بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ

خطبات مسرور جلد 18
436
36
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 104 ستمبر 2020ء بمطابق 104 تبوک 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، تلفورڈ (سرے ( یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ
الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا مِنْهُمْ وَاتَّقَوْا
أَجْرٌ عَظِيمٌ (آل عمران : 173)
کہ جن لوگوں نے اللہ اور رسول کا حکم اپنے زخمی ہونے کے بعد بھی قبول کیا ان میں سے ان کے لیے
جنہوں نے اچھی طرح اپنا فرض ادا کیا ہے اور تقویٰ اختیار کیا ہے بڑا اجر ہے۔صحابہ کا ذکر چل رہا تھا اور حضرت زبیر کا ذکر کچھ باقی تھا جو میں نے بیان کرنا تھا آج وہی بیان کروں گا۔اس آیت کے بارے میں جو میں نے ابھی پڑھی ہے بیان فرماتے ہوئے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اپنے
بھانجے عروہ سے کہا کہ اے میرے بھانجے ! تمہارے آباء زبیر اور ابو بکر اسی آیت میں مذکور صحابہ میں سے تھے۔جب جنگ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہوئے اور مشرکین پلٹ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس
بات کا خطرہ محسوس ہوا کہ وہ کہیں پھر لوٹ کر حملہ نہ کریں۔اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کا پیچھا
کرنے کون کون جائے گا۔اسی وقت ان میں سے ستر صحابہ تیار ہو گئے۔راوی کہتے ہیں کہ ابو بکر اور زبیر بھی ان میں
شامل تھے۔یہ صحیح بخاری کی روایت ہے اور یہ دونوں حضرت ابو بکر بھی اور حضرت زبیر بھی زخمیوں میں سے تھے۔(صحيح البخاری کتاب المغازى باب الذين استجابوا الله والرسول۔۔۔الخ حديث 4077)
صحیح مسلم میں یہ روایت اس طرح بیان ہوئی ہے کہ ہشام نے اپنے والد سے روایت کی ہے وہ کہتے ہیں کہ
حضرت عائشہ نے مجھ سے کہا کہ تمہارے آباء ان صحابہ میں سے تھے جنہوں نے اپنے زخمی ہونے کے بعد بھی اللہ
اور اس کے رسول کی آواز پر لبیک کہا۔(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب من فضائل طلحة والزبير رضى الله تعالى عنهما حديث 2418)
حضرت علی بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے کانوں سے یہ فرماتے ہوئے
سنا ہے کہ طلحہ اور زبیر "جنت میں میرے ہمسائے ہوں گے۔(سنن الترمذی ابواب المناقب باب مناقب ابی محمد طلحه۔حدیث 3740)

خطبات مسرور جلد 18
437
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020ء
حضرت سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت عثمانؓ، حضرت علیؓ،
حضرت طلحہ ، حضرت زبیر ، حضرت سعد ، حضرت عبد الرحمن اور حضرت سعید بن زید کا مقام ایسا تھا کہ میدانِ جنگ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آگے لڑتے تھے اور نماز میں آپ کے پیچھے کھڑے ہوتے تھے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 2 صفحه 478 سعيد بن زيد دار الكتب العلميه بيروت)
حضرت عبد الرحمن بن آخنش سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں تھے کہ ایک شخص نے حضرت علی کا ذکر
کیا، ان کی شان میں کچھ بے ادبی کی تو حضرت سعید بن زید کھڑے ہو گئے اور فرمایا کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم
پر گواہی دیتا ہوں کہ یہ بے شک میں نے آپ سے سنا اور آپ فرماتے تھے کہ دس آدمی جنت میں جائیں گے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنت میں ہوں گے۔ابو بکر جنت میں ہوں گے۔حضرت عمرؓ جنت میں ہوں گے۔حضرت عثمان
جنت میں ہوں گے۔حضرت علی جنت میں ہوں گے۔حضرت طلحہ ، حضرت زبیر بن عوام ، حضرت سعد بن مالک
، حضرت عبد الرحمن بن عوف جنت میں ہوں گے۔اور اگر میں چاہوں تو دسویں کا نام بھی لے سکتا ہوں۔راوی کہتے
ہیں کہ لوگوں نے کہا کہ دسواں کون ہے ؟ حضرت سعید بن زید کچھ دیر خاموش رہے۔راوی کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں
نے پھر پوچھا کہ دسواں کون ہے ؟ فرمایا کہ سعید بن زید یعنی میں خود۔(سنن ابی داؤد كتاب السنة باب فى الخلفاء حديث 4649)
یہ روایت حضرت طلحہ کے ضمن میں بھی میر اخیال ہے بیان ہو چکی ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کاتبین وحی کے نام بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
"رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو وحی نازل ہوتی تھی وہ اس وقت لکھوا دی جاتی تھی۔چنانچہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جن کا تبوں کو قرآن کریم لکھواتے تھے ان میں سے مندرجہ ذیل پندرہ نام تاریخ سے ثابت ہیں:۔زید بن ثابت، ابی بن کعب، عبد الله بن سعد بن ابی سرخ، زبیر بن العوام ، خالد بن سعید بن العاص، آبان
بن سعید العاص، حَنْظَلَه بن الربیع الاسدی، معیقیب بن ابی فاطمہ، عبد اللہ بن ارقم الزُّهری، شرحبيل بن
حسنہ ، عبد اللہ بن رواحہ ، حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان، حضرت علی۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پر قرآن شریف نازل ہو تا تو آپ ان لوگوں میں سے کسی کو بلا کر وحی لکھوا دیتے تھے۔"
(دیباچہ تفسیر القرآن انوار العلوم جلد 20 صفحہ 425-426)
حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر بن عوام کو ایک
غزوے کے موقعے پر خارش کی وجہ سے ریشم کی قمیض پہنے کی اجازت دی تھی۔(صحيح البخارى كتاب الجهاد والسيرباب الحرير فى الحرب حديث 2919)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مدینے میں مکانوں کی حد بندی کی تو حضرت زبیر کے لیے زمین کا
بڑا ٹکڑا مقرر کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر کو کھجور کا ایک باغ بھی دیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 76 زبير بن العوام دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
حضرت خلیفة المسیح الثانی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت زبیر بن عوام کو زمین ہبہ کرنے کے

خطبات مسرور جلد 18
438
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020ء
تعلق بیان فرماتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر کو سرکاری زمینوں میں سے ایک اتنا بڑ اٹکٹر اعطا فرمایا جس
میں کہ حضرت زبیر کا گھوڑا آخری سانس تک دوڑ سکے یعنی جس حد تک وہ دوڑ سکتا تھا دوڑ جائے۔حضرت زبیر" کا گھوڑا
جس جگہ پر جا کر کھڑ ا ہو اوہاں سے انہوں نے اپنا کوڑا بڑے زور سے اوپر پھینکا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فیصلہ فرمایا کہ نہ صرف اس حد تک زمین ان کو دی جائے جہاں ان کا گھوڑا جا کر کھڑا ہو گیا تھا بلکہ جہاں ان کا کوڑا گرا
تھا اس حد تک ان کو زمین دی جائے۔آپ لکھتے ہیں کہ ہمارے ملک کا گھوڑا بھی میلوں دوڑ سکتا ہے اور عرب کا گھوڑا تو
بہت زیادہ تیز ہوتا ہے۔اگر چار پانچ میں بھی گھوڑے کی دوڑ رکھی جائے تو ہیں ہزار ایکڑ کے قریب زمین بنتی ہے جو
ان کو دی گئی تھی۔امام ابويوسف كتاب الخَرَاج میں لکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر کو ایک
زمین کا ٹکڑا بخشا جس میں کھجور کے درخت بھی لگے ہوئے تھے اور یہ حضرت خلیفہ ثانی نے بھی امام ابو یوسف کے
بیان کا حوالہ دیا۔کہتے ہیں کہ جو زمین کا ٹکڑا بخشا تھا اس میں کھجور کے درخت بھی لگے ہوئے تھے اور وہ کسی وقت
یہودی قبیلہ بنو نضیر کی ملکیت میں سے تھا اور ان کو جزف کہتے تھے، یہ جزف جو ہے یہ مدینے سے شام کی طرف
تین میل کے فاصلہ پر ایک جگہ کا نام ہے۔یعنی وہ جزف ایک مستقل گاؤں تھا۔جب ہم پہلی حدیثوں سے اس
حدیث کو ملائیں یعنی جہاں گھوڑے کے دوڑنے کا ذکر ہے اور تقریباً پندرہ بیس ہزار ایکڑ بنتی ہے تو اس سے یہ نتیجہ نکلتا
ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر کو اس وقت اوپر والی زمین بخشی جبکہ وہ پہلے سے ایک گاؤں کے
مالک تھے جس میں کھجور کے باغ بھی تھے۔(ماخوذ از اسلام اور ملکیت زمین، انوار العلوم جلد 21 صفحہ 429)
( معجم البلدان جلد 2 صفحه 149 دار الكتب العلمية بيروت)
عُروہ بن زبیر سے مروی ہے کہ مروان بن حَكَم نے بتایا کہ جس سال نکسیر کی بیماری پھیلی حضرت
عثمان بن عفان کو بھی سخت نکسیر ہوئی یہاں تک کہ اس نے ان کو حج سے روک دیا اور انہوں نے وصیت کر دی تو
اس وقت قریش میں سے ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا کسی کو خلیفہ مقرر کر دیں۔یعنی بہت خراب حالت
ہے۔انہوں نے پوچھا کیا لوگوں نے یہ بات کہی ہے ؟ اس نے کہا ہاں۔حضرت عثمان نے پوچھا کس کو خلیفہ بنانا چاہتے
ہیں ؟ وہ خاموش رہا۔اتنے میں پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا۔راوی کہتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ وہ حارث تھا۔کہنے لگا خلیفہ مقرر کر دیں۔حضرت عثمان نے کہا کیا لوگوں نے یہ کہا ہے ؟ اس نے کہاہاں۔حضرت عثمان نے پوچھا یعنی کہ آپ کے بعد کون خلیفہ ہو ؟ حضرت عثمان نے پوچھاوہ کون ہے جو خلیفہ ہو گا۔وہ خاموش رہا۔حضرت عثمان نے اس سے کہا شاید وہ زبیر کو منتخب کرنے کا کہتے ہیں۔اس نے کہا ہاں۔حضرت عثمان نے
کہا کہ اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جہاں تک مجھے علم ہے وہ یعنی حضرت زبیر ان لوگوں میں
سے یقینا بہتر ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی سب سے زیادہ پیارے تھے۔(صحيح البخارى كتاب فضائل اصحاب النبي ع الله باب مناقب الزبير بن العوام حديث 3717)

خطبات مسرور جلد 18
439
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020ء
حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرمایا کرتے تھے کہ ایک مرتبہ ان کا ایک انصاری صحابی سے جو غزوہ بدر
کے شرکاء میں سے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں پانی کی نالی میں اختلاف رائے ہو گیا جس سے وہ دونوں
اپنے کھیت کو سیراب کرتے تھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بات کو ختم کرتے ہوئے فرمایا کہ زبیر تم اپنے کھیت کو
سیر اب کر کے اپنے پڑوسی کے لیے پانی چھوڑ دو۔انصاری کو یہ بات ناگوار گزری اور وہ کہنے لگا یار سول اللہ ! یہ آپ
کے پھوپھی زاد ہیں ناں۔اس لیے آپ یہ فیصلہ فرمارہے ہیں۔اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ بدل گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اب تم اپنے کھیت کو سیراب کرو اور جب تک پانی منڈیر تک نہ پہنچ جائے اس وقت
تک پانی کو روکے رکھو۔گویا اب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر کو ان کا پورا حق دلوا دیا جبکہ اس سے پہلے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر کو ایسا مشورہ دیا تھا جس میں ان کے لیے اور انصاری کے لیے گنجائش اور وسعت کا
پہلو تھا لیکن جب انصاری نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
صحیح حکم کے ساتھ حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ان کا پورا حق دلوایا۔حضرت زبیر فرماتے ہیں کہ بخدا میں یہ
سمجھتا ہوں کہ مندرجہ ذیل آیت اسی واقعہ سے متعلق نازل ہوئی ہے۔فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًاءَنَا قَضَيْتَ
وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (النساء : 66 )
یعنی نہیں تیرے رب کی قسم !وہ کبھی ایمان نہیں لا سکتے جب تک وہ تجھے ان امور میں منصف نہ بنالیں
جن میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔پھر تو جو بھی فیصلہ کرے اس کے متعلق وہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ پائیں
اور کامل فرمانبر داری اختیار کریں۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 453 مسند زبير بن العوام حديث 1419 عالم الكتب بيروت 1998ء)
حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی۔ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ (الزمر:32)
یعنی یقینا تم قیامت کے دن اپنے رب کے حضور ایک دوسرے سے بحث کرو گے۔تو انہوں نے پوچھا
یارسول اللہ ! کیا ہماری دنیاوی لڑائیاں مراد ہیں ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔پھر جب یہ آیت نازل ہوئی
ثُمَّ لَتُسْلُنَ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ (التكاثر :9)
یعنی اس دن تم ناز و نعم کے متعلق ضرور پوچھے جاؤ گے۔تو حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا
یارسول اللہ ! ہم سے کن نعمتوں کے بارے میں سوال ہو گا جبکہ ہمارے پاس تو صرف کھجور اور پانی ہے ؟ نبی صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا خبر دار ! یہ نعمتوں کا زمانہ بھی عنقریب آنے والا ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 449 مسند زبير بن العوام حديث 1405 عالم الكتب بيروت 1998ء)
آج تو یہ تنگی ہے۔ان شاء اللہ کشائش بھی آنے والی ہے۔

خطبات مسرور جلد 18
440
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020 ء
حفص بن خالد کہتے ہیں کہ مجھے اس بزرگ نے یہ حدیث بیان کی ہے جو کہ موصل ( یہ موصل جو ہے
شام کا مشہور شہر ہے جو اپنی کثیر آبادی اور وسیع رقبے کے لحاظ سے اس وقت کے اسلامی ممالک میں بہت اہم تھا۔تمام شہروں سے وہاں لوگ آیا کرتے تھے۔یہ نینوا کے قریب دجلہ کے کنارے بغداد سے 222 میل کے فاصلے
پر واقع ہے۔اس شہر کا تعارف تو یہ ہے جو فرھنگ میں لکھا گیا ہے لیکن بہر حال وہ کہتے ہیں موصل) مقام سے
ہمارے پاس آتے تھے۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زبیر بن عوام کے ساتھ کچھ سفر کیے ہیں۔ایک دفعہ کا ذکر
ہے کہ ایک صحرا میں ان کو غسل کی حاجت ہو گئی۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ میرے لیے پر دہ کرو۔میں نے ان کے
لیے کپڑے سے پردہ کیا۔وہ غسل کرنے لگ گئے۔اچانک میری نگاہ ان کے جسم پر پڑ گئی۔میں نے دیکھا کہ ان کا
سارا جسم تلواروں کے زخموں کے نشانات سے چھلنی تھا۔میں نے ان سے کہا خدا کی قسم ! میں نے آپ کے جسم پر
زخموں کے ایسے نشانات دیکھے ہیں جو آج سے پہلے میں نے کبھی کسی کے جسم پر نہیں دیکھے۔انہوں نے جوابا کہا کیا تم
نے میرے جسم کے زخموں کے نشان دیکھ لیے ہیں ؟ پھر فرمایا خدا کی قسم ! یہ تمام زخم مجھے اللہ کی راہ میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جنگ کرتے ہوئے آئے ہیں۔(مستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 3 صفحه 406 كتاب معرفة الصحابه حديث 5550 دار الكتب
العلمية بيروت 2002ء) (فرہنگ سیرت از سید فضل الرحمن صفحه 288)
حضرت عثمانؓ ، حضرت مقداد، حضرت عبد اللہ بن مسعود اور حضرت عبد الرحمن بن عوف نے حضرت زبیر
کو وصیت کر رکھی تھی۔چنانچہ وہ ان احباب کے مال کی حفاظت کرتے اور اپنے مال سے ان کے بچوں پر خرچ کرتے
تھے۔کشائش تھی تو ان کا مال بچوں پر خرچ نہیں کرتے تھے۔اپنے پاس سے خرچ کرتے تھے تاکہ بعد میں یہ مال ان
لوگوں کے کام آئے۔حضرت زبیر" کو کوئی لالچ نہیں تھی۔حضرت زبیر کے بارے میں آتا ہے کہ ان کے ایک ہزار غلام تھے جو انہیں خراج یعنی زمین کی پید اوار
ادا کرتے تھے۔وہ اس میں سے گھر کچھ بھی نہ لاتے اور سارا صدقہ کر دیتے۔مطیع بن اسود بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت زبیر دین کے
ستونوں میں سے ایک ستون ہیں۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 460 زبير بن العوام دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
رض
رض
حضرت عبد اللہ بن زبیر سے مروی ہے کہ جب حضرت زبیر جنگ جمل کے دن کھڑے ہوئے تو انہوں
نے مجھے بلایا۔میں ان کے پہلو میں کھڑا ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اے پیارے بیٹے ! آج یا تو ظالم کو قتل کیا جائے گا یا
مظلوم۔ایسا نظر آتا ہے کہ آج میں بحالت مظلومی قتل کیا جاؤں گا۔مجھے سب سے بڑی فکر اپنے قرض کی ہے۔کیا
تمہاری رائے میں ہمارے قرض سے کچھ مال بچ جائے گا؟ پھر کہا کہ اے میرے بیٹے ! مال بیچ کر قرض ادا کر دینا اور
میں ثلث کی وصیت کرتا ہوں، تیسرے حصے کی وصیت کرتا ہوں اور قرض ادا کرنے کے بعد اگر کچھ بچے تو اس میں
سے ایک ثلث تمہارے بچوں کے لیے ہے۔ان کے بچوں کو باقی کے علاوہ دیا۔ہشام نے کہا عبد اللہ بن زبیر کے
لڑکے عمر میں حضرت زبیر کے لڑکوں خبیب اور عباد کے برابر تھے۔یعنی عبد اللہ کے لڑکے حضرت زبیر کے اپنے

441
خطبات مسرور جلد 18
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020ء
لڑکوں کے برابر تھے۔بیٹے کے بچے جو تھے وہ بھی اس کے بھائیوں کے برابر تھے۔اس زمانے میں حضرت عبد اللہ
بن زبیر کی نو بیٹیاں تھیں۔حضرت عبد اللہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت زبیر مجھے اپنے قرض کی وصیت کرنے
لگے کہ اے میرے بیٹے ! اگر اس قرض میں سے تم کچھ ادا کرنے سے عاجز ہو جاؤ تو میرے مولیٰ سے مد دلینا۔عبد اللہ
بن زبیر" کہتے ہیں۔میں "مولیٰ" سے ان کی مراد نہیں سمجھا۔میں نے پوچھا کہ آپ کا مولیٰ کون ہے ؟ تو حضرت
زبیر نے کہا اللہ۔پھر جب کبھی میں ان کے قرض کی مصیبت میں پڑا تو کہا اے زبیر کے مولیٰ ! ان کا قرض ادا کر
دے اور وہ ادا کر دیتا یعنی اللہ تعالیٰ پھر کوئی انتظام کر دیتا تھا۔اس قرض کی ادائیگی کے سامان پید ا کر دیتا تھا۔جائیداد تو
تھی اس میں سے ہی ادا ہو جاتے تھے۔حضرت زبیر اس حالت میں شہید ہوئے کہ انہوں نے نہ کوئی دینار چھوڑا نہ در ہم سوائے چند زمینوں کے
جن میں غابہ بھی تھا۔مدینے میں گیارہ مکان تھے۔دو مکان بصرہ میں تھے۔ایک مکان کوفہ میں اور ایک مکان مصر
میں تھا۔حضرت زبیر مقروض اس طرح ہوئے کہ لوگ ان کے پاس مال لاتے کہ امانتار کھیں مگر حضرت زبیر کہتے
کہ نہیں بلکہ یہ قرض ہے کیونکہ مجھے اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔یہ پیسے امانتا نہیں رکھوں گا۔میں تمہارے
سے اس طرح وصول کرتا ہوں جس طرح کہ یہ قرض ہوتا ہے۔خرچ بھی کر لیتے تھے اس میں سے یا اور کوئی خطرہ
ہو تو وہ بھی محفوظ ہو جائے اس لیے آپ ان کو بتاتے تھے کہ یہ قرض کی صورت میں لے رہا ہوں جو میں واپس
کروں گا۔بہر حال حضرت زبیر کبھی امیر نہ بنے خواہ مال وصول کرنے کے لیے یا خراج کے لیے یا کسی اور مالی خدمت
کے لیے سوائے اس کے کہ کسی جنگ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان
کے ہمراہ جہاد میں شامل ہوئے ہوں۔جہاد میں ضرور شامل ہوتے تھے لیکن بہت امیر جنہوں نے نقدی کی صورت
میں پیسہ جوڑا ہو وہ نہیں ہوا۔حضرت عبد اللہ بن زبیر نے بیان کیا کہ میں نے ان کے قرض کا حساب کیا تو با ئیس لاکھ پایا۔حضرت حکیم
بن حزام حضرت عبد اللہ بن زبیر سے ملے اور کہا کہ اے میرے بھتیجے ! میرے بھائی پر کتنا قرض ہے ؟ حضرت
عبد اللہ بن زبیر نے چھپایا اور کہا کہ ایک لاکھ۔حضرت حکیم بن حزائم نے کہا کہ اللہ کی قسم ! میں تمہارے مال کو اتنا
نہیں دیکھتا کہ وہ اس کے لیے کافی ہو۔ظاہری مال جو نظر آرہا تھا۔پھر حضرت عبد اللہ بن زبیر نے ان سے کہا کہ اگر
میں کہوں کہ وہ قرض بائیس لاکھ ہے تو آپ کیا کہیں گے۔اس پر انہوں نے کہا کہ میں تو تمہیں اس کا متحمل نہیں
دیکھتا، مشکل ہے ادا کر سکو۔اگر تم اس کے ادا کرنے سے عاجز ہو جاؤ تو مجھے سے مدد لے لینا۔اگر نہ ادا کر سکو تو میں
حاضر ہوں۔مجھے بتانا میں تمہیں قرض ادا کر دوں گا۔حضرت زبیر نے غابہ ایک لاکھ ستر ہزار میں خریدا تھا۔حضرت عبد اللہ بن زبیر نے سولہ لاکھ میں فروخت کیا۔پھر کھڑے ہو کر کہا کہ جس کاز بیر کے ذمہ کچھ ہو وہ ہمارے
پاس غابہ پہنچ جائے۔وہ غابہ کی زمین بیچی۔سولہ لاکھ اس کی قیمت ملی اور پھر اعلان کر دیا کہ جو قرض خواہ ہیں
وہ آجائیں اور اپنا قرض لے لیں۔حضرت عبد اللہ بن جعفر جن کے حضرت زبیر پر چار لاکھ تھے انہوں نے
حضرت عبد اللہ بن زبیر سے کہا کہ اگر تم لوگ چاہو تو میں معاف کر دوں اور اگر چاہو تو اسے ان قرضوں کے ساتھ

خطبات مسرور جلد 18
442
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020ء
رکھو جنہیں تم مؤخر کر رہے ہو بشر طیکہ تم کچھ مؤخر کرو۔حضرت عبد اللہ بن زبیر نے کہا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پھر
مجھے ایک ٹکڑ از مین کا دے دو۔حضرت عبد اللہ بن زبیر نے کہا کہ تمہارے لیے یہاں سے یہاں تک ہے۔انہوں
نے اس میں سے بقدر ادائے قرض کے فروخت کر دیا اور انہوں نے عبد اللہ بن جعفر کو دے دیا۔اس قرض میں
سے ساڑھے چار حصے باقی رہ گئے۔حضرت عبد اللہ بن زبیر حضرت معاویہ کے پاس آئے۔اس زمانے کی بات ہے۔وہاں عمرو بن عثمان، منذر بن زبیر اور ابن زمعہ تھے۔حضرت معاویہ نے پوچھا کہ غابہ کی کتنی قیمت لگائی گئی ؟
حضرت ابن زبیر نے کہا ہر حصہ ایک لاکھ کا ہے۔حضرت معاویہ نے پوچھا کتنے حصے باقی رہے ؟ انہوں نے کہا کہ
ساڑھے چار حصے - مُنْذِر بن زبیر نے کہا کہ ایک حصہ ایک لاکھ میں میں نے لے لیا۔عمرو بن عثمان نے کہا کہ
ایک حصہ ایک لاکھ میں میں نے لے لیا۔ابن زَمْعَہ نے کہا کہ ایک حصہ ایک لاکھ میں میں نے لے لیا۔حضرت
معاویہؓ نے کہا اب کتنے بچے۔حضرت عبد اللہ بن زبیر نے کہا کہ ڈیڑھ حصہ۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈیڑھ لاکھ میں میں
نے لے لیا۔یعنی کہ غابہ کی وہ زمین جو باقی رہ گئی تھی اس کو بھی بیچنے لگے۔عبد اللہ بن جعفر نے اپنا حصہ حضرت
معاویہ کے ہاتھ چھ لاکھ میں فروخت کر دیا۔بہر حال جو انہوں نے کہا تھا ناں کہ قرض اللہ تعالیٰ ادا کرے گا تو اس
طرح اللہ تعالیٰ سامان پیدا کر تا تھا تو وہ کچھ جائیداد بیچ کے قرض ادا کرتے رہے۔جب حضرت عبد اللہ بن زبیر حضرت زبیر کا قرض ادا کر چکے تو حضرت زبیر کی اولاد نے کہا کہ ہم میں
ہماری میراث تقسیم کر دو۔اب قرض تو سارے ادا ہو گئے ہیں اب جو وراثت ہے وہ تقسیم کر دو۔حضرت عبد اللہ بن
زبیر نے کہا کہ نہیں اللہ کی قسم ! میں تم میں اس وقت تک تقسیم نہ کروں گا جب تک چار سال زمانہ حج میں منادی نہ
کرلوں یعنی چار سال تک ہر حج کے دن پہلے اعلان کروں گا کہ جس کا زبیر پر قرض ہو وہ ہمارے پاس آئے ہم اسے ادا
کریں گے اور چار سال تک حج کے موقعے پر منادی کرتے رہے۔جب چار سال گزر گئے تو میراث حضرت زبیر کی
اولاد میں تقسیم کر دی۔حضرت زبیر کی چار بیویاں تھیں۔انہوں نے بیوی کے آٹھویں حصے کو چار پر تقسیم کر دیا اور ہر بیوی کو
گیارہ لاکھ پہنچے۔پھر بھی جو جو جائیداد باقی رہ گئی تھی اس میں سے ہر کوئی جب تقسیم ہوا تو گیارہ گیارہ لاکھ بیویوں کو بھی
مل گیا۔ان کا پورا مال تین کروڑ باون لاکھ تھا۔ایک روایت میں یہ ہے اور سفیان بن عیینہ سے مروی ہے کہ حضرت زبیر کی میراث میں چار کروڑ
تقسیم کیے گئے۔ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ حضرت زبیر کے ترکہ کی قیمت پانچ کروڑ بیس لاکھ یا
پانچ کروڑ دس لاکھ تھی۔اسی طرح عروہ سے مروی ہے کہ حضرت زبیر کی مصر میں کچھ زمینیں تھیں اور اسکندریہ
میں کچھ زمینیں تھیں۔کوفے میں کچھ زمینیں تھیں اور بصرے میں مکانات تھے۔ان کی مدینے کی کچھ جائیداد کی
آمد نی تھی جو اُن کے پاس آتی تھی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 80-81 زبير بن العوام دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
بہر حال یہ سارے قرض اتار کے تو پھر ان جائیدادوں میں سے جو باقی جائیدادیں تھیں وہ ان کے ورثاء

خطبات مسرور جلد 18
یں تقسیم کی گئیں۔443
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020 ء
مُطَرّف کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نے حضرت زبیر سے کہا کہ اے ابو عبد اللہ ! آپ لوگ کس مقصد کی
خاطر آئے ہیں۔آپ لوگوں نے ایک خلیفہ کو ضائع کر دیا یہاں تک کہ وہ شہید ہو گئے۔اب آپ ان کے قصاص کا
مطالبہ کر رہے ہیں۔حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابو بکر ، حضرت عمر اور
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے زمانے میں قرآن کریم کی یہ آیت پڑھتے تھے کہ
وَاتَّقُوْا فِتْنَةً لَّا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً (الانفال:26)
کہ اور اس فتنے سے ڈرو جو محض ان لوگوں کو ہی نہیں پہنچے گا جنہوں نے تم میں سے ظلم کیا ( بلکہ عمومی ہو
گا لیکن ہم یہ نہیں سمجھتے تھے کہ اس کا اطلاق ہم پر ہی ہو گا یہاں تک کہ ہم پر یہ آزمائش آئے گی۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 451 مسند زبير بن العوام حديث 1414 عالم الكتب بيروت 1998ء)
حضرت
مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی کی خلافت کے انتخاب کے حالات بیان کرتے ہوئے
فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان کا واقعہ شہادت ہوا اور وہ صحابہ جو مدینے میں موجود تھے انہوں نے یہ دیکھ کر کہ
مسلمانوں میں فتنہ بڑھتا جارہا ہے حضرت علی پر زور دیا کہ آپ لوگوں کی بیعت لیں۔دوسری طرف کچھ مفسدین
بھاگ کر حضرت علی کے پاس پہنچے اور کہا کہ اس وقت اسلامی حکومت کے ٹوٹ جانے کا سخت اندیشہ ہے آپ لوگوں
سے بیعت لیں تاکہ ان کا خوف دور ہو اور امن و امان قائم ہو۔غرض جب آپ کو بیعت لینے پر مجبور کیا گیا تو کئی دفعہ
کے انکار کے بعد آپ نے اس ذمہ داری کو اٹھایا اور لوگوں سے بیعت لینی شروع کر دی۔بعض اکابر صحابہ اس وقت
ینے سے باہر تھے۔بعض سے تو جبر أبیعت لی گئی چنانچہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کے متعلق آتا ہے کہ ان کی
طرف حکیم بنِ جَبْلَه اور مالک اشتر کو چند آدمیوں کے ساتھ روانہ کیا گیا اور انہوں نے تلواروں کا نشانہ کر کے
انہیں بیعت پر آمادہ کیا یعنی وہ تلواریں سونت کر ان کے سامنے کھڑے ہو گئے اور کہا کہ حضرت علی کی بیعت کرنی
ہے تو کرو ورنہ ہم ابھی تم کو مار ڈالیں گے حتی کہ بعض روایات میں یہ ذکر بھی آتا ہے کہ وہ ان کو نہایت سختی کے
ساتھ زمین پر گھسیٹتے ہوئے لائے۔ظاہر ہے کہ ایسی بیعت کوئی بیعت نہیں کہلا سکتی۔پھر جب انہوں نے بیعت کی تو
یہ بھی کہہ دیا کہ ہم اس شرط پر آپ کی بیعت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان کے قاتلوں سے آپ قصاص لیں گے مگر
بعد میں جب انہوں نے دیکھا کہ حضرت علی قاتلوں سے قصاص لینے میں جلدی نہیں کر رہے تو وہ بیعت سے الگ ہو
گئے اور مدینہ سے مکہ چلے گئے۔انہی لوگوں کی ایک جماعت نے جو حضرت عثمان کے قتل میں شریک تھی
حضرت عائشہ کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ آپ حضرت عثمان کے خون کا بدلہ لینے کے لیے جہاد کا اعلان کر دیں۔چنانچہ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا اور صحابہ کو اپنی مدد کے لیے بلایا۔حضرت طلحہ اور حضرت زبیر بھی ان کے
ساتھ شامل ہو گئے اور اس کے نتیجہ میں حضرت علیؓ اور حضرت عائشہ ، حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کے لشکر میں
جنگ ہوئی جسے جنگ جمل کہا جاتا ہے۔اس جنگ کے شروع میں ہی حضرت زبیر حضرت علی کی زبان سے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی سن کر علیحدہ ہو گئے تھے۔حضرت زبیر تو شروع میں ہی علیحدہ ہو گئے تھے اور
انہوں نے قسم کھائی کہ وہ حضرت علی سے جنگ نہیں کریں گے اور اس بات کا اقرار کیا کہ اپنے اجتہاد میں انہوں

خطبات مسرور جلد 18
444
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020ء
نے غلطی کی تھی، جو سمجھا تھا اس سے غلطی ہو گئی۔دوسری طرف حضرت طلحہ نے بھی اپنی وفات سے پہلے حضرت علی
کی بیعت کا اقرار کر لیا تھا کیونکہ روایت میں آتا ہے کہ وہ زخموں کی شدت سے تڑپ رہے تھے کہ ایک شخص ان کے
پاس سے گزرا۔انہوں نے پوچھا تم کس گروہ میں سے ہو ؟ اس نے کہا حضرت علی کے گروہ میں سے۔اس پر انہوں
نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دے کر کہا کہ تیرا ہاتھ علی کا ہاتھ ہے اور میں تیرے ہاتھ پر حضرت علیؓ کی دوبارہ
(ماخوذ از خلافت راشده، صفحہ 44-45 انوار العلوم جلد 15)
بیعت کرتا ہوں۔بہر حال حضرت زبیر کے بارے میں لکھا ہے کہ حضرت زبیر کی شہادت جنگ جمل سے واپسی پر ہوئی
تھی۔وہاں سے تو وہ علیحدہ ہو گئے تھے اور حضرت علی سے جنگ کا انہوں نے جو ارادہ کیا تو انہوں نے کہا میں نے
غلطی کی ہے اور اس سے بالکل علیحدہ ہو گئے لیکن جنگ جمل سے واپسی پر ان کی شہادت ہوئی۔جب حضرت علیؓ نے
انہیں یاد دلایا کہ میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا
ہے کہ تم علی سے لڑو گے اور زیادتی تمہاری طرف سے ہو گی۔انہوں نے کہاہاں اور یہ بات مجھے ابھی یاد آئی ہے پھر
وہاں سے چلے گئے۔حضرت علی سے جنگ سے علیحدگی کی یہ وجہ بنی تھی۔اس کی تفصیل جو ہے وہ حضرت طلحہ بن
عبید اللہ کے ذکر میں بیان ہو چکی ہے جس سے واضح ہو جاتا ہے کہ مفسدین اور منافقین کی بھڑ کائی ہوئی آگ تھی
جس میں اکثر صحابہ غلط فہمی کی وجہ سے شامل ہو گئے تھے۔بہر حال جو بھی تھاوہ غلط ہوا۔حزب بن ابوالا سود کہتے ہیں کہ میں حضرت علیؓ اور حضرت زبیر سے ملا ہوں۔جب حضرت زبیر
اپنی سواری پر سوار ہو کر صفوں کو چیرتے ہوئے واپس لوٹے تو ان کے بیٹے عبد اللہ ان کے سامنے آئے اور کہنے لگے
کہ آپ کو کیا ہوا؟ حضرت زبیر نے ان سے کہا حضرت علی نے مجھے ایک حدیث یاد کرا دی جس کو میں نے خود
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے سنا ہے۔آپ نے فرمایا تھا تو اس یعنی حضرت علی سے جنگ کرے گا
اور اس جنگ میں تو ظلم کرنے والا ہو گا۔اس لیے میں ان سے جنگ نہیں کروں گا۔ان کے بیٹے نے کہا کہ آپ تو
اس لیے آئے ہیں کہ لوگوں کے درمیان صلح کر آئیں اور اللہ آپ کے ہاتھ سے اس معاملے میں صلح کروائے گا۔حضرت زبیر نے کہا میں تو قسم کھا چکا ہوں۔حضرت عبد اللہ بن زبیر نے کہا آپ اس قسم کا کفارہ دے دیں اور اپنے
غلام جز جس کو آزاد کر دیں اور ادھر ہی موجود رہیں یہاں تک کہ اللہ ان لوگوں میں صلح کروا دے۔راوی کہتے
ہیں کہ حضرت زبیر نے اپنے غلام جر جس کو آزاد کیا اور وہیں ٹھہرے رہے۔لیکن لوگوں میں اختلاف مزید بڑھ گئے
تو آپ اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر چلے گئے۔جب حضرت زبیر مدینے کی طرف واپسی کا ارادہ کر کے نکلے اور سفوان
نامی مقام پر پہنچے جو بصرہ کے قریب ایک مقام ہے تو بکر نامی ایک شخص جو بنو مُجاشع سے تھا حضرت زبیر کو ملا۔اس نے کہا کہ اے حواری رسول اللہ ! آپ کہاں جارہے ہیں؟ آپ میری ذمہ داری ہیں۔آپ تک کوئی شخص نہیں
پہنچ سکتا۔وہ شخص حضرت زبیر کے ساتھ چل پڑا اور ایک آدمی احنف بن قیس سے ملا۔اس نے کہا کہ یہ زبیر
ہیں جو مجھے سفوان میں ملے تھے۔آخنف نے کہا کہ مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں گتھم گتھا ہیں اور تلواروں سے
رض

خطبات مسرور جلد 18
445
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020ء
ایک دوسرے کی پیشانیاں کاٹ رہے ہیں اور یہ اپنے بیٹے اور گھر والوں سے ملنے جاتے ہیں۔جب عُمیر بن جُزموز
اور فَضَالہ بن حَابِس اور نُفَیع نے یہ بات سنی تو انہوں نے سوار ہو کر حضرت زبیر کا پیچھا کیا اور ان کو ایک
قافلے کے ساتھ پالیا۔عُمیر بن جرموز گھوڑے پر سوار ہو کر ان کے پیچھے سے آیا اور حضرت زبیر پر نیزے سے
حملہ کیا اور ہلکا ساز خم دیا۔حضرت زبیر نے بھی جو اس وقت ذُوالخمار نامی گھوڑے پر سوار تھے اس پر حملہ کیا۔جب ابنِ حجر موز نے دیکھا کہ وہ قتل ہونے والا ہے تو اس نے اپنے دونوں ساتھیوں کو آواز دی اور انہوں نے مل کر
حملہ کیا یہاں تک کہ حضرت زبیر کو شہید کر دیا۔ایک روایت میں آتا ہے کہ جب حضرت زبیر اپنے قاتل کے سامنے آئے اور اس پر غالب بھی آگئے
لیکن اس دشمن نے کہا میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں۔یہ سن کر حضرت زبیر نے اپنا ہاتھ روک لیا۔اس شخص نے
یہ عمل کئی مرتبہ کیا۔پھر جب حضرت زبیر کے خلاف اس نے بغاوت کی اور ان کو زخمی کر دیا تو حضرت زبیر نے کہا
اللہ تجھے غارت کرے تم مجھے اللہ کا واسطہ دیتے رہے اور خود اس کو بھول گئے۔حضرت زبیر کو شہید کرنے کے بعد
ابنِ جُرموز حضرت علی کے پاس حضرت زبیر کا سر اور ان کی تلوار لایا۔حضرت علیؓ نے تلوار لے لی اور کہا کہ یہ وہ
تلوار ہے
کہ اللہ کی قسم! اس سے رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے بے چینی دور ہوئی لیکن اب یہ موت
اور فساد کی قتل گاہوں میں ہے۔ابنِ جُرموز نے اندر آنے کی اجازت مانگی۔دربان نے عرض کی کہ یہ ابنِ جُرموز جو حضرت زبیر کا قاتل ہے۔دروازے پر کھڑ ا اجازت طلب
کرتا ہے۔حضرت علیؓ نے فرمایا کہ ابنِ صفیه، حضرت زبیر کو شہید کرنے والا دوزخ میں داخل ہو۔میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ہر نبی کے حواری ہیں اور میر احواری زبیر ہے۔حضرت زبیر وادی
سباغ میں دفن کیے گئے۔حضرت علی اور ان کے ساتھی بیٹھ کر آپ پر رونے لگے۔شہادت کے وقت حضرت زبیر
کی عمر چونسٹھ سال تھی۔بعض کے نزدیک آپ کی عمر چھیاسٹھ یاستاسٹھ سال تھی۔(مستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 3 صفحه 413 حدیث 5575 باب معرفة الصحابه دار الكتب العلمية بيروت)
(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 2 صفحه 516 زبير بن العوام دار الجيل بيروت 1996ء)
(مستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 3 صفحه 412 حدیث 5571 باب معرفة الصحابة دار الكتب العربيه بيروت)
الطبقات الكبرى جز 3 صفحه 78 زبير بن العوام دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
(الطبقات الكبرى لابن سعد جز 3 صفحه 83 دارالكتب العلمية بيروت 1990)
(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 460 زبير بن العوام دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
حضرت عاتکہ بنت زید جو حضرت زبیر بن عوام کی بیوی تھیں ان کے متعلق اہل مدینہ کہا کرتے تھے کہ
جو شخص شہادت چاہے وہ عاتکہ بنت زید سے نکاح کرلے۔یہ پہلے عبد اللہ بن ابی بکر کے عقد میں آئیں وہ شہید ہو کر
ان سے جدا ہو گئے۔پھر حضرت عمر بن خطاب کے عقد میں آئیں۔وہ بھی شہید ہو کر ان سے جدا ہو گئے۔پھر
حضرت زبیر بن عوام کے عقد میں آئیں۔وہ بھی شہید ہو کر ان سے جدا ہو گئے۔

خطبات مسرور جلد 18
446
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020ء
حضرت زبیر کی شہادت پر حضرت عاتکہ نے یہ اشعار کہے تھے کہ
غَدَرَ ابْنُ جُرْمُوزِ بِفَارِسِ بُهْمَةٍ يَوْمَ الرِّقَاءِ وَ كَانَ غَيْرَ مُعَرِّدِ
يَا عَمْرُو لَوْ نَبَّهَتَهُ لَوَجَدْتَهُ لا طَائِشًا رَعِشَ الْجَنَانِ وَلَا الْيَدِ
شَلَّتْ يَمِيْنُكَ إِنْ قَتَلْتَ لَمُسْلِمًا حَلَّتْ عَلَيْكَ عُقُوبَةُ الْمُتَعَمِّدِ
ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ هَلْ ظَفِرْتَ بِمِثْلِهِ فِيْمَنْ مَضَى فِيْمَا تَرُوْحُ وَ تَغْتَدِي
كَمْ غَمْرَةٍ قَدْ خَاضَهَا لَمْ يَثْنِهِ عَنْهَا طِرَادُكَ يَا ابْنَ فَقْعِ الْقَرْدَدِ
یعنی ابنِ جُرموز نے جنگ کے دن اس بہادر سوار کے ساتھ دغا کیا حالانکہ وہ بھاگنے والا نہ تھا۔اے عمر و
بن جر موز! اگر تو انہیں آگاہ کر دیتا تو انہیں اس حالت میں پاتا کہ وہ نامرد نہ ہوتے جس کا دل اور ہاتھ کا نپتا ہو۔تیرا
ہاتھ شل ہو جائے کہ تو نے ایک مسلمان کو قتل کر دیا۔تجھ پر قتل عمد کے مرتکب کا عذاب واجب ہو گیا۔تیرا
بر اہو ! کیا ان لوگوں میں جو اس زمانے میں گزر گئے جس میں تو شام اور صبح کرتا ہے تو نے کبھی ان جیسے کسی اور
پر کامیابی پائی ہے۔اے ادنی سی تکلیف کو برداشت نہ کر سکنے والے۔زبیر تو ایسا شخص تھا کہ کتنے ہی سخت حالات
ہوں وہ جنگ میں مشغول رہتے تھے اور اے سفید چہرے والے ! تمہاری نیزہ زنی اس کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی تھی۔شخص
(الطبقات الكبرى لابن سعد جز 3 صفحه 83 دارالكتب العلمية بيروت 1990ء)
پھر وہاں طبقات الکبریٰ کی یہ روایت ہے کہ جب ابنِ جُرموز نے آکر حضرت علی سے اجازت چاہی تو
حضرت علیؓ نے اس سے دوری چاہی۔اس پر اس نے کہا کیاز بیر مصیبت والوں میں سے نہ تھے۔حضرت علیؓ نے کہا کہ
تیرے منہ میں خاک میں تو یہ امید کرتا ہوں کہ طلحہ اور زبیر ان لوگوں میں سے ہوں گے جن کے حق میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍ اِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقْبِلِينَ ( الحجر : 48)
اور ہم ان کے دلوں کی کدورت دور کر دیں گے کہ وہ تختوں پر آمنے سامنے بھائی بھائی ہو کر بیٹھیں گے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جز 3 صفحه 84 دا رالكتب العلمية بيروت (1990)
حضرت زبیر نے مختلف اوقات میں متعد د شادیاں کیں اور کثرت کے ساتھ اولاد پید ا ہوئی۔ان کی تفصیل
حسب ذیل ہے۔حضرت اسماء بنت ابو بکر : ان کے بطن سے عبد اللہ ، عروه، مُنْذِر، عاصم، خديجة الكبرى،
ام الحسن ، عائشہ پید اہوئیں۔حضرت ام خالد : ان کے بطن سے جو بچے پیدا ہوئے وہ خالد ، عمرو، حبیبہ ، سودہ، ہند ہیں۔حضرت رباب بنت اُنسیف : ان کے بطن سے یہ بچے پیدا ہوئے۔مصعب، حمزہ، رنگہ۔حضرت زینب ام جعفر بنت مرشَدَ: ان کے بطن سے جو بچے پیدا ہوئے وہ عبیدہ اور جعفر ہیں۔حضرت ام کلثوم بنت عقبہ : ان کے بطن سے زینب پیدا ہوئیں۔حضرت حلال بنت قیس: ان کے بطن سے خدیجۃ الصغری پیدا ہوئیں۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 74 زبير بن العوام، دارالكتب العلمية بيروت 1990ء)

خطبات مسرور جلد 18
447
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020 ء
حضرت عاتکہ بنت زید۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 83 زبير بن العوام، دارالكتب العلمية بيروت 1990ء)
یہ ہیں حضرت زبیر کے سارے واقعات۔اور یہاں ختم ہوئے۔اب اس کے بعد میں کچھ مرحومین کا ذکر کروں گا جن کا ابھی جمعے کے بعد جنازہ بھی پڑھاؤں گا۔ان میں
سے پہلا ذکر الحاج ابراہیم مبائع صاحب نائب امیر سوم گیمبیا کا ہے جو 10 / اگست کو وفات پاگئے تھے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
آپ 4 جون 1944ء کو بانجول میں پیدا ہوئے اور سابق امیر جماعت گیمبیا مکرم چوہدری محمد شریف
صاحب مرحوم کے دور میں 62،61ء میں انہوں نے احمدیت قبول کی تھی۔جماعت کے ابتدائی ممبران میں سے
تھے۔پنج وقت کے نمازی، تہجد کے عادی تھے۔اللہ کے فضل سے موصی بھی تھے۔مالی قربانی میں ہمیشہ پیش پیش
رہے۔آپ کے بیٹے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے وفات سے قبل بھی تہجد کی نماز ادا کی۔پینے کے لیے پانی مانگا پھر اللہ
کے حضور حاضر ہو گئے۔مرحوم قرآن کریم کے عاشق تھے۔باقاعدگی سے تلاوت قرآن پاک کیا کرتے تھے۔موصوف ایک لمبے عرصے تک بطور نائب امیر خدمت دین کی توفیق پاتے رہے۔اس کے ساتھ ساتھ بطور افسر جلسہ
سالانہ ، نیشنل سیکرٹری امور خارجہ اور صدر مجلس انصار اللہ گیمبیا بھی خدمت کی توفیق پائی اور مسرور سیکنڈری سکول
کے بورڈ ممبر بھی تھے۔کوالیفائیڈ ٹیچر تھے۔ملک کے مختلف علاقوں میں بطور ٹیچر خدمات بجالاتے رہے۔اپنی فیلڈ میں اعلیٰ تعلیم
اور ماسٹر ز کے لیے امریکہ گئے۔پھر واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کی۔گیمبیا کے ایک مشہور ادارے مینجمنٹ
ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے بانی ممبران میں سے تھے اور یہ ادارہ گیمبیا میں سول سرونٹس (civil servants) اور
دیگر افراد کو اعلیٰ تعلیم دیتا ہے۔گیمبیا کے بہت سے اعلیٰ سرکاری افسران اس ادارے سے تعلیم یافتہ ہیں۔موصوف
طاہر احمد یہ مسلم سینئر سکول کے پرنسپل اور نصرت سینئر سیکنڈری سکول کے ہیڈ ماسٹر بھی رہے۔بہت سے ملکی اور
غیر ملکی افراد کو تعلیم دی۔اکثر علمی حلقوں میں آپ کو بڑا جانا جاتا تھا اور لوگ آپ کو My Teacher “ کہا کرتے
تھے۔ان کے سوگواران میں دو بیگمات اور سات بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ان کی ایک بیگم مسز عقیبہ صاحبہ لجنہ اماء اللہ
گیمبیا کی صدر ہیں اور ان کے ایک بیٹے واقف زندگی ہیں اور جامعۃ المبشرین سے فارغ التحصیل ہیں۔اسی طرح ایک
بیٹا ان کا خدام الاحمدیہ میں بھی صدر خدام الاحمدیہ رہ چکا ہے۔امریکہ میں دو بیٹے ہیں اور ایک بیٹی یہاں یو کے میں
رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کے بچوں کو بھی ہمیشہ ان کی خواہشات کے
مطابق دین سے وابستہ رکھے۔امیر صاحب گیمبیا لکھتے ہیں کہ خاکسار بھی کر اب آئی لینڈ مڈل سکول(Crab Island Middle) میں
ان کا شاگر د رہا ہے۔یہاں تمام احمدی طلباء نے دیگر مسلمان طلباء کے ساتھ مل کر جمعرات کے روز اسلامیات کی
ایک کلاس جاری کی تھی اور مرحوم یہ کلاس لیا کرتے تھے۔موصوف جماعتی عہدیداران اور نظام جماعت کا بہت

خطبات مسرور جلد 18
448
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020 ء
احترام کرتے تھے۔کہتے ہیں کہ میرے استاد تھے لیکن اس کے باوجو د بطور امیر ہمیشہ میری اور دیگر عہدیداران کی
مکمل اطاعت کی۔بہت مخلص، محنتی اور کھلے دل کے مالک تھے۔خلافت کے وفادار اور مطیع تھے۔خلیفہ وقت سے
عشق اور محبت کا تعلق تھا۔ہمیشہ جماعت اور خلافت کے دفاع میں پیش پیش رہتے۔اچھا دینی علم بھی رکھتے تھے۔دلائل سے بات کیا کرتے تھے ، حکمت سے بات کیا کرتے تھے اور جدید ٹیکنالوجی اور مختلف ذرائع سے بھی حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام پہنچانے کی کوشش کرتے تھے۔تبلیغ میں لگے رہتے تھے۔دوسرا جنازہ جو ہے وہ مکرم نعیم احمد خان صاحب ابن عبد الجلیل خان صاحب نائب امیر کراچی کا ہے۔ان
کو وفات پائے تو دو تین مہینے ہو گئے۔اپریل کے آخر میں ان کی وفات ہوئی تھی۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔ان کے خاندان میں سب سے پہلے محترم اختر علی صاحب کے ذریعے سے احمدیت آئی تھی جنہوں نے
حضرت مولوی حسن علی صاحب بھاگل پوری جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے ان کے ذریعے سے
بیعت کی تھی۔مولوی اختر علی صاحب ان کی والدہ کے ماموں اور والد کے پھوپھا تھے۔نعیم خان صاحب نے میٹرک
پٹنہ ، بہار انڈیا سے کیا اور قیام پاکستان کے بعد 1948ء میں لاہور آگئے۔دیال سنگھ کالج سے انٹر کیا اور ٹی آئی کالج
لاہور سے ایم ایس سی کیا۔بعد میں لندن چلے گئے۔پھر 1959ء میں کراچی واپس آکر گیس کمپنی Gas)
Company) میں ملازمت اختیار کی اور 1993ء میں یہاں سے سینئر جنرل مینیجر کے عہدے سے ریٹائر ڈ ہوئے۔مجلس خدام الاحمدیہ کراچی میں بطور نائب ناظم صنعت و تجارت خدمات کا آغاز کیا۔اس کے بعد نائب
قائد مجلس خدام الاحمدیہ مقامی کراچی مقرر ہوئے۔پھر 66ء میں مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کے قائد منتخب ہوئے۔چار سال تک یہ خدمت انجام دی۔پھر انصار اللہ مارٹن روڈ کراچی کے زعیم اعلیٰ رہے۔پھر ناظم انصار اللہ ضلع
کراچی بھی رہے اور 97 ء تک اس خدمت پر فائز رہے۔ناظم انصار اللہ علاقہ کراچی مقرر ہوئے۔1997ء میں سیکرٹری وقف جدید جماعت کراچی مقرر ہوئے
اور 2019 ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔لمبا عرصہ نائب امیر جماعت کراچی خدمت کی توفیق ملی۔فضل عمر
فاؤنڈیشن کے ڈائر یکٹر بھی رہے۔انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف احمد یہ آرکیٹیکٹس اینڈا انجنیئر ز کی پہلی مجلس عاملہ میں
بطور آڈیٹر خدمات انجام دیں۔کئی سال تک اس کے کراچی چیپٹر (chapter) کے صدر بھی رہے۔1970ء میں
دارالضیافت ربوہ کے لیے بلکہ جلسہ سالانہ کے لیے روٹی پکانے کی مشینیں لگانے کا منصوبہ بنایا گیا اور مشینیں بنانا
شروع کی گئیں تو آپ کو بطور انجنیئر اس کام میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہوا۔نعیم خان صاحب کی اہلیہ کی وفات کافی عرصہ پہلے ہو گئی تھی۔آپ کی بیٹی عمارہ صاحبہ کہتی ہیں کہ ہمارے
والد نے ہماری امی جان کی وفات کے بعد نہ صرف ایک شفیق باپ بلکہ خیال رکھنے والی ماں اور ایک ہمد رددوست کا
بھی رول بہت احسن انداز میں نبھایا۔ہر وقت دین، خلافت سے وفاداری، نماز کی پابندی اور جماعت سے تعلق کا
سبق دیا۔ان کے داماد ڈاکٹر غفار صاحب کہتے ہیں کہ میری ان سے رشتہ داری تیس سال قبل ہوئی تھی۔ان تیں
سالوں میں مجھے مرحوم کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ان کی قربت اور صحبت نے میری زندگی میں انتہائی

خطبات مسرور جلد 18
449
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2020ء
مثبت انداز میں اثر ڈالا۔مرحوم کا معمول انتہائی پاکیزہ اور سادگی سے معمور تھا۔عبادت سے شغف قابلِ رشک حد
تک تھا۔تہجد ان کا معمول تھا۔آخری ایام میں جبکہ فالج کے حملے کی وجہ سے اپنے طور پر چل پھر نہیں سکتے تھے اس
وقت بھی اپنے معمولات میں ذرہ برابر فرق نہیں آنے دیا اور اپنے میل نرس کو کہا کہ مجھے فلاں وقت اٹھا کے بٹھا دیا
کرو اور پھر کرسی پر بیٹھ کے با قاعدہ تہجد سے آغاز کرتے تھے۔نمازیں پڑھتے تھے اور باوجو د معذوری کے لیپ ٹاپ
پہ دین کے کام بھی کرتے رہتے تھے۔مربی سلسله نیم تبسم صاحب کہتے ہیں کہ ہر وقت ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ رہتی تھی اور باوجود بیمار
ہونے کے دفتر ضرور آتے تھے۔واقفین زندگی کے ساتھ بھی بہت پیار کرتے اور بڑے ادب سے پیش آتے تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔ان کی اولاد کو ان کی نیکیوں کو
جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ان کے بارے میں یہاں ایک اور بات بھی ہے۔زر تشت منیر صاحب ناروے سے
لکھتے ہیں کہ آپ خدمت دین کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے۔خلافت سے محبت اخلاص اور وفا کا تعلق ہمیشہ قائم
رکھا۔کہتے ہیں جب میں قائد ضلع کی حیثیت سے خدمت کی توفیق پا رہا تھا تو بڑی اعلیٰ رنگ میں میری رہنمائی فرمایا
کرتے تھے اور ہمیشہ ان میں میں نے دیکھا کہ ہر امیر کے ساتھ انہوں نے اطاعت اور تعاون کا بہترین معیار رکھا ہے۔اگلا جنازہ مکرمہ بشری بیگم صاحبہ اہلیہ ٹھیکیدار ولی محمد صاحب مرحوم جرمنی کا ہے جو 19 جولائی کو
74 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جرمنی میں وفات پاگئی تھیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔ان کے دادا حضرت میاں نظام الدین صاحب آف نابھہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔تہجد کی ادائیگی میں بڑی با قاعدہ تھیں۔نمازوں کی پابند تھیں۔مہمان نواز تھیں۔ضرورت مندوں کا خیال رکھنے والی
تھیں۔مالی قربانی میں پیش پیش تھیں۔نیک، مخلص خاتون تھیں۔خلافت سے بے پناہ محبت تھی اور عقیدت کا تعلق
تھا۔بچپن سے نظر کی کمزوری کی وجہ سے باقاعدہ قرآن کریم نہیں پڑھ سکتی تھیں لیکن شادی کے بعد اپنے بچوں کی
مدد سے چند سپارے حفظ بھی کیے۔ایم ٹی اے پر قرآن کریم کی تلاوت سننے کے علاوہ وہ میرے خطبات بھی با قاعدہ
سنتی تھیں اور باقاعدہ دوسرے پر وگرام بھی سنتی تھیں۔اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ان کے پسماندگان میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ایک بیٹے شفیق الرحمن صاحب مبلغ سلسلہ ، نیوزی
لینڈ کے مشنری انچارج ہیں اور عتیق الرحمن صاحب آج کل یہاں وقف کر کے ہمارے پی ایس دفتر کے شعبہ ریکارڈ
میں کام کر رہے ہیں۔شفیق الرحمن صاحب جو مشنری انچارج ہیں اپنی والدہ کے جنازے میں شامل بھی نہیں ہو سکے
تھے۔تدفین ان کی یہاں ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی سکون اور صبر عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ مرحومہ سے مغفرت
اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کی اولاد کو ان کی دعاؤں کا وارث بنائے۔نماز کے بعد ان شاء اللہ ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 ستمبر 2020ء جلد 27 شماره 77 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی