بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ

خطبات مسرور جلد 17
643
50
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 13/ دسمبر 2019ء بمطابق 13 فتح 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے) یوکے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
گذشتہ خطبے میں میں حضرت بلال بن امیہ کا ذکر کر رہا تھا اور اس ذکر میں غزوہ تبوک کا بھی ذکر آگیا۔حضرت ھلال ان تین
پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھے جو اس غزوے میں شامل نہیں ہوئے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوے
سے واپسی پر ان لوگوں سے ناراضگی کا اظہار فرمایا اور کچھ سزادی جس پر یہ تینوں بڑے بے چین تھے اور اللہ تعالیٰ
کے حضور جھکتے ہوئے استغفار اور توبہ کرتے رہے یہاں تک کہ ان تین صحابہ کی گریہ وزاری جن میں حضرت ھلال
بھی شامل تھے اللہ تعالیٰ کے حضور قبول ہوئی اور ان کی معافی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے آیت نازل فرمائی۔بہر حال اس
بارے میں یہ بھی بیان ہو اتھا کہ صحابہؓ نے اس غزوے کی تیاری کے لیے کس قدر قربانیاں دی تھیں اور یہ بھی ذکر تھا کہ
بعض اور لوگ جن کے دلوں میں نفاق تھا اس میں شامل نہیں ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
جھوٹے عذر پیش کیے۔بعض نے شروع میں جانے سے انکار کیا اور آپ نے ایسے منافقوں کا معاملہ اللہ تعالیٰ پر
چھوڑا۔اس تسلسل میں کچھ اور باتیں ہیں جو میں اس وقت پیش کروں گا۔وہ لوگ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہ جانے کو ترجیح دے رہے تھے ان میں ایک
شخص جذ بن قیس تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ تم رومیوں سے جنگ کے لیے ہمارے ساتھ نہیں چلو
گے ؟ اس نے یہ بہانہ بنایا کہ وہ عورتوں کی وجہ سے فتنے میں پڑ سکتا ہے اس لیے اسے آزمائش میں نہ ڈالا جائے۔چنانچہ
آپ صلی علی ایم نے اس سے اعراض کیا اور اسے اجازت دے دی۔اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت بھی نازل فرمائی کہ
وَمِنْهُمْ مَّنْ يَقُولُ الذَنَ لِي وَلَا تَفْتِنِي آلَا فِي الْفِتْنَةِ سَقَطَوْا - وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيْطَةٌ بِالْكَفِرِينَ
(التوبة: 49)
اور ان میں سے وہ بھی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے رخصت دے اور مجھے فتنہ میں نہ ڈال۔خبر دار وہ فتنہ میں پڑ
چکے ہیں اور یقینا جہنم کا فروں کو ہر طرف سے گھیر لینے والی ہے۔مدینے کے ایک یہودی کا نام سُوَيْلَم تھا۔وہ مدینہ کے علاقے جاسُوم میں مقیم تھا جس کو بئرِ جاسم
بھی کہتے ہیں۔یہ مدینے میں شام کی سمت آبو الْهَيْشَم بن نیکان کا کنواں تھا۔اس کا پانی بہت عمدہ تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس پانی کو پیا اور پسند فرمایا۔اس یہودی کا گھر منافقوں کا گڑھ تھا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو خبر ملی کہ منافقین وہاں اکٹھے ہو رہے

خطبات مسرور جلد 17
644
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
ہیں اور وہ لوگوں کو غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جانے سے روک رہے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمار بن یاسر کو فرمایا کہ ان لوگوں کے پاس جاؤ اور ان سے جاکر
ان باتوں کے بارے میں پوچھو جو انہوں نے کہی ہیں۔اگر وہ ان سے انکار کریں تو انہیں بتا دینا کہ مجھے خبر پہنچی ہے تم
نے یہ یہ کہا ہے۔جب حضرت عمار وہاں پہنچے اور انہوں نے وہ سب کہا تو وہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں آکر معذر تیں کرنے لگے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 597 غزوة تبوك دار ابن حزم بيروت 2009ء) (السيرة الحلبية جلد3
صفحه 186، ذكر مغازيه يا الله ، دار الكتب العلمية بيروت (2002ء) (الطبقات الكبرى جلد 1 صفحه 390
ذكر البثار التي شرب منها رسول الله الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)(فرهنگ سیرت
صفحه 84 مطبوعه زوار اکیڈمی پبلی کیشنز کراچی 2003ء)
ان کی اس حالت کو اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے کہ : يَحْذَرُ الْمُنْفِقُونَ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ
(التوبه:64تا66)
سُوْرَةٌ تُنْبِتُهُمْ بِمَا فِي قُلُوبِهِمْ قُلِ اسْتَهْزِءُوا إِنَّ اللهَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُونَ وَلَبِنْ سَأَلْعَهُمْ لَيَقُولُنَ إِنَّمَا كُنَّا
نَخُوضُ وَنَلْعَبُ قُلْ أَبِاللهِ وَايَتِهِ وَرَسُولِهِ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُونَ لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيْمَانِكُمْ إِنْ
نَّعْفُ عَنْ طَابِفَةٍ مِنْكُمْ نُعَذِّبْ طَابِفَةٌ بِأَنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِيْن۔کہ منافق ڈرتے ہیں کہ ان کے خلاف کوئی سورت نازل نہ کر دی جائے جو ان کو اس سے مطلع کر دے جو
ان کے دلوں میں ہے۔تو کہہ دے کہ بے شک تمسخر کرتے رہو۔یہ ڈرنے کا ذکر بھی تمسخرانہ انداز میں کرتے ہیں۔اللہ
تو یقیناً ظاہر کر کے رہے گا جس کا تمہیں خوف ہے اور اگر تو ان سے پوچھے تو ضرور کہیں گے کہ ہم تو محض گپ شپ میں
محو تھے اور کھیلیں کھیل رہے تھے۔تو پوچھ کیا اللہ اور اس کے نشانات اور اس کے رسول سے تم استہزا کر رہے تھے ؟
کوئی عذر پیش نہ کرو یقیناً تم اپنے ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو۔اگر ہم تم میں سے کسی ایک گروہ سے در گزر
کریں تو کسی دوسرے گروہ کو عذاب بھی دے سکتے ہیں۔اس لیے کہ وہ یقیناً مجرم ہیں۔بہر حال اس وقت یہ حالات تھے۔کچھ جانے سے پہلے منصوبے بن رہے
تھے کہ نہ جایا جائے۔منافقین ان میں شامل تھے یہودی ان کو ابھار رہے تھے۔کچھ ویسے بہانے بناتے رہے اور بعد
میں واپسی پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بہانے بنائے۔بہر حال آپ نے ان کا معاملہ اللہ پر
چھوڑا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک سے واپس لوٹے اور مدینے کے قریب پہنچے تو آپ نے فرمایا
مدینے میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ وہ ہر سفر اور ہر وادی میں تمہارے ساتھ تھے۔صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ !
جبکہ وہ مدینے میں ہیں تو پھر کس طرح ساتھ ہو گئے ؟ آپ نے فرمایا ہاں وہ مدینہ میں ہی ہیں مگر انہیں کسی عذر نے یا
کسی مرض نے روک لیا تھا۔(مسند الامام احمد بن حنبل جلد 4 صفحه 263 مسند انس بن مالك حديث 12032 مطبوعه عالم الكتب
بيروت لبنان 1998ء) (مسند الامام احمد بن حنبل جلد 5 صفحہ 132 مسند جابر بن عبد اللہ اس حدیث 14731
مطبوعه عالم الكتب بيروت لبنان 1998ء)

خطبات مسرور جلد 17
645
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
یہ لوگ ایسے تھے جن کا عذر بھی جائز تھا اور ان کا مرض تھا یا کوئی وجہ بن گئی جس کی وجہ سے باوجود
خواہش کے وہ نہیں جاسکے۔اس لیے اللہ تعالیٰ نے انہیں تمہارے ساتھ ہی رکھا۔تبوک سے واپسی کے سفر میں ایک موقعے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں جلدی جارہا
ہوں۔پس تم میں سے جو چاہے میرے ساتھ جلدی چلے اور جو چاہے ٹھہر جائے یعنی آرام سے پیچھے آتار ہے۔راوی
کہتے ہیں پھر ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہمیں مدینہ دکھائی دیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ طابہ ہے یعنی
پاکیزہ اور خوشگوار اور یہ احد ہے یہ ایسا پہاڑ ہے کہ وہ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔پھر آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انصار کے گھروں میں بہترین گھر بنو نجار کا گھر ہے۔پھر بَنُو عَبْدُ الْأَشْهَلْ کا گھر ہے
پھر بنو عبد الحارث بن خزرج کا گھر۔رہے۔پھر بنو سَاعِدہ کا گھر اور آپ نے انصار کے سب گھروں کو اچھا قرار دیا۔حضرت سعد بن عبادہ ہم سے
آملے۔راوی بیان کر رہے ہیں تو ابو اسید نے کہا کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے
یا
گھروں کی فضیلت بیان کی ہے اور ہمیں آخر پر رکھا ہے۔حضرت سعد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور عرض کیا کہ یار سول اللہ ! آپ نے انصار کے
گھروں کی فضیلت بیان کی ہے اور ہمیں آخر پر رکھا ہے۔اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کیا تمہارے لیے
کافی نہیں کہ تم خیر والوں میں سے ہو ؟ یہ صحیح مسلم کی روایت ہے۔(صحیح مسلم کتاب الفضائل باب فى معجزات النبي يا الله 1392)
واپسی پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لیے مدینہ کے لوگ کیامر داور کیا عور تیں اور کیا
بچے مدینے سے باہر ثَنِيَّةُ الوَدَاع کے پاس آئے، وہاں پہنچے ہوئے تھے۔ثَنِيَّةُ الْوَدَاع مدینہ کے قریب ایک مقام ہے
اور مدینہ سے مکہ جانے والوں کو اس مقام تک آکر الوداع کہا جاتا تھا۔اس لیے اس کو ثَنِيَّةُ الوداع کہتے تھے۔مورخین، سیرت نگاروں کے نزدیک جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے مکے سے ہجرت کر کے جب آپ قبا کی طرف سے مدینہ تشریف لائے تو مدینہ کے اس جانب بھی ثَنِيَّةُ الْوَدَاع
تھی۔حضرت عائشہ کی روایت کے مطابق وہاں مدینہ کے بچوں نے آپ کا استقبال کیا اور لڑکیاں یہ گار ہی تھیں کہ
طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّاتِ الْوَدَاعِ
وَجَبَ الشُّكْرُ عَلَيْنَامًا دَعَى لِلَّهِ دَاعِ
کہ چودھویں کی رات کا چاند ہم پر ثنية الوداع کی جانب سے طلوع ہوا۔ہم پر اللہ کا شکر واجب ہو گیا ہے
جب تک کہ اللہ کا کوئی نہ کوئی پکارنے والا رہے گا۔کچھ شارحین حدیث جیسے علامہ ابن حجر عسقلانی شارح بخاری
ہیں۔بخاری کی شرح لکھی ہے۔ان کا خیال ہے کہ عین ممکن ہے کہ جن اشعار کا ذکر حضرت عائشہ سے بیان کردہ
روایت میں ہے ، جو میں نے پڑھی ہے۔ان کا تعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوہ تبوک سے واپسی کے وقت

خطبات مسرور جلد 17
646
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
سے ہو کیونکہ اس وقت ثَنِيَّةُ الْوَدَاع مقام پر لوگوں اور بچوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کیا تھا کیونکہ
ملک شام کی جانب سے آنے والوں کا استقبال اسی جگہ سے کیا جاتا تھا۔جب اہل مدینہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
غزوۂ تبوک سے واپسی کا علم ہوا تو وہ خوشی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کرنے کے لیے مدینے سے باہر
اس مقام پر نکلے جیسا کہ حضرت سائب بن یزید بیان کرتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ میں بھی دوسرے بچوں کے
ساتھ اس وقت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کرنے ثَنِيَّةُ الوَدَاع گیا تھا جب آپ غزوہ تبوک سے واپس
تشریف لا رہے تھے۔امام بیہقی نے بھی یہ بیان کیا ہے کہ بچوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ان اشعار کے ذریعہ
استقبال کیا تھا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک سے مدینہ واپس تشریف لائے تھے۔(معجم البلدان الجزء 2 صفحه 100 ثَنِيَّةُ الْوَدَاع مطبوعه دار الكتب العلميه بیروت)(ماخوذ از جستجوئے
مدينه صفحه 403-404 مطبوعه اورینٹل پبلی کیشنز لاهور 2007ء)
(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 267)
بہر حال مؤرخین اور سیرت نگاروں کی دونوں قسم کی آرا موجود ہیں یعنی بعض کے نزدیک یہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت مدینہ کے وقت اور بعض کے نزدیک غزوہ تبوک سے واپسی پر یہ اشعار پڑھے گئے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت تھی کہ جب کسی سفر سے مدینہ واپس تشریف لاتے تو پہلے مسجد میں
