بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 18
67
6
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2020 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 107 فروری 2020ء بمطابق 07, تبلیغ 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ، (سرے) یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج جن صحابی کا ذکر ہو گا ان کا نام ہے حضرت محمد بن مسلمہ انصاریؒ۔حضرت محمد کے والد کا نام مسلمہ بن
سلمہ تھا۔ان کے دادا کا نام سلمہ کے علاوہ خالد بھی بیان کیا گیا ہے اور ان کی والدہ ام سہم تھیں جن کا نام خلی دة
بنت بل و سیدہ تھا۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس سے تھا اور قبیلہ عبد استھل کے حلیف تھے۔حضرت محمد بن
مسلمہ کی کنیت ابو عبد اللہ یا ابو عبد الرحمن اور ابوسعید بھی بیان کی جاتی ہے۔علامہ ابن حجر کے نزدیک ابو عبد اللہ
زیادہ صحیح ہے۔ایک قول کے مطابق آپ بعثت نبوی سے بائیس سال پہلے پیدا ہوئے اور ان لوگوں میں سے تھے جن
کا نام جاہلیت میں " محمد " رکھا گیا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 338 محمد بن مسلمة مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(الاصابه جلد 6 صفحه 28 محمد بن مسلمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
(اسد الغابه جلد 5 صفحه 106 محمد بن مسلمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
مدینے کے یہود اُس نبی کے منتظر تھے جس کی بشارت حضرت موسیٰ نے دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس
مبعوث ہونے والے نبی کا نام محمد ہو گا۔جب اہل عرب نے یہ بات سنی تو انہوں نے اپنے بچوں کے نام محمد رکھنا
شروع کر دیے۔سیرت النبی پر مشتمل کتب میں جن افراد کا نام زمانہ جاہلیت میں بطور تفاؤل کے محمد رکھا گیا ان کی
تعداد تین سے لے کر پندرہ تک بیان کی گئی ہے۔علامہ اس محلے ہی جو سیرت ابن ہشام کے شارح ہیں انہوں نے تین
افراد کے اسماء لکھے ہیں جن کا نام محمد تھا۔علامہ ابن اثیر نے چھ افراد کے نام لکھے ہیں جبکہ عبد الوہاب شعرانی نے ان
کی تعداد چودہ درج کی ہے۔معلومات کے لیے یہ پندرہ نام یا چند نام جو ہیں یہ بتا بھی دیتا ہوں۔ان میں ہیں محمد بن
سفیان، محمد بن أحمحہ، محمد بن حمران، محمد بن خُزاعی، محمد بن عدی، محمد بن اسامہ، محمد بن براء، محمد بن حارث، محمد
بن حر ماز، محمد بن خولی، محمد بن محمدی، محمد بن یزید ، محمد بن اسیدی اور محمد فقیمی اور حضرت محمد بن مسلمہ (شامل)
ہیں۔(محمد۔رسول الله والذين معه از عبدالحميد جوده السحار جلد 2 صفحه 111-112 مكتبة مصر ) (روض الانف
شرح ابن هشام از علامه سهیلی جلد 1 صفحه 280 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت) (اسد الغابة لابن اثير
جلد 5 صفحه 72 محمد بن احيحة، دار الكتب العلميه بيروت (2003ء ( كشف الغمة عن جميع ا
الامة
88
68
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2020ء
خطبات مسرور جلد 18
للشعراني جزء اول صفحه 283-284 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1998ء) (الاصابه جلد 6 صفحه 28
مسلمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
محمد بن
حضرت محمد بن مسلمہ قدیم اسلام لانے والوں میں سے تھے۔آپ حضرت مصعب بن عمیر کے ہاتھ پر
حضرت سعد بن معاذ سے پہلے اسلام لائے۔جب حضرت ابو عبیدہ بن الجراح ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آپ کے ساتھ مؤاخات قائم فرمائی۔آپ ان صحابہ میں شامل تھے جنہوں نے
کعب بن اشرف اور ابو رافع سلام بن ابو حقیق کو قتل کیا تھا۔یہ دونوں
وہ فتنہ پرداز تھے جو مسلمانوں کو نقصان پہنچانے
کے درپے تھے اور اسی کوشش میں ہوتے تھے بلکہ مسلمانوں پہ حملہ بھی کروانے کی کوشش کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
ر نبھی حملہ کرنے کی کوشش کی تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو پھر ان کے قتل پر مقرر کیا تھا۔سلمة
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض غزوات کے موقعے پر ان کو مدینہ پر نگران بھی مقرر فرمایا۔حضرت محمد بن مسلمہ کے بیٹے جعفر ، عبد اللہ ، سعد، عبد الرحمن اور عمر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ میں شمار ہوتے ہیں۔حضرت محمد بن مسلمہ غزوہ بدر، غزوہ احد اور اس کے بعد سوائے غزوہ تبوک کے تمام
غزوات میں شریک ہوئے کیونکہ غزوہ تبوک میں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت سے مدینے میں ٹھہر نے
کے لیے پیچھے رہ گئے تھے۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد6 صفحه 29، 28، محمد بن مسلمه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
(شرح زرقانی جلد 2 صفحه 511 حدیث بنی نضیر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
جیسا کہ ذکر ہوا ہے کہ دو فتنہ پرداز اور اسلام کے مخالفین کے قتل میں حضرت محمد بن مسلمہ شامل
تھے۔اس کی کچھ تفصیل تو ڈیڑھ سال پہلے حضرت عبادہ بن بشر کے حوالے سے بیان کر چکا ہوں۔تاہم کچھ باتیں
مختصر بیان کرتا ہوں۔اس کے علاوہ کچھ اور تفصیل بھی ہے۔سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب
نے کعب بن اشرف کے قتل کے ضمن میں یہ لکھا ہے کہ
بدر کی جنگ نے جس طرح مدینے کے یہودیوں کی دلی عداوت کو ظاہر کر دیا تھا اور وہ مخالفت میں بڑھ
گئے تھے۔اپنی شرارتوں اور فتنہ پردازیوں میں ترقی کرتے گئے۔چنانچہ کعب بن اشرف کے قتل کا واقعہ اسی کی ایک
کڑی ہے۔کعب گو مذ ہبا یہودی تھا لیکن دراصل یہودی النسل نہ تھا بلکہ عرب تھا۔اس کا باپ اشرف بنو ئیہان کا ایک
ہوشیار اور چلتا پر زہ آدمی تھا۔مدینہ میں آکر بنو نضیر کے ساتھ تعلقات پیدا کیے اور ان کا حلیف بن گیا۔بالآخر اس نے
اتنا اقتدار اور رسوخ پیدا کر لیا کہ قبیلہ بنو نضیر کے رئیس اعظم ابو رافع بن ابی الحقیق نے اپنی لڑکی اسے رشتہ میں
دے دی اور اس کے بطن سے کعب پیدا ہوا جس نے بڑے ہو کر اپنے باپ سے بھی بڑھ کر رتبہ حاصل کیا۔حتی کہ بالآخر اسے یہ حیثیت حاصل ہو گئی کہ تمام عرب کے یہودی اسے گویا اپناسر دار سمجھنے لگے۔اخلاقی نقطۂ
نگاہ سے وہ ایک نہایت گندے اخلاق کا آدمی تھا اور خفیہ چالوں اور ریشہ دوانیوں کے فن میں اسے بڑا کمال حاصل تھا۔نیکی تو
اس کے پاس بھی نہیں پھٹکی تھی۔پس کمال تھا اس کا برائیوں میں ، بدیوں میں، لڑانے میں، فساد پیدا کرنے میں، فتنہ پیدا
خطبات مسرور جلد 18
69
60
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2020ء
کرنے میں۔بہر حال جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینے میں ہجرت کر کے تشریف لائے تو کعب بن اشرف نے
دوسرے یہودیوں کے ساتھ مل کر اس معاہدے میں شرکت اختیار کی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور یہود کے
در میان با همی دوستی اور امن و امان اور مشترکہ دفاع کے متعلق تحریر کیا گیا تھا مگر اندر ہی اندر کعب کے دل میں
بغض و عداوت کی آگ سلگنے لگ گئی اور اس نے خفیہ چالوں اور خفیہ ساز باز سے اسلام اور بانی اسلام کی مخالفت
شروع کر دی۔کعب کی مخالفت زیادہ خطرناک صورت اختیار کر گئی۔اپنی مخالفت اور فتنہ پردازیوں میں بڑھتا ہی چلا
گیا اور بالآخر جنگ بدر کے بعد تو اس نے ایسا رویہ اختیار کیا جو سخت مفسدانہ اور فتنہ انگیز تھا اور جس کے نتیجے میں
مسلمانوں کے لیے نہایت خطرناک حالات پیدا ہو گئے۔جب بدر کے موقعے پر مسلمانوں کو ایک غیر معمولی فتح نصیب ہوئی اور رؤسائے قریش اکثر مارے گئے
تو اس نے سمجھ لیا کہ اب یہ نیا دین یو نہی مئتا نظر نہیں آتا۔پہلے تو خیال تھا یہ نیادین ہے ختم ہو جائے گا۔خود ہی اپنی
موت مر جائے گالیکن جب اسلام کی ترقی دیکھی، بدر کے جنگ کے نتائج دیکھے تو پھر اس کو خیال پیدا ہوا کہ یہ اس
طرح نہیں مٹے گا۔چنانچہ بدر کے بعد اس نے اپنی پوری کوشش اسلام کے مٹانے اور تباہ و برباد کرنے میں صرف
کر دینے کا تہیہ کر لیا۔جب کعب کو یہ یقین ہو گیا کہ واقعی بدر کی فتح نے اسلام کو وہ استحکام دے دیا ہے جس کا اسے وہم و گمان
بھی نہ تھا تو وہ غیض و غضب سے بھر گیا اور فور سفر کی تیاری کر کے اس نے مکے کی راہ لی اور وہاں جا کر اپنی چرب زبانی
اور شعر گوئی کے زور سے قریش کے دلوں کی سلگتی ہوئی آگ کو اور شعلہ بار کر دیا، بھڑ کا دیا اور ان کے دل میں
مسلمانوں کے خون کی نہ بجھنے والی پیاس پیدا کر دی اور ان کے سینے جذبات انتقام وعد اوت سے بھر دیے۔اور جب
کعب کی اشتعال انگیزی سے ان کے احساسات میں ایک انتہائی درجے کی بجلی پید اہو گئی تو اس نے ان کو خانہ کعبہ کے
صحن میں لے جا کر اور کعبہ کے پر دے ان کے ہاتھوں میں دے دے کر ان سے قسمیں لیں کہ جب تک اسلام اور
بانی اسلام کو صفحہ دنیا سے ملیا میٹ نہ کر دیں گے اس وقت تک چین نہیں لیں گے۔اس کے بعد اس بد بخت نے دوسرے عرب قبائل کا رخ کیا اور قوم بقوم پھر کر مسلمانوں کے خلاف
لوگوں کو بھڑ کا یا۔اور پھر مدینے میں واپس آکر مسلمان خواتین پر تشبیب کہی۔یعنی اپنے جوش دلانے والے اشعار
میں نہایت گندے اور مخش طریق پر مسلمان خواتین کا ذکر کیا۔حتی کہ خاندانِ نبوت کی عورتوں کو بھی اپنے ان
او باشانہ اشعار کا نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کیا اور ملک میں ان اشعار کا چرچا کروایا۔بہر حال آخر پھر اس نے یہ
کوشش بھی کی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی سازش کی اور آپ کو کسی دعوت وغیرہ کے بہانے سے
اپنے مکان پر بلا کر چند نوجوان یہودیوں سے آپ کو قتل کروانے کا منصوبہ باندھا مگر خدا کے فضل سے وقت پر اطلاع
ہو گئی اور اس کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوئی۔جب نوبت یہاں تک پہنچ گئی اور کعب کے خلاف عہد شکنی، بغاوت، تحریک جنگ، فتنہ پردازی، فحش گوئی
اور سازش قتل کے الزامات پایہ ثبوت کو پہنچ گئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اس بین الا قوامی
خطبات مسرور جلد 18
70
خطبه جمعه فرمودہ مور محه 07 فروری 2020ء
معاہدے کی رو سے جو آپ کے مدینے میں تشریف لانے کے بعد اہالیانِ مدینہ سے ہوا تھا مدینے کی جمہوری
سلطنت کے صدر اور حاکم اعلیٰ تھے تو آپ نے یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ کعب بن اشرف اپنی کارروائیوں کی وجہ
سے واجب القتل ہے۔چونکہ اس وقت کعب کی فتنہ انگیزیوں کی وجہ سے مدینے کی فضا ایسی ہو رہی تھی کہ اگر
اس کے خلاف باضابطہ طور پر اعلان کر کے اسے قتل کیا جاتا تو مدینے میں ایک خطر ناک خانہ جنگی شروع ہو جانے
کا احتمال تھا جس میں نہ معلوم کتنا کشت و خون ہوتا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر ممکن اور جائز قربانی کر کے
بین الا قوامی کشت و خون کو روکنا چاہتے تھے۔آپ نے یہ ہدایت فرمائی کہ کعب کو بر ملا طور پر، کھلے طور پر قتل نہ کیا جاوے بلکہ چند لوگ خاموشی کے
ساتھ کوئی مناسب موقع نکال کر اسے قتل کر دیں اور یہ ڈیوٹی آپ نے قبیلہ اوس کے ایک مخلص صحابی محمد بن مسلمہ
کے سپرد فرمائی اور انہیں تاکید فرمائی کہ جو طریق بھی اختیار کریں قبیلہ اوس کے رئیس سعد بن معاذ کے مشورے
سے کریں۔محمد بن مسلمہؓ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! خاموشی کے ساتھ قتل کرنے کے لیے تو کوئی بات کہنی ہو گی
یعنی کوئی عذر وغیرہ بنانا پڑے گا جس کی مدد سے کعب کو اس کے گھر سے نکال کر کسی محفوظ جگہ میں قتل کیا جاسکے۔آپ نے ان عظیم الشان اثرات کا لحاظ رکھتے ہوئے جو اس موقعے پر ایک خاموش سزا کے طریق کو چھوڑنے سے پیدا
ہو سکتے تھے فرمایا کہ 'اچھا'۔چنانچہ محمد بن مسلمہ نے سعد بن معاذ کے مشورے سے ابو نائلہ اور دو تین اور صحابیوں کو اپنے ساتھ
لیا اور کعب کے مکان پر پہنچے اور کعب کو اس کے اندرونِ خانہ سے بلا کر کہا کہ ہمارے صاحب یعنی محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے صدقہ مانگتے ہیں اور ہم تنگ حال ہیں۔کیا تم مہربانی کر کے ہمیں کچھ قرض دے سکتے ہو ؟ یہ
بات سن کر کعب خوشی سے کود پڑا اور کہنے لگا کہ واللہ ! ابھی کیا ہے۔وہ دن دور نہیں جب تم اس شخص سے بیزار ہو کر
اسے چھوڑ دو گے۔محمد بن مسلمہ نے جواب دیا۔خیر ہم تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اختیار کر چکے ہیں جس کام کے لیے تمہارے پاس آئے ہیں تم یہ
بتاؤ کہ قرض دو گے یا نہیں ؟ کعب نے کہا ہاں مگر کوئی چیز رہن رکھو۔محمد نے پوچھا کیا چیز ؟ اس بدبخت نے جواب
دیا کہ اپنی عور تیں رہن رکھ دو۔محمد نے غصے کو دبا کر کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ تمہارے جیسے آدمی کے پاس ہم اپنی
عورتیں رہن رکھ دیں۔اس نے کہا اچھا تو پھر بیٹے سہی۔محمد بن مسلمہ نے جواب دیا کہ یہ بھی ناممکن ہے۔ہم سارے عرب کا طعن اپنے سر پر نہیں لے سکتے۔البتہ اگر تم مہربانی کرو تو ہم اپنے ہتھیار رہن رکھ دیتے ہیں۔کعب راضی ہو گیا اور محمد بن مسلمہ اور ان کے ساتھی
رات کو آنے کا وعدہ دے کر واپس چلے آئے اور جب رات ہوئی تو یہ پارٹی ہتھیار وغیرہ ساتھ لے کر کعب کے مکان
پر پہنچے کیونکہ اس وقت کھلے طور پر ہتھیار لا سکتے تھے جو معاہدے کے مطابق دینا تھا اور اسے گھر سے نکال کر باتیں
کرتے کرتے ایک طرف کو لے گئے اور تھوڑی دیر بعد چلتے چلتے محمد بن مسلمہ یا ان کے کسی ساتھی نے کسی بہانے
سے کعب کے سر پر ہاتھ ڈالا اور نہایت پھرتی کے ساتھ اس کے بالوں کو مضبوطی سے قابو کر کے اپنے ساتھیوں کو
خطبات مسرور جلد 18
71
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2020ء
آواز دی کہ مارو۔صحابہ نے جو پہلے سے تیار تھے۔ہتھیار بند تھے ، فوراً تلواریں چلا دیں اور بالآخر کعب قتل ہو کر گرا۔محمد بن مسلمہ اور ان کے ساتھی وہاں سے رخصت ہو کر جلدی جلدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہو گئے اور آپ کو اس قتل کی اطلاع دی۔جب کعب کے قتل کی خبر مشہور ہوئی تو شہر میں ایک سنسنی پھیل گئی اور یہودی لوگ سخت جوش میں
آگئے اور دوسرے دن صبح کے وقت یہودیوں کا ایک وفد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور
شکایت کی کہ ہمارا سر دار کعب بن اشرف اس طرح قتل کر دیا گیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بات
سن کر فرمایا کیا تمہیں یہ بھی معلوم ہے کہ کعب کس کس جرم کا مرتکب ہوا ہے ؟ اور پھر آپ نے اجمالاً ان کو کعب
کی عہد شکنی اور تحریک جنگ اور فتنہ انگیزی اور فحش گوئی اور سازش قتل و غیرہ کی کارروائیاں یاد دلائیں جس پر یہ
لوگ ڈر کر خاموش ہو گئے۔انہوں نے مزید شور نہیں مچایا۔اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا
کہ تمہیں چاہیے کہ کم از کم آئندہ کے لیے ہی امن اور تعاون کے ساتھ رہو اور عداوت اور فتنہ و فساد کا بیج نہ بوؤ۔چنانچہ
یہود کی رضامندی کے ساتھ آئندہ کے لیے ایک نیا معاہدہ لکھا گیا اور یہود نے مسلمانوں کے ساتھ امن و امان کے ساتھ
رہنے اور فتنہ و فساد کے طریقوں سے بچنے کا از سر تو وعدہ کیا۔اگر کعب مجرم نہ ہو تا تو یہودی کبھی اتنی آسانی سے نیا معاہدہ نہ کرتے اور اس کے قتل پر خاموش بھی نہ
رہتے۔بہر حال یہ نیا معاہدہ انہوں نے کیا کہ آئندہ ہم امن سے رہیں گے۔تاریخ میں کسی جگہ بھی مذکور نہیں کہ
اس کے بعد یہودیوں نے کبھی کعب بن اشرف کے قتل کا ذکر کر کے مسلمانوں پر الزام عائد کیا ہو کیونکہ ان کے دل
محسوس کرتے تھے کہ کعب اپنی مستحق سزا کو پہنچا ہے۔کعب بن اشرف کے قتل پر بعض مغربی مورخین نے بہت کچھ لکھا ہے اور اس قتل کو آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے دامن پر ایک بد نمادھبے کے طور پر ظاہر کر کے اعتراضات جمائے ہیں۔لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اول تو یہ کہ آیا یہ
قتل فی ذاتہ ایک جائز فعل تھا یا نہیں؟ دوسرے آیا جو طریق اس کے قتل کے واسطے اختیار کیا گیا وہ جائز تھایا نہیں ؟
امر اول کے متعلق تو یہ یادرکھنا چاہیے کہ کعب بن اشرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ با قاعدہ
امن وامان کا معاہدہ کر چکا تھا اور مسلمانوں کے خلاف کارروائی کرنا تو در کنار رہا اس نے اس بات کا عہد کیا تھا کہ وہ ہر بیرونی
دشمن کے خلاف مسلمانوں کی امداد کرے گا اور مسلمانوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے گا۔اس نے اس معاہدے کی
روسے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ جو رنگ مدینے میں جمہوری سلطنت کا قائم کیا گیا ہے اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
صدر ہوں گے اور ہر قسم کے تنازعات وغیرہ میں آپ کا فیصلہ سب کے لیے واجب القبول ہو گا۔چنانچہ تاریخ سے
ثابت ہے کہ اسی معاہدے کے ماتحت یہودی لوگ اپنے مقدمات وغیرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
پیش کرتے تھے اور آپ ان میں احکام جاری فرماتے تھے۔اگر ان حالات کے ہوتے ہوئے کعب نے تمام عہد و پیمان کو بالائے طاق رکھ کر مسلمانوں سے بلکہ حق یہ
ہے کہ حکومت وقت سے غداری کی اور مدینے میں فتنہ وفساد کا بیج بویا اور ملک میں جنگ کی آگ مشتعل کرنے کی
خطبات مسرور جلد 18
72
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2020ء
کوشش کی اور مسلمانوں کے خلاف قبائل عرب کو خطرناک طور پر ابھارا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل
کے منصوبے کیسے تو ان حالات میں کعب کا جرم بلکہ بہت سے جرموں کا مجموعہ ایسا نہ تھا کہ اس کے خلاف کوئی
تعزیری قدم نہ اٹھایا جاتا ؟ کیا یہ قتل سے کم کوئی اور سزا تھی جو یہود کی اس فتنہ پردازی کے سلسلے کو روک سکتی ؟ کیا
آج کل مہذب کہلانے والے ممالک میں بغاوت اور عہد شکنی اور اشتعال جنگ اور سازش قتل کے جرموں میں
مجرموں کو قتل کی سزا نہیں دی جاتی؟
مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ اب جو سوال اٹھتا ہے وہ قتل کے طریق سے تعلق رکھتا ہے۔سوال
یہ اٹھتا ہے قتل کا طریق کیا تھا؟ جائز تھا کہ نہیں ؟ یعنی سوال یہ ہے کہ قتل کا طریق کیسا تھا ؟ اس سے تعلق رکھنے والا
سوال ہے۔اس کے متعلق یاد رکھنا چاہیے کہ عرب میں اس وقت کوئی باقاعدہ سلطنت نہ تھی بلکہ ہر شخص
اور ہر قبیلہ آزاد اور خود مختار تھا۔ایسی صورت میں وہ کون سی عدالت تھی جہاں کعب کے خلاف مقدمہ دائر کر کے
با قاعدہ قتل کا حکم حاصل کیا جاتا؟ کیا یہود کے پاس اس کی شکایت کی جاتی جن کا وہ سر دار تھا اور جو خود مسلمانوں کے
خلاف غداری کر چکے تھے اور آئے دن فتنے کھڑے کرتے رہتے تھے ؟ کیا مکے کے قریش کے سامنے مقدمہ پیش کیا
جاتا جو مسلمانوں کے خون کے پیاسے تھے ؟ کیا قبائل سلیم و غطفان سے دادرسی چاہی جاتی جو گذشتہ چند ماہ میں تین
چار دفعہ مدینے پر چھاپہ مارنے کی تیاری کر چکے تھے ؟
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ پھر سوچو کہ مسلمانوں کے لیے سوائے اس کے وہ کون سا راستہ
کھلا تھا کہ جب ایک شخص کی اشتعال انگیزی اور تحریک جنگ اور فتنہ پردازی اور سازش قتل کی وجہ سے اس کی
زندگی کو اپنے لیے اور ملک کے امن کے لیے خطرناک پاتے تو خود حفاظتی کے خیال سے موقع پاکر اسے خود قتل
کر دیتے کیونکہ یہ بہت بہتر ہے کہ ایک شریر اور مفسد آدمی قتل ہو جائے بجائے اس کے کہ بہت سے پر امن
شہریوں کی جان خطرے میں پڑے اور ملک کا امن برباد ہو۔یہ بات بھی یادر کھنی چاہیے کہ اس معاہدے کی رو سے جو ہجرت کے بعد مسلمانوں اور یہود کے درمیان
ہوا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک معمولی شہری کی حیثیت حاصل نہ تھی بلکہ آپ اس جمہوری سلطنت کے
صدر قرار پائے تھے جو مدینے میں قائم ہوئی تھی اور آپ کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ جملہ تنازعات اور امور سیاسی میں جو
فیصلہ مناسب خیال کریں صادر فرمائیں۔پس آپ نے ملک کے امن کے مفاد میں کعب کی فتنہ پردازی کی وجہ سے
اسے واجب القتل قرار دیا۔پس اس فیصلہ قتل پر کوئی اعتراض کی گنجائش نہیں ہے۔پھر تاریخ سے بھی ثابت ہے کہ خود یہود نے
کعب کی اس سزا کو اس کے جرموں کی روشنی میں واجبی سمجھ کر خاموشی اختیار کی اور اس پر اعتراض نہیں کیا اور اگر یہ
اعتراض کیا جاوے کہ ایسا کیوں نہیں کیا گیا کہ قتل کا حکم دینے سے پہلے یہود کو بلا کر ان کو کعب کے جرم سنائے جاتے
اور محبت پوری کرنے کے بعد اس کے قتل کا با قاعدہ اور بر ملا طور پر حکم دیا جا تا تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس وقت
حالات ایسے نازک ہو رہے تھے کہ ایسا طریق اختیار کرنے سے بین الا قوامی پیچیدگیوں کے بڑھنے کا سخت خطرہ
خطبات مسرور جلد 18
73
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 فروری 2020ء
تھا اور کوئی تعجب نہ تھا کہ مدینے میں ایک خطر ناک سلسلہ کشت وخون اور خانہ جنگی کا شروع ہو جاتا۔پس ان کاموں کی طرح جو جلد اور خاموشی کے ساتھ ہی کر گزرنے سے فائدہ مند ہوتے ہیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے امن عامہ کے خیال سے یہی مناسب سمجھا کہ خاموشی کے ساتھ کعب کی سزا کا حکم
جاری کر دیا جائے مگر اس میں قطعاً کسی قسم کے دھوکے کا دخل نہ تھا اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ منشا تھا
کہ یہ سزا ہمیشہ کے لیے بصیغہ راز رہے کیونکہ جو نہی یہود کا وفد دوسرے دن صبح آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فور ابلا توقف انہیں ساری سرگزشت سنادی اور اس فعل کی پوری پوری ذمہ داری اپنے اوپر
لے کر یہ ثابت کر دیا کہ اس میں کوئی دھو کے وغیرہ کا سوال نہیں ہے اور یہودیوں کو یہ بات واضح طور پر بتادی کہ فلاں
فلاں خطر ناک جرموں کی بنا پر کعب کے متعلق یہ سزا تجویز کی گئی تھی جو میرے حکم سے جاری کی گئی ہے۔باقی رہا یہ اعتراض کہ اس موقعے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو جھوٹ اور فریب کی
اجازت دی۔سو یہ بالکل غلط ہے اور صحیح روایات اس کی مکذب ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قطعاً جھوٹ
اور غلط بیانی کی اجازت نہیں دی بلکہ بخاری کی روایت کے بموجب جب محمد بن مسلمہ نے آپ سے یہ دریافت کیا کہ
کعب کو خاموشی کے ساتھ قتل کرنے کے لیے تو کوئی بات کہنی پڑے گی تو آپ نے ان عظیم الشان فوائد کو ملحوظ
رکھتے ہوئے جو خاموش سزا کے محرک تھے جواب میں صرف اس قدر فرمایا کہ ہاں اور اس سے زیادہ اس موقعے پر
آپ کی طرف سے یا محمد بن مسلمہ کی طرف سے قطعا کوئی تشریح یا توضیح نہیں ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صرف یہ مطلب تھا کہ محمد بن مسلمہ اور ان کے ساتھی جو کعب کے مکان
پر جاکر اسے باہر نکال کر لائیں گے تو اس موقعے پر انہیں لازماً کوئی ایسی بات کہنی ہو گی جس کے نتیجے میں کعب
رضامندی اور خاموشی کے ساتھ گھر سے نکل کر ان کے ساتھ آجاوے اور اس میں ہر گز کوئی قباحت نہیں ہے۔آخر
جنگ کے دوران میں جاسوس وغیرہ جو اپنے فرائض ادا کرتے ہیں ان کو بھی تو اسی قسم کی باتیں کہنی پڑتی ہیں جس پر
کبھی کسی عقل مند کو اعتراض نہیں ہوا۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن تو بہر حال پاک ہے۔باقی رہا محمد بن مسلمہ وغیرہ کا معاملہ
جنہوں نے وہاں جا کر عملاً اس قسم کی باتیں کیں۔سوان کی گفتگو میں بھی در حقیقت کوئی بات خلاف اخلاق نہیں
ہے۔انہوں نے حقیقتا کوئی غلط بیانی نہیں کی البتہ اپنے مشن کی غرض وغایت کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ نوم ون
الفاظ ضرور استعمال کیے۔مختلف معنی نکلنے والے الفاظ استعمال کیے مگر ان کے بغیر چارہ نہیں تھا اور حالات جنگ میں
ایک اچھی اور نیک غرض کے ماتحت سادہ اور صاف گوئی کے طریق سے اس قدر خفی انحراف ہر گز کسی عقل مند
دیانت دار شخص کے نزدیک قابل اعتراض نہیں ہو سکتا۔اب یہ سوال بھی بعضوں نے اٹھایا کہ کیا جنگ میں جھوٹ بولنا اور دھوکا دینا جائز ہے ؟ بعض روایتوں میں
یہ مذکور ہوا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ الحزب خُذعَةٌ یعنی جنگ تو ایک دھوکا ہے
اور اس سے نتیجہ یہ نکالا جاتا ہے کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جنگ میں دھوکے کی اجازت
خطبات مسرور جلد 18
74
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2020 ء
تھی۔حالانکہ اول تو الْحَرْبُ خُذعَہ کے یہ معنے نہیں ہیں کہ جنگ میں دھوکا کرنا جائز ہے بلکہ اس کے معنے صرف
یہ ہیں کہ جنگ خود ایک دھوکا ہے۔یعنی جنگ کے نتیجے کے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کیا ہو گا۔یعنی جنگ کے نتیجے پر اتنی مختلف باتیں اثر ڈالتی ہیں کہ خواہ کیسے ہی حالات ہوں نہیں کہا جاسکتا کہ نتیجہ کیا
ہو گا اور ان معنوں کی تصدیق اس بات سے ہوتی ہے کہ حدیث میں یہ روایت دو طرح سے مروی ہے۔ایک روایت
میں یہ الفاظ ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ الحزب خُدْعَةٌ یعنی جنگ ایک دھوکا ہے۔اور دوسری روایت میں یہ ہے کہ سَمَّى الْحَرْبَ خُدْعَةً یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ
کا نام دھوکا رکھا تھا۔سَمَّى الْحَرْبَ خُذعَةٌ اور دونوں کے ملانے سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ آپ کا منشا یہ نہیں تھا کہ
جنگ میں دھو کا کرنا جائز ہے بلکہ یہ تھا کہ جنگ خود ایک دھوکا دینے والی چیز ہے لیکن اگر ضرور اس کے یہی معنے کیے
جائیں کہ جنگ میں دھو کا جائز ہے تو پھر بھی یقینا اس جگہ دھوکے سے جنگی تدبیر اور حیلہ مراد ہے۔جھوٹ اور فریب ہر گز مراد نہیں ہے کیونکہ اس جگہ خُذعَةٌ کے معنے داؤ پیچ اور تدبیر جنگ کے ہیں،
جھوٹ اور فریب کے نہیں ہیں۔پس مطلب یہ ہے کہ جنگ میں اپنے دشمن کو کسی حیلے اور تدبیر سے غافل کر کے
قابو میں لے آنا یا مغلوب کر لینا منع نہیں ہے۔اب داؤ پیچ کی بھی مختلف صورتیں ہو سکتی ہیں۔مثلاً صحیح روایات سے یہ ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم جب کسی مہم میں نکلتے تو عموماً اپنا منزلِ مقصود ظاہر نہیں فرماتے تھے اور بعض اوقات ایسا بھی کرتے تھے کہ جانا تو
جنوب کی طرف ہو تا تھا مگر شروع شروع میں شمال کی طرف رخ کر کے روانہ ہو جاتے تھے اور پھر چکر کاٹ کر جنوب کی
طرف گھوم جاتے تھے یا کبھی کوئی شخص پوچھتا تھا کہ کدھر سے آئے ہو تو بجائے مدینے کا نام لینے کے قریب یا دور کے
پڑاؤ کا نام لے دیتے تھے یا اسی قسم کی کوئی اور جائز جنگی تدبیر اختیار فرماتے تھے یا جیسا کہ قرآن شریف میں اشارہ کیا گیا
ہے کہ صحابہ بعض اوقات ایسا کرتے تھے کہ دشمن کو غافل کرنے کے لیے میدانِ جنگ سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیتے
تھے اور جب دشمن غافل ہو جاتا تھا اور اس کی صفوں میں ابتری پیدا ہو جاتی تھی تو پھر اچانک حملہ کر دیتے تھے اور یہ
ساری صورتیں اس خُذعَةٌ کی ہیں جسے حالات جنگ میں جائز قرار دیا گیا ہے اور اب بھی جائز سمجھا جاتا ہے لیکن یہ کہ
جھوٹ اور غداری وغیرہ سے کام لیا جاوے اس سے اسلام نہایت سختی کے ساتھ منع کرتا ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عموماً فرمایا کرتے تھے کہ اسلام میں خدا کے ساتھ شرک کرنے
اور والدین کے حقوق تلف کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر جھوٹ بولنے کا گناہ سب سے بڑا ہے۔نیز فرماتے تھے کہ
ایمان اور بزدلی ایک جگہ جمع ہو سکتے ہیں مگر ایمان اور جھوٹ کبھی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے اور دھو کے اور غداری
کے متعلق فرماتے تھے کہ جو شخص غداری کرتا ہے وہ قیامت کے دن خدا کے سخت عتاب کے نیچے ہو گا۔الغرض
جنگ میں جس قسم کے جذعہ کی اجازت دی گئی ہے وہ حقیقی دھوکا یا جھوٹ نہیں ہے بلکہ اس سے وہ جنگی تدابیر مراد
ہیں جو جنگ میں دشمن کو غافل کرنے یا اسے مغلوب کرنے کے لیے اختیار کی جاتی ہیں اور جو بعض صورتوں میں
ظاہری طور پر جھوٹ اور دھوکے کے مشابہ تو سمجھی جاسکتی ہیں مگر وہ حقیقتا جھوٹ نہیں ہو تیں۔
خطبات مسرور جلد 18
75
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2020ء
چنانچہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ ہمارے خیال میں مندرجہ ذیل حدیث اس کی مصدق
ہے۔اور وہ حدیث یہ ہے کہ
ام کلثوم بنت عقبہ روایت کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف تین موقعوں کے
لیے ایسی باتوں کی اجازت دیتے سنا جو حقیقتا تو جھوٹ نہیں ہو تیں مگر عام لوگ انہیں غلطی سے جھوٹ سمجھ سکتے ہیں۔پہلی یہ کہ جنگ۔دوم یہ کہ لڑے ہوئے لوگوں کے درمیان صلح کرانے کا موقع اور سوم جبکہ مرد اپنی عورت سے یا
عورت اپنے مرد سے کوئی ایسی بات کرے جس میں ایک دوسرے کو راضی اور خوش کرنا مقصود ہو۔نیک نیت ، ہر
صورت میں نیت نیک ہونی چاہیے یا نیک مقاصد حاصل ہونے چاہئیں۔یہ حدیث اس بات میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں چھوڑتی کہ جس قسم کے خُذعَةٌ کی جنگ میں اجازت
دی گئی ہے جھوٹ اور دھوکا مراد نہیں ہے بلکہ وہ باتیں مراد ہیں جو بعض اوقات جنگی تدابیر کے طور پر اختیار
کرنا ضروری ہوتی ہیں اور جو ہر قوم اور ہر مذہب میں جائز سمجھی گئی ہیں۔کعب بن اشرف کا واقعہ ذکر کرنے کے
بعد ابن ہشام نے یہ روایت نقل کی ہے کہ کعب کے قتل کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے یہ
ارشاد فرمایا تھا کہ اب جس یہودی پر تم قابو پاؤ سے قتل کر دو۔چنانچہ ایک صحابی محیصہ نامی نے ایک یہودی پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا تھا اور یہی روایت ابو داؤد نے
نقل کی ہے اور دونوں روایتوں کا منبع ابن اسحاق ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ علم روایت کی روسے
یہ روایت کمزور اور ناقابل اعتماد ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بالکل نہیں کہا کیونکہ ابن ہشام نے تو اسے بغیر
کسی قسم کی سند کے لکھا ہے ، کوئی سند ہے ہی نہیں اور ابو داؤد نے جو سند دی ہے وہ کمزور اور ناقص ہے۔اس سند میں ابن اسحاق یہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے یہ واقعہ زید بن ثابت کے ایک آزاد کردہ غلام سے سنا تھا
اور اس نامعلوم الاسم غلام نے ، پتاہی نہیں یہ کون ہے اس کا نام known بھی نہیں ہے، محیصہ کی ایک نامعلوم الاسم لڑکی
سے سنا تھا۔وہ بھی ایک لڑکی کی روایت دے رہا ہے جس کا نام پتا ہی نہیں۔روایتوں میں کہیں نہیں پتا لگتا کون ہے
اور اس لڑکی نے اپنے باپ سے سنا تھا۔اب ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس قسم کی روایت جس کے دوراوی بالکل نامعلوم الاسم ہوں، جن کے
ناموں کا بھی پتا ہی نہ ہو اور مجہول الحال ہوں ہر گز قابل قبول نہیں ہو سکتی اور درایت کے لحاظ سے بھی غور کیا جاوے
تو یہ قصہ درست ثابت نہیں ہوتا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عام طریق عمل اس بات کو قطعی طور پر جھٹلاتا
ہے کہ آپ نے اس قسم کا عام حکم دیا ہو۔علاوہ ازیں اگر کوئی عام حکم ہو تا تو یقینا اس کے نتیجے میں کئی قتل واقع ہو جاتے مگر روایت میں صرف
ایک قتل کا ذکر ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی عام حکم نہیں تھا اور پھر جب صحیح روایات سے یہ ثابت ہے
کہ دوسرے دن ہی یہود کے ساتھ نیا معاہدہ ہو گیا تھا تو اس صورت میں یہ ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا کہ اس
معاہدے کے ہوتے ہوئے اس قسم کا حکم دیا گیا ہو اور اگر اس قسم کا کوئی واقعہ ہو تا تو یہودی لوگ اس کے
خطبات مسرور جلد 18
76
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2020ء
متعلق ضرور واویلا کرتے ، شور مچاتے مگر کسی تاریخی روایت سے ظاہر نہیں ہو تا کہ یہود کی طرف سے کبھی کوئی
اس قسم کی شکایت کی گئی ہو۔پس روایت اور درایت دونوں طرح سے یہ قصہ غلط ثابت ہو تا ہے اور اگر اس میں کچھ حقیقت سمجھی
جاسکتی ہے تو صرف اس قدر کہ جب کعب بن اشرف کے قتل کے بعد مدینے میں ایک شور پیدا ہوا اور یہودی لوگ
جوش میں آگئے تو اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کی طرف سے خطرہ محسوس کر کے صحابہ سے
یہ فرمایا ہو گا، یہ امکان ہے۔کوئی قطعی ثبوت اس کا بھی نہیں ہے کہ جس یہودی کی طرف سے تمہیں خطرہ ہو اور تم
پر حملہ کرے تم اسے دفاع میں قتل کر سکتے ہو۔مگر معلوم ہوتا ہے کہ یہ حالت صرف چند گھنٹے رہی۔اگر یہ امکان لیا
بھی جائے تو یہ امکان صرف چند گھنٹے تھا کیونکہ اس کے بعد تو معاہدہ ہو گیا تھا۔کیونکہ دوسرے دن ہی یہود کے ساتھ
از سر نو معاہدہ ہو کر امن وامان کی صورت پیدا ہو گئی تھی۔پھر آپ لکھتے ہیں کہ کعب بن اشرف کے قتل کی تاریخ کے متعلق کسی قدر اختلاف ہے۔ابن سعد نے
اسے ربیع الاول تین ہجری میں بیان کیا ہے لیکن ابن ہشام نے اسے سریہ زید بن حارثہ کے بعد رکھا ہے جو مسلم
طور پر جمادی الآخرہ میں واقع ہوا ہے۔آپ لکھتے ہیں کہ میں نے اس جگہ ابن ہشام کی ترتیب ملحوظ ر کھی ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب صفحہ 466 تا 477)
بہر حال ابھی مزید کچھ ایک دو واقعات ہیں۔وہ آئندہ ان شاء اللہ پیش ہوں گے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 فروری 2020، جلد 26 شمر : 17 صفحہ 05 تا 08)