بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 18
450
37
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء بمطابق 11/ تبوک 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، تلفورڈ (سرے( یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج جن بدری صحابی کا میں ذکر کروں گا وہ ہیں حضرت بلال بن رباش۔حضرت بلال کے والد کا نام رباح
تھا اور والدہ کا نام حمامہ۔حضرت بلال اُمیہ بن خلف کے غلام تھے۔حضرت بلال کی کنیت ابو عبد اللہ تھی جبکہ
بعض روایات میں ابو عبد الرحمن اور ابو عبد الکریم اور ابو عمرو بھی مذکور ہے۔حضرت بلال کی والدہ حبشہ کی رہنے والی
تھیں لیکن والد سرزمین عرب سے ہی تعلق رکھتے تھے۔محققین نے لکھا ہے کہ وہ حبشی سامی نسل سے تعلق رکھتے
تھے یعنی قدیم زمانے میں سامی یا بعض عربی قبیلے افریقہ میں جا کر آباد ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی نسلوں کے
رنگ تو افریقہ کی دوسری اقوام کی طرح ہو گئے لیکن وہاں کی خاص علامات اور عادات ان میں ظاہر نہ ہوئیں۔بعد میں
ان میں سے بعض لوگ غلام بن کر عرب واپس لوٹ گئے۔چونکہ ان کا رنگ سیاہ تھا اس لیے عرب انہیں حبشی یعنی
حبشہ کے رہنے والے ہی سمجھتے تھے۔ایک روایت کے مطابق حضرت بلال مکہ میں پیدا ہوئے اور مُوَلَّدین میں سے تھے۔مُوَلَّدین ان لوگوں
کو کہتے تھے جو خالص عرب نہ ہوں۔ایک دوسری روایت کے مطابق آپ سُراۃ میں پیدا ہوئے اور سُراۃ یمن اور
حبشہ کے قریب ہے جہاں مخلوط نسل کثرت سے پائی جاتی ہے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 174-175" بلال بن رباح"، دارالکتب العلمية بيروت 2017ء)
(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الاول صفحه 415 بلال بن رباح" دارالکتب العلمية بيروت لبنان 2008ء)
روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد 1 0 صفحہ 145) (اسد الغابہ (مترجم) جلد اول صفحہ 283 شائع کر دہ مکتبہ خلیل)
حضرت بلال کا رنگ گندم گوں سیاہی مائل تھا۔دبلا پتلا جسم تھا۔سر کے بال گھنے تھے اور رخساروں پر
گوشت بہت کم تھا۔(روشن ستارے جلد 1 صفحہ 145 از غلام باری سیف صاحب)
حضرت بلال نے متعد د شادیاں کیں۔ان کی بعض بیویاں عرب کے نہایت شریف اور معزز گھرانوں
سے تعلق رکھتی تھیں۔آپ کی ایک بیوی کا نام ہالہ بنت عوف تھا جو حضرت عبدالرحمن بن عوف کی ہمشیرہ
تھیں۔ایک زوجہ کا نام ہند خولانیہ تھا۔بنوا بو بگیر کے خاندان میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
خطبات مسرور جلد 18
451
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء
بلال کا نکاح کروایا۔حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خاندان میں بھی حضرت بلال کا رشتہ مُصاهرت قائم
ہو ا تھا۔البتہ کسی سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔(سیر الصحابہ جلد دوم "بلال بن رباح صفحه 159 ، دار الاشاعت اردو بازار کر اچی 2004)
(الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر عسقلانی جلد 8 صفحه 339 "هالة بنت عوف، دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
( تاريخ دمشق الكبير لابن عساكر جلد 10 صفحه 334، ذكر من اسمه بلال بن رباح، دار احیاء التراث العربی بیروت 2001)
حضرت بلال کے ایک بھائی تھے جن کا نام خالد تھا اور ایک بہن تھیں جن کا نام غفیرہ تھا۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 418 بلال بن رباح دار الكتب العلمية بيروت 2016ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بلال سَابِقُ الْحَبَشَة ہیں۔یعنی اہل حبشہ میں سے سب سے پہلے
اسلام لانے والے ہیں۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 175 بلال بن رباح" ، دار الكتب العلمية بيروت (2017)
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام لانے میں سبقت لے
جانے والے اشخاص چار ہیں۔أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ
یعنی میں عربوں میں سے سبقت لے جانے والا ہوں۔سَلْمَانُ سَابِقُ الْفُرْسِ۔سلمان اہل فارس میں
سے سبقت لے جانے والے ہیں اور بِلال سَابِقُ الْحَبَشَةِ بلال اہل حبشہ میں سے سبقت لے جانے والے ہیں
اور صُهَيْبٌ سَابِقُ الرُّومِ اور صہیب رومیوں میں سے سبقت لے جانے والے ہیں۔(سیر اعلام النبلاء لامام الذهبي جلد 01 صفحه 349 ، بلال بن رباح" مؤسسه الرسالة 2014)
عروہ بن زبیر سے مروی ہے کہ حضرت بلال بن رباح ان لوگوں میں سے تھے جو کمزور سمجھے جاتے تھے۔جب وہ اسلام لائے تو ان کو عذاب دیا جاتا تھا تا کہ وہ اپنے دین سے پھر جائیں مگر انہوں نے ان لوگوں کے سامنے
کبھی وہ کلمہ ادانہ کیا جو وہ چاہتے تھے یعنی اللہ تعالیٰ کا انکار کرنا۔انہیں امیہ بن خلف عذاب دیا کرتا تھا۔(الطبقات الكبرى لا بن سعد الجزء الثالث صفحه 175 بلال بن رباح ، دار الكتب العلمية بيروت 2017ء)
حضرت بلال جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے تو ان کو طرح طرح کا عذاب دیا جاتا تھا۔جب لوگ حضرت بلال کے عذاب دینے میں سختی کرتے تو حضرت بلال آحد ، احد کہتے۔وہ لوگ کہتے اس طرح کہو
جس طرح ہم کہتے ہیں تو حضرت بلال جو ابا کہتے کہ میری زبان اسے اچھی طرح ادا نہیں کر سکتی جو تم کہہ رہے ہو۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت بلال کو جب ایذا پہنچائی جاتی اور مشرکین یہ ارادہ کرتے کہ ان کو اپنی طرف
مائل کر لیں تو حضرت بلال کہتے اللہ ، اللہ۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 175 بلال بن رباح" ، داراحياء التراث بيروت 2017ء)
(اسد الغابه جلد 1 صفحه 283 بلال بن رباح" دار الفكر بيروت 2003ء)
ایک روایت میں ہے کہ جب حضرت بلال ایمان لائے تو حضرت بلال کو ان کے مالکوں نے پکڑ کر زمین پر
لٹا دیا اور ان پر سنگریزے اور گائے کی کھال ڈال دی اور کہنے لگے تمہارا رب لات اور عربی ہے مگر آپ احد احد ہی
کہتے تھے۔ان کے مالکوں کے پاس حضرت ابو بکر آئے اور کہا کہ کب تک تم اس شخص کو تکلیف دیتے رہو گے۔
خطبات مسرور جلد 18
452
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020 ء
حضرت ابو بکر نے حضرت بلال کو سات اوقیہ میں خرید کر انہیں آزاد کر دیا۔اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے یعنی دوسو
اتی درہم میں۔پھر حضرت ابو بکڑ نے یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیان کیا تو آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو بکر ا مجھے بھی اس میں شریک کر لو۔حضرت ابو بکر نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں نے
اسے آزاد کر دیا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 175 "بلال بن رباح دار الكتب العلمية بيروت 2017ء)
( لغات الحدیث جلد 4 صفحہ 527 مطبوعہ علی آصف پر نٹر ز لاہور)
حضرت ابو بکر نے حضرت بلال کو خرید کر اللہ کی راہ میں آزاد کیا تھا اور خرید کے متعلق جیسا کہ پہلے ذکر کیا
ہے دو سو استی درہم۔بعض روایات کے مطابق حضرت ابو بکر نے انہیں پانچ اوقیہ یعنی دو سو درہم میں، بعض کے
مطابق سات اوقیہ دو سواستی در ہم اور بعض کے مطابق نواوقیہ تین سو ساٹھ درہم میں خرید اتھا۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الاول صفحه 415 "بلال بن رباح دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2016ء)
ایک روایت میں ہے کہ جب حضرت ابو بکر نے حضرت بلال کو خرید اتو وہ پتھروں میں دبے ہوئے تھے۔حضرت ابو بکر نے سونے کے پانچ اوقیہ کے بدلے ان کو خریدا۔لوگوں نے حضرت ابو بکر سے کہا کہ اگر آپ صرف
ایک اوقیہ دینے پر بھی راضی ہوتے یعنی چالیس درہم تو ہم ایک اوقیہ میں بھی اس کو بیچ دیتے۔اس پر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اگر تم اس کو سو اوقیہ یعنی چار ہزار درہم میں بھی بیچنے کو
تیار ہوتے تو میں سو اوقیہ میں بھی اس کو خرید لیتا۔(سیر اعلام النبلاء لامام الذهبى جلد 1 صفحه 353 ، بلال بن رباح" مؤس وسسه الرسالة (2014)
حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو بکر نے سات ایسے غلاموں کو آزاد کروایا جنہیں تکالیف دی
جاتی تھیں۔ان میں حضرت بلال اور حضرت عامر بن فهيرة شامل تھے۔(المستدرك على الصحيحين للحاكم ، ذكر بلال بن رباح، جلد 3 صفحه 321 ، حدیث 5241 ، دار الكتب العلمية بيروت)
حضرت جابر بن عبد اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر" کہا کرتے تھے کہ ابو بکر ہمارے سردار ہیں اور
انہوں نے ہمارے سردار یعنی بلال کو آزاد کیا۔(صحيح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی الله باب مناقب بلال بن رباح مولی ابی بکر حدیث 3754)
حضرت خلیفة المسیح الثانی حضرت بلال کو دی جانے والی تکالیف اور حضرت ابو بکر کا آپ کو آزاد کرانے
کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
یہ غلام جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے مختلف اقوام کے تھے۔ان میں حبشی بھی تھے
جیسے بلال۔رومی بھی تھے جیسے صہیب۔پھر ان میں عیسائی بھی تھے جیسے جبیر اور صہیب اور مشرکین بھی تھے جیسے
بلال اور عمار۔بلال کو ان کے مالک تپتی ریت پر لٹا کر اوپر یا تو پتھر رکھ دیتے یا نوجوانوں کو سینے پر کودنے کے لیے
مقرر کر دیتے۔حبشی النسل بلال امیہ بن خلف نامی ایک مکی رئیس کے غلام تھے۔امیہ انہیں دو پہر کے وقت گرمی
کے موسم میں مکہ سے باہر لے جا کر تپتی ریت پر نگا کر کے لٹا دیتا تھا اور بڑے بڑے گرم پتھر ان کے سینہ پر رکھ کر
خطبات مسرور جلد 18
453
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء
کہتا تھا کہ لات اور عربی کی الوہیت کو تسلیم کر اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) سے علیحدگی کا اظہار کر۔بلال اس کے
جواب میں کہتے اَحَدٌ اَحَدُ۔یعنی اللہ ایک ہی ہے۔اللہ ایک ہی ہے۔بار بار آپ کا یہ جواب سن کر امیہ کو اور غصہ آ
جاتا اور وہ آپ کے گلے میں رسہ ڈال کر شریر لڑکوں کے حوالے کر دیتا اور کہتا کہ ان کو مکہ کی گلیوں میں پتھروں کے
اوپر گھسیٹتے ہوئے لے جائیں۔جس کی وجہ سے ان کا بدن خون سے تر بتر ہو جاتا مگر وہ پھر بھی اَحَدٌ اَحَدٌ کہتے چلے
جاتے۔یعنی خدا ایک، خدا ایک۔عرصہ کے بعد جب خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو مدینہ میں امن دیا، جب وہ آزادی
سے عبادت کرنے کے قابل ہو گئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کو اذان دینے کے لیے مقرر کیا۔یہ
حبشی غلام جب اذان میں اَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا الله کی بجائے اسْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إِلَّا الله کہتا تو مدینہ کے لوگ جو
اس کے حالات سے ناواقف تھے ہنسنے لگ جاتے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بلال کی
اذان پر ہنستے ہوئے پایا تو آپ لوگوں کی طرف مڑے اور کہا تم بلال کی اذان پر ہنستے ہو مگر خدا تعالی عرش پر اس کی
اذان سن کر خوش ہوتا ہے۔آپ کا اشارہ اسی طرف تھا کہ تمہیں تو یہ نظر آتا ہے کہ یہ "ش" نہیں بول سکتا مگر
"ش" اور "س" میں کیا رکھا ہے۔خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ جب تپتی ریت پر ننگی پیٹھ کے ساتھ اس کو لٹا دیا جاتا تھا اور
اس کے سینہ پر ظالم اپنی جوتیوں سمیت کو دا کرتے تھے اور پوچھتے تھے کہ کیا اب بھی سبق آیا ہے یا نہیں ؟ تو یہ ٹوٹی
پھوٹی زبان میں اَحَدٌ اَحَدٌ کہہ کر خدا تعالیٰ کی توحید کا اعلان کرتا رہتا تھا اور اپنی وفاداری، اپنے توحید کے عقیدہ اور
اپنے دل کی مضبوطی کا ثبوت دیتا تھا۔پس اس کا آسهَدُ بہت سے لوگوں کے اَشهَدُ سے زیادہ قیمتی تھا۔حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ نے جب ان پر یہ ظلم دیکھے تو ان کے مالک کو ان کی قیمت ادا کر کے انہیں آزاد کروا دیا۔اسی طرح اور
بہت سے غلاموں کو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے مال سے آزاد کرایا۔"
(دیباچہ تفسیر القرآن انوار العلوم جلد 20 صفحہ 193-194)
حضرت بلال کا شمار السَّابِقُونَ الأولون میں ہوتا ہے۔آپ نے اس وقت اسلام کا اعلان کیا جب صرف
سات آدمیوں کو اس کے اعلان کی توفیق ہوئی تھی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 176 "بلال بن رباح"، دار الكتب العلمية بيروت 2017ء)
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے بیان کیا کہ سب سے پہلے جنہوں نے اسلام کا اعلان فرمایا وہ سات ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابو بکر اور عمار اور ان کی والدہ سمیہ اور صہیب اور بلال اور مقد اڈ۔پس رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو تو اللہ تعالیٰ نے آپ کے چچا ابو طالب کے ذریعے سے محفوظ رکھا اور ابو بکر کو اللہ تعالیٰ نے ان کی
قوم کے ذریعے سے محفوظ رکھا۔جیسا کہ میں گذشتہ ایک خطبے میں بیان کر چکا ہوں کہ نہ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم دشمنوں کی اذیتوں سے محفوظ رہے اور نہ قوم حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ظلموں سے بچا سکی۔آپ
دونوں پر بھی ظلموں کی انتہا ہوئی تھی۔شروع میں کچھ عرصہ نرمی ہوئی لیکن بعد میں تو بڑی سختیاں ہوتی رہیں لیکن
بہر حال یہ راوی کا بیان ہے۔بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ ان کا تو کوئی نہ کوئی سپورٹ کرنے والا تھا۔کوئی بات کہہ
دیتا تھا، آواز اٹھا دیتا تھا لیکن باقیوں کو مشرکوں نے پکڑ لیا جو کمزور تھے یا غلام تھے اور لوہے کی زرہیں پہنائیں اور
خطبات مسرور جلد 18
454
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء
انہیں دھوپ میں جلاتے تھے۔پس ان میں سے کوئی بھی ایسا نہ تھا جس نے ان کے ساتھ جس میں وہ چاہتے تھے
موافقت نہ کر لی ہو سوائے بلال کے کیونکہ ان پر اپنا نفس اللہ کی خاطر بے حیثیت ہو گیا تھا۔حضرت بلال تھے جو
ہمیشہ ثابت قدم رہے اور وہ اپنی قوم کے لیے بھی بے حیثیت تھے۔وہ ان کو پکڑتے اور لڑکوں کے سپر د کر دیتے اور
وہ انہیں مکہ کی گھاٹیوں میں گھماتے پھرتے اور بلال احد احد کہتے جاتے۔یہ ابن ماجہ کی روایت ہے۔(سنن ابن ماجہ فضائل بلال حدیث 150 ترجمه از نور فاؤنڈیشن)
حضرت خلیفة المسیح الثانی حضرت بلال کے اول زمانے میں ایمان لانے کا ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ یوں
بیان فرماتے ہیں کہ "حضرت خباب جو السَّابِقُونَ الْأَوَّلُون صحابہ میں سے تھے اور جن کے متعلق یہ اختلاف
ہے کہ انہوں نے پہلے بیعت کی یا بلال نے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا کہ ایک غلام
اور ایک حُر نے مجھے سب سے پہلے قبول کیا تھا۔بعض لوگ اس سے حضرت بلال اور حضرت ابو بکر مراد لیتے ہیں
اور بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد حضرت ابو بکر اور حضرت خباب ہیں۔"
(مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر ، انوار العلوم جلد 14 صفحہ 598)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں حضرت بلال کی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے
جو بیان فرمایا ہے وہ اس طرح ہے کہ
" بلال بن رباح، امیہ بن خلف کے ایک حبشی غلام تھے۔امیہ ان کو دوپہر کے وقت جبکہ اوپر سے آگ
برستی تھی اور مکہ کا پتھریلا میدان بھٹی کی طرح تپتا تھا باہر لے جاتا اور نگا کر کے زمین پر لٹا دیتا اور بڑے بڑے گرم
پتھر ان کے سینے پر رکھ کر کہتا لات اور عزیٰ کی پرستش کر اور محمد سے علیحدہ ہو جا، ورنہ اسی طرح عذاب دے کر مار
دوں گا۔بلال زیادہ عربی نہ جانتے تھے۔بس صرف اتنا کہتے أحد أحد یعنی اللہ ایک ہی ہے۔اللہ ایک ہی ہے۔اور یہ جواب سن کر امیہ اور تیز ہو
جاتا اور ان کے گلے میں رسہ ڈال کر انہیں شریر لڑکوں کے حوالے کر دیتا اور وہ ان کو مکہ کے پتھر یلے گلی کوچوں
میں گھسیٹتے پھرتے جس سے ان کا بدن خون سے تربتر ہو جاتا مگر ان کی زبان پر سوائے آحد احد کے اور کوئی لفظ نہ
آتا۔حضرت ابو بکر نے ان پر یہ جو روستم دیکھا تو ایک بڑی قیمت پر خرید کر انہیں آزاد کر دیا۔"
(سیرت خاتم النبيين "صفحہ 140)
حضرت بلال جب ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو آپ نے حضرت سعد بن خَيْثَمَہ کے گھر قیام
کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال کی مؤاخات حضرت عبیدہ بن حارث سے کروائی جبکہ ایک
دوسری روایت کے مطابق آپ نے حضرت بلال کی مؤاخات حضرت ابُو رُوَيْحَه خَشْعَمِی سے کروائی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 176 بلال بن رباح" دار الكتب العلمية بيروت 2017ء)
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ پہنچے تو صحابہ وہاں بیمار ہونے لگے جن میں حضرت ابو بکر، حضرت
بلال اور حضرت عامر بن فُهَیدَہ بھی شامل تھے۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ جب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ آئے۔حضرت ابو بکر اور حضرت بلال کو بخار ہو گیا۔حضرت ابو بکر کو جب بخار
خطبات مسرور جلد 18
455
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء
ہو تا تو یہ شعر پڑھتے۔عربی شعر تھا اس کا ترجمہ یہ ہے کہ ہر شخص جب وہ اپنے گھر میں صبح کو اٹھتا ہے تو اسے
صباح الخیر کہا جاتا ہے بحالیکہ موت اس کی جوتی کے تسمے سے نزدیک تر ہوتی ہے اور حضرت بلال جب ان کا بخار اتر
جاتا تو بلند آواز سے رو کر یہ شعر پڑھتے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ کاش مجھے معلوم ہو آیا میں کوئی رات وادی مکہ میں بسر
کروں گا اور میرے ارد گرد اذخر اور جلیل گھاس پات ہوں اور کیا میں کسی دن مجنہ میں پہنچ کر اس کا پانی
پیوں گا۔مَجَنَّہ بھی مکے سے چند میل پر مَدُّ الظُّهران کے قریب ایک جگہ ہے۔زمانہ جاہلیت میں عرب کا ایک
مشہور میلہ مَرُّ الظُّهْرَان میں عُکاظ کے بعد لگتا تھا اور عرب کے لوگ عُکاظ کے بعد مجنہ منتقل ہو جاتے اور
ہیں روز قیام کرتے تھے۔بہر حال وہ کہتے ہیں کہ وہاں میں پانی پیوں گا اور کیا شامہ اور طفیل پہاڑ میرے سامنے
ہوں گے۔شعر میں عرض کر رہے ہیں، بیان کر رہے ہیں۔طفیل بھی مکہ سے تقریباً دس میل پر ایک پہاڑ ہے اور
اس کے قریب ایک اور پہاڑ تھا جس کو شامہ کہتے تھے۔پھر حضرت بلال کہتے کہ اے اللہ شَيْبَهِ بن رَبِيعَه، عُتْبَه
بن ربیعہ اور اُمیہ بن خَلَف پر لعنت ہو کیونکہ انہوں نے ہماری سرزمین سے ہمیں و با والی زمین کی طرف نکال
دیا ہے۔اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ ! مدینہ کو ہمیں ایسا ہی پیارا بنا دے۔جب
حضرت ابو بکر کی بھی اور حضرت بلال کی بھی یہ باتیں سنیں تو آپ نے فرمایا اے اللہ ! مدینہ کو ہمیں ایسا ہی پیارا بنا
دے جیسا کہ ہمیں مکہ پیارا ہے یا اس سے بڑھ کر۔اے اللہ ! ہمارے صاع میں اور ہمارے مڈ میں برکت دے۔یہ
صاع اور مڈ بھی مشہور پیمانوں کے نام ہیں۔وزن کرنے کے لیے (استعمال کیے جاتے ہیں اور مدینہ کو ہمارے لیے
صحت بخش مقام بنا اور اس کے بخار کو جخفہ کی طرف منتقل کر دے۔جخفہ بھی ایک دوسرا شہر ہے مکے کی
جانب۔حضرت عائشہ کہتی تھیں کہ ہم مدینہ آئے اور وہ اللہ کی زمین میں سب سے زیادہ وباز دہ مقام تھا۔انہوں نے
کہا بنظحان نالے میں تھوڑا سا پانی بہتا تھا وہ پانی بھی بدمزہ بودار تھا۔بطحان بھی مدینے کی ایک وادی کا نام ہے۔یہ
بخاری میں روایت ہے۔(صحيح البخارى كتاب فضائل المدينة باب كراهية النبى الله ان تعري المدينة حديث: 1889)
(ماخوذ از فرہنگ سیرت صفحہ 180،58 ، 259 زوار اکیڈمی پبلی کیشنز ) ( شمائل النبی صلی ال کل صفحہ 76 حاشیہ)
(شرح زرقانی علی مواهب اللدنية جلد 2 صفحه 172 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت)
جب قادیان سے ہجرت ہوئی ہے تو اس وقت احمدیوں کو خاص طور پر ہجرت مدینہ کے حوالے سے
نصیحت کرتے ہوئے کہ ہمیں اس ہجرت سے پریشان نہیں ہونا چاہیے ، حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
حضرت بلال کے اس واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے اور اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا ذکر کرتے
ہوئے اس وقت جماعت کو یہ کہتے ہوئے فرمایا تھا کہ میں اوروں کو تو نہیں جانتا، اوروں کو تو نہیں کہہ سکتا جو
دوسرے لوگ غیر احمدی مسلمان ہجرت کر کے آئے ہیں لیکن احمدیوں سے یہ کہتا ہوں کہ یہ خیال چھوڑ دو کہ تم
لٹے ہوئے ہو۔تم نے ہجرت کی ہے اور لٹ پٹ کے آئے ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان مہاجرین پر
افسوس کیا کرتے تھے جو وطن اور جائیدادوں کے چھوٹ جانے پر افسوس کرتے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم جب مدینے تشریف لائے اس وقت مدینہ کا نام میٹرب ہوا کرتا تھا اور وہاں
ملیریا بخار بھی کثرت سے ہو تا تھا۔
خطبات مسرور جلد 18
456
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020 ء
ملیر یا پھیلنا شروع ہوا تو مہاجرین کو بخار چڑھے۔ادھر وطن کی جدائی کا صدمہ تھا۔ان میں سے بعض نے رونا اور
چلا نا شروع کر دیا کہ ہائے مکہ ! ہائے مکہ ! ایک دن حضرت بلال کو بھی بخار ہو گیا انہوں نے شعر بنا بنا کر شور مچانا شروع
کر دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو آپ خفا ہوئے اور فرمایا کہ کیا تم ایسے کام کے لیے یہاں آئے ہو ؟
ہجرت کی ہے تو شور مچانا کیسا؟ حضرت مصلح موعود احمدیوں کو جو اس وقت ہجرت کر کے ہندوستان سے پاکستان آئے
تھے، نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں بھی تمہیں یہ کہتا ہوں کہ خوش رہو۔تم یہ نہ دیکھو کہ ہم نے کیا کھویا
ہے۔تم دیکھو کہ ہم نے کس کے لیے کھویا ہے۔اگر تم نے جو کھو یا وہ خدا تعالیٰ کے لیے اور اسلام کی ترقی کے لیے
کھویا ہے تو تم خوش رہو اور کسی موقع پر بھی اپنی کمریں خم نہ ہونے دو۔تمہارے چہرے افسردہ نہ ہوں بلکہ ان پر
خوشی کے آثار پائے جائیں۔(ماخوذ از قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی،انوار العلوم جلد 21 صفحہ 379)
تو ہم احمدی تو اس سوچ کے رکھنے والے تھے اور یہ ہمیں اس وقت کے خلیفہ نے نصیحت کی تھی کہ ہماری
ہجرت اللہ تعالیٰ کی خاطر اور اسلام کی خدمت کے لیے ہے۔وہ لوگ جو پاکستان کی تعمیر کے خلاف تھے ، پاکستان کی
اساس اور بنیاد کے دعویدار بن کر اپنے جھوٹ اور فریب سے آج احمدیوں کو اس ملک کے بنیادی شہری حقوق سے
محروم کر رہے ہیں جس کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں احمدیوں نے دیں۔جس دین کی برتری اور خدمت کے لیے
ہم نے ہجرت کی پاکستان کی پارلیمنٹ نے اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر اس دین کا نام لینے پر بھی ہم پر پابندی لگا دی۔ہمیں بہر حال ان کی کسی سند کی ضرورت نہیں ہے لیکن ہمیں افسوس اس بات پر ضرور ہوتا ہے کہ ان نام نہاد ملک
کے ٹھیکیداروں نے احمدیوں پر یہ ظلم کر کے صرف احمدیوں پر ظلم نہیں کیا بلکہ پاکستان پر ظلم کیا ہے اور کر رہے ہیں
اور دنیا میں ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔اس کی ترقی میں روک بن رہے ہیں۔اگر یہ لوگ نہ ہوں جو ملک کو کھا رہے ہیں، دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں تو ملک اس وقت ترقی کر کے
کہیں کا کہیں پہنچ چکا ہو لیکن اس کے باوجود ہم پاکستانی احمدیوں کا یہ کام ہے ، خاص طور پر جو پاکستان میں رہنے والے
ہیں ، کہ ملک کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کوشش کرتے رہیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان
ظالموں سے اس ملک کو پاک کرے۔بہر حال یہ واقعہ آیا تو اس ضمن میں ذکر ہو گیا۔اب میں دوبارہ حضرت بلال
کی طرف کے واقعات، روایات بیان کرتا ہوں۔طبقات الکبریٰ میں لکھا ہے حضرت بلال بدر، احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 180 بلال بن رباح، دار الكتب العلمية بيروت 2017ء)
غزوہ بدر میں حضرت بلال نے امیہ بن خلف کو قتل کیا جو اسلام کا بہت بڑا دشمن تھا اور حضرت بلال کو
اسلام لانے پر دکھ دیا کرتا تھا۔(ماخوذ از سیر الصحابه جلد دوم " بلال بن رباح" صفحہ 156 ، دار الاشاعت اردو بازار کر اچی 2004 ء)
امیہ بن خلف کے قتل کا واقعہ صحیح بخاری میں بیان ہوا ہے جس کی تفصیل خُبیب بن اساف کے ذکر
خطبات مسرور جلد 18
457
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء
میں میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔تاہم یہاں بھی کچھ بیان کر دیتا ہوں کیونکہ اس کا براہ راست تعلق حضرت بلال کے
ساتھ بھی ہے۔حضرت عبد الرحمن بن عوف سے روایت ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امیہ بن خلف کو خط لکھا کہ
وہ سلگتے میں، جو اس وقت دارالحرب تھا، میرے مال اور بال بچوں کی حفاظت کرے اور میں اس کے مال و اسباب کی
مدینے میں حفاظت کروں گا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کا اس سے پرانا تعلق تھا۔امیہ بن خلف بدر کی جنگ میں
بھی شامل ہوا۔کافروں کی فوج میں کافروں کے ساتھ آیا تھا اور حضرت عبد الرحمن بن عوف کو اس کے بدر میں
شامل ہونے کا علم ہو گیا تھا۔اس پرانے تعلق کی وجہ سے وہ اس پر احسان کر کے جنگ کے بعد رات کو اس کو بچانا بھی
چاہتے تھے۔چنانچہ وہ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ بدر کی جنگ میں تھا تو جب لوگ سوچکے تھے میں ایک پہاڑ کی طرف
نکل گیا تا میں اس کی حفاظت کروں کیونکہ پتہ تھا کہ اس طرف کہیں گیا ہوا ہے تو میں بھی گیا تا کہ اس کو حفاظت کر
کے بچالوں۔حضرت بلال نے اس وقت اسے کہیں دیکھ لیا۔چنانچہ حضرت بلال گئے اور انصار کی ایک مجلس میں
کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے کہ یہ امیہ بن خلف ہے اگر بچ نکلا تو میری خیر نہیں۔اس پر بلال کے ساتھ کچھ لوگ
ہمارے تعاقب میں نکلے۔میں ڈرا کہ وہ ہمیں پالیں گے، پکڑ لیں گے۔اس لیے میں نے اس کے بیٹے کو اس کی خاطر
پیچھے چھوڑ دیا کہ وہ اس کے ساتھ لڑائی میں مشغول ہو جائیں اور ہم ذرا آگے نکل جائیں۔کہتے ہیں چنانچہ انہوں نے
اس بیٹے کو تو لڑائی میں مار دیا۔میرا یہ داؤ جو تھا وہ کار گر نہیں ہوا اور اس کو مار کے پھر انہوں نے ہمارا پیچھا شروع کر دیا
اور امیہ چونکہ بھاری بھر کم آدمی تھا اس لیے جلدی اِدھر اُدھر نہیں ہو سکتا تھا۔آخر جب انہوں نے ہمیں پکڑ لیا،
قریب پہنچ گئے تو میں نے اسے کہا کہ بیٹھ جاؤ تو وہ بیٹھ گیا اور میں نے اپنے آپ کو اس پر ڈال دیا کہ اسے بچاؤں تو
انہوں نے جو پیچھا کر رہے تھے میرے نیچے سے اس کے بدن میں تلواریں گھونپہیں یہاں تک کہ اسے مار ڈالا۔ان
میں سے ایک نے اپنی تلوار سے میرے پاؤں پر زخم بھی کر دیا۔(صحيح البخارى كتاب الوكالة باب اذا وكل المسلم۔۔۔الخ حديث: 2301)
ایک دوسری روایت میں یہ واقعہ یوں درج ہے۔اس کا کچھ حصہ بیان کر دیتا ہوں۔حضرت عبد الرحمن
بن عوف کہتے ہیں کہ میں ان دونوں یعنی امیہ بن خلف اور اس کے بیٹے کو لے کر چل رہا تھا کہ اچانک حضرت بلال
نے امیہ کو میرے ساتھ دیکھ لیا۔سکتے میں امیہ حضرت بلال کو اسلام سے پھیرنے کے لیے بڑا عذاب دیا کرتا تھا۔حضرت بلال امیہ کو دیکھتے ہی بولے۔کافروں کا سردار امیہ بن خلف یہاں ہے۔اگر یہ بچ گیا تو سمجھو میں نہیں بچا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ یہ سن کر میں نے کہا تم میرے قیدیوں کے بارے میں ایسا کہہ رہے ہو ؟
حضرت بلال نے بار بار یہی کہا اور میں بھی ہر بار یہی کہتا رہا کہ یہ میرے قیدی ہیں۔حضرت بلال بلند آواز سے
چلائے۔انہوں نے شور مچا کے آواز دی کہ اے اللہ کے انصار ! یہ کافروں کا سر دار امیہ بن خلف ہے۔اگر یہ بچ گیا تو
سمجھو میں نہیں بچا اور بار بار ایسا کہا۔حضرت عبد الرحمن کہتے ہیں کہ یہ سن کر انصاری دوڑ پڑے اور انہوں نے ہمیں
چاروں طرف سے گھیر لیا۔پھر حضرت بلال نے تلوار سونت کرامیہ کے بیٹے پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ نیچے گر
خطبات مسرور جلد 18
458
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020 ء
گیا۔امیہ نے اس پر خوف کی وجہ سے ایسی بھیانک چیخ ماری کہ ایسی چیخ میں نے کبھی نہیں سنی تھی۔اس کے بعد
انصاریوں نے ان دونوں کو تلواروں کے وار سے کاٹ ڈالا۔(السیرۃ الحلبيه الجزء الثانی صفحه 232 - 233- باب ذکر مغازيه علي الله / غزوة بدر الكبرى مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت)
ایک روایت میں یہ آتا ہے کہ حضرت بلال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سیکرٹری یا خزانچی بھی تھے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الاول صفحه 415 "بلال بن رباح" دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2016ء)
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک شخص نے پوچھا کیا آپ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ کسی سفر میں شریک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا اگر میرا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق نہ ہوتا تو میں
شریک نہ ہو تا۔اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ چھوٹے ہونے کی وجہ سے انہیں یہ موقع ملا۔رشتہ داری تھی اس لیے
سفر میں شریک ہوئے تھے۔پھر کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس نشان کے قریب آئے جو کہ حضرت
کثیر بن صلت کے گھر کے قریب تھا اور صحابہ کو خطاب فرمایا۔پھر آپ عورتوں کے پاس آئے اور انہیں وعظ و
نصیحت کی۔اور انہیں صدقہ دینے کے لیے فرمایا تو عور تیں اپنے ہاتھوں کو جھکا جھکا کر اپنی انگوٹھیاں اتار تیں اور
حضرت بلال کے کپڑے میں ڈالتی جاتی تھیں۔حضرت بلال ساتھ تھے۔جو چادر تھی اس میں وہ ڈالتی جاتی تھیں۔یہ
روایت حضرت ابن عباس نے بیان کی ہے۔اس کے بعد آپ اور حضرت بلال گھر آئے۔(صحيح البخارى كتاب الاذان باب وضوء الصبيان و متى يجب عليهم الغسل۔۔۔الخ حديث: 863)
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا کہ مجھے اللہ کی خاطر
اتنی اذیت دی گئی جتنی کسی کو نہیں دی جاسکتی۔مجھے اللہ کی خاطر اتناڈرایا گیا ہے جتنا کسی کو نہیں ڈرایا جاسکتا۔اور مجھ پر
تیسری رات آجاتی کہ میرے اور بلال کے پاس کوئی ایسا کھانا نہ ہوتا جسے کوئی جاندار کھا سکے مگر اتنا جسے بلال کی بغل
چھپاسکتی۔بہت تھوڑا معمولی کھانا ہو تا تھا۔(سنن ابن ماجہ ابواب المناقب باب فضائل بلال حدیث 151 ترجمه از نور فاؤنڈیشن ربوہ)
حضرت بلال کو سب سے پہلا مؤذن ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا۔حضرت بلال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی ساری زندگی میں ان کے لیے سفر و حضر میں مؤذن رہے اور آپ اسلام میں پہلے شخص تھے جنہوں نے اذان دی۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الاول صفحه 416 "بلال بن رباح" دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2016ء)
محمد بن عبد اللہ بن زید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے نماز کے بلانے کے لیے بگل کا سوچا۔پھر نا قوس کا ارشاد فرمایا۔پس وہ بنایا گیا۔یہ بخاری کی حدیث ہے اور اس کے
مطابق بوق اور ناقوس کے استعمال کا مشورہ صحابہ نے دیا تھا۔پھر حضرت عبد اللہ بن زید کو خواب دکھائی گئی۔انہوں
نے بتایا کہ میں نے خواب میں ایک آدمی دیکھا جس پر دوسبز کپڑے تھے اور وہ آدمی ناقوس اٹھائے ہوئے تھا۔میں
نے اس کو خواب میں ہی کہا اے اللہ کے بندے ! تم یہ ناقوس فروخت کرو گے ؟ اس نے کہا تم اس سے کیا کرو گے ؟
میں نے کہا میں اس کے ذریعے نماز کے لیے بلایا کروں گا۔اس نے کہا کیا میں تجھے اس سے بہتر نہ بتاؤں۔میں نے کہا
وہ کیا ہے ؟ اس نے پھر وہ اذان کے الفاظ سنائے اللهُ اکبر اللهُ اکبر اور پوری اذان
خطبات مسرور جلد 18
459
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء
أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ - أَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ - أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّهِ - أَشْهَدُ أَنَّ
مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللهِ - حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ- حَيَّ عَلَى الصَّلُوةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ
اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا الله - راوی کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زید نکلے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس آئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی رؤیا بتائی۔انہوں نے عرض کیا یا رسول
اللہ ! میں نے
خواب میں ایک آدمی دیکھا۔اس پر دوسبز کپڑے تھے۔وہ ناقوس اٹھائے ہوئے تھا۔پھر ساری بات آپ کے سامنے
بیان کی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا۔تمہارے دوست نے رویاد دیکھی ہے۔پھر عبد اللہ بن زید
کو ارشاد فرمایا تم بلال کے ساتھ مسجد جاؤ اور اسے یہ کلمات بتاتے جاؤ اور وہ ان کو بلند آواز سے پکاریں کیونکہ تمہاری
نسبت وہ زیادہ بلند آواز والے ہیں۔حضرت عبد اللہ بن زید نے کہا کہ میں بلال کے ساتھ مسجد کی طرف گیا اور میں
انہیں یہ کلمات بتاتا جاتا اور وہ بلند آواز کے ساتھ پکارتے جاتے۔حضرت عمر بن خطاب نے آواز سنی۔وہ باہر
تشریف لائے اور انہوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ اخدا کی قسم ! میں نے بھی خواب میں وہی دیکھا جو انہوں نے دیکھا۔(سنن ابن ماجه كتاب الاذان باب بدء الاذان حديث (706)
(صحيح البخارى كتاب الاذان باب بدء الاذان حديث 604)
ا
اس کو بیان کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ
" ابھی تک نماز کے لیے اعلان یا اذان وغیرہ کا انتظام نہیں تھا۔صحابہ عموماً وقت کا اندازہ کر کے خود نماز
کے لیے جمع ہو جاتے تھے لیکن یہ صورت کوئی قابل اطمینان نہیں تھی۔اب مسجد نبوی کے تیار ہو جانے پر یہ سوال
زیادہ محسوس طور پر پیدا ہوا کہ کس طرح مسلمانوں کو وقت پر جمع کیا جاوے۔کسی صحابی نے نصاری کی طرح ناقوس
کی رائے دی۔کسی نے یہود کی مثال میں بوق کی تجویز پیش کی۔کسی نے کچھ کہا مگر حضرت عمرؓ نے مشورہ دیا کہ کسی
آدمی کو مقرر کر دیا جاوے کہ وہ نماز کے وقت یہ اعلان کر دیا کرے کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس رائے کو پسند فرمایا اور حضرت بلال کو حکم دیا کہ وہ اس فرض کو ادا کیا کریں۔چنانچہ اس کے بعد جب نماز کا وقت آتا تھا بلال بلند آواز سے الصَّلوةُ جَامِعَةٌ کہہ کر پکارا کرتے تھے اور
لوگ جمع ہو جاتے تھے بلکہ اگر نماز کے علاوہ بھی کسی غرض کے لیے مسلمانوں کو مسجد میں جمع کرنا مقصود ہوتا تھا
تو یہی ندادی جاتی تھی۔اس کے کچھ عرصہ کے بعد ایک صحابی عبد اللہ بن زید انصاری کو خواب میں موجودہ اذان کے
الفاظ سکھائے گئے اور انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنے اس خواب کا ذکر کیا
اور عرض کیا کہ میں نے خواب میں ایک شخص کو اذان کے طریق پر یہ یہ الفاظ پکارتے سنا ہے۔آپ نے فرمایا یہ
خواب خدا کی طرف سے ہے اور عبد اللہ کو حکم دیا کہ بلال کو یہ الفاظ سکھا دیں۔عجیب اتفاق یہ ہوا کہ جب بلال نے
الفاظ میں پہلی دفعہ اذان دی تو حضرت عمرؓ سے سن کر جلدی جلدی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ
یارسول اللہ ! آج جن الفاظ میں بلال نے اذان دی ہے بعینہ یہی الفاظ میں نے بھی خواب میں دیکھے ہیں۔اور ایک
روایت میں یہ ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان کے الفاظ سنے تو فرمایا کہ اسی کے مطابق وحی بھی
ہو چکی ہے۔الغرض اس طرح موجودہ اذان کا طریق جاری ہو گیا اور جو طریق اس طرح جاری ہو اوہ ایسا مبارک اور
خطبات مسرور جلد 18
460
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء
دلکش ہے کہ کوئی دوسرا طریق اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔گویا ہر روز پانچ وقت اسلامی دنیا کے ہر شہر اور ہر گاؤں میں
ہر مسجد سے خدا کی توحید اور محمد رسول اللہ کی رسالت کی آواز بلند ہوتی ہے اور اسلامی تعلیمات کا خلاصہ نہایت
خوبصورت اور جامع الفاظ میں لوگوں تک پہنچا دیا جاتا ہے۔"
(سیرت خاتم النبيين مصفحہ 271-272)
موسیٰ بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت بلال اذان دے کر فارغ ہو کر نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو اطلاع دینا چاہتے تو آپ کے دروازے پر کھڑے ہو جاتے اور کہتے حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ حَيَّ عَلَى
الْفَلَاحِ الصَّلوةُ يَا رَسُولَ اللہ یعنی نماز کے لیے آئیے ، فلاح و کامیابی کے لیے آئیے۔نماز ، یارسول
اللہ۔جب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے نکلتے اور حضرت بلال دیکھ لیتے تو اقامت شروع کر دیتے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 176-177 بلال بن رباح، دار الكتب العلمية بيروت 2017ء)
یہ واضح نہیں ہے۔اقامت تو اسی وقت ہو گی جب امام محراب میں آجائے۔بہر حال جو بھی ہے۔روایت
کا صحیح ترجمہ نہیں ہے یا یہ بیان صحیح نہیں ہے لیکن اصل طریق وہی ہے جو محراب میں امام آجائے تو پھر اقامت ہو۔سنن ابن ماجہ میں حضرت بلال سے روایت ہے کہ وہ نماز فجر کی اطلاع دینے کے لیے نبی صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ان سے کہا گیا کہ آپ سوئے ہوئے ہیں تو حضرت بلال نے کہا
الصَّلُوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ الصَّلُوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ
پھر فجر کی اذان میں ان کلمات کا اضافہ کر دیا گیا اور یہی طریق قائم ہو گیا۔(سنن ابن ماجه کتاب الاذان باب السنة فى الاذان حديث: 716)
ایک دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے بلال! یہ کتنے عمدہ کلمات
ہیں۔تم انہیں اپنی فجر کی اذان میں شامل کر لو۔(معجم الكبير للطبراني باب بِلال بن رباح جلد 01 صفحه 355 حدیث 1081، دار احیاء التراث العربي 2002)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین مؤذن تھے۔حضرت بلال، ابو مَحْذُورَةٌ، عَمْرو بن أَمْ مَكْتُومٌ۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 177 بلال بن رباح، دار الكتب العلمية بيروت 2017ء)
ابھی ان کا کچھ تھوڑا سا اور ذکر باقی ہے جو ان شاء اللہ آئندہ۔اس وقت میں نے کچھ مرحومین کے بارے
میں بھی بتانا ہے۔ان کے جنازے ہوں گے۔اس لیے باقی ذکر پھر ان شاء اللہ آئندہ کریں گے۔پہلا جو ذکر ہے وہ عزیزم رؤوف بن مقصود جو نیز بیلجیم کا ہے۔یہ جامعہ احمدیہ یو کے کے طالب علم تھے۔4 ستمبر کو ان کی وفات ہوگئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔بیلجیم کی جماعت ہاسٹ (Hasselt) سے ان کا تعلق تھا۔2018ء میں جامعہ میں داخل ہوئے تھے اور وہاں کا اپنا سیکنڈری سکول ختم کر کے یہاں آئے تھے۔عزیزم اپنی
خلوص سے بھر پور طبیعت ، خدمت خلق کے جذبے اور مشقت کی عادت کی بنا پر طلباء اور اساتذہ میں بہت ہر دلعزیز
تھے۔کچھ دیر پہلے ان کو برین ٹیومر (Braim Tumor) ہو ا تھا۔چھ سات ماہ یہ بیمار رہے۔بڑے صبر اور بہادری
سے بیماری کا مقابلہ کیا۔آخر اللہ کو پیارے ہو گئے۔
خطبات مسرور جلد 18
461
خطبه جمعه فرمودہ مور محمد 11 ستمبر 2020ء
ان کے دادا کے ذریعے سے غالباً 1950ء میں ان کے خاندان میں احمدیت آئی تھی اور ان کے دادا کا اچھا
اثر ورسوخ تھا۔اس وقت تو رشتے داروں نے اور مخالفین نے کچھ نہیں کہا لیکن ان کی وفات کے بعد ان کی فیملی کو کافی
مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ان کی والدہ کی طرف سے بھی ان کے پڑنانا عبد العلی صاحب اور ان کی اہلیہ نے حضرت
مصلح موعودؓ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔رؤوف بن مقصود کے جو پسماندگان ہیں ان میں والدین کے علاوہ تین بہنیں
اور دو بھائی شامل ہیں۔ہمایوں مقصود صاحب والد ہیں محسنہ بیگم صاحبہ والدہ ہیں۔عزیزہ نشاط بیٹی ہے عمر اٹھارہ سال۔عزیزم صالح بیٹا ہے عمر چودہ سال۔عزیزہ تثنیه حُمَيْزَہ یہ نو سال کی ہے۔عزیزم فاتح بن مقصود سات سال کا
ہے۔عزیزہ جنّة الشامیہ چار سال کی ہے۔بیلجیم کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ مجھے بچپن سے انہیں دیکھنے کا موقع ملا اور عزیزم کو غیر معمولی بچہ پایا۔جب بھی عزیزم کی جماعت میں جانے کا موقع ملا اس کو ہمیشہ مسجد کے ساتھ وابستہ اور خوش اخلاق پایا۔وفات کے بعد
دو دن بیت الرحیم آلکن میں افسوس کے لیے آنے والے لوگوں کا انتظام کیا ہوا تھا۔جماعت سے بڑی تعداد
میں لوگ اس میں شامل ہوئے اور ان میں بہت سے افراد کو روتے دیکھا۔ان سب نے عزیزم کے بے شمار واقعات
بتائے۔بیماری کے شروع میں ڈاکٹر نے ان کو بتادیا تھا کہ ان کو برین کینسر ہے جو کہ زندگی کے لیے خطرناک ہو سکتا
ہے لیکن اس کے باوجود کبھی نہ تو ان کے چہرے پر مایوسی آئی اور نہ ہمت چھوڑی۔ڈاکٹر کے ساتھ میٹنگ میں ایک
ڈاکٹر نے کہا کہ جب موصوف بول سکتے تھے تو ان سے میری گفتگو ہوتی رہی۔میں نے ان کو بہت غیر معمولی نوجوان
اور روشن دماغ پایا۔ڈاکٹر ز کا یہ بھی کہنا ہے کہ موصوف نے انتہائی تکلیف دہ بیماری میں بھی کبھی کوئی شکایت نہیں
کی۔ڈاکٹر ز کے نزدیک اس حالت میں مریض کو بعض اوقات شدید غصہ آ جاتا ہے لیکن انہوں نے بڑی ہمت
دکھائی اور صبر کا مظاہرہ کیا۔امیر صاحب پھر لکھتے ہیں کہ عزیزم کمال درجہ کی خلافت سے محبت رکھنے والے اور کامل
اطاعت کرنے والے تھے۔ہمیشہ چہرے پر مسکراہٹ رہتی تھی اور ہر ایک سے چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، بڑے احترام اور
خندہ پیشانی سے پیش آتے۔ھاسلٹ کے مربی صاحب کہتے ہیں کہ بیماری کی تشخیص سے قبل میں نے رمضان میں ان سے اطفال کی
کلاسز آن لائن لینے کے لیے کہا تو بڑی باقاعدگی سے کلاسز لیتے رہے یہاں تک کہ جب اس بیماری سے ہسپتال داخل
ہوئے تو بیماری کے باوجود ہسپتال سے بچوں کی کلاس لیتے رہے یہاں تک کہ بعض اوقات کلاس لیتے لیتے بیہوشی کی
کیفیت طاری ہو جاتی تھی اور پھر جب طبیعت سنبھلتی تو دوبارہ کلاس شروع کر دیتے۔کبھی یہ نہیں کہا کہ میں تکلیف
میں ہوں، کلاس نہیں لے سکتا۔اطفال نے بھی اس کا اظہار کیا کہ جب آپ کو تکلیف ہے تو کلاس نہ لیں تو موصوف
نے گاتو جاکے کو کیا
نے ہمیشہ یہ کہا کہ جب واپس جامعہ کھلے گا تو میں جا کے خلیفة المسیح کو کیا جواب دوں گا کہ میں نے چھٹیوں کے دوران
کیا جماعتی خدمت کی ہے۔ایک شوق تھا۔ایک جذبہ تھا۔ایک لگن تھی۔پھر دوسرے مربی سلسلہ ہیں وہ لکھتے ہیں کہ 2010ء میں ایک ہفتہ کے لیے انہوں نے وقف عارضی کیا۔اس وقت ان کو ان کے والد میرے پاس چھوڑ گئے کہ یہاں رہیں گے کیونکہ اس نے جامعہ میں جانا ہے اس کی ٹرینگ
خطبات مسرور جلد 18
462
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء
کریں۔کہتے ہیں اس وقت بھی میں نے اس کو دیکھا کہ پانچ نمازوں کی ادائیگی کے علاوہ صبح اٹھ کر نماز تہجد کی بھی
ادائیگی کیا کرتے تھے۔مسجد آلکن (Alken ( جب تعمیر یا اس کی رینوویشن ہو رہی تھی، تبدیلی ہو رہی تھی تو اس
وقت انہوں نے با قاعدہ و قارِ عمل میں حصہ لیا اور سیکر ٹری جائیداد کہتے ہیں کہ بڑا مشکل اور بھاری کام پتھر اٹھانے،
بجری اٹھانے وغیرہ کا اپنے ذمہ لیتے تھے اور بڑی خوشی سے یہ کام کرتے تھے اور ایک خوبی ان میں یہ تھی کہ سب کو
سلام کرنے میں پہل کرتے تھے۔ان کی والدہ بتاتی ہیں کہ دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح دیا کرتے تھے۔عام طور پر
سکول اپنا کھانا لے کر جاتے اور وہاں کھا کے آیا کرتے تھے۔ایک دن گھر آ کے والدہ کو کہا کہ مجھے کھانا دیں۔میں
نے کہا کہ تم لے کر تو گئے تھے تو انہوں نے کہا: ایک بچہ کھانا نہیں لے کے آیا تھا تو اسے میں نے اپنا کھانا دے دیا کہ
میں گھر میں جا کے کھالوں گا۔اسی طرح اپنے دوستوں کے بارے میں فکر مند رہتے اور ان کو کہا کرتے تھے کہ مجھے
تمہارے مستقبل کی فکر رہتی ہے۔اپنے جو قریبی تھے ان کو کہا کرتے تھے کہ اچھے اخلاق والے دوست چنو اور اپنے
مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش کرو۔اجتماعات وغیرہ، جلسے وغیرہ میں لگن سے ڈیوٹی دیا کرتے تھے بلکہ ان کے افسر
کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ان کی سیکیورٹی ڈیوٹی تھی میں نے رات کو کچھ کھانے کو پیش کیا تو موصوف نے کہا پہلے جو
میرے ساتھی ہیں ان کو دے دیں۔بعض والدین کو جن کے بچے وقف نو میں شامل ہیں ان سے بھی باوجود چھوٹے
ہونے کے اکثر پوچھتے رہتے تھے اور تلقین کیا کرتے تھے کہ کوشش کریں کہ آپ کا بچہ جامعہ میں جائے۔ان کی والدہ نے بھی بلکہ دونوں والدین نے ، والد نے اور والدہ نے بھی، بڑی ہمت سے ان کی بیماری کا یہ
عرصہ گزارا ہے۔والدہ ان سے کہا کرتی تھیں کہ ہم نے تمہیں خدا کی راہ میں وقف کر دیا تھا اب بھی جہاں تم جار ہے
ہو ، ڈاکٹروں نے مایوسی کا اظہار کیا تھا اور کوئی امید نہیں تھی تو بڑے حوصلے سے انہوں نے کہا وہ جگہ جہاں تم اب جا
رہے ہو ، وہ بھی بڑی اچھی جگہ ہے۔اور اللہ کی رضا پر راضی رہنے کی تلقین کرتی رہیں۔وہ خود بھی اللہ کی رضا پر
راضی تھے۔پھر انہوں نے اپنی ایک تصویر جو میرے ساتھ کھنچوائی ہوئی تھی ہسپتال میں اپنے بیڈ کے سامنے رکھوالی
جو اکثر تبلیغ کا ذریعہ بنتی اور ڈاکٹر پوچھتے تھے کہ کون سی کمیونٹی سے تمہارا تعلق ہے؟ ان کو بتایا جاتا کہ ہم جماعت
احمدیہ سے ہیں اور اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مسیح جو آنے والا تھا وہ آگیا ہے اس پر آگے تبلیغ چلتی تھی۔امیر
صاحب کہتے ہیں کہ میں انہیں کہا کرتا تھا کہ تم بے شک بیمار ہو لیکن اس کے باوجود تبلیغ کا ذریعہ بن رہے ہو اور اس
بات پر بڑے خوش ہوتے تھے۔پھر صدر خدام الاحمدیہ بیلجیم کہتے ہیں کہ ان کو خلافت سے انتہا کا عشق تھا۔کہتے ہیں ایک دن میں نے
اطفال اور وقف نو کی کلاس میں خلیفہ وقت کو خط لکھنے کے لیے کہا اور خط لکھوائے تو موصوف میرے پاس آئے اور
کہنے لگے مربی صاحب مجھے اردو میں خط لکھنا نہیں آتا۔مجھے آپ لکھ کے دیں میں نقل کر لوں گا۔پھر اس کو دیکھ دیکھ
کے ہاتھ سے لکھوں گا۔تو میں نے اسے کہا کہ باقی بچے ڈچ میں لکھ رہے ہیں تم بھی لکھ دو۔یہ جامعہ آنے سے پہلے کی
بات ہے۔تو موصوف نے جواب دیا کہ میں چاہتا ہوں کہ میر اخط براہ راست خلیفہ وقت تک پہنچے اور وہ میرے لیے
دعا کریں۔پھر یہ مربی صاحب کہتے ہیں کہ عزیزم رؤوف بن مقصود جو کھڑے ہو کر یہ عہد کرتے تھے کہ میں اپنی
خطبات مسرور جلد 18
463
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020 ء
جان اور مال اور وقت اور عزت کو قربان کرنے کے لیے ہر دم تیار رہوں گا تو موصوف نے یہ عہد آخری سانس تک
پورا کیا۔بہت بڑی تعداد ان کے غیر از جماعت بیلج دوستوں کی تھی اور کہتے ہیں کہ میں نے اپنی آنکھوں سے انہیں
بلک بلک کر روتے دیکھا ہے۔جب میں نے ایک دوست سے عزیزم رؤوف بن مقصود کے بارے میں پوچھا تو وہ
روتے ہوئے کہنے لگے کہ آج ہمارا بہت ہی پیارا اور خیال رکھنے والا دوست ہم سے جد اہو گیا۔کہتے ہیں کہ ایسے ہمدرد
دوست بھی کسی کسی کو ملتے ہیں۔پھر تبلیغ کا بڑا شوق تھا۔یہ کہتے ہیں کہ Messiah has come کی ہم نے تحریک شروع کی تو جہاں
بعض دفعہ دوسرے لوگ ہچکچاتے تھے یہ پکڑ پکڑ کے لوگوں کو لے کے آتے تھے اور ان کو تبلیغی لٹریچر دیتے تھے اور
گفتگو کرواتے تھے اور مہمانوں کا تعارف بھی کرواتے۔ہر تبلیغی نشست میں مہمان بھی لے کے آتے۔بہر حال یہ
جامعہ پاس کرنے سے پہلے ہی بہترین مربی اور مبلغ تھے۔اللہ تعالیٰ اپنے فیصلوں کی حکمت خود جانتا ہے۔بعض دفعہ
بہترین انسانوں کو جلد اپنے پاس بلا لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور درجات بلند
کرے۔ان کے والدین کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔دوسر اجنازه ظفر اقبال قریشی صاحب کا ہے جو سابق نائب امیر ضلع اسلام آباد تھے۔یہ تین ستمبر کو ستاسی
سال کی عمر میں وفات پاگئے۔انا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ۔ایک مخلص خاندان سے ان کا تعلق تھا اور آپ کے دادا
عبید اللہ قریشی صاحب مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے جنہوں نے 1904ء میں بیعت کی تھی۔امۃ الحمید صاحبہ
جو آپ کی اہلیہ ہیں ان کے دادا حضرت خلیفہ نور الدین صاحب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک صحابی
تھے۔یہ خلیفہ نور الدین اور ہیں ان کا نام ہے خلیفہ نورالدین۔یہ حضرت خلیفہ اول نہیں ہیں۔حضور علیہ السلام نے
اپنی معرکۃ الآراء کتاب تحفہ گولڑویہ میں محلہ خانیار سری نگر کشمیر میں واقع قبر مسیح کی موجودگی کی تحقیق کرنے کے
سلسلہ میں آپ کی خدمت کا بطور خاص ذکر فرمایا ہے۔ظفر اقبال قریشی صاحب نے ابتدائی تعلیم امر تسر میں حاصل
کی۔پھر جب پارٹیشن ہند و پاکستان کی ہوئی ہے تو اس وقت پھر انہوں نے پنڈی آکے وہاں سے میٹرک کیا۔پھر
انجنیئر نگ یونیورسٹی سے ڈگری لی۔پھر سرکاری ملازمت میں چلے گئے۔پھر یونان سے ایم ایس سی کی ڈگری انہوں
نے حاصل کی۔اس کے بعد ٹیکسلا میں یونیورسٹی پراجیکٹ مینیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔94ء میں یہ چیف
انجنیئر کی حیثیت سے سرکاری سروس سے ریٹائر ڈ ہوئے۔اس کے بعد یہ اسلام آباد شفٹ ہو گئے اور وہاں مختلف
جماعتی خدمات سر انجام دیتے رہے۔اور پھر یہ 1998ء میں نائب امیر بنائے گئے۔اس دوران میں مختلف وقتوں میں
قائمقام امیر بھی بنتے رہے اور 2019 ء تک اکیس سال سے زائد عرصہ نائب امیر کی حیثیت سے انہوں نے کام کیا۔بڑی عمر میں عوارض لاحق ہو گئے تھے تو باوجود بیماری کے باقاعدگی سے مسجد آتے۔اپنا روز مرہ کا کام کرتے۔بہت کم
گو اور صائب الرائے تھے اور انتظامی شعبہ میں بھی کافی تجربہ تھا۔بڑی سنجیدگی سے احتیاط سے کام کرنے والے،
جماعتی پیسے کا درد رکھنے والے اور بہت احساس کرنے والے تھے۔میں جب ناظر اعلیٰ تھا تو اس وقت میں نے ان کو
قریب سے دیکھا ہے ماشاء اللہ بڑی بے نفسی اور عاجزی سے یہ کام کرتے تھے اور جو ان کے افسر تھے عمر میں بہت
خطبات مسرور جلد 18
464
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء
زیادہ چھوٹے تھے ان کی بھی کامل اطاعت کیا کرتے تھے۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ امہ الحمید ظفر صاحبہ کے علاوہ چار بیٹیاں لمۃ الرشید صاحبہ ، ڈاکٹر صدف ظفر صاحبہ،
شازیہ چوہدری صاحبہ اور عائشہ طارق صاحبہ شامل ہیں۔ایک لاہور میں ہے باقی کینیڈا میں ہیں۔ایک بیٹی عائشہ ظفر کہتی ہیں کہ بچپن میں جب سکول جانا شروع کیا تو سالانہ امتحان سے قبل خلیفہ وقت کی
خدمت میں میری طرف سے دعائیہ خط لکھتے۔پھر جب پوزیشن آتی تو دوبارہ خط لکھتے اور جب اس کا جواب آتا تو پڑھ
کر سناتے۔پھر جب بڑی ہوئی تو مجھے خود خط لکھنے کی تلقین کرتے اور اس خط کا خاکہ بنا کر دیا کرتے اور اس طرح
نہایت پیار سے چھوٹی عمر میں ہی میرے دل میں خلافت سے پیار اور اطاعت کا جذ بہ پختہ کر دیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔درجات بلند فرمائے۔لواحقین کو بھی صبر اور
سکون عطا فرمائے۔اگلا جنازہ آنر سبیل کا بینے کا با جا کائے صاحب آف سینیگال کا ہے جو 24 / اگست کو پچاسی سال کی عمر میں
انتقال فرما گئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔بڑے بہادر ، اخلاص رکھنے والے ، خلافت سے محبت کرنے والے ، جماعتی
غیرت رکھنے والے، خدمت کا جذبہ رکھنے والے، قربانی کرنے والے، مہمان نوازی کرنے والے تھے اور یہ ان کی
بڑی نمایاں خصوصیات تھیں۔جماعتی وفد کی ضیافت انتہائی پر تکلف کرتے۔اور ہمیشہ یہ خواہش و اصرار ہو تا کہ جب
تک جماعتی و فدان کے ریجن میں ہے آپ ہی ان کی مہمان نوازی کریں گے۔اگر مہمانوں نے کبھی باہر سے کھانا کھا
لیا تو آپ ناراض ہوتے تھے کہ مجھے کیوں موقع نہیں دیا۔مہمانوں کے لیے اپنے کمرے کو خالی کر دیتے اور ہر سہولت
فراہم کرتے۔سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لے کر 18 سال تک ملک کی پارلیمنٹ کے ممبر
رہے۔ایک مخلص اور باوفا احمدی تھے۔جب تک جماعت رجسٹرڈ نہیں ہوئی تھی جماعت کی پراپرٹی ان کے نام پر ہی
تھی۔مشنری انچارج لکھتے ہیں کہ جب 2012ء میں میں سینیگال آیا اور اس کے بعد جماعت رجسٹر ڈ ہو گئی تو مرحوم
فرمانے لگے کہ زندگی کا اب پتہ کوئی نہیں۔آپ جلدی سے یہ امانت جو جماعت کی پراپرٹی ہے جماعت کے نام
کروائیں۔پھر یہ لکھتے ہیں کہ جب بھی مشکل وقت آیا دفاع کے لیے ہمیشہ پہلی صف میں کھڑے ہوتے۔ایک مشنری
سے بڑھ کر کام کرنے والے تھے۔لمبا عرصہ وہاں جماعت احمدیہ تمباکنڈ ریجن کے صدر کے طور پر خدمت بجالاتے
رہے۔مرکزی عاملہ میں بطور سیکر ٹری امورِ خارجہ خدمت کی توفیق پائی۔وفات سے قبل تین ایکڑ اراضی جماعت کو
سکول کے لیے پیش کی۔اسی طرح تین ایکڑ اراضی آپ نے جماعتی ریجنل مشن ہاؤس کے لیے بھی رکھی اور فوت
ہونے سے قبل چھ ایکڑ کے کاغذات ہمارے مبلغ ڈیکو حمید صاحب کے سپر د کیے کہ یہ جماعت کی امانت ہے ، سنبھال
کے رکھیں۔اور پھر کہنے لگے کہ میں گنی کنا کر ہی جا رہا ہوں۔مجھے امید نہیں کہ واپس آؤں گا۔یہاں جلسے پر بھی کئی دفعہ آئے۔جلسے پر حضرت خلیفة المسیح الرابع کے زمانے سے آتے رہتے تھے۔آخری بار 2019ء کے جلسہ میں بھی شامل ہوئے۔مجھے بھی ملے اور وہاں کے اپنے مقامی امیر صاحب کو کہنے لگے کہ
زندگی کا بھروسہ کوئی نہیں۔میری خواہش ہے کہ خلیفہ وقت کے سامنے بیٹھوں تا کہ زیادہ سے زیادہ دیکھ سکوں اور
خطبات مسرور جلد 18
465
بیٹھے رہے۔بعد میں ملاقات میں کہنے لگے کہ میرا مقصد پورا ہو گیا۔خطبه جمعه فرمودہ مور محمد 11 ستمبر 2020ء
مولانا منور خورشید صاحب کہتے ہیں کہ سینیگال میں ان کی بہت مقبول سیاسی اور انتظامی شخصیت تھی۔سینیگال کے معروف شہر تمباکنڈ ا سے ان کا تعلق تھا۔اور ان کا سیاسی خاندان تھا۔بنیادی طور پر یہ شعبہ تعلیم سے
وابستہ تھے۔بعد میں سیاسی میدان میں آگئے۔95ء میں آنریبل جگ جینگ ڈپٹی سپیکر نیشنل اسمبلی کے ذریعے
جماعت کا پیغام ان کو پہنچا۔پھر جلد ہی اللہ تعالیٰ نے دل کی گرہ کھول دی جس کے بعد بشاشت قلبی اور انشراح صدر
کے ساتھ بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہو گئے۔سینیگال میں اوائل میں بیعت کرنے والے زیادہ تر مزدور پیشہ
تھے یاز میندار تھے جو حسب توفیق مالی قربانی کرتے تھے۔جب آپ نے بیعت کرلی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ
دل کھول کر مالی قربانی پیش کرنے کی توفیق پائی۔بہت نڈر اور بہادر احمدی تھے۔دعوت الی اللہ کا ایک جنون تھا۔ہر
ملنے والے کو دعوت حق دیتے یہاں تک کہ سربراہ مملکت کو بھی جماعت کا تعارف کرانے کی توفیق ملی۔مرحوم کا حلقہ
احباب بہت وسیع تھا۔ہر ملنے والے تک پیغام پہنچانے کی کوشش کرتے۔ہر وقت ان کی گاڑی میں جماعتی لٹریچر اور
بیعت فارم دستیاب ہوتے تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔ان
کی نسل میں بھی یہ اخلاص و وفا جاری رکھے۔جو احمد کی نہیں ان کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگلا جنازہ مکرم مبشر لطیف صاحب کا ہے۔سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ تھے آج کل کینیڈا میں تھے۔پہلے
یہ لاہور میں رہے ہیں۔15 مئی کو پچاسی سال کی عمر میں ان کی وفات ہو گئی تھی۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔ان کو
اللہ تعالیٰ، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلافت احمدیہ سے بے انتہا
محبت تھی۔ان کے نانا محترم شیخ مہر علی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بہت قریبی دوست تھے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کے گھر ہوشیار پور میں چلہ کاٹا جس کے دوران اللہ تعالیٰ نے آپ کو مصلح موعود کی
الشان پیشگوئی عطا فرمائی۔سترہ سال تک مبشر لطیف صاحب فیصل ٹاؤن لاہور کے صدر جماعت رہے۔عظ
پاکستان میں جماعت کے وکلاء کی جو ٹیم تھی اس میں یہ شامل تھے اور اس بات پر فخر کرتے تھے۔متعد د اسیر ان کی خدمت اور مدد کا ان کو موقع ملا۔ان تین وکلاء میں سے ایک تھے جنہیں 1974ء میں
جماعت کی نمائندگی کا موقع ملا۔چھیالیس سال تک پنجاب یونیورسٹی میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے
رہے۔یہ یونیورسٹی کے لاء کالج میں پڑھاتے بھی تھے۔لاہور کی مسجد ماڈل ٹاؤن پر جب حملہ ہوا تو اس وقت یہ
وہاں موجود تھے۔یہ تو اللہ کے فضل سے محفوظ رہے لیکن ان کے چھوٹے بھائی نعیم ساجد صاحب موقع پر شہید ہو
گئے۔اس کے بعد یہ بھی کینیڈا چلے گئے۔صوم و صلوۃ کے پابند تو تھے ہی، تہجد کے بھی بڑے پابند تھے۔قرآن کریم
سے بے انتہا محبت کرنے والے تھے۔اللہ کے فضل سے موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ بیٹیاں اور کافی
نواسے نواسیاں اور پڑ نواسیاں چھوڑے ہیں۔ملک طاہر صاحب امیر جماعت لاہور لکھتے ہیں کہ محترم بیرسٹر مبشر لطیف صاحب ایک قابل اور اعلیٰ
تعلیم یافتہ وکیل تھے۔یہاں سے بھی انہوں نے اس زمانے میں لاء کی ڈگری حاصل کی تھی اور جن کی جوڈیشری
د مسرور جلد 18
466
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2020ء
Judiciary ) میں بہت عزت تھی۔جماعتی مقدمات کے سلسلے میں 1984 ء کے بعد ہمارے نوجوانوں کے خلاف
جب کلمہ طیبہ کے بارے میں کیس بنے تو ان کی پیشی عام مجسٹریٹ کی عدالت میں ہو رہی تھی۔گو مبشر صاحب ہائیکورٹ سے نیچے کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے تھے لیکن جماعتی مفاد میں مجسٹریٹ
کے سامنے بھی پیش ہوتے رہے اور جماعتی مقدمات میں بے لوث خدمت سر انجام دیا کرتے تھے۔نہایت صائب
اور قانونی مشورے دیتے تھے۔بہت سے مجسٹریٹ اور حج بھی ان کے شاگر د ر ہے ہوئے ہیں لیکن ان کو اپنے
شاگردوں کے سامنے پیش ہونے سے بھی کوئی عار نہیں تھا۔عام طور پر مجسٹریٹ کی عدالت میں سپریم کورٹ اور ہائی
کورٹ کے وکیل پیش نہیں ہوتے۔مبارک طاہر صاحب مشیر قانونی کہتے ہیں کہ مبشر لطیف صاحب کی جماعتی خدمات کا سلسلہ 1974ء سے
شروع ہوا۔آپ نے صدانی کمیشن میں غیر از جماعت وکیل اعجاز حسین بٹالوی صاحب کو بھی اسسٹ assist) (کیا۔84ء کے آرڈیننس کے خلاف جو کیس شرعی عدالت میں دائر کیا گیا تھا اس کے پینل میں بھی مبشر لطیف صاحب
شامل رہے۔منصفانہ قانون کے تحت تو اس پر کچھ نہیں ہو نا تھا اور یہ پتہ تھا کہ نہیں ہو گا لیکن انہوں نے اور ان کے
ساتھیوں نے بڑی محنت سے یہ سارا کیس تیار کیا۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو بھی ان کی
نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور سکون عطا فرمائے۔نماز کے بعد ان شاء اللہ ان سب کا نماز جنازہ بھی ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 02 اکتوبر 2020ء جلد 27 شمارہ 79 صفحہ 05تا10)