بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 17
603
47
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 22/ نومبر 2019ء بمطابق 22 / نبوت 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن (سرے) یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
بدری صحابہ کے ذکر میں آج میں حضرت مقداد بن اسود یا مقداد بن عمرو کا ذکر کروں گا۔ان کا
اصل نام مقداد بن عمرو ہے حضرت مقداد کے والد کا نام عمر و بن ثعلبہ تھا جو بنی بھراء سے تھے۔البتہ حضرت مقداد
کو اسود بن عبد یغوث کی طرف منسوب کیا جاتا ہے کیونکہ اس نے انہیں بچپن میں اپنا متبنیٰ بنا لیا تھا۔اس لیے
مقداد بن اسوڈ کے نام سے معروف ہو گئے۔(سنن الترمذى كتاب الزهد باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الْمِدْحَةِ وَالْمَدَّا حِيْنَ حديث 2393)
(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 151 باب ذكر هجرة الاولى الى ارض الحبشة مطبوعه دار ابن حزم2009ء)
حضرت مقداد کے والد عمر و بن ثعلبہ قبیلہ بھراء سے تعلق رکھتے تھے جو یمن کے علاقے میں قضائہ کا ایک
قبیلہ تھا۔زمانہ جاہلیت میں ان کے والد عمرو کے ہاتھوں کسی کا قتل ہو گیا جس وجہ سے وہ بھاگ کر حضر موت، جو سمندر
کے کنارے عدن کے شرقی جانب یمن میں ایک علاقہ ہے وہاں چلے گئے اور وہاں کندہ قبیلے کے حلیف بن گئے جس بنا
پر کندی کہلائے جانے لگے۔وہاں ایک خاتون سے عمرو نے شادی کر لی جس سے حضرت مقداد پیدا ہوئے۔جب
مقد اڈ بڑے ہوئے تو ان کا ابو شمر بن حجر کندی سے جھگڑا ہو گیا۔انہوں نے شمر کی ٹانگ تلوار سے کاٹ دی اور پھر مکہ
بھاگ آئے اور اسود بن عبد يغوث کے حلیف بن گئے۔مقداڈ نے اپنے والد کو خط لکھاتو وہ بھی پھر مکہ آگئے۔اسود نے
مقداد کو اپنا متینی بنالیا تھا جس وجہ سے ان کو مقداد بن اسود بھی کہا جانے لگا اور عموماً اس نام سے مشہور ہو گئے لیکن جب
آیت اُدْعُوهُمْ لِبَابِهِمْ (الاحزاب:6) یعنی ان کو ، بچوں کو ، لے پالکوں کو بھی ان کے باپوں کے نام سے پکارو تو
انہیں مقداد بن عمرو کہا جانے لگا لیکن شہرت مقداد بن اسود کے نام سے تھی۔بہر حال اللہ تعالیٰ کا یہی حکم ہے کہ
اُدْعُوهُمْ لِأبَابِهِمْ کہ لے پالکوں کو بھی اور جو کسی کے ساتھ منسوب ہیں، اصل نسب جو ہے وہ باپ کا ہے اس لیے
باپ سے پکارا جانا چاہیے۔حضرت مقداد کی کنیت ابو معبد کے علاوہ ابو اسود، ابو عمر اور ابو سعید بھی بیان کی جاتی ہے۔ایک دفعہ حضرت مقداد اور حضرت عبد الرحمن بن عوف بیٹھے ہوئے تھے۔حضرت عبد الرحمن نے پوچھا
کہ تم شادی کیوں نہیں کرتے ؟ حضرت مقداد نے کہا کہ آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں تو پھر اپنی بیٹی کی شادی مجھ سے کر
دیں۔اس پر حضرت عبد الرحمن شخصے میں آگئے اور انہیں ڈانٹ دیا۔حضرت مقد اڈ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے اس امر کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہاری شادی کرواتا ہوں۔اس کے بعد
خطبات مسرور جلد 17
604
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چا حضرت زبیر بن عبد المطلب کی بیٹی ضباعۃ سے ان کی شادی کروادی۔(شرح الزرقانی جلد 5 صفحه 213 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)(معجم البلدان جلد 2
صفحه 311 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت) (السيرة النبوية لابن هشام صفحه 151 باب ذكر هجرة الاولى
الى ارض الحبشة مطبوعه دار ابن حزم 2009ء) (الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 85 مقداد بن
عمرو دار احياء التراث العربى بيروت لبنان 1996ء) (الاصابة في تمييز الصحابة جلد 6 صفحه 160 المقداد
بن الاسود دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2005ء)
حضرت ضُبائہ حضرت زبیر اور عاتکہ بنت ابی وھب کی بیٹی تھیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی
شادی حضرت مقداد سے جب کروائی تو ان کے ہاں اولاد ہوئی۔ان کے دو بچے پید اہوئے کریمہ اور عبد اللہ۔عبد اللہ
جنگ جمل میں حضرت عائشہ کی طرف سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ضباعۃ کو
خیبر میں سے چالیس وسق کھجوریں عطا کی تھیں۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 8 في النساء ذكر بنات عمومة رسول الله صفحه 38 دارالكتب العلميه
بیروت لبنان 1990ء)
اور یہ تقریباً ڈیڑھ سو من یا کہہ لیں کہ چھ ہزار کلو کے قریب بنتا ہے۔(لغات الحديث جلدچهارم صفحه 487 ’وسق‘۔لغات الحدیث جلد دوم صفحه 648 ’صاع)
حضرت مقداد کے ایک بیٹے کا نام معبد بھی تھا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 6 صفحه 207 معبد بن مقداد، دار الکتب العلميه بيروت لبنان 2005ء)
حضرت مقداد کی بیٹی کریمہ آپ کا حلیہ بیان کرتی ہیں کہ ان کا قد لمبا اور رنگ گند می تھا۔پیٹ بڑا اور سر
میں کثرت سے بال تھے۔وہ اپنی داڑھی کو زرد رنگ لگایا کرتے تھے جو خوب صورت تھی۔نہ بڑی تھی اور نہ چھوٹی
تھی۔آنکھیں سیاہ تھیں اور ابر و باریک اور لمبے تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 87 داراحياء التراث العربي بيروت لبنان 1996ء)
حضرت مقداد کے قبول اسلام کا واقعہ اس طرح ہے۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ
حضرت مقد او ان سات صحابہ میں سے تھے جنہوں نے مکے میں اپنے اسلام کا سب سے پہلے اظہار کیا تھا۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 5 صفحه 243 دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2008ء)
اس کی تفصیل پہلے میں حضرت عمار بن یاسر کے ضمن میں بیان کر چکا ہوں۔حضرت مقداد کی مدینہ کی
طرف ہجرت کے بارے میں آتا ہے کہ حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے مسلمانوں میں حضرت مقداد بھی شامل
تھے۔کچھ عرصے بعد مکہ واپس آگئے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے گئے تو اس
وقت حضرت مقداد ہجرت نہ کر سکے۔پھر وہ گلے میں اس وقت تک رہے جب تک کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت عبیدہ بن حارث کی سر کردگی میں ایک سریہ بھیجا۔حضرت مقداد اور حضرت عتبہ بن غزوان عکرمہ بن ابو جہل
کی کمان میں اس غرض سے لشکر میں شامل ہوئے تھے کہ وہ دونوں موقع پا کر مسلمانوں سے جاملیں گے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 5 صفحه 242 دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2008ء)
