۔دینی اور علمی اور روحانی پیاس کو بجھانے کے لیے آئے ہیں یا اس کے حصول کے لیے آئے ہیں اور یہ
مقصد جیسا کہ میں نے کہا یہی ہونا چاہیے۔تو پھر آپس کے تعلقات کو بھی ہر ایک کو بہتر کرنا چاہیے اور رنجشوں اور
نفرتوں کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جلسے میں
آکر اس مقصد کو پورا کرنے کی بھی کوشش ہونی چاہیے کہ " دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو اور اپنے مولیٰ کریم اور
رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دل پر غالب آجائے۔" (آسمانی فیصلہ ، روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 351)
پس اس محبت کے حصول کے لیے جلسے کے پروگرام میں خاص طور پر شامل ہوں اسے سنیں، غور کریں۔جلسے کے دوران بھی اور چلتے پھرتے بھی ذکر الہی کرتے رہیں اور نماز باجماعت خاص فکر اور توجہ سے ادا کریں اور
نوافل اور تہجد پڑھنے کی طرف بھی توجہ دیں۔خاص طور پر جن کا یہاں قیام ہے وہ اس ماحول کو پاکیزہ تر کرنے کی
کوشش کرتے چلے جائیں۔اپنی حالتوں میں بہتری پیدا کرنے کی کوشش کریں اور جو صبح سے لے کر شام تک آتے
ہیں ان کا بھی فرض ہے کہ اس مقصد کو پورا کرنے والے بنیں جو جلسے کا مقصد ہے اور وہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب
حاصل کرنے کی کوشش کی جائے، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دل میں بڑھائی جائے۔اور یہ بہت بڑا کام ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے سپر د فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور
اس کے رسول کی محبت ہمارے دلوں پر غالب آجائے۔اگر جلسے میں شامل ہونے والے اس مقصد کو سامنے رکھ کر
اس کے حصول کی بھر پور کوشش کریں گے تو سمجھیں آپ نے اپنے مقصد کو پالیا، جلسے میں آنے کا مقصد پورا ہو گیا
اور پھر رہائش اور کھانا تو ضمنی چیزیں بن جائیں گی۔اصل مقصد یہ ہو گا کہ ہم نے اپنی روحانی حالت کو بہتر سے بہتر کرنا
ہے، اس کو ترقی دینی ہے۔اگر یہ حاصل ہو گیا تو جیسا کہ میں نے کہا جلسے پر آنے کے مقصد کو پالیا۔اسی طرح انتظامی لحاظ سے مہمان اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ عارضی اور وسیع انتظام میں بعض کمیاں رہ
جاتی ہیں۔اگر کہیں ایسی صورت دیکھیں تو صرف نظر کریں۔کارکنوں کو تو میں نے کہا ہے کہ وہ کسی سختی کو اگر کسی کی
طرف سے مظاہرہ ہو تو برداشت کریں لیکن مہمانوں کا بھی کام ہے، شامل ہونے والوں کا بھی کام ہے کہ کمزوریوں
سے صرف نظر کریں اور اگر ایسی کمیاں دیکھیں تو کارکنوں
کا ہاتھ بٹائیں۔میں نے دیکھا ہے بعض مہمان اگر ضرورت
ہو تو بڑے شوق سے خود میزبان بن کر کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔مثلاً غسل خانوں کی صفائی ہے۔اگر زیادہ رش ہو
اور ڈیوٹی پر متعین کارکن پوری طرح صفائی کا انتظام نہ کر سکیں تو بعض مہمان خود ان ڈیوٹی والوں کے ساتھ یہ کام
کرنے لگ جاتے ہیں اور یہی جذبہ ایک احمدی میں ہونا چاہیے اور یہی وہ حقیقی روح ہے جو آپس کے پرخلوص
معاشرے کو قائم کرتی ہے۔مہمان صرف کارکنان کو آزمانے اور امتحان لینے میں اپنا وقت ضائع نہ کریں بلکہ اگر
ضرورت ہو تو ہر شعبے میں جیسا کہ میں نے کہا مددگار بن جائیں۔اسی طرح پارکنگ وغیرہ میں بھی بعض دفعہ رش کی صورت میں ہنگامی صورت پیدا ہو جاتی ہے۔ایسے
خطبات مسرور جلد 17
407
خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019
حالات میں کاروں پر آنے والے صبر اور حوصلے سے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔بعض دفعہ عورتوں اور مر دوں دونوں
طرف سے بعض شکایات آجاتی ہیں۔آنے والے احباب و خواتین مکمل تعاون نہیں کرتے۔اسی طرح داخلی راستوں پر
جہاں سکیننگ وغیرہ کا انتظام ہے وہاں عموما تولا ئنیں لگتی ہیں، بڑے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا جاتا ہے لیکن بعض دفعہ
کسی ایک آدھ کی وجہ سے ماحول خراب بھی ہو جاتا ہے۔وہاں ہر ایک کو مکمل طور پر صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔اگر
تھوڑا سا وقت بھی لگ جائے تو کوئی حرج نہیں ہے اس لائن لگانے سے بہتر نکاس ہو سکتا ہے۔پھر جلسہ گاہ میں بیٹھنے والے میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ جلسے کے دوران اپنے دائیں بائیں نظر رکھیں۔اسی
طرح چلتے پھرتے ہوئے بھی اپنے ماحول پہ نظر رکھیں۔سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ جو بھی ہدایت دے اس پر
عمل کرنے کی پوری کوشش کریں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جلسے کی کامیابی اور اپنے جلسے میں آنے کے مقصد کو پورا
کرنے اور ہر شریر کی شرارت سے بچنے کے لیے مستقل دعا کرتے رہیں۔جماعت کی ترقی حاسدوں کو حسد میں بڑھاتی
چلی جارہی ہے۔اس لیے دعاؤں کی طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے۔ان دنوں میں پاکستان میں بھی احمدیوں کے
حالات کے متعلق دعا کریں وہاں بھی لگتا ہے کہ حالات دوبارہ مخالفت کی طرف جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی امن کی
زندگی عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ان کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔مخالفین کے نئے یا پرانے منصوبوں کو ناکام و نامراد کر دے۔اس کے علاوہ بھی جلسے میں شامل ہونے والوں کو اس بات کی بھی یاد دہانی کروا دوں کہ اس سال بھی
ہمارے جو مختلف مرکزی شعبہ جات ہیں آرکائیو کا شعبہ ہے یار یویو آف ریلیجز کا ہے یا مخزن تصاویر ہے یا دوسرے
شعبہ جات ہیں انہوں نے اپنی نمائشوں کا اہتمام کیا ہوا ہے اور کافی معلوماتی اور علمی نمائشیں ہوتی ہیں، اس کو بھی جو
فارغ وقت ہو اس میں دیکھنے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ ایم۔ٹی۔اے کی طرف سے بھی ایک اعلان ہے۔ایم۔ٹی۔اے انٹر نیشنل کی طرف سے آج
ایک نئی ایپ (app) لانچ (launch) ہو گی اور جو سمارٹ ٹی وی ایپ ہے۔کسی بھی ملک میں اب اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ
(download) کر کے ایل جی (LG) ، فلپس (Philips) ، ایمازون فائیر ٹی وی (Amazon Fire TV) ، سونی
(Sony) اور اینڈرائڈ (Android) کے ٹی وی سیٹس پر ڈش انٹینا کے بغیر بھی ایم۔ٹی۔اے کے تمام چینلز یعنی
ایم۔ٹی۔اے ون (MTA1) ، ایم۔ٹی۔اے ٹو (MTA2) ، ایم۔ٹی۔اے تھری (MTA3) اور ایم۔ٹی۔اے
العربية اور ایم۔ٹی۔اے افریقہ دیکھے جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے امریکہ میں ایم۔ٹی۔اے پہلے
ہی سام سنگ (Samsung) پلیٹ فارم پر موجود ہے۔تو یہ بھی اعلان تھا۔اللہ کے فضل سے جو باہر کے رہنے والے ہیں
وہ اس ایپ (App) سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ابھی جمعے کے بعد میں اس کا لانچ (launch) بھی کر دوں گا۔اللہ تعالیٰ جلسے کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور آپ سب کو اس سے بھر پور استفادے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 23 / اگست 2019 ء جلد 26 شمارہ 47 صفحہ 05 تا08)