بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ: حضرت مُعَاذ بن جَبَلؓ

خطبات مسرور جلد 18
538
43
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء بمطابق 23/ اخاء 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، تلفورڈ (سرے( یو کے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج جن صحابی کا میں ذکر کروں گا ان کا نام ہے حضرت معاذ بن جبل۔آپ کا نام مُعاذ تھا۔آپ کے والد
کا نام جبل بن عمرو اور والدہ کا نام ہند بنت سھل تھا جو جھینہ قبیلے کی شاخ بنو ربعة سے تھیں۔حضرت معاذ
بن جبل کی کنیت عبد الرحمن تھی۔آپ کا تعلق خزرج قبیلے کی شاخ اُدی بن سعد بن علی سے تھا۔سیر الصحابہ
کے مصنف لکھتے ہیں کہ سعد بن علی کے دو بیٹے تھے سلمہ اور ادی۔سلمہ کی نسل سے بنو سلمہ ہیں۔اسلام کے
زمانے میں ادی بن سعد کے خاندان میں سے صرف دو شخص باقی تھے۔ایک حضرت معاذ اور دوسرے ان کے
صاحبزادے عبد الرحمن۔بنوادی کے مکانات بنو سلمہ کے پڑوس میں واقع تھے۔حضرت مُعَاذ بن جبل انتہائی
سفید ، خوبصورت چہرے والے، چمکدار دانتوں والے، سرمگیں آنکھوں والے تھے۔آپ اپنی قوم کے نوجوانوں میں
سے زیادہ خوبصورت نوجوان اور زیادہ سخی تھے۔ابو نعیم بیان کرتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل انصار کے
نوجوانوں میں سے بردباری، حیا اور سخاوت میں بہتر تھے۔حضرت مُعَاذ بن جبل بیعت عقبہ ثانیہ میں ستر انصار کے
ہمراہ شریک ہوئے اور قبولِ اسلام کے وقت آپ کی عمر اٹھارہ سال تھی۔حضرت معاذ بن جبل غزوہ بدر، غزوہ احد،
غزوہ خندق اور بعد کے تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔آپؐ غزوہ بدر میں اس
وقت شامل ہوئے جب آپ کی عمر میں یا اکیس سال تھی۔ان کے اخیافی بھائی یعنی ایسے بھائی جن کی ماں ایک ہو اور
باپ الگ الگ ہوں، حضرت عبد اللہ بن جد بھی غزوہ بدر میں شریک تھے۔اُسد الغابہ کے مطابق آپ کے اخیافی
بھائی کا نام سهل بن محمد بن جدّ ہے اور سہل بنو سلمہ سے تھے۔اسی وجہ سے بنو سلمہ ان کو بھی اپنے قبیلے میں سے
شمار کرتے تھے۔جب مہاجرین مکہ ہجرت کر کے مدینہ آئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن
مسعود کی مواخات حضرت معاذ بن جبل سے کروائی۔تاریخ کی مختلف کتابوں میں بس یہی حوالہ درج ہے۔اسلام
قبول کرنے کے بعد حضرت معاذ بن جبل نے بنو سلمہ کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر بنو سلمہ کے بت توڑے تھے۔(اسد الغابه فى معرفة الصحابه جلد 5 صفحه 187 معاذ بن جبل دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2003ء)
الطبقات الكبرى لابن سعد جزء3 صفحه 437-438 مُعاذ بن جبل ومن سائر بني سَلَمَة دار الكتب العلمية بيروت
لبنان 1990ء) (الاصابه في تمييز الصحابه جلد6 صفحه 107-108 معاذ بن جبل، دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
(سیر الصحابہ جلد سوم صفحہ 497 معاذ بن جبل، دار الاشاعت کراچی 2004ء)

خطبات مسرور جلد 18
539
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
پہلے ایک صحابی کے ذکر میں یہ واقعہ بیان ہو چکا ہے کہ وہ کس طرح اپنے خاندان کے گھر والوں کے بت
توڑتے تھے اور یہاں بھی بیان کر دیتا ہوں۔حضرت عمرو بن جموں نے اپنے گھر میں ہی لکڑی کا ایک بت بنا کر اسے
منات کا نام دے رکھا تھا اور اس کی بڑی تعظیم کرتے تھے۔بیعت عقبہ ثانیہ کے موقعے پر بنو سلمہ کے بعض
نوجوانوں نے بیعت کی۔ان میں حضرت مُعاذ بن جبل بھی تھے۔خود عمرو کے بیٹے معاذ نے بھی بیعت کر لی تھی
اور یہ واقعہ جو میں کہہ رہا ہوں یہ پہلے معاذ بن عمرو کے ضمن میں بیان ہو چکا ہے۔تو کہتے ہیں انہوں نے اپنے
والد عمرو کو اسلام کی طرف بلانے کے لیے تدبیر کی کہ حضرت عمرو کا وہ بت جسے انہوں نے اپنے گھر میں سجار کھا تھا،
رات کو اسے اٹھا کے کوڑے کا جو گڑھا تھا، ڈھیر تھا وہاں پھینک آتے تھے اور جن لڑکوں کی مدد لیا کرتے تھے ان میں
حضرت معاذ بن جبل بھی شامل تھے۔بہر حال ایک دن اس کوڑے میں انہوں نے اٹھا کے پھینک دیا۔عمر و اسے تلاش کر کے اپنے گھر لے
آئے اور کہا کہ اگر مجھے اس شخص کا پتہ چل جائے جو میرے بت کے ساتھ یہ سلوک کرتا ہے تو میں اسے عبرتناک
سزا دوں گا۔اگلے دن پھر ان نوجوانوں نے اس بت کے ساتھ وہی سلوک کیا۔وہ پھر گڑھے میں الٹا پڑا تھا۔وہ پھر
اسے اٹھا کے لے آئے۔تیسرے دن پھر اس بت کو صاف ستھر اکر کے سجا کے رکھا اور ساتھ اپنی تلوار ٹانگ دی اور
بت کو مخاطب کر کے کہا کہ خدا کی قسم مجھے نہیں پتہ کہ کون تمہارے ساتھ یہ حرکتیں کرتا ہے لیکن اب میں تلوار
بھی تمہارے ساتھ چھوڑ کے جا رہا ہوں اپنی حفاظت اب خود کر لینا، تلوار اب تمہارے پاس ہے۔اگلے دن پھر
حضرت عمرو نے دیکھا کہ بت اپنی جگہ موجود نہیں ہے اور پھر محلے کے اسی گڑھے کے اندر ایک مردہ کتے کے گلے میں
وہ بندھا ہو اپڑ مل گیا۔یہ دیکھ کے وہ بہت سٹپٹائے اور سخت پریشان ہو کر سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ وہ بت جسے میں نے
خدا بنا کر رکھا ہوا ہے اس میں تو اتنی قدرت اور طاقت بھی نہیں ہے کہ تلوار پاس ہوتے ہوئے اپنے آپ کو بچاسکے،
اس نے میری کیا حفاظت کرنی ہے اور پھر اس پر مزید یہ کہ ایک مردہ کتا اس کے گلے میں پڑا ہوا ہے۔پھر یہ خدا کیسے
ہو سکتا ہے۔بہر حال یہ بات پھر ان کو اسلام کی طرف مائل کرنے والی بنی اور اسلام قبول کرنے کا موجب بن گئی۔(ماخوذ از اسد الغابه جلد 4 صفحه 195 عمرو بن الجموح دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
حضرت معاذ بن جبل کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و اخلاص کا اس بات سے بھی اندازہ
ہوتا ہے کہ غزوہ احد کے بعد جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ واپس تشریف لائے تو گریہ وزاری کی آواز گلیوں
سے آرہی تھی۔آپ نے فرمایا یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ انصار کی خواتین ہیں جو اپنے شہدا پر رورہی ہیں۔آپ
نے فرمایا حمزہ کے لیے کوئی رونے والا نہیں ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حمزہ کے لیے بخشش کی دعا کی۔جب حضرت سعد بن معاذ اور حضرت سعد بن عبادہ اور حضرت معاذ بن جبل اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے یہ سناتو
وہ اپنے اپنے محلوں میں گئے اور مدینے کی رونے والیوں اور نوحہ کرنے والیوں کو اکٹھا کر کے لائے۔انہوں نے کہا کہ
اب کوئی انصار کے شہدا پر نہیں روئے گا جب تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا پر نہ رولو کیونکہ آپ نے فرمایا کہ
مدینے میں حمزہ کے لیے رونے والا کوئی نہیں۔یہ عشق تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے۔آپ کی وجہ سے کہ آپ

خطبات مسرور جلد 18
540
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
کو حضرت حمزہ کی تکلیف پہنچی۔(ماخوذ از السيرة النبوية لابن كثير جلد 3 صفحه 95-96 غزوة احددار المعرفة بيروت 1986ء)
گو کہ رونا اور نوحہ کرنا منع ہے لیکن یہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ وقت کے لیے اجازت دی
یالوگوں کے جذبات کو دیکھ کے خود اظہار کیا کہ کاش کہ حمزہ کے لیے بھی جذبات کا اظہار ہو تا لیکن بہر حال یہ نوحہ
کرنا عمومی طور پر اسلام میں منع ہے۔خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔فتح مکہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حنین کی طرف تشریف لے گئے۔حسنین جو ہے وہ مکے کے
شمال مشرق میں طائف کے قریب ایک وادی ہے تو آپ نے حضرت معاذ بن جبل کو مکے میں پیچھے چھوڑا تا کہ وہ
اہل مکہ کو دین سکھائیں اور انہیں قرآن پڑھائیں۔(الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 265 معاذ بن جبل - دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
( فرهنگ سیرت صفحہ 109 زوار اکیڈیمی پبلیکیشنز)
حضرت معاذ بن جبل نے غزوہ تبوک میں بھر پور طریقے سے حصہ لیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
جب حضرت کعب بن مالک کے بارے میں پوچھا جو اس وقت مدینہ میں ہی رہ گئے تھے تو بنو سلمہ کے ایک
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حضرت کعب بن مالک کی برائی کی تو حضرت معاذ بن جبل نے اس
کو ڈانٹا اور کہا یار سول اللہ ! ہم نے تو ان میں بھلائی ہی دیکھی ہے۔کوئی برائی نہیں دیکھی۔شخص
(ماخوذ از صحیح بخاری کتاب المغازی باب حديث كعب بن مالك۔الخ حديث 4418)
یہ تھے اعلیٰ اخلاق کہ پیچھے کسی کی برائی نہیں کرنی۔قتادہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے
میں چار آدمیوں نے قرآن جمع کیا وہ سب انصار میں سے ہیں۔حضرت معاذ بن جبل، حضرت ابی بن کعب، حضرت
زید بن ثابت اور حضرت ابو زید۔حضرت ابوزید حضرت انس کے چچا تھے۔(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب من فضائل أبي بن كعب۔۔۔۔حديث 2465)
حضرت عبد اللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے
ہوئے سنا کہ چار شخصوں سے قرآن سیکھو ابن مسعود اور ابو حذیفہ کے غلام سالم اور ابی بن کعب اور معاذ بن جبل سے۔(صحیح بخاری کتاب مناقب الانصار باب مناقب مُعاذ بن جبل حديث 3806)
یہ بخاری کی روایت ہے جو میں نے پہلے پڑھی ہے۔حضرت خلیفة المسیح الثانی بیان فرماتے ہیں۔حضرت
کعب کے ذکر میں پہلے بھی کچھ وضاحت ہوئی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن پڑھانے والے استادوں
کی ایک جماعت مقرر فرمائی تھی جو سارا قرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حفظ کر کے آگے لوگوں کو پڑھاتے
تھے۔یہ چار چوٹی کے استاد تھے جن کا کام یہ تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن پڑھیں اور لوگوں کو
کا ن
قرآن شریف پڑھائیں۔پھر ان کے ماتحت اور بہت سے صحابہ ایسے تھے جو لوگوں کو قرآن شریف پڑھاتے تھے۔ان چار بڑے استادوں کے نام یہ ہیں۔عبد اللہ بن مسعودؓ، سالم مولی ابی حذیفہ، مُعاذ بن جبل، ابی بن کعب۔ان میں

541
خطبات مسرور جلد 18
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
سے پہلے دو مہاجر ہیں اور دوسرے دو انصاری۔کاموں کے لحاظ سے عبد اللہ بن مسعودؓ ایک مزدور تھے ، سالم ایک
آزاد شده غلام تھے ، مُعَاذ بن جبل اور ابی بن کعب مدینے کے رؤساء میں سے تھے۔گویا ہر گروہ میں سے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام گروہوں کو مد نظر رکھتے ہوئے قاری مقرر کر دیے تھے۔حدیث میں آتا ہے
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ
خُذُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ (مِنْ) عَبْدِ اللهِ بن مَسْعُودٍ وَ سَالِمٍ وَ مُعَاذِ مِنْ جَبَلٍ وَأُبَي مِنْ كَعْبٍ -
جن لوگوں نے قرآن پڑھنا ہو وہ ان چار سے قرآن پڑھیں۔عبد الله بن مسعود، سالم ، مُعاذ بن
جبل اور ابی بن کعب سے۔یہ چار تو وہ تھے جنہوں نے سارا قرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا یا آپ کو سنا کر اس کی تصحیح
کر الی لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سے صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بر اور است بھی کچھ نہ کچھ قرآن سیکھتے
رہتے تھے۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک دفعہ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے ایک لفظ کو اور طرح پڑھا تو
حضرت عمرؓ نے ان کو روکا اور کہا کہ اس طرح نہیں، اس طرح پڑھنا چاہیے۔اس پر عبد اللہ بن مسعودؓ نے کہا نہیں
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح سکھایا ہے۔حضرت عمران کو پکڑ کر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس لے گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ یہ قرآن غلط پڑھتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عبد اللہ بن مسعودؓ پڑھ کے سناؤ۔جب انہوں نے پڑھ کر سنایا تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تو ٹھیک ہے۔حضرت عمرؓ نے کہا یار سول اللہ ! مجھے تو آپ نے یہ لفظ اور رنگ
میں سکھایا ہے آپ نے فرما یا وہ بھی ٹھیک ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف یہی چار صحابہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے قرآن نہیں پڑھتے تھے بلکہ دوسرے لوگ بھی پڑھتے تھے چنانچہ حضرت عمرؓ کا یہ سوال کہ مجھے آپ
نے اس طرح پڑھایا ہے بتاتا ہے کہ حضرت عمر بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھتے تھے۔(ماخوذ از دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 427-428)
حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے
میری امت پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابو بکر نہیں۔(میری امت میں سے میری امت پر سب سے زیادہ رحم
کرنے والے ابو بکر نہیں ) اور اللہ کے دین میں ان سب سے زیادہ مضبوط عمر نہیں اور ان میں سب سے زیادہ حیا والے
عثمان ہیں اور ان میں سب سے زیادہ عمدہ فیصلہ کرنے والے علی بن ابی طالب نہیں اور ان میں سب سے زیادہ اللہ کی
کتاب قرآن کو جاننے والے ابی بن کعب نہیں اور ان میں سب سے زیادہ حلال و حرام کو جاننے والے مُعاذ بن جبل
ہیں اور ان میں سے سب سے زیادہ فرائض کو جاننے والے زید بن ثابت نہیں۔آپ نے فرمایا۔سنو !اہر امت کے لیے
ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابو عبیدہ بن جراح ہیں۔(سنن ابن ماجه کتاب افتتاح الكتاب فى الإيمان وفضائل الصحابة والعلم باب فضائل خباب حدیث (154)
یہ روایت پہلے بھی کم و بیش اسی طرح بیان ہو چکی ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ رسول
اللہ صلی اللہ
لیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا ہی اچھے آدمی ہیں ابو بکر کیا ہی اچھے آدمی ہیں عمر۔کیا ہی اچھے آدمی ہیں ابوعبیدہ بن

