بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ

خطبات مسرور جلد 18
153
14
خطبہ جمعہ فرمودہ مور محہ 103 اپریل 2020 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 103 اپریل 2020ء بمطابق 103 شہادت 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ،(سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج کل کے حالات کے مطابق اور جو قانون یہاں کی حکومت نے بنایا ہے اس کے مطابق با قاعدہ لوگوں
کو سامنے بٹھا کے کہ مقتدی سامنے بیٹھے ہوں، سننے والے سامنے بیٹھے ہوں خطبہ نہیں دیا جا سکتا اور قانون کے دائرے
میں رہتے ہوئے ہی جتنی، جس حد تک اجازت ہے اس کے مطابق آج یہاں انتظام کیا گیا ہے کہ مسجد سے ہی میں
خطبہ دوں کیونکہ دنیا میں بہر حال اس وقت خطبہ سننے والے ہزاروں لاکھوں ہیں چاہے مسجد میں میرے سامنے اس
وقت کوئی ہو یا نہ ہو۔وحدت قائم رکھنے کی یہ کوشش ہمیں ہمیشہ کرنی چاہیے اور دعا بھی کرتے رہنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ
حالات بھی بہتر کرے۔اس وبا کو بھی دور کرے اور پھر دوبارہ اُسی طرح مسجد کی رونقیں واپس بھی آجائیں۔اب میں خطبے کا جو موضوع ہے اس کو شروع کرتا ہوں۔حضرت طلحہ بن عبید اللہ کا ذکر دو جمعے پہلے کے
خطبے میں بیان ہو ا تھا یا ہو رہا تھا۔ان کی شہادت جو جنگ جمل میں ہوئی تھی اس کے حوالے سے میں نے کہا تھا کہ
آئندہ بیان کروں گا۔سو آج اس بارے میں بتاؤں گا۔اس میں جنگ جمل کے بارے میں اٹھنے والے بعض سوالات
ہیں ان کے بھی کچھ حد تک جواب مل جاتے ہیں۔حضرت عمر نے اپنی وفات سے قبل خلافت کی بابت ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔اس حوالے سے صحیح
بخاری کی ایک روایت میں یہ تفصیل لکھی گئی ہے کہ جب حضرت عمرؓ کی وفات کا وقت قریب تھا تو لوگوں نے کہا امیر
المومنین وصیت کر دیں۔کسی کو خلیفہ مقرر کر جائیں۔انہوں نے فرمایا میں اس خلافت کا حق دار ان چند لوگوں سے
بڑھ کر اور کسی کو نہیں پاتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسی حالت میں فوت ہوئے کہ آپ ان سے راضی تھے
اور انہوں نے یعنی حضرت عمرؓ نے پھر حضرت علی، حضرت عثمان ، حضرت زبیر ، حضرت طلحہ، حضرت سعد اور
حضرت عبد الرحمن بن عوف کا نام لیا اور کہا کہ عبد اللہ بن عمر تمہارے ساتھ شریک رہے گا لیکن اس خلافت میں
اس کا کوئی حق نہیں ہے۔گویا یہ بات عبد اللہ کو تسلی دینے کے لیے کہی ہے۔اگر خلافت سعد کو مل گئی تو پھر وہی خلیفہ
ہو۔ورنہ جو بھی تم میں سے امیر بنایا جائے وہ سعد سے مدد لیتا ر ہے کیونکہ میں نے اس کو اس لیے معزول نہیں کیا کہ
وہ کسی کام کے کرنے سے عاجز تھے اور نہ اس لیے کہ کوئی خیانت کی تھی۔نیز فرمایا میں اُس خلیفہ کو جو میرے بعد ہو

خطبات مسرور جلد 18
154
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 اپریل 2020ء
گا پہلے مہاجرین کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ وہ ان کے حقوق ان کے لیے ادا کریں اور ان کی عزت کا خیال
رکھیں۔اور میں انصار کے متعلق بھی عمدہ سلوک کرنے کی وصیت کرتا ہوں کہ انہوں نے مہاجرین سے پہلے اپنے
گھروں میں ایمان کو جگہ دی۔جو ان میں سے کام کرنے والا ہو اسے قبول کیا جائے۔اور میں سارے شہر کے باشندوں
کے ساتھ عمدہ سلوک کرنے کی اس کو وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ اسلام کے پشت پناہ ہیں اور مال کے محصل ہیں اور
دشمن کے گڑھنے کا موجب ہیں۔اور یہ کہ ان کی رضا مندی سے ان سے وہی لیا جائے جو ان کی ضرورتوں سے بیچ
جائے۔اور میں اس کو بدوی عربوں کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی وصیت کرتاہوں کیونکہ وہ عربوں کی جڑ ہیں اور
اسلام کا مادہ ہیں اور یہ کہ ان کے ایسے مالوں سے لیا جائے جو ان کے کام کے نہ ہوں۔اور پھر انہی کے محتاجوں کو دے
دیا جائے۔اور میں اس کو اللہ کے ذمے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمے کرتا ہوں۔جن لوگوں سے
عہد لیا گیا ہو ان کا عہد ان کے لیے پورا کیا جائے اور ان کی حفاظت کے لیے ان سے مدافعت کی جائے اور ان سے بھی
اتنا ہی لیا جائے جتنا ان کی طاقت ہو۔جب آپ فوت ہو گئے تو ہم ان کو لے کر نکلے اور پیدل چلنے لگے تو حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے حضرت عائشہ
کو السلام علیکم کہا اور کہا عمر بن خطاب اجازت مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کو اندر لے آؤ۔چنانچہ ان کو اندر لے
گئے اور وہاں ان کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ رکھ دیے گئے۔جب ان کی تدفین سے فراغت ہوئی تو وہ آدمی جمع
ہوئے جن کا نام حضرت عمرؓ نے لیا تھا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا اپنا معاملہ اپنے میں سے تین آدمیوں
کے سپر د کر دو۔حضرت زبیر نے کہا میں نے اپنا اختیار حضرت علی کو دیا۔حضرت عبد الرحمن نے حضرت علیؓ
اور حضرت عثمان سے کہا آپ دونوں میں سے جو بھی اس امر سے دستبردار ہو گا ہم اسی کے حوالے اس معاملے کو کر
دیں گے اور اللہ اور اسلام اس کا نگران ہوں۔اور وہ ان میں سے اسی کو تجویز کرے گا جو اس کے نزدیک افضل ہے
یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک افضل ہے۔اس بات نے دونوں بزرگوں کو خاموش کر دیا یعنی انہوں نے کوئی جواب نہیں
دیا۔پھر حضرت عبد الرحمن نے کہا کیا آپ اس معاملے کو میرے سپرد کرتے ہیں اور اللہ میر انگر ان ہے کہ جو آپ
میں سے افضل ہے اس کو تجویز کرنے کے متعلق کوئی بھی کمی نہیں کروں گا۔ان دونوں نے کہا اچھا۔پھر عبد الرحمن
ان دونوں میں سے ایک کا ہاتھ پکڑ کے الگ لے گئے اور کہنے لگے آپ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتہ کا
تعلق ہے اور اسلام میں بھی وہ مقام ہے جو آپ بھی جانتے ہیں۔اللہ آپ کا نگران ہے۔بتائیں اگر میں آپ کو امیر
بناؤں تو کیا آپ ضرور انصاف کریں گے ؟ اور اگر میں عثمان کو امیر بناؤں تو آپ اس کی بات سنیں گے اور ان کا حکم
مانیں گے ؟ پھر حضرت عبد الرحمن دوسرے کو تنہائی میں لے گئے اور ان سے بھی ویسے ہی کہا۔جب انہوں نے پختہ
عہد لے لیا تو کہنے لگے عثمان آپ اپنا ہاتھ اٹھائیں اور انہوں نے ان سے بیعت کی اور حضرت علی نے بھی ان سے
بیعت کی اور گھر والے اندر آگئے اور انہوں نے بھی ان سے بیعت کی۔یہ بخاری کی روایت ہے۔(صحیح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب قصة البيعة حديث 3700)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ انتخاب خلافت حضرت عثمان کی تفصیل بیان کرتے ہوئے اس

خطبات مسرور جلد 18
155
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 اپریل 2020ء
واقعہ کا یوں ذکر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب زخمی ہوئے اور آپ نے محسوس کیا کہ اب آپ کا آخری وقت قریب
ہے تو آپ نے چھ آدمیوں کے متعلق وصیت کی کہ وہ اپنے میں سے ایک کو خلیفہ مقرر کر لیں گے۔وہ چھ آدمی یہ
تھے۔حضرت عثمانؓ۔حضرت علیؓ حضرت عبد الرحمن بن عوف۔حضرت سعد بن وقاص۔حضرت زبیر اور
حضرت طلحہ۔اس کے ساتھ ہی حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کو بھی آپؐ نے اس مشورے میں شامل کرنے کے لیے مقرر
فرمایا مگر خلافت کا حقدار قرار نہ دیا اور وصیت کی کہ یہ سب لوگ تین دن میں فیصلہ کریں اور تین دن کے لیے صہیب
کو امام الصلوۃ مقرر کیا اور مشورہ کی نگرانی مقداد بن اسوڈ کے سپر د کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ سب کو ایک جگہ جمع کر
کے فیصلہ کرنے پر مجبور کریں اور خود تلوار لے کر دروازے پر پہرہ دیتے رہیں اور فرمایا کہ جس پر کثرت رائے سے
اتفاق ہو سب لوگ اس کی بیعت کریں اور اگر کوئی انکار کرے تو اسے قتل کر دو لیکن اگر دونوں طرف تین تین ہو
جائیں تو عبد اللہ بن عمران میں سے جس کو تجویز کریں وہ خلیفہ ہو۔اگر اس فیصلے پر وہ راضی نہ ہوں تو جس طرف
عبد الرحمن بن عوف ہوں وہ خلیفہ ہو۔آخر پانچوں اصحاب نے مشورہ کیا۔کیونکہ طلحہ اس وقت مدینہ میں نہ تھے مگر
کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔بہت لمبی بحث کے بعد حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا کہ اچھا جو شخص اپنا نام واپس لینا
چاہتا ہے وہ بولے۔جب سب خاموش رہے تو حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنا نام واپس
لیتا ہوں۔پھر حضرت عثمان نے کہا پھر باقی دو نے۔حضرت علی خاموش رہے۔آخر انہوں نے حضرت عبد الرحمن
بن عوف سے عہد لیا کہ وہ فیصلہ کرنے میں کوئی رعایت نہیں کریں گے یعنی حضرت عبد الرحمن بن عوف فیصلے
میں کوئی رعایت نہیں کریں گے۔انہوں نے عہد کیا اور سب کام حضرت عبد الرحمن بن عوف کے سپر د ہو گیا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف تین دن مدینے کے گھر گھر گئے اور مردوں اور عورتوں سے پوچھا کہ ان کی رائے کس
شخص کی خلافت کے حق میں ہے ؟ سب نے یہی کہا کہ انہیں حضرت عثمان کی خلافت منظور ہے۔چنانچہ انہوں نے
حضرت عثمان کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا اور وہ خلیفہ ہو گئے۔(ماخوذ از خلافت راشده ، انوار العلوم جلد 15 صفحہ 488-489)
یہ تاریخوں کے حوالے سے حضرت مصلح موعودؓ کا بیان ہے۔فتح الباری شرح صحیح بخاری میں لکھا ہے کہ حضرت طلحہ حضرت عمر کی وصیت کے وقت حاضر نہ تھے۔یہ
ممکن ہے کہ وہ اس وقت حاضر ہوئے جب حضرت عمر کی وفات ہو چکی تھی۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ اس وقت
حاضر ہوئے جب مشاورت ابھی ختم نہیں ہوئی تھی۔ایک روایت کے مطابق جسے زیادہ درست قرار دیا گیا ہے۔وہ حضرت عثمان کی بیعت کے بعد حاضر ہوئے تھے۔(فتح الباری شرح صحيح البخاری جلد 7 صفحه 69 کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ حدیث 3700
مطبوعة دار المعرفه بيروت از المكتبة الشاملة)
بہر حال حضرت عثمان خلیفہ منتخب ہوئے اور پھر یہ نظام معمول پر آنے لگا۔جب حضرت عثمان شہید
ہوئے تو تمام لوگ حضرت علی کی طرف دوڑتے ہوئے آئے جن میں صحابہ اور اس کے علاوہ تابعین بھی شامل

خطبات مسرور جلد 18
156
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 اپریل 2020ء
تھے۔وہ سب یہی کہہ رہے تھے کہ علی امیر المومنین ہیں یہاں تک کہ وہ آپ کے گھر حاضر ہو گئے۔پھر انہوں نے
کہا کہ ہم آپ کی بیعت کرتے ہیں۔پس آپ اپنا ہاتھ بڑھائیے کیونکہ آپ اس کے سب سے زیادہ حق دار ہیں۔اس
پر حضرت علی نے فرمایا یہ تمہارا کام نہیں ہے بلکہ یہ اصحاب بدر کا کام ہے جس کے بارے میں اصحاب بدر راضی ہوں
تو وہ خلیفہ ہو گا۔پس وہ سب اصحاب بدر حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔پھر انہوں نے عرض کی ہم کسی کو
آپ سے زیادہ اس کا حق دار نہیں دیکھتے۔پس اپنا ہاتھ بڑھائیں کہ ہم آپ کی بیعت کریں۔آپؐ نے فرمایا طلحہ اور
زبیر" کہاں ہیں ؟ سب سے پہلے آپ کی زبانی بیعت حضرت طلحہ نے کی اور دستی بیعت حضرت سعد نے کی۔جب
حضرت علی نے یہ دیکھا تو مسجد گئے اور منبر پر چڑھے۔سب سے پہلا شخص جو آپ کے پاس او پر آیا اور انہوں نے
بیعت کی وہ حضرت طلحہ تھے۔اس کے بعد حضرت زبیر اور باقی اصحاب نے حضرت علی کی بیعت کی۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه لا بن اثیر جلد 4 صفحه 107 ذكر علی بن ابی طالب، دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
حضرت طلحہ اور حضرت زبیر اور حضرت عائشہ وغیرہ نے حضرت علی کی بیعت کی تھی یا نہیں اس کا تذکرہ
کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں۔یہ ذکر آپ اپنی ایک تقریر میں کر رہے ہیں جہاں خواجہ کمال الدین
صاحب کے بعض اعتراضوں کے جواب میں آپ نے یہ ذکر فرمایا اور یہ ذکر بیان کرنا انتہائی ضروری ہے اس لیے
میں بیان کر رہا ہوں۔آپؐ ، حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ
" طلحہ اور زبیر اور حضرت عائشہ کے بیعت نہ کرنے سے آپ حجت نہ پکڑیں۔" یعنی خواجہ صاحب کو کہہ
رہے ہیں۔" ان کو انکارِ خلافت نہ تھا بلکہ حضرت عثمان کے قاتلوں کا سوال تھا۔پھر میں آپ کو بتاؤں جس نے آپ
سے کہا ہے کہ انہوں نے حضرت علی کی بیعت نہیں کی وہ غلط کہتا ہے۔حضرت عائشہ تو اپنی غلطی کا اقرار کر کے مدینہ جا بیٹھیں اور طلحہ اور زبیر نہیں فوت ہوئے جب تک بیعت
نہ کر لی۔چنانچہ چند حوالہ جات ذیل میں درج کیے جاتے ہیں۔" خصائص کبری کی جلد ثانی کا حوالہ ہے۔حاکم نے
روایت کی ہے۔عربی حصہ ہے وہ میں چھوڑ تا ہوں۔ترجمہ پڑھ دیتا ہوں۔"
حاکم نے روایت کی ہے کہ ثور بن مجزاء نے مجھ سے ذکر کیا کہ میں واقعہ جمل کے دن حضرت طلحہ
کے پاس سے گزرا۔اس وقت ان کی نزع کی حالت قریب تھی۔مجھ سے پوچھنے لگے کہ تم کون سے گروہ میں سے ہو ؟
میں نے کہا کہ حضرت امیر المومنین علی کی جماعت میں سے ہوں تو کہنے لگے اچھا اپنا ہاتھ بڑھاؤ تا کہ میں تمہارے
ہاتھ پر بیعت کر لوں۔چنانچہ انہوں نے میرے ہاتھ پر بیعت کی اور پھر جان بحق تسلیم کر گئے۔میں نے آکر حضرت
علی سے تمام واقعہ عرض کر دیا۔آپؐ سن کر کہنے لگے۔اللہ اکبر !خدا کے رسول کی بات کیا سچی ثابت ہوئی۔اللہ تعالیٰ
نے یہی چاہا کہ طلحہ میری بیعت کے بغیر جنت میں نہ جائے۔آپ عشرہ مبشرہ میں سے تھے۔۔۔۔۔حضرت عائشہ کے پاس ایک دفعہ واقعہ جمل مذکور ہوا تو کہنے لگیں کیا لوگ واقعہ جمل کا ذکر کرتے
ہیں؟ کسی ایک نے کہا جی۔اسی کا ذکر ہے۔کہنے لگیں کہ کاش جس طرح اور لوگ اس روز بیٹھے رہے میں بھی بیٹھی
رہتی۔اس بات کی تمنا مجھے اس سے بھی کہیں بڑھ کر ہے کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دس بچے جنتی جن

خطبات مسرور جلد 18
157
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 اپریل 2020ء
میں سے ہر ایک بچہ عبد الرحمن بن حارث بن ہشام جیسا ہو تا۔" پھر اگلی بات جو ہے وہ یہ ہے اور طلحہ اور زبیر
عشرہ مبشرہ میں سے بھی ہیں جن کی بابت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی ہوئی ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت
کا سچا ہونا یقینی ہے۔پھر یہی نہیں بلکہ انہوں نے خروج سے رجوع اور توبہ کرلی۔"
(القول الفصل، انوار العلوم جلد 2 صفحہ 318-319)
یہ حوالہ بھی حضرت مصلح موعود نے دیا۔حضرت عثمان کی شہادت، حضرت علی کی بیعت اور جنگ جمل کا
تذکرہ بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ
" قاتلوں کے گروہ مختلف جہات میں پھیل گئے تھے اور اپنے آپ کو الزام سے بچانے کے لیے دوسروں
پر الزام لگاتے تھے۔جب ان کو معلوم ہوا کہ حضرت علی نے مسلمانوں سے بیعت لے لی ہے تو ان کو آپ پر الزام
لگانے کا عمدہ موقعہ مل گیا اور یہ بات درست بھی تھی کہ آپؐ " یعنی حضرت علی کے ارد گرد حضرت عثمان کے
قاتلوں میں سے کچھ لوگ جمع بھی ہو گئے تھے۔اس لیے ان " مخالفین کو منافقین " کو الزام لگانے کا عمدہ موقعہ
حاصل تھا۔چنانچہ ان میں سے جو جماعت مکہ کی طرف گئی تھی۔اس نے حضرت عائشہ کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ
حضرت عثمان کے خون کا بدلہ لینے کے لیے جہاد کا اعلان کریں۔چنانچہ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا اور صحابہ کو اپنی مدد کے لیے طلب کیا۔حضرت طلحہ اور زبیر نے
حضرت علی کی بیعت اس شرط پر کر لی تھی کہ وہ حضرت عثمان کے قاتلوں سے جلد سے جلد بدلہ لیں گے۔انہوں
نے " یعنی ان دونوں نے " جلدی کے جو معنی سمجھے تھے۔وہ حضرت علی کے نزدیک خلاف مصلحت تھے۔ان کا خیال
تھا کہ پہلے تمام صوبوں کا انتظام ہو جائے۔پھر قاتلوں کو سزا دینے کی طرف توجہ کی جائے کیونکہ اول مقدم اسلام کی
حفاظت ہے۔قاتلوں کے معاملہ میں دیر ہونے سے کوئی حرج نہیں۔اسی طرح قاتلوں کی تعیین میں بھی اختلاف
تھا۔جو لوگ نہایت افسردہ شکلیں بنا کر سب سے پہلے حضرت علی کے پاس پہنچ گئے تھے اور اسلام میں تفرقہ ہو جانے
کا اندیشہ ظاہر کرتے تھے ان کی نسبت حضرت علی کو بالطبع شبہ نہ ہو تا تھا کہ یہ لوگ فساد کے بانی ہیں۔دوسرے لوگ
ان پر شبہ کرتے تھے۔اس اختلاف کی وجہ سے طلحہ اور زبیر نے یہ سمجھا کہ حضرت علی اپنے عہد سے پھرتے ہیں۔چونکہ انہوں نے ایک شرط پر بیعت کی تھی اور وہ شرط ان کے خیال میں حضرت علی نے پوری نہ کی تھی اس لیے وہ
شرعاً اپنے آپ کو بیعت سے آزاد خیال کرتے تھے۔جب حضرت عائشہ کا اعلان ان کو پہنچا تو وہ بھی ان کے ساتھ جاملے۔" یعنی حضرت عائشہ کے ساتھ " اور
سب مل کر بصرہ کی طرف چلے گئے۔بصرہ میں گورنر نے لوگوں کو آپ کے ساتھ ملنے سے باز رکھا لیکن جب لوگوں
کو معلوم ہوا کہ طلحہ اور زبیر نے صرف اکراہ سے اور ایک شرط سے مقید کر کے حضرت علی کی بیعت کی ہے تو اکثر
لوگ آپ کے ساتھ شامل ہو گئے۔جب حضرت علی کو اس لشکر کا علم ہوا تو آپ نے بھی ایک لشکر تیار کیا اور بصرہ کی طرف روانہ ہوئے۔بصرہ پہنچ کر آپ نے ایک آدمی کو حضرت عائشہ اور طلحہ اور زبیر کی طرف بھیجا۔وہ آدمی پہلے حضرت عائشہ کی

خطبات مسرور جلد 18
158
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 اپریل 2020ء
خدمت میں حاضر ہوا اور دریافت کیا کہ آپ کا ارادہ کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہمارا ارادہ صرف اصلاح ہے
اس کے بعد اس شخص نے طلحہ اور زبیر کو بھی بلوایا اور ان سے پوچھا کہ آپ بھی اسی لیے جنگ پر آمادہ ہوئے ہیں ؟
انہوں نے کہا کہ ہاں۔" جو وجہ بتائی تھی۔" اس شخص نے جواب دیا کہ اگر آپ کا منشاء اصلاح ہے تو اس کا یہ طریق
نہیں جو آپ نے اختیار کیا ہے۔اس کا نتیجہ تو فساد ہے۔اس وقت ملک کی ایسی حالت ہے کہ اگر ایک شخص کو آپ قتل کریں گے تو ہز ار اس کی تائید میں کھڑے
ہو جائیں گے اور ان کا مقابلہ کریں گے تو اور بھی زیادہ لوگ ان کی مدد کے لیے کھڑے ہو جائیں گے۔پس اصلاح یہ
ہے کہ پہلے ملک کو اتحاد کی رسی میں باندھا جائے پھر شریروں کو سزا دی جائے ورنہ اس بد امنی میں کسی کو سزادیناملک
میں اور فتنہ ڈلوانا ہے۔حکومت پہلے قائم ہو جائے تو وہ سزا دے گی۔یہ بات سن کر انہوں نے کہا کہ اگر حضرت علی
کا یہی عندیہ ہے تو وہ آجائیں ہم ان کے ساتھ ملنے کو تیار ہیں۔اس پر اس شخص نے حضرت علی کو اطلاع دی اور
طرفین کے قائمقام ایک دوسرے کو ملے اور فیصلہ ہو گیا کہ جنگ کرنا درست نہیں صلح ہونی چاہیے۔جب یہ خبر سبائیوں کو ( یعنی جو عبد اللہ بن سبا کی جماعت کے لوگ اور قاتلین حضرت عثمان تھے ) پہنچی تو
ان کو سخت گھبراہٹ ہوئی۔اور خفیہ خفیہ ان کی ایک جماعت مشورہ کے لیے اکٹھی ہوئی۔انہوں نے مشورہ کے بعد
فیصلہ کیا کہ مسلمانوں میں صلح ہو جانی ہمارے لیے سخت مضر ہو گی کیونکہ اسی وقت تک ہم حضرت عثمان کے قتل کی
سزا سے بچ سکتے ہیں جب تک کہ مسلمان آپس میں لڑتے رہیں گے۔اگر صلح ہو گئی اور امن ہو گیا تو ہمارا ٹھکانہ کہیں نہیں۔اس لیے جس طرح سے ہو صلح نہ ہونے دو۔اتنے میں
حضرت علی بھی پہنچ گئے اور آپ کے پہنچنے کے دوسرے دن آپؐ کی اور حضرت زبیر کی ملاقات ہوئی۔وقت ملاقات
حضرت علیؓ نے فرمایا کہ آپ نے میرے لڑنے کے لیے تو لشکر تیار کیا ہے مگر کیا خدا کے حضور میں پیش کرنے کے
لیے کوئی عذر بھی تیار کیا ہے ؟ آپ لوگ کیوں اپنے ہاتھوں سے اس اسلام کے تباہ کرنے کے درپے ہوئے ہیں جس
کی خدمت سخت جانکاہیوں سے کی تھی۔کیا میں آپ لوگوں کا بھائی نہیں ؟ پھر کیا وجہ ہے کہ پہلے تو ایک دوسرے کا
خون حرام سمجھا جاتا تھا لیکن اب حلال ہو گیا۔اگر کوئی نئی بات پیدا ہوئی ہوتی تو بھی بات تھی جب کوئی نئی بات
پیدا نہیں ہوئی تو پھر یہ مقابلہ کیوں ہے؟ اس پر حضرت طلحہ نے کہا وہ بھی حضرت زبیر کے ساتھ تھے۔" اس پر
حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا جو حضرت زبیر کے ساتھ تھے کہ آپ نے حضرت عثمان کے قتل پر
رض
لوگوں کو اکسایا ہے۔حضرت علیؓ نے فرمایا کہ میں حضرت عثمان کے قتل میں شریک ہونے والوں پر لعنت کرتا ہوں۔پھر
حضرت علی نے حضرت زبیر سے کہا کہ کیا تم کو یاد نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ خدا کی قسم تو
علی سے جنگ کرے گا اور تو ظالم ہو گا۔یہ سن کر حضرت زبیر اپنے لشکر کی طرف واپس لوٹے اور قسم کھائی کہ وہ
حضرت علی سے ہر گز جنگ نہیں کریں گے اور اقرار کیا کہ انہوں نے اجتہاد میں غلطی کی۔ب یہ خبر لشکر میں پھیلی تو سب کو اطمینان ہو گیا کہ اب جنگ نہ ہوگی بلکہ صلح ہو جائے گی لیکن مفسدوں

خطبات مسرور جلد 18
159
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 اپریل2020ء
کو سخت گھبر بہٹ ہونے لگی اور جب رات ہوئی تو انہوں نے صلح کو روکنے کے لیے یہ تدبیر کی کہ ان میں سے جو
حضرت علی کے ساتھ تھے انہوں نے حضرت عائشہ اور حضرت طلحہ و زبیر کے لشکر پر رات کے وقت شب خون مار دیا
اور جو اُن کے لشکر میں تھے انہوں نے حضرت علیؓ کے لشکر پر شب خون مار دیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک شور پڑ گیا اور
ہر فریق نے خیال کیا کہ دوسرے فریق نے اس سے دھوکا کیا حالانکہ اصل میں یہ صرف سبائیوں کا ایک منصوبہ تھا۔جب جنگ شروع ہو گئی تو حضرت علیؓ نے آواز دی کہ کوئی شخص حضرت عائشہ کو اطلاع دے۔شاید ان کے ذریعہ سے
اللہ تعالیٰ اس فتنہ کو دور کر دے۔چنانچہ حضرت عائشہ کا اونٹ آگے کیا گیا لیکن نتیجہ اور بھی خطرناک نکلا۔مفسدوں نے یہ دیکھ کر کہ ہماری تدبیر پھر الٹی پڑنے لگی۔حضرت عائشہ کے اونٹ پر تیر مارنے شروع
کیے۔حضرت عائشہ نے زور زور سے پکار ناشروع کیا کہ اے لوگو ! جنگ کو ترک کرو۔اور خدا اور یوم حساب کو یاد کرو
لیکن مفسد باز نہ آئے اور برابر آپ کے اونٹ پر تیر مارتے چلے گئے۔چونکہ اہل بصرہ اس لشکر کے ساتھ تھے جو
حضرت عائشہ کے ارد گرد جمع ہوا تھا۔ان کو یہ بات دیکھ کر سخت طیش آیا اور ام المومنین کی یہ گستاخی دیکھ کر ان کے
غصہ کی کوئی حد نہ رہی اور تلواریں کھینچ کر لشکر مخالف پر حملہ آور ہو گئے۔اور اب یہ حال ہو گیا کہ حضرت عائشہ کا
اونٹ جنگ کا مرکز بن گیا۔صحابہ اور بڑے بڑے بہادر اس کے ارد گرد جمع ہو گئے اور ایک کے بعد ایک قتل ہونا
شروع ہوا لیکن اونٹ کی باگ انہوں نے نہ چھوڑی۔حضرت زبیر تو جنگ میں شامل ہی نہ ہوئے اور ایک طرف نکل گئے مگر ایک شقی نے ان کے پیچھے سے جاکر
اس حالت میں کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے ان کو شہید کر دیا۔حضرت طلحہ عین میدانِ جنگ میں ان مفسدوں کے ہاتھ
سے مارے گئے۔جب جنگ تیز ہو گئی تو یہ دیکھ کر کہ اس وقت تک جنگ ختم نہ ہو گی جب تک حضرت عائشہ کو در میان
سے ہٹایا نہ جائے بعض لوگوں نے آپ کے اونٹ کے پاؤں کاٹ دیے اور ہو دج اتار کر زمین پر رکھ دیا۔تب کہیں جا
کر جنگ ختم ہوئی۔اس واقعہ کو دیکھ کر حضرت علی کا چہرہ مارے رنج کے سرخ ہو گیا لیکن یہ جو کچھ ہوا اس سے چارہ بھی
نہ تھا۔جنگ کے ختم ہونے پر جب مقتولین میں حضرت طلحہ کی نعش ملی تو حضرت علی نے سخت افسوس کیا۔ان تمام واقعات سے صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ اس لڑائی میں صحابہ کا ہر گز کوئی دخل نہ تھا بلکہ یہ شرارت
بھی قاتلان عثمان کی ہی تھی اور یہ کہ حضرت طلحہ اور زبیر حضرت علی کی بیعت ہی میں فوت ہوئے کیونکہ انہوں نے
اپنے ارادہ سے رجوع کر لیا تھا اور حضرت علی کا ساتھ دینے کا اقرار کر لیا تھا لیکن بعض شریروں کے ہاتھوں سے
مارے گئے۔چنانچہ حضرت علی نے ان کے قاتلوں پر لعنت بھی کی۔"
انوار خلافت، انوار العلوم جلد 30 صفحہ 198 تا201)
جنگ جمل اور حضرت طلحہ کی شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ ایک اور جگہ فرماتے ہیں
کہ انبیاء جب دنیا میں آتے ہیں تو ان کے ابتدائی ایام میں جو لوگ ایمان لاتے ہیں وہی بڑے سمجھے جاتے ہیں۔ہر مسلمان جانتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت عثمان ، حضرت علیؓ،
حضرت طلحہ، حضرت زبیر، حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت سعد اور حضرت سعید وہ لوگ تھے جو بڑے سمجھے

خطبات مسرور جلد 18
160
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 اپریل 2020ء
جاتے تھے۔مگر ان کے بڑے سمجھے جانے کی وجہ یہ نہیں تھی کہ ان کو آرام زیادہ میسر آتا تھا بلکہ ان کے بڑے
سمجھے جانے کی وجہ یہ تھی کہ دین کی خاطر انہوں نے دوسروں سے زیادہ تکلیفیں برداشت کی تھیں۔حضرت طلحہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی زندہ رہے اور جب حضرت عثمان کی شہادت کے
بعد مسلمانوں میں اختلاف پید اہو ا اور ایک گروہ نے کہا کہ حضرت عثمان کے مارنے والوں سے ہمیں بدلہ لینا چاہیے تو
اس گروہ کے لیڈر حضرت طلحہ حضرت زبیر اور حضرت عائشہ تھے لیکن دوسرے گروہ نے کہا کہ مسلمانوں میں
تفرقہ پڑ چکا ہے۔آدمی مراہی کرتے ہیں۔سر دست ہمیں تمام مسلمانوں کو اکٹھا کرنا چاہیے تاکہ اسلام کی شوکت
اور اس کی عظمت قائم ہو۔بعد میں ہم ان لوگوں سے بدلے لے لیں گے۔اس گروہ کے لیڈر حضرت علی تھے۔یہ
اختلاف اتنا بڑھا کہ حضرت طلحہ ، حضرت زبیر اور حضرت عائشہ نے الزام لگایا کہ علی ان لوگوں کو پناہ دینا چاہتے ہیں
جنہوں نے حضرت عثمان کو شہید کیا ہے اور حضرت علی نے الزام لگایا کہ ان لوگوں کو اپنی ذاتی غرضیں زیادہ مقدم
ہیں۔اسلام کا فائدہ ان کو مد نظر نہیں۔گویا اختلاف اپنی انتہائی صورت تک پہنچ گیا اور پھر آپس میں جنگ بھی شروع
ہوئی۔ایسی جنگ جس میں حضرت عائشہ نے لشکر کی کمان کی۔حضرت طلحہ اور حضرت زبیر بھی اس لڑائی میں شامل تھے۔جیسا کہ پہلے ذکر ہوا ہے کہ شروع میں
مخالفین میں شامل تھے۔پھر حضرت زبیر تو حضرت علی کی بات سن کر علیحدہ ہو گئے تھے اور دوسرے بھی صلح کرنا
چاہتے تھے لیکن پھر مخالفین جو تھے انہوں نے، اور جو منافقین تھے یا جو فتنہ پر داز تھے انہوں نے پھر فتنہ ڈالا لیکن
بہر حال دو گروہ تھے یہ اور لڑائی میں شامل تھے اور دونوں فریق میں جنگ جاری تھی تو ایک صحابی حضرت طلحہ کے
پاس آئے اور ان سے کہا طلحہ تمہیں یاد ہے کہ فلاں موقع پر میں اور تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں
بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا طلحہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ تم اور لشکر میں ہو گے اور
علی اور لشکر میں ہو گا اور علی حق پر ہو گا اور تم غلطی پر ہو گے۔حضرت طلحہ نے یہ سنا تو ان کی آنکھیں کھل گئیں اور انہوں نے کہا ہاں! مجھے یہ بات یاد آگئی ہے اور پھر
اُسی وقت لشکر سے نکل کر چلے گئے۔جب وہ لڑائی چھوڑ کر جارہے تھے تاکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات پوری
کی جائے تو ایک بد بخت انسان جو حضرت علی کے لشکر کا سپاہی تھا اس نے پیچھے سے جاکر آپ کو خنجر مار کر شہید کر دیا۔حضرت علی اپنی جگہ پر بیٹھے ہوئے تھے۔وہ جو حضرت طلحہ کا قاتل تھا وہ اس خیال سے کہ مجھے بہت بڑا انعام ملے گا دوڑتا
ہوا آیا اور اس نے حضرت علی کو کہا کہ اے امیر المومنین! آپ کو آپ کے دشمن کے مارے جانے کی خبر دیتا ہوں۔حضرت علی نے کہا کون دشمن؟ اس نے کہا اے امیر المومنین ! میں نے طلحہ کو مار دیا ہے۔حضرت علیؓ نے فرمایا اے شخص! میں بھی تجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بشارت دیتا
ہوں کہ تو دوزخ میں ڈالا جائے گا کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا تھا جبکہ طلحہ بھی بیٹھے ہوئے
تھے اور میں بھی بیٹھا ہوا تھا کہ اسے طلحہ اتو ایک دفعہ حق و انصاف کی خاطر ذلت برداشت کرے گا اور تجھے ایک
شخص مار ڈالے گا مگر خدا اس کو جہنم میں ڈالے گا۔

خطبات مسرور جلد 18
161
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 اپریل 2020ء
اس لڑائی میں جب حضرت علی اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کے لشکر کی صفیں ایک دوسرے کے
آمنے سامنے کھڑی ہوئیں تو حضرت طلحہ اپنی تائید میں دلائل بیان کرنے لگے۔یہ اس وقت سے پہلے کی بات ہے
جب ایک صحابی نے انہیں حدیث یاد دلائی تھی اور وہ جنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔وہ دلائل بیان کر ہی رہے تھے کہ
حضرت علی کے لشکر میں سے ایک شخص نے کہا اوٹنڈے چپ کر۔حضرت طلحہ کا ایک ہاتھ بالکل شل تھا وہ کام نہیں کرتا تھا۔جب اس نے کہا اوٹنڈے چپ کر۔تو
حضرت طلحہ نے فرمایا کہ تم نے کہا تو یہ ہے کہ ٹنڈے چپ کر مگر تمہیں پتا بھی ہے کہ میں ٹنڈا کس طرح ہوا
ہوں۔اُحد کی جنگ میں جب مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف
بارہ آدمی رہ گئے تو تین ہزار کافروں کے لشکر نے ہمیں گھیرے میں لے لیا اور انہوں نے اس خیال سے چاروں
طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر تیر برسانے شروع کر دیے کہ اگر آپ مارے گئے تو تمام کام ختم ہو
جائے گا۔اس وقت کفار کے لشکر کے ہر سپاہی کی کمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ کی طرف تیر پھینکتی
تھی۔تب میں نے اپنا ہاتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ کے آگے کر دیا اور کفار کے لشکر کے سارے تیر
میرے اس ہاتھ پر پڑتے رہے یہاں تک کہ میرا ہاتھ بالکل بیکار ہو کر ٹھنڈا ہو گیا مگر میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے منہ کے آگے سے اپنا ہاتھ نہیں ہٹایا۔(ماخوذ از آئندہ وہی قومیں عزت پائیں گی جو مالی و جانی ، انوار العلوم جلد 21 صفحہ 149 تا151)
جنگ جمل کے موقع پر ایک اور جگہ حضرت طلحہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں۔کسی نے کہا کہ وہ ٹنڈ امارا گیا۔ایک صحابی نے جو اس بات کو سن رہے تھے کہا کمبخت تجھے معلوم ہے کہ وہ ٹنڈا کیسے ٹنڈا
ہوا ! جنگ احد کے موقع پر جب ایک غلط فہمی کی وجہ سے صحابہ کا لشکر میدان جنگ سے بھاگ گیا اور کفار کو یہ معلوم
ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صرف چند افراد کے ساتھ میدانِ جنگ میں رہ گئے ہیں تو قریباً تین ہزار کافروں
کا لشکر آپ پر چاروں طرف سے امڈ آیا اور سینکڑوں تیر اندازوں نے کمانیں اٹھا لیں اور اپنے تیروں کا نشانہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ کو بنالیا تاکہ تیروں کی بوچھاڑ سے اس کو چھید ڈالیں۔اس وقت وہ شخص جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کی حفاظت کے لیے اپنے آپ
کو کھڑا کیا وہ طلحہ تھا۔طلحہ نے اپنا ہاتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھڑا کر دیا اور ہر تیر جو گر تا تھا بجائے
آپ کے چہرے پر پڑنے کے طلحہ کے ہاتھ پر پڑتا تھا۔اس طرح تیر پڑتے گئے یہاں تک کہ زخم معمولی زخم نہ رہے
اور زخموں کی کثرت کی وجہ سے طلحہ کے ہاتھ کے پٹھے مارے گئے اور ان کا ہاتھ مفلوج ہو گیا۔تو جس کو تم حقارت
کے ساتھ منڈا کہتے ہو اس کا ٹنڈا ہونا ایسی نعمت ہے کہ ہم میں سے ہر شخص اس برکت کے لیے ترس رہا ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 26 صفحه 386 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 ستمبر 1945ء)
ربعی بن حِراش سے مروی ہے کہ میں حضرت علی کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ عمران بن طلحہ آئے۔انہوں نے حضرت علی کو سلام کیا۔حضرت علی نے ان کو کہا مر بحبا۔عمران بن طلحہ مر محبا۔عمران بن طلحہ نے کہا اے

خطبات مسرور جلد 18
162
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 اپریل 2020ء
امیر المومنین ! آپ مجھے مرحبا کہتے ہیں حالانکہ آپ نے میرے والد کو قتل کیا اور میر امال لے لیا۔حضرت علیؓ نے کہا
کہ تمہارا مال تو بیت المال میں الگ پڑا ہوا ہے۔صبح کو اپنا مال لے جانا۔ایک روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا میں نے
اسے اپنے تصرف میں اس لیے لے لیا تھا کہ لوگ اسے اُچک نہ لیں۔لے نہ جائیں کہیں اور جہاں تک تمہارا یہ
کہنا ہے کہ میں نے تمہارے والد کو قتل کر دیا تو میں امید کرتا ہوں کہ میں اور تمہارے والد ان لوگوں میں سے ہوں
گے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِّنْ غِلْ اخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقْبِلِينَ (الحجر: 48)
اور ہم ان کے دلوں سے جو بھی کینے ہیں نکال باہر کریں گے ، بھائی بھائی بنتے ہوئے تختوں پر آمنے سامنے
بیٹھے ہوں گے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 169 من بنى تيم بن مرة دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
محمد انصاری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جنگ جمل کے روز ایک شخص حضرت علی کے پاس آیا
اور کہا طلحہ کے قاتل کو اندر آنے کی اجازت دیں۔راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو کہتے سنا کہ اس قاتل کو
دوزخ کی خبر سنا دو۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 169 من بنى تيم بن مرة دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
حضرت طلحہ جب شہید ہوئے اور حضرت علی نے ان کو مقتول دیکھا تو ان کے ، حضرت طلحہ کے چہرے پر
سے مٹی پونچھنے لگے اور فرمایا اے ابو محمد ! یہ بات مجھ پر بہت شاق ہے کہ میں تجھ کو آسمان کے تاروں کے نیچے خاک
آلو دہ دیکھوں۔پھر حضرت علی نے یہ فرمایا کہ میں اللہ کے حضور اپنے عیوب اور دکھوں کی فریاد کرتا ہوں۔پھر
حضرت طلحہ کے لیے دعائے رحمت کی اور فرمایا کہ کاش میں اس دن سے بیس سال پہلے مر گیا ہو تا۔حضرت علی اور
ان کے ساتھی بہت روئے۔حضرت علی نے ایک مرتبہ ایک شخص کو یہ شعر پڑھتے سنا:
فَتَّى كَانَ يُدْنِيْهِ الْغِنَى مِنْ صَدِيقِهِ
إِذَا مَا هُوَ اسْتَغْنى وَيُبْعِدُهُ الفَقْرُ
وہ ایک ایسا نوجوان تھا جو دولت مندی اور غنی ہونے کی حالت میں دوستوں سے مل جل کر رہتا تھا اور
محتاجی کے وقت ان سے کنارہ کشی کرتا تھا۔حضرت علیؓ نے فرمایا اس شعر کے مصداق تو ابو محمد طلحہ بن عبید اللہ
تھے۔اللہ ان پر رحم کرے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء 3 صفحه 87 طلحه بن عبید الله قریشی دار الكتب العلمية بيروت)
یہاں ان کا ذکر ختم ہوا۔اب جو آج کل کے حالات ہیں اس کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس بھی پڑھ
دیتا ہوں۔ایک موقعے پر آپ نے مفتی صاحب کو فرمایا کہ مکانوں کو روشن رکھیں اور آج کل گھروں میں ( طاعون کے
دنوں کی بات ہے) خوب صفائی رکھنی چاہیے۔کپڑوں کو بھی ستھرارکھنا چاہیے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے

خطبات مسرور جلد 18
163
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 اپریل 2020ء
فرمایا کہ آج کل دن بہت سخت ہیں اور ہو از ہریلی ہے اور صفائی رکھنا سنت ہے۔قرآن شریف میں بھی لکھا ہے
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ
(ماخوذ از ملفوظات جلد 4 صفحہ 273-274)
پھر ایک موقعے پر فرمایا: " وہ لوگ جن کے شہروں اور دیہات میں طاعون شدت کے ساتھ پھیل گیا
ہے۔اپنے شہروں سے دوسری جگہ نہ جائیں۔اپنے مکانوں کی صفائی کریں اور انہیں گرم رکھیں اور ضروری تدابیر
حفظ ماتقدم کی عمل میں لائیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سچی توبہ کریں اور پاک تبدیلی کر کے خدا تعالیٰ سے صلح
کریں۔راتوں کو اٹھ اٹھ کر تجد میں دعائیں مانگیں۔" پھر آپ نے فرمایا کہ اپنی حالت کی سچی تبدیلی ہی خدا کے
اس عذاب سے بچا سکے گی۔وَنِعْمَ مَا قِيْلَ۔"
"
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 234)
اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو توفیق دے کہ وہ ان دنوں میں خاص طور پر دعاؤں پر زور دے۔حکومت کی
ہدایات پر عمل بھی کریں۔گھروں کو بھی صاف رکھیں۔دھونی بھی دینی چاہیے۔ڈیٹول وغیرہ کے سپرے بھی کرتے
رہیں وہ بھی مل جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب پر فضل فرمائے اور رحم فرمائے۔بہر حال خاص طور پر ان دنوں میں
دعاؤں پر خاص زور دیں۔اللہ سب کو اس کی توفیق دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 / اپریل 2020ء جلد 27 شماره 33 صفحہ 05 تا 08)

آج 10 میں سے 10 باقی