بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 17
464
36
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 106 ستمبر 2019ء بمطابق 06ر تبوک 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ سرے (یوکے)
تشهد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گذشتہ خطبے میں حضرت عبادہ بن صامت کا میں ذکر کر رہا تھا جو مکمل نہیں ہوا تھا۔ان کے بارے میں
مزید واقعات و روایات اب بیان کرتا ہوں۔تاریخ میں لکھا ہے کہ جب عبد اللہ بن ابی کے کہنے پر اس کے حلیف
قبیلہ بنو قینقاع نے مسلمانوں سے جنگ کی تو حضرت عبادہ بھی عبد اللہ بن ابی کی طرح ان کے حلیف تھے لیکن اس
جنگ کی حالت کی وجہ سے یہ اس قبیلے سے الگ ہو گئے اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ان کے
حلیف ہونے سے بری ہو گئے۔تاریخ میں لکھا ہے کہ اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَرَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ
مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ (المائدة:52)
کہ اے وہ لو گو جو ایمان لائے ہو! یہود اور نصاری کو دوست نہ پکڑو۔وہ آپس ہی میں ایک دوسرے کے
دوست ہیں اور تم میں سے جو ان سے دوستی کرے گا وہ انہی کا ہو رہے گا۔یقینا اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔(الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر عسقلانی جلد 3 صفحه 506 ، عُبادہ بن صامت، دارالکتب العلميه
بیروت،2005ء)
یہاں یہ واضح کر دوں کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ کبھی بھی کسی عیسائی یا یہودی کو فائدہ پہنچانے والی بات
نہیں کرنی۔اُن سے تعلقات نہیں رکھنے بلکہ مطلب یہ ہے کہ وہ یہودی یا عیسائی جو تمہارے ساتھ جنگ کی حالت میں
ہیں ان سے دوستیاں نہ کرو ورنہ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اُن سے نیکی اور عدل
سے نہیں روکتا جو تم سے جنگ نہیں کرتے یا جنہوں نے تمہیں گھروں سے نہیں نکالا چاہے وہ کا فر ہیں یا یہود و نصاری
میں سے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
لَا يَنْهكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِّن دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ
وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ (الممتحنه: 9)
اللہ تمہیں ان سے منع نہیں کرتا جنہوں نے تم سے دین کے معاملے میں قتال نہیں کیا اور نہ تمہیں بے وطن
کیا کہ تم ان سے نیکی کرو اور ان سے انصاف کے ساتھ پیش آؤ۔یقینا اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
خطبات مسرور جلد 17
465
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
پس یہاں جو واضح کیا گیا ہے، پہلی آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ کمزوری اور خوف اور بزدلی کی وجہ سے
غیر مسلموں سے تعلقات نہیں رکھنے۔مقصد یہ ہے کہ تمہارا اللہ تعالیٰ پر توکل ہونا چاہیے اور اپنی ایمانی حالت کو بہتر
کرو گے تو خدا تعالیٰ بھی تمہارے ساتھ ہو گا لیکن ہم آج کل دیکھتے ہیں کہ بد قسمتی سے مسلمان حکومتیں مدد کے لیے
انہی غیر لوگوں کی گودوں میں گر رہی ہیں اور ان سے خوف زدہ بھی ہیں اور غیروں سے مدد لینے کی وجہ سے پھر نتیجہ
یہ نکل رہا ہے کہ ہر ایک مسلمان ملک دوسرے مسلمان کے خلاف ہے۔یہی لوگ پھر اسلام کی جڑیں کاٹنے والے
بھی ہیں۔بہر حال ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان مسلمان حکومتوں کو بھی عقل دے۔بہر حال اس واقعہ کا ذکر
ہو رہا ہے کہ بنو قینقاع نے جب جنگ کی تو اس کے بعد ان کا گھیراؤ کیا گیا۔جنگ ہوئی اور انہوں نے شکست کھائی۔سیرت خاتم النبیین میں اس واقعہ کا مختلف تاریخوں سے لے کر جو ذکر کیا گیا ہے وہ اس طرح ہے کہ اس جنگ کے
بعد جب بنو قینقاع کی شکست ہوئی تو ان کو جلا وطنی کا حکم دیا گیا۔اس کی تفصیل اس طرح ہے کہ
جب جنگ بدر ہو چکی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مسلمانوں کو باوجود ان کی قلت اور بے سروسامانی
کے قریش کے ایک بڑے جزار لشکر پر نمایاں فتح دی اور مکے کے بڑے بڑے عمائد خاک میں مل گئے تو مدینے کے
یہودیوں کی مخفی آتش حسد جو تھی وہ بھڑک اٹھی۔انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ کھلم کھلا نوک جھونک شروع
کر دی۔مجلسوں میں بر ملا طور پر یہ کہنا شروع کر دیا کہ قریش کے لشکر کو شکست دینا کون سی بڑی بات تھی۔ہمارے
ساتھ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا مقابلہ ہو تو ہم بتادیں کس طرح لڑا کرتے ہیں۔حتٰی کہ ایک مجلس میں انہوں نے
خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ پر اسی قسم کے الفاظ کہے۔چنانچہ روایت آتی ہے کہ جنگ بدر کے بعد جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ
نے ایک دن یہودیوں کو جمع کر کے ان کو نصیحت فرمائی اور اپناد عوی پیش کر کے اسلام کی طرف دعوت دی۔آپ کی
اس پر امن اور ہمدردانہ تقریر کا رؤسائے یہود نے ان الفاظ میں جواب دیا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تم شاید
چند قریش کو قتل کر کے مغرور ہو گئے ہو اور وہ لوگ لڑائی کے فن سے ناواقف تھے۔اگر ہمارے ساتھ تمہارا مقابلہ
ہو تو تمہیں پتالگ جائے گا کہ لڑنے والے ایسے ہوتے ہیں۔اور یہود نے صرف اس عام دھمکی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ
لکھا ہے، ایسا معلوم ہو تا تھا کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے بھی منصوبے شروع کر دیے
تھے۔کیونکہ روایت آتی ہے کہ جب ان دنوں میں طلحہ بن براء جو ایک مخلص صحابی تھے فوت ہونے لگے تو انہوں
