بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 17
617
48
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019ء بمطابق 29 / نبوت 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، (سرے) یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت یزید بن ثابت ایک بدری صحابی تھے ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو مالک بن شجار
سے تھا۔حضرت یزید کے والد کا نام ثابت بن ضحاک اور والدہ کا نام نوار بنت مالک تھا۔حضرت یزید
حضرت زید بن ثابت کے بڑے بھائی تھے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة المجلد الثانى صفحه 137 زید بن ثابت دارالکتب العلميه بيروت
لبنان 2008ء)(اسد الغابة في معرفة الصحابة المجلد الرابع صفحه 677 يزيد بن ثابت‘دارالکتب العلميه
بيروت لبنان 2008ء)
اور حضرت یزید بن ثابت نے ڈبیہ بنت ثابت سے شادی کی تھی۔الطبقات الكبرى، جزء 3 صفحه 254 ، ثابت بن خالد دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء)
اور یہ بھی ان کے بارے میں آتا ہے کہ حضرت یزید بن ثابت غزوہ بدر اور احد دونوں میں شامل ہوئے
تھے۔حضرت یزید بن ثابت کی شہادت 12 ہجری میں حضرت ابو بکر کے دورِ خلافت میں جنگ یمامہ کے روز ہوئی جبکہ
ایک دوسرے قول کے مطابق جنگ یمامہ کے روز انہیں ایک تیر لگا تھا اور واپسی پر راستے میں ان کی وفات ہوئی تھی۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب المجلد4 صفحه 132 یزید بن ثابت دارالکتب العلميه بيروت
لبنان 2002ء) (كتاب الثقات لابن حبان جلد 1 صفحه 468 ، دارالکتب العلمية بيروت 1998ء)
حضرت یزید بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے
کہ ایک جنازہ ظاہر ہوا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
تھے وہ بھی کھڑے ہو گئے۔وہ سب کھڑے رہے یہاں تک کہ وہ جنازہ گزر گیا۔(سنن النسائى كتاب الجنائز بَاب الأَمْرِ بِالْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ حديث (1920)
یہی واقعہ ایک اور روایت میں تفصیل کے ساتھ اس طرح بیان ہوا ہے۔حضرت یزید بن ثابت سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صحابہ کے ہمراہ بیٹھے ہوئے
تھے کہ ایک جنازہ ظاہر ہوا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو آپ جلدی سے کھڑے ہوئے اور آپ
کے صحابہ بھی تیزی سے کھڑے ہو گئے۔وہ تب تک کھڑے رہے جب تک جنازہ گزر نہ گیا۔حضرت یزید کہتے ہیں کہ
خطبات مسرور جلد 17
618
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
اللہ کی قسم ! میں نہیں سمجھتا کہ آپ کسی تکلیف یا جگہ کی تنگی کی وجہ سے کھڑے ہوئے تھے اور میر اخیال ہے کہ وہ کسی
یہودی مرد یا عورت کا جنازہ تھا اور ہم نے آپ سے آپ کے کھڑے ہونے کی وجہ بھی دریافت نہ کی۔( المصنف لابن ابی شیبہ مترجم جلد 3 صفحه 732 كتاب الجنائز باب مَن قَالَ يُقَامُ لِلْجِنَازَةِ إِذَا مَزَّت حدیث 12030 ،مکتبہ رحمانیہ لاہور)
پھر حضرت یزید بن ثابت سے ایک اور روایت ہے کہ وہ لوگ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ نکلے۔یہ سنن نسائی کی ہے۔حضرت یزید بن ثابت کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
نکلے۔آپ نے ایک نئی قبر دیکھی ( یہ ایک اور واقعہ ہے۔ایک دوسرا واقعہ بیان ہو رہا ہے) کہتے ہیں ہم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے۔آپ نے ایک نئی قبر دیکھی تو فرمایا یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ یہ فلاں
قبیلے کی لونڈی کی قبر ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہچان لیا۔صحابہ نے عرض کی کہ وہ دو پہر کے وقت
فوت ہوئی تھی اور آپ اُس وقت قیلولہ فرمارہے تھے۔ہم نے آپ کو اس وجہ سے اٹھانا پسند نہیں کیا کہ آپ آرام کر
رہے ہیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور اپنے پیچھے لوگوں کی صف بندی کی اور آپ نے اس
پر چار تکبیریں کہیں یعنی اس قبر کے اوپر ہی آپ نے صفیں بنوا کے جنازہ پڑھا۔پھر فرمایا کہ جب تک میں تمہارے
درمیان ہوں جو بھی تم میں سے فوت ہو اس کی خبر مجھے ضرور دو کیونکہ میری دعا اس کے لیے رحمت ہے۔(سنن النسائى كتاب الجنائز بَابُ الصَّلَاةُ عَلَى الْقَبْرِ حديث 2022)
اسی طرح یہ روایت مسلم اور سنن ابو داؤد اور ابن ماجہ میں بھی ہے۔ابن ماجہ میں اس طرح تفصیلاً بیان
ہوا ہے کہ حضرت یزید بن ثابت نے بیان کیا اور وہ زید سے بڑے تھے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
نکلے۔جب آپ جنت البقیع میں پہنچے تو وہاں ایک نئی قبر تھی۔آپ نے اس کے متعلق دریافت فرمایا۔انہوں نے
عرض کیا کہ یہ فلاں عورت ہے۔راوی کہتے ہیں کہ آپ نے اس کو پہچان لیا اور فرمایا تم نے مجھے اس کے متعلق کیوں
خبر نہ دی۔انہوں نے عرض کیا کہ آپ دو پہر کو آرام فرما رہے تھے۔آپ روزے سے بھی تھے۔ہم نے پسند نہ کیا
کہ آپ کو تکلیف دیں۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا فعل نہ کرو جو میں نہیں جانتا۔یعنی میں نے تو
کبھی نہیں ایسا کہا۔تم میں سے جو کوئی بھی فوت ہو جب تک میں تمہارے درمیان ہوں مجھے اس کے بارے میں
ضرور اطلاع کیا کرو کیونکہ اس پر میری دعا اس کے لیے باعث رحمت ہے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر پر
تشریف لے گئے اور ہم نے آپ کے پیچھے صف بنائی اور آپ نے اس پر چار تکبیریں پڑھیں۔(سنن ابن ماجه كتاب الجنائز بَاب مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ حديث 1528)
صحیح بخاری کی ایک روایت ہے جو حضرت ابوہریرہ سے ہے کہ ایک سیاہ فام خاتون کے متعلق روایت
مروی ہے۔یہ قبر پہ جنازہ پڑھنے کے بارے میں ہے جس میں یہ بیان ہے کہ وہ مسجد نبوی میں جھاڑو دیا کرتی تھی۔خاتون مسجد نبوی میں جھاڑو دیا کرتی تھی وہ فوت ہو گئی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اسے چند روز نہ دیکھا تو
آپ نے اس خاتون کے متعلق پوچھا۔لوگوں نے بتایا کہ وہ فوت ہو گئی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر کیا
تم نے مجھے اس کی اطلاع نہیں دینی تھی۔اس عورت کی قبر کا پتا بتاؤ۔
خطبات مسرور جلد 17
619
چنانچہ آپ اس عورت کی قبر پر تشریف لے گئے اور اس کا جنازہ پڑھا۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
(صحيح البخارى كتاب الصلاة باب كنس المسجد والتقاظ الخرق۔۔۔حديث 458)
(صحيح البخارى كتاب الصلاة باب الخدم للمسجد حديث 460)
سنن ابن ماجہ کی شرح انجاز الحاجۃ کا مصنف لکھتا ہے کہ یہ ایک سیاہ فام خاتون تھی جس کا نام امام بیہقی نے
ام منجن بیان کیا ہے اور ابن مندہ نے اس کا نام خرقاء بیان کیا ہے اور صحابیات میں سے اس کو شمار کیا ہے اور یہ بھی
ممکن ہے کہ خرقاء اس خاتون
کا نام ہو اور اتم منجن اس کی کنیت ہو۔یعنی دونوں نام صحیح ہیں۔انجاز الحاجة شرح سنن ابن ماجہ جلد 4 صفحہ 332 ، کتاب الجنائز، باب ماجاء في الصلاة على القبر حديث 1527 ، دار النور
اسلام آباد 2011ء)
اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت معوذ بن عمرو بن جموں۔حضرت مُعوّذ کا تعلق انصار کے
قبیلہ خزرج کے خاندان بنو خشم سے تھا۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 470 ، الانصار ومن معهم من بنى جشم، دار الكتب العلمية
بیروت 2001ء)
حضرت معوی کے والد کا نام عمرو بن جموح اور ان کی والدہ کا نام ہند بنت عمرو تھا۔حضرت معوذ بن عمرو بن جموح
اپنے دوبھائیوں حضرت معاذ اور حضرت علاڈ کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے اس کے علاوہ یہ غزوہ احد میں
بھی شامل ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد ثالث صفحه 426-427 و اخوه عوز بن عَمْرو دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2012ء)
حضرت معوذ بن عمرو کے والد وہی عمرو بن جموح ہیں جن کو ان کے بیٹوں نے ان کی لنگڑاہٹ کی وجہ سے
پاؤں کی تکلیف کی وجہ سے بدر میں شامل نہیں ہونے دیا تھا۔اس کا ذکر میں پہلے بھی ایک دفعہ خطبے میں کر چکا
ہوں۔مختصر ابتادوں کہ جب احد کا موقع آیا تو حضرت عمرو بن جموح نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ بدر کے موقعے پر تم
نے مجھے جنگ پر جانے نہیں دیا تھا لیکن اب میں ضرور جاؤں گا۔احد کی جنگ میں تم مجھے روک نہیں سکتے۔ان کے
بیٹوں نے بہتیرا کہا کہ آپ کی ٹانگ خراب ہے۔آپ پہ تو جنگ ضروری بھی نہیں ہے۔ایسے حالات میں فرض نہیں
ہے لیکن حضرت عمرو بن جموح نہیں مانے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ
یارسول اللہ ! میرے بیٹے میرے پاؤں کی تکلیف کی وجہ سے جنگ میں مجھے شامل ہونے سے روک رہے ہیں لیکن میں
آپ کے ساتھ جہاد میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی فرمایا کہ جہاں تک تمہارا تعلق ہے تمہیں اللہ تعالیٰ نے معذور
قرار دیا ہے اور تم پر اس وجہ سے جہاد فرض نہیں ہے لیکن پھر آپ نے انہیں ان کا وہ جوش دیکھ کے، شوق دیکھ کے
اجازت بھی دے دی۔حضرت عمرو بن جموح نے اپنا جنگ کا ساز و سامان لیا اور یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ اے اللہ !
مجھے شہادت عطا فرما اور مجھے ناکام و نامراد اپنے اہل و عیال کی طرف نہ لوٹانا اور پھر حقیقتا ان کی یہ خواہش پوری ہوئی
اور وہ میدان احد میں شہید ہوئے۔
خطبات مسرور جلد 17
620
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
ان کی شہادت کے بعد ان کی بیوی حضرت ہند نے انہیں اور اپنے بھائی عبد اللہ بن عمرو کو بھی ایک سواری
پر رکھا اور ان دونوں کو ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس
کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کہ میں نے عمرو کو جنت میں اپنے لنگڑے پن کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا ہے۔(اسدالغابة جلد 4 صفحه 195-196 عَمْرو بن الجموح ، دار الكتب العلمية بيروت 2008ء)
پھر اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت بشر بن براء بن مغرور ہے۔حضرت بشر کا تعلق انصار کے
قبیلہ خزرج کے خاندان بنو عبید بن عدی سے تھا اور دوسرے قول کے مطابق بنو سلمہ سے تھا۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 471 ، باب الانصار ومن معهم، دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
(اسد الغابة في معرفة الصحابة لابن اثير جلد1صفحه 380 ، بشر بن البراء ، دار الكتب العلميه بيروت 2008ء)
دو مختلف روایتیں بیان کی جاتی ہیں۔حضرت بشر کے والد کا نام حضرت براء بن مغرور اور والدہ کا نام خُلیدہ بنت قیس تھا۔الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 291، بشر بن البراء، دار احياء التراث العربي 1996ء)
حضرت شر کے والد حضرت براء بن مغرور اُن بارہ (12) نقیبوں میں سے تھے جو مقرر کیے گئے تھے اور قبیلہ بنو سکہ
کے نقیب تھے۔حضرت براہ مہجرت سے ایک ماہ قبل حالت سفر میں فوت ہو گئے تھے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو آپ نے ان کی قبر پر تشریف لے جا کر چار تکبیرات ادا فرمائیں۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة لابن اثير جلد 1 صفحه 365-366 ، البراء بن معرور، دارالکتب العلميه
بیروت 2008ء)
حضرت شٹر اپنے والد کے ساتھ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے اور حضرت بشر بن بر اور سول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ماہر تیر انداز صحابہ میں سے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بشر اور حضرت واقد بن عبد اللہ جنہوں نے مکے
سے مدینے کی طرف ہجرت کی تھی، ان کے درمیان عقد مؤاخات قائم فرمایا۔حضرت بشر غزوہ بدر ، أحد ، خندق ،
اور خیبر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔حدية
(الاصابة في تمييز الصحابة الجزء الاول، صفحه 426، بشر بن البراء، دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 291، بشر بن البراء، داراحياء التراث العربي 1996ء)
عبد الرحمن بن عبد اللہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے بنو نضلہ !
( بعض روایت میں بنو سلمہ لکھا ہے کہ) تمہارا سر دار کون ہے ؟ انہوں نے کہا کہ جد بن قیں۔آپ نے فرمایا کہ اسے
کس وجہ سے سردار مانتے ہو ؟ انہوں نے عرض کیا کہ وہ ہم سے زیادہ مال دار ہے۔بڑا امیر آدمی ہے۔بڑا آدمی ہے
اس لیے ہم نے اس کو سردار بنالیا ہے لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ ہم محض بخل کی وجہ سے اسے معیوب سمجھتے ہیں۔وہ بڑا
بخیل ہے ، کنجوس ہے اور اس کی یہ بات ہمیں پسند نہیں ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بخل سے زیادہ بڑی
بیماری کون سی ہے؟ یہ بخیل ہونا تو بہت بڑی بیماری ہے۔وہ تمہارا سر دار نہیں ہے اور اس وجہ سے وہ تمہار اسر دار نہیں ہو سکتا۔انہوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ! پھر ہمارا سر دار کون ہے آپ ہی بتا دیں؟ آپ نے فرمایا کہ بشر بن براء بن مغرور تمہارا
سردار ہے جن صحابی کا ذکر ہو رہا ہے۔ان کے بارے میں فرمایا کہ یہی تمہارا سر دار ہے اور ایک دوسری روایت میں
خطبات مسرور جلد 17
621
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
یہ الفاظ ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارا سر دار سفید رنگ والا ، ریالے بالوں والا
بشر بن براء بن معرور ہے۔(الاصابة في تمييز الصحابة الجزء الاول ، صفحه 426-427 ، بشر بن البراء، دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 291 ، بشر بن البراء، داراحياء التراث العربي 1996ء)
حضرت بشر بن بر الو نے حضرت قیہ بنت صنیفی سے شادی کی جس سے ان کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی
جس کا نام عالیہ تھا۔حضرت قبیہ نے اسلام قبول کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت بھی کی۔الطبقات الكبرى الجزء 8 صفحه 435 ، قُبَيْسَة بنت صَيْفِى، دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ یہود اوس اور خزرج کے مقابلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے مبعوث ہونے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے فتح کی دعا مانگا کرتے تھے۔آپس میں لڑتے تھے
تو یہ دعامانگا کرتے تھے۔یہ نبی جس کی پیش گوئی ہے مبعوث ہونے والا ہے اس کے نام پہ ہمیں فتح عطا کر۔اللہ تعالیٰ سے
مانگتے تھے لیکن جب اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عرب میں سے مبعوث فرمایا تو انہی لوگوں نے آپ
کا انکار کیا اور جو بات وہ کہا کرتے تھے اس سے انکاری ہو گئے۔یہی طریقہ ہے ہمیشہ سے انکار کرنے والوں کا۔حضرت معاذ بن جبل اور حضرت بشر بن براء اور داؤد بن سلمہ نے ان سے ایک دن کہا کہ اے یہود کے گروہ ! اللہ
سے ڈرو اور اسلام قبول کر لو۔پہلے تو تم ہم پر محمد نام کے نبی کے ظہور کے ذریعہ فتح مانگتے تھے۔یہ کہا کرتے تھے کہ یہ
نبی مبعوث ہو گا جس کا نام محمد ہو گا اور اس کی وجہ سے فتح کی دعا کیا کرتے تھے اور ہم شرک کرنے والے تھے۔حضرت بشر بن بر اثر نے کہا کہ ہم تو ان لوگوں میں شامل تھے جو شرک کرتے تھے اور تم ہمیں یہ باتیں بتایا کرتے
تھے اور تم ہمیں یہ بتاتے تھے کہ وہ نبی مبعوث ہونے والا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ وہ مبعوث ہو گا اور ہمیں اس کی
علامات بتایا کرتے تھے کہ یہ یہ علامتیں ہوں گی۔اب مبعوث ہو گیا ہے تو اب اس نبی پر ایمان کیوں نہیں لاتے۔سلام بن مشکم یہودی نے جو قبیلہ بنو نضیر میں سے تھا (سلام بن مشکم یہود کے قبیلہ بنو نضیر کا سر دار اور ان
کے خزانے کا نگران بھی ہوتا تھا۔یہ اس عورت زینب بنت حارث کا خاوند تھا جس نے غزوہ خیبر میں
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو زہر آلود گوشت دیا تھا۔بہر حال) اس نے جواب دیا کہ وہ نبی ہمارے پاس وہ نہیں لے
کر آیا جسے ہم پہچانتے ہیں اور نہ آپ وہ نبی ہیں جن کا ہم نے تم سے ذکر کیا تھا۔ساری علامتیں پوری ہو گئیں جو یہ کہتے
تھے۔کہتے نہیں ہم پر وہ لے کر نہیں آیا جو ہم پہچانتے ہیں۔ساری علامتیں پوری نہیں ہوئیں اس لیے ہم نہیں مانیں
گے۔تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ
وَلَمَّا جَاءَهُمْ كِتب مِنْ عِنْدِ اللهِ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَهُمْ - وَكَانُوْا مِنْ قَبْلُ يَسْتَفْتِحُوْنَ عَلَى
الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَمَّا جَاءَهُمْ مَّا عَرَفُوا كَفَرُوا بِهِ - فَلَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَفِرِينَ۔(البقرة : 90)
یعنی اور جب اللہ کی طرف سے ان کے پاس ایک ایسی کتاب آئی جو اس ( تعلیم ) کی جو ان کے پاس
تھی تصدیق کر رہی تھی جبکہ حال یہ تھا کہ اس سے پہلے وہ ان لوگوں کے خلاف جنہوں نے کفر کیا( اللہ سے) مدد
خطبات مسرور جلد 17
622
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
مانگا کرتے تھے۔پس جب وہ ان کے پاس آگیا جسے انہوں نے پہچان لیا تو ( پھر بھی) اس کا انکار کر دیا۔پس
کافروں پر اللہ کی لعنت ہو۔( السيرة النبوية لابن هشام صفحه 381 ، ما نزل من البقرة فى المنافقين و يهود، دارالکتب العلمية
بيروت 2001ء) (السيرة النبوية لابن هشام صفحه 512 ، غزوة سويق، صفحه 698 ، قصة الشاة المسمومة، دار
الكتب العلمية بيروت 2001ء) (الروض الانف فى شرح السيرة النبوية لابن هشام جلد2صفحه 325 باب کاهنه
قریش، مكتبه ابن تيميه 1990ء)
حضرت زبیر بن عوام بیان کرتے ہیں کہ جب جنگ احد کا رخ پلٹا تو میں نے اپنے آپ کو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پایا۔جب ہم سب بد حواس اور خوف زدہ تھے اور ہم پر نیند نازل کر دی گئی۔ایسی حالت تھی کہ لگتا تھا کہ اونگھ کی حالت ہم پر طاری ہو گئی ہے۔چنانچہ ہم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں تھا جس کی
ٹھوڑی اس کے سینے پر نہ ہو۔یعنی نیند اور غنودگی کی حالت میں سر نیچے ڈھلک گئے تھے۔کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! مجھے
ایسا لگ رہا تھا جیسے معتب بن قشیر کی آواز خواب میں سنائی دے رہی ہے۔وہ کہہ رہا تھا کہ اگر ہمیں فیصلے کا اختیار ہوتا
تو ہم کبھی یہاں اس طرح قتل نہ کیے جاتے۔معتب بن تیر انصاری صحابی تھے اور بیعت عقبہ ، غزوہ بدر اور احد میں
شامل ہوئے تھے۔میں نے ان کے اس جملے کو یاد کر لیا جب اس طرح خواب کی حالت میں دیکھا تھا۔اس موقع کے
متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ
ثُمَّ انْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِ آمَنَةً نُّعَاسًا يَغْشَى طَائِفَةً مِّنْكُمْ وَطَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ
أَنْفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ - يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ قُلْ إِنَّ
(آل عمران:155)
الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلهِ
کہ پھر اس نے تم پر غم کے بعد تسکین بخشنے کی خاطر اونگھ اُتاری جو تم میں سے ایک گروہ کو ڈھانپ رہی
تھی۔جبکہ ایک وہ گر وہ تھا کہ جنہیں ان کی جانوں نے فکر مند کر رکھا تھا وہ اللہ کے بارے میں جاہلیت کے گمانوں کی
طرح ناحق گمان کر رہے تھے۔وہ کہہ رہے تھے کہ کیا اہم فیصلوں میں ہمارا بھی کوئی عمل دخل ہے ؟ تو کہہ دے کہ
یقینا فیصلے کا اختیار کلیۃ اللہ ہی کو ہے۔حضرت کعب بن عمر و انصاری نے بیان کیا ہے کہ غزوہ احد کے دن ایک موقع پر میں اپنی قوم کے
14 آدمیوں کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا اس پر ہم پر اونگھ طاری تھی۔جو بطور امن کے تھی
یعنی بڑی سکون والی اونگھ تھی۔جنگی حالت تھی لیکن وہ ایسی اونگھ تھی جو ہمیں سکون دے رہی تھی۔کوئی شخص ایسا
نہیں تھا جس کے سینے سے دھونکنی کی طرح خراٹوں کی آواز نہ نکل رہی ہو۔بعض دفعہ ایسی گہری حالت بھی ہو گئی
تھی۔کہتے ہیں میں نے دیکھا کہ بشر بن براء بن معرور جن صحابی کا ذکر ہو رہا ہے کہ ان کے ہاتھ سے تلوار چھوٹ کر
گر گئی اور انہیں تلوار کے گرنے کا احساس بھی نہ ہو حالانکہ مشرکین ہم پر چڑھے آ رہے تھے۔(السيرة الحلبية جلد2 صفحه 310 ، باب ذكر مغازية، غزوة أحد، دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 4 صفحه 432 معتب بن قشیر ، دارالفکر بيروت 2003ء)
خطبات مسرور جلد 17
623
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
بہر حال ہو سکتا ہے کہ یہ ان کو محسوس ہوا ہو کہ گر گئی کیونکہ اس وقت ایسی حالت میں نیند تو تھی۔لیکن
ان کے ہاتھوں میں جو ہتھیار تھے مضبوطی سے قائم ہوتے تھے یا گرنے لگتے تھے تو جھٹکا لگتا تھا۔بہر حال یہاں لفظ
نعاس استعمال ہوا ہے اس کی جو وضاحت، تشریح ہے وہ اپنے ایک درس میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے بڑی
تفصیل سے فرمائی تھی کہ آمَنَةً نُّعَاسًا مختلف پہلوؤں سے اس کے جو تراجم ہیں ان کا خلاصہ یہ معنی بنے گا کہ غم کے
بعد تم پر ایسا سکون نازل فرمایا جسے نیند کہہ سکتے ہیں یا ایسی اونگھ عطا کی جو امن کی حامل تھی یا وہ امن دیا جو نیند کا سا اثر
رکھتا تھا یا نیند میں شامل تھا۔یہ آمَنَةً نُعَاسًا کا یہ مطلب ہے۔اونگھ وقتی طور پر یوں سر جھکا کر غوطہ کھا جانے کو بھی کہتے ہیں لیکن
یہاں نعاس کا معنی اس قسم کی اونگھ نہیں ہے بلکہ وہ کیفیت ہے جو بیداری اور نیند کے درمیان کی کیفیت ہوتی ہے۔سونے سے پہلے ایک بیچ کی ایسی منزل آتی ہے جہاں تمام اعصاب کو ایک سکون مل جاتا ہے اور وہی گہر اسکون ہے اگر وہ
سکون اسی طرح جاری رہے تو پھر نیند میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ایسی حالت میں انسان اگر چل رہا ہے تو گرے گا
نہیں۔گرنے سے پہلے اسے جھٹکا لگ جاتا ہے اور وہ جان لیتا ہے کہ میں کس کیفیت میں تھا۔لیکن اگر نیند آجائے تو پھر
اپنے اعصاب پر، اپنے اعضا پر کوئی اختیار نہیں رہتا۔بہر حال ہو سکتا ہے بشر بن براء کو اس حالت میں اس طرح کی گہری
نیند بھی آگئی ہو۔لیکن باوجود جنگ کی حالت کے وہ تھی سکون کی کیفیت اور انسان گر جاتا ہے اور اگر اس کو صحیح بھی مانا
جائے تو اسی وجہ سے ان کے ہاتھ ذرا ڈھیلے ہوئے تو تلوار گر گئی۔بہر حال یہ حالت ایسی ہوتی ہے جس میں فوری احساس
بھی ہو جاتا ہے کہ میں گہری نیند میں جارہا ہوں اور پھر انسان جھٹکے سے جاگ جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے
تمہیں ایک ایسی سکون کی حالت عطا کی جو نیند سے مشابہ تھی مگر نیند کی طرح اتنی گہری نہیں تھی کہ تمہیں اپنے اوپر اپنے
اعضاء پر کوئی اختیار نہیں رہے۔وہ سکینت تو بخش رہی تھی مگر تمہیں بے کار نہیں کر رہی تھی۔حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں اور یہ بخاری کی حدیث میں ہے کہ اُحد کے دن عین جنگ میں
ہم کو اونگھ نے آدبایا اور یہ وہ اونگھ ہے جس کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔حضرت طلحہ کہتے ہیں کہ تلوار میرے ہاتھ سے
گرنے کو ہوتی تھی۔میں تھام لیتا تھا۔پس یہ حدیث بتارہی ہے کہ ایسی نیند کی کیفیت نہیں تھی کہ ہاتھوں سے چیزیں
نیچے جاپڑیں یا چلتے چلتے ہم گر جائیں۔تسکین تھی، سکینت تھی مگر پھر بھی ایک حد تک ہمیں اپنے اعضا پر اختیار حاصل
تھا۔پھر گرنے کو ہوتی تھی تو پھر تھام لیتے تھے۔یعنی یہ اونگھ کا ایک حصہ کوئی اچانک یوں ہی نہیں آیا بلکہ یہ ایک
کیفیت تھی جو ان لوگوں پر کچھ عرصہ چلتی رہی۔ترمذی ابواب التفسیر میں حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ احد کے دن میں سر اٹھا
کر دیکھنے لگا تو ہر آدمی اونگھتے اونگھتے اپنی ڈھال کے نیچے جھک رہا تھا۔جاگنے کی وجہ سے یا تھکاوٹ کی وجہ سے ان صحابہ
کی بہت بری حالت ہو گئی تھی اور ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ سکون کی کیفیت مل رہی تھی۔کہتے ہیں
یعنی ایسا ہی نظارہ ہوا کہ جو عام تھا۔کوئی اتفاقاً ایک تھکے ہوئے مجاہد کے اوپر اطلاق پانے والی کیفیت نہیں تھی۔بلکہ
حضرت خلیفہ رابع نے لکھا ہے کہ تمام مجاہدین جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں
خطبات مسرور جلد 17
624
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
دشمن کے خلاف بر سر پیکار تھے ان سب پر اچانک گویا آسمان سے ایک چیز اتری ہے اور اس حالت نے اس کو
ڈھانپ لیا۔اس وقت ان کو اس چیز کی سکون کی اپنے اعصاب کو ریفریش (Refresh) کرنے کی، ان کو تازہ دم
کرنے کی شدید ضرورت تھی اور سونے کا وقت کوئی نہیں تھا اور جب ایسی حالت ہو جب ایسی تھکاوٹ کی حالت ہو تو
ایسی حالت انسانوں پر طاری ہو جاتی ہے۔بہر حال ساری قوم بیک وقت ایک ایسی نیند کی حالت میں چلی جائے جبکہ
لڑائی ہو رہی ہو اور دشمن سے سخت خطرہ بھی در پیش ہو یہ اعجاز ہے۔ایک معجزہ ہے۔یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ہے۔بعض لوگوں کے ساتھ ہو جاتا ہے یہ لیکن یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ایک معجزہ ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک
خاص سکون کی کیفیت ان کو اس وقت عطا کی گئی تھی۔(ماخوذ از درس القرآن بیان فرمودہ حضرت خلیفة المسیح الرابع ) رمضان المبارک 17/ فروری1994ء صفحہ 106-111)
حضرت بشر نے غزوہ خیبر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اس زہر آلود بکری کا گوشت
کھایا جو ایک یہودی عورت نے تحفۃ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کیا تھا۔جب حضرت بشر نے اپنا لقمہ نگلا تو
اس جگہ سے ابھی ہٹے بھی نہ تھے کہ ان کا رنگ تبدیل ہو کر طیلسان ، یہ کپڑا ہے جس میں سیاہ رنگ زیادہ غالب ہو تا
ہے ، اس کی طرح ہو گیا۔درد سے ایک سال تک یہ حالت رہی کہ بغیر سہارے کے کروٹ تک نہ بدل سکتے تھے۔پھر
اسی حالت میں آپ کی وفات ہو گئی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی جگہ سے ہٹے بھی نہیں تھے ، زہر اتنازیادہ تھا کہ
وہیں کھانے کے تھوڑی دیر بعد ہی ان کی وفات ہو گئی۔الطبقات الكبرى لابن سعد ا الجزء الثالث صفحه 291 ، بشر بن البراغ، دار احياء التراث العربي 1996ء)
حضرت بشر بن بر او نے جب وفات پائی تو ان کی والدہ کو شدید دکھ ہوا۔انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس آکر کہا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایشر کی وفات بنو سلمہ کو ہلاک کر دے گی اور بنو سلمہ میں سے مرنے
والے تو مرتے ہی رہیں گے۔کیا مردے ایک دوسرے کو پہچان لیں گے۔انہوں نے جو یہ حرکت کی ہے تو یہ حرکت
کرنے والے تو ہلاک ہوں گے ، لیکن کیا مردے ایک دوسرے کو پہچان لیں گے ؟ کیا پشر کی طرف سلام پہنچایا جا سکتا
ہے ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اے اتم بشر ! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! جیسے
پرندے درختوں پر ایک دوسرے کو پہچان لیتے ہیں ویسے ہی جنتی بھی ایک دوسرے کو پہچان لیں گے۔(سبل الهدى والرشاد جلد 3 صفحه 132، في تنبيهات على بعض فوائد تتعلق بقصة المعراج، دارالكتب
العلمية بيروت 1993ء)
مطلب یہ تھا کہ ان کو پہچان لیں گے تو جو فوت ہونے والے ہیں ان کے ہاتھوں میں سلام بھیج سکتی ہوں۔ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ قبیلہ بنو سلمہ کا کوئی بھی شخص جب وفات پانے والا ہو تا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
اس بات کو سننے کے بعد حضرت بشر کی والدہ اس کے پاس جا کر کہتیں کہ اے فلاں !
تجھ پر سلام تو وہ جواب میں کہتا
تجھ پر بھی۔پھر وہ کہتیں کہ بشر کو میر اسلام کہنا۔(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح جلد 4 صفحه 99 كتاب الجنائز باب ما يقال عند من حضره الموت،
دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
خطبات مسرور جلد 17
625
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
کوئی بھی بنو سلمہ کا فوت ہونے والا شخص ہو تا تو آپ ان کے پاس جا کر کہتیں، ان کو سلام پہنچانا۔بنو سلمہ
میں سے تھے۔پہلے شاید میں نے دشمن کی بات کی۔دشمنوں والی بات نہیں ہے۔وہ ان کا کہنے کا انداز ہے کہ بشر کی
وفات بنو سلمہ کو ہلاک کر دے گی۔کیا مردے ایک دوسرے کو پہچان لیں گے۔یعنی بہت صدمہ ہے ہمارے لیے۔کیا بشر کی طرف سلام پہنچایا جاسکتا ہے ؟ اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں۔پھر آپ ہر فوت
ہونے والے کے ذریعہ یہ پیغام دیتیں کہ وہاں جنت میں جاؤ گے تو سلام پہنچانا۔ایک روایت کے مطابق حضرت بشر کی بہن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مرض الموت میں آپ کے
پاس آئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے
فرمایا تمہارے بھائی کے ساتھ میں نے خیبر میں جو لقمہ کھایا تھا اس
کی وجہ سے میں اپنی رگوں کو کتنا محسوس کرتا ہوں۔(السيرة الحلبية جلد3 صفحه 82 ، باب ذکر مغازية ميلا الله ، الم، غزوة خيبر دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
6
اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ نے تفصیل بیان فرمائی ہے فرماتے ہیں کہ
یہودی عورت نے صحابہ سے پوچھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جانور کے کس حصے کا گوشت زیادہ پسند
ہے ؟ صحابہ نے بتایا کہ آپ کو دستی کا گوشت زیادہ پسند ہے۔اس پر اس نے بکرا ذبح کیا اور پتھروں پر اس کے کباب بنائے
اور پھر اس گوشت میں زہر ملادیا خصوصاً بازوؤں میں جس کے متعلق اسے بتایا گیا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کا
گوشت زیادہ پسند کرتے ہیں اور پھر سورج ڈوبنے کے بعد جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شام کی نماز پڑھ کر اپنے
ڈیرے کی طرف واپس آرہے تھے تو آپ نے دیکھا کہ آپ کے خیمے کے پاس ایک عورت بیٹھی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ بی بی تمہارا کیا کام ہے ؟ اس نے کہا کہ اے ابو القاسم !میں
آپ کے لیے ایک تحفہ لائی ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ساتھی صحابی سے فرمایا کہ جو چیز یہ دیتی ہے اس سے
لے لو۔اس کے بعد آپ کھانے کے لیے بیٹھے تو کھانے پر وہ بھنا ہوا گوشت بھی رکھا گیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس میں سے ایک لقمہ کھایا اور آپ کے ایک صحابی بشیر بن براء بن معرور نے بھی ایک لقمہ کھایا۔بہر حال تاریخ کی
کتابوں میں حضرت بشر بن براء کا نام بعض جگہ بشیر بن براء بھی لکھا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے بشیر بن براء یہاں لکھا ہے مراد بشر بن براء ہی ہیں۔اتنے میں باقی صحابہ نے بھی
گوشت کھانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مت کھاؤ کیونکہ اس ہاتھ نے مجھے خبر دی ہے کہ
گوشت میں زہر ملا ہوا ہے۔یعنی اس کے معنی یہ نہیں کہ آپ کو الہام ہو ا تھا بلکہ یہ عرب کا محاورہ ہے۔معنی یہ ہیں کہ
اس گوشت کو چکھ کر مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ اس میں زہر ملا ہوا ہے۔پس اس جگہ یہ مراد نہیں ہے۔اس محاورے
کے تحت ہی بیان کیا گیا ہے کہ آپ نے فرمایا آپ کا ہاتھ بولا تھا بلکہ مطلب یہ ہے کہ اس کا گوشت چکھنے پر مجھے
معلوم ہوا ہے۔چنانچہ اگلا فقرہ ان معنوں کی وضاحت کر دیتا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ ہی اس کی تفصیل میں فرماتے
ہیں کہ قرآن کریم میں بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے ایک دیوار کے متعلق آتا
ہے کہ وہ گرنا چاہتی تھی جس کے محض یہ معنی ہیں کہ اس میں گرنے کے آثار پیدا ہو چکے تھے۔پس اس جگہ بھی یہی
خطبات مسرور جلد 17
626
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
مراد ہے۔یہ محاورہ بولا گیا ہے۔پھر آگے آپ فرماتے ہیں کہ اس پر بشیر نے کہا یعنی بشر بن براء نے کہ جس خدا نے آپ کو عزت دی ہے
اس کی قسم کھا کر میں کہتا ہوں کہ مجھے بھی اس لقے میں زہر معلوم ہوا ہے۔میرا دل چاہتا تھا کہ میں اس کو پھینک
دوں لیکن میں نے سمجھا کہ اگر میں نے ایسا کیا تو شاید آپ کی طبیعت پر گراں نہ گزرے اور آپ کا کھانا خراب نہ ہو
جائے۔تسلی مجھے نہیں تھی لیکن مجھے لگ رہا تھا کہ کچھ ہے اور جب آپ نےوہ لقمہ نگلا تو میں نے بھی آپ کی تنتج میں نگل
لیا۔گومیر اول یہ کہہ رہا تھا کہ چونکہ مجھے شبہ ہے کہ اس میں زہر ہے اس لیے کاش رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ لقمہ نہ
نگلیں۔اس کے تھوڑی دیر بعد بشیر کی طبیعت خراب ہو گئی اور بعض روایتوں میں تو یہ ہے کہ وہ وہیں خیبر میں فوت ہو گئے
اور بعض میں یہ ہے کہ اس کے بعد کچھ عرصہ بیمار رہے اور اس کے بعد فوت ہو گئے۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے کچھ گوشت اس کا ایک کتے کے آگے ڈلوایا جس کے کھانے سے وہ کتا مر گیا۔تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس عورت کو بلایا اور فرمایا تم نے اس بکری میں زہر ملایا ہے۔اس نے کہا کہ آپ کو یہ کس نے بتایا ہے۔آپ کے
ہاتھ میں اس وقت بکری کا دست تھا۔آپ نے فرمایا اس ہاتھ نے مجھے بتایا ہے۔اس پر اس عورت نے سمجھ لیا کہ آپ
پر یہ راز کھل گیا ہے اور اس نے اقرار کیا کہ اس نے زہر ملایا ہے۔اس پر آپ نے اس سے پوچھا کہ اس ناپسندیدہ فعل پر تم کو کس بات نے آمادہ کیا۔اس نے جواب دیا کہ
میری قوم سے آپ کی لڑائی ہوئی تھی اور میرے رشتے دار اس لڑائی میں مارے گئے تھے۔میرے دل میں یہ خیال
آیا کہ میں اُن کو زہر دے دوں۔اگر ان کا کاروبار انسانی کاروبار ہو گا تو ہمیں ان سے نجات حاصل ہو جائے گی اور
اگر یہ واقعی میں نبی ہوں گے تو خدا تعالیٰ ان کو خود بچالے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی یہ بات سن کر
اسے معاف فرما دیا اور اس کی سزا جو یقینا قتل تھی اسے نہ دی۔یہ واقعہ بتاتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس
طرح اپنے مارنے والوں اور اپنے دوستوں کے مارنے والوں کو بخش دیا کرتے تھے اور در حقیقت اسی وقت آپ سزا
دیا کرتے تھے جب کسی شخص کا زندہ رہنا آئندہ بہت سے فتنوں کا موجب ہو سکتا تھا۔(ماخوذ از دیباچہ تفسیر القرآن ، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 327 تا 329)
بہر حال یہ ایک عام تاثر ہے۔بعض دشمن یہ اعتراض کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
اس زہر سے ہوئی تھی اور تاریخ وسیرت کی بعض کتب نے بھی یہ بحث اٹھائی ہے اور بعض سیرت نگار اس وجہ سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو شہادت کا مقام دینے کے لیے ان روایات کو قبول کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں
جن میں یہ ذکر ہے کہ اس زہر کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تھی جبکہ حقیقت میں یہ بات درست
نہیں ہے۔اس پر ہمارے ریسرچ سیل نے بھی ایک نوٹ مجھے بھیجا تھا۔وہ بھی ایسا ہے کہ میں یہاں سنا دیتا ہوں۔اس کے مطابق وہ کہتے ہیں کہ تاریخ اور سیرت کی کتب ہوں یا
حدیث کی، ایک بات مسلم ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہر گز اس زہر کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی۔جو
کوئی ایسا کہتا ہے اول تو وہ ان تمام تر روایات کا علم نہیں رکھتا یا وہ غلطی خوردہ ہے۔واضح رہے کہ زہر دیے جانے کا
627
خطبات مسرور جلد 17
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
واقعہ غزوہ خیبر کے موقع پر ہوا جو کہ چھ ہجری کے آخری یا سات ہجری کے آخری یاسات ہجری کے اوائل کا واقعہ
ہے۔اور اس کے تقریباً چار سال بعد تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ رہے۔بھر پور زندگی گزاری۔اسی طرح جس
طرح اس سے پہلے جنگوں میں بھی جاتے رہے۔عبادات اور دیگر معمولات میں بھی رتی بھر فرق نہیں آیا۔تقریباً چار سال
بعد بخار اور سر درد کی کیفیت طاری ہونا اور اس کے بعد وفات پا جانا اس کو کوئی عقل مند یہ نہیں کہہ سکتا کہ زہر کی
وجہ سے چار سال بعد اثر ہوا ہے۔اصل میں بخاری اور بعض دوسری کتب احادیث میں ایک حدیث ہے جس کے ترجمے کو درست نہ سمجھنے
کی وجہ سے یہ مفہوم نکالا جاتا ہے کہ گویا اسی زہر کی وجہ سے وفات ہوئی تھی حالانکہ یہ درست نہیں ہے۔بخاری کی وہ
حدیث یہ ہے، اس کا ترجمہ بیان کر دیتا ہوں کہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مرض الموت
میں یوں فرماتے تھے کہ عائشہ ! اس کھانے کی تکلیف جو میں نے خیبر میں کھایا تھا مجھے ہمیشہ محسوس ہوتی رہی اور اب
بھی اس زہر سے میں اپنی رگیں کٹتی ہوئی محسوس کر رہا ہوں۔(صحيح البخارى كتاب المغازي بَاب مَرَضِ النَّبي الله ووفاته حديث 4428)
یہ وہ حدیث ہے جس سے یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ بعض مسلمان مفسرین بھی اور محد ثین بھی یہی کہتے ہیں
کہ گویا اسی تکلیف کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تھی۔اور پھر اسی کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بھی
تشریح کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وجہ سے شہید بھی قرار دیا جا سکتا ہے یا بعض کے نزدیک دیا جاتا ہے۔جبکہ یہ روایت اس بات کی تائید نہیں کرتی۔اس میں صرف ایک تکلیف کا اظہار ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس وقت فرمایا اور ہر کوئی جانتا ہے کہ بعض اوقات کوئی جسمانی تکلیف یاز خم یا بیماری کبھی کبھی خاص خاص موقعوں
پر کسی سبب سے باہر آجاتی ہے۔خیبر کے موقعے پر جو زہر اور گوشت آپ نے کھایا اس کے متعلق روایات کی تفصیل میں جائیں تو یہ بھی ملتا
ہے کہ زہر ملا ہوا یہ گوشت آپ نے منہ میں ڈال لیا تھا لیکن نگلا نہیں تھا۔لیکن اگر نگلا بھی تھا تو آپ کی بھر پور زندگی اس
بات کو ثابت کرتی ہے کہ وفات کی وجہ بہر حال یہ نہیں تھی۔ہاں اس زہر کی وجہ سے معدے کو یا انتڑیوں کو جو نقصان
پہنچا تھاوہ بیماری میں زیادہ ہو گیا اور یہ قدرتی بات ہے بعض دفعہ اس طرح ہو جاتا ہے اور منہ میں جانے کی وجہ سے آپ
کے حلق یا کوے پر زخم آگیا تھا اور کبھی کبھی کھانے کے دوران اس میں تکلیف محسوس فرماتے تھے۔احادیث میں یہ واقعہ پوری تفصیل کے ساتھ موجود ہے اور اس میں یہ بھی لکھاہوا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو معلوم ہو گیا تھا کہ اس میں زہر ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو کھانے سے روک دیا تھا اور زہر ملانے
والی عورت کو بلا کر پوچھا تو اس نے بتایا کہ ہم نے اس لیے زہر ملایا تھا کہ اگر آپ خدا کی طرف سے سچے رسول ہیں تو آپ
بچ جائیں گے ورنہ ہمیں آپ سے نجات مل جائے گی۔یہودی تو اس کو دیکھنے کے بعد آپ کے بچنے کا اعلان کر رہے ہیں
اور اس عورت کا تو یہ تھا کہ اتنا خطرناک زہر تھا پھر بھی آپ بچ گئے تو آپ کے بیچ جانے کی وجہ سے بعض روایات میں تو
اس عورت کے اسلام قبول کر لینے کا بھی ذکر ملتا ہے۔جو بھی ہو وہ یہودی تو اس زہر سے نہ مرنے کا اقرار کر رہے ہیں اور
خطبات مسرور جلد 17
628
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
اس کو معجزہ قرار دے رہے ہیں۔اس لیے یہ کہنا کہ اس زہر کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی یہ ہر گز
درست نہیں ہے۔باقی ذکر ان شاء اللہ آئندہ ہوں گے۔اس وقت میں دو مر حومین کا ذکر کرتا ہوں جن کے جنازہ غائب ان شاء اللہ نمازوں کے بعد میں پڑھاؤں
گا۔پہلا ہے مکرم نصیر احمد صاحب جو مکرم علی محمد صاحب را جن پور کے بیٹے تھے۔21 نومبر 2019ء کو 63 سال کی
عمر میں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ آپ کے پڑ دادا محمد دین صاحب کے ذریعہ سے ہوا تھا۔آپ تحصیل زیرہ ضلع فیروز پور کے ایک گاؤں ملسیاں کے رہنے والے تھے۔انہوں نے اپنے بھائی
مکرم الہی بخش صاحب کے ساتھ 1907ء میں بذریعہ خط بیعت کی تھی اور پھر 1908ء کے جلسہ سالانہ قادیان پر
حضرت خلیفة المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی توفیق پائی۔یہ مرحوم نصیر صاحب جو ہیں ان کو
راجن پور میں نائب امیر ضلع کے علاوہ نائب زعیم انصار اللہ اور صدر جماعت کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔پانچ
وقت نماز باجماعت کے پابند تھے۔بڑا اہتمام کرتے تھے۔اُن کا جو ائنٹ فیملی سسٹم تھا اور گھر میں موجود تمام
بھائیوں، بھتیجوں، بھتیجیوں کو نماز کے اوقات میں بار بار یاد دہانی کرواتے تھے۔فجر کے وقت پوری حویلی کا چکر لگاتے
تھے۔بہت بڑی حویلی تھی۔اس میں یہ لوگ اکٹھے رہتے تھے۔مختلف گھر تھے۔سب کو نماز فجر کے لیے بیدار کرتے
تھے۔تلاوت قرآن کریم خود بھی کرتے تھے اور لوگوں سے بھی اپنے رشتہ داروں سے بھی، جو بھی بچے وغیرہ تھے
سب سے پوچھتے تھے اور شستی میں تلقین کرتے تھے کہ با قاعدہ کیا کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ خود بھی کرنے والے تھے اور اپنے بچوں کو اور رشتے داروں
کو جو بھائی بھتیجے تھے ان کو بھی تلقین کیا کرتے تھے اور اسی طرح ایم ٹی اے پر خطبہ با قاعدہ سنتے اور پھر اس بات کو
یقینی بناتے تھے کہ سب نے، ان سب مکینوں نے جو ایک ہی حویلی میں رہتے ہیں خطبہ سن بھی لیا ہے کہ نہیں۔شدید
مخالفت کے باوجود تبلیغ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے اور اگر گھر والے احتیاط کا کہتے کہ حالات ایسے
ہیں، احتیاط کریں تو ان کا جواب ہو تا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کو کیا منہ دکھاؤں گا کہ اس کے بھیجے ہوئے کا پیغام لوگوں
تک نہیں پہنچایا۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں۔آپ کے ایک بیٹے خالد احمد صاحب مربی سلسلہ
ہیں جو آج کل مالی (مغربی افریقہ) میں خدمت کی توفیق پا رہے ہیں اور وہاں میدان عمل میں ہونے کی وجہ سے
جنازے میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔اور ان
کی نسلوں کو بھی، اولاد کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔دوسر اجنازہ مکرم عطاء الکریم مبشر صاحب ابن میاں اللہ دتہ صاحب کیر تو ضلع شیخو پورہ حال کینیڈا کا ہے۔13/ نومبر کو 75 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رجِعُونَ۔مرحوم کے خاندان میں احمدیت
آپ کے والد مکرم میاں اللہ دتہ صاحب کے ذریعہ آئی تھی جنہوں نے 1934ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
خطبات مسرور جلد 17
629
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019
کے ہاتھ پر بیعت کی تھی اور پھر احمدی ہونے کے بعد ساری زندگی وقف کی طرح گزاری۔ہمیشہ تبلیغ کرتے رہے۔بہت سے خاندان احمدی کیسے اور ساری عمر وقف کی روح کے ساتھ جماعت کی خدمت کی۔جب تک آپ پاکستان
میں تھے تو لاہور میں مختلف جماعتی خدمات کرتے رہے۔پھر 2007ء میں آپ کینیڈا شفٹ ہو گئے۔وہاں اپنی جماعت میں سیکر ٹری اشاعت کے طور پر خدمت کی
توفیق پائی۔ان کو پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے مستقل طور پر آکسیجن لگی ہوئی تھی۔جب تک صحت نے اجازت
دی اپنی وہیل چیئر پر باقاعدگی سے نماز ادا کرنے کے لیے جایا کرتے تھے۔بیماری کا بڑی ہمت سے مقابلہ کیا، کبھی کوئی شکوہ نہیں کیا۔نظام جماعت اور خلافت سے اخلاص اور وفا کا
تعلق تھا۔بڑا محبت کا تعلق تھا۔بہت ذہین تھے اور صائب الرائے تھے۔صاف دل اور کھرے انسان تھے۔ان کے
خاندان کا ہر فرد یہ اظہار کرتا ہے کہ میرے ساتھ بہت گہرا تعلق تھا۔ہر ایک سے مخلص اور نفع رساں وجو د تھے
کبھی کسی کا گلہ شکوہ نہیں کیا۔ہر ایک کے ساتھ محبت کا دوستانہ تعلق تھا۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔آپ کے ایک بیٹے
عطاء المنان طاہر صاحب مربی سلسلہ ہیں جو آج کل صدر صدر انجمن احمدیہ کے دفتر میں نائب ناظر ہیں اور وہاں ان
کو خدمت کی توفیق مل رہی ہے اور ایک پوتے جاذب احمد جامعہ احمدیہ کینیڈا میں زیر تعلیم ہیں۔جماعت کے شاعر
عبد الکریم قدسی صاحب جو ہیں آپ ان کے بڑے بھائی تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک
فرمائے۔درجات بلند کرے۔ان کی اولاد کو ، ان کی نسلوں کو ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل 20 دسمبر 2019ء جلد 26 شماره 1 8 صفحہ 5 تا 9)