بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 18
257
23
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 105 جون 2020ء بمطابق 05 / احسان 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج میں پھر صحابہ نکا، بدری صحابہ کا ذکر کروں گا۔ان میں سے جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت صہیب بن سنان
رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے۔حضرت صہیب کے والد کا نام سنان بن مالک اور والدہ کا نام سلمیٰ بنت قید تھا۔حضرت صہیب کا
وطن موصل تھا۔حضرت صہیب کے والد یا چچا کسری کی طرف سے ابلہ کے عامل تھے۔ابلہ دجلہ کے کنارے ایک
شہر ہے جو بعد میں بصرہ کہلایا۔رومیوں نے اس علاقے پر حملہ کیا تو انہوں نے حضرت صہیب کو قیدی بنالیا جبکہ وہ ابھی
کم عمر تھے۔ابو القاسم مغربی کے مطابق حضرت صہیب کا نام عمیرہ تھا، رومیوں نے صہیب نام رکھ دیا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 169-170 صُهَيْب بن سنان، دارالکتب العلميه
بيروت 2017ء) (الاصابه في تمييز الصحابه جلد 4 صفحه 33-34 صُهَيْب بن سنان، دارالفکر بيروت
2001ء) (معجم البلدان جلد 1 صفحه 99 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
حضرت مہیب کا رنگ نہایت سرخ تھا۔قد نہ لمبا تھا اور نہ ہی چھوٹا اور سر پر گھنے بال تھے۔(اسد الغابه جلد3 صفحه 41 صُهَيْب بن سنان، دار الكتب العلميه بيروت 2016ء)
حضرت صہیب نے رومیوں میں پرورش پائی۔ان کی زبان میں لکنت تھی۔گلب نے انہیں رومیوں سے
خرید لیا ( یہ ایک اور شخص تھا ) اور انہیں لے کر مکہ آ گیا۔پھر عبد اللہ بن جدعان نے انہیں خرید کر آزاد کر دیا۔حضرت صہیب عبد اللہ بن جدعان کی وفات تک اس کے ساتھ مکے میں رہے یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت ہو گئی۔ایک روایت کے مطابق حضرت صہیب کی اولاد کہتی ہے کہ حضرت صہیب جب عقل و شعور کی عمر کو
پہنچے تو روم سے بھاگ کر سکے آگئے اور عبد اللہ بن جدعان کے حلیف بن گئے اور ان کی وفات تک ان کے ساتھ رہے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 170 صُهَيْب بن سنان ، دار الكتب العلميه بيروت 2017ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ " ایک غلام صہیب تھے جو
روم سے پکڑے ہوئے آئے تھے۔یہ عبد اللہ بن جدعان کے غلام تھے جنہوں نے ان کو آزاد کر دیا تھا۔یہ بھی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اور آپ کے لیے انہوں نے کئی قسم کی تکالیف اٹھائیں۔"
( تفسیر کبیر جلد 6 صفحه 443)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بات اس ضمن میں بیان فرمائی کہ قرآن کریم میں جو ہے
خطبات مسرور جلد 18
258
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
کہ کفار کہتے ہیں کہ یہ قرآن آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسروں یا غلاموں کی مدد سے بنالیا ہے تو اس کا جواب ایک
تو یہ ہے کہ یہ غلام تو مسلمان ہونے کی وجہ سے مصائب اور ظلموں کا نشانہ بنے تو کیا انہوں نے یعنی ان غلاموں نے ان
تکلیفوں کو اپنے اوپر وارد کرنے کے لیے، سہیڑ نے کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی تھی اور پھر نہ صرف
یہ کہ چھپ کے مدد کی یہ ظاہر بھی ہوا اور پھر نہایت ثابت قدمی سے مصائب اور ظلم بر داشت بھی کیے تو اس بات کو
حضرت مصلح موعودؓ نے بیان
فرمایا کہ یہ انتہائی بودا اعتراض ہے۔یہ تو ان مومنین کا، ان لوگوں کا جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم پر ایمان لائے خدا تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان تھا جس نے انہیں ثابت قدم رکھا اور انہوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام سیکھا اور اللہ تعالیٰ کی وحی پر ایمان لائے تو بہر حال اس ضمن میں یہ بیان تھا۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 6 صفحه 441 تا 443)
حضرت عمار بن یاسر کہتے ہیں کہ میں صہیب سے دارِ ارقم کے دروازے پر ملا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم تشریف فرما تھے۔میں نے پوچھا تمہارا کیا ارادہ ہے ؟ صہیب نے مجھ سے کہا کہ تمہارا کیا ارادہ ہے ؟ میں نے کہا
میں یہ چاہتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوں اور آپ کا کلام سنوں۔حضرت صہیب نے کہا
کہ میں بھی یہی چاہتا ہوں۔حضرت عمار کہتے ہیں کہ پھر ہم دونوں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئے تو آپ نے ہمارے سامنے اسلام پیش کیا جس پر ہم نے اسلام قبول کر لیا۔ہم سارا دن وہیں ٹھہرے رہے
یہاں تک کہ ہم نے شام کی۔پھر ہم وہاں سے چھپتے ہوئے نکلے۔حضرت عمار اور حضرت صہیب نے تیس سے زائد
افراد کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 171 صُهَيْب بن سنان، دار الكتب العلميه بيروت 2017ء)
حضرت انس نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام لانے میں سبقت رکھنے والے
چار ہیں۔آپؐ نے فرمایا کہ میں عرب میں سبقت رکھنے والا ہوں۔صہیب روم میں سبقت رکھنے والا ہے۔سلمان
اہل فارس میں سبقت رکھنے والا ہے۔اور بلال حبش میں سبقت رکھنے والا ہے۔(اسد الغابه جلد3 صفحه 39 صُهَيْب بن سنان دارالکتب العلميه بيروت 2016ء)
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے بیان کیا کہ سب سے پہلے جنہوں نے اپنے اسلام کا اعلان فرمایا وہ سات
ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، آپ پر شریعت اتری تھی اور ابو بکر اور عمار اور ان کی والدہ سمیہ اور صہیب اور
بلال اور مقداد۔پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تو اللہ تعالیٰ نے آپ کے چچا ابو طالب کے ذریعہ محفوظ رکھا اور