نے وصیت کی کہ اگر میں رات کو مروں تو نماز جنازہ کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع نہ دی جائے کہیں
ایسا نہ ہو کہ میری وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہود کی طرف سے کوئی حادثہ گزر جائے۔یعنی آپ رات کے وقت جنازے کے لیے تشریف لائیں اور یہود کو آپ پر حملہ کرنے کا موقع ملے۔بہر حال جنگ بدر کے بعد یہود نے کھلم کھلا شرارت شروع کر دی اور چونکہ مدینے کے یہود میں بنو قینقاع سب سے
زیادہ طاقتور اور بہادر تھے اس لیے سب سے پہلے ان ہی کی طرف سے عہد شکنی ہوئی۔چنانچہ مؤرخین لکھتے ہیں کہ
مدینے کے یہودیوں میں سب سے پہلے بنو قینقاع نے اس معاہدے کو توڑا جو ان کے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات مسرور جلد 17
466
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
کے درمیان ہوا تھا اور بدر کے بعد انہوں نے بہت سرکشی شروع کر دی اور بر ملا طور پر بغض اور حسد کا اظہار کیا اور
عہد و پیمان کو توڑ دیا۔مگر باوجود اس قسم کی باتوں کے مسلمانوں نے اپنے آقا آنحضرت صلی لی یم کی ہدایت کے ماتحت ہر طرح
سے صبر سے کام لیا اور اپنی طرف سے کوئی پیش دستی نہیں ہونے دی بلکہ حدیث میں آتا ہے کہ اس معاہدے کے
بعد جو یہود کے ساتھ ہوا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاص طور پر یہود کی دل داری کا خیال رکھتے تھے۔چنانچہ ایک
دفعہ ایک مسلمان اور ایک یہودی میں کچھ اختلاف ہو گیا۔یہودی نے حضرت موسیٰ کی تمام انبیاء پر فضیلت بیان کی۔صحابی کو اس پر غصہ آیا اور اس نے یہودی کے ساتھ کچھ سختی کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو افضل الرسل بیان
کیا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعے کی اطلاع ہوئی تو آپ ناراض ہوئے اور اس صحابی کو ملامت
فرمائی، تنبیہ کی کہ تمہارا کیا کام ہے کہ تم خدا کے رسولوں کی ایک دوسرے پر فضیلت بیان کرتے پھرو اور پھر آپ
نے موسیٰ کی ایک جزوی فضیلت بیان کر کے یہودی کی دل داری فرمائی۔مگر باوجود اس دل دارانہ سلوک کے ، نرمی کے سلوک کے ، شفقت کے سلوک کے یہودی اپنی شرارت
پر ترقی کرتے گئے اور بالآخر یہود کی طرف سے ہی جنگ کا باعث پیدا ہوا اور ان کی جو قلبی ، دلی عداوت تھی ان کے
سینوں میں سمانہ سکی۔وہیں نہ رہ سکی بلکہ باہر نکل آئی اور یہ اس طرح پر ہوا کہ ایک مسلمان خاتون بازار میں ایک
یہودی کی دکان پر کچھ سودا خریدنے کے لیے گئی۔بعض شریر یہودیوں نے جو اس وقت اس دکان پر بیٹھے ہوئے تھے
اسے نہایت اوباشانہ طریقے پر چھیڑا اور خود دکان دار نے یہ شرارت کی کہ عورت کے نتہ بند کے کونے کو اس کی
بے خبری میں کسی کانٹے وغیرہ سے اس کی پیٹھ کے کپڑے سے ٹانک دیا۔کوئی چیز ، کوئی hook لگا ہوا ہو گا یا کانٹا ہو گا۔کوئی چیز پڑی ہو گی اس سے اس کے کپڑے کو وہاں ٹانک
دیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ جب وہ عورت ان کے اوباشانہ طریق کو دیکھ کر وہاں سے اٹھ کر لوٹنے لگی تو وہ ننگی ہو گئی ، کپڑا اتر
گیا۔اس پر اس یہودی دکاندار اور اس کے ساتھیوں نے زور سے ایک قہقہہ لگایا اور ہنسنے لگ گئے۔مسلمان خاتون نے
شرم کے مارے ایک چیخ ماری اور مدد چاہی۔اتفاق سے ایک مسلمان اس وقت قریب موجود تھا۔وہ لپک کر موقعے پر
پہنچا اور پھر وہاں آپس میں لڑائی شروع ہو گئی۔یہودی دکاندار مارا گیا۔جس پر چاروں طرف سے اس مسلمان پر تلوار میں برس پڑیں۔انہوں نے حملہ کر
دیا اور وہ غیور مسلمان وہیں ڈھیر ہو گیا۔وہیں قتل ہو گیا، شہید ہو گیا۔مسلمانوں کو اس واقعے کا علم ہو اتو پھر ان کی بھی
غیرت قومی بھڑ کی۔ان کی آنکھوں میں خون اتر آیا اور دوسری طرف یہودی جو اس واقعہ کو لڑائی کا بہانہ بنانا چاہتے
تھے ہجوم کر کے اکٹھے ہو گئے اور ایک بلوے کی صورت پیدا ہو گئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ہوئی تو آپ نے رؤسائے بنو قینقاع کو جمع کر کے کہا کہ یہ طریق اچھا
نہیں۔تم ان شرارتوں سے باز آ جاؤ اور خدا سے ڈرو۔انہوں نے بجائے اس کے کہ اظہار افسوس کرتے ، ندامت
کرتے ، شرمندگی کا احساس کرتے اور معافی طلب کرتے مانگنے والے بنتے انہوں نے سامنے سے نہایت ہی تکبر سے
خطبات مسرور جلد 17
467
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
متمر دانہ جواب دیے اور پھر وہی دھمکی دہرائی کہ بدر کی فتح پر غرور نہ کرو۔جب ہم سے مقابلہ ہو گا تو پتالگ جائے گا
کہ لڑنے والے ایسے ہوتے ہیں۔بہر حال ناچار آپ صحابہ کی ایک جمعیت کو ساتھ لے کر بنو قینقاع کے قلعوں کی
طرف روانہ ہو گئے۔اب یہ آخری موقع تھا کہ وہ اپنے افعال پر پریشان ہوتے۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
صحابہ کو لے کر گئے تو یہودیوں کو چاہیے تھا کہ جو کچھ انہوں نے زیادتی کی تھی، اس پر پریشان ہوتے اور صلح کی طرف
قدم بڑھاتے مگر وہ سامنے سے جنگ پر آمادہ ہو گئے۔بہر حال جنگ کا اعلان ہو گیا اور اسلام اور یہودیت کی طاقتیں
ایک دوسرے کے مقابل پر نکل آئیں۔اس زمانہ کے دستور کے مطابق جنگ کا ایک طریق یہ بھی ہوتا تھا کہ اپنے قلعوں میں محفوظ ہو کر بیٹھ
جاتے تھے اور فریق مخالف قلعوں کا محاصرہ کر لیتا تھا۔جو حملہ آور ہو تا تھا قلعے کا محاصرہ کر لیتا تھا۔اُسے گھیر لیتا تھا۔موقعے موقعے پر گاہے گاہے ایک دوسرے کے خلاف حملے ہوتے رہتے تھے۔حتی کہ یا تو محاصرہ کرنے والی فوج قلعے
پر قبضہ کرنے سے مایوس ہو کر محاصرہ اٹھا لیتی تھی، جو گھیراؤ کیا ہو تا تھاوہ ختم کر دیتی تھی اور چلی جاتی تھی اور یہ پھر
قلعے کے اندر کے جو لوگ ہوتے تھے ، محصورین جو تھے ان کی فتح سمجھی جاتی تھی کہ ان
کو فتح ہو گئی اور یا پھر یہ ہو تا تھا
کہ محصورین، جو قلعے کے اندر تھے ، جو محصور ہوئے ہوئے تھے وہ مقابلے کی تاب نہ لا کر قلعے کا دروازہ کھول کر اپنے
آپ کو فاتحین کے سپر د کر دیتے تھے۔اس موقعے پر بھی بنو قینقاع نے یہی طریق اختیار کیا اور اپنے قلعوں میں بند ہو
کر بیٹھ گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا محاصرہ کیا، قلعے کو ارد گرد سے گھیر لیا اور پندرہ دن تک بر ابر
محاصرہ جاری رہا۔آخر جب بنو قینقاع کا سارا زور اور غرور ٹوٹ گیا تو انہوں نے اس شرط پر اپنے قلعوں کے دروازے
کھول دیے کہ ان کے اموال مسلمانوں کے ہو جائیں گے مگر ان کی جانوں اور ان کے اہل وعیال پر مسلمانوں کا کوئی
حق نہیں ہو گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شرط کو منظور فرما لیا کیونکہ گوموسوی شریعت کی رو سے یہ سب
لوگ واجب القتل تھے۔ایسی صورت میں تو تورات جو موسوی شریعت ہے یہی کہتی ہے کہ یہ لوگ قتل کر دیے جائیں
اور معاہدے کی رو سے ان لوگوں پر موسوی شریعت کا فیصلہ ہی جاری ہونا چاہیے تھا مگر اس قوم کا یہ پہلا جرم تھا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رحیم و کریم طبیعت انتہائی سزا کی طرف جو ایک آخری علاج ہوتا ہے ابتدائی قدم پر
مائل نہیں ہو سکتی تھی۔ابتدا تھی لیکن دوسری طرف ایسے بد عہد اور معاند قبیلہ کا مدینہ میں رہنا بھی ایک مارِ آستین
کے پالنے سے کم نہیں تھا یعنی بغل میں سانپ پالا ہوا ہے۔آستین میں سانپ پالنے کے برابر تھا خصوصاً جب اوس
اور خزرج کا ایک منافق گروہ پہلے سے مدینہ میں موجود تھا اور بیرونی جانب سے بھی تمام عرب کی مخالفت نے
مسلمانوں کے ناک میں دم کر رکھا تھا۔ایسے حالات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی فیصلہ ہو سکتا تھا کہ بنو قینقاع مدینے سے چلے جائیں۔یہ
سزا ان کے جرم کے مقابلے میں اور اس کے علاوہ اس زمانہ کے حالات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایک بہت نرم سزا تھی اور
دراصل اس میں صرف خود حفاظتی کا پہلو مد نظر تھا۔مقصد یہ تھا کہ مدینے کے لوگوں کی، مدینے کے مسلمانوں کی
خطبات مسرور جلد 17
468
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
حفاظت ہو جائے ورنہ عرب کی خانہ بدوش اقوام کے نزدیک، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب یہ لکھتے ہیں کہ ان کے
نزدیک تو نقل مکانی کوئی بڑی بات نہیں تھی، پھرتے رہتے تھے، ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرتے رہتے تھے۔خصوصاجب کسی قبیلہ کی جائیدادیں زمینوں اور باغات کی صورت میں نہ ہوں جیسا کہ بنو قینقاع کی نہیں
تھیں ، ان کی جائیدادیں تو نہیں تھیں اور پھر سارے کے سارے قبیلے کو بڑے امن وامان کے ساتھ ایک جگہ کو
چھوڑ کر دوسری جگہ جاکر آباد ہونے کا موقع مل جائے۔چنانچہ بنو قینقاع بڑے اطمینان کے ساتھ مدینہ چھوڑ
کر شام کی طرف چلے گئے۔ان کی روانگی کے متعلق ضروری اہتمام اور نگرانی وغیرہ کا کام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنے صحابی عبادہ بن صامت کے سپرد فرمایا، جو ان کے حلیفوں میں سے تھے جن کا ابھی ذکر ہو رہا ہے۔چنانچہ
عُبادہ بن صامت چند منزل تک بنو قینقاع کے ساتھ گئے اور پھر انہیں حفاظت کے ساتھ آگے روانہ کر کے واپس
لوٹ آئے۔مالِ غنیمت جو مسلمانوں کے ہاتھ آیا وہ صرف جنگی آلات تھے یا جو ان کا پیشہ تھا اس پر
مشتمل آلات
تھے اور اس کے علاوہ کوئی ایسی چیز نہیں تھی جو مسلمانوں نے غنیمت میں لی ہو۔سة
(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين على الم صفحہ 458 تا460)
اس کے بارے میں سیرت الحلبیہ میں بھی کچھ تفصیل ہے۔اس میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے حکم دیا کہ ان یہود کو مدینے سے ہمیشہ کے لیے نکال کر جلا وطن کر دیا جائے۔ان کو جلا وطن کرنے کی ذمہ داری
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبادہ بن صامت کے سپرد فرمائی اور یہودیوں کو مدینے سے نکل جانے کے لیے
تین دن کی مہلت دی۔چنانچہ یہودی تین دن بعد مدینے کو خیر باد کہہ کر چلے گئے۔اس سے پہلے یہودیوں نے
حضرت عبادہ بن صامت سے درخواست کی تھی کہ ان کو تین دن کی جو مہلت دی گئی ہے اس میں کچھ اضافہ کر دیا
جائے مگر حضرت عبادہ نے کہا کہ نہیں۔ایک منٹ بھی تمہیں مہلت نہیں دی جاسکتی، بڑھائی نہیں جا سکتی۔پھر
حضرت عبادہ نے اپنی نگرانی میں ان کو جلاوطن کیا اور یہ لوگ ملک شام کی ایک بستی کے میدانوں میں جابسے۔(السيرة الحلبية الجزء الثانى باب ذکر مغازيه صلى الله عليه وسلم غزوة بني قينقاع، صفحه 287، دارالکتب
العلميه بيروت 2002ء)
حضرت عبادہ بن صامت سے حدیثوں کی بہت ساری دوسری روایات بھی مروی ہیں۔ایک روایت ان
سے یہ ملتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مصروفیات بہت زیادہ تھیں اس لیے مہاجرین میں سے کوئی آدمی
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو تا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے قرآن سکھانے کے
لیے ہم میں سے کسی کے حوالے کر دیتے تھے کہ ان کو لے جاؤ اور قرآن سکھاؤ۔دینی تعلیم بھی سکھاؤ۔کہتے ہیں کہ
ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو میرے سپر د کیا۔وہ میرے ساتھ گھر میں رہتا تھا اور میں
اسے اپنے گھر والوں کے کھانے میں شریک کر تا تھا، اسے قرآن پڑھاتا تھا۔جب وہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس
جانے لگا تو اس نے خیال کیا کہ اس پر میر احق بنتا ہے یعنی اس کے رہنے کی وجہ سے اور اتنی خدمت کی وجہ سے اور