پہنچ کر دور کعت نماز ادا کرتے۔چنانچہ جب آپ تبوک سے واپس تشریف لائے تو مدینہ میں چاشت کے وقت داخل
ہوئے اور پہلے مسجد میں دور کعت نماز ادا کی۔(مسند الامام احمدبن حنبل جلد 5 صفحه 414 مسند کعب بن مالك حديث 15865 مطبوعه عالم الكتب
بيروت 1988ء)
نماز کے بعد آپ لوگوں کے لیے مسجد میں تشریف فرما ہوئے اس کے بعد دو نفل پڑھنے کے بعد وہیں بیٹھ
گئے اور اس وقت وہ لوگ بھی آپ سے ملنے کے لیے آئے جو عمد آپیچھے رہ گئے تھے۔وہ جو بغیر کسی عذر کے جان بوجھ
کے پیچھے رہنے والے تھے وہ آپ کے سامنے اپنا کوئی نہ کوئی عذر پیش کرتے۔ایسے لوگوں کی تعداد جو تھی اتنی کے
قریب تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے عذروں کی حقیقت جانتے ہوئے بھی یہ جانتے تھے کہ یہ غلط عذر کر رہے
ہیں اس کے باوجود ان کے ظاہری بیانات کو قبول فرماتے اور ان سے در گذر فرماتے رہے اور ان کی بیعت بھی لیتے
رہے اور ان کے لیے استغفار بھی کرتے رہے۔(ماخوذ از صحیح البخاری کتاب المغازى باب حديث كعب بن مالك حديث 4418)
لیکن جیسا کہ پہلے تفصیلی ذکر ہو چکا ہے حضرت ھلال بن امیہ حضرت مرارہ بن ربیع اور حضرت کعب بن مالک
نے کوئی جھوٹا عذر نہیں کیا اور اس کی وجہ سے کچھ عرصہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کو برداشت کیا۔بڑے روتے رہے، گڑ گڑاتے رہے، اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرتے ہوئے جھکے رہے اور پھر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں ان کی توبہ قبول کرنے کا اعلان بھی فرما دیا۔دوسرے صحابی جن کا ذکر ہو گاوہ حضرت مُرارہ بن ربیع عمری ہیں۔حضرت مُرارہ کے والد کا نام ربیع بن عدی

خطبات مسرور جلد 17
647
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
تھا۔ان کے والد کا نام ربیعی اور ربیعہ بھی بیان کیا جاتا ہے۔حضرت مُرارہ بن ربیع عمری کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس
کے خاندان بنو عمرو بن عوف سے تھا جبکہ ایک روایت کے مطابق ان کا تعلق بنو عمر و بن عوف کے اتحادی قبیلہ قضائہ سے
تھا۔قضائہ عرب کا ایک مشہور قبیلہ ہے جو مدینے سے دس منزل پر وادی القری سے آگے واقع ہے اور مدائن صالح کے
مغرب میں آباد ہے۔(أسدالغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 129 مُرَارَة بن ربيع دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(الاصابه في تمييز الصحابة جلد 6 صفحه 52 مُرَارَة بن ربيع دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
(فرهنگ سیرت صفحه 237 مطبوعه زوار اکیڈمی پبلی کیشنز کراچی 2003ء)
حضرت مرارہ کو غزوہ بدر میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔امام بخاری اور صحابہ کے حالات پر
مشتمل کتب میں ان کے غزوہ بدر میں شامل ہونے کا تذکرہ ملتا ہے جبکہ ابن ہشام نے بدری صحابہ کی فہرست میں ان کا
نام درج نہیں کیا۔یہ ان تین انصار صحابہ میں سے تھے جو غزوہ تبوک میں شامل نہ ہو سکے تھے جن کا پہلے ذکر ہو چکا
ہے اور جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی یہ آیت بھی نازل فرمائی تھی کہ
وَ عَلَى الثَّلَثَةِ الَّذِينَ خُلِّفُوا حَتَّى إِذَا ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَيْهِمْ
أَنْفُسُهُمْ وَظَنُّوا اَنْ لَّا مَلْجَأَ مِنَ اللهِ إِلَّا إِلَيْهِ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ لِيَتُوبُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ -
(التوبه: 118)
اور ان تینوں پر بھی اللہ تو بہ قبول کرتے ہوئے جھکا جو پیچھے چھوڑ دیے گئے یہاں تک کہ جب زمین ان پر
باوجو د فراخی کے تنگ ہو گئی اور ان کی جانیں تنگی محسوس کرنے لگیں اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اللہ سے پناہ کی کوئی
جگہ نہیں مگر اسی کی طرف پھر وہ ان پر قبولیت کی طرف مائل ہوتے ہوئے جھک گیا تا کہ وہ تو بہ کر سکیں۔یقینا اللہ ہی
بار بار توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔جیسا کہ پہلے یہ ذکر ہو چکا ہے کہ یہ تینوں پیچھے رہ جانے والے صحابہ حضرت کعب بن مالک، حضرت مرارہ بن ربیعی
اور حضرت ھلال بن امیہ تھے اور یہ تینوں انصار سے تھے۔(صحيح البخارى كتاب المغازی باب حدیث کعب بن مالك حديث 4418)
(أسدالغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 129 مُرارَة بن ربيع دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
اس حوالے سے حضرت مرارہ کا علیحدہ کوئی بیان نہیں ہے حضرت کعب بن مالک کا ہی تفصیلی بیان ہے جو
حضرت ھلال بن امیہ کے تعلق میں گذشتہ خطبے میں بیان کر چکا ہوں اس لیے دوبارہ یہاں بیان کی ضرورت نہیں ہے۔اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عُتبہ بن غَزْوَانَ۔ان کی کنیت ابو عبد اللہ اور ابو غزوان
تھی۔حضرت
علشبہ قبیلہ بنو نوفل بن عبد مناف کے حلیف تھے۔حضرت غنیہ کے والد کا نام غزوان بن جابر تھا۔حضرت عبہ کی کنیت ابو عبد اللہ کے علاوہ ابو غزوان بھی بیان کی جاتی ہے جیسا کہ بیان ہوا۔حضرت نبیہ نے ازدہ بنت حارث
سے شادی کی تھی۔حضرت عتبہ خود بیان کرتے ہیں کہ میں ان افراد میں سے ساتواں تھا جو سب سے پہلے اسلام قبول
کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوئے تھے۔ابن اثیر کے مطابق حضرت عتبہ نے جب حبشہ کی طرف

خطبات مسرور جلد 17
648
