بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 18
128
11
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 مارچ 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 13 / مارچ 2020ء بمطابق 13 - امان 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ،(سرے)، یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج جن بدری صحابی کا ذکر ہو گا ان کا نام ہے حضرت طلحہ بن عبید اللہ حضرت طلحہ کا تعلق قبیلہ بنوتیم بن مرہ
سے تھا۔ان کے والد کا نام عبید اللہ بن عثمان اور والدہ کا نام صغبَہ تھا جو عبد اللہ بن عماد حضرمی کی بیٹی اور حضرت علاء بن
حضرمی کی بہن تھیں۔حضرت طلحہ کی کنیت ابو محمد تھی۔حضرت علاء بن حضرمی کے والد کا نام عبد اللہ بن عماد
حضر می تھا۔حضرت عملاء حضر موت سے تعلق رکھتے تھے اور حرب بن امیہ کے حلیف تھے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان کو بحرین کا حاکم مقرر فرمایا۔یہ تاوفات بحرین کے حاکم رہے۔ان کی وفات 14 ہجری میں حضرت عمرؓ کے
دورِ خلافت میں ہوئی۔ان کا ایک بھائی عامر بن حضر می بدر کے دن کفر کی حالت میں مارا گیا اور دوسر ابھائی عمرو بن حضرمی
مشرکوں میں سے پہلا شخص تھا جس کو ایک مسلمان نے قتل کیا اور اس کا مال پہلا تھا جو بطور خمس کے اسلام میں آیا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 160 ومن بنى تيم بن مرة طلحه بن عبيد الله مطبوعه دار الكتب العلميه
بيروت 1990ء) (اسد الغابه جلد 4 صفحه 71 العلاء بن الحضرمى دار الكتب العلميه بيروت 2008ء)
ساتویں پشت میں حضرت طلحہ کا نسب نامہ مرہ بن کعب پر جا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے
ور چوتھی پشت میں حضرت ابو بکر کے ساتھ۔ان کے والد عبید اللہ نے اسلام کا زمانہ نہیں پایا لیکن والدہ نے لمبی زندگی
پائی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا کر صحابیہ ہونے کا شرف پایا۔ہجرت سے قبل یہ اسلام لے آئی تھیں۔(ماخوذ از روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد دوم صفحہ 128)
حضرت طلحہ بن عبید اللہ غزوہ بدر میں شامل نہیں ہوئے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مالِ غنیمت
میں سے حصہ دیا تھا۔ان کی جنگ بدر میں شریک نہ ہونے کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے قریش کے قافلے کی شام سے روانگی کا اندازہ فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی روانگی سے دس روز پہلے
حضرت طلحہ بن عبید اللہ اور حضرت سعید بن زید کو قافلے کی خبر رسانی کے لیے بھیجا۔دونوں روانہ ہو کر حوراء
پہنچے تو وہاں ٹھہرے رہے یہاں تک کہ قافلہ ان کے پاس سے گزرا۔حوراء بحیرہ احمر پر واقع ایک پڑاؤ ہے جہاں
سے حجاز اور شام کے درمیان چلنے والے قافلے گزرتے تھے۔بہر حال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت طلحہ
اور حضرت سعید کے واپس آنے سے پہلے ہی یہ خبر معلوم ہو گئی۔آپ نے اپنے صحابہ کو بلایا اور قریش کے قافلے کے
خطبات مسرور جلد 18
129
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مارچ 2020ء
قصد سے روانہ ہوئے مگر قافلہ ایک دوسرے راستے یعنی ساحل کے راستے سے تیزی سے نکل گیا۔اس کا پہلے بھی
ایک جگہ ذکر ہو چکا ہے۔اور قافلہ والے تلاش کرنے والوں سے بچنے کے لیے دن رات چلتے رہے۔یہ قافلہ کافروں
کا، مگے والوں کا تھا۔حضرت طلحہ بن عبید اللہ اور حضرت سعید بن زید مدینے کے ارادے سے روانہ ہوئے تاکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قافلے کی خبر دیں۔ان دونوں کو آپ کی غزوہ بدر کے لیے روانگی کا علم نہیں تھا۔وہ
مدینہ اس دن پہنچے جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر میں قریش کے لشکر سے جنگ کی۔وہ دونوں رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے مدینے سے روانہ ہوئے اور آپ کی بدر سے واپسی پر
تُزبان میں ملے۔تُزبان بھی مدینے سے انیس میل کے فاصلے پر ایک وادی ہے جس میں کثرت سے میٹھے پانی کے
کنویں ہیں۔غزوہ بدر کے لیے جاتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں قیام فرمایا تھا۔حضرت طلحہ اور
حضرت سعید جنگ میں شامل نہ ہوئے تھے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے مالِ غنیمت میں سے ان کو
حصہ عطا فرمایا جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہوا ہے۔پس وہ دونوں بدر میں شاملین ہی قرار دیے گئے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 162 طلحه بن عبید الله قریشی دار الكتب العلمية بيروت
1990ء) (السيرة النبوية فى ضوء القرآن والسنة جلد 2 صفحه 123 مطبوعه دار القلم دمشق)
(فرہنگ سیرت از سید فضل الرحمن صفحه 75 زوار اکیڈمی پبلی کیشنز کراچی 2003ء)
حضرت طلحہ غزوہ احد اور باقی دیگر غزوات میں شریک ہوئے۔صلح حدیبیہ کے موقعے پر بھی موجود
تھے۔یہ ان دس اشخاص میں سے ہیں جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی زندگی میں ہی جنت کی بشارت
دے دی تھی۔ان آٹھ لوگوں میں سے تھے جنہوں نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور ان پانچ لوگوں میں سے
تھے جنہوں نے حضرت ابو بکر کے ذریعہ سے اسلام قبول کیا تھا۔یہ حضرت عمرؓ کی قائم کردہ شوری کمیٹی کے چھ
ممبران میں سے ایک تھے۔یہ وہ احباب تھے جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات کے وقت راضی تھے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جزء2 صفحه 317 طلحه بن عبيد الله دار الكتب العلمية بيروت)
(الاصابه جلد 3 صفحه 430 طلحه بن عبيد الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
یزید بن رومان روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت عثمانؓ اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ دونوں
حضرت زبیر بن عوام کے پیچھے نکلے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ان دونوں کے سامنے اسلام کا پیغام پیش کیا اور ان دونوں کو قرآن پڑھ کر سنایا اور انہیں اسلام کے حقوق
کے بارے میں آگاہ کیا اور ان دونوں سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والے شرف کا وعدہ کیا۔اس پر آپ دونوں
یعنی حضرت عثمانؓ اور حضرت طلحہ ایمان لے آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی۔پھر حضرت عثمان نے
عرض کیا یارسول اللہ ! میں حال ہی میں ملک شام سے واپس آیا ہوں جب واپسی پر معان، یہ بھی ایک جگہ کا نام ہے
جو موتہ سے پہلے واقع ہے۔غزوہ موتہ کے موقع پر اس جگہ پہنچ کر مسلمانوں کو معلوم ہوا کہ رومیوں کا دولاکھ کا لشکر
مسلمانوں کے لیے تیار ہے تو صحابہ یہاں دو دن ٹھہرے رہے۔بہر حال یہ کہتے ہیں کہ میں جب واپسی پر مکان اور
زرقاء، یہ بھی مقام مکان کے ساتھ واقع ہے، کے درمیان پہنچا اور ہمارا وہاں پڑاؤ تھا۔ہم سوئے ہوئے تھے کہ ایک
خطبات مسرور جلد 18
130
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 مارچ 2020ء
منادی کرنے والے نے یہ اعلان کیا کہ اے سونے والو! جاگو کہ احمد مکے میں ظاہر ہو چکا ہے۔پھر ہم وہاں سے واپس
پہنچے تو آپ کے بارے میں سنا۔الطبقات الكبرى لابن سعد، الجزء الثالث صفحه 40 ، عثمان بن عفان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت
2012ء) (فرہنگ سیرت از سید فضل الرحمن صفحه 279 زوار اکیڈمی پبلی کیشنز کراچی 2003 ء ) (معجم البلدان جلد 3 صفحه
173 الزرقاء المكتبة العصرية بيروت 2014ء)
حضرت طلحہ بن عبید اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں بصری (جو ملک شام کا ایک عظیم شہر ہے۔آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم اپنے چچا کے ہمراہ تجارتی سفر کے دوران اس شہر میں قیام فرما ہوئے تھے تو کہتے ہیں کہ میں بھر ٹی) کے
بازار میں موجود تھا کہ ایک راہب اپنے صومعہ یعنی یہودیوں کی عبادت گاہ میں یہ کہہ رہا تھا کہ قافلے والوں سے پوچھو
کہ ان میں کوئی شخص اہل حرم میں سے بھی ہے ؟ میں نے کہا ہاں! میں ہوں۔اس نے پوچھا کیا احمد ظاہر ہو گیا ہے ؟ تو
حضرت طلحہ نے کہا کہ کون احمد ؟ اس نے کہا عبد اللہ بن عبد المطلب کا بیٹا۔یہی وہ مہینہ ہے جس میں وہ ظاہر ہو گا اور
وہ آخری نبی ہو گا۔ان کے ظاہر ہونے کی جگہ حرم ہے اور ان کی ہجرت گاہ کھجور کے باغ اور پتھریلی اور شور اور کلر
والی زمین کی طرف ہو گی۔تم انہیں چھوڑ نہ دینا۔حضرت طلحہ کہتے ہیں کہ اس نے جو کچھ کہا وہ میرے دل میں بیٹھ
گیا۔میں تیزی کے ساتھ روانہ ہوا اور مکے آگیا۔دریافت کیا کہ کوئی نئی بات ہوئی ہے۔لوگوں نے کہا ہاں محمد بن
عبد اللہ امین، مکہ والے آپ کو امین کہا کرتے تھے ، امین نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے اور ابن ابی قحافہ ، حضرت ابو بکر کی
کنیت تھی انہوں نے ان کی پیروی کی ہے۔کہتے ہیں میں روانہ ہوا اور حضرت ابو بکڑ کے پاس آیا اور پوچھا کہ کیا تم نے
ان صاحب کی پیروی کی ہے ؟ انہوں نے کہا ہاں۔تم بھی ان کے پاس چلو اور ان کی پیروی کرو کیونکہ وہ حق کی طرف
بلاتے ہیں۔حضرت طلحہ نے حضرت ابو بکر" کو راہب کی گفتگو بیان کی۔حضرت ابو بکر حضرت طلحہ کو ساتھ لے کر
نکلے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان کو حاضر کیا۔حضرت طلحہ نے اسلام قبول کیا اور جو کچھ راہب نے کہا
تھا اس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے خوش ہوئے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 161 طلحه بن عبيد الله دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
تاریخ کی ایک کتاب طبقات الکبریٰ میں اس کا ذکر ہے۔جب حضرت طلحہ اسلام لائے تو نوفل بن خویلد
بن عدویہ نے انہیں اور حضرت ابو بکر کو ایک رسی سے باندھ دیا۔اس لیے انہیں اور حضرت ابو بکر کو قرینان یعنی
دو ساتھی بھی کہتے تھے۔نوفل قریش میں اپنی سختی کی وجہ سے مشہور تھا۔ان کو باندھنے والوں میں ان کا بھائی یعنی حضرت طلحہ کا بھائی عثمان بن عبید اللہ بھی تھا۔باندھا اس لیے تھا
کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر نہ ہو سکیں اور اسلام سے باز آجائیں۔امام بیہقی نے لکھا ہے
کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی کہ اے اللہ ! عدویہ کے شر سے انہیں بچا۔(ماخوذ از روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد دوم صفحہ 129)
حضرت مسعود بن خراش سے روایت ہے کہ ایک روز میں صفا اور مروہ کے در میان چکر لگارہا تھا کہ میں
نے دیکھا کہ بہت سارے لوگ ایک نوجوان کا پیچھا کر رہے ہیں جس کا ہاتھ گردن سے بندھا ہو ا تھا میں نے پوچھا یہ
خطبات مسرور جلد 18
131
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 مارچ 2020ء
کون ہے۔لوگوں نے جواب دیا کہ طلحہ بن عبید اللہ بے دین ہو گیا ہے اور ان کی والدہ صغبہ ان کے پیچھے پیچھے غصے
میں ان کو گالیاں دیے جارہی تھی۔(ماخوذ از روشن ستاری از غلام باری سیف صاحب جلد دوم صفحہ : 129 - 130)
عبد اللہ بن سعد نے اپنے والد سے روایت کی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینے کی طرف ہجرت
کرتے ہوئے خَرّاز، یہ بھی ایک وادی ہے جو حجاز کے قریب واقع ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مدینے کی وادیوں میں سے
ایک وادی ہے۔بہر حال جب یہ خراز مقام سے روانہ ہوئے تو صبح کے وقت حضرت طلحہ بن عبید اللہ ملے جو شام سے
قافلے کے ہمراہ آئے تھے۔انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر کو شامی کپڑے پہنائے اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی کہ اہل مدینہ بہت دیر سے منتظر ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چلنے میں
تیزی اختیار فرمائی اور حضرت طلحہ کے چلے گئے۔جب وہ اپنے کام سے فارغ ہوئے تو حضرت ابو بکر کے گھر والوں کو
اپنے ہمراہ لے کر مدینے پہنچ گئے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 161 طلحه بن عبيد الله دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
(معجم البلدان جلد 2 صفحه 400 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے مکے میں جب اسلام قبول کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت
سے قبل ان دونوں کے درمیان مواخات قائم فرمائی اور جب مسلمان ہجرت کر کے مدینے پہنچے تو رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے حضرت طلحہ اور حضرت ابو ایوب انصاری کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔ایک دوسرے قول کے مطابق ایک روایت یہ بھی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طلحہ
اور حضرت سعید بن زید کے درمیان مواخات قائم فرمائی اور ایک تیسری روایت یہ ہے کہ حضرت طلحہ اور
حضرت ابی بن کعب کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔جب حضرت طلحہ نے مدینے ہجرت کی تو وہ حضرت اسعد بن
زرارہ کے مکان پر ٹھہرے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء 3 صفحه 85 طلحه بن عبيد الله دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 162 طلحه بـ الله بن عبيد قریشی دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
ย
حضرت طلحہ کی بعض مالی قربانیوں کی بنا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فیاض قرار دیا تھا۔بہت
فیاض ہیں۔چنانچہ غزوہ ذی قرد کے موقعے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک چشمے پر سے ہوا تو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کے بارے میں پوچھا تو آپ کو بتایا گیا کہ اس کنویں کا نام بغسان ہے اور یہ نمکین ہے۔آپ نے فرمایا
نہیں اس کا نام نغمان ہے اور یہ میٹھا اور پاک ہے۔حضرت طلحہ بن عبید اللہ نے اس کو خریدا اور وقف کر دیا۔اس کا پانی
میٹھا ہو گیا۔جب حضرت طلحہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور یہ واقعہ بتایا تور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان کو فرمایا طلحہ ! تم تو بڑے فیاض ہو۔پس ان کو طلحہ فیاض کے نام سے پکارا جانے لگا۔موسیٰ بن طلحہ اپنے والد طلحہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن
حضرت طلحہ کا نام طَلْحَةُ الْخَيْر رکھا۔غزوہ تبوک اور غزوہ ذی قرد کے موقعے پر طَلْحَةُ الفیاض رکھا اور غزوہ حنین کے
خطبات مسرور جلد 18
132
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 مارچ 2020ء
روز طَلْحَةُ الْجُودر کھا۔اس کا مطلب بھی فیاضی ہے، سخاوت ہے۔السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 478 باب يذكر فيه وصفته عليه الا اللهم الباطنة۔دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء 3 صفحه 85 طلحه بن عبید الله قریشی دار الكتب العلمية بيروت)
سائب بن یزید سے مروی ہے کہ میں سفر و حضر میں حضرت طلحہ بن عبید اللہ کے ہمراہ رہا مگر مجھے عام طور
پر روپے اور کپڑے اور کھانے پر طلحہ سے زیادہ سخی کوئی نہیں نظر آیا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 167 طلحه بن عبيد الله دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن اپنے صحابہ کی ایک جماعت سے موت پر بیعت لی۔جب
بظاہر مسلمانوں کی پسپائی ہوئی تھی تو وہ ثابت قدم رہے اور وہ اپنی جان پر کھیل کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع
کرنے لگے یہاں تک کہ ان میں سے کچھ شہید ہو گئے۔بیعت کرنے والے لوگوں میں حضرت ابو بکر، حضرت عمررؓ،
حضرت طلحہ ، حضرت سعد، حضرت سہل بن حنیف اور حضرت ابودجانہ شامل تھے۔(الاصابة في تمييز الصحابة جزء 3 صفحه 431 طلحه بن عبيد الله دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
حضرت طلحہ احد کے دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔وہ ان لوگوں میں سے تھے جو
اس روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ثابت قدم رہے اور آپ سے موت پر بیعت کی۔مالک بن زُھیر نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیر مارا تو حضرت طلحہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو اپنے ہاتھ سے
بچایا۔تیر ان کی چھوٹی انگلی میں لگا جس سے وہ بے کار ہو گئی۔جس وقت انہیں تیر لگا، جو پہلا تیر لگا تو تکلیف سے ان کی
دسی کی آواز نکلی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر وہ بسم اللہ کہتے تو اس طرح جنت میں داخل ہوتے کہ
لوگ انہیں دیکھ رہے ہوتے۔بہر حال اس روز، تاریخ کی ایک کتاب میں آگے لکھا ہے کہ جنگ احد کے اس روز
حضرت طلحہ کے سر میں ایک مشرک نے دو دفعہ چوٹ پہنچائی۔ایک مرتبہ جبکہ وہ اس کی طرف آرہے تھے۔دوسری دفعہ جبکہ وہ اس سے رخ پھیر رہے تھے۔اس سے کافی خون بہا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 162-163 طلحه بن عبید الله قریشی دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
اسی واقعہ کی اور تفصیل سیرۃ الحلبیہ میں ایک روایت میں اس طرح بھی ہے کہ قیس بن ابو حازم کہتے ہیں
کہ میں نے احد کے دن حضرت طلحہ بن عبید اللہ کے ہاتھ کا حال دیکھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیروں سے
بچاتے ہوئے شل ہو گیا تھا۔ایک قول ہے کہ اس میں نیزہ لگا تھا اور اس سے اتناخون بہا کہ کمزوری سے بیہوش ہو
گئے۔حضرت ابو بکر نے ان پر پانی کے چھینٹے ڈالے یہاں تک کہ ان کو ہوش آیا۔ہوش آنے پر انہوں نے فوراً پوچھا
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ حضرت ابو بکر نے ان سے کہا وہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے ہی
مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے۔حضرت طلحہ نے کہا الْحَمْدُ لِلَّهِ كُلُّ مُصِيبَةٍ بَعْدَهُ جَلَل کہ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ
ہی کی ہیں۔ہر مصیبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چھوٹی ہے۔(السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 324 غزوه احد دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
اسی جنگ کے واقعے کی ایک روایت ایک تاریخ میں اس طرح ملتی ہے کہ حضرت زبیر بیان کرتے ہیں کہ
خطبات مسرور جلد 18
133
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 مارچ 2020ء
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احد کے دن دوزر ہیں پہنے ہوئے تھے۔آپ نے چٹان پر چڑھنا چاہا مگر زرہوں کے وزن
کی وجہ سے اور سر اور چہرے پر چوٹ سے خون بہنے کی وجہ سے، ( آپ زخمی ہوئے تھے اس کے بعد کا یہ واقعہ ہے)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کمزوری ہو گئی تھی تو چٹان پر چڑھ نہ سکے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طلحہ کو نیچے
بٹھایا اور ان کے اوپر پیر رکھ کر چٹان پر چڑھے۔حضرت زبیر " کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ
کہتے ہوئے سنا کہ طلحہ نے اپنے اوپر جنت واجب کر لی۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء 3 صفحه 85 طلحه بن عبید الله قریشی دار الكتب العلمية بيروت)
(السيرة الحلبيه جلد 2 صفحه 321 غزوه احد دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
پھر ایک روایت میں اس طرح ہے کہ حضرت طلحہ کی ایک ٹانگ میں لنگڑاہٹ تھی جس کی وجہ سے وہ
صحیح چال کے ساتھ چل نہیں سکتے تھے۔جب انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھایا تو وہ بہت کوشش کر
کے اپنی چال اور اپنے قدم ٹھیک رکھ رہے تھے تاکہ لنگڑاہٹ کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف نہ
ہو۔اس کے بعد ہمیشہ کے لیے ان کی لنگڑاہٹ دور ہو گئی۔(السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 322 غزوه احد دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
عائشہ اور ام اسحاق جو حضرت طلحہ کی بیٹیاں تھیں، ان دونوں نے بیان کیا کہ احد کے دن ہمارے والد کو
چو میں زخم لگے جن میں سے ایک چوکور زخم سر میں تھا اور پاؤں کی رگ کٹ گئی تھی۔انگلی شل ہو گئی تھی اور باقی
زخم جسم پر تھے۔ان پر غشی کا غلبہ تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کے دو دانت ٹوٹ گئے تھے آپ کا
چہرہ بھی زخمی تھا۔آپ پر بھی غشی کا غلبہ تھا۔حضرت طلحہ آپ کو اٹھا کر ، اپنی پیٹھ پر اس طرح الٹے قدموں پیچھے
ہے کہ جب کبھی مشرکین میں سے کوئی ملتا تو وہ اس سے لڑتے یہاں تک کہ آپ کو گھائی میں لے گئے اور سہارے
سے بٹھا دیا۔یہ طبقات الکبری کا حوالہ ہے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 163 طلحه بن عبید الله قریشی مطبوعه دار الکتب العلميه بيروت 1990ء)
غزوۂ احد کے دن جب خالد بن ولید نے مسلمانوں پر اچانک حملہ کیا اور مسلمانوں میں انتشار پھیل گیا تو
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کا نقشہ کھینچتے ہوئے جو تفصیل مختلف روایتوں سے لے کے بیان فرمائی
ہے، وہ جو پچھلے واقعات گزر چکے ہیں ان کی مزید تفصیل ہے۔وہ حضرت طلحہ کی ثابت قدمی اور قربانی کے معیار کا
ایک عجیب نظارہ پیش کرتی ہے۔پہلے بھی اسی سے جو دیکھ چکے ہیں، سن چکے ہیں اسی سے یہ معیار نظر آرہا ہے لیکن
بہر حال اس کی تفصیل کچھ اور اس طرح ہے جو آپ نے بیان فرمائی۔فرماتے ہیں کہ
" چند صحابہ دوڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع ہو گئے، جن کی تعداد زیادہ سے زیادہ تھیں
تھی۔کفار نے شدت کے ساتھ اس مقام پر حملہ کیا جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے۔یکے بعد
دیگرے صحابہ آپ کی حفاظت کرتے ہوئے مارے جانے لگے۔علاوہ شمشیر زنوں کے تیر اند از اونچے ٹیلوں پر
کھڑے ہو کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بے تحاشہ تیر مارتے تھے۔" یہ دیکھتے ہوئے کہ دشمن اس وقت
بے تحاشا تیر مارتے تھے۔" اس وقت طلحہ نے جو قریش میں سے تھے اور مکہ کے مہاجرین میں شامل تھے ، یہ دیکھتے
خطبات مسرور جلد 18
134
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مارچ 2020ء
ہوئے کہ دشمن سب کے سب تیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ کی طرف پھینک رہا ہے اپنا ہاتھ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ کے آگے کھڑا کر دیا۔تیر کے بعد تیر جو نشانہ پر گر تا تھاوہ طلحہ کے ہاتھ پر گرتا تھا مگر جانباز
اور وفادار صحابی اپنے ہاتھ کو کوئی حرکت نہیں دیتا تھا۔اس طرح تیر پڑتے گئے اور طلحہ کا ہاتھ زخموں کی شدت کی وجہ
سے بالکل بے کار ہو گیا اور صرف ایک ہی ہاتھ ان کا باقی رہ گیا۔سالہا سال بعد اسلام کی چوتھی خلافت کے زمانہ میں
جب مسلمانوں میں خانہ جنگی واقع ہوئی تو کسی دشمن نے طعنہ کے طور پر طلحہ کو کہائنڈا۔اس پر ایک دوسرے صحابی
نے کہاہاں ٹھنڈا ہی ہے مگر کیسا مبارک منڈا ہے۔تمہیں معلوم ہے طلحہ کا یہ ہاتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ
کی حفاظت میں ٹھنڈا ہوا تھا۔احد کی جنگ کے بعد کسی شخص نے طلحہ سے پوچھا کہ جب تیر آپ کے ہاتھ پر گرتے تھے
تو کیا آپ کو درد نہیں ہوتی تھی اور کیا آپ کے منہ سے اُف نہیں نکلتی تھی ؟ طلحہ نے جواب دیا۔درد بھی ہوتی تھی اور
اف بھی نکلنا چاہتی تھی، لیکن میں اُف کرتا نہیں تھا تا ایسانہ ہو کہ اُف کرتے وقت میرا ہاتھ ہل جائے اور تیر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ پر آگرے۔" (دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 250)
غزوہ حمراء الاسد کے موقعے پر تعاقب میں روانہ ہوتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت طلحہ
بن عبید اللہ ملے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: طلحہ تمہارے ہتھیار کہاں ہیں ؟ حضرت طلحہ نے عرض کیا
کہ قریب ہی ہیں۔یہ کہہ کر وہ جلدی سے گئے اور اپنے ہتھیار اٹھا لائے حالانکہ اس وقت طلحہ کے صرف سینے پر ہی
احد کی جنگ کے نو زخم تھے۔ان کے جسم پر کل ملا کر ستر سے اوپر زخم تھے۔حضرت طلحہ بیان کرتے ہیں کہ میں
اپنے زخموں کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زخموں کے متعلق زیادہ فکر مند تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم میرے پاس تشریف لائے اور پوچھنے لگے کہ تم نے دشمن کو کہاں دیکھا تھا؟ میں نے عرض کیا کہ نشیبی علاقے
میں۔آپ نے فرمایا یہی میرا بھی خیال تھا جہاں تک ان
کا یعنی قریش کا تعلق ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ ان کو ہمارے ساتھ آئندہ کبھی اس طرح کا معاملہ کرنے کا موقع نہیں مل سکتا۔یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ سکے
کو ہمارے ہاتھوں سے فتح کر دے گا۔(السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 350-351 غزوه احد دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
غزوہ تبوک کے موقعے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ملی کہ بعض منافقین سُوَيْلم یہودی کے گھر
جمع ہو رہے ہیں اور اس کا گھر جاسُوم مقام کے قریب تھا۔جاسوم کو بئر جاسم بھی کہتے ہیں۔یہ شام کی سمت میں راتنج
کے نواح میں ابو هَيْثَم بن تيھان کا کنواں تھا اور اس کا پانی بہت عمدہ تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا
پانی پیا تھا۔بہر حال وہ اس کے گھر جمع ہو رہے تھے اور وہ منافق ان لوگوں کو غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ جانے سے روک رہا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طلحہ کو بعض اصحاب کی معیت میں
اس کی طرف روانہ کیا اور حکم دیا کہ سویلہ کے گھر کو آگ لگادی جائے۔حضرت طلحہ نے ایسا ہی کیا۔ضحاک بن
خلیفہ گھر کے عقب سے بھاگنے لگا۔اس دوران اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور اس کے باقی اصحاب فرار ہو گئے۔(السيرة النبوية لابن هشام جلد دوم صفحه 517 غزوة تبوك : تحريق بيت سويلم شركة مكتبة ومطبعة
مصطفى البالي مصر 1955ء)( فرہنگ سیرت از سید فضل الرحمن صفحہ 84 زوار اکیڈمی پبلی کیشنز کراچی 2003ء)
خطبات مسرور جلد 18
135
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 مارچ 2020ء
حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ میرے دونوں کانوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا
ہے کہ طلحہ اور زبیر جنت میں میرے دو ہمسائے ہوں گے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء 3 صفحه 86 طلحه بن عبيد الله قریشى دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
غزوہ تبوک میں پیچھے رہنے والوں میں سے ایک حضرت کعب بن مالک بھی تھے۔ان
کا بائیکاٹ ہوا۔چالیس
روز کے بعد جب اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمائی اور معافی کا اعلان ہوا اور یہ مسجد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت طلحہ نے آگے بڑھ کر حضرت کعب سے مصافحہ کیا۔ان کو مبارک باد دی۔سوائے
حضرت طلحہ کے مجلس سے کوئی نہ اٹھا تھا۔حضرت کعب کہتے ہیں کہ میں حضرت طلحہ منحا یہ احسان کبھی نہیں بھول سکتا۔(ماخوذ از روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد دوم صفحہ 145)
حضرت سعید بن زید بیان کرتے ہیں کہ میں نو لوگوں کے بارے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ وہ
جنتی ہیں اور اگر میں دسویں کے بارے میں بھی یہی گواہی دوں تو گناہ گار نہیں ہوں گا۔کہا گیا یہ کیسے ممکن ہے تو
انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حراء پہاڑ پر تھے تو وہ ملنے لگا۔اس پر آپ نے فرمایا کہ
ٹھہرارہ اسے حراء الیقینا تجھ پر ایک نبی یا صدیق یا شہید کے علاوہ کوئی اور نہیں۔عرض کیا گیا کہ وہ کون لوگ ہیں ؟ تو حضرت سعید نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، ابو بکر، عمر
عثمان ، علی، طلحہ، زبیر، سعد اور عبد الرحمن بن عوف ہیں۔یہ نو لوگ تھے۔پوچھا گیا دسویں کون ہیں ؟ تو انہوں نے
تھوڑی دیر توقف کیا اور پھر حضرت سعید بن زید نے کہا کہ وہ میں ہوں۔(سنن الترمذی ابواب المناقب باب مناقب ابی الاعور وام سمه سعيد بن زید حدیث 3757)
حضرت سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت عثمان، حضرت علیؓ،
حضرت طلحہ ، حضرت زبیر، حضرت سعد، حضرت عبد الرحمن اور حضرت سعید بن زید کا مقام ایسا تھا کہ میدانِ جنگ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آگے لڑتے تھے اور نماز میں آپ کے پیچھے کھڑے ہوتے تھے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الثانی صفحه 478 سعید بن زید دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2003ء)
حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو
کسی شہید کو چلتا ہوا دیکھنے کی خواہش رکھتا ہو وہ طلحہ بن عبید اللہ کو دیکھ لے۔حضرت موسیٰ بن طلحہ اور حضرت عیسی بن طلحہ اپنے والد حضرت طلحہ بن عبید اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ
اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے کہ ایک اعرابی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ پوچھتا ہو ا حاضر ہوا
کہ من قطى نَحْبَہ یعنی وہ جس نے اپنی منت کو پورا کر دیا، سے کون مراد ہے؟ اعرابی نے جب آپ سے پوچھا تو آپ نے
کچھ جواب نہ دیا۔پھر اس نے پوچھا تو آپ نے جواب نہیں دیا۔پھر اس نے پوچھا مگر پھر بھی، تیسری دفعہ بھی آپ نے
جواب نہیں دیا۔پھر وہ یعنی حضرت طلحہ کہتے ہیں کہ پھر میں مسجد کے دروازے سے سامنے آیا۔میں نے اس وقت
سبز لباس پہنا ہوا تھا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ، حضرت طلحہ کو دیکھا تو فرمایا کہ وہ سائل کہاں ہے جو
پوچھتا تھا کہ مَنْ قَضَى نَحْبَہ سے کون مراد ہے؟ اعرابی نے کہا یارسول اللہ ! میں حاضر ہوں۔حضرت طلحہ کہتے ہیں
خطبات مسرور جلد 18
136
آپ نے میری طرف اشارہ کیا اور فرمایا دیکھو یہ من قضى نَحْبَہ کا مصداق ہے۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 مارچ 2020ء
(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جزء 3 صفحه 86 طلحه بن عبيد الله قریشی دار الكتب العلمية بيروت)
عبد الرحمن بن عثمان کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تھے۔ہم لوگوں نے احرام باندھ رکھا تھا۔کوئی شخص ہمارے پاس ایک پرندہ بطور ہدیہ کے لایا۔حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ اس
وقت سورہے تھے۔ہم میں سے کچھ لوگوں نے اسے کھا لیا اور کچھ لوگوں نے اجتناب کیا۔جب حضرت طلحہ رضی اللہ
تعالیٰ عنہ بیدار ہوئے تو انہوں نے ان لوگوں سے موافقت اختیار کی جنہوں نے اسے کھا لیا تھا اور فرمایا کہ ہم نے
بھی حالتِ احرام میں دوسرے کا شکار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں کھا لیا تھا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 3 صفحه 7 مسند ابو محمد طلحہ بن عبید الله حدیث 1383 مؤسسة الرسالة 2001ء)
حضرت عمرؓ کے آزاد کردہ غلام اسلم سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے حضرت طلحہ بن عبید اللہ کے جسم
پر دو کپڑے دیکھے جو سرخ مٹی میں رنگے ہوئے تھے حالانکہ وہ احرام میں تھے۔انہوں نے پوچھا کہ اے طلحہ ! ان
دونوں کپڑوں کا کیا حال ہے یعنی یہ رنگے کیوں ہوئے ہیں ؟ انہوں نے کہا امیر المومنین ! میں نے تو انہیں مٹی میں رنگا
ہے۔حضرت عمر نے کہا اے صحابہ کی جماعت ! تم امام ہو۔لوگ تمہاری اقتدا کریں گے۔اگر کوئی جاہل تمہارے جسم
پر یہ دونوں کپڑے دیکھے گا تو کہے گا کہ طلحہ رنگین کپڑے پہنتے ہیں حالانکہ وہ حالت احرام میں ہیں۔اعتراض کرے
گا کہ سفید کی بجائے رنگین کپڑے پہنے ہوئے ہیں چاہے جس چیز میں بھی تم نے مرضی رنگا ہے۔ایک دوسری
روایت میں ان الفاظ کا اضافہ ہے کہ حضرت عمرؓ نے فرمایا احرام باندھنے والے کے لیے سب سے اچھا لباس سفید
ہے۔اس لیے لوگوں کو شبہ میں نہ ڈالو۔حضرت حسن سے مروی ہے کہ حضرت طلحہ بن عبید اللہ نے اپنی ایک زمین حضرت عثمان بن عفان کو
سات لاکھ درہم میں فروخت کی۔حضرت عثمان نے یہ رقم ادا کر دی۔جب حضرت طلحہ یہ رقم اپنے گھر لے آئے تو
انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کے پاس رات بھر اس قدر رقم پڑی رہے تو کیا معلوم اس شخص کے متعلق رات کو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے کیا حکم نازل ہو جائے۔زندگی موت کا کچھ پتا نہیں۔چنانچہ حضرت طلحہ نے وہ رات اس طرح
بسر کی کہ ان کے قاصد اس مال کو لے کر مستحقین کو دینے کے لیے مدینے کی گلیوں میں پھرتے رہے یہاں تک کہ
جب صبح ہو گئی تو اس رقم میں سے ان کے پاس ایک درہم بھی نہ بچا۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 164-165 طلحه بن عبيد الله دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
ابن جریر روایت کرتے ہیں کہ حضرت طلحہ حضرت عثمان سے اس وقت ملے جبکہ آپ مسجد سے باہر نکل
رہے تھے۔حضرت طلحہ نے کہا کہ آپ کے پچاس ہزار درہم میرے پاس تھے وہ میں نے حاصل کر لیے ہیں۔آپ
انہیں وصول کرنے کے لئے کسی شخص کو میری طرف بھیج دیں۔یعنی کسی وقت لیے تھے اب انتظام ہو گیا اب وہ وصول
کر لیں۔اس پر حضرت عثمان نے ان سے فرمایا کہ آپ کی مروت کی وجہ سے وہ ہم نے آپ کو ہبہ کر دیے ہیں۔(البداية والنهاية لابن اثیر جلد 4 جزء 7 صفحه 208 سنة 35 هجرى، فصل في ذكر شيئ من خطبه۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
خطبات مسرور جلد 18
137
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 مارچ 2020ء
حضرت طلحہ کی شہادت جنگ جمل میں ہوئی تھی۔اس بارے میں روایت ہے۔قیس بن ابو حازم سے
مروی ہے کہ مروان بن حکم نے جنگ جمل کے دن حضرت طلحہ کے گھٹنے میں تیر مارا تو رگ میں سے خون بہنے لگا۔جب اسے ہاتھ سے پکڑتے تھے تو خون رک جاتا اور جب چھوڑ دیتے تو بہنے لگتا۔حضرت طلحہ نے کہا اللہ کی قسم ! اب
تک ہمارے پاس ان لوگوں کے تیر نہیں آئے۔پھر کہاز خم کو چھوڑ دو کیونکہ یہ تیر اللہ نے بھیجا ہے۔حضرت طلحہ بن عبید اللہ جنگ جمل کے دن 10 / جمادی الثانی 136 ہجری میں شہید کیے گئے تھے۔شہادت کے وقت ان کی عمر 64 سال تھی۔ایک روایت کے مطابق 62 سال عمر تھی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 167-168 طلحه بن عبيد الله دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت علی اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کی برائی بیان
کر رہا تھا۔حضرت سعد بن مالک یعنی حضرت سعد بن ابی وقاص نے اسے منع کیا اور فرمایا کہ میرے بھائیوں کو برابھلا
نہ کہو۔وہ نہ مانا۔حضرت سعد اٹھے اور انہوں نے دور کعت نماز پڑھی۔بعد اس کے دعا مانگی کہ اے اللہ ! اگر یہ باتیں
جو یہ کہہ رہا ہے تیری ناراضگی کا باعث ہیں تو اس پر میری آنکھوں کے سامنے کوئی بلا نازل فرما دے اور اس کو لوگوں
کے لیے باعث عبرت بنا دے۔پس وہ شخص نکلا تو اس کا سامنا ایک ایسے اونٹ سے ہو جو لو گوں
کو چیر تا ہوا آرہا تھا۔اس اونٹ نے اس شخص کو ایک پتھر یلیے میدان میں جا پکڑا اور اس شخص کو اپنے سینے اور زمین کے درمیان رکھا اور
اسے پیس کر مار ڈالا۔راوی کہتا ہے کہ میں نے دیکھا کہ لوگ حضرت سعد کے پیچھے یہ کہتے ہوئے جارہے تھے کہ اے
ابو اسحاق ! آپ کو مبارک ہو۔آپ کی دعا قبول ہو گئی۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء 3 صفحه 88 طلحه بن عبید الله قریشی دار الكتب العلمية بيروت)
علی بن زید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت طلحہ کو خواب میں دیکھا جو
فرماتے ہیں کہ میری قبر دوسری جگہ ہٹا دو۔مجھے پانی بہت تکلیف دیتا ہے۔اسی طرح پھر دوبارہ انہیں خواب میں
دیکھا۔غرض متواتر تین بار دیکھا تو وہ شخص حضرت ابن عباس کے پاس آیا اور ان سے اپنی خواب بیان کی۔لوگوں نے جا
کر انہیں دیکھا تو ان کا وہ حصہ جو زمین سے ملا ہو ا تھا پانی کی تری سے سبز ہو گیا تھا۔پس لوگوں نے حضرت طلحہ کو اس قبر سے نکال کر دوسری جگہ دفن کر دیا۔راوی کہتے تھے کہ گویا میں
اب بھی اس کا فور کو دیکھ رہا ہوں جو ان کی دونوں آنکھوں میں لگا ہوا تھا۔اس میں بالکل تغیر نہ آیا تھا۔صرف ان
کے بالوں میں کچھ فرق آ گیا تھا کہ وہ اپنی جگہ سے ہٹ گئے تھے۔لوگوں نے حضرت ابوبکر ہ کے گھر میں سے ایک
گھر دس ہزار درہم پر خریدا اور اس میں حضرت طلحہ کو دفن کر دیا۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء 3 صفحه 88 طلحه بن عبيدا الله قریشی دار الكتب العلمية بيروت)
حضرت طلحہ بن عبید اللہ کو عراق کی زمینوں سے چار اور پانچ لاکھ دینار مالیت کا غلہ ہو تا تھا۔اور علاقہ سراة
جو جزیرہ نما عرب کے مغربی طرف شمال سے جنوب تک پھیلا ہوا پہاڑی سلسلہ ہے اس کو جبل الشراء بھی کہتے ہیں
وہاں سے کم از کم دس ہزار دینار کی مالیت کا غلہ ہو تا تھا۔ان کی دیگر زمینوں سے بھی غلہ حاصل ہو تا تھا۔بنوشیم کا کوئی
مفلس ایسا نہ تھا کہ انہوں نے اس کی اور اس کے عیال کی حاجت روائی نہ کی ہو۔ان کی بیواؤں کا نکاح نہ کر ایا ہو۔ان
138
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مارچ 2020ء
خطبات مسرور جلد 18
کے تنگ دستوں کو خادم نہ دیا ہو یعنی خدمت کرنے کے لیے تنگ دستوں کی بھی مدد کی۔اور ان کے مقروضوں کا
قرض نہ ادا کیا ہو ، سب کے قرض بھی ادا کیا کرتے تھے۔نیز ہر سال جب انہیں غلے سے آمدنی آتی تو حضرت عائشہ
کو دس ہزار درہم بھیجتے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 166 طلحه بن عبيد الله دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
فرهنگ سیرت از سید فضل الرحمن صفحه 147 زوار اکیڈمی پبلی کیشنز کراچی 2003ء)
حضرت معاویہ نے موسیٰ بن طلحہ سے پوچھا کہ ابو محمد یعنی حضرت طلحہ بن عبید اللہ نے کتنا مال چھوڑا؟
انہوں نے کہا کہ بائیس لاکھ درہم اور دولاکھ دینار۔ان کا سارا مال غلے سے حاصل ہو تا تھا جو کئی مختلف زمینوں
سے آمد ہوتی تھی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 166 طلحه بن عبيد الله دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
ان کی شہادت جنگ جمل میں ہوئی جیسا کہ ذکر ہوا ہے۔اس کی تفصیل ان شاء اللہ آئندہ بیان کروں گا
کیونکہ اس کی تفصیل علیحدہ ہی بیان چاہتی ہے تاکہ ہمارے ذہنوں میں ابھرنے والے جو لبعض سوال ہیں ان کے
جواب مل جائیں۔ان شاء اللہ وہ آئندہ بیان کروں گا۔اب جیسا کہ میں نے گذشتہ خطبے میں ذکر کیا تھا کہ یہ جو آج کل کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے اس کے
لیے احتیاطی تدابیر بھی کرتے رہیں اور مسجدوں میں بھی جب آئیں تو احتیاط کر کے آئیں۔ہلکا سا بخار وغیرہ ہو، جسم
کی تکلیف ہو تو ایسی جگہوں پہ نہ جائیں جہاں پبلک جگہیں ہیں اور خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں اور دعاؤں
کی طرف بہت توجہ دیں۔اللہ تعالیٰ دنیا کو آفات سے بچائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 / اپریل 2020ء جلد 27 شماره 27 صفحہ 05 تا 09)