قرآن سکھانے کی وجہ سے اس کے اوپر میر اکچھ حق بن جاتا ہے۔چنانچہ اس وجہ سے اس نے مجھے ایک کمان ہدیۃ
خطبات مسرور جلد 17
469
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
پیش کی۔تیر کمان کی کمان تحفہ پیش کی اور کہتے ہیں کہ وہ ایسی اعلیٰ قسم کی کمان تھی کہ اس سے عمدہ لکڑی اور نرمی میں
اس سے بہترین کمان میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہوا اور اس کے متعلق پوچھا کہ یارسول اللہ ! اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ اس طرح وہ مجھے
کمان تحفہ دے کر گیا ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ تمہارے کندھوں کے درمیان ایک انگارہ ہے جو تم نے لٹکایا ہے۔یعنی
یہ تحفہ جو تم لے رہے ہو وہ یہ اس لیے دے کے گیا ہے کہ تم نے اسے قرآن پڑھایا ہے اور اس طرح یہ تم نے آگ
لی ہے جو اپنے کندھوں میں لٹکا رہے ہو۔(مسند احمد بن حنبل جلد7 صفحه 563 ، مسند عبادہ بن صامت حدیث 23146، عالم الكتب
بیروت 1998ء)
ایک اور روایت بھی ہے کہ حضرت عبادہ بن صامت نے بیان کیا کہ میں نے اہل صفہ میں سے کچھ لوگوں
کو قرآن پڑھایا اور کہ
رلکھنا سکھایا تو ان میں سے ایک شخص نے میرے پاس ہدیہ میں کمان بھیجی۔میں نے دل میں خیال
کیا کہ یہ کوئی مال تو ہے نہیں، کوئی ایسی نقد چیز تو ہے نہیں، سونا چاندی تو ہے نہیں، نہ کوئی کرنسی ہے اور میں اس سے
اللہ کی راہ میں تیر اندازی کروں گا۔ایک کمان ہی ہے ناں ، میرے کام آئے گی۔اگر کبھی جہاد کا موقع ملا تو
تیر اندازی کے کام آئے گی۔اللہ کے رستے میں استعمال ہونی ہے۔بہر حال کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر تم آگ کا طوق پہننا پسند کرتے ہو تو اسے قبول کر لو۔(سنن ابن ماجه كتاب التجارات باب الاجر على تعليم القرآن حدیث 2157)
یعنی اگر تم چاہتے ہو کہ آگ کا ایک طوق تمہارے گلے میں پہنایا جائے تو ٹھیک ہے لے لو۔یہ دونوں
روایتیں جو ہیں ایک ہی طرح کی ہیں، مختلف جگہوں سے آئی ہوئی ہیں۔شارحین نے اس روایت سے یہ استدلال کیا
ہے کہ گویا کمان قرآن پڑھانے کی اجرت کے طور پر تھی جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپسند فرمایا۔پس وہ لوگ
جو انفرادی طور پر قرآن کریم پڑھانے کو ذریعہ آمد بنالیتے ہیں ان کے لیے بھی اس میں رہ نمائی ہے۔حضرت راشد بن حسینش سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عبادہ بن صامت
کی عیادت کے لیے ان کے ہاں تشریف لائے جب کہ وہ بیمار تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم لوگ
جانتے ہو کہ میری امت کے شہید کون لوگ ہیں ؟ تو لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
عُبادہ بن صامت کی عیادت کے لیے تشریف لائے تھے وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ جانتے
ہو کہ میری امت کے شہید کون لوگ ہیں ؟ لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے۔حضرت عُبادہ نے ان سے کہا کہ
مجھے سہارا دے کر بٹھا دو۔چنانچہ لوگوں نے آپ کو بٹھایا تو حضرت عبادہ نے عرض کی کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !
آپ نے سوال کیا ہے کہ شہید کون لوگ ہیں ؟ تو جو بہادری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والا اور ثواب کی نیت
رکھنے والا ہو وہ شہید ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر صرف اتنا ہی ہے تو اس طرح تو پھر میری
امت کے شہداء بہت تھوڑے رہ جائیں گے۔پھر آپ نے فرمایا کہ اللہ عز و جل کے راستے میں قتل ہو جانا شہادت
ہے۔طاعون کی وجہ سے مر جانا بھی شہادت ہے۔ایک وباجو پھیلی ہے اس میں اگر مومن بھی کسی وجہ سے لپیٹ میں
ย
470
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
خطبات مسرور جلد 17
آ جاتے ہیں اور وہ اچھے مومن ہیں تو وہ ایسی صورت میں شہادت ہے۔پھر پانی میں غرق ہو جانا بھی شہادت ہے اور
پیٹ کی بیماری کی وجہ سے مرنا بھی شہادت ہے اور آپ نے فرمایا کہ نفاس کی حالت میں مرنے والی عورت کو اس کا بچہ
اپنے ہاتھ سے کھینچ کر جنت میں لے جائے گا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحه 492 مسند راشد بن حبيش 16094، عالم الكتب بيروت 1998ء)
یعنی ایسی عورت جو بچے کی پیدائش کے وقت خون بہنے کی وجہ سے مر جاتی ہے یا نفاس کی حالت میں جو
چالیس دن تک رہتی ہے اس عرصے میں بھی بچے کی پیدائش کی وجہ سے اور اسی حالت میں کمزوری کی وجہ
سے فوت ہو جاتی ہے تو فرمایا کہ اسے بھی اس کا بچہ کھینچ کر جنت میں لے جائے گا۔یعنی بچہ اس کو جنت میں لے
جانے کا باعث بن جائے گا۔جو روایت میں نے بیان کی ہے۔اس سے ملتی جلتی صحیح بخاری میں درج ایک روایت ملتی ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شہید پانچ ہیں : طاعون سے مرنے والا،
پیٹ کی بیماری سے مرنے والا، ڈوب کر مرنے والا، دب کر مرنے والا اور اللہ کی راہ میں شہید ہونے والا۔(صحيح البخارى كتاب الجهاد والسير باب الشهادة سبع سوى القتل حديث 2829)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو طاعون ایک نشان کی صورت میں بتایا گیا تھا۔اس کے لیے
اب یہ نشانی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جو ماننے والے لوگ ہیں ، صحیح ایمان لانے والے ہیں ان
کے اوپر اس کا حملہ نہیں ہو گا۔اس لیے یہاں ایک بالکل اور صورت بن جاتی ہے لیکن عمومی طور پر اگر وبا پھیلی
ہوئی ہے اور ایک مومن ہے اور کامل مومن ہے وہ اگر اس وجہ سے مرتا ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ وہ شہید ہے۔اسماعیل بن عبید انصاری بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبادہ نے حضرت ابوہریرہ سے فرمایا کہ اے ابوہریرہ !
