بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ: حضرت ابو عبیدہ بن جَرَّاحؓ

خطبات مسرور جلد 18
495
40
خطبه جمعه فرمودہ مور محد 02 اکتوبر 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 02/ اکتوبر 2020ء بمطابق 02/ اخاء1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے(، یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
بدری صحابہ کے ذکر میں جن صحابی کا ذکر ہو گا وہ ہیں حضرت ابو عبیدہ بن جراح۔حضرت ابو عبیدہ بن
جراح کا نام عامر بن عبد اللہ تھا اور ان کے والد کا نام عبد اللہ بن جراح تھا۔حضرت ابو عبیدہ اپنی کنیت کی وجہ سے
زیادہ مشہور ہیں جبکہ آپ کے نسب کو آپ کے دادا جراح سے جوڑا جاتا ہے۔آپ کی والدہ کا نام أُمَيْمَه بنتِ غَنْم
تھا اور آپ کا تعلق قبیلہ قریش کے خاندان بَنُو حَارِثُ بِنْ فِهْر سے تھا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جزء ثالث صفحه 475، عامر بن عبد الله، دارالکتب العلمية بيروت لبنان، 2005ء)
حضرت ابو عبیدہ کا یہ حلیہ بیان کیا جاتا ہے کہ ان کا قد لمبا تھا، جسم نحیف تھا، دبلے پتلے تھے اور چہرے پر کم
گوشت تھا۔سامنے کے دو دانت غزوۂ احد کے موقعے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار میں پھنسے ہوئے خود کے
حلقوں کو نکالتے ہوئے ٹوٹ گئے تھے۔آپ کی داڑھی زیادہ گھنی نہ تھی اور آپ خضاب کا استعمال کیا کرتے تھے۔(ماخوذ از سیر الصحابه جلد دوم صفحه 135، حضرت ابو عبیدہ بن الجراح، دار الاشاعت اردو بازار کراچی)
حضرت ابو عبیدہ بن جرائخ نے متعدد شادیاں کی تھیں مگر ان میں صرف دو بیویوں سے اولاد ہوئی۔آپ کے
دو بیٹے تھے ایک کا نام یزید اور دوسرے کا نام تعمیر تھا۔(ماخوذ از روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد 2 صفحہ 41)
حضرت ابو عبیدہ ان دس صحابہ میں سے ہیں جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں جنت
کی بشارت دی تھی، جن کو عشرہ مبشرہ کہتے ہیں۔(اسد الغابة في معرفة الصحابه جلد ثالث صفحه ،22 عامر بن عبد الله، دارالفکر بيروت، 2003ء)
حضرت ابو عبیدہ کا شمار قریش کے باوقار، با اخلاق اور باحیالوگوں میں ہو تا تھا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جزء ثالث صفحه 477 دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 2005ء)
حضرت ابوعبیدہ نے حضرت ابو بکر کی تبلیغ سے اسلام قبول کیا۔اس وقت مسلمان ابھی دارِ ارقم میں پناہ
گزیں نہیں ہوئے تھے اس سے پہلے کی بات ہے۔حضرت ابو عبیدہ بن جراح کا اسلام لانے میں نواں نمبر ہے۔عشره مبشره از بشیر ساجد صفحه 798، البدر پبلیکیشنزار دو بازار لاہور، 2000ء)
(ماخوذ از سیر الصحابہ جلد 2 صفحہ 124 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی)

خطبات مسرور جلد 18
496
خطبہ جمعہ فرمودہ مور محہ 02 اکتوبر 2020ء
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر امت کا
ایک امین ہو تا ہے اور میری امت کے امین ابو عبیدہ بن جراح ہیں۔(صحيح البخارى كتاب فضائل اصحاب النبی میل اللہ باب مناقب ابی عبیدہ بن الجراح، حدیث نمبر 3744)
ایسے
امین
شخص
صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی روایات کے مطابق نجران کے لوگ جبکہ صحیح مسلم کی ایک اور روایت کے
مطابق یمن کے لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہمارے ساتھ کسی
شخص کو بھیجیں جو ہمیں دین سکھائے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ انہوں نے عرض کیا کہ ہمارے ساتھ کسی
شخص کو بھیجیں۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں ضرور تمہارے ساتھ ایک ایسے امین
کو بھیجوں گا جو اس کا حق ادا کرنے والا ہے۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو عبیدہ بن جراح کا ہاتھ پکڑا
اور فرمایا هذَا أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ۔یہ اس امت کا امین ہے۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب مناقب ابی عبیدہ بن الجراح حديث نمبر 3745)
(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب من فضائل ابي عبيدة بن الجراح، حدیث نمبر 2419-2420)
حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابو بکر، عمر، ابو عبیدہ بن
جرائح، اُسید بن حضیر ، ثابت بن قیس بن شماس، مُعاذ بن جبل اور مُعاذ بن عمرو بن جموح کتنے اچھے انسان ہیں۔(جامع ترمذی ابواب المناقب باب مناقب معاذ بن جبل و زید بن ثابت۔۔۔۔۔، حدیث نمبر 3795)
یعنی آپ نے ایک مرتبہ ان کی تعریف فرمائی۔ایک مجلس میں ان کا ذکر ہو ا ہو گا جس کی مثال حضرت
ابو ہریرہ بیان کر رہے ہیں۔ایک مرتبہ حضرت عائشہ سے پوچھا گیا کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعد کسی کو جانشین بناتے
تو کسے بناتے ؟ اس پر حضرت عائشہ نے فرمایا حضرت ابو بکر کو۔لوگوں نے پوچھا اور حضرت ابو بکر کے بعد کسے ؟
حضرت عائشہ نے فرمایا حضرت عمرؓ کو۔لوگوں نے پوچھا حضرت عمرؓ کے بعد کسے ؟ تو حضرت عائشہ نے فرمایا کہ
حضرت ابو عبیدہ بن جراح کو۔یہ صحیح مسلم کی روایت ہے۔(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب فضائل ابى بكر الصديق حديث نمبر 2385)
ایک دوسری روایت میں ہے کہ عبد اللہ بن شقیق نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو اپنے صحابہ میں سب سے زیادہ محبوب کون تھا ؟ حضرت عائشہ نے فرمایا حضرت ابو بکر۔اس نے پوچھا کہ
حضرت ابو بکر کے بعد کون ؟ حضرت عائشہ نے فرمایا حضرت عمررؓ
اس نے پوچھا کہ حضرت عمرؓ کے بعد کون ؟ حضرت عائشہ نے فرمایا حضرت ابوعبیدہ بن جراح۔پھر اس
نے پوچھا اس کے بعد کون ؟ راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت عائشہ خاموش رہیں۔(جامع ترمذی کتاب المناقب، باب مناقب ابى بكر الصديق، حدیث نمبر 3657)
سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بیان فرماتے ہیں کہ
" حضرت عائشہ کی نظر میں ابو عبیدہ کی اتنی قدر و منزلت تھی کہ وہ کہا کرتی تھیں کہ اگر حضرت عمرؓ کی

خطبات مسرور جلد 18
وفات پر ابو عبید کا زندہ ہوتے تو وہی خلیفہ ہوتے۔"
497
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 اکتوبر 2020ء
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 123)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت عمرؓ نے اپنی وفات کے وقت فرمایا کہ اگر آج حضرت ابو عبیدہ زندہ ہوتے
تو میں انہیں خلیفہ نامزد کرتا اور اگر میر ارب مجھ سے اس بارے میں پوچھتا کہ تم نے اسے کیوں نامزد کیا ہے تو میں
عرض کرتا کہ میں نے تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ابو عبیدہ اس امت کا امین ہے۔اس لیے اسے
جاستین بنایا ہے۔الطبقات الكبرى لابن۔سعد جزء ثالث صفحه 315 ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 2012ء)
جب حضرت ابو عبیدہ ایمان لائے تو ان کے والد نے ان کو بہت تکالیف پہنچائیں۔آپ ہجرت حبشہ میں
بھی شریک تھے۔حضرت ابو عبید امدینہ ہجرت کر کے آئے تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انہیں دیکھ کر تمتما
اٹھا۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آگے بڑھ کر معانقہ کیا اور آپ نے حضرت کلثوم بن ھدم کے گھر قیام
کیا۔اتم کلثوم نہیں بلکہ حضرت کلثوم بن ھذم کے گھر قیام کیا۔(ماخوذ از روشن ستاری از غلام باری سیف صاحب، جلد 2 صفحه 11-12)
الطبقات الكبرى لابن سعد جزء ثالث صفحه 313 ، دار الکتب العلمية بيروت، 2012ء)
حضرت ابو عبیدہ کی مواخات کے بارے میں مختلف روایات ملتی ہیں۔بعض کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے حضرت ابو عبیدہ کی مؤاخات حضرت ابو حذیفہ کے آزاد کردہ غلام حضرت سالم کے ساتھ فرمائی۔بعض
کے نزدیک آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی مؤاخات حضرت محمد بن مسلمہ کے ساتھ قائم فرمائی اور بعض کے
نزدیک آپ کی مؤاخات حضرت سعد بن معاذ کے ساتھ قائم فرمائی۔الطبقات الكبرى لا بن سعد جزء ثالث صفحه 313 ، دارالکتب العلمية بيروت، 2012ء)
(الاصابة في معرفة الصحابة جزء ثالث صفحه 476، عامر بن عبد الله، دارالکتب العلمية بيروت لبنان، 2005ء)
حضرت ابو عبیدہ بن جراح نے غزوہ بدر، احد اور دیگر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ شرکت کی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء ثالث صفحه 313 ، دارالکتب العلمية بيروت، 1990ء)
غزوہ بدر کے وقت حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی عمر 41 سال تھی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء ثالث صفحه 316، ابو عبیدہ بن جراح، دار الكتب العملية بيروت لبنان، 2012ء)
غزوہ بدر کے روز حضرت ابو عبیدہ بن جراح مسلمانوں کی طرف سے میدانِ جنگ میں آئے اور آپؐ کا
باپ عبد اللہ کفار کی طرف سے میدان میں آیا۔باپ بیٹا آمنے سامنے ہوئے۔باپ نے جنگ کے دوران بیٹے کو نشانہ
بنانا چاہا مگر حضرت ابو عبیدہ طرح دیتے رہے، ایک طرف نکلتے رہے، بچتے رہے مگر باپ نے پیچھا نہ چھوڑا۔باپ کی
کوشش تھی کہ آپ کو کسی طرح مار دے۔آپ کو بھی موقع تھا، آپ بھی یہ کر سکتے تھے لیکن آپ یہی کوشش
کرتے رہے کہ باپ سے بچتے رہیں۔نہ اس کو ماریں اور خود بھی بچے رہیں۔جب حضرت ابو عبیدہ نے دیکھا کہ باپ
پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہا تو جذ بہ توحید نسبی تعلق پر غالب آیا۔پھر رشتہ داری کوئی چیز نہیں رہی۔جب آپ نے دیکھا کہ

خطبات مسرور جلد 18
498
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 اکتوبر 2020ء
اب تو یہ پکا ارادہ کیے بیٹھا ہے کہ مجھے مارنا ہے اور صرف اس لیے مارنا ہے کہ میں توحید پر ایمان لے آیا ہوں اور لکھا
ہے کہ جذبہ توحید نسبی تعلق پر غالب آیا اور جب یہ ہو گیا، جب دیکھا کہ پیچھا نہیں چھوڑ رہاتو پھر عبد اللہ جو اُن کا باپ
تھا اپنے ہی بیٹے حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے ہاتھوں قتل ہوا۔آخر اُس کو پھر مجبوراً ان کو مار نا پڑا۔(ماخوذ از سیر الصحابہ جلد 2 صفحہ 124 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی)
غزوہ احد کے دن عبد اللہ بن قمئہ نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو زور سے پتھر مارا جس سے آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک زخمی ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دندانِ مبارک شہید ہو گئے۔اس پر اس
نے نعرہ مارا کہ یہ لو کہ میں ابنِ قَمِنَہ ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرہ مبارک سے خون صاف
کرتے ہوئے فرمایا اللہ تجھے رسوا کرے۔راوی کہتے ہیں کہ پھر ایسا ہوا کہ اللہ نے اس پر ایک پہاڑی بکر امسلط کر دیا
جس نے اسے مسلسل سینگ مارے یہاں تک کہ اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔(المعجم الكبير للطبرانى جزء ثامن صفحه 154 حدیث 7596 مكتبه ابن تیمیه قاهره، 1994ء)
اس واقعے کے بارے میں حضرت عائشہؓ کی روایت ہے کہ حضرت ابو بکر بیان فرماتے ہیں کہ غزوہ احد
کے دن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر پتھر مارا گیا تو وہ اتنے زور سے لگا کہ آپ کے خود کے دو حلقے
ٹوٹ کر، اس کی کڑیاں جو تھیں وہ ٹوٹ کر آپ کے چہرہ مبارک میں پیوست ہو گئیں۔اس پر حضرت ابو بکر" کہتے ہیں
کہ میں دوڑتا ہوار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گیا تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص اتنی تیزی سے آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھ رہا تھا گویا کہ اُڑ کر آرہا ہو۔اس پر میں نے دعا کی کہ اے اللہ ! اس شخص کو خوشی کا
موجب بنا۔یعنی یہ جو دوڑا جا رہا ہے یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی، ہمارے لیے بھی خوشی کا موجب
بنے۔جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو میں نے دیکھا کہ وہ ابو عبیدہ بن جراح تھے جو مجھ سے
سبقت لے گئے۔انہوں نے مجھ سے کہا: اے ابو بکر ! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ مجھے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسارِ مبارک سے ان حلقوں کو نکالنے دیں یعنی وہ جو خود کے اندر جبڑے میں چبھ گئے تھے ان
کو نکالنے دیں۔حضرت ابو بکر فرماتے ہیں کہ میں نے انہیں ایسا کرنے دیا۔پس حضرت ابو عبیدہ بن جراح نے خود کے ان دو حلقوں میں سے ایک کو اپنے دانت سے پکڑا اور
اتنے زور سے کھینچا۔اتنے مضبوطی سے وہ اندر گڑھ گئے تھے کہ جب کھینچ کر نکالا تو آپ کمر کے بل زمین پر گر گئے
اور آپ کا سامنے کا ایک دانت ٹوٹ گیا۔پھر آپ نے دوسرے حلقے کو بھی دانتوں سے پکڑ کر زور سے کھینچ کر باہر
نکالا کہ آپ کا سامنے کا دوسرا دانت بھی ٹوٹ گیا۔غزوۂ احد کے موقعے پر جب لوگ منتشر ہو گئے تھے تو
حضرت ابو عبیدہ بن جراح ان لوگوں میں سے تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ثابت قدم موجودرہے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء ثالث صفحه 313 ، دارالکتب العلمية بيروت، 1990ء)
ذو القعدہ چھ ہجری میں صلح حدیبیہ کے موقعے پر جب صلح نامہ لکھا گیا تو اس معاہدے کی دو نقلیں تیار کی
گئیں اور بطور گواہ کے فریقین کے متعدد معززین نے ان پر اپنے دستخط کیے۔مسلمانوں کی طرف سے دستخط کرنے

خطبات مسرور جلد 18
499
خطبہ جمعہ فرمودہ مور محہ 02 اکتوبر 2020ء
والوں میں سے حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ، حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت سعد بن ابی وقاص
اور حضرت ابو عبیدہ بن جراح تھے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 769)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو عبیدہ بن جراح کو کئی سرایا، سریہ کی جمع سرا یا مطلب ہے
جنگوں میں بھجوایا تھا۔جو expeditions ہوتی ہیں ان میں بھجوایا تھا۔ذوالقصہ کی طرف سریہ۔یہ سریہ ربیع الآخر چھ ہجری میں بھجوایا گیا تھا۔اس کے بارے میں
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے اپنی تصنیف 'سیرت خاتم النبیین میں لکھتے ہیں کہ ربیع الآخر کے
مہینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت محمد بن مسلمہ انصاری کو ذوالقصہ کی طرف روانہ فرمایا جو مدینہ
سے چوبیس میل کے فاصلہ پر تھا جہاں ان ایام میں بنو ثَعْلَبَہ آباد تھے۔حضرت محمد بن مسلمہ اور ان کے دس
ساتھی رات کے وقت وہاں پہنچے تو دیکھا کہ اس قبیلہ کے سو نوجوان جنگ کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔صحابہ کی جماعت
سے یہ پارٹی تعداد میں دس گنا زیادہ تھی۔حضرت محمد بن مسلمہ نے فوراً اس لشکر کے سامنے صف آرائی کر لی۔اگر
جنگ کی نیت سے گئے ہوتے تو اتنی تھوڑی تعداد میں نہ ہوتے۔اور فریقین کے درمیان رات کی تاریکی میں خوب
تیر اندازی ہوئی۔اس کے بعد کفار نے صحابہ کی مٹھی بھر جماعت پر دھاوا بول دیا اور چونکہ ان کی تعداد بہت زیادہ
تھی ایک آن کی آن میں یہ دس فدائیان اسلام خاک پر تھے۔یعنی شہید ہو گئے۔حضرت محمد بن مسلمہ کے ساتھی تو
سب شہید ہو گئے مگر خود حضرت محمد بن مسلمہ بچ گئے کیونکہ کفار نے انہیں دوسروں کی طرح مردہ سمجھ کر چھوڑ دیا
اور ان کے کپڑے وغیرہ اتار کرلے گئے۔غالباً حضرت محمد بن مسلمہ بھی وہاں پڑے پڑے فوت ہو جاتے مگر حسن
اتفاق سے ایک اور مسلمان کا وہاں سے گزر ہوا اور اس نے حضرت محمد بن مسلمہ کو پہچان کر انہیں اُٹھا کر مدینہ پہنچا
دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب ان حالات کا علم ہوا تو آپ نے حضرت ابو عبیدہ بن جراح کو جو قریش میں
سے تھے اور کبار صحابہ میں شمار ہوتے تھے حضرت محمد بن مسلمہ کے انتقام کے لیے ذوالقصہ کی طرف روانہ فرمایا اور
چونکہ اس عرصہ میں یہ بھی اطلاع موصول ہو چکی تھی کہ قبیلہ بنو ثعلبہ کے لوگ مدینہ کے مضافات پر حملہ کا ارادہ
رکھتے ہیں اس لیے آپ نے حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی کمان میں چالیس مستعد صحابہ کی جماعت بھجوائی اور حکم
دیا کہ راتوں رات سفر کر کے صبح کے وقت وہاں پہنچ جائیں۔حضرت ابو عبیدہ بن جراح نے تعمیل ارشاد میں یلغار کر
کے عین صبح کی نماز کے وقت انہیں جاد بایا اور وہ اس اچانک حملہ سے گھبر ا کر تھوڑے سے مقابلہ کے بعد بھاگ نکلے
اور قریب کی پہاڑیوں میں غائب ہو گئے۔حضرت ابو عبیدہ بن جراح نے مالِ غنیمت پر قبضہ کیا اور مدینہ کی طرف
واپس لوٹ آئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 668)
یہ حملہ ظلم کا بدلہ لینے کے لیے یا سزا دینے کے لیے کیا گیا تھا۔دوسری جو ایک جنگ تھی اس کا نام ذات السلاسل تھا۔اس سریہ کو ذات السلاسل کہنے کی وجہ یہ ہے کہ

خطبات مسرور جلد 18
500
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اکتوبر 2020 ء
دشمنوں نے اس خوف سے آپس میں ایک دوسرے کو زنجیروں سے باندھ لیا تھا کہ وہ اکٹھے ہو کر لڑ سکیں اور کوئی
بھاگ نہ سکے۔ایک صف بنا کر لڑ سکیں یا جس طرح بھی صفیں بنی تھیں اکٹھے اکٹھے رہیں۔اس کی ایک اور وجہ بھی
ملتی ہے کہ اس جگہ پر ایک چشمہ تھا جس کا نام السنسل تھا۔بعض کے نزدیک آٹھ ہجری اور بعض کے نزدیک سات
ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ملی کہ قبیلہ بنو قُضَاعَہ کے لوگ مدینے پر حملہ آور ہونے کا منصوبہ بنا
رہے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرو بن عاص کو تین سو مہاجرین اور انصار کے ساتھ اس کی سرکوبی کے
لیے روانہ فرمایا جن کے ہمراہ تیس گھوڑے تھے۔یہ جگہ مدینے سے دس دن کی مسافت پر تھی۔حضرت عمرو بن عاص
نے بنو قضاعہ کے علاقے میں پہنچ کر وہاں سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا کہ دشمن کی تعداد بہت زیادہ
ہے اس لیے کمک بھیجی جائے، مزید فوج بھیجیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغام ملتے ہی دوسو مہاجرین اور انصار کی
جماعت حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی قیادت میں مدد کے لیے روانہ فرما دی اور ہدایت فرمائی کہ عمرو کے ساتھ جاکر
ملیں اور اختلاف نہ کریں۔یعنی جو بھی فیصلہ کرنا ہے ایک ہو کے کیا جائے۔جب یہ فوج حضرت عمرو بن عاص کی فوج
سے مل گئی تو تمام لشکر کی امارت کا سوال پیدا ہوا۔حضرت ابو عبیدہ اگر چہ اپنے مر تبہ کے لحاظ سے امارت کے مستحق
تھے مگر جب حضرت عمرو بن عاص نے اصرار کیا کہ میں ہی ساری فوج کی قیادت کروں گا تو حضرت ابو عبید گانے
خوش دلی سے ان کی قیادت قبول کر لی کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھی تھا کہ اختلاف نہیں کرنا اور ان
کی زیر امارت نہایت بہادری سے دشمنوں کے خلاف لڑائی لڑے یہاں تک کہ دشمن کو شکست ہو گئی۔جب کامیابی
کے بعد مدینہ واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی اطاعت کی کیفیت سنی تو
فرما یا رَحِمَهُ اللهُ آبَا عُبَيْدَہ کہ ابو عبیدہ پر اللہ کی رحمت ہو کہ اس نے یہ اطاعت کا معیار قائم کیا۔(ماخوذ از رحمت دارین کے سو شیدائی از طالب ہاشمی ، صفحہ 33، البدر پبلیکیشنزار دو بازار لاہور ، 2003ء)
(شرح زرقانی جلد 2 صفحه 357 تا 360 ، سریه ذات السلاسل، دار الكتب العلمية بيروت، 1996ء)
پھر ہے سریہ سیف البخر۔یہ وہ ساری جنگیں ہیں جن کی فوجوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
شامل نہیں ہوتے تھے۔یہ سر یہ ہیں۔یہ سر یہ آٹھ ہجری میں ساحل سمندر کی طرف روانہ ہوا جہاں بنو جُهَيْئَه کا
ایک قبیلہ آباد تھا۔اس سریہ کو جَيْشُ الخَبَط بھی کہا جاتا ہے۔اس نام کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ خوراک کی
کمی کے باعث صحابہ ایسے درختوں کے پتے کھانے پر مجبور ہو گئے جنہیں خَبَط کہا جاتا تھا۔خَبَط کے ایک معنی پتے
جھاڑنے کے بھی ہے۔اس سریہ کا ذکر صحیح بخاری میں ہے اور وہ اس طرح بیان ہوا ہے۔حضرت جابر روایت کرتے
ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بھیجا۔ہم تین سو سوار تھے۔ہمارے امیر حضرت ابوعبیدہ بن جراح
تھے۔قریش کے تجارتی قافلے کی نگرانی میں بیٹھ گئے۔یہاں کوئی جنگ کا ارادہ نہیں تھا۔قریش کے قافلے کی نگرانی
کرنی تھی۔سمندر کے کنارے ہم آدھا مہینہ ٹھہرے رہے اور ہمیں سخت بھوک لگی۔یہاں تک کہ ہم نے پتے بھی
کھائے۔بعض مواقع پر جب سریہ میں جاتے تھے تو ان میں جنگوں کی نیت سے نہیں جاتے تھے بلکہ اور مقصد ہوتے
تھے اور بعض دفعہ پھر جنگوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا اس لیے دونوں لحاظ سے یہ سریہ ایسی مہم کہلاتے ہیں جس میں

خطبات مسرور جلد 18
501
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 اکتوبر 2020ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شریک نہیں تھے۔بہر حال کہتے ہیں یہاں تک کہ ہم نے پتے بھی کھائے۔اس لیے اس
فوج کا نام جَيْشُ الْخَبَط رکھا گیا۔اس اثنا میں سمندر نے ہمارے لیے ایک جانور جس کو عنبر کہتے ہیں پھینک دیا
یعنی سمندر سے ایک جانور مر کے باہر آیا یا ویسے ہی باہر آیا اور خشکی میں آکر وہ پانی کے بغیر رہ نہیں سکا تو مر گیا۔بہر حال کہتے ہیں سمندر سے ایک جانور آیا۔وہ مچھلی ہی تھی، بہت بڑی مچھلی۔ہم اس کا گوشت آدھا مہینہ کھاتے
رہے اور اس کی چربی بدن پر ملا کرتے تھے یہاں تک کہ ہمارے جسم پھر ویسے کے ویسے تازہ ہو گئے جیسے پہلے تھے۔حضرت ابو عبیدہ نے اس کی پسلیوں میں سے ایک پہلی لی اور اس کو کھڑا کیا اور سب سے لمبا شخص جو اُن کے ساتھ تھا
اس کو لیا اور سفیان بن عیینہ نے اپنی روایت میں یوں کہا کہ ایک بار انہوں نے اس کی پسلیوں میں سے ایک پہلی لی،
اس کو کھڑا کیا پھر ایک آدمی سمع اونٹ کے لیا جو اس کے نیچے سے گزر گیا۔حضرت جابڑ نے یہ بھی کہا کہ لشکر میں
ایک شخص تھا جس نے لوگوں کے کھانے کے لیے تین دن تین تین اونٹ ذبح کیے۔پھر حضرت ابو عبیدہ نے اس کو روک دیا۔اور عمرو بن دینار کہتے تھے کہ ابو صالح ذکوان نے ہمیں بتایا
کہ قیس بن سعد نے اپنے باپ سے کہا میں بھی اسی فوج میں تھا اور ان کو بھوک لگی تو حضرت ابو عبیدہ نے کہا
اونٹ ذبح کر لو۔میں نے اونٹ ذبح کر لیا۔کہتے تھے پھر ان کو بھوک لگی۔حضرت ابو عبیدہ نے کہا اونٹ ذبح کر لو۔میں نے اونٹ ذبح کر لیا۔کہتے پھر ان کو بھوک لگی۔حضرت ابو عبیدہ نے کہا اونٹ ذبح کر لو۔سواریوں والے جو
اونٹ تھے اور ساتھ لے کے گئے تھے۔ان پر سامان بھی کچھ ہو گا اب ایسے حالات آگئے کہ انہی کو ذبح کر کے کھا
رہے تھے۔کہتے ہیں میں نے اونٹ ذبح کر لیا۔قیس کہتے تھے پھر ان کو بھوک لگی۔حضرت ابو عبیدہ نے کہا کہ اونٹ
ذبح کر لو۔کہتے تھے اس کے بعد پھر مجھے روک دیا گیا کہ اب اونٹ نہیں ذبح کرنے۔دوسری روایت میں آتا ہے کہ حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ جَيْشُ الْخَبَط کے ساتھ
حملے میں ہم نکلے اور حضرت ابو عبیدہ کو امیر بنایا گیا تھا۔ہمیں سخت بھوک لگی اور سمندر نے ایک مردہ مچھلی پھینک
دی۔زندہ نہیں آئی تھی بلکہ مردہ ہی آئی تھی اور ہم نے ایسی مچھلی کبھی نہیں دیکھی تھی۔بڑی مچھلی تھی۔جس طرح
اس کا حلیہ بیان کیا جاتا ہے یہ وہیل مچھلی ہو گی۔اسے عنبر کہتے ہیں۔ہم اس کا گوشت آدھا مہینہ کھاتے رہے۔پھر حضرت ابو عبیدہ نے اس کی ہڈیوں میں سے ایک ہڈی لی اور سوار اس کے نیچے سے گزر گیا۔ابن جُرَيْج
نے کہا: ابوزبیر نے مجھے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے حضرت جابر سے سنا ہے۔کہتے تھے کہ حضرت ابو عبیدہ نے کہا کھاؤ۔مچھلی کو کھاؤ۔بے شک یہ مردہ ہے لیکن کھاؤ کوئی ہرج نہیں۔جب ہم مدینہ آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم نے
اس کا ذکر کیا کہ اس طرح ایک مردہ مچھلی آئی تھی اور ہم اس کو کھاتے رہے، ضرورت تھی۔آپ نے فرمایا کہ جو
رزق اللہ تعالیٰ نے نکالا ہو اسے تم کھاؤ۔اللہ تعالیٰ نے تمہاری حالت دیکھ کر تمہیں بھیجا تھا۔اسے تم نے کھایا تو کوئی
ہرج نہیں۔اور اگر کچھ ہے ، اگر اپنے ساتھ کچھ لائے ہو تو ہمیں بھی کھلاؤ۔ان میں سے کسی نے آپ کو ایک حصہ دیا
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کھایا۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب غزوه سيف البحر حديث 4361-4362)

خطبات مسرور جلد 18
502
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 اکتوبر 2020ء
واپسی پر اس کا بچا ہوا گوشت کچھ لے بھی آئے تھے ، وہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی نوش فرمایا۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اس سریہ سینف البحر کے ضمن میں اپنی شرح میں لکھتے
ہیں سیف البحر یعنی وہی جس کو خبط بھی کہتے ہیں کہ مذکورہ بالا غزوہ ان غزوات میں سے ہے جن میں کسی سے
جنگ کرنا مقصود نہیں تھا بلکہ اس غزوہ میں شامل لوگ قافلہ تجارت کی حفاظت کی غرض سے بھیجے گئے تھے۔یہ مہم
بقول ابن سعد تین سو مهاجر و انصار پر مشتمل تھی۔حضرت ابو عبیدہ بن جراح اس کے امیر تھے اور غزوہ سیف
البحر کے نام سے مشہور ہے۔یہاں بحیرہ قلزم کے قریب کاروان چلتے تھے تو کاروانی راستہ کے قریب بحیرہ قلزم
کے کنارے حفاظتی چوکی قائم کی گئی تھی۔قافلوں کا جو رستہ چلتا تھا ان کے قریب بحیرہ قلزم کے کنارے ایک
حفاظتی چوکی قائم کی گئی تھی اس لیے غزوہ سیف البحر سے موسوم ہے۔یہ فوج بھیجنے کا مقصد یہ تھا کہ وہاں ایک چوکی
قائم کی جائے جو حفاظت کی غرض سے ہو اور آگے پتہ لگے گا کہ حفاظت کس کی کرنی تھی۔سیف کے معنی ساحل
کے ہیں۔ابن سعد نے سریة الخبط کے عنوان سے اس کا مختصر ذکر کیا ہے۔خبط کے معنی ہیں درخت کے
پتے۔زادِ راہ ختم ہونے کی وجہ سے مجاہدین کو پتے کھانے پڑے تھے۔ابن سعد نے تاریخ وقوع رجب آٹھ ہجری
بتائی ہے اور یہ زمانہ ھدنہ یعنی صلح حدیبیہ کا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دور اندیشی سے کام لیا اور بطور
احتیاط مذکورہ بالا حفاظتی دستہ علاقہ سیف البحر میں بھیجا تھا۔جو چو کی قائم کروائی گئی تھی وہاں حفاظتی دستہ کے
طور پر بھیجا تا شام سے آنے والے قریشی قافلے سے تعرض نہ ہو، شام سے جو قریش کا تجارتی قافلہ آرہا تھا اس سے
کوئی چھیڑ چھاڑ نہ ہو اور قریش کے ہاتھ میں نقض معاہدہ کا کوئی بہانہ نہ مل جائے۔صلح حدیبیہ ہو چکی تھی۔اب یہ تھا
کہ یہ نہ ہو وہاں کوئی ان کو چھیڑ دے اور قریش بہانہ بنا دیں کہ دیکھو مسلمانوں نے ہم پر حملہ کیا اس لیے حدیبیہ کا
معاہدہ ختم ہو گیا۔تو اس لیے آپ نے وہ بھیجا تھا۔وہاں چوکی قائم کر دی تا کہ قریش کے اس قافلے کی حفاظت کرے
اور کوئی بہانہ نہ ملے۔پھر لکھتے ہیں کہ مذکورہ بالا جگہ بقول ابن سعد مدینہ سے پانچ دن کی مسافت پر ہے۔(ماخوذ از صحیح البخاری کتاب المغازی باب غزوہ سیف البحر جلد 9 صفحہ 239 شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ)
پس یہ جنگ کے لیے نہیں تھا بلکہ کافروں کی حفاظت کے لیے بھیجا گیا تھا جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہا اور
یہ ہے امن کے قیام کی کوشش کہ جب وہاں معاہدہ ہو گیا تو دشمن کی حفاظت کے بھی سامان کیسے جائیں تاکہ معاہدہ
توڑنے کا کسی قسم کا بہانہ کفار کے ہاتھ نہ آئے لیکن بہر حال اللہ تعالیٰ کی تقدیر نے کام کرنا تھا۔معاہدہ اگر ٹوٹا تو کفار کی
طرف سے توڑا گیا اور پھر وہ فتح مکہ پر منتج ہوا۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے یہاں تک
کہ مکہ میں داخل ہو گئے۔حضرت زبیر کو لشکر کے ایک پہلو پر اور حضرت خالد بن ولید کو لشکر کے دوسرے پہلو پر
مقرر فرمایا اور حضرت ابو عبیدہ کو پیادہ لوگوں اور وادی کے نشیب کا سر دار بنادیا۔(صحیح مسلم كتاب الجهاد باب فتح مكه حديث 1780)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بحرین والوں سے جزیہ کی شرط پر صلح کی تھی اور ان پر حضرت علاء بن حضرمی

خطبات مسرور جلد 18
503
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اکتوبر 2020ء
کو امیر مقرر فرمایا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو عبیدہ کو وہاں جزیہ لینے کے لیے بھیجا۔جب حضرت
ابو عبیدہ جزیہ لے کر واپس آئے اور لوگوں کو ان کی واپسی کا علم ہوا تو صبح فجر کی نماز سب لوگوں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ادا کی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھا کر جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو ان کو دیکھ کر آپ
صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا کہ لگتا ہے تمہیں معلوم ہو گیا ہے کہ ابو عبیدہ کچھ لائے ہیں۔لوگوں نے عرض
کیا : جی یارسول اللہ ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پس خوش ہو جاؤ اور اس کی امید رکھو جو تمہارے لیے بہتر ہے۔میں تمہارے بارے میں محتاجی سے نہیں ڈر تا بلکہ میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ دنیاتم پر کشادہ کر دی جائے اور پھر
تم بڑھ چڑھ کر حرص کرنے لگ جاؤ۔(صحیح بخاری کتاب الجزيه و المواعدة باب الجزية و المواعدة مع اهل الذمة و الحرب، حدیث نمبر 3158)
جوں جوں دنیاداری میں پڑو گے ، دنیاوی آسائشیں تمہیں مہیا ہوں گی میسر آئیں گی تو حرص میں پڑ جاؤ گے
اور وہ تمہیں ہلاک کر دے۔یہ خوف ہے مجھے۔بھوکے رہنے کا خوف کم ہے۔یہ خوف ہے کہ دنیا داری میں پڑکے،
حرص کر کے تم کہیں اپنے آپ کو ہلاک نہ کر لو۔پس یہ تنبیہ ہے جو ہر ایک کو اپنے سامنے رکھنی چاہیے اور اس کو پیش
نظر نہ رکھنے کی وجہ سے آج ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں کی اکثریت جن کے پاس پیسہ آتا جن میں ہمارے لیڈر بھی شامل
ہیں وہ اس لالچ میں پیش پیش ہیں۔ان کی دنیا کی لالچ بے شمار بڑھ چکی ہے۔خدا کا نام تو لیتے ہیں لیکن فوقیت دنیاوی مال و
حشمت کو ہے۔پس ہمیں اس لحاظ سے اپنی حالتوں کا ہمیشہ جائزہ لیتے رہنا چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئی کے مطابق مال تو آئیں گے لیکن ہمیں اس مال کی وجہ سے اپنے دین کو نہیں بھول جانا چاہیے۔دس ہجری میں حجۃ الوداع کے موقعے پر حضرت ابو عبیدہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا۔عشره مبشره از بشیر ساجد صفحه 801، البدر پبلیکیشنزار دو بازار لاہور، 2000ء)
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو لوگوں میں بحث ہوئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر
لحد والی ہونی چاہیے یا لحد کے بغیر۔چنانچہ حضرت عباس نے حضرت ابو عبیدہ بن جراح اور حضرت ابو طلحہ کی طرف
ایک ایک آدمی بھجوایا اور فیصلہ ہوا کہ ان میں سے جو آدمی پہلے آئے گا جو وہ بتائے گا ویسی قبر تیار کی جائے گی۔حضرت ابو عبید کا اہل مکہ کی طرز کے مطابق لحد کے بغیر قبر تیار کرتے تھے جبکہ حضرت ابو طلحہ اہل مدینہ کی طرز کے
مطابق لحد والی قبر تیار کرتے تھے۔چنانچہ حضرت ابو طلحہ کی طرف بھیجے ہوئے آدمی کو حضرت ابو طلحہ مل گئے جبکہ
حضرت ابو عبیدہ کی طرف بھیجے ہوئے آدمی کو حضرت ابو عبیدہ نہ ملے۔چنانچہ حضرت ابو طلحہ آئے اور انہوں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لحد والی قبر تیار کی۔(سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 663، حفر القبر ، مطبع مصطفی بابی الحیلی و اولاده ، مصر ، 1955ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے فوراً بعد خلافت کے لیے انصار اور مہاجرین کے درمیان جو
اختلاف ہوا اس کے بارے میں صحیح بخاری میں بیان ہے۔یہ پہلے بھی میں ایک صحابی کے ذکر میں بیان کر چکا ہوں
لیکن یہاں حضرت ابو عبیدہ کے ذکر میں بھی بیان ہو جائے تو بہتر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے
بعد انصار حضرت سعد بن عبادہ کے گھر میں جمع ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ایک امیر ہم میں سے اور ایک امیر تم

خطبات مسرور جلد 18
504
خطبہ جمعہ فرمودہ مور محه 02 اکتوبر 2020 ء
یعنی مہاجرین میں سے ہو گا۔ان کی طرف حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ اور حضرت ابو عبیدہ بن جراح گئے۔حضرت
عمر کچھ کہنے لگے مگر حضرت ابو بکر نے انہیں خاموش کروا دیا۔حضرت عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں اس وقت صرف
اس لیے بولنا چاہتا تھا کیونکہ میں نے ایک تقریر تیار کی تھی جو مجھے بہت پسند تھی اور مجھے ڈر تھا کہ حضرت ابو بکر
ویسی بات نہ کہہ سکیں گے لیکن جب حضرت ابو بکر نے تقریر کی تو ایسی شاندار اور فصیح تقریر کی جو تمام تقاریر سے
بڑھ کر تھی۔اسی تقریر میں حضرت ابو بکڑ نے یہ فرمایا کہ ہم یعنی مہاجرین امیر ہیں اور تم یعنی انصار وزیر ہو۔اس پر
حضرت حباب بن مُنْذِر نے کہا ہر گز نہیں۔بخدا ہم ایسا ہر گز نہیں کریں گے۔ایک امیر تم میں سے ہو گا اور ایک
امیر ہم میں سے ہو گا۔حضرت ابو بکر نے فرمایا: نہیں ہم امیر ہیں اور تم وزیر ہو کیونکہ قریش حسب نسب کے لحاظ
سے تم عربوں سے اعلیٰ اور قدیمی ہیں۔پس حضرت ابو بکر نے دو نام پیش کیے کہ عمر یا ابو عبیدہ بن جراح میں سے کسی
ایک کی بیعت کرلو، خلیفہ بنالو۔اس پر حضرت عمر نے کہا نہیں ہم تو آپ کی بیعت کریں گے۔ابو بکر کو کہا کہ ہم تو
آپ کی بیعت کریں گے کیونکہ آپ ہمارے سردار ہیں اور ہم میں سے سب سے بہتر ہیں اور ہم میں سے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ محبوب ہیں۔یہ کہہ کر حضرت عمرؓ نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور ان کی بیعت کی اور
اس کے بعد لوگوں نے بھی حضرت ابو بکر کی بیعت کی۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى باب قول النبى لو كنت متخذا خليلا، حدیث نمبر 3668)
بہر حال حضرت ابو بکر کی نظر میں حضرت ابو عبیدہ کا یہ مقام تھا کہ آپ کا نام خلافت کے لیے تجویز
فرمایا۔اسی طرح جس طرح پہلے حضرت عمرؓ کے حوالے سے بھی ذکر ہو چکا ہے کہ حضرت عمرؓ نے یہ فرمایا کہ اگر
ابو عبیدہ زندہ ہوتے تو میں انہیں اگلے خلیفہ کے لیے نامزد کرتا کیونکہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت
کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق امین تھے۔جب خلافت کے بارے میں بحث ہوئی تو
حضرت ابوعبیدہ نے انصار سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ اے انصار کے گروہ ! تم تو وہ لوگ ہو جنہوں نے سب سے پہلے
مدد کی تھی۔کہیں ایسا نہ ہو کہ اب تم ہی سب سے پہلے اختلاف پیدا کرنے والے ہو جاؤ۔(ماخوذ از سیر الصحابه از شاه معین الدین ندوی جلد 2 صفحہ 126-127 ، دار الاشاعت اردو بازار کراچی پاکستان)
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ جب مسندِ خلافت پر متمکن ہوئے تو انہوں نے بیت المال کا کام
حضرت ابو عبیدہ کے ذمے لگایا۔13 ہجری میں حضرت ابو بکر نے آپ کو شام کی طرف امیر لشکر بنا کر بھیجا۔حضرت عمرؓ نے مسندِ خلافت پر متمکن ہونے کے بعد حضرت خالد بن ولید کو بطور سپہ سالار معزول فرما کر
حضرت ابو عبیدہ کو سپہ سالار مقرر فرمایا۔(سیر اعلام النبلاء جلد 1 صفحه 15، ابو عبيدة بن الجراح، مطبوعه دار الرساله العالميه دمشق 2014ء)
فتح شام کے بارے میں ذکر ملتا ہے کہ 13 / ہجری میں رومیوں میں کئی اطراف سے لشکر کشی کی گئی۔ایک
دستہ کے قائد حضرت یزید بن ابوسفیان تھے۔ابو سفیان کے ایک بیٹے کا نام بھی یزید تھا، یہ پہلے فوت ہو گئے تھے ، جو
اردن کے مشرق کی طرف سے حملہ آور ہوئے۔دوسرے کے حضرت شُرحَبِيْل بن حَسَنَه تھے جو بَلْقَاء کی

خطبات مسرور جلد 18
505
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 اکتوبر 2020ء
طرف سے آگے بڑھے۔تیسرے کے قائد حضرت عمرو بن عاص تھے جو فلسطین کی طرف سے شام میں داخل
ہوئے۔چوتھے دستے کے قائد حضرت ابو عبیدہ بن جراح تھے جو حمص کی طرف بڑھے۔حضرت ابو بکڑ نے فرمایا کہ
جب یہ سب ایک جگہ اکٹھے ہو جائیں تو حضرت ابو عبیدہ بن جراح سپہ سالار ہوں گے۔ہر لشکر چار ہزار پر مشتمل تھا
جبکہ حضرت ابو عبیدہ کا لشکر آٹھ ہزار کا تھا۔جب لشکر روانہ ہونے لگے تو حضرت ابو بکر نے قائدین لشکر کو فرمایا دیکھو نہ اپنے پر تنگی وارد کرنانہ اپنے
ساتھیوں پر۔اپنی قوم اور ساتھیوں پر ناراضگی کا اظہار نہ کرنا۔ان سے مشورے کرنا اور انصاف سے کام لینا۔ظلم وجور
سے دور رہنا کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پاتا اور کبھی کامیابی کا منہ نہیں دیکھتا۔اور جب تمہاری دشمن سے مڈھ بھیڑ ہو
جائے تو دشمن کو پیٹھ نہیں دکھانا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو اس دن پیٹھ پھیرے گا اس پر خدا کا غضب ٹوٹے گا اور اس
کا ٹھکانہ جہنم ہو گا سوائے اس کے کہ جو لڑائی کے لیے جگہ بدلتا ہے یا اپنے ساتھیوں سے رابطہ قائم کرنا چاہتا ہے۔قرآن کریم میں سورۃ انفال میں آیت سترہ میں یہ لکھا ہوا ہے۔پھر فرمایا کہ دیکھو جب تم دشمن پر غلبہ پاؤ تو کسی بچے،
بوڑھے اور عورت کو قتل نہ کرنا، کسی جانور کو ہلاک نہ کرنا، عہد شکنی نہ کرنا، معاہدہ کر کے اسے خود نہ توڑنا۔حضرت ابو عبیدہ نے سب سے پہلے شام کے شہر مآب کو فتح کیا۔وہاں کے باشندوں نے جزیہ کی شرط پر صلح
کرلی۔اس کے بعد آپ نے جابیہ کا رخ کیا۔وہاں پہنچے تو دیکھا کہ رومیوں
کا بڑ الشکر مقابلے کے لیے تیار ہے۔اس
پر حضرت ابو عبیدہ نے حضرت ابو بکر کی خدمت میں مزید مدد کے لیے درخواست کی۔حضرت ابو بکر نے
حضرت خالد بن ولید جو اس وقت عراق کی مہم پر مامور تھے ان سے فرمایا کہ نصف لشکر حضرت مثنی بن حارث کی
قیادت میں چھوڑ کر تم حضرت ابو عبیدہ کی مدد کو پہنچ جاؤ اور حضرت ابو بکر نے حضرت ابو عبیدہ کو خط لکھا کہ میں نے
خالد کو امیر مقرر کیا ہے اور میں خوب جانتا ہوں کہ تم اس سے بہتر اور افضل ہو۔پورے خط کا متن یہ ہے کہ اللہ
کے بندے عتیق بن ابو قحافہ۔عتیق حضرت ابو بکر کا اصل نام تھا اور ابو قحافہ ان کے والد کا نام تھا۔اللہ کے بندے عتیق بن ابو قحافہ کا خط ابو عبیدہ بن جراح کے نام۔تجھ پر خدا کی سلامتی ہو۔میں نے شام کی
فوجوں کی کمان خالد کے سپرد کی ہے۔آپ اس کی مخالفت نہ کرنا اور سنا اور اطاعت کرنا۔میں نے تمہیں اس پر والی مقرر
کیا ہے۔میں جانتا ہوں کہ تم اس سے افضل ہو لیکن میرا خیال ہے کہ اس میں، خالد بن ولید میں ، فن حرب کی صلاحیت
یعنی جنگی معاملات کی صلاحیت تمہاری نسبت بہت زیادہ ہے۔اللہ مجھے اور تمہیں صحیح راہ پر گامزن رکھے۔حضرت ابو بکر
نے یہ لکھا۔حضرت خالد بن ولید نے حیرہ، عراق میں ایک شہر کا نام ہے وہاں سے حضرت ابو عبیدہ کو خط لکھا کہ اللہ کی آپ
پر سلامتی ہو۔مجھے حضرت ابو بکر نے شام کی طرف کوچ کرنے کا حکم دیا ہے اور فوجوں کی قیادت میرے سپر دفرمائی ہے۔خدا کی قسم !میں نے اس کا کبھی مطالبہ نہیں کیا اور نہ میری خواہش تھی۔آپؐ کی وہی حیثیت ہو گی جو پہلے ہے۔ہم آپ کی
نافرمانی نہیں کریں گے اور نہ آپ کو نظر انداز کر کے کوئی فیصلہ کریں گے۔آپؐ مسلمانوں کے سردار ہیں۔آپ کی فضیلت
کا ہم انکار نہیں کرتے اور نہ آپ کے مشورے سے مستغنی ہو سکتے ہیں۔(ماخوذ از روشن ستارے از غلام باری سیف صاحب جلد 2 صفحہ 19 تا 21( عشره مبشره از بشیر ساجد صفحہ 804، البدر پبلیکیشنزار دو بازار لاہور ،
2000ء (سیر اصحابہ جلد 4 صفحہ 457 459 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی) (فرہنگ سیرت صفحہ 110 زوار اکیڈمی پبلیکیشنز، کراچی 2003ء)

خطبات مسرور جلد 18
506
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اکتوبر 2020 ء
یہ دیکھیں۔یہ ہے مومنانہ شان۔دونوں طرف سے کس طرح عاجزانہ طور پر اطاعت کا اظہار کیا گیا ہے۔جنگ آجنادین۔جمادی الاول تیرہ ہجری میں اجنادین فلسطین کے نواحی علاقے میں سے ایک بستی
کا نام ہے۔اس مقام پر ایک لاکھ رومی فوج سے مسلمانوں کا یہ مقابلہ ہوا۔روایات میں آتا ہے کہ اجنادین فوج کا
سالار قیصر روم ہر قل کا بھائی تھیوڈور (Theodore) تھا۔پینتیس ہزار کے قریب مسلمانوں نے ایک لاکھ کی
فوج کو شکست دے کر آجنادین کو فتح کر لیا۔سپه
(ماخوذ از عشره مبشره از بشیر ساجد صفحه 805 ، البدر پبلیکیشنزار دو بازار لاہور ، 2000ء)
(معجم البلدان جلد 1 صفحه 129 دار الكتب العلمية بيروت)
اجنادین کی فتح کے بعد مسلمانوں نے دمشق کا محاصرہ کر لیا اور پھر اس کی تفصیل اس طرح ہے۔یہ شام کا
دارالحکومت ہے اور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔دمشق کا مسلمانوں نے محاصرہ محرم 14 ہجری
میں کیا اور یہ محاصرہ چھ ماہ تک جاری رہا۔دوسری پارٹی، جو مخالفین تھے، دوسری طرف کی فوج وہ قلعہ بند ہو گئے۔اپنے علاقے میں تھے اس لیے اپنے قلعے بند کر لیے۔مسلمانوں کے پانچوں سالار اپنی فوجوں سمیت اس شہر کا محاصرہ
کیے ہوئے تھے۔حضرت ابو عبیدہ اپنی فوج کے ساتھ مشرقی دروازے پر تھے۔حضرت خالد بن ولید ان کے بالمقابل
مغربی دروازے پر تھے اور باقی تین سالار بھی، کمانڈر جو تھے مختلف دروازوں پر متعین تھے۔رومی گاہے بگاہے نکل
کر جنگ کرتے مگر پھر واپس چلے جاتے اور قلعہ بند ہو جاتے تھے۔انہیں امید تھی کہ قیصر روم کمک بھیجے گا مگر اسلامی
افواج کی چوکسی نے ان کی امید میں خاک میں ملا دی تھیں۔ایک رات جبکہ شہر میں کوئی جشن ہو رہا تھا اور فصیل کے پہرے دار بھی اس جشن کی خوشی میں پہرے
داری سے غافل تھے تو حضرت خالد بن ولید اپنے کچھ ساتھیوں سمیت شہر کی فصیل پھلانگ کر شہر میں داخل ہو گئے اور
دروازہ کھول دیا۔اس طرح ان کی فوج شہر میں داخل ہو گئی۔یہ دیکھ کر شہر والوں نے حضرت ابو عبیدہ سے صلح کر لی جو کہ
شہر کے دوسری طرف تھے مگر حضرت خالد کو یہ خبر نہیں ہوئی اور مسلسل جنگ کر رہے تھے۔حضرت ابو عبیدہ کے
پاس لوگ گئے اور ان سے التجا کی کہ ہمیں خالد سے بچاہیئے۔شہر کے درمیان میں ان دونوں سرداروں کا آمنا سامنا
ہوا اور پھر جب خالد بن ولید اور حضرت ابو عبید کا شہر کے درمیان میں آکے شہر والوں کے ساتھ ملے تو پھر شہر والوں
کے ساتھ صلح کرلی گئی کیونکہ معاہدہ حضرت ابو عبیدہ کر چکے تھے۔(ماخوذ از عشره مبشره از بشیر ساجد صفحه 805-806، البدر پبلیکیشنزار دو بازار لاہور ، 2000ء)
معرکہ فخل۔یہ شام کا ایک شہر ہے۔دمشق فتح کرنے کے بعد مسلمان آگے بڑھے تو معلوم ہوا کہ رومی
بینسان مقام میں جمع ہو کر مسلمانوں پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔مسلمان ان کے بالمقابل فحل مقام میں
خیمہ زن ہوئے۔رومی فوج کے سپہ سالار نے صلح کی پیشکش کی خاطر اپنے سفیر کو حضرت ابوعبیدہ کی طرف بھیجا۔وہ
جب اسلامی لشکر میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ وہاں ایک ہی طرح ادنی اور اعلی، افسر وماتحت، سپہ سالار اور سپاہی بیٹھے
ہیں اور کوئی امتیاز اور فرق دکھائی نہیں دیا۔آخر اس نے مجبور ہو کر کسی سے پوچھا کہ آپ کا سپہ سالار کون ہے۔لوگوں نے ایک سیدھے سادھے شخص کی طرف اشارہ کیا جو زمین پر بیٹھا ہوا تھا۔سفیر نے قریب جا کر کہا کہ آپ ہی

خطبات مسرور جلد 18
507
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 اکتوبر 2020 ء
اس کے سپہ سالار ہیں ؟ حضرت ابو عبید نے کہا کہ ہاں۔سفیر نے پیشکش کی کہ اپنی فوج کو یہاں سے واپس لے جائیں
اور اس کے بدلے میں آپ کے ہر سپاہی کو فی کس دو اشرفیاں سونے کی ملیں گی۔سپہ سالار کو ایک ہزار دینار ملیں گے
اور تمہارے خلیفہ کو دو ہزار دینار دیے جائیں گے۔حضرت ابو عبیدہ نے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا ہم پیسے لینے نہیں
آئے۔مال و دولت کی غرض سے نہیں آئے۔ہم اللہ کے کلمہ کو بلند کرنے نکلے ہیں۔سفیر ان کو دھمکیاں دیتا ہوا
وہاں سے واپس چلا گیا۔اس کے یہ تیور دیکھ کر حضرت ابو عبیدہ نے فوج کو تیاری کا حکم دیا اور اگلی صبح دونوں
فوجوں میں جنگ ہوئی۔حضرت ابو عبیدہ خود فوج کے قلب یعنی درمیان میں تھے اور بڑی حکمت سے فوج کو لڑا
رہے تھے یہاں تک کہ مسلمانوں نے باوجو د قلیل تعداد ہونے کے رومیوں کو شکست دے دی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا
کہ اردن کا تمام علاقہ مسلمانوں کے پاس آ گیا۔(ماخوذ از عشره مبشره از بشیر ساجد صفحه 807-808، البدر پبلیکیشنزار دو بازار لاہور، 2000ء)
(ماخوذ از سیر الصحابه از شاہ معین الدین ندوی جلد 2 صفحہ 128 ، دار الاشاعت اردو بازار کراچی پاکستان)
فتح حمص فخل کی فتح کے بعد حضرت ابو عبیدہ نے حمص کی طرف پیش قدمی کی جو شام کا ایک
مشہور شہر تھا اور جنگی اور سیاسی اہمیت رکھتا تھا۔راستے میں بعلبك شہر ، جو لبنان کا ایک قدیم شہر ہے، دمشق سے
تین راتوں کی مسافت پر ہے۔وہاں سے گزر ہوا جو ایک قدیم شہر تھا اور یہ بعل بت کی پرستش کا بہت بڑا مر کز رہ چکا
تھا۔وہاں کے رہائشیوں نے حضرت ابو عبیدہ کا مقابلہ کرنے کی بجائے صلح کی درخواست کی جو جزیہ کی شرط کے ساتھ
منظور کر لی گئی۔ان سے کوئی لڑائی، جنگ نہیں ہوئی۔اور قبول ہو گیا کہ وہ جزیہ دیں اور بے شک اپنے مذہب پر قائم
رہیں۔حضرت ابو عبید ہا نے حمص کا رخ کیا اور اس کا محاصرہ کر لیا۔حضرت خالد بن ولید بھی آپ کے ساتھ تھے۔شہر والوں کو قیصر سے فوجی امداد کی امید تھی۔اس لیے وہ
مقابلہ کے لیے تیار ہو گئے۔مگر جب وہ امداد سے مایوس ہو گئے تو انہوں نے ہتھیار ڈال دیے اور صلح کی درخواست
کی جو منظور کرلی گئی۔صلح کے ساتھ انہیں جان و مال کی امان دی گئی اور ان کے عبادت خانے اور مکانات محفوظ قرار
دیے گئے۔مکان بھی محفوظ، عبادت خانے بھی محفوظ اور جو اپنے مذہب پر قائم رہے ان پر جزیہ اور خراج عائد کیا
گیا۔یعنی اپنے مذہب پر بے شک قائم رہو لیکن جزیہ اور خراج دینا پڑے گا جو ایک ٹیکس ہے۔فتح لا ذقیہ۔اس کے بعد اسلامی لشکر نے لاذقیہ جو شام کا ایک شہر ہے اور ساحل سمندر پر واقع ہے۔حمص کے نواحی علاقوں میں اس کو شمار کیا جاتا ہے۔بہر حال اس کا محاصرہ کر لیا۔حفاظتی انتظامات کے لحاظ سے
لا ذقیہ بہت مستحکم تھا۔شہر والوں کے پاس رسد کے ذخائر کثرت کے ساتھ موجود تھے جن کی وجہ سے ان کو محاصرہ
کی کوئی پروا نہیں تھی۔حضرت ابو عبیدہ نے اس کو فتح کرنے کی ایک نئی تدبیر نکالی۔آپ نے ایک رات میدان میں
بہت سے گڑھے کھدوائے اور انہیں گھاس سے ڈھانک دیا اور صبح محاصرہ اٹھا کر حمص کی طرف روانہ ہو گئے۔ظاہر یہ کیا کہ ہم واپس جارہے ہیں۔گڑھے کھودنے کے بعد گھاس سے ڈھانکنے کے بعد محاصرہ اٹھالیا اور ساری فوج
واپس ہو گئی۔شہر والوں نے اور شہر میں موجود فوجوں نے محاصرہ اٹھتے دیکھا تو خوش ہوئے اور اطمینان سے شہر کے
دروازے کھول دیے۔دوسری طرف حضرت ابو عبیدہ راتوں رات اپنی فوج سمیت واپس آگئے۔رات کو ہی واپس آ

خطبات مسرور جلد 18
508
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 اکتوبر 2020ء
گئے اور ان غار نما گڑھوں میں چھپ گئے۔جو غاریں بنائی تھیں۔tunnels بنائی تھیں۔یاٹر سینچز (Trenches) بنائی
تھیں ان میں چھپ گئے اور صبح جب شہر کے دروازے کھلے تو آپ نے یک دفعہ حملہ کر دیا اور شہر میں داخل ہو کر شہر کو
فتح کر لیا۔(ماخوذ از سیر الصحابه از شاه معین الدین ندوی جلد 2 صفحہ 128 ، دار الاشاعت اردو بازار کراچی پاکستان ((عشره مبشره از بشیر ساجد صفحه
809، البدر پبلیکیشنزار دو بازار لاہور ، 2000ء) (معجم البلدان جلد 5 صفحه 6 دار الكتب العلمية بيروت)
باقی ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ یہ ذکر چلے گا، بیان کروں گا۔پاکستان کے احمدیوں کے لیے بھی آج کل بہت دعا کریں۔اللہ تعالیٰ انہیں مولویوں اور حکومت کے
اہلکاروں کے شر سے محفوظ رکھے۔وہاں پھر مخالفت کی شدید لہر آئی ہوئی ہے۔قانون کے محافظ نہ صرف یہ کہ
انصاف کو نہیں جانتے بلکہ اس کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں اور جو مولوی کہتا ہے اس کے پیچھے چل رہے ہیں۔میرا خیال
ہے اپنی جان بچانے کے لیے کہ شاید ان کو اسی طرح سیاسی استحکام مل جائے لیکن یہ ان کی بھول ہے۔یہ ہمیشہ یاد
رکھیں کہ یہی چیز ان کی تباہی کا ذریعہ بنے گی۔ہم تو پہلے بھی ان تکلیفوں سے گزرتے رہے ہیں، اب بھی ان شاء اللہ
تعالیٰ اللہ تعالیٰ کی مدد سے گزر جائیں گے لیکن ان کی یہ حرکتیں اگر یہ ان سے باز نہ آئے تو ان کی تباہی یقینی ہے۔پس
احمدی آج کل بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالی یہ مشکلات دور فرمائے۔اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق میں بڑھیں خاص
طور پر پاکستان میں رہنے والے احمدی، باہر رہنے والے احمدی بھی جو پاکستان سے آئے ہوئے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی
مدد اور نصرت جلد آئے اور ان مشکلات سے وہاں کے رہنے والے احمد کی چھٹکارا پا سکیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 تا 26 اکتوبر 2020ء جلد 27 شماره 84 تا 85 صفحہ 05 تا 09)

آج 10 میں سے 10 باقی