542
خطبات مسرور جلد 18
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
الجراح۔کیا ہی اچھے آدمی ہیں اُسید بن حضیر۔اور کیا ہی اچھے آدمی ہیں ثابت بن قیس بن شماس۔اور کیا ہی اچھے
آدمی ہیں معاذ بن جبل۔اور کیا ہی اچھے آدمی ہیں مُعاذ بن عمرو بن جموح۔مسند احمد بن حنبل کی یہ روایت ہے۔(مسند احمد بن حنبل مسند ابو هريره جلد 3 صفحه 502 حديث 9421 عالم الكتب بيروت لبنان 1998ء)
پھر حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز ان کا ہاتھ پکڑ کر
فرمایا کہ اے معاذ! میں یقینا تم سے محبت کرتا ہوں۔حضرت معاذ نے آپ سے عرض کیا یارسول اللہ ! میرے ماں
باپ آپ پر قربان ہوں میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں۔آپؐ نے فرمایا اے معاذ ! میں تمہیں تاکید کرتا ہوں
کہ ہر نماز کے بعد یہ ذکر کرنا اور یہ ہر گز نہ چھوڑنا کہ تم کہو کہ
اللهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
کہ اے میرے اللہ !میری مدد فرما اپنے ذکر کے لیے اور اپنے شکر کے لیے اور اپنی عبادت کی خوبصورتی کے لیے۔(مسند احمد بن حنبل مسند مُعاذ بن جَبَل جلد 7 صفحه 380 حديث 22470 عالم الكتب بيروت لبنان 1998ء)
حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں جنت کے
دروازوں میں سے ایک دروازے کے بارے میں نہ بتاؤں تو حضرت معاذ نے عرض کیا: کیوں نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ
لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہ پڑھ لیا کرو۔(مسند احمد بن حنبل مسند مُعاذ بن جبل جلد 7 صفحه 374 حديث 22450 عالم الكتب بيروت لبنان 1998ء)
حضرت معاذ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ایمان کے بارے میں
پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔افضل ایمان یہ ہے کہ تم اللہ کے لیے محبت کرو اور اللہ ہی کے لیے تم
نفرت کرو اور تم اپنی زبان کو اللہ کے ذکر میں لگائے رکھو۔حضرت مُعاذ نے عرض کیا یارسول اللہ ! اور کیا ہے ؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور تم لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔( تم لوگوں کے
لیے وہی پسند کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو) اور ان کے لیے اس چیز کو نا پسند کرو جو تم اپنے لیے نا پسند کرتے ہو۔(مسند احمد بن حنبل مسند مُعاذ بن جبل جلد 7 صفحه 385 حديث 22481 عالم الكتب بيروت لبنان 1998ء)
حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ حضرت معاذ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے اور
پھر وہ اپنے لوگوں کے پاس آتے اور انہیں نماز پڑھاتے۔(صحیح بخاری کتاب الاذان باب اذا صلى ثم ام قوماحديث 711)
پہلے مسجد نبوی میں آکے نماز پڑھتے۔پھر اپنے محلے میں چلے جاتے۔وہاں جا کے اپنے لوگوں کو نماز پڑھاتے۔یہ بخاری کی روایت ہے۔حضرت جابر سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت معاذ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے۔پھر آکر اپنے لوگوں کی امامت کرتے تھے۔ایک رات انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ عشاء کی نماز ادا کی پھر اپنے لوگوں کے پاس آکر ان کی امامت کی تو اس میں سورہ بقرہ شروع کر دی۔اس پر
ایک آدمی الگ ہو گیا اور سلام پھیرا اور اکیلے نماز پڑھی اور جانے لگا۔دیکھا کہ لمبی سورت پڑھ رہے ہیں تو سلام پھیر

543
خطبات مسرور جلد 18
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
کے الگ ہو گیا اور آکے علیحدہ نماز پڑھ لی۔اس پر لوگوں نے اسے کہا کہ اے فلاں
! کیا تُو منافق ہو گیا ہے ؟ اسے بُرا
بھلا کہا۔اسے کہا تم منافق ہو گئے ہو تم نے باجماعت نماز چھوڑی ہے اور علیحدہ نماز پڑھ رہے ہو۔اس پر اس نے
جواب دیا۔نہیں، خدا کی قسم ! میں منافق نہیں ہوں اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاؤں گا
اور ضرور آپ کو یہ بتاؤں گا کہ میں نے یہ کیا تھا۔منافقت ہوتی تو میں چُھپ جاتا۔میں تو یہ بات جاکے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو بتاؤں گا۔چنانچہ وہ شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا یارسول اللہ ! ہم
پانی لانے والے اونٹ رکھتے ہیں یعنی اونٹوں پر پانی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کے جاتے ہیں اور لوگوں کے
گھروں میں پانی پہنچاتے ہیں تو دن بھر کام کرتے ہیں اور حضرت معاذ نے آپ کے ساتھ عشاء کی نماز ادا کی پھر آکر
سورہ بقرہ شروع کر دی۔آپ کے ساتھ نماز پڑھی پھر ہمارے پاس ہمارے محلے میں آئے اور نماز شروع کر دی۔چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت معاذ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ اے معاذ ! کیا تم آزمائش میں
ڈالنے والے ہو ؟ لوگوں کو کیوں مشکل میں ڈالتے ہو ؟ یہ پڑھا کرو۔اور پھر آپ نے بتایا کہ سورتوں میں کیا پڑھنا
ہے۔یہ پڑھا کرو۔دو دفعہ کہا یہ پڑھا کرو۔یہ پڑھا کرو۔حضرت جابر سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا
وَالشَّمْسِ وَضُهَا " اور وَالضُّحَى، وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى اور سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى
کی تلاوت کیا کرو۔یہ چار مثال کے طور پر آپ نے ان کو بیان فرمائیں۔یہ صحیح مسلم کی روایت ہے۔(صحیح مسلم کتاب الصلاة باب القراءة في العشاء، حديث نمبر 465)
بخاری میں ایک روایت اس طرح بھی بیان ہوئی ہے۔حضرت جابر بن عبد اللہ انصاری کہتے تھے کہ
سامنے سے ایک آدمی پانی اٹھانے والے دو اونٹ لیے آرہا تھا۔رات ہو چکی تھی اور اس نے اتفاق سے حضرت معاذ
کو نماز پڑھتے ہوئے پایا۔مسجد میں نماز ہو رہی تھی۔وہ امامت کرا رہے تھے تو اس نے اپنے اونٹ بٹھا دیے اور
حضرت معاذ کی طرف چلا آیا۔حضرت معاذ نے سورہ بقرہ یا سورۂ نساء پڑھی تو وہ نماز چھوڑ کر چلا گیا۔اسے خبر پہنچی کہ حضرت معاذ نے
اس بات کا بُرا منایا ہے تو وہ آدمی جو اونٹوں والا تھا وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس حضرت معاذ کی شکایت کی۔تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا اے معاذ! تم تو بہت ہی ابتلا میں ڈالنے
والے ہو۔کیوں لوگوں کو ابتلا میں ڈالتے ہو ؟ اتنی لمبی لمبی سورتیں پڑھ کے ابتلا میں ڈالنے والے ہو۔کیوں نہ تم نے
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأعلى، وَالشَّمْسِ وَضُفَهَا، وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى
پڑھی کیونکہ تمہارے پیچھے بوڑھے اور کمزور اور حاجت مند بھی نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں۔یہ بخاری کی
روایت ہے جیسا کہ میں نے کہا۔(صحيح البخارى كتاب الاذان باب من شكا امامه اذا طول حديث 705 )
حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نماز میں چھوٹی سورتیں پڑھنے کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی حضرت معاذ بن جبل کو نصیحت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ الاعلیٰ،

