بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 18
77
7
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2020 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 14/ فروری 2020ء بمطابق 14, تبلیغ 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، (سرے) یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گذشتہ خطبے میں حضرت محمد بن مسلمہ کے بارے میں بیان ہو ا تھا اور کچھ حصہ رہ گیا تھا جو آج ان شاء اللہ
بیان ہو گا۔کعب بن اشرف کے قتل کے ضمن میں یہ بیان ہوا تھا کہ حضرت محمد بن مسلمہ نے اسے بہانے سے گھر
سے دور لے جاکر قتل کیا تو کیا یہ جھوٹ نہیں ہے؟ نیز یہ بھی بیان ہوا تھا کہ ایک حدیث کے حوالے سے بعض علماء
کے نزدیک تین موقعوں پر جھوٹ کی اجازت ہے، لیکن حقیقت میں یہ غلط تصور ہے یا حدیث کی غلط تشریح ہے جو
کہ تین موقعوں پر غلط بیان کو یا جھوٹ کو جائز قرار دیتی ہے۔بہر حال میں نے اُس وقت اس کی وضاحت کر دی تھی جو سیرت خاتم النبیین میں بیان ہوئی ہے لیکن اس
بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اپنی کتاب نور القرآن میں وضاحت سے روشنی ڈالی ہے جو ایک عیسائی
کے اعتراض کے جواب میں آپ نے بیان فرمائی ہے۔اس کا کچھ حصہ ، اس میں سے بعض حصے میں ابھی بیان کروں گا جس
سے اس بات کی بالکل وضاحت ہو جاتی ہے کہ اسلام جھوٹ بولنے کی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔حضرت مسیح موعود علیہ
السلام عیسائی کے اعتراض کے جواب کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک یہ اعتراض ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین جگہ جھوٹ بولنے کی اجازت دی ہے اور اپنے دین کو چھپالینے کے
واسطے قرآن میں صاف حکم دے دیا ہے مگر انجیل نے ایمان کو پوشیدہ رکھنے کی اجازت نہیں دی۔یہ اعتراض ہے۔اس کے جواب میں آپ فرماتے ہیں کہ واضح ہو کہ جس قدر راستی کے التزام کے لیے قرآن شریف میں تاکید ہے
میں ہر گز باور نہیں کر سکتا کہ انجیل میں اس کا عشر عشیر بھی تاکید ہو۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ قرآن شریف نے دروغ گوئی کو بت پرستی کے برابر ٹھہر آیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ یعنی بتوں کی پلیدی اور جھوٹ کی پلیدی سے
پرہیز کرو۔ز کرو۔پھر ایک جگہ فرماتا ہے۔ی- أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُوْنُوْا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ
أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَ الْأَقْرَبِينَ۔یعنی اے ایمان والو! انصاف اور راستی پر قائم ہو جاؤ اور سچی گواہیوں کو للہ ادا کر و اگر چہ
تمہاری جانوں پر ان کا ضرر پہنچے یا تمہارے ماں باپ اور تمہارے اقارب ان گواہیوں سے نقصان اٹھاویں۔آپ اس
معترض کو مخاطب ہو کر فرماتے ہیں کہ اب اے ناخد اترس ذرا انجیل کو کھول اور ہمیں بتلا کہ راست گوئی کے لیے
خطبات مسرور جلد 18
78
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری2020ء
ایسی تاکید انجیل میں کہاں ہے ؟
پھر اسی عیسائی کو جس کا نام فتح مسیح تھا مخاطب کر کے پھر آپ لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
تین جگہ جھوٹ بولنے کی اجازت دی ہے مگر یہ آپ کو اپنی جہالت کی وجہ سے غلطی لگی ہے اور اصل بات یہی ہے کہ
کسی حدیث میں جھوٹ بولنے کی ہر گز اجازت نہیں بلکہ حدیث میں تو یہ لفظ ہیں کہ اِن قُتِلْتَ وَأُخْرِقْتَ یعنی سچ کو
مت چھوڑ اگر چہ تو قتل کیا جائے اور جلایا جائے۔پھر جس حالت میں قرآن کہتا ہے کہ تم انصاف اور سچ مت چھوڑو
اگر چہ تمہاری جانیں بھی اس سے ضائع ہوں اور حدیث کہتی ہے کہ اگر چہ تم جلائے جاؤ اور قتل کیے جاؤ مگر سچ ہی بولو
تو پھر اگر فرض کے طور پر کوئی حدیث قرآن اور احادیث صحیحہ کے مخالف ہو تو وہ قابل سماعت نہیں ہو گی کیونکہ ہم
لوگ اسی حدیث کو قبول کرتے ہیں جو احادیث صحیحہ اور قرآن کریم کے مخالف نہ ہو۔آپ فرماتے ہیں کہ ہاں بعض احادیث میں توریہ کے جواز کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے۔یعنی مصلحت کے
تحت بعض ذو معنی الفاظ بیان کر دیے۔اور اسی کو نفرت دلانے کی غرض سے کذب کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔اور جب ذو معنی بات ہوتی ہے تو اسی بات کو مخالفین نفرت دلانے کے لیے جھوٹ کے نام سے موسوم کر رہے ہیں
اور فرمایا کہ اور ایک جاہل اور احمق جب ایسا لفظ کسی حدیث میں بطور تسامح کے لکھا ہوا پاوے یعنی کسی کو سمجھانے
کے لیے جب کوئی لفظ اس کو آسان کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کو تسامح کے پاوے تو شاید اس کو حقیقی کذب ہی سمجھ لے کیونکہ وہ اس قطعی فیصلے سے بے خبر ہے کہ
حقیقی کذب اسلام میں پلید اور حرام اور شرک کے برابر ہے مگر توریہ جو در حقیقت کذب نہیں گو کذب کے رنگ
میں ہی اضطرار کے وقت عوام کے واسطے اس کا جو از حدیث سے پایا جاتا ہے مگر پھر بھی لکھا ہے کہ افضل وہی لوگ
ہیں جو توریہ سے بھی پر ہیز کریں اور توریہ اسلامی اصطلاح میں اس کو کہتے ہیں کہ فتنہ کے خوف سے ایک بات کو
چھپانے کے لیے یا کسی اور مصلحت پر ایک راز کی بات مخفی رکھنے کی غرض سے ایسی مثالوں اور پیرایوں میں اس کو
بیان کیا جائے کہ عظمند تو اس بات کو سمجھ جائے اور نادان کی سمجھ میں نہ آئے اور اس کا خیال دوسری طرف چلا
جائے جو متکلم کا مقصود نہیں اور غور کرنے کے بعد معلوم ہو کہ جو کچھ متکلم نے کہا وہ جھوٹ نہیں بلکہ حق محض ہے
اور کچھ بھی کذب کی اس میں آمیزش نہ ہو اور نہ دل نے ایک ذرہ بھی کذب کی طرف میل کیا ہو۔آپ فرماتے ہیں کہ جیسا کہ بعض احادیث میں دو مسلمانوں میں صلح کرانے کے لیے یا اپنی بیوی کو کسی فتنہ
اور خانگی ناراضگی اور جھگڑے سے بچانے کے لیے یا جنگ میں اپنے مصالح دشمن سے مخفی رکھنے کی غرض سے اور
دشمن کو اور طرف جھکا دینے کی نیت سے توریہ کا جو از پایا جاتا ہے مگر باوصف اس کے بہت سی حدیثیں دوسری بھی
ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ توریہ اعلی درجہ کے تقویٰ کے برخلاف ہے اور بہر حال کھلی کھلی سچائی بہتر ہے اگر اس
کی وجہ سے قتل کیا جائے اور جلایا جائے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حتی الوسع اس سے مجتنب رہنے کا حکم کیا ہے تا
مفہوم کلام کا اپنی ظاہری صورت میں بھی کذب سے مشابہ نہ ہو۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ جب میں دیکھتا ہوں کہ
79
خطبه جمعه فرموده مورخه 14 فروری 2020 ء
خطبات مسرور جلد 18
جناب سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم جنگ احد میں اکیلے ہونے کی حالت میں برہنہ تلواروں کے سامنے کہہ رہے
تھے کہ میں محمد ہوں، میں نبی اللہ ہوں، میں ابن عبد المطلب ہوں۔یہاں یہ وضاحت کر دوں کہ جب کتاب چھپی تھی تو اسی کتاب کے حاشیے میں لکھا ہے کہ یہ سہو سے لکھا
گیا ہے۔یہ واقعہ غزوہ حنین کا ہے۔جنگ احد کا نہیں۔حالانکہ اب مجھے ہمارے ریسرچ سیل نے ہی سیرۃ الحلبیہ کا
حوالہ نکال کر بھجوایا ہے جس میں لکھا ہے کہ یہ الفاظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حسنین اور احد دونوں جنگوں میں
فرمائے تھے۔اس لیے اب اشاعت کا جو شعبہ ہے، نظارت اشاعت بھی ہے ان کو بھی اس حاشیے کو آئندہ نکال دینا
چاہیے۔اکثر میں نے دیکھا ہے کہ بعض دفعہ جلد بازی سے کام لے کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جو
الفاظ ہیں ان کا مطلب نکالنے کے لیے یا آسانی پیدا کرنے کے لیے حاشیے میں لکھ دیا جاتا ہے یہ غلطی تھی یا سہو ہو
گیا۔حالانکہ بہت ساری ریسرچ کرنے کی ضرورت ہے، توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس لیے بہر حال اب یہ حوالہ تو
میرے سامنے آگیا تھا اور بڑا واضح لکھا ہوا ہے کہ یہ الفاظ حسنین اور اُحد دونوں مواقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمائے تھے۔بہر حال یہ وضاحت اس بارے میں بھی ہو گئی۔اب آگے پھر آپ فرماتے ہیں کہ اگر کسی حدیث میں توریہ کو بطور تسامح کذب کے لفظ سے بیان بھی کیا
گیا ہو تو یہ سخت جہالت ہے۔یعنی الفاظ کو آسان کرنے کے لیے ، سمجھانے کے لیے اگر کہیں کذب کا لفظ لکھ بھی دیا
ہے تو فرمایا کہ یہ سخت جہالت ہے کہ کوئی شخص اس کو حقیقی کذب پر محمول کرے جبکہ قرآن اور احادیث صحیحہ
بالا تفاق کذب حقیقی کو سخت حرام اور پلید ٹھہراتے ہیں اور اعلیٰ درجہ کی حدیثیں توریہ کے مسئلہ کو کھول کر بیان کر
رہی ہیں تو پھر اگر فرض بھی کر لیں کہ کسی حدیث میں بجائے تو ریہ کے کذب کا لفظ آگیا ہو تو نعوذ باللہ اس سے مراد
حقیقی کذب کیونکر ہو سکتا ہے بلکہ اس کے قائل کے نہایت بار یک تقویٰ کا یہ نشان ہو گا جس نے توریہ کو کذب کی
صورت میں سمجھ کر بطور تسامح کذب کا لفظ استعمال کیا ہو۔ہمیں قرآن اور احادیث صحیحہ کی پیروی کرناضروری ہے۔اگر کوئی امر اس کے مخالف ہو گا تو ہم اس کے وہ معنے ہر گز قبول نہیں کریں گے جو مخالف ہوں۔پھر آپ فرماتے ہیں قرآن نے جھوٹوں پر لعنت کی ہے اور نیز فرمایا ہے کہ جھوٹے شیطان کے مصاحب
ہوتے ہیں اور جھوٹے بے ایمان ہوتے ہیں اور جھوٹوں پر شیاطین نازل ہوتے ہیں اور صرف یہی نہیں فرمایا کہ تم
جھوٹ مت بولو بلکہ یہ بھی فرمایا ہے کہ تم جھوٹوں کی صحبت بھی چھوڑ دو اور ان کو اپنا یار دوست مت بناؤ اور خدا سے
ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو اور ایک جگہ فرماتا ہے کہ جب تو کوئی کلام کرے تو تیری کلام محض صدق ہو۔ٹھٹھے کے
ر ہنسی کے طور پر بھی اس میں جھوٹ نہ ہو۔(ماخوذ از نور القرآن نمبر 2 ، روحانی خزائن جلد 9 صفحه 402 تا408) (سيرة الحلبية جلد 2 صفحه 310 باب ذكر
مغازيم، غزوه احد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
طور پر
یہ تو اس کے حوالے سے بیان ہو رہا تھا جو پہلے بیان ہو ا تھا۔وضاحت ہو گئی۔اب میں حضرت محمد بن مسلمہ
کے باقی زندگی کے حوالے سے آگے چلتا ہوں۔جب بنو نضیر نے دھوکے سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم پر چکی کا
خطبات مسرور جلد 18
80
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2020 ء
پاٹ گرا کر قتل کرنے کی کوشش کی تو اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی اس کی خبر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کر دی تھی
اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیزی سے اٹھے گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی ضرورت کے لیے اٹھے ہیں اور
آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جانے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ کرام بھی کچھ دیر انتظار کے بعد آپ کے پیچھے مدینہ آگئے۔جب صحابہ کرام مدینہ پہنچے تو انہیں معلوم ہوا
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت محمد بن مسلمہ کو بلایا ہے۔حضرت ابو بکرؓ نے عرض کی یارسول اللہ ! آپ اٹھ
کر چلے آئے اور ہمیں علم نہ ہوا۔آپ نے فرمایا کہ یہودی میرے ساتھ دھو کا کرنا چاہتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے بتا
دیا تو میں اٹھ کر چلا آیا۔اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل فرمائی کہ
ى أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ هَمَّ قَوْمٌ أَنْ يَّبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ فَكَفَ
أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ - وَاتَّقُوا اللهَ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ۔(المائدة:11)
کہ اے ایمان دار و! تم اللہ کی اپنے اوپر نعمت یاد کرو جو اس وقت ہوئی تھی جب ایک قوم نے ارادہ کیا تھا
کہ تم پر دست درازی کرے تب اس نے اس قوم کے ہاتھ تم سے روک دیے اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور مومنوں
کو اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے۔بہر حال حضرت محمد بن مسلمہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کے پاس بھجوایا اور اس کا واقعہ اس
طرح بیان ہوا ہے کہ جب حضرت محمد بن مسلمہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ بنو نضیر کے یہودیوں کے پاس جاؤ۔انہیں کہو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے پاس بھیجا ہے کہ تم
میرے شہر سے نکل جاؤ۔وہ یہودیوں کے پاس گئے کیونکہ انہوں نے یہ سازش کی تھی اور اپنے عہد کا پاس نہیں کیا
تھا، اس کو توڑا تھا اس لیے ان کی سزا یہ تھی کہ شہر سے نکل جائیں۔وہ یہودیوں کے پاس گئے۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تمہارے پاس ایک
پیغام دے کر بھیجا ہے لیکن میں اس کا تذکرہ تب تک نہیں کروں گا جب تک میں تمہیں ایک ایسی بات نہ یاد کر ا دوں
جسے تم اپنی مجالس میں یاد کیا کرتے تھے۔ایک پرانی بات کا ذکر کیا کہ وہ میں تمہیں یاد کرانا چاہتا ہوں۔پھر یہود نے
پوچھا کہ وہ کیا امر ہے ؟ حضرت محمد بن مسلمہ نے کہا کہ میں تمہیں اس تورات کی قسم دیتا ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے
موسیٰ پر نازل کیا۔کیا تم جانتے ہو کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل میں تمہارے پاس آیا تھا تم
نے اپنے سامنے تورات کھول رکھی تھی تم نے مجھے اس محفل میں کہا تھا کہ اے ابن مسلمہ ! اگر تم چاہتے ہو کہ ہم
تمہیں کھانا پیش کریں تو ہم تمہیں کھانا پیش کرتے ہیں۔اگر تم چاہتے ہو کہ ہم تمہیں یہودی بنائیں تو ہم تمہیں یہو دی بنا دیتے ہیں۔حضرت محمد بن مسلمہ کہتے ہیں
کہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ مجھے کھانا کھلاؤ، مجھے یہودی نہ بناؤ۔بخدا میں کبھی بھی یہودی نہیں بنوں گا۔پھر واقعہ ہوا
کہ تم نے مجھے ایک طشت میں کھانا دیا اور تم لوگوں نے مجھے کہا تھا کہ تم یہ دین صرف اس لیے قبول نہیں کرتے
کیونکہ یہ یہودیوں کا مذہب ہے۔یعنی یہودیوں نے محمد بن مسلمہ کو کہا کہ تم اس لیے قبول نہیں کرتے کہ یہ یہودیوں
خطبات مسرور جلد 18
81
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2020ء
کا مذہب ہے۔گویا تم وہ حنیفیت چاہتے ہو جس کے بارے میں تم نے سن رکھا ہے۔ابو عامر راہب تو اس کا مصداق
نہیں ہے۔یعنی جو سن رکھا ہے کہ نبی آنے والا ہے۔اور ابو عامر راہب جو ہے وہ اس کا مصداق نہیں بن سکتا۔پھر انہوں نے کہا کہ اب تمہارے پاس وہ ہستی
آئے گی جو مسکرانے والی ہے، جو جنگ کرنے والی ہے۔اس کی آنکھوں میں سرخی ہے۔وہ یمن کی طرف سے آئیں
گے۔وہ اونٹ پر سواری کریں گے۔وہ چادر اوڑھیں گے۔وہ تھوڑے پر قناعت کریں گے۔ان کی تلوار ان کے
کندھے پر ہو گی۔وہ حکمت کے ساتھ گفتگو کریں گے گویاوہ تمہارے قرابت دار ہیں۔اللہ کی قسم !تمہاری اس بستی میں اب چھینا جھپٹی ہو گی اور قتل ہو گا اور مثلہ ہو گا۔یہ سن کر یہود نے کہا کہ
ہم اسی طرح کہا کرتے تھے۔یہ ساری باتیں ان کو یاد کرائیں کہ تم اس طرح کہا کرتے تھے لیکن یہ وہ نبی نہیں ہے
یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وہ نبی نہیں ہیں۔حضرت محمد مسلمہ نے کہا کہ میں اپنے پیغام سے اب فارغ ہو چکا جو
میں تمہیں یاد کرانا چاہتا تھا۔پھر آپ نے اگلی بات شروع کی کہ مجھے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا ہے اور آپ
نے فرمایا ہے کہ تم نے وہ معاہدہ توڑ دیا ہے جسے میں نے تمہارے لیے قائم کیا تھا کیونکہ تم نے مجھے دھوکا دینے کی کوشش
کی ہے۔حضرت محمد بن مسلمہ نے یہود کو ان کے اس ارادے کی خبر دی جو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے
میں کیا تھا اور یہ کہ عمرو بن جحاش کیسے چھت پر چڑھا تا کہ وہ آپ پر پتھر گرا دے۔اس پر انہوں نے چپ سادھ لی اور وہ ایک حرف تک نہ بول سکے۔پھر حضرت محمد بن مسلمہ نے انہیں کہا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے تم میرے اس شہر سے نکل جاؤ۔میں تمہیں دس دن کی مہلت دیتا ہوں
اس کے بعد جو ادھر نظر آیا تو میں اس کی گردن اڑا دوں گا۔یہود نے کہا اے ابن مسلمہ ! ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے
تھے کہ یہ پیغام اوس قبیلے کا کوئی شخص لے کر آئے گا۔حضرت محمد بن مسلمہ نے فرمایا اب دل تبدیل ہو چکے ہیں۔چند دن یہود تیاری کرتے رہے۔ان کی سواریاں ذوجد ر مقام پر تھیں وہ لائی گئیں۔ذو جد رقبا کی جانب مدینے سے چھ
میل کے فاصلے پر ایک چراگاہ ہے وہاں ان کے جانور چرا کرتے تھے۔وہی سواریاں تھیں وہ لائی گئیں وہاں سے۔انہوں نے بنوا شجمع قبیلے سے کرائے پر اونٹ لیے اور روانگی کی تیاری مکمل کی۔یہ تاریخ کی کتاب کا حوالہ ہے۔(سبل الهدى والرشاد جلد 4 صفحه 317 تا 320 غزوه بنى نضير دار الكتب العلميه بيروت 1993ء)
(سبل الهدى والرشاد (مترجم) جلد 4 صفحه 754 مطبوعه زاویه پبلشرز لاهور 2013ء)
(معجم البلدان جلد 2 صفحه 132)
یہودیوں کے رویے کی کہ ان کا رویہ کس طرح ہوتا تھا؟ ایک جگہ اس کا بیان کرتے ہوئے جس میں بنو قریظہ
کی غداری کا واقعہ ہے گو یہ پہلے حضرت عمار بن یاسر کے ضمن میں بیان ہو چکا ہے لیکن تاریخی لحاظ سے یہاں بھی بیان
کر دینا ضروری ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی لکھتے ہیں کہ
" بنو قریظہ کا معاملہ طے ہونے والا تھا۔ان کی غداری ایسی نہیں تھی کہ نظر انداز کی جاتی۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے " غزوہ خندق سے واپس آتے ہی اپنے صحابہ سے فرمایا گھروں میں آرام نہ کرو بلکہ شام سے
پہلے پہلے بنو قریظہ کے قلعوں تک پہنچ جاؤ اور پھر آپ نے حضرت علی کو بنو قریظہ کے پاس بھجوایا کہ وہ ان سے پوچھیں کہ
82
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2020ء
خطبات مسرور جلد 18
انہوں نے معاہدہ کے خلاف یہ غداری کیوں کی ؟ بجائے اس کے کہ بنو قریظہ شرمندہ ہوتے یا معافی مانگتے یا کوئی
معذرت کرتے انہوں نے حضرت علی اور ان کے ساتھیوں کو برابھلا کہنا شروع کر دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ کے خاندان کی مستورات کو گالیاں دینے لگے اور کہا ہم نہیں جانتے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا چیز ہیں ہمارا
ان کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں۔حضرت علی ان کا یہ جواب لے کر واپس لوٹے تو اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے ساتھ
یہود کے قلعوں کی طرف جارہے تھے چونکہ یہود گندی گالیاں دے رہے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بیویوں اور بیٹیوں کے متعلق بھی ناپاک کلمات بول رہے تھے حضرت علی نے اس خیال سے کہ آپ کو ان کلمات
کے سننے سے تکلیف ہو گی، عرض کیا کہ یارسول اللہ ! آپ کیوں تکلیف کرتے ہیں ! ہم لوگ اس لڑائی کے لیے کافی
ہیں، آپ واپس تشریف لے جائیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں سمجھتا ہوں کہ وہ گالیاں دے رہے
ہیں اور تم یہ نہیں چاہتے کہ میرے کان میں وہ گالیاں پڑیں۔حضرت علی نے عرض کیا ہاں یارسول اللہ ابات تو یہی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا پھر کیا
ہوا اگر وہ گالیاں دیتے ہیں، موسیٰ نبی تو ان کا اپنا تھا اس کو اس سے بھی زیادہ انہوں نے تکلیفیں پہنچائی تھیں۔یہ کہتے
ہوئے آپ یہود کے قلعوں کی طرف چلے گئے مگر یہود دروازے بند کر کے قلعہ بند ہو گئے اور مسلمانوں کے ساتھ
لڑائی شروع کر دی حتی کہ ان کی عورتیں بھی لڑائی میں شریک ہوئیں۔چنانچہ قلعہ کی دیوار کے نیچے کچھ مسلمان بیٹھے
تھے کہ ایک یہودی عورت نے اوپر سے پتھر پھینک کر ایک مسلمان کو مار دیا لیکن کچھ دن کے محاصرہ کے بعد یہود
نے یہ محسوس کر لیا کہ وہ لمبا مقابلہ نہیں کر سکتے۔تب ان کے سرداروں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خواہش کی کہ وہ ابولبابہ انصاری کو جو ان کے
دوست اور اوس قبیلہ کے سردار تھے ان کے پاس بھجوائیں تاکہ وہ ان سے مشورہ کر سکیں۔آپ نے ابولبابہ کو بھجوا
دیا۔ان سے یہود نے یہ مشورہ پوچھا کہ کیا محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مطالبہ کو کہ فیصلہ میرے سپرد
کرتے ہوئے تم ہتھیار پھینک دو، ہم یہ مان لیں ؟ ابولبابہ نے منہ سے تو کہا ہاں !لیکن اپنے گلے پر اس طرح ہاتھ پھیرا
جس طرح قتل کی علامت ہوتی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت تک اپنا کوئی فیصلہ ظاہر نہیں کیا تھا
ابولبابہ نے اپنے دل میں یہ سمجھتے ہوئے کہ ان کے اس جرم کی سزا یعنی جو مخالفین تھے ، معاہدہ توڑنے والے
یہودی تھے ان کے اس جرم کی سزا " سوائے قتل کے اور کیا ہو گی۔بغیر سوچے سمجھے اشارہ کے ساتھ ان سے ایک
بات کہہ دی جو آخر ان کی تباہی کا موجب ہوئی۔چنانچہ یہود نے کہہ دیا کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ مان لیتے تو دوسرے یہودی قبائل کی
طرح ان کو زیادہ سے زیادہ یہی سزادی جاتی کہ ان کو مدینہ سے جلا وطن کر دیا جاتا، مگر ان کی بد قسمتی تھی۔"یہود نے
فیصلہ نہیں مانا اور یہ کہا کہ اگر وہ مان لیتے تو یہی ہو تا کہ ان کو جلا وطنی کی سزا ہو جاتی مگر ان کی بد قسمتی تھی کہ "انہوں
نے کہا ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ ماننے کے لیے تیار نہیں، بلکہ ہم اپنے حلیف قبیلہ اوس کے سردار
خطبات مسرور جلد 18
83
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2020ء
سعد بن معاذ کا فیصلہ مانیں گے۔جو فیصلہ وہ کریں گے ہمیں منظور ہو گا لیکن اس وقت یہود میں اختلاف ہو گیا۔یہود
میں سے بعض نے کہا کہ ہماری قوم نے غداری کی ہے اور مسلمانوں کے رویہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کا مذہب سچا
ہے وہ لوگ اپنا مذ ہب ترک کر کے اسلام میں داخل ہو گئے۔ایک شخص عمرو بن سعدی نے جو اس قوم کے سرداروں میں سے تھا اپنی قوم کو ملامت کی اور کہا کہ تم نے
غداری کی ہے کہ معاہدہ توڑا ہے اب یا مسلمان ہو جاؤ یا جزیہ پر راضی ہو جاؤ۔یہود نے کہانہ مسلمان ہوں گے نہ جزیہ
دیں گے۔" ان میں سے اکثریت یہی تھی کہ اس سے قتل ہونا اچھا ہے۔پھر ان سے اس نے کہا میں تم سے بری
ہوں۔اور یہ کہہ کر قلعہ سے نکل کر باہر چل دیا۔جب وہ قلعہ سے باہر نکل رہا تھا تو مسلمانوں کے ایک دستہ نے
جس کے سردار محمد بن مسلمہ تھے اسے دیکھ لیا اور اسے پوچھا کہ وہ کون ہے ؟ اس نے بتایا کہ میں فلاں ہوں۔اس
پر محمد بن مسلمہ نے فرمایا اللهُمَّ لَا تَحْرِمْنِيْ إِقَالَةَ عَشَرَاتِ الْكِرَامِ
یعنی آپ سلامتی سے چلے جایئے اور پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ الہی امجھے شریفوں کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے
نیک عمل سے کبھی محروم نہ کیجیو۔یعنی یہ شخص کیونکہ اپنے فعل پر اور اپنی قوم کے فعل پر پچھتاتا ہے تو ہمارا بھی اخلاقی
فرض ہے کہ اسے معاف کر دیں۔اس لیے میں نے اسے گرفتار نہیں کیا اور جانے دیا ہے۔خدا تعالیٰ مجھے ہمیشہ ایسے ہی
نیک کاموں کی توفیق بخشتار ہے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کا علم ہوا تو آپ نے محمد بن مسلمہ کو
سرزنش نہیں کی " کچھ نہیں پوچھا کہ کیوں اس یہودی کو چھوڑ دیابلکہ اس کے فعل کو سراہا " یا تعریف کی۔(دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 282 تا284)
پس مسلمانوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور تربیت کے مطابق ہمیشہ انصاف کا سلوک کیا
ہے۔اہل خیبر کی جب شرارت ہوئی تو پھر اس کی وجہ سے ابو رافع یہودی کا قتل ہوا اس کا واقعہ اس طرح ہے۔اور
قتل کرنے کے لیے جو صحابہ کی جماعت بھیجی گئی تھی اس میں بھی حضرت محمد بن مسلمہ شامل تھے جنہوں نے ابو رافع
یہودی کو قتل کیا تھا۔قتل تو ایک شخص نے کیا تھا لیکن بہر حال وہ جماعت جو وہاں گئی تھی ان میں یہ شامل تھے۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے اس واقعہ کی تفصیل تواریخ سے لے کے اس طرح بیان کی ہے کہ
جن یہودی رؤسا کی مفسدانہ انگیخت اور اشتعال انگیزی سے 15 ہجری کے آخر میں مسلمانوں کے
خلاف جنگ احزاب کا خطر ناک فتنہ برپا ہوا تھا اس میں سے حیی بن اخطب تو بنو قریظہ کے ساتھ اپنے کیفر کردار
کو پہنچ چکا تھا لیکن سلام بن ابی الحقیق جس کی کنیت ابو رافع تھی ابھی تک خیبر کے علاقہ میں اسی طرح آزادانہ
اور اپنی فتنہ انگیزی میں مصروف تھا بلکہ احزاب کی ذلت بھری ناکامی اور پھر بنو قریظہ کے ہولناک انجام نے اس
کی عداوت کو اور بھی زیادہ کر دیا تھا اور چونکہ قبائل غطفان کا مسکن خیبر کے قریب تھا اور خیبر کے یہودی اور نجد
کے قبائل آپس میں گویا ہمسائے تھے اس لیے اب ابو رافع نے جو ایک بہت بڑا تاجر اور امیر کبیر انسان تھا دستور
بنالیا تھا کہ مسجد کے وحشی اور جنگجو قبائل کو مسلمانوں کے خلاف اکساتا رہتا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
عداوت میں وہ کعب بن اشرف کا پورا پورا شیل تھا۔
سرور جلد 18
84
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2020ء
چنانچہ اس زمانہ میں جس کا ہم ذکر کر رہے ہیں اس نے غطفانیوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
خلاف حملہ آور ہونے کے لیے اموال کثیر سے امداد دی اور تاریخ سے ثابت ہے کہ ماہ شعبان میں بنو سعد کی طرف
سے جو خطرہ مسلمانوں کو پیدا ہوا تھا اور اس کے سدباب کے لیے حضرت علی کی کمان میں ایک فوجی دستہ مدینہ سے روانہ
کیا گیا تھا اس کی نہ میں بھی خیبر کے یہودیوں کا ہاتھ تھاجو ابو رافع کی قیادت میں یہ سب شرارتیں کر رہے تھے۔مگر ابو رافع
نے اسی پر بس نہیں کی۔اس کی عداوت کی آگ مسلمانوں کے خون کی پیاسی تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود
اس کی آنکھوں میں خار کی طرح کھٹکتا تھا۔چنانچہ بالآخر اس نے یہ تدبیر اختیار کی کہ جنگ احزاب کی طرح منجد کے قبائل غطفان اور دوسرے
قبیلوں کا پھر ایک دورہ کرناشروع کیا اور انہیں مسلمانوں کے تباہ کرنے کے لیے ایک لشکرِ عظیم کی صورت میں جمع
کرنا شروع کر دیا۔جب نوبت یہاں تک پہنچ گئی اور مسلمانوں کی آنکھوں کے سامنے پھر وہی احزاب والے منظر
پھرنے لگے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں قبیلہ خزرج کے بعض انصاری حاضر ہوئے اور عرض کیا
کہ اب اس فتنہ کا علاج سوائے اس کے کچھ نہیں کہ کسی طرح اس فتنہ کے بانی مبانی ابورافع کا خاتمہ کر دیا جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو سوچتے ہوئے کہ ملک میں وسیع کشت وخون کی بجائے ایک
مفسد اور فتنہ انگیز آدمی کا مارا جانا بہت بہتر ہے ان صحابیوں کو اجازت مرحمت فرمائی اور عبد اللہ بن عتیک انصاری کی
سرداری میں چار خزر جی صحابیوں کو ابو رافع کی طرف روانہ فرمایا مگر چلتے ہوئے تاکید فرمائی کہ دیکھنا کسی عورت یا بچے
کو ہر گز قتل نہ کرنا۔چنانچہ 16 ہجری کے ماہ رمضان میں یہ پارٹی روانہ ہوئی اور نہایت ہوشیاری کے ساتھ اپنا کام
کر کے واپس آگئی اور اس طرح اس مصیبت کے بادل مدینہ کی فضا سے ٹل گئے۔اس واقعہ کی تفصیل بخاری میں ہے جس کی روایت اس معاملہ میں صحیح ترین روایت ہے۔اس میں اس
طرح درج ہے کہ براء بن عازب روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کی ایک پارٹی
ابو رافع یہودی کی طرف روانہ فرمائی اور ان پر عبد اللہ بن عتیک انصاری کو امیر مقرر فرمایا۔ابو رافع کا قصہ یہ تھا کہ وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت دکھ دیا کرتا تھا اور آپ کے خلاف لوگوں کو ابھار تا تھا اور ان کی مدد کیا کرتا تھا۔جب عبد اللہ بن عتیک اور ان کے ساتھی ابورافع کے قلعہ کے قریب پہنچے اور سورج غروب ہو گیا تو عبد اللہ بن عتیک
نے اپنے ساتھیوں کو پیچھے چھوڑا اور خود قلعہ کے دروازے کے پاس پہنچے اور اس کے قریب اس طرح چادر لپیٹ
کر بیٹھ گئے جیسے کوئی شخص کسی حاجت کے لیے بیٹھا ہو۔جب قلعہ کا دروازہ بند کرنے والا شخص دروازہ پر آیا تو اس نے عبد اللہ کی طرف دیکھ کر آواز دی کہ اے
شخص! میں قلعے کا دروازہ بند کرنے لگا ہوں۔تم نے اندر آنا ہو تو جلد آجاؤ۔عبد اللہ چادر میں لیٹے لپٹائے جلدی سے
دروازہ کے اندر داخل ہو کر ایک طرف کو چھپ گئے اور دروازہ بند کرنے والا شخص دروازہ بند کر کے اور اس کی کنجی
ایک قریب کی کھونٹی سے لٹکا کر چلا گیا۔اس کے بعد عبد اللہ بن عتیک کا اپنا بیان ہے کہ میں اپنی جگہ سے نکلا اور سب سے پہلے میں نے قلعہ کے
خطبات مسرور جلد 18
85
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری2020ء
دروازے کا قفل کھول دیا تا کہ ضرورت کے وقت جلدی اور آسانی کے ساتھ باہر نکلا جا سکے۔اس وقت ابورافع ایک
چوبارے میں تھا اور اس کے پاس بہت سے لوگ مجلس جمائے بیٹھے تھے اور آپس میں باتیں کر رہے تھے۔جب یہ
لوگ اٹھ کر چلے گئے اور خاموشی ہو گئی تو میں ابو رافع کے مکان کی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر چلا گیا اور میں نے یہ احتیاط
کی کہ جو دروازہ میرے راستہ میں آتا تھا اسے میں آگے گزر کر اندر سے بند کر لیتا تھا۔جب میں ابو رافع کے کمرے
میں پہنچا تو اس وقت وہ چراغ بجھا کر سونے کی تیاری میں تھا اور کمرہ بالکل تاریک تھا۔میں نے آواز دے کر ابورافع کو
پکارا۔جس کے جواب میں اس نے کہا۔کون ہے ؟ بس میں اس آواز کی سمت کا اندازہ کر کے اس کی طرف لپکا اور
تلوار کا ایک زور دار وار کیا مگر اندھیرا بہت تھا اور میں اس وقت گھبرایا ہوا تھا اس لیے تلوار کا وار غلط پڑا اور ابو رافع
چیخ مار کر چلایا جس پر میں کمرے سے باہر نکل گیا۔تھوڑی دیر بعد میں نے پھر کمرہ کے اندر جاکر اپنی آواز کو بدلتے
ہوئے پوچھا۔ابو رافع یہ شور کیسا ہوا تھا؟ اس نے میری بدلی ہوئی آواز کو نہ پہچانا اور کہا کہ تیری ماں تجھے کھوئے مجھ پر
ابھی ابھی کسی شخص نے تلوار کا وار کیا ہے۔میں یہ آواز سن کر پھر اس کی طرف لپکا اور تلوار کا وار کیا۔اس دفعہ وار
کاری پڑا مگر وہ مر ا پھر بھی نہیں جس پر میں نے اس پر ایک تیسر اوار کر کے اسے قتل کر دیا۔اس کے بعد میں جلدی جلدی دروازے کھولتا ہوا مکان سے باہر نکل آیا لیکن جب میں سیڑھیوں سے
نیچے اتر رہا تھا تو ابھی چند قدم ہی باقی تھے کہ میں سمجھا کہ میں سب قدم اتر آیا ہوں جس پر میں اندھیرے میں گر گیا
اور میری پنڈلی ٹوٹ گئی اور ایک روایت میں یوں ہے کہ پنڈلی کا جوڑ اتر گیا مگر میں اسے اپنی پگڑی سے باندھ کر گھسٹتا
ہوا باہر نکل گیا لیکن میں نے اپنے جی میں کہا کہ جب تک ابورافع کے مرنے کا اطمینان نہ ہو جائے میں یہاں سے
نہیں جاؤں گا۔چنانچہ میں قلعے کے پاس ہی ایک جگہ چھپ کر بیٹھ گیا۔جب صبح ہوئی تو قلعہ کے اندر سے کسی کی آواز
میرے کان میں آئی کہ ابورافع تاجر حجاز وفات پا گیا ہے۔اس کے بعد میں اٹھا اور آہستہ آہستہ اپنے ساتھیوں میں آملا اور پھر ہم نے مدینہ میں آکر آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کو ابو رافع کے قتل کی اطلاع دی۔آپ نے سارا واقعہ سن کر مجھے ارشاد فرمایا کہ اپنا پاؤں آگے کرو۔میں
نے اپنا پاؤں آگے کیا تو آپ نے دعا مانگتے ہوئے اس پر اپنا دست مبارک پھیر ا جس کے بعد میں نے یوں محسوس کیا
کہ گویا مجھے کوئی تکلیف پہنچی ہی نہیں تھی۔ایک دوسری روایت میں ذکر آتا ہے کہ جب عبد اللہ بن عتیک نے ابو رافع پر حملہ کیا تو اس کی بیوی نے
نہایت زور سے چلانا شروع کیا جس پر مجھے فکر ہوا کہ اس کی چیخ و پکار سن کر کہیں دوسرے لوگ نہ ہوشیار ہو جائیں اس
پر میں نے اس کی بیوی پر تلوار اٹھائی مگر پھر یہ یاد کر کے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے قتل کرنے
سے منع فرمایا ہے میں اس ارادے سے باز آگیا۔پھر سیرت خاتم النبیین میں لکھا ہے کہ ابورافع کے قتل کے جواز کے متعلق ہمیں اس جگہ کسی بحث میں
پڑنے کی ضرورت نہیں۔ابو رافع کی خون آشام کاروائیاں تاریخ کا ایک کھلا ہو اور ق ہیں اور اس سے ایک ملتے جلتے
واقعہ میں ایک تفصیلی بحث کعب بن اشرف کے قتل کے ضمن میں بیان ہو چکی ہے۔
خطبات مسرور جلد 18
86
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2020ء
اس وقت مسلمان نہایت کمزوری کی حالت میں چاروں طرف سے مصیبت میں مبتلا تھے سارا ملک
مسلمانوں کو مٹانے کے لیے متحد ہورہا تھا۔ایسے نازک وقت میں ابورافع عرب کے مختلف قبائل کو اسلام کے خلاف
ابھار رہا تھا۔(یہ میں خلاصہ بیان کر رہا ہوں پوری تاریخ نہیں بیان کر رہا کہ کیوں اس کا قتل جائز تھا؟) اس کا اور اس
بات کی تیاری کر رہا تھا کہ غزوہ احزاب کی طرف عرب کے وحشی قبائل پھر متحد ہو کر مدینے پر دھاوا بول دیں۔عرب میں اس وقت کوئی حکومت نہیں تھی کہ جس کے ذریعہ دادرسی چاہی جاتی بلکہ ہر قبیلہ اپنی جگہ آزاد اور خود
مختار تھا۔پس سوائے اس کے کہ اپنی حفاظت کے لیے خود کوئی تدبیر کی جاتی اور کوئی صورت نہیں تھی۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين مصفحہ 721 تا 724)
پچھلے خطبے میں اس کی یہ تفصیل بھی بیان ہو چکی ہے کہ کیوں کیا وجوہات تھیں ؟ حکومت کے ضمن میں،
کوئی حکومت نہیں تھی اور جو حکومت تھی وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی تھی۔بہر حال ان حالات میں صحابہ
نے جو کچھ کیا وہ بالکل درست اور بجا تھا اور حالت جنگ میں جب کہ ایک قوم موت وحیات کے ماحول میں سے گزر
رہی ہو اس قسم کی تدابیر بالکل جائز سمجھی جاتی ہیں۔حضرت عمرؓ نے حضرت محمد بن مسلمہ کو اپنے دورِ خلافت میں جہینہ قبیلہ سے وصولی زکوۃ کے لیے مقرر کیا
تھا۔جب کبھی کسی عامل کے خلاف دربار خلافت میں شکایات موصول ہو تیں تو حضرت عمرؓ تحقیق کے لیے انہیں
روانہ کیا کرتے تھے۔اسی طرح حضرت عمرؓ کو ان پر اعتماد تھا اس لیے سرکاری محاصل کی وصولی کے لیے بھی ان ہی
کو، حضرت محمد بن مسلمہ کو، بھیجا جاتا تھا۔وہ حضرت عمرؓ کے ہاں مختلف علاقوں کے مشکل معاملات کو سلجھانے کے
لیے مقرر تھے۔کوفہ میں حضرت سعد بن ابی وقاص نے محل تعمیر کیا تو اس کی چھان بین کے لیے حضرت عمرؓ کے
نمائندے تھے۔اس کے متعلق روایت کچھ یوں ملتی ہے کہ حضرت عمر کو معلوم ہوا کہ حضرت سعد بن ابی وقاص نے
ایک محل بنایا ہے اور اس کا دروازہ رکھا ہے جس کی وجہ سے آواز سنائی نہیں دیتی۔چنانچہ آپ نے حضرت محمد بن مسلمہ گو
روانہ کیا اور حضرت عمرؓ کی یہ عادت تھی کہ جب وہ حسب منشا کوئی کام کرنا چاہتے تو ان ہی کو یعنی محمد بن مسلمہ کو روانہ
کیا کرتے تھے۔حضرت عمرؓ نے ان سے فرمایا سعد کے پاس پہنچ کر اس کا دروازہ جلا دینا۔چنانچہ وہ کو نہ پہنچے ، دروازے
پر پہنچے تو چقماق نکالی، آگ سلگائی پھر دروازے کو جلا دیا۔حضرت سعد کو معلوم ہوا تو وہ باہر تشریف لائے اور
حضرت محمد بن مسلمہ نے انہیں ساری بات بتائی کہ میں نے کیوں جلایا ہے۔حضرت عثمان کی شہادت کے بعد حضرت محمد بن مسلمہ کے بارے میں ذکر آتا ہے کہ حضرت عثمان کی
شہادت کے بعد انہوں نے گوشہ نشینی اختیار کر لی اور لکڑی کی تلوار بنوالی۔کہتے تھے کہ مجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہی حکم دیا تھا۔حضرت محمد بن مسلمہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک تلوار تحفہ میں
دی اور فرمایا کہ اس سے مشرکین سے جہاد کرنا جب تک وہ تم سے قتال کرتے رہیں اور جب تو مسلمانوں کو دیکھے کہ
وہ ایک دوسرے کو قتل کرنا شروع کر دیں تو اسے یعنی تلوار کو کسی چٹان کے پاس لا کر مارنا یہاں تک کہ وہ ٹوٹ
جائے۔پھر اپنے گھر میں بیٹھ جانا یہاں تک کہ تمہارے پاس کسی خطا کار کا ہاتھ پہنچے یا تمہیں موت آئے۔پس آپ
خطبات مسرور جلد 18
87
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2020ء
نے ایسا ہی کیا۔آپ فتنوں سے الگ رہے اور جنگ جمل اور صفین میں شامل نہیں ہوئے۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 6 صفحه 28 - 29 ، محمد
مسلمة)
بن
(اسد الغابه جلد 5 صفحه 107 دار الكتب العلمية (2003ء)
ضيعة بن حصين ثعلی بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت حذیفہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے بتایا کہ
میں ایک ایسے آدمی کو جانتا ہوں جسے فتنہ کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ہم نے کہا وہ کون ہے۔حضرت حذیفہ نے
کہا کہ وہ حضرت محمد بن مسلمہ انصاری نہیں۔پھر جب حضرت حذیفہ فوت ہو گئے اور فتنہ ظاہر ہو گیا تو میں ان لوگوں
کے ساتھ نکلا جو مدینہ سے نکل رہے تھے۔پھر میں پانی کے ایک مقام پر پہنچا۔وہاں پانی available تھا۔میں نے
وہاں ایک ٹوٹا ہو اخیمہ دیکھا جو ایک طرف کو جھکا ہوا تھا اور ہوا کے تھپیڑے اسے لگ رہے تھے۔میں نے پوچھا کہ یہ
خیمہ کس کا ہے۔لوگوں نے بتایا کہ یہ محمد بن مسلمہ کا خیمہ ہے۔میں ان کے پاس آیا تو دیکھا کہ وہ ایک عمر رسیدہ
انسان ہیں۔میں نے ان سے کہا: اللہ آپ پر رحم فرمائے۔میں دیکھتا ہوں کہ آپ مسلمانوں کے بہترین لوگوں میں
سے ہیں۔آپ نے اپنا شہر اور اپنا گھر اور اپنے اہل و عیال اور اپنے پڑوسی چھوڑ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ
سب کچھ شر سے کراہت کی وجہ سے چھوڑا ہے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء ثالث صفحه 339۔دارالکتب العلميه بيروت 1990ء)
ان کی وفات کے متعلق اختلاف ہے کہ کب ہوئی؟ مختلف روایات کے مطابق تینتالیس، چھیالیس یا سینتالیس
ہجری میں مدینے میں آپ کی وفات ہوئی اور اس وقت آپ کی عمر 77 سال تھی۔آپ کی نماز جنازہ مروان بن حکم نے
پڑھائی جو اس وقت مدینے کے امیر تھے۔بعض روایات میں یہ بھی ذکر ملتا ہے کہ کسی نے انہیں شہید کر دیا تھا۔(الاصابة جلد 6 صفحه 29 محمد بن مسلمه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (الاستيعاب في معرفة
الصحاب جلد 3 صفحه 433 محمد بن مسلمه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2010ء)
ان کا یہ ذکر اب ختم ہوا۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ حاضر بھی پڑھاؤں گا جو مکرم تاج دین صاحب
ولد صدر دین صاحب کا ہے۔10 فروری کو 84 سال کی عمر میں ان کی وفات ہو گئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔مرحوم اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔یہ یوگنڈا میں پیدا ہوئے۔1967ء میں یو۔کے شفٹ ہو گئے۔1984ء میں جب اسلام آباد کی زمین خریدی گئی تو مرحوم نے اسلام آباد کے لیے اپنی خدمات حضرت
خلیفۃ المسیح الرابع کی
خدمت میں پیش کر دیں۔پھر بائیس سال تک اسلام آباد میں بڑے اخلاص کے ساتھ بڑی بے لوث خدمت کی توفیق
پائی۔اسلام آباد میں پہلے جلسے کے انعقاد سے لے کر آخری جلسے تک انتھک محنت کی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے مہمانوں کو ہر سہولت پہنچنانے کی ممکن کو شش کرتے رہے۔ہر قسم کا ٹیکنیکل کام کر سکتے تھے اس لیے ان کو اسلام آباد میں دن رات ہر قسم کے کام کرنے کی توفیق ملی
جس میں الیکٹرک، پلمبنگ، سینٹری، لکڑی وغیرہ کا کام شامل ہے۔مرحوم صوم و صلوۃ کے پابند تھے۔دین دار تھے۔انتہائی خوش مزاج تھے۔اطاعت گزار تھے۔بڑے دھیمے مزاج کے انسان تھے۔خلافت کے ساتھ بڑا گہرا اخلاص و وفا کا
تعلق تھا۔ان کے پوتے مدبر دین صاحب مربی سلسلہ ہیں۔انہوں نے یو کے سے جامعہ پاس کیا تھا اور
خطبات مسرور جلد 18
88
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2020ء
ایم۔ٹی۔اے میں آج کل کام کر رہے ہیں۔یہ لکھتے ہیں کہ اکثر لوگ جو اسلام آباد میں رہا کرتے تھے بتاتے ہیں کہ انتہائی محنتی تھے۔میرے دادا جان
بتاتے تھے کہ جب وہ اسلام آباد آئے تو شروع میں بالکل اکیلے رہتے تھے۔نہ تو کوئی بجلی اور نہ ہی ہیٹنگ تھی۔بہت
مشکل وقت تھا۔مگر وہ اس بات پر خوش ہوتے تھے کہ ان کو جماعت اور خلیفہ وقت کے لیے قربانی دینے کی توفیق
مل رہی ہے۔وقت پر نماز پڑھنا، خود ہاتھ سے کام کرنا، مہمان نوازی اور صبر ان کے چند نمایاں اوصاف تھے۔اور
لکھنے والوں نے بھی ان کی یہی خوبیاں لکھی ہیں اور مجید سیالکوٹی صاحب نے بھی یہی بتایا ہے کہ یہاں اسلام آباد میں
انہوں نے ورکشاپ بنائی۔مشینوں کے کام کے ماہر تھے۔لندن کی مختلف کمپنیوں سے رابطے کیے۔اسلام آباد کی ہر بیرک کو باری باری آباد کیا۔پھر رہائش کے قابل بنایا۔اپنی ٹیم بنانے کے گر بھی جانتے
تھے۔ہر سر دیاں گرمیاں مصروف رہتے تھے کیونکہ پرانی چیزیں تھیں سب کو ٹھیک کرنا۔دوبارہ نئے سرے سے
بحال کرنا بڑا کام تھا جو بڑی محنت سے انہوں نے کیا اور پھر ہمیشہ خوش مزاج رہتے تھے۔یہی کہا کرتے تھے کہ بس
میرے لیے دعا کرو۔کام کے دوران دن رات ایک چھوٹے سے کمرے میں وہاں اسلام آباد میں رہتے تھے ، کبھی
انہوں نے وہاں بیوی بچوں کی پروا نہیں کی جو لندن میں رہتے تھے اور کبھی کبھی ان کے پاس آجاتے تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو اور نسلوں کو بھی ان کی طرح
اخلاص و وفا میں بڑھائے اور صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 06مارچ 2020ء جلد 27 شمارہ 19 صفحہ 05تا09)