بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 18
284
25
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 19 جون 2020ء بمطابق 19 / احسان 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے ، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
گذشتہ خطبے میں حضرت عبد الرحمن بن عوف کا ذکر ہو رہا تھا اور اس کا کچھ حصہ رہ گیا تھا جو آج میں بیان
کروں گا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کے اُمیہ بن خلف کے ساتھ پرانے دوستانہ تعلقات تھے۔اس کی بابت
ایک تفصیلی واقعہ صحیح بخاری میں بیان ہوا ہے جس میں حضرت عبد الرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ میں نے
امیہ بن خلف کو خط لکھا کہ وہ مکے میں میرے مال اور جائیداد کی حفاظت کرے اور میں اس کے مال و اسباب کی مدینہ
میں حفاظت کروں گا۔جب میں نے اپنا نام عبد الرحمن لکھا تو امیہ نے کہا کہ میں عبد الرحمن کو نہیں جانتا۔تم مجھے
اپنا وہ نام بتاؤ، وہ نام لکھو جو جاہلیت میں تھا۔کہتے ہیں کہ اس پر میں نے اپنا نام عبد عمر و لکھا۔جب وہ بدر کی جنگ میں
تھا تو میں ایک پہاڑی کی طرف نکل گیا جبکہ لوگ سوچکے تھے تا میں اس کی حفاظت کروں تو بلال نے اسے کہیں دیکھ
لیا چنانچہ حضرت بلال گئے اور انصار کی ایک مجلس میں کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے کہ یہ امیہ بن خلف ہے۔اگر یہ بیچ
نکلا تو میری خیر نہیں۔اس پر حضرت بلال کے کچھ لوگ ہمارے یعنی حضرت عبد الرحمن بن عوف اور امیہ بن خلف
کے تعاقب میں نکلے کیونکہ یہ اس کو بچانے کے لیے نکلے تھے ، پناہ میں لینے کے لیے نکلے تھے۔کہتے ہیں کہ میں ڈرا کہ
وہ ہمیں پالیں گے۔ہمیں پکڑ لیں گے اس لیے میں نے اس کے بیٹے کو اس کی خاطر پیچھے چھوڑ دیا کہ وہ اس کے ساتھ
لڑائی میں مشغول ہو جائیں یعنی بیٹے کے ساتھ وہ مسلمان لوگ جو پیچھے آرہے تھے لڑائی میں مشغول ہو جائیں اور ہم
ذرا آگے نکل جائیں۔میں ان کو محفوظ جگہ پر لے جاؤں۔چنانچہ انہوں نے اس کو مار ڈالا۔اس کے بیٹے کو ان لوگوں
نے مار ڈالا۔پھر کہتے ہیں کہ انہوں نے میر اداؤ کار گر نہ ہونے دیا اور ہمارا پیچھا کیا۔امیہ چونکہ بھاری بھر کم آدمی تھا
اس لیے جلدی ادھر ادھر نہ ہو سکا۔آخر جب انہوں نے ہمیں پالیا تو میں نے اسے کہا بیٹھ جاؤ تو وہ بیٹھ گیا۔میں نے
اپنے آپ کو اس پر ڈال دیا کہ اسے بچاؤں تو انہوں نے میرے نیچے سے اس کے بدن میں تلوار میں گھونپیں یہاں تک
کہ اسے مارڈالا۔ان میں سے ایک کی تلوار سے میرے پاؤں پر بھی زخم آ گیا۔(صحيح البخارى كتاب الوكالة باب اذا وكل المسلم حربيا فى دار الحرب حديث 2301)
تاریخ طبری میں اس کی مزید تفصیل یوں بیان ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ
کتے میں امیہ بن خلف میرا دوست تھا۔اس وقت میرا نام عبد عمر و تھا۔مکہ ہی میں جب میں اسلام لایا تو میرا نام
خطبات مسرور جلد 18
285
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
عبد الرحمن رکھا گیا۔اس کے بعد وہیں جب کبھی وہ مجھ سے ملتا تو کہتا اے عبد عمرو ! کیا تم اپنے باپ کے رکھے ہوئے
نام سے اعراض کرتے ہو ؟ میں کہتا ہاں۔اس پر وہ کہتا مگر میں رحمن کو نہیں جانتا۔مناسب یہ ہے کہ کوئی اور نام
تجویز کرو اس سے میں تمہیں مخاطب کروں گا کیونکہ اپنے سابق نام پر تم مجھے جواب نہیں دیتے اور جس بات سے
میں ناواقف ہوں اس کے نام کے ساتھ میں تمہیں نہیں پکاروں گا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ جب
وہ مجھے اے عبد عمرو! کہہ کر پکار تا تو میں اسے جو اب نہیں دیتا تھا۔میں نے کہا کہ اے ابو علی ! اس کے متعلق تم جو
چاہو مقرر کر دو۔یہ جو ہے یہ پرانا نام ہے تو میں اس کا جواب نہیں دوں گا۔اس نے کہا اچھا تمہارا نام عَبدِ الہ بہتر ہو
گا۔میں نے کہا اچھا۔چنانچہ اس کے بعد جب میں اور وہ ملتے تو وہ مجھے عَبْدِ اللہ کے نام سے پکار تا۔میں اسے جو اب
دیتا اور اس سے باتیں کرتا یہاں تک کہ بدر کا دن آگیا۔میں امیہ کے پاس سے گزرا۔وہ اپنے بیٹے علی بن امیہ کا ہاتھ
تھامے کھڑا تھا۔میرے پاس کئی زرہیں تھیں جنہیں میں نے حاصل کیا تھا۔میں ان کو لیے جارہا تھا۔اس نے مجھے
دیکھ کر آواز دی کہ اے عبد عمر و! میں نے کوئی جواب نہیں دیا۔تب اس نے کہا اے عبدِ الہ ! میں نے کہا ہاں کیا
کہتے ہو۔اس نے کہا کیا میں تمہارے لیے ان زرہوں سے جن کو تم لیے جارہے ہو زیادہ بہتر نہیں ہوں ؟ میں نے کہا
اگر ایسا ہی ہے تو آجاؤ۔میں نے زِرہیں وہاں پھینک دیں یعنی اسے پناہ دینے کے لیے اور اس کا اور اس کے بیٹے علی کا
ہاتھ پکڑ لیا تو وہ کہنے لگا آج کے جیسا دن میرے دیکھنے میں نہیں آیا۔جیسا کہ آج دن گزرا ہے میں نے کبھی نہیں
دیکھا۔بہر حال وہ کہتے ہیں کہ میں ان دونوں کو ساتھ لے کر چل دیا۔میں باپ بیٹے کے بیچ میں ان کا ہاتھ پکڑے
ہوئے چلا جارہا تھا۔امیہ نے مجھ سے پوچھا کہ اے عبدِ اللہ! تم میں وہ کون ہے جس کے سینے پر شتر مرغ کا پر بطور
نشان آویزاں تھا۔میں نے کہا وہ حمزہ بن عبد المطلب ہے۔اس نے کہا ہماری یہ حالت اسی کی بدولت ہے۔یہ جو ہمارا
براحال ہوا ہے اس کی بدولت ہے۔بہر حال کہتے ہیں میں ان کو لیے چلا جار ہا تھا کہ بلال نے اسے میرے ہمراہ دیکھ
لیا۔یہ امیہ سلگتے میں حضرت بلال کو اذیتیں دیتا تھا تا کہ وہ اسلام ترک کر دیں۔وہ ان کو مکے کی صاف چٹان پر جب وہ
دھوپ سے خوب تپ جاتی لے جاتا اور اس پر ان کو پیٹھ کے بل لٹا دیتا۔پھر ایک بڑے پتھر کے متعلق حکم دیتا جس
پر وہ پتھر ان کے سینے پر رکھ دیا جاتا اور پھر کہتا کہ جب تک تو محمد کے دین کو ترک نہیں کرے گا تجھے سزا ملتی رہے گی
مگر باوجود اس عذاب کے بلال یہی کہتے احد، أحد۔یعنی وہ ایک ہے ، وہ ایک ہے۔اس لیے اب جب اس کی نظر
اس پر پڑی یعنی حضرت بلال کی امیہ پر جب نظر پڑی تو کہنے لگے کہ امیہ بن خلف کفر کا سرغنہ ہے۔میں نجات نہ
پاؤں اگر یہ بچ جائے۔حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا اے بلال! یہ دونوں میرے قیدی ہیں۔بلال نے پھر کہا
میں نجات نہ پاؤں اگر یہ بچ جائے۔حضرت عبد الرحمن نے حضرت بلال سے کہا اے ابن سوداء ! تم سنتے ہو۔بلال
نے پھر کہا میں نجات نہ پاؤں اگر یہ بچ جائے۔پھر حضرت بلال نے نہایت زور سے چلا کر کہا اے اللہ کے انصار ! یہ
کفار کا سرغنہ امیہ بن خلف ہے۔میں ہلاک ہو جاؤں اگر یہ بچ جائے۔ان کی اس آواز پر لوگوں نے ہمیں ہر طرف
سے گھیر لیا اور قید ساکر لیا۔میں اسے بچانے لگا۔ایک شخص نے اس کے بیٹے پر تلوار ماری اور وہ گر پڑا۔اس وقت امید
نے اس زور سے چیخ ماری کہ میں نے اس جیسی کبھی نہیں سنی۔میں نے کہا بھاگ جاؤ مگر بھاگ نہیں سکتے۔اللہ کی قسم !
خطبات مسرور جلد 18
286
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
میں تیرے کسی کام نہیں آسکتا۔اتنے میں حملہ آوروں نے ان دونوں پر اپنی تلواروں سے حملہ کیا یہاں تک کہ ان
دونوں کا کام تمام کر دیا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کہا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ بلال پر رحم کرے۔میری زرہیں
بھی گئیں اور قیدی کو انہوں نے زبر دستی مجھ سے چھین لیا۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 35 باب ذكر وقعة بدر الكبرى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1987ء)
حضرت عبد الرحمن بن عوف جنگ اُحد میں بھی شامل ہوئے۔غزوہ احد کے دن جب لوگوں کے پاؤں
اکھڑ گئے تو حضرت عبد الرحمن بن عوف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 95 عبد الرحمن بن عوف دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
غزوہ احد کے دن حضرت عبد الرحمن بن عوف کو اکیس زخم آئے اور پاؤں میں ایساز خم آیا کہ آپ لنگڑا
کر چلتے تھے اور سامنے کے دو دانت بھی شہید ہوئے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جزء 3 صفحه 476 عبد الرحمن بن عوف دار الكتب العلمية بيروت)
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ شعبان چھ ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
عبد الرحمن بن عوف کی قیادت میں سات سو آدمیوں کو دُومة الجندل کی طرف بھیجا۔اپنے دست مبارک سے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاہ رنگ کا عمامہ ان کے سر پر باندھا جس کا شملہ ان کے کندھوں کے درمیان رکھا۔پھر
آپ نے فرمایا ابو محمد ! مجھے دُومة الجندل کی طرف سے تشویش ناک خبریں آرہی ہیں۔وہاں مدینے پر حملہ کرنے
کے لیے لشکر جمع ہو رہا ہے۔تم اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے ادھر روانہ ہو جاؤ۔سات سو مجاہد تمہارے ساتھ جائیں
گے۔دومة الجندل پہنچ کر وہاں کے سردار اور اس کے قبیلہ کلب کو پہلے اسلام کی دعوت دینا لیکن اگر لڑائی کی
نوبت آئے تو دیکھنا کسی کو دھوکا نہ دینا۔خیانت اور بد عہدی نہ کرنا۔بچوں اور عورتوں کو قتل نہ کرنا اور خدا کے
باغیوں سے دنیا کو پاک کر دینا۔ان احتیاطوں کے ساتھ پھر جنگ کی اجازت ہے۔چنانچہ حضرت عبد الرحمن بن عوف
نے دومہ پہنچ کر ان کو تین دن تک اسلام کی دعوت دی۔وہ تین دن تک انکار کرتے رہے۔پھر أَصْبَغُ بِنْ عَمْرُو كَلْبِى
جو عیسائی تھا اور ان کا سر دار تھا اس نے اسلام قبول کیا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو سارا حال لکھا۔آپ نے فرمایا کہ اس سردار کی بیٹی تُماضِرُ سے شادی کر لو۔حضرت عبد الرحمن بن
عوف نے اس سے شادی کی اور اس کے ہمراہ مدینہ واپس آئے۔تُمَاضِرُ بعد میں اُمِّ أَبُو سَلَمہ کہلائیں۔روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد دوم صفحہ 106) (الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 96 عبد
الرحمن بن عوف دار الكتب العلمية بيروت) (عشره مبشره از بشیر ساجد صفحہ 875 البدر پبلیکیشنز لاہور )
عمر بن عبد العزیز بیان کرتے ہیں کہ چودہ ہجری میں جنگ جسر کے موقع پر حضرت عمرؓ کو جب
حضرت ابو عبید بن مسعودؓ کی شہادت کی اطلاع ملی۔یہ جو جنگ جسر ہے پہلے بھی یہ بیان ہو چکا ہے۔فارسیوں
کے ایک ہاتھی نے ان کو کچل دیا تھا۔بہر حال جب اطلاع ملی اور معلوم ہوا کہ اہل فارس نے آلِ کسری میں سے ایک
شخص کو تلاش کر کے اپنا بادشاہ بنایا ہے تو آپ نے مہاجرین اور انصار کو دعوتِ جہاد دی اور مدینہ سے روانہ ہو کر
صراز مقام پر قیام کیا۔صدار مدینہ کے ایک پہاڑ کا نام ہے۔یہ مدینے سے تین میل کے فاصلے پر عراق کے راستے
خطبات مسرور جلد 18
287
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
پر واقع ایک جگہ ہے۔بہر حال وہاں آپ نے قیام کیا اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ کو آگے روانہ کیا تا کہ وہ آغوض
پہنچ جائیں۔آپ نے میمنہ یعنی فوج کا جو دایاں بازو تھا اس پر حضرت عبد الرحمن بن عوف کو اور میسرہ جو فوج کا
بایاں بازو تھا اس پر زبیر بن عوام کو مقرر فرمایا اور حضرت علی کو مدینہ میں اپنا قائمقام مقرر کر آئے تھے۔حضرت
عمر نے لوگوں سے مشورہ کیا۔سب نے آپ کو فارس جانے کا مشورہ دیا۔یہ قافلہ جب روانہ ہو ا تھا تو مر ار آنے تک
حضرت عمرؓ نے کسی سے مشورہ نہیں کیا تھا۔یہاں پہنچ کر آپ نے مشورہ کیا۔حضرت طلحہ واپس آئے تو وہ بھی ان
لوگوں کے ہم خیال تھے۔پہلے حضرت طلحہ وہاں نہیں تھے۔جب واپس آئے تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے آگے جانا
چاہیے۔مگر حضرت عبد الرحمن ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے آپ کو جانے سے روکا اور روکنے کی وجہ بیان
کرتے ہوئے حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا کہ آج سے پہلے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی پر
اپنے ماں باپ کو قربان نہیں کیا اور نہ اس کے بعد کبھی ایسا کروں گا مگر آج کہتا ہوں کہ اے وہ کہ جس پر میرے ماں
باپ فدا ہوں اس معاملے کا آخری فیصلہ آپ مجھ پر چھوڑ دیں۔حضرت عمر “ جو اس وقت خلیفہ تھے آپ نے ان کو یہ
جواب دیا۔آپ وہاں یعنی صرار کے مقام پر رک جائیں اور ایک بڑے لشکر کو روانہ فرما دیں۔شروع سے لے کر
اب تک آپ دیکھ چکے ہیں کہ آپ کے لشکروں کے متعلق اللہ تعالیٰ کا کیا فیصلہ رہا ہے۔اگر آپ کی فوج نے شکست
کھائی تو وہ آپ کی شکست کی مانند نہ ہو گی۔انہوں نے کہا، جو از پیش کیا کہ اگر ابتدا میں آپؐ قتل ہو گئے یا شکست کھا
گئے تو مجھے اندیشہ ہے کہ پھر مسلمان کبھی تکبیر نہیں پڑھ سکیں گے اور نہ ہی لا اله الا اللہ کی شہادت دے سکیں
گے۔اس وقت جب یہ ساری باتیں ہو رہی تھیں تو حضرت عمرؓ کسی شخص کی تلاش میں تھے جس کو فوج کا کمانڈر بناکر
بھیجا جائے۔اسی دوران ان کی خدمت میں، حضرت عمرؓ کی خدمت میں حضرت سعد کا خط آیا۔حضرت سعد اس
وقت نجد کے صدقات پر مامور تھے۔حضرت عمرؓ نے عبد الرحمن بن عوف کی باتیں سن کے فرمایا اچھا پھر مجھے کوئی
آدمی بتلاؤ کس کو بنایا جائے ؟ کس کے سپرد کیا جائے ؟ حضرت عبد الرحمن نے کہا کہ آدمی تو آپ کو مل گیا۔حضرت
عمرؓ نے پوچھا وہ کون ہے ؟ حضرت عبد الرحمن نے کہا کچھار کا شیر سعد بن مالک۔یعنی یہ بہت بہادر انسان ہے۔بڑا اچھا
کمانڈر ہے۔اس کو کمانڈر بنا کے بھیجیں۔باقی لوگوں نے بھی اس مشورے کی تائید کی۔یہ بھی تاریخ طبری کا حوالہ ہے۔( تاريخ الطبري جزء 3 صفحه 381-382 باب ذکر امر القادسية مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1987ء)
(الكامل في التاريخ جلد 2 صفحه 287 سنة 13 ذِكرُ وَقْعَةِ قُسِ النَّاطِفِ مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
فرهنگ سیرت از سید فضل الرحمن صفحه 172 زوار اکیڈمی کراچی 2003 ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینے میں مختلف قبیلوں اور صحابہ کو رہائش کے لیے جگہ عطا کی۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کے قبیلے کو مسجد نبوی کے عقب میں کھجوروں کے ایک جھنڈ میں رہائش کے لیے زمین عطا
کی۔پھر حضرت عبد الرحمن بن عوف اور حضرت عمر کو بطور جاگیر بھی زمین عطا فرمائی۔آلِ عمر سے یہ جاگیر پھر حضرت
زبیر نے خرید لی۔حضرت عمرہ کی اولاد سے پھر یہ جاگیر حضرت زبیر نے خرید لی۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
عبد الرحمن بن عوف سے وعدہ بھی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب مسلمانوں کے ہاتھ پر شام فتح کرے گا تو تمہارے لیے فلاں
حصہ زمین ہو گا۔چنانچہ حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں جب ملک شام میں اسلام کو فتوحات ملیں تو حضرت عبد الرحمن
رض
خطبات مسرور جلد 18
288
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
بن عوف کو ان کی زمین دی گئی۔اس علاقے کا نام سیلینیل تھا جہاں انہیں زمین دینے کا وعدہ دیا گیا تھا۔(روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد دوم صفحه 105-106)
حضرت عبد الرحمن بن عوف کو یہ سعادت بھی ملی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے نماز
پڑھی۔چنانچہ حضرت مغیر گانے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک میں شریک ہوئے۔حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے فجر کی نماز سے پہلے تشریف لے گئے۔میں نے آپ کے ساتھ پانی کا مشکیزہ اٹھایا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف واپس آئے جہاں میں
فاصلے پر کھڑا تھا تو میں مشکیزے سے آپ کے ہاتھوں پر پانی ڈالنے لگا اور آپ نے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے۔پھر آپ نے اپنا چہرہ مبارک دھویا۔پھر آپ اپنے بازوؤں کو اپنے جسے سے باہر نکالنے لگے لیکن جبہ کی آستینیں تنگ
تھیں اس لیے اپنے ہاتھ جے کے اندر داخل کیے اور اپنے بازوؤں کو جبے کے نیچے سے نکال کر کہنیوں تک دھوئے۔پھر آپ نے اپنے موزوں پر مسح کر کے ان کو صاف کیا۔پھر آگے چل پڑے۔مغیرہ کہتے ہیں میں بھی آپ کے ساتھ
آگے چلا یہاں تک کہ ہم نے لوگوں کو پایا کہ وہ حضرت عبد الرحمن بن عوف کو آگے کر چکے تھے اور وہ ان کو نماز
پڑھا رہے تھے۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو میں سے ایک رکعت پائی یعنی اس وقت تک فجر کی نماز کی ایک
رکعت ہو چکی تھی۔دوسری رکعت تھی صف میں کھڑے ہو گئے اور آپ نے دوسری رکعت لوگوں کے ساتھ
پڑھی۔جب عبد الرحمن بن عوف نے سلام پھیرا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز پوری کرنے کے لیے
کھڑے ہوئے۔دوسری رکعت جو رہ گئی تھی پوری کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تو اس بات نے مسلمانوں میں
گھبراہٹ پیدا کر دی اور بکثرت تسبیح کرنے لگے۔جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز ختم کر لی تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا تم نے ٹھیک کیا یا
یہ کہا کہ اچھا کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز اپنے وقت پر ادا کرنے کی وجہ سے ان پر رشک کا اظہار کیا کہ بہت
اچھا کیا۔حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ جب ہم پہنچے تھے تو اس وقت میں نے ارادہ کیا تھا کہ حضرت عبد الرحمن کو پیچھے کر
دوں مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یار بہنے دو۔ان کو نماز پڑھانے دو۔نماز کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ ہر نبی اپنی زندگی میں امت کے کسی نیک آدمی کے پیچھے نماز ضرور پڑھتا ہے۔(صحیح مسلم کتاب الصلاة باب تقديم الجماعة من يصلى بهم اذا تاخر الامام حديث 274)
الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 95 من بنى زهرة بن كلاب دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
ایک اور بڑا اعزاز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو بخشا۔نہ صرف یہ کہا کہ بڑا اچھا ہے، نماز
پڑھائی بلکہ یہ بھی فرمایا کہ نبی کا، میر ا تمہارے پیچھے نماز پڑھنا اس بات کی بھی تصدیق ہے کہ تم نیک آدمی ہو۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف ظہر سے پہلے لمبی نماز پڑھا کرتے تھے یعنی نفل پڑھا
کرتے تھے۔جب اذان سنتے تو فوراًنماز کے لیے تشریف لے آتے۔روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد دوم صفحه 107)
ایک راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا عبد الرحمن خانہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں اور یہ دعا کر رہے
خطبات مسرور جلد 18
ہیں کہ اللہ مجھے نفس کے بخل سے بچائیو۔“
289
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد دوم صفحه 110)
حضرت عبد اللہ بن عمر کی روایت ہے کہ جس سال حضرت عمر خلیفہ منتخب ہوئے اس سال آپ نے
حضرت عبد الرحمن بن عوف کو امیر حج مقرر کیا تھا۔( تاريخ الطبری جلد 3 صفحه 379-380 باب ذكر ابتداء امر القادسيه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1987ء)
ابو سلمہ بن عبد الرحمن سے روایت ہے۔وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت عبد الرحمن بن عوف
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جوؤں کی کثرت کی شکایت لے کر حاضر ہوئے اور عرض کیا یارسول
اللہ ! کیا
آپ مجھے اجازت فرمائیں گے کہ میں ریشمی لباس پہن لوں۔اس وقت کسی وجہ سے جوئیں پیدا ہو گئیں۔سر میں شاید
پیدا ہو گئی ہوں گی۔عام جو سادہ کاٹن کا لباس ہے اس میں ختم نہیں ہو رہی تھیں تو اس وقت آپ نے اجازت لی کہ
ریشمی لباس پہن لوں۔اس سے ذرا بچت ہو جاتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اجازت عطا فرما دی کہ
ٹھیک ہے پہن لیا کرو۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر وفات پاگئے اور حضرت عمر خلافت پر
متمکن ہوئے تو حضرت عبد الرحمن بن عوف اپنے بیٹے ابو سلمہ کے ساتھ حضرت عمرؓ کے پاس حاضر ہوئے۔ابو سلمہ
نے ریشمی قمیض پہن رکھی تھی۔حضرت عمرؓ نے فرمایا یہ کیا پہن رکھا ہے ؟ پھر انہوں نے یعنی حضرت عمر نے ابو سلمہ
کے گریبان میں ہاتھ ڈال کر قمیض پھاڑ دی۔حضرت عبد الرحمن بن عوف نے حضرت عمرؓ سے کہا کیا آپ کو معلوم
نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت عنایت فرمائی تھی۔تو حضرت عمرؓ نے فرمایا آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے آپ کو اس لیے اجازت عطا فرمائی تھی کہ آپ نے ان کے حضور جوؤں کی شکایت کی تھی۔یہ اجازت
آپ کے سوا کسی کے لیے نہیں ہے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 96 عبد الرحمن بن عوف دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
سعد بن ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف ایک چادر پہنا کرتے تھے یا کسی وقت
ایک چادر پہنی ہوئی تھی جس کی قیمت چار یا پانچ سو درہم تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 97 عبد الرحمن بن عوف دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
یعنی ایسے حالات تھے کہ انتہائی قیمتی لباس بھی پہنتے تھے۔یعنی اللہ تعالیٰ کے فضل دیکھیں کہ جب ہجرت کی تو
کچھ بھی پاس نہیں تھا لیکن اس کے بعد قیمتی ترین لباس بھی پہنا اور بے شمار جائیداد بھی اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے پیدا کر دی۔حضرت ابو بکر نے اپنے مرض الموت کے وقت حضرت عمرؓ کو اپنے بعد خلیفہ مقرر کر دیا تھا۔جب آپ
نے اس کا ارادہ کیا تھا اس وقت حضرت عبد الرحمن بن عوف کو بلایا اور ان سے کہا کہ بتاؤ عمر کے متعلق تمہاری کیا
رائے ہے ؟ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا اے خلیفہ کر سول !وہ اوروں کی بنسبت آپ کی رائے سے بھی افضل
ہیں مگر ان کے مزاج میں ذراشرت ہے۔حضرت ابو بکر نے کہا کہ یہ شدت اس وجہ سے تھی کہ وہ مجھ کو نرم دیکھتے
تھے۔میں بہت نرم تھا اس لیے وہ ذرا شرت دکھاتے تھے تا کہ معاملہ balanced رہے۔پھر حضرت ابو بکر نے
فرمایا کہ جب معاملہ ان کے سپر د ہو گا تو اس قسم کی اکثر باتیں وہ چھوڑ دیں گے۔پھر اس میں شدت نہیں دیکھو گے۔
خطبات مسرور جلد 18
290
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
پھر فرمایا اے ابو محمد !میں نے ان کو بغور دیکھا ہے کہ جس وقت کسی شخص پر کسی معاملے میں میں غضبناک ہو تا تھا
یعنی حضرت ابو بکر فرمارہے ہیں جب مجھے کسی بات پر غصہ آتا تھا تو عمر مجھ کو اسی پر راضی ہونے کا مشورہ دیتے تھے۔اس وقت حضرت عمرؓ کا مشورہ نرمی کا ہو تا تھا۔اور جب کبھی میں کسی پر نرم ہو تا تھاتو مجھ کو اس پر سختی کرنے کا مشورہ
دیتے تھے۔پھر حضرت ابو بکر نے فرمایا کہ اے ابو محمد ! یہ باتیں جو میں نے تم سے کہی ہیں تم ان کا کسی اور سے ذکر نہ
کرنا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا اچھا۔(تاريخ الطبری جلد 3 ذكر استخلافه عمر بن الخطاب صفحه 352 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1987ء)
فتح مکہ کے بعد جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف اطراف میں کچھ وفود بھیجے تو حضرت خالد بن ولید
کو بنو جذیمہ کی طرف بھیجا۔بنو جذیمہ نے جاہلیت میں حضرت عبد الرحمن بن عوف کے والد عوف اور حضرت
خالد کے چا فاکة بن مغیرہ کا قتل کیا تھا۔حضرت خالد سے وہاں غلطی سے اس قبیلے کے ایک شخص کا قتل ہو
گیا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس امر کا علم ہوا تو آپ نے ناپسند کیا۔آپ نے اس کی دیت بھی ادا کی اور جو کچھ
حضرت خالد نے ان سے لیا تھا اس کی قیمت ادا کر دی۔عبد الرحمن بن عوف کو حضرت خالد کے اس فعل کا علم ہو ا تو
حضرت عبد الرحمن نے حضرت خالد کو کہا کہ تم نے اس کو اس لیے قتل کیا کہ انہوں نے تمہارے چا کو قتل کیا تھا؟
حضرت خالد نے جواب میں سختی سے کہا کہ انہوں نے تمہارے باپ کو بھی قتل کیا تھا۔حضرت خالد نے مزید کہا تم جو ہم سے پہلے ایمان لے آئے تو تم ان دنوں کو بہت لمبا کرنا چاہتے ہو یعنی ان
سے تم بڑا فائدہ اٹھانا چاہتے ہو۔یعنی کہ تم ابتدائی ایمان لانے والوں میں سے ہو اس لیے بڑا اعزاز سمجھتے ہو۔اس وجہ
سے مجھے یہ بات کہہ رہے ہو۔یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی کیونکہ حضرت خالد نے ذرا غصے اور ناراضگی کا
اظہار کیا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ بات پہنچی تو آپ نے فرمایا میرے اصحاب کو چھوڑ دو۔قسم ہے
اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ جتنا سونا بھی خرچ کرے تو ان کے معمولی
خرچ کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔ان لوگوں کا یہ بہت بڑا مقام ہے۔(روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد دوم صفحہ 108-109)
(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جزء 3 صفحه 479 عبد الرحمن بن عوف دار الكتب العلمية بيروت)
ان ابتدائی صحابہ کی قربانیاں بہت زیادہ تھیں ان کا مقابلہ ہی نہیں کیا جاسکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت عبد الرحمن بن عوف کے متعلق فرمایا کہ وہ مسلمانوں کے سرداروں کے سردار ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ
عبد الرحمن آسمان میں بھی امین ہے اور زمین میں بھی امین ہے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جزء 2 صفحه 846 عبد الرحمن بن عوف دار الجيل بيروت)
حضرت عبد الرحمن بن عوف ایک دفعہ اتنے سخت بیمار ہوئے کہ غشی طاری ہو گئی۔ان کی اہلیہ کے منہ
سے چیخ نکل گئی یعنی کافی بُری حالت ہو گئی تو اس غم کی حالت میں ان کی چیخ نکلی۔بہر حال جب ان کو اس کے بعد
صحت میں بہتری بھی آگئی۔طبیعت میں جب ان کو افاقہ ہوا تو کہنے لگے کہ مجھے جب غشی طاری ہوئی تھی تو میرے
پاس دو شخص آئے۔اس وقت جو نظارہ میں نے دیکھا کہ اس حالت میں دو شخص آئے اور انہوں نے کہا چلو غالب
خطبات مسرور جلد 18
291
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
امین ذات کے سامنے تمہارا فیصلہ کراتے ہیں۔تو ان دونوں کو ایک شخص اور ملا، ایک تیسرا شخص ملا اور کہنے لگا اسے مت
لے جاؤ کیونکہ یہ ماں کے پیٹ سے ہی سعادت مند ہے۔یہ نظارہ حضرت عبد الرحمن نے اپنے بارے میں دیکھا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جزء 4 صفحه 291 عبد الرحمن بن عوف دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
نوفل بن اِيَاس هُذَلِی کہتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف ہماری مجلس میں بیٹھا کرتے تھے۔وہ
بہترین ساتھی تھے۔ایک دن وہ ہمیں اپنے گھر لے گئے۔غسل کر کے باہر آئے اور ہمارے پاس ایک بر تن لائے
جس میں روٹی اور گوشت تھا۔پھر پتا نہیں کیا ہوا کہ رونے لگے۔ہم نے پوچھا ابو محمد ! آپ کیوں رو ر ہے ہیں۔کہنے
لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس حال میں دنیا سے رخصت ہوئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل
خانہ جو کی روٹی سے سیر نہیں ہوئے یعنی جو کی روٹی بھی پوری طرح نہیں ملتی تھی۔پھر فرمایا کہ میں نہیں سمجھتا کہ
جس چیز کے لیے ہمیں تاخیر ملی وہ ہمارے لیے بہتر ہو۔(الاصابة في تمييز الصحابة جزء 4 صفحه 291 عبد الرحمن بن عوف دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
یعنی ہمیں جو اتنا عرصہ زندہ رہنے کا موقع ملا ہے یہ ہمارے لیے بہتر ہے یا کوئی ابتلا یا امتحان ہے۔یہ تھے صحابہ
کے جذبات۔ایک تو اللہ تعالیٰ کا خوف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے گھر والوں کے لیے جذبات کا اظہار۔انہی جذبات کا صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خاندان سے تعلق نہیں تھا بلکہ صحابہ کے لیے بھی
اس مثالی محبت کا یہ اظہار ہو تا تھا جو آپس میں صحابہ کو ایک دوسرے سے تھی۔اسی ضمن میں ایک واقعہ آتا ہے کہ
حضرت عبد الرحمن بن عوف کے پاس ایک روز افطاری کے وقت کھانالا یا گیا۔انواع و اقسام کے کھانے جب دستر خوان
کی زینت بنے تو حضرت عبد الرحمن نے ایک لقمہ اٹھایا۔مختلف قسم کے کھانے آئے اور ایک لقمہ اس میں سے آپ نے
کھانے کے لیے اٹھایا۔جب لقمہ منہ میں ڈالا تو رقت طاری ہو گئی اور یہ کہہ کر کھانے سے ہاتھ اٹھالیے کہ مصعب بن عمیر
احد میں شہید ہوئے۔وہ ہم سے بہتر تھے۔ان کی چادر کاہی کفن پہنایا گیا۔یعنی کفن کے لیے کپڑا نہیں تھاتو جو چادر انہوں
نے اوڑھی ہوئی تھی اسی کا کفن پہنایا گیا اور اس کفن کی کیا حالت تھی ؟ اگر پاؤں ڈھاسکتے تو سر نگا ہو جاتا تھا، سر ڈھانکتے
تھے تو پاؤں ننگے ہو جاتے تھے۔پھر حضرت عبدالرحمن کہنے لگے کہ حمزہ شہید ہوئے۔وہ بھی مجھ سے بہتر تھے لیکن
ہمیں مالی فراخی اور دنیاوی آسائش عطا کی گئی اور ہمیں اس سے حصہ وافر ملا۔مجھے ڈر ہے کہ ہماری نیکیوں کا اجر ہمیں جلد
اس دنیا میں مل گیا۔اس کے بعد وہ رونے لگے اور کھانا چھوڑ دیا۔یہ خوف تھا۔یہ اللہ تعالیٰ کی خشیت تھی۔(روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد دوم صفحہ 111-112)
ام المومنین حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس حضرت عبد الرحمن بن عوف آئے اور کہا
کہ اے میری ماں ! مجھے اندیشہ ہے کہ مال کی کثرت مجھے ہلاک نہ کر دے کیونکہ میں قریش میں سب سے زیادہ مالدار
ہوں۔انہوں نے جواب دیا بیٹا خرچ کرو یعنی اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو تو کوئی ہلاکت کا سوال نہیں۔کیونکہ میں
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ میرے بعض ساتھی ایسے بھی ہوں گے کہ میری ان سے
جدائی کے بعد وہ دوبارہ مجھے کبھی نہیں دیکھ سکیں گے یعنی بعض لوگ ایسے ہوں گے کہ اس مقام پر نہیں پہنچ سکیں
گے۔حضرت عبد الرحمن بن عوف جب باہر نکلے تو راستے میں حضرت عمرؓ سے ملاقات ہو گئی۔انہوں نے حضرت عمرؓ
خطبات مسرور جلد 18
292
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
کو یہ بات بتائی تو حضرت عمر خود حضرت ام سلمہ کے پاس آئے اور کہا کہ میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی قسم دے کر پوچھتا
ہوں کہ مجھے بتائیے کہ کیا میں ان میں سے ہوں ؟ یہ جو آپ نے بتایا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
مجھ سے نہیں ملیں گے۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دوبارہ نہیں دیکھ سکیں گے میں ان میں سے ہوں؟
حضرت ام سلمہ نے فرمایا نہیں۔حضرت
عمرہ کو فرمایا کہ نہیں آپ ان میں سے نہیں ہیں لیکن آپ کے بعد میں کسی
کے متعلق یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ سکیں گے یا نہیں۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جزء 2 صفحه 848، 849 عبد الرحمن بن عوف دار الجيل بيروت)
یعنی کسی کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتی کہ آپ کو ضرور دیکھیں گے لیکن یہ بھی واضح ہو جیسا کہ پہلے
بھی ذکر ہو چکا ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف تو ان لوگوں میں سے ہیں جو عشرہ مبشرہ میں سے تھے جن کو جنت کی
بشارت بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی لیکن پھر بھی ان لوگوں میں خدا تعالیٰ کا خوف اور خشیت اتنی تھی کہ
ہر وقت فکر میں رہتے تھے اور حضرت ام سلمہ کی یہ بات سن کے بھی آپ نے فورا بہت زیادہ صدقہ و خیرات کی۔ایک روایت ہے حضرت عبد اللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمرؓ شام کی طرف نکلے یہاں
تک کہ وہ سزغ مقام پر پہنچے۔سزغ جو ہے وہ شام اور حجاز کے سرحدی علاقے میں واقع وادی تبوک کی ایک بستی کا
نام ہے جو مدینے سے تیرہ راتوں کی مسافت پر ہے۔یعنی اس وقت جو سواریوں کا انتظام تھا ان کے ساتھ تیرہ راتیں مسلسل
چلتے رہیں تو اس کی اتنی مسافت تھی۔وہاں پہنچے تو آپ کی ملاقات فوجوں کے کمانڈر حضرت ابو عبیدہ بن الجراح
اور ان کے ساتھیوں سے ہوئی۔یہ واقعہ اٹھارہ ہجری میں حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں شام کی فتوحات کے بعد کا
ہے۔ان لوگوں نے حضرت عمرؓ کو بتایا کہ شام کے ملک میں طاعون کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔حضرت ابن عباس کہتے
ہیں کہ حضرت عمر نے کہا کہ میرے پاس مشورے کے لیے اولین مہاجرین کو بلاؤ۔شروع کے جو مہاجرین ہیں ان کو
بلاؤ۔وہ کیا مشورہ دیتے ہیں۔حضرت عمرؓ نے ان سے مشورہ کیا مگر مہاجرین میں اختلاف رائے ہو گئی۔بعض کا کہنا تھا
کہ اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے یعنی سفر جاری رکھنا چاہیے جبکہ بعض نے کہا کہ اس لشکر میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام شامل ہیں اور ان کو اس وبا میں ڈالنا مناسب نہیں۔بہتر یہ ہے کہ واپس چلا جائے۔حضرت عمرؓ نے مہاجرین کو بھجوا دیا اور پھر انصار کو مشورے کے لیے بلایا۔ان سے مشورہ لیا مگر انصار کی رائے میں
بھی مہاجرین کی طرح اختلاف ہو گیا۔کچھ نے کہا واپس چلے جائیں اور کچھ نے کہا آگے چلیں۔حضرت عمرؓ نے انصار کو
بھجوایا اور پھر فرمایا: قریش کے بوڑھے لوگوں کو بلاؤ۔قریش کے اُن بوڑھے لوگوں کو بلاؤ جو فتح مکہ کے وقت اسلام
قبول کر کے مدینہ آئے تھے۔ان کو بلایا گیا انہوں نے یک زبان ہو کر مشورہ دیا کہ ان لوگوں کو ساتھ لے کر واپس
لوٹ چلیں۔کوئی ضرورت نہیں۔وہاں وبا پھوٹی ہوئی ہے وہاں جانے کی ضرورت نہیں ہے اور وبائی علاقے میں
لوگوں کو نہ لے کر جائیں۔حضرت عمرؓ نے ان کا مشورہ مان کے لوگوں میں واپسی کا اعلان کروادیا۔حضرت ابو عبیدہ
بن جراح نے اس موقعے پر سوال کیا کیا اللہ کی تقدیر سے فرار ممکن ہے ؟ آپ اس وبا کے ڈر سے واپس جارہے
ہیں تو یہ تو اللہ کی تقدیر ہے ، بیماری پھیلی ہوئی ہے کیا آپ اس سے فرار ہو سکتے ہیں۔حضرت عمر نے حضرت ابو عبیدہ
خطبات مسرور جلد 18
293
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
سے فرمایا کہ اے ابو عبیدہ !کاش تمہارے علاوہ کسی اور نے یہ بات کہی ہوتی۔ہاں ہم اللہ کی ایک تقدیر سے فرار
ہوتے ہوئے اللہ ہی کی ایک دوسری تقدیر کی طرف جاتے ہیں۔پھر حضرت عمرؓ نے آگے ان کو اس کی مثال دی کہ
اللہ تعالیٰ کی تقدیر کیا ہے۔مثال دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر تمہارے پاس اونٹ ہوں اور تم ان کو لے کر ایسی وادی میں
اتر و جس کے دو کنارے ہوں۔ایک سرسبز ہو اور دوسرا خشک تو کیا ایسا نہیں کہ اگر تم اپنے اونٹوں کو سر سبز جگہ پر
چر اؤ تو وہ اللہ کی تقدیر سے ہے اور اگر تم ان کو خشک جگہ پر چر اؤ تو وہ بھی اللہ کی تقدیر سے ہی ہے۔اب اللہ کی تقدیر
نے تمہارے اوپر دو آپشن دے دیے ہیں ایک سبز چراگاہ ہے ایک جہاں بالکل خشک جگہ ہے، بنجر ہے، اکا دکا
جھاڑیاں ہیں یا تھوڑا بہت گھاس ہے۔اب تم کہہ دو کہ یہ سبزہ اپنی تقدیر سے اگا ہے اور یہ جو خشکی ہے وہ کسی اور
تقدیر سے ہے۔یہ دونوں اللہ تعالیٰ کی تقدیریں ہیں۔اب تم نے فیصلہ کرنا ہے۔کون سی بہتر آپشن لینی ہے۔ظاہر ہے
تم سر سبز جگہ پر چراؤ گے۔راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے ان کو یہ باتیں کہیں۔اس کے بعد کہتے ہیں کہ اتنے میں حضرت عبد الرحمن بن عوف بھی آگئے جو پہلے اپنی کسی مصروفیت کی وجہ
سے حاضر نہیں ہو سکے تھے۔انہوں نے عرض کی کہ میرے پاس اس مسئلے کا علم ہے۔حضرت عبد الرحمن بن عوف نے
کہا آپ لوگوں سے مشورہ لے رہے ہیں میں بتاتا ہوں مجھے اس کا علم ہے۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ
فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب تم کسی جگہ کے بارے میں سنو کہ وہاں کوئی وبا پھوٹ پڑی ہے تو وہاں مت جاؤ اور اگر
کوئی مرض کسی ایسی جگہ پر پھوٹ پڑے جہاں تم رہتے ہو تو وہاں سے فرار ہوتے ہوئے باہر مت نکلو۔جہاں وبا
پھوٹ پڑی ہے وہاں جانا نہیں اور جس علاقے میں رہتے ہو وہاں وہا ہے تو پھر وہاں سے اس وقت باہر نہ نکلو اور اپنے
آپ کو وہیں رکھو تا کہ وہ مرض اور وباجو ہے وہ باہر دوسرے لوگوں میں نہ پھیلے۔آج کل لاک ڈاؤن میں دنیا اس پر
جو عمل کر رہی ہے جنہوں نے وقت پہ کیا وہاں کافی حد تک اس کو محدود کر لیا۔بیماری کوcontain کر لیا۔جہاں
نہیں کر سکے اور لا پروائی کی وہاں یہ پھیلتی جارہی ہے۔بہر حال یہ بنیادی نکتہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع
میں اپنے صحابہ کو بتادیا۔اس پر حضرت عمرؓ نے اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کی اور واپس لوٹ گئے۔(صحیح بخاری کتاب الطب باب ما يُذكر في الطاعون حديث نمبر 5729)
حضرت مسور بن مخرمہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب جب صحیح حالت میں تھے تو آپ
سے درخواست کی جاتی کہ آپ کسی کو خلیفہ مقرر فرما دیں لیکن آپ انکار فرماتے۔پھر ایک روز آپ منبر پر تشریف
لائے اور چند باتیں کہیں اور فرمایا: اگر میں مر جاؤں تو تمہارا معاملہ ان چھ افراد کے ذمے ہو گا جنہوں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حالت میں چھوڑا ہے جبکہ آپ ان سب سے راضی تھے۔حضرت علی بن ابو طالب اور آپ
کے نظیر حضرت زبیر بن العوام ، حضرت عبد الرحمن بن عوف اور آپؐ کے نظیر حضرت عثمان بن عفان اور حضرت
طلحہ بن عبید اللہ اور آپ کے نظیر حضرت سعد بن مالک فرمایا خبر دار ! میں تم سب کو فیصلہ کرنے میں اللہ کا تقویٰ
اختیار کرنے اور تقسیم میں انصاف اختیار کرنے کا حکم دیتا ہوں۔ابو جعفر بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب
نے شوری کے اراکین سے کہا کہ اپنے معاملے میں آپس میں مشورہ کرو پھر اگر دو دو ہوں تو پھر دوبارہ مشورہ کرو اور
خطبات مسرور جلد 18
294
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
اگر چار اور دو ہوں تو اکثریت کی تعداد کو اختیار کرو۔زید بن اسلم اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے
فرمایا کہ اگر تین اور تین کی رائے متفق ہو جائے تو جس طرف حضرت عبد الرحمن بن عوف ہوں گے اس طرف کے
لوگوں کی سنو اور اطاعت کرو۔عبد الرحمن بن سعید بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ زخمی ہوئے تو آپ نے فرمایا:
مہیب تم لوگوں کو نماز پڑھائیں گے یعنی حضرت صہیب کو امام الصلوۃ مقرر کیا اور یہ بات آپ نے تین مرتبہ کہی۔اپنے اس معاملے میں مشاورت کرو اور یہ معاملہ ان چھ افراد کے سپر د ہے۔جو شخص تمہارے حکم میں تردد کرے
یعنی جو تمہاری مخالفت کرے تو اس کی گردن اڑا دو۔اگلا حکم جو ہے جب ضرورت پڑے، جب انتخاب خلافت ہو تو
ان چھ افراد پر ہو گا۔اس وقت تک حضرت صہیب جو ہیں وہ امامت کرواتے رہیں گے۔حضرت انس بن مالک بیان
کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے اپنی وفات سے کچھ گھڑی قبل حضرت ابو طلحہ کی طرف پیغام بھیجا اور فرمایا اے ابو طلحہ !
تم اپنی قوم انصار میں سے پچاس افراد کو لے کر ان اصحاب شوری کے پاس چلے جاؤ اور انہیں تین دن تک نہ چھوڑنا
یہاں تک کہ وہ اپنے میں سے کسی کو امیر نہ منتخب کر لیں۔اے اللہ اتوان پر میرا خلیفہ ہے۔اسحاق بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوطلحہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کچھ دیر حضرت عمر کی قبر پر
رکے۔پھر اس کے بعد اصحاب شوری کے ساتھ رہے۔پھر جب ان اصحاب شوری نے اپنا معاملہ حضرت عبد الرحمن بن
عوف کے سپر د کر دیا کہ وہ اختیار رکھتے ہیں کہ جس کو بھی امیر مقرر کر دیں تو حضرت ابو طلحہ اپنے ساتھیوں سمیت اس
وقت تک حضرت عبد الرحمن بن عوف کے گھر کے دروازے پر رہے جب تک کہ حضرت عثمان کی بیعت نہ کی گئی۔حضرت سلمہ بن ابو سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت عبد الرحمن بن عوف نے
حضرت عثمان کی بیعت کی۔پھر اس کے بعد حضرت علیؓ نے۔حضرت عمرؓ کے آزاد کردہ غلام عمر بن عمیرہ اپنے دادا سے
روایت کرتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت علی نے حضرت عثمان کی بیعت کی۔پھر اس کے بعد سب لوگوں نے بیعت کی۔الطبقات الكبرى جزء 3 صفحه 44 تا 46 ذكر الشورى وماكان من امرهم ذكر بيعة عثمان۔۔۔، دار الكتب
العلمية بيروت، 1990ء)
بخاری کی ایک روایت یہ بھی ہے کہ جب حضرت عمر نماز کے شروع میں ہی جب آپ نے اللہ اکبر کہا اور
پڑھانے کے لیے کھڑے ہوئے قاتلانہ حملہ ہوا تو اس وقت زخمی حالت میں حضرت عمرؓ نے حضرت عبد الرحمن بن عوف
کا ہاتھ پکڑ کر امامت کے لیے آگے کر دیا، وہ قریب تھے اور اس وقت حضرت عبد الرحمن بن عوف نے مختصر نماز پڑھائی۔(صحیح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی یا اللہ باب قصة البيعة و الاتفاق على عثمان بن عفان حدیث 3700)
حضرت مصلح موعود حضرت عثمان کی خلافت کے انتخاب کے موقع پر حضرت عبد الرحمن بن عوف کا
کردار بیان کرتے ہوئے یوں فرماتے ہیں۔پہلے دو روایتیں آئی ہیں۔ان میں سے ایک جگہ صرف یہ اختلاف ہے۔باقی تو وہی باتیں ہیں۔بہر حال حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب زخمی ہوئے اور آپ نے محسوس
کیا کہ اب آپ کا آخری وقت قریب ہے تو آپ نے چھ آدمیوں کے متعلق وصیت کی کہ وہ اپنے میں سے ایک کو
خطبات مسرور جلد 18
295
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جون 2020ء
خلیفہ مقرر کر لیں۔وہ چھ آدمی یہ تھے۔حضرت عثمان، حضرت علی، حضرت عبدالرحمن بن عوف، حضرت سعد بن
وقاص، حضرت زبیر اور حضرت طلحہ۔اس کے ساتھ ہی حضرت عبد اللہ بن عمررؓ کو بھی آپ نے اس مشورے میں شریک
کرنے کے لیے مقرر فرمایا مگر خلافت کا حقدار قرار نہ دیا اور وصیت کی کہ یہ سب لوگ تین دن میں فیصلہ کریں اور تین
دن کے لیے حضرت صہیب کو امام الصلوۃ مقرر کیا اور مشورہ کی نگرانی مقداد بن اسود کے سپرد کی اور انہیں ہدایت کی کہ
وہ سب کو ایک جگہ جمع کر کے فیصلہ کرنے پر مجبور کریں اور خود تلوار لے کر دروازے پر پہرہ دیتے رہیں۔پچھلی روایتوں میں حضرت طلحہ کا ذکر آرہا ہے لیکن آپ نے مختلف جگہ سے اپنا جو نتیجہ اخذ کیا ہے وہ یہ
ہے کہ مقداد بن اسود کے سپر د پہرہ کیا گیا تھا جب تک انتخاب خلافت ہو رہا ہے اور فرمایا کہ جس پر کثرت رائے سے
اتفاق ہو سب لوگ اس کی بیعت کریں اور اگر کوئی انکار کرے تو اسے قتل کر دو لیکن اگر دونوں طرف تین تین ہو
جائیں تو عبد اللہ بن عمر ان میں سے جس کو تجویز کریں وہ خلیفہ ہو۔اگر اس فیصلے پر راضی نہ ہوں تو جس طرف
حضرت عبد الرحمن بن عوف ہوں وہ خلیفہ ہو۔حضرت مصلح موعود کے مطابق حضرت طلحہ اس وقت مدینہ میں
نہیں تھے۔اس لیے پانچ افراد تھے۔پانچوں اصحاب نے مشورہ کیا مگر کوئی نتیجہ بر آمد نہ ہوا۔آپؐ فرماتے ہیں کہ آخر
پانچ افراد نے مشورہ کیا۔حضرت طلحہ کے علاوہ جو باقی پانچ افراد تھے انہوں نے مشورہ کیا۔کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا۔بہت لمبی بحث کے بعد حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا اچھا جو شخص اپنا نام واپس لینا چاہتا ہے وہ بولے۔جب
سب خاموش رہے تو حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنا نام واپس لیتا ہوں۔پھر حضرت
عثمان نے کہا۔پھر باقی دونے۔حضرت علی خاموش رہے۔آخر انہوں نے حضرت عبد الرحمن بن عوف سے عہد لیا
کہ وہ فیصلہ کرنے میں کوئی رعایت نہیں کریں گے۔انہوں نے عہد کیا اور سب کام ان کے سپر دہو گیا۔یعنی حضرت
عبد الرحمن بن عوف جو بھی فیصلہ کریں گے۔کوئی رعایت نہیں، طرف داری نہیں ہو گی۔جب عہد ہو گیا تو سارا کام
حضرت عبد الرحمن بن عوف کے سپرد ہو گیا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف تین دن مدینے کے ہر گھر گئے اور
مر دوں اور عورتوں سے پوچھا کہ ان کی رائے کس شخص کی خلافت کے حق میں ہے۔سب نے یہی کہا کہ انہیں
حضرت عثمان کی خلافت منظور ہے چنانچہ انہوں نے حضرت عثمان کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا اور وہ خلیفہ ہو گئے۔(ماخوذ از خلافت راشده، انوار العلوم جلد 15 صفحہ 484-485)
اس مضمون کی ایک اور روایت بھی ہے۔وہ کافی لمبی ہے۔باقی حصہ حضرت عبد الرحمن بن عوف کے ذکر
میں آئندہ بیان ہو گا تو اس کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی بعد میں علیحدہ بیان ہو جائے گی ان شاء اللہ۔یا ہو سکتا ہے کہ وہ
لمبی روایت جو میرے خیال میں حضرت عثمان کی خلافت کے ضمن میں ہے یا حضرت عمرؓ کی زندگی کے بارے میں ہے
تو وہ وہاں بھی بیان ہو سکتی ہے۔بہر حال اس کے باوجود بھی حضرت عبد الرحمن بن عوف کی زندگی کے واقعات کا،
ان کی نیکیوں کا، ان کی سیرت کا کچھ حصہ ہے۔وہ ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ خطبے میں بیان ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 جولائی 2020ء جلد 27 شماره 55 صفحہ 05تا09)