بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 18
334
29
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 17 / جولائی 2020ء بمطابق 17 / وفا1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے ، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گذشتہ خطبے میں حضرت سعد بن معاذ کا ذکر ہو رہا تھا۔غزوہ احزاب اور حضرت سعد بن معاذ کا ذکر کرتے
ہوئے سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے یوں لکھا ہے کہ
اس لڑائی میں مسلمانوں کا جانی نقصان زیادہ نہیں ہوا۔یعنی صرف پانچ چھ آدمی شہید ہوئے مگر قبیلہ
اوس کے رئیس اعظم سعد بن معاذ کو ایسا کاری زخم آیا کہ وہ بالآخر اس سے جانبر نہ ہو سکے اور یہ نقصان مسلمانوں کے
لئے ایک ناقابل تلافی نقصان تھا۔کفار کے لشکر میں سے صرف تین آدمی قتل ہوئے، لیکن اس جنگ میں قریش کو
کچھ ایسا دھکا لگا کہ اس کے بعد ان کو پھر کبھی مسلمانوں کے خلاف اس طرح جنتہ بنا کر نکلنے یامدینہ پر حملہ آور ہونے
کی ہمت نہیں ہوئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی لفظ بلفظ پوری ہوئی۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ : 595)
جیسا کہ پچھلے خطبے میں ذکر ہو چکا ہے کہ آپ نے فرمایا تھا: آئندہ سے کفار کو ہمت نہیں ہو گی کہ ہم پر
حملہ کریں۔حضرت سعد بن معاذ کو غزوہ خندق کے موقعے پر کلائی میں زخم آیا جس سے آپ کی شہادت ہوئی۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ میں غزوہ خندق کے روز نکلی اور لوگوں کے قدموں کے نشان پر چل رہی تھی کہ میں
نے پیچھے سے آہٹ سنی۔میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو حضرت سعد بن معاذ اپنے بھتیجے حارث بن اوس کے ہمراہ ڈھال
لیے ہوئے تھے۔میں زمین پر بیٹھ گئی۔حضرت سعد بن معاذ میرے پاس سے رجزیہ شعر پڑھتے ہوئے گزرے کہ
لَبَّثْ قَلِيْلًا يُدْرِكُ الْهَيْجَا حَمَلْ
مَا أَحْسَنَ الْمَوْتَ إِذَا حَانَ الْأَجَلْ!
کہ کچھ دیر انتظار کرو یہاں تک کہ حمل جنگ کے لیے حاضر ہو جائے۔موت کیا ہی اچھی ہوتی ہے جب
مقررہ میعاد کا وقت آ گیا ہو۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضرت سعد بن معاذ کے بدن پر ایک زرہ تھی جس سے آپ
کی دونوں اطراف باہر تھیں۔یعنی جسم بھاری ہونے کی وجہ سے، چوڑا ہونے کی وجہ سے اس سے باہر نکل رہا تھا۔کہتی
ہیں کہ مجھے اس بات پر حضرت سعد کی دونوں اطراف کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہوا کہ زرہ سے باہر ہیں۔حضرت سعد
خطبات مسرور جلد 18
335
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
طویل القامت اور عظیم الجثہ لوگوں میں سے تھے۔(الطبقات الكبرى لا بن سعد الجزء الثالث صفحه: 322 سعد بن معاذ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
حضرت سعد بن معاذ کو ابن عَرِقَہ نے زخمی کیا تھا۔ابن عرقہ کا نام حَبَّانُ بن عَبدِ مُناف تھا۔قبیلہ
بنو عامر بن لؤی سے تعلق رکھتا تھا۔عرقہ اس کی والدہ کا نام تھا۔(الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر عسقلانی جلد03صفحه 71 زیر لفظ "سعد بن مُعَاذ" ، دار الكتب العلمية
بيروت 2005ء)
حضرت جابر سے روایت ہے۔وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد بن معاذ کے بازو کی رگ میں تیر لگا تور سول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے تیر کے پھل کو نکال کر پھل سے اس کو پھر بعد میں کاٹ کر داغ دیا، اس زخم کو
کاٹ کر داغ دیا پھر وہ سوج گیا۔آپ نے اس کو دوبارہ کاٹ کر دوبارہ داغ دیا۔جو زخم لگا تھا تیر کے پھل سے ہی اس کو
کاٹا اور پھر داغ دیا۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ مشرکین میں سے ایک شخص ابن عَرِقه حضرت سعد بن معاذ کو تیر مار رہا تھا۔اس نے ایک تیر مارتے ہوئے کہا : یہ لو میں ابن عَرِقہ ہوں۔وہ تیر حضرت سعد کے بازو کی رگ میں لگا۔زخمی
ہونے پر حضرت سعد نے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی کہ اے اللہ ! مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک کہ تو بنو قریظہ
سے میری تسلی نہ کرا دے۔(صحیح مسلم کتاب السلام باب لِكُلّ دَاءٍ دَوَاء وَاسْتِحْبَابِ التَّدَاوِي حديث: 2208)
(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 322 زیر لفظ "سعد بن معاذ ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ خندق کے روز حضرت سعد کو زخم آیا۔قریش کے ایک شخص حبان بن
عَرِقَہ نے آپ کی کلائی پر تیر مارا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں ان کے لیے ایک خیمہ نصب کیا تا کہ
قریب رہ کر ان کی عیادت کر سکیں۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 325 سعد بن معاذ ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ حضرت سعد کاز خم خشک ہو کر اچھا ہونے لگا تو انہوں نے دعا کی کہ اے
اللہ اتو جانتا ہے کہ مجھے تیری راہ میں اس قوم کے خلاف جہاد کرنے سے بڑھ کر کوئی چیز زیادہ محبوب نہیں جس نے
تیرے رسول کو جھٹلایا اور اسے نکال دیا۔اے اللہ ! میں خیال کرتا ہوں کہ تو نے ہمارے اور ان کے درمیان جنگ کا
خاتمہ کر دیا ہے۔اگر قریش کی جنگ میں سے کچھ باقی ہے تو مجھے ان کے مقابلے کے لیے زندہ رکھ۔اگر ابھی مزید کچھ
جنگیں ہونی ہیں تو پھر مجھے اس وقت تک زندہ رکھ تاکہ میں تیری راہ میں ان سے جہاد کر سکوں اور اگر تو نے ہمارے
اور ان کے درمیان جنگ کا خاتمہ کر دیا ہے جس طرح کہ میری سوچ ہے تو پھر میری رگ کھول دے اور اس زخم کو
میری شہادت کا ذریعہ بنادے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ زخم اسی رات پھٹ گیا اور اس میں سے خون بہ نکلا۔مسجد
نبوی میں بنو غفار کے لوگ خیمہ زن تھے۔خون بہ کر جب ان کے پاس پہنچاتو وہ خوفزدہ ہو گئے۔لوگوں نے کہا اے
خیمے والو ! یہ خون کیسا ہے جو تمہاری طرف سے ہمارے پاس آ رہا ہے۔کیا دیکھتے ہیں کہ حضرت سعد کے زخم سے
خطبات مسرور جلد 18
336
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
خون یہ رہا تھا اور اسی سے ان کی وفات ہو گئی۔حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضرت سعد بن معاذ کا خون بہنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اٹھ کر ان کی طرف گئے اور انہیں اپنے ساتھ چمٹایا۔خون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ اور داڑھی پر لگ رہا
تھا۔جس قدر کوئی شخص آپ کو خون سے بچانا چاہتا تھا یعنی جس طرح وہ یہ رہا تھا لوگوں کی کوشش تھی کہ آپ کو
خون نہ لگے ، اس سے زیادہ آپ حضرت سعد کے قریب ہو جاتے تھے یہاں تک کہ حضرت سعد وفات پاگئے۔ایک اور روایت میں ہے کہ جب حضرت سعد بن معاذ کا زخم پھٹ گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
معلوم ہوا تو آپ ان کے پاس تشریف لائے ، ان کا سر اپنی گود میں رکھا اور انہیں سفید چادر سے ڈھانپ دیا گیا۔پھر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ !سعد نے تیری راہ میں جہاد کیا اور تیرے رسول کی تصدیق کی اور
جو اس کے ذمے تھا اسے ادا کر دیا پس تو اس کی روح کو اس خیر کے ساتھ قبول فرما جس کے ساتھ تو کسی روح کو قبول
کرتا ہے۔جب حضرت سعد نے، کچھ تھوڑی سی ہوش تھی، اس وقت قریب المرگ تھے ، حضرت سعد نے جب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمات سنے تو انہوں نے اپنی آنکھیں کھولیں اور عرض کیا یار سول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ! آپ پر سلام ہو۔میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔جب سعد کے گھر والوں نے دیکھا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد کا سر اپنی گود میں رکھا ہوا ہے تو وہ ڈر گئے۔جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے اس بات کا ذکر کیا گیا کہ سعد کے گھر والے آپ کی گود میں اس کا سر دیکھ کر ڈر گئے تھے تو آپ نے یہ
دعادی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اللہ سے اس بات کا طالب ہوں کہ جس قدر تم لوگ اس وقت
گھر میں موجود ہو اتنی ہی زیادہ تعداد میں فرشتے حضرت سعد کی وفات کے وقت حاضر ہوں۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 326325 سعد بن معاذ ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو باریک
ریشمی کپڑے کا ایک چوغہ تحفہ دیا گیا۔آپ ریشمی کپڑا پہننے سے منع فرمایا کرتے تھے۔وہ کپڑا دیکھ کر لوگوں کو تعجب
ہو ا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے سعد بن معاذ کے رومال
جنت میں اس سے زیادہ خوبصورت ہوں گے۔یہ بخاری کی حدیث ہے۔(صحیح بخاری کتاب الهديه بَابُ قَبُولِ الهَدِيَّةِ مِنَ المُشْرِكِينَ حديث 2615)
انہوں نے ہاتھ میں کپڑا دیکھا۔ان کا خیال تھا شاید نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کو استعمال کریں گے
کیونکہ آپ تو منع فرمایا کرتے تھے لیکن بہر حال آپ نے اس کو دیکھ کے یہ مثال دی کہ تم اس پر حیران ہو رہے ہو
بلکہ حیرت کا اظہار کیا۔اصل میں تو دوسری حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا جیسا کہ مسلم
کی حدیث میں ہے۔اس کی روایت اس طرح ہے کہ حضرت برا کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں ایک ریشمی چوغہ تحفہ پیش کیا گیا جسے آپ کے صحابہ چھونے لگے اور اس کی نرمی پر تعجب کا اظہار کرنے لگے۔اس پر آپ نے فرمایا کیا تم اس کی نرمی پر تعجب کرتے ہو یقینا جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے زیادہ بہتر اور
خطبات مسرور جلد 18
زیادہ نرم ہیں۔337
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
(صحیح مسلم کتاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ بَابُ مِنْ فَضَائِلِ سَعْدِ بِنْ مُعَاذ2468)
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ
فرماتے تھے سعد بن معاذ کی وفات پر عرش کانپ گیا۔یہ بخاری کی روایت ہے۔(صحیح بخاری کتاب مَنَاقِبِ الْأَنْصَارِ بَاب مَنَاقِبِ سَعْد بن مُعَاذ حديث: 3803)
اور مسلم میں اس طرح ہے کہ حضرت انس بن مالک نے بیان کیا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
جبکہ حضرت سعد کا جنازہ رکھا ہوا تھا فرمایا کہ اس کی وجہ سے رحمان کا عرش لرز اُٹھا۔(صحيح مسلم كتاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ بَابُ مِنْ فَضَائِلِ سَعْد بن معاذ حديث نمبر 2467)
ان باتوں کی تفصیل اور تھوڑی سی وضاحت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے یوں فرمائی ہے۔آپ لکھتے ہیں کہ
" حضرت سعد بن معاذ رئیس قبیلہ اوس کی کلائی میں جو زخم غزوہ خندق کے موقعہ پر آیا تھا وہ باوجود بہت
علاج معالجہ کے اچھا ہونے میں نہیں آتا تھا اور مندمل ہو ہو کر پھر کھل کھل جاتا تھا۔چونکہ وہ ایک بہت مخلص صحابی
تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی تیمارداری کا خاص خیال تھا۔اس لیے آپ نے غزوہ خندق کی واپسی پر
ان کے متعلق ہدایت فرمائی تھی کہ انہیں مسجد کے صحن میں ایک خیمہ میں رکھا جائے تا آپ آسانی کے ساتھ ان کی
تیمار داری فرما سکیں۔چنانچہ انہیں ایک مسلمان عورت رفیدہ نامی کے خیمہ میں رکھا گیا جو بیماروں کی تیمارداری
اور نرسنگ میں مہارت رکھتی تھی " یعنی وہ ایسا خیمہ تھا جہاں مریض رکھے جاتے تھے " اور عموماً مسجد کے صحن میں
خیمہ لگا کر مسلمان زخمیوں کا علاج کیا کرتی تھی۔مگر باوجود اس غیر معمولی توجہ کے سعد کی حالت روبہ اصلاح نہ ہوئی
اور اسی دوران میں بنو قریظہ کا واقعہ پیش آگیا جس کی وجہ سے سعد کو غیر معمولی مشقت اور کوفت برداشت کرنی پڑی
اور ان کی کمزوری بہت بڑھ گئی۔انہی ایام میں ایک رات سعد نے نہایت گریہ وزاری سے یہ دعا کی کہ اے میرے
مولا اتو جانتا ہے کہ میرے دل میں یہ خواہش کس طرح بھری ہوئی ہے کہ میں اس قوم کے مقابل میں تیرے دین
کی حفاظت کے لیے جہاد کروں جس نے تیرے رسول کی تکذیب کی اور اسے اس کے وطن سے نکال دیا۔اے
میرے آقا! میرے خیال میں اب ہمارے اور قریش کے درمیان لڑائی کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن اگر تیرے علم میں
کوئی جنگ ابھی باقی ہے تو مجھے اتنی مہلت دے کہ میں تیرے رستے میں ان کے ساتھ جہاد کروں، لیکن اگر ان کے
ساتھ ہماری جنگ ختم ہو چکی ہے تو مجھے اب زندگی کی تمنا نہیں ہے۔مجھے اس شہادت کی موت مرنے دے۔لکھا ہے
کہ اسی رات سعد کاز خم کھل گیا اور اس قدر خون بہا کہ خیمے سے باہر نکل آیا اور لوگ گھبر اگر خیمہ کے اندر گئے
تو سعد کی حالت دگر گوں تھی۔آخر اسی حالت میں سعد نے جان دے دی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سعد کی وفات کا سخت صدمہ ہوا اور واقعی اس وقت کے حالات کے ماتحت
سعد کی وفات مسلمانوں کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان تھی۔سعد کو انصار میں قریب قریباً وہی حیثیت حاصل تھی
جو مہاجرین میں ابو بکر صدیق کو حاصل تھی۔اخلاص میں، قربانی میں، خدمت اسلام میں، عشق رسول میں یہ شخص
ایسا بلند مرتبہ رکھتا تھا جو کم ہی لوگوں کو حاصل ہوا کرتا ہے اور اس کی ہر حرکت و سکون سے یہ ظاہر ہو تا تھا کہ اسلام
خطبات مسرور جلد 18
338
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
اور بانی اسلام کی محبت اس کی روح کی غذا ہے اور بوجہ اس کے کہ وہ اپنے قبیلہ کا رئیس تھا اس کا نمونہ انصار میں ایک
نہایت گہر ا عملی اثر رکھتا تھا۔ایسے قابل روحانی فرزند کی وفات پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صدمہ ایک فطری
امر تھا مگر آپ نے کامل صبر سے کام لیا اور خدائی مشیت کے سامنے تسلیم ورضا کا سر جھکادیا۔جب سعد کا جنازہ اٹھا تو سعد کی بوڑھی والدہ نے بتقاضائے محبت کسی قدر بلند آواز سے ان کا نوحہ کیا اور اس
نوحہ میں زمانہ کے دستور کے مطابق سعد کی بعض خوبیاں بیان کیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نوحہ کی
آواز سنی تو گو آپ نے اصولاً نوحہ کرنے کو پسند نہیں کیا مگر فرمایا کہ نوحہ کرنے والیاں بہت جھوٹ بولا کرتی ہیں لیکن
اس وقت سعد کی ماں نے جو کچھ کہا ہے وہ سچ کہا ہے۔یعنی جو خوبیاں سعد میں بیان کی گئی ہیں وہ سب درست ہیں۔اس
کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھائی اور دفنانے کے لیے خود ساتھ تشریف لے گئے اور قبر کی
تیاری تک وہیں ٹھہرے رہے اور آخر وہاں سے دعا کرنے کے بعد تشریف لائے۔غالباً اسی دوران میں کسی موقعہ پر آپ نے فرمایا
اهْتَزَّ عَرْشُ الرَّحْمَنِ لِمَوْتِ سَعْدٍ
دیعنی سعد کی موت پر خدائے رحمان کا عرش جھومنے لگ گیا ہے۔باقیوں نے (ترجمہ) کیا ہے کہ لرز
اٹھا ہے یا کانپ اٹھا۔آپ نے فرمایا کہ جھومنے لگ گیا یعنی عالم آخرت میں خدا کی رحمت نے خوشی کے ساتھ سعد کی
روح کا استقبال کیا۔" عرش کے جھومنے سے یہ مراد ہے۔ایک عرصہ کے بعد جب آپ کو کسی جگہ سے کچھ ریشمی
پار چات ہدیہ آئے تو بعض صحابہ نے انہیں دیکھ کر ان کی نرمی اور ملائمت کا بڑے تعجب کے ساتھ ذکر کیا اور اسے
ایک غیر معمولی چیز جانا۔آپ نے فرمایا کیا تم اس کی نرمی پر تعجب کرتے ہو ؟ خدا کی قسم جنت میں سعد کی چادریں
ان سے بہت زیادہ نرم اور بہت زیادہ اچھی ہیں۔“
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 613-614)
بخاری اور مسلم کی آدھی احادیث میں جو پہلے ذکر ہوئی ہیں وہاں رومال کا ذکر ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد
صاحب نے یہاں اس کا ترجمہ چادریں کیا ہے۔بہر حال عربی کا جو لفظ استعمال ہو اہے اس کے لحاظ سے کپڑے کو بھی
کہتے ہیں۔حضرت سعد کی والدہ آپ کے غم میں روتے ہوئے یہ شعر پڑھ رہی تھیں۔وَيْلٌ أُمِّ سَعْدٍ سَعْدًا
بَرَاعَةً وَ نَجْدًا
بَعْدَ أَيَادٍ يَا لَهُ وَ مَجْدَا
مُقَدِّمًا سَدٌ بِهِ مَسَدا
ام سعد کو سعد کی جدائی پر افسوس ہے جو ذہانت اور شجاعت کا پیکر تھا۔جو بہادری اور شرافت کا مجسمہ تھا۔اس محسن کی بزرگی کے کیا کہنے جو سب خلا پُر کرنے والا سردار تھا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
كل الْبَوَاكِي يَكْذِبْنَ إِلَّا أُمَّ سَعْدِ
خطبات مسرور جلد 18
339
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
کہ کسی کے مرنے پر ہر رونے والی جھوٹ بولتی ہے۔غیر ضروری مبالغے سے کام لیتی ہے سوائے سعد کی
والدہ کے۔طبقات الکبریٰ کا یہ حوالہ ہے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 328 "سعد بن مُعَاذ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
حضرت سعد بھاری بھر کم آدمی تھے جب ان کا جنازہ اٹھایا گیا تو منافقین کہنے لگے کہ ہم نے کسی آدمی کا
جنازہ اس قدر ہلکا نہیں دیکھا جتنا حضرت سعد کا تھا اور یہ کہتے جاتے تھے کہ ایسا ان کے بنو قریظہ کے متعلق فیصلے کی
وجہ سے ہوا ہے یعنی اس کو منفی رنگ دینا چاہتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس کے بارے میں آگاہ
کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے !سعد کا جنازہ جو تمہیں ہلکالگا تو وہ
اس لیے کہ سعد کا جنازہ ملائکہ اٹھائے ہوئے ہیں۔ایک دوسری روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ ستر ہزار فرشتے سعد بن معاذ کے جنازے پر حاضر ہیں جو آج سے قبل کبھی زمین پر نہیں اترے۔( الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 328 سعد بن مُعَاذ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الثاني صفحه 464 سعد بن مُعَاذ دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2003ء)
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت سعد بن معاذ کے
جنازے کے آگے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 329 سعد بن مُعَاذ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے جنت البقیع میں
حضرت سعد بن معاذ کی قبر کھودی تھی۔جب ہم مٹی کا کوئی حصہ کھودتے تو مشک کی خوشبو آتی یہاں تک کہ ہم لحد
تک پہنچ گئے۔جب ہم قبر کھو د چکے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔حضرت سعد کا جنازہ قبر کے پاس
رکھا گیا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھائی۔راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے اتنی کثرت سے آدمی
دیکھے جنہوں نے جنت البقیع کو بھر دیا تھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 329-330 "سعد بن مُعَاذ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
عبد الرحمن بن جابر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت سعد کی قبر تیار ہو چکی تو چار افراد
حارث بن اوس أسيد بن حُضَير، ابونائله سلكان بن
سلامة اور
سلمه
بن سَلَامه بن وقش
حضرت سعد کی قبر میں اترے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد کے قدموں کی جانب کھڑے تھے۔جب
حضرت سعد کو قبر میں اتار دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ تبدیل ہو گیا۔آپ نے تین مرتبہ
سبحان اللہ کہا۔آپ کے ساتھ تمام صحابہ نے بھی تین مرتبہ سبحان اللہ کہا۔یہاں تک کہ جنت البقیع گونج اٹھا۔پھر
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ اللہ اکبر کہا۔آپ کے ساتھ تمام صحابہ نے بھی اللہ اکبر کہا۔یہاں تک کہ جنت البقیع اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ یارسول
اللہ ! ہم نے آپ کے چہرے کی تبدیلی دیکھی اور آپ نے تین مرتبہ سبحان اللہ کہا۔اس کی کیا وجہ ہے۔تو آپ نے
فرمایا کہ سعد پر قبر میں تنگی ہوئی اور انہیں دبایا گیا۔اگر اس سے کسی کو نجات ہوتی تو سعد کی ضرور ہوتی۔چنانچہ اللہ
خطبات مسرور جلد 18
340
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
تعالیٰ نے ان کے لیے اسے کشادہ کر دیا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 330 سعد بن مُعَادٌ ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
مِسْوَر بن رِفَاعَه قُرَظِی بیان کرتے ہیں کہ حضرت سعد بن معاذ کی والدہ انہیں لحد میں اتارنے کے
لیے آئیں تو لوگوں نے انہیں واپس بھیج دیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں چھوڑ دو۔وہ آئیں اور قبل
اس کے کہ ان کی قبر پر اینٹ اور مٹی ڈالی جاتی انہوں نے حضرت سعد کو لحد میں دیکھا اور کہا مجھے یقین ہے کہ تم اللہ
کے پاس ہو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد کی قبر پر ان کی والدہ سے تعزیت کی اور ایک جانب بیٹھ
گئے۔مسلمانوں نے قبر پر مٹی ڈال کر اسے برابر کر دیا اور اس پر پانی چھڑک دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے
پاس تشریف لائے کچھ دیر وہاں ٹھہرے اور پھر دعا کی اور واپس تشریف لے گئے۔حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دو ساتھیوں حضرت ابو بکر اور
حضرت عمر کے بعد مسلمانوں پر کسی کی جدائی اتنی شاق نہ تھی جتنی حضرت سعد بن معاذ کی۔حضرت سعد بن معادؓ
کی عمر وفات کے وقت 37 سال تھی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 330-331 سعد بن مُعَاذ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن معاذ کی والدہ کو فرمایا کیا تمہارا غم ختم نہ ہو گا اور تمہارے
آنسو نہیں کھمیں گے کیونکہ تمہارا بیٹاوہ پہلا شخص ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ مسکر ایا اور جس کے لیے عرش لرز اٹھا۔الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 332 " سعد بن معاذ " ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد کو دفن کیا اور ان کے جنازے سے لوٹے تو آپ کے
آنسو آپ کی داڑھی پر بہ رہے تھے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الثاني صفحه 463 سعد بن معاذ دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2003ء)
ایک روایت حضرت سعد کے حوالے سے ہے۔حضرت سعد نے بیان کیا کہ میں بے شک کمزور ہوں مگر
تین باتوں میں میں بہت پختہ ہوں۔جو اپنی باتیں انہوں نے بتائیں کہ میرے اندر تین باتیں کیا ہیں۔بہت کمزور
انسان ہوں لیکن یہ تین باتیں ہیں جو میرے اندر بہت پکی ہیں اور ان پر میں عمل کرتا ہوں۔پہلی یہ کہ میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو سنا اسے حق جانا۔کوئی کبھی ان کو انقباض نہیں ہوا۔دوسرا یہ کہ میں نے اپنی نماز
میں نماز کے علاوہ کوئی دوسرا خیال نہیں آنے دیا یہاں تک کہ نماز مکمل کر لوں۔بڑی توجہ سے نماز پڑھتے تھے۔تیسرا یہ کہ کوئی جنازہ حاضر نہیں ہو تا تھا مگر میں اپنے آپ کو اس کی جگہ مردہ خیال کر کے سوچتا ہوں کہ وہ کیا کہے گا
اور اس سے کیا پو چھا جائے گا۔گویا کہ وہ سوال و جواب مجھ سے ہو رہے ہیں۔آخرت کی فکر تھی۔(مجمع الزوائد كتاب المناقب بَاب مَا جَاءَ فِي أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ حديث: 15689 جلد 09 صفحه 375 دار
الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت عائشہ فرماتی تھیں کہ انصار کے تین افراد ایسے تھے جو سب بنو عَبد الأَشْهَل میں سے تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو ان پر فضیلت نہیں دی جاتی تھی اور وہ حضرت سعد بن معاذ،
خطبات مسرور جلد 18
341
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
حضرت اُسید بن حضیر، اور حضرت عباد بن بشر تھے۔(الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر عسقلانی جلد 03 صفحه 71 سعد بن مُعَاذ دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1995ء)
اگلے جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت سعد بن ابی وقاص۔حضرت سعد کی کنیت ابو اسحاق تھی۔آپ کے والد کا نام مالک بن اُٹھیب جبکہ بعض روایات میں مالک بن دُھنیب بھی بیان ہوا ہے۔آپ کے والد اپنی
کنیت ابو وقاض کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں اس لیے آپ کا نام سعد بن ابی وقاص بیان کیا جاتا ہے۔آپ کی والدہ کا
نام حَمْنَه بنتِ سُفْيَان تھا۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جزء ثانی صفحه 606-607 ، دار الجيل بيروت) (الطبقات الكبرى لابن
سعد جزء ثالث صفحه 101، سعد بن ابي وقاص ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
حضرت سعد بن ابی وقاص کا تعلق قریش کے قبیلہ بَنُو زُهْرَہ سے تھا۔(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 123)
(سیرت ابن هشام جلد 1 صفحه 680-681 ، من بنى ،زهره، مكتبه مصطفی البابی الحلبی و اولادہ، مصر۔1955ء)
حضرت سعد بن ابی وقاص ان دس صحابہ میں سے ہیں جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی
میں جنت کی بشارت دی تھی۔ان دس صحابہ کو عشرہ مبشرہ کہتے ہیں اور حضرت سعد بن ابی وقاص ان میں سب سے
آخر پر فوت ہوئے۔(الاصابة في تمييز الصحابة جزء الثانىی صفحه 324 ، دارالفکر بيروت لبنان، 2001ء)
یہ تمام اصحاب یعنی عشرہ مبشرہ مہاجرین میں سے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات کے
وقت ان سے راضی تھے۔حضرت سعد بن ابی وقاص اپنے ایمان لانے کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ کسی نے بھی اسلام قبول
نہیں کیا مگر اس دن جس دن کہ میں نے اسلام قبول کیا اور میں سات دن تک ٹھہر ارہا اور حالت یہ تھی کہ میں
مسلمانوں کا ایک تہائی تھا۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی الله باب مناقب سعد بن ابی وقاص حدیث نمبر 3727)
(صحیح بخاری کتاب مناقب انصار باب اسلام سعدحدیث نمبر 3858)
تین آدمی تھے۔آپ کا بیان ہے کہ میں نماز کے فرض ہونے سے پہلے مسلمان ہو چکا تھا۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء ثاني صفحه 453 ، سعد بن مالك، دار الكتب العلمية بيروت لبنان،2003ء)
حضرت سعد کے اسلام لانے کا واقعہ ان کی بیٹی بیان کرتی ہیں کہ حضرت سعد نے فرمایا کہ میں نے خواب میں
دیکھا کہ میں تاریکی میں ہوں اور مجھے کچھ دکھائی نہیں دیتا۔اچانک میں دیکھتا ہوں کہ چاند طلوع ہوا اور میں اس کی طرف
چل پڑا۔کیا دیکھتا ہوں کہ مجھ سے پہلے حضرت زید بن حارثہ ، حضرت علی اور حضرت ابو بکر چاند کی طرف جارہے ہیں۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کب پہنچے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم بھی ابھی پہنچے ہیں۔حضرت سعد فرماتے ہیں کہ مجھے
خبر مل چکی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مخفی طور پر اسلام کی طرف بلا رہے ہیں۔چنانچہ میں شعب آخیاد میں آ
کر آپ کو ملا۔آجیاد سکتے میں صفا پہاڑی سے متصل ایک مقام کا نام ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریاں
342
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
خطبات مسرور جلد 18
چرائی ہیں۔آپ عصر کی نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تھے کہ میں پہنچ گیا اور بیعت کر کے مسلمان ہو گیا۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزو ثانى صفحه 455، سعد بن مالك، دار الكتب العلمية بيروت لبنان
2003ء) (روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد 2 صفحہ 63-64) (فرہنگ سیرت صفحہ 30 زوار اکیڈمی کراچی 2003ء)
حضرت سعد کی بیٹی عائشہ بنت سعد روایت کرتی ہیں کہ میں نے اپنے والد کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جب میں
مسلمان ہوا اس وقت میری عمر سترہ سال تھی۔بعض روایات میں ایمان لانے کے وقت ان کی عمر انیس سال بھی
بیان ہوئی ہے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء ثالث صفحه 103، سعد بن ابی وقاص، دار الکتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
اولین اسلام لانے والوں میں حضرت ابو بکر کی تبلیغ سے پانچ ایسے اشخاص ایمان لائے جو اسلام میں جلیل
القدر اور عالی مرتبہ اصحاب میں شمار کیے جاتے ہیں۔ان میں تیسرے حضرت سعد بن ابی وقاص تھے جو اس وقت
بالکل نوجوان تھے۔یہ سیرت خاتم النبیین میں جو لکھا ہے اسی سے اخذ کیا گیا ہے یعنی اس وقت ان کی عمر انیس سال
تھی۔یہ بنو زہرہ میں سے تھے اور نہایت دلیر اور بہادر تھے۔حضرت عمرؓ کے زمانے میں عراق انہی کے ہاتھ پر فتح
ہوا اور امیر معاویہ کے زمانہ میں فوت ہوئے تھے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 122-123)
حضرت سعد بن ابی وقاص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت سی روایات بیان کی ہیں۔(الاصابة في تمييز الصحابة جزء الثانى صفحه 324 ، دارالفکر بيروت لبنان، 2001ء)
حضرت سعد کے بیٹے مضعَب بیان کرتے ہیں کہ میرے والد سعد نے مجھے بیان کیا کہ میری ماں نے یعنی
حضرت سعد کی ماں نے قسم کھائی تھی کہ وہ ان سے کبھی بات نہیں کرے گی یہاں تک کہ وہ اپنے دین کا انکار کر
دے یعنی اسلام سے پھر جائیں۔چنانچہ نہ وہ کھاتیں اور نہ پیتی تھیں۔کہتے ہیں کہ میری ماں نے کہا تو بیان کیا کر تا ہے
کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے والدین سے احسان کی تاکید کرتا ہے۔تم کہتے ہو ناں کہ تمہارا دین یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
کہا ہے کہ اپنے والدین سے احسان کرو۔اس کی تاکید کی جاتی ہے۔میں تمہاری ماں ہوں اور میں تمہیں اس کا حکم
دے رہی ہوں کہ اب اس کو چھوڑو اور میری بات جو میں کہتی ہوں وہ مانو۔راوی کہتے ہیں کہ تین روز تک وہ اس حالت
میں رہیں یہاں تک کہ کمزوری کی وجہ سے ان پر غشی طاری ہو گئی۔پھر ان کا بیٹا جسے عُمارہ کہا جاتا تھا کھڑا ہوا اور
انہیں پانی پلایا۔پھر جب ہوش آئی تو وہ سعد کو بد دعاد ینے لگیں۔تب اللہ عزوجل نے قرآن میں یہ آیت اتاری کہ
وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا۔(العنكبوت: 9)
کہ ہم نے انسان کو اس کے والدین کے حقوق میں احسان کی تاکیدی نصیحت کی۔وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا۔یہ عنکبوت کی آیت ہے اور پھر سورہ لقمان میں یہ ہے کہ
وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي (لقمان: 16)
اگر وہ دونوں تجھ سے جھگڑا کریں کہ تو میر اشریک ٹھہرا تو اطاعت نہ کر۔
خطبات مسرور جلد 18
343
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي
کہ اگر وہ کہیں تو میر اشریک ٹھہر اتو پھر ان کی اطاعت نہیں کرنی اور اس میں پھر آگے یہ بھی ہے کہ
وَصَاحِبُهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا (لقمان: 16)
دونوں کے ساتھ دنیا میں دستور کے مطابق رفاقت جاری رکھو۔ان سے تعلق رکھو۔ان سے نیکی کرو۔(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب فضل سعد بن ابی وقاص حدیث:1748)
یہ جھگڑا اگر شرک کے بارے میں کرنا ہے تو پھر بات نہیں مانی۔یہ جو تفصیلی بات ہے یہ
تفصیلی بات ہے یہ مضمون اسی
طرح پورا آگے چلتا ہے۔لیکن جو دنیاوی معاملات ہیں ان میں ان سے رفاقت جاری رکھو۔وَصَاحِبُهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا
ان سے تعلق رکھو۔ان سے نیکی کرو۔یہ پہلی روایت مسلم میں تھی۔آگے پھر سیرت میں ایک اور حوالے سے لکھا ہے کہ حضرت سعد بن ابی
وقاص بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ بہت پیار کرتا تھا مگر جب میں نے اسلام قبول کیا تو اس نے کہا کہ
اے سعد! یہ کون سادین تو نے اختیار کر لیا ہے۔یا تو تو اس نئے دین کو ترک کر دے یا میں کچھ نہ کھاؤں اور نہ پیوں
گی یہاں تک کہ میں مر جاؤں گی۔حضرت سعد کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا کہ اے پیاری ماں ! ایسانہ کرنا کیونکہ
میں اپنے دین کو چھوڑنے والا نہیں ہوں۔حضرت سعد بیان کرتے ہیں کہ ایک دن اور ایک رات تک میری ماں نے
نہ کچھ کھایا اور نہ پیا اور اس کی حالت خراب ہونے لگی تو میں نے ان سے کہا کہ اللہ کی قسم ! اگر تمہاری ایک ہزار
جانیں ہوں اور وہ ایک ایک کر کے نکلیں تب بھی میں کسی کی خاطر اپنے دین کو ترک نہیں کروں گا۔جب آپ کی
والدہ نے یہ دیکھا تو کھانا پینا
شروع کر دیا۔اس موقعے پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ
وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا وَصَاحِبُهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا
(لقمان: 16)
یعنی اگر وہ دونوں تجھ سے بحث کریں کہ تو کسی کو میر اشریک مقرر کرے جس کا تجھ کو کوئی علم نہیں ما
لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ کوئی علم نہیں ہے فَلَا تُطِعْهُمَا۔تو ان دونوں کی بات مت ماننا۔ہاں دنیاوی معاملات میں ان
کے ساتھ نیک تعلقات قائم رکھو۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء ثانی صفحہ 455، سعد بن مالک، دار الكتب العلمیة بیروت لبنان، 2003ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد کو اپناماموں کہا کرتے تھے۔اصحاب بدر از قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری صفحہ 91 مکتبہ اسلامیہ لاہور 2015ء)
ایک دفعہ حضرت سعد سامنے سے آرہے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھ کر فرمایا یہ
میرے ماموں ہیں۔کسی کا ایسا ماموں ہو تو دکھائے۔امام ترمذی نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی والدہ کا تعلق بنو زھرہ سے تھا اور حضرت سعد بن ابی وقاص کا تعلق بھی بنو زہرہ سے تھا۔(جامع ترمذی کتاب المناقب باب مناقب ابو اسحاق سعد بن ا بن ابی وقاص حدیث نمبر 3752)
خطبات مسرور جلد 18
344
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدا پہاڑ پر تھے کہ وہ ملنے لگا۔اس پر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے حدا اٹھہر جا کیونکہ تجھ پر نبی یا صدیق یا شہید کے علاوہ کوئی نہیں
ہے۔اس پہاڑ پر اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت عثمان ،
حضرت علی، حضرت طلحہ بن عبید اللہ ، حضرت زبیر بن العوام، حضرت سعد بن ابی وقاص تھے۔یہ مسلم کی روایت ہے۔(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب فضائل طلحة و الزبير حديث 2417)
اسلام کے ابتدائی ایام میں جب مسلمان چھپ کر نمازیں ادا کیا کرتے تھے تو ایک مرتبہ حضرت سعد کے کی
ایک گھاٹی میں کچھ صحابہ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے کہ وہاں مشرکین آپہنچے اور انہوں نے مسلمانوں کا مذاق اڑانا شروع
کیا اور ان کے دین یعنی اسلام میں عیب نکالنا چاہے یہاں تک کہ لڑائی تک نوبت پہنچ گئی۔حضرت سعد نے ایک مشرک
کے سر پر اونٹ کی ہڈی اس زور سے ماری کہ اس کا سر پھٹ گیا۔پس یہ پہلا خون تھا جو اسلام میں بہایا گیا تھا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جزء الثانى صفحه 324 دارالفکر بيروت لبنان، 2001ء)
مکے میں جب کفار نے مسلمانوں کے ساتھ بائیکاٹ کیا اور ان کو شعب ابی طالب میں محصور کر دیا گیا تو وہ
مسلمان جو ان تکالیف کا شکار ہوئے ان میں سے ایک حضرت سعد بن ابی وقاص بھی تھے۔اس کا ذکر کرتے ہوئے
سیرت خاتم النبیین ہم میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے اس طرح لکھا ہے کہ
" جو جو مصائب اور سختیاں ان ایام میں ان محصورین کو اٹھانی پڑیں ان کا حال پڑھ کر بدن پر لرزہ پڑ جاتا
ہے۔صحابہ کا بیان ہے کہ بعض اوقات انہوں نے جانوروں کی طرح جنگلی درختوں کے پتے کھا کھا کر گزارہ کیا۔سعد
بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رات کے وقت ان کا پاؤں کسی ایسی چیز پر جا پڑا جو تر اور نرم معلوم ہوتی
تھی " غالباً کھجور کا کوئی ٹکڑا ہو گا " اس وقت ان کی بھوک کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے فوراً اسے اٹھا کر نگل لیا اور وہ بیان
کرتے ہیں کہ مجھے آج تک پتہ نہیں کہ وہ کیا چیز تھی۔ایک دوسرے موقعہ پر بھوک کی وجہ سے ان کا یہ حال تھا کہ
انہیں ایک سو کھا ہوا چھڑا زمین پر پڑا ہوا مل گیا تو اسی کو انہوں نے پانی میں نرم اور صاف کیا اور پھر بھون کر کھایا اور
تین دن اسی غیبی ضیافت میں بسر کیے۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 166-167)
جب اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ہجرت کا حکم دیا تو حضرت سعد نے بھی مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی اور
وہاں اپنے مشرک بھائی عتبہ بن ابی وقاص کے ہاں قیام کیا۔عتبہ سے مکہ میں ایک خون ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ
روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد 2 صفحہ 66-67)
مدینہ میں آکر آباد ہو گیا تھا۔حضرت سعد اولین ہجرت کرنے والوں میں سے تھے۔آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ آمد
سے پہلے ہجرت کر کے مدینہ آگئے تھے۔(عمدة القاری شرح صحیح بخاری جلد 1صفحه 305، دار الكتب العلمية بيروت، 2001ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن ابی وقاص کی مواخات حضرت مُصْعَب بن عُمير
کے ساتھ فرمائی جبکہ ایک دوسری روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن ابی وقاص کی
خطبات مسرور جلد 18
345
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
مؤاخات حضرت سعد بن معاذ سے فرمائی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء ثالث صفحه 103، سعد بن ابی وقاص، دارالکتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
مؤاخات میں اس اختلاف کی مولانا غلام باری صاحب سیف نے یہ توجیہ پیش کی ہے کہ مکہ میں آپ کی
مؤاخات حضرت مصعب کے ساتھ تھی اور مدینہ میں حضرت سعد بن معاذ کے ساتھ تھی۔روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد 2 صفحہ 64)
حضرت سعد قریش کے بہادر شہ سواروں میں سے تھے۔غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
حفاظت اور دفاع کی ذمہ داری جن اصحاب کے سپر د ہوتی تھی ان میں سے ایک حضرت سعد بن ابی وقاص بھی تھے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جزء ثانی صفحه 172 ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 2010ء)
ابو اسحاق روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے چار اشخاص بہت سخت
حملہ آور تھے۔حضرت عمرؓ، حضرت علی، حضرت زبیر اور حضرت سعد
(الاصابة في تمييز الصحابة جزء الثانى صفحه 325 ، دارالفکر بيروت لبنان، 2001ء)
ہجرت مدینہ کے بعد مسلمانوں کو کفار کی طرف سے حملے کا خوف اور پریشانی رہتی تھی جس کی وجہ سے
شروع میں مسلمان اکثر راتوں کو جاگا کرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی عموماً راتوں کو جاگتے رہتے
تھے۔اس بارے میں ایک روایت ملتی ہے حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ مدینہ تشریف آوری کے زمانے میں ایک
رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سونہ سکے تو آپ نے فرمایا کاش ! میرے صحابہ میں سے کوئی نیک آدمی آج رات
میرا پہرہ دے۔وہ کہتی ہیں ہم اسی حال میں تھے کہ ہم نے اسلحہ کی آواز سنی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کون
ہے؟ تو باہر سے یہ آواز آئی۔آنے والے نے یہ عرض کیا کہ سعد بن ابی وقاص، کہ میں سعد بن ابی وقاص ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا کہ تم یہاں کیسے آئے؟ انہوں نے کہا کہ میرے دل میں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے بارے میں خوف پیدا ہوا اس لیے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہرے کے لیے حاضر ہو ا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد کو دعادی اور سو گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 282-283)
(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب فضل سعد بن ابی وقاص حدیث 2410)
یہ بھی ایک حوالہ ہے کہ بخاری اور مسلم دونوں میں اس واقعے کا ذکر تو ہے لیکن اس کے ساتھ دعا کی
تفصیل نہیں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا دعادی تھی لیکن حضرت سعد کے مناقب میں جو امام ترمذی نے
بیان کیے ہیں ان میں ان کے بیٹے قیس سے روایت ہے کہ میرے والد سعد بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا کی تھی کہ
اللهم اسْتَجِبْ لِسَعْدِ إِذَا دَعَا۔کہ اے اللہ ! سعد جب تجھ سے دعا کریں تو ان کی دعا کو قبول کیجیو اور الْمَال فِي أَسْمَاءِ الرِّجَال میں
ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ دعادی تھی کہ
خطبات مسرور جلد 18
346
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
اللهم سَيِّدُ سَهْمَهُ وَأَجِبْ دَعْوَتَهُ
کہ اے اللہ ! ان کا تیر ٹھیک نشانے پر بیٹھے اور ان کی دعا قبول کرنا۔روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد 2 صفحہ 67-68)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اسی دعا کی وجہ سے حضرت سعد قبولیت دعا کی وجہ سے مشہور تھے۔(الاصابة في تمييز الصحابة جزء الثانى صفحه 324-325 ، دارالفکر بيروت لبنان، 2001ء)
حضرت سعد بن ابی وقاص مستجاب الدعوات تھے۔ایک شخص نے آپ پر جھوٹ گھڑا تو آپ نے اس
کے خلاف دعا کی کہ اے اللہ !اگر یہ جھوٹ بول رہا ہے تو اس کی بصارت جاتی رہے اور اس کی عمر طویل ہو اور اسے
فتنہ میں مبتلا کر دے۔پس اس شخص کو یہ تمام چیزیں پہنچیں۔(جامع العلوم و الحكم في شرح خمسين حديثا من جوامع الكلم جلد 2 صفحه 350 ، مؤسسة الرسالة بيروت 2001ء)
ایک روایت میں آتا ہے کہ قیس بن ابی حازم بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں مدینہ کے بازار میں جارہا
تھا کہ میں اخبارُ الزّيت مقام پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ لوگوں کا ایک ہجوم ایک شخص کے پاس موجود تھا جو
سواری پر بیٹھا تھا اور حضرت علی کو گالیاں نکال رہا تھا۔اتنے میں حضرت سعد بن ابی وقاص وہاں آگئے اور ان میں
کھڑے ہو گئے اور ان سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا کہ یہ آدمی حضرت علی کو گالیاں دے رہا ہے۔حضرت سعد آگے بڑھے تو لوگوں نے انہیں راستہ دیا یہاں تک کہ آپ اس کے سامنے جا کھڑے ہوئے اور پوچھا
اے شخص تو کیوں حضرت علیؓ کو گالیاں دے رہا ہے ؟ کیا وہ سب سے پہلے اسلام نہیں لائے تھے ؟ کیا وہ پہلے شخص
نہیں تھے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی؟ کیا وہ لوگوں میں سب سے زیادہ متقی انسان
نہیں ہیں ؟ کیا وہ لوگوں میں سب سے زیادہ علم والے انسان نہیں ہیں ؟
حضرت سعد بیان کرتے گئے یہاں تک کہ انہوں نے فرمایا کہ نیز کیار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان
سے اپنی بیٹی بیاہ کر ان کو اپنی دامادی کا شرف نہیں بخشا تھا؟ کیا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوات میں
جھنڈا اٹھانے والے نہیں تھے ؟ راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد حضرت سعد نے قبلے کی طرف رخ کیا اور دعا کے لیے
ہاتھ اٹھایا اور دعا کی کہ اے اللہ ! اگر اس نے تیرے اولیاء میں سے ایک ولی یعنی حضرت علی کو گالیاں دی ہیں تو تو اس
مجمعے کے منتشر ہونے سے پہلے اپنی قدرت کا نشان دکھا۔یہ مستدرک کا حوالہ ہے۔راوی قیس کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم !
ابھی ہم وہاں سے منتشر نہیں ہوئے تھے کہ اس شخص کی سواری نے اسے نیچے گرادیا اور اس کے سر کو اپنے پیروں
سے پتھر پر مارا جس سے اس کا سر پھٹ گیا اور وہ مر گیا۔(المستدرك كتاب معرفة الصحابه باب سعد بن ابی وقاص روایت 6121 جلد 3 صفحه 571-572 دار الكتب
العلميه بيروت (2002ء)
حضرت سعد نے جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت مدینہ کے فوراً بعد رات کو حفاظت کی
تھی، اسی طرح کا ان کا ایک اور واقعہ غزوہ خندق کے موقعے پر بھی تاریخ میں نظر آتا ہے۔اس کا تذکرہ کرتے
ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ
خطبات مسرور جلد 18
347
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ پہرہ دیتے ہوئے تھک جاتے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم۔جس طرح
باقی صحابہ پہرہ دے رہے ہوتے تھے آپ بھی صحابہ کے ساتھ پہرہ دیتے اور سردی سے نڈھال ہو جاتے۔تب واپس
آکر تھوڑی دیر میرے ساتھ لحاف میں لیٹ جاتے مگر جسم کے گرم ہوتے ہی پھر اس شگاف کی حفاظت کے لیے چلے
جاتے۔اسی طرح متواتر جاگنے سے آپ ایک دن بالکل نڈھال ہو گئے اور رات کے وقت فرمایا کاش اس وقت کوئی
مخلص مسلمان ہو تا تو میں آرام سے سو جاتا۔اتنے میں باہر سے سعد بن ابی وقاص کی آواز آئی۔آپ نے پوچھا کیوں
آئے ہو۔انہوں نے کہا آپ کا پہرہ دینے آیا ہوں۔آپ نے فرمایا مجھے پہرے کی ضرورت نہیں۔تم فلاں جگہ جہاں
خندق کا کنارا ٹوٹ گیا ہے جاؤ اور اس کا پہرہ دو تا مسلمان محفوظ رہیں۔چنانچہ سعد اس جگہ کا پہرہ دینے چلے گئے اور
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر کے لیے سو گئے۔(ماخوذ از دیباچه تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 279)
حضرت سعد بن ابی وقاص کا باقی ذکر ان شاء اللہ آئندہ ہو گا۔آج بھی میں دو تین غائب جنازے پڑھاؤں گا جن کا اب اس وقت ذکر کروں گا۔پہلا ذ کر مکرم ماسٹر عبدالسمیع
خان صاحب کا ٹھگڑھی کا ہے جو 6 جولائی کو ربوہ میں وفات پاگئے تھے۔انا للہ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔1937ء میں قادیان
میں پیدا ہوئے۔ان کے والد عبدالرحیم صاحب کا ٹھگڑھی سلسلہ کے پرانے خدمت گزاروں میں سے تھے۔آپ
کے دادا حضرت چودھری عبد السلام خان صاحب کا ٹھگڑھی نے 1903ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
دست مبارک پر بیعت کی سعادت پائی۔آپ صحابی تھے۔ابتدائی تعلیم پرائمری تو ماسٹر سمیع صاحب کی قادیان میں
ہی ہوئی۔پھر پارٹیشن ہو گئی تو میٹرک ربوہ آکر کیا۔آپ کی اولاد میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ان کی اہلیہ
تین چار سال پہلے وفات پاگئی تھیں۔1960ء میں بی ایس سی کرنے کے بعد اسی سال عارضی استاد کے طور پر تعلیم الاسلام سکول میں پڑھانا
شروع کیا۔پھر 1962ء میں بی ایڈ کیا اور باقاعدہ استاد مقرر ہوئے۔1969ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم ایڈ
کیا تو سینئر استاد بن گئے۔پھر 1972ء میں آپ تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے۔پھر سکول
نیشنلائز ہو گیا۔پھر 1970ء میں آپ کا تبادلہ کیونکہ وہ نیشنلائزڈ سکول تھا تو گور نمنٹ نے باہر اپنے کسی دوسرے
سکول میں کر دیا اور پھر مختلف سکولوں میں یہ پڑھاتے رہے۔2005ء سے 2009ء تک زعیم انصار اللہ اور 2013ء
سے 16 ء تک بطور صدر حلقہ دارالرحمت شرقی ربوہ میں خدمت کی توفیق ملی۔میرے بھی یہ سکول میں استاد تھے۔بڑے اچھے انداز میں پڑھایا کرتے تھے۔چہرے پر ہمیشہ نرمی رہتی تھی اور سمجھاتے بھی بڑے اچھے انداز میں تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کی اولاد کو بھی ہمیشہ
جماعت اور خلافت سے وابستہ رکھے۔دوسرا جنازہ مکرم سید مجیب اللہ صادق صاحب کا ہے جو 28 / مئی کو 83 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔آپ مکرم سید صادق علی صاحب اور سیدہ سلملی بیگم صاحبہ بنت سید محبوب عالم بہاری
خطبات مسرور جلد 18
348
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
صاحب کے بیٹے تھے۔قادیان کی مقدس بستی میں آپ نے آنکھ کھولی۔قادیان کے پاکیزہ ماحول میں پروان چڑھے۔آپ کے والد سید صادق علی صاحب آف سہارنپور نے حضرت خلیفة المسیح الاوان کے دست مبارک پر شرف بیعت
حاصل کیا تھا۔آپ کے نانا حضرت سید محبوب عالم صاحب بہاری نے پارٹیشن کے وقت 19 ستمبر 1947ء کو قادیان
میں کسی مخالف کی گولی کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش فرمانے کی سعادت حاصل کی اور اسی طرح آپ کے نانا کے
بھائی سید محبوب عالم صاحب جو صدر انجمن احمدیہ کے آڈیٹر تھے اور ان کو بھی یہ اعزاز تھا کہ بہار سے پیدل چل کے
قادیان پہنچے اور انہوں نے بیعت کی تھی۔آپ کو یہاں یو کے میں حلقہ ارلز فیلڈ (Earlsfield) میں بطور صدر جماعت خدمت کی توفیق بھی ملی۔پھر بعد از ریٹائر منٹ محترم امیر صاحب برطانیہ کے دفتر میں رضا کار کارکن کے طور پر سولہ سال تک خدمت بجا
لاتے رہے۔بڑی جانفشانی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی ادا کرتے تھے اور ہمیشہ ان کے چہرے پر نرمی اور مزاح کی نرمی رہتی
تھی۔مزاح کی طبیعت تھی اور کام پوری توجہ سے کرتے اور کبھی کہیں اس طرح کے بوجھ نہیں لیتے تھے اور
دوسروں کو پریشان نہیں کرتے تھے۔کوشش یہ ہوتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ کام دوسروں کا بھی خود کر لیں۔ان کی
شادی ربوہ میں مکرمہ عائشہ صادق صاحبہ بنت بابو محمد عالم صاحب ریٹائر ڈ سٹیشن ماسٹر سے ہوئی۔اور 1968ء میں ان
کی اہلیہ کو بھی ربوہ میں لجنہ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کی توفیق ملی۔ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ڈاکٹر کلیم اللہ صادق صاحب تو ایم ٹی اے میں کافی رضا کارانہ خدمت کرتے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے
فضل سے بڑے تہجد گزار تھے۔عمرہ کرنے کے لیے گئے۔گھٹنوں میں ان کے شدید تکلیف تھی۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں
کہ باوجود ان کو وہیل چیئر مہیا کرنے کے انہوں نے یہ کہا کہ میں تو عمرے کا ثواب لینا چاہتا ہوں اس لیے پیدل ہی
چلوں گا۔اسی طرح اپنے چندوں کی بھی بڑی فکر رہتی تھی اور ان کے بچوں نے اور دوسرے کافی لوگوں نے جو مجھے
خط لکھے ہیں ان میں ان کی خوبیاں بیان کی ہیں۔بچے تو خوبیوں کا ذکر کرتے ہی ہیں اور ان کے بچے جس طرح ماشاء اللہ
جماعت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اس سے ظاہر ہے کہ انہوں نے خلافت اور جماعت کے ساتھ محبت بچوں کے
دلوں میں پیدا کی ہے اور اعلیٰ رنگ میں تربیت کی ہے لیکن جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
انسان کے ہمسائے اور ملنے جلنے والے جو ہیں وہ اس کی نیکیوں کے اس کے کردار کے اصل گواہ ہوتے ہیں۔اس کی
نیکیوں کی تصدیق کرنے والے ہوتے ہیں اور یہ بات مجیب اللہ صادق صاحب پر حقیقت میں صادق آتی ہے۔ان کے
غیر مسلم ہمسائے ان کی وفات پر نہایت غمزدہ تھے۔ان کی بھی آپ خدمت کرتے رہے اور اپنے بچوں سے بھی ان
کی خدمت کرواتے رہے۔اسی طرح ان کے دفتر میں ساتھ کام کرنے والے ہر شخص نے ان کی خوش مزاجی اور کام میں لگن اور
سنجیدگی اور اس کے ساتھ ہر کارکن کی خدمت کرنے کی خصوصیت کا ذکر کیا ہے۔کام بھی کرتے تھے اور لوگوں کی
خدمت بھی کرتے تھے۔کسی کو چائے بھی پلانی ہو تو خو د پلاتے تھے۔میں گذشتہ سال جب اسلام آباد منتقل ہو ا ہوں
تو ان کو جو فکر تھی جس کا انہوں نے ملاقات میں مجھ سے اظہار کیا وہ یہ تھی کہ اب ہم ہر ہفتے آپ کے پیچھے جمعہ کس
خطبات مسرور جلد 18
349
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جولائی 2020ء
طرح پڑھیں گے ؟ تو بہر حال اس پر میں نے ان کی تسلی کروائی کہ ان شاء اللہ اکثر جمعے بیت الفتوح میں ہی ہوں گے
اور جب اسلام آباد میں ہوں تو وہاں آسکتے ہیں۔یہ بات سن کے پھر ان کے چہرے پر رونق آئی۔اسی لیے انہوں نے اپنے بچوں کو مسجد کے قریب رکھنے کے لیے خلیفة المسیح الرابع کی ہجرت کے بعد مسجد
فضل کے قریب گھر لے لیا اور (خود) روزانہ ایک گھنٹہ دور کام پر جاتے تھے تا کہ بچے مسجد کے ساتھ اٹیچڈ
(attached) رہیں اور یہی فکر ان کو اب بھی تھی کہ دور جانے کی وجہ سے جمعہ کس طرح پڑھا جائے گا۔بہر حال
انتہائی مخلص اور نیک انسان تھے۔بڑی وفا کے ساتھ انہوں نے اپنی زندگی گزاری اور یہ وفا اپنے بچوں میں بھی پیدا
کرنے کی کوشش کی۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے
بچوں کو بھی ہمیشہ خلافت اور جماعت سے ان کی خواہش کے مطابق بلکہ اس سے بڑھ کر وابستہ رہنے کی توفیق عطا
فرمائے۔ان کی اہلیہ کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے اور سکون اور تسکین کے سامان پیدا فرمائے۔تیسر اجو جنازہ ہے وہ ہمارے پرانے کارکن اور اسیر راہ مولی رانا نعیم الدین صاحب مرحوم کا ہے اس کا ذکر
تو میں پہلے بھی کر چکا ہوں۔گذشتہ جمعے رہ گیا تھا۔ان کا بھی جنازہ ان جنازوں میں شامل ہو گا جو ان شاء اللہ جمعے کے
بعد ادا کروں گا۔اللہ تعالیٰ ان سب کے ساتھ مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 07 اگست 2020ء جلد 27 شمارہ 63 صفحہ 05تا10)