اسلام کی نشاة ثانیہ کا زمانہ
خطبات مسرور جلد 18
373
32
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 07 / اگست 2020ء بمطابق 107 ظهور 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ، (سرے ، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُوْنَ۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ
بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّيْنِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
(الصف:9-10)
ان آیات کا ترجمہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا دیں حالانکہ اللہ ہر
حال میں اپنا نور پورا کرنے والا ہے خواہ کافر نا پسند کریں۔وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے
ساتھ بھیجا تا کہ وہ اسے دین کے ہر شعبے پر کلیۂ غالب کر دے خواہ مشرک بر امنائیں۔آج 7 / اگست ہے اور یہ جماعت احمد یہ یوکے کے کیلنڈر کے مطابق جلسہ سالانہ یو کے کا پہلا دن ہے لیکن
اس وبا کی وجہ سے جو ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اس سال جلسہ سالانہ کا انعقاد نہیں ہو سکا۔اللہ تعالیٰ جلد حالات
معمول پر لائے اور اُسی طرح تمام روایات کے ساتھ ہم جلسہ منعقد کر سکیں جس طرح ہمیشہ کرتے رہے اور ایک
دوسرے کو مل کر موڈت اور اخوت کو بڑھائیں اور جلسہ سالانہ کے پروگراموں کو سن کر علمی اور روحانی حالتوں کو
بہتر کرنے کے سامان پیدا کر سکیں جس طرح پہلے ہوتے تھے۔بہر حال اس کمی کو ایم ٹی اے نے کچھ حد تک پورا
کرنے کی کوشش کی ہے۔پروگرام بنایا ہے کہ گذشتہ سال کے مختلف ملکوں کے جلسہ سالانہ میں میری ان تقریروں
کو دکھائیں جو میں نے کی تھیں۔اسی طرح کچھ لائیو پروگرام بھی کریں گے۔امید ہے کہ یہ ان شاء اللہ تعالیٰ احباب جماعت کی دینی اور علمی پیاس بجھانے کے لیے مدد کریں گے۔اس لیے گھروں میں بیٹھ کر ان تین دنوں کے پروگراموں کو خاص طور پر دیکھیں۔اس کے ساتھ ہی مجھے یہ بھی
خیال آیا کہ اللہ تعالیٰ کے سال کے دوران جماعت پر جو فضل ہوتے ہیں اس کے لیے بجائے یہ کہ گذشتہ سال کی
رپورٹ ایم ٹی اے پر پیش کی جائے میں اس سال کی تازہ رپورٹ پیش کروں تاکہ احباب جماعت کے لیے ازدیادِ
ایمان کا بھی باعث ہو۔ان حالات کے باوجود جو گذشتہ چھ سات مہینے سے ہیں گو بعض کام جو باہر نکل کر اور زیادہ بہتر
ہو سکتے تھے وہ نہیں ہو سکے لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی ترقی کا قدم آگے ہی بڑھا ہے اور خاص
طور پر اکثر لوگ جو مجھے لکھتے ہیں کہ اس میں جو خاص تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں وہ تربیت اور جماعتی تعلق ہے۔اس لحاظ
سے اکثروں نے یہی لکھا کہ ان میں بھی اور ان کے بچوں میں بھی جماعت سے تعلق میں بہتری پیدا ہوئی ہے۔
مسرور
سرور جلد 18
374
خطبه جمعه فرمودہ مورخه 07 اگست 2020ء
بہر حال جیسا کہ میں نے رپورٹ پیش کرنے کے بارے میں کہا تھا کہ جلسے کے دوسرے دن جو رپورٹ میں پیش کرتا
تھا اس کا اکثر حصہ گذشتہ سالوں میں بھی وقت کی کمی کی وجہ سے رہ جاتا تھا اور مکمل پیش نہیں ہو سکتی تھی۔اس دفعہ
کیونکہ کچھ موقع میسر آگیا ہے اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ خطبہ جمعہ میں بھی اس رپورٹ کا کچھ حصہ پیش کروں
اور پھر کچھ حصہ اتوار کی شام کو یہاں سے براہ راست ہال میں پروگرام کر کے وہاں سے پیش کیا جائے۔گو کہ آج کے
خطبے اور پر سوں شام ہمارا جو خطاب کا پروگرام ہے ان شاء اللہ تعالیٰ اس میں بھی مکمل رپورٹ تو شاید پیش نہ ہو سکے
لیکن بعض ایمان افروز واقعات پیش ہو جائیں گے۔ان شاء اللہ تعالیٰ۔اس رپورٹ کے خاص نکات پیش کرنے سے پہلے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دو
ارشادات پیش کروں گا جو ان آیات کی کچھ حد تک وضاحت کرتے ہیں جو میں نے ابھی تلاوت کی ہیں اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ واضح اور کھلا اعلان بھی سامنے آجاتا ہے کہ اب اسلام کی تبلیغ کے لیے، اس کا نشاۃ
ثانیہ کا یہ جو دور ہے وہ آپ سے ہی وابستہ ہے اور تمام تر مخالفتوں کے باوجود اسلام کے اس نشاۃ ثانیہ کے دور میں آپ
کے اس سلسلے نے ان شاء اللہ تعالیٰ پھلنا ہے، پھولنا ہے اور پھیلنا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔اور جو رپورٹ اور
واقعات میں پیش کروں گا وہ خود بول رہے ہیں کہ آپ کا دعویٰ صرف دعوی ہی نہیں بلکہ اللہ تعالی کی تائیدات و
نصرت آپ کے ساتھ اور آپ کی جماعت کے ساتھ ہیں اور کوئی دنیا کی طاقت نہیں جو اس ترقی کو روک سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
تخمیناً عرصہ میں برس کا گزرا ہے کہ مجھ کو اس قرآنی آیت کا الہام ہو ا تھا۔اور وہ یہ ہے۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّيْنِ كُلِّهِ
وہ خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تاوہ اپنے دین کو تمام دینوں پر غالب
کرے۔اور فرمایا " اور مجھ کو اس الہام کے یہ معنے سمجھائے گئے تھے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے اس لیے بھیجا گیا
ہوں کہ تا میرے ہاتھ سے خدا تعالیٰ اِسلام کو تمام دینوں پر غالب کرے۔اور اس جگہ یادر ہے کہ یہ قرآن شریف
میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس کی نسبت علماء محققین کا اتفاق ہے کہ یہ مسیح موعود کے ہاتھ پر پوری ہو گی۔سو جس قدر اولیاء اور ابدال مجھ سے پہلے گزر گئے ہیں کسی نے ان میں سے اپنے تئیں اس پیشگوئی کا
مصداق نہیں ٹھہرایا۔اور نہ یہ دعویٰ کیا کہ اس آیت مذکورہ بالا کا مجھ کو اپنے حق میں الہام ہوا ہے۔لیکن جب میرا
وقت آیا تو مجھ کو یہ الہام ہوا اور مجھ کو بتلایا گیا کہ اس آیت کا مصداق تو ہے اور تیرے ہی ہاتھ سے اور تیرے ہی
زمانہ میں دین اسلام کی فوقیت دوسرے دینوں پر ثابت ہو گی۔"
پھر آپ فرماتے ہیں کہ
( تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 231-232 معہ حاشیہ)
" یہ صرف اسلام ہی ہے جو زندہ مذہب ہے۔یہی ہے جس کا ربیع ہمیشہ آتا ہے۔" یعنی بہار کا موسم اس
میں ہمیشہ آتا ہے " جبکہ اس کے درخت سر سبز ہوتے ہیں اور شیریں اور لذیذ پھل دیتے ہیں۔اس کے سوا اور کوئی
بات مسرور جلد 18
375
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
مذہب یہ خوبی نہیں رکھتا۔اگر اس میں سے یہ خوبی نکال دی جاوے تو یہ بھی مردہ ہو جاتا۔مگر نہیں وہ زندہ مذہب
ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر زمانہ میں اس کی زندگی کا ثبوت دیا ہے۔چنانچہ اس زمانہ میں بھی اس نے اپنے فضل سے اس
سلسلہ کو اسی لیے قائم کیا ہے تاوہ اسلام کے زندہ مذہب ہونے پر گواہ ہو اور تا خدا کی معرفت بڑھے اور اس پر ایسا
یقین پید اہو جو گناہ اور گندگی کو بھسم کر جاتا ہے اور نیکی اور پاکیزگی پھیلا تا ہے۔"
( ملفوظات جلد 9 صفحہ 154-155 ایڈیشن 1984ء)
ان اقتباسات کے بعد اب میں کچھ رپورٹ کے حصے پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال دنیا بھر میں پاکستان کے علاوہ جو نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں ان کی تعداد
288 ہے اور ان نئی جماعتوں کے علاوہ ایک ہزار نئے مقامات پر بلکہ ایک ہزار سے زیادہ 1040 نئے مقامات پر پہلی
بار احمدیت کا پودا لگا ہے۔نئے مقامات پر جماعت کے نفوذ اور نئی جماعتوں کے قیام میں سیرالیون سر فہرست ہے
جہاں 40 نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔اس کے بعد کو نگو کنشاسا ہے یہاں 31 جماعتیں قائم ہوئیں۔تیسرے نمبر پر گھانا ہے جہاں 23 نئی جماعتیں بنی ہیں اور اس کے علاوہ بہت سارے دوسرے ملک ہیں
جہاں دس، بارہ، آٹھ ، نو، دو، تین جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔ان میں گیمبیا، لائبیریا، بین، آئیوری کوسٹ، نائیجر ،
سینیگال، گنی بساؤ، تنزانیہ، گنی کنا کری، نائیجیریا، ٹوگو، ساؤ تو مے، کیمرون، ترکی، کو نگو بر از اویل، یوگنڈا اور اسی طرح
اور بھی بہت سارے ملک ہیں۔ہمارے کونگو کنشاسا کے لوکل مربی معلم حمید احمد کہتے ہیں کہ ایک گاؤں ہے کوبی چاکو ( LOBI
TSHAKU) اس کے سٹی امام عثمان صاحب نے جب ریڈیو ایف ایم پر ہمارا تبلیغی پر و گر ام سنا تو ہماری مسجد پہنچ گئے
اور مختلف سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔اس پر ان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔نیز ان کو جماعت کا
سواحیلی ترجمہ قرآن بھی دیا گیا اور دیگر جماعتی کتب بھی دی گئیں۔ان کتب کے مطالعہ کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل
سے انہوں نے بیعت کر لی اور وعدہ کیا کہ اپنے گاؤں جا کر جماعت کا پیغام دیں گے۔اللہ کے فضل سے ان کی تبلیغ
سے اس گاؤں میں ہیں افراد پر مشتمل ایک نئی مخلص جماعت قائم ہو چکی ہے۔پھر گیمبیا کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ رمضان کے مہینے میں ایک ریجن میں وہاں کے معلم سلسلہ نے اور
صدر جماعت نے ایک تبلیغی پروگرام بنایا اور اس کے لیے جب کسی گاؤں میں گئے تو وہاں تبلیغی پروگرام کے بعد
گاؤں کے ایک بزرگ نے کہا کہ میں آپ لوگوں کی آمد سے بہت خوش ہوں کیونکہ یہ تبلیغی کام جو آپ لوگ کر
رہے ہیں یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ہیں۔آپ لوگ اس سنت پر عمل کر رہے ہیں اسی لیے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مدینے سے ہجرت کی تھی۔افریقنوں کا ایک اپنا انداز ہے۔مثالیں پیش کرتے
ہیں۔وہ (مثال ( دیتے ہیں کہ مکے سے ہجرت کی اور مدینہ اس لیے آئے کہ اسلام پھیلے۔اسی طرح آپ لوگ بھی
باہر نکلے ہیں اور ہر جگہ اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں اور یہی سنت ہے اور یہی طریقہ ہے صحیح اسلام کی تبلیغ کا اور ہم لوگ
آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ لوگوں نے امام مہدی علیہ السلام کی جو تعلیمات پیش کی ہیں یہی حقیقی اسلام
ور جلد 18
376
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
ہے۔ہم سب ایمان لاتے ہیں اور حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کو وہی امام مہدی مانتے ہیں جس کی پیشگوئی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی۔یہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو فیملیز کے کل 19 افراد نے بیعت کی
اور احمدیت میں داخل ہوئے۔امیر صاحب لائبیر یا لکھتے ہیں کہ ہمارے مشنری نے خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے حوالے سے مالی
قربانیوں کی اہمیت بیان کی تو وہاں کچھ غیر احمدی مسلمان بھی نماز پڑھنے آتے ہیں۔جب احمد کی اپنے نام لکھوار ہے
تھے تو ایک شخص آیا اور اس نے پچاس لائبیرین ڈالر دیے اور بغیر بتائے چپ کر کے چلا گیا۔جب اس کا پتہ کیا گیا تو
پتہ لگا کہ وہ ساتھ کے گاؤں کا آدمی تھا اور جب اس نے خطبہ سنا اور قربانی کے واقعات سنے اور اہمیت سنی تو متاثر ہوا
اور اس نے بھی چندہ دے دیا۔جب ہمارے معلم کو ، مشنری کو پتہ لگا تو یہ وہاں گئے ، ان کا شکریہ ادا کیا اور مل رہے
تھے تو اس دوران میں گاؤں کے دوسرے لوگ بھی جمع ہو گئے اور جب انہوں نے باتیں سنیں تو بڑے متاثر ہوئے
اور وہاں کے جو امام تھے وہ بھی بڑے متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ چند دن بعد دوبارہ آئیں۔میں دو تین
گاؤں کو اکٹھا کروں گا آپ وہاں تبلیغ کریں۔چنانچہ مقررہ دن ہمارا تبلیغی و فر وہاں پہنچا۔وہاں تینوں دیہات کے لوگ جمع تھے اور جماعت کے عقائد
کے بارے میں بتایا گیا۔قیام کی غرض اور اس کی تفصیل بتائی گئی۔کہتے ہیں پھر اس کے بعد سوالات کا ایک لمبا سلسلہ
شروع ہوا جو سارا دن جاری رہا۔جب ہر لحاظ سے تسلی ہو گئی تو تینوں گاؤں کے اماموں نے اپنے تمام لوگوں کے
سمیت احمدیت میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان تینوں گاؤں میں جماعتیں قائم ہو گئیں۔لائبیریا سے مبلغ سلسلہ لکھتے ہیں کہ ایک گاؤں کالا نگور (KULANGOR) میں جمعے کے روز تبلیغ کے
لیے گئے۔میں نماز جمعہ سے کوئی دو گھنٹے پہلے وہاں پہنچ گیا اور ابتدائی گفتگو کے وقت پتہ چلا کہ لوگ جمعہ کی نماز اپنی
مسجد میں ادا نہیں کرتے بلکہ قریبی بڑے گاؤں میں جمعہ ہوتا ہے جس میں دو تین افراد یہاں سے بھی چلے جاتے ہیں
اور باقی سارا گاؤں مسلمان ہونے کے باوجو د جمعہ کی برکات سے محروم رہتا ہے۔جب وجہ پوچھی تو گاؤں والوں نے
بتایا کہ بڑے امام نے ہمیں کہا ہے کہ مسجد میں جمعہ شروع کرنے سے پہلے تین بکریاں ذبح کرنی ضروری ہوتی ہیں اور
پھر جب بکریاں ذبح ہو جائیں اور گوشت بھی امام صاحب کو پہنچ جائے تو پھر وہ کسی کو امام مقرر کر دیتے ہیں جو جمعہ
پڑھائے گا۔ان کو بڑا قائل کرنے کی کوشش کی کہ یہ غلط ہے۔اسلام میں کوئی ایسی شرط نہیں ہے۔نماز جمعہ کی برکات کے بارے میں بتایا اور ان کو کہا کہ اچھا آج ہم آپ کو بغیر بکریاں ذبح کیے جمعہ پڑھا
دیتے ہیں۔کیونکہ گاؤں کے لوگ تھے وہمی بھی ہوتے ہیں، تو ہم پرست بھی ہوتے ہیں، علم بھی ان کو دین کا نہیں
ہے ان کو بڑا خوف اور خطرہ پیدا ہوا کہ کہیں مولوی کی نافرمانی نہ ہو جائے اور ہم گناہ گار نہ بن جائیں اور اس کے نتیجے
میں ہم پر کوئی عذاب نہ نازل ہو جائے جس طرح مولوی ڈراتے ہیں لیکن بہر حال جب ان کو بہت زیادہ زور دیا گیا تو
وہ مان گئے اور جمعہ پڑھایا گیا۔سب لوگ اس میں شامل ہوئے۔جمعہ کے بعد جماعت کا تفصیلی تعارف ہوا۔سوال و
جواب بھی ہوئے۔لوگوں کے ذہنوں میں چونکہ امام صاحب کی، بڑے امام کی سرزنش کا بھی خیال تھا اس لیے مبلغ
خطبات مسرور جلد 18
377
خطبه جمعه فرموده مورخه 07 اگست 2020 ء
نے ان کو کہا کہ اگر کوئی سوال کرے کہ ایسے جمعہ کیوں پڑھا ہے تو آپ لوگ صرف ان سے یہ پوچھیں کہ بتاؤ یہ
کہاں لکھا ہے کہ جمعہ پڑھنے سے پہلے بکروں کا ذبح کرناضروری ہے۔پھر جب مولوی کو پتہ چلا کہ وہاں جمعے کی نماز ہو
گئی ہے تو پوچھ کچھ کے لیے وہاں پہنچ گیا اور بڑا ناراض ہوا۔گاؤں والوں نے یہی سوال کیا کہ ہمیں دکھائیں کہاں لکھا
ہوا ہے کہ جمعہ سے پہلے بکرے ذبح کرناضروری ہے اور وہ بھی تین بکرے۔بعد میں ہمارے لوکل مشنری نے گاؤں کے ایک شخص کو جمعہ پڑھنے کا طریق سکھا دیا۔اب باقاعد ہ وہاں
جمعہ ہوتا ہے اور لوگوں نے بھی اس مولوی کو چھوڑ دیا ہے اور سب نے یہی فیصلہ کیا ہے کہ حقیقی اسلام یہی ہے جو
جماعتِ احمدیہ نے ہمیں سکھایا ہے نہ کہ وہ جو مولوی ہمیں بتاتے ہیں۔اللہ کے فضل سے ان میں سے اکثر لوگ
جماعت میں شامل ہو گئے اور اللہ کے فضل سے یہاں نئی جماعت کا قیام ہوا۔عجیب عجیب نئی بدعات ہیں جو ان لوگوں
نے مذہب کے نام پر شروع کی ہوئی ہیں اور اسی طرح یہ کم علم لوگوں کی، بیچاروں کی غلط رہ نمائی کرتے ہیں۔فلپائن سے مبلغ سلسلہ لکھتے ہیں کہ سالو پینگ (Saluping) کا علاقہ شدت پسند مسلمانوں کی وجہ سے
مشہور ہے اور تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں بھی یہاں کافی تیز ہیں۔اس علاقے میں ہمارے ایک معلم صاحب کے
رالی رشتہ دار بھی رہتے ہیں۔معلم صاحب نے جب اپنے رشتہ داروں کو تبلیغ کی تو ان کی طرف سے مثبت جواب
ملا تو نیشنل سطح پر یہاں تبلیغ کا پروگرام بنایا گیا اور تین معلمین اور تین داعیان کی ایک ٹیم ایک ہفتے کے لیے اس
علاقے میں بھیجی گئی۔لوکل مسلمانوں کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہوا جس طرح عموماً ہوتا ہے لیکن اس مخالفت
کے باوجو د اللہ تعالیٰ کے فضل سے تئیس افراد بیعت کر کے جماعت میں شامل ہوئے۔سینیگال کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ ایک ریجن ہے تانبا کنڈا۔اس میں ہمارا تبلیغی وفد گیا۔ایک قصبے میں
گیا تو وہاں جاکر معلوم ہوا کہ وہاں پہلے سے ہی دو فرقوں تیجانیہ اور مرید یہ کے مابین بحث جاری ہے۔وہاں کے امام نے
ہمارے وفد کے ایک ممبر کو کہا کہ ان میں سے کوئی فرقہ حق پر نہیں۔ہم انتظار کرتے ہیں۔کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ
ایک سچا امام آنے والا ہے ہم اس کو تسلیم کریں گے۔جب ہمارے وفد نے تبلیغ کی اور سوال وجواب کیسے تو ہمارے
وفد کے پاس مولانا نذیر مبشر صاحب کی کتاب 'القول الصريح في ظهور المهدی والمسیح بھی اور قاعدہ
یشر نا القرآن بھی تھا۔دونوں اس امام نے خرید لیے اور وفد نے تبلیغ کی اور واپس آگئے۔دو دن کے بعد امام نے فون کر کے بلایا اور کہا کہ ہمیں منڈ نگازبان کا ترجمہ قرآن بھی چاہیے وہ بھی انہوں
نے منگوایا۔جب دوسری مرتبہ ہمار اوفد وہاں گیا تو اس نے ہمارے وفد سے کہا کہ ہم جس مذہب کے انتظار میں تھے
وہ یہی احمدیت ہے کیونکہ میں نے آپ کی کتاب اور قرآن کریم کا ترجمہ اپنی زبان میں پڑھا ہے۔اس طرح یہ سارا
گاؤں احمدیت میں داخل ہو گیا اور نئی جماعت کا قیام عمل میں آیا اور پھر قاعدے بھی وہاں دیے گئے ، ان کو قرآن
کریم بھی دیے گئے تاکہ ان کو قرآن کریم پڑھنا سکھایا جائے۔گوئٹے مالا کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ کو بان شہر میں یہاں سے دس کلو میٹر کا ایک علاقہ ہے وہاں دورانِ
سال پہلی دفعہ جماعت کا تعارف ہوا۔وہاں دو مر تبہ دورہ کر کے اسلام احمدیت کا پیغام پہنچایا گیا اور انہیں جلسہ سالانہ
لمبات مسرور جلد 18
378
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
گوئٹے مالا پر دعوت دی گئی۔ان میں سے ایک فیملی کے تین افراد جلسہ سالانہ گوئٹے مالا پر آئے اور بیعت کر کے
جماعت میں شامل ہوئے۔اس طرح یہاں ایک نئی جماعت کا آغاز ہوا ہے اور یہ فیملی اپنے دوسرے فیملی کے لوگوں
کو احمدیت کا پیغام پہنچارہی ہے، تبلیغ کر رہی ہے۔سینیگال کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ وہاں دس جگہوں پر ایک ریجن میں لوکل
معکمین اور مشنریز کے
تحت ہفتے میں ایک گھنٹہ ریڈیو کا پروگرام ہوتا ہے اور ایک گھنٹہ میر اخطبہ مسلسل نشر ہوتا ہے۔یہ تبلیغ کا بہت اہم
ذریعہ ہے۔ان پروگراموں میں لوگ فون کر کے سوال و جواب بھی کرتے ہیں۔اس ذریعے سے اس سال ہیں
دیہات میں جماعت احمدیہ کا پودا لگ چکا ہے۔لوگ نہ صرف احمدیت کی طرف مائل ہو رہے ہیں بلکہ خود ہی فون کر
کے اپنے ہاں آنے کی دعوت بھی دیتے ہیں۔کہا بیر کے مبلغ سلسلہ لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جنوبی فلسطین کے شہر میں چند سالوں سے احمدی
تو رہتے ہیں لیکن وہاں منظم جماعت قائم نہیں تھی۔اللہ کے فضل سے اس سال کے دوران یہاں با قاعدہ جماعت کا
قیام عمل میں آیا ہے اور الخلیل جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جگہ ہے اور یہاں حضرت ابراہیم، حضرت اسحاق اور
حضرت یعقوب اور ان کی ازواج مطہرات کی قبریں بھی ہیں۔یہ پرانا تاریخی شہر ہے۔اس شہر میں اور ارد گرد کے
گاؤں میں ہمارے 27 / احمدی افراد رہتے ہیں، باقاعدہ جماعت قائم کر دی گئی ہے اور ایک احمدی نے اپنے گھر کا ایک
حصہ بطور مسجد کے الگ کیا ہے کہ یہاں نمازیں پڑھا کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی مجموعی تعداد 217 ہے جن میں سے 124 نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں اور
93 بنی بنائی ملی ہیں اور اس میں یوکے اور فرانس اور جرمنی اور ہندوستان اور انڈو نیشیا اور گھانا اور نائیجیریا اور سیر الیون
اور ببین، برکینا فاسو، لائبیریا، آئیوری کوسٹ گنی بساؤ، تنزانیہ، یوگنڈا، مالی، کونگو کنشاسا، کیمرون، سینیگال،
گنی کناکری، ٹو گو، چاڈ، زیمبیا، آسٹریلیا وغیرہ شامل ہیں۔دنیا کے بہت سارے ملکوں میں تقریباً تین براعظموں میں
بلکہ چار براعظموں میں ہمیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسجدوں کی یہ توفیق ملی۔گوئٹے مالا میں 31 سال کے وقفے کے بعد دوسری مسجد کی تعمیر ہوئی ہے اور پہلی مسجد جس کا نام
بیت الاول تھا وہ 1989ء میں (eighty nine میں) تعمیر ہوئی تھی۔اس طرح 31 سال کے بعد یہ دوسری مسجد
جس کا نام مسجد نور ہے کا بون کے علاقے میں تعمیر ہوئی ہے۔اس علاقے میں 2015ء میں احمدیت کا پیغام پہنچا تھا۔یہ
علاقہ گوئٹے مالا میں ہمارے مرکز سے 328 کلومیٹر دور ہے اور 70 کلو میٹر کا پہاڑی راستہ ہے اور سٹرک بھی بچی ہے
اور چھوٹی ہے اور بہت خطرناک ہے۔مسجد کی بنیاد دسمبر 2019ء میں رکھی گئی تھی۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل
سے اللہ کی تقدیر اس طرح ظاہر ہوئی کہ وہاں سڑک کی تعمیر بھی شروع ہوئی اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ستر
کلومیٹر کا رستہ بھی بہت بہتر ہو گیا ہے اور سڑک کو کشادہ کرنے کا کام بھی جاری ہے۔اس مسجد میں 170 نمازیوں کی
گنجائش ہے۔ایک مینار بھی تعمیر ہوا ہے جس کی اونچائی ساڑھے آٹھ میٹر ہے۔مسجد کے ساتھ دومنزلہ مشن ہاؤس
بھی تعمیر ہوا ہے۔گراؤنڈ فلور پر لائبریری اور دفتر ہے۔فرسٹ فلور پر رہائشی حصہ تعمیر کیا گیا ہے۔جماعتی کچن بنایا
خطبات مسرور جلد 18
379
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
گیا ہے۔مردوں عورتوں کے علیحدہ علیحدہ واش رومز وغیرہ جس طرح ہماری مساجد میں ہو تا ہے یہ سب کچھ ہے اور
یہ اونچی جگہ ہونے کی وجہ سے دُور سے نظر آتی ہے۔ناروے میں جماعت کر سچن سانڈ (Kristiansand) میں امسال ایک چرچ کی عمارت بطور مسجد
خریدی گئی ہے اور اس شہر میں جولائی 2017ء میں ایک عمارت خریدی گئی تھی جو ایک کمپنی کا آفس تھا۔وہاں
نمازیں پڑھنے اور اجلاسات کرنے کا آغاز کر دیا گیا تھا۔اس جگہ کو مسجد بنانے کے منصوبے کا آغاز اور نقشے وغیرہ
بنانے کا کام جب شروع کیا گیا اور جب یہ حکومتی اداروں میں پیش کیے گئے تو ارد گرد کی آبادی نے اس کی مخالفت کی
اور اخبارات میں بھی اس مخالفت کا کثرت سے ذکر آیا۔تقریباً دو سال یہ سلسلہ چلتا رہا۔مخالفت ہوتی رہی۔اس کے
قریب ہی ہمسایہ میں ایک چرچ بھی واقع ہے۔چرچ کے لوگوں نے بھی مسجد بننے کی پر زور مخالفت کی لیکن خدا تعالیٰ
کی تقدیر اس طرح غالب آئی کہ وہی چرچ جو ہماری مخالفت کر رہا تھا اس کی انتظامیہ سے اپنا چرچ نہ سنبھالا گیا اور
انہوں نے چرچ بیچنے کا فیصلہ کیا۔کو نسل سے کہا کہ وہ چرچ بیچنا چاہتے ہیں۔اس پر کونسل نے اسے مشورہ دیا کہ وہ
جماعت احمدیہ سے رابطہ کر لیں ہو سکتا ہے کہ وہ یہ چرچ خرید لیں۔چنانچہ اس پر انہوں نے ہمارے مبلغ سے رابطہ
کیا۔اس پر سارا جائزہ لے کر انہوں نے مجھے رپورٹ پیش کی اور میری منظوری سے پھر یہاں چرچ کی عمارت بطور
مسجد خرید لی گئی اور اس سال 25 / فروری کو اللہ کے فضل سے چرچ کی چابی مل گئی ہے۔وہی چرچ جو اس علاقے میں
مسجد بنانے کی مخالفت کر رہا تھا اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسی چرچ میں جماعت کی مسجد مریم بن چکی ہے اور اس پر
حکومتی اخراجات شامل کر کے جو اخراجات ہوئے ہیں وہ تقریباً دس ملین نارویجن کرونر ہیں۔ملاوی میں پہلی مسجد کی تعمیر ہوئی ہے۔یہاں کے ایک ڈسٹرکٹ Mangochi کے Mwala نامی
علاقے میں جماعت کی پہلی مسجد تعمیر ہوئی ہے۔امیر صاحب تنزانیہ لکھتے ہیں کہ مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر سے قبل
اہل علاقہ کو اعتماد میں لیا گیا۔وہ سب اپنے گاؤں میں مسجد کی تعمیر سے نہایت خوش تھے لیکن بعض شر پسندوں نے
وہاں حملہ کر دیا اور تعمیراتی سامان وغیرہ اٹھا کر لے گئے۔اس کی وجہ سے پولیس کے حکم سے کچھ دن تعمیر روک دی
گئی۔جب دوبارہ تعمیر کا آغاز ہوا تو گاؤں کے لوگوں کو بتایا گیا کہ حالات کی سنگینی کیا ہے اور اب متحد ہو کر اس کی
حفاظت کریں۔ان کو توجہ دلائی گئی تاکہ دوبارہ کوئی ایسی کارروائی نہ ہو۔سب نے کہا کہ واقعہ یہ مسجد ہمارے گاؤں
کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں۔ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس کی تعمیر ہو اور کوئی ناخوشگوار واقعہ
پیش نہ آئے۔اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے ، جماعتی ممبران جو وہاں ہیں انہوں نے ارد گرد کے
لوگوں سے تبلیغی روابط بھی بڑھائے اور احمدیت کی امن پسند اور محبت والی تعلیم جو ہے جو اسلام کی حقیقی تعلیم ہے
اس سے لوگوں کو آگاہ کیا۔بہر حال جب وہ مسجد مکمل ہوئی اور اس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تو مجموعی طور پر
یہاں تقریباً ساڑھے چار سو کے قریب احباب شامل ہوئے جن میں وہاں کے مختلف زون سے 13 چیف بھی آئے
ہوئے تھے۔پولیس انسپکٹر تھے ، دیگر مساجد کے امام بھی تھے۔اور اس موقعے پر غیر از جماعت نے بر ملا اس بات کا
اظہار کیا کہ ہمیں احمدیوں کے بارے میں غلط طور پر بتایا گیا تھا کہ یہ مسلمان نہیں ہیں اور ان کا طریق عبادت بھی
بات مسرور جلد 18
380
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
مسلمانوں سے مختلف ہے لیکن یہاں آکر ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ آپ نہ صرف مسلمان ہیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو بھی
امن کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔اس طرح مختلف پروگراموں کے نتیجے میں اس علاقے کے تین دیہات میں
ایک ہزار سے زائد افراد بیعت کر کے جماعت میں شامل ہوئے جن میں اپنے اپنے زون کے چیفس بھی شامل ہیں۔میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں چند سال قبل ایک عمارت بطور سینٹر خریدی گئی تھی۔یہ میکسیکو
میں جماعت کی پہلی خریدی ہوئی پراپرٹی ہے۔یہ عمارت تین منزلہ ہے۔اس عمارت کے گراؤنڈ فلور کو بطور مسجد تیار
کیا گیا ہے۔اس فلور پر مردوں اور عورتوں کے لیے نماز کا ہال ہے، لائبریری ہے اور جماعتی دفتر ہے اور چند کمرے
ہیں جو مختلف کلاسوں کے لیے استعمال میں لائے جاتے ہیں۔دوسری منزل پر مربی سلسلہ کی رہائش ہے اور تیسری
منزل حسب ضرورت بعد میں استعمال میں لائی جائے گی۔بیلیز (Belize) اور بعض اور جگہوں پر بھی مساجد زیر تعمیر ہیں ان شاء اللہ تعالیٰ وہ بھی جلد مکمل ہو
جائیں گی۔جو ابھی زیر تعمیر ہیں اور تقریباً تکمیل کے مراحل میں ہیں ان کا میں ذکر نہیں کر رہا۔امیر صاحب مالی لکھتے ہیں کہ مالی کی ایک جماعت ڈیما (Diema) ہمارے مرکز باما کو سے تین کلو میٹر کے
فاصلے پر واقع ہے۔یہاں چار سال قبل مسجد کی تعمیر کا کام شروع ہوا اور جب یہ کام آخری مراحل میں تھا۔مینار اور
فنشنگ (finishing) وغیرہ کا کام رہتا تھا تو گاؤں کے چیف کی طرف سے کہا گیا کہ مسجد کا کام روک دیا جائے اور
مخالفت کی وجہ سے لوگوں نے احمدیت کے بارے میں غلط باتیں گاؤں کے چیف اور میئر وغیرہ سے کیں۔بہر حال
کام روک دیا گیا اور تین سال تک کوشش ہوتی رہی۔آخر تین سال کے بعد چیف سے رابطوں اور مختلف ذرائع سے
ان کو قائل کرنے سے وہاں مسجد کی اجازت مل گئی اور چیف نے اس بات کی بڑی تعریف کی کہ آپ لوگوں نے تین
سال بڑے صبر سے کام لیا ہے اور جبکہ آپ لوگ اپنے اوپر کے تعلقات استعمال کر کے یہاں مسجد بنا سکتے تھے اور
وہابیوں کی اس نے مثال دی کہ ان کو بھی یہاں روکا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنے بعض رابطے استعمال کر کے مسجد بنالی
تھی اور آپ بھی کر سکتے تھے لیکن جس طرح آپ لوگوں نے صبر سے کام لیا ہے اس پہ ہمیں آپ کی بڑی قدر ہے
اور گاؤں کے چیف اور ان کے نائبین نے بار بار جماعت سے معافی مانگی کہ ہم اتنی لیٹ آپ کو اجازت دے رہے ہیں
اور انہوں نے کہا کہ اب ہم نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ آپ لوگ مسجد کا کام مکمل کروائیں اور نماز میں شروع کر لیں
اور اب اللہ کے فضل سے با قاعدہ اس مسجد میں نمازیں شروع کر دی گئی ہیں۔امیر صاحب تنزانیہ لکھتے ہیں کہ ان کا ایک ریجن ہے جس میں اس سال دو جماعتوں میں اللہ کے فضل سے
مسجدیں بنانے کی توفیق ملی۔ان مساجد کی تعمیر سے قبل قریبی گاؤں سے سنی علماء یہاں آکر لوگوں کو گمراہ کرتے تھے
کہ جماعت احمد یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے۔اس کے پاس مسجد بنانے کی طاقت نہیں ہے۔انہوں نے اس سے پہلے
بھی قریبی گاؤں میں دو مسجدیں بنائی ہیں بس وہی کافی ہیں۔ان سے اور مسجد کوئی نہیں بنی۔لیکن کچھ ہی عرصے بعد
جب اس گاؤں میں بھی مسجد کی تعمیر کا آغاز ہوا تو حیران رہ گئے اور لوگوں کو کہنے لگے لگتا ہے ان لوگوں کے پاس کوئی
خاص طاقت ہے جو اتنے کم عرصے میں بڑی خوبصورت مسجدیں بنا لیتے ہیں۔ہم سے تو یہاں ایک ٹینٹ بھی نہیں لگایا
رور جلد 18
381
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
گیا جہاں ہم نماز ادا کر سکیں۔پھر انہوں نے دوسرے حربے استعمال کرنے شروع کر دیے اور لوگوں میں خوف
پھیلانا شروع کر دیا کہ احمدیوں سے بچ کر رہو۔ان کے ارادے یہ ہیں کہ یہ سارے علاقے پہ قبضہ کر لیں گے اور یہ
کر دیں گے اور وہ کر دیں گے اور مسجد میں بنائیں گے۔لیکن بہر حال لوگوں نے ان کی کوئی پروا نہیں کی۔مبلغ برکینا فاسو لکھتے ہیں کہ کاری جماعت میں جہاں مسجد کی تعمیر کا کام ہورہاتھا وہاں ہر فرد ہی مسجد کی تعمیر
میں ایک علیحدہ جذبے سے حصہ لے رہا تھا اور لوگوں کو چندہ کی تحریک بھی کی جارہی تھی۔ہر کوئی اپنے اپنے رنگ
میں اس نیکی میں شامل ہو رہا تھا۔ایک دن دو بڑی عمر کے احمدی آئے۔ان کے ہاتھ میں دو مرغ تھے اور کچھ انڈے
لیے ہوئے تھے۔اور انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف یہی ہے۔دو مرغے ہیں اور یہ انڈے ہیں۔اس کو ہی
ہماری طرف سے مسجد کے لیے بطور چندہ سمجھ لیں تاکہ ہم بھی اس نیک کام میں شامل ہو جائیں۔چنانچہ معلم صاحب
نے ان کو اس کی رسید دی۔سو سال بعد بھی افریقہ کے غریب لوگ اس روایت کو قائم کر رہے ہیں جو آج سے تقریباً
اسی نوے سال پہلے یا سو سال پہلے قادیان کے غریب لوگوں نے قائم کی تھی اور اگر کوئی دیکھے ، عقل کی آنکھ سے
دیکھے اور سعادت اُس میں ہو تو خود ہی اس کو پتہ لگ جائے گا کہ یہ سچائی نہیں تو اور کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ خود ہی لوگوں
کے دلوں میں تحریک پیدا کرتا ہے کہ کس طرح قربانیاں کرنی ہیں۔تنزانیہ کے ارنگا (Iringa) ریجن کے معلم احمد صاحب لکھتے ہیں کہ اپریل 2020ء میں چند خدام کے
ساتھ ایک قریبی گاؤں میں گیا اور لوکل گورنمنٹ سے اجازت لے کر پبلک مقام پر دو پہر ایک بجے سے شام چھ بجے
تک تبلیغی لیکچر کا انعقاد کیا۔لیکچر کے بعد حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔اس پروگرام کے آخر میں
ایک بہتر سالہ خاتون حلیمہ صاحبہ اپنے ہاتھ میں ایک فائل لیے ہوئے آئیں اور کہا کہ میں مسلمان ہوں اور لمبے
عرصے سے یہاں پر رہائش پذیر ہوں۔میں نے کبھی کسی کو اسلام کی تبلیغ کے لیے یہاں آتے نہیں دیکھا اور اپنے
ہاتھ میں پکڑی ہوئی فائل معلم کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ میر ا ر ہائشی پلاٹ ہے۔اس کے کاغذات ہیں۔یہ اس کی
رجسٹریشن وغیرہ ہے۔جب آپ کی جماعت یہاں تیار ہو جائے اور آپ مسجد تعمیر کرنا چاہیں تو میر اپلاٹ حاضر ہے۔یہ ملکیت میں آپ کو دیتی ہوں۔چنانچہ اب وہاں احباب جماعت کے وقار عمل سے مسجد کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے اینٹیں وغیرہ بنالی ہیں اور جو کام کر رہے ہیں ان میں اس بڑھیا خاتون کے بیٹے بھی شامل ہیں۔اس طرح
خدا تعالیٰ نیک فطرت لوگوں کے دل میں ڈالتا ہے جو مدد گار بن کے آتے ہیں۔برکینا فاسو کی ایک جماعت ہے کاری۔وہاں کی ایک خاتون زینب صاحبہ ہیں وہ کہتی ہیں کہ میں بی اے کا
امتحان پاس کرنے کے بعد دو سال تک نرس بننے کے لیے ٹیسٹ دیتی رہی لیکن کامیاب نہ ہو سکی۔میں نے اور
میرے خاوند نے ایک پرائیویٹ نرسنگ سکول میں داخلے کے لیے پیسے جمع کرنے شروع کر دیے اور اس دوران
ٹیسٹ بھی دیتی رہی لیکن امید نہ تھی کہ داخلہ ہو گا۔اسی دوران کاری کی مسجد کے لیے چندے کی تحریک کی گئی تو ہم
نے جو رقم تعلیم کے لیے جمع کی تھی وہ چندے میں ادا کر دی اور داخلے کا ارادہ کچھ دیر کے لیے ترک کر دیا۔کہتی ہیں
ابھی اس بات کو دو ہفتے بھی نہیں ہوئے تھے کہ مجھے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فون آیا کہ آپ کی ڈائریکٹ
لبات مسرور جلد 18
382
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
سلیکشن ہو گئی ہے۔آپ کی تعلیم کے تمام اخراجات گورنمنٹ خود ادا کرے گی۔اس طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کے
ایمان میں اضافے کا بھی سامان پیدا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال 97 مشن ہاؤسز کا بھی اضافہ ہوا اور مشن ہاؤسز میں یا تبلیغی سینٹر میں پہلا
نمبر گھانا کا ہے۔پھر انڈونیشیا ہے۔پھر بھارت ہے۔پھر سیر الیون ہے۔پھر کونگو کنشاسا، کونگو برازاویل، برکینا فاسو،
آئیوری کوسٹ، مالی۔اس کے علاوہ بہت سارے دوسرے ملک آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بیلیز، کینیڈا، گیمبیا، گوئٹے مالا،
گنی بساؤ، میسیڈونیا، ملاوی، ناروے، ساؤ تو مے، ٹونگا، ترکی ہیں، یہاں بھی ایک ایک مشن ہاؤس کا اضافہ ہوا ہے۔تنزانیہ کے سمیو (Simiyu) ریجن سے معلم لکھتے ہیں کہ گذشتہ سال قائم ہونے والی جماعت میں اس
سال مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر ہوئی۔اس دوران عیسائیوں کے ایک پادری نے پوچھا کہ یہ گھر کس لیے بنایا جارہا
ہے ؟ انہیں بتایا گیا کہ جماعت کے معلم کی رہائش ہے اس پر انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ اس گاؤں میں عیسائیوں
کے چھ چرچ ہیں اور اکثر فرقے لمبے عرصے سے اس گاؤں میں آباد ہیں ان میں سے کسی ایک کو بھی یہ توفیق نہیں
ہوئی کہ اپنے پادری کی رہائش تعمیر کر سکیں۔یقینا آپ لوگ اپنے مذہبی رہنماؤں کی عزت اور احترام کرتے ہیں اور
اپنے ماٹو محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں پر پورا عمل کرتے ہیں اور یہ مثال دوسروں کو بھی اپنانی چاہیے۔جماعت احمدیہ کا ایک خصوصی امتیاز و قار عمل ہے۔اس سال افریقہ کے مختلف ممالک میں جو مساجد اور
مشن ہاؤسز بنائے گئے اور دوسرے کام کیے گئے اس میں 148 ممالک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق 114 ملکوں
میں کل 41,111 و قار عمل کیے گئے جن کے ذریعے سے 52 لاکھ 13 ہزار یو ایس ڈالرز کی بچت ہوئی ہے۔افریقہ
میں جو مسجد بنتی ہے اب اگر اس کے اخراجات کو دیکھیں تو اس کا مطلب ہے تقریبا و قار عمل کی رقم سے جو بچت ہوئی
ہے اس سے دس مزید مسجدیں بنانے کی اللہ تعالیٰ نے جماعت کو توفیق دے دی۔اس طرح اللہ تعالیٰ ہمارے پیسے میں
بھی برکت ڈالتا ہے۔مرکزی نمائندگان کے دورہ جات ہوئے اور دنیا کے بے شمار ملکوں میں دورے ہوئے جہاں
مرکزی نمائندگان گئے۔ان کی تفصیل لمبی ہے چھوڑ دیتا ہوں۔اللہ کے فضل سے ان دوروں کا وہاں مثبت اثر ہوا۔رقیم پریس کے ذریعے سے بھی افریقہ میں کام ہو رہا ہے جہاں رقیم پر یس یوکے کےunder ، کے زیر انتظام بہت
سارے پر میں چل رہے ہیں اور اس سال فار نہم کا جو ہمارار قیم پریس ہے صرف اس میں جو کتب چھپی ہیں وہ تین لاکھ
ساٹھ ہزار دو سو چالیس ہیں۔اس کے علاوہ رسالہ 'موازنہ مذاہب ، النصرت، وقف نو کے رسالہ جات 'مریم و
اسماعیل‘۔اس کے علاوہ پمفلٹس، لیف لیٹس، جماعتی دفاتر کی سٹیشنری وغیرہ کے کام بھی یہاں پر یس سے ہو رہے ہیں۔یسر نا القرآن کا خط جو خط منظور ہے اس کی طرز پر قرآن کریم کی طباعت بھی اس سال ہوئی ہے۔چھ
سات سال سے یہ کام ہو رہا تھا۔قادیان کی جماعت کے سپرد کیا گیا تھا تا کہ ہمارا اپنا ایک فونٹ ہو جو خط منظور کے
مطابق ہو اور نظارت اشاعت قادیان نے اس پر بڑا کام کیا ہے۔الحمد للہ کہ اس خط کے ساتھ بڑا خو بصورت اور دلکش
قرآن کریم چھپ گیا ہے۔رنگین بارڈر ہیں۔جلد بڑی خوبصورت ہے اور جس تعداد میں یہاں آیا ہے، ابھی یو کے
میں ہے اور بڑی جلدی بک رہا ہے۔امید ہے جلد ہی ہمیں دوسرا ایڈیشن بھی شائع کرنا پڑے گا۔اور بڑا دیدہ زیب
383
خطبات مسرور جلد 18
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
ہے۔اس کی جلد بھی اور اندر لکھائی اور کاغذ وغیرہ بھی اور خاص طور پر بائنڈنگ اس کی بہت اچھی ہے۔اور جیسا کہ
میں نے کہا کہ اس قرآن کریم کا فونٹ جو میسر نا القرآن کے فونٹ پر ڈھالا گیا ہے اس کا نام "خط منظور" رکھا گیا ہے
اور یہ جماعت احمدیہ کا خاص خط ہے جو باقی جگہوں پر نہیں ہے۔اور پڑھنے میں بھی بڑا آسان ہے۔جیسا کہ میں نے کہا
کہ جماعت بھارت قادیان کی نظارت اشاعت نے اس پر بڑی محنت کا کام کیا ہے اسی طرح یہاں رقیم پر یس کی مدد
کے لیے ترکی کے احمدی دوست مہمت (Mehmet) صاحب ہیں انہوں نے بھی چھپوانے میں بڑی مدد کی ہے۔آئندہ ان شاء اللہ ترجمے کے ساتھ چھپنے والے قرآن کریم بھی اسی فونٹ میں چھپیں گے۔اسی خط کے ساتھ اور
حضرت مولوی شیر علی صاحب کا ترجمہ اسی "خط منظور" کے ساتھ تیار ہو رہا ہے۔ان شاء اللہ تعالیٰ جلد طباعت کے لیے
دے دیا جائے گا۔اسی طرح حضرت میر اسحاق صاحب کے لفظی ترجمہ کے لیے بھی اسی طر ز کو استعمال کیا جانا ہے اس
کی بھی تیاری ہو رہی ہے۔ہمارے راستے میں قرآن کریم کی اشاعت کے لیے اور پڑھنے کے لیے اور رکھنے کے لیے
جتنی روکیں پاکستان میں کھڑی کی جارہی ہیں اللہ تعالیٰ اتنے ہی زیادہ بہتر راستے ہمارے لیے کھولتا چلا جارہا ہے۔اس وقت رقیم پر میں انگلستان کی نگرانی میں افریقہ کے آٹھ ممالک گھانا، نائیجیریا، تنزانیہ، سیر الیون،
آئیوری کوسٹ، گیمبیا، برکینا فاسو اور بین میں پر میں کام کر رہے ہیں اور مشینری بھی ان کو مہیا کی گئی ہے اور ان کی
کتب جو انہوں نے یہاں شائع کی ہیں ان کی تعداد چھ لاکھ بارہ ہزار سے اوپر ہے۔اس کے علاوہ رسائل، اخبارات،
تبلیغی لٹریچر، لیف لیٹس وغیرہ علیحدہ ہیں جن کی تعداد چورانوے لاکھ پچاسی ہزار ہے۔اس دوران گیمبیا میں
پرائیویٹ کاموں کے علاوہ وزارت صحت گیمبیا کے لیے بھی بڑی تعداد میں covid سے آگاہی کے لیے کچھ احتیاطی
تدابیر پر مشتمل پمفلٹس پوسٹر وغیرہ چھاپنے کے لیے گورنمنٹ نے دیے کیونکہ باقی پر میں بند تھے اس لیے حکومت
نے ہمارے سے رابطے کر کے کہا کہ چھاپ دیں تو ان کی مدد کی گئی۔وکالت اشاعت (طباعت) کا جو کام ہے 93 ممالک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق 407 مختلف کتب،
پمفلٹس اور فولڈ رز و غیر 420 زبانوں میں 42 لاکھ 56 ہزار 659 کی تعداد میں طبع ہوئے اور ان میں مختلف ملک ہیں۔اس کی لمبی فہرست ہے۔اس وقت دنیا بھر میں 94 تعلیمی تربیتی اور معلوماتی مضامین پر مشتمل اخبارات ورسائل شائع
ہو رہے ہیں اور 29 زبانوں میں اخبارات و رسائل شائع ہو رہے ہیں۔وکالت اشاعت کی ترسیل کا ایک علیحدہ شعبہ
ہے یہاں سے چوبیں زبانوں میں ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد تعداد میں کتب دنیا کے مختلف ممالک کو بھجوائی
گئیں۔اس کے علاوہ مختلف ممالک میں 709 مختلف عناوین پر مشتمل کتب فولڈرز اور پمفلٹس 63 لاکھ 87 ہزار کی
تعداد میں مفت تقسیم کیے گئے اور ان کے ذریعہ دنیا بھر میں لکھو کھالو گوں تک پیغام پہنچا۔اس سال قرآن کریم کے Italian ترجمے پر نظر ثانی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔اس کی فائل بھی طباعت کے
لیے بھجوائی جاچکی ہے اور اس سال صحیح بخاری کے ترجمہ و شرح کی گیارہ جلدیں یو کے سے ترجمہ کروائی گئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصنیف 'اعجاز احمدی کا انگریزی ترجمہ اس سال طبع کیا گیا ہے۔اتمام الحجہ “ اور
جنگ مقدس کے انگریزی ترجمے پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔ان شاء اللہ جلد یہ کتب بھی طباعت کے لیے بھجوادی
خطبات مسرور جلد 18
384
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
جائیں گی۔روحانی خزائن کی جلد دہم کے علاوہ دیگر بائیں جلدوں کی انگلستان سے طباعت کی جارہی ہے اور یہ دسویں
جلد بھی ان شاء اللہ تعالیٰ شروع ہو جائے گی تو امید ہے تئیس کی تئیس جلدیں جلد آجائیں گی۔19ء اور 20ء کے
دوران 36 ممالک اور آٹھ ڈیسکس کی جانب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تینتیس زبانوں میں 154 کتب، فولڈ رز
تیار کیے گئے جن میں انگریزی، سپینش، لیٹوین، لو گنڈا، فارسی، جرمن، برمیز، فریج، ہاؤسا، عربی، سواحیلی،
انڈونیشین، اردو، چائنیز، برونڈی، منڈیکا، میسی ڈونین، ٹونگا، پرتگیزی، عبرانی، ڈچ، کروشین، فولا، بیمبا، لوزی،
البانین، رشین، بنگلہ ، یوروبا، وولف، نیانجا، تھائی، نارویجن وغیرہ شامل ہیں۔یوکرین سے ایک دوست ایگر و میتروک صاحب جو گذشتہ سال جلسے پر آئے تھے۔جب شامل ہوئے تھے
تو احمدی نہیں تھے لیکن جب جلسے پر آئے تو عالمی بیعت میں شامل ہو کر بیعت کر لی۔بہت اچھے تجزیہ نگار ہیں، تبصرہ
نگار ہیں، علم الادیان کے ماہر ہیں۔جب یہاں آئے تو میرے سے ان کی ملاقات بھی ہوئی تھی اور ان کو میں نے کہا
تھا کہ اسلامی اصول کی فلاسفی کا مطالعہ کریں۔آپ پڑھے لکھے آدمی ہیں اور پھر اپنا تبصرہ کریں۔چنانچہ یہ کہتے ہیں کہ واپس آکر میں نے کتاب کا مطالعہ شروع کیا تو ایک ہی دفعہ میں ساری کتاب مکمل کر
لی۔کہتے ہیں کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد مجھے علم ہوا کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام صرف ایک مذہبی
لیڈر ہی نہیں تھے بلکہ علم الادیان کے ایک بہت بڑے محقق بھی تھے۔کہتے ہیں میں نے اپنی زندگی میں بہت سی
کتب کے بارے میں اپنی رائے لکھی ہے لیکن میں نے کبھی یہ محسوس نہیں کیا کہ ان کتب سے کوئی نئی چیز پائی ہے
لیکن اسلامی اصول کی فلاسفی کے مطالعہ سے میرے علم میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔اس کتاب پر یہ تبصرہ صرف
عقل کے ترازو پر نہیں بلکہ اپنے دل اور روح کے آئینے سے گزار کر لکھ رہاہوں۔پھر کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تجدید اسلام اور امت مسلمہ کی اصلاح کی خاطر خاص
زور دیا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی مذہب کی تجدید ایک نہایت اہم امر ہے۔اس حوالے سے اگر ہم
قرونِ وسطیٰ کی طرف نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ یورپ میں اصلاحات کا عمل شروع ہونے سے پہلے عیسائیت
میں ایمان اور یقین کا بہت بڑا بحران پیدا ہو چکا تھا اور جب تک مسیح موعود مبعوث نہیں ہوئے اسلام کی بھی
صورتِ حال ایسی ہی تھی۔کہتے ہیں مجھے خاص طور پر وہ حصہ زیادہ پسند آیا جہاں طبعی حالتوں اور اخلاق کا مفہوم
سمجھایا گیا ہے۔ہمارے لیے نہایت ضروری ہے کہ ہم اپنی تخلیق کے اصل مقصد اور خد اتعالیٰ کی تخلیق کی اہمیت کو
سمجھیں اور اس کی قدر کریں۔اسی طرح اپنے اخلاقیات اور اس کی بنیاد کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔ہم اکثر بھول
جاتے ہیں کہ موجودہ زمانے میں وہ ذرائع جو انسان کو سچائی کے راستے سے دور لے جاتے ہیں بہت زیادہ ہو گئے ہیں
اس لیے بہت ضروری ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی قدر کریں۔پھر کہتے ہیں کہ اس کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے
مجھے آپ کے وہ الفاظ یاد آگئے جو آخری خطاب میں کہے تھے۔میں نے کہا تھا اس میں کہ اسلامی دنیا میں قائم اسلام
کے بارے میں غلط تصور کی اصلاح کی اور پھر اپنی جماعت کی بھی اصلاح کی۔تو میرا حوالہ دے کر یہ کہتے ہیں کہ
انہوں نے اسلامی دنیا میں قائم اسلام کے بارے میں غلط تصور کی اصلاح کی اور پھر جماعت کی اصلاح کی طرف توجہ
خطبات مسرور جلد 18
385
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
دلائی تھی اور وہ الفاظ میرے ذہن میں آرہے ہیں۔کہتے ہیں جب ہم میں سے ہر ایک اپنے اہل خانہ اپنے ماحول اور
اپنے ملک کی اصلاح کرے گا تو اس کے نتیجے میں وہ اس قابل ہو سکے گا کہ دنیا کی ایمانی حالت کی اصلاح کر سکے۔پھر
کہتے ہیں مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے طبعی حالتوں اور اخلاق کی یہ تشریح بیان کر کے علم الادیان میں علم کا
ایک نیا باب کھولا ہے اور میرے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سب سے پہلے یہ اصطلاحات استعمال کی
ہیں اور ان کو بہت ہی اعلیٰ اور مقدس طریق پر سمجھایا ہے۔پھر کہتے ہیں بحیثیت ماہر علم الادیان اور فلسفی مجھے اس کتاب کے مطالعے سے بہت لطف آیا۔اس لیے
میرا مشورہ ہے کہ جماعت احمد یہ اس کتاب کو کثیر تعداد میں شائع کرے اور مختلف زبانوں میں اس کے تراجم بھی
کرے تاکہ لوگ اس کتاب کے مطالعہ سے زیادہ سے زیادہ مذہب، ایمان اور حقیقی سچائی کے بارے میں جان سکیں۔نیپال میں ایک پروفیسر صاحب تھے ان کو جب میرے مختلف لیکچر زجو World Crisis and The
Pathway to Peace میں اکٹھے کیے گئے ہیں وہ ان کو تحفہ دی گئی تو کہتے ہیں کہ یہ کتاب اس وقت کے حالات
کے لحاظ سے بہت عمدہ ہے۔اس کتاب کے کئی پیراگراف اور سطروں پر انہوں نے نشان لگائے ہوئے تھے۔کہنے
لگے کہ میں ان اقتباسات کو ہائی لائٹ کرنا چاہتا تھا کیونکہ ان باتوں کو دنیا میں فروغ دینے کی بہت ضرورت ہے اور
ساری دنیا کے لیے کئی سنہرے اصول اس میں بتائے گئے ہیں۔موصوف نے کہا کہ یہ کتاب بہت اچھی لگی ہے اور
میں اپنے دوستوں کو بھی یہ کتاب مطالعہ کے لیے دوں گا۔پھر نیپال کے ایک اور پروفیسر ڈاکٹر گووندا (Dr۔Govinda) ہیں وہ بھی تبصرہ کرتے ہیں کہ میں نے
اس کتاب کا مطالعہ کیا ہے اور آج جبکہ ساری دنیا میں میڈیا کی وجہ سے مسلمانوں کو غلط رنگ سے پیش کیا جاتا ہے
ایسے میں ایک مسلم لیڈر کا ساری دنیا میں امن کے قیام کے لیے کوشش کرنا غیر مسلموں کے لیے بہت حیران کن
ہے۔اور پھر کہتے ہیں کہ دنیا میں مسلمانوں کے تہتر فرقے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ ان کی مذہبی اور سیاسی دشمنی
بھی ہے۔ان حالات میں ایک مسلم سربراہ کی جانب سے امن عالم کے قیام کے لیے وہاں کے وزیر اعظم کو چٹھی لکھنا
نہایت ہی ہمت کی بات ہے۔اور اسی طرح جماعت احمدیہ کے خلیفہ نے ایران کے وزیر اعظم کو بھی ان کے حوالے
سے چٹھی لکھی ہے جس سے میں بہت متاثر ہو اہوں۔پھر یہ کہتے ہیں کہ عالمی بحران اور امن کی راہ کتاب کا مطالعہ کرنے سے غیر مسلموں کو اسلام کے امن
کے پیغام کو جاننے اور سمجھنے میں بہت مدد ملے گی۔جماعت احمد یہ دوسرے مسلمان فرقوں کی نسبت امن کے
حوالے سے دنیا میں اپنی بات پیش کرتی ہے اور جماعت احمدیہ کے قول کے مطابق قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل
کرنے سے ہی دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے اور یقیناً اس بات کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔پھر ایک دوست نیپال میں ایک بک سٹال پر آئے۔یہ کتاب دیکھ کے اس تعلق سے کہنے لگے کہ اس
کتاب میں یہ جو سوال اٹھایا گیا ہے کہ اسلام جنگ کی اجازت کیوں اور کب دیتا ہے ؟ کہنے لگے کہ یہ بہت اہم سوال
ہے جس کا میں بڑے عرصے سے جواب ڈھونڈ رہا تھا اور آج مجھے جواب ملا ہے۔
لبات مسرور رور جلد 18
386
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
پھر جھاڑکھنڈ انڈیا میں ایک بک فیئر پر ایک صاحب آئے۔اسلام کے بارے میں بڑے متعصبانہ
نظریات رکھتے تھے، آتے ہی اسلام اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر مختلف قسم کے
اعتراضات شروع کر دیے۔انہوں نے سب اسلام مخالف کتب پڑھی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے اعتراض کر رہے
تھے۔جب ان کو اسلام کی حقیقی تعلیم بتائی گئی تو وہ بہت متاثر ہوئے اور کہنے لگے کہ آج تک مجھے صحیح اسلام کے
بارے میں علم ہی نہیں تھا۔اب میں آپ کے لٹریچر کا مطالعہ کروں گا۔چنانچہ موصوف کو کتابیں دی گئیں اور خاص
طور پر یہ عالمی بحران والی کتاب۔چنانچہ یہ دوست اگلے دن آئے اور کہا کہ میں نے یہ کتاب Pathway to
Peace کا کچھ حصہ پڑھا ہے اور بہت اچھی لگی ہے اور اس سے میرے ذہن میں موجود کافی اعتراض دور ہوگئے ہیں۔اب موصوف مستقل رابطے میں ہیں۔اسی طرح مبلغ سلسلہ کری باتی (Kiribati) لکھتے ہیں کہ یہاں کے لوگوں میں یہ بات سمجھی جاتی تھی کہ
ہر مسلمان دوسروں کو قتل کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے لیکن اب کئی لوگوں کو پتہ ہے کہ یہ بات غلط ہے۔یہاں
تک کہ صدر مملکت سے جب یہ مطالبہ کیا گیا اور اعتراض کیا گیا کہ مسلمانوں کو ملک کے اندر کیوں آنے دیا ہے ؟
ان لوگوں کو فوری طور پر نکال دینا چاہیے۔اس پر صدر مملکت نے کہا کہ میں نے قرآن کریم پڑھا ہے اور اسلام
ایک پرامن مذہب ہے اور میں ان کو کبھی یہاں سے نہیں نکالوں گا۔اَلْحَمدُ لِلَّهِ۔صدر مملکت کے ساتھ چند
ملاقاتوں میں ان کو اسلام کی سچی تعلیمات سے آگاہ کیا گیا تھا۔اس وقت صرف جماعت احمد یہ ہی ہے جو اس ملک میں
اسلام کی تعلیمات پھیلا رہی ہے۔پھر شیانگار یجن ( تنزانیہ) کے دورے کے دوران ریجنل مبلغ کہتے ہیں وہاں کے چیئر مین سے ملاقات
ہوئی۔وہ سمجھدار اور معقول آدمی نظر آیا لیکن لا دین تھا۔کہتے ہیں میں نے ان کو خدا کو ماننے اور مذہب کی ضرورت
کے بارے میں بتایا۔گفتگو کے دوران اس نے کہا کہ میں معاشرے میں باعزت عہدے پہ ہوں۔گھر میری دوبیویاں
بھی ہیں۔اولاد بھی ہے۔میری زندگی خدا کو تسلیم کیے بغیر اچھی گزر رہی ہے۔مجھے خدا کو یا کسی مذہب کو ماننے کی
ضرورت ہی کیا ہے۔اس پر مبلغ سلسلہ نے ان کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہستی باری تعالیٰ کے
بارے میں جو دلائل تھے اس کی مثالیں پیش کیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی یہ دو کتابیں بڑی اچھی ہیں۔ہر احمدی
کو بھی پڑھنی چاہئیں۔ان کو سننے کے بعد وہ کہنے لگے کہ میں اسلام احمدیت قبول کرنا چاہتا ہوں۔اس پر مبلغ نے کہا کہ
ابھی تو آپ مذہب کی ضرورت ہی سے انکار کر رہے تھے اور اسلام احمدیت قبول کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔اس پر کہنے لگا کہ آپ کی باتوں سے میر ادل مطمئن ہو گیا ہے۔اگر مذہب واقعہ اسی طرح خدا کا تصور پیش کرتا ہے تو
لازماً ہمیں اسے ماننا چاہیے۔انہیں شرائط بیعت پڑھ کر سنائی گئیں اور وہ اپنے آٹھ بچوں سمیت احمدیت میں داخل ہو
گئے۔الحمد للہ باقاعدگی سے جمعے کی نماز پڑھنے آتے ہیں اور نظام سے مکمل رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔یف لیٹس کی تقسیم کا منصوبہ تھا۔اس سال 111 ممالک میں مجموعی طور پر 93لاکھ 57 ہزار سے زائد
لیف لیٹس تقسیم کیے گئے جس کے ذریعے سے 2 کروڑ 27 لاکھ افراد تک پیغام پہنچا۔اس میں جرمنی نے سب سے
بات مسرور جلد 18
387
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
زیادہ 25 لاکھ ( تقسیم) کیے ہیں پھر یو کے کے 13لاکھ ہیں۔پھر آسٹریلیا 8 لاکھ ہے۔پھر ہالینڈ 4 لاکھ۔فرانس 3لاکھ۔کینیڈا 3 لاکھ اور اس طرح کئی باقی ممالک لاکھوں میں ہیں۔افریقہ میں جو تقسیم ہوئے ان میں تنزانیہ سر فہرست ہے
تقریباً 2لاکھ۔پھر بین ہے۔ان کا بھی تقریباً اس کے برابر ہی ہے پھر برکینا،نائیجر، نایجیریا، کو کو کنشاسا و غیرہ ہیں۔اس کے علاوہ انڈیا میں 4لاکھ 46 ہزار سے زیادہ فلائرز تقسیم کیے گئے۔تنزانیہ کے مارا (Mara) ریجن کے معلم لکھتے ہیں کہ ایک گاؤں کے تین نوجوانوں نے جماعت کے
پمفلٹس پڑھ کر بذریعہ فون رابطہ کیا اور جماعت کے بارے میں معلومات جاننے کا ارادہ ظاہر کیا۔کچھ عرصہ زیر تبلیغ
رہنے کے بعد انہوں نے اپنی فیملی سمیت بیعت کرلی اور اپنے گاؤں میں تبلیغ شروع کر دی۔ان میں سے ایک
نوجوان اس گاؤں کا چیئر مین بھی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں احمدیت کا پیغام گھر گھر پہنچ رہا ہے اور اب تک
اس گاؤں میں 82 افراد بیعت کر چکے ہیں۔تبلیغ کے دوران مخالفت کا سامنا بھی ہوا۔ایک دن " انصار السنہ " جماعت
کا مولوی آیا اور لوگوں کے سامنے اونچی آواز میں جماعت کے خلاف بد زبانی شروع کر دی۔لوگوں نے اسے خود
چپ کروایا کہ ایسے شور شرابا کرنامذہبی رہنماؤں کا شیوہ نہیں۔اس پر اسے با قاعدہ طور پر علمی بحث اور جماعت
احمدیہ کی تعلیمات پر غور کرنے کی دعوت دی گئی۔جب دلائل سے لاجواب ہو گیا تو پھر بد زبانی پر اتر آیا۔جماعت
احمدیہ کی امن پسند تعلیمات اور اس واقعہ سے متاثر ہو کر ایک بزرگ نے اپنی زمین جماعت کو جمعہ پڑھنے کے لیے اور
باجماعت نماز پڑھنے کے لیے دے دی۔اس طرح بہت سے غیر از جماعت بچے بھی ہماری تربیتی کلاسز میں شامل ہو
رہے ہیں۔ان کی مخالفت ہی خود تبلیغ کا ذریعہ بن رہی ہے۔فرانس کی ایک جماعت کے صدر لکھتے ہیں کہ تولوس (Toulouse) شہر کے سینٹر میں لگنے والے اتوار
بازار میں لیف لیٹنگ کر رہے تھے کہ ایک ادھیڑ عمر کی عورت آئی اور مسکراتے ہوئے بتایا کہ آپ لوگوں نے مجھے
وطن سے محبت اور پر دے کے بارے میں جو لیف لیٹس دیے تھے میں نے ان سب کا مطالعہ کیا ہے اور مجھے پڑھ کر
بہت اچھا لگا ہے۔آج کل ان تعلیمات کی بہت ضرورت ہے۔اور یہ بھی پوچھا کہ آپ لوگوں کو کتنے پیسے ملتے ہیں؟
جب بتایا کہ ہم تو صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر یہ کام کر رہے ہیں تو بڑی متاثر ہوئی۔قرآن مجید اور جماعتی لٹریچر کی نمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔موصولہ رپورٹس کے مطابق سات ہزار پانچ سو
چالیس نمائشوں کے ذریعے 3 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد تک اسلام کا پیغام پہنچا۔اس سال دنیا بھر میں 1580 کی
تعداد میں قرآن کریم کے مختلف تراجم تحفۂ مہمانوں کو دیے گئے۔اس کے علاوہ 5 ہزار سے زائد بک سٹالز اور بک
فیئر ز کے ذریعے 7لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد تک پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔مبلغ لٹویا (Latvia) لکھتے ہیں کہ ہمارے بک سٹال پر ایک بڑی عمر کا آدمی آیا اور سٹال کے اندر آ گیا۔وہاں میری تصویر کے ساتھ رول (Roll) چل رہا تھا اور اس پر مختلف اسلامی باتیں لکھی ہوئی تھیں۔ان کو پڑھتا جاتا
تھا۔اس سکرول پر پٹی چل رہی تھی۔پھر ہر بات پر انگلی کے اشارے سے اور ساتھ ہی رشین زبان میں کہتا تھا کہ
"زبر دست ہے اور بالکل صحیح ہے۔" اسی طرح دو عور تیں آئیں انہوں نے دیباچہ تفسیر القرآن اور کچھ دوسری
خطبات مسرور جلد 18
388
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
کتا ہیں لیں اور بڑی تعریف کی کہ آپ لوگ بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔دسمبر 2019ء میں شعبہ نور الاسلام بھارت کی طرف سے ایک بک فیئر میں حصہ لیا گیا۔اس میں وہاں
ایک بہت بڑے ہند و سکالر آچار یہ صاحب آئے جو مذہب کے بارے میں بڑی وسیع معلومات رکھتے ہیں، سکول بھی
چلاتے ہیں۔اور آکر کھڑے ہو گئے اور چند منٹوں کے بعد قرآن کریم پر اعتراض کر دیا۔کہنے لگے قرآن کریم اور
اسلام مسلمانوں کے علاوہ تمام لوگوں کو قتل کرنے کا حکم دیتا ہے۔ان سے کہا گیا کہ قرآن کریم آپ کے سامنے ہے
آپ بتادیں کس جگہ پر ایسا حکم ہے۔اس پر کہنے لگے کہ میں نے سارا قرآن پڑھا ہوا ہے اور کسی مقام پر یہ حکم ہے
اس کا اس وقت مجھے علم نہیں ہے۔چنانچہ ان کے سامنے قرآن کریم کی تعلیمات اور غیروں کے ساتھ اسلام کی حسن
سلوک کی تعلیم اور اسوہ رسول پیش کیا گیا۔چند منٹ اسلامی تعلیمات سننے کے بعد موصوف کہنے لگے کہ میں سٹال
کے اندر بیٹھ کر اسلام اور قرآن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں۔چنانچہ موصوف کو تقریباً دو گھنٹے تک ان کے تمام سوالات اور اعتراضات کے تسلی بخش جوابات دیے
گئے۔اس پر انہوں نے بر ملا اظہار کیا کہ میں نے آج تک ایسے تسلی بخش جوابات نہیں سنے۔میں اسلام کے متعلق
معلومات حاصل کرنے کے لیے بے شمار علماء کے پاس گیا ہوں اور دربدر گھوما ہوں لیکن علماء میرے سوالات کے اس
طرح جواب دیتے تھے کہ میرے اندر اسلام اور قرآن سے ہمدردی کے بجائے نفرت اور زہر بھر تا گیا اور میرے
اندر اس قدر نفرت اور زہر بھر دیا گیا کہ ہم سب نے مل کر یہ فیصلہ کیا ( ان کے جو دوست تھے (کہ اسلام کے خلاف
ایک ٹی وی چینل کھولا جائے۔چنانچہ ہم نے اس بارے میں کام شروع کر دیا اور کچھ ریکارڈنگ بھی با قاعدہ طور پر شروع کر دی لیکن اب
آپ لوگوں نے میری دنیا ہی بدل دی ہے۔اور موصوف بہت زیادہ متاثر ہوئے اور جاتے ہوئے وعدہ کر کے گئے کہ
میں آج کے بعد اسلام اور قرآن کریم کی مخالفت میں کچھ نہیں کہوں گا اور اسلام اور قرآن کے بارے میں جو بھی
ریکارڈنگ ہے جو اب تک پروگراموں میں میں نے کروائی ہے اس کو بھی نشر نہیں کیا جائے گا بلکہ اسلام اور قرآن
کی تعلیم پیش کی جائے گی۔یہ حقیقی تصویر دکھا کر جماعت احمد یہ دشمنوں کو بھی اسلام کی خوبصورت تعلیم کا قائل کر
رہی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام اور اسوے کا صحیح ادراک دے رہی ہے۔اور یہ نام نہاد علماء جو خود کو اسلام
کے ٹھیکیدار سمجھتے ہیں یہ دوسروں کو اسلام سے اور قرآن کریم سے متنفر کر رہے ہیں اور پھر ہمارے خلاف ہی باتیں۔آگرہ بک فیئر کے موقعے پر لوکل اخبار " اگر بھارت" کے رپورٹر ہمارے سٹال پر آئے۔ان سے
سے گفتگو
ہوئی۔موصوف نے بے ساختہ امت کی حالت زار کا اظہار کیا جس پر انہیں جماعت احمدیہ کے ذریعے کی جانے والی
اسلامی خدمات کے بارے میں بتایا گیا تو بہت متاثر ہوئے اور اس کام میں ہماری ہر قسم کی اعانت کا وعدہ کیا۔موصوف
نے اپنے روابط کے ذریعہ ہمارے پیغام کو دیگر تین نیوز چینل میں بھی نشر کر وایا جس کے ذریعے لاکھوں افراد تک
جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچا۔آسام میں منعقدہ بک فیئر کے دوران آفتاب احمد چوہدری جو پی ایچ ڈی ہیں اور حافظ قرآن بھی ہیں انہیں
خطبات مسرور جلد 18
389
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
جماعت کا تعارف کرایا گیا۔تفصیلی گفتگو ہوئی۔دوران گفتگو ان کو وفات مسیح پر جماعتی عقائد سے متعارف کرایا گیا۔قرآن مجید سے ہی وفات مسیح کو پیش کیا گیا۔اس پر کہنے لگے کہ بے شک میں حافظ قرآن ہوں لیکن میں نے کبھی
اس طرف خیال بھی نہیں کیا تھا۔آپ لوگوں نے میری آنکھیں کھول دی ہیں۔میں اخباروں میں بھی آرٹیکل وغیرہ
لکھتا ہوں تو اب میں ان شاء اللہ یہ تمام آیات حوالہ کے ساتھ اخباروں میں شائع کروں گا چاہے آسام کے تمام
مسلمان میرے مخالف کیوں نہ ہو جائیں۔پیس سمپوزیم سوئٹزر لینڈ کے موقعے پر ایک پادری مثل فشر ، صاحب ہیں۔ایک فلاحی تنظیم کے سر براہ
ہیں۔ان کو امن کا ایک ایوارڈ دیا گیا تھا۔کہنے لگے کہ میں جماعت احمدیہ کا ایوارڈ دینے کے لیے تہ دل سے شکر گزار
ہوں۔میں حیران ہوں کہ ایک مسلمان جماعت ایک عیسائی تنظیم کو فلاحی خدمات پر انعام دے رہی ہے اور یہ انعام
اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آپ صرف امن کی بات نہیں کرتے بلکہ امن قائم کر کے دکھارہے ہیں اور ایک
درخت اس کے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے اور جس کا پھل آپ کے یہ پیس سمپوزیم ہیں۔پھر زیمبیا کے مبلغ انچارج لکھتے ہیں کہ پیس سمپوزیم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
افراد شامل ہوئے جن میں پولیس افسر ، لوکل کورٹ کے جج، مختلف چرچوں کے پادری اور دیگر نمائندگان تھے۔سکولوں کے اساتذہ تھے ، لوکل میڈیا کے نمائندے تھے ، ممبر آف پارلیمنٹ کے نمائندے تھے اور قریبی غیر از
جماعت مسجد کے معلم شامل تھے۔تو ایک چرچ کے پاسٹر صاحب نے اپنے خیالات
کا اظہار کیا کہ ہم کافی عرصے سے
ایسا پروگرام کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن جماعت احمدیہ یہ پروگرام کر کے ہم پر سبقت لے گئی ہے۔چندی گڑھ میں پیس سمپوزیم کے انعقاد پر ایک افغان دوست عبید اللہ کو جماعت کا تعارف کروایا گیا۔انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارے میں بتایا گیا کہ آپ نے مسیح موعود اور مہدی معہود ہونے کا دعویٰ کیا
ہے جس کی خوشخبری آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی۔جب افغان دوست
کو یہ بتایا گیا اور کہا گیا کہ آپ غور
کریں اور حالات دیکھیں کہ کیا یہ مسیح اور مہدی کے آنے کا وقت نہیں ہے؟ ان کا چہرہ سرخ ہو گیا، کانپنے لگے اور بار
بار یہی کہتے رہے کہ کیا یہ سچ ہے کہ مسیح موعود آگیا ہے ؟ اس کے بعد ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بتائی گئی تو بے حد جذباتی ہو کر ہمارے احمد کی دوست کے ماتھے کو چوما اور کہا
کہ اسلام کی حقیقی تعلیم یہی ہے جو آپ کے ذریعہ دنیا میں پیش کی جار ہی ہے۔فن لینڈ سے وہاں کے نیشنل صدر صاحب لکھتے ہیں کہ وہاں پہیں سمپوزیم کیا۔فارن منسٹری کے ایک
ایمبیسیڈر اور ڈپلومیٹ جو پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر بھی رہ چکے ہیں وہ آئے۔کہتے ہیں مجھے واقعی آپ کی باوقار
تقریب میں شامل ہو کر بہت مسرت ہو رہی ہے۔میں پاکستان اسلام آباد میں 1995ء سے 1998ء تک رہاہوں۔فنش سفارت خانے کا سر براہ تھا۔میرے ساتھ اس عرصے کی شاندار یادیں وابستہ ہیں۔میرے اور میرے خاندان
کے قریب ترین دوستوں میں احمدیہ کمیونٹی کے بہت سے ممتاز ارکان شامل ہیں۔احمدیوں نے اس ملک اور اس کی
سرحدوں سے بڑھ کر علم، فنون اور معاشی کامیابیوں میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔جب برطانیہ نے بر صغیر پر
خطبات مسرور جلد 18
390
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اگست 2020ء
حکومت کی تو اس سلطنت کے بہت سے معروف شہری اور فوجی شخصیات احمد یہ کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔پھر
کہتے ہیں کہ میں اٹلی میں بھی سفارت کار رہا ہوں۔میں وہاں اٹلی میں ٹریسٹ میں واقع سائنس کی تیسری عالمی اکیڈمی
سے واقف ہوا جس کا آغاز اور جس کی بنیاد پاکستانی جوہری سائنسدان عبد السلام نے رکھی تھی اور نوبیل انعام حاصل
کرنے والے کسی بھی اسلامی ملک کے پہلے سائنسدان تھے۔کہتے ہیں جب اس نوبیل انعام کی خبر پھیلی تو پاکستان کے
قومی اخبارات، ریڈیو، ٹی وی پر بہت پذیرائی ہوئی ، بڑی ان کی عزت افزائی ہوئی۔لیکن بہت جلد جب یہ معلوم ہو گیا
کہ وہ ایک احمدی ہیں تو تمام تعریف اور تشہیر رک گئی۔پھر کہتے ہیں 1996ء میں جب ان کا انتقال ہوا تو ان کو پاکستانی
پنجاب کے شہر ربوہ میں دفنایا گیا اور پھر ایک شرم کی بات یہ ہے کہ ان کے کتبہ پر لفظ 'مسلمان مٹادیا گیا۔بہر حال
انہوں نے پر سیکیوشن کا سارا ذ کر کیا۔بہر حال آج کل تو تاریخ کی کتابیں بدلی جارہی ہیں اور بچوں کے ذہنوں سے حقیقی تاریخ کو مٹایا جارہا ہے۔ہم چاہے کچھ کہیں یا نہ کہیں دنیا کا پڑھا لکھا طبقہ خود جانتا ہے کہ جماعت احمدیہ نے پاکستان کے لیے کیا خدمات
سر انجام دی تھیں اور اس وقت کیا سلوک احمدیوں کے ساتھ کیا جارہا ہے۔جو پاکستان کے بننے کے مخالف تھے وہی
لوگ آج اس کے نام نہاد بانی بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔بہر حال ہر پاکستانی احمدی ملک کا وفادار ہے ، وفادار تھا اور
وفادار رہے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔ان مخالفین کی کوششیں امید ہے ان شاء اللہ تعالیٰ ایک دن ہوا میں اڑ جائیں گی اور
اللہ تعالیٰ کی تائید اِن شاء اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو گی اور اب بھی ہے۔جتنی یہ کوششیں کر رہے ہیں اس کے
مقابلے میں ان کے خیال میں تو اب تک جماعت کو ختم کر دینا چاہیے تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے جماعت کو سنبھالا ہوا ہے۔بہر حال یہ رپورٹ کے واقعات جو میں نے سنائے ہیں یہ ایک حصہ ہے اور جیسا کہ میں نے کہا یہ رپورٹ
جلسے کے دوسرے دن بیان کی جاتی ہے۔اس سال کیونکہ جلسہ نہیں ہو رہا جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں تو میں
نے سوچا تھا کہ دو قسطوں میں اس کو بیان کر دوں گا۔چنانچہ پروگرام بنایا گیا ہے کہ ان شاء اللہ تعالیٰ اتوار کو شام
کو چار بجے مختصر gathering کے سامنے، سامعین کے سامنے جلسے کی طرز پر یہاں ہال میں میں بقایا حصہ بھی
بیان کر دوں گا۔ان شاء اللہ اور جہاں سے ساری دنیا ایم ٹی اے کے ذریعے سن لے گی اور ان افضال کا جو دورانِ سال
اللہ تعالیٰ نے جماعت پر کیے ان کا ذکر ہو جائے گا۔اس رپورٹ میں سے بھی بہر حال مجھے بہت سارے واقعات نکالنے پڑے ہیں، باتیں نکالنی پڑی ہیں تو
ان شاء اللہ بقایا اتوار کو پیش کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 اگست 2020ء جلد 27 شماره 69 صفحہ 11F05)