آپ اس وقت ہمارے ساتھ نہ تھے جب ہم لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی۔ہم نے آپ
سے چستی اور سستی ہر حال میں بات سننے اور ماننے اور خوش حالی اور تنگی میں خرچ کرنے پر، امر بالمعروف اور
نهی عن المنکر پر، اللہ تبارک و تعالیٰ کے متعلق صحیح بات کہنے اور اس معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی
ملامت کی پروانہ کرنے پر اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف آوری پر ان کی مدد کرنے اور اپنی
جانوں اور اپنے بیوی بچوں کی طرح آپ کی حفاظت کرنے کی شرط پر بیعت کی تھی۔یہ تمام ، ساری باتیں ایسی تھیں
جن پر ہم نے بیعت کی تھی جس کے عوض ہمارے لیے جنت کا وعدہ ہے۔پس یہ ہے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت جس پر ہم نے بیعت کی۔جو اسے توڑتا ہے وہ اپنا نقصان
کرتا ہے۔جو ان شرائط کو جس پر ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی پورا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس بیعت
کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے کیا ہو اوعدہ پورا کرے گا۔حضرت معاویہ نے ایک دفعہ حضرت عثمان غنی کو خط لکھا کہ حضرت عبادہ بن صامت کی وجہ سے شام
اور اہل شام میرے خلاف شورش برپا کر رہے ہیں۔اب یا تو آپ عبادہ کو پاس بلا لیں یا پھر ان کے اور شام کے
خطبات مسرور جلد 17
471
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
درمیان سے میں ہٹ جاتا ہوں یعنی میں یہاں سے چلا جاتا ہوں۔حضرت عثمان نے لکھا کہ آپ حضرت عبادہ کو سوار
کروا کے مدینہ منورہ میں ان کے گھر کی طرف روانہ کر دیں۔چنانچہ حضرت معاویہؓ نے انہیں روانہ کر دیا اور وہ مدینہ
منورہ پہنچ گئے۔حضرت عبادہ حضرت عثمان کے پاس ان کے گھر چلے گئے جہاں سوائے ایک آدمی کے اگلے پچھلوں
میں سے کوئی نہ تھا یعنی کہ جس نے صحابہ کو پایا تھا۔انہوں نے حضرت عثمان کو مکان کے کونے میں بیٹھے ہوئے پایا۔پھر آپ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور حضرت عثمان نے فرمایا کہ اے عبادہ بن صامت! آپ کا اور ہمارا کیا معاملہ
ہے۔تو حضرت عُبادہ لوگوں کے سامنے کھڑے ہو کر کہنے لگے کہ میں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے
ہوئے سنا ہے کہ میرے بعد ایسے لوگ تمہارے حکمران ہوں گے جو تمہیں ایسے کاموں کی پہچان کرائیں گے جنہیں
تم نا پسند کرتے ہو گے اور ایسے کاموں کو نا پسند کروائیں گے جنہیں تم اچھا سمجھتے ہوگے۔سوجو شخص اللہ کی نافرمانی
کرے اس کی اطاعت نہیں۔پس تم اپنے رب کی حدود سے تجاوز نہ کرنا۔(مسنداحمد بن حنبل جلد 7 صفحه 564-565 مسند عبادہ بن صامت حدیث 23149-23150، عالم
الكتب بيروت 1998ء)
بعض مسائل ہیں جن میں اختلاف ہو سکتا ہے۔حضرت امیر معاویہ اور عبادہ بن صامت میں بھی اس
طرح کے بعض ایسے مسائل پر اختلاف رہتا تھا۔گذشتہ خطبے میں بھی یہ ذکر ہوا تھا کہ حضرت عمرؓ کے زمانے میں بھی
ایک دفعہ یہ واقعہ ہوا اور کیونکہ حضرت عبادہ بن صامت اولین صحابہ میں سے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے براہِ راست انہوں نے یہ مسائل سنے ہوئے تھے اس لیے بڑے تحدی سے یہ ان کے اوپر عمل کرنے اور
کروانے والے ہوتے تھے اور یہی کہا کرتے تھے کہ یہی صحیح ہیں۔حضرت عمرؓ کے زمانے میں جب امیر معاویہ سے یہ
اختلاف ہوا تو حضرت عمر نے امیر معاویہ کو کہہ دیا کہ ان سے تم نے کوئی پوچھ کچھ نہیں کرنی۔جو مسائل یہ بیان
کرتے ہیں ان کو کرنے دیا کرو اور جب یہ مدینہ آئے تھے تو ان کو واپس بھیج دیا۔(سنن ابن ماجه كتاب السنة باب تعظیم حدیث رسول الله۔الخ حديث 18)
لیکن حضرت عثمان کے زمانے میں دوبارہ یہ بات ہوئی تو حضرت عثمان نے ان کو ان حالات کی وجہ سے
واپس بلا لیا۔بہر حال حضرت عُبادہ کا ایک مقام تھا۔وہ بعض باتوں کی تشریح کر سکتے تھے۔انہوں نے سمجھی ہوئی
تھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے براہ راست سنی تھیں اور اس وجہ سے وہ اختلاف کرتے تھے اور بعض
معاملات میں بتا بھی دیا کرتے تھے۔مثلاً لین دین کا معاملہ ہے ، بارٹر (barter) کا معاملہ ہے، تجارت کا معاملہ ہے۔یہ وسیع مضمون ہے یہاں اس وقت بیان نہیں ہو سکتا، اس میں بھی ان کا اختلاف امیر معاویہ سے ہوا تھا۔تو بہر حال
ان کے پاس دلائل تھے اور انہوں نے اس کے مطابق اپنی تشریح کی۔امیر معاویہ نے اپنی تشریح کی لیکن ہر ایک کا
یہ کام نہیں ہے کہ اس طرح اختلاف کرتا پھرے جب تک قرآن اور حدیث کی واضح نص موجود نہ ہو۔اور اس
زمانے میں پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو بیان کیا ہے۔اس میں بنیادی چیز جو ضروری ہے ، یادرکھنے
والی ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حدود جو ہیں ان سے تجاوز نہیں کرنا، ان کے اندر رہنا ہے۔بس یہی ہر احمدی کو اپنے
سامنے رکھنا چاہیے اور پھر اطاعت کے دائرے کے اندر رہنا چاہیے۔
خطبات مسرور جلد 17
472
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
عطاء بیان کرتے ہیں کہ میں ولید سے ملا جو حضرت عبادہ بن صامت صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے
بیٹے تھے۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کے والد یعنی حضرت عُبادہ کی موت کے وقت وصیت کیا تھی ؟ تو انہوں نے
