بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 18
350
30
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 24 / جولائی 2020ء بمطابق 24/ وفا 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے ( یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت سعد کا ذکر چل رہا تھا۔حضرت سعد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر، احد،
خندق، حدیبیہ، خیبر ، فتح مکہ سمیت تمام غزوات میں شرکت فرمائی۔آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بہترین
تیرانداز صحابہ میں سے تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء ثالث صفحه 105 ، سعد بن ابی وقاص دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
حضرت سعد کے بارے میں ایک روایت میں بیان ہوا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جنگیں
لڑیں ان میں سے ایک جنگ میں ایک وقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سوائے حضرت طلحہ اور
حضرت سعد کے کوئی نہ رہا۔(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب فضائل طلحة والزبير 2415)
حضرت سعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوات کے لیے نکلنے کی حالت بیان کرتے ہوئے
فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ کے لیے نکلتے تھے اور حالت یہ تھی کہ ہمارے پاس
کھانے کی کوئی چیز نہ ہوتی سوائے درختوں کے پتے ہی۔ہمارا یہ حال تھا کہ ہم میں سے ہر ایک اس طرح مینگنیاں کرتا
جیسے اونٹ لید کرتا ہے یا بکریاں مینگنیاں کرتی ہیں یعنی خشک، ان میں نرمی بالکل نہیں ہوتی تھی۔ایک دوسری
روایت میں ہے کہ آپ بیان کرتے ہیں کہ ان ایام میں ہماری خوراک ببول کے درخت، یہ ایک قسم کا کانٹے دار
درخت ہو تا ہے اس کی بیلیں ہوا کرتی تھیں۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب مناقب سعد بن ابی وقاص حدیث نمبر 3728)
(جامع ترمذی ابواب الزهد باب ما جاء في معيشة اصحاب النبی اللہ حدیث نمبر 2366)
حضرت سعد وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اللہ کی راہ میں خون بہایا اور آپ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے
اللہ کی راہ میں تیر چلایا اور یہ واقعہ سر یہ حضرت عبیدہ بن حارث کا ہے۔(سنن ابن ماجه كتاب السنة باب فضل سعد بن ابی وقاص، حدیث نمبر (131) (الاستيعاب في معرفة
الاصحاب جزء ثانی صفحه 607 ، دار الجيل بيروت) (اسد الغابة فى معرفة الصحابة جزء ثاني صفحه 453،
مالك، دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 2003ء)
سعد بن
خطبات مسرور جلد 18
351
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
اس کی تفصیل یہ ہے کہ ربیع الاول سن دو ہجری میں ایک سر یہ ہوا جسے سر یہ حضرت عبیدہ بن حارث
کہتے ہیں۔اس کا ذکر کرتے ہوئے سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے، یہ پہلے بھی کچھ
حصہ بلکہ میراخیال ہے سارا میں بیان کر چکا ہوں لیکن بہر حال یہاں بھی ان کے حوالے سے بیان کر دیتا ہوں۔ماہ ربیع الاول کے شروع میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک قریبی رشتہ دار عُبَيْدَة بِنْ حَارِث
مُطَّلَبِن کی امارت میں ساٹھ شتر سوار یا اونٹ سوار مہاجرین کا ایک دستہ روانہ کیا۔اس مہم کی غرض قریش مکہ کے
حملوں کی پیش بندی تھی۔چنانچہ جب عبیدہ بن حارث اور ان کے ساتھی کچھ مسافت طے کر کے ثَنِيَّةُ الْمَرَّةُ
ثَنِيَّةُ المَرَّة مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک مقام کا نام ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ ہجرت کرتے ہوئے
اس مقام سے گزرے تھے۔بہر حال جب یہ اس مقام کے پاس پہنچے تو ناگاہ کیا دیکھتے ہیں کہ قریش کے 200 مسلح
نوجوان عکرمہ بن ابو جہل کی کمان میں ڈیرہ ڈالے پڑے ہیں۔فریقین ایک دوسرے کے سامنے ہوئے اور ایک
دوسرے کے مقابلہ میں کچھ تیر اندازی بھی ہوئی لیکن پھر مشرکین کا گروہ یہ خوف کھا کر کہ مسلمانوں کے پیچھے کچھ
کمک مخفی نہ ہو ان کے مقابلہ سے پیچھے ہٹ گیا اور مسلمانوں نے ان
کا پیچھا نہیں کیا۔البتہ مشرکین کے لشکر میں سے
2 شخص حضرت مقداد بن عمر و اور حضرت عقبہ بن غزوان عکرمہ بن ابو جہل کی کمان سے خود بھاگ کر مسلمانوں کے
ساتھ آملے اور لکھا ہے کہ وہ اسی غرض سے قریش کے ساتھ نکلے تھے کہ موقع پا کر مسلمانوں میں آملیں۔کیونکہ وہ
دل سے مسلمان تھے مگر بوجہ اپنی کمزوری کے قریش سے ڈرتے ہوئے ہجرت نہیں کر سکتے تھے۔(معجم البلدان جلد 2 صفحه 99-100 دار الكتب العلمية بيروت)
(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 328)
جمادی الاولی 2 ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد بن ابی وقاص کو آٹھ مہاجرین کے ایک
دستہ پر امیر مقرر فرما کر قریش کی خبر رسانی کے لیے خراز مقام کی طرف روانہ فرمایا۔خراز بھی حجاز میں جُحْفَه
کے قریب ایک علاقہ ہے۔بہر حال یہ لوگ وہاں گئے مگر دشمن سے ان کا سامنا نہیں ہوا۔(معجم البلدان جلد 2 صفحه 400 دار الكتب العلميه بيروت)
(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 329-330)
پھر سر یہ حضرت عبد اللہ بن جحش کا ذکر ہے جو جمادی الآخر دو ہجری میں ہوا تھا۔اس سریے میں حضرت سعد
بھی شامل ہوئے تھے اور اس کا بھی ذکر میں پہلے ایک دفعہ کر چکا ہوں لیکن سیرت خاتم النبیین کے حوالے سے
یہاں مختصر ذکر کر دیتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارادہ فرمایا کہ قریش کی حرکات و سکنات کا زیادہ قریب سے ہو کر علم
حاصل کیا جاوے تاکہ ان کے متعلق ہر قسم کی ضروری اطلاع بر وقت میسر ہو جاوے اور مدینہ ہر قسم کے اچانک
حملوں سے محفوظ رہے۔چنانچہ اس غرض سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ مہاجرین کی ایک پارٹی تیار کی
اور مصلحتاً اس پارٹی میں ایسے آدمیوں کو رکھا جو قریش کے مختلف قبائل سے تعلق رکھتے تھے تاکہ قریش کے مخفی
ارادوں کے متعلق خبر حاصل کرنے میں آسانی ہو اور اس پارٹی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پھوپھی زاد بھائی
رض
خطبات مسرور جلد 18
352
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
حضرت عبد اللہ بن جحش کو امیر مقرر فرمایا۔آپ نے اس سریہ کو روانہ کرتے ہوئے اس سریہ کے امیر کو بھی یہ نہیں
بتایا کہ تمہیں کہاں اور کس غرض سے بھیجا جارہا ہے بلکہ چلتے ہوئے ان کے ہاتھ میں ایک سر بمہر خط دے دیا،
sealed خط تھا اور فرمایا کہ اس خط میں تمہارے لیے ہدایات درج ہیں۔جب تم مدینہ سے دو دن کا سفر طے کر لو تو
پھر اس خط کو کھول کر اس کی ہدایات کے مطابق عمل کرنا۔بہر حال آخر دو دن کی مسافت کے بعد آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے فرمان کو ، اس خط کو کھول کر دیکھا تو اس میں یہ الفاظ درج تھے کہ تم مکہ اور طائف کے درمیان وادی
نخلہ میں جاؤ اور وہاں جا کر قریش کے حالات کا علم لو اور پھر ہمیں اطلاع کر دو۔آپ نے خط کے نیچے یہ ہدایت بھی
لکھی تھی کہ اس مشن کے معلوم ہونے کے بعد اگر تمہارا کوئی ساتھی اس پارٹی میں شامل رہنے سے متامل ہو اور
واپس چلا آنا چاہے تو اسے واپس آنے کی اجازت دے دو۔عبد اللہ نے آپ کی یہ ہدایت اپنے ساتھیوں کو دی
اور سب نے یک زبان ہو کر کہا کہ ہم بخوشی اس خدمت کے لیے حاضر ہیں۔کوئی واپس نہیں جائے گا۔اس کے بعد
یہ جماعت وادی نخلہ کی طرف روانہ ہوئی۔رض
راستے میں سعد بن ابی وقاص اور عُتبہ بن غزوات کا اونٹ کہیں کھو گیا اور وہ اس کو تلاش کرتے کرتے
اپنے ساتھیوں سے بچھڑ گئے اور باوجود بہت تلاش کے انہیں نہ مل سکا۔یہ جو آٹھ آدمیوں کی پارٹی تھی اب باقی یہ
صرف چھ رہ گئے۔یہ چلتے رہے۔اس بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ایک مستشرق مسٹر مار گولیس کا
ذکر کیا ہے کہ وہ اپنی روایت کے مطابق شبہات پیدا کرنے کے لیے حضرت سعد بن ابی وقاص اور ان کے ساتھی
کے بارے میں لکھتا ہے کہ
سعد بن ابی وقاص اور عتبہ نے جان بوجھ کر اپنا اونٹ چھوڑ دیا تھا اور اس بہانہ سے پیچھے رہ گئے تھے۔ان
جاں شارانِ اسلام پر، جن کی زندگی کا ایک ایک واقعہ ان کی شجاعت اور فدائیت پر شاہد ہے اور جن میں سے ایک
غزوہ بئر معونہ میں کفار کے ہاتھوں شہید ہوا اور دوسر اکئی خطرناک معرکوں میں نمایاں حصہ لے کر بالآخر عراق کا
فاتح بنا، اس قسم کا شبہ کرنا اور شبہ بھی محض اپنے من گھڑت خیالات کی بنا پر کرنا یہ مسٹر مار گولیس ہی کا حصہ ہے۔اور پھر لطف یہ ہے کہ مار گولیس صاحب اپنی کتاب میں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ میں نے یہ کتاب ہر قسم کے تعصب
سے پاک ہو کر لکھی ہے۔بہر حال مسلمانوں کی یہ چھوٹی سی جماعت نخلہ پہنچی اور معلومات جو لینی تھیں ان کے لیے اپنے کام میں
مصروف ہو گئی اور ان میں سے بعض نے اخفائے راز کے لیے اپنے سر کے بال منڈوا دیے تاکہ راہگیر وغیرہ ان کو
عمرے کے خیال سے آئے ہوئے لوگ سمجھ کر کسی قسم کا شبہ نہ کریں۔لیکن ابھی ان کو وہاں پہنچے زیادہ عرصہ نہیں
گزرا تھا کہ اچانک وہاں قریش کا ایک چھوٹا سا قافلہ آپہنچا جو طائف سے مکہ کی طرف جارہا تھا اور ہر دو جماعتیں ایک
دوسرے کے سامنے ہو گئیں اور حالات ایسے بن گئے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی مسلمانوں نے آخر اپنی مرضی کے
خلاف یہی فیصلہ کیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھی یہی تھا لیکن حالات کی وجہ سے یہی فیصلہ کیا کہ قافلے
پر حملہ کر کے یا تو قافلے والوں کو قید کر لیا جاوے یا مار دیا جائے۔چنانچہ انہوں نے اللہ کا نام لے کر حملہ کر دیا جس
خطبات مسرور جلد 18
353
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020 ء
کے نتیجہ میں کفار کا ایک آدمی مارا گیا اور دو آدمی قید ہو گئے لیکن بد قسمتی سے چو تھا آدمی بھاگ کر نکل گیا اور مسلمان
اسے پکڑ نہ سکے اور اس طرح ان کی یہ تجویز کامیاب ہوتے ہوتے رہ گئی۔بہر حال اس کے بعد مسلمانوں نے قافلے
کے سامان پر قبضہ کر لیا اور قیدی اور سامانِ غنیمت لے کر جلد جلد مدینے کی طرف واپس لوٹ آئے لیکن آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ علم ہوا کہ صحابہ نے قافلے پر حملہ کیا تھا تو آپ سخت ناراض ہوئے اور فرمایا
مَا أَمَرْتُكُمْ بِقِتَالٍ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ
کہ میں نے تمہیں شہر حرام میں لڑنے کی اجازت نہیں دی تھی اور آپ نے مالِ غنیمت لینے سے انکار کر
دیا۔دوسری طرف قریش نے بھی شور مچادیا کہ مسلمانوں نے شہر حرام کی حرمت کو توڑا ہے اور بڑا اس لیے بھی کہ
جو آدمی مارا گیا تھا وہ عمر و بن حزر می تھا۔یہ ایک بہت بڑار کیس تھا۔بہر حال اس دوران میں ان کے آدمی، کفار کے
آدمی اپنے دو قیدیوں کو چھڑانے کے لیے مدینہ بھی پہنچ گئے لیکن چونکہ حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت عتبہ
بن غزوان واپس نہیں آئے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے متعلق سخت خدشے میں تھے ، خدشہ تھا کہ
اگر قریش کے ہاتھ وہ پڑ گئے تو قریش انہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی واپسی
تک قیدیوں کو چھوڑنے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ میرے آدمی بخیریت مدینہ پہنچ جائیں گے تو پھر میں تمہارے
آدمیوں کو چھوڑ دوں گا۔چنانچہ وہ دونوں واپس پہنچ گئے تو آپ نے دونوں قیدیوں کو چھوڑ دیا۔ان دو میں سے ایک
شخص پر مدینہ کے قیام کا ایسا اثر ہوا کہ وہ مسلمان ہو گیا اور بئر معونہ کے موقع پر شہید ہوا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 330 تا334)
غزوہ بدر کے موقعے پر جنگ سے پہلے کے حالات بیان کرتے ہوئے بھی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب
نے سیرت خاتم النبیین میں یہ لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تیزی کے ساتھ بدر کی طرف بڑھنے شروع
ہوئے اور جب آپ بدر کے قریب پہنچے تو کسی خیال کے ماتحت جس کا ذکر روایات میں نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ
وسلم حضرت ابو بکر صدیق کو اپنے پیچھے سوار کر کے اسلامی لشکر سے کچھ آگے نکل گئے۔اس وقت آپ کو رستے میں
ایک بوڑھا بدوی ملا جس سے آپ کو باتوں باتوں میں یہ معلوم ہوا کہ اس وقت قریش کا لشکر بدر کے بالکل پاس پہنچا
ہوا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ خبر سن کر واپس تشریف لے آئے اور حضرت علی، حضرت زبیر بن عوام اور
حضرت سعد بن ابی وقاص کو دریافت حال کے لیے آگے روانہ فرمایا۔جب یہ لوگ بدر کی وادی میں گئے تو اچانک کیا دیکھتے ہیں کہ مکہ کے چند لوگ ایک چشمہ سے پانی بھر رہے
ہیں۔ان صحابیوں نے اس جماعت پر حملہ کر کے ان میں سے ایک حبشی غلام کو پکڑ لیا اور اسے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے پاس لے آئے۔آپ نے نرمی سے اس سے دریافت فرمایا کہ لشکر اس وقت کہاں ہے ؟ اس نے جواب دیا
اس سامنے والے ٹیلے کے پیچھے ہے۔آپ نے پوچھا کہ لشکر میں کتنے آدمی ہیں۔اس نے کہا بہت ہیں مگر پوری تعداد
مجھے معلوم نہیں ہے۔آپ نے فرمایا: اچھا یہ بتاؤ کہ ان کے لیے ہر روز کتنے اونٹ ذبح ہوتے ہیں۔اس نے کہا دس
ہوتے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ اس لشکر میں ایک ہز ار آدمی معلوم ہوتے
354
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
خطبات مسرور جلد 18
ہیں اور حقیقتا وہ اتنے ہی تھے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 355-356)
یہ حصہ بھی شاید کچھ تفصیل سے میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں۔غزوہ بدر کے موقعے پر حضرت سعد کی
بہادری کے بارے میں روایت ملتی ہے کہ غزوہ بدر کے موقعے پر حضرت سعد پیدل ہونے کے باوجو د شہ سواروں کی
طرح بہادری سے لڑ رہے تھے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء ثالث صفحه 104 ، سعد بن ابی وقاص دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
اسی وجہ سے حضرت سعد کو فارس الاسلام کہا جاتا تھا یعنی اسلام کا شہ سوار۔(عمدة القاری شرح صحیح بخاری جلد 1صفحه 305 ، دار الكتب العلمية بيروت، 2001ء)
غزوۂ احد کے موقعے پر حضرت سعد بن ابی وقاص اُن گنتی کے چند لوگوں میں سے تھے جو سخت افرا تفری
کی حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ثابت قدم رہے۔(ماخوذ از خطبات طاہر ( تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت) تقریر جلسہ سالانہ 1979ء صفحہ 337)
غزوۂ احد کے موقعے پر حضرت سعد بن ابی وقاص کا بھائی عقبہ بن ابی وقاص مشرکین کی طرف سے جنگ
میں شریک ہوا تھا اور اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ بھی کیا تھا۔اس واقعہ کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع
نے اپنی ایک تقریر میں اس طرح بیان فرمایا تھا کہ عتبہ وہ بد بخت انسان تھا جس نے شدید حملہ کر کے حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے کے دو دندانِ مبارک شہید کیے اور دہن مبارک کو سخت زخمی کر دیا۔عتبہ کے
بھائی حضرت سعد بن ابی وقاص مسلمانوں کی طرف سے لڑرہے تھے۔جب ان کو عقبہ کی بد بختی کا علم ہوا تو جوشِ
انتقام سے ان کا سینہ کھولنے لگا۔آپؐ فرماتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی کے قتل پر ایسا حریص ہو رہا تھا کہ
شاید کبھی کسی اور چیز کی مجھے ایسی حرص نہ لگی ہو۔دو مر تبہ دشمن کی صفوں کا سینہ چیر کر اس ظالم کی تلاش میں نکلا کہ
اپنے ہاتھ سے اس کے ٹکڑے اڑا کر اپنا سینہ ٹھنڈا کروں مگر وہ مجھے دیکھ کر ہمیشہ اس طرح کترا کر نکل جاتا تھا جس
طرح لومڑی کترا جایا کرتی ہے۔آخر جب میں نے تیسری مرتبہ اس طرح گھس جانے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ازراہِ شفقت مجھ سے فرمایا کہ اے بندہ خدا ! تیرا کیا جان دینے کا ارادہ ہے ؟ چنانچہ میں حضور
صلی اللہ علیہ وسلم کے روکنے سے اس ارادے سے باز رہا۔(ماخوذ از خطبات طاہر ( تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت) تقریر جلسہ سالانہ 1979ء صفحہ 346)
غزوہ احد کے موقعے پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ثابت قدم صحابہ تھوڑے رہ گئے اس
وقت حضرت سعد بن ابی وقاص کے بارے میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے یوں لکھا ہے کہ
"حضرت سعد بن ابی وقاص کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود تیر پکڑاتے جاتے تھے اور حضرت سعدیہ
تیر دشمن پر بے تحاشا چلاتے جاتے تھے۔ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد سے فرمایا تم پر
میرے ماں باپ قربان ہوں برابر تیر چلاتے جاؤ۔سعد اپنی آخری عمر تک ان الفاظ کو نہایت فخر کے ساتھ بیان کیا
کرتے تھے۔"
(سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 495)
خطبات مسرور جلد 18
355
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
ایک روایت میں بیان ہے کہ حضرت سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
جنگ احد کے دن اپنے ترکش سے تیر نکال کر میرے لیے بکھیر دیے اور آپ نے فرمایا تیر چلاؤ تجھ پر میرے ماں
باپ فداہوں۔(صحیح بخاری کتاب المغازی باب اذ همت طائفتان منكم ان تفشلا۔۔۔۔۔۔۔۔حدیث نمبر (4055
حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
کبھی کسی کے لیے اپنے ماں باپ فدا کرنے کی دعا دیتے نہیں سنا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد سے غزوۂ احد
کے موقعے پر فرمایا تھا کہ میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں تیر چلاتے جاؤ۔اے بھر پور طاقتور نوجوان ! تیر چلاتے جاؤ۔(جامع ترمذى كتاب المناقب باب ارم فداك ابی و امی حدیث نمبر 3753)
یہاں یہ بیان بھی قابل ذکر ہے، یہ نوٹ بھی آیا ہوا ہے کہ حضرت سعد کے علاوہ تاریخ میں حضرت
زبیر بن عوام کا نام بھی ملتا ہے جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فِدَاكَ ابن وامنی یعنی تم پر میرے
ماں باپ قربان ہوں۔یہ بخاری کی روایت ہے۔(بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى الله باب مناقب الزبير بن العوام حدیث نمبر 720 3)
غزوۂ اُحد کا واقعہ بیان کرتے ہوئے حضرت سعد بیان کرتے ہیں کہ اُحد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے ان کے لیے اپنے والدین کو اکٹھا کیا۔انہوں نے کہا کہ مشرکوں میں سے ایک آدمی تھا جس نے مسلمانوں
میں آگ لگارکھی تھی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان یعنی حضرت سعد سے فرمایا تیر چلاؤ تم پر میرے ماں باپ
قربان۔حضرت سعد کہتے ہیں کہ میں نے وہ تیر جس کا پھل نہیں تھا اس کے پہلو میں مارا جس کی وجہ سے وہ مر گیا اور
اس کا ستر کھل گیا اور میں نے دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خوشی سے ہنس پڑے۔(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب فضل سعد بن ابی وقاص 2412)
ایک دوسری روایت میں یہ واقعہ یوں بیان ہوا ہے کہ اس مشرک نے ( تاریخ کی کتابوں میں اس کا نام
حبان بتایا جاتا ہے( ایک تیر چلا یا جو حضرت ام ایمن کے دامن میں جالگا جبکہ وہ زخمیوں کو پانی پلانے میں مصروف
تھیں۔اس پر جان ہنسنے لگا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد کو ایک تیر پیش کیا وہ تیر جبان کے
حلق میں جالگا اور وہ پیچھے گر پڑا جس سے اس کا نگ ظاہر ہو گیا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔(الاصابه جلد 3 صفحه 64 سعد بن مالك، دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
صحیح مسلم کی جو یہ حدیث بیان ہوئی ہے اس کے متعلق وہاں جو ہماری نور فاؤنڈیشن ہے انہوں نے ابھی
جو تر جمہ کیا ہے اس میں یہ نوٹ لکھا ہے اور اچھا نوٹ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ خوشی اللہ کے اس احسان
پر تھی کہ اس نے ایک خطرناک دشمن کو ایک ایسے تیر سے راستے سے
ہٹایا جس کا پھل بھی نہیں تھا۔( صحیح مسلم جلد 13 صفحہ 41 شائع کردہ نور فاؤنڈیشن)
ایک روایت میں ہے کہ غزوہ احد کے دن حضرت سعد نے ایک ہزار تیر برسائے۔(روشن ستارے از غلام باری سیف جلد 2 صفحہ 71)
خطبات مسرور جلد 18
356
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
صلح حدیبیہ کے موقعے پر صلح نامہ پر جن صحابہ نے بطور گواہ دستخط کیے ان میں حضرت سعد بن ابی وقاص
بھی شامل تھے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 769)
فتح مکہ کے موقعے پر حضرت سعد بن ابی وقاص کے پاس مہاجرین کے تین جھنڈوں میں سے ایک جھنڈ اتھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء ثالث صفحه 105 ، سعد بن ابی وقاص ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
حَجَّةُ الْوَدَاع کے موقعے پر حضرت سعد بیمار ہو گئے۔اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت سعد بیان کرتے
ہیں کہ میں مکہ میں بیمار ہو گیا اور موت کے قریب پہنچ گیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کرنے میرے
پاس تشریف لائے۔میں نے عرض کی یارسول اللہ ! میرے پاس بہت زیادہ مال ہے اور میری وارث میری صرف
ایک بیٹی ہے تو کیا میں دو تہائی مال صدقہ کر دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں۔میں نے عرض کیا پھر
نصف مال صدقہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں۔میں نے عرض کی پھر ایک تہائی مال صدقہ کر
دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے مگر یہ بھی بہت زیادہ ہے۔پھر فرمایا کہ اگر تم اپنی اولاد کو مال دار
چھوڑو تو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں تنگ دست چھوڑ دو کہ وہ لوگوں سے مانگتے پھریں اور جو بھی تم خرچ کرو گے
اس کا تمہیں اجر ملے گا یہاں تک کہ اس لقمے پر بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔میں نے عرض کیا یارسول
اللہ ! کیا میں اپنی ہجرت میں پیچھے رہ جاؤں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم پیچھے رہ بھی گئے تب بھی جو عمل
تم اللہ کی رضامندی کے لیے کرو گے اس سے تمہارا درجہ اور مرتبہ بلند ہو گا اور ساتھ یہ بھی اظہار فرما دیا کہ مجھے امید
ہے تم میرے بعد زندہ رہو گے یہاں تک کہ قومیں تم سے فائدہ اٹھائیں گی اور کچھ لوگ نقصان اٹھائیں گے۔(صحیح بخاری کتاب الفرائض باب ميراث البنات حديث نمبر 6733)
ایک دوسری روایت میں یہ ہے کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی کہ اے اللہ !
میرے صحابہ کے لیے ان کی ہجرت پوری فرما اور ان کو ان کی ایڑھیوں کے بل نہ لوٹانا۔(صحیح بخاری کتاب الجنائز باب رثاء النبي يا الله سعد بن خوله حدیث نمبر (1295)
ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت سعد بیان کرتے ہیں کہ جب میں بیمار ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور پوچھا کیا تم نے وصیت کر دی ہے۔میں نے عرض کی جی۔آپ نے
پوچھا کتنی ؟ میں نے عرض کی میر اسار امال اللہ کی راہ میں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تو اپنی اولاد کے لیے کیا
چھوڑا ہے ؟ میں نے عرض کی وہ مال دار ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔پھر دسویں حصے کی وصیت کر
دو۔حضرت سعد کہتے ہیں کہ میں اسی طرح کہتا رہا اور آپ اسی طرح فرماتے رہے۔حضرت سعد زیادہ مال صدقہ
کرنا چاہتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کم کرنے کی تلقین فرما رہے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ایک تہائی مال کی وصیت کر دو اور ایک تہائی بھی بہت زیادہ ہے۔(سنن نسائی کتاب الوصايا باب الوصية بالثلث حدیث نمبر 3661)
بہر حال جو علم رکھنے والے ہیں اور فقہ والے بھی اس روایت سے یہ استنباط کرتے ہیں کہ ایک تہائی مال
خطبات مسرور جلد 18
357
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
سے زیادہ کی وصیت نہیں ہو سکتی۔(جامع ترمذی ابواب الوصايا باب ما جاء فى الوصية بالثلث حديث نمبر 2116)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ
" احادیث بھی اس بات کی تائید کرتی ہیں کہ اپنے اخراجات نکال کر باقی سارا مال تقسیم کر دینا اسلامی حکم
نہیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں
يَجِيءُ أَحَدُكُمْ بِمَالِهِ كُلِّهِ يَتَصَدَّقُ بِهِ وَيَجْلِسُ يَتَكَفَّفُ النَّاسَ اِنَّمَا الصَّدَقَةُ عَنْ ظَهْرِ غِنَّى۔(کشاف)
یعنی تم میں سے بعض لوگ اپنا سارا مال صدقہ کے لیے لے آتے ہیں اور پھر لوگوں کے آگے سوال کے
لیے ہاتھ پھیلا دیتے ہیں۔صدقہ صرف زائد مال سے ہو تا ہے۔اسی طرح فرماتے ہیں
لَأَنْ تَذَرَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَذَرَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ (ترمذی)
یعنی اگر تو اپنے ورثاء کو دولت مند چھوڑ جائے تو یہ زیادہ اچھا ہے بہ نسبت اس کے کہ تو ان کو غریب چھوڑ
جائے اور وہ لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ حضرت سعد بن ابی وقاص نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دو ثلث مال کے تقسیم کر دینے کی اجازت چاہی مگر آپ نے انہیں منع فرمایا۔پھر
انہوں نے آدھا مال تقسیم کرنا چاہا۔تو اس سے بھی منع فرمایا۔پھر انہوں نے تیسرے حصہ کے تقسیم کر دینے کی
اجازت چاہی تو اس حصہ کی آپ نے اجازت دے دی مگر ساتھ ہی فرمایا
الثُّلُثُ وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ
یعنی تیسرے حصہ کی وصیت کر دو گو ثلث بھی کثیر ہے۔غرض یہ خیال کہ اسلام کا یہ حکم ہے کہ جو مال
ضرورت سے زائد بچے اسے تقسیم کر دینا چاہیے بالکل خلاف اسلام اور خلاف عمل صحابہ ہے۔" کیونکہ صحابہ کے عمل
ایسے تھے۔" جن میں سے بعض کی وفات پر لاکھوں روپیہ ان کے ورثاء میں تقسیم کیا گیا۔" (تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 494)
ایک روایت میں بیان ہے کہ حضرت سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ جب میں مکہ میں بیمار ہوا تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ
رکھا تو میں نے آپ کے ہاتھ کی ٹھنڈک اپنے دل پر محسوس کی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ رکھ کر مجھے فرمایا کہ
تمہیں تو دل کی تکلیف ہے پس تم حارث بن کلدہ کے پاس جاؤ جو بنو ثقیف کا بھائی ہے وہ طبیب ہے اور اسے کہو کہ
وہ مدینے کی سات عجوہ کھجوروں کو ان کی گٹھلیوں سمیت پیس لے اور تمہیں بطور دوائی پلائے۔(الطبقات الكبرى جزو ثالث صفحه 108، سعد بن ابی وقاص دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
ایک روایت میں بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکے میں ایک شخص کو خاص طور پر متعین
فرمایا کہ وہ حضرت سعد کا خیال رکھے اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی کہ اگر حضرت سعد کے میں
فوت ہو جائیں تو انہیں ہر گز مکے میں نہ دفنایا جائے بلکہ مدینہ لایا جائے اور وہاں دفن کیا جائے۔(طبقات ابن سعد جزو ثالث صفحه 108، سعد بن ابي وقاص دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت سعد کا شکار کے بارے میں واقعہ بیان کرتے ہوئے
خطبات مسرور جلد 18
فرماتے ہیں کہ
358
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020 ء
" رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گو خود شکار نہیں کیا کرتے تھے مگر حدیثوں سے ثابت ہے کہ آپ
شکار کروایا کرتے تھے۔چنانچہ ایک غزوہ میں آپ نے سعد بن ابی وقاص کو بلایا اور فرمایا کہ دیکھو وہ ہرن جارہا ہے
اسے تیر مارو۔جب وہ تیر مارنے لگے تو آپ نے پیار سے اپنی ٹھوڑی ان کے کندھے پر رکھ دی اور فرمایا اے خدا اس
کا نشانہ بے خطا کر دے۔"
( تفسیر کبیر جلد 5 صفحہ 124)
حضرت سعدؓ کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بھی عطا فرمائی کہ عراق آپ کے ہاتھوں پر فتح ہوا۔غزوہ خندق
کے موقعے پر ایک مرتبہ صحابہ کرام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ خندق
میں ایک چٹان آگئی ہے جو ٹوٹتی نہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور تین کدالیں اس چٹان پر ماریں
اور ہر بار چٹان کچھ ٹوٹی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے اللہ اکبر ! کہا اور آپ کی اتباع میں صحابہ نے بھی
نعرہ لگایا۔اس موقع پر ایک ضرب پر آپ نے فرمایا کہ مجھے مدائن کے سفید محلات گرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔آپ نے جو دیکھا وہ حضرت سعد کے ہاتھوں پورا ہوا۔عرب کے ماحول میں دو بڑی طاقتیں تھیں۔ایک کیسری کی، دوسری قیصر کی۔عراق کا بڑا حصہ کسری کے
زیر نگیں تھا اور مدین میں ان کے شاہی محلات تھے۔مدائن ، قادسیہ ، نَهَاوَند اور جلولاء کے مشہور معرکے
حضرت سعد بن ابی وقاص کے زیر قیادت لڑے گئے۔(ماخوذ از روشن ستارے جلد 2 صفحہ 79)
مدائن کا تعارف یہ ہے کہ عراق میں بغداد سے کچھ فاصلے پر جنوب کی طرف دریائے دجلہ کے کنارے
واقع ہے۔چونکہ یہاں یکے بعد دیگرے کئی شہر آباد ہوئے اس لیے عربوں نے اسے مدائن یعنی کئی شہروں کا مجموعہ
کہنا شروع کر دیا۔قادسیہ بھی عراق کا ایک شہر تھا جہاں مسلمانوں اور فارسیوں کے درمیان مشہور جنگ لڑی گئی جسے جنگ
قادسیہ کہتے ہیں اور موجودہ قادسیہ کا شہر کوفے سے پندرہ فرسخ کے فاصلے پر ہے۔نهاوند: یہ موجودہ ایران میں واقع ایک شہر ہے جو ایرانی صوبہ ہمدان میں اس کے دارالحکومت ہمدان
سے 70 کلو میٹر جنوب میں واقع ہے۔جلولاء موجودہ عراق کا شہر ہے جو دریائے دجله الایمن کے کنارے واقع ہے۔یہاں مسلمانوں اور
فارسیوں کے درمیان جنگ لڑی گئی۔اس کا نام جلولاء اس لیے رکھا گیا کہ یہ شہر ایرانیوں کی لاشوں سے بھر گیا تھا۔عراق میں حضرت ابو بکر کے زمانے میں حضرت مُنی بن حارثہ نے ایرانیوں کے بار بار تنگ کرنے
کی وجہ سے بارڈر پہ چڑھائی کی اجازت چاہی۔حضرت ابو بکر نے انہیں اجازت دے دی۔حضرت خالد بن ولید کو
ایک بڑی جمعیت کے ساتھ ان کی مدد کے لیے روانہ فرمایا۔جب ملک شام سے حضرت ابو عبیدہ نے دربارِ خلافت سے
کمک طلب کی تو حضرت ابو بکر نے حضرت خالد کو ان کی مدد کے لیے بھجوادیا۔حضرت خالد بن ولید نے عراق میں
حضرت منفی کو اپنا جانشین مقرر کیا لیکن حضرت خالد کے عراق سے جانے کے ساتھ ہی یہ مہم سرد پڑ گئی۔جب
خطبات مسرور جلد 18
359
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
حضرت عمرؓ خلیفہ ہوئے تو آپ نے از سر نو عراق کی مہم کی طرف توجہ فرمائی۔حضرت مُثنی نے بویب اور دیگر
جنگوں میں دشمنوں کو پے در پے شکست دے کر عراق کے ایک وسیع خطے پر قبضہ کر لیا۔اس وقت عراق کا علاقہ
کسری کے زیر نگیں تھا۔ایرانیوں کو جب مسلمانوں کی جنگی قوتوں کا اندازہ ہوا اور ان کی مسلسل فتوحات نے ان کی
آنکھیں کھولیں تو انہوں نے پوران دخت جو ان کی ملکہ تھی اس کی بجائے خاندان کسری کے اصلی وارث جو
یزنگزد تھا اس کو تخت نشین کیا۔اس نے تخت پر بیٹھتے ہی ایرانی سلطنت کی تمام طاقتوں کو مجتمع کیا۔تمام ملک میں
مسلمانوں کے خلاف جوش و انتقام کی آگ بھڑ کائی۔ان حالات میں حضرت مثنی کو مجبوراً عرب کی سرحد سے ہٹنا
پڑا۔حضرت عمرؓ کو جب ان واقعات کا علم ہوا تو آپ نے عرب میں پر جوش خطیب ہر طرف پھیلا دیے اور کسری کے
خلاف مسلمانوں کو کھڑا ہونے کے لیے کہا۔نتیجہ یہ ہوا کہ عرب میں ایک جوش پیدا ہوا اور ہر طرف سے
جاں شارانِ اسلام ہتھیلی پر جانیں رکھ کر دار الخلافہ کی جانب امڈ آئے۔حضرت عمرؓ نے مشورہ کیا کہ اس مہم کی
قیادت کس کے سپرد کی جائے۔عوام کے مشورے سے حضرت عمر خود اس مہم کی قیادت کے لیے تیار ہوئے لیکن
حضرت علی اور اکابر صحابہ کی رائے اس میں مانع ہوئی، انہوں نے روک دیا۔اس غرض کے لیے حضرت سعید بن زید
کا نام بھی پیش کیا گیا۔اسی اثناء میں حضرت عبد الرحمن بن عوف اٹھے اور عرض کی یا امیر المومنین ! اس مہم کے لیے
مجھے صحیح آدمی معلوم ہو گیا ہے۔حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ وہ کون ہے ؟ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے عرض کیا کہ
حضرت سعد بن ابی وقاص ! اس کے بعد سب لوگوں نے حضرت سعد کے نام پر اتفاق کیا اور حضرت عمر نے حضرت
سعد کے بارے میں فرمایا۔إِنَّهُ رَجُلٌ شُجَاعٌ رَاهِ
یعنی وہ ایک بہت بہادر نڈر اور زبر دست تیر انداز انسان ہے۔حضرت ملٹی مقام ذی قار، کوفہ اور واسط
کے درمیان ایک جگہ ہے اس میں آٹھ ہزار جاں نثار بہادروں کے ساتھ حضرت سعد کا انتظار کر رہے تھے کہ ان کو
خدا کی طرف سے بلاوا آگیا اور ان کی وفات ہو گئی اور انہوں نے اپنے بھائی حضرت معنی کو سپہ سالار مقرر کیا۔حضرت معنی نے حسب ہدایت حضرت سعد سے ملاقات کی اور حضرت مثنی کا پیغام پہنچایا۔حضرت سعد نے اپنی
فوج
کا جائزہ لیا تو وہ کم و بیش تیس ہزار آدمیوں پر مشتمل لشکر تھا۔آپ نے لشکر کو ترتیب دیا اور لشکر کا جو دایاں حصہ
تھا اور بایاں حصہ تھا اس کی تقسیم کر کے ان پر علیحدہ علیحدہ افسر مقرر کیے اور آگے بڑھے اور قادسیہ کا محاصرہ کر لیا۔قادسیہ کا معرکہ 16 / ہجری کے آخر میں پیش آیا۔کفار کی تعداد دو لاکھ اسی ہزار کے قریب تھی اور ان کے لشکر میں
تیں ہاتھی تھے۔ایرانی فوج کی کمان رستم کے ہاتھ میں تھی۔حضرت سعد نے کفار کو اسلام کی دعوت دی اس کے
لیے آپ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو بھیجا۔رستم نے ان سے کہا کہ تم لوگ تنگ دست ہو اور تنگدستی کو دور کرنے
کے لیے یہ سب کچھ کر رہے ہو۔ہم تمہیں اتنا دیں گے کہ تم سیر ہو جاؤ گے۔حضرت مغیر گنے جواب میں کہا کہ ہم
نے خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پر لبیک کہا۔ہم تمہیں خدائے واحد کی طرف اور اس کے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم پر ایمان لانے کی طرف دعوت دیتے ہیں۔اگر تم یہ قبول کر لو تو تمہارے لیے بہتر ہے ورنہ پھر جنگ ہے،
خطبات مسرور جلد 18
360
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
تلوار ہے جو ہمارے اور تمہارے درمیان فیصلہ کرے گی۔اس جواب سے رستم کا چہرہ سخت سرخ ہو گیا کیونکہ ان کی
طرف سے پہل ہوئی تھی اور وہ جنگ کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا ہم تو ابھی بھی جنگ نہیں کرنا چاہتے ہم تو تمہیں
اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں پیغام دے رہے ہیں لیکن تم اگر جنگ چاہتے ہو تو پھر ٹھیک ہے پھر تلوار ہی فیصلہ کرے
گی۔بہر حال اس کا چہرہ سرخ ہو گیا۔مشرک تھا۔اس نے کہا سورج اور چاند کی قسم کہ صبح کے طلوع ہونے سے پہلے
ہم جنگ کا آغاز کریں گے اور تم سب کو تہ تیغ کر دیں گے۔حضرت مغیرہ نے کہا کہ
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ
کہ ساری طاقتوں کا منبع اور مرکز اللہ تعالیٰ ہی ہے اور یہ کہہ کر وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہو گئے۔حضرت
سعد کو حضرت عمرؓ کا پیغام ملا کہ پہلے ان کو دعوت حق دو۔چنانچہ حضرت سعد نے مشہور شاعر اور شہ سوار حضرت
عمر وبن مَعْدِى كَرِبْ اور حضرت اشعث بن قیس کندی کو اس وفد کے ساتھ بھیجا۔رستم سے ان کا آمنا
سامنا ہوا تو اس نے پوچھا کہ کدھر جارہے ہو ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ تمہارے والی سے ملنے۔اس پر رستم اور ان
کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفد کے ممبران نے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ
ہم تمہارے علاقے پر قابض ہوں گے۔اس پر رستم نے مٹی کی ٹوکری منگوائی اور کہالو یہ ہے ہماری زمین۔اسے سر
پر اٹھالو۔حضرت عمرو بن مَعدِى كَرِب جلدی سے اٹھے اور مٹی کی ٹوکری اپنی جھولی میں رکھ لی اور چل دیے
اور کہا کہ یہ فال ہے کہ ہم غالب ہوں گے اور ان کی زمین ہمارے قبضہ میں آجائے گی۔پھر وہ شاہ ایران کے دربار
میں پہنچے اور اسے اسلام کی دعوت دی جس پر وہ سخت ناراض ہوا اور کہا میرے دربار سے چلے جاؤ۔اگر تم پیغامبر نہ
ہوتے تو میں تمہیں قتل کروا دیتا۔پھر اس نے رستم کو حکم دیا کہ انہیں نا قابل فراموش سبق سکھایا جائے۔جمعرات
کے دن ظہر کے بعد جنگ کا نقارہ بجا۔حضرت سعد نے تین بار اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا اور چوتھے پر جنگ شروع ہو گئی۔حضرت سعد بیمار تھے اور میدانِ جنگ کے قریب قصر عُذیب کے بالا خانے میں بیٹھے فوج کو ہدایات دے رہے تھے۔(ماخوذ از روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد 2 صفحہ 79 تا 82 ) ( اٹلس فتوحات اسلامیہ صفحہ 126،118،100،81)
(معجم البلدان جلد 4 صفحه 333 دار الكتب العلميه بيروت)
اس واقعہ کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی بیان فرمایا ہے کہ حضرت عمرؓ کے زمانے میں
جب خسرو پرویز کے پوتے يَزْدُ جزء کی تخت نشینی کے بعد عراق میں مسلمانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگی
تیاریاں شروع ہو گئیں تو حضرت عمرؓ نے ان کے مقابلے کے لیے حضرت سعد بن ابی وقاص کی سرکردگی میں ایک
لشکر روانہ کیا۔حضرت سعد نے جنگ کے لیے قادسیہ کا میدان منتخب کیا اور حضرت عمرؓ کو اس مقام کا نقشہ بھجوادیا۔حضرت عمرؓ نے اس مقام کو پسند کیا مگر ساتھ ہی لکھا کہ پیشتر اس کے کہ شاہ ایران کے ساتھ جنگ کی جائے تمہارا
فرض ہے کہ ایک نمائندہ وفد شاہ ایران کے پاس بھیجو اور اسے اسلام قبول کرنے کی دعوت دو۔چنانچہ انہوں نے
اس حکم کے ملنے پر ایک وفد یزذ جزء کی ملاقات کے لیے بھجوا دیا۔جب یہ وفد شاہ ایران کے دربار پر پہنچا۔شاہ
ایران نے اپنے ترجمان سے کہا کہ ان لوگوں سے پوچھو کہ یہ کیوں آئے ہیں؟ جب اس نے یہ سوال کیا تو وفد کے
رئیس حضرت نعمان بن مُقَرّن کھڑے ہوئے اور انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا ذکر کرتے
خطبات مسرور جلد 18
361
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020 ء
ہوئے بتایا کہ آپ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اسلام کو پھیلائیں اور دنیا کے تمام لوگوں کو دین حق میں شامل ہونے کی
دعوت دیں۔اس حکم کے مطابق ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں اور آپ کو اسلام میں شمولیت کی دعوت
دیتے ہیں۔یزدجرد اس جواب سے بہت برہم ہوا اور کہنے لگا کہ تم ایک وحشی اور مردار خور قوم ہو۔تمہیں اگر
بھوک اور افلاس نے اس حملے کے لیے مجبور کیا ہے تو میں تم سب کو اس قدر کھانے پینے کا سامان دینے کو تیار ہوں
کہ تم اطمینان سے اپنی زندگی بسر کر سکو۔حالانکہ ابتدا ان کی طرف سے ہی ہوئی تھی اور پھر الزام بھی مسلمانوں کو
دے رہا تھا۔بہر حال پھر کہنے لگا کہ اسی طرح تمہیں پہنے کے لیے لباس بھی دوں گا۔تم یہ چیزیں لو اور اپنے ملک
واپس چلے جاؤ۔یہاں بارڈر پر بیٹھے اپنی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہو اس کو چھوڑ دو اور میں جس طرح اس علاقے
پر قبضہ کرنا چاہتا ہوں مجھے کرنے دو۔تم ہم سے جنگ کر کے اپنی جانوں کو کیوں ضائع کرنا چاہتے ہو ؟ جب وہ بات ختم
کر چکا تو اسلامی وفد کی طرف سے حضرت مغیرہ بن زُرَارَة کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا آپ نے ہمارے
متعلق جو کچھ بیان کیا ہے وہ بالکل درست ہے۔ہم واقعی میں ایک وحشی اور مردار خور قوم تھے۔سانپ اور بچھو اور ٹڈیاں اور چھپکلیاں تک کھا جاتے تھے
لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم پر فضل کیا اور اس نے اپنار سول ہماری ہدایت کے لیے بھیجا۔ہم اس پر ایمان لائے اور ہم نے
اس کی باتوں پر عمل کیا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب ہم میں ایک انقلاب پیدا ہو چکا ہے اور اب ہم میں وہ خرابیاں
موجود نہیں جن کا آپ نے ذکر کیا ہے۔اب ہم کسی لالچ میں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ہماری آپ سے جنگ
شروع ہو چکی ہے۔اب اس کا فیصلہ میدان جنگ میں ہی ہو گا۔دنیوی مال و متاع کا لالچ ہمیں اپنے ارادے سے باز
نہیں رکھ سکتا۔یزدجرد نے یہ بات سنی تو اسے سخت غصہ آیا اور اس نے ایک نوکر سے کہا کہ جاؤ اور مٹی کا ایک بورا
لے آؤ۔جب مٹی کا بورا آیا تو اس نے اسلامی وفد کے سردار کو آگے بلایا اور کہا چونکہ تم نے میری پیشکش کو ٹھکرا دیا
ہے اس لیے اب اس مٹی کے بورے کے سوا تمہیں کچھ اور نہیں مل سکتا۔وہ صحابی نہایت سنجیدگی کے ساتھ آگے
بڑھے۔انہوں نے اپنا سر جھکا دیا اور مٹی کا بورا اپنی پیٹھ پر اٹھا لیا۔پھر انہوں نے ایک چھلانگ لگائی اور تیزی کے ساتھ اس کے دربار سے نکل کھڑے ہوئے اور اپنے
ساتھیوں کو بلند آواز سے کہا۔آج ایران کے بادشاہ نے اپنے ہاتھ سے اپنے ملک کی زمین ہمارے حوالے کر دی ہے
اور پھر گھوڑوں پر سوار ہو کر تیزی سے نکل گئے۔بادشاہ نے جب ان کا یہ نعرہ سنا تو وہ کانپ اٹھا اور اس نے اپنے
درباریوں سے کہا دوڑو اور مٹی کا بورا ان سے واپس لے آؤ۔یہ تو بڑی بد شگونی ہو گئی ہے کہ میں نے اپنے ہاتھ سے
اپنے ملک کی مٹی ان کے حوالے کر دی ہے مگر وہ اس وقت تک گھوڑوں پر سوار ہو کر بہت دور نکل چکے تھے۔لیکن
آخر وہی ہوا جو انہوں نے کہا تھا اور چند سال کے اندر اندر سارا ایران مسلمانوں کے ماتحت آگیا۔یہ عظیم الشان تغییر
مسلمانوں میں کیوں پیدا ہوا؟ اس لیے کہ قرآنی تعلیم نے ان کے اخلاق، ان کی عادات میں ایک انقلاب پیدا کر دیا
تھا۔ان کی سفلی زندگی پر اس نے ایک موت طاری کر دی تھی اور انہیں بلند کردار اور اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر لا کر
کھڑا کر دیا تھا۔اور اس کے نتیجہ میں پھر وہ دنیا میں اسلام پھیلانے والے بنے اور اسلام کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے
خطبات مسرور جلد 18
362
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020 ء
حقیقی مسلمان بنانے والے بنے اور کوئی خوف اور خطرہ کسی طاقت کا ان کو مرعوب نہیں کر سکا۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 6 صفحہ 204-205)
بہر حال ان کے ذکر کا ابھی کچھ حصہ رہتا ہے باقی حصہ ان شاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔میں آج بھی کچھ جنازے غائب پڑھاؤں گا اور ان میں سے پہلا جنازہ مکرمہ بشری اکرم صاحبہ اہلیہ محمد
اکرم باجوہ صاحب کا ہے جو پاکستان میں ناظر تعلیم القرآن و وقف عارضی ہیں۔25 / مارچ2020ء کو 66 سال کی عمر
میں یہ وفات پاگئی تھیں۔انا لہ وانا الیہ راجعون۔حالات کی وجہ سے اس وقت جنازہ نہیں پڑھا گیا تھا۔مرحومہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔آپ کی اولاد میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔بشر کی اکرم صاحبہ اپنے خاوند
مکرم محمد اکرم باجوہ صاحب کے ساتھ پندرہ سال لائبیریا میں رہیں۔اسی دوران صدر لجنہ اماء اللہ لا ئبیریا کے طور پر
خدمت کی توفیق پائی۔لائبیریا میں خانہ جنگی کے دوران اپنے خاوند اور بچوں سمیت پندرہ دن تک انہیں آرمی کی
بیر کس میں زیر حراست رکھا گیا۔محمد اکرم باجوہ صاحب لکھتے ہیں کہ مرحومہ نے ایک واقف زندگی کے ساتھ یعنی
اکرم صاحب کے ساتھ 37 سال کا عرصہ کر فاقت نہایت اخلاص، صبر اور وفا کے ساتھ بسر کیا خصوصاً خاکسار کی
لائبیریا میں بطور مبلغ جب تقرری ہوئی اور وہاں امیر جماعت بھی تھے تو 23 سال کے قیام کے دوران تبلیغی اور تربیتی
امور میں معاونت کی۔مہمانوں کی تواضع کی۔دیگر جماعتی معاملات میں مددگار رہیں۔صدر لجنہ اماء اللہ لائبیریا
کے
طور پر خدمت کی توفیق پائی۔لائبیریا میں مرحومہ اپنے پندرہ سالہ قیام کے دوران
بار ہا ملیر یا اور ٹائیفائیڈ میں مبتلا
ہوئیں لیکن اس کے باوجو د نہایت صبر کے ساتھ خاکسار کی شریک کار رہیں۔مرحومہ نے بچوں کی بہترین دینی اقدار
پر تربیت کی ہے اور دو بچے ماشاء اللہ وفا کے ساتھ جماعت سے جڑے ہوئے ہیں۔ایک واقف زندگی منصور ناصر صاحب جو وہاں شاید ہائی سکول کے پرنسپل ہیں وہ لکھتے ہیں کہ تین سال
مسلسل جب تک میں اکیلا لائبیریا میں رہا مجھے اپنے گھر میں رکھ کر انہوں نے مہمان نوازی کی اور بچوں کی طرح رکھا،
چھوٹے بھائیوں کی طرح رکھا۔اللہ تعالیٰ ان کی اولاد کو بھی ان کی دعاؤں کا وارث بنائے اور نیکیاں جاری رکھنے کی
توفیق دے۔مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔دوسرا جنازہ اقبال احمد ناصر پیر کوئی کا ہے جو کرونڈی ضلع خیر پور کے تھے۔14 جولائی 2020ء کو بیاسی
سال کی عمر میں ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے بیٹے اکبر احمد طاہر صاحب برکینا فاسو میں مبلغ
سلسلہ ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ آپ مکرم میاں نور محمد صاحب رفیق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیٹے تھے،
صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے تھے۔میاں امام دین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
پوتے اور میاں پیر محمد صاحب اور مکرم حافظ محمد اسحاق صاحب صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بھتیجے تھے۔جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔لمبے عرصہ تک بطور سیکر ٹری مال خدمت کی توفیق پائی۔انصار اللہ کے
زعیم بھی رہے۔امام الصلوۃ بھی تھے۔مربی اطفال وغیرہ کی خدمت بھی ادا کرتے رہے۔کہتے ہیں کہ بچپن میں میں
نے دیکھا کہ ایک ڈبے میں پیسے علیحدہ کر کے رکھتے تھے اور پوچھنے پر بتایا کرتے تھے کہ چندے کے پیسے ساتھ کے
خطبات مسرور جلد 18
363
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
ساتھ علیحدہ کر کے رکھتا جاتا ہوں تا کہ وقت پر ادائیگی کر سکوں۔بڑے جذبے اور شوق سے تبلیغ کیا کرتے تھے۔آپ کے ذریعے کئی سعید روحیں جماعت میں شامل ہوئیں۔دعا گو، پابند صوم وصلوٰۃ اور تہجد گزار تھے۔یہ برکینافاسو
میں ہیں۔یہ کہتے ہیں کہ ہمارے بڑے اصرار پر یہ 2016ء میں برکینا فاسو آئے اور اس دوران میں جتنے جماعتی جلسے
ہوئے ، اجتماعات ہوئے ان میں شرکت کی اور بڑے جوش سے وہاں نعرے لگاتے تھے اور حاضرین کا خون گرما یا اور
دلی سکون حاصل کیا کیونکہ پاکستان میں لمبے عرصے سے جماعتی جلسہ جات نہ ہونے کی وجہ سے ان کے دل میں ایک
تشنگی تھی۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ بشیر اں بیگم صاحبہ اور تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔امیر مشنری انچارج برکینا فاسو لکھتے ہیں کہ جب برکینا فاسو آئے ہیں تو اگر چہ ان کو زبان کا مسئلہ تھا۔وہاں
فرنچ بولی جاتی ہے لیکن ان کی محبت کی زبان کو ہر کوئی سمجھتا تھا اور وہ ہر ایک سے اتنا پیار سے ملتے کہ ہر کوئی ان کا
گرویدہ ہو جاتا تھا۔ان کی وفات پر یہاں کے مقامی لوگوں نے بہت محبت سے ان کا تذکرہ کیا ہے۔لکھتے ہیں کہ
ہمارے نیشنل سیکر ٹری اشاعت با پینا (Bapina) صاحب نے ان کی تصویر شیئر کی اور انہوں نے وفات کے بعد لکھا
کہ برکینا فاسو کے قیام کے دوران ان سے ملا تو میں نے ان کو حقیقی عظیم احمدی پایا۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور
رحم کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو ان کی دعاؤں کا وارث بنائے۔ان کے بیٹے جو وہاں مربی ہیں وہ جنازے میں
شامل نہیں ہو سکے تھے۔تیسر اجنازہ غلام فاطمه فهمیده صاحبہ کا ہے جو محمد ابراہیم صاحب کی اہلیہ تھیں۔دو لیاہ جٹاں ضلع کوٹلی آزاد کشمیر
کی ہیں۔18 جولائی 2020ء کو 72 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔1944ء میں ان کے والد نے بیعت کی تھی۔ان کا نام نیک محمد عرف کالے خان تھا اور بیعت سے قبل انہوں نے
خواب دیکھی تھی کہ میں کسی بزرگ سے ملنے جارہا ہوں۔جب میں نے بزرگ کو دیکھا تو ان کی طرف بڑھ کر معانقہ
کیا۔اس بزرگ نے کالے خان صاحب کو فرمایا کہ کالے خان آپ کب ہمارے پاس آ رہے ہیں ؟ تو کالے خان
صاحب نے کہا کہ میں تو آہی گیا ہوں۔تو کہتے ہیں جب ایک شخص کے پاس حضرت خلیفہ ثانی کی تصویر دیکھی تو
آپ نے پہچان
لیا اور کہا اسی بزرگ شخص کو میں نے خواب میں دیکھا تھا اور بذریعہ خط آپ نے بیعت کرلی اور ان کی
بیعت کے بعد ان کی اہلیہ نے بھی کہا کہ میری بیعت بھی ساتھ ہی کروا دیں اور انہوں نے بھی بیعت کر لی۔دونوں
میاں بیوی مخلص تھے۔اسی طرح ان کی اولاد فہمیدہ فاطمہ صاحبہ جو فوت ہوئی ہیں ان پر ان کی تربیت کا اثر ہے۔یہ
بھی پنجوقتہ نمازی اور تہجد گزار تھیں۔تلاوت قرآن کریم با قاعدہ کرنے والی تھیں اور آپ کے بچوں نے اکثر آپ کو
خدا کے حضور راتوں کو اٹھ اٹھ کر گریہ وزاری کرتے دیکھا ہے۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جب عورتوں کو اجازت
تھی تو اس وقت آپ نماز جمعہ کے لیے ایک گھنٹہ قبل مسجد میں چلی جاتیں اور نوافل اور دعاؤں میں وقت گزار تھیں۔بہت بہادر، حوصلہ مند اور صبر کرنے والی تھی۔آپ کے خاوند 1965ء اور 71ء کی جنگ میں دو مر تبہ قید ہوئے۔پہلی مرتبہ تو لمبے عرصہ تک آپ کے خاوند کے زندہ ہونے کی کوئی خبر نہیں آئی اور ان کو شہید سمجھا گیا کہ وہ شہید ہو
گئے ہیں۔غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی لیکن اس کے باوجود آپ کو حوصلہ تھا کہ خاوند زندہ موجود ہیں اور ضرور
خطبات مسرور جلد 18
364
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
واپس آئیں گے۔آخر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور خاوند کو رہائی نصیب ہوئی اور واپس آگئے۔مرحومہ نے پسماندگان
میں خاوند مکرم محمد ابراہیم صاحب کے علاوہ چار بیٹے اور دو بیٹیاں یاد گار چھوڑے ہیں۔تین بیٹے واقف زندگی ہیں اور
محمد جاوید صاحب زیمبیا میں بطور مبلغ خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔والدہ کی وفات پر پاکستان نہیں جاسکے۔اللہ تعالیٰ
مرحومہ سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔ان کے بچوں کو ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگلا جنازہ مکرم محمد احمد انور صاحب حیدر آبادی کا ہے جو 22 بر مئی کو 94 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔ان کے خاندان میں احمدیت ان کے دادا شیخ داؤ د احمد صاحب کے ذریعے آئی تھی۔ابتدائی عمر میں آپ کے والد نے اپنے دو بیٹوں کو یعنی محمد احمد صاحب انور اور مجید احمد صاحب کو تعلیم کی غرض سے
قادیان بھجوادیا تھا۔قادیان میں منارۃ المسیح پر اذان دینے کا شرف بھی ان کو حاصل ہوا۔محمد احمد صاحب ابتدا
سے
حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہمراہ رہے اور پارٹیشن کے بعد حضور کے ہمراہ ربوہ آگئے۔اس کے
بعد حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ان کے ڈرائیور کے طور پر بھی کام کیا۔پھر انہوں نے اپنی
مکمل کی اور فزیکل ایجو کیشن میں ڈپلومہ لیا۔پھر اردو میں اور اسلامیات میں ایم۔اے کیا، ڈی پی کا امتحان پاس
کیا۔پھر تعلیم الاسلام کالج میں ان کو لمبا عرصہ خدمت کی توفیق ملی۔73ء سے 76ء تک تین سال کے لیے وقف کر
کے گیمبیا چلے گئے۔78ء سے 86 ء نائیجیریا میں لڑکیوں کے کالج میں اسلامیات کے ٹیچر رہے۔اٹھاسی میں پاکستان
سے جر منی ہجرت کی اور 2009ء میں وہاں سے یو کے آگئے اور پھر یہیں رہے۔مرحوم کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں
جو سب شادی شدہ ہیں۔قضا بورڈ جرمنی کے نائب صدر رہے۔ایک وقت میں جماعت جرمنی کے آڈیٹر بھی رہے۔ان کی بیٹی امۃ المجید صاحبہ کہتی ہیں کہ میرے والد دعاؤں کا ایک خزانہ تھے۔اپنی زندگی میں انہوں نے صرف نماز،
قرآن، روزہ اور خلافت کی خدمت کرنے کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا اور ہم سب بچوں کو بھی یہی تلقین کی ہے۔اللہ تعالیٰ
مرحوم سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔نعیم
آج کا جو آخری جنازہ ہے وہ مکرم سلیم حسن الجابی صاحب مرحوم آف سیریا کا ہے۔30 جون کو 92 سال
کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کی بیٹی لینی الجابی صاحبہ اور ان کی پوتی ہبہ الجابی صاحبہ جو
ڈاکٹر بلال طاہر صاحب کی اہلیہ ہیں اور یہاں یو کے میں رہتی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ سلیم جابی صاحب کی پیدائش دسمبر
1928ء میں دمشق کے مضافاتی علاقے میں ہوئی تھی۔18 سال کی عمر میں جابی صاحب کا احمدیت سے تعارف ایک
سادہ سے احمد کی کسان مکرم ابو ذھب کے ذریعے سے ہوا۔اس پر جابی صاحب نے استخارہ کیا تو خواب میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا اور خواب میں ہی آپ کی بیعت کی۔بعد میں ابو ذھب صاحب نے انہیں اسلامی
اصول کی فلاسفی کا عربی ترجمہ دیا۔اس کتاب پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر دیکھ کر اس وقت کے جماعت
احمد یہ شام کے امیر مکرم منیر الحسنی صاحب کے پاس جا کر بیعت کر لی۔ان کے خاندان کی طرف سے، والد کی طرف
سے سخت مخالفت تھی لیکن مرحوم ثابت قدم رہے۔پھر ان کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے زمانے میں پاکستان جانے
کا موقع ملا۔وہاں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زیر سایہ چھ سال انہوں نے ربوہ میں گزارے اور وہیں
خطبات مسرور جلد 18
365
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
دینی تعلیم حاصل کی۔نیز اردو زبان بھی سیکھی۔حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر پاکستان میں ہی ان کی شادی ہوئی
،
اور حضور نے ان کا نکاح پڑھایا۔ان کی اہلیہ پاکستانی تھیں۔مرحومہ کی پوتی ہبہ جابی صاحبہ لکھتی ہیں کہ ہمارے دادا
ہمیشہ ہمیں نصیحت کرتے اور تعلیم و تربیت کے لیے وقت دیتے تھے اور روحانی ترقی اور خلافت کے ساتھ وابستگی جیسے
امور پر زور دیتے تھے۔آپ کی اہلیہ چند سال قبل وفات پاگئی تھیں۔آپ کے چھ بچے تھے۔ایک بیٹے ڈاکٹر نعیم الجابی
صاحب چند سال پہلے اغوا ہو گئے تھے اور اب تک ان
کا کوئی پتہ نہیں چلا۔وسیم الجابی پولینڈ میں جماعت کے ممبر ہیں
اور یہ ہبہ جابی کے والد ہیں۔اسی طرح دو بیٹیاں اور دو بیٹے سیریا میں ہیں۔ہبہ جابی صاحبہ بھی یہاں جماعت کی
خدمت خاص طور پر کتب کے ترجمے میں اچھے مشورے دیتی ہیں اور کام کر رہی ہیں۔ان کے میاں بلال طاہر بھی
ترجمے کرتے ہیں۔یہ ان کی مدد کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے اخلاص و وفا میں بھی برکت ڈالے اور ان کے عرفان کو
بھی بڑھائے۔ان
کی بیٹی لبنی عبد الخبیر الحجابی لکھتی ہیں کہ ہمیں رسوم اور بدعات کی پیروی سے منع کرتے اور تعلق باللہ
اور تبلیغ کی نصیحت کرتے۔غریبوں پر بہت خرچ کرتے۔مرحوم کے ذریعے شام اور لبنان میں کئی لوگوں نے بیعت
کی جن میں عیسائی بھی شامل تھے۔پھر کہتی ہیں کہ ہمیں آخری وصیت یہ کی کہ خلافت سے ہمیشہ چھٹے رہنا اور خلیفہ
وقت کی نصائح پر عمل کرنا۔تبلیغ میں سستی نہ کرنا اور ہمیشہ ہر کام کے لیے دعا سے کام لینا اور حق کے راستے میں کسی
ظلم کی پروانہ کرنا۔صدر جماعت لبنان عمر علام صاحب لکھتے ہیں کہ احمدیت سے تعارف سے قبل ہم سلیم الجابی
صاحب مرحوم کی کتب پڑھتے تھے اور اس میں ظہور امام الزمان علیہ السلام اور اس کی مبارک جماعت کی طرف
اشارے ہوتے تھے۔جب ہم یہ سب پڑھ چکے اور پھر انہوں نے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی
جماعت کے بارے میں کھل کر بتایا اور بیعت کا کہا کہ بیعت کرو۔یہ ان کا اپنا ایک انداز تھا۔ضروری نہیں کہ ہر جگہ
ہی صحیح چلے لیکن بہر حال انہوں نے اس طرح تبلیغ کی اور بہت سوں کو تبلیغ کر کے احمدی بنایا۔نیز کہا کہ اب میری
کتب چھوڑ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء اور جماعت کی کتب پڑھیں۔پھر کہتے ہیں کہ ہم
دوستوں نے جو لبنان کے اولین احمدی ہیں مرحوم کے ذریعے سے بیعت کی تھی اور ہم اس بارے میں ان کے
احسان کا اعتراف کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔معتز قزق صاحب جو سیرین ہیں اور آج کل کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔کہتے ہیں سیر یا میں ایک لوکل
جماعت کا صدر تھا تو اس وقت متعدد دفعہ الجابی صاحب سے ملا۔میں نے دیکھا کہ جب بھی خلافت کا ذکر آتا تو وہ اکثر
کہتے تھے کہ میری خواہش ہے کہ خلافت کے قدموں میں میری موت آئے۔میر انجم پرویز صاحب یہاں عربی ڈیسک کے مبلغ سلسلہ ہیں وہ کہتے ہیں جب بھی نظام خلافت کے نام پر
کوئی بات کہی جاتی تو سر تسلیم خم کرتے تھے اور بر ملا اس بات کا اظہار کرتے کہ جو بھی نظام جماعت مجھے حکم دے گا
میں اس کی اطاعت کروں گا۔2011ء میں سیریا سے جلسہ سالانہ یو کے پر آئے تھے اور کہتے تھے کہ میری خواہش
ہے کہ یہاں خلیفہ وقت کے قدموں میں میری جان نکل جائے اور میرے لیے اس سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں۔
366
خطبات مسرور جلد 18
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2020ء
جابی صاحب کے ذریعے بہت سے لوگوں نے احمدیت قبول کی اور ان میں سے اکثر جماعت اور خلافت کے وفادار اور
مخلص احمدی ہیں۔بہتوں نے مجھے خط بھی لکھے ہیں کہ ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا اور ان کے ذریعہ سے احمدیت
قبول کی۔پھر جابی صاحب کہتے تھے کہ حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحب نے خود مجھے فرمایا تھا کہ میری کتاب
"حیات قدسی" کا ترجمہ کرو تا کہ عرب لوگوں کو پتہ چلے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کیسے تھے؟
چنانچہ انہوں نے حیات قدسی کا عربی ترجمہ بھی کیا تھا۔عربی تو خیر ان کی اپنی زبان تھی۔اس کے علاوہ اردو بھی ان کو
آتی تھی اچھی بول لیتے تھے۔فارسی بولتے تھے۔انگریزی زبان بھی آتی تھی گزارہ کر لیتے تھے۔2005ء میں میں قادیان کے جلسے میں جب گیا ہوں تو وہاں مجھے ملے۔مختصر سی ملاقات تھی لیکن انتہائی
عاجزی سے ملے۔پھر یو کے میں مجھے ملے۔جلسے پر یہاں آئے تھے اور بڑی عاجزی سے انہوں نے کہا کہ خلافت
احمدیہ پر میر ا کامل یقین ہے۔پوری اطاعت اور پوری طرح عقیدت رکھتا ہوں اور میرے لیے دعا بھی کریں کہ نظام
جماعت کے ساتھ ہمیشہ جڑار ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کی اولاد اور ان کی نسل کو بھی کامل وفا کے ساتھ جماعت اور خلافت
کے ساتھ جوڑے رکھے۔ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اب جمعے کی نماز کے بعد جیسا کہ میں نے کہا ( شاید نہیں کہا تھا لیکن بہر حال ) جمعے کی نماز کے بعد ان سب
کا نماز جنازہ غائب ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 اگست 2020ء جلد 27 شماره 65 صفحہ 05تا10)