بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 17
490
38
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019ء بمطابق 20/ تبوک 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، سرے (یوکے)
تشہد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
بدری صحابہ کے ذکر میں سے آج جن کے ذکر سے شروع کروں گا وہ ہیں حضرت یزید بن رقیش۔حضرت یزید کا تعلق قبیلہ قریش کے خاندان بنو اسد بن خزیمہ سے تھا اور حضرت یزید بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔السيرة النبوية لابن هشام صفحه 460 ، باب من حضر بدراً من المسلمين دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
بعض نے ان کا نام از بد بھی بیان کیا ہے لیکن یہ درست نہیں۔(اسدالغابه في معرفة الصحابه لا بن اثیر جلد 5 صفحه 452 ، يزيد بن رُقيش ، دار الكتب العلميه بيروت 2008ء)
حضرت یزید کے والد کا نام رقیش بن رئاب تھا اور ان کی کنیت ابو خالد تھی۔حضرت یزید غزوہ بدر، احد
اور خندق سمیت تمام دیگر غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم راہ شریک ہوئے۔حضرت یزید نے غزوہ بدر میں طی ، قبیلے کے ایک شخص عمرو بن سفیان کو قتل کیا تھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 50 ، يزيد بن رُقيش، داراحياء التراث العربي 1996ء)
(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 480 ، باب من قتل ببدر من المشركين دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
حضرت یزید کے ایک بھائی کا نام حضرت سعید بن رقیں تھا جنہوں نے اپنے اہل و عیال کے ہم راہ مکے
سے مدینے کی طرف ہجرت کی، جن کا شمار اولین مہاجرین میں ہوتا ہے۔(اسدالغابه في معرفة الصحابه لا بن اثیر جلد 2 صفحه 475 ، سعيد بن رُقيش، دار الكتب العلميه بيروت 2008ء)
حضرت یزید کے ایک بھائی کا نام حضرت عبد الرحمن بن رقیش تھا جو غزوہ احد میں شریک ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الرابع صفحه 370، عبدالرحمن بن رُقيش، داراحیاء التراث العربي 1996ء)
حضرت یزید کی ایک بہن کا نام حضرت آمنہ بنت رقیش تھا جنہوں نے شروع میں ہی ملتے میں اسلام قبول
کر لیا تھا اور انہوں نے بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ مدینے کی طرف ہجرت کی تھی۔(الطبقات الكبرى لا بن سعد الجزء الثامن صفحه 371 ، آمنه بنت ،رُقیش داراحیاء التراث العربي 1996ء)
حضرت یزید جنگ یمامہ کے روز 12 ہجری میں شہید ہوئے تھے۔الطبقات الكبرى لابن۔سعد الجزء الثالث صفحه 50 ، يزيد بن رُقيش، داراحياء التراث العربي 1996ء)
خطبات مسرور جلد 17
491
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
اس جنگ کی کچھ تفصیل اس طرح سے ہے، ایک دفعہ پہلے بھی کچھ میں تھوڑا سا مختصر بیان کر چکا ہوں۔جنگ یمامہ حضرت ابو بکر کے دورِ خلافت میں 11 ہجری میں ہوئی تھی۔بعض مورخین کے مطابق 12 1 ہجری
میں ہوئی تھی۔یہ جنگ مسیلمہ کذاب کے خلاف یمامہ کے مقام پر لڑی گئی تھی۔حضرت ابو بکر نے
حضرت عکرمہ بن ابو جہل کی سر کردگی میں ایک لشکر مسلمہ کے مقابلے کے لیے بھیجا۔ان کے پیچھے ان کی مدد کے
لیے حضرت شر خبیل بن حسنہ کی سرکردگی میں ایک لشکر روانہ کیا۔حضرت عکرمہ نے حضرت شر خبیل کے پہنچنے
سے پہلے ہی مسلمہ سے لڑائی شروع کر دی تا کہ کامیابی کا سہرا ان کے سر ہو لیکن مسیلمہ سے انہیں شکست ہوئی۔اس
واقعے کی اطلاع جب حضرت شُر خبیل کو ملی تو وہ راستے میں رک گئے۔حضرت عکرمہ نے اپنی سرگذشت حضرت ابو بکر کو لکھی تو حضرت ابو بکڑ نے انہیں لکھا کہ نہ تم مجھے اس
حالت میں ملو اور نہ میں تمہیں دیکھوں اور نہ مدینے واپس آؤ جس سے لوگوں میں بزدلی پیدا ہو بلکہ اپنے لشکر کو لے
کر اہل عمان اور مھرہ کے باغیوں کے ساتھ جا کر لڑائی کرو۔اس کے بعد یمن اور حضر موت میں باغیوں کے ساتھ
جاکر لڑو۔حضرت ابو بکر نے حضرت شر خبیل کو لکھا کہ تم حضرت خالد بن ولیڈ کے آنے تک اپنی جگہ ٹھہرے
رہو۔حضرت ابو بکر نے حضرت خالد کو مسیلمہ کذاب کے مقابلے کے لیے روانہ کیا اور ان کے ساتھ مہاجرین اور
انصار کی ایک بڑی جماعت روانہ فرمائی۔انصار کی جماعت کے سردار حضرت ثابت بن قیس اور مہاجرین کے
سردار حضرت ابو حذیفہ اور حضرت زید بن خطاب تھے۔حضرت شر خبیل نے حضرت خالد کے آنے سے
پہلے مسیلمہ کذاب کے خلاف جنگ شروع کر دی اور پسپا ہو گئے۔حضرت ابو بکر نے حضرت خالد کے لیے
حضرت سلیط کی قیادت میں مزید کمک روانہ کر دی تا کہ پیچھے سے کوئی ان پر حملہ نہ کر سکے۔حضرت ابو بکر
فرمایا کرتے تھے کہ میں نہیں چاہتا کہ میں بدری صحابہ کو استعمال کروں۔میں انہیں اس حال میں چھوڑ نا پسند کرتا
ہوں کہ وہ اپنے صالح اعمال کے ساتھ اللہ سے ملاقات کریں۔اللہ تعالیٰ ان کی برکت سے اور نیک لوگوں کی برکت
سے اس سے زیادہ افضل طور پر مصائب کو رفع کر دیتا ہے بجائے اس کے کہ ان سے عملی طور پر مدد لی جائے لیکن
بہر حال مجبوریوں کی وجہ سے شامل بھی ہوئے تھے لیکن حضرت عمرؓ کی رائے اس کے برعکس تھی وہ بدری صحابہ کو
لشکر وغیرہ میں استعمال فرمالیا کرتے تھے۔بہر حال اس جنگ میں مسلمانوں کے لشکر کی تعداد تیرہ ہزار تھی جبکہ مسیلمہ کے لشکر کی تعداد چالیس ہزار
بیان کی جاتی ہے۔مسیلمہ کذاب کے ساتھ ایک شخص نَهَارُ الرِّجال بن عُنْفُوَہ تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہوا، وہاں قرآن کریم اور دین کے مسائل سیکھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے
اہل یمامہ کی طرف معلم بنا کر بھیجا تا کہ وہ مسیلمہ کذاب کے دعوی نبوت کی تردید کرے۔وہاں جا کر یہ شخص مرتد
ہو گیا اور اس بات کی شہادت دی کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، جھوٹی گواہی
ایک دے دی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مسیلمہ کو میرے ساتھ نبوت میں نعوذ باللہ شریک کر
دیا گیا ہے۔بہر حال جب یہ مرتد ہوتے ہیں پہلے بھی اور آج بھی اسی طرح غلط الزام اور جھوٹی باتیں منسوب کرنا
خطبات مسرور جلد 17
492
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
ایسے لوگوں کا کام ہوتا ہے۔بہر حال مسیلمہ کے قبیلہ بنو حنیفہ پر اس شخص کے ارتداد کا مسیلمہ کے دعوی کی نسبت
سے کہیں زیادہ برا اثر پڑا کیونکہ یہ تربیت کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس کے زیر اثر بھی لوگ تھے۔جب اس نے یہ
باتیں کہیں، مسیلمہ کے دعوی نبوت کا تو اتنا اثر نہیں تھا لیکن اس کی باتوں سے لوگوں نے اثر لینا شروع کر دیا۔اس کی
گواہی کو سب نے تسلیم کیا اور نتیجہ مسیلمہ کی اطاعت کرلی اور اس سے کہا کہ تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھو۔اگر
وہ تمہاری بات نہ مانیں تو ہم پھر اس کے مقابلے میں تمہاری مدد کریں گے۔ان کی طرف سے یہ بغاوت کا اعلان ہی
ں کے مقابلے
دراصل جنگ کی اصل وجہ تھی۔جب مسیلمہ کو معلوم ہوا کہ حضرت خالد قریب آگئے ہیں، اس جنگ کا جو واقعہ بیان کیا جارہا ہے، حضرت خالد
کو بھیجنے کا، حضرت ابو بکر نے جو بھیجا تھا تو اب آگے یوں ذکر ملتا ہے کہ حضرت خالد کے متعلق جب معلوم ہوا کہ
قریب آگئے ہیں تو اس نے عُقْرَ با مقام پر اپنا پڑاؤ ڈالا اور لوگوں کو اپنی مدد کے لیے بلایا۔لوگ بہت بڑی تعداد میں
اس کی طرف آنے لگے۔اسی دوران مجاعه بن مُرارہ ایک گروہ کے ساتھ باہر نکلا تو مسلمانوں نے اسے اور اس کے
ساتھیوں کو پکڑ لیا۔حضرت خالد نے اس کے ساتھیوں کو قتل کر دیا اور مجاعہ کو زندہ رکھا۔یہ جنگ کے لیے نکلے
تھے کیونکہ قبیلہ بنو حنیفہ میں اس کی بہت عزت ہوتی تھی۔ان کے لیڈر کو نہیں مارا، قیدی بنالیا۔مسیلمہ کے بیٹے
شر خبیل نے بنو حنیفہ کو انگیخت کرتے ہوئے کہا کہ آج حمیت دکھانے کا دن ہے۔جب اس کو پکڑا گیا تو مسیلمہ کے
بیٹے نے ان کے اس قبیلے کو انگیخت کرائی کہ اگر آج تم نے شکست کھائی تو تمہاری عور تیں لونڈیاں بنالی جائیں گی اور
بغیر نکاح کے ان سے نفع اٹھایا جائے گا لہذا آج تم اپنی عزت اور آبرو کی حفاظت کے لیے پوری جواں مردی دکھاؤ
اور اپنی عورتوں کی حفاظت کرو۔بہر حال جنگ شروع ہوئی۔مہاجرین کا جھنڈا حضرت سالم مولی ابو حذیفہ کے پاس تھا جبکہ اس سے قبل وہ عبد اللہ بن حفص کے پاس
تھا لیکن وہ شہید ہو گئے تھے اور انصار کا جھنڈا حضرت ثابت بن قیس کے پاس تھا۔گھمسان کی جنگ ہوئی اور وہ جنگ
ایسی تھی کہ مسلمانوں کو اس سے پہلے ایسی جنگ کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔اس جنگ میں مسلمان پسپا ہو گئے اور
بنو حنیفہ کے لوگ مُجاعہ کو چھڑانے کے لیے آگے بڑھے ، جس کو حضرت خالد نے قیدی بنایا تھا اور حضرت خالد بن ولید
کے خیمہ کا قصد کیا، وہاں گئے اس طرف بڑھے۔اس وقت حضرت خالد کی بیوی خیمے میں تھی۔ان لوگوں نے
حضرت خالد کی بیوی کو قتل کرنا چاہا تو مجاعہ نے کہا کہ میں نے اسے پناہ دی ہے، انہیں قتل کرنے سے روک دیا۔مجاعہ نے انہیں مردوں پر حملہ کرنے کا کہا اس پر وہ خیمے کو کاٹ کر چلے گئے۔جنگ پھر سخت ہو گئی اور قبائل بنو حنیفہ
سب مل کر سخت حملہ کرنے لگے۔اس روز کبھی مسلمانوں کا پلڑا بھاری ہو تا کبھی کافروں کا۔اس جنگ میں
حضرت سالم، حضرت ابو حذیفہ، حضرت زید بن خطاب جیسے معزز صحابہ کرام شہید ہوئے۔حضرت خالد نے جب مسلمانوں کی یہ حالت دیکھی تو انہوں نے ہر قبیلے کو الگ الگ ہونے کا حکم دیا تا کہ
مصائب کا اندازہ لگایا جاسکے اور معلوم ہو سکے کہ کہاں سے مسلمانوں پر حملہ کیا جا رہا ہے۔اسی طرح جنگ میں صفوں
کو الگ الگ درست کیا تو مسلمان ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ آج کے دن ہم کو فرار کرنے میں شرم محسوس ہو
خطبات مسرور جلد 17
493
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
رہی ہے یعنی بڑی قابل شرم بات ہے جو ہمارا حال ہو رہا ہے۔مسلمانوں کے لیے اس سے زیادہ کوئی مصیبت کا دن نہ
تھا۔مسیلمہ ابھی تک اپنی جگہ پر قائم تھا اور کفار کی طرف سے جنگ کا مرکز تھا۔حضرت خالد نے یہ پتا کر لیا یہ ان کو
احساس ہو گیا کہ جب تک اسے قتل نہیں کیا جائے گا تب تک جنگ بند نہیں ہو گی۔اس پر حضرت خالد آگے نکلے اور
انہوں نے مبارزت طلب کی اور جنگی شعار کا نعرہ لگایا جو اس وقت یا مُحَمَّدَا ہ تھا۔جو بھی میدان میں آیا تو وہ قتل
ہو ا۔اس پر مسلمان حرکت میں آئے۔پھر حضرت خالد نے مسیلمہ کو پکارا۔وہ سامنے نہیں آیا اور بھاگ گیا اور اپنے
ساتھیوں سمیت ہی اپنے باغ میں پناہ لینے پر مجبور ہو گیا اور باغ کا دروازہ بند کر دیا۔مسلمانوں نے اس باغ کا محاصرہ کر
لیا۔حضرت براء بن مالک نے کہا کہ اے مسلمانو! تم مجھے دیوار پر چڑھا کر اندر اتار دو۔بڑے جرات مند ، بہادر شخص
تھے۔مسلمانوں نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کر سکتے مگر حضرت برانا نہیں مانے اور اصرار کیا کہ آپ لوگ مجھے کسی طرح
اس باغ کے اندر ڈال دیں۔چنانچہ مسلمانوں نے انہیں باغ کی دیوار پر چڑھایا اور وہاں سے وہ دشمنوں میں کود پڑے
اور باغ کے اندر چلے گئے۔اندر جا کے انہوں نے دروازہ کھول دیا۔مسلمان باغ کے اندر داخل ہوئے۔پھر گھمسان
کی جنگ ہوئی۔وحشی نے مسیلمہ کو قتل کیا۔یہ شخص و حشی وہی ہے جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چاحضرت حمزہ کو شہید کیا تھا۔بہر حال
ایک روایت کے مطابق وحشی اور ایک انصاری نے مشترکہ طور پر مسیلمہ کو قتل کیا تھا۔وحشی نے اپنا بھالا مسیلمہ کی
طرف پھینکا اور انصاری نے اپنی تلوار سے اس پر وار کیا۔دونوں نے ایک ہی وقت میں وار کیا تھا اس لیے بعد میں
وحشی کہا کرتے تھے کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ہم میں سے کس کے وار نے اس کا کام تمام کیا۔حضرت عبد اللہ بن عمر
بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے بیچ کر یہ اعلان کیا کہ مسیلمہ کو سیاہ غلام نے قتل کر دیا ہے۔اس لیے یہ بھی زیادہ
امکان ہے کہ وحشی نے قتل کیا۔حضرت خالد نے مجاعہ کے ذریعے مسیلمہ کی لاش کا پتا معلوم کروایا۔مجاعہ نے حضرت خالد سے کہا کہ مسلمانوں کے مقابلے میں آنے والے لوگ جلد باز اور ناتجربہ کار
تھے۔تمام قلع جو ہیں وہ بڑے تجربہ کار فوجیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ان کی طرف سے میرے سے صلح کر لیں
اگر اب جنگ کی تو مسلمانوں کا اور زیادہ نقصان ہو گا۔بڑی چال چلی اس نے۔حضرت خالد نے مجاعہ سے اس شرط
پر صلح کر لی کہ صرف جانیں معاف کر دی جائیں گی، تمہیں چھوڑ دیا جائے گا، کچھ نہیں کہا جائے گا، قیدی نہیں بنایا
جائے گا۔اس کے علاوہ ہر شے پر مسلمان قبضہ کر لیں گے۔مُجاعہ ہوشیار آدمی تھا اس نے کہا کہ میں قلعے والوں کے پاس جاتا ہوں اور ان سے مل کر مشورہ کر کے
آتا ہوں۔مسیلمہ تو قتل ہو چکا تھا اس لیے طاقت تو ان کی ٹوٹ چکی تھی لیکن اس کی ہوشیاری پھر ان کا فروں کے کام
آئی۔مُجاعہ قلعے میں آیا تو وہاں سوائے عورتوں اور بچوں اور بوڑھوں کے اور کمزوروں کے اور کوئی بھی نہیں تھا۔اس نے یہ چال چلی کہ عورتوں کو زر میں پہنائیں اور ان سے کہا کہ میری واپسی تک تم قلعے کی فصیل پر جاکر اوپر کھڑی
ہو جاؤ او پر اور جنگ کا شعار جو ہے برابر بلند کرتی رہو۔حضرت خالد کے پاس آکر اس نے کہا کہ جس شرط پر میں نے
تم سے صلح کی تھی قلعے والے اسے نہیں مانتے ، یعنی جانوں کی آزادی اور باقی سب مال مسلمانوں کا۔اور ان میں سے
خطبات مسرور جلد 17
494
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
بعض اپنے انکار کے اظہار کے لیے فصیلوں پر نمودار ہیں اور میں ان کی ذمہ داری نہیں لے سکتا، وہ میرے قابو سے
باہر ہیں۔حضرت خالد نے قلعوں کی طرف دیکھا تو وہاں دیکھا کہ وہ سپاہیوں سے بھرے ہوئے تھے ، عورتوں نے وہ
لباس پہنے ہوئے تھے اس کی چال کی وجہ سے وہاں کھڑی تھیں۔اس شدید لڑائی میں خود مسلمانوں کو نقصان پہنچا تھا،
لڑائی بہت طویل ہو گئی تھی مسلمان چاہتے تھے کہ فتح حاصل کر کے جلد واپس چلے جائیں چنانچہ حضرت خالد نے
مجاعہ سے اس شرط پر صلح کر لی کہ تمام سونا چاندی مویشی اور نصف لونڈی وغلام حضرت خالد کے قبضہ میں دے
دیے جائیں گے اور ایک قول کے مطابق چوتھائی قیدیوں پر صلح کر لی۔اس جنگ میں مسلمانوں کی جانب سے مدینے کے مہاجرین و انصار میں سے تین سو ساٹھ اور مدینے کے
علاوہ تین سو مہاجرین شہید ہوئے جبکہ بنو حنیفہ میں سے عقربا کے میدان میں سات ہزار اور باغ میں سات ہزار اور
فرار ہونے والوں کا تعاقب کرتے ہوئے بھی سات ہزار کفار کو قتل کیا گیا۔جب یہ لشکر مدینہ واپس پہنچا تو حضرت عمرؓ
نے اپنے بیٹے حضرت عبد اللہ سے فرمایا کہ تو زید سے قبل کیوں نہ شہید ہوا۔زید شہید ہو گیا جبکہ تو ابھی بھی زندہ
ہے، کیوں نہ تم نے مجھ سے اپنا چہرہ چھپا لیا۔اس پر حضرت عبد اللہ نے عرض کیا کہ حضرت زید نے اللہ تعالیٰ سے
شہادت مانگی اور اللہ نے انہیں وہ عطا کر دی اور میں نے اس کی کوشش کی کہ میری طرف بھی لائی جائے مگر مجھے وہ
حاصل نہ ہو سکی۔بہر حال اسی سال جنگ یمامہ میں صحابہ کرام کی بکثرت شہادتوں کے بعد حضرت ابو بکر نے
تدوین قرآن کا حکم دیا تا کہ کہیں قرآن کریم ضائع نہ ہو جائے۔اس کو جمع کیا گیا۔یہ یمامہ کی تفصیل تھی۔(ماخوذ از الكامل فى التاريخ جلد 2 صفحه 218 تا 223 ، سنة احدى عشر ، ذكر مسيلمه واهل يمامه، دارالکتب
العلميه بيروت 2006ء) (ماخوذ از تاریخ الطبری جلد 3 صفحه -300-310 باب ذكر بقيه خبر مسيلمه الكذاب
وقومه من اهل اليمامه، دارالفکر بيروت 2002ء) (ماخوذ از تاریخ ابن خلدون مترجم علامه حکیم احمد حسین
اله آبادی، جلد 3 حصه اول صفحه 231 دار الاشاعت کراچی 2003ء)
اب اگلے جن صحابی کا ذکر ہو گا ان کا نام ہے حضرت عبد اللہ بن مخرمہ۔ان کا نام عبد اللہ بن مخرمہ تھا اور
کنیت ابو محمد تھی۔ان کا تعلق قبیلہ بنو عامر بن لوٹی سے تھا۔انہیں عبد اللہ اکبر بھی کہا جاتا تھا۔یہ ابتدائی اسلام
لانے والے صحابہ میں سے تھے۔ان کے والد کا نام مخرمہ بن عبد العزی اور والدہ کا نام بہ کنانہ بنت صفوان تھا۔حضرت عبد اللہ بن مخرمہ کی اولاد میں ایک بیٹے مساحق کا ذکر ملتا ہے جو ان کی بیوی زینب بنت سراقہ سے تھے۔حضرت عبد اللہ بن مخرمہ اوائل میں اسلام لانے والوں میں شامل تھے۔حضرت عبد اللہ بن مخرمہ
کو دو ہجر تیں کرنے کی سعادت نصیب ہوئی، ایک حبشہ کی طرف اور دوسری مدینہ کی طرف۔ابن اسحاق نے
حضرت عبد اللہ بن مخرمہ کا ذکر ان صحابہ میں کیا ہے جنہوں نے حضرت جعفر کے ساتھ حبشہ کی طرف ہجرت کی۔یونس بن بگیر ، سلمہ اور بکائی نے ابن اسحاق کا یہ قول بیان کیا ہے جس میں انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مخترمہ کی حبشہ
کی طرف ہجرت کا ذکر کیا ہے۔حضرت عبد اللہ بن محتر مہ جب مدینہ ہجرت کر کے پہنچے تو انہوں نے حضرت کلثوم بن ہرم کے گھر قیام کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن مخرمہ کی مواخات حضرت فروہ بن عمر و انصاری سے کروائی۔
خطبات مسرور جلد 17
495
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
حضرت عبد اللہ بن مخرمہ غزوہ بدر اور بعد کے باقی تمام غزوات میں شامل ہوئے۔حضرت عبد اللہ بن مخرمہ جب جنگ بدر میں شامل ہوئے تو اس وقت ان کی عمر تیس سال
تھی۔حضرت ابو بکر صدیق کے دور خلافت میں جب یہ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے تو اس وقت ان کی عمر
اکتالیس سال تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 308-309 "عبد الله بن مَخْرَمَهُ وَمِنْ بَنِي عَامِرِ بن لؤي دار الكتب العلميه
بيروت لبنان 1990ء) (اسد الغابه فى معرفة الصحابه المجلد الثالث صفحه 377 - 378 "عبد الله بن مخرمه
دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2008ء)
حضرت عبد اللہ بن مخرمہ کا جذبہ شہادت انتہائی حد تک بڑھا ہوا تھا۔چنانچہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کرتے
تھے کہ مجھے اس وقت تک وفات نہ دینا جب تک میں اپنے جسم کے ہر جوڑ پر خدا کی راہ میں لگاز خم نہ دیکھ لوں۔چنانچہ
جنگ یمامہ کے روز ان کے جوڑوں پر زخم پہنچے جن کی وجہ سے یہ شہید ہو گئے۔(الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر عسقلانى جلد4 صفحه 193 عبد الله بن مخرمه، دارالفکر بيروت 2001ء)
حضرت عبد اللہ بن مخرمہ بہت زیادہ عبادت گزار تھے۔جوانی میں بھی بڑی عبادت کیا کرتے تھے۔حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ جنگ یمامہ کے سال میں حضرت عبد اللہ بن مخرمہ اور حضرت ابو حذیفہ کے آزاد کردہ
غلام حضرت سالم ایک ساتھ تھے۔ہم تینوں باری باری بکریاں چرایا کرتے تھے۔لشکر کے لیے کچھ مال بھی تھا، اس
کی حفاظت کرنی ہوتی تھی۔چنانچہ جس دن لڑائی شروع ہوئی وہ دن میرا بکریاں چرانے کا تھا۔پس میں بکریاں چرا کر
آیا تو میں نے حضرت عبد اللہ بن مخرمہ کو میدانِ جنگ میں زخمی حالت میں گرا ہوا پایا تو میں ان کے پاس ٹھہر گیا۔انہوں نے کہا اے عبد اللہ بن عمرؓ ! کیا روزہ دار نے افطاری کرلی ہے ؟ شام کا وقت ہو گیا تھا، میں نے کہاہاں۔تو انہوں
نے کہا کہ اس ڈھال میں کچھ پانی دے دو کہ میں اس سے افطار کر لوں۔وہ جنگ میں بھی روزے کی حالت میں تھے۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں پانی لینے چلا گیا مگر جب میں واپس آیا تو وہ وفات پاچکے تھے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الثالث صفحه 377 عبد الله بن مَخْرَمه دارالکتب العلميه بيروت
لبنان 2008ء)(ماخوذ از سیر الصحابه جلد دوم صفحه 570 حضرت عبدالله مخرمه مطبوعه دار اشاعت کراچی)
حضرت عمرو بن معبد اگلے صحابی ہیں جن کا اب میں ذکر کروں گا۔حضرت عمرو بن معبد کا نام عمیر بن معبد
بھی بیان کیا جاتا ہے۔ان کے والد کا نام معبد بن أَذعر تھا۔حضرت عمرو بن معبد اللہ کا تعلق انصار کے قبیلہ
اوس کی شاخ بنو ضُبیعہ سے تھا۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 465 ، باب الانصار و من معهم ، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت عمرو بن معبد غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ شریک ہوئے۔حضرت عمرو بن معبد غزوہ حنین کے روز ان سو بہادری کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے
صحابہ میں سے تھے جن کے رزق کا کفیل اللہ تعالیٰ ہو گیا تھا۔الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 353 عمير بن مَعْبَد، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2012ء)
خطبات مسرور جلد 17
496
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے رہے۔ایک روایت میں یہ بیان ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ
کہتے ہیں کہ غزوہ حنین کے دن ہماری صورتِ حال یہ تھی کہ مسلمانوں کی دو جماعتیں پیٹھ پھیرے ہوئے تھیں اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سو آدمی بھی نہیں تھے۔(سنن الترمذى ابواب الجهاد بَاب مَا جَاءَ فِي الثَّبَاتِ عِنْدَ القِتَالِ حديث 1689)
غزوہ حنین کے موقعے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم راہ ثابت قدم رہنے والے صحابہ کی تعداد
کے متعلق مختلف آرا ہیں۔ان کے مطابق ایسے صحابہ کی تعد اد اشتی اور سو کے درمیان تھی۔(سبل الهدى والرشاد جلد 05 صفحه 484، ذكر من ثبت مع رسول الله الله يوم۔،نمين دار احياء التراث قاهره، 1992ء)
بعض کہتے ہیں سو تھی، بہر حال یہ تعداد میں بہت تھوڑے تھے۔پھر جن صحابی کا ذکر اس وقت کروں گا ان کا نام ہے حضرت نعمان بن مالک۔حضرت نعمان بن مالک کا
نام نعمان بن قوقل بھی بیان کیا جاتا ہے۔امام بخاری نے ان کا نام ابن قوقل بیان کیا ہے۔علامہ بدرالدین عینی جو
ایک عالم تھے وہ بخاری کی شرح میں لکھتے ہیں کہ ابن قوقل کا مکمل نام نعمان بن مالک بن ثعلبہ بن اصرم تھا اور تعلبہ یا
اضرم کا لقب قوقل تھا اور نعمان اپنے دادا کی طرف منسوب ہوتے تھے اس لیے انہیں نعمان بن قوقل کہا جاتا تھا۔(صحيح البخارى كتاب الجهاد والسير باب الكافر يقتل المسلم۔۔۔۔۔۔حديث 2827)
(عمدة القارى جلد 14 صفحه 12-13- كتاب الجهاد والسير باب الكافر يقتل المسلم۔۔۔۔۔۔، دار احياء
التراث العربي بيروت 2003ء)
حضرت نعمان بن مالک کی چال میں ذرا لنگڑ اپن پایا جاتا تھا۔(معرفة الصحابة لابي نعيم جلد 04 صفحه 317 ، باب النون 2850 النعمان بن قوقل الانصاري، دار الكتب
العلمية بيروت 2002ء)
حضرت نعمان بن مالک کے والد کا نام مالک بن ثعلبہ اور والدہ کا نام عمرہ بنت زیاد تھا اور وہ حضرت مجند بن زیاد
کی ہمشیرہ تھیں۔حضرت نعمان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو غم سے تھا۔یہ قبیلہ قوقل کے نام سے مشہور
تھا۔ابن ہشام کے نزدیک حضرت نعمان بن مالک نعمان قوقل کے نام سے بھی مشہور تھے اور ابن ہشام نے ان کا قبیلہ
بنو دَعُد بھی بیان کیا ہے۔قوقل کیوں کہلاتے تھے پچھلی دفعہ بھی ایک خطبے میں بیان کر چکا ہوں کہ جب مدینے میں کسی سردار کے
پاس کوئی شخص پناہ کا طلب گار ہو تا تو اسے یہ کہا جاتا تھا کہ اس پہاڑ پر جیسے مرضی چڑھ۔یعنی اب تو امن میں ہے، جس
طرح مرضی رہ اور تو اس حالت میں لوٹ جا کہ تو فراخی محسوس کر، کوئی تنگی نہیں اب تجھے اور کسی چیز کا خوف نہ کھا اور وہ
لوگ جو پناہ دینے والے تھے وہ قواقلہ کے نام سے مشہور تھے۔تاریخ لکھنے والے ابن ہشام یہ کہتے ہیں کہ ایسے سردار جب کسی کو پناہ دیتے تو اسے ایک تیر دے کر کہتے اس تیر کو
لے کر اب جہاں مرضی جا۔حضرت نعمان کے داد اثعلبہ بن دعد کو قوقل کہا جاتا تھا۔پناہ دینے والوں میں سے تھے۔اسی طرح
خزرج کے سردار غنم بن عوف کو بھی قوقل کہا جاتا تھا۔اسی طرح حضرت عبادہ بن صامت بھی قوقل کے لقب سے مشہور
خطبات مسرور جلد 17
497
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
تھے۔بنو سالم بنو غنم اور بنو عوف بن خزرج کو بھی قواقلہ کہا جاتا تھا۔بنو عوف کے سردار حضرت عبادہ بن صامت تھے۔حضرت نعمان بن مالک غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے اور غزوہ احد میں شہید ہوئے۔انہیں
صفوان بن امیہ نے شہید کیا تھا۔ایک دوسری روایت کے مطابق حضرت نعمان بن مالک کو ابان بن سعید نے شہید
کیا تھا۔حضرت نعمان بن مالک حضرت مُجدِّر بن زیاد اور حضرت عبادہ بن حِسّحاس کو غزوۂ احد کے موقع پر
ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا تھا۔الطبقات الكبرى لا بن سعد الجزء الثالث صفحه414 النعمان بن مالك، دارالکتب العلمية بيروت لبنان
2012ء)(اسد الغابه جلد 3 صفحه 158-159 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2008ء) (السيرة النبوية لابن هشام
صفحه 560 ذِكْرُ مَن اسْتُشْهِدَ بِأُحُدٍ مِنْ الْمُهَاجِرِين صفحه 468 الانصار ومن معهم ، دار الكتب العلميه بيروت
2001)(عمدة القاری جلد 14 صفحه 182 مطبوعه دار احياء التراث العربي بيروت 2003ء)
حضرت نعمان بن مالک نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غزوۂ احد کے لیے نکلتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کے عبد اللہ بن ابی بن سلول سے مشورہ کے وقت عرض کیا کہ یارسول اللہ ! بخدا میں جنت میں ضرور داخل ہوں
گا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ کیسے ؟ تو حضرت نعمان نے عرض کیا اس وجہ سے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور میں لڑائی سے ہر گز نہ بھاگوں گا۔اس پر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے سچ کہا۔چنانچہ وہ اسی روز شہید ہو گئے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الخامس صفحه 322 "النعمان بن مالك الخزرجی“ دارالکتب العلميه
بيروت لبنان 2008ء)
خالد بن ابو مالک جعدی روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کی کتاب میں یہ روایت پائی کہ
حضرت نعمان بن قوقل انصاری نے دعا کی تھی کہ مجھے تیری قسم اے میرے رب ! ابھی سورج غروب نہیں
ہو گا کہ میں اپنے لنگڑے پن کے ساتھ جنت کی سرسبزی میں چل رہا ہوں گا۔چنانچہ وہ اسی روز شہید ہو گئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے اس کی دعا قبول کر لی کیونکہ میں نے اسے دیکھا، یہ کشفی رنگ میں
اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا آپ نے فرمایا کہ میں نے اس کو دیکھا کہ وہ جنت میں چل رہا تھا اور
اس میں کسی قسم کا لنگڑ اپن یا لڑ کھڑاہٹ نہیں تھی۔(معرفة الصحابة لابی نعیم جلد 04 صفحه 317 ، النعمان بن قوقل الانصاري، دار الكتب العلمية بيروت 2002)
حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم
خیبر میں تھے جبکہ صحابہ اسے فتح کر چکے تھے۔میں نے کہا یار سول اللہ ! مجھے بھی حصہ دیں۔سعید بن عاص کے ایک
بیٹے نے کہا کہ یارسول اللہ ! اسے حصہ نہ دیں۔حضرت ابوہریرہ نے کہا کہ یہ نعمان بن قوقل کا قاتل ہے۔ابن سعید بن عاص نے کہا کہ اس پر تعجب ہے ہم پر اکڑتا ہے۔ابھی ضان پہاڑی، جو تہامہ کے علاقہ میں
ہے اور حضرت ابوہریرہ کے قبیلے دوس کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے کہتے ہیں اس کی چوٹی پر سے بکریاں چراتا
ہمارے پاس آگیا ہے اور مجھ پر عیب لگاتا ہے کہ میں نے ایک مسلمان مرد کو قتل کر دیا تھا۔پھر وہ کہنے لگا کہ جس کو
خطبات مسرور جلد 17
498
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
اللہ نے میرے ہاتھ سے عزت دی اور مجھے اس کے ہاتھوں رسوا نہیں کیا۔بڑا ہو شیاری سے بیان دیا۔سفیان کہتے تھے
کہ میں نہیں جانتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حصہ دیا یا نہیں۔(صحيح البخارى كتاب الجهاد والسير بَابُ الكَافِرِ يَقْتُلُ المُسْلِمَ۔حدیث 2827 ) ( معجم البلدان جلد
2 صفحه (223)
حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضرت نعمان بن قوقل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں
نے پوچھا یار سول اللہ ! اگر میں فرض نمازیں ادا کروں اور رمضان کے روزے رکھوں اور حرام چیزوں کو حرام قرار دوں اور
حلال چیزوں کو حلال قرار دوں اور اس پر کچھ بھی زیادہ نہ کروں تو کیا میں جنت میں داخل ہو جاؤں گا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا۔ہاں۔اس پر انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم !میں اس پر کچھ بھی زیادہ نہ کروں گا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 23 صفحه 78 مسند جابر بن عبد الله حدیث ،14747، مؤسسة الرسالة 2008ء)
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نعمان بن قوقل مسجد میں داخل ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جمعہ کے روز خطبہ ارشاد فرمارہے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا اے نعمان ! دور کعتیں ادا کرو۔یہ
جمعہ کی جو سنتیں ہیں ان کا بھی مسئلہ اس میں بیان کیا گیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے
تھے ، آپ نے انہیں کہا کہ دور کعتیں ادا کرو اور ان میں اختصار سے کام لو۔مختصر طور پر جمعہ کی سنتیں پہلے پڑھ لو۔خطبہ شروع ہو گیا ہے دور کعت ادا کرو اور مختصر پڑھو۔پھر آپ نے فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی آئے اور امام خطبہ
دے رہا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ دور کعت نماز پڑھے اور وہ دونوں رک
رکعتیں ہلکی ہوں۔(معرفة الصحابة لابي نعيم جلد 04 صفحه 317، النعمان بن قوقل الانصاري، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
پھر جن صحابی کا اس وقت ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت خبیب بن عدی انصاری۔حضرت حبیب بن عدی
انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو جخجبى بن عوف سے تعلق رکھتے تھے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جزء 1 صفحه 681 ، 'خُبَيْب بن عدی، دار الفكر 2003ء)
حضرت عمیر بن ابو وقاص نے جب ملنے سے مدینے ہجرت کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے
اور حضرت خبیب بن عدی کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔(عيون الاثر جلد اول صفحه 232 ذكر المؤاخات دار القلم بيروت، 1993ء)
حضرت خبیب بن عدی غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور انہوں نے اس جنگ میں حارث بن عامر کو قتل
کیا تھا۔غزوہ بدر میں مجاہدین کے اسباب کی نگرانی ان کے سپرد تھی۔(سیر الصحابہ جلد 3 حصہ چہارم صفحہ 309 ادارہ اسلامیات لاہور )
حضرت خبیب بن عدی چار ہجری میں واقعہ کر جیع میں شامل تھے۔حضرت خبیب بن عدی اور
حضرت زید بن دشتہ کو مشرکین نے قید کر لیا اور انہیں مکہ ساتھ لے گئے اور کتے پہنچ کر ان دونوں صحابہ کو فروخت
کر دیا گیا۔حارث بن عامر کے بیٹوں نے حضرت حبیب کو خریدا تا کہ وہ اپنے باپ حارث کے قتل کا بدلہ لے سکیں
جسے بدر کے روز حبیب نے قتل کیا تھا۔ابن اسحاق کے مطابق مجیر بن ابوراهاب تمیمی نے حضرت حبیب کو خریدا تھا
خطبات مسرور جلد 17
499
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
جو حارث کی اولاد کا حلیف تھا۔اس سے حارث کے بیٹے عقبہ نے حضرت حبیٹ کو خرید اتھا تا کہ اپنے باپ کے قتل کا
بدلہ لے سکے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ عقبہ بن حارث نے حضرت خبیب کو بنو نجار سے خرید اتھا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابو اهاب، عکرمہ بن ابو جہل، اخنس بن شریف، عبیدہ بن حکیم، امیہ بن ابو عتبہ
حضرمی کے بیٹوں نے اور صفوان بن امیہ نے مل کر حضرت حبیب کو خریدا تھا۔یہ سب وہ افراد تھے جن کے آباء
غزوہ بدر میں قتل کیے گئے تھے۔ان سب نے حضرت حبیب کو خرید کر عقبہ بن حارث کو دے دیا تھا جس نے انہیں
اپنے گھر میں قید کر لیا تھا۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جزء 2 صفحه 23 تا 25 ، خُبيب بن عدى دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
(سیرت خاتم النبیین صفحه 513)
بخاری میں واقعہ کر جمیع کی بابت کچھ تفصیلات یوں بیان ہوئی ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس آدمیوں کا ایک دستہ حالات معلوم کرنے کے لیے بھیجا اور
عاصم بن ثابت انصاری کو جو عاصم بن عمر بن خطاب کے نانا تھے اس کا امیر مقرر کیا۔یہ لوگ چلے گئے۔جب هَدَأَه
مقام پر پہنچے جو عسفان اور ملے کے درمیان ہے تو ان کے متعلق کسی نے بنو لحیان کو خبر کر دی جو ھذیل قبیلے کا ایک
حصہ ہے۔یہ خبر سن کر بنو لحیان کے تقریباً دو سو آدمی جو سب کے سب تیر انداز تھے نکل کھڑے ہوئے اور ان کے
قدموں کے نشانوں پر ان کے پیچھے پیچھے گئے۔یہاں تک کہ انہوں نے وہ جگہ دیکھ لی، وہاں تک پہنچ گئے جہاں انہوں
نے کھجوریں کھائی تھیں۔جہاں یہ دس آدمی رکے تھے اور کھجوریں کھائی تھیں جو مدینے سے بطور زاد راہ کے لے کے
آئے تھے، سفر کے کھانے پینے کا سامان لے کے آئے تھے ، تو وہاں بیٹھ کر انہوں نے کھجوریں کھائی تھیں۔وہاں
کھجوروں کی گٹھلیاں پھینکیں تو انہیں دیکھ کر انہوں نے کہا کہ یہ یثرب کی کھجوریں ہیں ، مدینے کی کھجوریں ہیں اور پھر
وہ قدموں کے نشان پر ان کے پیچھے پیچھے چلے گئے۔جب عاصم اور ان کے ساتھیوں نے ان کو آتے دیکھا تو انہوں نے ایک ٹیلے پر پناہ لے لی۔ان لوگوں نے
ان کو گھیر لیا اور ان سے کہنے لگے کہ نیچے اتر آؤ اور تم اپنے آپ کو ہمارے سپر د کر دو اور ہماری طرف سے تمہارے
لیے یہ عہد ہے کہ ہم تم میں سے کسی کو بھی قتل نہیں کریں گے۔عاصم بن ثابت جو اس دستے کے امیر تھے بولے کہ
یقیناً اگر میں اپنے آپ کو سپر د کروں گا تو آج کا فر کی امان پر ٹیلے سے اترنا ہو گا اور میں کافر کی امان پر ٹیلے سے نہیں
اتروں گا۔پھر انہوں نے دعا کی کہ اے اللہ ! اپنے نبی کو ہمارے متعلق خبر کر دے۔ان لوگوں نے اس پر تیر چلائے
اور عاصم کو سات آدمیوں سمیت مار ڈالا۔یہ دیکھ کر تین آدمی عہد و پیمان پر اعتماد کرتے ہوئے، ان کی باتوں پر اعتماد
کرتے ہوئے ان کے پاس نیچے آگئے۔ان میں حبیب انصاری اور ابن دشتہ اور ایک اور شخص تھے۔جب یہ نیچے آگئے تو
کافروں نے ان کو قابو کر لیا۔انہوں نے اپنی کمانوں کی تندیاں کھولیں اور ان کی مشکیں کسیں، اس سے ان کو باندھ دیا۔تیسرا شخص کہنے لگا کہ یہ پہلا دعا ہے۔بخدا میں تمہارے ساتھ نہیں جاؤں گا۔میرے لیے ان لوگوں میں راحت بخش
نمونہ ہے جو شہید ہوئے۔میں تو یہیں ہوں۔شہید کرنا ہے تو کرو۔انہوں نے اسے کھینچا اور کشمکش کی کہ وہ کسی طرح
خطبات مسرور جلد 17
500
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
ان کے ساتھ جائیں مگر وہ نہ مانے۔آخر انہوں نے ان کو مار ڈالا اور حبیب اور ابن رشتہ کو پکڑ کر لے گئے اور جا کر سکتے
میں ان کو بیچ دیا۔یہ جنگ بدر کے بعد کا واقعہ ہے اور حبیب کو بنو حارث بن عامر بن نوفل بن عبد مناف نے خرید لیا
اور حبیب ہی تھے جنہوں نے حارث بن عامر کو بدر کے دن قتل کیا تھا۔حبیب ان کے پاس قید رہے۔ابن شہاب کہتے تھے کہ عبید اللہ بن عیاض نے مجھے بتایا کہ حارث کی بیٹی نے ان سے ذکر کیا کہ جب
انہوں نے اتفاق کر لیا کہ انہیں مار ڈالیں گے۔جنہوں نے ان کو خرید کر قیدی بنایا تھا وہ اس بات پر متفق ہو گئے کہ
اب ان کو قتل کر دینا ہے، شہید کر دینا ہے تو حبیب نے اسی قید کے دوران میں ایک دن ان سے استر امانگا کہ اسے
استعمال کریں۔یہ بڑا مشہور واقعہ بیان کیا جاتا ہے۔چنانچہ اس نے استرا دے دیا۔حارث کی بیٹی کہتی ہے کہ اس
وقت میری بے خبری کی حالت میں میرا ایک بچہ نبیب کے پاس آیا اور انہوں نے اس کو لے لیا۔اس نے کہا کہ میں
نے حبیب کو دیکھا کہ وہ بچے کو اپنی ران پر بٹھائے ہوئے ہے اور استرا ان کے ہاتھ میں ہے۔میں یہ دیکھ کر اتنا
گھبرائی کہ حبیب نے گھبراہٹ کو میرے چہرے سے پہچان لیا اور بولے تم ڈرتی ہو کہ میں اسے مار ڈالوں گا۔میں تو
ایسا نہیں ہوں کہ یہ کروں۔حارث کی بیٹی کہا کرتی تھی کہ بخدا میں نے کبھی ایسا قیدی نہیں دیکھا جو ٹیب سے بہتر
ہو۔پھر کہنے لگی کہ اللہ کی قسم ! میں نے ایک دن ان کو دیکھا کہ خوشه انگور ان کے ہاتھ میں تھے ، انگوروں کا ایک گچھا
ان کے ہاتھ میں تھا اور وہ اس سے انگور کھا رہے تھے اور وہ زنجیر میں جکڑے ہوئے تھے اور ان دنوں گنے میں کوئی
پھل بھی نہ تھا۔کہتی تھیں کہ یہ اللہ کی طرف سے رزق تھا جو اس نے حبیب کو دیا۔جب ان لوگوں کو حرم سے باہر
لے گئے کہ ایسی جگہ قتل کریں جو حرم نہیں ہے تو حبیب نے ان سے کہا مجھے اجازت دو کہ میں دور کعتیں نماز پڑھ
لوں اور انہوں نے ان کو اجازت دے دی تو انہوں نے دور کعتیں پڑھیں اور کہنے لگے مجھے یہ گمان نہ ہو تا کہ تم یہ
خیال کرو گے کہ میں اس وقت جس حالت میں نماز میں ہوں گھبراہٹ کا نتیجہ ہے، مجھے کوئی مرنے کی گھبراہٹ ہے
تو میں ضرور یہ نماز لمبی پڑھتا۔پھر انہوں نے اپنے خدا سے دعا کرتے ہوئے یہ کہا کہ اے اللہ ! ان کو ایک ایک کر
کے ہلاک کر۔جب ان کو شہید کرنے لگے اس وقت انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ اے اللہ ! ان کو ایک ایک کر کے
ہلاک کر۔پھر حضرت حبیب نے یہ شعر بھی پڑھے کہ
وَلَسْتُ أَبَالِي حِيْنَ أَقْتَلُ مُسْلِمًا
عَلَى أَي شِيِّ كَانَ لِلَّهِ مَصْرَعِي
وَذَالِكَ فِي ذَاتِ الْإِنْهِ وَانْ يَّشَأْ
يُبَارِكْ عَلَى أَوْصَالِ شِلْوِ مُمَزِّعِ
کہ جبکہ میں مسلمان ہونے کی حالت میں مارا جارہا ہوں مجھے پروا نہیں کہ کس کروٹ اللہ کی خاطر گروں گا اور
میرا یہ گرنا اللہ کی ذات کے لیے ہے اور اگر وہ چاہے تو ٹکڑے کیے ہوئے جسم کے جوڑوں کو برکت دے سکتا ہے۔علامہ حجر عسقلانی جو بخاری کے شارح ہیں وہ غزوہ رجیع کے تحت ایک حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں کہ
حضرت خبیب نے شہادت کے وقت یہ دعا مانگی کہ اللهُمَّ أَحْصِهِمْ عَدَدًا۔کہ اے اللہ ! ان دشمنوں کی گنتی کو شمار کر
خطبات مسرور جلد 17
501
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
رکھ۔یہ جو میرے دشمن ہیں ان کو گنتی کرلے تاکہ ان سے بدلہ لے سکے اور ایک دوسری روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں
که وَاقْتُلْهُمْ بَدَا وَلَا تُبْقِ مِنْهُمْ أَحَدًا اور انہیں چن چن کر قتل کر اور ان میں سے کسی ایک کو بھی باقی نہ چھوڑ۔(بخاری کتاب المغازی باب هل يستاسر الرجل؟۔حدیث 3045)
(فتح الباری شرح صحیح البخاری للامام ابن حجر عسقلانی جزء 7 صفحہ 488 قدیمی کتب خانہ مقابل آرام باغ کراچی)
بہر حال انہوں نے نفل پڑھے اور آخر حارث کے بیٹے عقبہ نے حضرت حبیب بن عدی کو وہاں جا کے پھر
حبیب کو قتل کر دیا، شہید کر دیا اور ایک اور روایت بخاری میں ہے اس کے مطابق حضرت خُبیب کو ابو سَروَعَہ نے
قتل کیا تھا اور یہ حبیب ہی تھے جنہوں نے ہر ایسے مسلمان کے لیے دور کعت پڑھنے کی سنت قائم کی جو اس طرح
باندھ کر مارا جائے۔اللہ نے عاصم بن ثابت کی دعا جس دن وہ شہید ہوئے وہ قبول فرمائی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے
صحابہ کو بتایا جو پہلے ذکر ہو چکا ہے عاصم بن ثابت نے دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر کر دے
جو اس قافلے کے لیڈر تھے جن میں حضرت حبیب بھی شامل تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو بتایا
کہ جو ان لوگوں کے ساتھ واقعہ ہوا ہے اور جو انہیں تکلیف پہنچی تھی اور جب کفار قریش کو بعض لوگوں نے بتایا کہ
عاصم قتل کیے گئے ہیں تو انہوں نے عاصم کی طرف کچھ آدمیوں کو بھیجا کہ ان کی لاش میں سے ایسا حصہ لائیں کہ
جس سے وہ پہچانے جائیں۔عاصم نے بدر کے دن ان کے بڑے بڑے لوگوں میں سے ایک شخص کو قتل کیا تھا تو عاصم
کی لاش پر بھڑوں کا ایک جھنڈ بھیجا گیا۔اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا جو سائبان کی طرح اس کے اوپر چھایا رہا اور ان کی
لاش کو کفار کے بھیجے ہوئے آدمی کچھ نقصان نہ پہنچا سکے اور ان سے بچا لیا، وہ کوئی ٹکڑہ نہ کاٹ سکے۔(صحيح البخارى كتاب المغازی باب غزوه الرجيع و رعل و ذكوان و بئر معونه حدیث 4086-4087)
حضرت حبیب کو جب شہید کیا جانے لگا تھا تو اس وقت انہوں نے یہ بھی دعامانگی کہ اے اللہ !میرے پاس کوئی
ذریعہ نہیں کہ تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تک سلام پہنچا سکوں پس تو خود میری طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو
سلام پہنچا دے۔جب حضرت خبیب قتل کیے جانے کے لیے تختہ پر چڑھے تو پھر دعا کی۔کہتے ہیں کہ ایک مشرک
نے جب یہ دعاسنی کہ اللهمَّ أَحْصِهِمْ عَدَدًا وَاقْتُلُهُمْ بَدَدًا کہ یعنی اے اللہ ! ان کی گنتی کو شمار کر رکھ اور ان کو
چن چن کر قتل کر تو وہ خوف سے زمین پر لیٹ گیا۔کہتے ہیں کہ ابھی ایک سال نہیں گزرا تھا کہ سوائے اس شخص کے جو زمین
پر لیٹ گیا تھا حضرت حبیب کے قتل میں شریک تمام لوگ زندہ نہ رہے، سب ختم ہو گئے۔حضرت معاویہ بن ابو سفیان
بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ اس موقعے پر موجود تھا۔جب میرے والد نے حضرت خبیب کی دعا
سنی تو وہ مجھے زمین پر گرانے لگے۔اور بھی کچھ لوگ ہوں گے بہر حال پہلی روایت ہے ، ایک دوسری روایت یہ بھی
ہے۔عروہ بیان کرتے ہیں مشرکین میں سے جو اس موقعے پر موجود تھے ان میں ابو اھاب، اخنس بن شریق،
عبیدہ بن حکیم اور امیہ بن عقبہ شامل تھے۔وہ یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ جبرائیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات مسرور جلد 17
502
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
کو اس واقعے کی خبر دی جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو بتایا۔صحابہ کہتے ہیں کہ اس دن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور آپ نے فرمایا، مجلس لگی ہوئی تھی بیٹھے ہوئے تھے آپ نے فرمایا
وَعَلَيْكَ السَّلامُ يَا حُبَيْب کہ اے حبیب تجھ پر خدا کی سلامتی ہو اور قریش نے انہیں قتل کر دیا ہے۔(فتح الباری شرح صحیح البخاری للامام ابن حجر عسقلانی جزء 7 صفحہ 488 قدیمی کتب خانہ مقابل آرام باغ کراچی حدیث نمبر 4086)
آپ نے یہ بھی فرمایا۔تو اللہ تعالیٰ نے سلام پہنچانے کا انتظام کر دیا۔یہ شرح صحیح بخاری کی ہے اس میں یہ لکھا ہے۔حضرت حبیب کو جب شہید کر دیا گیا تو مشرکین نے ان کا چہرہ قبلے کے علاوہ دوسری طرف کر دیا لیکن
ان مشرکین نے حضرت حبیب کا چہرہ تھوڑی دیر بعد دوبارہ دیکھا تو وہ قبلہ رخ تھا۔وہ لوگ بار بار حضرت خبیب کے
منہ کو دوسری طرف پھیرتے تھے لیکن اس میں کامیاب نہ ہو سکے چنانچہ مشرکین نے انہیں اسی حال پر چھوڑ دیا۔(الاصابة في تمييز الصحابه جزء 2 صفحه 227 ، خُبيب بن عدى، دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
ایک اور روایت میں یہ بھی ہے کہ قریش نے حبیب کو ایک درخت کی شاخ سے لٹکا دیا اور پھر نیزوں کی
چو کیں دے دے کر قتل کیا۔اس مجمعے میں ایک شخص سعید بن عامر بھی شریک تھا۔یہ شخص بعد میں مسلمان ہو گیا
اور حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت تک اس کا یہ حال تھا کہ جب کبھی اسے ٹھیٹ کا واقعہ یاد آتا تھا تو اس پر غشی طاری ہو
جاتی تھی ظلم کرنے والوں میں یہ شامل تھا بعد میں مسلمان ہو گیا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین صفحہ 515 516)
ان کے حوالے سے کچھ واقعات اور بھی ہیں۔اب یہ آئندہ بیان ہوں گے۔اس وقت ایک تو میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ شعبہ تاریخ احمدیت جو ہے انہوں نے اپنی ایک ویب سائٹ
شروع کی ہے اور اردو اور انگریزی دونوں زبانوں پر مشتمل ہے جس میں تاریخ احمدیت اور سیرت و سوانح سے
متعلق جماعتی جو طبع شدہ مواد ہے وہ دیا جارہا ہے مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خلفائے احمدیت، اصحاب احمد ،
شہدائے احمدیت ، درویشان قادیان، مبلغین سلسلہ اور دیگر بزرگانِ سلسلہ کی سیرت و سوانح سے متعلق کتب ہیں،
مقالہ جات ہیں ، مضامین ہیں ، یاد گار تصاویر ہیں ، تاریخ احمدیت کی جتنی جلدیں اب تک شائع ہو چکی ہیں وہ تمام
جلدیں ، ذیلی تنظیموں ، ممالک اور شہروں کی جماعتی تاریخیں ہیں، بزرگان سلسلہ کی قلمی تحریرات ہیں ، بعض
تبرکات کی تصاویر ہیں، اخبارات اور رسائل کے اہم اور نادر تراشے ہیں۔تحقیقی اور تاریخی مضامین دیے گئے ہیں، اہم جماعتی تقاریب اور جماعتی عمارات مثلاً مساجد اور مشن ہاؤسز،
مرکزی ادارہ جات، تعلیمی ادارہ جات، ہسپتال، ڈسپنسریز، گیسٹ ہاؤسز وغیرہ کی تصاویر ہیں ان کا حتی الوسع تعارف
دیا گیا ہے۔یوٹیوب کے ایک ویڈیو چینل کے ذریعے ایم ٹی اے کی بعض نادر ڈاکیومنٹریز وغیرہ بھی دی گئی ہیں۔اس
ویب سائٹ میں جماعت احمدیہ کے ابتدا سے اب تک کے اہم تاریخی واقعات پر مشتمل timeline بھی دی جارہی
ہے۔تو ان شاء اللہ جمعے کے بعد میں اس ویب سائٹ کو لانچ بھی کر دوں گا۔دوسری ایک افسوسناک خبر ہے کہ ہمارے پرانے مشنری صفی الرحمن خورشید صاحب جو افریقہ میں بھی
اور جگہوں پر بھی مبلغ رہے ہیں اور پھر نصرت آرٹ پریس کے مینیجر تھے۔ابن حکیم حفیظ الرحمن سنوری صاحب۔
خطبات مسرور جلد 17
503
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
16 ستمبر کو 75 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے وفات پاگئے تھے۔اإِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کا میں جنازہ
غائب ابھی پڑھاؤں گا۔آپ حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نواسے تھے۔صفی الرحمن خورشید صاحب کے والد بھی واقف زندگی تھے اور حضرت مصلح موعود کی ہدایت پر سندھ کی زمینوں پر
انہوں نے خدمات انجام دیں۔صفی الرحمن صاحب کی ابتدائی تعلیم ربوہ میں تھی۔پھر ان کی والدہ نے ایک خواب
دیکھی جس کی بنا پر 1961ء میں یہ جامعہ احمد یہ ربوہ میں داخل ہوئے اور 1970ء میں شاہد کی ڈگری حاصل کی۔ان
کی دو بیویاں تھیں۔پہلی بیوی سے ان کی ایک بیٹی اور دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں ہے۔ان
کی بیٹی بھی یہیں رہتی ہیں،
روشن آرا، جمیل احمد صاحب کی اہلیہ ہیں۔جامعہ پاس کرنے کے بعد صفی الرحمن صاحب کچھ عرصہ ربوہ میں مرکزی
دفاتر میں رہے۔اس کے بعد چکوال میں مربی رہے اور وہاں ایک سال تک صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
حضرت حکیم عبد اللہ صاحب کے ساتھ مل کر انہوں نے خدمت کی توفیق پائی۔1972ء میں ان کو سیر الیون بھیج دیا گیا اور کہتے ہیں کہ افریقہ روانگی کے وقت حضرت خلیفۃ المسیح الثالث
نے یہ ہدایت فرمائی کہ افریقین سے محبت کرتے رہنا اور کہتے ہیں کہ اس نصیحت کو میں نے پلے باندھا۔پھر ایک دفعہ
انہوں نے خدا تعالیٰ کی نصرت کا اپنا ایک واقعہ بیان کیا۔کہتے ہیں کہ سیر الیون میں دور دراز کے علاقے میں لمبا پیدل
اور کشتی پر سفر کر کے شام کے وقت ایک آبادی میں پہنچے اور ایک بوڑھے افریقن احمدی بھی ان کے ساتھ تھے۔وہاں پہنچے تو گاؤں کا چیف وہاں موجود نہیں تھا لہذا ان کے جو اصول ہیں، روایات ہیں اس کے مطابق چیف امام کے
پاس گئے۔چیف امام نے بات سننے سے انکار کر دیا اور گاؤں سے نکال دیا۔رات ہو رہی تھی، کوئی ٹھکانہ نہیں
تھا۔واپس چل پڑے۔تھوڑی دور گاؤں سے جنگل کا علاقہ شروع ہو جاتا تھا اور وہاں ایسا علاقہ تھا جہاں سمندر کی یا دریا
کی، پانی کی لہریں بھی آجایا کرتی تھیں۔کہتے ہیں ہم چل رہے تھے، بڑے پریشان تھے تو ایسے وقت میں ایک طرف
سے ایک آدمی نے آواز دی جو اونچی جگہ پر بیٹھا ہوا تھا اور پھر اس نے ہمیں اپنے جھونپڑے میں پناہ دے دی۔کچھ
دیر کے بعد پھر کچھ آوازیں آنا شروع ہو ئیں ، لوگ بلا رہے تھے ہمیں اور قریب آئے تو پتا لگا کہ کہہ رہے تھے کہ
چیف امام نے تمہیں واپس بلایا ہے کیونکہ جب سے اس نے تمہیں نکالا ہے تمہارے جاتے ہی اس کے سر میں شدید
درد شروع ہو گئی ہے۔اس پر اس نے کہا ہے کہ بلا کے لاؤ شاید ان کی وجہ سے میرے سر میں درد ہے۔بہر حال یہ واپس گئے ، اس نے سارے گاؤں والوں کو جمع کیا اور کہتے ہیں وہاں رات کو ہم نے تبلیغ کی۔دس بارہ لوگوں نے احمدیت قبول کرلی اور کہتے ہیں چیف امام کی سر درد کے لیے ہم نے سورہ فاتحہ کا دم کیا تو وہ بھی اللہ کے
فضل سے ٹھیک ہو گیا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے خود ان کی رہائش کا بھی انتظام کر دیا اور نہ صرف یہ بلکہ بیعتیں بھی عطا
فرما دیں۔وہاں ان کو سیر الیون میں پرنٹنگ پریس جاری کرنے کا شروع کرنے کا بھی موقع ملا۔حضرت خلیفة المسیح الثالث
نے وہاں خاص مشینیں بھجوائیں جو وہاں لگائی گئیں۔اس زمانے میں پہلے وہاں پر یس کامیاب نہیں ہو رہے تھے۔بہر حال انہوں نے اس کو بڑی کامیابی سے چلایا اور حضرت خلیفۃ المسیح الثالث اس پر میس کی وجہ سے ان کی کافی تعریف
خطبات مسرور جلد 17
504
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019
کیا کرتے تھے۔پھر اس کے بعد ان کا تقرر نائیجیریا میں ہو گیا۔وہاں بھی انہوں نے جماعت کا پر لیس جاری کیا اور بڑی
کامیابی سے چلایا بلکہ اس دوران میں ایک حادثہ بھی پیش آیا کہ کام کرتے کرتے پریس کی مشین میں آکے ان کی ایک
انگلی کٹ گئی، اور بڑا علاج کرایا لیکن ٹھیک نہیں ہوتی تھی۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کو جب پتالگا تو آپ نے ان کو
کہا کہ لندن آکر علاج کرواؤ اور پھر اللہ کے فضل سے یہ ٹھیک بھی ہو گئی۔پھر رقیم پر لیں جب یہاں قائم ہونا تھا۔یہ
یہاں تھے۔حضرت خلیفة المسیح الرابع نے فرمایا کہ تم یہاں پر پریس لگانے کی کوشش کرو اور جو کمیٹی تشکیل دی اس
میں مصطفیٰ ثابت صاحب اور مبارک ساقی صاحب بھی شامل تھے۔اس میں ان کو بھی شامل کیا اور پھر یہاں اس
وقت سے پریس بھی اللہ کے فضل سے چل رہا ہے۔سترہ سال ان کو افریقہ کے ممالک میں سیر الیون اور نائیجیریا میں خدمت کی توفیق ملی۔پھر 1988ء میں
حضرت خلیفة المسیح الرابع نے دورہ افریقہ کے دوران ان
کو فرمایا کہ کیمرون جاؤ، وہاں جماعت شروع کرو۔چنانچہ
بڑی مشکلوں سے ان کو ویزہ ملا۔یہ وہاں گئے اور ایک ماہ تک کیمرون میں رہے اور وہاں تبلیغ کے مواقع بھی پیدا ہو
گئے۔ریڈیو پر آپ کے انٹرویو شائع ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے دورے کے دوران ایک خاندان نے بیعت کی
توفیق بھی پائی۔1988ء میں یہ واپس پاکستان آگئے۔پھر لاہور میں بطور مربی خدمت کی توفیق پائی۔یہاں بھی مختلف
مواقع پر جلسے پر آیا کرتے تھے۔پرائیویٹ سیکرٹری کے دفتر میں خدمات بجالاتے رہے مختلف۔1991ء سے نصرت
آرٹ پر یس کے مینیجر کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔پھر کچھ عرصے سے سٹروک (stroke) کی وجہ سے بیمار
تھے تو انہوں نے ریٹائر منٹ بھی لے لی۔اللہ تعالیٰ ان سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے درجات بلند کرے اور ان کی ایک بیٹی ہے اس کو بھی
صبر اور حوصلہ عطا فرمائے، اہلیہ کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 اکتوبر 2019، جلد 26 شماره 61 صفحہ 05ت10)