حضورِ انور کی صحت سے متعلق اطلاع
خطبات مسرور جلد 18
225
20
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مئی 2020ء
مورخہ 15 مئی 2020ء بروز جمعتہ المبارک امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایده
اللہ الودود تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ ارشاد نہیں فرمایا۔تاہم اس موقعے پر احباب جماعت احمد یہ عالمگیر کے نام
ایک پیغام ارشاد فرمایا جسے محترم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفتہ المسیح الخامس نے ایم ٹی اے کے
توسط سے احباب جماعت کے سامنے پیش کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ الودود بنصرہ العزیز نے فرمایا:
مجھے افسوس ہے کہ آج میں جمعہ نہیں پڑھا سکوں گا کیونکہ گذشتہ دنوں گھر کے صحن میں چلتے ہوئے میٹ
(mat) سے پاؤں کو ٹھوکر لگنے کی وجہ سے پاؤں پھسلا جس کی وجہ سے پکی جگہ پر گرنے سے ماتھے اور ناک پر کافی
چوٹ آئی ہے اس لیے جمعہ پڑھانا مشکل ہے۔ڈاکٹر کا بھی یہی مشورہ ہے کہ آرام کیا جائے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ
شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور اگلے جمعہ کو ان شاء اللہ حاضر ہو سکوں۔نیز اب رمضان کا آخری عشرہ ہے اس میں جماعت کے لیے بھی بہت دعا کریں۔اللہ تعالیٰ جماعت کو ہر شر
سے بچائے اور اپنی حفاظت میں رکھے۔پاکستان میں تو آج کل سیاستدان بھی اور میڈیا بھی جماعت کی مخالفت میں بہت
تیز ہوئے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی علیم
کے نام پر سیاست کھیل
رہے ہیں۔اور احمدیوں کو بہت زیادہ اس بنیاد پر نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ احمدیوں کو اور پوری قوم کو ان کے اس کھیل کے بد اثرات سے محفوظ رکھے۔بہر حال ان کے ہر
حملے کے جواب میں ہمارا کام دعا کرنا اور اللہ تعالیٰ کے آگے جھکنا ہے۔رمضان کے اس آخری عشرہ میں پہلے سے بڑھ کر
اللہ تعالیٰ کے آگے جھکیں اور عاجزانہ دعائیں کریں اور اللہ تعالیٰ سے اس کار حم اور فضل ما نگیں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو
اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
اس کے بعد محترم ڈاکٹر شبیر بھٹی صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی میڈیکل رپورٹ
سے احباب جماعت کو مطلع کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت سے متعلق اطلاع
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو گرنے سے
ماتھے اور گھٹنے پر چوٹیں آئی ہیں۔خدا تعالیٰ کے خاص فضل سے یہ تمام سطحی رہی ہیں۔اور ماتھے اور باقی اعضاء میں
کوئی گہری چوٹ نہیں آئی۔کچھ سوجن یعنی کہ ورم باقی ہے لیکن وہ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔
خطبات مسرور جلد 18
226
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مئی 2020ء
ان شاء اللہ کامل شفا ہو جائے گی۔حضور بنا تکلیف کے چل پھر رہے ہیں اور عمومی حالت بہت بہتر ہے۔الحمد للہ۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ درخواست تھی کہ کچھ دن آرام فرمائیں اور جمعہ بھی نہ پڑھائیں جو حضور
نے از راہ شفقت منظور فرمالی۔جزاکم اللہ
احباب جماعت اپنے نہایت شفیق اور پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو اپنی خاص دعاؤں میں یادر کھیں۔اللَّهُمَّ اذْهِبِ الْبَاسَ رَبِّ النَّاسِ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاءُكَ شِفَاءٌ كَامِلا
عَاجِلًا لَا يُغَادِرُ سَقَمًا
اللهمْ أَيَّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ كُنْ مَعَهُ حَيْثُ مَا كَانَ وَانْصُرِهُ نَصْرًا عَزِيزًا