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
ہجرت کی تو اس وقت ان کی عمر چالیس سال تھی جبکہ ابن سعد کے مطابق ہجرت مدینہ کے وقت وہ چالیس سال کے
تھے۔بہر حال وہ حبشہ سے مکہ واپس آئے جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ابھی مکے میں ہی مقیم تھے۔حضرت عتبہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مقیم رہے یہاں تک کہ انہوں نے حضرت مقداد کے ہمراہ مدینہ کی طرف
ہجرت کی اور یہ دونوں ابتدائی اسلام قبول کرنے والوں میں سے تھے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 558-559 دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 72 من حلفاء بني نوفل بن عبد مناف دار الكتب العلمية
بیروت، 1990ء)(امتاع الاسماع جزء 6 صفحه 331 فصل في ذكر موالى رسول الله الله بیروت 1999ء)
حضرت عتبه بن غَزْوَانَ اور حضرت مقداد بن اسود دونوں کی مدینہ کی طرف ہجرت کا واقعہ اس طرح
ہے کہ مکے سے وہ دونوں مشرکین قریش کے لشکر کے ساتھ نکلے تا کہ مسلمانوں کے ساتھ شامل ہو سکیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبیدہ بن حارث کی قیادت میں مسلمانوں کا ایک لشکر ثَنِيَّةُ الْمَرَهُ،
یہ رابغ شہر کے شمال مشرق میں تقریباً 55 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور مدینہ منورہ سے اس کا فاصلہ تقریباً دوسو کلو میٹر
ہے۔یہ اس کی طرف روانہ ہوئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ لشکر روانہ فرمایا۔قریش کے لشکر کی قیادت عکرمہ بن ابو جہل کر رہا تھا۔ان دونوں گروہوں کے درمیان لڑائی نہ ہوئی
سوائے ایک تیر کے جو حضرت سعد بن ابی وقاص نے چلایا تھا اور وہ خدا کی راہ میں پہلا تیر تھا جو چلایا گیا۔اس روز
عتبه بن غزوان ہے اور حضرت مقداد بھاگ کر مسلمانوں کے ساتھ جاملے۔(اٹلس سیرت نبوی سریه عبیده بن حارث صفحه 196 مكتبه دار السلام) (الاستيعاب في معرفة الاصحاب
جلد 4 صفحه 1480-1481 مقداد بن اسود دار الجيل بيروت)
یہ اس قافلے میں آئے تو کافروں کے ساتھ تھے لیکن جیسا کہ پہلے حضرت مقداد کے بارے میں ذکر ہو
چکا ہے یہ ادھر آگئے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں تاریخی کتب سے لے کے جہاد بالسیف کا آغاز
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدافعانہ کارروائیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس طرح بیان فرمایا ہے کہ جہاد
بالسیف کی اجازت میں پہلی قرآنی آیت بارہ صفر 2 ہجری کو نازل ہوئی۔یعنی دفاعی جنگ کے اعلان کا جو خدائی اشارہ
ہجرت میں کیا گیا تھا اس کا باضابطہ اعلان صفر 2 ہجری کو کیا گیا جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قیام مدینہ کی ابتدائی
کارروائیوں سے فارغ ہو چکے تھے اور اس طرح جہاد کا آغاز ہو گیا۔تاریخ سے پتا لگتا ہے کہ کفار کے شر سے مسلمانوں
کو محفوظ رکھنے کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابتداء چار تدابیر اختیار کی تھیں جو آپ کی اعلیٰ سیاسی قابلیت
اور جنگی دور بینی کی ایک دلیل ہے ، بڑی کھلی دلیل ہے اور وہ تدابیر یہ تھیں:
پہلی یہ کہ آپ نے خود سفر کر کے آس پاس کے قبائل کے ساتھ باہمی امن وامان کے معاہدے کرنے
شروع کیے تاکہ مدینے کے ارد گرد کا علاقہ خطرے سے محفوظ ہو جائے۔اس امر میں آپ نے خصوصیت کے ساتھ
ان قبائل کو مد نظر رکھا جو قریش کے شامی رستے کے قرب وجوار میں آباد تھے کیونکہ جیسا کہ ہر شخص سمجھ سکتا ہے

خطبات مسرور جلد 17
649
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
یہی وہ قبائل تھے جن سے قریش مکہ مسلمانوں کے خلاف زیادہ مدد لے سکتے تھے اور جن کی دشمنی مسلمانوں کے
واسطے سخت خطرات پیدا کر سکتی تھی۔دوم: دوسر ا قدم آپ نے یہ اٹھایا کہ آپ نے چھوٹی چھوٹی خبر رساں پارٹیاں مدینے کے مختلف جہات میں
روانہ کرنی شروع فرمائیں تا کہ آپ کو قریش اور ان کے حلیفوں کی حرکات و سکنات کا علم ہو تار ہے اور قریش کو بھی
یہ خیال رہے کہ مسلمان بے خبر نہیں ہیں اور اس طرح مدینہ اچانک حملوں کے خطرات سے محفوظ ہو جائے۔مدینہ پہنچنے کے بعد تیسر ا قدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت یہ اٹھایا کہ ان پارٹیوں کے
بھجوانے میں آپ کی ایک مصلحت یہ بھی تھی کہ اس کے ذریعہ سے مکہ اور اس کے گردونواح کے کمزور اور غریب
مسلمانوں کو مدینہ کے مسلمانوں میں آملنے کا موقع مل جائے کیونکہ ابھی تک مکے کے علاقے میں کئی لوگ ایسے
موجود تھے جو دل سے مسلمان تھے مگر قریش کے مظالم کی وجہ سے اپنے اسلام کا بر ملا اظہار نہیں کر سکتے تھے اور نہ
اپنی غربت اور کمزوری کی وجہ سے ان میں ہجرت کی طاقت تھی کیونکہ قریش ایسے لوگوں کو ہجرت سے جبر أروکتے
تھے۔چنانچہ قرآن شریف میں خدا تعالی فرماتا ہے
وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيْلِ اللهِ وَ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَ الْوِلْدَانِ الَّذِينَ
يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَ اجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنْكَ وَلِيًّا وَ اجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنْكَ
نَصِيرًا -
(النساء: 76)
یعنی اے مومنو کوئی وجہ نہیں کہ تم لڑائی نہ کرو اللہ کے دین کی حفاظت کے لیے اور ان مردوں
اور عورتوں اور بچوں کی خاطر جو کمزوری کی حالت میں پڑے ہیں اور دعائیں کر رہے ہیں کہ اے ہمارے رب !
نکال ہم کو اس شہر سے جس کے باشندے ظالم ہیں اور ہم ناتوانوں کے لیے اپنی طرف سے کوئی دوست اور
مددگار عطا فرما۔پس ان پارٹیوں کے بھجوانے میں ایک مصلحت یہ بھی تھی کہ تا ایسے لوگوں کو ظالم قوم سے چھٹکارا پانے
کا موقع مل جاوے۔یعنی ایسے لوگ قریش کے قافلوں کے ساتھ ملے ملائے مدینہ کے قریب پہنچ جائیں اور پھر
مسلمانوں کے دستے کی طرف بھاگ کر مسلمانوں میں آملیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ چنانچہ تاریخ
سے ثابت ہے کہ پہلا دستہ ہی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عبیدہ بن الحارث کی سرداری میں روانہ فرمایا تھا
اور جس کا عکرمہ بن ابو جہل کے ایک گروہ سے سامنا ہو گیا تھا اس میں مکے کے دو کمزور مسلمان جو قریش کے ساتھ
ملے ملائے آگئے تھے قریش کو چھوڑ کر مسلمانوں میں آملے۔چنانچہ روایت آتی ہے کہ اس مہم میں جب مسلمانوں کی
پارٹی لشکر قریش کے سامنے آئی تو دو شخص مقداد بن عمرو اور عُتبہ بن غزوان جو بنوزہرہ اور بنو نو فل کے حلیف
تھے مشرکین میں سے بھاگ کر مسلمانوں میں آملے اور یہ دونوں شخص مسلمان تھے اور صرف کفار کی آڑ لے کر
مسلمانوں میں آملنے کے لیے نکلے تھے۔پس ان پارٹیوں کے بھجوانے میں ایک غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی یہ بھی تھی کہ تا ایسے لوگوں کو ظالم قریش سے چھٹکارا پانے اور مسلمانوں میں آملنے کا موقع ملتار ہے۔

مسرور جلد 17
650
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
چوتھی جو تدبیر تھی وہ آپ نے یہ اختیار فرمائی کہ آپ نے قریش کے ان تجارتی قافلوں کی روک تھام
شروع فرما دی جو مکے سے شام کی طرف آتے جاتے ہوئے مدینے کے پاس سے گزرتے تھے۔کیونکہ پہلی بات تو یہ
کہ یہ قافلے جہاں جہاں سے گزرتے تھے مسلمانوں کے خلاف عداوت کی آگ لگاتے جاتے تھے اور ظاہر ہے کہ
مدینے کے گردو نواح میں اسلام کی عداوت کا تم بویا جانا مسلمانوں کے لیے نہایت خطر ناک تھا۔دوسرے یہ کہ یہ قافلے ہمیشہ مسلح ہوتے تھے اور ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس قسم کے قافلوں کا مدینے
سے اس قدر قریب ہو کر گزرنا ہر گز خطرے سے خالی نہیں تھا۔اور تیسری بات یہ کہ قریش کا گزارہ زیادہ تر تجارت
پر تھا اور ان حالات میں قریش کو زیر کرنے اور ان کو ان کی ظالمانہ کارروائیوں سے روکنے اور صلح پر مجبور کرنے کا یہ
سب سے زیادہ یقینی اور سریع الاثر ذریعہ تھا کہ ان کی تجارت کا راستہ بند کر دیا جاوے۔چنانچہ تاریخ اس بات پر شاہد
ہے کہ جن باتوں نے بالآخر قریش کو صلح کی طرف مائل ہونے پر مجبور کیا ان میں ان کے تجارتی قافلوں کی روک تھام
کا بہت بڑا دخل تھا۔پس یہ ایک نہایت دانشمندانہ تدبیر تھی جو اپنے وقت پر کامیابی کا پھل لائی۔پھر یہ بھی کہ قریش کے ان قافلوں کا نفع بسا اوقات اسلام کو مٹانے کی کوشش میں صرف ہو تا تھا بلکہ
بعض قافلے تو خصوصیت کے ساتھ اسی غرض سے بھیجے جاتے تھے کہ ان کا سارا نفع مسلمانوں کے خلاف استعمال
کیا جائے گا۔اس صورت میں ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ ان قافلوں کی روک تھام خود اپنی ذات میں بھی ایک
بالکل جائز مقصود تھی۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 323-324)
سريه عبيد بن حارث ہے جس میں حضرت عتبہ قریش کے لشکر سے نکل کر مسلمانوں سے جاملے
تھے اس کا مزید ذکر اس طرح ہے۔کچھ حصہ تو میں گذشتہ کسی خطبے میں بیان کر چکا ہوں۔بہر حال مختصر یہاں بیان کر
دیتا ہوں کہ ماہ ربیع الاول دو ہجری کے شروع میں آپ صلی لی یکم نے اپنے ایک قریبی رشتہ دار عبیدہ بن الحارث مطلبي
کی امارت میں ساٹھ شتر سوار مہاجرین کا ایک دستہ روانہ فرمایا۔اس مہم کی غرض بھی قریش مکہ کے حملوں کی پیش
بندی تھی۔میں سیرت خاتم النبیین کا ہی یہ حوالہ دے رہا ہوں۔چنانچہ جب عبیدہ بن الحارث اور ان کے ساتھی
کچھ مسافت طے کر کے ثَنِيَّةُ الْمَرَہ کے پاس پہنچے تو اچانک کیا دیکھتے ہیں کہ قریش کے دوسو مسلح نوجوان عکرمہ بن
ابو جہل کی کمان میں ڈیرہ ڈالے پڑے ہیں۔فریقین ایک دوسرے کے سامنے ہوئے اور ایک دوسرے کے مقابلہ
میں کچھ تیر اندازی بھی ہوئی لیکن پھر مشرکین کا گروہ یہ خوف کھا کر کہ مسلمانوں کے پیچھے کچھ کمک مخفی ہو گی ان
کے مقابلے سے پیچھے ہٹ گیا اور مسلمانوں نے ان کا پیچھا نہیں کیا۔البتہ مشرکین کے لشکر میں سے دو شخص
مقداد بن عمرو اور عتبه بن غزوان، عکرمہ بن ابو جہل کی کمان سے خود بخود بھاگ کر مسلمانوں کے ساتھ آملے اور
لکھا ہے کہ وہ اسی غرض سے قریش کے ساتھ نکلے تھے کہ موقع پاکر مسلمانوں میں آملیں کیونکہ وہ دل سے مسلمان
تھے مگر بوجہ اپنی کمزوری کے قریش سے ڈرتے ہوئے ہجرت نہیں کر سکتے تھے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے
تجزیہ کیا ہے کہ اور ممکن ہے کہ اسی واقعہ نے قریش کو بد دل کر دیا ہو اور انہوں نے اسے بدفال سمجھ کر پیچھے ہٹ
جانے کا فیصلہ کر لیا ہو۔تاریخ میں یہ مذکور نہیں ہے کہ قریش کا یہ لشکر جو یقینا کوئی تجارتی قافلہ نہیں تھا اور جس کے

خطبات مسرور جلد 17
651
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
متعلق ابن اسحاق نے جمع عظیم یعنی ایک بہت بڑا لشکر کے الفاظ استعمال کیے ہیں، کسی خاص ارادے سے اس طرف
آیا تھا لیکن یہ یقینی ہے کہ ان کی نیت بخیر نہیں تھی اور یہ خدا کا فضل تھا کہ مسلمانوں کو چوکس پا کر اور اپنے آدمیوں
میں سے بعض کو مسلمانوں کی طرف جاتا دیکھ کر ان کو ہمت نہیں ہوئی اور وہ واپس لوٹ گئے اور صحابہ کو اس مہم کا یہ
عملی فائدہ ہو گیا کہ دو مسلمان روحیں قریش کے ظلم سے نجات پاگئیں۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 328-329)
حضرت عُتبہ بن غزوان اللہ اور ان کے آزاد کردہ غلام حباب نے جب مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت
کی تو تبا( یہ بھی ایک روایت آتی ہے طبقات الکبری میں) کے مقام پر انہوں نے حضرت عبد اللہ بن سلمہ عجلانی کے
ہاں قیام کیا اور جب حضرت عبہ مدینہ پہنچے تو انہوں نے حضرت عباد بن بشر کے ہاں قیام کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت عُتبہ بن غزوان
اللہ اور حضرت ابودجانہ کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 73 من حلفاء بني نوفل بن عبد مناف دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 220 منازل المهاجرين بالمدينة مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء)
حضرت عتبہ بن غزوان کے حوالے سے کچھ اور بھی ہے ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا آئندہ ذکر کروں گا۔اس وقت میں ایک تو یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ روز نامہ الفضل کی ویب سائٹ انہوں نے شروع کی ہے اور اس کے
بارے میں اعلان کروں گا۔اسی طرح دو جنازے بھی ہیں۔ان مرحومین کے بارے میں ذکر کروں گا۔الفضل کے 106 سال پورے ہونے پر لندن سے الفضل آن لائن ایڈیشن کا آغاز ہو رہا ہے اور یہ اخبار
روز نامہ الفضل آج سے 106 سال پہلے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی
اجازت اور دعاؤں کے ساتھ 18 جون 1913ء کو شروع فرمایا تھا۔قیام پاکستان کے بعد کچھ عرصہ لاہور سے شائع ہوتا رہا۔پھر حضرت مصلح موعودؓ کی قیادت میں یہ ربوہ
سے نکلنا شروع ہوا۔اس قدیم اردو روزنامہ اخبار کالندن سے الفضل آن لائن ایڈیشن کا مورخہ 113 دسمبر 2019ء
سے آغاز ہو رہا ہے۔آج ان شاء اللہ تعالی آغاز ہو جائے گا جو بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر میں ہر جگہ بڑی آسانی کے ساتھ
دستیاب ہو گا۔اس کی ویب سائٹ Alfazlonline۔org تیار ہو چکی ہے اور پہلا شمارہ بھی اس پر دستیاب ہے۔یہاں ہماری آئی ٹی کی جو مرکزی ٹیم ہے انہوں نے اس کے لیے بڑا کام کیا ہے۔اس میں الفضل کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے بہت کچھ موجود ہے جو ارشاد باری تعالیٰ کے عنوان کے
تحت قرآن کریم کی آیات بھی آیا کریں گی اور فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت احادیث نبوئی بھی ہوں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے اقتباسات بھی ہوں گے۔اسی طرح بعض احمدی مضمون نگاروں کے
مضمون اور دوسرے جو اہم مضامین ہیں وہ بھی ہوں گے۔نظمیں بھی احمدی شعراء کی ہوں گی۔یہ اخبار ویب سائٹ
کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی موجود ہے اور اینڈرائڈ (Android) کا ایپ (app) بھی بن گیا ہے۔یہ کیونکہ اب روزانہ
شروع ہو گیا ہے تو سوشل میڈیا کے ان ذرائع سے بھی اردو پڑھنے والے احباب کو استفادہ کرنا چاہیے اور اسی طرح
مضمون نگار اور شعراء حضرات بھی اس کے لیے اپنی قلمی معاونت کریں تاکہ اچھے اور تحقیقی مضامین بھی اس میں

خطبات مسرور جلد 17
652
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
شائع ہوں۔اس ویب سائٹ میں روزانہ کے شمارہ کی پی ڈی ایف کی شکل میں امیج فائل بھی موجود ہو گی جس کو پڑھنے
کے ساتھ ساتھ ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکے گا جو پرنٹ کی شکل میں پڑھنا چاہیں وہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔بہر حال اس کا آج
ان شاء اللہ آغاز ہو جائے گا۔اسی طرح پیر کے روز اس میں خطبہ جمعہ کا مکمل متن جو ہے وہ شائع کیا جائے گا اور تازہ
خطبے کا خلاصہ بھی بیان ہو جائے گا۔تو ان شاء اللہ جمعے کے بعد اس کا افتتاح ہو جائے گا۔دو مر حو مین ہیں جن کا میں ذکر کروں گا اور جن کے جنازے پڑھاؤں گا ان شاء اللہ ، ان میں سے پہلا
مکرمہ سیدہ تنویر الاسلام صاحبہ کا ہے جو مکرم مرزا حفیظ احمد صاحب مرحوم کی اہلیہ تھیں۔17 دسمبر کو 91سال کی عمر
میں یہ وفات پاگئی ہیں۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ان کا خاندانی تعارف اس طرح ہے۔ان کے والد کا نام میر عبد السلام تھا اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے دیرینہ اور مخلص صحابی حضرت میر حسام الدین صاحب کی پڑپوتی تھیں۔حضرت سید میر حامد شاہ صاحب کی
پوتی تھیں اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بہو تھیں۔حضرت میر حسام الدین صاحب بڑے مشہور صحابی ہیں۔آپ 1839ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے
اور سیالکوٹ کے بڑے معروف حکیم تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام جب سیالکوٹ میں قیام پذیر تھے تو
حکیم صاحب دواسازی اور مطب کیا کرتے تھے۔اس زمانے میں حضرت اقدس کی رہائش ان کے مکان کے ایک
حصہ میں بھی رہی ہے اور 1877ء میں حضرت اقدس سیالکوٹ تشریف لائے تو حکیم صاحب کے مکان پر ایک
دعوت کی تقریب میں تشریف لے گئے۔حضرت اقدس کی وہ پاکیزہ جوانی اور نمونہ تھا کہ جب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی کیا تو
وہ لوگ جو نیک اور سعید فطرت تھے اور فہم و فراست کے نور سے حصہ پانے والوں میں سے تھے انہوں نے آپ کو
قبول کیا اور سیالکوٹ کے جن احباب نے آپ کو قبول کیا ان میں سے اخلاص و وفا میں یہ گھرانہ بھی سر فہرست تھا۔(ماخوذ از احمد علیہ السلام سیرت و سوانح (غیر مطبوعہ) مکرم سید مبشر احمد ایاز صاحب جلد 2 صفحہ 468)
سید میر حامد شاہ صاحب نے 29 / دسمبر 1890ء کو حضرت اقدس کی مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی
تھی۔رجسٹر بیعت کے مطابق ان کا نمبر 213 ہے اور ان کی اہلیہ فیروزہ بیگم صاحبہ کا نمبر 246 ہے جنہوں نے
17 فروری 1892ء کو بیعت کی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتب میں ان کا ذکر کیا ہے۔ازالہ اوہام میں آسمانی فیصلہ،
آئینہ کمالات اسلام، تحفہ قیصریہ ، سراج منیر ، کتاب البریہ ، حقیقۃ الوحی اور ملفوظات جلد پنجم میں کئی جگہ اپنے
مخلصین، جلسہ سالانہ کے شرکاء، چندہ دہندگان، جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور پر امن جماعت کے ضمن میں ان کا ذکر فرمایا ہے۔(ماخوذ از تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا از نصر اللہ خان ناصر ،عاصم جمالی صفحہ 42-43)
بہر حال مکرمہ سیدہ تنویر الاسلام صاحبہ ان کی نسل میں سے تھیں اور یہ 1928ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں
اور پھر جنوری 1948ء میں ان کی شادی مرزا حفیظ احمد صاحب سے ہوئی اور اس طرح یہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی بہو

653
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
خطبات مسرور جلد 17
بنیں۔ان کو 1956 ء سے لے کر 2008ء تک مختلف اوقات میں تقریباً اڑتالیس سال مرکزی لجنہ کی سیکرٹری
نمائش کے طور پر خدمت بجالانے کی توفیق ملی۔اسی طرح اور بھی ان کی خدمات ہیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سے
ان کا بہت پیار کا تعلق تھا۔تہجد کا بہت خیال رکھنے والی تھیں بلکہ ان کی ملازمہ نے بتایا کہ جس رات ان کی وفات ہوئی
ہے اس رات بھی تین بجے کے قریب تہجد ادا کی اور پھر سو گئیں اور اسی حالت میں ان کی وفات ہو گئی۔ان کی بیٹی
کہتی ہیں کہ مجھے بتاتی تھیں کہ جب میں بیاہ کر ، حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی بہو بن کے اس خاندان میں آئی تو
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی اور حضرت ام ناصر نے مجھے اتنا پیار اور عزت اور محبت دی کہ میکے کی یاد مجھے بالکل بھول گئی۔پھر انہوں نے بہت حوالے بھی دیے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے ، باتیں یاد تھیں اور اچھی یادداشت تھی۔اللہ تعالیٰ
ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور رحم فرمائے۔درجات بلند کرے۔دوسر ا ذ کر ہماری مرحومہ سٹر حاجہ شکورہ نوریہ صاحبہ کا ہے۔امریکہ کی ہیں جو یکم دسمبر کو وفات پاگئی
تھیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔آپ 1927ء میں پیدا ہوئی تھیں۔ابتدائی زمانہ واشنگٹن ڈی سی میں
گزارا۔1960ء کی دہائی میں آپ ہائی سکول میں تاریخ کے مضمون کی ٹیچر رہیں۔بعد میں ورلڈ ہسٹری میں ایم۔اے
کی ڈگری حاصل کی۔پھر ریٹائر منٹ کے بعد ان کی خواہش تھی کہ آپ پروٹسٹنٹ مشنری بنیں لیکن بعد میں جب
آپ کو اس بات کا علم ہوا کہ حضرت عیسی علیہ السلام خدا کے بیٹے ہیں تو آپ نے دوسر اراستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا
اور پھر 1968ء میں باضابطہ طور پر آپ نے چرچ کو بھی چھوڑ دیا۔امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا میں سفر کے بعد آپ نے
افریقہ کی متعد د یونیورسٹیوں میں مطالعہ کے لیے ایک سال کی رخصت لی۔پھر یورپ کا سفر بھی اختیار کیا۔ذہن میں
اٹھنے والے دینی سوالات اور مسائل کو حل کروانے کی تلاش میں رہتی تھیں۔واشنگٹن ڈی سی جب واپس آئیں تو ان کا تعارف مذہب اسلام سے ہوا۔اتفاقا آپ
کی ملاقات ایئر پورٹ پر اپنے
ایک دوست کے بیٹے سے ہوئی جنہوں نے کچھ عرصہ قبل احمدیت قبول کی تھی۔اس وقت وہاں مکرم میر محمود احمد ناصر صاحب
ہوتے تھے۔وہ وہاں مکرم میر محمود احمد صاحب ناصر سے ملاقات کرنے کے لیے مکرم مبشر صاحب کے ہمراہ
ایئر پورٹ پر موجود تھے تو اسی میں ان کا بھی تعارف ہو گیا۔انہوں نے آپ کو دین اسلام سے متعارف کر وایا اور پھر
یہ سلسلہ جاری رہا اور آہستہ آہستہ اسلام کی طرف مائل ہونے لگیں اور جس عقیدے کی آپ کو تلاش تھی وہ آپ کو
اسلام میں نظر آنے لگا۔1979ء میں آپ نے خواب میں قرآن کریم کے ایک نسخہ اور کلمہ شہادت کو دیکھا۔اس
کے بعد آپ کو یقین ہو گیا کہ اسلام اور احمدیت ہی حقیقی مذہب ہے۔چنانچہ آپ نے بیعت کر لی۔بیعت کے بعد
آپ نے مختلف حیثیتوں سے جماعتی خدمات سر انجام دیں۔لجنہ اماءاللہ امریکہ کے مختلف پروگراموں میں نہ صرف
حصہ لیتیں بلکہ فعال کردار ادا کرتی تھیں۔1986ء میں آپ واشنگٹن ڈی سی مجلس کی لوکل صدر منتخب ہوئیں جہاں
پانچ سال تک آپ نے خدمت سر انجام دی اور ساتھ ساتھ آپ
کو نیشنل نائب صدر کے طور پر بھی خدمت کی توفیق
ملی۔اس کے علاوہ آپ کو مختلف شعبہ جات میں بھی خدمت کی توفیق ملی۔1995ء میں آپ کو حج کرنے کی توفیق ملی۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر اور آپ

خطبات مسرور جلد 17
654
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019
کی رہ نمائی میں قرآن کریم کی جو پانچ جلدوں والی تفسیر ہے، Five volume commentary، اس کے لیے
118 صفحوں پر مشتمل انڈیکس تیار کرنے والی ٹیم میں یہ شامل تھیں اور اس کو بنانے میں ان کا بڑا کر دار تھا۔لجنہ اور
جماعت کے مختلف رسائل اور مجلسوں میں بھی آپ نے متعدد عناوین پر مضامین لکھے۔1997ء اور 1998ء میں
اطفال کے لیے ہر اتوار والے دن کلاسز کا اجرا کیا۔ناصرات کے لیے احمدی سمر کیمپ(summer camp) میں
کو نسلر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔کئی سالوں تک آپ نے احمد یہ نیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی میں بھی
خدمات سر انجام دیں جس کے ذریعہ آپ نے نہایت جانفشانی سے پاکستانی حکومت کی طرف سے احمدیوں کے خلاف
ہونے والی زیادتیوں پر نہایت جامع ڈاکیومنٹس تیار کیے۔شمشاد ناصر صاحب وہاں کے مبلغ ہیں لکھتے ہیں، لیکن ان تمام کاموں سے بڑھ کر آپ کہا کرتی تھیں
کہ تبلیغ کرنا ان کی پہلی محبت تھی اور ہر کام پر اپنی تبلیغی سرگرمیوں کو ہی مقدم رکھا کرتی تھیں۔کئی سال تک آپ
لجنہ کی نیشنل تبلیغ سیکرٹری کے طور پر خدمات بجا لاتی رہیں۔ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں بھی تبلیغ کیا
کرتی تھیں۔نیز یونیورسٹی کیمپس اور گرجاگھروں میں بھی مختلف تبلیغی پروگرام منعقد کرنے میں فعال کردار ادا کیا
کرتی تھیں۔جماعتی لٹریچر کو مختلف ایتھنک (ethinic) گروہوں میں تقسیم کرنے کے لیے بھی آپ نے با قاعدہ
منصوبہ تیار کیا ہو ا تھا۔یہ شمشاد صاحب کی رپورٹ نہیں تھی۔یہ دوسرے حوالے سے آئی تھی۔شمشاد صاحب نے
جو ان کا ذکر کیا ہے وہ اس طرح ہے۔لکھتے ہیں کہ
سٹر شکورہ نور یہ صاحبہ پردہ کی بہت پابند تھیں۔ہر وقت پاکستانی سٹائل کا برقع پہن کر رکھتیں۔ان کا
برقع ان کے کسی کام میں کبھی رکاوٹ نہیں بنا۔جماعتی کاموں کی وجہ سے انہیں بعض اوقات حکومتی سطح پر سینیٹرز،
کانگریس مین وغیرہ سے بھی ملنا پڑتا تھا اور وہاں بھی بُرقع پہن کر جایا کرتی تھیں اور سارے کام بخوبی سر انجام دیتی
تھیں۔تبلیغ کے کاموں میں مبلغین کرام کی بہت مدد کرتی تھیں۔شمشاد صاحب کہتے ہیں کہ میں جب یہاں نیا آیا تو
میرے ساتھ بیٹھ کر مجھے امریکہ کی ہسٹری بتائی اور کام کرنے میں مدد کرتی تھیں۔پھر لکھتے ہیں کہ آپ کو خلافت کا
بے حد احترام تھا اور بڑی گہری وابستگی تھی۔اب میں جب 2018ء میں امریکہ گیا ہوں تو باوجو د بیماری کے وہیل چیئر
پر، بڑی مشکل سے، تکلیف سے ملنے بھی آئی تھیں۔خطبات بڑی باقاعدگی کے ساتھ سنتی تھیں۔شروع میں جب
ایم۔ٹی۔اے نہیں تھا اور کیسٹ کے ذریعہ خطبہ آتا تھا تو آپ خطبے کا انگریزی ترجمہ کرنے میں بہت مدد کیا کرتی
تھیں۔نماز با جماعت کی پابند تھیں۔یہ لکھتے ہیں کہ میں نے تو جب بھی انہیں دیکھا مسجد میں ہی دیکھا اور باقاعدگی کے
ساتھ مسجد میں نماز باجماعت میں شامل ہوا کرتی تھیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند کرے اور اللہ تعالیٰ خدمت کے
جذبے سے معمور اور اخلاص و وفا میں بڑھے ہوئے ایسے اور لوگ بھی جماعت کو عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 / جنوری 2020ء جلد 27 شمارہ 1 0 صفحہ 05 تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی