بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ

خطبات مسرور جلد 17
477
37
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019ء بمطابق 13/ تبوک 1398 ہجری شمسی
بر موقع اجتماع مجلس انصار الله ولجنہ اماءاللہ بر طانیہ (بمقام کنٹری مارکیٹ ، بورڈن، ہمیشر ، یوکے)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
بدری صحابہ کے بیان کا جو سلسلہ میں نے شروع کیا ہو ا ہے وہی آج بھی بیان کروں گا لیکن اس سے پہلے
انصار اللہ کو اجتماع کے حوالے سے یہ بھی بتادوں کہ وہ صحابہ جن میں انصار بھی تھے اور مہاجر بھی تھے انہوں نے
جب اسلام قبول کیا تو اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کیں اور نہ صرف قربانیوں کے بلکہ تقوی کے اعلیٰ معیار کے اور
اخلاص و وفا کے عجیب نمونے دکھائے۔آپ میں سے اکثر جو اس وقت یہاں موجود ہیں ، جو انصار اللہ کی عمر کے
ہیں؛ وہ انصار بھی ہیں اور مہاجر بھی ہیں۔وہ اس لحاظ سے اپنے جائزے لیتے رہیں کہ ہمارے سامنے جو نمونے پیش
کیے گئے تھے ان پر ہم کس حد تک چلنے والے اور عمل کرنے والے ہیں۔اس تمہید کے بعد اب میں مضمون شروع کرتا ہوں۔پہلا جو بیان ہے وہ حضرت نعیمان بن عمرو کا ہے جو
ذکر کیا جائے گا۔حضرت نعمان
کا نام نعمان بھی ملتا ہے اور نعیمان بھی۔اور ان کے والد کا نام عمر و بن رفاعہ اور والدہ
کا نام فاطمہ بنت عمر و تھا۔حضرت نعیمان کی اولاد میں محمد ، عامر، سبزة، لُبَابَہ، کبشہ ، مریم اور اہم حبیب، آمَهُ اللہ اور
حکیمہ کا ذکر ملتا ہے۔ابن اسحاق کے نزدیک حضرت نعیمان بیعت عقبہ ثانیہ میں ستر انصار کے ہم راہ شامل ہوئے
تھے۔حضرت نعمان غزوہ بدر، احد، خندق اور باقی تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم راہ شریک
رہے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نعیمان کے لیے سوائے خیر کے کچھ نہ کہو
کیونکہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے۔حضرت نعیمان کی وفات حضرت امیر معاویہ کے دور حکومت
میں 60 ہجری میں ہوئی تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 257 وَمِنْ بَنِي غَنْمِ النعمان بن عمر و دار احياء التراث العربی بیروت لبنان 1996ء)
(الكامل فى التاريخ جلد 3 صفحه 405 ذكر عدة حوادث سنة 60 ، دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2006ء)
حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
سے ایک سال قبل بھرا ہی جو ملک شام کا ایک قدیم اور مشہور شہر ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا
کے ہمراہ شام کے تجارتی سفر کے دوران اسی شہر میں قیام کیا تھا اور اسی طرح جب حضرت خدیجہ کا سامان شام کی

خطبات مسرور جلد 17
الله
478
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
طرف لے کر گئے تھے تو اس وقت بھی اسی جگہ پر قیام کیا تھا اور اس سفر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ حضرت خدیجہ کا غلام میسرہ بھی تھا۔بہر حال حضرت ابو بکر جب وفات سے ایک سال قبل تجارت کے لیے
اس طرف گئے تو ان کے ساتھ نعیمان اور سوئیبط و بن حرملہ نے بھی سفر کیا اور یہ دونوں جنگ بدر میں بھی
موجود تھے۔حضرت ابو بکر کے ساتھ اس سفر میں نعیمان زادِ راہ پر متعین تھے اور اسی سفر کا واقعہ ہے جب ان کے ساتھی
نے حضرت نعیمان کو ایک قوم کے پاس مذاق مذاق میں فروخت کر دیا تھا۔یہ واقعہ میں حضرت سویی دل کے ضمن
میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں۔بہر حال کچھ مختصر بیان کر دیتا ہوں۔سُوئیط ہے جو ان کے ساتھی تھے ان کی
طبیعت میں مزاح تھا بلکہ بعض روایات سے پتا لگتا ہے کہ دونوں ہی، حضرت نعمان بھی اور حضرت سویبط والے
بھی آپس میں بڑے بے تکلف تھے ، مذاق کیا کرتے تھے اور ان کی طبیعت میں مزاح تھا۔تو انہوں نے سفر کے
دوران نعمان سے کہا کہ مجھے کھانا کھلاؤ۔انہوں نے جواب دیا کہ جب تک حضرت ابو بکر نہیں آئیں گے ، جو کہیں باہر
گئے ہوئے تھے ، کھانا نہیں دوں گا۔سویبظ اللہ نے اس پر کہا کہ اگر تم نے مجھے کھانا نہ دیا تو پھر میں ایسی باتیں
کروں گا جس پر تمہیں غصہ آئے۔راوی نے کہا کہ ان کا اس دوران ایک قوم کے پاس سے گزر ہوا
تو سويبط وں نے ان سے کہا کہ کیا تم مجھ سے میرا ایک غلام خریدو گے۔بہر حال کچھ وقفے کے بعد چند دنوں کے
بعد یا کچھ سفر میں چلتے چلتے ہی اس وقت یہ ذکر ہو گا۔تو اس قوم کو حضرت سوئیٹ نے کہا کہ میرے سے غلام خریدو گے۔قوم نے کہاہاں خریدیں گے تو سوئی نے اس پر ان کو کہا کہ وہ بڑا بولنے والا ہے اور یہی کہتا رہے گا کہ میں آزاد ہوں اور
جب وہ تمہیں یہ بات کہے کہ تم اس کو چھوڑ دو تو پھر یہ نہ ہو کہ تم میرے غلام کو خراب کرنا۔انہوں نے جواب دیا کہ
نہیں بلکہ ہم اسے تجھ سے خریدنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اسے دس اونٹنیوں کے عوض خرید لیا۔پھر وہ لوگ نعیمان
کے پاس آئے اور ان کے گلے میں پگڑی یا رسی ڈالی تا کہ غلام بنا کے لے جائیں۔نعیمان ان سے بولے کہ یہ شخص تم
سے مذاق کر رہا ہے میں تو آزاد ہوں۔غلام نہیں ہوں۔انہوں نے جواب دیا کہ اس نے تمہارے بارے میں پہلے ہی
ہمیں بتا دیا تھا۔بہر حال وہ زبر دستی انہیں ساتھ لے گئے۔جب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے اور
لوگوں نے اس کے متعلق بتایا تو پھر آپ ان لوگوں کے پیچھے گئے ، اس قوم کے پیچھے گئے اور ان کو اونٹنیاں واپس دیں
اور نعمان کو واپس لے آئے۔راوی نے بتایا کہ جب یہ لوگ واپس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ
کو بتایا تو راوی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ اس سے بہت محظوظ ہوئے۔بڑا ہنسے اور ایک
سال تک ان میں یہ لطیفہ بنا رہا۔(سنن ابن ماجه کتاب الادب باب المزاح حديث 3719۔معجم البلدان جلد2 صفحہ 348 ”بصری“۔فرهنگ سیرت صفحه 58 ”بصری)
بعض جگہ بعض کتابوں میں اس فرق کے ساتھ یہ واقعہ ملتا ہے کہ فروخت کرنے والے حضرت سوئیت
نہیں تھے بلکہ حضرت نعمان تھے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 2 صفحه 354 سُوَيْبِط بن حرمله دارالفکر بيروت لبنان 2003ء)

طبات مسرور جلد 17
479
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
بہر حال دونوں کے بارے میں ہی یہ روایت آتی ہے۔حضرت نعیمان کے بارے میں یہ روایت بھی آتی ہے
کہ ان کی طبیعت میں بھی مزاح پایا جاتا تھا۔چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی باتیں سن کر محظوظ ہوا کرتے تھے۔ربیعہ بن عثمان سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بدھو آیا اور مسجد میں داخل ہو کر اس
نے اپنے اونٹ کو صحن میں بٹھادیا۔اس پر بعض صحابہ نے حضرت نعیمان سے کہا کہ اگر تم اس اونٹ کو ذبح کر دو تو ہم اسے
کھائیں گے کیونکہ ہمیں گوشت کھانے کا بڑا دل کر رہا ہے۔اور بہر حال یہ بدو کا اونٹ ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس جب شکایت ہو گی تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا تاوان ادا کر دیں گے۔راوی کہتے ہیں کہ
حضرت نعیمان نے ان کی باتوں میں آکے اونٹ ذبح کر دیا اور جب بد و باہر نکلا اور اپنی سواری کو اس حالت میں دیکھا
و ا
ر
تو شور مچانے لگا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا اونٹ ذبح ہو گیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف
لائے اور فرمایا یہ کس نے کیا ہے ؟ لوگوں نے
کہا نعمان نے۔یہ کرنے کے بعد نعیمان وہاں سے چلے گئے۔کہیں جا
کے چھپ گئے تو آپ ان کی تلاش میں نکلے۔بہر حال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی تلاش میں نکلے یہاں تک کہ
انہیں حضرت ضُباعہ بنت زبیر بن عبد المطلب کے ہاں چھپا ہوا پایا۔جہاں وہ چھپے ہوئے تھے وہاں ایک شخص نے اپنی
انگلی سے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اونچی آواز میں کہا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کہیں نظر
نہیں آ رہا۔بہر حال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے وہاں سے نکالا اور فرمایا کہ یہ حرکت تم نے کیوں کی ہے ؟ تو
نعیمان نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! جن لوگوں نے آپ کو میرے بارے میں خبر دی ہے کہ میں نے یہ ذبح کیا،
انہوں نے ہی مجھے اس پہ اکسایا تھا۔انہوں نے ہی مجھے کہا تھا اور یہ بھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعد میں اس کا
تاوان دے دیں گے ، قیمت ادا کر دیں گے۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سن کے نعیمان کے چہرے کو
چھوا، اپناہاتھ لگایا اور مسکرانے لگے اور آپ نے اس بدو کو اس اونٹ کی قیمت ادا کر دی۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 4 صفحه 332 نُعَيْمَان بن عمر و دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2008ء)
(الفكاهة والمزاح از زبیر بن بکار صفحه 24-25 مطبوعه 2017ء)
زبير بن بكار اپنی کتاب الْفُكَاهَة و المزاح میں حضرت نعمان کے متعلق ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
مدینے میں جب بھی کوئی پھیری والا داخل ہوتا، باہر سے کوئی تاجر کوئی چیز لے کر آتا تو حضرت نعمان
اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کوئی چیز خرید لیتے اور وہ لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہوتے اور یہ عرض کرتے کہ آپ کے لیے میری طرف سے تحفہ ہے۔جب اس چیز کا مالک حضرت نعیمان سے
اس کی قیمت لینے کے لیے آتا۔وہاں پھر رہے ہوتے تھے۔بتا دیتے تھے کہ میں وہاں رہتا ہوں۔بعد میں قیمت بھی
لے لیتے تھے۔واقف ہوتے تھے۔بہر حال جب وہ قیمت لینے آتا تو وہ اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے
آتے اور عرض کرتے کہ اسے اس کے مال کی قیمت ادا کر دیں۔یہ چیز جو میں نے خریدی تھی اور آپ کو دی تھی اس
کی قیمت ادا کر دیں۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ کیا تم نے یہ چیز مجھے بطور تحفہ نہیں دی تھی تو وہ کہتے یا
رسول اللہ ! اللہ کی قسم ! میرے پاس اس چیز کی ادائیگی کے لیے کوئی رقم نہیں تھی تاہم میر اشوق تھا کہ اگر وہ کھانے
کی چیز ہے تو آپ اسے کھائیں۔رکھنے کی چیز ہے تو آپ اسے رکھیں۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرانے لگتے اور

خطبات مسرور جلد 17
480
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
اس چیز کے مالک کو اس کی قیمت ادا کرنے کا حکم فرماتے۔(ماخوذ از الفكاهة والمزاح از زبیر بن بکار صفحه 27، مطبوعه 2017ء)
تو یہ عجیب پیار اور محبت اور مزاح کی مجلسیں ہوا کرتی تھیں۔یہ صرف خشک مجلسیں نہیں ہوتی تھیں۔دوسر اذ کر جو آج ہو گا وہ حضرت حبیب بن اساف کا ہے۔حضرت خبیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تعلق انصار کے قبیلہ
خزرج کی شاخ بنو خشم سے تھا اور حضرت حبیب کا نام ایک دوسرے قول کے مطابق حبیب بن پیساف بھی بیان ہوا
ہے۔ان کے والد کا نام اساف ہے جبکہ ایک دوسرے قول کے مطابق پیساف بھی بیان ہوا ہے۔اسی طرح ان کے
دادا کا نام عتبہ کے علاوہ عیبہ بھی بیان کیا جاتا ہے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 467 ، الانصار و من معهم من بنى جشم ، دارالکتب العلمية
2001ء)(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 275 ومن بنى جشم۔خُبيب بن يساف ، داراحياء التراث
العربى بيروت لبنان 1996ء) (اسد الغابه جلد 1 صفحه 683 ب بن يساف مطبوعة دار الكتب العلميه
بيروت 2003ء)
حضرت حبیب کی والدہ کا نام سلمیٰ بنت مسعود تھا۔ان کی اولاد میں سے ایک بیٹا ابو کثیر تھا جس کا نام عبد اللہ
تھا جو جمیلہ بنت عبد اللہ بن اُبی بن سکول کے بطن سے پیدا ہوا تھا۔دوسرے بیٹے کا نام عبد الرحمن تھا جو ام ولد کے
بطن سے پیدا ہوا تھا۔ایک بیٹی انیسہ تھی جو زینب بنت قیس کے بطن سے پیدا ہوئی تھی۔حضرت ابو بکر صدیق کی وفات کے بعد حضرت حبیب نے ان کی بیوہ یعنی حضرت ابو بکر کی بیوہ حبیبہ
بنتِ خارجہ سے شادی کی تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 275-276 ومن بنى جشم خُبيب بن يساف، داراحياء التراث العربي
بیروت لبنان 1996ء)(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 3 صفحه 153 خُبيب بن اساف دارالکتب العلميه
بیروت لبنان 2008ء)
حضرت حبیب بے شک ہجرتِ مدینہ کے وقت مسلمان نہ تھے لیکن پھر بھی انہیں ہجرت مدینہ کے وقت
مہاجرین کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا تھا۔مسلمان نہیں تھے لیکن انہوں نے بڑی میزبانی کی، مہمان نوازی کی۔حضرت طلحہ بن عبد اللہ اور حضرت صہیب بن سنان ان کے گھر ٹھہرے۔البتہ ایک دوسرے قول کے مطابق
حضرت طلحہ ، حضرت اسعد بن زرارہ کے گھر ٹھہرے تھے۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 338 ، منزل طلحه و صهيب دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
اسی طرح حضرت ابو بکر صدیق نے جب مدینہ کی طرف ہجرت کی تو ایک روایت کے مطابق انہوں نے
حضرت حبیب کے ہاں قبائیں سُنح کے مقام پر قیام کیا تھا۔یہ سُنع ایک جگہ کا نام ہے جو مدینے کے اطراف بلند
دیہات میں ہے۔جہاں بنی حارث بن خزرج کے لوگ رہا کرتے تھے اس کو کہتے ہیں۔جبکہ دوسری روایت کے
مطابق حضرت ابو بکر حضرت خَارِجہ بن زید کے گھر ٹھہرے تھے۔(السيرة النبويه لابن هشام صفحه 348 ، منزل ابى بكر بقباء، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء۔لغات
الحديث جلد2 صفحه 373 سنح)

خطبات مسرور جلد 17
481
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
غزوہ بدر کے علاوہ غزوہ احد، غزوہ خندق اور دیگر غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہ شامل ہوئے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 276 ومن بنى جشم خُبيب بن يساف ، داراحياء التراث العربي
بیروت لبنان 1996ء)
ایک روایت کے مطابق حبیب کا مدینے میں پڑاؤ تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا
تھا یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ بدر کے لیے روانہ ہو گئے۔تب یہ راستے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے جاملے اور اسلام قبول کیا۔(اسد الغابه في معرفة الصحابة المجلد الثالث صفحه 152 حبیب بن اساف دار الكتب العلميه بيرون
لبنان 2008ء)
صحیح مسلم میں حضرت حبیب کے اسلام قبول کرنے کا ذکر یوں ملتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
زوجہ مطہرہ ام المؤمنین حضرت عائشہ سے یہ روایت ہے۔وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کی طرف
نکلے۔جب آپ حرة الوبرة جو مدینے سے تین میل کے فاصلے پر ایک مقام ہے وہاں پہنچے تو آپ کو ایک شخص ملا
جس کی جرات اور بہادری کا ذکر کیا جاتا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے جب اسے دیکھا تو بہت خوش
ہوئے۔جب وہ آپ سے ملا تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ میں آپ کے ساتھ
جانے اور آپ کے ساتھ مالِ غنیمت میں حصہ پانے کے لیے آیا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے
فرمایا۔تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہو ؟ اس نے کہا نہیں۔میں ایمان نہیں لاتا۔مسلمان نہیں ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ واپس چلے جاؤ کیونکہ میں کسی مشرک سے مدد نہیں لوں گا۔وہ فرماتی ہیں
کہ وہ چلا گیا یہاں تک کہ پھر جب آپؐ شجرہ پہنچے جو ذوالحلیفہ، یہ مدینہ سے چھ سات میل کے فاصلے پر مقام ہے
اور شجرۃ اس کے پاس ہی ایک مقام ہے۔بہر حال وہاں جب پہنچے تو وہ شخص پھر آپ کو ملا اور پھر ویسا ہی کہا جیسا
پہلی مرتبہ کہا تھا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ویسے ہی فرمایا جیسے پہلے فرمایا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ لوٹ جاؤ۔میں کسی مشرک سے مدد نہیں لوں گا۔پھر وہ لوٹا اور آپ کو بیدا ، جو ہے ( ذُوالْحُلَيْفَه، مدینہ
سے چھ یا سات میل کے فاصلے پر ایک اور مقام ہے۔شجرۃ اس کے پاس ہی ایک مقام ہے اور بیداء مقام بھی
ادھر ہی ہے۔یہ دونوں جگہ قریب قریب ہیں بہر حال) پھر وہاں ملا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا جیسے پہلے
فرمایا تھا کہ مشرک سے ہم مدد نہیں لیں گے اور پھر آپ نے فرمایا کہ کیا تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہو ؟
اس نے کہا جی ہاں۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا کہ چلو اب تم میرے ساتھ جاسکتے ہو۔۔۔۔۔۔۔(صحیح مسلم كتاب الجهاد باب كراهة الاستعانة في الغزو بكافر۔۔الخ حديث 1817) (معجم البلدان جلد3 صفحه
142۔اکمال المعلم بفوائد المسلم جزء 4 صفحه 181 كتاب الحج باب امر اهل المدينه۔دار الوفاء 1998ء)
اس روایت کی شرح میں ذکر کیا گیا ہے کہ جس شخص کے اسلام قبول کرنے کا ذکر اس روایت میں کیا گیا
ہے وہ حضرت خبیب تھے۔(البحر المحيط الثجاج فى شرح صحيح الامام مسلم بن الحجاج جلد 31 صفحه 620 مطبوعه دار ابن
الجوزي رياض 1434 هجری)

طبات مسرور جلد 17
482
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
حضرت حبیب بن اساف کے اسلام قبول کرنے اور غزوہ بدر میں شرکت کا ذکر کرتے ہوئے علامہ نور
الدین حلبی اپنی کتاب سیر و حلبیہ میں بیان کرتے ہیں کہ
مدینے میں حبیب بن پاف نامی ایک طاقت ور اور بہادر شخص تھا۔یہ حضرت حبیب بن اساف کا دوسرا
نام ہے جو سیرت کی کتب میں لکھا ہوا ہے۔بہر حال یہ شخص قبیلہ خزرج کا تھا۔غزوہ بدر تک مسلمان نہیں ہوا تھا مگر
یہ بھی اپنی قوم خزرج کے ساتھ جنگ جیتنے کی صورت میں مالِ غنیمت ملنے کی امید میں جنگ کے لیے روانہ ہوا۔مسلمان اس کے ساتھ نکلنے پر بہت خوش ہوئے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ ہمارے ساتھ
صرف وہی جنگ میں جائے گا جو ہمارے دین پر ہے۔ایک اور روایت میں یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا تم واپس جاؤ ہم مشرک کی مدد نہیں لینا چاہتے۔حبیب کو یا حبیب کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مر تبہ
واپس لوٹا دیا تھا۔تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کیا تو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتا
ہے ؟ اس نے کہاہاں اور اسلام قبول کر لیا۔پھر اس نے نہایت بہادری کے ساتھ زبر دست جنگ کی۔(السيرة الحلبيه الجزء الثانى صفحه 204 باب ذكر مغازیم له غزوة بدر الكبرى، دارالکتب العلميه
بیروت 2002ء)
مسند احمد بن حنبل میں حضرت حبیب اپنے اسلام قبول کرنے کے واقعہ کی تفصیلات یوں بیان کرتے
ہیں کہ میں اور میری قوم کا ایک اور آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوئے
جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزوے کی تیاری فرما رہے تھے اور ہم نے اس وقت اسلام قبول نہیں کیا تھا۔ہم نے عرض کیا کہ یقینا ہمیں شرم آتی ہے کہ ہماری قوم تو جنگ کے لیے جا رہی ہو اور ہم اس میں ان کے
ساتھ شامل نہ ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم دونوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ہم نے عرض کیا
نہیں۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یقینا ہم مشرکوں کے خلاف مشرکوں کی مدد نہیں چاہیں گے۔مشرکوں
کے خلاف جنگ ہو رہی ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے ہم مشرکوں سے ہی مدد لیں۔وہ کہتے ہیں یعنی حضرت حبیب
کہتے ہیں کہ اس پر ہم نے اسلام قبول کر لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس غزوے میں شامل ہوئے۔میں
نے اس جنگ میں ایک شخص کو قتل کیا اور اس نے بھی مجھے چوٹ پہنچائی۔پھر اس کے بعد جب میں نے اس مقتول
شخص کی بیٹی سے شادی کر لی تو وہ کہا کرتی تھی کہ تم اس آدمی کو بھلانہ سکو گے جس نے تمہیں یہ زخم لگایا ہے۔اس پر
میں کہتا تھا کہ تم بھی اس آدمی کو بھلا نہ پاؤ گی جس نے تمہارے باپ کو جلد آگ میں پہنچایا۔(مسند احمد بن حنبل جلد5صفحه 411 ، حدیث 15855 جدّ خُبيب ، عالم الكتب بيروت۔لبنان1998ء)
غزوہ بدر میں حضرت خبیب بن اساف نے قریش مکہ کے سردار اُمیہ بن خلف کو قتل کیا تھا جس کا اختصار
کے ساتھ مقتول کے نام کا تذکرہ کیے بغیر مسند احمد بن حنبل کی روایت میں تذکرہ ہوا ہے شادی والا واقعہ جو ہے۔اس واقعہ کا تفصیل کے ساتھ ذکر کرتے ہوئے علامہ نور الدین حلبی اپنی کتاب سیرۃ حلبیہ میں بیان
کرتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ میدانِ بدر میں مجھے اُمیہ بن خلف ملا۔وہ جاہلیت کے
زمانے میں میرا دوست تھا۔امیہ کے ساتھ اس کا بیٹا علی بھی تھا جس نے اپنے باپ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔یہ علی ان

طبات مسرور جلد 17
483
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
مسلمانوں میں سے تھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ سے ہجرت سے قبل اسلام قبول کر چکے تھے۔اس وقت
ان کے رشتے داروں نے انہیں اسلام سے پھیرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب ہو گئے۔اسلام قبول کیا تھا اور
پھر اسلام سے پھر گئے اور پھر یہ لوگ کفر کی حالت میں مر گئے۔ان ہی لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ہے کہ إِنَّ الَّذِينَ تَوَقُهُمُ الْمَلَئِكَةُ
ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ قَالُوْا فِيْمَ كُنْتُمْ قَالُوا كُنَّا مُسْتَضْعَفِيْنَ فِي الْأَرْضِ (النساء:98) یقینا وہ لوگ جن کو
فرشتے اس حال میں وفات دیتے ہیں کہ وہ اپنے نفسوں پر ظلم کرنے والے ہیں وہ ان سے کہتے ہیں کہ تم کس حال میں
رہے ؟ وہ جوابا کہتے ہیں کہ ہم تو وطن میں بہت کمزور بنادیے گئے تھے۔بہر حال کہتے ہیں کہ ایسے لوگوں میں عارث بن ربیعہ، ابو قیس بن فاکہ ، ابو قیس بن ولید ، عاص بن منبہ
اور علی بن امیہ تھے۔علامہ نورالدین حلبی لکھتے ہیں کہ کتاب سیرت ہشامیہ میں لکھا ہے کہ ان لوگوں نے جب
اسلام قبول کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے میں تھے۔پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینے کی طرف ہجرت کی تو ان لوگوں کو ان کے آباء اور
رشتے داروں نے کتے میں ہی روک لیا اور انہیں آزمائش میں ڈالا جس کے نتیجے میں یہ لوگ فتنے میں پڑگئے اور اسلام
سے پھر گئے، اسلام چھوڑ دیا۔پھر وہ غزوہ بدر کے وقت اپنی قوم کے ساتھ نکلے اور یہ سب وہاں قتل ہوئے۔اس
سیاق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے پہلے اپنے دین سے نہیں پھرے تھے
جبکہ پہلی روایت کے سیاق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ملنے سے ہجرت کرنے سے قبل
کفر کی طرف لوٹ چکے تھے۔بہر حال حضرت عبد الرحمن بیان کرتے ہیں کہ میرے پاس کئی زرہیں تھیں جنہیں میں نے اٹھایا ہوا تھا۔اس وقت جنگ کا واقعہ بیان کر رہے ہیں کہ جب امیہ نے مجھے دیکھا تو مجھے میرے جاہلیت کے نام سے اے عبد عمرو !
کہہ کر پکارا۔میں نے اس کا جواب نہیں دیا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب میر انام عبد الرحمن رکھا تھا تو
فرمایا تھا کہ کیا تم اس نام کو چھوڑ نا پسند کرو گے جو تمہارے باپ دادا نے رکھا تھا؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ! تو امیہ نے
کہا کہ میں تو رحمان کو نہیں جانتا۔جب امیہ نے مجھے میرے نام سے پکارا۔جب دوبارہ عبد الرحمن کہا تو پھر میں نے جواب دیا۔بہر حال بظاہر معلوم ہو تا ہے کہ جب امیہ نے انہیں
ان کے پرانے نام سے پکارا تھا تو وہ سمجھ تو گئے تھے کہ اس کے مخاطب وہی ہیں مگر انہوں نے اس پکار پر اس لیے
جواب نہیں دیا کہ پکارنے والے نے ان کو ایک بت کا بندہ کہہ کر پکارا تھا اور ساتھ ہی اس بات کا بھی بڑی حد تک
امکان ہے کہ وہ سمجھے ہی نہ ہوں کہ کس کو پکارا گیا ہے کیونکہ وہ نام چھوڑے ہوئے کافی عرصہ ان کو ہو گیا تھا۔پھر جب امیہ نے انہیں ان کے موجودہ نام سے پکارا تو وہ سمجھ گئے کہ وہی مراد ہیں اور وہ جواب دے کر
اس کی طرف متوجہ ہوئے۔تب امیہ نے ان سے کہا کہ اگر تم پر میرا کوئی حق ہے تو میں تمہارے لیے ان زر ہوں
سے بہتر ہوں جو تیرے پاس ہیں۔پرانی دوستی تھی، دوستی کا حوالہ دیا۔کیونکہ اس وقت ایسی حالت تھی کہ ان کو

خطبات مسرور جلد 17
484
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
شکست تو ہو چکی تھی تو بچاؤ کی صورت یہ کہا کہ یہ حق ہے تو میں بہتر ہوں ان زرہوں سے کہ میرے لیے تم انتظام
کرو۔میں نے انہیں کہا ٹھیک ہے۔پھر میں نے زر ہیں نیچے رکھ کر امیہ اور اس کے بیٹے علی کا ہاتھ پکڑ لیا۔امیہ -
یہ کہنے
لگے کہ میں نے زندگی بھر کبھی ایسا دن نہیں دیکھا جو آج بدر کے دن گزرا ہے۔پھر اس نے پوچھا کہ تم میں وہ شخص
کون ہے جس کے سینے پر زرہ میں شتر مرغ کا پر لگا ہوا ہے۔میں نے کہا حمزہ بن عبد المطلب۔تو امیہ نے کہا کہ یہ سارا
کیا دھرا اسی کا ہے۔ان کی وجہ سے ہماری یہ حالت ہوئی ہے۔بہر حال اس کے اپنے اندازے تھے۔ایک قول یہ ہے کہ یہ بات امیہ کے بیٹے نے کہی تھی۔بہر حال
حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں ان دونوں کو لے کر چل رہا تھا۔ہاتھ پکڑ لیا چل پڑا کہ
اچانک حضرت بلال نے امیہ کو میرے ساتھ دیکھ لیا۔سکتے میں امیہ حضرت بلال کو اسلام سے پھیرنے کے لیے بڑا
عذاب دیا کرتا تھا۔حضرت بلال امیہ کو دیکھتے ہی بولے کہ کافروں کا سردار امیہ بن خلف یہاں ہے۔اگر یہ بچ گیا تو
سمجھو میں نہیں بچا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ یہ سن کر میں نے کہا تم میرے قیدیوں کے بارے میں
ایسا کہہ رہے ہو ؟ حضرت بلال نے بار بار یہی کہا کہ اگر یہ بچ گیا تو میں نہیں بچا اور میں بھی ہر بار ایسا ہی کہتا، بار بار اس
کو یہی جواب دیتارہا۔پھر حضرت بلال بلند آواز سے چلائے کہ اے اللہ کے انصار ! یہ کافروں کا سر دار امیہ بن خلف ہے۔بڑی
زور سے انہوں نے پکارا کہ اے اللہ کے انصار ! یہ کافروں کا سردار امیہ بن خلف ہے اگر یہ بچ گیاتو سمجھو میں نہیں بچا
اور بار بار ایسا کہا۔حضرت عبد الرحمن" کہتے ہیں کہ یہ سن کر انصاری دوڑ پڑے اور انہوں نے ہمیں چاروں طرف
سے گھیر لیا۔پھر حضرت بلال نے تلوار سونت کر اُمیہ کے بیٹے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ نیچے گر گیا۔اُمیہ نے
اس پر خوف کی وجہ سے ایسی بھیانک چیخ ماری کہ ایسی چیخ میں نے کبھی نہیں سنی۔اس کے بعد انصاریوں نے ان
دونوں کو تلواروں کے وار سے کاٹ ڈالا۔(ماخوذ ازالسيرة الحلبيه جلد 2 صفحه 232- 233 باب ذكر مغازیم له غزوة بدر الكبرى، دارالکتب العلميه
بیروت 2002ء)
صحیح بخاری میں اُمیہ کے قتل کا واقعہ اس طرح مذکور ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بیان کرتے ہیں کہ میں نے اُمیہ بن خلف کو خط لکھا کہ وہ سگے میں ، جو اس وقت دار الحرب تھا، میرے مال اور بال
بچوں کی حفاظت کرے اور میں اس کے مال و اسباب کی مدینہ میں حفاظت کروں گا۔جب میں نے اپنا نام عبد الرحمن
لکھا تو امیہ نے کہا کہ میں عبد الرحمن کو نہیں جانتا۔تم مجھے اپنا وہ نام لکھو جو جاہلیت میں تھا۔اس پر میں نے اپنا نام
عبد عمر و لکھا۔جب وہ بدر کی جنگ میں تھا تو میں ایک پہاڑی کی طرف نکل گیا جب کہ لوگ سورہے تھے تاکہ میں اس
کی حفاظت کروں یعنی حفاظت کی نیت سے ادھر گئے کہ دشمن کہیں ادھر سے حملہ نہ کرے تو بلال نے اس وقت امید
کو وہاں کہیں دیکھ لیا۔چنانچہ وہ گئے اور انصار کی ایک مجلس میں کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے کہ یہ امیہ بن خلف ہے۔اگر بیچ نکلا تو میری خیر نہیں ہے۔اس پر بلال کے ساتھ کچھ لوگ ہمارے تعاقب میں نکلے۔میں ڈرا کہ وہ ہمیں پالیں گے۔وہاں اس وقت

خطبات مسرور جلد 17
485
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
تک لگتا ہے حضرت عبد الرحمن کی اور امیہ کی بات ہو گئی تھی تو بہر حال کہتے ہیں مجھے شک ہوا میں نے انہیں کہا کہ میں
تمہیں قیدی بناتا ہوں۔اس لیے میں نے امیہ کے بیٹے کو ، دونوں کو پکڑ تو لیا لیکن جب یہ مسلمان حملہ آور حضرت بلال
کے ساتھ آئے تو کہتے ہیں میں نے امیہ کے بیٹے کو اس کی خاطر پیچھے چھوڑ دیا، وہاں رکھ دیا تا کہ وہ حملہ اور اس کے
ساتھ نبرد آزمار ہیں۔اس سے ہی لڑائی کرتے رہیں۔اس کی لڑائی میں مشغول ہو جائیں اس کے ساتھ اور ہم آگے
نکل جائیں۔چنانچہ انہوں نے اسے مار ڈالا۔امیہ کے بیٹے کو ان لوگوں نے مار ڈالا۔پھر یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ہمارا
پیچھا کیا اور میرا یہ داؤ کار گر نہ ہونے دیا کہ میں امیہ کو بچالوں۔امیہ چونکہ بھاری بھر کم آدمی تھا اس لیے جلدی اِدھر
اُدھر نہ ہو سکا آخر جب انہوں نے ہمیں پالیا تو میں نے امیہ سے کہا کہ بیٹھ جاؤ تو وہ بیٹھ گیا۔میں نے اپنے آپ کو اس
پر ڈال دیا کہ اسے بچاؤں تو انہوں نے میرے نیچے سے اس کے بدن میں تلواریں گھونپیں یہاں تک کہ اسے مار ڈالا۔ان میں سے ایک نے اپنی تلوار سے میرے پاؤں پر بھی زخم کر دیا۔راوی ابراہیم کہتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف
ہمیں اپنے پاؤں کی پشت پر وہ نشان دکھایا کرتے تھے جو اس وجہ سے ہو ا تھا۔(صحيح البخارى كتاب الوكالة باب اذا وكل المسلم حربیافی دار الحرب او في دار الاسلام جاز حدیث 2301)
امیہ اور اس کے بیٹے کو کس نے قتل کیا ؟ اس بارے میں مشہور ہے کہ امیہ کو انصار کے قبیلہ بنو مازن کے
ایک شخص نے قتل کیا تھا جبکہ ابن ہشام کہتے ہیں کہ امیہ کو حضرت معاذ بن عفراء، خَارِجہ بن زید اور حبیب بن اساف
نے مل کر قتل کیا تھا۔جن صحابی کا ذکر ہو رہا ہے یہ بھی ان میں شامل تھے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ حضرت بلال نے
اسے قتل کیا تھا تاہم اصل حقیقت یہ ہے کہ سب صحابہ امیہ کے قتل میں شریک تھے اور امیہ کے بیٹے علی کو
حضرت بلال نے حملہ کر کے نیچے گرادیا تھا۔بعد میں اسے حضرت عمار بن یاسر نے قتل کیا تھا۔(شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جزء 2 صفحه 296 باب غزوة بدر الكبرى دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
بعض واقعات کی جو تفصیل ہے ان کا بر اور است اس صحابی سے تعلق نہیں ہو تا لیکن اس میں تو ذکر ہے
بھی لیکن میں اس لیے ذکر کر دیتا ہوں تاکہ ہمیں تاریخ کا بھی کچھ علم ہو جائے۔حبیب بن عبد الرحمن بیان کرتے ہیں کہ میرے دادا حضرت خبیب کو غزوہ بدر کے روز ایک زخم پہنچا تھا
جس سے ان کی پہلی ٹوٹ گئی۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ پر اپنا لعاب مبارک لگایا اور اسے اس
کی معین جگہ پر کر کے اس کو صحیح اور درست کر دیا جس کے نتیجے میں حضرت حبیب چلنے لگے۔ایک دوسری روایت میں یہ ذکر ہے کہ حضرت حبیب نے بیان کیا کہ ایک جنگ کے موقعے پر میرے
کندھے پر ایک بہت گہر از خم لگا جو میرے پیٹ تک پہنچ گیا اور اس کے نتیجے میں میر اہاتھ لٹک گیا۔پھر میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ اپنا لعاب مبارک لگایا اور اسے ساتھ
جوڑ دیا جس کے نتیجے میں وہ بالکل صحیح ہو گیا اور میر از خم بھی ٹھیک ہو گیا۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 152، خُبيب بن إساف ، دارالکتب العلميه بيروت 2008ء)
(البداية والنهاية لابن كثير جلد 3 جزء6 صفحه 166-167، سنه 11 هجری دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
وفات کے متعلق ایک قول کے مطابق یہ ہے کہ حضرت خبیب کی وفات حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں

خطبات مسرور جلد 17
486
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
ہوئی تھی جبکہ دوسرے قول کے مطابق ان کی وفات حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں ہوئی تھی۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 224 خُبيب بن اساف ، دار الکتب العلميه بيروت 2005ء)(الطبقات
الكبرى جلد 3 صفحه 276 ومن بنى جشم۔خُبيب بن يساف داراحياء التراث العربي بيروت لبنان 1996ء)
بہر حال
اللہ تعالیٰ ان صحابہ کے درجات بلند فرماتا چلا جائے۔اب میں تین وفات شدگان کا بھی ذکر کروں گا اور ان کی نماز جنازہ بھی نمازوں کے بعد پڑھاؤں گا۔ان میں سے پہلا ذ کر محترمہ رشیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم سید محمد سرور صاحب ربوہ کا ہے جو 24 اگست کو
174 سال کی عمر میں بقضائے الہی وفات پا گئیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے آباؤ اجداد چار کوٹ کشمیر سے
ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے اور آپ کے والد محترم دین محمد صاحب ریلوے میں ملازم تھے جو آپ کی عمر جب
پانچ سال تھی تو وفات پاگئے تھے۔اس کے بعد ان کی والدہ محترمہ نے اکیلے ہی بڑی محنت اور مشقت سے اپنے بچوں کو پالا۔مرحومہ کے خاندان
میں احمدیت کا نفوذان کے دادا مکرم فتح محمد صاحب کے ذریعے ہو اتھا جنہوں نے قادیان جاکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے صحابی حضرت قاضی محمد اکبر صاحب کے ذریعے بیعت کی سعادت پائی تھی۔قاضی صاحب نے 1894ء میں
چاند اور سورج گرہن کا نشان دیکھ کر اپنے علاقے اور خاندان کے لوگوں کو بتایا تھا کہ اس نشان سے پتا لگا ہے کہ
امام مہدی علیہ السلام کا ظہور ہو چکا ہے۔حضرت قاضی محمد اکبر صاحب کے ساتھ اس خاندان کے خاندانی مراسم تھے اور رشتہ داری بھی تھی اور
اس لحاظ سے پھر ان کے ذریعہ سے ان تک احمدیت کا پیغام بھی پہنچا اور بیعت بھی ہوئی۔ان کے ایک بیٹے محمد زکریا
صاحب لائبیریا میں مبلغ ہیں وہ کہتے ہیں کہ میری والدہ چندوں کو بڑی باقاعدگی سے ادا کرتی تھیں اور بڑی فکر رہتی
تھی اور پوچھتی رہتی تھیں کہ میر اچندہ ادا ہو گیا ہے کہ نہیں اور پھر اس کے علاوہ بچوں کی تربیت کے معاملے میں بھی
بڑی فکر تھی، بہت توجہ دیتی تھیں۔بچوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہیں نکلنے دیتی تھیں تاکہ بچوں کو آوارگی
کی عادت نہ پڑ جائے یا باہر جا کر کوئی خراب عادت نہ سیکھ لیں۔کہتے ہیں کہ جب بچپن میں والد صاحب ہم بھائیوں کو مسجد میں جا کر باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے کہتے
اور خاص طور پر جب نماز فجر کے لیے ہمیں جگاتے تو والدہ بچوں کو مسجد بھیجنے کے لیے بڑا اہم کردار ادا کرتی تھیں اور
جب تک ہم مسجد چلے نہیں جاتے تھے چین سے نہیں بیٹھتی تھیں۔خلافت کے ساتھ بڑی محبت، وفا اور پیار کا ان کا
تعلق تھا۔بڑی توجہ سے خطبات سنتی تھیں اور اس کے پوائنٹس نوٹ کرتی تھیں، نکات نکالتی تھیں اور پھر اپنے بچوں
سے ڈسکس (discuss) کرتی تھیں۔پھر مرحومہ کی جو بڑی بیٹی ہیں انہوں نے بتایا کہ آخری وقت میں بھی نماز کی
طرف بڑی توجہ تھی اور بڑی لمبی نماز انہوں نے پڑھی۔کوئی احساس نہیں ہونے دیا۔نماز پڑھنے کے فورابعد ہی ان
کی طبیعت خراب ہوئی۔ہسپتال لے کے گئے لیکن وہاں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے، دل کی حرکت بند ہونے کی وجہ سے
اللہ تعالیٰ کو پیاری ہو گئیں۔اللہ کے فضل سے 1/8 حصے کی موصیہ تھیں۔ان کے پانچ بیٹوں کو بطور واقفین زندگی دین کی خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔دو بیٹے محمد محسن تبسم

خطبات مسرور جلد 17
487
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
اور محمد مومن صاحب بطور معلم وقف جدید ربوہ میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔دو بیٹے داؤد ظفر صاحب اور
زکریا صاحب بطور مربی سلسلہ اور ایک بیٹے آصف صاحب وقف تو ہیں یہ خلافت لائبریری میں کمپیوٹر سیکشن میں
ہیں۔محمد زکریا صاحب اس وقت لائبیریا میں جیسا کہ میں نے بتایا مبلغ ہیں اور والدہ کی وفات پر وہ جنازے پر جا نہیں
سکے، انہوں نے بھی بڑے اچھے صبر کا نمونہ دکھایا اور اپنی ڈیوٹی جو بیرونِ ملک تھی اس کو با قاعدگی سے انجام دیتے
رہے اور کوئی اظہار اس طرح نہیں ہوا کہ میں کام نہیں کر سکتا، جا بھی نہیں سکے۔اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے خاص طور پر یہ بیٹے جو لائبیریا میں مبلغ سلسلہ ہیں
اور وفات کے وقت اپنی والدہ کو مل نہیں سکے اور اللہ تعالیٰ ان سب بچوں کو ان کی والدہ کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی
توفیق عطا فرمائے۔ان کی والدہ کے درجات بلند فرمائے۔دوسرا جنازہ ہے محترم محمد شمشیر خان صاحب جو ناندی نجی کے صدر جماعت تھے۔ان کی بھی 15 ستمبر کو
وفات ہوئی تھی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ۔1952ء کی ان کی پیدائش تھی اور 1962ء میں اپنے مرحوم والد کے
ساتھ لاہوری جماعت سے بیعت کر کے جماعت میں شامل ہوئے تھے۔پہلے یہ پیغامی تھے۔مجھی میں پیغامی یالا ہوری
جماعت کے بہت سے افراد ہیں۔بہر حال اپنے والد کے ساتھ انہوں نے بیعت کی۔1962ء میں احمد کی ہوئے،
غیر مبائع تھے ، بیعت کر کے یہ خلافت کی بیعت میں آئے۔اسی طرح آپ جماعت نبی کے ابتدائی ممبران میں سے
تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے لمبا عرصہ جماعتی خدمت کی توفیق ملی۔جماعت احمد یہ مارو(Man)، سووا (Suva)،
ناندی(Nadi) اور لٹو کا (Lautoka) میں مساجد بنانے میں آپ کا اہم کردار تھا۔2010ء سے وفات تک بطور صدر جماعت ناندی خدمت کی توفیق پائی۔لمبا عرصہ نیشنل سیکرٹری
اشاعت کے طور پر خدمت بجالاتے رہے۔دنیاوی لحاظ سے بھی آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی عزت کی نگاہ سے
دیکھا جاتا تھا لیکن جماعتی کام ہر کام پر مقدم ہوتے تھے۔علاوہ صدر جماعت اور نیشنل سیکر ٹری اشاعت کے آپ
احمد یہ مسلم پرائمری سکول لٹو کا کے مینیجر بھی تھے۔انتہائی مخلص اور خلافت کے عاشق اور انتہائی اطاعت گزار
انسان تھے۔پسماندگان میں اہلیہ راضیہ خان صاحبہ اور ایک بیٹی نادیہ نفیسہ شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت
اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان بچوں کو بھی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔تیسر اجنازہ ہے مکرمہ فاطمہ محمد مصطفیٰ صاحبہ کردستان حال ناروے کا۔ان کی وفات 13 / جون کو ہوئی
تھی لیکن کو ائف تھوڑے لیٹ پہنچے ہیں اس لیے دیر سے جنازہ پڑھایا جارہا ہے۔88 سال کی عمر میں ان کی وفات
ہوئی تھی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔انہوں نے 2014ء میں بیعت کی توفیق پائی۔ان کے پسماندگان میں تین
بیٹیاں اور پانچ بیٹے شامل ہیں جن میں صرف ایک بیٹی مکرمہ بیر یفان محمد سعید صاحبہ احمدی ہیں اور اس وقت ناروے
میں مقیم ہیں۔یہ بیٹی کہتی ہیں کہ میں 1999ء میں ناروے آئی جہاں مجھے بہت زیادہ مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔اس لیے میری والدہ مدد کرنے کے لیے کردستان سے ناروے شفٹ ہو گئیں۔والدہ صاحبہ اگر چہ آن پڑھ تھیں
لیکن انہیں قرآن کریم کی بہت سی آیات اور بہت سی احادیث زبانی یاد تھیں۔پڑھنے لکھنے کا شوق اس قدر تھا کہ

خطبات مسرور جلد 17
488
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
40 سال کی عمر سے تجاوز کرنے کے باوجود انہوں نے بہت محنت کر کے پڑھنا لکھنا سیکھا۔ان کی زندگی میں سب سے
اہم کام نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا تھا۔اسی طرح بہت زیادہ روزے بھی رکھا کرتی تھیں اور اکثر کہا کرتی تھیں کہ
میں ان لوگوں کے نام پر روزے رکھتی ہوں جو روزہ رکھنے کی طاقت نہیں پاتے۔دوسروں کی مدد کرنے کا اس قدر
شوق تھا کہ عراق میں بعض اوقات والدہ صاحبہ پچاس میل کا سفر کر کے ان عورتوں کے ساتھ ہسپتال جاتیں جن کا
علاج کروانے والا کوئی نہ ہو تا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی مالی مدد بھی کیا کرتی تھیں۔کہتی ہیں کہ ان کی وفات پر مجھے مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے دسیوں افراد کے خطوط موصول
ہوئے اور خصوصاً پاکستانی احمدی بہنوں نے روتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ والدہ صاحبہ ان سے خاص محبت کے
رشتے میں بندھی ہوئی تھیں۔کہتی ہیں جب سے میں پیدا ہوئی والدہ کے ساتھ ہی رہی اور ان کے اعلیٰ اخلاق اور نیک
سیرت کو دیکھنے کا موقع ملا۔کبھی کسی کے بارے میں کوئی منفی بات دل میں نہیں رکھتی تھیں۔بڑی سے بڑی غلطی کو
معاف کرنے کے لیے تیار رہتی تھیں۔ہمیں بچپن سے ہی یہ اصول سکھایا کرتی تھیں کہ سچ کہو خواہ تمہارے اپنے
خلاف ہی کیوں نہ ہو۔نیز یہ کہا کرتی تھیں کہ اگر تمہاری آنکھ یا تمہارے ہاتھ نے کوئی غلطی کی ہے تو تم میں اتنی
جرآت تو ہونی چاہیے کہ اپنی آنکھ یا ہاتھ کو خطا کار کہہ سکو۔ہر کسی سے مسکراتے چہرے کے ساتھ ملتیں۔ان کی زبان
ہر وقت دعاؤں سے تر رہتی تھی۔انہیں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق تھا اور کہتی ہیں کہ شاید یہی
وجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے مسیح الزمان کی بیعت کی توفیق عطا فرمائی۔بیٹی یہ لکھ رہی ہیں 2007ء میں مجھے اچانک ایم ٹی اے ملا۔پھر غائب ہو گیا۔بڑی تلاش کے بعد کئی سال
تک نہیں ملا۔ایک دن تین سال کے بعد 2010ء میں پھر ایم ٹی اے العربیہ دوبارہ مل گیا تو میں نے گھر میں شور
مچایا، والدہ صاحبہ کو بلایا کہ چینل مل گیا ہے اور پھر یہی کہا کہ اسی چینل کی مجھے گذشتہ تین سال سے تلاش تھی تو
والدہ صاحبہ کو میں نے کہا کہ آئیں اور سنیں کیونکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ امام مہدی اور مسیح موعود ظاہر ہو چکے ہیں
جس کا ہم انتظار کر رہے تھے اور ہمارے والد صاحب بھی یہی بتایا کرتے تھے۔کہتی ہیں میری والدہ نے بھی میرے ساتھ ایم ٹی اے دیکھنا شروع کیا۔کچھ دنوں کے بعد میری والدہ صاحبہ
نے میرے بہن بھائیوں کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا لیکن ان کی طرف سے ایسی باتیں کہی گئیں جنہیں سن کر
والدہ صاحبہ کے چہرے کا رنگ یک دم بدل گیا لیکن ان کی باتوں کی پروا کیے بغیر وہ مسلسل ایم ٹی اے دیکھتی رہیں۔پھر جب وہ کر دستان گئیں تو پھر کہتی ہیں میرے بھائیوں کی باتوں نے ان کے دل پر اثر کیا اور میرے خلاف ہو
گئیں۔پھر دوبارہ میرے پاس آئیں پھر کہتی ہیں مجھے بھی ایم ٹی اے دیکھنے سے روکنے لگیں۔بہر حال کہتی ہیں جب میں نے بیعت کر لی تو مزید حالات خراب ہو گئے اور میری والدہ کو ان لوگوں نے
کہا کہ تمہاری بیٹی کا فر ہو گئی ہے اور کہتی ہیں جب میرے بھائیوں کے پاس جاتیں تو میرے خلاف ہو جاتیں۔واپس
آتیں تو پھر ایم ٹی اے دیکھنے لگ جاتیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قصائد انہیں بہت پسند تھے اور اکثر
انہیں سن کر رونے لگ جاتی تھیں۔ایک روز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ قصیدہ کہ

خطبات مسرور جلد 17
489
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019
يَا عَيْنَ فَيْضِ اللَّهِ وَالْعِرْفَانِ
گنگنار ہی تھیں تو میں نے ان سے کہا کہ کیا ایسے شعر لکھنے والے کو کافر کہا جا سکتا ہے ؟ بڑے غصے سے
انہوں نے میری طرف دیکھا اور بولیں کون ظالم ہے جو ایسے شخص کو کافر کہے گا تو میں نے انہیں کہا کہ آپ کی اولاد
بھی اس میں شامل ہے۔یہ سن کر چپ ہو گئیں۔پھر میں نے اپنی والدہ کو کہا کہ آپ اپنی قوتِ ایمان کی وجہ سے مشہور ہیں پھر آپ کس سے خائف ہیں،
خدا سے یا اپنی اولاد سے ؟ وہ میرے اس سوال سے بہت متاثر ہوئیں لیکن جواب نہیں دیا۔اسی رات مجھے بلایا اور کہنے
لگیں کہ جماعت کے مرکز کو فون کر کے کہہ دو کہ میں نے بیعت کرنی ہے ، تو پھر میں نے انہیں کہا کہ ابھی دوبارہ
آپ سوچیں، غور کریں تاکہ پھر ثابت قدم رہیں۔بہر حال کہتی ہیں ساری رات انہوں نے شاید غور کیا، دعائیں کیں
اور صبح اٹھتے ہی کہنے لگیں کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں نے بیعت کرنی ہے۔اسی طرح انہیں جب 2016ء میں
میں گیا ہوں مجھے ملنے کا بھی موقع ملا۔بڑی خوش تھیں کہ خلیفہ وقت سے ملاقات ہوئی ہے اور ہر ایک کو بتاتی تھیں
خلافت سے بھی بڑا وفا کا تعلق تھا۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے، درجات بلند فرمائے۔ان کی بیٹی کے بھی ایمان کو
مضبوط رکھے اور ان کے بچوں کو بھی اور باقی جو بچے ابھی احمدی نہیں ہوئے اللہ تعالیٰ ان کے بھی دل کھولے اور ان
کی دعائیں ان کے حق میں قبول ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 04/ اکتوبر 2019 ، جلد 26 شماره 59 صفحہ 05 تا 09)

آج 10 میں سے 10 باقی