بیان کیا کہ انہوں نے یعنی حضرت عبادہ نے مجھے بلایا اور کہا کہ اے میرے بیٹے! اللہ تعالیٰ سے ڈر اور جان لے کہ تُو
ہر گز اللہ کا تقوی اختیار نہیں کر سکتا جب تک کہ تو اللہ پر ایمان نہ لائے۔ایمان کامل ہونا چاہیے۔اور ہر قسم کے خیر وشر
کی تقدیر پر بھی ایمان نہ لائے۔پس اگر تو اس کے علاوہ کسی اعتقاد پر مرا تو تو آگ میں داخل ہو گا۔(سنن الترمذی ابواب القدر باب اعظام امر الايمان بالقدر حديث 2155)
حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام حرام بنت ملحان کے گھر
تشریف لایا کرتے تھے جو حضرت عبادہ بن صامت کی بیوی تھیں۔وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا کھلا تیں۔ایک
بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام حرام کے گھر تشریف لائے تو انہوں نے آپ کو کھانا کھلایا اور آپ کا سر
دیکھنے لگیں، جھسنے لگیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے۔اس کے بعد اسی حالت میں کہ سوئے ہوئے تھے
آپ مسکراتے ہوئے بیدار ہوئے۔حضرت ام حرام کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا کہ یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کس بات پر مسکرارہے
ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا کہ میری امت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کیے گئے جو اللہ کی راہ میں جنگ کے لیے
نکلے ہوئے ہیں۔وہ اس سمندر میں سوار ہیں گویا تختوں پر بیٹھے ہوئے بادشاہ ہیں یا فرمایا کہ ان بادشاہوں کی طرح ہیں
جو تختوں پر بیٹھے ہوئے ہوں۔بیان کرنے والے نے شک کیا کہ کون سا لفظ فرمایا تھا۔بہر حال کہتی ہیں کہ میں نے کہا
کہ یارسول اللہ ! آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان میں سے کرے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام حرام کے لیے دعا کی۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپناسر
رکھا اور سو گئے۔پھر اس کے بعد آپ مسکراتے ہوئے بیدار ہوئے۔کہتی ہیں میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ !
آپ کس بات پر مسکرارہے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا میری امت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کیے گئے جو اللہ
کی راہ میں جنگ کے لیے نکلے ہوئے تھے۔پھر آپ نے پہلی دفعہ والی جو بات تھی، جو پہلے بیان ہو چکی ہے وہ دہرائی۔کہتی تھیں میں نے کہا یا رسول اللہ ! آپ اللہ سے دعا کریں کہ مجھے بھی ان میں سے کر دے۔آپ نے فرمایا کہ تو تو
پہلے ہی ان لوگوں میں شریک ہو چکی ہے۔چنانچہ حضرت ام حرام معاویہ بن ابو سفیان کے زمانے میں سمندری سفر
میں شامل ہوئیں اور جب سمند ر سے باہر آئیں تو اپنی سواری سے گر کر فوت ہو گئیں۔(صحيح البخاري كتاب الجهاد والسير باب الدعاء بالجهاد الشهادة للرجال والنساء حديث 2788-2789)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ام حرام کے گھر اس لیے جاتے تھے کہ آپ کا ایک محرم رشتہ تھا۔یہ نہیں
کہ ان کی بیوی تھیں ان کے گھر چلے گئے۔اس بارے میں لکھا ہے کہ ام حرام ملحان ابن خالد کی بیٹی ہیں۔قبیلہ بنی نجار
سے تعلق رکھتی تھیں۔انس کی خالہ تھیں اور ان کی والدہ ام سلیم کی بہن ہیں یہ دونوں یعنی ام حرام اور ام سلیم دودھ
کے رشتے سے یا کسی نسبتی قرابت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خالہ تھیں۔الاستيعاب جلد 4 صفحه 1931 مطبوعه دار الجيل بيروت 1992ء)
خطبات مسرور جلد 17
473
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
امام نووی نے لکھا ہے کہ تمام علماء کا اتفاق ہے کہ ام حرائم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محرم تھیں۔اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بے تکلفی کے ساتھ دوپہر کو بعض دفعہ ان کے ہاں جا کر آرام فرمایا کرتے تھے۔لیکن
کیفیت محرمیت جو ہے اس میں اختلاف ہے ، محرم تو تھیں یہ تو سب مانتے ہیں لیکن کس قسم، کس رشتے داری کی وجہ
سے محرم تھیں اس میں بعض نے اختلاف کیا ہے۔(المنهاج بشرح صحیح مسلم از امام نووی کتاب الامارة باب فضل الغزو في البحر حديث
1912 صفحه 1465 مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2002ء)
بہر حال کسی نے کسی تعلق سے محرم کہا ہے اور کسی نے کسی تعلق سے۔حضرت ام حرام جب اسلام لائیں
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر بیعت کی اور حضرت عثمان ذوالنورین کے زمانے میں انہوں
نے اپنے خاوند عُبادہ بن صامت کے ساتھ جو انصار میں سے تھے اور بڑے جلیل القدر صحابی تھے جن کا ذکر ہو رہا ہے
ان کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلیں اور سر زمین روم میں پہنچ کر مرتبہ شہادت سے سر فراز ہوئیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ایک خواب رو یاد یکھی تھی اس کے مطابق پھر ان کی شہادت بھی ہوئی۔بخاری کی شرح عمدة القاری اور بخاری کی ایک اور شرح ارشاد الساری میں لکھا ہے کہ حضرت ام حرام
کی وفات 27 تا 128 ہجری میں ہوئی۔بعض کے نزدیک ان کی وفات امیر معاویہ کے دورِ حکومت میں ہوئی تھی۔پہلا
قول زیادہ مشہور ہے اور سیرت نگاروں نے اسی کو بیان کیا ہے کہ حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں یہ بحری جنگ
