حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصد
خطبات مسرور جلد 18
367
31
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 جولائی 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 31 / جولائی 2020ء بمطابق 31 / وفا 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے(، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج صبح ہم نے عید بھی پڑھی ہے اور آج جمعہ بھی ہے۔جب عید اور جمعہ ایک دن جمع ہو جائیں تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ملتا ہے کہ جو لوگ چاہیں جمعے کے بجائے ظہر کی نماز ادا کر لیں۔اس کی
اجازت ہے۔مگر ساتھ ہی یہ بھی ہے ایک ایسے ہی موقعے پر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ہم تو جمعہ پڑھیں گے۔اور آپ
نے جمعہ پڑھا تھا۔(سنن ابن ماجه کتاب اقامة الصلوات باب ما جاء فيما اذا اجتمع العيدان في يوم حدیث 10 13 ، 1311 ، 12 13)
اس لیے میں نے امیر صاحب کو اس کی روشنی میں یہی کہا تھا کہ جو ظہر کی نماز پڑھنا چاہیں بے شک ظہر کی
نماز باجماعت پڑھ لیں اور جمعہ نہ پڑھیں۔ویسے بھی آج کل کے حالات میں مسجد میں زیادہ لوگ جمع تو ہو نہیں سکتے۔گھروں میں ہیں اور گھروں میں اگر فارغ ہیں تو پھر جمعہ جس طرح پہلے پڑھتے تھے اسی طرح اب بھی پڑھ سکتے ہیں
پڑھ لیں اور جن کی مصروفیت ہے وہ ظہر کی نماز بھی پڑھ سکتے ہیں لیکن ہم یہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
عمل کی پیروی میں آج جمعہ پڑھ رہے ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ کے زمانے میں بھی اسی طرح ایک دفعہ عید الاضحی آئی اور جمعہ بھی۔تو مختلف
لوگوں نے اپنی دلیلیں پیش کیں کہ ظہر کی نماز پڑھنی چاہیے جمعہ نہیں ہونا چاہیے۔تو جو لوگ ظہر کی نماز پڑھنے پر زور
دے رہے تھے ان کو آپ نے اس کا بڑا اچھا جواب دیا۔فرماتے ہیں کہ ہمارا رب کیسا سخی ہے کہ اس نے ہمیں دودو
عید میں دی ہیں۔اب جس کو دو دو چپڑی ہوئی چپاتیاں ملیں، کبھی لگی ہوئی دو دو روٹیاں ملیں وہ ایک کو کیوں رڈ کرے
گا۔وہ تو دونوں لے لے گا۔سوائے اس کے کہ اسے کوئی خاص مجبوری پیش آجائے۔اور اسی لیے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اجازت دی ہے کہ اگر کوئی مجبور ہو کر ظہر کی نماز پڑھ لے جمعہ نہ پڑھے تو دوسرے کو نہیں چاہیے کہ اس پر
طعن کرے اور بعض لوگ ایسے ہیں جنہیں دونوں نمازیں ادا کرنے کی توفیق ہو (یعنی نماز عید بھی اور نماز جمعہ بھی) تو
دوسرے کو نہیں چاہیے کہ ان پر اعتراض کرے اور کہے کہ انہوں نے رخصت سے فائدہ نہیں اٹھایا۔تو بہر حال
رخصت تو ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ آپ نے فرمایا: ہم تو جمعہ پڑھیں گے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 2 صفحہ 208 تا 210 خطبہ عید الاضحی بیان فرموده 11 فروری 1938ء)
خطبات مسرور جلد 18
368
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 جولائی 2020ء
بہر حال جیسا کہ میں نے کہا کہ ہم آج جمعہ پڑھ رہے ہیں لیکن خطبہ مختصر دوں گا۔اس کے لیے میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کچھ اقتباسات لیے ہیں جن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اپنی بعثت کے مقصد کو بیان فرمایا ہے۔اپنی جماعت کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین ماننے اور حقیقت
میں زندہ نبی ہونے کے بارے میں بھی بڑا پر معارف ارشاد فرمایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام اور مرتبہ کو
بھی بیان فرمایا ہے۔ہمارے مخالفین ہم پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مان
کر نعوذباللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبہ کو کم کرتے ہیں۔پاکستان میں ہمارے مخالفین اسمبلیوں
میں یہ قراردادیں پاس کروا کر بڑا فخر کر رہے ہیں کہ دیکھو ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کے ساتھ ،
نام کے ساتھ خاتم النبیین کے لفظ کو لکھنا لازمی قرار دے کر آپ سے محبت کا اور آپ کے مقام کا کیساز بر دست
اظہار کیا ہے۔اگر ان کے دل بھی حقیقت میں ان کی اس بات کی گواہی دے کر انہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے اسوہ پر عمل کرنے والا بنارہے ہیں تو یقینا بڑی اچھی بات ہے لیکن ان کے عمل نے تو انہیں اس سے کوسوں دُور
کر دیا ہے جو تعلیم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی۔اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں واپس جاکر
اس تعلیم اور اس اسؤے کو اپنائیں جو آپ نے دی اور جس پر عمل کیا تو مسلمان مسلمانوں کی گردن کاٹنے والا نہ ہو۔پھر یہ لوگ زمانے کے امام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کی بیعت میں دوڑتے ہوئے آئیں۔یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے خاتم النبیین کے لفظ کو لکھنا لازمی قرار دے کر عظیم کارنامہ انجام دے دیا ہے
اور احمدیوں کے راستے میں کوئی روک کھڑی کر دی ہے۔ان عقل کے اندھوں کو یہ نہیں پتہ کہ احمدی تو سب سے
زیادہ خاتم النبیین کے مقام کا ادراک رکھتے ہیں اور یہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں وہ طاقت ہے جس کے قریب بھی یہ لوگ نہیں پھٹک سکتے۔آپ
کے ہر ہر لمحہ اور عمل میں حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے عشق و محبت کا اظہار ہے کہ ان
لوگوں کی سوچیں بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتیں۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بے شمار
ارشادات ہیں، تحریرات ہیں، فرمودات ہیں۔اس وقت میں دو تین نمونے کے طور پر پیش کروں گا۔اپنی بعثت کے
مقصد اور سلسلے کی ترقی کے بارے میں بیان فرماتے ہوئے آپ مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
میرے آنے کے دو مقصد ہیں۔مسلمانوں کے لیے یہ کہ اصل تقویٰ اور طہارت پر قائم ہو جائیں۔وہ
ایسے سچے مسلمان ہوں جو مسلمان کے مفہوم میں اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے۔کامل فرمانبر داری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے
احکامات کی پیروی کرنا اور آپ نے فرمایا دوسرا مقصد کیا ہے ؟ عیسائیوں کے لئے کسر صلیب ہو اور ان کا مصنوعی خدا
نظر نہ آوے۔دنیا اس کو بالکل بھول جاوے اور خدائے واحد کی عبادت ہو۔فرمایا کہ میرے ان مقاصد کو دیکھ کر یہ
لوگ میری مخالفت کیوں کرتے ہیں ؟ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جو کام نفاق طبعی اور دنیا کی گندی زندگی کے ساتھ
ہوں گے وہ خود ہی اس زہر سے ہلاک ہو جائیں گے۔اگر میرے دل میں کوئی منافقت ہے ، گند ہے تو پھر ایسے کاموں
میں برکت نہیں پڑتی بلکہ ان کے نتیجے فوراً ظاہر ہو جاتے ہیں۔وہ تو ( پھر ) ہلاک ہو جائیں گے ، ختم ہو جائیں گے۔فرمایا
خطبات مسرور جلد 18
369
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 جولائی 2020ء
کہ کیا کاذب کبھی کامیاب ہو سکتا ہے ؟
إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفُ كَذَّابُ۔(المؤمنون: 29)
کہ یقینا اللہ تعالیٰ اسے ہدایت نہیں دیتا جو حد سے بڑھا ہوا اور کذاب ہو ، سخت جھوٹا ہو۔إنَّ اللهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفْ كَذَّابٌ
فرمایا کہ کذاب کی ہلاکت کے واسطے اس کا کذب ہی کافی ہے۔جھوٹا بندہ ہے تو اس کا جھوٹ اس کو ہلاک
کرنے کے لیے کافی ہے لیکن جو کام اللہ تعالیٰ کے جلال اور اس کے رسول کی برکات کے اظہار اور ثبوت کے لیے
ہوں اور خود اللہ تعالیٰ کے اپنے ہی ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہو۔اس کی حفاظت تو خود فرشتے کرتے ہیں۔بندوں کے کام
نہیں ہیں۔جب اللہ تعالیٰ نے اس کام کو شروع کیا ہے تو اس کے فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔کون ہے جو اس کو
تلف کر سکے ؟ چیلنج ہے یہ۔جتنی مخالفت ہوتی ہے اتنی جماعت احمدیہ کی اللہ تعالی کے فضل سے ترقی ہوتی ہے۔فرمایا
کہ یادرکھو میر اسلسلہ اگر نری دوکانداری ہے تو اس کا نام و نشان مٹ جائے گا لیکن اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے
اور یقیناً اس کی طرف سے ہے تو ساری دنیا اس کی مخالفت کرے یہ بڑھے گا اور پھیلے گا اور فرشتے اس کی حفاظت
کریں گے۔فرماتے ہیں اگر ایک شخص بھی میرے ساتھ نہ ہو اور کوئی بھی مدد نہ دے۔تب بھی میں یقین رکھتا ہوں
کہ یہ سلسلہ کامیاب ہو گا۔فرمایا کہ مخالفت کی میں پروا نہیں کرتا، وہ تو ہوتی ہے۔میں اس کو بھی اپنے سلسلہ کی ترقی کے لیے لازمی
سمجھتا ہوں۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ خدا تعالیٰ کا کوئی مامور اور خلیفہ دنیا میں آیا ہو اور لوگوں نے چپ چاپ اسے قبول کر
لیا ہو۔دنیا کی تو عجیب حالت ہے۔انسان کیسا ہی صدیق فطرت رکھتا ہو مگر دوسرے اس کا پیچھا نہیں چھوڑتے وہ تو
اعتراض کرتے ہی رہتے ہیں۔فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہمارے سلسلہ کی ترقی فوق العادت ہو رہی ہے۔آج ہم دیکھتے ہیں کہ دو سو سے زائد ممالک میں مخلصین موجود ہیں، آپ کی بیعت میں آنے والے موجود
ہیں۔جب آپ نے بیان فرمایا اس وقت سینکڑوں میں ہوتے تھے اور آج تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سال کے سال
لاکھوں میں بیعتیں ہوتی ہیں۔فرمایا کہ اس سلسلہ کے قیام کی اصل غرض یہی ہے کہ لوگ دنیا کے گند سے نکلیں اور
اصل طہارت حاصل کریں اور فرشتوں کی سی زندگی بسر کریں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 8 صفحہ 148 تا 149)
پس آپ علیہ السلام کے اس ارشاد کے مطابق ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ اپنی حالتوں کو صحیح اسلامی
تعلیم کے مطابق ڈھالیں اور یہی دشمن کا منہ بند کرنے کا اور دشمن پر فتح یاب ہونے کا اصل طریق ہے۔پھر اپنے اور اپنی جماعت کے کامل ایمان اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اطاعت کا اعلان کرتے
ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
میں سچ کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اور میری جماعت مسلمان ہے اور وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم پر اسی طرح ایمان لاتی ہے جس طرح پر ایک سچے مسلمان کو لانا چاہئے۔
خطبات مسرور جلد 18
370
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 جولائی 2020ء
میں ایک ذرہ بھی اسلام سے باہر قدم رکھنا ہلاکت کا موجب یقین کرتا ہوں اور میرا یہی مذہب ہے کہ جس
قدر فیوض اور برکات کوئی شخص حاصل کر سکتا ہے اور جس قدر تقرب الی اللہ پاسکتا ہے وہ صرف اور صرف
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اطاعت اور کامل محبت سے پاسکتا ہے ورنہ نہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا
اب کوئی راہ نیکی کی نہیں۔ہاں یہ بھی سچ ہے کہ میں ہر گز یقین نہیں کرتا کہ مسیح علیہ السلام اسی جسم کے ساتھ زندہ
آسمان پر گئے ہوں اور اب تک زندہ قائم ہوں۔اس لیے کہ اس مسئلہ کو مان کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت
تو ہین اور بے حرمتی ہوتی ہے۔میں ایک لحظہ کے لیے اس ہجو کو گوارا نہیں کر سکتا۔سب کو معلوم ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی اور مدینہ طیبہ میں آپ کا روضہ موجود ہے۔ہر سال وہاں
ہزاروں لاکھوں حاجی بھی جاتے ہیں۔اب اگر مسیح کی نسبت موت کا یقین کرنا یا موت کو ان کی طرف منسوب کرنا
بے ادبی ہے تو پھر میں کہتا ہوں کہ آنحضرت کی نسبت یہ گستاخی اور بے ادبی کیوں یقین کر لی جاتی ہے ؟ آپ کے
بارے میں کیوں کہا جاتا ہے کہ آپ فوت ہوئے اور مدفون ہیں۔فرمایا: مگر تم بڑی خوشی سے کہہ دیتے ہو کہ آپ
نے وفات پائی۔مولود خواں بڑی خوش الحانی سے واقعات وفات کا ذکر کرتے ہیں اور کفار کے مقابلہ میں بھی تم بڑی
کشادہ پیشانی سے تسلیم کر لیتے ہو کہ آپ نے وفات پائی۔فرمایا: پھر میں نہیں سمجھتا کہ حضرت عیسی کی وفات پر کیا
پتھر پڑتا ہے کہ نیلی پیلی آنکھیں کر لیتے ہو۔(اب بھی یہی بعض لوگ بعض فرقے، بعض علماء شور مچاتے رہتے ہیں
کہ یہ دیکھو جی انہوں نے کیا کر لیا۔کچھ تو عیسی علیہ السلام کے انکاری ہو گئے کہ آنا ہی نہیں اور کچھ کہتے ہیں آئے گا
لیکن یہ نہیں، ابھی جو زندہ موجود ہیں۔( بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ہمیں بھی رنج نہ ہوتا
کہ اگر تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بھی وفات کا لفظ سن کر ایسے آنسو بہاتے مگر افسوس تو یہ ہے کہ خاتم
النبیین اور سرور دو عالم کی نسبت تو تم بڑی خوشی سے موت تسلیم کر لو اور اس شخص کی نسبت جو اپنے آپ کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتی کا تسمہ کھولنے کے بھی قابل نہیں بتا تازندہ یقین کرتے ہو اور اس کی نسبت
موت کا لفظ منہ سے نکالا اور تمہیں غضب آجاتا ہے۔اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اب تک زندہ رہتے تو ہر ج نہ
تھا اس لیے کہ آپ وہ عظیم الشان ہدایت لے کر آئے تھے جس کی نظیر دنیا میں پائی نہیں جاتی اور آپ نے وہ عملی
حالتیں دکھائیں کہ آدم سے لے کر اس وقت تک کوئی اس کا نمونہ اور نظیر پیش نہیں کر سکتا۔فرمایا: میں تم کو سچ سچ کہتا
ہوں کہ آنحضرت صلی ایم کے وجود کی جس قدر ضرورت دنیا اور مسلمانوں کو تھی اس قدر ضرورت مسیح کے وجود کی
نہیں تھی۔پھر آپ کا وجود باجود وہ مبارک وجود ہے کہ جب آپ نے وفات پائی تو صحابہ کی یہ حالت تھی کہ وہ
دیوانے ہو گئے یہانتک کہ حضرت عمرؓ نے تلوار میان سے نکال لی اور کہا کہ اگر کوئی آنحضرت صلی لی ایم کو مردہ کہے گا تو
میں اس کا سر جدا کر دوں گا۔اس جوش کی حالت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکر کو ایک خاص نور اور فراست عطا
کی۔انہوں نے سب کو اکٹھا کیا اور خطبہ پڑھا۔(اور وہاں یہ آیت بھی پڑھی کہ )
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (آل عمران:145)
یعنی آنحضرت صلی علیہ لکم ایک رسول ہیں اور آپ سے پیشتر جس قدر رسول آئے وہ سب وفات پاچکے ہیں۔
خطبات مسرور جلد 18
371
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 جولائی 2020ء
فرمایا کہ اب آپ غور کریں اور سوچ کر بتائیں کہ حضرت ابو بکر صدیق نے آنحضرت صلی ایم کی وفات پر یہ آیت
کیوں پڑھی تھی اور اس سے آپ کا کیا مقصد اور منشا تھا؟ اور پھر ایسی حالت میں کہ گل صحابہ موجود تھے۔میں
یقینا کہتا ہوں اور آپ انکار نہیں کر سکتے کہ آنحضرت صلی علیم کی وفات کی وجہ سے صحابہ کے دل پر سخت صدمہ تھا اور
اس کو بے وقت اور قبل از وقت سمجھتے تھے۔وہ پسند نہیں کر سکے کہ آنحضرت صلی الہ وسلم کی وفات کی خبر سنیں۔ایسی
حالت اور صورت میں کہ حضرت عمرؓ جیسا جلیل القدر صحابی اس جوش کی حالت میں ہو ان کا غصہ فرو نہیں ہو سکتا تھا
بجز اس کے کہ یہ آیت ان کی تسلی کا موجب ہوتی۔اگر انہیں یہ معلوم ہو تا یا یہ یقین ہو تا کہ حضرت عیسی زندہ ہیں تو
وہ تو زندہ ہی مر جاتے۔وہ تو آنحضرت کے عشاق تھے اور آپ کی حیات کے سوا کسی اور کی حیات کو گوارا ہی نہ کر سکتے
تھے پھر کیونکر اپنی آنکھوں کے سامنے آپ کو وفات یافتہ دیکھتے اور مسیح کو زندہ یقین کرتے یعنی جب حضرت ابو بکر
نے خطبہ پڑھا تو ان کا جوش فرو ہو گیا۔اُس وقت صحابہ مدینہ کی گلیوں میں آیت پڑھتے پھرتے تھے اور وہ سمجھتے تھے
کہ گویا یہ آیت آج ہی اتری ہے۔اُس وقت حسان بن ثابت نے ایک مرثیہ لکھا جس میں انہوں نے کہا۔كُنْتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ
چونکہ مذکورہ بالا آیت نے بتادیا تھا کہ سب مر گئے۔اس لیے حسان نے بھی کہہ دیا کہ اب کسی کی موت
کی پروا نہیں۔یقینا سمجھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کسی کی زندگی صحابہ پر سخت شاق تھی اور وہ
اس کو گوارا نہیں کر سکتے تھے۔اس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر یہ پہلا اجماع تھا جو دنیا میں ہوا
اور اس میں حضرت مسیح کی وفات کا بھی کلی فیصلہ ہو چکا تھا۔(ماخوذ از لیکچر لدھیانہ ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 260 تا 262) (ملفوظات جلد 8 صفحہ 224-227)
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
" وہ انسان جس نے اپنی ذات سے، اپنی صفات سے، اپنے افعال سے، اپنے اعمال سے اور اپنے روحانی اور
پاک قومی کے پر زور دریا سے کمال تام کا نمونہ علماً و عملاً وصدقاً و ثباتاً دکھلایا اور انسان کامل کہلایا۔"کوئی
پہلو باہر نہیں رہا۔علمی بھی اور عملی بھی اور سچائی کے معیاروں کا بھی اور ثابت قدمی کا بھی اور علم اور عرفان کا بھی وہ
نمونہ تھا تو انسان کامل کہلایا۔پھر فرمایا کہ وہ انسان جو سب سے زیادہ کامل اور انسان کامل تھا اور کامل نبی تھا اور
کامل برکتوں کے ساتھ آیا جس سے روحانی بعث اور حشر کی وجہ سے دنیا کی پہلی قیامت ظاہر ہوئی اور ایک عالم کا عالم
مرا ہوا اس کے آنے سے زندہ ہو گیا۔" یعنی کہ روحانی زندگی ان کو مل گئی۔حضرت خاتم الانبیاء وہ مبارک نبی کہ
ایک عالم کا عالم مرا ہوا اس کے آنے سے زندہ ہو گیا۔"وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء امام الاصفیاء ختم المرسلین
النبیین جناب محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اے پیارے خدا! اس پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو
ابتدائے دنیا سے تُو نے کسی پر نہ بھیجا ہو۔اگر یہ عظیم الشان نبی دنیا میں نہ آتا تو پھر جس قدر چھوٹے چھوٹے نبی دنیا
"
خطبات مسرور جلد 18
372
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 جولائی 2020ء
میں آئے جیسا کہ یونس اور ایوب اور مسیح بن مریم اور ملا کی اور بیچی اور زکریا وغیرہ وغیرہ ان کی سچائی پر ہمارے پاس
کوئی بھی دلیل نہیں تھی اگر چہ سب مقرب اور وجیہ اور خدا تعالیٰ کے پیارے تھے۔یہ اس نبی کا احسان ہے کہ یہ
لوگ بھی دنیا میں سچے سمجھے گئے۔اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلَّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَأَلِهِ وَ أَصْحَابِهِ أَجْمَعِيْن وَ آخِرُ دَعْوَانَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ"
اتمام الحجة ، روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 308)
اللہ تعالی ہمیں ہمیشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبہ کا حقیقی ادراک عطا کرتے ہوئے آپ
صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے چلے جانے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ کے حضور پہلے سے بڑھ کر ہم جھکنے والے
ہوں۔اور یہی طریق ہے، ہم اپنے عمل سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو ثابت کریں گے اور اپنے دلوں
میں اسے بٹھائیں گے تو ہم مخالفین کی مخالفت کا جواب دے سکیں گے یعنی ہماری عملی حالتیں ان مخالفین کی مخالفت کا
جواب دیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 21 اگست 2020ء جلد 27 شماره 67 صفحہ 05 تا 07)