خطبات مسرور جلد 17
605
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
اس کی تفصیل بھی میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔تھوڑی سی مختصر جو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے
سیرت خاتم النبیین میں لکھی ہے وہ کچھ بیان کر دیتا ہوں۔وہ اس طرح ہے کہ
" غزوہ وڈ ان سے واپس آنے پر ماہ ربیع الاول کے شروع میں آپ نے اپنے ایک قریبی رشتہ دار
عبيدة بن الحارث مطلبی کی امارت میں ساٹھ شتر سوار مہاجرین کا ایک دستہ روانہ فرمایا۔اس مہم کی غرض بھی قریش
مکہ کے حملوں کی پیش بندی تھی۔" ان کو روکنا تھا " چنانچہ جب عُبيدة بن الحارث اور ان کے ساتھی کچھ مسافت طے
کر کے ثَنِيَّةُ الْمَرَّة کے پاس پہنچے تونا گاہ کیا دیکھتے ہیں کہ قریش کے دو سو مسلح نوجوان عکرمہ بن ابو جہل کی کمان میں
ڈیرہ ڈالے پڑے ہیں۔فریقین ایک دوسرے کے سامنے ہوئے اور ایک دوسرے کے مقابلہ میں کچھ تیر اندازی بھی ہوئی لیکن
پھر مشرکین کا گروہ یہ خوف کھا کر کہ مسلمانوں کے پیچھے کچھ کمک مخفی ہو گی۔کچھ کمک چھپی ہوئی ہو گی ان کے مقابلہ سے
پیچھے ہٹ گیا اور مسلمانوں نے اُن کا پیچھا نہیں کیا۔البتہ مشرکین کے لشکر میں سے دو شخص مقداد بن عمر اور عتبہ بن غزوان،
عکرمہ بن ابو جہل کی کمان سے خود بخود بھاگ کر مسلمانوں کے ساتھ آملے اور لکھا ہے کہ وہ اسی غرض سے قریش
کے ساتھ نکلے تھے کہ موقعہ پاکر مسلمانوں میں آملیں۔کیونکہ وہ دل سے مسلمان تھے مگر بوجہ اپنی کمزوری کے
قریش سے ڈرتے ہوئے ہجرت نہیں کر سکتے تھے اور ممکن ہے کہ اسی واقعہ نے قریش کو بد دل کر دیا ہو اور انہوں
نے اسے بد فال سمجھ کر پیچھے ہٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہو۔تاریخ میں یہ مذکور نہیں ہے کہ قریش کا یہ لشکر جو یقینا کوئی
تجارتی قافلہ نہیں تھا اور جس کے متعلق ابن اسحاق نے جَمْعُ عَظِيمٌ (یعنی ایک بڑا لشکر) کے الفاظ استعمال کیے ہیں
کسی خاص ارادہ سے اس طرف آیا تھا، لیکن یہ یقینی ہے کہ اُن کی نیت بخیر نہیں تھی اور یہ خدا کا فضل تھا کہ مسلمانوں کو
چوکس پا کر اور اپنے آدمیوں میں سے بعض کو مسلمانوں کی طرف جاتا دیکھ کر ان کو ہمت نہیں ہوئی اور وہ واپس لوٹ
گئے۔اور صحابہ کو اس مہم کا یہ عملی فائدہ ہو گیا کہ دو مسلمان رُوحیں قریش کے ظلم سے نجات پاگئیں۔"
(سیرت خاتم النبیین صفحہ 328-329)
مدینہ ہجرت کے وقت حضرت مقداد بن اسود حضرت کلثوم بن ہرم کے گھر ٹھہرے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت مقداد اور حضرت بخبار بن صخر کے مابین مواخات قائم کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت مقداد کو بنو عدیلہ، انصار کے قبیلہ خزرج کی ایک شاخ ہے ان کے محلے میں رہائش کے لیے جگہ عطا فرمائی
تھی۔حضرت اُبی بن کعب نے انہیں اس محلے میں رہنے کی دعوت دی تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 86 داراحياء التراث بيروت لبنان 1996ء)
حدیثوں میں رات کو بکری کا دودھ پینے کا جو ایک واقعہ بیان ہوتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
لیے تین شخص جو دودھ رکھتے تھے اس کا تعلق حضرت مقداد سے ہی ہے۔وہ دودھ بھی ایک صحابی پی گئے۔حضرت مقداد یہ روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے دو ساتھی مدینہ ہجرت کر کے آئے
اور ہمارے کان اور آنکھیں مشقت کی وجہ سے متاثر ہو گئی تھیں۔ہم اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ پر پیش کرنے لگے کہ کسی کے ساتھ ٹھہر جائیں مگر کسی نے ہمیں قبول نہ کیا تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
آئے۔آپ ہمیں اپنے گھر لے گئے تو وہاں تین بکریاں تھیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کا دودھ ہم سب کے لیے
خطبات مسرور جلد 17
606
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
دوہ لیا کرو۔وہ کہتے ہیں کہ ہم دودھ دوہتے اور ہم میں سے ہر شخص اپنا حصہ پی لیتا اور ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے
آپ کا حصہ رکھ دیتے۔وہ کہتے ہیں کہ رات آپ تشریف لاتے اور اتنی آواز میں السلام علیکم کہتے کہ سونے والا بیدار
نہ ہو اور جو جاگ رہا ہو وہ سن لے۔کہتے ہیں کہ پھر آپ مسجد تشریف لے جاتے اور نماز پڑھتے۔پھر اپنے حصے کا
دودھ لیتے اور نوش فرماتے۔کہتے ہیں کہ ایک رات میرے پاس شیطان آیا جبکہ میں اپنا حصہ پی چکا تھا یعنی شیطانی
خیال میرے دل میں آیا۔اس نے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے پاس جاتے ہیں اور انصار آپ کو
تحفہ پیش کرتے ہیں۔آپ کو اس گھونٹ کی یعنی تھوڑے سے دودھ کی جو آپ کے حصے کا ر کھا ہوا تھا کوئی ضرورت
نہیں ہے۔چنانچہ کہتے ہیں میں نے وہ حصہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رکھا ہو اتھا وہ لے کر پی لیا۔جب
وہ میرے پیٹ میں چلا گیا، عربوں کا بیان کرنے کا اپنا ایک طریقہ ہے۔کہتے ہیں میرے پیٹ میں چلا گیا، میں جان
گیا کہ اب اس کے حصول کی کوئی راہ نہیں۔بس یہ اب واپس نہیں آسکتا تو کہتے ہیں کہ شیطان نے مجھے نادم کیا اور کہا
کہ تیرا بر اہو یہ تو نے کیا کیا ! تو نے محمد کے حصے کا دودھ پی لیا ہے۔وہ تشریف لائیں گے اور اسے نہ پائیں گے تو وہ
تیرے خلاف دعا کریں گے اور تو ہلاک ہو جائے گا اور تیری دنیا و آخرت تباہ ہو جائے گی۔شیطان نے ندامت
کیوں کی ؟ حضرت مقداد نے یہ فقرہ کیوں بولا؟ اس لیے کہ شیطان نے یہ وسوسہ آپ کے دل میں ڈالا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے لیے بددعا کریں گے حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو رحمتہ للعالمین ہیں۔اس چھوٹی سی بات پر انہوں نے کیوں دعا کرنی تھی۔تو یہ خیال بھی شیطانی تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تمہارے لیے بد دعا کریں گے۔بہر حال کہتے ہیں یہ خیال میرے دل میں آیا کہ دعا کریں گے تو میں ہلاک ہو جاؤں گا
اور دنیاو آخرت تباہ ہو جائے گی۔کہتے ہیں کہ میرے اوپر ایک چادر تھی جب میں اسے اپنے پاؤں پر ڈالتا تو میر اسر
باہر رہ جاتا اور جب سر پر ڈالتا تو میرے پاؤں باہر نکل جاتے اور مجھے نیند نہ آتی تھی۔میرے دونوں ساتھی تو سو گئے
تھے۔انہوں نے وہ نہیں کیا تھا جو میں نے کیا تھا یعنی وہ دودھ پی لیا تھا۔کہتے ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
تشریف لائے۔آپ نے السلام علیکم کہا جیسے کہا کرتے تھے۔پھر مسجد گئے اور نماز پڑھی یعنی نفل پڑھے۔پھر اپنے
مشروب کی طرف آئے۔دودھ کا جو گلاس رکھا ہوا تھا اس کی طرف آئے۔اس کا ڈھکنا اٹھایا تو اس میں کچھ بھی نہیں
تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان کی طرف سر اٹھایا۔کہتے ہیں میں جاگ رہا تھا۔سب کچھ دیکھ رہا تھا۔مجھے خیال
آیا کہ اب آپ میرے خلاف دعا کریں گے۔یعنی مجھے بددعا دیں گے اور میں ہلاک ہو جاؤں گا۔لیکن آپ نے فرمایا
لَه اللَّهُمَّ أَطْعِمْ مَنْ أَطْعَمَنِي، وَاسْقِ مَنْ سَقَانِی۔یعنی اے اللہ !جو مجھے کھلائے اس کو تو کھلا اور جو مجھے پلائے تو
اس کو پلا۔کہتے ہیں کہ یہ سن کر میں نے اپنی چادر لی۔اپنے اوپر مضبوطی سے اسے باندھا۔جاگ تو میں رہا تھا اور
چھری لے کر باہر گیا کہ یہ جو باہر بکریاں کھڑی ہیں ان میں سے جو سب سے اچھی، موٹی، صحت مند بکری ہے اس کی
طرف چل پڑا کہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ذبح کروں۔کہتے ہیں جب میں وہاں پہنچا تو میں نے دیکھا
کہ اس کے تھن دودھ سے بھرے ہوئے ہیں بلکہ ان سب کے تھن دودھ سے بھرے ہوئے تھے یعنی ساری بکریوں
کے۔پھر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کا ایک برتن لایا۔ان کو خیال بھی نہ ہو تا تھا کہ اس میں دودھ دوہ کر
اس کو بھریں گے۔کہتے ہیں کہ میں نے اس میں دودھ دوہا یہاں تک کہ اس کے اوپر تک جھاگ آگئی، بر تن پورا بھر گیا۔
خطبات مسرور جلد 17
607
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔آپؐ نے فرمایا کیا تم لوگوں نے آج رات اپنے حصے کا
دودھ پی لیا تھا ؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا یار سول اللہ یہ نہ پوچھیں آپ۔آپ یہ دودھ پئیں۔آپ نے پیا پھر مجھے دے
دیا۔میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! اور پئیں۔آپ نے پھر پیا۔پھر مجھے دے دیا۔جب مجھے محسوس ہوا کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سیر ہو گئے ہیں، آپ کا پیٹ بھر گیا ہے۔جتنی آپ کی خوراک تھی اتنا دودھ آپ نے پی لیا ہے اور
یہ بھی مجھے خیال آیا کہ میں نے اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا بھی لے لی ہے۔یہی دعا کی تھی ناں کہ اللہ جو
مجھے پلائے اس کو پلا اور جو مجھے کھلائے اس کو کھلا۔کہتے ہیں اب دودھ بھی پلا دیا تھا اور میں نے دعا بھی لے لی تو میں ہنس پڑا اور میں اتنا ہنسا کہ بے اختیار زمین پر جا
رہا۔یعنی یہاں تک کہ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا۔کہتے ہیں کہ جب آپ نے مجھے ہنستے دیکھا تو اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا۔اسے مقداد ! تیری کوئی شرارت ہے۔آپ نے فرمایا مجھے لگتا ہے تم نے کوئی شرارت کی ہے۔میں نے عرض کیا
یارسول اللہ ! میرے ساتھ یوں ہوا ہے، اور میں نے یہ کیا تھا سارا قصہ سنا دیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت ہے۔یہ بات تو نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتائی تا کہ ہم اپنے دونوں ساتھیوں کو جگالیتے وہ
بھی اس سے پیتے۔رحمت سے حصہ پاتے۔کہتے ہیں میں نے کہا اس کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا
ہے جب آپ نے وہ رحمت پالی اور آپ کے ساتھ میں نے بھی وہ رحمت پالی تو اب مجھے کوئی پروا نہیں کہ لوگوں میں
سے کون اسے حاصل کرتا ہے۔مجھے تو اپنی فکر تھی کیونکہ میں نے ہی وہ جرم کیا تھا۔(صحیح مسلم کتاب الاشربه باب اكرام الضيف وفضل ايثاره حدیث 2055 )
حضرت مقداد نے غزوات بدر، احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ شرکت کی تھی۔حضرت مقد اور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تیر اندازوں میں سے بیان کیے جاتے ہیں۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 86 داراحياء التراث بيروت لبنان 1996ء)
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ غزوہ بدر کے موقع پر میں نے مقداد بن اسوڈ کی بات کا ایک ایسا
منظر دیکھا کہ اگر مجھ کو حاصل ہو جاتا تو مجھے وہ ان تمام نیکیوں سے عزیز تر ہوتا جو ثواب میں اس ایک منظر کے برابر
ہو۔کہتے ہیں ہوا یوں کہ مقداد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جبکہ آپ مشرکوں کے خلاف دعا کر رہے
تھے اور کہنے لگے کہ یارسول اللہ ! ہم اس طرح نہیں کہیں گے جس طرح موسیٰ کی قوم نے کہا تھا کہ
فَاذْهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلا - وَلَكِنَّا نُقَاتِلُ عَنْ يَمِيْنِكَ وَعَنْ شِمَالِكَ وَبَيِّنْ يَدَيْكَ
وَخَلْفَكَ، یعنی جاتُو اور تیر ارب دونوں جا کر لڑو۔نہیں بلکہ ہم تو آپ کے دائیں بھی لڑیں گے بائیں بھی اور آگے
بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی۔میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کا چہرہ چمکنے لگا اور مقداد کی اس بات نے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش کر دیا۔(صحيح البخارى كتاب المغازی باب قول الله تعالى اذ تستغيثون ربكم۔۔۔۔حديث 3952)
سیرت خاتم النبیین میں جنگ بدر کے حوالے سے اس کی کچھ تفصیل اس طرح بیان ہوئی ہے کہ دشمن
کی خبر پا کر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ارادے جاننے کے لیے اور اگر وہ حملہ کرتے ہیں تو ان کے حملے
خطبات مسرور جلد 17
608
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
کو روکنے کے لیے بدر کی طرف روانہ ہوئے تو روحاء کے قریب پہنچ کر آپ نے بسیس اور عدی نامی دو صحابیوں کو
دشمن کی حرکات و سکنات کا علم حاصل کرنے کے لیے بدر کی طرف روانہ فرمایا اور حکم دیا کہ وہ بہت جلد خبر لے کر
واپس آئیں۔روحاء سے آگے روانہ ہو کر جب مسلمان وادگی صفرا کے ایک پہلو سے گزرتے ہوئے رفتران میں پہنچے،
یہ بھی ایک جگہ کا نام ہے جو بدر سے صرف ایک منزل ورے ہے تو اطلاع موصول ہوئی کہ قافلے کی حفاظت کے
لیے قریش کا ایک بڑا جرار لشکر مکہ سے آرہا ہے۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر تمام صحابہ کو جمع کر کے انہیں
اس خبر سے اطلاع دی اور پھر ان سے مشورہ پوچھا کہ اب کیا کرنا چاہیے۔بعض صحابہ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ !
ظاہری اسباب کا خیال کرتے ہوئے تو یہی بہتر ہے کہ قافلہ سے سامنا ہو۔ہم دیکھیں کہ جو تجارتی قافلہ جارہا ہے ان
کی نیت کیا ہے یا وہ کیا چاہتے ہیں ؟ کیونکہ وہ لشکر اگر جنگ کے لیے آ رہا ہے تو اس کے مقابلے کے لیے ہم ابھی پوری
طرح تیار نہیں ہیں۔مگر آپ نے اس رائے کو پسند نہیں فرمایا۔مدینہ سے چلتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اکثر صحابہ کو جو آپ کے ساتھ چلے تھے علم نہیں
تھا کہ ہم جنگ کے لیے جارہے ہیں کیونکہ جنگ کی بھی صورت پیدا ہو سکتی ہے۔بلکہ ان کو یہ تھا کہ ایک قافلہ ہے
اس کو دیکھتے ہیں کہ ان کی نیت کیا ہے ؟ اور پھر اگر انہوں نے کوئی حملہ کیا تو چھوٹا قافلہ ہو گا اس سے لڑلیں گے لیکن
لشکر کا اور باقاعدہ جنگ کا تو مدینہ سے نکلتے ہوئے صحابہ کو خیال بھی نہیں تھا لیکن بہر حال جب آپ نے پوچھا تو بعض
نے کہا کہ لشکر کا مقابلہ تو ہم کر نہیں سکتے اس لیے ہمیں نہیں کرنا چاہیے۔آپ نے اس رائے کو پسند نہیں فرمایا۔دوسری طرف اکابر صحابہ نے یہ مشورہ سنا تو اٹھ اٹھ کر جاں نثارانہ تقریریں کیں اور عرض کیا کہ ہمارے
جان و مال سب خدا کے ہیں۔ہم ہر میدان میں ہر خدمت کے لیے حاضر ہیں۔چنانچہ مقداد بن اسود نے جن کا دوسرا
نام مقداد بن عمرو بھی تھا جو اصل نام ہے۔کہا یارسول اللہ ! ہم موسیٰ کے اصحاب کی طرح نہیں ہیں کہ آپ کو یہ
جواب دیں کہ جاتو اور تیر اخدا جا کر لڑو ہم یہیں بیٹھے ہیں بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ آپ جہاں بھی چاہتے ہیں چلیں ہم
آپ کے ساتھ ہیں۔ہم آپ کے دائیں اور بائیں اور آگے اور پیچھے ہو کر لڑیں گے۔آپ نے یہ تقریر سنی تو آپ
کا چہرہ مبارک خوشی سے تمتمانے لگا مگر اس موقع پر بھی آپ انصار کے جواب کے منتظر تھے اور چاہتے تھے کہ وہ بھی
کچھ بولیں کیونکہ آپ کو یہ خیال تھا کہ شاید انصاریہ سمجھتے ہوں کہ بیعت عقبہ کے ماتحت ہمارا فرض صرف اس قدر
ہے کہ اگر عین مدینہ پر کوئی حملہ ہو تو اس کا دفاع کریں۔چنانچہ باوجود اس قسم کی جاں نثارانہ تقریروں کے جو مہاجر
صحابہ نے کیں آپ یہی فرماتے گئے کہ اچھا پھر مجھے مشورہ دو کہ کیا کیا جاوے۔سعد بن معاذ جو اوس قبیلے کے رئیس
تھے انہوں نے آپ کے منشا کو سمجھا اور انصار کی طرف سے عرض کیا کہ یار سول اللہ ! شاید آپ ہماری رائے پوچھتے
ہیں۔خدا کی قسم !جب ہم آپ کو سچا سمجھ کر آپ پر ایمان لے آئے ہیں تو ہم نے اپنا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں دے دیا
ہے تو پھر اب آپ جہاں چاہیں چلیں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ
مبعوث کیا ہے اگر آپ ہمیں سمندر میں کود جانے کو کہیں تو ہم کو د جائیں گے اور ہم میں سے ایک فرد بھی پیچھے نہیں
رہے گا اور آپ ان شاء اللہ ہم کو لڑائی میں صابر پائیں گے اور ہم سے وہ بات دیکھیں گے جو آپ کی آنکھوں کو ٹھنڈا
خطبات مسرور جلد 17
609
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
کرے گی۔آپ صلی علیہم نے یہ تقریر سنی تو بہت خوش ہوئے اور فرمایا۔سِيرُوا وَابْشِرُوا فَإِنَّ اللهَ قَدْ وَعَدَنِي إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ وَاللَّهِ لَكَانِّي انْظُرُ إِلَى مَصَارِعِ الْقَوْمِ
یعنی تو پھر اللہ کا نام لے کر آگے بڑھو اور خوش ہو کیونکہ اللہ نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ کفار کے ان
دو گروہوں یعنی لشکر یا قافلہ جو ہے ان میں سے کسی ایک گروہ پر وہ ہم کو ضرور غلبہ دے گا اور خدا کی قسم! میں گویا
اس وقت وہ جگہیں دیکھ رہا ہوں جہاں دشمن کے آدمی قتل ہو ہو کر گریں گے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين مصفحہ 354-355)
پھر حضرت مقداد کے بارے میں ایک یہ بھی آتا ہے کہ غزوہ بدر میں اللہ کی راہ میں قتال کرنے والے
پہلے گھڑ سوار ہونے کا شرف آپ کو حاصل ہوا۔ان کے گھوڑے کا نام سبحہ تھا۔ایک روایت کے مطابق غزوہ بدر
میں مسلمانوں کے دو گھوڑوں کا ذکر ملتا ہے۔حضرت علی کہتے ہیں کہ بدر کے دن ہمارے پاس دو گھوڑے تھے ایک
حضرت زبیر بن عوام کا تھا اور دوسر ا حضرت مقداد بن اسودؓ کا۔ابن ہشام کے مطابق غزوہ بدر کے دن مسلمانوں کے
پاس تین گھوڑے تھے۔حضرت مرید بن ابو مرتد کے پاس گھوڑا تھا جس کا نام سبل تھا۔حضرت مقداد بن عمرو کے
پاس گھوڑا تھا جس کا نام بغزجہ تھا یا سبحہ تھا اور حضرت زبیر بن عوام کے پاس گھوڑا تھا جس کا نام يَعْسُوب تھا۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 86 دار احياء التراث بيروت لبنان 1996ء)(دلائل النبوة و
للبيهقى جلد 3 صفحه 39 دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2002ء) (السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 452
اسماء خيل المسلمين يوم بدر، دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2001ء)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مختلف تاریخوں سے سیرت خاتم النبیین میں جو لکھا ہے اس کے
مطابق غزوہ بدر میں مسلمانوں کے پاس صرف دو گھوڑے تھے۔بعض کتابوں میں جیسا کہ میں نے کہا ہے تین کا
ذکر ملتا ہے۔بعض میں پانچ کا ذکر بھی ملتا ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 353)
(شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جلد 2 صفحه 260 باب غزوة بدر الكبرى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت
1996ء)(السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 205 باب ذکر مغازيه علي الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
بہر حال یہ گھوڑے دو تھے یا تین تھے یا پانچ تھے لیکن یہ ثابت ہے کہ مسلمانوں کے جنگی سامان اور
کافروں کے جنگی سامان میں کوئی نسبت ہی نہیں تھی اور کافروں کے سازوسامان کے مقابلے میں مسلمان نہتے ہی کہلا
سکتے ہیں لیکن اس کے باوجو د دشمن کے مقابلے کے لیے جب کھڑے ہوئے تو جیسا کہ مہاجرین نے بھی اور انصار نے
بھی آپ سے جو عہد کیا تھا اس کو پورا کر کے دکھایا۔حضرت مقداد بن عمر و کندی قبیلہ بنوزہرہ کے حلیف تھے اور ان لوگوں میں سے تھے جور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ بدر میں شریک تھے۔انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ ! بتائیں اگر کفار میں
سے کسی شخص سے میرا مقابلہ ہو جائے اور ہم دونوں لڑ پڑیں اور وہ میرا ایک ہاتھ تلوار سے کاٹ ڈالے اور پھر
مجھ سے ایک درخت کی پناہ لے کر یہ کہے۔پھر دوڑ جائے اور ایک درخت کے پیچھے چھپ جائے اور یہ کہے کہ
خطبات مسرور جلد 17
610
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
میں اللہ کی خاطر مسلمان ہو گیا۔یا رسول اللہ ! کیا اب میں اسے مار ڈالوں جب کہ اس نے ایسی بات کہی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اسے قتل نہ کرو۔حضرت مقداد نے کہا یارسول اللہ ! اس نے میرا ایک ہاتھ
کاٹ ڈالا ہے اور پھر اس کے بعد ایسا کہا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے قتل نہ کرو کیونکہ اگر تم نے اسے
قتل کر دیا تو وہ تمہارے اس درجے پر ہو جائے گا جو تم کو اس کے قتل کرنے سے پہلے حاصل تھا یعنی ایمان کا درجہ اور تم اس کے
درجے پر ہو جاؤ گے جو اس کو اس کے کلمہ کے کہنے سے پہلے حاصل تھا یعنی کا فر ہونے کی حالت میں جس کو اس نے کہا تھا۔(صحيح البخارى كتاب المغازی باب 12 حديث 4019)
تو یہ قیاسی بات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کی کہ اس طرح ہو کہ اس نے میرا ہاتھ بھی
کاٹ دیا ہو پھر درخت کے پیچھے چھپ کے وہ کلمہ پڑھ لے اور اللہ کی خاطر کہے میں مسلمان ہو گیا ہوں تو کیا میں بدلہ
لوں ؟ آپ نے کہا نہیں۔اگر لو گے تو وہ کا فرمومن ہو گا اور تم ایمان کے باوجود اس کا فر کی جگہ کھڑے ہو گے۔یہ ہے کلمہ پڑھنے والے کا مقام جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم فرمایا اور آج کل کے علماء کہلانے
والے اور اسلامی حکومتیں ان کے یہ عمل دیکھیں۔کاش یہ خود دیکھیں کہ اس حدیث کے مطابق وہ کس مقام پر
کھڑے ہیں۔مومن کے مقام پر یا کافر کے مقام پر ؟
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹ قبیلہ بنو غفار کے ایک چرواہے کی نگرانی میں مدینے سے باہر چر
رہے تھے اور اس چرواہے کی بیوی بھی ساتھ تھی۔بنو فَزَارَہ کے عیینہ بن حِضن نے بنو غَطفان کے کچھ
گھڑ سواروں کے ساتھ مل کر حملہ کیا اور چرواہے کو مار ڈالا اور اس کی بیوی اور اونٹوں کو ساتھ لے گئے۔حضرت سلمہ بن اکوع کو سب سے پہلے ان لوگوں کا علم ہوا۔ان کے ساتھ حضرت طلحہ بن عبید اللہ کا غلام
گھوڑا لے کر نکلا۔جب حضرت سلمہ ثنية الوداع، اس وادی کے نام کے بارے میں مختلف رائے ہیں۔بعض کے نزدیک
یہ مدینے سے باہر وہ مقام تھا جہاں مکہ کی طرف جانے والے لوگوں کو وداع کیا جاتا تھا جبکہ دوسرے قول کے مطابق یہ ملک
شام کی جانب مدینہ سے باہر ایک مقام ہے اور غزوہ تبوک سے واپسی پر اہل مدینہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہاں
استقبال کیا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ سے بعض سرایا کو وداع فرمایا تھا۔بہر حال یہ جب وہاں
پہنچے تو انہوں نے عیینہ اور اس کے ساتھی کو دیکھ لیا اور مدینہ کے قریب سلغ پہاڑی پر چڑھ کر مدد کے لیے پکارا
جانے والا کلمہ بلند آواز سے کہا، لوگوں کو آواز دی اور کہا کہ يَا صَبَاحَان! پھر حضرت سلمہ تیر برساتے ہوئے ان کے
پیچھے دوڑ پڑے اور ان کے رخ موڑ دیے۔حضرت سلمہ کی مدد کی پکار سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینے
میں اعلان کروایا کہ دشمن کے مقابلے کے لیے نکلو تو فورا گھڑ سوار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آنے
شروع ہو گئے اور ان میں سب سے پہلے جو لبیک کہتے ہوئے آئے وہ حضرت مقداد تھے۔(شرح الزرقانی جلد 2 صفحه 166 تا 169 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
(السيرة النبوية لابن هشام جزء 3-4 صفحه 174،175 غزوہ ذی قرد ، دار الكتاب العربی بیروت لبنان 2008ء)
(الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 63 باب غزوة رسول الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
خطبات مسرور جلد 17
611
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکے پر چڑھائی کرنے کی تیاری فرمائی تو اس مہم کو بہت پوشیدہ رکھا
گیا اور باوجود اس کے کہ صحابہ اس مہم کی تیاری کر رہے تھے لیکن یہ عام نہیں تھا کہ مکے کی طرف جانا ہے۔اس موقعے پر
ایک بدری صحابی حضرت حاطب بن بلعہ نے اپنی سادگی اور نادانی میں مکہ سے آئی ہوئی ایک عورت کے ہاتھ ایک خفیہ
خط مکہ روانہ کر دیا جس میں مکہ پر حملہ کرنے کی ساری تیاریوں کا ذکر کر دیا۔وہ عورت خط لے کر چلی گئی تو اللہ تعالیٰ
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دے دی۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علیؓ کو دو تین
افراد کے ساتھ جن میں حضرت مقداد بھی شامل تھے اس عورت کا پیچھا کرنے اور وہ خط لینے کے لیے روانہ فرمایا۔چنانچہ حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے، زبیر اور مقداد کو بھیجا اور فرمایا کہ رفضة خارش
جاؤ۔وہاں ایک شتر سوار عورت ہے۔اس کے پاس ایک خط ہے۔اس سے وہ لے لو۔چنانچہ ہم چل پڑے۔ہمارے
گھوڑے ہمیں لے کر سرپٹ دوڑے۔ہم اس عورت کے پاس پہنچے تو ہم نے کہا کہ خط نکالو۔اس نے کہا کہ میرے پاس تو
کوئی خط نہیں۔ہم نے کہا کہ تم ضرور خط نکالو گی یا تمہیں اپنے کپڑے اتارنے پڑیں گے۔اس نے وہ اپنے بالوں کے
جوڑے سے نکالا تو ہم اس خط کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جو ان صحابی نے کافروں
کے نام لکھا تھا۔لکھا تو اپنی معصومیت کی وجہ سے تھا لیکن بہر حال یہ معاملہ کیونکہ کچھ خفیہ تھا تو اس پہ یہ سب کچھ راز
فاش ہو جانا تھا۔بہر حال
اللہ تعالیٰ نے خبر دی اور یہ خط واپس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچ گیا۔(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه رضي الله عنهم باب من فضائل اهل بدر رضی الله عنهم وقصة حاطب بن ابی بلتعہ حدیث 2494 )
موسیٰ بن یعقوب اپنی پھوپھی سے اور وہ اپنی والدہ سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت مقداد کو خیبر کی پیداوار میں سے پندرہ وسق جو سالانہ عطا فرمایا تھا جو اند از اسوا چھپن من جو سالانہ بنتا ہے
وہ ہم نے معاویہ بن ابو سفیان کے ہاتھ ایک لاکھ درہم میں فروخت کیا تھا۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 86 داراحياء التراث العربی بیروت لبنان 1996ء)
یہ سالانہ مستقل آمد تھی اور ہو سکتا ہے کہ چند سالوں کی پیداوار یا مستقل پیداوار فروخت کی ہو کیونکہ
صرف چھپن من کی تو اتنی زیادہ قیمت نہیں ہو سکتی۔جنگ یرموک میں بھی حضرت مقد اڈ نے شرکت کی تھی اور
اس جنگ میں قاری حضرت مقداد تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر کے بعد یہ سنت جاری فرمائی تھی
کہ جنگ کے وقت سورہ انفال کی تلاوت کی جاتی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی لوگ اس
بات پر عمل کرتے رہے۔(تاريخ الطبری جلد 4 صفحه 59 ثم دخلت سنة ثلاث عشرة خبر اليرموك، دارالفکر بيروت لبنان2002ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سر یہ بھیجا تھا اس پر حضرت مقداد کو امیر بنایا تھا۔جب وہ واپس آیا تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اے ابو معبد اتُو نے امارت کے منصب کو کیساپایا تو انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ ؟!
میں جب نکلا تو میری یہ حالت ہوئی کہ میں دوسرے لوگوں کو اپنا غلام تصور کر رہا تھا۔اس پر آپ نے فرمایا کہ اے ابو معبد ! امارت اسی طرح ہے سوائے اس کے کہ جسے اللہ تعالیٰ اس کے شر
خطبات مسرور جلد 17
612
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
سے محفوظ رکھے۔مقداد نے عرض کیا کوئی شک نہیں۔اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ نبی بنا کر بھیجا
ہے !میں دو آدمیوں پر بھی نگران بننا پسند نہ کروں گا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 6 صفحه 2017-208 معبد بن مقداد، دار الکتب العلمیه بیروت لبنان 2005ء)
مجھے یہ ایک تجربہ ہوا اور اس میں میں نے دیکھا کہ مجھے یوں لگا کہ سب میرے غلام ہیں تو میں اس کے
بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مجھے تو یہ پسند ہی نہیں کہ کبھی کسی دو آدمیوں کا بھی نگران بنوں۔یہ تقوی کا معیار تھا ان
لوگوں کا کہ افسر بننے سے تکبر پیدا ہو سکتا ہے۔اس لیے میں پسند نہیں کرتا کہ دو آدمی بھی میرے ماتحت ہوں۔پس
ہمارے سب افسروں کو بھی ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اول تو خواہش نہیں کرنی اور جب افسر بنایا جائے، عہدہ دیا
جائے تو اللہ تعالیٰ سے اس عہدے کے شرسے بچنے کی دعا بھی مانگنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ کبھی تکبر پیدانہ کرے اور اس
کا فضل مانگنا چاہیے۔حضرت مقداد حمص کے محاصرے میں حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے ساتھ تھے۔(تاريخ الطبری جلد 4 صفحه 185 ثم دخلت سنة خمس عشرة ذكر فتح حمص، دارالفكر للطباعه والنشر
والتوزيع بيروت لبنان 2002ء)
حضرت مقد اڈ نے مصر کی فتح میں بھی حصہ لیا۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 4 صفحه 43 دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2002ء)
20 ہجری میں جب مصر پر فوج کشی ہوئی اور حضرت عمرو بن عاص امیر عسکر نے دربارِ خلافت سے مزید
کمک طلب کی تو حضرت عمرؓ نے دس ہزار سپاہی اور چار افسر جن میں سے ایک حضرت مقداد بھی تھے ان کی مدد کے
لیے روانہ فرمائے اور لکھا کہ ان افسروں میں سے ہر ایک دشمن کے ایک ہزار سپاہیوں کے برابر ہے۔چنانچہ
در حقیقت اس کمک کے پہنچتے ہی جنگ کی حالت بدل گئی اور نہایت قلیل عرصے میں تمام سر زمین جو فرعون کی زمین
تھی تو حید کا ورثہ بن گئی۔(سیر الصحابہ جلد دوم صفحہ 286 حضرت مقداد بن عمر و، دارالاشاعت کراچی 2004ء)
بجبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت مقداد بن اسوڈ ہمارے پاس کسی کام سے تشریف لائے تو ہم نے
کہا۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و سلامتی سے رکھے۔آپ تشریف رکھیں یہاں تک کہ ہم آپ کا کام کر دیں۔انہوں نے
کہا کہ قوم کی حالت پر تعجب آتا ہے۔ابھی جب آئے تو کہا میں ان لوگوں کے پاس سے گزرا، کچھ لوگوں کے پاس
گزرا تو وہ فتنے کی تمنا کر رہے تھے۔وہ گمان کر رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ضرور ویسے ہی آزمائے گا جیسے اس نے اپنے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے صحابہ کو آزمایا تھا۔وہ کہنے لگے کہ اللہ کی قسم ! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ خوش بخت وہ ہے جو فتنوں سے بچایا گیا۔یہ بات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین
مرتبہ دہرائی اور آپ نے فرمایا کہ اگر ابتلا آ جائے تو پھر صبر ہے۔(المعجم الكبير للطبرانی جلد 20 صفحه 252-253 جبير بن نفير عن المقداد بن الاسود، دار احیاء التراث العربی بیروت)
کہ فتنوں کی یعنی کسی آزمائش کی اور سختی کی دعا نہیں کرنی چاہیے ، نہ خواہش کرنی چاہیے لیکن اگر ابتلا
آجائے، امتحان آ جائے تو پھر اس پہ صبر دکھانا چاہیے اور پھر ثابت قدمی دکھانی چاہیے نہ یہ کہ پھر بزدلی دکھائی
خطبات مسرور جلد 17
613
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
جائے۔حضرت مقداد کا جسم بھاری بھر کم تھا لیکن اس کے باوجود جہاد کے لیے نکلتے تھے۔ایک دفعہ کسی سنار کے
صندوق کے پاس بیٹھے تھے تو حضرت مقداد صندوق سے بھی بڑے نظر آرہے تھے۔کسی نے ان سے کہا کہ اللہ تعالیٰ
نے آپ کو جہاد سے معذور فرمایا ہے۔کافی جسیم ہیں اور جیسا کہ ان کی بیٹی نے بتایا ہے کہ پیٹ بڑا تھا۔حضرت مقداد
نے جواب دیا کہ مجھ پر سورہ بحوث۔( بحوث سورہ توبہ کا بھی دوسرا نام ہے کیونکہ اس سورت میں منافقین اور ان
کے رازوں کو کھولا گیا ہے۔) کہتے ہیں مجھے اس سورت نے لازم قرار دیا ہے کہ انْفِرُوْا خِفَافًا وَثِقَالًا (التوبه: 41)
کہ جہاد کے لیے نکلو خواہ ہلکے ہو یا بھاری ہو۔احكام القرآن لابن عربی جلد 2 صفحه 444 دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2003ء)
الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 87 داراحياء التراث العربى بيروت لبنان 1996ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خفافاً وثقالا کی وضاحت یوں بیان فرمائی ہے کہ اس آیت
میں مسلمانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ خدا کی راہ میں جہاد کے لیے نکلیں اور کسی قسم کی مشکل ان کے رستے میں نہیں
آنی چاہیے۔خِفَافًا وَثِقَالًا کے کئی معنی ہیں تم بوڑھے ہو یا جوان ہو فرد، افراد یا گروہوں میں سے ہو۔پیدل ہو یا
سوار ہو۔تمہارے پاس ہتھیار کافی ہیں یا نہیں ہیں۔خوراک کافی ہے یا نہیں ہے۔(ماخوذ از دروس حضرت مصلح موعود غیر مطبوعہ ، رجسٹر نمبر 36 صفحہ 1006)
حضرت مقداد نے اس آیت سے کیونکہ کئی معنی ہیں اس کے جسم کا ہلکا ہونا اور بھاری ہو نا مراد لے کر
اپنے شوق جہاد کا بھی اظہار کیا۔حضرت مقداد کا پیٹ بہت زیادہ بڑھا ہوا تھا۔ان کا ایک رومی غلام تھا وہ ان سے کہنے لگا کہ میں آپ
کے پیٹ کو کاٹ کر چربی نکال دوں گا ( اس زمانے میں جو بھی آپریشن کا طریقہ تھا) اس سے وہ ہلکا ہو جائے گا۔آج کل بھی لوگ کرتے ہیں۔چنانچہ اس نے حضرت مقدار کا پیٹ چاک کیا اور چربی نکال کر دوبارہ سی دیا۔لیکن اس وجہ سے حضرت مقداد کی وفات ہو گئی۔کوئی انفیکشن وغیرہ ہو گیا۔ٹھیک نہیں ہو سکے۔بہر حال وہ غلام
یہ دیکھ کے پھر وہاں سے بھاگ گیا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 6 صفحه 161 دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2005ء)
لیکن ایک اور روایت بھی ہے اس کے مطابق حضرت مقداد کی وفات دُهْنُ الْخِرُوعَ یعنی کیسٹر آئل پینے
کی وجہ سے ہوئی تھی۔یہ ابو فائد نے روایت کیا ہے۔حضرت مقداد کی بیٹی کریمہ کہتی ہیں کہ حضرت مقد اڈ کی وفات
مدینے سے تین میل کے فاصلے پر مجرف مقام پر ہوئی۔وہاں سے ان کی نعش کو لوگوں کے کندھوں پر اٹھا کر
مدینے لایا گیا۔حضرت عثمان نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں انہیں دفن کیا گیا۔تینتیس ہجری
میں حضرت مقداد کی وفات ہوئی تھی۔وفات کے وقت ان کی عمر ستر سال یا اس کے قریب تھی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 87 داراحياء التراث العربي بيروت لبنان 1996ء)
ابنِ بُریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا اللہ نے مجھے چار سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے اور مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ بھی ان سے محبت کرتا ہے۔سوال کیا
خطبات مسرور جلد 17
614
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
گیا کہ یارسول اللہ ! وہ کون ہیں ؟ آپ نے فرمایا ( ابن ماجہ کی روایت ہے)۔مختلف وقتوں میں مختلف ہے۔بہر حال یہ روایت
یہی ہے۔کہتے ہیں آپ نے فرمایا کہ علی ان میں سے ہیں، یہ آپ نے تین بار فرمایا اور پھر ابوذر، پھر سلمان اور مقد اد نہیں۔(سنن ابن ماجه مقدمه المؤلف باب فضل سلمان وأبي ذر والمقداد حدیث 149)
حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نبی کو سات سات نجیب رفقاء دیے گئے
ہیں۔راوی کہتے ہیں کہ یا آپ نے رفقاء کے بجائے نگر ان
کا لفظ استعمال فرمایا تھا لیکن مجھے چودہ عطا کیے گئے ہیں ہم نے
عرض کیا کہ وہ کون ہیں تو حضرت علی کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ ایک تو میں ہوں یعنی حضرت علی میرے دو بیٹے حسن
ور حسین جعفر، حمزہ، ابو بکر، عمر، مصعب بن عمیر ، بلال، سلمان، عمار، مقد ،آد، حذیفہ ، ابو ذر اور عبد اللہ بن مسعود
سنن ترمذی کی روایت ہے۔اور
(سنن الترمذى كتاب المناقب باب ان الحسن والحسين سيدا شباب اهل الجنة حديث 3785)
قرآن کریم کی سورہ انعام کی آیت ہے کہ
وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدُوةِ وَ الْعَشِي يُرِيدُونَ وَجْهَهُ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِنْ
شَيْءٍ وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِمْ مِنْ شَيْءٍ فَتَظرُ دَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ الظَّلِمِينَ (الأنعام: 53)
اور تو ان لوگوں کو نہ دھتکار جو اپنے رب کو اس کی رضا چاہتے ہوئے صبح بھی پکارتے ہیں اور شام کو بھی۔تیرے ذمہ ان
کا کچھ بھی حساب نہیں اور نہ ہی تیر اکچھ حساب ان کے ذمہ ہے۔پس اگر پھر بھی تو انہیں دھتکار دے
گا تو تو ظالموں میں سے ہو جائے گا۔حضرت سعد اس آیت کے بارے میں بیان کرتے ہیں۔یہ بھی ابن ماجہ کی روایت ہے کہ یہ آیت چھ
اشخاص کے بارے میں نازل ہوئی کہ میں خود یعنی حضرت سعد، ابن مسعودؓ، صہیب، عمار، مقداد اور بلال۔حضرت سعد نے کہا کہ قریش نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ ہم اس بات پر راضی نہیں ہیں کہ ان
لوگوں کے تابع ہوں۔پس تو انہیں اپنے پاس سے دھتکار دے۔راوی کہتے ہیں کہ اس بنا پر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے دل میں وہ بات داخل ہوئی جو اللہ نے چاہا کہ داخل ہو تو اللہ عزوجل نے آپ پر یہ آیت نازل فرمائی
وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدُوةِ وَ الْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ (الانعام: 53)
اور تو ان لوگوں کو نہ دھتکار جو اپنے رب کو اس کی رضا چاہتے ہوئے صبح بھی پکارتے ہیں اور شام کو بھی۔(سنن ابن ماجه کتاب الزهد باب مجالسة الفقراء حديث 4128)
بہر حال اس آیت کی وجہ جو بھی تھی لیکن یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی جواب دیا۔ایک روایت کے مطابق حضرت مقداد پہلے صحابی تھے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں گھوڑے پر لڑائی میں حصہ لیا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 6 صفحه 160 المقداد بن الاسود دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2005ء)
یہ بھی تھوڑا سا پہلے بیان ہو چکا ہے۔حضرت مقداد سے روایت ہے کہ وہ ایک روز قضائے حاجت کے
لیے بقیع کی طرف گئے جو قبرستان ہے۔لوگ اس وقت دو تین روز بعد قضائے حاجت کے لیے جایا کرتے تھے اور وہ
قضائے حاجت کے لیے ایک ویرانے میں داخل ہوئے اور اس دوران میں کیونکہ کھانا بہت کم ہو تا تھا اور کہتے ہیں کہ
خطبات مسرور جلد 17
615
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
پاخانہ بھی اونٹ کی مینگنیوں کی طرح ہو تا تھا اور اس دوران میں قضائے حاجت کے لیے بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے
ایک چوہا دیکھا جس نے بل میں سے ایک دینار نکالا۔پھر اندر گیا اور ایک اور دینار نکالا حتی کہ اس نے سترہ دینار
نکالے۔اس کے بعد ایک سرخ رنگ کا کپڑا نکالا۔حضرت مقداد کہتے ہیں کہ میں نے اس کپڑے کو کھینچا تو اس میں
ایک دینار پایا اس طرح اٹھارہ دینار ہو گئے۔پھر میں ان کو لے کر نکلا اور انہیں لے کر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو ساری بات بتائی اور عرض کیا یار سول اللہ ! اس کا صدقہ لے لیجیے۔آپ نے فرمایا
اس کا کوئی صدقہ نہیں ہے۔انہیں لے جاؤ۔اللہ تعالیٰ ان میں تمہارے لیے برکت ڈال دے۔پھر آپ نے فرمایا
شاید تم نے اس سوراخ میں ہاتھ ڈالا ہو گا۔میں نے عرض کیا کہ نہیں اس خدا کی قسم جس نے آپ کو حق کے ذریعہ
عزت بخشی ہے ! کہ میں نے ہاتھ نہیں ڈالا تھا بلکہ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے میرے لیے انتظام کر دیا۔(سنن ابن ماجه كتاب اللقطة باب الْتِقَاطُ مَا أَخْرَجَ الْجُرَةُ حديث 2508)
مجبیر بن نفیر روایت کرتے ہیں کہ ایک دن ہم حضرت مقداد کے ساتھ مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ
ایک آدمی گزرا اور اس نے کہا کیا ہی مبارک آنکھیں ہیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا ہے۔اللہ کی قسم ! ہماری دلی خواہش ہے کہ ہم بھی دیکھتے جو آپ نے دیکھا ہے۔صحابہ کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ جو آپ
لوگوں نے دیکھا ہے اور ہم بھی اس کا مشاہدہ کرتے جس کا آپ نے مشاہدہ کیا ہے۔یہ سن کر حضرت مقداد غصہ میں
آگئے۔راوی کہتے ہیں کہ میں نے بڑے تعجب سے پوچھا کہ اس شخص نے تو محض خیر کی بات کی ہے۔حضرت مقداد
نے اس شخص کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو کون سی چیز اس زمانے میں حاضر ہونے کی تمنا پر مجبور
کر رہی ہے جس سے اللہ نے اسے غائب رکھا۔پھر کہنے لگے کہ ہمیں کیا معلوم کہ اگر یہ اس وقت ہوتا تو کس مقام پر
ہو تا۔پھر انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم !رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تو ایسے لوگوں نے بھی پایا جنہیں اللہ نے
اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیا کیونکہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ مانا اور نہ ہی آپ کی تصدیق کی۔اب یہ جو کہہ رہا ہے کہ کیا پتا اس وقت اس کی قسمت میں کیا تھا۔اگر تصدیق نہ کرتا تو پھر دوزخ میں جاتا۔پھر آگے کہنے لگے کہ تم اللہ کی حمد کیوں نہیں کرتے کہ اس نے تمہیں ایسے وقت میں پیدا کیا جس میں تم
صرف اپنے رب کو پہچاننے والے ہو۔کسی قسم کا شرک نہیں کرتے۔اپنے رب کو پہچانتے ہو۔رسول پر ایمان لاتے ہو اور
اپنے نبی کی لائی ہوئی شریعت کی تصدیق کرنے والے ہو اور اللہ نے دوسروں کے ذریعہ تمہیں آزمائشوں سے بچالیا۔پہلے
لوگ تھے یا اس زمانے کے دوسرے لوگ تھے آزمائشوں میں سے گزرے۔تمہیں اللہ نے ان آزمائشوں سے بچالیا ہے۔تم اس پر خدا کا شکر ادا کرو۔پھر کہنے لگے کہ خدا کی قسم ! اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جاہلیت کے زمانے میں
بھیجا اور فترة وحی کے زمانے میں جو کسی بھی نبی کی بعثت کے زمانے سے سب سے زیادہ سخت زمانہ تھا یعنی وہ زمانہ جب
ایک لمبا عرصہ کے بعد نزول ہوا۔ایک نبی کے بعد دوسرے نبی کے درمیان جو وقفہ ہے اس میں وحی نہیں ہوتی یا
اس سے ایک لمبا عرصہ تھا جو ایک نبی اور دوسرے نبی کے درمیان کا ہوتا ہے اور اس میں انبیاء کی وحی نہیں ہوتی۔اس لفظ کو فترة کہتے ہیں۔تو کہتے ہیں جو لمبا عرصہ تھا جس میں وحی نہیں ہوئی یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث
خطبات مسرور جلد 17
616
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2019
نہیں ہوئے وہ زمانہ بڑا لمبا تھا جس میں شرک بھی پھیل گیا۔پھر آپ نے کہا کہ یہ بڑا سخت زمانہ تھا۔لوگ بتوں کی پوجا
کرتے تھے اور اس سے افضل کسی کو نہیں مانتے تھے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرقان کے ساتھ مبعوث
ہوئے جس نے حق و باطل میں فرق کر دیا اور والد اور بیٹے کے درمیان فرق کر دیا حتی کہ ایک آدمی اپنے والد، بیٹے یا
بھائی کو کافر سمجھتا تھا جبکہ اللہ نے اس کے دل کا تالا ایمان کے لیے کھول دیا تھا۔پھر کہتے ہیں کہ وہ جانتا تھا کہ اگر وہ کفر
کی حالت میں مر گیا تو دوزخ میں جائے گا۔اس کی آنکھیں ٹھنڈی نہ ہوتی تھیں جب اسے معلوم ہو تا تھا کہ اس کا
محبوب جہنم میں رہے گا۔یہی وجہ ہے کہ جب اسلام جو انہوں نے قبول کر لیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مان
لیا تو وہ اپنے رشتہ داروں کے بارے میں فکر مند رہتے تھے اور پتا تھا کہ قبول نہیں کریں گے۔اگر مخالفت کریں گے تو
جہنم میں جائیں گے اور اس کے لیے پھر کہتے ہیں کہ یہی وجہ ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ - (الفرقان: 75)
کہ اور وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں
کی ٹھنڈک عطا کر۔(مسند احمد بن حنبل جلد 7 صفحه 890 حديث المقداد بن الاسود حديث نمبر 24311 ، عالم
الكتب بيروت لبنان 1998ء)
تو پس یہ دعا ہے جو ہمیشہ کرنی چاہیے تاکہ نسلوں میں بھی دین قائم رہے۔اور اللہ کا جو فضل ہوا ہے اس کا
شکر ادا کرنا چاہیے۔حضرت انس کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کے قرآن پڑھنے کی آواز سنی جو اونچی آواز
میں تلاوت کر رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ خشیت الہی رکھنے والا انسان ہے۔وہ حضرت مقداد بن عمر و تھے۔الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 4 صفحه 44 دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2002ء)
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اسلام کی حقیقت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت
میں ہونے کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے اندر خشیت بھی پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 / دسمبر 2019ء جلد 26 شمارہ 79 صفحہ 09:05)