ہوئی تھی جس میں حضرت ام حرام کی وفات ہوئی تھی۔معاویہ کے زمانے سے مراد حضرت معاویہ کا زمانہ حکومت
نہیں ہے بلکہ اس سے مراد وہ وقت ہے جب حضرت معاویہ نے روم کے خلاف ایک بحری جنگ لڑی تھی اور اس
جنگ میں حضرت ام حرائم بھی اپنے شوہر حضرت عبادہ بن صامت کے ساتھ شریک ہوئی تھیں اور اسی بحری جنگ
سے واپسی پر حضرت ام حرام کی وفات ہوئی تھی اور یہ واقعہ حضرت عثمان کے دورِ خلافت کا ہے۔(عمدة القاری شرح صحيح البخاری جلد14صفحه 128، دار احیاء التراث العربي 2003ء)
(ارشاد السارى شرح صحيح البخارى لشهاب الدين القسطلانی جلد 5 صفحه 230 ، دارالفکر بيروت 2010ء)
مجنادہ بن ابو امیہ سے مروی ہے کہ جب ہم حضرت عبادہ کے پاس گئے تو وہ بیمار تھے۔ہم لوگوں نے کہا کہ
اللہ آپ کو صحت دے۔آپ کوئی حدیث بیان کریں جو آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو تا کہ اللہ آپ
کو نفع پہنچائے۔آپ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بلایا اور ہم نے آپ کی بیعت کی۔آپ نے جن باتوں کی بیعت ہم سے لی وہ باتیں یہ تھیں کہ ہم بیعت کرتے ہیں اس بات پر کہ ہم اپنی
خوشی اور اپنے غم اور اپنی تنگ دستی اور خوش حالی اور اپنے اوپر ترجیح دیے جانے کی صورت میں سنیں گے اور
اطاعت کریں گے اور حکومت کے لیے حاکموں سے جھگڑا نہیں کریں گے۔حکومت کے لیے حاکموں سے جھگڑا نہیں
کریں گے لیکن اعلانیہ کفر پر جس پر اللہ کی طرف سے دلیل ہو۔(صحيح البخارى كتاب الفتن باب قول النبي علي الله سَتَرَوْنَ بَعْدِى أَمُوْرًا تُنْكِرُونَها حديث 7055-7056)
سوائے اس کے کہ اعلانیہ کفر پر مجبور کیا جائے۔واضح باتیں ہوں تو وہاں اور بات ہے۔اور وہ بھی اگر
خطبات مسرور جلد 17
474
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
اختیارات ملتے ہیں تب۔صن بیتی روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت عبادہ بن صامت کے پاس گیا جبکہ وہ موت کے
قریب تھے۔میں رو پڑا تو انہوں نے کہا ٹھہرو کیوں رو ر ہے ہو ؟ خدا کی قسم! اگر مجھ سے گواہی طلب کی جائے تو میں
تمہارے حق میں گواہی دوں گا اور اگر مجھے شفاعت کا حق دیا گیا تو میں تمہاری شفاعت کروں گا اور اگر مجھے طاقت
ہوئی تو میں تجھے فائدہ پہنچاؤں گا۔پھر انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم !ہر حدیث جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے سنی تھی جس میں تمہارے لیے بھلائی تھی وہ میں نے تمہارے سامنے بیان کر دی ہے سوائے ایک حدیث کے
جو میں آج تمہیں بتاؤں گا جبکہ میں موت کی گرفت میں ہوں۔کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
سنا آپ فرماتے تھے کہ جس نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ
کے رسول ہیں اللہ تعالیٰ نے اس پر آگ حرام کر دی یعنی وہ مسلمان ہے۔(صحیح مسلم کتاب الايمان باب من لقى الله بالايمان وهو غير شاك فيه۔حدیث (29)
اللہ تعالیٰ ان صحابہ کے درجات بلند فرمائے جنہوں نے ہمیں بعض ایسی باتیں پہنچائیں جو ہمارے لیے
روحانی علم کے علاوہ عملی زندگی گزارنے کے لیے بھی ضروری تھیں۔اب میں کچھ مرحومین کا ذکر کرنا چاہتا ہوں اور ان کی نماز جنازہ بھی پڑھاؤں گا۔جن میں سے پہلے
سعید سوقیہ صاحب سیریا کے ہیں۔18 ر اپریل کو ان کی وفات ہوئی تھی اور بہر حال اطلاع دیر سے آئی تھی تو ان کا
جنازہ لیٹ پڑھا جارہا ہے۔اِنَّا لِلهِ وَ اِنَّا اِلَیهِ راجِعُونَ۔مرحوم شام کی جماعت کے نہایت مخلص اور قدیم ممبران میں
سے تھے۔انہوں نے پانچ سال کی عمر میں قرآن کریم ختم کر لیا تھا۔بچپن سے ہی قواعد تجوید اور قراءت القرآن
کے ماہر تھے۔اکثر احمدی احباب کو تجوید القرآن پڑھاتے تھے۔محترم منیر الحصنی صاحب آپ پر بڑا اعتماد کیا کرتے
تھے۔انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی لیکن وکالت کا پیشہ اچھا نہیں لگا اور پھر انہوں نے ٹیچنگ (teaching)
کی لائن اختیار کر لی اور پھر پورے ملک میں نمایاں اساتذہ میں ان کا شمار ہو ا۔ملک کے مختلف علاقوں میں پڑھایا اور
ہیڈ ماسٹر کے عہدے تک ترقی کی۔مرحوم کو تبلیغ کا بڑا شوق تھا۔ہر کسی کو تبلیغ کیا کرتے تھے۔چند سال قبل جب عربک ڈیسک نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
کی عربی کتب دوبارہ نشر کیں ، ترجمہ کر کے پھیلائیں تو جو جو ہوئی تھیں آپ نے سب کا مطالعہ کیا اور کہا کرتے تھے کہ
اتنالمبا عرصہ احمدی رہنے کے بعد اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اصل میں کیا
فرمایا ہے۔اب پہلی دفعہ مجھے جماعت کی حقیقت معلوم ہو رہی ہے۔اب میں حقیقی اسلام احمدیت کے بارے میں
نئے سرے سے معلومات حاصل کر رہا ہوں اور آپ کے اخلاق اور حسن معاشرت اور سخاوت اور خودداری اور
عزت نفس اور بغیر کسی معاوضے کی خواہش کے دوسروں کی مدد جیسے خصائل آپ کا ہر جاننے والا بیان کرتا ہے اور
ان سے بہت متاثر تھا اور ہر جاننے والا آپ سے انہی خصائل کی وجہ سے محبت کر تا تھا۔اپنے کام میں مگن رہنے والے
تھے۔ہنس مکھ تھے۔مہربان باپ تھے۔مخلص خاوند تھے۔آپ کے دوستوں کا حلقہ بہت وسیع تھا۔نمازوں اور
عبادات کے پابند تھے۔جب بھی کوئی رقم ملتی چندہ ادا کرتے۔
خطبات مسرور جلد 17
475
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
بسا اوقات ساری رقم ہی چندے میں دے دیتے۔پس ماندگان میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔آپ کے
بڑے بیٹے محمد صاحب اور چھوٹے بیٹے جلال الدین صاحب احمد کی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے رحم اور مغفرت کا سلوک
فرمائے۔درجات بلند کرے اور ان کی اولاد کے حق میں ان کی دعائیں بھی قبول فرمائے اور باقی اولاد کو بھی حق
پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔دوسرا جنازہ مکرم الطيب العبیدی صاحب تیونس کا ہے۔26 جون کو 70 سال کی عمر میں ان کی وفات
ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔یہ اپنے علاقے میں اکیلے احمدی تھے نہایت مخلص اور جماعت اور امام وقت سے
بہت محبت کرنے والے، خلافت سے محبت کرنے والے۔اپنی ساری عمر تقریباً مساجد میں گزاری۔قرآن کے عاشق
تھے۔بہت زیادہ ذکر الہی کرنے والے انسان تھے۔جماعت کا تعارف ہونے پر بغیر دیر کیے مرکز پہنچے اور فوراً بیعت
کر لی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کے عاشق تھے۔جمعہ کی ادائیگی کے لیے تقریباً پانچ گھنٹے
ریل گاڑی کا سفر کر کے مرکز میں پہنچتے تھے۔بہت بہادر انسان تھے۔جس سے بھی ملتے احمدیت کا تعارف کرواتے۔اپنے خاندان اور معاشرے کی طرف سے ان پر بڑا دباؤ تھا لیکن یہ اپنے ایمان پر ثابت قدم رہے۔بیعت کے پہلے
دن ہی دل کھول کر چندہ دینا شروع کر دیا۔جب انہیں نظام وصیت کا علم ہوا تو انہوں نے فور وصیت کر لی۔نوجوانوں
کو انفاق فی سبیل اللہ کی بہت تلقین کرتے تھے اور کہتے تھے کہ انفاق فی سبیل اللہ کی برکت سے میرے مال میں
بہت برکت پڑی ہے۔مرحوم کو حج بیت اللہ کی بھی توفیق ملی۔جماعت اور خلافت کے آپ عاشق تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے بھی رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔ان کی
دعائیں اور نیک تمنائیں ان کی اولاد کے حق میں اور قریبیوں کے حق میں قبول فرمائے۔تیسر اجنازہ مکرمہ محترمہ امۃ الشکور صاحبہ کا ہے جو حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی سب سے
بڑی بیٹی تھیں۔13 ستمبر کو ان کی وفات 79 سال کی عمر میں ہوئی ہے۔اِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔آپ جیسا کہ میں
نے بتایا حضرت خلیفة المسیح الثالث کی بیٹی تھیں۔اس لحاظ سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پوتی تھیں
اور ننھیال کی طرف سے حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اور حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی نواسی تھیں۔اپریل 40ء میں قادیان میں پیدا ہوئیں۔ابتدائی تعلیم قادیان سے حاصل کی۔پھر بی۔ایڈ لاہور سے کیا۔ان کی دو
شادیاں تھیں۔ان کی پہلی شادی جو نواب عبد اللہ خان صاحب کے بیٹے شاہد خان صاحب سے ہوئی تھی ان سے ان
کی اولاد ہے جن میں دولڑ کے اور تین بیٹیاں ہیں۔ان کے ایک بیٹے عامر احمد خان واقف زندگی ہیں اور تحریک جدید
میں اس وقت کام کر رہے ہیں۔ان کے دو نو اسے بھی اس وقت جامعہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔دوسری شادی
ان کی ڈاکٹر مرزا لئیق صاحب سے ہوئی تھی۔ان سے کوئی اولاد نہیں ہے۔ان کو بڑی جماعتی خدمات تو نہیں لیکن عمومی طور پر مختلف رنگ میں ان کو مختلف جماعتی اداروں میں پالجنہ
کے شعبوں میں کام کرنے کی توفیق ملی اور ہر ایک لکھنے والے نے یہی لکھا ہے کہ بڑے تعاون سے اور بڑی عاجزی
سے یہ ہمارے ساتھ کام کرتی تھیں۔لکھنے پڑھنے کا بھی ان کو شوق تھا تو انہوں نے حضرت اماں جان کی سیرت بھی
خطبات مسرور جلد 17
476
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019
لکھی ہے۔پھر ایک دوسری کتاب حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی لکھی ہے کہ مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی۔پھر یہ
تیسری کتاب بھی جو حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیگم حضرت بوزینب صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
کی سیرت اور سوانح پر مشتمل ہے انہوں نے لکھی جس کا مسودہ مکمل ہو گیا ہے لیکن حالات کی وجہ سے اشاعت نہیں
ہو سکی۔تو یہ ان کی تین کتابیں بھی ہیں لجنہ کے لیے ایک اچھا لٹریچر ہے۔ان کی نواسی ملاحت کہتی ہیں کہ میری نانی ہمیشہ یہ کہا کرتی تھیں کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے فرمایا تھا
کہ مسکراتے رہا کرو کیونکہ یہ صدقہ ہوتا ہے۔اس لیے یہ کہتی ہیں کہ میں نے ان کو آخری بیماری میں بھی دیکھا کہ
مسکر اکر دیکھتی تھیں اور تکلیف میں بھی مسکراتی رہتی تھیں۔ان کی بیماری کافی تکلیف دہ تھی۔آخر میں پتا لگا کہ کینسر
ہے لیکن بڑے حوصلے اور صبر سے انہوں نے برداشت کیا۔یہ حضرت خلیفہ ثالث بھی ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ
انہوں نے ہر تکلیف بڑی صبر سے برداشت کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کے بچوں اور ان کی اگلی نسل کو بھی خلافت اور
جماعت سے ہمیشہ وفا کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔نمازیں جمع ہوں گی۔ہاں ایک اور (بات) ہے کہ آج کیونکہ خدام الاحمدیہ کا اجتماع شروع ہو رہا ہے اس لیے جمعہ اور عصر کی
الفضل انٹر نیشنل مورخہ 27 / ستمبر 2019 ، جلد 26 شماره 57 صفحہ 05 تا 09)