کرونا وائرس
خطبات مسرور جلد 18
149
13
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 مارچ2020ء
خصوصی پیغام سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 27 / مارچ 2020ء بمطابق 27 / امان 1399 ہجری شمسی
بمقام دفتر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج کل وائرس کی جو وبا پھیلی ہوئی ہے اس کی وجہ سے حکومت نے پابندیاں لگائی ہیں۔دنیا میں بہت
ساری حکومتوں نے اور یہاں برطانیہ کی حکومت نے بھی کہ مسجد میں باجماعت نماز ادا نہیں ہو سکتی یا اگر ہو سکتی ہے تو
دو یا چند افراد سے زیادہ نہ ہوں اور وہ بھی قریبی لوگ ہوں۔ابھی قانون واضح نہیں ہو رہا۔کوئی تشریح کچھ کرتا ہے
اور کوئی کچھ کہ یہ صرف جیسا کہ میں نے کہا کہ قریبی رشتے دار ہوں تبھی ہو سکتا ہے اور کوئی کہہ رہا ہے کہ دوست یا
ساتھ رہنے والے ہوں تو بھی شامل ہو سکتے ہیں۔بہر حال ان حالات میں باقاعدہ جب تک واضح نہیں ہو جاتا جمعہ ادا
نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جمعے میں بھی بعض چیزیں وضاحت طلب ہیں۔اس لیے میں نے آج مشورے کے بعد یہی
فیصلہ کیا ہے کہ دفتر سے ہی خطبے کے بجائے ایک پیغام کی شکل میں آپ سے بات کر لوں اور مخاطب ہو جاؤں۔جمعہ
با قاعدہ نہ پڑھا جائے۔جمعے کے روز ایم۔ٹی۔اے پر خطبہ سننا، خلیفہ وقت کا خطبہ سننا ایسا ہے کہ جس کی اب لوگوں کو عادت پڑ چکی
ہے۔اگر آج اس وقت میں جماعت سے مخاطب نہ ہوا تو لوگوں کو بعض دفعہ مایوسی بھی ہوتی ہے اور پھر اس کے
علاوہ مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہو جاتی ہیں۔اس لیے میں نے یہی بہتر سمجھا کہ کسی نہ کسی رنگ میں
جماعت سے مخاطب ہو جاؤں اور اس کے لیے یہی طریقہ اختیار کیا گیا کہ دفتر سے بیٹھ کر ایک پیغام کی صورت میں
آپ سے مخاطب ہو جاؤں۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا آج جو جمعہ ہے وہ ہم تو نہیں پڑھیں گے اور آئندہ کے لیے ان شاء اللہ کیا
طریق اختیار کرنا ہے وہ ان شاء اللہ تعالیٰ بتادیا جائے گا۔لمبا عرصہ ہم جمعہ چھوڑ بھی نہیں سکتے۔میر اجماعت سے جیسا
کہ میں نے کہا رابطہ بھی ضروری ہے اور آج کل کے حالات میں خاص طور پر اور بھی زیادہ ضروری ہے۔اس لیے
وکلاء اور متعلقہ لوگوں کے ساتھ مشورے کے بعد ان شاء اللہ اس کا ہم حل نکال لیں گے۔افراد جماعت کو بھی میں یہ کہوں گا کہ جیسا کہ مسجد میں آنے پر حکومت نے اس بیماری کی وجہ سے جہاں
پابندی لگائی ہے یا پابندی تو نہیں لگائی مثلاً یہاں یو کے میں یہ ہے کہ انفرادی طور پر مسجد میں آکر نماز پڑھ سکتے
خطبات مسرور جلد 18
150
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 مارچ 2020ء
ہیں یا چند فیملی ممبران بھی آکر نماز پڑھ سکتے ہیں لیکن وہاں یہی ہے کہ فاصلہ اتنا ہو کہ جو حکومت نے بتایا ہے کہ آپس
میں قریبی رابطہ نہ ہو لیکن اس کے باوجود باجماعت نماز اس طرح نہیں پڑھی جاسکتی کہ سارے اکٹھے ہو کے آئیں۔تو
ایسی صورت میں گھروں میں احباب جماعت کو چاہیے کہ باجماعت نماز کا اہتمام کریں اور جمعہ بھی گھر کے افراد مل کر
پڑھیں اور ملفوظات میں سے یا جماعتی کتب میں سے یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری کتب میں سے یا الفضل
میں سے یا الحکم سے یاکسی اور رسالے سے کوئی بھی اقتباس پڑھ کر خطبہ دیا جاسکتا ہے اور گھر کے افراد میں سے کوئی بالغ
لڑکا یا مر دجمعہ بھی پڑھا سکتا ہے اور نمازیں بھی پڑھا سکتا ہے۔جمعوں کو بہر حال لمبا عرصہ ترک نہیں کیا جاسکتا۔جب گھروں میں لوگ جمعہ پڑھائیں گے اور اس کی تیاری کریں گے تو خطبے کے لیے مطالعہ کریں گے۔اس
سے علم بھی بڑھے گا اور یوں حکومتی پابندی کی وجہ سے گھر بیٹھنا بھی دینی اور روحانی فائدے کا موجب ہو جائے گا، علمی
فائدے کا موجب ہو جائے گا۔بلکہ الحکم نے آج کل جو لوگوں کی رائے کا سلسلہ شروع کیا ہے کہ ہم اس پابندی کی
وجہ سے گھر بیٹھ کر کس طرح وقت گزارتے ہیں اس میں اکثر لوگ یہ لکھ رہے ہیں کہ جماعتی قرآن اور حدیث اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور جماعتی لٹریچر پڑھ کر ہم اپنے علم میں اضافہ کر رہے ہیں اور بہت سے تبصرے
تو آج کل مختلف دنیاوی سائٹس پر دنیادار بھی کر رہے ہیں کہ اس وجہ سے ہمیں بھی اپنی گھریلو زندگی کو ، اپنی حالتوں کو
بہتر کرنے کی توفیق مل رہی ہے اور ہماری گھریلو زندگی واپس آگئی ہے۔پس ہمیں بھی اپنی گھر یلوزندگی کو ، اپنی حالتوں کو
سنوارتے ہوئے اور بچوں کی تربیت کرتے ہوئے گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ایم۔ٹی۔اے پر بڑے اچھے
پروگرام آتے ہیں۔کچھ وقت ان پروگراموں کو بھی اکٹھے بیٹھ کر دیکھنے کی کوشش کریں۔اور اس کے علاوہ حکومت نے عوام کی بہتری کے لیے جیسا کہ پہلے بھی میں کہہ چکا ہوں آپ کی صحتیں
قائم رکھنے کے لیے جو ہدایات دی ہیں، جو قانون بنائے ہیں اس کی بھی پوری پابندی کریں۔اور سب سے بڑھ کر جیسا
کہ میں نے گذشتہ خطبات میں کہا تھا کہ دعاؤں کی طرف بہت توجہ دیں۔دعاؤں سے اللہ تعالیٰ کے فضل کو ہم جذب کر
سکتے ہیں اور اپنی روحانی اور جسمانی حالت کو صحت مند کر سکتے ہیں اور یہی ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بار بار نصیحت فرمائی ہے اور ایسے حالات میں بھی یہی نصیحت فرمائی ہے کہ سب سے زیادہ ضروری بات یہی ہے کہ
خدا تعالیٰ سے گناہوں کی معافی چاہیں۔دل کو صاف کریں اور نیک اعمال میں مصروف ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں
دعا کا ایک بہت بڑا ہتھیار دیا ہے۔ہمیں اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس
طرف توجہ دینی چاہیے۔جہاں تک جمعہ نہ پڑھنے کا سوال ہے بعض حالات میں باجماعت نماز اور جمعے کی بعض حدیثوں سے بھی
وضاحت ہوتی ہے کہ یہ چھوڑے جاسکتے ہیں۔مثلاً بخاری کی ایک حدیث ہے کہ حضرت ابن عباس نے بارش والے
دن میں اپنے مؤذن سے فرمایا کہ تم أَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا الله اور أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللَّهِ
کہو تو اس کے بعد حَيَّ عَلَى الصَّلَوَةِ نہ کہنا بلکہ صَلُّوْا فِي بُيُوتِكُمْ
کہ اپنے گھروں میں نماز پڑھو کے الفاظ کہنا۔پس یہ بات گو یا لوگوں کو نئی لگی اور انہوں نے اس پر تعجب
سبات مسرور جلد 18
151
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 مارچ 2020ء
کیا۔اس پر حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ یہی فعل انہوں نے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا ہے جو
مجھ سے بہتر تھے۔اگر چہ جمعہ پڑھناضروری ہے مگر میں نا پسند کرتا ہوں کہ میں تم لوگوں کو اس تکلیف میں ڈالوں کہ
تم کیچڑ اور پھسلن میں چلو۔(صحيح البخارى كتاب الجمعة باب الرخصة ان لم يحضر الجمعة في المطر حديث 901)
مسلم میں بھی یہ روایت بعض الفاظ کی تبدیلی کے ساتھ اس طرح آئی ہے۔حضرت ابن عباس سے
روایت ہے کہ انہوں نے بارش والے دن میں اپنے مؤذن سے فرمایا کہ تم
أَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اور أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللَّهِ
کہو تو اس کے بعد حَيَّ عَلَى الصَّلَوَةِن کہنا بلکہ صَلُّوْا فِي بُيُوتِكُمْ
کہ اپنے گھروں میں نماز پڑھو کے الفاظ کہنا۔راوی کہتے ہیں کہ لوگوں کو یہ بات نئی لگی تو حضرت ابن
عباس نے فرمایا کہ کیا تم اس بات پر تعجب کرتے ہو۔یہ کام انہوں نے کیا تھا جو مجھ سے بہتر تھے۔اگر چہ جمعہ پڑھنا
ضروری ہے مگر میں اسے ناپسند کرتا ہوں کہ تمہیں اس حال میں باہر نکالوں کہ تم کیچڑ اور پھسلن میں چلو۔(صحيح مسلم كتاب الصلاة باب الصلاة في الرحال في المطر حديث 699)
علامہ امام نووی اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں کہ اس حدیث میں بارش وغیرہ کی مجبوری کی بنا پر جمعے کو
ساکت کرنے کی دلیل موجود ہے اور یہی مسلک ہمارا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ یہی مسلک ہمارا ہے اور دوسرے فقہاء کا
ہے جبکہ امام مالک کا موقف اس کے خلاف ہے۔وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔(المنهاج شرح صحيح مسلم جلد 5 صفحه 208 كتاب الصلاة باب الصلاة في الرحال في المطر حديث
(699) مطبوعه المصرية بالا زهر 1347هـ)
اسی طرح فقہاء نے جمعہ اور باجماعت نماز کو ترک کرنے کے عذروں میں ایسی بیماری جس کے ساتھ
مسجد میں حاضر ہو نا مشکل ہو اس کو شامل کیا ہے اور اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کو قرار دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے تمہارے لیے دین میں کسی قسم کی تنگی روا نہیں رکھی۔اسی بنا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ مسجد
جانے سے رُک گئے اور فرمایا کہ ابو بکر سے کہو کہ وہ لوگوں کی امامت کرائے۔یہ صحیح بخاری میں بھی ہے اور مسلم
میں بھی یہ حدیث ہے۔(صحيح البخارى كتاب الآذان باب اهل العلم والفضل احق بالامامة حديث 680-681)
(صحیح مسلم کتاب الصلاة باب استخلاف الامام اذا عرض له عذر حديث 419)
اسی طرح کسی بیماری کے پیدا ہونے سے خوفزدہ شخص بھی معذور قرار دیا ہے اور اس کی دلیل
حضرت ابن عباس کی وہ روایت ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عذر کی تفسیر خوف اور بیماری سے فرمائی۔یہ
سنن ابی داؤد میں درج ہے۔(سنن ابی داؤد کتاب الصلاة باب التشديد في ترك الصلاة حديث (551)
بہر حال یہ بیماری جس میں بیماری پھیلنے کا بھی خطرہ ہے اور جس کے لیے حکومت نے بھی بعض قواعد اور
152
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 مارچ2020ء
خطبات مسرور جلد 18
قانون بنائے ہیں اور ملکی قوانین کے تحت ان پہ چلنا بھی ضروری ہے۔ان صورتوں میں جمع ہونا، ایک جگہ جمع ہونا اور
نماز باجماعت ادا کرنا یا جمعہ پڑھنا مشکل ہے لیکن جیسا کہ میں نے کہا اپنے گھروں میں نماز باجماعت کی عادت ڈالیں۔اس سے جہاں بچوں کو یہ علم ہو گا کہ نمازیں پڑھنا ضروری ہے اور باجماعت پڑھنا ضروری ہے اور آج کل کے
حالات کی وجہ سے ہم مسجد نہیں جاسکتے لیکن اس فرض کو اپنے گھروں میں نبھاناضروری ہے، اس کو پورا کرنا ضروری
ہے۔اس طرف خاص طور پر توجہ دیں۔بعض دفعہ سفروں میں ایسے حالات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بھی
آئے تھے جب آپ نے جمعہ ادا نہیں کیا۔(ماخوذ از الفضل مورخہ 24 جنوری 1942ء صفحہ 1 جلد 30 شماره 21)
تو بہر حال بہت ساری ایسی روایات ہیں جن سے اس بارے میں بھی وضاحت ہوتی ہے کہ متعدی بیماریوں
میں جمع ہونا یا بیماریوں میں ایک دوسرے سے ملنا ٹھیک نہیں ہے۔اس کے لیے علیحدہ رہنا چاہیے اور علیحدہ رکھو۔بہر حال جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہم مستقل تو یہ نہیں چھوڑ رہے اور اس کے لیے متبادل انتظام بھی کر رہے ہیں کہ
گھروں میں جمعہ ادا کریں۔میں بھی کوئی انتظام کرنے کی کوشش کروں گا۔اب یہ بھی ضروری ہے کہ یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ
اس وبا سے دنیا کو جلد پاک کرے اور سب دنیا کو انسانیت کے تقاضے پورے کرنے والا بنائے اور سب خدا تعالیٰ کو
پہچاننے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 17 / اپریل 2020ء جلد 27 شمارہ 1 3صفحہ 05 تا06)