بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ: حضرت عبداللہ بن عمروؓ اور حضرت سماک بن خرشہؓ(ابو دُجانہ)

خطبات مسرور جلد 18
587
46
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء بمطابق 13 نبوت 1399 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈی) سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج بدری صحابہ کا ذکر ہو گا۔سب سے پہلے تو میں ایک وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔دو خطبے پہلے حضرت معاذ
بن جبل کے بارے میں جو بیان ہوا تھا اس میں مسند احمد بن حنبل کی ایک روایت تھی جس میں طاعون کے بارے
میں کہا گیا تھا کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ عنقریب تم شام کی طرف ہجرت کرو گے، اور وہ
تمہارے ہاتھوں فتح ہو جائے گا لیکن وہاں پھوڑے پھنسیوں کی ایک بیماری تم پر مسلط ہو جائے گی جو آدمی کو سیڑھی
کے پائے سے پکڑلے گی۔یہ ترجمے میں غلطی تھی صحیح طرح ترجمہ بیان نہیں ہو سکا تھا، اور اس سے بات واضح بھی
نہیں ہوتی تو اس بارے میں صحیح ترجمے کے ساتھ جو روایت ہے وہ دوبارہ بیان کرتا ہوں۔اسماعیل بن عبید اللہ سے روایت ہے کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم لوگ شام کی طرف ہجرت کرو گے۔وہ تمہارے لیے فتح کیا
جائے گا۔وہاں تم لوگوں میں ایک بیماری ظاہر ہو گی جو پھوڑے یا سخت کاٹنے والی ایک چیز کی طرح ہو گی۔وہ انسان
کی ناف کے نچلے حصے میں ظاہر ہو گی۔اب جو یہ ہے کہ " سیڑھی کے پائے سے پکڑے گی " یہ ترجمہ جو مختلف الفاظ کا
ہوتا ہے پہلے غلط کیا گیا تھا۔اصل ترجمہ یہ ہے کہ وہ انسان کی ناف کے نچلے حصہ میں ظاہر ہو گی۔جس طرح ناف کے
نچلے حصے میں ٹانگ کے اوپر اور درمیان جسم کے ایک پھوڑا نکلتا ہے۔فرمایا کہ اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو
شہادت عطا کرے گا اور اس کے ذریعہ ان کے اعمال کو پاک کرے گا۔پھر حضرت معاذ نے دعا کی کہ اے اللہ ! اگر تُو
جانتا ہے کہ معاذ بن جبل نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے تو اسے اور اس کے گھر والوں کو اس
سے وافر حصہ دے۔اس پر ان سب کو طاعون ہو گئی حتیٰ کہ ان میں ایک بھی نہ بچا۔آپ کی شہادت کی انگلی پر
طاعون کا دانہ نکلا تو آپ نے کہا کہ میں ہر گز خوش نہ ہوں گا کہ مجھے اس کے بدلے سرخ اونٹ ملیں۔(مسند امام احمد بن حنبل جلد 7 صفحه 371 مسند معاذ بن جبل حديث 22439 عالم الكتب بيروت 1998ء)
تو یہ درستی تھی۔ترجمہ جو پرنٹ ہو رہا ہے اور الفضل میں بھی چھپتا ہے اس میں تو کر دی گئی ہے۔میں نے
کہا کہ آپ کے سامنے بھی پیش کر دوں۔اس کے بعد اب جو ذکر چل رہا تھا وہ حضرت عبد اللہ بن عمرو کا تھا۔اب وہی ذکر دوبارہ شروع ہوتا ہے۔

خطبات مسرور جلد 18
588
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن میرے والد کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس
حال میں لایا گیا کہ آپ کا مثلہ کیا گیا تھا یعنی جسم کے اعضاء کاٹ دیے گئے تھے خاص طور پر کان اور ناک۔آپ کی
میت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھی گئی تو کہتے ہیں کہ میں ان کے چہرے سے کپڑا اٹھانے لگا تو لوگوں
نے مجھے منع کیا۔پھر لوگوں نے ایک عورت کی چیخنے کی آواز سنی تو کسی نے کہا کہ وہ حضرت عبد اللہ بن عمرو کی بیٹی
ہیں۔ان کا نام حضرت فاطمہ بنت عمرو تھا یا یہ بھی کہا جاتا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو کی بہن تھیں۔اس پر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایامت رو کیونکہ فرشتے مسلسل اس پر اپنے پروں سے سایہ کیسے ہوئے ہیں۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جز3 صفحه 955954، عبد الله بن عمرو، دار الجيل بيروت 1992ء)
ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد کو جب احد کے روز
لایا گیا تو میری پھوپھی ان پر رونے لگی تو میں بھی رونے لگا۔لوگ مجھے منع کرنے لگے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے مجھے منع نہیں فرمایا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ اس پر رویانہ رو، اللہ کی قسم ! فرشتے اس پر
مسلسل اپنے پروں سے سایہ کیے ہوئے تھے یہاں تک کہ تم نے اسے دفن کر دیا۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جز3 صفحه 956 عبدا الله بن عمرو، دار الجيل بيروت (1992ء)
غزوہ احد کے شہداء کی نماز جنازہ کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔کافی اختلاف پایا جاتا ہے۔صحیح بخاری کی
روایت میں حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ احد کے شہداء میں سے دو دو
آدمیوں کو ایک ہی کپڑے میں اکٹھار کھتے اور پھر پوچھتے کہ ان میں سے کون قرآن زیادہ جاننے والا تھا۔جب ان میں
سے کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو لحد میں پہلے رکھتے یعنی قبر میں پہلے اتارتے اور
فرماتے: میں قیامت کے دن ان لوگوں کا گواہ ہوں اور ان کو ان کے خونوں میں ہی دفن کرنے کا حکم دیتے۔نہ ان کو
نہلایا گیا اور نہ ہی ان کی نماز جنازہ پڑھی گئی۔(صحیح بخاری کتاب الجنائز باب الصلاة على الشهيد حديث نمبر 1343)
صحیح بخاری کی ایک دوسری روایت) یہ بھی بخاری کی روایت ہے جو میں نے پڑھی تھی) میں حضرت عقبہ
بن عامر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
غزوہ احد کے شہداء کا جنازہ پڑھا۔بخاری کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہدائے احد
کا جنازہ غزوہ احد کے آٹھ سال بعد پڑھا۔(صحیح بخاری کتاب الجنائز باب الصلاة على الشهيد حديث نمبر 1344)
(صحیح بخاری کتاب المغازى باب غزوة الاحد حدیث نمبر 4042)
سنن ابن ماجہ میں بیان ہے کہ حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے شہداء کو رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دس دس شہداء کا جنازہ پڑھتے اور حضرت حمزہ کی میت
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہی موجود رہتی جبکہ باقی شہداء کو لے جایا جاتا۔(سنن ابن ماجه كتاب الجنائز باب ما جاء فى الصلاة على شهداء ودفنهم حدیث نمبر 1513)

خطبات مسرور جلد 18
589
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
سنن ابو داؤد میں بیان ہے کہ حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے شہداء کو غسل نہیں
دیا گیا اور ان کو ان کے خون یعنی زخموں سمیت دفنا دیا گیا اور ان میں سے کسی کی بھی نماز جنازہ نہیں ادا کی گئی۔(سنن ابو داؤد کتاب الجنائز باب فى الشهيد يغسل حديث نمبر (3135)
سنن ابو داؤد ہی کی ایک روایت میں ہے کہ حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے سوائے حضرت حمزہ کے اور کسی شہید کا جنازہ نہیں پڑھا۔(سنن ابو داؤد کتاب الجنائز باب فى الشهيد يغسل حديث نمبر 3137)
سنن ترمذی کی روایت میں حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
غزوہ احد کے شہداء کا جنازہ نہیں پڑھا۔(سنن ترمذی ابواب الجنائز باب ما جاء في قتلى احد و ذكر حمزة حديث نمبر 1016)
سیرت ابن ہشام اور سیرت حلبیہ میں لکھا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے شہداء کا جنازہ
اس طرح ادا کیا کہ سب سے پہلے حضرت حمزہ کی نماز جنازہ ادا کی۔آپ نے نماز جنازہ میں سات تکبیرات کہیں۔سیرت حلبیہ کے مطابق چار تکبیریں کہیں۔اس کے بعد باقی شہداء کو ایک ایک کر کے لایا جاتا اور حضرت حمزہ کی
میت کے ساتھ رکھا جاتا اور آپ ان دونوں کی نماز جنازہ ادا فرماتے اور اس طرح تمام شہداء کی نماز جنازہ ایک بار اور
حضرت حمزہ کی نماز جنازہ بہتر بار اور بعض کے نزدیک بانوے بار ادا کی گئی۔(سیرت ابن هشام صفحه 395-396 ، غزوۂ احد دار ابن حزم بيروت 2009ء)
السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 337 ، باب ذکر ،مغازيه، دارالکتب العلمية بيروت، 2002ء)
سیرت کی ایک کتاب دلائل النبوہ میں لکھا ہے کہ حضرت حمزہ کی میت کے پاس نو شہداء کو اکٹھا لایا جاتا
اور ان کی نماز جنازہ ادا کی جاتی۔پھر ان نو (9) کو لے جایا جاتا اور مزید نو شہداء کو لایا جاتا اور اس طرح ان تمام شہداء
کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور آپ نے ہر دفعہ نماز جنازہ میں سات تکبیرات کہیں۔(دلائل النبوة جزء 3 صفحه 287، اجاد الحرب وما ظهر من الآثار فى حال الشهداء ، دار الكتب العلمية بيروت، 2002ء)
سیرت حلبیہ اور دلائل النبوۃ میں غزوہ احد کے شہداء کی نماز جنازہ کی احادیث کے بارے میں بحث کی گئی
ہے اور ان دونوں کتب میں حضرت جابر بن عبد اللہ کی روایت کہ "نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے
شہداء کو ان کے خونوں کے ساتھ ہی دفن کرنے کا حکم دیا، نہ ان کو نہلایا گیا اور نہ ہی ان کی نماز جنازہ پڑھی گئی " کو
زیادہ مضبوط قرار دیا ہے۔( السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 338 ، باب ذکر ،مغازيه دارالکتب العلمية بيروت، 2002ء)
(دلائل النبوة جز 3 صفحه 287 288 ، اجاد الحرب و ما ظهر من الآثار فى حال الشهداء ، دار الكتب العلمية
بيروت، 2002ء) (صحيح بخارى كتاب الجنائز باب الصلاة على الشهيد حديث نمبر (1343)
حضرت امام شافعی بیان کرتے ہیں کہ متواتر روایات سے یہ بات پختہ طور پر معلوم ہوتی ہے کہ نبی صلی اللہ
علیہ وسلم نے غزوہ احد کے شہداء کا جنازہ نہیں پڑھا اور جن روایات میں ذکر آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان

خطبات مسرور جلد 18
590
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
شہداء کا جنازہ پڑھا تھا اور حضرت حمزہ پر ستر تکبیرات کہی تھیں یہ بات درست نہیں ہے اور جہاں تک حضرت عقبہ
بن عامر کی روایت کا تعلق ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ سال کے بعد ان شہداء کا جنازہ پڑھا تو اس روایت
میں اس بات کا ذکر ہو ا ہے کہ یہ آٹھ سال بعد کا واقعہ ہے۔(فتح الباری شرح صحیح بخاری از علامه ابن حجر عسقلانی جلد 3 صفحه 249 مطبوعه دار الريان للتراث قاهره 1986ء)
جیسا کہ میں نے کہا اس پر بڑی بخشیں ہوئی ہیں۔کچھ اور بھی بیان کر دیتا ہوں۔امام بخاری نے اپنی کتاب میں باب الصلوۃ علی الشہید یعنی شہیدوں کی نماز جنازہ کے عنوان سے باب باندھا
ہے اور اس کے نیچے صرف دو حدیثیں لائے ہیں۔پہلی حدیث جو کہ حضرت جابر بن عبد اللہ سے مروی ہے اور اس
میں واضح طور پر ذکر ہے کہ غزوہ احد کے شہداء کو نہ غسل دیا گیا اور نہ ہی ان پر نماز جنازہ پڑھی گئی جبکہ دوسری
حدیث میں حضرت عقبہ بن عامر سے مروی ہے جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ
أَنَّ النَّبِيَّ اللَّهِ خَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّى عَلَى أَهْلِ أُحُدٍ صَلَاتَهُ عَلَى الْمَيِّتِ
ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور احد کے شہداء پر نماز جنازہ کی طرز پر نماز پڑھی اور یہی
حدیث بخاری میں ہی دوسری جگہ غزوہ احد کے باب میں بھی آئی ہے وہاں یہی صحابی روایت کرتے ہیں اور بیان
کرتے ہیں کہ
صَلَّى رَسُوْلُ اللَّهِ عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ بَعْدَ ثَمَانِي سِنِيْنَ كَالْمُوَدِّعِ لِلْأَحْيَاءِ وَالْأَمْوَاتِ
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے شہداء پر آٹھ سال بعد اس طرح نماز پڑھی جیسے زندوں یا
وفات پانے والوں کو الوداع کہا جاتا ہے۔(صحيح البخارى كتاب الجنائز باب الصلاة على الشهيد حدیث 1343-1344)
(صحيح البخاری کتاب المغازی باب غزوۂ احد حدیث 4042)
اسی طرح علامہ ابن حجر عسقلانی ” کہتے ہیں کہ امام شافعی کی اس سے یہ مراد ہے کہ کسی کی وفات پر لمبی
مدت گزر جانے کے بعد اس کی قبر پر جنازہ نہیں پڑھا جاتا۔امام شافعی کے نزدیک جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو معلوم ہوا کہ آپ کے وصال کا وقت قریب ہے تو آپ نے ان شہداء کی قبروں پر جا کر انہیں الوداع کہتے ہوئے
ان کے لیے دعا فرمائی اور ان کے لیے مغفرت طلب کی۔(فتح الباری شرح صحیح بخاری از علامه ابن حجر عسقلانی جلد 3 صفحه 249 دار الريان للتراث قاهره 1986ء)
شہدائے احد کی تکفین اور تدفین کا ذکر کرتے ہوئے سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب
یہ لکھتے ہیں کہ
نعشوں کی دیکھ بھال کے بعد تکفین کا کام شروع ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
جو کپڑے شہداء کے بدن پر ہیں وہ اسی طرح رہنے دیئے جائیں اور شہداء کو غسل نہ دیا جاوے۔البتہ کسی کے پاس کفن
کے لیے زائد کپڑا ہو تو وہ پہنے ہوئے کپڑوں کے اوپر لپیٹ دیا جاوے۔نماز جنازہ بھی اس وقت ادا نہیں کی گئی۔چنانچہ
بغیر غسل دیئے اور بغیر نماز جنازہ ادا کئے شہداء کو دفنادیا گیا۔اور عموماً ایک ایک کپڑے میں دو دو صحابیوں کو اکٹھا کفنا

خطبات مسرور جلد 18
591
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
کر ایک ہی قبر میں اکٹھا دفن کر دیا گیا۔جس صحابی کو قرآن شریف زیادہ آتا تھا اسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشاد کے ماتحت لحد میں اتارتے ہوئے مقدم رکھا جاتا۔" اور پھر لکھتے ہیں کہ "گو اس وقت نماز جنازہ ادا نہیں کی گئی
لیکن بعد میں زمانہ وفات کے قریب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص طور پر شہداء احد پر جنازہ کی نماز ادا کی۔"
یہ آپ نے مختلف تاریخوں سے استنباط کیا ہے۔یا نماز پڑھی گئی یا دعا کی گئی بھی ہو سکتا ہے لیکن بہر حال بڑے درد
سے ان کے لیے نماز جنازہ ادا کی " اور بڑے دردِ دل سے ان کے لیے دعا فرمائی۔"
(سیرت خاتم النبیین صفحہ 501-502)
ہو سکتا ہے کہ دعا کی ہو۔جس طرح پہلے ذکر ہو چکا ہے۔ہر ایک کی قبر پہ جاکے دعا کی ہو اور بڑے درد
سے ان کے لیے دعا فرمائی۔حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کے لیے غزوہ احد کے چھ ماہ بعد قبر بنائی اور
انہیں اس میں دفن کیا تو میں نے ان کے جسم میں کوئی تغیر نہیں دیکھا سوائے ان کی داڑھی کے چند بالوں کے جو
زمین کے ساتھ لگے ہوئے تھے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابه جلد3 صفحه 344 عبد الله بن عمرو، دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
ایک دوسری جگہ روایت میں آتا ہے کہ حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے موقعے
پر ایک قبر میں دولوگوں کو دفن کیا گیا اور میرے والد کے ساتھ بھی ایک صحابی کو دفن کیا گیا۔چھ ماہ گزر گئے پھر
میرے دل نے چاہا کہ میں انہیں الگ قبر میں اکیلا دفن کروں۔چنانچہ میں نے انہیں قبر سے نکالا تو میں نے دیکھا کہ
زمین نے ان کے جسم میں کچھ بھی تغیر نہیں کیا تھا سوائے ان کے کان کے گوشت میں سے تھوڑا سا۔الطبقات الكبرى جزء 3 صفحه 425 ، عبد الله بن عمرو، دار الكتب العلمية بيروت، 1990ء)
غزوۂ احد کے چھیالیس سال بعد حضرت امیر معاویہ نے اپنے دور حکومت میں نہر جاری کی جس کا پانی
غزوۂ احد کے شہداء کی قبروں میں داخل ہو گیا۔حضرت عبد اللہ بن عمرو اور حضرت عمرو بن جموح کی قبر میں بھی پانی
داخل ہو گیا۔جب ان کی قبر کھو دی گئی تو ان پر دو چادریں پڑی ہوئی تھیں اور یہ روایت بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ
ان کے چہرے پر زخم تھا اور ان کا ہاتھ ان کے زخم پر تھا اور پھر آگے جو روایت ہے وہ بہر حال محل نظر ہے۔بیان تو
میں کر رہا ہوں لیکن ضروری نہیں ہے کہ اس پہ تسلی بھی ہو۔یہ کیونکہ بعض تاریخی کتابوں میں لکھا ہے اور پڑھنے
والے بعض پڑھتے بھی ہیں اس لیے یہاں بیان کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ یہ ہو سکتا ہے کہ اس میں کچھ مبالغہ
بھی کیا گیا ہو۔بہر حال وہ کہتے ہیں زخم سے جب ہاتھ ہٹایا گیا تو زخم سے خون جاری ہو گیا) جو نا ممکن ہے)۔ان کا ہاتھ
واپس زخم پر رکھ دیا گیا تو پھر خون رک گیا۔اس قسم کی روایتیں بھی بعض پیچ میں آجاتی ہیں جو محل نظر ہوتی ہیں۔جابر بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں نے قبر میں اپنے والد کو دیکھا تو ایسا معلوم ہوا گو یاوہ سور ہے ہیں۔الطبقات الكبرى جزو 3 صفحه 424، عبد الله بن عمرو، دارالکتب العلمية بيروت، 1990ء)
(کتاب المغازى جلد 1 صفحه 267 مطبوعه عالم الكتب بيروت 1984ء)
حالانکہ چھ مہینے کے بعد جب انہوں نے نکالا تھا اس وقت بھی وہ کہتے ہیں گوشت پر کچھ اثر تھا تو چھیالیس

خطبات مسرور جلد 18
592
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
سال بعد تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ نہ اثر ہو ا ہو اور ہڈیاں نہ رہ گئی ہوں اور یہ قانونِ قدرت ہے۔اس طرح نہیں ہو سکتا
کہ جسم میں کوئی تغیر نہیں تھا۔حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ملے تو آپ نے فرمایا اے جابر ! کیا
بات ہے میں تمہیں غمگین دیکھ رہا ہوں ؟ میں نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد غزوہ احد میں
شہید ہو گئے اور وہ قرض اور اولاد چھوڑ گئے ہیں۔آپ نے فرمایا کیا میں تمہیں اس چیز کی خوشخبری نہ دوں جس سے
اللہ نے تمہارے والد سے ملاقات کی ہے ؟ میں نے عرض کی جی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔آپ نے فرمایا اللہ
نے کسی سے کلام نہیں کیا مگر پر دے کے پیچھے سے، جس سے بھی اللہ تعالیٰ نے کلام کیا پر دے کے پیچھے سے کیا لیکن
اللہ نے تمہارے والد کو زندہ کیا اور پھر ان سے آمنے سامنے ہو کر کلام کیا اور فرمایا اے میرے بندے ! مجھ سے مانگ
کہ میں تجھے دوں۔انہوں نے عرض کی کہ اے میرے رب! مجھے دوبارہ زندہ کر دے تاکہ میں تیری راہ میں دوبارہ
قتل کیا جاؤں۔ایک روایت میں ہے کہ اس موقعے پر حضرت عبد اللہ نے عرض کی کہ اے میرے رب ! میں نے
تیری عبادت کا حق ادا نہیں کیا۔میری تمنا ہے کہ تو مجھے دوبارہ دنیا میں بھیج تا کہ میں تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ ہو کر تیری راہ میں لڑوں اور تیری راہ میں دوبارہ مارا جاؤں۔اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں یہ فیصلہ کر چکا
ہوں کہ جو ایک بار مر جائیں وہ دنیا میں دوبارہ نہیں لوٹائے جائیں گے۔حضرت عبد اللہ بن عمرو نے اللہ سے عرض کی
کہ اے میرے رب ! میرے پیچھے رہنے والوں تک یہ بات پہنچا دے۔اس موقعے پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل
فرمائی کہ
وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ
(آل عمران: 170)
یعنی جو اللہ کی راہ میں مارے گئے تم انہیں ہر گز مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ تو زندہ ہیں۔انہیں ان کے رب کے
ہاں رزق عطا کیا جارہا ہے۔(سنن الترمذی ابواب تفسير القرآن باب تفسیر سوره آل عمران حدیث نمبر (3010)
(دلائل النبوة جز3 صفحه 298 اجاد الحرب و ما ظهر من الآثار فى حال الشهداء ، دار الكتب العلمية بيروت، 2002ء)
(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جز 3 صفحه 956955، عبد ا الله بن عمرو، دار الجيل بيروت (1992ء)
حضرت جابر بن عبد اللہ کے ضمن میں پہلے بھی یہ آیت میں بیان کر چکا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے
حضرت عبد اللہ بن عمرو سے مکالمہ والے واقعے کی تفصیل حضرت خلیفة المسیح الرابع نے اپنی ایک تقریر میں جو
خلافت سے پہلے تھی اس طرح بیان کی ہے کہ
" اس واقعہ میں طرح طرح کا حسن کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور جس کروٹ سے اسے دیکھیں یہ ایک
نئی رعنائی دکھاتا ہے۔منجملہ اور امور کے اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کس طرح مسلسل آنحضور کا رابطہ اپنے رب
سے قائم تھا۔بندوں پر بھی نظر شفقت فرمارہے تھے اور رب سے بھی دل ملا ر کھا تھا۔ایک پہلو اپنے صحابہ پر جھکا ہوا
تھا تو دوسرا پہلورفیق اعلیٰ سے پیہم وابستہ اور پیوستہ تھا۔وہ وجو د جو امن کی حالت میں

خطبات مسرور جلد 18
593
ثُمَّ دَنَا فَتَدَتي ( النجم : 9)
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
کے افق اعلیٰ پر فائز رہا، جنگ کی حالت میں بھی ایک لمحہ اس سے الگ نہ ہوا۔ایک نگاہ میدان حرب کی
نگران تھی تو دوسری جمالِ یار کے نظارے میں مصروف تھی۔ایک کان رحمت سے صحابہ کی طرف جھکا ہوا تھا تو
دوسر املاء اعلیٰ سے اپنے رب کا شیریں کلام سننے میں مصروف۔دست باکار تھا تو دل بایار۔آپ صحابہ کی دلداری
فرماتے تھے تو خدا آپ کی دلداری فرمارہا تھا۔عبد اللہ بن عمرو کی قلبی کیفیت کی خبر دے کر دراصل اللہ تعالیٰ آپ کو
یہ پیغام دے رہا تھا کہ اے سب سے بڑھ کر مجھ سے محبت کرنے والے ! دیکھ ! تیر ابھی کیسا عشق ہم نے اپنے عارف
بندوں کے دل میں بھر دیا ہے کہ عالم گزراں سے گزر جانے کے بعد بھی تیر اخیال انہیں ستاتا ہے اور تجھے میدان
جنگ میں تنہا چھوڑ کے چلے جانے پر کس درجہ کبیدہ خاطر ہیں۔تیرے مقابل پر انہیں جنت کی بھی حرص نہیں رہی۔ان کی جنت تو بس یہی ہے کہ تیز تلواروں سے بار بار کاٹے جائیں مگر تیرے ساتھ رہیں، پھر تیرے ساتھ رہیں، پھر
تیرے ساتھ رہیں۔" خطابات طاہر ( تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت) تقریر جلسه سالانہ 1979ء، صفحہ 349-350)
حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر وجب فوت ہوئے تو ان پر قرض تھا۔میں
نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد طلب کی۔آپ ان کے قرض خواہوں کو سمجھائیں کہ وہ ان کے قرض میں سے کچھ کمی
کر دیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس خواہش کا اظہار کیا مگر انہوں نے کمی نہ کی۔تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
مجھے فرمایا کہ جاؤ اور اپنی کھجوروں کی ہر ایک قسم کو الگ الگ کرو۔عجوہ کھجور کی قسم کو علیحدہ رکھنا اور عذق بن زید
کھجور کی قسم کو علیحدہ۔پھر مجھے پیغام بھیجنا۔چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہلا بھیجا۔آپ
تشریف لائے تو آپ کھجوروں کے ڈھیر پر یا ان کے درمیان بیٹھ گئے۔پھر آپ نے فرمایا ان لوگوں کو ماپ کر دو۔چنانچہ میں نے ان کو ماپ کر دیا یہاں تک کہ جو اُن کا حق تھا میں نے ان کو پورا دے دیا۔پھر بھی میری کھجور میں بیچ
گئیں۔ایسا معلوم ہو تا تھا کہ ان میں کچھ کمی نہیں ہوئی۔(صحیح بخاری کتاب البیوع باب الكيل على البايع و المعطى حديث نمبر 2127)
حضرت عبد اللہ بن عمرو اپنے پسماندگان میں اپنے بیٹے حضرت جابر بن عبد اللہ کے علاوہ چھ بیٹیاں چھوڑ کے
گئے۔صحیح بخاری کی ایک روایت کے مطابق حضرت عبد اللہ بن عمرو نے پسماندگان میں سات یا نو بیٹیاں چھوڑی تھیں۔(سنن نسائی کتاب الوصايا باب الوصية بالثلث حدیث نمبر 3666)
(بخاری کتاب النفقات باب عون المرأة زوجها فى ولده حدیث نمبر 5367)
اب اگلا ذکر جن صحابی کا ہے ان کا نام ہے حضرت ابو دجانہ۔ابو دُجانه حضرت سماك بن خَرَشة
حضرت ابودجانہ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو ساعدہ سے ہے۔حضرت ابودجانہ کے والد کا نام خَرَشه
تھا۔بعض کہتے ہیں کہ اوس تھا اور ان کے دادا کا نام خرشہ تھا۔حضرت ابو دجانہ کی والدہ کا نام حَزْمہ بنت حزمله
تھا۔آپ اپنے نام کی نسبت اپنی کنیت ابودجانہ سے زیادہ مشہور تھے۔حضرت ابو دجانہ کا ایک بیٹا تھا جس کا نام خالد
تھا اور اس کی والدہ کا نام آمنہ بنت عمر و تھا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 317 سِمَاك بن خَرَشَه مطبوعه دارالفكر بيروت لبنان 2003ء)
(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 419 أبو دُجَانَه مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)

خطبات مسرور جلد 18
594
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
حضرت عقبہ بن غزوان مکے سے ہجرت کر کے جب مدینہ پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے
اور حضرت ابودجانہ کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 420 أبُو دُجَانّه مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
حضرت ابودجانه غزوة بدر، احد اور دیگر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ رہے۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 317 سِمَاك بن خَرَشَه مطبوعه دارالفكر بيروت لبنان 2003ء)
حضرت ابودجانہ کا شمار انصار کے کبار صحابہ میں ہو تا تھا اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
غزوات میں نمایاں حیثیت حاصل تھی۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 2 صفحه 212 سِمَاك بن خَرَشَه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2010ء)
جب جنگ ہوتی تو حضرت ابودجانہ بہت شجاعت کا اظہار کرتے اور وہ کمال کے گھوڑ سوار تھے۔ان کے
پاس سرخ رنگ کا ایک رومال تھا جسے وہ صرف جنگ کے وقت سر پر باندھتے تھے۔جب وہ سرخ رومال سر پر باندھتے
تو لو گوں کو علم ہو جاتا کہ اب وہ لڑائی کے لیے تیار ہیں۔حضرت ابودجانہ کا شمار دلیر اور بہادر لوگوں میں ہو تا تھا۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 5 صفحه 96 أبو دُجَانَه سِمَاك بن خَرَشَه مطبوعه دارالفکر بيروت لبنان 2003ء)
محمد بن ابراہیم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابودجانہ جنگوں میں اپنے سرخ عمامے کی وجہ سے
پہچانے جاتے تھے اور غزوہ بدر میں بھی یہ ان کے سر پر تھا اور محمد بن عمر کہتے ہیں کہ حضرت ابو دجانہ غزوہ احد میں بھی اسی
طرح شامل ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے اور موت پر آپ سے بیعت کی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 420 أبو دُجَانَه دار الكتب العلميه بيروت لبنان 1990ء)
غزوہ احد کے دن حضرت ابودجانہ اور حضرت مصعب بن عمیر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھر پور
دفاع کیا۔حضرت ابودجانہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور حضرت مصعب بن عمیر اس دن شہید ہوئے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 4 صفحه 209 أبُو دُجَائه انصاری مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت لبنان 2010ء)
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن ایک تلوار پکڑی اور فرمایا۔مَنْ يَأْخُذُ مِنِّي هَذَا ؟
اسے مجھ سے کون لے گا؟ سب نے اپنے ہاتھ بڑھائے اور ان میں سے ہر ایک نے کہا۔میں۔میں۔آپ نے پھر فرمایا:
فَمَنْ يَأْخُذُهُ بِحَقِّهِ
کون اس کو اس کے حق کے ساتھ لے گا؟ حضرت انس کہتے ہیں اس پر لوگ رک گئے تو حضرت سماك
بن خَرَشه ابودجانہ نے کہا کہ میں اس کو اس کے حق کے ساتھ لیتا ہوں۔حضرت انس کہتے ہیں کہ انہوں نے
تلوار لی اور مشرکوں کے سر پھاڑ دیے۔یہ مسلم کی حدیث ہے۔(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب من فضائل ابى دُجَانه سِمَاك بن خَرَشَه حديث: 6353)
ایک دوسری روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابودجانہ نے پوچھا اس کا حق کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے

خطبات مسرور جلد 18
595
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
فرمایا: اس سے کسی مسلمان کو قتل نہ کرنا اور اس کے ہوتے ہوئے کسی کافر کے مقابل پر نہ بھا گنا یعنی ڈٹ کر مقابلہ کرنا۔اس پر حضرت ابودجانہ نے عرض کیا میں اس تلوار کو اس کے حق کے ساتھ لیتا ہوں۔جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت ابودجانہ کو تلوار دی تو انہوں نے اس سے مشرکین کے سر پھاڑ دیے۔انہوں نے اس موقعے پر یہ اشعار
پڑھے:
أَنَا الَّذِي عَاهَدَنِي خَلِيْلِيْ
وَنَحْنُ بِالسَّفْحِ لَدَى النَّخِيْلِ
أن لَّا أَقُومَ الدَّهْرَ فِي الْكَيُوْلِ
أَضْرِبْ بِسَيْفِ اللَّهِ وَالرَّسُوْلِ
میں وہ ہوں جس سے میرے دوست نے وعدہ لیا ہے جبکہ ہم سفح مقام پر کھجور کے درختوں کے پاس تھے اور
وہ وعدہ یہ ہے کہ میں لشکر کی پچھلی صفوں میں نہ کھڑا ہوں اور اللہ اور رسول کی تلوار سے دشمنوں سے لڑائی کروں۔حضرت
ابودجانہ تفاخرانہ چال چلتے ہوئے لشکر کی صفوں کے درمیان چلنے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔إِنَّ هَذِهِ مِشْيَةٌ يُبْغِضُهَا اللهُ عَزَّوَجَلَّ إِلَّا فِي هَذَا الْمُقَامِ
کہ یہ ایسی چال ہے جو اللہ عزوجل کو نا پسند ہے سوائے اس مقام کے یعنی جنگ کے موقعے پر۔(الاصابة في تمييز الصحابه جلد 7 صفحه 100 أبُو دُجَانّه الانصارى دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2005ء)
(اسد الغابه فى معرفة الصحابه جلد 2 صفحه 317 سِمَاك بن خَرَشَه مطبوعه دارالفکر بيروت لبنان 2003ء)
اور فرمایا:
حضرت زبیر بن عوام بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن ایک تلوار پیش کی
مَنْ يَأْخُذُ هَذَا السَّيْفَ بِحَقِّهِ
کہ کون ہے جو اس تلوار کو اس کے حق کے ساتھ لے گا؟ حضرت زبیر کہتے ہیں میں کھڑا ہوا اور عرض
کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اعراض فرمایا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے پھر فرمایا کون ہے جو اس تلوار کو اس کے حق کے ساتھ لے گا؟ میں نے پھر عرض کیا یارسول اللہ میں۔آپ نے پھر مجھ سے اعراض فرمایا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کون ہے جو اس تلوار کو اس کے حق
کے ساتھ لے گا؟ حضرت ابودجانہ سماک بن خرکشہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا یارسول اللہ ! میں اس تلوار کو اس
کے حق کے ساتھ لیتا ہوں اور اس کا حق کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا اس سے کسی مسلمان کو قتل نہ کرنا اور اس کے ہوتے
ہوئے کسی کافر سے نہ بھاگنا، ڈٹ کر مقابلہ کرنا۔حضرت زبیر کہتے ہیں کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے تلوار ابودجانہ کو عطا فرمائی اور ابو دجانہ کی یہ عادت تھی کہ جب جنگ کا ارادہ کرتے تو سرخ رومال سر پر باندھ
لیتے تھے۔حضرت زبیر کہتے ہیں کہ میں نے کہا آج میں دیکھوں گا کہ یہ کس طرح اس تلوار کا حق ادا کرتا ہے۔حضرت زبیر کہتے ہیں کہ ابودجانہ کے سامنے جو بھی آیا وہ اس کو ہلاک کرتے اور کاٹتے ہوئے آگے بڑھنے لگے یہاں
تک کہ وہ لشکر سے گزر کر ان کی عورتوں کے سروں پر جا پہنچے جو پہاڑ کے دامن میں دف بجارہی تھیں اور ان میں

خطبات مسرور جلد 18
596
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
سے ایک عورت یہ کہ رہی تھی۔یہ شعر پڑھ رہی تھی۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ ہم طارق صبح کے ستارے کی بیٹیاں ہیں
جو بادلوں پر چلتی ہیں۔اگر تم آگے بڑھو گے تو ہم معانقہ کریں گی اور بیٹھنے کے لیے تکیے لگائیں گی اور اگر تم پیٹھ پھیر
گئے تو ہم تم سے جدا ہو جائیں گی۔یہ ایسی جدائی ہو گی کہ پھر تم میں اور ہم میں محبت کا کوئی تعلق باقی نہ رہے گا۔حضرت زبیر کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ ابو دجانہ نے ایک عورت پر تلوار چلانے کے لیے اپنا ہاتھ اٹھایا
اور پھر روک لیا۔جب جنگ ختم ہوئی تو میں نے ان سے کہا میں نے تمہاری ساری لڑائی دیکھی ہے۔تم نے ایک عورت
پر ہاتھ اٹھایا اور پھر نیچے کر لیا۔اس کی کیا وجہ تھی ؟ انہوں نے کہا اللہ کی قسم ! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
تلوار کی تکریم کی کہ اس کے ذریعے کسی عورت کو قتل کروں۔یہ نہیں ہو سکتا تھا کہ میں کسی عورت کے قتل کے
لیے رسول کریم صلی یی کم کی تلوار استعمال کروں اس لیے میں رک گیا۔ایک اور روایت میں ہے کہ یہ عورت ہند زوجہ
ابوسفیان تھی جو دیگر عورتوں کے ساتھ مل کر گانے گارہی تھی۔جب اس پر حضرت ابودجانہ نے اپنی تلوار بلند کی تو
اس نے مدد کے لیے بلند آواز سے کہا اے صخر ا لیکن کوئی مدد کو نہ آیا۔حضرت ابودجانہ نے اپنی تلوار نیچے کر لی اور
واپس چلے گئے۔حضرت زبیر کے دریافت کرنے پر انہوں نے کہا کہ میں نے ناپسند کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی تلوار سے کسی عورت کو ماروں جس کا کوئی مددگار نہیں تھا۔(المستدرك على الصحيحين جلد 3 صفحه 440، 441 كتاب معرفة الصحابه ذكر مناقب ابی دُجانه روایت
نمبر 5088 مطبوعه دارالفکر بيروت (2002ء) (شرح علامہ زرقانی على المواهب اللدنيه جلد 2 صفحه
407 406 كتاب المغازی باب غزوة احددار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
حضرت ابودجانہ کے اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد
صاحب نے اسے اس طرح بیان فرمایا ہے کہ مبارزت میں جب کفار قریش کو ہزیمت اٹھانی پڑی تو کفار نے یہ نظارہ
دیکھا تو غضب میں آکر عام دھاوا بول دیا۔مسلمان بھی تکبیر کے نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھے اور دونوں فوجیں
آپس میں گتھم گتھا ہو گئیں۔غالباً اس موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تلوار ہاتھ میں لے کر فرمایا۔کون
ہے جو اسے لے کر اس کا حق ادا کرے؟ بہت سے صحابہ نے اس فخر کی خواہش میں اپنے ہاتھ پھیلائے۔جن میں
حضرت عمر اور زبیر بلکہ بعض روایات کی رو سے حضرت ابو بکر اور حضرت علی بھی شامل تھے۔مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنا ہاتھ روکے رکھا اور یہی فرماتے رہے کہ کوئی ہے جو اس کا حق ادا کرے؟ آخر ابو دجانہ انصاری نے اپنا ہاتھ
آگے بڑھایا اور عرض کیا۔یارسول اللہ مجھے عنایت فرمائیے۔آپ نے یہ تلوار انہیں دے دی اور ابو دجانہ اسے ہاتھ
میں لے کر تبختر کی چال سے یعنی بڑے فخر سے اور اکڑتے ہوئے کفار کی طرف آگے بڑھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے صحابہ سے فرمایا خدا کو یہ چال ناپسند ہے مگر ایسے موقع پر نا پسند نہیں۔زبیر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی تلوار لینے کے سب سے زیادہ خواہش مند تھے اور قرب رشتہ کی وجہ سے اپنا حق بھی زیادہ سمجھتے تھے، دل ہی دل
میں پیچ و تاب کھانے لگے کہ کیا وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ تلوار نہیں دی اور ابودجانہ کو
دے دی اور اپنی اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے انہوں نے دل میں عہد کیا کہ میں اس میدان میں ابودجانہ کے
ساتھ ساتھ رہوں گا اور دیکھوں گا کہ وہ اس تلوار کے ساتھ کیا کرتا ہے۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ ابو دجانہ نے اپنے سر

خطبات مسرور جلد 18
597
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
پر ایک سرخ کپڑا باندھا اور اس تلوار کو لے کر حمد کے گیت گنگناتا ہوا مشرکین کی صفوں میں گھس گیا اور میں نے
دیکھا کہ جدھر جاتا تھا گویا موت بکھیر تا جاتا تھا اور میں نے کسی آدمی کو نہیں دیکھا جو اس کے سامنے آیا ہو اور پھر وہ
بچا ہو۔حتی کہ وہ لشکر قریش میں سے اپناراستہ کا تا ہو الشکر کے دوسرے کنارے نکل گیا جہاں قریش کی عورتیں
کھڑی تھیں۔ہند زوجہ ابوسفیان جو بڑے زور شور سے اپنے مردوں کو جوش دلارہی تھی اس کے سامنے آئی اور
ابو دُجانہ نے اپنی تلوار اس کے اوپر اٹھائی جس پر ہند نے بڑے زور سے چیخ ماری اور اپنے مردوں کو امداد کے لیے
بلایا مگر کوئی شخص اس کی مدد کو نہ آیا۔زبیر کہتے ہیں کہ لیکن میں نے دیکھا کہ ابودجانہ نے خود بخود ہی اپنی تلوار نیچی
کر لی اور وہاں سے ہٹ آیا۔زبیر روایت کرتے ہیں کہ اس موقع پر میں نے ابودجانہ سے پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے کہ
پہلے تم نے تلوار اٹھائی پھر نیچے کر لی۔اس نے کہا کہ میرا دل اس بات پر تیار نہیں ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی تلوار ایک عورت پر چلاؤں اور عورت بھی وہ جس کے ساتھ اس وقت کوئی مرد محافظ نہیں۔زبیر کہتے ہیں میں
نے اس وقت سمجھا کہ واقعی جو حق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا ابودجانہ نے ادا کیا ہے وہ شاید میں نہ
کر سکتا اور میرے دل کی خلش دور ہو گئی۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين صفحه 489 490)
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے اس واقعہ کو یوں بیان فرمایا ہے۔فرماتے ہیں کہ احد کی جنگ میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تلوار پیش کی اور فرمایا یہ تلوار میں اس شخص کو دوں گا جو اس کا حق ادا کرنے کا وعدہ
کرے۔بہت سے لوگ اس تلوار کو لینے کے لیے کھڑے ہوئے۔آپ نے ابودجانہ انصاری کو وہ تلوار دی۔لڑائی
میں ایک جگہ مکہ والوں کے کچھ سپاہی ابو دجانہ پر حملہ آور ہوئے۔جب آپ ان سے لڑ رہے تھے تب آپ نے دیکھا
کہ ایک سپاہی سب سے زیادہ جوش کے ساتھ لڑائی میں حصہ لے رہا ہے۔آپ نے تلوار اٹھائی اور اس کی طرف لپکے
لیکن پھر اس کو چھوڑ کر واپس آگئے یعنی حضرت دُجانہ نے تلوار اٹھائی، اس کی طرف لپکے لیکن پھر چھوڑ کے واپس آ
گئے۔آپ کے کسی دوست نے پوچھا کہ آپ نے اسے کیوں چھوڑ دیا تو انہوں نے جواب دیا کہ جب اس کے پاس گیا
تو اس کے منہ سے ایک ایسا فقرہ نکالا جس سے مجھے معلوم ہو گیا کہ وہ مرد نہیں عورت ہے۔ان کے ساتھی نے کہا۔بہر حال وہ سپاہیوں کی طرح فوج میں لڑ رہی تھی پھر آپ نے اسے چھوڑا کیوں؟ ابو ڈ جانہ نے کہا میرے دل نے
برداشت نہ کیا کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دی ہوئی تلوار کو ایک کمزور عورت پر چلاؤں۔حضرت مصلح
موعودؓ پھر فرماتے ہیں کہ غرض آپ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے ادب اور احترام کی ہمیشہ تعلیم دیتے تھے جس کی
وجہ سے کفار کی عور تیں زیادہ دلیری سے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی تھیں مگر پھر بھی مسلمان ان
باتوں کو برداشت کرتے چلے جاتے تھے۔ابو دجانہ کے متعلق مشہور مستشرق سرولیم میور لکھتے ہیں کہ جنگ کی ابتدا میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنی تلوار لی اور فرمایا کون یہ تلوار اس کے حق کے ساتھ لے گا؟ عمر ، زبیر اور بہت سے صحابہ نے لینے کی خواہش کی
لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کر دیا۔آخر میں ابودجانہ نے عرض کیا تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو
(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 422،421)
دے دی اور انہوں نے اس کے ساتھ کافروں کے سر تن سے جدا کرنے شروع کر دیے۔(LIFE OF MAHOMET by Sir William Muir, pg: 269 Smith Elder& co, Waterloo place

خطبات مسرور جلد 18
598
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
London 1878)
پھر وہ لکھتے ہیں کہ " مسلمانوں کے خطرناک حملوں کے سامنے مکی لشکر کے پاؤں اکھڑ نے لگ گئے۔قریش
کے رسالے نے کئی دفعہ یہ کوشش کی کہ اسلامی فوج کے بائیں طرف عقب سے ہو کر حملہ کریں مگر ہر دفعہ ان کو
ان پچاس تیر اندازوں کے تیر کھا کر پیچھے ہٹنا پڑا جو محمد ) صلی اللہ علیہ وسلم) نے وہاں خاص طور پر متعین کیسے ہوئے
تھے۔مسلمانوں کی طرف سے احد کے میدان میں بھی وہی شجاعت و مردانگی اور موت و خطر سے وہی بے پروائی
دکھائی گئی جو بدر کے موقعہ پر انہوں نے دکھائی تھی۔مکہ کے لشکر کی صفیں پھٹ پھٹ جاتی تھیں جب اپنی خود کے
ساتھ سرخ رومال باندھے ابودجانہ ان پر حملہ کرتا تھا اور اس تلوار کے ساتھ جو اسے محمد ) صلی اللہ علیہ وسلم) نے دی
تھی چاروں طرف گویا موت بکھیر تا جاتا تھا۔حمزہ اپنے سر پر شتر مرغ کے پروں کی کلفی لہراتا ہوا ہر جگہ نمایاں نظر
آتا تھا۔علی اپنے لمبے اور سفید پھریرے کے ساتھ اور زبیر اپنی شوخ رنگ کی چمکتی ہوئی زرد پگڑی کے ساتھ بہادران
ائیڈ کی طرح جہاں بھی جاتے تھے دشمن کے واسطے موت و پریشانی کا پیغام اپنے ساتھ لے جاتے تھے۔یہ وہ نظارے
ہیں جہاں بعد کی اسلامی فتوحات کے ہیر و تربیت پذیر ہوئے۔"
رض
(سیرت خاتم النبیین صفحه 490)
یہ سارا بیان جو پہلے میں نے پڑھا ہے یہ سیرت خاتم النبیین میں ہے۔حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احد سے لوٹے تو اپنی بیٹی فاطمہ کو
اپنی تلوار دی اور فرمایا اے بیٹی ! اس سے خون کو دھو دو۔حضرت علیؓ نے بھی اپنی تلوار ان کو دی اور کہا اس سے بھی
خون دھو دو۔اللہ کی قسم ! آج اس نے میرا اخوب ساتھ دیا ہے۔اس پر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم
نے لڑنے کا حق ادا کر دیا ہے تو یقیناً سهل بن حنیف اور ابودجانہ نے بھی لڑنے کا حق ادا کیا ہے۔ایک روایت
میں سہل بن حنیف کی بجائے حارث بن صمہ کا نام بھی آتا ہے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 2 صفحه 317 سماك بن خَرَشَه مطبوعه دار الفكر بيروت لبنان 2003ء)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 420 أبو دُجَانَه دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابودجانہ کے پاس لوگ آئے جبکہ آپ بیمار تھے لیکن آپ کا چہرہ
بہت چمک رہا تھا۔کسی نے پوچھا کہ آپ کا چہرہ کیوں چمک رہا ہے ؟ تو حضرت ابودجانہ نے کہا میرے اعمال میں سے
میرے دو کام ایسے ہیں جو میرے نزدیک بہت زیادہ وزنی اور پختہ ہیں۔پہلا یہ کہ میں کبھی ایسی بات نہیں کرتا جس کا
مجھ سے تعلق نہ ہو۔دوسرا یہ کہ میرادل مسلمانوں کے لیے ہمیشہ صاف رہتا ہے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 420 أبو دُجَانَه مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
حضرت ابودجانہ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔مسیلمہ کذاب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
کے بعد جھوٹی نبوت کا دعویٰ کر کے مدینہ پر لشکر کشی کا ارادہ کیا تو حضرت ابو بکر نے اس کی سرکوبی کے لیے
12 ہجری میں لشکر روانہ کیا۔حضرت ابودجانہ بھی اس لشکر کا حصہ تھے۔حضرت ابودجانہ نے جنگ یمامہ میں
سخت لڑائی کی اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔بنو حَنِیفَه (قدیم عرب قبیلہ جس کے ایک بڑے حصے نے مسیلمہ
کذاب کے زیر قیادت مدینہ کے خلاف بغاوت کی تھی) کا یمامہ میں باغ تھا جس میں محصور ہو کر وہ لڑ رہے تھے اور

599
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
خطبات مسرور جلد 18
مسلمانوں کو اندر جانے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔حضرت ابو دجانہ نے مسلمانوں سے کہا کہ مجھے باغ کے اندر پھینک
دو۔مسلمانوں نے ایسا ہی کیا لیکن ان کے دوسری طرف گرنے سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی لیکن پھر بھی وہ باغ کے
دروازے پر لڑتے رہے اور مشرکین کو وہاں سے ہٹا دیا اور مسلمان اندر داخل ہو گئے۔حضرت ابودجانہ، مسیلمہ
کذاب کے قتل میں عبد اللہ بن زید اور وحشی بن حرب کے ساتھ شامل تھے اور یمامہ کے دن آپ نے شہادت پائی۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 2 صفحه 318 سِمَاكُ بن خَرَشَه مطبوعه دارالفكر بيروت لبنان 2003ء)
(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 4 صفحه 209 أبو دُجَائه الانصاري مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت لبنان 2010ء)
(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 420 أبُو دُجَانّه مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 8 صفحہ 695 شعبہ اردولاہور )
ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابودجانہ نے جنگ صفین میں حضرت علی کی طرف سے لڑتے ہوئے
وفات پائی تھی لیکن یہ روایت کمزور ہے۔پہلی روایت زیادہ صحیح اور بکثرت مذکورہے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 2 صفحه 318 سِمَاك بن خَرَشَه مطبوعه دارالفكر بيروت لبنان 2003ء)
میں پہلے بھی یہ بیان کر چکا ہوں۔یہاں پہ کچھ حصہ بیان کر دیتا ہوں جس کا حضرت ابودجانہ سے تعلق
ہے۔ابو دجانہ انصاری تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ ہجرت سے پہلے اسلام قبول کیا تھا۔مدینہ کے
رہنے والے تھے۔ان کو بھی یہ اعزاز حاصل تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ بدر میں شامل ہوئے
اور انتہائی بہادری کے جوہر دکھائے۔اسی طرح احد کی جنگ میں بھی انہیں شمولیت کی توفیق ملی اور جنگ کا رخ پلٹنے
کے بعد یعنی جب مسلمان پہلے جیت رہے تھے پھر رخ پلٹا اور ایک جگہ چھوڑنے کی وجہ سے کافروں نے دوبارہ حملہ کیا
اور جنگ کا پانسہ مسلمانوں کے خلاف ہو گیا تو جو صحابہ اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب رہ گئے تھے
ان میں حضرت ابودجانہ بھی شامل تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں یہ انتہائی زخمی بھی ہوئے لیکن
ان زخموں کے باوجود یہ پیچھے نہیں ہے۔ایک دفعہ بیماری میں اپنے ساتھی کو کہنے لگے کہ شاید میرے دو عمل اللہ تعالیٰ
قبول کر لے ایک یہ کہ میں کوئی لغو بات نہیں کرتا۔غیبت نہیں کرتا۔لوگوں کے پیچھے ان کی باتیں نہیں کرتا۔دوسرے یہ کہ کسی مسلمان کے لیے میرے دل میں کینہ اور بغض نہیں ہے۔(ماخوذ از خطبه جمعه بیان فرمودہ 16 مارچ 2018ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 06 تا 12 اپریل 2018ء جلد 25 شمارہ 14 صفحہ 5)
ان کا ذکر یہاں ختم ہو ا۔اب بعض مرحومین کا میں ذکر کروں گا اور ان کا نماز جنازہ بھی پڑھاؤں گا جن میں سے ایک شہید بھی ہیں
جن کو گذشتہ دنوں شہید کیا گیا۔مکرم محبوب خان صاحب ابن سید جلال صاحب ضلع پشاور۔محبوب خان صاحب کو
مخالفین احمدیت نے 8 نومبر 2020ء کو صبح آٹھ بجے شیخ محمدی گاؤں پشاور میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔إِنَّ لِلَّهِ وَإِنَّا لَيْهِ رَاجِعُوْنَ
تفصیلات کے مطابق محبوب خان صاحب چھ نومبر کو خوشحال ٹاؤن پشاور سے اپنی نواسی جو اپنی فیملی کے
ہمراہ ملحقہ قصبہ شیخ محمدی میں رہتی ہے ان سے ملنے گئے۔آٹھ نومبر کو واپسی کے لیے گھر سے نکلے۔بس سٹاپ کے

خطبات مسرور جلد 18
600
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
قریب پہنچے تھے کہ نامعلوم افراد نے تعاقب کر کے ان پر فائرنگ کر دی۔ایک فائر سر میں پشت سے لگا اور گولی
سامنے سے نکل گئی جس سے موقعے پر ہی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
وقوعے کے بعد قاتل فرار ہو گیا۔شہید مرحوم کی عمر تقریباً 80 سال تھی۔شہید مرحوم پبلک ہیلتھ
انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے 2002ء میں بحیثیت آفس سپر نٹنڈنٹ ریٹائر ڈ ہونے کے بعد پنشنر کی حیثیت سے زندگی
بسر کر رہے تھے۔شہید مرحوم کے والد سید جلال صاحب نے 1930 ء کی دہائی میں بیعت کی تھی۔شہید مرحوم
پیدائشی احمدی تھے۔مرحوم بے شمار خصوصیات کے حامل تھے۔تہجد کے پابند تھے۔شرافت، ہمدردی اور مہمان نوازی کے
علاوہ سخاوت میں نمایاں تھے۔دعوت الی اللہ کا جنون کی حد تک شوق تھا۔پیغام حق پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش
رہتے۔جب کبھی ان سے احتیاط کی درخواست کی جاتی تو ان کا ایک ہی موقف ہو تا کہ اب تو ویسے بھی خدا کے حضور
حاضر ہونے کا وقت ہے اگر شہادت مل گئی تو میرے لیے سعادت ہو گی۔بہر حال ان کی یہ شہادت کی بھی خواہش
پوری ہو گئی۔محبوب خان صاحب شہید کی اہلیہ معراج بیگم صاحبہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کے والد محمد سعید
صاحب اور چابشیر احمد صاحب 1966ء میں شہید ہوئے تھے اور اب یہ سعادت آپ کے خاوند کو حاصل ہوئی۔اس
طرح آپ ایک شہید کی بیٹی ، شہید کی بھتیجی اور ایک شہید کی اہلیہ ہیں۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ معراج بیگم صاحبہ ہیں۔اس کے علاوہ دو بیٹے ہیں منور صاحب اور فضل احمد
صاحب۔دو بیٹیاں ہیں ذکیہ بیگم صاحبہ اور وحیدہ بیگم۔دو پوتے، ایک پوتی، چھ نو اسے اور چار نواسیاں شامل ہیں اور
آپ کے چھوٹے بیٹے نے مائیکروبائیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے۔وہ آسٹریلیا میں ہوتے ہیں۔دوسرے جرمنی میں
ہوتے ہیں۔فضل احمد صاحب وہ بھی پڑھے لکھے ہیں۔ایم اے انگلش ہیں۔ان کے بیٹے منور خان صاحب کہتے ہیں کہ محبوب خان صاحب اپنے علاقے میں امن و امان کے قیام کے
لیے سرگرداں رہتے تھے۔بعض اوقات جھگڑے کی صورت میں دو گروہوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے
اپنے پاس سے خون بہا بھی دے دیا کرتے تھے۔آپ غرباء اور نادار لوگوں کی مدد کے لیے ہر دم تیار رہا کرتے تھے۔لوگ اپنی ضروریات کے لیے بلا جھجھک آپ سے رجوع کرتے اور آپ ان کی مدد کے لیے ہمیشہ اپنے پاس کچھ نہ کچھ
نقدی اور اناج رکھا کرتے تھے۔نہایت منکسر المزاج، خاموش طبع انسان تھے۔نہایت صبر کرنے والے اور دوسروں
کی تکلیف کا احساس کرنے والے تھے اور ہر دم ان کی مدد کے لیے تیار رہتے تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند
فرما تار ہے اور ان کے لواحقین کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔دوسرا جنازه فخر احمد فرخ صاحب مربی سلسلہ کا ہے، پاکستان میں تھے۔یکم نومبر 2020 ء کو شام سواچھ بجے کے
قریب یہ اپنے بیٹے احتشام عبد اللہ کے ہمراہ احمد نگر سے آرہے تھے کہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں احمد نگر سے آتے ہوئے ان
کی وفات ہوئی ہے۔خطر ناک ایکسیڈنٹ تھا دونوں باپ بیٹے کی موقعے پر وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے فخر صاحب موصی تھے۔فخر صاحب کے والد سیف الرحمن صاحب نے خود

خطبات مسرور جلد 18
601
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
بیعت کی۔ان کے خاندان میں پہلے کوئی احمدی نہیں تھا۔1968ء میں انہوں نے بیعت کی تھی اور اپنے خاندان کے
پہلے احمدی بنے۔1996ء میں جامعہ احمد یہ ربوہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد پاکستان میں مختلف مقامات پر فخر
صاحب کو خدمت کی توفیق ملی پھر انہیں آئیوری کوسٹ مغربی افریقہ بھجوایا گیا اور پھر گذشتہ آٹھ سال سے یہ بطور
مربی احمد نگر میں سلسلے کی خدمت کی توفیق پارہے تھے۔ان کی شادی طاہرہ فخر صاحبہ سے ہوئی جو علی اصغر صاحب کی
بیٹی ہیں۔اس شادی سے ان کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا احتشام عبد اللہ تھا جو اپنے والد کے ساتھ ہی ایکسیڈنٹ میں فوت
ہو گیا اور اب پیچھے ان کے لواحقین میں ان کی اہلیہ اور چار بیٹیاں ہیں۔اس کے علاوہ ان کی والدہ ہیں اور بہن بھائی
ہیں۔ان کی بیٹیاں وجیہہ امۃ السبوح، عزیزہ خافیہ فخر ، شمرین فخر اور مہرین فخر ہیں۔فخر صاحب کی اہلیہ طاہرہ صاحبہ لکھتی ہیں کہ ہماری شادی جب ہوئی تو مربی صاحب کی خوشاب کے ایک
گاؤں میں پوسٹنگ تھی۔یہ وہاں متعین تھے۔اور جب میں وہاں سینٹر میں گئی تو انہوں نے مجھے مربی کی بیوی کے جو
فرائض ہوتے ہیں ان کے بارے میں بتایا اور سمجھایا کہ اب تم میرے ساتھ وقف ہو۔تمہیں بھی جماعتی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔اس طرح تربیت کی۔اس کے بعد ان کی ٹرانسفر بدین ہو گئی۔مربی صاحب تو پہلے چلے
گئے۔یہ کچھ عرصے کے بعد گئی ہیں تو کہتی ہیں جس دن میں وہاں پہنچی میں نے پہلے اطلاع بھی دی ہوئی تھی لیکن وہاں
گئی تو مربی صاحب وہاں سینٹر میں ، گھر میں نہیں تھے۔میں مسجد میں باہر دھوپ میں بیٹھی رہی۔پتہ لگا کہ کسی معلم کی
اہلیہ بیمار ہیں اور اس کو خون دینے کی ضرورت ہے تو مربی صاحب خون دینے گئے ہوئے ہیں۔میں نے ان کو واپسی پہ
پوچھا کہ سارا دن میں دھوپ میں بیٹھی رہی آپ کو پتہ تھا کہ میں اتنالم باسفر کر کے آرہی ہوں تو انہوں نے کہا کہ وہ
کام بھی بڑا ضروری تھا اور مجھے سمجھایا کہ اس طرح قربانی کرنی چاہیے۔آئیوری کوسٹ جب یہ گئے ہیں تو وہاں بھی خدمت دین کے کاموں کے ساتھ خدمت خلق کے بہت کام
کرتے رہے اور ہمیشہ بیوی بچوں پر دین کو مقدم رکھا۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ میری طبیعت ایک دفعہ خراب ہو گئی۔بیٹی کی پیدائش ہونے والی تھی۔مربی صاحب میڈیکل کیمپ کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے۔ڈاکٹر نے حالت
تشویشناک بتائی لیکن مربی صاحب مجھے چھوڑ کے چلے گئے اور صرف اتنا کہا کہ اللہ فضل کرے گا۔تم واقف زندگی کی
بیوی ہو۔تمہیں کچھ نہیں ہو گا۔غرضیکہ مربی صاحب نے ہر معاملے میں دین کو دنیا پر مقدم رکھا۔مہمان نوازی،
خدمتِ خلق، خدمت دین کرنے والے تھے۔اپنے پرائے سب سے پیار کرنے والے تھے۔بچوں کے ساتھ دوستانہ
تعلق تھا۔کوئی مسئلہ ہو خواہ گھر یلو ہو یا خاندانی ہو ، جماعتی ہو یا غیر از جماعت احباب کا ہو بڑی خوش اسلوبی سے
سمجھاتے تھے۔بچوں کو بھی یہ سمجھاتے تھے کہ تم واقف زندگی کے بچے ہو اور ایک مربی کی اولاد ہو اس لیے ہمیشہ
دین کو دنیا پر ترجیح دینی ہے اور اپنا اچھا نمونہ پیش کرنا ہے۔باسط صاحب آئیوری کوسٹ میں مربی ہیں کہتے ہیں کہ فخر صاحب بطور مبلغ آئیوری کوسٹ تشریف
لائے۔بہت ملنسار، ہنس مکھ ، اچھی طبیعت کے مالک تھے۔ان کی شخصیت کی خاص بات ان کی دل موہ لینے والی گفتگو
تھی۔جس سے ملتے اسے اپنا گرویدہ کر لیتے۔پانچ سال تک او مے ریجن میں بطور مبلغ خدمت کی اور حسن اخلاق اور

خطبات مسرور جلد 18
602
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
ہمدردی کی وجہ سے ہر چھوٹا بڑا آپ سے بہت تعلق رکھتا تھا اور ہمیشہ ذکر کرتا ہے۔جلسہ سالانہ پر جانے کے لیے
بعض غرباء کو کرایہ کی ادائیگی بھی خفیہ طور پر کر دیتے تھے۔اور کہتے ہیں ان کے عرصہ قیام کے دوران ان کی ریجن
ہمیشہ حاضری میں اول رہی ہے۔وہاں کے ایک لوکل معلم سارو ہارون صاحب ہیں وہ بھی کہتے ہیں کہ اڑھائی سال
میں نے ان کے ساتھ کام کیا۔بھائیوں کی طرح میرا خیال رکھا۔جو بات خاص طور پر میں نے نوٹ کی وہ یہ تھی کہ
انتہائی محنتی اور پر جوش مبلغ تھے۔ہر کام بڑی ذمہ داری اور لگن سے کرتے تھے۔جلد کام مکمل کرنے کی ایک دھن
سوار ہوتی تھی چاہے وہ تبلیغ کا کام ہو، چندے کی وصولی کا ہو، جلسہ سالانہ کی تیاری کا ہو۔تبلیغ کا یہ حال تھا کہ چاہتے
تھے کہ ہر گاؤں میں جماعت کا پیغام جلد سے جلد پہنچ جائے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ان کی
بیٹیوں اور بیوی کا بھی حافظ و ناصر ہو اور ہر پریشانی اور مشکل سے آئندہ ان کو بچائے۔تیسر اجنازه مربی فخر احمد فرخ صاحب کے بیٹے احتشام احمد عبد اللہ کا ہے۔یہ بھی جیسا کہ میں نے بتایا اپنے
والد کے ساتھ ہی روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پاگئے تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل
تھے اور یہ آجکل فرسٹ ایئر میں پڑھ رہے تھے اور موصی تو نہیں تھے لیکن وصیت فارم فل (Fill) کیا تھا جمع نہیں
کرایا تھا۔بہر حال اگر فارم فل تھا تو کار پرداز اس پر کارروائی کر سکتی ہے۔ان کی والدہ کہتی ہیں میرا بیٹا بہت سی
خوبیوں کا مالک تھا۔نیک، صالح اور تابعدار تھا۔وقف نو کی تحریک میں شامل تھا۔نمازوں کا پابند تھا۔زعیم صاحب
خدام الاحمدیہ کے ہر حکم کی تعمیل کرتا اور ڈیوٹی وغیر ہ بڑی خوش اسلوبی سے دیتا تھا اور جس دن اس نے وفات پائی اس
دن بھی اس نے مسجد میں ڈیوٹی دی۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے بھی مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔اور اگلا جنازہ مکرم ڈاکٹر عبد الکریم صاحب ابن میاں عبد اللطیف صاحب ربوہ کا ہے جو سٹیٹ بینک آف
پاکستان کے ریٹائر ڈ اکنامک ایڈوائزر تھے۔14 ستمبر کو 92 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت مولوی محمد علی صاحب کے پوتے تھے۔قادیان کے
تعلیم الاسلام کالج کے پہلے پیج میں شامل تھے۔پارٹیشن کے بعد جب کالج لاہور منتقل ہوا تو تعلیم الاسلام کالج کے
طالبعلم کی حیثیت سے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔اس وقت وہ پوری یونیورسٹی میں تعلیم الاسلام کالج کے واحد
طالبعلم تھے۔بعد میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سکالر شپ پر جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں اکنامکس میں
پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکہ چلے گئے اور وہاں مسجد فضل میں رہائش رکھی اور فارغ ہو کر تبلیغی سرگرمیوں میں
وہاں مصروف رہتے تھے۔ڈاکٹر صاحب کو پاکستان سے بے حد پیار تھا۔انہوں نے اپنے کیریئر میں عالمی بینک جیسے
بین الا قوامی اداروں کے ساتھ مستقل طور پر کام کرنے کے باوجود ہمیشہ پاکستان میں ہی رہ کر کام کا انتخاب کیا۔لمبا
عرصہ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں کام کیا اور مشیر کی حیثیت سے، ایڈوائزر کی حیثیت سے ریٹائر ڈ ہوئے۔اپنے دور
میں انہوں نے IMF اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک جیسے اداروں کے ساتھ بہت ساری ملکی اور غیر ملکی اسائنمنٹس
کامیابی کے ساتھ مکمل کیں۔وزارتِ خزانہ میں بھی کچھ عرصہ کام کیا اور ایک وفاقی بجٹ بھی ان کی نگرانی میں تیار

خطبات مسرور جلد 18
603
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2020ء
ہو ا۔آپ کو دو سال کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے سوڈان کی حکومت کے معاشی حالات، معاملات کے حل کے
لیے خرطوم بھی بھیجا گیا۔سٹیٹ بینک سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد انہوں نے جماعت کی خدمت کی خاطر ربوہ میں رہنے کو ترجیح
دی۔چنانچہ معاشیات اور مذہب سے متعلق معاملات سامنے آنے پر ان سے مشورہ کیا جاتا تھا۔یہ کمیٹی جو بنی ہوئی
تھی اس میں میں بھی ان سے مشورہ لیتا رہا ہوں۔اس معاملے میں بہت صائب الرائے تھے اور اچھے مضامین لکھتے
تھے۔بڑی گہری نظر سے ان کی ہر تحقیق ہوتی تھی اور اس پر جو اس کا عملی حل ہے وہ پیش کیا کرتے تھے۔ان کی
بعض کتابیں بھی ہیں جن میں 'اسلام کی بنیادی باتیں انگریزی میں ہے۔اسلام، فلسفہ حیات اور معاشی اصول یہ
بھی انگریزی میں ہے۔'حرمت سود یہ اردو میں ہے۔حصولِ رزق ، یہ بھی اردو میں ہے۔1989ء میں ریٹائر منٹ
کے بعد حضرت خلیفة المسیح الرابع کی تحریک پر وقف کر کے تاشقند یونیورسٹی میں معاشیات کی تدریس کے لیے
از بکستان چلے گئے۔وہاں چھ ماہ تک خدمات سر انجام دیں۔پھر ایک کمیٹی حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے بنائی ہوئی تھی
جو رہن اور سودی معاملات کے مسئلے پر غور کرنے کے لیے تھی۔یہ علماء اور ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تھی اور اس
کی ایک سب کمیٹی بھی تھی اس کے آپ ممبر تھے اور میں نے بھی اس میں کچھ عرصہ ان کے ساتھ کام کیا ہے۔بڑی
گہرائی سے جیسا کہ میں نے کہا ہر بات کرتے تھے۔بڑے ٹھوس دلائل کے ساتھ بات کرتے تھے۔سودی نظام کے
اوپر کئی مضامین انہوں نے مجھے بھی لکھ کر بھیجے ہوئے ہیں اور بڑے اچھے وہ مضامین ہیں۔مزید اس پر ان شاء اللہ غور
ہو گا اور ہو سکتا ہے کہ آئندہ جو سودی نظام کے خلاف، اس کے مقابلے پہ جو نظام پیش ہونا ہے اس میں ان کی بعض
آراء کو بھی شامل کیا جائے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیوں پر عمل
کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 دسمبر 2020ء جلد 27 شمارہ 97 صفحہ 05تا11)

آج 10 میں سے 10 باقی