خطبات مسرور جلد 18
544
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
سورۃ الغاشیہ ، سورۃ الفجر اور اسی قسم کی بعض اور سورتوں کو عام طور پر فرض نمازوں میں پڑھنا زیادہ پسند فرمایا کرتے
تھے۔نسائی نے جابر سے روایت کی ہے کہ حضرت معاذ بن جبل ایک دفعہ نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک آدمی ان
کے ساتھ پیچھے سے آکر شامل ہوا۔حضرت معاذ نے نماز لمبی شروع کر دی۔بعض روایتوں میں آتا ہے کہ انہوں نے
سورۂ آل عمران یا سورہ نساء کی تلاوت شروع کر دی تھی۔جب نماز لمبی ہو گئی تو اس نے اپنی نماز توڑ کر ایک دوسرے
کونے میں جا کر علیحدہ نماز شروع کر دی اور فارغ ہو کر چلا گیا۔نماز کے بعد کسی شخص نے حضرت معاذ سے اس واقعہ
کا ذکر کیا اور کہا کہ آپ نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک شخص آیا اور اس نے آپ کے ساتھ نماز شروع کی مگر جب آپ
نے نماز میں دیر لگا دی تو وہ نماز توڑ کر علیحدہ ہو گیا اور ایک کونے میں نماز پڑھ کر چلا گیا۔حضرت معاذ نے کہا وہ منافق
ہو گا۔پھر انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی اس واقعے کا ذکر کیا۔یہاں آپ یہ بیان فرما رہے ہیں کہ
حضرت معاذ نے خود ذکر کیا اور کہا یار سول اللہ ! میں نماز پڑھارہا تھا کہ پیچھے فلاں شخص آکر شامل ہوا مگر جب نماز
لمبی ہو گئی تو وہ نماز توڑ کر الگ ہو گیا اور علیحدہ نماز پڑھ کر چلا گیا۔جب اس شخص کو معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس میری شکایت کی گئی ہے تو وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا یارسول اللہ ! میں آیا تو یہ
نماز پڑھا رہے تھے۔میں ان کے ساتھ نماز میں شامل ہو گیا مگر انہوں نے نماز لمبی کر دی۔آخر ہم کام کرنے والے
آدمی ہیں۔میری اونٹی بغیر چارے کے کھڑی تھی۔میں نے نماز توڑ کر مسجد کے ایک کونے میں اپنی نماز ختم کر لی
اور پھر گھر جا کر اپنی اونٹنی کو چارہ ڈالا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن کر حضرت معاذ پر ناراض ہوئے اور ان
سے فرمایا معاذ کیا تم لوگوں کو فتنہ میں ڈالتے ہو ؟ تمہیں سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَالشَّمْسِ وَضُهَا، وَالْفَجْرِ اور
وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشی کے پڑھنے میں کیا تکلیف ہوتی تھی؟ تم نے یہ سورتیں کیوں نہ پڑھیں اور لمبی سورتیں کیوں
پڑھنا شروع کر دیں ؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سورتوں کو اوسط سورتوں میں
قرار دیا ہے۔خاص اوقات میں انسان بے شک لمبی سورتیں پڑھ لے یا تکلیف اور بیماری کی صورت میں چھوٹی
سورتیں پڑھ لے لیکن اوسط سورتیں یہی ہیں جن کو عام طور پر بالجہر نمازوں میں پڑھنا چاہیے۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 8 صفحہ 479 تفسیر سورہ الفجر)
بہر حال یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ضروری نہیں کہ یہی سورتیں پڑھی جائیں۔صرف اصولی ہدایت یہ
ہے کہ جب باجماعت نماز ادا ہو رہی ہو تو زیادہ لمبی سورتیں نہیں پڑھنی۔لیکن اپنے حالات کے مطابق اور بعض
لوگوں کو جس جس طرح سورتیں حفظ ہوتی ہیں، بعض کو چھوٹی سورتیں حفظ ہیں۔امامت کے لیے اور کوئی بھی نہیں
ملتا اور اسی کو نماز پڑھانی پڑتی ہے تو وہ بھی پڑھائی جاسکتی ہیں۔اصولی ہدایت یہ ہے کہ باجماعت نماز میں لمبی سورتیں
نہیں پڑھانی کیونکہ مختلف قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔بوڑھے بھی ہوتے ہیں، بیمار بھی ہوتے ہیں، کام کرنے والے

خطبات مسرور جلد 18
بھی ہوتے ہیں۔545
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
حضرت معاذ بن جبل کہتے ہیں کہ میں سواری پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔میرے اور آپ کے درمیان کجاوہ کا پچھلا حصہ تھا۔آپؐ نے فرمایا اے معاذ بن جبل ! میں نے کہا میں حاضر ہوں
یارسول اللہ ! اور یہ میری سعادت ہے۔پھر آپ تھوڑی دیر چلے اور فرمایا اے معاذ بن جبل ! میں نے پھر عرض
کیا لبیک یار سول اللہ میری سعادت ہے۔پھر آپ تھوڑی دیر چلے اور فرمایا اے مُعاذ بن جبل ! میں نے عرض کیا
لبیک یارسول اللہ ! میری سعادت ہے۔فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کا بندوں پر کیا حق ہے ؟ میں نے کہا اللہ اور اس کا
رسول بہتر جانتے ہیں۔فرمایا اللہ کا بندوں پر یہ حق ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں۔یعنی بندے اللہ کی عبادت کریں
اور کسی کو اس کا شریک نہ بنائیں۔پھر آپ کچھ دیر چلے اور فرمایا اے مُعاذ بن جبل ! میں نے کہا لبیک یار سول اللہ !
میری سعادت ہے۔فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ بندوں کا اللہ پر کیا حق ہے؟ پہلے تو اللہ کا حق ہے جو بندوں نے ادا کرنا
ہے۔اب بندوں
کا اللہ پر کیا حق ہے۔جب وہ ایسا کریں، جب وہ بات مان لیں بندے اپنا حق ادا کر دیں تو پھر بندوں کا
اللہ پر کیا حق بن جاتا ہے تو میں نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ
انہیں عذاب نہ دے۔جو اس طرح اللہ تعالیٰ کی بات ماننے والے ہیں پھر یہ بندوں کا حق بنتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں
عذاب نہ دے۔یہ صحیح مسلم کی روایت ہے۔(صحيح مسلم كتاب الإيمان باب الدليل على من مات على التوحيد۔حدیث 30)۔۔۔۔۔۔حضرت معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ایک دن میں آپ کے قریب ہوا اور ہم چل رہے تھے تو میں نے عرض کیا یار سول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کوئی
ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں داخل کر دے اور مجھے آگ سے دور کر دے۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: تم نے تو ایک بڑی بات پوچھی ہے۔بہت بڑی بات ہے یہ۔ہاں یہ بات اس کے لیے آسان ہے جس پر اللہ
تعالیٰ آسان کر دے۔پھر آپ نے فرمایا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ، نماز قائم کرو،
زکوۃ دو، رمضان کے روزے رکھو اور بیت اللہ کا حج کرو۔پھر فرمایا کیا میں خیر کے دروازوں کے متعلق نہ بتاؤں۔یہ
بات بیان کر کے پھر آپ نے فرمایا کہ خیر کے دروازوں کے متعلق بتاتا ہوں۔فرمایا کہ روزہ ڈھال ہے اور صدقہ
گناہوں کو ایسے بجھاتا ہے جیسے پانی آگ کو اور رات کے درمیان آدمی کا نماز پڑھنا یعنی تہجد پڑھنا۔پھر آپ نے یہ
آیت پڑھی۔تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ فَلَا تَعْلَمُ
نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءُ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
یعنی کہ ان کے پہلو بستروں سے الگ ہو جاتے ہیں جبکہ وہ اپنے رب کو خوف اور طمع کی حالت میں پکار
رہے ہوتے ہیں۔تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا۔اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا کیا
وہ اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔پس کوئی ذی روح نہیں جانتا کہ ان کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک میں سے کیا کچھ چھپا

خطبات مسرور جلد 18
546
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
کر رکھا گیا ہے اس کی جزا کے طور پر جو وہ کیا کرتے تھے۔پھر فرمایا کیا میں تم کو ان سب کی بلند چوٹی اور اس کا ستون اور اس کی بلندی کا اوپر کا حصہ نہ بتاؤں۔فرمایا
وہ جہاد ہے۔پھر فرمایا کیا میں تم کو ایسی بات نہ بتاؤں جس پر اس سب کا مدار ہے یعنی بنیاد ہے۔اس کے گرد ساری
چیزیں گھومتی ہیں۔میں نے عرض کیا ضرور یار سول اللہ ! اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان کو پکڑا اور فرمایا
کہ اس کو روک رکھو۔زبان کو پکڑ کے فرمایا اس کو روک رکھو۔میں نے عرض کیا اے نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا
ہمارا مؤاخذہ اس پر ہو گا جو ہم اس کے ذریعے کہتے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیر ابھلا ہو اے معاذ!لوگوں
کو اوندھے منہ آگ میں نہیں گراتی مگر ان کی زبانوں کی کائی ہوئی فصلیں۔( سنن ابن ماجه کتاب الفتن باب كف اللسان فى الفتنة حديث 3973 )
یعنی جو تم زبان سے باتیں کرتے ہو، تیز باتیں کرتے ہو۔زبان سے دیے گئے زخم ایسے ہیں جو جذباتی
تکلیفیں بھی پہنچاتے ہیں۔جو فتنہ پیدا کرتے ہیں اور بہت ساری برائیاں جن سے پیدا ہوتی ہیں تو یہ چیزیں، زبان سے
کہی ہوئی باتیں جب زبان بیان کر رہی ہو ، برائیاں بیان کر رہی ہو یا برائی کا ذریعہ بن رہی ہو تو پھر آپ نے فرمایا کہ وہ
ان کو اوندھے منہ آگ پر گرانے والی ہوتی ہیں۔اس لیے زبان کو سنبھال کے استعمال کرو اور اس سے اچھی اچھی
باتیں ادا کی جائیں۔حضرت کعب بن مالک کہتے تھے کہ حضرت معاذ بن جبل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں
اور حضرت ابو بکر کے زمانے میں مدینے میں فتویٰ دیا کرتے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 265 مُعَاذ بن جبل دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
محمد بن سهل بن أَبُو خَيْثَمَہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانے میں مہاجرین کے تین آدمی اور انصار میں سے تین آدمی فتویٰ دیا کرتے تھے وہ حضرت عمررؓ، حضرت عثمان،
حضرت علی، حضرت ابی بن کعب، حضرت معاذ بن جبل اور حضرت زید بن ثابت تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 267 باب اهل العلم والفتوى من اصحاب رسول الله میه - دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
عبد الرحمن بن قاسم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر صدیق کو جب کوئی ایسا امر پیش
آتا جس میں وہ اہل الرائے اور اہل فقہ کا مشورہ لینا چاہتے تو آپ مہاجرین و انصار کے آدمیوں کو بلاتے۔حضرت عمرؓ،
حضرت عثمانؓ، حضرت علی، حضرت عبد الرحمن بن عوف ، حضرت معاذ بن جبل ، حضرت ابی بن کعب اور حضرت
زید بن ثابت کو بلاتے۔یہ سارے حضرت ابو بکر کے زمانہ خلافت میں فتویٰ دیا کرتے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 267 باب اهل العلم والفتوى من اصحاب رسول الله - دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
یعنی کہ افتاء کمیٹی کے یہ ممبر تھے یا ان کو آپ نے اختیار دیا تھا کہ فتوے دے دیا کرو اپنے اس علم کی بنا پر
جو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا تھا۔حضرت معاذ بن جبل حضرت ابو بکر کے دور میں شام چلے گئے اور وہاں بودوباش اختیار کر لی۔جس
وقت حضرت معاذ بن جبل شام روانہ ہو گئے تو حضرت عمر نے کہا کہ ان کی روانگی نے مدینہ اور اہل مدینہ کو فقہ

خطبات مسرور جلد 18
547
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
میں اور جن امور میں وہ ان کو فتویٰ دیا کرتے تھے محتاج بنا دیا ہے۔حضرت عمرؓ نے حضرت ابو بکر سے عرض کیا کہ
لوگوں کو ان کی ضرورت ہے ، انہیں روک لیں۔مگر حضرت ابو بکر نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ جس شخص نے
ارادہ کر لیا ہو اور وہ شہادت چاہتا ہو میں اس کو نہیں روک سکتا۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے کہا بخدا آدمی کو اس
کے بستر پر بھی شہادت عطا کر دی جاتی ہے۔الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 265 مُعَاذ بن جَبَل دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
ثور بن یزید بیان کرتے ہیں کہ حضرت مُعَاذ بن جبل جب رات کو نماز تہجد ادا کرتے تھے تو یہ دعا
مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ ! آنکھیں سوئی ہوئی ہیں اور ستارے ٹمٹمار ہے ہیں۔تو حی و قیوم ہے۔اے اللہ ! جنت کے
لیے میری طلب سست ہے اور آگ سے میر ابھا گنا کمزور اور ضعیف ہے۔اے اللہ !میرے لیے اپنے ہاں ہدایت رکھ
دے جسے قیامت کے روز تُو مجھے لوٹا دے۔یقیناً تُو وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔(اسد الغابه فى معرفة الصحابه جلد 5 صفحه 188 معاذ بن جبل دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2003ء)
کیا خوف اور خشیت کا مقام ہے۔حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبکہ حضرت معاذ پالان پر آپ کے
پیچھے سوار تھے فرمایا اے مُعاذ بن جبل ! انہوں نے کہا یار سول اللہ ! حاضر ہوں، حضور کی خدمت میں ہوں۔آپ
نے فرمایا اے مُعاذ ! انہوں نے کہا حاضر ہوں یارسول اللہ ! آپ کی خدمت میں ہوں۔فرمایا معاذ ! انہوں نے کہا
حاضر ہوں یارسول اللہ ! آپ کی خدمت میں ہوں۔تین بار آپ نے پکارا۔پھر فرمایا جو کوئی بھی اپنے دل کی سچائی سے
یہ گواہی دے گا کہ اللہ کے سوا کوئی بھی معبود نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں تو اللہ ضرور اس
کو آگ پر حرام کر دے گا۔انہوں نے کہا یار سول اللہ کیا میں لوگوں کو اس کے متعلق خبر نہ دوں ؟ وہ خوش ہو جائیں
گے۔یہ باتیں لوگوں کو جا کے بتاؤں ؟ آپ نے فرمایا تب تو وہ بھروسا کر لیں گے کہ اتنی بات کہہ لی ہے اور باقی
نیکیاں نہیں کریں گے ، اس لیے لوگوں کو نہیں بتانا۔حضرت معاذ نے مرتے وقت یہ بات بتلائی تھی کہ وہ گناہ سے
بچ جائیں۔یعنی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی بات کو آگے نہیں بتایا۔(صحیح بخاری كتاب العلم باب من خص بالعلم قوما۔۔حديث 128)
یہ ان کا خیال تھا کہ شاید یہ بات مجھے مرتے ہوئے آگے صاحب علم لوگوں کو پہنچا دینی چاہیے۔پھر آپ
نے بتائی لیکن اپنی زندگی یا صحت کی حالت میں نہیں بتائی۔حضرت ولی اللہ شاہ صاحب نے بعض حدیثیں جو اس سے
متعلقہ ہیں ان کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے شرح بخاری میں لکھا ہے کہ پھر اس کو بھی یہاں بیان کیا ہے کہ
یہاں یہ بات جو کی گئی ہے کہ کسی علمی بات کو خاص لوگوں میں محدود کرنا۔کیونکہ یہ علمی بات ہے اس لیے اس کو
خاص لوگوں میں محدود کرنا ہے کیونکہ عام لوگ اس کے صحیح مطلب تک نہ پہنچنے کی وجہ سے نقصان اٹھائیں گے۔صرف اتنا کہہ دینا اور باقی کوئی عمل نہ کرنا۔یہ نہ ہو کہ ایک بات پہنچ جائے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
کہہ دیا اور کسی عمل کی ضرورت نہیں۔اب ایسے بھی دیکھیں کہ اس کے باوجود عملاً مسلمانوں کا یہی حال ہے کہ
صرف نام کے مسلمان ہیں۔کلمہ پڑھ کے سمجھتے ہیں کسی عمل کی ضرورت نہیں۔

خطبات مسرور جلد 18
548
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
پھر حضرت شاہ صاحب لکھتے ہیں۔وہ مختلف احادیث بیان کر رہے تھے اور یہ بھی اس میں شامل تھی کہ
اس حدیث نے اس قسم کی باتوں کی نوعیت واضح کر دی ہے۔پھر لکھتے ہیں کہ مسلم نے بھی حضرت ابن مسعودؓ کی
ایک روایت صحیح سند سے بیان کی ہے جس میں یہ الفاظ ہیں
مَا أَنْتَ بِمُحَدِّثٍ قَوْمًا حَدِيثًا لَا يَبْلُغُهُ عُقُوْلُهُمْ إِلَّا كَانَ لِبَعْضِهِمْ فِتْنَةٌ
ان ارشادات نبویہ کا مفہوم یہ ہے کہ لوگوں کو ان کی عقل اور سمجھ کے مطابق مخاطب کرنا چاہیے کیونکہ
بعض باتیں فتنے میں مبتلا کر دیتی ہیں۔بہر حال وہ پھر آگے لکھتے ہیں کہ ہم اب بھی دیکھتے ہیں کہ مومن ساز لوگوں
نے کس طرح لا اله الا اللہ کے محض زبانی اقرار کو اپنے لیے آڑ بنارکھا ہے اور شریعت کی تکلیفوں سے بنی نوع
انسان کو آزاد کر کے ان کو ایمان کا سر ٹیفکیٹ دے دینا چاہتے ہیں اور صدقًا من قلبہ یعنی اس کے ضروری لوازمات
کا کچھ خیال نہیں کرتے۔ہر مولوی، ہر منبر کا خطبہ دینے والا وہ سمجھتا ہے کہ جو میرے پیچھے نمازیں پڑھ رہا ہے اس
نے وہی کلمہ پڑھ لیا تو سر ٹیفکیٹ مل گیا۔باقی کسی چیز کی ضرورت نہیں۔پھر آپ لکھتے ہیں کہ زبان سے اقرار کرنے
والے انہی مومنوں کے ہوتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ایمان اس وقت نہ دلوں میں ہو گا
نہ زبان پر بلکہ ثریا پر ہو گا۔یہ آخری زمانے کے بارے میں ہے۔جبکہ وہ لوگ موجود تھے اور یہ کلمہ پڑھنے والی بات
بھی آپ نے کہی تھی۔پھر آپ لکھتے ہیں کہ مَنْ لَقِيَ اللَّهَ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا۔یعنی جو شخص موت تک ہر قسم کے شرک سے بچتارہے گا وہ جنت میں داخل ہو گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا حضرت معاذ کو دو تین دفعہ مخاطب کر کے خاموش ہو جانا اور پھر یہ بات بتلانا یہ اسی اصل کے مطابق ہے کہ آپ
نے جستجو کے متعلق احساس اور خواہش کو ابھارا ہے۔دو تین دفعہ جب انہوں نے کہا حاضر ہوں، حاضر ہوں، لبیک تو
توجہ پیدا ہوئی، شوق پیدا ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرمانا چاہتے ہیں۔جب جوش اور ایک خالص توجہ پیدا
ہو گئی تو پھر آپ نے ان کو بتایا۔پھر شاہ صاحب یہ لکھتے ہیں کہ تا آپ کی بات اچھی طرح ذہن نشین ہو جائے اور اس
کا اثر نفس پر قائم رہے۔یہ بات ذہن نشین کرانے کے لیے آپ نے تین دفعہ ان کو توجہ دلائی تھی۔حضرت معاذ
نے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا پورا ادب کیا اور مرتے وقت وہ بتلایا کہ مبادا ایک نہایت ضروری
بات کے نہ بتانے سے ان سے مواخذہ نہ ہو۔(ماخوذ از صحیح البخاری مترجم جلد 1 صفحہ 212،211 شائع کر دہ نظارت اشاعت ربوہ)
یہ نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کہے کہ تمہارے علم میں ایک بات آئی اور تم نے آگے نہیں بتائی یعنی علمی بات کم از
کم علم رکھنے والے لوگوں تک پہنچ جانی چاہیے۔ویسے تو آج کل مسلمان ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں، کلمہ پڑھ کر سمجھتے ہیں کہ شرک سے پاک ہو گئے ہیں لیکن
دل شرک سے بھرے ہوئے ہیں۔انحصار دنیاوی چیزوں پر ہے۔بڑے بڑے خطیب بھی دنیاوی چیزوں پر انحصار کرتے
ہیں۔ان کی اگر اصلی حالت، حقیقت جانی جائے تو یہ جو حدیث پہلے بیان ہوئی ہے، کلمہ پڑھنے والوں پر آگ حرام ہونے
کا جو ذکر ہوا ہے اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ یہ جزا اللہ تعالیٰ نے دینی ہے اور کسی انسان کا کام نہیں ہے کہ کسی

خطبات مسرور جلد 18
549
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
کلمہ گو، کسی مسلمان پر فتویٰ لگائے کہ کس کو ہم نے مسلمان کہنا ہے اور کس کو غیر مسلم بنانا ہے۔یہ خود ساختہ فتوے
قرآن کی تعلیم کے بھی خلاف ہیں۔پس آج کل جو مسلمان ربیع الاول کے حوالے سے میلادالنبی سبھی منا رہے ہیں تو
اصل تو یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور اسؤے کو ہم اپنائیں۔اپنے علم کے زعم میں صرف اپنے آپ کو
مسلمان نہ سمجھیں بلکہ کلمہ گو کے معاملے کو اللہ تعالیٰ پر چھوڑیں۔یہ باتیں ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کو
خوش کرنے والی ہوں گی۔ان کی امت کی طرف سے خوشی پہنچانے والی ہوں گی۔آپ پر درود بھیجنے کے ساتھ اللہ
تعالیٰ کا اس بات پر شکر کرے کہ اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو لاوارث نہیں چھوڑا بلکہ وعدے
کے مطابق اور آپ کی پیشگوئی کے مطابق احیائے دین کے لیے مسیح موعود کو بھیجا ہے جو اس کلمہ اور شریعت کے
احکام پر عمل کی حقیقت ہمیں بتانے والا ہے تاکہ حقیقت میں جہنم کی آگ ہم پر حرام ہو۔اور اللہ تعالیٰ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے انکار کرنے والوں کو بھی عقل دے کہ اس بات کو سمجھیں۔اور ہمیں بھی اللہ تعالیٰ
اسلام کی حقیقی تعلیم اور کلمہ کی حقیقت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والا بنائے۔ہو
حضرت معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک کے
سال نکلے۔آپ نمازیں جمع کرتے تھے۔آپ ظہر عصر اور مغرب اور عشاء اکٹھی ادا فرماتے۔ایک روز آپ نے نماز
میں کچھ تاخیر فرمائی۔آپ باہر تشریف لائے اور ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کیں۔پھر اندر تشریف لے گئے۔اس
کے بعد باہر تشریف لائے اور مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کیں۔پھر حضور نے فرمایا کہ کل تم ان شاء اللہ
تبوک کے چشمہ پر پہنچو گے۔یہ مطلب نہیں تھا کہ چاروں نمازیں اکٹھی پڑھتے تھے۔جب تک وقفہ تھوڑا ہو تا تھا تو
وسکتا ہے کہ ظہر عصر کی نمازیں عصر کے ساتھ آخری وقت میں جمع کر لی جاتی ہوں اور مغرب عشاء کی مغرب کے
پہلے وقت میں۔بہر حال فرمایا کہ کل تم ان شاء اللہ تبوک کے چشمے پر پہنچو گے اور جب تک خوب دن نہ نکل آئے تم
اس تک نہیں پہنچو گے۔یعنی اندازہ لگا کے آپ نے بتایا کہ تم لوگ دن کے وقت پہنچو گے۔پس تم میں سے جو اس
کے پاس پہنچے اس کے پانی کو بالکل نہ چھوئے جب تک کہ میں نہ آ جاؤں۔وہاں پہنچ کے پانی نہ پینے لگ جانا۔نہ چھیٹر نا
اس کو جب تک میں اس پہ نہ آجاؤں۔راوی کہتے ہیں پھر ہم اس چشمہ پر پہنچے لیکن دو آدمی وہاں ہم سے پہلے پہنچ چکے
تھے اور چشمہ تسمہ کی طرح تھا جس سے تھوڑا تھوڑا پانی بہ رہاتھا، بڑی باریک دھار بن رہی تھی۔راوی کہتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں سے پوچھا کیا تم نے اس کے پانی کو چھوا ہے ؟ پانی
کو چھیڑ ا تو نہیں ؟ ان دونوں نے کہا جی ہاں ہم نے اس میں سے پانی نکالا تھا، پیا ہے۔پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان دونوں کو تنبیہ فرمائی کہ میں نے تمہیں روکا تھا تو کیوں تم نے اس کو چھوا اور جو اللہ تعالیٰ نے چاہا آپ نے ان کو
کہا۔راوی کہتے ہیں پھر لوگوں نے اس چشمے سے اپنے ہاتھ کے ذریعہ سے تھوڑا تھوڑا کر کے پانی نکالا یہاں تک کہ
ایک برتن میں کچھ پانی جمع ہو گیا۔بالکل باریک سی دھار پانی کی آرہی تھی۔راوی کہتے ہیں پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں اپنے دونوں ہاتھ دھوئے اور چہرہ دھویا۔پھر
اس پانی کو اس چشمے میں واپس ڈال دیا یعنی وہیں چشمے کے اوپر بیٹھ کے دھویا۔چہرہ بھی دھویا اور پانی وہیں چشمے میں

خطبات مسرور جلد 18
550
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
گرتا جاتا تھا تو چشمہ تیزی سے بہنے لگا جب آپ نے منہ ہاتھ دھویا اور وہیں پانی ڈال دیا تو چشمہ جس کی پہلے باریک
دھار بن رہی تھی تیزی سے بہنے لگا یہاں تک کہ لوگ خوب سیر اب ہو گئے۔پھر حضور نے فرمایا اے مُعاذ ! اگر
تیری عمر لمبی ہوئی تو تو دیکھ لے گا کہ یہ جگہ باغوں سے بھر گئی ہے۔(صحیح مسلم کتاب الفضائل باب فى معجزات النبی اللہ حدیث 706)
کتب احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ معجزہ اس وقت ہوا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تبوک کے
مقام پر ابھی پہنچے ہی تھے۔سیرت ابن ہشام میں ہے کہ یہ واقعہ تبوک کے مقام سے واپسی پر ایک وادی میں ہوا جس
کا نام مشقق ہے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 821-822 غزوة تبوك في رجب سنة تسع مطبوعه دار الكتب بالعلمية بيروت 2001ء)
یہ واقعہ حضرت امام مالک نے اپنی کتاب موطا میں بھی بیان کیا ہے۔محمد بن عبدالباقی زرقانی
نے اس حدیث کی شرح بیان کرتے ہوئے یہ لکھا ہے کہ ابو ولید باجی کہتے ہیں کہ یہ غیب کی خبر ہے جو واقع ہو
چکی ہے اور حضرت معاذ کا خاص طور پر تذکرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لیے فرمایا کیونکہ ملک شام منتقل
ہو گئے تھے اور وہاں ان کی وفات ہوئی تھی۔آپ کو بذریعہ وحی معلوم ہوا کہ حضرت معاذ یہ جگہ دیکھیں گے اور وہ
وادی آپ کی برکت کے طفیل در ختوں اور باغات کا مجموعہ بن جائے گی۔علامہ ابن عبد البر کہتے ہیں کہ ابنِ وَضاح کہتے ہیں کہ میں نے اس چشمہ کے ارد گرد وہ ساری جگہ
دیکھی ہے۔درختوں کی سرسبزی اور شادابی اس قدر تھی کہ شاید یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے اور ایسی ہی آپ
کی پیشگوئی تھی۔(شرح الزرقاني على المؤطا جزء 1 صفحه 436 كتاب قصر الصلاة في السفر باب الجمع بين الصلاتين۔۔۔۔۔داراحياء التراث العربي بيروت 1997ء)
اٹلس سیرت النبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں لکھا ہے کہ تبوک کے محکمہ شریعہ کے رئیس نے بتایا کہ یہ
چشمہ دو سال پہلے تک پونے چودہ سو سال سے مسلسل ابلتا رہا۔بعد میں نشیبی علاقوں میں ٹیوب ویل کھودے گئے تو
اس چشمہ کا پانی ان ٹیوب
ویلز کی طرف منتقل ہو گیا، تقریباً پچیس ٹیوب ویلز میں تقسیم ہو جانے کے بعد اب یہ چشمہ
خشک ہو گیا ہے۔اس کے بعد وہ ہمیں ایک ٹیوب ویل کی طرف بھی لے گئے جہاں ہم نے دیکھا کہ چار انچ کا ایک
پائپ لگا ہوا ہے اور کسی مشین کے بغیر اس سے پانی پورے زور سے نکل رہا ہے۔قریب قریب یہی کیفیت دوسرے
ٹیوب ویلز کی بھی ہمیں بتائی گئی۔یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ ہی کی برکت ہے کہ آج تبوک میں اس کثرت
سے پانی موجود ہے کہ مدینہ اور خیبر کے سوا ہمیں کہیں اتنا پانی دیکھنے کا اتفاق نہیں ہو ابلکہ حقیقت یہ ہے کہ تبوک کا
پانی ان دونوں جگہوں سے بھی زیادہ ہے۔اس پانی سے فائدہ اٹھا کر اب تبوک میں ہر طرف باغ لگائے جارہے ہیں
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق تبوک کا علاقہ باغوں سے بھرا ہوا اور دن بدن بھر تا جارہا ہے۔(اٹلس سیرت نبوی صلی علیم ، صفحہ 1 43، دار السلام ریاض 1424ھ)
ان کا باقی ذکر ان شاء اللہ آئندہ ہو گا۔

خطبات مسرور جلد 18
551
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
جمعے کے بعد میں کچھ جنازے بھی پڑھاؤں گا اس وقت ان کا ذکر کر دیتا ہوں۔پہلا ذکر مولوی فرزان
خان صاحب کا ہے جو ضلع خوردہ و نیا گڑھ اڈیشہ کے مبلغ انچارج تھے۔شوگر کے مریض تھے۔10 / ستمبر کو اچانک
ٹائیفائیڈ اور شدید نمونیے کی وجہ سے آپ کو ہسپتال داخل کیا گیا اور وہاں بقضائے الہی وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا
اليه رجعو
رجعون۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ سکمینہ بیگم کے علاوہ ایک بیٹی فریحہ اور بیٹا عزیزم ریحان شامل
ہیں۔جماعتی کاموں میں بہت آگے بڑھنے والے تھے۔پرہیز گار، ماتحت مبلغین، معلمین کا خیال رکھنے والے، نرم
خُو، منکسر المزاج، خوش اخلاق، انتہائی نیک اور مخلص انسان تھے۔1980ء میں جامعہ قادیان میں داخلہ لیا اور 88ء
میں قادیان جامعہ سے فارغ ہوئے اور میدان عمل میں آئے۔بڑی محنت اور اخلاص اور وقف کی روح کے ساتھ
بتیس سال تک خدمت سر انجام دی۔کئی مقامات پر اس عرصے میں آپ نے بیعتیں کروائیں اور جماعتیں بھی قائم
کیں۔ان کی اہلیہ سکینہ بیگم کہتی ہیں کہ مولوی صاحب بتاتے تھے کہ پہلی تقرری ہریانہ میں ہوئی۔کوئی معین مقام
نہیں تھا اور اس علاقے میں کوئی احمدی بھی نہیں تھا۔یہ مختلف جگہوں پر گھومتے تھے اور تبلیغ کرتے تھے اور سینٹر
قائم کرتے تھے اور اس دوران صوبہ ہریانہ کے ایک گاؤں میں پہنچے ، وہاں کے لوگوں کو جماعت کا پیغام پہنچایا۔وہاں
ایک مقامی شخص تھا اس نے کہا ہماری بھینس دودھ نہیں دیتی۔آپ کی جماعت سچی ہے تو آپ دم کر کے مجھے دیں
میں بھینس کو کچھ پلاؤں تا کہ میری بھینس دودھ دے۔اگر آپ سچے ہیں تو پھر اگر یہ معجزہ ہو گیا تو ہم سارا خاندان بیعت کر لیں گے۔بہر حال مولوی صاحب
کہتے ہیں کہ میں نے سورہ فاتحہ ، درود شریف پڑھا اور کچھ دعائیہ کلمات پڑھ کر پانی پر دم کر کے اس شخص کو دے دیا۔وہ پانی لے کر چلا گیا۔مولوی صاحب ساری رات اسی گاؤں میں رہے۔کہتے ہیں کہ گاؤں میں ایک درخت تھا۔ساری رات میں اس کے نیچے بیٹھا رہا اور دعائیں کرتے گزار دی کہ اللہ تعالیٰ مسیح موعود کی صداقت کا معجزہ ثابت کر
دے۔کہتے ہیں صبح ہوتے ہی مولوی صاحب نے دیکھا کہ ایک شخص ایک بالٹی لیے آرہا ہے۔دیکھا تو اس میں دودھ
تھا۔کہنے لگا مولوی صاحب ہماری بھینس نے دودھ دیا ہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میں اور میرا پورا خاندان
اب سمجھ گئے ہیں کہ جماعت احمد یہ سچی ہے۔ہم اس میں شامل ہوتے ہیں۔ان کے بیٹے ریحان کہتے ہیں کہ ان میں انکساری اور عاجزی بہت زیادہ تھی۔بڑے نرم دل تھے۔ہر ایک
سے پیار محبت سے پیش آنے والے۔اللہ تعالیٰ کی رضا اور جماعت کی خدمت کی خاطر اپنی زندگی بسر کی۔خلیفہ وقت
کے ہر ارشاد اور ہدایت پر لبیک کہتے تھے اور ہمیں بھی تاکید کرتے تھے۔ہمیں ہمیشہ شفقت سے محبت سے پیش
آتے۔جماعتی کاموں کے ساتھ گھر کے کاموں میں بھی حصہ لیتے۔والدہ کا ہاتھ بٹاتے اور ساری زندگی انہوں نے
اپنی نمازوں کی بھی حفاظت کی اور ہماری نمازوں کی بھی حفاظت کی۔ہمیشہ ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کے لیے کہتے
تھے۔ان کے ساتھ کام کرنے والے جتنے بھی معلمین اور مبلغین ہیں سب یہی لکھتے ہیں کہ ایک مثالی مبلغ تھے۔بڑے ہمدرد تھے اور کبھی ہم نے ان کو غصے میں نہیں دیکھا۔

خطبات مسرور جلد 18
552
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
اگلا جنازہ عبد اللہ ملسیکو صاحب کا ہے۔ملائشیا کے لوکل مشنری تھے۔7 اکتوبر کو بیہوش ہو گئے۔ہسپتال
لے جایا گیا۔جانبر نہ ہو سکے اور اسی رات وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔ان کی عمر 68 سال تھی۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ آٹھ بچے شامل ہیں۔آپ
ملائشیا کے دو مربیان صلاح الدین صاحب اور مسرور احمد صاحب کے سر تھے۔عبد اللہ منسیکو صاحب فلپائن
میں پیدا ہوئے۔یونیورسٹی پاس کرنے کے بعد مسلم آرگنائزیشن " مور و نیشنل لبرل فرنٹ " میں شمولیت اختیار کر
لی۔یہ آرگنائزیشن حکومت کے خلاف برسر پیکار تھی۔اس کا مقصد فلپائن میں اسلامی ریاست قائم کرنا تھا۔1973ء
میں ان کے والدین ہجرت کر کے فلپائن سے ملائشیا آگئے اور سند اکن سبا ( Sandakan Sabah) میں رہائش
اختیار کی۔بہر حال ان کو اللہ تعالیٰ نے قلب سلیم دیا تھا۔ان کو خواب میں کئی مرتبہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام اور خلیفة المسی الثانی اور خلیفۃ المسیح الثالث کی زیارت ہوئی۔منشائے ایزدی کے ماتحت ان کو 1973ء میں جلسہ
سالانہ تاکینابالو سبا میں شمولیت کا موقع ملا اور وہاں جلسہ دیکھ کے ساری صورت حال ان کے ازدیاد ایمان کا باعث بنی
چنانچہ انہوں نے بیعت کر لی۔سنداکن میں آپ جس جگہ رہتے تھے وہاں کوئی مبلغ نہیں تھا اور آپ ایک پیاسی روح
تھے۔چنانچہ اس پیاس کو بجھانے کے لیے آپ نے جماعتی لٹریچر کا خوب مطالعہ کیا۔تبلیغ کا بہت شوق تھا۔اپنے اس شوق کو عملی جامہ پہنایا، دوستوں رشتے داروں اور اپنے علاقے میں خوب
تبلیغ کی۔اس کے نتیجے میں بہت سے لوگ احمدیت میں شامل ہوئے، اسلام میں شامل ہوئے اور تبلیغ کے اس شوق کی
وجہ سے آپ نے اپنے آپ کو وقف بھی کیا اور پھر بطور مبلغ ان کا تقرر ہوا۔پھر اسی طرح ان کو فلپائن میں چند سال
خیر الدین باروس صاحب کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔بہر حال اپنی نیک فطرت، علم کا شوق اور عاجزی اور انکساری اور اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے انہوں
نے وہاں بھی بڑا کام کیا۔اور عیسائیوں سے بھی مباحثات کرتے رہتے تھے۔کئی لوگوں کو اسلام کی آغوش میں لے
کے آئے۔اردو بول نہیں سکتے تھے لیکن سیکھنے کا شوق تھا۔کئی حوالے یاد تھے، نظمیں یاد تھیں۔ہمیشہ مہمان نوازی کا
بڑا شوق تھا۔جمعے پر آنے والوں کی خاص طور پر مہمان نوازی کیا کرتے تھے۔disciplined آدمی تھے اور یہ
چاہتے تھے ہر کوئی انسان جو ہے اس کو ڈسپلن میں رہنا چاہیے اور اس کے مطابق تربیت کرتے تھے۔چند سال سے
چلنے پھرنے کی تکلیف تھی۔اس کے باوجود کبھی اپنی اس تکلیف کو اپنے کام میں آڑے نہیں آنے دیا۔تیسر ا جنازه عبد الواحد صاحب معلم سلسلہ قادیان کا ہے جو 12 / ستمبر کو چھپن سال کی عمر میں وفات پا
گئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔ان کا تعلق عیسائی گھرانے سے تھا۔ان کے خاندان میں سب سے پہلے ان کے بڑے بھائی جو ریٹائرڈ معلم
تھے ان کو بیعت کا شرف حاصل ہوا۔پھر بعد میں ساری فیملی نے بیعت کر لی۔قبول احمدیت کے بعد مرحوم نے
جامعة المبشرین میں تین سال کا کورس کیا۔وہاں سے فارغ ہو کر پھر مختلف علاقوں میں تبلیغ کے لیے گئے۔قادیان
کے مختلف علاقوں میں بھی تعلیم و تربیت کی ذمے داری ان کو سونپی گئی۔بڑے اطاعت گزار اور پوری لگن سے کام

خطبات مسرور جلد 18
553
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2020ء
کرنے والے تھے۔تبلیغ کا بہت اچھا ملکہ رکھتے تھے۔ان کے ذریعہ سے قادیان کے تین عیسائی اور تین غیر احمدی
خاندانوں نے جماعت میں شمولیت اختیار کی اور ان میں سے بھی دو افراد اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی ہیں یعنی کہ
صرف شمولیت نہیں کی بلکہ نیکی میں بڑھنے والے ہیں۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو
بیٹیاں شامل ہیں اور ان کا جو بیٹا ہے اس سال جامعہ احمدیہ سے مربی بن کے فارغ ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔ان سب سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کی اولادوں کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی جو خواہشات تھیں کہ جس طرح ان
کی اولاد کی تربیت ہو اللہ تعالیٰ اس کے مطابق کرے اور ان میں سے بعض بچے جو وقف زندگی بھی ہیں، یہ خلافت
کے صحیح سلطان بننے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا نماز جمعہ کے بعد
ان شاء اللہ نماز جنازہ ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 / نومبر 2020 ء جلد 27 شماره 1 9 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی