بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ

خطبات مسرور جلد 17
655
51
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 دسمبر 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 20 / دسمبر 2019ء بمطابق 20 / فتح 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے) یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گذشتہ خطبہ میں صحابہ کے ذکر میں حضرت عتبہ بن غزوان کا ذکر چل رہا تھا اور وہ ابھی ختم نہیں ہوا
تھا۔اس ضمن میں کچھ اور باتیں بھی ہیں جو آب بیان کروں گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سن 2 ہجری میں اپنے پھوپھی زاد بھائی حضرت عبد اللہ بن جحش کی
قیادت میں ایک سریہ نخلہ کی طرف بھیجا۔حضرت عتبہ بھی اس سریہ میں شامل تھے۔اس سریہ کا ذکر پہلے بھی کچھ حد
تک ایک صحابی کے ذکر میں بیان ہو چکا ہے۔بہر حال اب کچھ مختصر بھی بیان کر دیتا ہوں۔سیرت خاتم النبیین میں
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے یہ لکھا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارادہ فرمایا کہ قریش کی حرکات و سکنات کا زیادہ قریب سے ہو کر علم
حاصل کیا جاوے تاکہ اس کے متعلق ہر قسم کی ضروری اطلاع بر وقت میسر ہو جائے اور مدینہ ہر قسم کے اچانک
حملوں سے محفوظ رہے۔چنانچہ اس غرض سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ مہاجرین کی ایک پارٹی تیار کی
اور مصلحتا اس پارٹی میں ایسے آدمیوں کو رکھا جو قریش کے مختلف قبائل سے تعلق رکھتے تھے تاکہ قریش کے مخفی
ارادوں کے متعلق خبر حاصل کرنے میں آسانی ہو اور اس پارٹی پر آپ نے اپنے پھوپھی زاد بھائی عبد اللہ بن جحش کو
امیر مقرر فرمایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سریہ کو روانہ کرتے ہوئے اس سریہ کے امیر کو یہ نہیں بتایا کہ
تمہیں کہاں اور کس غرض سے بھیجا جارہا ہے۔چلتے ہوئے ان کے ہاتھ میں ایک بند، سر بمہر خط دے دیا اور فرمایا کہ
اس خط میں تمہارے لیے ہدایات درج ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مدینہ سے دو دن کا سفر طے
کر لو تو پھر اس خط کو کھول کر اس کی ہدایات کے مطابق عمل درآمد کرنا۔جب دو دن کا سفر طے کر چکے تو عبد اللہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو کھول کر دیکھا تو اس
میں یہ الفاظ درج تھے کہ تم مکہ اور طائف کے درمیان وادی نخلہ میں جاؤ اور وہاں جا کر قریش کے حالات کا علم لو اور
پھر ہمیں اطلاع لا کر دو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خط کے نیچے یہ ہدایت بھی لکھی تھی کہ اس مشن کے معلوم
ہونے کے بعد اگر تمہارا کوئی ساتھی اس پارٹی میں شامل رہنے سے متامل ہو اور واپس چلے آنا چاہے یعنی جب یہ خط
دیکھ لو اور پڑھ لو اور اس گروہ کا یا یہ سر یہ جو بھیجا گیا ہے اس کا کیا مقصد ہے تو ان میں جو شامل افراد ہیں اگر ان میں

خطبات مسرور جلد 17
656
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 دسمبر 2019
سے کسی کو کچھ تامل ہو، اعتراض ہو ، متامل ہوں اور اگر واپس آنا چاہے تو واپس آسکتے ہیں کوئی پابندی نہیں ہے۔بہر حال آپ نے فرمایا اسے واپس آنے کی اجازت دے دینا۔عبد اللہ نے آپ کی یہ ہدایت اپنے ساتھیوں کو سنادی
اور سب نے یک زبان ہو کر کہا کہ ہم بخوشی اس خدمت کے لیے حاضر ہیں۔اس کے بعد یہ جماعت نخلہ کی طرف
روانہ ہوئی۔راستہ میں سعد بن ابی وقاص اور عتبہ بن غزوان کا اونٹ کھو گیا اور وہ اس کی تلاش کرتے کرتے اپنے
ساتھیوں سے بچھڑ گئے اور باوجود بہت تلاش کے انہیں نہ مل سکے یعنی اپنے ساتھیوں کو نہ مل سکے اور اب یہ پارٹی جو
گئی تھی یہ صرف چھ کس کی رہ گئی۔اس میں صرف چھ افراد رہ گئے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ایک مستشرق ہے مار گولیس اس کے متعلق لکھا ہے کہ اس نے اس
موقع پر یہ لکھا کہ سعد بن ابی وقاص اور عتبہ نے جان بوجھ کر اپنا اونٹ چھوڑ دیا تھا اور اس بہانہ سے پیچھے رہ گئے تھے۔آپ لکھتے ہیں کہ ان جاں نثارانِ اسلام پر جن کی زندگی کا ایک ایک واقعہ ان کی شجاعت اور فدائیت پر شاہد ہے اور جن
میں سے ایک غزوہ بئر معونہ میں کفار کے ہاتھوں شہید بھی ہوا اور دوسر اکئی خطرناک معرکوں میں نمایاں حصہ لے کر
بالآخر عراق کا فاتح بنا، ان کے بارے میں اس قسم کا شبہ محض اپنے من گھڑت خیالات کی بنا پر کرنا مسٹر مار گولیس ہی کا
حصہ ہے اور پھر لطف یہ ہے کہ مار گولیس اپنی کتاب میں یہ بھی دعوی کرتا ہے کہ میں نے یہ کتاب ہر قسم کے
تعصب سے پاک ہو کر لکھی ہے۔بہر حال یہ تو ان لوگوں کا طریق ہے جہاں بھی اسلام اور مسلمانوں پر اعتراض کا موقع ملے یہ موقع ہاتھ
سے جانے نہیں دیتے۔اب اصل واقعہ جو سر یہ کا تھا اس کی طرف آتا ہوں۔یہ مسلمانوں کی چھوٹی سی جماعت تھی، جب نخلہ پہنچی اور اپنے کام یعنی انفار میشن لینے ، اطلاعات لینے میں
مصروف ہو گئی کہ کفار مکہ کی موومنٹس (movements) کیا ہیں۔ان کے ارادے کیا ہیں۔مسلمانوں کے بارے
میں کوئی حملے کا منصوبہ تو نہیں؟ تو یہ معلومات لینے میں، اپنے کام میں وہ مصروف ہو گئی اور ان میں سے بعض نے
اخفائے راز کے خیال سے اپنے سر کے بال بھی منڈوا دیے تاکہ راہ گیر وغیرہ ان کو عمرے کے خیال سے آئے ہوئے
لوگ سمجھ کر کسی قسم کا شبہ نہ کریں لیکن ایک دن اچانک وہاں قریش کا ایک چھوٹا سا قافلہ بھی آپہنچا جو طائف سے
مکہ کی طرف جارہاتھا اور ہر دو جماعتیں ایک دوسرے کے سامنے ہو گئیں۔مسلمانوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ اب
کیا کرنا چاہیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو خفیہ خفیہ خبر رسانی کے لیے بھیجا تھا، کوئی با قاعدہ حملے کے لیے
نہیں بھیجا تھا لیکن دوسری طرف قریش سے جنگ شروع ہو چکی تھی یعنی آمنے سامنے ہو گئے تھے اور دونوں حریف
ایک دوسرے کے سامنے تھے اور پھر طبعاً یہ بھی اندیشہ تھا کہ اب جو قریش کے ان قافلہ والوں نے مسلمانوں کو دیکھ
لیا ہے تو اس خبر رسانی جس کے لیے بھیجے گئے تھے اس کا راز مخفی نہیں رہ سکتا۔ایک وقت یہ بھی تھی کہ بعض
مسلمانوں کو خیال تھا کہ شاید یہ دن رجب یعنی شہرِ حرام کا آخری ہے جس میں عرب کے قدیم دستور کے مطابق
لڑائی نہیں ہونی چاہیے اور بعض سمجھتے تھے کہ رجب گزر چکا ہے اور شعبان شروع ہے اور بعض روایات میں ہے کہ
یہ سر یہ جمادی الآخر میں بھیجا گیا تھا اور شک یہ تھا کہ یہ دن جہادی کا دن ہے یار جب کا لیکن دوسری طرف نخلہ کی

خطبات مسرور جلد 17
657
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 دسمبر 2019
وادی عین حرم کے علاقہ کی حد پر واقع تھی اور یہ ظاہر تھا کہ اگر آج ہی کوئی فیصلہ نہ ہوا تو کل کو یہ قافلہ حرم کے
علاقہ میں داخل ہو جائے گا جس کی حرمت یقینی ہو گی۔غرض ان سب باتوں کو سوچ کر مسلمانوں نے آخر یہی فیصلہ
کیا کہ قافلہ پر حملہ کر کے یا تو قافلہ والوں کو قید کر لیا جائے اور یا مار دیا جائے۔بہر حال انہوں نے حملہ کر دیا جس کے
نتیجہ میں کفار کا ایک آدمی مارا گیا اور دو آدمی قید ہو گئے۔چوتھا آدمی بھاگ کر نکل گیا اور مسلمان اسے پکڑ نہ سکے اور
اس طرح ان کی تجویز کامیاب ہوتے ہوتے رہ گئی۔اس کے بعد مسلمانوں نے قافلہ کے سامان پر قبضہ کر لیا اور چونکہ
قریش کا ایک آدمی بچ کر نکل گیا تھا اور یقین تھا کہ اس لڑائی کی خبر جلدی مکہ پہنچ جائے گی تو عبد اللہ بن جحش اور ان
کے ساتھی سامانِ غنیمت لے کر جلد جلد مدینہ کی طرف واپس لوٹ آئے۔اس موقع پر مار گولیس صاحب لکھتے ہیں کہ دراصل محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے یہ دستہ دیدہ دانستہ اس
نیت سے شہرِ حرام میں بھیجا تھا کہ چونکہ اس مہینہ میں قریش طبعاً غافل ہوں گے ، مسلمانوں کو ان کے قافلہ کے
لوٹنے کا آسان
اور یقینی موقع مل جائے گا لیکن ہر عقل مند انسان سمجھ سکتا ہے کہ ایسی مختصر پارٹی کو اتنے دور دراز علاقہ
میں کسی قافلہ کی غارت گری کے لیے نہیں بھیجا جا سکتا خصوصاً جبکہ دشمن کا ہیڈ کوارٹر اتنا قریب ہو اور پھر یہ بات تاریخ
سے قطعی طور پر ثابت ہے کہ یہ پارٹی محض خبر رسانی کی غرض سے بھیجی گئی تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب
علم ہوا کہ صحابہ نے قافلہ پر حملہ کیا تو آپ سخت ناراض ہوئے اور جب یہ جماعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ کو سارے حالات سنائے اور ماجرے کی اطلاع دی تو آپ سخت ناراض ہوئے اور فرمایا
کہ میں نے تمہیں شہرِ حرام میں لڑنے کی اجازت نہیں دی ہوئی اور آپ نے مالِ غنیمت بھی لینے سے انکار کر دیا۔اس پر عبد اللہ اور ان کے ساتھی سخت نادم اور پشیمان ہوئے۔اور انہوں نے خیال کیا کہ بس اب ہم خدا اور اس کے
رسول کی ناراضگی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔صحابہ نے بھی ان کو سخت ملامت کی کہ تم نے کیا کیا۔دوسری طرف قریش نے بھی شور مچایا کہ مسلمانوں نے شہر حرام کی حرمت کو توڑ دیا ہے اور چونکہ جو شخص
مارا گیا تھا یعنی عمرو بن الحضرمی وہ ایک رئیس آدمی تھا اور پھر وہ عتبہ بن ربیعہ رئیس مکہ کا حلیف بھی تھا اس لیے بھی اس
واقعہ نے قریش کی آتش غضب کو بہت بھڑ کا دیا اور انہوں نے آگے سے بھی زیادہ جوش و خروش کے ساتھ مدینہ پر حملہ
کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔الغرض اس واقعہ پر مسلمانوں اور کفار ہر دو میں بہت چہ میگوئیاں ہوئیں اور بالآخر
قرآن کریم کی یہ آیت وحی ہوئی ، نازل ہوئی۔اور اس کی وجہ سے پھر مسلمانوں کی تسلی اور تشفی بھی ہوئی کہ
يَسْتَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيْهِ قُلْ قِتَالُ فِيْهِ كَبِيرُ - وَصَلَّ عَنْ سَبِيْلِ اللَّهِ وَ كُفْرُ بِهِ وَ
الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِنْدَ اللهِ وَالْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَلَا يَزَالُوْنَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى
يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا۔(البقرة: 218)
یعنی لوگ تجھ سے پوچھتے ہیں کہ شہرِ حرام میں لڑنا کیسا ہے ؟ تو ان کو جواب دے کہ بے شک شهر حرام
میں لڑنا بہت بری بات ہے لیکن شہرِ حرام میں خدا کے دین سے لوگوں کو جبر أروکنا بلکہ شہرِ حرام اور مسجد حرام
دونوں کا کفر کرنا یعنی ان کی حرمت کو توڑنا اور پھر حرم کے علاقہ سے اس کے رہنے والوں کو بزور نکالنا جیسا کہ

خطبات مسرور جلد 17
658
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 دسمبر 2019
اے مشرکو ! تم لوگ کر رہے ہو یہ سب باتیں خدا کے نزدیک شهر حرام میں لڑنے کی نسبت بھی زیادہ بری ہیں
اور یقینا شھر حرام میں ملک کے اندر فتنہ پیدا کرنا اس قتل سے بد تر ہے جو فتنہ کو روکنے کے لیے کیا جاوے اور اے
مسلمانو ! کفار کا تو یہ حال ہے کہ وہ تمہاری عداوت میں اتنے اندھے ہو رہے ہیں کہ کسی وقت اور کسی جگہ بھی وہ
تمہارے ساتھ لڑنے سے باز نہیں آئیں گے اور وہ اپنی یہ لڑائی جاری رکھیں گے حتی کہ تمہیں تمہارے دین سے
پھیر دیں بشر طیکہ وہ اس کی طاقت پائیں۔چنانچہ تاریخ سے ثابت ہے کہ اسلام کے خلاف رؤسائے قریش اپنے خونی پر اپیگینڈے کو اَشْهُرِ حُرُم
میں بھی برابر جاری رکھتے تھے بلکہ اشہرِ حُرُم کے اجتماعوں اور سفروں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ ان مہینوں میں
اپنی مفسدانہ کارروائیوں میں اور بھی زیادہ تیز ہو جاتے تھے اور پھر کمال بے حیائی سے اپنے دل کو جھوٹی تسلی دینے
کے لیے وہ عزت کے مہینوں کو اپنی جگہ سے اِدھر اُدھر منتقل بھی کر دیا کرتے تھے جسے وہ نینی ء کے نام سے پکارتے
تھے اور پھر آگے چل کر تو انہوں نے غضب ہی کر دیا کہ صلح حدیبیہ کے زمانہ میں باوجود پختہ عہد و پیمان کے کفارِ مکہ
اور ان کے ساتھیوں نے حرم کے علاقہ میں مسلمانوں کے ایک حلیف قبیلہ کے خلاف تلوار چلائی اور پھر جب
مسلمان اس قبیلہ کی حمایت میں نکلے تو ان کے خلاف بھی عین حرم میں تلوار استعمال کی۔پس اللہ تعالیٰ کے اس جواب
سے یعنی جو قرآن کریم کی آیت ہے اس سے مسلمانوں کی تو تسلی ہونی ہی تھی قریش بھی کچھ ٹھنڈے پڑ گئے اور اس
دوران میں ان کے آدمی بھی اپنے دو قیدیوں کو چھڑانے کے لیے مدینہ پہنچ گئے لیکن چونکہ ابھی تک سعد بن ابی وقاص
اور عقبہ بن غزوان واپس نہیں آئے تھے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے متعلق خدشہ تھا کہ اگر وہ قریش
کے ہاتھ پڑ گئے تو قریش انہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے۔اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی واپسی تک قیدیوں کو چھوڑنے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ
میرے آدمی بخیریت مدینہ پہنچ جائیں گے تو پھر میں تمہارے آدمیوں کو چھوڑ دوں گا۔چنانچہ جب وہ دونوں واپس
پہنچ گئے تو آپ نے فدیہ لے کر دونوں قیدیوں کو چھوڑ دیا لیکن ان قیدیوں میں سے ایک شخص پر مدینہ کے قیام کے
دوران آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق فاضلہ اور اسلامی تعلیم کی صداقت کا اس قدر گہرا اثر ہو چکا تھا کہ اس نے
آزاد ہو کر بھی واپس جانے سے انکار کر دیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر مسلمان ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کے حلقہ بگوشوں میں شامل ہو گیا۔اسلام لے آیا اور بالآخر بئر معونہ میں شہید ہوا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين تصفحہ 330 تا334)
پس مار گولیس جو معترض ہے اس کے اعتراض کا جواب دینے کے لیے ان کا اسلام لانا اور پھر اسلام کی
خاطر قربانی دینا یہی کافی ہے لیکن بہر حال ان چیزوں کو یہ لوگ نظر انداز کر جاتے ہیں۔حضرت عتبہ بن غزوان کو غزوہ بدر اور بعد کے تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ
شریک ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔(اسد الغابه فى معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 559 عُتبه بن غزوان دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)

خطبات مسرور جلد 17
659
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 دسمبر 2019
حضرت عقبہ بن غزوان کے دو آزاد کردہ غلاموں خباب اور سعد کو بھی ان کے ساتھ جنگ بدر میں
شریک ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 2 صفحه 439 خباب مولى عُثبه بن غزوان دار الجيل بيروت 1992ء)
(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 2 صفحه 612 سعدمولى عُتبه بن غزوان دار الجيل بيروت 1992ء)
حضرت عتبہ بن غزوان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماہر تیر اندازوں میں سے تھے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 72 من حلفاء بني نوفل بن عبد مناف بن قصى دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
حضرت عمرؓ نے حضرت عقبہ کو ارض بصرہ کی سرزمین کی طرف روانہ فرمایا تاکہ وہ اللہ مقام کے لوگوں
سے لڑیں جو فارس سے ہیں۔روانہ کرتے ہوئے حضرت عمرؓ نے انہیں فرمایا کہ تم اور تمہارے ساتھی چلتے جاؤ یہاں
تک کہ سلطنتِ عرب کی انتہا اور مملکت عجم کی ابتد ا تک پہنچ جاؤ۔پس تم اللہ کی برکت اور بھلائی کے ساتھ چلو۔جہاں تک تم سے ہو سکے اللہ سے ڈرتے رہنا اور جان لو کہ تم سخت دشمنوں کے پاس جارہے ہو۔پھر آپ نے فرمایا کہ
میں امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے خلاف تمہاری مدد کرے گا۔حضرت عمرؓ نے فرمایا اور میں نے
حضرت علاء بن حضرمی کو لکھ دیا ہے کہ عَرْفَجَهُ مِنْ هَرْثَمَة کے ذریعہ تمہاری مدد کرے کیونکہ وہ دشمن سے
لڑنے میں بڑا تجربہ کار اور فن حرب سے خوب واقف ہے۔پھر حضرت عمر نے فرمایا پس تم اس سے مشورہ لینا اور
لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلانا۔جو شخص تمہاری بات مان لے اس کا اسلام قبول کرنا اور جو شخص نہ مانے اس پر جزیہ
مقرر کرنا جس کو وہ خود اپنے ہاتھ سے عاجزی کے ساتھ ادا کرے اور جو اس کو بھی نہ مانے تو تلوار سے کام لینا یعنی
اپنے مذہب میں رہ کر وہاں رہنا۔چاہے پھر وہ جزیہ دینے کو بھی نہ تیار ہو ، مسلمان بھی نہ ہو اور لڑائی پر بھی آمادہ ہو ، تو
پھر آپ نے فرمایا کہ پھر تلوار سے کام لینا۔پھر تمہارا بھی کام ہے کہ تلوار سے کام لو۔عربوں میں سے جن کے پاس سے
گزرو انہیں جہاد کی ترغیب دینا اور دشمن کے ساتھ ہوشیاری سے برتاؤ کرنا اور اللہ سے ڈرتے رہنا جو تمہارارت ہے۔حضرت عمرؓ نے حضرت
غشبہ کو بصرہ کی طرف آٹھ سو آدمیوں کے ساتھ روانہ فرمایا تھا۔بعد میں مزید مدد
بھی پہنچائی۔حضرت عقبہ نے ابلہ مقام کو فتح کیا اور اس جگہ بصرہ شہر کی حد بندی کی۔آپ پہلے شخص ہیں جنہوں نے
بصرہ کو شہر بنایا اور اسے آباد کیا۔حضرت عمر بن خطاب نے جب حضرت عتبہ بن غزوان کو بصرہ پر والی مقرر فرمایا تو
خَرِيبه مقام پر وہ ٹھہرے تھے۔خَرِيْبَہ فارس کا ایک پرانا شہر تھا جسے فارسی میں وَهْشَتَابَاذُ ارْدْشِیر کہتے تھے۔عربوں نے اسے خریبہ کا نام دیا۔اس کے پاس جنگ جمل بھی ہوئی تھی۔حضرت عقبہ نے حضرت عمرؓ کے نام خط میں
لکھا کہ مسلمانوں کے لیے ایک ایسی جگہ ناگزیر ہے جہاں وہ سردیوں کا موسم گزار سکیں اور جنگوں سے واپسی پر ٹھہر
سکیں۔حضرت عمر نے انہیں لکھا کہ انہیں ایک ایسی جگہ جمع کرو جہاں پانی اور چراگاہ قریب ہو۔اگر یہ منصوبہ ہے تو
جگہ ایسی ہونی چاہیے جہاں پانی بھی موجود ہو اور جانوروں کے لیے چراگاہ بھی ہو۔اس پر حضرت علشبہ نے انہیں بصرہ
میں جا ٹھہرایا۔مسلمانوں نے وہاں بانس سے مکان تعمیر کیے۔حضرت عتبہ نے بانس سے مسجد تعمیر کروائی۔یہ
14 ہجری کا واقعہ ہے۔حضرت علشبہ نے مسجد کے قریب ہی کھلی جگہ پر امیر کا گھر بنوایا۔لوگ جب جنگ کے لیے
نکلتے تو ان بانس سے بنے گھروں کو اکھاڑتے اور باندھ کر رکھ جاتے اور جب واپس آتے تو اسی طرح دوبارہ گھر بناتے۔

660
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20دسمبر 2019
خطبات مسرور جلد 17
بعد میں لوگوں نے وہاں پکے مکان بنانے شروع کیے۔حضرت عتبہ نے منجن بن آذرغ کو حکم دیا جس نے بصرہ کی
جامع مسجد کی بنیاد ڈالی اور اسے بانسوں سے تیار کیا۔اس کے بعد حضرت عشبہ حج کرنے کے لیے نکلے اور مجاشع بن
مسعود کو جانشین بنایا، اپنا قائم مقام بنایا اور اسے فرات کی طرف کوچ کا حکم دیا اور حضرت مغیرہ بن شعبہ کو حکم دیا کہ
وہ نماز کی امامت کیا کریں۔جب حضرت عشبہ حضرت عمر کے پاس پہنچے تو انہوں نے بصرہ کی ولایت سے استعفی دینا
چاہا۔کہہ دیا کہ اب میرے لیے بڑا مشکل ہے کسی اور کو وہاں کا امیر مقرر کر دیں۔تاہم حضرت عمرؓ نے ان کا استعفی منظور نہیں کی۔روایت میں آتا ہے کہ اس پر انہوں نے دعا کی کہ اے اللہ !
مجھے اب اس شہر کی طرف دوبارہ نہ لوٹانا۔چنانچہ وہ اپنی سواری سے گر پڑے اور 17 / ہجری میں ان کا انتقال ہو گیا۔یہ اُس وقت ہوا جبکہ حضرت عشبہ مکہ سے بصرہ کی طرف جا رہے تھے اور اس مقام پر پہنچ گئے تھے جس کو لوگ
مَعْدِن بَنِی سُلیم کہتے ہیں۔ایک دوسرے قول کے مطابق 17 / ہجری میں ربذہ مقام پر ان کا انتقال ہوا تھا اور
ایک تیسر ا قول بھی ہے۔ان کی وفات کے بارے میں مختلف روایتیں ہیں کہ 117 ہجری میں ستاون سال کی عمر پا کر
بصرہ میں حضرت عتبہ نے وفات پائی تھی۔انہیں پیٹ کی بیماری تھی اور بعض نے ان کی وفات کا سال 15 ہجری
بھی بیان کیا ہے۔حضرت عشبہ کی وفات کے بعد ان کا غلام شوید حضرت عقبہ کا سامان اور ترکہ حضرت عمرؓ کے پاس
لایا۔حضرت عتبہ ٹیم نے ستاون برس کی عمر پائی۔وہ دراز قد اور خوب صورت تھے۔(اسد الغابه فى معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 59-560 عُتبه بن غزوان دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
(کتاب جمل من انساب الاشراف جزء 13 نسب بني مازن بن منصور صفحه 298 وحاشيه، دار الفكر
بيروت 1996ء) (الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 73 عُثبه بن غزوان دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
خالد بن عمیر عدوی بیان کرتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن غزوان نے ہمیں خطاب کیا۔انہوں نے اللہ کی حمد و ثنا
کی۔پھر کہا اما بعد دنیا نے اپنے ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور اس نے تیزی سے پیٹھ پھیر لی ہے یعنی دنیا اب
قیامت کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس میں کچھ بھی باقی نہ رہا سوائے اس کے کہ جتنا بر تن میں کچھ مشروب بچ رہتا ہے
جسے اس کا پینے والا چھوڑ دیتا ہے۔تم یہاں سے ایک لازوال گھر کی طرف منتقل ہونے والے ہو یعنی یہ زندگی عارضی
ہے۔پس جو تمہارے پاس ہے اس سے بہتر میں منتقل ہو جاؤ کیونکہ ہمارے پاس ذکر کیا گیا ہے کہ ایک پتھر جہنم کے
کنارے سے پھینکا جائے گا پھر وہ ستر برس تک اس میں گرتا جائے گا اور اس کی تہ تک نہ پہنچ پائے گا اور اللہ کی قسم !
اس دوزخ کو ضرور بھرا جائے گا۔یعنی کہ گناہ گاروں کو ایسی جہنم میں پھینکا جائے گا۔اس لیے موقع ہے اس زندگی
سے فائدہ اٹھاؤ اور نیکیوں کی طرف توجہ دو۔یہ مقصد تھا آپ کا۔پھر فرمایا کیا تم تعجب کرتے ہو ؟ اور تمہیں بتایا گیا کہ
جنت کے دو کواڑوں میں سے ایک کو اڑ سے دوسرے کو اڑ تک چالیس برس کا فاصلہ ہے اور ضرور اس پر ایک ایسادن
آئے گا کہ وہ لوگوں کی کثرت سے بھر جائے گی۔میں نے اپنے تئیں دیکھا ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ سات میں سے ایک تھا اور کبھی درختوں کے پتوں کے سوا ہمارا کوئی کھانا نہیں تھا یعنی وہ زمانہ ہم پر آیا تھا کہ
جب ہماری بہت بری حالت تھی۔درختوں کے پتے ہم کھایا کرتے تھے۔یہاں تک کہ ہماری باچھیں زخمی ہو گئیں۔پھر آپ کہتے ہیں اپنا واقعہ سنا رہے ہیں کہ مجھے ایک چادر ملی اور اسے پھاڑ کر اپنے اور سعد بن مالک کے لیے دو ٹکڑے

خطبات مسرور جلد 17
661
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 دسمبر 2019
کر لیے۔یہ حالت تھی ہماری کہ پوری طرح ڈھانکنے کے لیے چادر بھی نہیں تھی۔آدھے کا میں نے اپنے جسم کو لپیٹنے
کے لیے ازار بنالیا اور آدھے کا سعد نے۔آپ نے فرمایا لیکن آج ہم میں سے کوئی صبح کرتا ہے تو کسی شہر کا امیر ہوتا
ہے اور میں اس بات سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں کہ میں اپنے نفس میں بڑا سمجھوں اور اللہ کے نزدیک بہت چھوٹا
ہوں۔اس لیے آپ نے فرمایا کہ میری تو عاجزی کی یہ حالت ہے کہ میں اپنے آپ کو بہت چھوٹا سمجھتا ہوں۔حالات
اب تبدیل ہو گئے ہیں۔کشائش پید اہو گئی ہے اور اب تم لوگوں کو بہت زیادہ فکر کرنی چاہیے۔پھر فرمایا کوئی نبوت ماضی میں ایسی نہیں ہوئی جس کا اثر زائل نہ ہوا ہو حتی کہ اس کا انجام بادشاہت نہ ہو
اور تم حقیقت حال جان لو گے اور حکام کا تمہیں ہمارے بعد تجربہ ہو جائے گا۔(صحیح مسلم کتاب الزهد والرقائق باب الدنيا سجن للمؤمن وجنة للكافر حديث 2967 )
آپ نے فرمایا کہ مسلمانوں میں بھی ایسے حالات آجائیں گے کہ دنیا داری پید اہو جائے گی۔اس وقت تم
دیکھ لینا کہ جو میں کہہ رہا ہوں وہ صحیح ہے لیکن تم لوگ ہمیشہ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ رکھنا، دین کی طرف توجہ رکھنا،
روحانیت کی طرف توجہ رکھنا اور اسی سے جنت میں جانے کے سامان پید اہو سکتے ہیں۔اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت سعد بن عبادہ ہے۔حضرت سعد بن عبادہ کا تعلق انصار کے قبیلہ
خزرج کی شاخ بنو ساعدہ سے تھا۔ان کے والد کا نام عُبادہ بن دلیم اور والدہ کا نام عمرہ تھا جو کہ مسعود بن قیس کی
تیسری بیٹی تھیں۔ان کی والدہ کو بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔حضرت سعد بن عبادہ حضرت سعد بن زید اشهَلی کے خالہ زاد بھائی تھے جو کہ اہل بدر میں سے تھے۔حضرت سعد نے دو شادیاں کی تھیں۔غریہ بنتِ سعد جس سے سعید، محمد اور عبد الرحمن پید ا ہوئے اور دوسری
فكية بنت عبید جس سے قیس، امامہ اور شدوس کی پیدائش ہوئی۔الطبقات الكبرى لا بن سعد الجزء الثالث صفحه 460-461 ، سعد بن عباده، دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
مندوس بنت عُبادہ حضرت سعد بن عبادہ کی بہن تھیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت
کر کے اسلام قبول کیا تھا۔حضرت سعد بن عبادہ کی ایک اور بہن بھی تھیں جن کا نام لیلیٰ بنت عُبادہ تھا۔انہوں نے
بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر کے اسلام قبول کیا تھا۔(الطبقات الكبرى جلد 8 صفحه 277 ، ومن بني ساعدة ابن كعب بن الخزرج، مَنْدُوْس بِنْتِ عُبَادَهُ، لَيْلى
بِنْتِ عُبَادَة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت سعد بن عبادہ کی کنیت ابو ثابت تھی۔بعض نے ان کی کنیت ابو قیس بھی بیان کی ہے جبکہ پہلا قول
درست اور صحیح لگتا ہے یعنی ابوثابت۔حضرت سعد بن عبادہ انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو ساعدہ کے نقیب تھے۔حضرت سعد بن عبادہ سردار اور سخی تھے اور تمام غزوات میں انصار کا جھنڈا ان کے پاس رہا۔حضرت سعد بن عبادہ
انصار میں صاحب وجاہت اور ریاست تھے۔ان کی سرداری کو ان کی قوم تسلیم کرتی تھی۔(اسد الغابه فى معرفة الصحابه المجلد الثانى صفحه 441 سعد بن عُباده، دار الكتب العلميه بيروت
لبنان 2003ء)

خطبات مسرور جلد 17
662
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 دسمبر 2019
حضرت سعد بن عبادہ زمانہ جاہلیت میں عربی لکھنا جانتے تھے حالانکہ اس وقت کتابت کم لوگ جانتے
تھے۔وہ تیر ا کی اور تیر اندازی میں بھی مہارت رکھتے تھے اور ان چیزوں میں جو شخص مہارت
رکھتا تھا اس کو کامل کہا
جاتا تھا۔زمانہ جاہلیت میں حضرت سعد بن عبادہ اور ان سے قبل ان کے آباؤ اجداد اپنے قلعہ پر اعلان کروایا کرتے
تھے کہ جس کو گوشت اور چربی پسند ہو تو وہ دلیم بن حَارِثہ کے قلعہ میں آجائے۔ھشام بن عروہ نے اپنے والد
سے روایت کی ہے کہ میں نے سعد بن عبادہ کو اس وقت پایا جب وہ اپنے قلعہ پر آواز دیا کرتے تھے کہ جو شخص چربی
یا گوشت پسند کرتا ہے وہ سعد بن عبادہ کے پاس آئے یعنی جانوروں کا گوشت ذبح کروا کے تقسیم کرتے تھے۔میں
نے ان کے بیٹے کو بھی اسی حالت میں پایا کہ وہ بھی اسی طرح دعوت دیتا تھا۔کہتے ہیں کہ میں مدینہ کے راستے پر چل رہا تھا۔اس وقت میں جوان تھا۔حضرت عبد اللہ بن عمر میرے
ساتھ سے گزر رہے تھے ، ھشام بن عروہ نے اپنے والد سے روایت کی ہے۔کہتے ہیں اس وقت میں جوان تھا اور
حضرت عبد اللہ بن عمر میرے پاس سے گزرے جو عالیہ مقام جو مدینہ سے مجد کی طرف چار سے آٹھ میل کے درمیان
واقع ایک وادی ہے ، وہاں اپنی زمین کی طرف جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اے جو ان ! ادھر آؤ۔عبد اللہ بن عمر نے
ان کے والد کو بلایا۔انہوں نے کہا کہ اے جو ان !دیکھو ! آیا تمہیں سعد بن عبادہ کے قلعہ پر کوئی آواز دیتا ہوا دکھائی
دے رہا ہے۔قلعہ قریب تھا۔میں نے دیکھا اور کہا نہیں۔انہوں نے کہا تم نے سچ کہا۔الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 461460 سعد بن عُباده ، دار الكتب العلميه بيروت
1990ء) (عمدة القاری جلد 16 صفحه 279 كتاب فضائل الصحابه دار احياء التراث العربي بيروت 2003ء)
لگتا ہے کہ جتنا گھلا ہاتھ حضرت سعد بن عبادہ کا تھا اور جس طرح وہ تقسیم کیا کرتے تھے اس کے بعد وہ
کام جاری نہیں رہا۔اس لیے حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے ان سے یہ پوچھا۔حضرت نافع بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ حضرت سعد بن عبادہ کے قلعہ کے پاس سے
گزرے تو انہوں نے مجھے کہا کہ اے نافع ! یہ ان کے آباؤ اجداد کے گھر ہیں۔سال میں ایک دن منادی کرنے والا یہ
آواز دیتا کہ جو چربی اور گوشت کھانے کا خواہش مند ہے وہ ڈلیم کے گھر آجائے پھر ڈلیم فوت ہو گیا تو عبادہ ایسے
اعلان کرنے لگے۔جب عبادہ فوت ہو گئے تو حضرت سعد ایسے اعلان کرنے لگے۔پھر میں نے قیس بن سعد کو ایسا
کرتے دیکھا اور قیس حد سے زیادہ سخاوت کرنے والے لوگوں میں سے تھا۔الاستيعاب في معرفة الاصحاب المجلد الثانى صفحه 595 سعد بن عُباده، دار الجيل بيروت 1992ء)
پس اس روایت سے مزید وضاحت ہو گئی کہ ان کی اولاد تک یہ سلسلہ جاری رہا۔اس کے بعد وہ حالت
نہیں رہی۔حضرت سعد بن عبادہ نے بیعت عقبہ ثانیہ کے موقعے پر اسلام قبول کیا تھا۔(سير الصحابه جلد 3 صفحه 375 دار الاشاعت کراچی 2004ء)
سیرت خاتم النبیین میں اس کے حالات اس طرح بیان ہوئے ہیں کہ
13 نبوی کے ماہ ذو الحجہ میں حج کے موقع پر اوس اور خزرج کے کئی آدمی مکہ میں آئے۔ان میں ستر
شخص ایسے شامل تھے جو یا تو مسلمان ہو چکے تھے اور یا مسلمان ہونا چاہتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے

خطبات مسرور جلد 17
663
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 دسمبر 2019
ملنے کے لیے مکہ آئے تھے۔مصعب بن عمیر بھی ان کے ساتھ تھے۔مُضعَت کی ماں زندہ تھی اور گو مشرکہ تھی مگر
ان سے بہت محبت کرتی تھی۔جب اسے ان کے آنے کی خبر ملی تو اس نے ان کو کہلا بھیجا کہ پہلے مجھ سے آکر مل جاؤ۔پھر کہیں دوسری جگہ جانا۔مُضعَب نے جواب دیا، اپنی ماں کو کہا کہ میں ابھی تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
نہیں ملا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مل کر پھر آپ کے پاس آؤں گا۔چنانچہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس حاضر ہوئے۔آپ سے مل کر اور ضروری حالات عرض کر کے پھر اپنی ماں کے پاس گئے۔ماں ان کی یہ بات کہ
پہلے مجھے نہیں ملے سن کے بڑی جلی بھی بیٹھی تھی۔ان کو دیکھ کر بہت روئی اور بڑا شکوہ کیا۔مُضعَب نے کہا کہ ماں
میں تم سے ایک بڑی اچھی بات کہتا ہوں جو تمہارے واسطے بہت ہی مفید ہے اور سارے جھگڑوں کا فیصلہ ہو جاتا
ہے۔اس نے کہا وہ کیا؟ مُصْعَب کہنے لگے، بڑی آہستہ سے جواب دیا کہ بس یہی کہ بت پرستی ترک کر کے مسلمان ہو
جاؤ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آؤ۔وہ پکی مشرکہ تھی۔سنتے ہی شور مچادیا کہ مجھے ستاروں کی قسم
ہے۔میں تمہارے دین میں کبھی داخل نہ ہوں گی اور اپنے رشتہ داروں کو اشارہ کیا کہ مصعب کو پکڑ کر قید کر لیں مگر
وہ ہوشیار تھے جلدی سے بھاگ کر نکل گئے۔بیعت عقبہ ثانیہ کے تعلق میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مُضعَب سے انصار کی آمد کی
اطلاع مل چکی تھی اور ان میں سے بعض لوگ آپ سے انفرادی طور پر ملاقات بھی کر چکے تھے مگر چونکہ اس موقع
پر ایک اجتماعی اور خلوت کی ملاقات، علیحدہ ملاقات کی ضرورت تھی اس لیے مراسم حج کے بعد ماہ ذی الحجہ کی وسطی
تاریخ مقرر کی گئی کہ اس دن نصف شب کے قریب یہ سب لوگ گذشتہ سال والی گھاٹی میں آپ کو آکر ملیں تاکہ
اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ علیحدگی میں بات چیت ہو سکے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو تاکید فرمائی کہ اکٹھے
نہ آئیں بلکہ ایک ایک کر کے ، دو دو کر کے وقتِ مقررہ پر گھاٹی میں پہنچ جائیں اور سوتے کو نہ جگائیں اور نہ غیر حاضر کا
انتظار کریں۔جو موجود ہیں وہ آجائیں۔چنانچہ جب مقررہ تاریخ آئی تو رات کے وقت جبکہ ایک تہائی رات جاچکی تھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے گھر سے نکلے اور راستہ میں اپنے چچا عباس کو ساتھ لیا جو ابھی تک مشرک تھے مگر
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتے تھے اور خاندان ہاشم کے رئیس تھے اور پھر دونوں مل کر اس گھاٹی میں پہنچے۔ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی کہ انصار بھی ایک ایک دو دو کر کے آپہنچے اور یہ ستر اشخاص تھے اور اوس اور خزرج
، گفتگو
دونوں قبیلوں سے تعلق رکھنے والے تھے۔سب سے پہلے عباس نے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچانے ،
شروع کی کہ اے خزرج کے گروہ ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خاندان میں معزز و محبوب ہے اور وہ خاندان آج تک
اس کی حفاظت کا ضامن رہا ہے اور ہر خطرہ کے وقت میں اس کے لیے سینہ سپر ہو ا ہے مگر اب محمد” کا ارادہ اپنا وطن
چھوڑ کر تمہارے پاس چلے جانے کا ہے۔سو اگر تم اسے اپنے پاس لے جانے کی خواہش رکھتے ہو تو تمہیں اس کی ہر طرح حفاظت کرنی ہو گی اور ہر
دشمن کے ساتھ سینہ سپر ہونا پڑے گا۔اگر تم اس کے لیے تیار ہو تو بہتر ورنہ ابھی سے صاف صاف جواب دے دو
کیونکہ صاف صاف بات اچھی ہوتی ہے۔البَراء بن مَعْرُور جو انصار کے قبیلہ کے ایک معمر اور بااثر بزرگ تھے

خطبات مسرور جلد 17
664
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 دسمبر 2019
انہوں نے کہا کہ عباس ہم نے تمہاری بات سن لی ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ رسول اللہ خود بھی اپنی زبانِ مبارک سے کچھ
فرمائیں اور جو ذمہ داری ہم پر ڈالنا چاہتے ہیں وہ بیان فرمائیں۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن شریف کی
چند آیات تلاوت فرمائیں اور پھر ایک مختصر سی تقریر میں اسلام کی تعلیم بیان فرمائی اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی
تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ میں اپنے لیے صرف اتنا چاہتا ہوں کہ جس طرح تم اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کی
حفاظت کرتے ہو اسی طرح اگر ضرورت پیش آئے تو میرے ساتھ بھی معاملہ کرو۔جب آپ تقریر ختم کر چکے تو البراء بن مغرور نے عرب کے دستور کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر کہا یارسول اللہ ! ہمیں اس خدا کی قسم ہے جس نے آپ کو حق و صداقت کے ساتھ
مبعوث فرمایا ہے۔ہم اپنی جانوں کی طرح آپ کی حفاظت کریں گے۔ہم لوگ تلواروں کے سایہ میں پہلے ہیں۔مگر
ابھی وہ بات ختم نہیں کر پائے تھے کہ ابو الْهَيْقم بن تیہان نے ان کی بات کاٹ کر کہا کہ یارسول اللہ ! یثرب کے
یہود کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔آپ کا ساتھ دینے سے وہ منقطع ہو جائیں گے۔ایسانہ ہو کہ جب اللہ
آپ کو غلبہ دے تو آپ ہمیں چھوڑ کر اپنے وطن میں واپس تشریف لے آئیں اور ہم نہ ادھر کے رہیں نہ اُدھر
کے۔آپ صلی اللہ علیہ و سلم ہنس پڑے اور آپ نے ہنس کے فرمایا نہیں نہیں ایسا ہر گز نہیں ہو گا۔تمہارا خون میرا
خون ہو گا۔تمہارے دوست میرے دوست ہوں گے۔تمہارے دشمن میرے دشمن ہوں گے۔اس پر عباس بن عبادہ انصاری نے اپنے ساتھیوں پر نظر ڈال کر کہا۔لو گو کیا تم سمجھتے ہو کہ اس عہد و پیمان
کے کیا معنے ہیں ؟ اس کا یہ مطلب ہے کہ اب تمہیں ہر اسود و احمر کے مقابلہ کے لیے تیار ہونا چاہیے یعنی ہر قوم کے
لوگ جو ہیں تمہارے خلاف ہو جائیں گے ان کے مقابلے کے لیے تیار ہونا چاہیے اور ہر قربانی کے لیے آمادہ رہنا
چاہیے۔لوگوں نے کہا کہ ہاں ہم جانتے ہیں مگر یار سول اللہ ! اس کے بدلہ میں ہمیں کیا ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ تمہیں خدا کی جنت ملے گی جو اس کے سارے انعاموں میں سے بڑا انعام ہے۔سب نے کہا کہ ہمیں یہ
سودا منظور ہے۔یارسول اللہ ! اپنا ہاتھ آگے کریں۔آپ نے اپنا دست مبارک آگے بڑھا دیا اور یہ ستر جاں شاروں کی
جماعت ایک دفاعی معاہدہ میں آپ کے ہاتھ پر بک گئی۔اس بیعت کا نام بیعت عقبہ ثانیہ ہے۔جب یہ بیعت ہو چکی تو آپ نے ان سے فرمایا کہ موسیٰ نے اپنی قوم میں سے بارہ نقیب چنے تھے جو موسیٰ
کی طرف سے ان کے نگر ان اور محافظ تھے۔میں بھی تم میں سے بارہ نقیب مقرر کرنا چاہتا ہوں جو تمہارے نگران اور
محافظ ہوں گے اور وہ میرے لیے عیسی کے حواریوں کی طرح ہوں گے اور میرے سامنے اپنی قوم کے متعلق جواب دہ
ہوں گے۔پس تم مناسب لوگوں کے نام تجویز کر کے میرے سامنے پیش کرو۔چنانچہ بارہ آدمی تجویز کیے گئے جنہیں
آپ نے منظور فرما یا اور انہیں ایک ایک قبیلے کا نگران مقرر کر کے ان کے فرائض سمجھا دیے اور بعض قبائل کے لیے
آپ نے دو دو نقیب مقرر فرمائے۔جب نقیبوں کا تقرر ہو چکا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چاعباس بن عبد المطلب
نے انصار سے تاکید کی کہ انہیں بڑی ہوشیاری اور احتیاط سے کام لینا چاہیے کیونکہ قریش کے جاسوس سب طرف
ر
نظر لگائے بیٹھے ہیں ایسا نہ ہو کہ اس قول و اقرار کی خبر نکل جائے اور مشکلات پید اہو جائیں۔ابھی غالباً وہ یہ تاکید کر

خطبات مسرور جلد 17
665
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 دسمبر 2019
ہی رہے تھے کہ گھائی کے اوپر سے رات کی تاریکی میں کسی شیطان کی آواز آئی یعنی کوئی شخص چھپا تھا، جاسوسی کر رہا تھا کہ
اے قریش! تمہیں بھی کچھ خبر ہے کہ یہاں (نعوذ باللہ ) منظم اور اس کے ساتھ کے مرتدین تمہارے خلاف کیا
عہد و پیمان کر رہے ہیں ؟ اس آواز نے سب کو چونکا دیا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بالکل مطمئن رہے اور فرمایا کہ اب
آپ لوگ جس طرح آئے تھے اسی طرح ایک ایک دو دو ہو کر اپنی قیام گاہوں میں واپس چلے جاؤ۔عباس بن نَضْله
انصاری نے کہا۔یارسول اللہ ! ہمیں کسی کاڈر نہیں ہے۔اگر حکم ہو تو ہم آج صبح ہی ان قریش پر حملہ کر کے انہیں ان
کے مظالم کا مزہ چکھادیں۔آپ نے فرمایا نہیں نہیں مجھے ابھی تک اس کی اجازت نہیں ہے۔بس تم صرف یہ کرو کہ
خاموشی کے ساتھ اپنے اپنے خیموں میں واپس چلے جاؤ۔جس پر تمام لوگ ایک ایک دو دو کر کے دبے پاؤں گھائی
سے نکل گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنے چچا عباس کے ساتھ مکہ واپس تشریف لے آئے۔قریش کے
کانوں میں چونکہ بھنک پڑ چکی تھی کہ اس طرح کوئی خفیہ اجتماع ہوا ہے۔وہ صبح ہوتے ہی اہل یثرب کے ڈیرہ میں گئے
اور ان سے کہا کہ آپ کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم ہر گز نہیں چاہتے کہ ان تعلقات کو خراب کریں
مگر ہم نے سنا ہے کہ گذشتہ رات محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ساتھ آپ کا کوئی خفیہ معاہدہ یا سمجھوتہ ہوا ہے۔یہ کیا
معاملہ ہے ؟ اوس اور خزرج میں سے جو لوگ بت پرست تھے ان کو چونکہ اس واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں تھی وہ سخت
حیران ہوئے اور صاف انکار کیا کہ قطعا کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا۔عبد اللہ بن اُبی بن سلول بھی جو بعد میں منافقین مدینہ
کا سردار بناوہ بھی اس گروہ میں تھا۔اس نے کہا کہ ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔بھلا یہ ممکن ہے کہ اہل یثرب کوئی اہم
معاملہ طے کریں اور مجھے اس کی اطلاع نہ ہو ؟ غرض اس طرح قریش کا شک رفع ہوا اور وہ واپس چلے آئے اور اس
کے تھوڑی دیر بعد ہی انصار بھی واپس بیٹرب کی طرف کوچ کر گئے لیکن ان کے کوچ کر جانے کے بعد قریش کو کسی
طرح اس خبر کی تصدیق ہو گئی کہ واقعی اہل یثرب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کوئی عہد و پیمان کیا ہے
جس پر ان میں سے بعض آدمیوں نے اہل میٹرب کا پیچھا کیا۔قافلہ تو نکل گیا تھا مگر سعد بن عبادہ کسی وجہ سے پیچھے رہ
گئے تھے ان کو یہ لوگ پکڑ لائے اور مکہ کے پتھر یلیے میدان میں لا کر خوب زدو کوب کیا اور سر کے بالوں سے پکڑ کر
ادھر ادھر گھسیٹا۔آخر جبیر بن مطعم اور حارث بن حزب کو جو سعد کے واقف تھے انہیں اطلاع ہوئی تو انہوں
نے ان کو ظالم قریش کے ہاتھ سے چھڑایا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین صفحہ 227 تا 232،229-233)
حضرت سعد بن عبادہ کے تعلق سے ابھی کچھ اور ذکر بھی ہے ان شاء اللہ آئندہ خطبہ میں بیان ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 جنوری 2020ء جلد 27 شمارہ 03 صفحہ 05 تا 08)

آج 10 میں سے 10 باقی