بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ

خطبات مسرور جلد 18
407
34
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 21 / اگست 2020ء بمطابق 21 / ظهور 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ، (سرے( یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
بدری صحابہ کے ذکر میں سے آج جن صحابی کا ذکر ہو گا ان کا نام ہے حضرت زبیر بن عوائم۔حضرت زبیر بن عوائم
کے والد کا نام عوام بن خویلد تھا اور والدہ کا نام صفیہ بنت عبد المُطَّلِب تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پھوپھی تھیں۔حضرت زبیر کا سلسلہ نسبت قصی بن کلاب پر جا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے۔آپ زوجہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجہ کے بھتیجے تھے۔حضرت زبیر کی حضرت ابو بکر صدیق کی بیٹی
حضرت اسما کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت ابو بکر صدیق کی بیٹی حضرت عائشہ
کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔یوں حضرت زبیر ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم زلف بھی تھے۔اس طرح حضرت زبیر کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہ نسبتیں حاصل تھیں۔آپ کی کنیت
ابو عبد اللہ تھی۔آپ کی والدہ حضرت صفیہ نے آپ کی کنیت اپنے بھائی زبیر بن عبد المطلب کی کنیت پر ابو طاہر رکھی
تھی لیکن حضرت زبیر نے اپنی کنیت اپنے بیٹے عبد اللہ کے نام کی مناسبت سے رکھی جو بعد میں زیادہ مشہور ہو گئی۔حضرت زبیر نے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد اسلام قبول کیا۔اسلام قبول کرنے والوں میں وہ
چوتھے یا پانچویں شخص تھے۔حضرت زبیر نے بارہ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔بعض روایات کے مطابق آپ
نے آٹھ یا سولہ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔حضرت زبیر اُن دس خوش قسمت صحابہ میں سے تھے جن کو
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی زندگی میں ہی جنت کی بشارت دے دی تھی اور ان چھ اصحاب
شوری میں سے ایک ہیں جنہیں حضرت عمرؓ نے اپنی وفات سے قبل اگلا خلیفہ منتخب کرنے کے لیے نامز د فرمایا تھا۔رض و
(اسد الغابة فى معرفة الصحابه جلد 2 صفحه 307 زبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 2 صفحه 457 ذكر اسمه الزبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
(سیر الصحابه جلد 2 صفحہ 67 زبیر بن العوام دار الاشاعت کراچی)
جب حضرت زبیر کے والد عوام کا انتقال ہوا تو نوفل بن خُویلد اپنے بھتیجے زبیر کی پرورش کرتے تھے
اور حضرت صفیہ جو حضرت زبیر کی والدہ تھیں انہیں مارتی تھیں یا ڈانٹتی تھیں۔اس وقت حضرت زبیر چھوٹی عمر کے
تھے تو نوفل نے ، ان کے چچانے حضرت صفیہ کو کہا کہ کیا اس طرح بچوں کو مارا جاتا ہے، سختی کی جاتی ہے ؟ تم تو ایسے

خطبات مسرور جلد 18
408
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
مارتی ہو جیسے اس سے ناراض ہو۔اس پر حضرت صفیہ نے یہ اشعار پڑھے کہ
مَنْ قَالَ إِنِّي أُبْغِضُهُ فَقَدْ كَذَبْ
وَإِنَّمَا أَضْرِبُهُ لِكَيْ يَلَبْ
وَ يَهْزِمَ الْجَيْشَ وَيَأْتِي بِالسَّلَبْ
وَلَا يَكُنْ لِمَالِهِ خَبْاً مُخَبْ
يَأْكُلُ فِي الْبَيْتِ مِنْ تَمْرٍ وَّ حَبْ
کہ جو اس بات کا قائل ہے کہ میں اس سے ناراض ہوں تو وہ جھوٹا ہے۔میں اس پہ اس لیے سختی کرتی
ہوں اسے مارتی ہوں تا کہ یہ بہادر بنے اور لشکروں کو شکست دے اور مقتول کا سامان لے کر لوٹے اور اپنے مال کے
لیے چھپ کر نہ بیٹھے کہ گھر میں بیٹھا کھجور میں اور اناج کھاتا پھرے۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 2 صفحه 458 ذكر اسمه الزبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
بہر حال یہ سوچ تھی ان کی اور اس کے مطابق ان کا تربیت کا طریقہ تھا کہ بہادر بنانے کا یہ طریقہ ہے۔ضروری نہیں کہ ہم کہیں کہ یہ بڑا اچھا طریق ہے اور عموماً تو آج کل یہی دیکھا جاتا ہے کہ اس سے اعتماد میں کمی آتی
ہے۔بہر حال اس وقت جو سختی تھی اللہ تعالیٰ نے انہیں اس مار کے بد اثرات سے بچایا۔ماں کی مامتا مشہور ہے۔پیار بھی کرتی ہوں گی۔صرف مارتی ہی نہیں ہوں گی۔اور بعد کے واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ واقعی ان میں بہادری
اور جرآت پیدا ہوئی۔کس وجہ سے ہوئی اللہ بہتر جانتا ہے لیکن بہر حال کوئی منفی اثر بچپن کی اس مار کا ان پہ نہیں
ہوا۔یہاں اگر آج کل کسی نے آزمانے کی کوشش کی تو یہاں تو سوشل سروس والے فوراً آجائیں گے اور بچوں کو لے
جائیں گے۔اس لیے مائیں کہیں یہ طریقہ آزمانے کی کوشش نہ کریں۔جب حضرت زبیر نے اسلام قبول کر لیا تو آپ کے چچا آپ کو ایک چٹائی میں لپیٹ کر دھواں دیتے تھے تا
کہ وہ اسلام چھوڑ کر کفر میں لوٹ جائیں مگر آپ یہی کہتے تھے کہ اب میں کفر میں نہیں لوٹوں گا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 2 صفحه 457 ذكر اسمه الزبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کے بارے میں اس واقعے کو اس طرح بیان فرمایا ہے کہ
زبیر بن عوام ایک بہت بڑے بہادر نوجوان تھے۔اسلام کی فتوحات کے زمانہ میں وہ ایک زبر دست جر نیل ثابت
ہوئے۔ان کا چا بھی ان کو خوب تکلیفیں دیتا تھا۔چٹائی میں لپیٹ دیتا تھا اور نیچے سے دھواں دیتا تھا تا کہ ان کا سانس
رک جائے اور پھر کہتا تھا کہ کیا اب بھی اسلام سے باز آؤ گے یا نہیں ؟ مگر وہ ان تکالیف کو برداشت کرتے اور جواب
میں یہی کہتے کہ میں صداقت کو پہچان کر اس سے انکار نہیں کر سکتا۔"
دیباچہ تفسیر القر آن انوار العلوم جلد 20 صفحہ 196-197)
شخص سے
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت زبیر جب بچے تھے تو مکے میں ایک
لڑائی ہو گئی۔اس شخص نے کوئی سختی کی ہو گی۔یہ چھوٹے تھے وہ بڑا مر د تھا۔بہر حال اس لڑائی میں انہوں نے ان
شخص کا ہاتھ توڑ دیا اور سخت چوٹ پہنچائی۔بہر حال اس شخص کو سواری پر لاد کر حضرت صفیہ کے پاس لایا گیا کہ

خطبات مسرور جلد 18
409
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
دکھائیں۔اس سے کہیں کہ آپ کے بیٹے نے اس کا یہ حال کیا ہے۔حضرت صفیہ نے پوچھا کہ اس کو کیا ہوا ہے ؟
لوگوں نے کہا کہ حضرت زبیر نے اس سے لڑائی کی ہے۔یہ نہیں بتایا کہ قصور کس کا ہے۔بہر حال لڑائی ہوئی تو
حضرت صفیہ نے حضرت زبیر کی اس دلیری پر شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ
كَيْفَ رَأَيْتَ زَبْرًا
أَ أَقِطًا حَسِبْتَهُ أَمْ تَمْرًا
آمْ مُشْمَعِلًّا صَقْرًا
کہ تم نے زبیر کو کیسا پایا؟ کیا اسے پنیر اور کھجور کی طرح سمجھا ہوا تھا کہ آسانی سے اسے کھا جاؤ گے۔جو چاہو
گے اس سے کر لو گے۔وہ تو تیز جھپٹنے والے عقاب کی طرح ہے۔تم نے اس کو تیز جھپٹنے والے عقاب کی طرح پایا ہو گا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه -74-75 زبیر بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت زبیر حبشہ کی طرف دونوں ہجرتوں میں شریک ہوئے اور جب آپ ہجرت کر کے مدینہ آئے تو
حضرت مُنْذِر بن محمد کے پاس ٹھہرے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 75 زبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا جو حضرت زبیر بن عوام کی بیوی تھیں ان سے مروی ہے کہ جب میں
مکے سے ہجرت کر کے روانہ ہوئی تو میں امید سے تھی۔وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے قبا میں پڑاؤ کیا۔عبد اللہ بن زبیر
وہاں پیدا ہوا۔پھر میں اسے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی۔آپ نے اسے اپنی گود میں
رکھا۔پھر آپ نے ایک کھجور منگوائی، اسے چبایا۔پھر اس بچے کے منہ میں پہلے لعاب ڈالا۔پہلی چیز جو اس کے پیٹ
میں گئی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لعاب مبارک تھا۔پھر آپ نے کھجور چبا کر اس کے منہ میں ڈالی اور اس کے
لیے برکت کی دعا کی اور وہ پہلا بچہ تھا جو اسلام میں پیدا ہوا۔صحيح البخارى كتاب مناقب الانصار باب هجرة النبى الله واصحابه الى المدينة حديث نمبر 3909)
صحیح مسلم کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسماء کے بیٹے کا نام
عبد اللہ رکھا تھا۔جب وہ سات یا آٹھ سال کے ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کے لیے آئے اور انہیں
اس بات کا ان کے والد حضرت زبیر نے حکم دیا تھا کہ جاؤ بیعت کرو۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں
اپنی جانب آتے ہوئے دیکھا تو آپ نے تبسم فرمایا۔آپ مسکرائے اور پھر اس کی بیعت لی۔(صحیح مسلم کتاب الآداب باب استحباب تحنيك المولود عند الولادة۔حدیث نمبر 2146)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکے میں مہاجرین کے درمیان مواخات قائم فرمائی تو حضرت زبیر
اور حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔ہجرت مدینہ کے بعد جب مہاجرین کی انصار
سے مواخات قائم فرمائی تو حضرت سلمہ بن سلامۃ ان کے دینی بھائی ٹھہرے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابه جلد 2 صفحه 307 زبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
رض
حضرت زبیر نے اپنے بیٹوں کے نام شہداء کے نام پر رکھے تھے تا کہ شاید اللہ انہیں شہادت نصیب

خطبات مسرور جلد 18
410
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020 ء
کرے۔عبد اللہ کا نام عبد اللہ بن جحش کے نام پر۔منذر کا نام منذر بن عمرو کے نام پر۔عروہ کا نام عُروہ بن مسعودؓ
کے نام پر۔حمزہ کا نام حمزہ بن عبد المطلب کے نام پر۔جعفر کا نام جعفر بن ابو طالب کے نام پر۔مصعب کا نام مصعب
بن عمیر کے نام پر۔عبیدہ کا نام عبیدہ بن حارث کے نام پر۔خالد کا نام خالد بن سعید کے نام پر اور عمرو کا نام عمر و بن
سعید کے نام پر رکھا۔حضرت عمرو بن سعید جنگ پر موک میں شہید ہوئے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 74 زبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
اور یہ پتہ نہیں کس حد تک صحیح ہے۔کیونکہ حضرت عبد اللہ کا جو پیدائش کا وقت ہے تو اگر وہ پہلے بچے۔تھے تو کس سن میں پیدا ہوئے ؟ اللہ بہتر جانتا ہے۔لیکن اس وقت کسی کی شہادت ہو بھی چکی تھی کہ نہیں لیکن
بہر حال ان بزرگ لوگوں کے نام پر انہوں نے یہ نام رکھے۔عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت زبیر اتنے دراز قد تھے کہ جب آپ سوار ہوتے تو آپ کے
پاؤں زمین پر لگتے۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 458 ذكر اسمه الزبير زبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
حضرت عبد اللہ بن زبیر کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد یعنی حضرت زبیر سے پوچھا کہ جس طرح
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ اور دیگر حضرات کو میں حدیث بیان کرتا ہوا سنتا ہوں۔بہت ساری روایتیں وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے ہیں۔آپ کو نہیں سنتا اس کی کیا وجہ ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ
جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کبھی جدا نہیں ہوا لیکن میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ
فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس شخص نے جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کی اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالیا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 451 مسند زبير بن العوام حديث 1413 عالم الكتب بيروت 1998ء)
اس کا یہ مطلب نہیں کہ باقی جھوٹ منسوب کرتے تھے بلکہ یہ کہ میں اپنے لیے یہی بہتر سمجھتا ہوں کہ
احتیاط کروں۔حالانکہ وہاں تو جان کے منسوب کی لیکن اتنے محتاط تھے کہتے تھے کہیں غلطی سے بھی کوئی ایسی بات
منسوب نہ کر دوں اور پھر کہیں سزا پانے والوں میں سے نہ ہو جاؤں۔یہ ان کی احتیاط تھی۔حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت زبیر بن عوام پہلے شخص ہیں جنہوں نے اپنی تلوار کو
اللہ کی راہ میں نیام سے نکالا تھا۔ایک دفعہ حضرت زبیر مطابخ، مکہ میں ایک مقام کا نام ہے اس کی گھائی میں آرام کر
رہے تھے کہ اچانک آواز آئی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دیا گیا ہے۔وہ فوراً اپنی تلوار کو نیام سے نکالتے
ہوئے اپنے گھر سے نکلے اس جگہ سے جہاں وہ آرام کر رہے تھے وہاں سے نکلے۔راستے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے دیکھ لیا اور پوچھاز بیر رک جاؤ، رک جاؤ کیا بات ہے ؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں نے سنا تھا، ایک آواز آئی
تھی مجھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کر دیا گیا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا اگر مجھے شہید کر دیا تو پھر تم
کیا کر سکتے تھے ؟ کہنے لگے اللہ کی قسم !میں نے ارادہ کیا کہ تمام اہل مکہ کو قتل کر دوں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
آپ کے لیے اس وقت خصوصی دعا فرمائی۔ایک روایت میں درج ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی
تلوار کے لیے بھی دعا فرمائی۔

خطبات مسرور جلد 18
411
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
حضرت سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ میں امید کرتا ہوں کہ ان کے حق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا
کو اللہ ضائع نہیں کرے گا۔(كتاب فضائل الصحابة لامام احمد بن حنبل جلد 2 صفحه 733 فضائل الزبير بن العوام دار العلم الطباعة و
النشر السعودية 1983ء) (الاستیعاب في معرفة الاصحاب جلد 2 صفحه 512 زبير بن العوام دار الجيل،
بیروت 1992ء) (معجم البلدان جلد 5 صفحه 171 دار الكتب العلميه بيروت)
حضرت زبیر غزوہ بدر، احد اور دیگر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک
و
رہے۔غزوہ احد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے۔آپ سے موت پر بیعت کی۔فتح مکہ
کے موقع پر مہاجرین کے تین جھنڈوں میں سے ایک جھنڈ ا حضرت زبیر کے پاس تھا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 77 زبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
بدر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف دو گھوڑے تھے جن میں سے ایک پر حضرت زبیر سوار تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 76 زبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت زبیر کے جسم پر تلوار کے تین بڑے گہرے زخم تھے جن میں
میں اپنی انگلیاں ڈال کر تا تھا یعنی گہرے زخم تھے۔دوز خم غزوہ بدر کے موقع پر آئے تھے اور ایک زخم جنگ
یر موک کے موقعے پر آیا تھا۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 459 ذكر اسمه الزبير زبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
موسیٰ بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت زبیر بن عوام زرد عمامے کی وجہ سے پہچان لیے جاتے
تھے۔زرد عمامہ باندھے ہوتے تھے۔جنگ بدر میں حضرت زبیر نے زرد عمامہ باندھا ہو اتھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے دیکھ کر فرمایا کہ فرشتے زبیر کے مشابہ اترے ہیں۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 76 زبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
یعنی جو اللہ تعالیٰ نے مدد کے لیے بھیجے ہیں وہ بھی اسی عمامے میں جنگ لڑ رہے ہیں۔ہشام بن عروہ اپنے
والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت زبیر کہتے تھے کہ غزوہ بدر کے دن عبیدہ بن سعید سے میری مڈھ بھیڑ ہوئی
اور اس نے ہتھیاروں کو پوری طرح اوپر پہنا ہوا تھا۔اس کی صرف آنکھیں ہی نظر آتی تھیں اور اس کی کنیت
ابو ذات الگرِیش تھی۔وہ کہنے لگا میں آبو ذات الگرِش ہوں۔یہ سنتے ہی میں نے اس پر برچھی سے حملہ کر دیا اور
اس کی آنکھ میں زخم لگایا تو وہ وہیں مر گیا۔اس زور سے ماری تھی کہ ہشام کہتے تھے مجھے بتایا گیا کہ حضرت زبیر" کہتے
تھے کہ میں نے اپنا پاؤں اس پر رکھ کر پورا زور لگایا اور بڑی مشکل سے میں نے وہ بر چھی کھینچ کر نکالی تو اس کے دونوں
کنارے مڑ گئے تھے۔عروہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ برچھی حضرت زبیر سے طلب فرمائی۔انہوں نے آپ کو پیش کر دی۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو حضرت زبیر نے اسے واپس لے لیا۔پھر اس کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ برچھی طلب کی۔حضرت زبیر نے انہیں دے دی۔جب
حضرت ابو بکر فوت ہوئے تو حضرت عمر نے آپ سے وہ بر چھی طلب کی اور آپ نے انہیں دے دی۔جب

412
خطبات مسرور جلد 18
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
حضرت عمر فوت ہوئے تو حضرت زبیر نے واپس لے لی۔پھر اس کے بعد حضرت عثمان نے ان سے وہ بر چھی طلب
کی اور حضرت زبیر نے انہیں دے دی۔جب حضرت عثمان شہید ہوئے تو وہ حضرت علیؓ کی آل کو مل گئی۔آخر
حضرت عبد اللہ بن زبیر نے ان سے لے لی اور وہ ان کے پاس رہی یہاں تک کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر شہید کر
دیے گئے۔(صحيح البخاري كتاب المغازی باب 12 حدیث 3998)
حضرت زبیر بن عوام بیان کرتے ہیں کہ غزوۂ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے
اپنے والدین کو جمع فرمایا یعنی مجھ سے یوں فرمایا کہ میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1صفحه 450 مسند زبير بن العوام حديث 1408 عالم الكتب بيروت 1998ء)
حضرت زبیر سے مروی ہے کہ غزوہ احد کے دن ایک عورت سامنے سے بڑی تیزی کے ساتھ آتی ہوئی
دکھائی دی۔قریب تھا کہ وہ شہداء کی لاشیں دیکھ لیتی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چیز کو اچھا نہیں سمجھا کہ
خاتون انہیں دیکھ سکے۔بہت بری حالت میں مثلہ کیا گیا تھا اس لیے فرمایا کہ اس عورت کو روکو، اس عورت کو
رو کو۔حضرت زبیر فرماتے ہیں کہ مجھے اندازہ ہو گیا کہ یہ میری والدہ حضرت صفیہ ہیں۔چنانچہ میں ان کی طرف
دوڑ تا ہو ا گیا اور ان کے شہداء کی لاشوں تک پہنچنے سے قبل ہی میں ان تک پہنچ گیا۔انہوں نے مجھے دیکھ کر میرے
سینے پر ہاتھ مار کر مجھے پیچھے دھکیل دیا۔وہ ایک مضبوط خاتون تھیں اور کہنے لگیں کہ پرے ہٹو میں تم سے نہیں
بولتی۔یعنی کہ تم سے میں نے کوئی بات نہیں کرنی۔پس تم پرے ہٹ جاؤ اور نہ میں نے تمہاری بات سنی ہے۔میں
نے عرض کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو قسم دلائی ہے کہ ان لاشوں کو مت دیکھیں۔یہ سنتے ہی وہ
رُک گئیں۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دیا گیا تو وہ رک گئیں اور اپنے پاس موجود دو کپڑے نکال کر
فرمایا: یہ دو کپڑے ہیں جو میں اپنے بھائی حمزہ کے لیے لائی ہوں کیونکہ مجھے ان کی شہادت کی خبر مل چکی ہے۔تم
انہیں ان کپڑوں میں کفن دے دینا۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت صفیہؓ نے کہا مجھے یہ علم ہے کہ میرے بھائی کا
مثلہ ہوا ہے اور یہ خدا کی راہ میں ہی ہوا ہے اور خدا کی راہ میں جو بھی سلوک حضرت حمزہ کے ساتھ ہوا ہے اس پر
ہم کیوں نہ راضی ہوں۔میں ان شاء اللہ صبر کروں گی اور اس کا اجر خد اسے چاہوں گی۔حضرت زبیر نے ماں کا یہ
جواب سنا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور تمام ماجرا عرض کیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا صفیہ کو بھائی کی لاش پر جانے دو۔حضرت صفیہ آگے بڑھیں، بھائی کی لاش کو دیکھا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
پڑھا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دفن کرنے کا حکم دیا۔پھر آگے راوی
کہتے ہیں کہ جب ہم حضرت حمزہ کو ان دو کپڑوں میں کفن دینے لگے تو دیکھا کہ ان کے پہلو میں ایک انصاری شہید
ہوئے پڑے ہیں۔ان کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا گیا تھا جو حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ کیا گیا تھا۔ہمیں اس بات پر شرم محسوس ہوئی کہ حضرت حمزہ کو دو کپڑوں میں کفن دے دیں اور اس انصاری کو ایک کپڑا بھی
میسر نہ ہو۔اس لیے ہم نے یہ طے کیا کہ ایک کپڑے میں حضرت حمزہ کو اور دوسرے میں اس انصاری صحابی کو کفن

413
خطبات مسرور جلد 18
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
دے دیں گے۔اندازہ کرنے پر ہمیں معلوم ہوا کہ ان دونوں حضرات میں سے ایک زیادہ لمبے قد کے تھے ہم نے قرعہ
اندازی کی اور جن کے نام پر جو کپڑا انکل آیا اسے اسی کپڑے میں دفنادیا۔تب بھی وہ پورا نہیں آیا تھا تو گھاس ڈالنی پڑی تھی۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 452 مسند زبير بن العوام روايت 1418 عالم الكتب بيروت 1998ء)
(السيرة النبوية لابن هشام جلد 2 صفحه 97 صفیه و حزنها على حمزه شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي
بمصر 1955ء) (الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 10 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
رض
حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ غزوہ خندق کے موقعے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ کوئی ہے جو میرے پاس بنو قریظہ کی خبر لائے تو حضرت زبیر نے عرض کی میں حاضر ہوں۔نبی صلی اللہ علیہ
وسلم نے پھر فرمایا کوئی ہے جو میرے پاس بنو قریظہ کی خبر لائے۔حضرت زبیر نے پھر جواب دیا میں حاضر ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری بار فرمایا کہ کوئی ہے جو میرے پاس بنو قریظہ کی خبر لائے۔حضرت زبیر نے
عرض کیا کہ میں حاضر ہوں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کا حواری ہوتا ہے اور میرے حواری زبیر ہیں۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے ایک شخص کو کہتے سنا جو کہتا تھا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری کا بیٹا ہوں۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے کہا کہ اگر تم حضرت زبیر کی اولاد میں سے ہو تو ٹھیک ہے ورنہ نہیں۔دریافت کیا گیا کہ
حضرت زبیر کے علاوہ بھی اور کوئی تھا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حواری کہا جاتا تھا تو حضرت ابن عمرؓ نے کہا
کہ میرے علم میں کوئی اور نہیں ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 78 زبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت عبد اللہ بن زبیر روایت کرتے ہیں کہ غزوہ احزاب کے دن مجھے اور عُمر بن آبی سلمہ کو
عورتوں میں مقرر کیا گیا۔میں نے جو نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت زبیر اپنے گھوڑے پر سوار ہیں۔میں نے بنو
قریظہ کی طرف دو دفعہ یا تین دفعہ جاتے ہوئے انہیں دیکھا۔جب میں لوٹ کر آیا تو میں نے کہا اے میرے والد !
میں نے آپ کو ادھر اُدھر جاتے ہوئے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا بیٹا کیا تم نے واقعی مجھے دیکھا تھا؟ میں نے کہا ہاں۔تو
انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ بنو قریظہ کے پاس کون جائے گا اور ان کی خبر لے کر
میرے پاس آئے گا۔یہ سن کر میں چلا گیا۔جب میں لوٹا، جب واپس آکے یہ رپورٹ دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے میرے لیے اپنے ماں باپ دونوں کا اکٹھا نام لیا یعنی فرمایا میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں۔(صحيح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی له باب مناقب الزبير بن العوام حديث 3720)
غزوہ خیبر میں یہود کا مشہور سردار مَرْحَب حضرت محمد بن مَسْلَمہ کے ہاتھوں مارا گیا تو اس کا بھائی یاسر
میدان میں آیا۔اس نے مَن يُبَارِز؟ کا نعرہ بلند کیا کہ کون ہے جو میر امقابلہ کرے گا؟ حضرت زبیر اس کے مقابلے
کے لیے آگے بڑھے۔حضرت صفیہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ یار سول اللہ ! معلوم ہوتا ہے کہ
آج میرے بیٹے کو شہادت نصیب ہو گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں بلکہ تیرا بیٹا اس کو مارے گا۔حضرت زبیر یا سر کے مقابلے کے لیے نکلے اور وہ حضرت زبیر کے ہاتھوں مارا گیا۔(سيرة النبوية لا بن هشام جلد 2 صفحه 334 مقتل ياسر اخي مرحب شركة مكتبة ومطبعة مصطفى بمصر 1955ء)

خطبات مسرور جلد 18
414
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
حضرت زبیر ان تین لوگوں میں بھی شامل تھے جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کا پتہ
کرنے بھیجا تھا جو کفار کے لیے حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کا خط لے کر جارہی تھی۔گو اس کا ذکر پہلے ہو چکا ہے
لیکن اس حوالے سے یہاں بھی تھوڑا سا ذ کر کر دیتا ہوں۔حضرت علی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ، حضرت زبیر اور حضرت مقداد کو ایک
جگہ بھیجتے ہوئے فرمایا کہ جب تم رُوضَه خَاخ میں پہنچو گے تو وہاں تمہیں ایک عورت ملے گی جس کے پاس ایک خط
ہو گا۔تم اس سے وہ خط لے کر واپس آجانا۔چنانچہ ہم لوگ روانہ ہو گئے یہاں تک کہ ہم رُوضَه خَاخ پہنچے۔یہ سکے
اور مدینے کے درمیان ایک جگہ ہے اس کا نام ہے۔وہاں ہمیں واقعہ ایک عورت ملی۔ہم نے اس سے کہا کہ تیرے
پاس جو خط ہے وہ نکال دے۔اس نے کہا میرے پاس تو کوئی خط نہیں۔ہم نے اسے کہا کہ یا تو خود ہی خط نکال دو یا پھر
ہم سختی کریں گے بلکہ تمہیں برہنہ کریں گے۔جس حد تک بھی ہمیں جانا پڑا جائیں گے۔مجبور ہو کر اس نے اپنے
بالوں کی چوٹی میں سے ایک خط نکال کر ہمارے حوالے کر دیا۔ہم وہ خط لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہوئے۔اس خط کو جو کھول کر دیکھا گیا تو پتہ چلا کہ وہ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کی طرف سے کچھ
مشرکین مکہ کے نام تھا جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فیصلے کی خبر دی گئی تھی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان سے پوچھا کہ حاطب یہ کیا ہے؟ یہ تم نے کیا کیا ہے ؟ انہوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! میرے معاملے میں
جلدی نہ کیجیے گا۔میں قریش سے تعلق نہیں رکھتا۔البتہ ان میں شامل ہو گیا ہوں۔میں نے سوچا کہ ان پر ایک احسان کر دوں۔میں نے یہ کام جو ہے یہ کافر
ہو کر یا مرتد ہو کر یا اسلام کے بعد کفر کو پسند کرتے ہوئے نہیں کیا۔صرف ان لوگوں پر ایک احسان کرنا چاہتا تھا
جس کی وجہ سے میں نے کیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ بات سن کے فرمایا کہ تم نے سچ کہا۔حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے بارے میں کہا کہ تم سے اس نے سچ بیان کیا ہے۔حضرت عمرؓ اس وقت بڑے غصے میں
تھے اور غصے میں مغلوب ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے اجازت دیں کہ اس منافق کی
گردن اڑا دوں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ غزوہ بدر میں شریک ہو چکے ہیں اور تمہیں یہ کیا خبر کہ اللہ
نے آسمان سے اہل بدر کو جھانک کر دیکھا اور فرمایا کہ تم جو کچھ کرتے رہو میں تمہیں معاف کر چکا ہوں۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 251 مسند علی بن ابی طالب حدیث 600 عالم الكتب بيروت 1998ء)
( فرهنگ سیرت از سید فضل الرحمن صفحه 136)
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو حضرت زبیر بن عوام فوج کے بائیں طرف تھے اور
حضرت مقداد بن اسود فوج کے دائیں حصے پر مقرر تھے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکے میں داخل ہوئے
اور لوگ مطمئن ہو گئے تو دونوں حضرات یعنی حضرت زبیر اور حضرت مقداد اپنے گھوڑوں پر آئے تو رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر ان کے چہروں سے اپنی چادر کے ساتھ غبار پونچھنے لگے اور فرمایا کہ میں نے گھوڑے کے
لیے دو حصے اور سوار کے لیے ایک حصہ مقرر کیا ہے۔جو ان دونوں کو کم دے اللہ اسے کم دے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 77 زبير بن العوام دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)

خطبات مسرور جلد 18
415
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
حضرت خلیفة المسیح الثانی حضرت زبیر کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ہبل نامی بت کے اوپر اپنی چھڑی ماری اور وہ اپنے مقام سے گر کر ٹوٹ گیا تو حضرت زبیر نے
ابوسفیان کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھا اور کہا ابوسفیان ! یاد ہے احد کے دن جب مسلمان زخموں سے چور ایک
طرف کھڑے ہوئے تھے۔تم نے اپنے غرور میں یہ اعلان کیا تھا کہ اُعْلُ هُبَل اُعْلُ هُبَل۔ہبل کی شان بلند
ہو۔ہبل کی شان بلند ہو اور یہ کہ ہبل نے ہی تم کو احد کے دن مسلمانوں پر فتح دی تھی۔آج دیکھتے ہو سامنے ہبل
کے ٹکڑے پڑے ہیں۔ابوسفیان نے کہاز بیر یہ باتیں اب جانے دو۔آج ہم کو اچھی طرح نظر آ رہا ہے کہ اگر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کے سوا کوئی اور خدا بھی ہو تا تو آج جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں اس طرح کبھی نہ
ہو تا۔پس یہی خدا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خدا ہے۔(ماخوذ از دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 346-347)
جنگ حنین کے دن قبیلہ ہوازن کی غیر متوقع تیر اندازی سے اور اس وجہ سے بھی کہ آج لشکرِ
اسلام میں دو ہزار نو مسلم بھی شامل تھے۔ایسا وقت آیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے میدان میں رہ
گئے۔حضرت عباس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خچر کی لگام تھامے تھے۔کافر سردار مالک بن عوف ایک گھائی
پر شہسواروں کے ساتھ کھڑا تھا۔اس نے دیکھا کچھ شہسوار ظاہر ہوئے۔مالک بن عوف نے پوچھا یہ کیا نظر آرہا
ہے ؟ اس کے ساتھیوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہیں اپنے نیزے گھوڑوں کے کانوں کے درمیان رکھے ہوئے ہیں۔اس
نے کہا یہ بنو سلیم ہیں ان سے تمہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔چنانچہ وہ آئے اور وادی کی طرف نکل گئے۔پھر دیکھا ایک اور دستہ سواروں کا ظاہر ہوا۔مالک نے پوچھا
کیا دیکھتے ہو۔اس نے کہا کچھ لوگ ہیں نیزے ہاتھ میں ہیں۔اس نے کہا یہ اوس اور خزرج ہیں۔اس نے کہا ان سے
بھی کوئی خطرہ نہیں۔وہ بھی جب گھائی کے قریب پہنچے تو بنو سلیم کی طرح وادی کی طرف چل پڑے۔پھر ایک
سوار نظر آیا۔مالک نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا یہ کیا دیکھتے ہو ؟ انہوں نے کہا ایک شہسوار ہے۔لمبا قد کندھے پر
نیزہ ہے۔سر پر سرخ پٹکا باندھے ہوئے ہے۔مالک نے کہا یہ زبیر بن عوام ہے۔لات کی قسم! اس کی تم سے مڈھ بھیڑ
ہو گی۔اب قدم مضبوط کر لو۔جب حضرت زبیر گھاٹی پر پہنچے۔سواروں نے انہیں دیکھا تو حضرت زبیر چٹان کی
طرح ان کے سامنے ڈٹ گئے اور نیزے کے ایسے وار کیے کہ گھائی ان کا فر سرداروں سے خالی کرالی۔(ماخوذ از روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد 2 صفحہ 52-53) (سيرة النبوية لابن هشام جلد 2 صفحه 456
وصيه ، بن عوف لقومه و لقا زبير لهم شركة مكتبة ومطبعة مصطفى بمصر 1955ء)
مالك
عروہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ جنگ یرموک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے
حضرت زبیر سے کہا کیا آپ حملہ نہیں کریں گے کہ ہم بھی آپ کے ساتھ حملہ کریں؟ حضرت زبیر نے کہا اگر میں
نے حملہ کیا تو تم پیچھے رہ جاؤ گے۔انہوں نے کہا ہم پیچھے نہیں رہیں گے۔چنانچہ حضرت زبیر نے کفار پر اس زور سے
حملہ کیا کہ ان کی صفیں چیرتے ہوئے نکل گئے اور دیکھا کہ ان کے ساتھ کوئی ایک بھی نہ تھا۔پیچھے مڑ کے جب دیکھا

خطبات مسرور جلد 18
416
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
تو کوئی ایک بھی ان کے ساتھ نہیں تھا۔پھر وہ لوٹے تو کفار نے ان کے گھوڑے کی لگام پکڑ لی اور ان کے کندھے پر دو
ا لگائے جن میں وہ بڑاز خم بھی تھا جو جنگ بدر میں ان کو لگا تھا۔عروہ کہتے تھے کہ میں اپنی انگلیاں ان زخموں میں
ڈال کر کھیلا کرتا تھا اور میں اس وقت چھوٹا تھا۔عروہ کہتے ہیں کہ ان دنوں پر موک کی لڑائی میں حضرت زبیر کے
ساتھ عبد اللہ بن زبیر بھی تھے اور اس وقت وہ دس برس کے تھے۔حضرت زبیر ا نہیں گھوڑے پر سوار کر کے لے
گئے تھے اور ایک شخص کو ان کی حفاظت کے لیے مقرر کر دیا تھا۔(صحيح البخاری کتاب المغازی باب قتل ابى جهل حديث 3975)
فتح شام کے بعد حضرت عمرو بن عاص کی سر کردگی میں مصر پر حملہ ہوا۔مصر کے فاتح حضرت عمرو بن عاص
نے اسکندریہ پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا تھا تو اسکندریہ کے جنوب میں دریائے نیل کے کنارے خیمے نصب کیے تھے اس
لیے اس کو فسطاط کہتے ہیں۔یہی مقام بعد میں شہر بن گیا اور اسی شہر کا جدید حصہ آج قاہرہ کہلاتا ہے۔جب مسلمانوں
نے اس فسطاط کا محاصرہ کر لیا۔انہوں نے قلعے کی مضبوطی اور فوج کی قلت کو دیکھا تو حضرت عمرو بن عاص نے
حضرت عمرؓ سے کمک روانہ کرنے کے لیے درخواست کی۔حضرت عمرؓ نے دس ہزار فوج اور چار افسر بھجوائے۔فرمایا
ان میں سے ہر ایک افسر ایک ہزار کے برابر ہے۔ان میں سے ایک حضرت زبیر تھے۔یہ پہنچے تو حضرت عمرو بن
عاص نے محاصرے کے انتظامات ان کے سپر د کیے۔انہوں نے گھوڑے پر سوار ہو کر قلعے کے گرد چکر لگایا۔فوج کو
ترتیب دی۔سواروں اور پیادوں کو مختلف جگہوں پر متعین کیا۔منجنیقوں سے قلعے پر پتھر پھینکنے شروع کیے۔سات ماہ
تک محاصرہ جاری رہا۔فتح اور شکست کا کچھ فیصلہ نہ ہوا۔حضرت زبیر ایک دن کہنے لگے کہ آج میں مسلمانوں پر فدا
ہو تا ہوں۔یہ کہہ کر تلوار سونت لی اور سیڑھی لگا کر فصیل پر چڑھ گئے۔چند اور صحابہ نے ان کا ساتھ دیا۔پہنچ کر سب نے ایک ساتھ تکبیر کے نعرے بلند کیے اور ساتھ ہی تمام فوج نے اتنے زور سے نعرہ بلند کیا کہ قلعے کی
زمین دہل گئی۔عیسائیوں نے سمجھا کہ مسلمان قلعے کے اندر گھس گئے ہیں۔وہ بد حواس ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے۔حضرت زبیر نے فصیل سے اتر کر قلعے کا دروازہ کھول دیا اور تمام فوج اندر گھس گئی۔فصیل پر
(ماخوذ از روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد 2 صفحہ 54-55)
( معجم البلدان صفحہ 259 مطبوعہ الفیصل اردو بازار لاہور 2013 ء)
حضرت عمر کی وفات کے وقت خلافت کمیٹی کے اراکین کی نامزدگی اور وفات کے بعد خلافت کے انتخاب
کا واقعہ بخاری میں جو درج ہے وہ یوں ہے کہ جب حضرت عمر کی وفات کا وقت قریب آیا تو لو گوں نے کہا کہ اے امیر
المومنین ! وصیت کر دیں، کسی کو خلیفہ مقرر کر جائیں۔انہوں نے فرمایا کہ میں اس خلافت کا حق دار ان چند لوگوں
سے بڑھ کر اور کسی کو نہیں پاتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسی حالت میں فوت ہوئے کہ آپ ان سے راضی
تھے۔انہوں نے حضرت علی، حضرت عثمانؓ، حضرت زبیر، حضرت طلحہ، حضرت سعد اور حضرت عبد الرحمن بن
عوف کا نام لیا اور کہا کہ عبد اللہ بن عمر تمہارے ساتھ شریک رہے گا اور خلافت میں اس کا حق کوئی نہیں ہو گا۔اور
پھر فرمایا کہ اگر خلافت سعد کو مل گئی تو پھر وہی خلیفہ ہو ورنہ جو بھی تم میں سے امیر بنایا جائے وہ سعد سے مدد لیتار ہے
کیونکہ میں نے ان کو اس لیے معزول نہیں کیا کہ وہ کسی کام کے کرنے سے عاجز تھے اور نہ اس لیے کہ انہوں نے

خطبات مسرور جلد 18
417
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
کوئی خیانت کی تھی۔نیز فرمایا میں اس خلیفہ کو جو میرے بعد ہو گا پہلے مہاجرین کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ
وہ ان کے حقوق ان کے لیے پہچانیں اور ان کی عزت کا خیال رکھیں۔اور میں انصار کے متعلق بھی عمدہ سلوک
کرنے کی وصیت کرتا ہوں کہ انہوں نے مہاجرین سے پہلے اپنے گھروں میں ایمان کو جگہ دی۔جو ان میں سے نیک
کام کرنے والا ہو اسے قبول کیا جائے اور جو ان میں سے قصور وار ہو اس سے در گزر کیا جائے۔اور میں سارے
شہروں کے باشندوں کے ساتھ عمدہ سلوک کرنے کی اس کو وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ اسلام کے پشت پناہ ہیں اور
مال کے محصل ہیں اور دشمن کے کڑھنے کا موجب ہیں۔اور یہ کہ ان کی رضامندی سے ان سے وہی لیا جائے جو ان
کی ضرورتوں سے بچ جائے۔اور میں اس کو بدوی عربوں کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ
عربوں کی جڑ اور اسلام کا مادہ ہیں۔یہ کہ ان کے ایسے مالوں سے لیا جائے جو ان کے کام کے نہ ہوں اور پھر انہی کے
محتاجوں کو دے دیا جائے۔اور میں اس کو اللہ کے ذمے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمے کر تاہوں کہ
جن لوگوں سے عہد لیا گیا ہو ان کا عہد ان کے لیے پورا کیا جائے اور ان کی حفاظت کے لیے ان سے مدافعت کی
جائے اور ان سے بھی اتنا ہی لیا جائے جتنا ان کی طاقت ہو۔کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر فوت ہو گئے اور ان کی تدفین سے فراغت ہوئی تو وہ چھ آدمی جمع ہوئے جن
کا نام حضرت عمرؓ نے لیا تھا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا کہ اپنا معاملہ اپنے میں سے تین آدمیوں کے سپر د کر
دو۔حضرت زبیر نے کہا میں نے اپنا اختیار حضرت علی کو دیا۔حضرت طلحہ نے کہا میں نے اپنا اختیار حضرت عثمان کو
دیا۔حضرت سعد نے کہا میں نے اپنا اختیار حضرت عبد الرحمن بن عوف کو دیا۔حضرت عبد الرحمن نے حضرت علی
اور حضرت عثمان سے کہا کہ آپ دونوں میں سے جو بھی اس امر سے دستبردار ہو گا ہم اسی کے حوالے اس معاملے کو
کر دیں گے اور اللہ اور اسلام اس کا نگران ہو گا۔وہ آپ میں سے اسی کو تجویز کرے گاجو اس کے نزدیک افضل
ہے۔یہ سن کر دونوں بزرگ خاموش رہے۔حضرت عبد الرحمن نے کہا: کیا آپ اس معاملے کو میرے سپرد کرتے ہیں؟ اور اللہ میر ا نگران ہے جو
آپ میں سے افضل ہے اس کو تجویز کرنے کے متعلق کوئی بھی کمی نہیں کروں گا۔ان دونوں نے کہا اچھا۔پھر
عبد الرحمن ان دونوں میں سے ایک کا ہاتھ پکڑ کر الگ ہوئے اور کہنے لگے کہ آپ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
رشتے کا تعلق ہے اور اسلام میں بھی وہ مقام ہے جو آپ جانتے ہی ہیں۔اللہ آپ کا نگران ہے۔بتائیں اگر میں آپ کو
امیر بناؤں تو کیا آپ ضرور انصاف کریں گے ؟ اگر میں عثمان کو امیر بناؤں تو آپ ان کی بات سنیں گے اور ان کا حکم
مانیں گے ؟ پھر حضرت عبد الرحمن دوسرے کو تنہائی میں لے گئے اور ان سے بھی ویسے ہی کہا۔جب انہوں نے پختہ
عہد لے لیا تو پھر عبد الرحمن نے حضرت عثمان کو کہا کہ اپنا ہاتھ اٹھائیں اور ان کی بیعت کی اور حضرت علیؓ نے بھی ان
کی بیعت کی اور گھر والے اندر آگئے اور انہوں نے بھی حضرت عثمان کی بیعت کی۔(صحیح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی له باب قصة البيعة حديث 3700)
بہر حال یہ تفصیل میں کچھ عرصہ پہلے بھی بیان کر چکا ہوں یہاں بھی ان کے حوالے سے بیان کر دی

خطبات مسرور جلد 18
418
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
ہے۔حضرت زبیر کا ابھی ذکر چل رہا ہے۔وہ ان شاء اللہ باقی آئندہ بیان ہو گا۔اس وقت کچھ جنازے ہیں جو پڑھانے ہیں۔میں ان کے بارے میں بتاؤں گا۔پہلا جنازہ جن مر حوم کا ہے وہ
ہیں معراج احمد صاحب شہید ابن محمود احمد صاحب آف ڈبگری گارڈن ضلع پشاور۔ان کو مخالفین احمدیت نے
12 / اگست کو رات نو بجے ان کے میڈیکل سٹور کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔تفصیل اس کی یہ ہے کہ مرحوم اپنے میڈیکل سٹور سے کام ختم کر کے رات نو بجے گھر کے لیے روانہ
ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور وقوعے سے فرار ہو گئے۔شہید مرحوم کو چار گولیاں لگیں جس
سے موقعے پر ہی وفات ہو گئی۔بوقت شہادت ان کی عمر تقریباً 61 سال تھی۔شہید مرحوم کا بیٹا عزیزم یا سر احمد وقوعہ
سے چند منٹ پہلے سٹور سے گھر کو روانہ ہوا تھا اور مرحوم کے موبائل سے ہی بیٹے کو وقوعہ کی اطلاع دی گئی۔بیٹا جب
واپس میڈیکل سٹور پہنچا تو مر حوم کی وفات ہو چکی تھی۔شہید کے خاندان میں احمدیت کا نفوذان کے دادا مکرم احمد گل صاحب اور ان کے بھائی مکرم صاحب گل
صاحب کے ذریعے سے 1912ء میں ہوا تھا جو پشتو کے مشہور شاعر بھی تھے۔اور اس خاندان کا تعلق شیخ محمدی پشاور
سے تھا۔تاہم بعد میں یہ خاندان غیر مبائعین سے وابستہ رہا یعنی لاہوری جماعت، پیغامی جو ہم کہتے ہیں ان سے وابستہ
ہو گئے تھے۔خلافت کی بیعت نہیں کی تھی۔مکرم معراج صاحب نے اپنے تین بھائیوں کے ہمراہ خود91-1990ء
میں بیعت کر کے جماعت احمدیہ مبائعین میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد سے ان کی مخالفت کا سلسلہ شہادت
تک جاری رہا۔ان کے پاس کام کرنے والے ملازمین بھی محض مذہبی مخالفت کی وجہ سے ان کے پاس کام کرنے پر
آمادہ نہیں تھے۔سوشل میڈیا پر بھی گذشتہ کچھ عرصے سے شدید مخالفانہ مہم جاری تھی جس میں طاہر نسیم کے واقعہ
قتل کے نتیجے میں مزید اضافہ ہوا اور اسی پس منظر میں علاقے میں یہ مہم چلائی جارہی تھی کہ عید کے بعد قادیانیوں
کے خلاف بھر پور تحریک چلائی جائے گی اور ان کا علاقے سے خاتمہ کر دیں گے اور اگلا ٹارگٹ انہی کا علاقہ تھا جس
میں شہید مرحوم رہائش پذیر تھے۔شہید نمایاں خصوصیات کے حامل تھے۔باقاعدہ گھر میں نماز باجماعت کا انتظام تھا۔خلافت سے بے انتہا
عقیدت تھی۔ایم ٹی اے پر خطبات سننے کا خاص اہتمام کرتے تھے۔جماعتی پروگرام میں شمولیت کے علاوہ مہمان
نوازی، ہمدردی خلق اور غریبوں کی امداد نمایاں وصف تھے۔ضرورت مندوں کو مفت دوائیاں دیا کرتے تھے۔خاندان کے ہر فرد سے ہمدردی کا تعلق تھا۔بھائیوں کی فیملیوں سے بہت محبت کا تعلق تھا اور یہ جو بھائیوں سے محبت
ہے وہ احمدیت قبول کرنے کے بعد اور بھی بڑھ گئی تھی۔دعوت الی اللہ بہت بڑھ چڑھ کر کرتے تھے۔تحریک جدید
کے نئے مالی سال کے اعلان کے موقعے پر عہدے دار جب ان کے پاس آئندہ وعدے کے لیے پہنچتے تو جیب میں
ہاتھ ڈالتے اور جتنی رقم ہوتی وہ چندے میں دے دیتے۔اس سال بھی انہوں نے یہی کیا کہ جو بھی رقم تھی چندے
میں ادا کر دی۔ان کے بیٹے یا سر 2012ء میں آسٹریلیا ہجرت کر گئے تھے۔2013ء میں شہید بھی اپنے بیٹے کے پاس
آسٹریلیا چلے گئے لیکن پھر 2014ء میں اپنے بیٹے کو لے کر واپس پاکستان آگئے اور بتایا کہ میری خواہش ہے کہ اپنے

خطبات مسرور جلد 18
419
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
علاقے اور ملک میں رہ کر غریب عوام کی خدمت کروں اور وطن کی محبت مجھے مجبور کر رہی ہے کہ میں پاکستان میں
رہائش رکھوں۔آسٹریلیا میں جب میں دورے پر گیا ہوں تو اس وقت یہ مجھے ملے بھی تھے۔طویل عرصے سے جماعت پشاور کے سیکرٹری ضیافت تھے۔احمدی تو وطن کی محبت میں ہر قربانی کے لیے
تیار ہیں اور یہ لوگ جو نام نہاد وطن کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں، ان کا احمدیوں پر الزام لگانے اور ان کو نقصان
پہنچانے کے علاوہ کوئی کام نہیں لیکن بہر حال جو احمدی کی سرشت میں ہے وہ تو اس کے مطابق ہی کام کریں گے۔طویل عرصے سے جماعت پشاور کے سیکرٹری ضیافت تھے اور تاحیات اس عہدے پر ان کو خدمت کی توفیق ملی۔گذشتہ رمضان میں اعتکاف بھی بیٹھے تھے۔ان کے ایک بھائی فاروق احمد صاحب ٹریفک حادثے میں پہلے فوت ہو
گئے تھے اور دوسرے بھائی کا سٹور ان سے قریب ہی ہے ان کو بھی خطرہ ہی رہتا ہے۔دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔شہید
مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ محترمہ رشیدہ معراج صاحبہ اور تین بیٹے یا سر 27 سال اور مصور احمد 25 سال اور
جاذب 14 سال ہیں۔ایک بیٹی عائشہ ہے جو ایم بی بی ایس کی طالبہ ہیں۔جاذب کو بھی اپنے سکول میں کافی مخالفت کا
سامنا ہے۔اللہ تعالیٰ ان بچوں کو بھی شریروں کے شر سے محفوظ رکھے۔آج کل پاکستان میں مخالفت پھر زوروں پر ہے بلکہ ممبران اسمبلی بھی جھوٹی باتیں ہماری طرف منسوب
کر کے عوام کے جذبات کو بھڑ کانے کی کوشش کر رہے ہیں۔غلط طور پر ان لوگوں کی غلط حرکات کو پیش کیا جاتا ہے
جن کا جماعت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے اور پھر پروپیگینڈا کیا جاتا ہے کہ یہ لوگ احمدی تھے حالانکہ ان حرکت
کرنے والوں کا جماعت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔اسی طرح آج کل سستی شہرت کے لیے ہر گھسا پٹا انسان جو
ہے وہ یوٹیوب پر جماعت کے خلاف اپنے پروگرام بنا کر اور غلط باتیں منسوب کر کے سمجھتا ہے کہ میں بڑے
ثواب کا کام کر رہا ہوں حالانکہ وہ لوگ نیک نیت نہیں ہیں۔صرف اپنی سستی شہرت چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان
شریروں کے شر ان پر الٹائے۔ان دنوں میں خاص طور پر پاکستان کی جماعت کو بھی اور دنیا میں بھی، ہمیں بہت زیادہ دعائیں کرنی چاہئیں۔رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِيْ وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِيْ
بہت پڑھیں۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ
بہت پڑھیں۔درود شریف بہت پڑھیں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو ان شریروں کے شر سے محفوظ رکھے۔جوں جوں یہ دشمنی بڑھ رہی ہے توں توں ہمیں زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنا چاہیے۔شہید کے بیٹے یاسر صاحب کہتے ہیں میرے والد صاحب اللہ کے فضل سے موصی تھے اور چندوں میں
ہمیشہ بڑھ کر خلوص سے حصہ لیتے تھے اور اس کے علاوہ بھی لوگوں کی فکر میں لگے رہتے تھے اور مالی مدد کرتے
تھے۔میرے والد صاحب بہت بہادر اور نڈر انسان تھے۔مخالفت کے باوجود ہمیشہ بے خوف رہتے اور اللہ پر بھروسا
کرتے اور ہمیشہ یہی کہتے کہ مجھے کسی مخالفت کی پروا نہیں۔میرا خدا میرے ساتھ ہے۔کہتے ہیں نہایت سادہ، عاجز اور

خطبات مسرور جلد 18
420
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
سخی انسان تھے۔ہمیشہ لوگوں کی کھلے دل سے مدد کیا کرتے تھے۔بہت متقی تھے۔ذکر الہی میں مصروف رہنے والے،
اللہ سے بہت مضبوط تعلق اور بھروسہ رکھنے والے تھے۔نمازوں کی پابندی اور تہجد میں باقاعدگی معمول تھا۔صبح
شام تلاوت قرآن کریم کیا کرتے تھے اور اپنے بچوں کو اس کی تلقین بھی کیا کرتے تھے۔اس دفعہ رمضان میں یہ
اعتکاف بھی بیٹھے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے خواب میں ان بد کردار اور منافق لوگوں کا بہت برا انجام دیکھا ہے۔اور بڑی تسلی سے کہتے تھے کہ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ نے بہت کچھ سنبھال کے رکھا ہوا ہے۔امیر صاحب آسٹریلیا نے بھی بیان کیا ہے اور اسی طرح اور بھی وہاں آسٹریلیا میں رہنے والے لوگوں نے
بھی لکھا ہے کہ کچھ عرصہ یہاں آسٹریلیا میں رہے ہیں۔جماعت کے بہت فدائی ممبر تھے اور مستعد کار کن تھے۔بہت ملنسار تھے۔محبت کرنے والے تھے۔بہت مہمان نواز تھے اور عاجز انسان تھے۔بہت نڈر اور جو شیلے احمدی
تھے۔بہت کم گو اور نرم زبان تھے اور جب یہ واپس جانے کا انہوں نے فیصلہ کیا تو دوستوں نے انہیں پاکستان کے
مخدوش حالات کی وجہ سے جانے سے روکا، بچوں نے بھی روکا مگر وہ کہنے لگے کہ جماعت کی راہ میں اگر جان چلی جائے تو
اس سے بڑھ کر اور کیا خوش بختی ہو گی اور یہ اعزاز ہو گا۔پھر واپس چلے گئے۔اور وہاں زعیم انصار اللہ ملبرن ہیں وہ کہتے
ہیں کہ شہادت سے دوروز قبل مجھے ان کا فون آیا تھا کہ مخالفت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔دوسرا جنازہ جو ہے وہ عزیزم ادیب احمد ناصر مربی سلسلہ کا ہے جو محمد ناصر احمد ڈوگر صاحب عہدی پور نارووال
کے بیٹے تھے۔9 اگست کو ستائیس سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔جامعہ میں یہ داخل ہوئے اور جولائی 2017ء میں انہوں نے جامعہ کی تعلیم مکمل کی۔میدان عمل میں آئے اور اصلاح و ارشاد مقامی کے تحت یہ کام کر رہے تھے۔ان کا رشتہ بھی طے ہو چکا
تھا اور شادی ہونے والی تھی۔ان کو بخار چڑھا، ٹائیفائیڈ ہوا۔پھر ٹائیفائیڈ بگڑ گیا اور سر سام ہو گیا اور اس دوران میں
انہوں نے احتیاط بھی نہیں کی۔اپنے کام بھی کرتے رہے اور سفر بھی کرتے رہے اور بہر حال دو تین دن مختصر
علالت کے بعد اس بخار کی وجہ سے ان کی وفات ہو گئی۔ان کے والد ناصر ڈوگر صاحب کہتے ہیں کہ میرابیٹا بطور واقف زندگی ہم والدین کے لیے باعث فخر تھا۔نہایت نیک اور صالح بیٹا، صوم و صلوۃ کا پابند، سادہ طبیعت، نرم لہجہ ، چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ۔اور یہ خصوصیات ان
کے اور دوستوں نے بھی لکھی ہیں جو مربیان تھے یا ان سے رابطہ رکھنے والے تھے۔ہمیشہ مسکرانے والے تھے۔جماعت کی محبت اور خدمت کا بہت زیادہ جذبہ رکھنے والے تھے۔بڑے ہر دلعزیز وجو د تھے۔چینی کی جماعت جہاں
آج کل خدمت کی توفیق پارہے تھے وہاں تقرر سے پہلے ہی بیت الذکر اور مربی ہاؤس بنانے کے لیے بہت جوش اور
جذبے سے کام کیا اور اپنے ماہانہ الاؤنس میں سے رقم جمع کر کے ، حالانکہ معمولی الاؤنس ہوتا ہے، تیس ہزار روپے
مسجد کے بنوانے کے لیے بھجوائے اور کام شروع کرنے کی بار بار تاکید کیا کرتے تھے۔ہمیشہ ان کی زبان سے یہی سنا
کہ کام شروع کریں اللہ تعالیٰ برکت ڈالے گا۔ان کی والدہ ناصرہ صاحبہ کہتی ہیں کہ ادیب احمد کی پیدائش اس لیے ہمارے لیے خوشی کا دن تھا کہ ہم نے

خطبات مسرور جلد 18
421
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020ء
اس کو خدا کی راہ میں وقف کر دیا ہو اتھا۔چار بیٹیوں کے بعد خدا نے بیٹا دیا تو خوشی کی انتہانہ رہی اور خوشی تھی کہ یہ
بڑا ہو کر مربی بنے گا اور دوسرا خوشی کا دن تب آیا جب ہمیں جامعہ بلا کر ادیب کو شاہد کی سند دی گئی۔انتہائی نیک اور
اطاعت گزار بچہ تھا۔فیلڈ سے روزانہ فون کر کے دوائیوں وغیرہ کا پوچھتا۔ماں کی صحت کے بارے میں پوچھتا اور ہمیشہ
کہتا صحت کا خیال رکھا کریں۔بڑا خداترس وجو د تھا اور یہ زمیندارہ گھرانہ ہے۔جب گندم کا سیزن آتا تو اپنی ماں کو کہتے
کہ زیادہ گندم رکھیں کیونکہ ضرورت مند لوگ بھی آجاتے ہیں، غریبوں کی مدد بھی کرنی ہوتی ہے ان کو دینی ہوتی ہے۔چینی کی جماعت جو عہدی پور کا ایک مقام ہے اس میں ( مربی ہاؤس) ایک کمرے پر مشتمل تھا۔وہاں مکمل
سامان وغیرہ میسر نہ ہونے کے باوجو د بڑے حوصلے کے ساتھ ڈیوٹی دی۔جاوید لنگاہ صاحب مربی ضلع فیصل آباد بیان
کرتے ہیں کہ مرحوم وقف کی حقیقی روح کو سمجھ کر زندگی بسر کرنے والے تھے۔بہت جاں فشانی سے کام کیا۔جماعت کی بہترین تربیت کے ساتھ عہدے داران سے بھر پور تعاون کیا۔تربیتی حوالے سے بطور خاص خلفائے
کرام کے کلپس احباب جماعت کو سناتے۔کسی میں کوئی عیب دیکھتے تو اس کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے علیحدگی
میں سمجھاتے۔ہر ایک کے کام آتے۔خلافت سے محبت، اطاعت نظام جماعت، ملنساری، خوش اخلاقی، نرم مزاجی،
عاجزی اور انکساری مرحوم کے نمایاں اوصاف تھے۔بڑے مؤدب اور ہر حال میں خدا کی رضا پر راضی رہنے والے
تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے ماں باپ کو بھی سکون اور صبر عطا فرمائے۔صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔بہنوں کو بھی حوصلہ عطا فرمائے۔مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔اگلا جنازہ جو پڑھنا ہے جس کا ذکر کروں گاوہ مکرم حمید احمد شیخ صاحب کا ہے جو شیخ محمد حسین صاحب کے
بیٹے تھے۔12/ اگست کو ہارٹ اٹیک کے باعث پچاسی سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔آپ حضرت شیخ نور احمد صاحب کے پوتے تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔ان کے
والد مکرم شیخ محمد حسین صاحب نے بطور امیر جماعت چنیوٹ خدمت کی توفیق پائی۔بیعت کے بعد حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے حضرت شیخ نور احمد صاحب کو ہدایت فرمائی تھی کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کو تعلیم کے لیے قادیان
بھیجیں چنانچہ مکرم حمید احمد شیخ صاحب کے والد شیخ محمد حسین صاحب نے قادیان سے میٹرک کیا جہاں آپ کو
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا کلاس فیلو ہونے کا شرف بھی حاصل ہوا۔حمید احمد شیخ صاحب کے نانا حضرت
مولوی عبد القادر صاحب لدھیانوی تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے 313 اصحاب میں شامل تھے۔حمید شیخ صاحب کی شادی کپور تھلے کے حضرت منشی ظفر احمد صاحب کی پوتی سے ہوئی۔مکرم حمید شیخ
صاحب چارٹرڈ آرکیٹکٹ تھے۔اپنی تعلیم یہاں لندن میں 1973ء میں مکمل کی تھی۔رشید احمد صاحب ومبلڈن
والے جو ہیں جو ہمارے روٹی پلانٹ کے سابق انچارج تھے یہ ان کے بھائی تھے۔مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹے
اور ایک بیٹی شامل ہیں۔مرحوم کے ایک بیٹے عبد الرزاق شیخ صاحب یہاں ہماری آرکیٹیکٹ ایسوسی ایشن جو ہے
IAAAE اس کے وائس چیئر مین بھی ہیں۔عبد الرزاق شیخ صاحب لکھتے ہیں کہ میرے والد ایک پیار کرنے والے
اور عقیدت مند بیٹے، خاوند، باپ اور دادا تھے۔تمام خاندان کے افراد ان سے محبت کرتے تھے۔آپ جماعت

خطبات مسرور جلد 18
422
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 اگست 2020 ء
احمدیہ کے بہت ہی نیک اور مخلص فرد تھے۔کبھی بھی کسی بھی رنگ میں جماعت کی خدمت کا موقع ہاتھ سے جانے
نہیں دیتے تھے۔خلیفہ وقت کو خط لکھتے تھے اور اپنے بچوں کو بھی کہتے تھے کہ خط لکھا کریں۔بچوں کو ہر جگہ مقامی
جماعت سے رابطہ کرنے کی تاکید کرتے تھے اور بار بار اس بارے میں کہتے رہتے تھے۔باجماعت نمازوں کے پابند
تھے۔بچوں کو توجہ دلاتے رہتے تھے۔جماعت کی مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے اور اپنی وفات سے دو ہفتے قبل بڑی تاکید
سے اپنے تمام بقایا جات ادا کر دیے۔نائیجیریا میں بھی یہ رہے ہیں۔وہاں بھی مساجد اور مشن ہاؤسز کی زمینوں میں
اپنے پیشے کے لحاظ سے تزئین کے عمل میں مدد دیتے رہے اور جب نائیجیریا چھوڑ کے آئے ہیں تو اپنی گاڑی وہاں
جماعت کو تحفہ دے آئے تھے۔پاکستان میں قیام کے دوران اسلام آباد IAAAE کے چیئر مین کے طور پر بھی
خدمت انجام دیتے رہے۔بہر حال مختلف حیثیتوں سے ان کو خدمت کی توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو بھی ان
کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔مرحوم سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔جمعے
کے بعد ان شاء اللہ ان تینوں کی نماز جنازہ پڑھوں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 ستمبر 2020ء جلد 27 شماره 73 صفحہ 05ت10)

آج 10 میں سے 10 باقی