ابو بکر کو اللہ تعالیٰ نے ان کی قوم کے ذریعہ سے محفوظ رکھا۔اس بارے میں گذشتہ خطبے میں میں وضاحت کر چکا
ہوں کہ یہ راوی کا خیال ہے ورنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھی ان ظلموں
کا نشانہ بننا پڑا تھا۔گو شروع میں کچھ بچت ہوئی لیکن پھر بنا پڑا۔بہر حال راوی کہتا ہے کہ باقیوں کو مشرکوں نے پکڑ لیا
اور لوہے کی زرہیں پہنائیں اور انہیں دھوپ میں جلاتے تھے۔پس ان میں سے کوئی بھی ایسا نہ تھا جس نے ان کے
ساتھ جس بات پر وہ چاہتے تھے موافقت نہ کرلی ہو سوائے بلال کے کیونکہ ان پر اپنا نفس اللہ کی خاطر بے حیثیت ہو
خطبات مسرور جلد 18
259
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
گیا تھا اور وہ اپنی قوم کے لیے بھی بے حیثیت تھے۔وہ ان کو پکڑتے اور لڑکوں کے سپر د کر دیتے اور انہیں مکے کی
گھاٹیوں میں گھماتے پھرتے اور بلال احد ، احد کہتے جاتے تھے۔(سنن ابن ماجه، كتاب السنة، باب فضل سلمان و ابی ذر و مقداد، حدیث نمبر 150)
بہر حال سختیاں تو ان سب نے برداشت کی تھیں جیسا کہ میں نے کہا اور ہر ایک نے اپنے ایمان پر ثابت
قدمی کا اظہار کیا لیکن بہر حال حضرت بلال کے بارے میں جو روایت ہے وہ یہی ہے کہ آپ کو بہت زیادہ ظلموں کا
نشانہ بنایا گیا۔پھر بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت صہیب ان مومنین میں سے تھے جنہیں کمزور سمجھا جاتا تھا اور جنہیں مکے
میں اللہ کی راہ میں اذیت دی جاتی تھی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 171 صُهَيْب بن سنان، دار الكتب العلميه بيروت 2017ء)
تکلیفوں سے ان کو بھی بہت زیادہ گزرنا پڑا۔ایک روایت کے مطابق حضرت عمار بن یاسر کو اتنی تکلیف
دی جاتی کہ انہیں معلوم نہ ہو تا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔یہی حالت حضرت صہیب، حضرت ابو فائد، حضرت عامر بن
فتیرہ اور دیگر اصحاب کی تھی۔ان اصحاب کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی کہ
ثُمَّ انَّ رَبَّاكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوا ثُمَّ جَهَدُوا وَصَبَرُوا إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
(النحل: 111)
(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 3 صفحه 4 3 صُهَيْب بن سنان ، دارالفکر بيروت 2001ء)
پھر تیر ارب یقینا ان لوگوں کو جنہوں نے ہجرت کی بعد اس کے کہ فتنہ میں مبتلا کیے گئے پھر انہوں نے
جہاد کیا اور صبر کیا تو یقیناً تیر ارب اس کے بعد بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ایک روایت کے مطابق مدینے کی طرف ہجرت کرنے والوں میں سے جو سب سے آخر پر آئے وہ
حضرت علی اور حضرت صہیب بن سنان تھے۔یہ نصف ربیع الاول کا واقعہ ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قبا میں
قیام پذیر تھے ابھی مدینہ کے لیے روانہ نہیں ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 172 صُهَيْب بن سنان ، دار الكتب العلميه بيروت 2017ء)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت صہیب جب ہجرت مدینہ کے لیے نکلے تو مشرکین کے ایک گروہ نے
آپ کا تعاقب کیا تو اپنی سواری سے اترے اور ترکش میں جو کچھ تھا وہ نکال لیا اور کہا اے قریش کے گروہ اتم جانتے
ہو کہ میں تمہارے ماہر تیر اندازوں میں سے ہوں۔اللہ کی قسم ! تم مجھ تک نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ جتنے تیر میرے
پاس ہیں وہ سب تمہیں مار نہ لوں۔پھر میں اپنی تلوار سے تمہیں ماروں گا یہاں تک کہ میرے ہاتھ میں کچھ بھی نہ
رہے۔لہذا تم لوگ جو چاہو کرو اگر میر امال چاہتے ہو تو میں تمہیں اپنے مال کے بارے میں بتا دیتا ہوں کہ میر امال
کہاں ہے اور تم میرا راستہ چھوڑ دو۔ان لوگوں نے کہا ٹھیک ہے۔چنانچہ حضرت صہیب نے بتا دیا اور جب وہ ،
حضرت صہیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اس سودے نے ابو یحی کو فائدہ پہنچایا۔سودا نفع مند ہوا۔راوی کہتے ہیں کہ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔
خطبات مسرور جلد 18
260
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَاللهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ (البقرة: 208)
الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 171-172 صُهَيْب بن سنان ، دار الكتب العلميه بيروت 2017ء)
اور لوگوں میں سے ایسا بھی ہے جو اپنی جان اللہ کی رضا کے حصول کے لیے بیچ ڈالتا ہے اور اللہ بندوں کے
حق میں بہت ہی مہربانی کرنے والا ہے۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت صہیب مکہ سے ہجرت کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہوئے۔اس وقت آپ قبا میں تھے۔آپ کے ساتھ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ بھی تھے۔یعنی اس وقت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت ابو بکر اور عمر بھی تھے۔اس وقت ان سب کے سامنے تازہ کھجوریں
تھیں جو حضرت کلثوم بن ہرم لائے تھے۔راستے میں حضرت صہیب کو آشوب چشم ہو گیا تھا، آنکھوں کی تکلیف ہو
گئی تھی اور انہیں سخت بھوک لگی ہوئی تھی۔سفر کی وجہ سے تھکان بھی تھی۔حضرت صہیب کھجوریں کھانے کے
لیے لیکے تو حضرت عمر نے کہا یار سول اللہ صہیب کی طرف دیکھیں اسے آشوبِ چشم ہے اور وہ کھجوریں کھا رہا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مذاق فرمایا کہ تم کھجور کھا رہے ہو جبکہ تمہیں آشوب چشم ہے۔آنکھیں سوجی ہوئی
ہیں، یہ رہی ہیں۔حضرت صہیب نے عرض کیا میں اپنی آنکھ کے اس حصہ سے کھا رہا ہوں جو ٹھیک ہے۔اس پر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔پھر حضرت صہیب نے حضرت ابو بکڑ سے کہا کہ آپ نے مجھ سے وعدہ کیا
تھا کہ ہجرت میں مجھے ساتھ لے کر جائیں گے مگر آپ چلے آئے اور مجھے چھوڑ دیا۔پھر انہوں نے عرض کیا یا رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے مجھے ساتھ لے کر جانے کا وعدہ کیا تھا تا ہم آپ بھی تشریف لے آئے اور مجھے چھوڑ
آئے۔قریش نے مجھے پکڑ لیا اور مجھے محبوس کر دیا اور میں نے اپنی جان اور اپنے گھر والوں کو اپنے مال کے عوض
خریدا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما ی سودا نفع مند ہے۔اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَاللهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ (البقرة: 208)
اور لوگوں میں سے ایسا بھی ہے جو اپنی جان اللہ کی رضا کے حصول کے لیے بیچ ڈالتا ہے اور اللہ بندوں کے
حق میں بہت مہربانی کرنے والا ہے۔حضرت صہیب نے عرض کیا یارسول اللہ ! میں نے ایک مذ، تقریباً آدھا کلو آٹا
زاد راہ کے طور پر لیا تھا۔اسے میں نے ابواء مقام پر گوندھا تھا یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہو گیا۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 172 صُهَيْب بن سنان، دار الكتب العلميه بيروت2017ء)
اس سفر میں صرف اتنا کھایا۔یہی خوراک تھی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ
صہیب ایک مالدار آدمی تھے۔یہ تجارت کرتے تھے اور مکہ کے باحیثیت آدمیوں میں سمجھے جاتے
تھے۔مگر باوجود اس کے کہ وہ مالدار بھی تھے اور آزاد بھی ہو چکے تھے اب تو غلام نہیں رہے تھے " ان کو مار مار
کر بیہوش کر دیتے تھے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے تو آپ کے بعد مہیب نے
خطبات مسرور جلد 18
261
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
بھی چاہا کہ وہ بھی ہجرت کر کے مدینہ چلے جائیں مگر مکہ کے لوگوں نے ان کو روکا اور کہا کہ جو دولت تم نے مکہ میں
کمائی ہے تم اسے مکہ سے باہر کس طرح لے جاسکتے ہو ؟ ہم تمہیں مکہ سے جانے نہیں دیں گے۔صہیب نے کہا اگر
میں یہ سب کی سب دولت چھوڑ دوں تو کیا پھر تم مجھے جانے دو گے ؟ وہ اس بات پر رضامند ہو گئے اور آپ اپنی ساری
دولت مکہ والوں کے سپر د کر کے خالی ہاتھ مدینہ چلے گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو
ئے۔آپ نے فرمایا صہیب ! تمہارا یہ سودا سب پہلے سودوں سے نفع مند رہا۔یعنی پہلے اسباب کے مقابلہ میں تم روپیہ
حاصل کیا کرتے تھے مگر اب روپیہ کے مقابلہ میں تم نے ایمان حاصل کیا۔"
(دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 194-195)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صہیب کے مکہ سے مدینہ ہجرت کرنے کے بعد ان کے اور
حضرت حارث بن صمہ کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔حضرت صہیب غزوہ بدر، احد، خندق اور باقی تمام غزوات
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔(اسد الغابه جلد3 صفحه 39 صُهَيْب بن سنان مكتبه دار الكتب العلميه بيروت 2016ء)
حضرت عائذ بن عمرو سے روایت ہے کہ حضرت سلمان، حضرت صہیب اور حضرت بلال لو گوں میں
بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس سے ابو سفیان بن حرب کا گزر ہوا۔لوگوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی تلواریں
ابھی اللہ کے دشمن کی گردن پر نہیں چلیں۔اس پر حضرت ابو بکر نے کہا کیا تم قریش کے سر کردہ اور سردار کے
بارے میں ایسا کہتے ہو ؟ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو بکر!
شاید تم نے انہیں غصہ دلا دیا ہے۔اگر تم نے انہیں غصہ دلایا ہے تو تم نے اپنے رب تبارک و تعالیٰ کو غصہ دلایا ہے۔پس حضرت ابو بکر ان لوگوں کے پاس واپس گئے اور کہا کہ اے ہمارے بھائیو !شاید تم ناراض ہو گئے ہو۔انہوں نے
کہا نہیں اے ابو بکر اللہ آپ سے مغفرت فرمائے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحه 885 حديث عائذ بن عمرو، عالم الكتب بيروت 1998ء)
حضرت صہیب بیان کرتے ہیں کہ جس معرکے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شریک ہوئے میں اس
میں موجود تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی بیعت لی میں اس میں موجود تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی
سریہ روانہ فرمایا میں اس میں شامل تھا اور آپ جس غزوے کے لیے بھی روانہ ہوئے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ شامل تھا۔میں آپ کے دائیں طرف ہو تا یا بائیں طرف۔لوگ جب سامنے سے خطرہ محسوس کرتے تو میں لوگوں
کے آگے ہو تا۔جب لوگ پیچھے سے خطرہ محسوس کرتے تو میں ان کے پیچھے ہو تا۔اور میں نے کبھی رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو دشمنوں کے اور اپنے درمیان نہیں ہونے دیا یہاں تک کہ آپ کی وفات ہو گئی یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کی وفات ہوئی۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 3 صفحه 35 صُهَيْب بن سنان،دارالفکر بيروت 2001ء)
حضرت صہیب بڑھاپے میں لوگوں کو جمع کر کے نہایت لطف کے ساتھ اپنے جنگی کارناموں کے دلچسپ
واقعات سنایا کرتے تھے۔(ماخوذ از سیر الصحابہ جلد 2 صفحہ 268 مہیب بن سنان مکتبہ دارالاشاعت اردو بازار کراچی)
خطبات مسرور جلد 18
262
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
حضرت صہیب کی زبان میں عجمیت تھی یعنی عربوں والی فصاحت نہیں تھی۔زید بن اسلم اپنے والد سے
روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت عمرؓ کے ساتھ چلا یہاں تک کہ وہ حضرت صہیب کے ایک باغ میں داخل ہوئے جو
عالیہ مقام میں تھا۔حضرت صہیب نے جب حضرت عمرؓ کو دیکھا تو کہا يَنَّاش يناس۔حضرت عمرؓ کو لگا کہ الناس کہہ
رہے ہیں تو حضرت عمرؓ نے کہا اسے کیا ہوا ہے ؟ یہ لوگوں کو کیوں بلا رہا ہے ؟ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ
وہ اپنے غلام کو بلا رہے ہیں جس کا نام يُحنس ہے۔زبان میں گرہ کی وجہ سے وہ اسے ایسا کہہ رہے ہیں۔اس کے بعد
پھر وہاں باتیں ہوئیں تو حضرت عمر نے کہا کہ اے صہیب ! تین باتوں کے علاوہ میں تم میں کوئی عیب نہیں دیکھتا۔اگر
وہ تم میں نہ ہو تیں تو میں تم پر کسی کو فضیلت نہ دیتا۔میں دیکھتا ہوں کہ تم اپنے آپ کو عرب کی طرف منسوب کرتے
ہو جبکہ تمہاری زبان عجمی ہے۔اور تم اپنی کنیت ابو یحیی بتاتے ہو جو ایک نبی کا نام ہے۔اور تم اپنا مال فضول خرچ
کرتے ہو۔حضرت صہیب نے جواب میں کہا جہاں تک میرے مال فضول خرچ کرنے کا تعلق ہے تو میں اسے وہیں
خرچ کرتا ہوں جہاں خرچ کرنے کا حق ہوتا ہے۔فضول نہیں کرتا۔جہاں تک میری کنیت کا تعلق ہے تو وہ
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ابویحی رکھی تھی اور میں اس کو ہر گز ترک نہیں کروں گا۔اور جہاں تک میرے عرب
کی طرف منسوب ہونے کا تعلق ہے تو رومیوں نے مجھے کم سنی میں قیدی بنالیا تھا اس لیے میں نے ان کی زبان سیکھ
لی۔میں قبیلہ نمر بن قاسط سے تعلق رکھتا ہوں۔حضرت عمر حضرت صہیب سے بہت محبت کرتے تھے اور ان کے بارے میں اعلیٰ گمان رکھتے تھے یہاں
تک کہ جب حضرت عمر زخمی ہوئے تو آپ نے وصیت کی کہ میری نماز جنازہ صہیب پڑھائیں گے اور تین روز تک
مسلمانوں کی امامت کروائیں گے یہاں تک کہ اہل شوریٰ اُس پر متفق ہو جائیں جس نے خلیفہ بننا ہے۔حضرت صہیب کی وفات ماہ شوال 138 ہجری میں ہوئی، بعض کے مطابق 39 1 ہجری میں وفات ہوئی۔وفات
کے وقت حضرت صہیب کی عمر تہتر برس تھی، بعض روایات کے مطابق ستر برس تھی۔آپ مدینہ میں دفن ہوئے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 41 صُهَيْب بن سنان، دار الکتب العلميه بيروت 2016ء)
اگلے صحابی جن کا ذکر ہے وہ حضرت سعد بن ربیع نہیں۔حضرت سعد بن ربیع کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج
کے خاندان بنو حارث سے تھا۔آپ کے والد کا نام ربیع بن عمرو اور والدہ کا نام ھر نیلہ بنت عبہ تھا۔حضرت سعد کی دو
بیویاں تھیں ایک کا نام عمہ بنت حزام اور دوسری کا نام حبیبہ بنت زید تھا۔حضرت سعد بن ربیع کی دو بیٹیاں تھیں۔ایک بیٹی ام سعد تھیں ایک جگہ انہیں اتم سعید بھی لکھا گیا ہے ان کا اصل نام جمیلہ تھا۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 395 ، جلد 8 صفحه 303 ام عمارة، دار الكتب العلميه بيروت 2017ء)
(عمدة القاری جلد 20 صفحه 216 دار احياء التراث العربي بيروت 2003ء)
حضرت سعد بن ربیع زمانہ جاہلیت میں بھی لکھنا پڑھنا جانتے تھے جبکہ بہت کم لوگ یہ جانتے تھے۔حضرت سعد قبیلہ بنو حارث کے نقیب تھے۔ان کے ساتھ حضرت عبد اللہ بن رواحہ بھی اسی قبیلہ کے نقیب تھے۔حضرت سعد بیعت عقبہ اولیٰ اور عقبہ ثانیہ میں شامل تھے۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 432 دار الكتب العلميه بيروت 2016ء)
خطبات مسرور جلد 18
263
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
ہجرت مدینہ کے وقت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد اور حضرت عبد الرحمن بن عوف کے
در میان مواخات قائم فرمائی۔صحیح بخاری میں روایت ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ جب ہم مدینہ
میں آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور سعد بن ربیع کو آپس میں بھائی بھائی بنا دیا۔تو سعد بن ربیع نے کہا میں
انصار میں سے زیادہ مالدار ہوں۔سو میں تقسیم کر کے نصف سال آپ کو دے دیتا ہوں اور میری دو بیویوں میں سے جو آپ
پسند کریں میں آپ کے لیے اس سے دستبردار ہو جاؤں گا۔جب اس کی عدت گزر جائے تو اس سے آپ نکاح کر لیں۔یہ
سن کر حضرت عبد الرحمن نے حضرت سعد سے کہا کہ مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔تم صرف یہ بتاؤ یہاں کوئی بازار ہے
جس میں تجارت ہوتی ہو ؟ حضرت سعد نے بتایا کہ قینقاع کا بازار ہے۔حضرت عبد الرحمن یہ معلوم کر کے صبح سویرے
وہاں گئے اور پنیر اور گھی لے آئے۔پھر اسی طرح ہر صبح وہاں بازار میں جاتے رہے۔ابھی کچھ عرصہ نہ گزرا تھا کہ
حضرت عبد الرحمن آئے اور ان پر زعفران کا نشان تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا وجہ ہے؟
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب حاضر ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں پتا تھا کہ ان کی
شادی ہو گئی ہے۔زعفران کا نشان ڈالتے تھے تو مطلب تھا کہ شادی ہو گئی ہے۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے پوچھا کہ کیا تم نے شادی کر لی ہے ؟ عرض کیا جی ہاں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کس سے ؟ انہوں نے کہا
کہ انصار کی ایک عورت سے تو آپ نے فرمایا کتنا مہر دیا ہے۔تو انہوں نے عرض کیا کہ ایک گٹھلی کے برابر سونا یا کہا
سونے کی گٹھلی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ولیمہ کرو خواہ ایک بکری کا ہی سہی۔(صحیح بخاری کتاب البیوع باب ما جاء في قول الله عزّ وجلّ فاذا قضيت الصلوۃ۔۔۔حدیث نمبر 2048)
ان کی حیثیت کے مطابق ان کو ولیمہ کی دعوت کی طرف توجہ دلائی۔حضرت سعد بن ربیع غزوہ بدر و احد
میں شامل ہوئے اور غزوہ احد میں شہید ہوئے۔غزوہ احد کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے پاس
سعد بن ربیع کی خبر کون لائے گا؟ ایک شخص نے عرض کیا کہ میں۔چنانچہ وہ مقتولین میں جا کر تلاش کرنے لگے۔حضرت سعد نے اس شخص کو دیکھ کر کہا تمہارا کیا حال ہے۔اس نے کہا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا
ہے تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تمہاری خبر لے کے جاؤں تو حضرت سعد نے کہا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں میرا سلام عرض کرنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر دینا کہ مجھے نیزے کے بارہ زخم آئے
ہیں اور میرے سے لڑنے والے دوزخ میں پہنچ گئے ہیں یعنی جس نے بھی میرے سے لڑائی کی اس کو میں نے مار دیا
ہے اور میری قوم کو یہ کہنا کہ ان کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور کوئی عذر نہیں ہو گا اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
شہید ہو جائیں اور تم لوگوں میں سے کوئی ایک بھی زندہ رہا۔بیان کیا جاتا ہے کہ جو شخص ان کے پاس گیا تھا وہ
حضرت ابی بن کعب تھے۔حضرت سعد نے حضرت ابی بن کعب سے کہا اپنی قوم سے کہنا کہ تم سے سعد بن ربیع کہتا
ہے کہ اللہ سے ڈرو اور ایک اور روایت بھی ہے کہ اور جو عہد تم لوگوں نے عقبہ کی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے کیا تھا اس کو یاد کرو۔اللہ کی قسم! اللہ کے حضور تمہارے لیے کوئی عذر نہ ہو گا اگر کفار تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف پہنچ گئے اور تم میں سے کوئی ایک آنکھ حرکت کر رہی ہو یعنی کوئی شخص بھی زندہ باقی رہے تو اللہ کے نزدیک
خطبات مسرور جلد 18
264
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
یہ کوئی عذر نہیں ہو گا۔حضرت ابی بن کعب بیان کرتے ہیں کہ میں ابھی وہیں تھا یعنی حضرت سعد کے پاس ہی تھے تو
حضرت سعد بن ربیع کی وفات ہو گئی۔اس وقت وہ زخموں سے چور تھے۔میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں واپس حاضر ہوا اور آپ کو سب بتادیا کہ یہ گفتگو ہوئی تھی۔یہ ان کی حالت ہے اور اس طرح شہید ہو گئے۔اس
پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے۔وہ زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی اللہ اور اس
کے رسول کا خیر خواہ رہا۔حضرت سعد بن ربیع اور حضرت خارجہ بن زید کو ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 396 دارالکتب العلميه بيروت (2017ء) (الاستيعاب جلد 2 صفحہ 157،
دار الكتب العلميه بيروت 2010 ء) (اسد الغابه جلد 2 صفحه 432-433 ، دار الكتب العلميه بيروت 2016ء)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب حضرت سعد کی شہادت کا واقعہ بیان کرتے ہوئے اس طرح تحریر
فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی میدان میں اتر آئے ہوئے تھے اور شہداء کی نعشوں کی دیکھ بھال
شروع تھی۔جو نظارہ اس وقت ، یعنی جب جنگ ختم ہو گئی، مسلمانوں کے سامنے تھا وہ خون کے آنسو رلانے والا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زخمی بھی تھے لیکن آپ پھر بھی میدان میں آگئے۔شہداء کی نعشوں کی دیکھ بھال شروع
ہوئی، کس طرح تدفین کرنی ہے۔زخمیوں کو سنبھالنے کی طرف توجہ ہوئی تو بہر حال اس وقت جو نظارہ مسلمانوں کے
سامنے تھا وہ ایسا خوفناک تھا کہ کہتے ہیں کہ خون کے آنسو رلانے والا تھا۔ستر مسلمان خاک و خون میں لتھڑے
ہوئے میدان میں پڑے تھے اور عرب کی وحشیانہ رسم مثلہ کا مہیب نظارہ پیش کر رہے تھے۔یعنی نہ صرف یہ کہ
شہید ہوئے تھے بلکہ مثلہ کیا گیا تھا۔ان کے اعضاء کاٹے گئے تھے۔ان کی شکلوں کو بگاڑا گیا تھا۔آپ لکھتے ہیں کہ ان
مقتولین میں صرف چھ مہاجر تھے اور باقی سب انصار سے تعلق رکھتے تھے۔قریش کے مقتولوں کی تعداد تئیس تھی۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا اور رضاعی بھائی حمزہ بن عبد المطلب کی نعش کے پاس پہنچے تو بے خود سے
ہو کر رہ گئے کیونکہ ظالم ہند جو زوجہ ابوسفیان تھی، نے ان کی نعش کو بری طرح بگاڑا ہوا تھا۔تھوڑی دیر تک تو آپ
خاموشی سے کھڑے رہے اور آپ کے چہرے سے غم و غصہ کے آثار نمایاں تھے۔ایک لمحہ کے لیے آپ کی طبیعت
اس طرف بھی مائل ہوئی کہ مکہ کے ان وحشی درندوں کے ساتھ جب تک انہی کا سا سلوک نہ کیا جائے گا وہ غالباً
ہوش میں نہیں آئیں گے۔ان کو سبق نہیں ملے گا مگر آپ اس خیال سے رک گئے اور صبر کیا بلکہ اس کے بعد آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے مثلہ کی جو رسم تھی، شکلوں کو بگاڑنے والی رسم، اعضاء کاٹنے والی رسم اس کو اسلام میں ہمیشہ
کے لیے ممنوع قرار دے دیا اور فرمایا دشمن خواہ کچھ کرے تم اس قسم کے وحشیانہ طریق سے بہر حال باز رہو اور نیکی
اور احسان کا طریق اختیار کرو۔آپ کی پھوپھی صفیہ بنت عبد المطلب اپنے بھائی حمزہ سے بہت محبت رکھتی تھیں۔وہ
بھی مسلمانوں کی ہزیمت کی خبر سن کر مدینہ سے نکل کے آئیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے
صاحبزادے زبیر بن العوام سے فرمایا کہ اپنی والدہ کو ماموں کی نعش نہ دکھانا مگر بہن کی محبت کب چین لینے دیتی
تھی۔بیٹے نے تو کہا کہ حضرت حمزہ کی نعش نہ دیکھیں کیونکہ مثلہ کیا ہوا ہے۔چہرہ بگاڑا ہوا ہے۔انھوں نے اصرار کے
ساتھ کہا کہ مجھے حمزہ کی نعش دکھا دو۔میں وعدہ کرتی ہوں کہ صبر کروں گی اور کوئی جزع فزع کا کلمہ منہ سے نہیں
نکالوں گی۔چنانچہ وہ گئیں اور بھائی کی نعش دیکھ کر انا للہ وانا الیہ رجِعُونَ پڑھتی ہوئی خاموش ہو گئیں۔
خطبات مسرور جلد 18
265
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
پھر لکھتے ہیں کہ قریش نے دوسرے صحابہ کی نعشوں کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا تھا۔چنانچہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی عبد اللہ بن جحش کی نعش کو بھی بری طرح بگاڑا گیا تھا۔جوں جوں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک نعش سے ہٹ کر دوسری نعش کی طرف جاتے تھے آپ کے چہرے پر غم والم کے
آثار زیادہ ہوتے جاتے تھے۔غالباً اسی موقعے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی جاکر دیکھے کہ سعد بن الربیع
رئیس انصار کا کیا حال ہے۔آیا وہ زندہ ہیں یا شہید ہو گئے ہیں ؟ کیونکہ میں نے لڑائی کے وقت دیکھا تھا کہ وہ دشمن کے
نیزوں میں بری طرح گھرے ہوئے تھے۔آپ کے فرمانے پر ایک انصاری صحابی ابی بن کعب گئے اور میدان میں
اِدھر اُدھر سعد کو تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چلا۔آخر انہوں نے اونچی اونچی آواز میں دینی شروع کیں اور سعد کا نام لے
لے کر پکارا مگر پھر بھی کوئی سراغ نہ ملا۔مایوس ہو کر وہ واپس جانے کو تھے کہ انہیں خیال آیا کہ میں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کا نام لے کر تو پکاروں شاید اس طرح پتہ چل جاوے۔پہلے تو خالی نام لے کر پکارا پھر کہا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لے کے اس طرح پکاروں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں تلاش کرنے
کے لیے مجھے بھیجا ہے۔چنانچہ انہوں نے بلند آواز سے پکار کر کہا کہ سعد بن ربیع کہاں ہیں ؟ مجھے رسول اللہ نے ان کی
طرف بھیجا ہے۔اس آواز نے سعد کے نیم مردہ جسم میں ایک بجلی کی لہر دوڑا دی۔لاشوں کے بیچ میں نیم مردہ پڑے
ہوئے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سنا تو ایک دم جسم میں جنبش پیدا ہوئی اور انہوں نے چونک کر مگر
نہایت دھیمی آواز میں جواب دیا۔کون ہے ؟ میں یہاں ہوں۔ابی بن کعب نے غور سے دیکھا تو تھوڑے فاصلہ پر مقتولین کے ایک ڈھیر میں سعد کو پایا جو اس وقت نزع
کی حالت میں جان توڑ رہے تھے۔ابی بن کعب نے ان سے کہا کہ مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لیے بھیجا
ہے کہ تمہاری حالت سے آپ کو اطلاع دوں۔سعد نے جواب دیا کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میر اسلام
عرض کرنا اور کہنا کہ خدا کے رسولوں کو اُن کے متبعین کی قربانی اور اخلاص کی وجہ سے جو ثواب ملا کرتا ہے خدا آپ
کو وہ ثواب سارے نبیوں سے بڑھ چڑھ کر عطا فرمائے اور آپ کی آنکھوں کو ٹھنڈا کرے اور میرے بھائی مسلمانوں
کو بھی میر اسلام پہنچانا اور میری قوم سے کہنا کہ اگر تم میں زندگی کا دم ہوتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
کوئی تکلیف پہنچ گئی تو خدا کے سامنے تمہارا کوئی عذر نہیں ہو گا۔یہ کہہ کر سعد نے جان دے دی۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين صفحہ 500-501)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اس واقعہ کا ذکر اپنے الفاظ میں اس طرح بیان فرمایا ہے
کہ " جنگ احد کا ایک واقعہ ہے۔جنگ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابی ابن کعب کو فرمایا کہ جاؤ اور
زخمیوں کو دیکھو۔وہ دیکھتے ہوئے حضرت سعد بن ربیع کے پاس پہنچے جو سخت زخمی تھے اور آخری سانس لے رہے تھے۔انہوں نے ان سے کہا کہ اپنے متعلقین اور اعزاء" عزیزوں " کو اگر کوئی پیغام دینا ہو تو مجھے دے دیں۔حضرت سعد نے
مسکراتے ہوئے کہا کہ میں منتظر ہی تھا کہ کوئی مسلمان ادھر آئے تو پیغام دوں۔تم میرے ہاتھ میں ہاتھ دے کر وعدہ
کرو کہ میرا پیغام ضرور پہنچا دو گے اور اس کے بعد انہوں نے جو پیغام دیا وہ یہ تھا کہ میرے بھائی مسلمانوں کو میرا
خطبات مسرور جلد 18
266
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
سلام پہنچا دیا اور میری قوم اور میرے رشتہ داروں سے کہنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس خدا تعالیٰ
کی ایک بہترین امانت ہیں اور ہم اپنی جانوں سے اس امانت کی حفاظت کرتے رہے ہیں۔اب ہم جاتے ہیں۔" ہم تو جا
رہے ہیں۔اس دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں۔" اور اس امانت کی حفاظت تمہارے سپر د کرتے ہیں۔ایسا نہ ہو کہ تم
اس کی حفاظت میں کمزوری دکھاؤ۔" حضرت مصلح موعودؓ اس واقعہ کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ " دیکھو ایسے
وقت جب انسان سمجھتا ہو کہ میں مر رہا ہوں کیا کیا خیالات اس کے دل میں آتے ہیں۔وہ سوچتا ہے میری بیوی کا کیا حال ہو
گا۔میرے بچوں کو کون پوچھے گا۔مگر اس صحابی نے کوئی ایسا پیغام نہ دیا۔صرف یہی کہا کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی حفاظت کرتے ہوئے اس دنیا سے جاتے ہیں تم بھی اسی راستہ سے ہمارے پیچھے آ جاؤ۔سب سے بڑا کام یہی ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرنی ہے۔لکھتے ہیں کہ " ان لوگوں کے اندر یہی ایمان کی طاقت تھی جس
سے انہوں نے دنیا کو تہ و بالا کر دیا اور قیصر و کسریٰ کی سلطنتوں کے تختے الٹ دیے۔قیصر روم حیران تھا کہ یہ کون
لوگ ہیں۔کسری نے اپنے سپہ سالار کو لکھا کہ اگر تم ان عربوں کو بھی شکست نہیں دے سکتے تو پھر واپس آجاؤ اور گھر
میں چوڑیاں پہن کر بیٹھو۔" اس نے اپنے جرنیل کو یہ کہا کہ " یہ گو ہیں کھانے والے لوگ ہیں ان کو بھی تم نہیں روک
سکتے۔" بالکل معمولی لوگ ہیں، کھانا بھی ان کو نہیں ملتا۔گوہ کھاتے ہیں یہ لوگ۔" اس نے جواب دیا کہ یہ تو آدمی
معلوم ہی نہیں ہوتے۔یہ تو کوئی بلا ہیں۔یہ تلواروں اور نیزوں کے اوپر سے کو دتے ہوئے آتے ہیں۔"
( تفسیر کبیر جلد 7 صفحہ 338)
ان میں ایسا جوش و جذبہ ہے۔ان کو ہم کس طرح شکست دے سکتے ہیں۔ایک مرتبہ حضرت سعد بن ربیع کی صاحبزادی ام سعد حضرت ابو بکر کے پاس آئیں تو انہوں نے اس
کے لیے اپنا کپڑا بچھادیا۔حضرت عمرؓ آئے تو انہوں نے پوچھا یہ کون ہے ؟ حضرت ابو بکر نے فرمایا یہ اس شخص کی بیٹی
ہے جو مجھ سے اور تم سے بہتر تھا۔حضرت عمر نے کہا اے خلیفہ کر سول صلی اللہ علیہ وسلم وہ کون ہے ؟ حضرت ابو بکر
نے فرمایا کہ وہ شخص جس کی وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوئی اور اس نے جنت میں اپنا ٹھکانا
بنالیا جبکہ میں اور تم باقی رہ گئے۔(الاصابه جلد2 صفحه 315 سعد بن الربيع، دارالفکر بيروت 2001ء)
حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سعد بن ربیع کی بیوی اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ دونوں سعد بن ربیع کی
بیٹیاں ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لڑتے ہوئے احد کے دن شہید ہو گئے تھے۔اور ان کے چچانے ان
دونوں کا مال لے لیا ہے یعنی حضرت سعد کی جائیداد جو تھی ان کے چچانے لے لی ہے۔انہیں کچھ نہیں ملا اور ان کے
لیے مال نہیں چھوڑا اور ان دونوں کا نکاح بھی نہیں ہو سکتا جب تک ان کے پاس مال نہ ہو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس کے بارے میں فیصلہ فرمائے گا۔اس پر میراث کے احکام پر مشتمل آیت نازل ہوئی۔پھر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کے چا کو بلوایا اور فرمایا کہ سعد کی بیٹیوں کو سعد کے مال کا تیسر ا حصہ دو اور
، مسرور جلد 18 خطبات
267
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
ان دونوں کی والدہ کو آٹھواں حصہ دو اور جو بچ جائے وہ تمہارا ہے۔(سنن الترمذی، کتاب الفرائض ، باب ما جاء فى ميراث البنات، حدیث نمبر 2092)
اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے اس بارے میں کچھ تفصیل حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم
النبیین میں اس طرح لکھی ہے کہ حضرت سعد ایک متمول آدمی تھے۔اچھے کھاتے پیتے تھے۔اپنے قبیلہ میں ممتاز
حیثیت رکھتے تھے۔ان کی کوئی نرینہ اولاد نہ تھی۔صرف دولڑ کیاں تھیں اور بیوی تھی۔چونکہ ابھی تک آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پر ورثہ کے متعلق کوئی جدید احکام نازل نہیں ہوئے تھے اور صحابہ میں قدیم دستور عرب کے
مطابق، عرب کا جو دستور تھا اس کے مطابق ورثہ تقسیم ہوتا تھا۔متوفی یعنی فوت ہونے والے کی نرینہ اولاد نہ ہونے
کی صورت میں اس کے جدی اقرباء جو تھے جائیداد پر قابض ہو جاتے تھے اور بیوہ اور لڑکیاں یوں ہی خالی ہاتھ رہ جاتی
تھیں۔اس لیے سعد بن ربیع کی شہادت پر ان کے بھائی نے سارے ترکے پر قبضہ کر لیا اور ان کی بیوہ اور لڑکیاں بالکل
بے سہارا رہ گئیں۔اس تکلیف سے پریشان ہو کر سعد کی بیوہ اپنی دونوں لڑکیوں کو ساتھ لے کر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور ساری سرگزشت سنا کر اپنی پریشانی کا ذکر کیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی فطرت صحیحہ کو اس درد کے قصہ نے ایک ٹھیس لگائی مگر چونکہ ابھی تک اس معاملہ میں خدا کی طرف سے آپ
پر کوئی احکام نازل نہیں ہوئے تھے آپ نے فرمایا تم انتظار کرو۔پھر جو احکام خدا کی طرف سے نازل ہوں گے ان کے
مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارہ میں توجہ فرمائی اور ا بھی زیادہ وقت نہیں گزرا تھا
کہ آپ پر ورثہ کے معاملہ میں بعض وہ آیات نازل ہوئیں جو قرآن شریف کی سورۃ النساء میں بیان ہوئی ہیں۔اس پر
آپ نے سعد کے بھائی کو بلایا اور اس سے فرمایا کہ سعد کے ترکہ میں سے دو ثلث ان کی لڑکیوں اور ایک ضمن اپنی
بھا وجہ کے سپر د کر دو اور جو باقی بچے وہ خود لے لو۔اس وقت سے تقسیم ورثہ کے متعلق جدید احکام کی ابتدا قائم ہو
گئی جس کی رو سے بیوی اپنے صاحب اولاد خاوند کے ترکہ میں آٹھویں حصہ کی اور بے اولاد خاوند کے ترکہ میں
چہارم حصہ کی اور لڑکیاں اپنے باپ کے ترکہ میں اپنے بھائی کے حصہ کی نسبت نصف حصہ کی اور اگر بھائی نہ ہو تو
سارے ترکہ میں سے حالات کے اختلاف کے ساتھ دو ثلث یا نصف کی ( تین چوتھائی یا نصف کی دو تہائی یا نصف
کی ) اور ماں اپنے صاحب اولاد لڑکے کے ترکہ میں چھٹے حصہ کی اور بے اولاد لڑکے کے ترکہ میں تیسرے حصہ کی
حق دار قرار دی گئی اور اسی طرح دوسرے ورثاء کے حصے مقرر ہو گئے۔اور عورت کا وہ فطری حق جو اس سے چھینا
جا چکا تھا اسے واپس مل گیا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے آگے ایک نوٹ لکھا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ اس موقع پر یہ نوٹ بھی
غیر ضروری نہیں ہو گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی امتیازی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے
کہ آپ نے طبقہ نسواں کے تمام جائز اور واجبی حقوق کی پوری پوری حفاظت فرمائی ہے بلکہ حق یہ ہے کہ دنیا کی تاریخ
میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے یا آپ کے بعد کوئی ایسا شخص نہیں گزرا جس نے عورت کے حقوق کی ایسی
حفاظت کی ہو جیسی آپ نے کی ہے۔چنانچہ ورثہ میں، بیاہ شادی میں، خاوند بیوی کے تعلقات میں، طلاق و خلع میں،
خطبات مسرور جلد 18
268
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء۔اپنی ذاتی جائیداد پیدا کرنے کے حق میں، اپنی ذاتی جائیداد کے استعمال کرنے کے حق میں، تعلیم کے حقوق میں،
بچوں کی ولایت و تربیت کے حقوق میں، قومی اور ملکی معاملات میں حصہ لینے کے حق میں، شخصی آزادی کے معاملہ
میں، دینی حقوق اور ذمہ داریوں میں الغرض دین و دنیا کے ہر اس میدان میں جس میں عورت قدم رکھ سکتی ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے تمام واجبی حقوق کو تسلیم کیا ہے اور اس کے حقوق کی حفاظت کو اپنی امت
کے لیے ایک مقدس امانت اور فرض کے طور پر قرار دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ عرب کی عورت آپ کی بعثت کو اپنے
لیے ایک نجات کا پیغام سمجھتی تھی۔پھر آپ لکھتے ہیں کہ مجھے اپنے رستہ سے ہٹنا پڑتا ہے یعنی مضمون جو بیان ہو رہا ہے اس سے پرے ہٹ رہا
ہوں۔اگر میں اس کی مزید تفصیلات بیان کرتا تو ہٹنا پڑتا ورنہ میں بتاتا کیونکہ یہ عورتوں کے حقوق کا مضمون نہیں
بیان ہو رہا اس لیے بیان نہیں کر سکتا) کہ عورت کے معاملہ میں آپ کی تعلیم حقیقتا اس اعلیٰ مقام پر قائم ہے جس تک
دنیا کا کوئی مذہب اور کوئی تمدن نہیں پہنچا اور یقینا آپ کا یہ پیارا قول ایک گہری صداقت پر مبنی ہے کہ
حُبّبَ إِلَيَّ مِنْ دُنْيَاكُمُ النِّسَاءُ وَالطَّيْبُ وَجُعِلَتْ قُرَّةُ عَيْنِيْ فِي الصَّلُوةِ
یعنی دنیا کی چیزوں میں سے میری فطرت کو جن چیزوں کی محبت کا خمیر دیا گیا ہے وہ عورت اور خوشبو ہیں
مگر میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز یعنی عبادت الہی میں رکھی گئی ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين "صفحہ 507 تا509)
آج کی دنیا عورت کے حقوق کی بات کرتی ہے اور چند سطحی باتوں کو اٹھا کر جن کا آزادی سے کوئی تعلق
نہیں ہے بلکہ اسلام نے جو پابندیاں لگائی ہیں وہ بھی عورت کی عزت قائم کرنے اور گھروں کے سکون اور اگلی نسل کی
تربیت کے لیے رکھی ہیں ان پر اسلام پر اعتراض کرنے والے اعتراض کرتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عورت کی
آزادی اور حقوق دلوانے کی حقیقی تعلیم اسلام کی ہی ہے۔اللہ کرے کہ دنیا اس حقیقت کو سمجھ کر غلاظتوں اور
فسادوں سے بیچ سکے اور ہماری عورتیں بھی اس حقیقت کو سمجھیں۔بعض دفعہ دنیا کے پیچھے چل پڑتی ہیں کہ دنیا کی
آزادی یہ ہے۔وہ اس حقیقت کو سمجھیں اور جو مقام اسلام نے عورت کو دیا ہے اس کو سمجھیں کیونکہ وہ نہ کسی مذہب
نے دیا ہے اور نہ ہی نام نہاد روشن خیال حقوق نسواں کے اداروں نے دیا ہے یا تحریک نے دیا ہے۔اللہ تعالیٰ مر دوں
کو بھی عورتوں کے حقوق ادا کرنے کی اسلامی تعلیم کے مطابق توفیق عطا فرمائے تاکہ یہ معاشرہ پر امن معاشرہ ہو۔اس کے بعد میں مختصر آموجودہ حالات کے لیے بھی دعا کے لیے کہنا چاہتا ہوں۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
جہاں کو رونا کی وبا سے اور آفات سے دنیا کو پاک کرے وہاں انسانوں کو یہ عقل اور سمجھ بھی دے کہ ان کی بقا اور
بچت ایک خدا کی طرف جھکنے اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے میں ہے۔اپنی قربانی دیتے ہوئے دنیا سے فتنہ وفساد
ختم کرنے میں ہے۔حکومتوں کو اللہ تعالیٰ عقل دے کہ انصاف پر مبنی نظام چلائیں۔امریکہ میں بھی آج کل جو
بے چینی اور بدامنی پھیلی ہوئی ہے اس سے ہر احمدی کو خصوصاً اس کے بد اثرات سے محفوظ رکھے۔وہاں عوام کو بھی
صحیح رنگ میں اپنے مطالبے پیش کرنے اور حقوق لینے کی توفیق عطا فرمائے۔اگر افریقن امریکن توڑ پھوڑ کے ذریعہ
خطبات مسرور جلد 18۔269
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جون 2020ء
سے اپنے گھروں کو جلائیں گے تو اس کا نقصان ان کو ہی ہو گا کیونکہ اس پر تو کئی افریقن لیڈروں نے بھی کہا ہے کہ
روں کو تو نہ جلاؤ۔اپنے گھروں کی توڑ پھوڑ تو نہ کرو۔ہاں اپنے حق لو اور جائز طریقے سے لو۔جہاں تک حکومت
اجازت دیتی ہے پروٹسٹ (protest) بھی ہوں لیکن اپنی جائیدادوں کو تباہ کرنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔الٹا نقصان
ہو گا۔اس لیے اس بارے میں بھی پروٹسٹ کرنے والوں کو سوچنا چاہیے۔بہر حال یہ جو سارے فسادات ہو رہے ہیں
اس کے تناظر میں حکومتی نظام کو بھی یہ سمجھ لینا چاہیے کہ طاقت استعمال کر کے ہی مسائل حل نہیں ہوتے اور نہ ہی
طاقت تمام مسائل کا حل ہے بلکہ انصاف سے تمام شہریوں کے حقوق ادا کرتے ہوئے حکومتیں چلا کرتی ہیں اور ملک
میں امن اور استحکام قائم ہو سکتا ہے، اس کے بغیر نہیں۔جتنی مرضی کوئی طاقتور حکومت ہو اگر عوام میں
بے چینی ہے تو کوئی حکومت اس کے سامنے تک نہیں سکتی۔بہر حال اللہ کرے کہ دنیا میں جہاں جہاں بھی فساد
ہیں ہر جگہ فساد دور ہوں اور حکومتیں عوام کے حق ادا کرنے والی ہوں اور عوام اپنے حقوق کے لیے جائز حد تک
حکومتوں پر دباؤ ڈالنے والے ہوں۔اسی طرح پاکستانی حکومت کو بھی سوچنا چاہیے کہ صرف ملاں کے خوف سے آج کل احمد یوں پر جو ظلم اور
سختیاں بڑھ رہی ہیں وہ نہ کریں بلکہ انصاف سے حکومت چلائیں۔اپنی تاریخ سے سبق لے لیں۔احمدیت کے معاملے
کولے کر یا اس ایشو (issue) کولے کر اور ظلم کر کے نہ پہلی حکومتوں کی حکومت قائم رہ سکی ہے نہ آئندہ کسی کی رہ
سکے گی۔اس لیے اس خیال کو چھوڑ دیں کہ اس ایشو سے حکومتوں کو لمبا کر سکتے ہیں۔ہاں ان ظلموں کے نتیجے میں دنیا
میں احمدیت کی ترقی پہلے سے بڑھ کر ہوئی ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ ہوتی رہے گی۔یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور
اس کو کوئی نہیں روک سکتا۔بہر حال ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ ظلم اور فساد اور بدامنی کو دور فرمائے اور جو
وبا آج کل پھیلی ہوئی ہے، بیماری پھیلی ہوئی ہے اس میں سے انسان سبق حاصل کر کے اپنی حالتوں میں تبدیلیاں
پیدا کرے اور ہم احمدیوں کو پہلے سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کی عبادت کا حق اور اس کے بندوں کا حق ادا کرنے کی توفیق
ملے تا کہ ہم زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے والے بن سکیں اور ترقیات کو جلد سے جلد اپنے سامنے
ہو تا ہوا دیکھ سکیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 جون 2020 ء جلد 27 شمارہ 51 صفحہ 05تا09)