بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ: حضرت علیؓ
خطبات مسرور جلد 19
33
3
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 15 جنوری 2021ء بمطابق 15/ صلح 1400 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت علی کے فرمودات و مناقب:
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر چل رہا تھا آج بھی آپ کا ذکر ہی ہو گا اور آج آپ کے بارے میں جو
معلومات، جو مواد میں نے اکٹھا کیا ہوا تھا وہ مکمل ہو جائے گا۔ان شاء اللہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں " حضرت امام حسین صاحب نے ایک دفعہ سوال کیا"
یعنی حضرت علی سے " کہ آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں؟ حضرت علی نے فرمایا ہاں۔حضرت حسین علیہ السلام نے
اس پر بڑا تعجب کیا اور کہا کہ ایک دل میں دو محبتیں کس طرح جمع ہو سکتی ہیں ؟ پھر حضرت امام حسین علیہ السلام نے
کہا کہ وقت مقابلہ پر آپ کس سے محبت کریں گے؟ فرمایا" حضرت علی نے فرمایا " اللہ سے۔"
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 57)
اس واقعہ کا ذکر فرماتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ
" حضرت حسن نے حضرت علی سے ایک سوال کیا کہ آپ کو مجھ سے محبت ہے ؟ حضرت علی نے فرمایا ہاں۔حضرت حسنؓ نے پھر سوال کیا کہ کیا آپ کو خدا تعالیٰ سے بھی محبت ہے ؟ حضرت علیؓ نے فرمایا ہاں۔حضرت حسن نے
کہا تب تو آپ ایک رنگ میں شرک کے مرتکب ہوئے۔شرک اسی کو کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ اس کی محبت
میں کسی اور کو شریک بنالیا جائے۔حضرت علیؓ نے فرمایا حسن میں شرک کا مر تکب نہیں ہوں۔میں بیشک تجھ سے
محبت کرتا ہوں لیکن جب تیری محبت خدا تعالیٰ کی محبت سے ٹکر ا جائے تو میں فوراً اسے چھوڑ دوں گا۔"
( قرون اولیٰ کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز انوار العلوم جلد 21 صفحہ 623)
پھر حضرت مصلح موعود حضرت علیؓ کے بارے میں ایک جگہ ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
علی کو جب کوئی بڑی مصیبت پیش آتی تو وہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کیا کرتے تھے کہ یا کھیعص اِغْفِرْلِی۔یعنی اے تھیعص ! مجھے معاف فرما دے۔"
( تفسیر کبیر جلد 5 صفحہ 17)
ام بانی کی ایک روایت کے مطابق ان مقطعات کے یہ معنی ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
کاف قائم مقام صفت کافی کا ہے، ہاء قائم مقام صفت بادی کا ہے اور عین قائم مقام صفت عالم یا علیم کی ہے اور ص
خطبات مسرور جلد 19
قائم مقام صفت صادق کی ہے۔34
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 5 صفحه 17)
یعنی اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگ رہے ہیں کہ اے اللہ ! تو کافی ہے۔تو ہادی ہے۔تو علیم ہے اور تو سچا ہے،
صادق ہے۔تیری تمام صفات کا واسطہ ہے کہ مجھے بخش دے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ " مفسرین حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ایک
واقعہ بھی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک دفعہ اپنے ایک نوکر کو آواز دی مگر وہ نہ بولا۔آپ نے بار بار آواز دی مگر
پھر بھی اس نے کوئی جواب نہ دیا۔تھوڑی دیر کے بعد وہ لڑکا اتفاقا آپ کو سامنے نظر آگیا تو آپ نے اس سے پوچھا
مَا لَكَ لَمْ تُجِبْنِي
کہ تجھے کیا ہو گیا کہ میں نے تجھے اتنی بار بلایا مگر تو پھر بھی نہیں بولا۔قَالَ لِثِقَتِى بِحِلْمِكَ وَآمْنٍ مِنْ عُقُوبَتِكَ فَاسْتَحْسَنَ جَوَابَهُ وَاعْتَقَهُ
اس نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ مجھے آپ کی نرمی کا یقین تھا اور آپ کی سزا سے میں اپنے آپ کو
محفوظ سمجھتا ہوں۔اس لئے میں نے آپ کی بات کا جواب نہ دیا۔حضرت علی کو اس لڑکے کا یہ جواب پسند آیا تو
( تفسیر کبیر جلد 8 صفحه 255)
آپ نے اسے آزاد کر دیا۔"
اب کوئی دنیادار ہو تا تو شاید اسے سزا دیتا کہ تومیری نرمی سے ناجائز فائدہ اٹھارہا ہے لیکن آپ نے اس کو
انعام سے نوازا۔حضرت مصلح موعودؓ بیان فرماتے ہیں کہ "حضرت علی کے بیٹوں حسن اور حسین کو ایک شخص پڑھایا کرتا
تھا۔حضرت علی ایک دفعہ اپنے بچوں کے پاس سے گزرے تو آپ نے سنا کہ آپ کے بچوں کو ان کا استاد خاتم النبیین
پڑھا رہا تھا۔حضرت علی نے فرمایا: میرے بچوں کو عاتم النبیین نہ پڑھاؤ بلکہ خاتم النبیین پڑھایا کرو یعنی 'ت' کے
نیچے زیر کے بجائے 'ت' کے اوپر زبر کے ساتھ پڑھاؤ۔" یعنی بیشک یہ دونوں قراء تیں ہیں لیکن میں خاتم النبیین کی
قراءت کو زیادہ پسند کرتا ہوں کیونکہ خاتم النبیین کے معنی ہیں نبیوں کی مہر اور خاتم النبیین کے معنی ہیں نبیوں کو ختم
کرنے والا۔میرے بچوں کو تاء کی زبر سے پڑھایا کرو۔"
( فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 404)
پھر حضرت مصلح موعودؓ بیان فرماتے ہیں " حضرت علی کی نسبت بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ قرآن شریف
کے حافظ تھے بلکہ انہوں نے قرآن شریف کے نزول کی ترتیب کے لحاظ سے قرآن لکھنے کا کام رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی وفات کے معابعد شروع کر دیا تھا۔"
(دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 429)
ایک جگہ حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ " رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کسی صحابی نے کھانے
پر بلایا۔بعض صحابہ بھی مدعو تھے جن میں حضرت علی بھی شامل تھے۔آپ کی عمر نسبتاً چھوٹی تھی " حضرت علی کی عمر
چھوٹی تھی " اس لئے بعض صحابہ کو آپ سے مذاق کی سو جھی۔وہ کھجوریں کھاتے جاتے تھے اور گٹھلیاں حضرت علی
خطبات مسرور جلد 19
35
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
کے سامنے رکھتے جاتے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح کر رہے تھے۔حضرت علی جوان تھے
کھانے میں مصروف رہے اور اس طرف نہیں دیکھا۔جب دیکھا تو گٹھلیوں کا ڈھیر آپ کے سامنے لگا ہوا تھا۔صحابہ
نے مذاقاً حضرت علیؓ سے کہا تم نے ساری کھجوریں کھالی ہیں !! یہ دیکھو ! ساری گٹھلیاں تمہارے آگے پڑی ہیں۔حضرت علیؓ کی طبیعت میں بھی مذاق تھا۔چڑ چڑا پن نہیں تھا۔چڑ چڑا پن ہو تا تو آپ صحابہ سے لڑ پڑتے اور کہتے کہ
آپ مجھ پر الزام لگاتے ہیں یا مجھ پر بد ظنی کرتے ہیں۔حضرت علی سمجھ گئے کہ یہ مذاق ہے جو اُن سے کیا گیا ہے۔"
حضرت علی نے سوچا کہ " اب میری خوبی یہ ہے کہ میں بھی اس کا جواب مذاق میں دوں۔" چنانچہ " آپ نے فرمایا:
آپ سب گٹھلیاں بھی کھا گئے ہیں لیکن میں گٹھلیاں رکھتارہا ہوں" کہ آپ سب لوگ جب کھا رہے تھے تو گٹھلیوں
سمیت کھجوریں کھا گئے ہیں لیکن میں نے گٹھلیاں رکھی ہوئی ہیں " اور ثبوت اس کا یہ ہے کہ گٹھلیوں کا ڈھیر میرے
سامنے پڑا ہے۔صحابہ پر یہ مذاق الٹ پڑا۔"
(خطبات محمود جلد 33 صفحہ 259-260)
حضرت مصلح موعود ایک جگہ حضرت علی کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ " حدیثوں میں آتا ہے کہ
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی تلاوت فرمارہے تھے کہ حضرت علی نے لقمہ دیا۔نماز کے بعد آپ
نے حضرت علی سے فرمایا کہ یہ تمہارا کام نہ تھا۔غلطی کی طرف توجہ دلانے کے لئے میں نے آدمی مقرر کئے ہوئے ہیں۔"
(خطبات محمود جلد 25 صفحہ 299)
نماز میں قرآن کریم کی تلاوت کر رہے تھے تو کہیں آگے پیچھے ہو گیا ہو گا اور حضرت علی نے لقمہ
دیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اس کے لیے مقرر کیے ہوئے ہیں تم نہ دو۔حالانکہ
حضرت علی بھی کافی عالم تھے۔حضرت مصلح موعودؓ ایک اور جگہ بیان فرماتے ہیں کہ :
" قرآن کریم میں حکم ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی مشورہ او تو پہلے صدقہ دے لیا
کرو۔کہتے ہیں حضرت علیؓ نے اس حکم سے پہلے کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی مشورہ نہ لیا تھا مگر جب یہ
حکم نازل ہو ا تو حضرت علی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کچھ رقم بطور صدقہ پیش کر کے عرض کیا کہ میں کچھ
مشورہ لینا چاہتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے الگ جا کر حضرت علی سے باتیں کیں۔کسی دوسرے
صحابی نے حضرت علی سے دریافت کیا کہ کیا بات تھی جس کے متعلق آپ نے مشورہ لیا؟ حضرت علیؓ نے جواب دیا
کہ کوئی خاص بات تو مشورہ طلب نہ تھی مگر میں نے چاہا کہ قرآن کریم کے اس حکم پر بھی عمل ہو جائے۔"
(خطبات محمود جلد 25 صفحہ 752)
یہ تھے صحابہ کے طریق۔ایک جگہ یہ واقعہ اس طرح بھی ملتا ہے کہ ایک صحابی لوگوں کے گھروں میں جایا
کرتے تھے کہ قرآن کریم کا یہ جو حکم ہے کہ اگر تمہیں کوئی گھر والا کہے کہ واپس چلے جاؤ تو واپس چلے جاؤ۔کہتے ہیں
میں نے کئی دفعہ کوشش کی بلکہ بعض دفعہ روزانہ کوشش کی، کسی نہ کسی گھر میں جاتا کہ کوئی مجھے کہے کہ واپس چلے جاؤ
اور میں خوشی خوشی واپس آجاؤں تا کہ قرآن کریم کے حکم کی تعمیل ہو جائے لیکن میری یہ خواہش کبھی پوری نہیں
خطبات مسرور جلد 19
36
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
ہوئی۔کسی گھر والے نے کبھی مجھے یہ نہیں کہا کہ واپس چلے جاؤ۔( تفسير الجامع لاحكام القرآن للقرطبي جلد 15 صفحه 199 سورة النور زير آيت 29 مؤسسة الرسالة بيروت 2006ء)
آج کل اگر ہم کسی کو کہیں کہ مصروف ہیں، واپس چلے جاؤ یا ملاقات نہیں ہو سکتی تو لوگ بُر امان جاتے ہیں
لیکن صحابہ کا تقوی یہ تھا کوشش کرتے تھے کہ قرآن کریم کے ہر حکم پر عمل کریں۔حضرت مصلح موعودؓ بیان فرماتے ہیں کہ "رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ کسی غرض کے لئے
صحابہ سے چندہ مانگا۔حضرت علی باہر گئے گھاس کاٹا اور اسے بیچ کر جو قیمت ملی وہ چندہ میں دے دی۔"
(خطبات محمود جلد 33 صفحہ 357)
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے ایک دفعہ واقعات بیان فرماتے ہوئے ایک جگہ غالباً اپنے درس میں بیان
فرمایا تھا کہ حضرت علامہ عبید اللہ صاحب بسمل ایک چوٹی کے شیعہ عالم تھے۔اتنے بزرگ اور اتنے علم میں گہرے
اور متبحر کہ جب یہ احمدی ہو گئے تو اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں ہی نہیں بعد میں
پارٹیشن تک، پار ٹمیشن کے بعد بھی ان کی بعض کتب ابھی تک تدریس کے طور پر شیعہ مدرسوں میں پڑھائی جارہی
ہیں کیونکہ مجھے یاد ہے خلیفہ المسیح الرابع کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک شیعہ دوست میرے پاس گفتگو کے لیے آئے
جب میں وقف جدید میں ہو تا تھا تو گفتگو کے بعد انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور اللہ کے فضل سے احمدی ہو گئے۔اس فیصلہ کے بعد انہوں نے بتایا کہ میں پہلے آپ کو بتایا نہیں کرتا تھا۔پہلے وہ ایک شیعہ عالم تھے ، ان کا مجھے عہدہ یاد
نہیں مگر وہ شیخو پورہ کے کسی گاؤں یا فیصل آباد کے کسی گاؤں، ان کے بازو کے علاقے کے تھے کہیں کے، انہوں نے
بتایا کہ میں شیعوں میں یہ مرتبہ رکھتا ہوں، عالم ہوں۔یعنی کہ یہ جو آدمی جنہوں نے بیعت کی ان کے بارے میں
خلیفہ رابع بتارہے ہیں کہ وہ شیعہ عالم تھے۔اور (وہ کہتے ہیں) میں عالم ہوں اور شیعوں میں کافی مر تبہ رکھتا ہوں لیکن
آج میں آپ کو یہ بتارہا ہوں کہ ابھی تک عبید اللہ صاحب بسمل کی کتب ہمارے مدرسوں میں پڑھائی جارہی ہیں۔اتنا
ان کا رعب ہے، ان کے علم کا اور ہمیں یہ لوگ بتاتے نہیں۔خلیفہ رابع کہتے ہیں ہمیں یہ شیعہ لوگ نہیں بتاتے کہ
کس طرح وہ بسمل صاحب کی کتابیں پڑھا رہے ہیں۔آپ بتارہے ہیں کہ مجھے تو ویسے پتہ لگ گیا ہے اس عالم کے ذریعہ
سے۔لیکن یہ وہاں پڑھاتے ہوئے نہیں بتاتے کہ وہ کون تھا اور بعد میں ، بسمل صاحب کے ساتھ کیا ہوا۔انہوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول کیا اور ان ساری عزتوں کو پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا جو ان کو اس زمانے
میں شیعہ مسلک سے حاصل تھیں۔یہ ان کی کتب کا حوالہ ہے یعنی کسی معمولی آدمی کا حوالہ نہیں ہے۔اس کتاب کا
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع حوالہ دے رہے ہیں۔یہ ساری تمہید باندھ کے کہ البزار نے اپنی مسند میں لکھا ہے کہ
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگوں سے دریافت کیا کہ بتاؤ کہ سب سے زیادہ بہادر کون ہے ؟ جواب دیا کہ آپ
سب سے زیادہ بہادر ہیں۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں تو ہمیشہ اپنے برابر کے جوڑ سے لڑتا ہوں پھر میں سب
سے زیادہ بہادر کیسے ہوا؟ اب تم یہ بتاؤ کہ سب سے زیادہ بہادر کون ہے؟ حضرت علی نے دوبارہ پوچھا۔یہ بسمل صاحب نے
ایک کتاب کے حوالے سے اپنی کتاب میں لکھا ہوا ہے۔لوگوں نے کہا کہ جناب ہم کو نہیں معلوم آپ ہی فرمائیں۔آپ
خطبات مسرور جلد 19
37
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد کیا کہ سب سے زیادہ بہادر اور شجاع حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔آپ
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد کیا یعنی حضرت علی نے ارشاد کیا کہ سب سے زیادہ بہادر اور شجاع حضرت
ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔سنو ! جنگ بدر میں ہم نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک سائبان بنایا تھا۔ہم
نے آپس میں مشورہ کیا کہ اس سائبان کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کون رہے گا؟ کہیں ایسانہ ہو کہ کوئی
مشرک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کر دے۔بخدا ہم میں سے کوئی بھی آگے نہیں بڑھا کہ اتنے میں حضرت ابو بکر
صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ شمشیر برہنہ کے ساتھ ، شمشیر برہنہ ہاتھ میں لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
کھڑے ہو گئے اور پھر کسی مشرک کو آپ کے پاس آنے کی جرات نہ ہو سکی۔اگر کسی نے ایسی جرآت کی بھی
تو آپ فوراً اس پر ٹوٹ پڑے۔اس لیے آپ ہی سب سے زیادہ بہادر ہیں یعنی حضرت ابو بکر۔یہ حضرت علی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں۔ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو اپنے نرغے میں لے لیا اور وہ آپ کو گھسیٹ رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ تم ہی وہ ہو جو کہتے ہو کہ خدا ایک ہے۔حضرت علی فرما رہے ہیں کہ خدا کی قسم! کسی کو مشرکین سے مقابلہ کرنے کی جرات نہ ہوئی لیکن حضرت ابو بکر
صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آگے بڑھے اور مشرکین کو مار مار کر اور دھکے دے دے کر ہٹاتے جاتے اور فرماتے جاتے،
تم پر افسوس ہے کہ تم ایسے شخص کو ایذا پہنچا رہے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا پروردگار صرف اللہ ہے۔یہ فرما کر
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی چادر اٹھائی، چادر منہ پر رکھ کر اتنا روئے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی داڑھی
بھیگ گئی اور فرمایا: اللہ تعالیٰ تم کو ہدایت دے۔اے لوگو ! بتاؤ کہ مومن آل فرعون اچھے تھے کہ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اچھے ہیں۔آل فرعون سے جو لوگ ایمان لائے انہوں نے اپنے پیغمبر پر اس قدر جاں نثاری نہیں کی جتنی
ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کی ہے۔لوگ یہ سن کر خاموش رہے تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ
اے لو گو اجواب کیوں نہیں دیتے۔خدا کی قسم ! ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک ساعت آل فرعون کے مومن کی
ہزار ساعتوں سے بہتر ہے اور بڑھ کر ہے اس لیے کہ وہ لوگ اپنا ایمان چھپاتے پھرتے تھے اور ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے اپنے ایمان کا اظہار علی الاعلان کیا۔(ماخوذ از درس القرآن حضرت خلیفہ المسیح الرابع بیان فرمودہ 16 فروری1994ء صفحہ :98-99)
حضرت مصلح موعودؓ بیان فرماتے ہیں کہ "رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علیؓ کو نصیحت کی۔فرمایا اے علی ! اگر تیری تبلیغ سے ایک آدمی بھی ایمان لے آئے تو یہ تیرے لئے اس سے بہتر ہے کہ دو پہاڑوں کے
در میان تیری بھیڑوں اور بکریوں کا ایک بڑا بھاری گلہ جارہا ہو اور تو اسے دیکھ کر خوش ہو۔"
( ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے ، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 464 )
ام المومنین حضرت ام ساری بیان کرتی ہیں کہ میں گواہی دیتی ہوں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ
فرماتے ہوئے سنا جس نے علی سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی
خطبات مسرور جلد 19
38
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
اور جس نے علی سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے مجھ سے بغض رکھا اس نے اللہ سے بغض رکھا۔(مجمع الزوائد جلد 09 صفحه 126 كتاب المناقب، مناقب علی بن طالب حديث 14757 دار الكتب
العلمية بيروت 2001ء)
حضرت زر بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اور روح کو
پیدا کیا۔یقینا نبی امی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ مجھ سے عہد تھا کہ مجھ سے صرف مومن محبت رکھے گا اور صرف منافق
مجھ سے بغض رکھے گا۔(صحیح مسلم كتاب الايمان باب الدليل على ان حب الانصار۔الخ حدیث نمبر (240)
حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا کہ تمہاری مثال
حضرت عیسی کی سی ہے جن سے یہودیوں نے اتنا بغض کیا کہ ان کی والدہ پر بہتان باندھ دیا اور عیسائی لوگ آپ کی
محبت یعنی عیسی علیہ السلام کی محبت میں اس قدر بڑھ گئے کہ انہوں نے آپ کو وہ مقام دے دیا جو کہ ان کا مقام نہ تھا۔پھر حضرت علیؓ نے فرمایا: خبر دار ! میرے بارے میں دو طرح کے آدمی ہلاک ہوں گے۔ایک وہ جو محبت میں غلو کر
کے مجھے وہ مقام دیں گے جو کہ میر امقام نہیں ہے اور دوسرے وہ لوگ جو مجھ سے بغض رکھیں گے اور میری دشمنی
میں مجھ پر بہتان باندھیں گے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 439 مسند على بن ابى طالب حدیث 1377 عالم الكتب بيروت 1998ء)
حضرت علی کے کے مال یعنی وہ مالِ غنیمت جو دشمن سے جنگ کیے بغیر ہاتھ لگے ، اس کی تقسیم میں حضرت
ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے طریق کو اختیار کرتے تھے۔آپ کے پاس جب بھی مال آتا تو آپ وہ سارے کا سارا
تقسیم کر دیتے اور اس میں سے کچھ بھی بچا کر نہ رکھتے سوائے اس کے جو اس روز تقسیم ہونے سے رہ جاتا۔آپ فرمایا
کرتے تھے کہ اے دنیا! جا میرے علاوہ کسی اور کو جا کر دھوکا دے۔آپ کے کے مال میں سے نہ تو خو د لیتے اور نہ کسی
گہرے دوست یا عزیز کو اس میں سے کچھ دیتے۔آپ گورنری اور عہدہ وغیر ہ صرف دیانت دار اور امین لوگوں کو
دیتے۔جب آپ کو ان میں سے کسی کی خیانت کی خبر پہنچتی تو آپ ان کو یہ آیات لکھ کر بھیجتے۔قَدْ جَاءَ تَكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ - (يونس: 58)
یقینا تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت کی بات آچکی ہے اور
أَوْفُوا الْمِكْيَالَ وَ الْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ
مُفْسِدِينَ - بَقِيَّتُ اللهِ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ وَمَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيظٌ - (هود: 86-87)
ماپ اور تول کو انصاف کے ساتھ پورا کیا کرو اور لوگوں کی چیزیں ان کو کم کر کے نہ دیا کرو اور زمین میں
مفسد بنتے ہوئے بد امنی نہ پھیلاؤ۔اللہ کی طرف سے جو تجارت میں بچتا ہے وہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم سچے مومن
ہو اور میں تم پر نگران نہیں ہوں۔نیز اسے لکھتے جب میرا یہ خط تمہارے پاس پہنچے تو تمہارے پاس ہمارے جو اموال
ہیں وہ سنبھال کر رکھنا یہاں تک کہ ہم تمہاری طرف کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو تم سے وہ اموال وصول کرے۔پھر آپ اپنی نظریں آسمان کی طرف کر کے فرماتے اے اللہ ! یقینا تو جانتا ہے کہ میں نے انہیں تیری
خطبات مسرور جلد 19
39
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
مخلوق پر ظلم کرنے اور تیرے حق کو چھوڑنے کا حکم نہیں دیا تھا۔ابجر بن جُرموز اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے حضرت علی بن ابو طالب کو
دیکھا کہ آپ کو فہ سے نکل رہے تھے اور آپ کے اوپر دو قطری چادریں تھیں۔قطر بحرین کی ایک بستی کا نام ہے
جہاں سرخ دھاری دار چادریں بنتی تھیں۔جن میں سے ایک کو آپ نے تہبند کے طور پر باندھا ہوا تھا اور دوسری
کو اوپر لیا ہوا تھا۔آپ کی تہبند نصف پنڈلی تک تھی۔آپ ایک کوڑا تھامے ہوئے بازار میں چل رہے تھے اور
لوگوں کو اللہ کا تقوی اختیار کرنے ، سچی بات کہنے ، عمدگی سے خرید و فروخت کرنے اور ماپ تول اور وزن کو پورا
کرنے کی تلقین فرمارہے تھے۔مُجَمَّعُ تیمی سے روایت ہے کہ ایک دفعہ حضرت علی نے بیت المال میں جتنا مال تھا وہ سارے کا سارا
مسلمانوں میں تقسیم کر دیا۔پھر آپ کے حکم سے اس میں چونا کروایا گیا۔پھر آپ نے اس میں اس امید پر نماز پڑھی
کہ قیامت کے دن وہ آپ کے لیے گواہی دے۔الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 03 صفحه 1111 تا 1113 ذكر على بن ابى طالب، دارالجيل بيروت
1992ء) (لغات الحدیث جلد 3 صفحہ 575 نعمانی کتب خانہ لاہور 2005ء)
حضرت مصلح موعود حضرت علی کا ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ
"حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 17 دسمبر 1892ء کو اپنا ایک رؤیا بیان فرمایا کہ کیا دیکھتا ہوں کہ میں
حضرت علی کرم اللہ وجہ بن گیا ہوں یعنی خواب میں ایسا معلوم کرتا ہوں کہ وہی ہوں۔اور خواب کے عجائبات میں
سے ایک یہ بھی ہے کہ بعض اوقات ایک شخص اپنے تئیں دوسرا شخص خیال کر لیتا ہے سو اس وقت میں سمجھتا ہوں
کہ میں علی مرتضیٰ ہوں اور ایسی صورت واقع ہے کہ ایک گروہ خوارج کا میری خلافت کا مزاحم ہو رہا ہے یعنی وہ گروہ
میری خلافت کے امر کو روکنا چاہتا ہے اور اس میں فتنہ انداز ہے۔تب میں نے دیکھا کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
میرے پاس ہیں اور شفقت اور توڑ د سے مجھے فرماتے ہیں کہ :
يَا عَلَى دَعْهُمْ وَأَنْصَارَهُمْ وَزِرَا عَتَهُمْ
یعنی اے علی ! ان سے اور ان کے مددگاروں اور ان کی کھیتی سے کنارہ کر اور ان کو چھوڑ دے اور ان سے
منہ پھیر لے اور میں نے پایا کہ اس فتنہ کے وقت صبر کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو فرماتے ہیں اور
اعراض کے لئے تاکید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تو ہی حق پر ہے مگر ان لوگوں سے ترک خطاب بہتر ہے۔"
( برکات خلافت ، انوار العلوم جلد 2 صفحہ 176)
حضرت مصلح موعود بیان فرماتے ہیں کہ "حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خوارج کے لشکر کی تمام چیزوں پر
قبضہ کر لیا۔ہتھیار اور جنگی سواریاں تو لوگوں میں تقسیم کروائے لیکن سامان و غلام اور لونڈیوں کو کوفہ واپس آنے پر
(مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ ، انوار العلوم جلد 23 صفحہ 363)
ان کے مالکوں کو لوٹا دیا۔"
پھر ایک اور حوالے سے حضرت مصلح موعود بیان فرماتے ہیں کہ :
" حضرت ابو بکر کے زمانہ کی نسبت حضرت عمر کا زمانہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ دور
40
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
خطبات مسرور جلد 19
تھا۔یہی حال حضرت عثمان اور حضرت علیؓ کا تھا۔بیشک ان کا درجہ اپنے سے پہلے خلیفوں سے کم تھا لیکن ان کے
وقت جو واقعات پیش آئے ان میں ان کے درجہ کا اتنا اثر نہیں تھا جتنار سول کریم کے زمانہ سے دور ہونے کا اثر تھا
کیونکہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کے وقت زیادہ تر وہ لوگ تھے جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
صحبت اٹھائی تھی لیکن بعد میں دوسروں کا زیادہ دخل ہو گیا۔چنانچہ جب حضرت علی سے کسی نے پوچھا کہ
حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے عہد میں تو ایسے فتنے اور فسادنہ ہوتے تھے جیسے آپ کے وقت میں ہو رہے ہیں تو انہوں
نے کہا بات یہ ہے کہ ابو بکر اور عمر کے ماتحت میرے جیسے لوگ تھے اور میرے ماتحت تیرے جیسے لوگ ہیں۔"
(جماعت احمدیہ اور ہماری ذمہ داریاں ، انوار العلوم جلد 5 صفحہ 95)
پھر ایک اور جگہ حضرت مصلح موعود ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ " ایک شخص اس زمانہ
میں جبکہ حضرت علی اور معاویہ کے درمیان جنگ جاری تھی حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے پاس آکر کہنے لگا کہ آپ
حضرت علی کے زمانہ کی جنگوں میں کیوں شامل نہیں ہوتے حالانکہ قرآن کریم میں صاف حکم موجود ہے کہ
وَقْتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ۔انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے یہ حکم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں
پورا کر دیا ہے جبکہ اسلام بہت قلیل تھا اور آدمی کو اس کے دین کی وجہ سے فتنہ میں ڈالا جاتا تھا یعنی یا تو اسے قتل کیا جاتا تھایا
عذاب دیا جا تا تھا یہاں تک کہ اسلام پھیل گیا۔پھر کسی کو فتنہ میں نہیں ڈالا جاتا تھا۔" ( تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 427-428 )
یعنی اگر جنگیں تھیں تو دین بدلنے کے لیے تھیں اور ان کے خلاف تھیں جو دین بدلنا چاہتے تھے۔اب
یہاں تو دین قائم ہو گیا۔اسلام قائم ہو گیا۔عقیدے کا تو کوئی اختلاف نہیں ہے۔بعض نظریاتی اختلاف ہیں اس لیے
میں جنگوں میں شامل نہیں ہو تا۔بہر حال یہ ان کا اپنا ایک نظریہ تھا۔حضرت مصلح موعود بیان فرماتے ہیں کہ " جب رومی بادشاہ نے حضرت علی اور حضرت معاویہ کی
جنگ کی خبر معلوم کر کے اسلامی مملکت پر حملہ کرنا چاہا تو حضرت معاویہؓ نے اسے لکھا کہ ہوشیار رہنا ہمارے آپس
کے اختلاف سے دھو کہ نہ کھانا۔اگر تم نے حملہ کیا تو حضرت علی کی طرف سے جو پہلا جر نیل تمہارے مقابلہ کے
( تفسیر کبیر جلد 4 صفحہ 430)
لئے نکلے گاوہ میں ہوں گا۔"
آپ نے اس کا ذرا تفصیل سے ذکر اس طرح بھی بیان فرمایا کہ ایک زمانہ وہ تھا کہ جب روم کے بادشاہ نے
حضرت علی اور حضرت معاویہ میں اختلاف دیکھا تو اس نے چاہا کہ وہ مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لیے ایک لشکر بھیجے۔اس وقت رومی سلطنت کی ایسی ہی طاقت تھی جیسی اس وقت امریکہ کی ہے۔اس کی لشکر کشی کا ارادہ دیکھ کر ایک
پادری نے جو بڑا ہوشیار تھا کہا بادشاہ سلامت آپ میری بات سن لیں اور لشکر کشی کرنے سے اجتناب کریں۔یہ لوگ
اگر چہ آپس میں اختلاف رکھتے ہیں لیکن آپ کے مقابلے میں متحد ہو جائیں گے اور باہمی اختلاف کو بھول جائیں گے۔پھر اس نے ایک مثال دی وہ بھی شاید اس نے تحقیر کے رنگ میں ہی دی ہو بہر حال کس نیت سے دی، تحقیر کی نیت
سے یا ویسے ہی سمجھا ہو گا کہ یہ بہتر مثال ہے۔اس نے کہا کہ آپ کتے منگوائیں اور انہیں ایک عرصہ تک بھوکا
رکھیں۔پھر ان کے آگے گوشت ڈالیں وہ آپس میں لڑنے لگ جائیں گے۔اگر آپ انہی کتوں پر شیر چھوڑ دیں تو وہ
خطبات مسرور جلد 19
41
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
دونوں اپنے اختلاف کو بھول کر شیر پر جھپٹ پڑیں گے۔اس مثال سے اس نے یہ بتایا کہ تو چاہتا ہے کہ اس وقت
حضرت علی اور معاویہ کے اختلاف سے فائدہ اٹھالے لیکن میں یہ بتا دیتا ہوں کہ جب بھی کسی بیرونی دشمن سے
لڑنے کا سوال پید اہو گا یہ دونوں اپنے باہمی اختلافات کو بھول جائیں گے اور دشمن کے مقابلے میں متحد ہو جائیں گے
اور ہوا بھی یہی۔جب حضرت معاویہ کو روم کے بادشاہ کے ارادے کا علم ہوا تو آپ نے اسے پیغام بھیجا کہ تُو چاہتا ہے
کہ ہمارے اختلاف سے فائدہ اٹھا کر مسلمانوں پر حملہ کرے لیکن میں تمہیں بتادینا چاہتا ہوں کہ میری حضرت علی
کے ساتھ بیشک لڑائی ہے لیکن اگر تمہارا لشکر حملہ آور ہوا تو حضرت علی کی طرف سے اس لشکر کا مقابلہ کرنے کے
لیے جو سب سے پہلا جرنیل نکلے گا وہ میں ہوں گا۔(ماخوذ از مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات، انوار العلوم جلد 25 صفحہ 416-417)
حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ کہتے تھے کہ ہم میں سب سے بہتر
قرآن پڑھنے والے اُبی بن کعب نہیں اور ہم میں سے بہتر فیصلہ کرنے والے علی نہیں۔(صحيح البخارى كتاب التفسير سورة البقرة باب قوله ما ننسخ من آية او ننسها نات بخير منها او مثلها حديث 4481)
حضرت ام عطیہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا جس میں حضرت علیؓ
بھی تھے۔وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا کرتے سنا۔اے اللہ !تُو مجھے موت نہ دینا
جب تک کہ تو مجھے علی کو دکھانہ دے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 4 صفحه 100 ذکر علی بن ابی طالب، دارالفکر بيروت 2003ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ حضرت علی کو ایک سریہ پر بھیجا۔جب وہ واپس آئے تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اللہ اور اس کار سول اور جبرئیل تجھ سے راضی ہیں۔ا
(كنز العمال جلد 13 صفحه 107 حدیث 36349 مؤسسة الرسالة بيروت 1985ء)
ایک جگہ ایک واقعہ آتا ہے کہ امیر معاویہ نے خیر ار صدائی سے کہا کہ مجھے حضرت علی کے اوصاف بتاؤ۔اس نے کہا کہ امیر المومنین ! مجھے اس سے معاف فرمائیں۔امیر معاویہ نے کہا تمہیں بتانا پڑے گا۔ضرار نے کہا کہ
اگر یہ بات ہے تو پھر سنیں۔خدا کی قسم !حضرت علی بلند حوصلہ اور مضبوط قوی کے مالک تھے۔فیصلہ کن بات کہتے اور
عدل سے فیصلہ کرتے تھے۔آپ علم و معرفت کا بہتا چشمہ تھے اور آپ کی بات بات سے حکمت ٹپکتی تھی۔آپ دنیا
اور اس کی رونقوں سے وحشت محسوس کرتے اور رات اور اس کی تنہائی سے انس رکھتے تھے۔آپ بہت رونے والے
اور بہت غور و فکر کرنے والے انسان تھے۔آپ مختصر لباس اور نہایت سادہ کھانا پسند کرتے تھے۔آپ ہمارے
در میان ہمارے جیسے ایک عام شخص کی طرح رہتے تھے۔ہم سوال کرتے تو آپ جواب دیتے اور کسی واقعہ کی بابت
دریافت کرتے تو اس کے بارے میں بتاتے۔خدا کی قسم! باوجودیکہ ہمارا ان سے اور ان کا ہم سے محبت اور قرب کا بڑا
تعلق تھا مگر ہم ان کے رعب کی وجہ سے ان سے کم کم بات کرتے تھے۔وہ دیندار لوگوں کی تعظیم کرتے اور مساکین
کو اپنے قرب میں جگہ دیتے تھے۔کوئی طاقتور شخص یہ طمع نہیں رکھ سکتا تھا کہ وہ اپنی جھوٹی بات آپ سے منوالے گا
اور کوئی کمزور شخص آپ کے عدل و انصاف سے مایوس نہ ہو تا تھا۔خدا کی قسم ! بعض موقعوں پر میں نے دیکھا کہ
42
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
خطبات مسرور جلد 19
جب رات ڈھل جاتی اور ستارے ماند پڑ جاتے تو آپ اپنی داڑھی پکڑ کر ایسے تڑپتے جیسے سانپ کا ڈسا ہوا
ہے اور سخت غمگین شخص کی طرح روتے اور کہتے اے دنیا ! جا تو میرے سوا کسی اور کو جاکر دھوکا دے۔کیا تو میرے
منہ لگتی ہے اور مجھے بن سنور کر دکھاتی ہے۔تو جو چاہتی ہے وہ کبھی نہیں ہو گا، کبھی نہیں ہو گا۔میں تو تمہیں تین
طلاقیں دے چکا جن کے بعد کوئی رجوع نہیں ہو تا کیونکہ تیری عمر تھوڑی ہے اور تو بے وقعت ہے۔یہ تمثیلی زبان
میں دنیا سے مخاطب ہیں کیونکہ تیری عمر تھوڑی ہے اور تو بے وقعت ہے۔آہ ! زادِ راہ کم ہے اور سفر لمبا اور راستہ
وحشت ناک ہے۔آپ کی صفات کے بارے میں یہ ساری باتیں بتائیں تو یہ سن کر امیر معاویہ روپڑے اور کہا۔اللہ !
ابوالحسن پر رحم کرے۔خدا کی قسم وہ ایسے ہی تھے۔اے ضرار ! علی کی وفات پر تمہیں کیسا غم ہوا ؟ خیر ار نے کہا اس
عورت کے غم جیسا جس کے بچے کو اس کی گود میں ہی ذبح کر دیا جائے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 1107-1108 ذکر علی بن ابی طالب دار الجيل بيروت 1992ء)
حضرت علی کے قضائی فیصلے:
حضرت علی کے قضائی فیصلے بہت مشہور ہیں۔ان میں سے بعض بیان کرتا ہوں جو حضرت مصلح موعودؓ نے
بیان فرمائے ہیں۔حضرت مصلح موعود بیان فرماتے ہیں کہ
" حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ کا ایک واقعہ جو طبری نے لکھا ہے، بتاتا ہے کہ ابتدائے اسلام سے
اس احتیاط پر عمل ہو تا چلا آیا ہے۔وہ واقعہ اس طرح ہے کہ عدل بن عثمان بیان کرتے ہیں۔" حضرت مصلح موعودؓ
نے اس کی ساری عربی عبارت ہی لکھی ہے میں اس وقت وہ عربی کی عبارت چھوڑ دیتا ہوں۔ان شاء اللہ خطبہ چھپے گا تو
اس وقت یہ لکھی جائے گی:
رَأَيْتُ عَلِيًّا عَمَّ خَارِجًا مِنْ هَمْدَانَ فَرَأَى فِئَتَيْنِ تَقْتُلَانِ فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا ثُمَّ مَضَى فَسَمِعَ صَوْتًا يَاغَوْتًا
بِاللَّهِ فَخَرَجَ يَحُضُّ نَحْوَهُ حَتَّى سَمِعْتُ خَفْقَ نَعْلِهِ وَهُوَ يَقُوْلُ آتَاكَ الْغَوْثُ فَإِذَا رَجُلٌ يُلَازِهُ رَجُلًا فَقَالَ يَا أَمِيْرَ
الْمُؤْمِنِيْنَ بِعْتُ مِنْ هَذَا ثَوْ بَا بِتِسْعَةِ دَرَاهِمَ وَشَرَطْتُ عَلَيْهِ أَنْ لَّا يُعْطِيَنِي مَغْمُورًا وَلَا مَقْطُوْعًا وَكَانَ شَرْطُهُمْ يَوْمَئِذٍ
فَاتَيْتُهُ بِهَذِهِ الدَّرَاهِمِ لِيُبَدِّلَهَا لِى فَابى فَلَزِمْتُهُ فَلَطَمَنِى فَقَالَ ابْدِلْهُ فَقَالَ بَيْنَتُكَ عَلَى اللَّطْمَةِ فَآتَاهُ بِالْبَيِّنَةِ فَاقْعَدَةُ
ثُمَّ قَالَ دُونَكَ فَاقِصَّ فَقَالَ إِنِّي قَدْ عَفَوْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِيْنَ قَالَ إِنَّمَا أَرَدْتُ اَنْ اَحْتَاطَهُ فِي حَقِّكَ ثُمَ ضَرَبَ الرَّجُلَ
تِسْعَ دُرّاتٍ وَقَالَ هَذَا حَقٌّ السُّلْطَانِ
اس کا ترجمہ یہ ہے کہ " میں نے دیکھا کہ حضرت علی ہمدان سے باہر مقیم تھے کہ اسی اثناء میں آپ نے دو
گروہوں کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا اور آپ نے ان میں صلح کرادی لیکن ابھی تھوڑی دور ہی گئے تھے کہ آپ کو
کسی شخص کی آواز آئی کہ کوئی خدا کے لیے مدد کو آئے۔پس آپ تیزی سے اس آواز کی طرف دوڑے حتی کہ آپ
کے جوتوں کی آواز بھی آرہی تھی اور آپ کہتے چلے جاتے تھے کہ مدد آگئی۔مدد آگئی۔جب آپ اس جگہ کے
قریب پہنچے تو آپ نے دیکھا کہ ایک آدمی دوسرے سے لپٹا ہوا ہے۔جب اس نے آپ کو دیکھا تو عرض کیا کہ اے
امیر المومنین ! میں نے اس شخص کے پاس ایک کپڑا انو در ہم کو بچا تھا اور شرط یہ تھی کہ کوئی روپیہ " یعنی جو درہم ہے
وہ " مشکوک یا کٹا ہوا نہ ہو اور اس نے " خریدنے والے نے " اس کو منظور کر لیا تھا لیکن آج جو میں اس کو بعض ناقص
روپے دینے کے لئے آیا اس نے جب مجھے روپے دیے تو ان درہم میں سے بعض ناقص تھے۔جب میں ان کو ناقص
خطبات مسرور جلد 19
43
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
روپے دینے کے لیے آیا تو اس نے بدلانے سے انکار کر دیا۔جب میں پیچھے پڑا تو اس نے مجھے تھپڑ مارا۔آپ نے
مشتری سے کہا کہ اس کو روپے بدل دے۔" جو خریدار تھا اس کو یہ کہا اس کو روپے بدل کے دو۔رقم بدل کے دو" پھر
دوسرے شخص سے کہا کہ تھپڑ مارنے کا ثبوت پیش کر۔جب اس نے ثبوت دے دیا تو آپ نے مارنے والے کو بٹھا دیا
اور اس سے کہا کہ اس سے بدلہ لے۔اس نے کہا اے امیر المومنین! میں نے اس کو معاف کر دیا ہے۔آپ نے فرمایا تو نے تو اس کو معاف کر دیا
مگر میں چاہتا ہوں کہ تیرے حق میں احتیاط سے کام لوں۔معلوم ہوتا ہے وہ شخص سادہ تھا اور اپنے نفع نقصان کو نہیں
سمجھ سکتا تھا۔" حضرت مصلح موعودؓ لکھ رہے ہیں۔" اور پھر اس شخص کو " جس نے تھپڑ مارا تھا اس شخص کو " 9 کوڑے
مارے۔اور فرمایا اس شخص نے تو تجھے معاف کر دیا تھا مگر یہ سزا حکومت کی طرف سے ہے۔"
( تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 362-363)
پھر ایک اور واقعہ حضرت مصلح موعود بیان فرماتے ہیں کہ " ایک عمدہ مثال حضرت علی کے عمل سے ملتی
ہے۔آپ نے ایک دفعہ دیکھا کہ ایک شخص نے دوسرے کو پیٹا ہے۔حضرت علی نے اس کو روکا اور مضروب کو کہا
کہ اب تم اس کو مارو۔مگر مضروب نے کہا کہ میں اس کو معاف کرتا ہوں۔حضرت علی نے سمجھ لیا کہ ڈر کے مارے
اس نے اسے مارنے سے انکار کیا ہے کیونکہ وہ مارنے والا بڑا جبار شخص تھا۔اس لئے آپ نے فرمایا تم نے اپنا
ذاتی حق معاف کر دیا ہے مگر میں اب قومی حق کو استعمال کرتا ہوں اور اسے اسی قدر پیو ادیا جس قدر کہ اس
نے دوسرے کمزور شخص کو پیٹا تھا۔"
(تفسیر کبیر جلد 4 صفحہ 331)
حضرت مصلح موعودہؓ بیان کرتے ہیں کہ "حضرت علی رضی اللہ عنہ کا واقعہ ہے کہ ان کا ایک مقدمہ ایک
اسلامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا تو مجسٹریٹ نے حضرت علی کا کچھ لحاظ کیا۔آپ نے فرمایا یہ پہلی بے انصافی ہے
جو تم نے کی ہے " کہ میر الحاظ کر رہے ہو " میں اور یہ اس وقت برابر ہیں۔" (خطبات محمود جلد 16 صفحہ 516)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت علی کے فضائل بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
" کیا آپ قوم کے سب سے فصیح و بلیغ واعظ اور ان لوگوں میں سے نہ تھے جو لفظوں میں جان ڈال دیتے
ہیں ؟ اپنی بلاغت اور حسن بیان کے زور سے اور سامعین کے لئے اپنی پر کشش تاثیر سے لوگوں کو اپنے گرد جمع کر لینا
آپ کے لئے محض ایک گھنٹے بلکہ اس سے بھی کم تر وقت کا کام تھا۔"
(سر الخلافۃ، روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 350، سر الخلافہ اردوترجمہ صفحہ 89-90 شائع کردہ نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ پاکستان۔ربوہ)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
" میں تو یہ جانتا ہوں کہ کوئی شخص مومن اور مسلمان نہیں بن سکتا جب تک ابو بکر، عمر، عثمان، علی
رضوان اللہ علیہم اجمعین کا سارنگ پیدا نہ ہو۔وہ دنیا سے محبت نہ کرتے تھے بلکہ انہوں نے اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ
کی راہ میں وقف کی ہوئی تھیں۔"
(لیکچر لدھیانہ ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 294)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ " خوارج حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فاسق قرار دیتے ہیں اور بہت سے امور
خلاف تقوی ان کی طرف منسوب کرتے ہیں بلکہ حلیہ ایمان سے بھی ان کو عاری سمجھتے ہیں۔" یعنی یہ سمجھتے ہیں کہ ان
خطبات مسرور جلد 19
44
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
میں تو ایمان ہی نہیں تھا۔یہ سمجھتے ہیں کہ ایمان کے زیور سے عاری تھے۔" تو اس جگہ طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ
جبکہ صدیق کے لئے تقوی اور امانت اور دیانت شرط ہے تو یہ تمام بزرگ اور اعلیٰ طبقہ کے انسان جو رسول اور نبی اور
ولی ہیں کیوں خدا تعالیٰ نے ان کے حالات کو عوام کی نظر میں مشتبہ کر دیا۔" کیوں یہ لوگ جو تھے ان کو صحیح طرح
سمجھ نہیں آئی کیوں ان کی جو حالت تھی، ان کا جو سارا اسوہ تھا مشتبہ تھا ؟" اور وہ اُن کے افعال اور اقوال کو سمجھنے سے اس
قدر قاصر رہے کہ ان کو دائرہ تقوی اور امانت اور دیانت سے خارج سمجھا اور ایسا خیال کر لیا کہ گویاوہ لوگ ظلم کرنے
والے اور مال حرام کھانے والے اور خون ناحق کرنے والے اور دروغ گوئی اور عہد شکن اور نفس پرست اور جرائم پیشہ
تھے حالانکہ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں کہ نہ رسول ہونے کا دعوی کرتے ہیں اور نہ نبی ہونے کا اور
نہ اپنے تئیں ولی اور امام اور خلیفتہ المسلمین کہلاتے ہیں لیکن بایں ہمہ کوئی اعتراض ان کے چال چلن اور زندگی پر نہیں ہوتا
تو اس سوال کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسا کیا کہ تا اپنے خاص مقبولوں اور محبوبوں کو بد بخت شتاب کاروں سے جن کی
عادت بد گمانی ہے مخفی رکھے جیسا کہ خود وجود اس کا اس قسم کی بدظنی کرنے والوں سے مخفی ہے۔"
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 422 حاشیہ)
یعنی یہ کہنے والے خود بد بخت ہیں اور بد ظنی کرنے والے ہیں اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے خود اپنے آپ کو
مخفی رکھا ہوا ہے اور لوگ اللہ تعالیٰ پر بدظنی کرتے ہیں اسی طرح اس کے جو مقرب ہیں ان پر بھی خود یہ
بد بخت لوگ اعتراض میں جلدی کرنے والے ہیں یہی لوگ اصل میں ایسے ہیں جن میں تقویٰ نہیں ہے اور یہ
متقیوں پر الزام لگاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
اس میں ذرہ بھر شک نہیں کہ حضرت علی متلاشیان (حق) کی امید گاہ اور سنیوں کا بے مثال نمونہ اور
بندگان (خدا) کے لئے حجتہ اللہ تھے۔نیز اپنے زمانے کے لوگوں میں بہترین انسان اور ملکوں کو روشن کرنے کے لئے
اللہ کے نور تھے لیکن آپ کی خلافت کا دور امن و امان کا زمانہ نہ تھا بلکہ فتنوں اور ظلم و تعدی کی تند ہواؤں کا زمانہ
تھا۔عوام الناس آپ کی اور ابن ابی سفیان کی خلافت کے بارے میں اختلاف کرتے تھے اور ان دونوں کی طرف
حیرت زدہ شخص کی طرح ٹکٹکی لگائے بیٹھے تھے اور بعض لوگ ان دونوں کو آسمان کے فرقد نامی دوستاروں کی مانند
تصور کرتے تھے اور دونوں کو درجہ میں ہم پلہ سمجھتے تھے لیکن سچ یہ ہے کہ حق ( علی ) مر تضی کے ساتھ تھا اور جس
نے آپ کے دور میں آپ سے جنگ کی تو اس نے بغاوت اور سرکشی کی لیکن آپ کی خلافت اس امن کی مصداق نہ
تھی جس کی بشارت خدائے رحمن کی طرف سے دی گئی تھی بلکہ (حضرت علی) مرتضی کو ان کے مخالفوں کی طرف
سے اذیت دی گئی اور آپ کی خلافت مختلف قسم اور طرح طرح کے فتنوں کے نیچے پامال کی گئی۔آپ پر اللہ کا بڑا
فضل تھا لیکن زندگی بھر آپ غمزدہ اور دل فگار رہے اور پہلے خلفاء کی طرح دین کی اشاعت اور شیطانوں کو رجم کرنے
پر قادر نہ ہو سکے بلکہ آپ کو قوم کی طعن زنی سے ہی فرصت نہ ملی اور آپ کو ہر ارادے اور خواہش سے محروم کیا گیا۔وہ آپ کی مدد کے لئے جمع نہ ہوئے بلکہ آپ پر پیہم ظلم ڈھانے پر یکجا ہو گئے اور اذیت دینے سے باز نہ آئے بلکہ آپ کی
خطبات مسرور جلد 19
45
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
مزاحمت کی اور ہر راستے میں بیٹھے اور آپ بہت صابر اور صالحین میں سے تھے مگر یہ ممکن نہیں کہ ہم ان کی خلافت کو اس
( آیت استخلاف والی) بشارت کا مصداق قرار دیں کیونکہ آپ کی خلافت فساد، بغاوت اور خسارے کے زمانے میں تھی۔"
(سر الخلافة، روحانی خزائن جلد 8 صفحہ352-353، سر الخلافہ اردوترجمہ صفحہ 95-96 شائع کردہ نظارت اشاعت صدر انجمن احمد یہ پاکستان۔ربوہ)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ " یہ عقیدہ ضروری ہے کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اور حضرت فاروق عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سب کے سب واقعی طور پر دین میں امین تھے۔"
(مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 151 مکتوب نمبر 2 مکتوب بنام حضرت خان صاحب محمد علی خان صاحب مطبوعہ ربوہ)
پھر آپ حضرت علی کے مقام و مرتبہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ " آپ " یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ
تقویٰ شعار، پاک باطن اور ان لوگوں میں سے تھے جو خدائے رحمان کے ہاں سب سے زیادہ پیارے ہوتے ہیں اور
آپ قوم کے برگزیدہ اور زمانے کے سرداروں میں سے تھے۔آپ خدائے غالب کے شیر ، خدائے مہربان کے
جوانمرد، سخی، پاک دل تھے۔آپ ایسے منفرد بہادر تھے جو میدان جنگ میں اپنی جگہ نہیں چھوڑتے خواہ ان کے
مقابلے میں دشمنوں کی ایک فوج ہو۔آپ نے ساری عمر تنگدستی میں بسر کی اور نوع انسانی کے مقام زہد کی انتہا تک
پہنچے۔آپ مال و دولت عطا کرنے ، لوگوں کے ہم و غم دور کرنے اور یتیموں، مسکینوں اور ہمسایوں کی خبر گیری کرنے
میں اول درجے کے مرد تھے۔آپ نے جنگوں میں طرح طرح کے بہادری کے جوہر دکھائے تھے۔تیر اور تلوار کی
جنگ میں آپ سے حیرت انگیز واقعات ظاہر ہوتے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ آپ نہایت شیریں بیان اور فصیح اللسان
بھی تھے۔آپ کا بیان دلوں کی گہرائی میں اتر جاتا اور اس سے ذہنوں کے زنگ صاف ہو جاتے اور برہان کے نور سے
اس کا چہرہ دمک جا تا۔آپ قسما قسم کے انداز بیان پر قادر تھے اور جو آپ سے ان میں مقابلہ کرتا تو اسے ایک
مغلوب شخص کی طرح آپ سے معذرت کرنا پڑتی۔آپ ہر خوبی میں اور بلاغت و فصاحت کے طریقوں میں کامل
تھے اور جس نے آپ کے کمال کا انکار کیا تو اس نے بے حیائی کا طریق اختیار کیا اور آپ لاچاروں کی غمخواریوں کی
جانب ترغیب دلاتے اور قناعت کرنے والوں اور خستہ حالوں کو کھانا کھلانے کا حکم دیتے۔آپ اللہ کے مقرب
بندوں میں سے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ فرقان (حمید) کے جام (معرفت ) نوش کرنے میں سابقین میں سے
تھے اور آپ کو قرآنی و قائق کے ادراک میں ایک عجیب فہم عطا کیا گیا تھا۔میں نے عالم بیداری میں انہیں دیکھا ہے
نہ کہ نیند میں۔پھر (اسی حالت میں) آپ نے خدائے علام الغیوب) کی کتاب کی تفسیر مجھے عطا کی اور فرمایا؛ یہ میری
تفسیر ہے اور یہ اب آپ کو دی جاتی ہے۔پس آپ کو اس عطا پر مبارک ہو" یعنی حضرت علی نے یہ تفسیر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دی اور فرمایا آپ کو اس عطا پر مبارک ہو۔جس پر میں نے اپنا ہاتھ بڑھایا۔" حضرت مسیح
موعودؓ فرماتے ہیں کہ جس پر میں نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور وہ تفسیر لے لی اور میں نے صاحب قدرت عطا کرنے والے
اللہ کا شکر ادا کیا اور میں نے آپ کو خلق میں متناسب اور خُلق میں پختہ اور متواضع منکسر المزاج تاباں اور منور پایا اور
میں یہ حلفاً کہتا ہوں کہ آپ مجھ سے بڑی محبت و الفت سے ملے اور میرے دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ آپ مجھے اور
میرے عقیدے کو جانتے ہیں اور میں اپنے مسلک اور مشرب میں شیعوں سے جو اختلاف رکھتا ہوں وہ اسے بھی
خطبات مسرور جلد 19
46
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
جانتے ہیں لیکن آپ نے کسی بھی قسم کی ناپسندیدگی یا نا گواری کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی (مجھ سے) پہلو تہی کی بلکہ وہ
مجھے ملے اور مخلص محبین کی طرح مجھ سے محبت کی اور انہوں نے بچے صاف دل رکھنے والے لوگوں کی طرح محبت کا
اظہار فرمایا اور آپ کے ساتھ " یعنی حضرت علی کے ساتھ " حسین بلکہ حسن اور حسین دونوں اور سید الرسل خاتم
النبیین ” بھی تھے اور ان کے ساتھ ایک نہایت خوبرو، صالحہ جلیلۃ القدر، بابرکت، پاکباز، لائق تعظیم، باوقار، ظاہر و
باہر نور مجسم جوان خاتون بھی تھیں جنہیں میں نے غم سے بھر اہوا پایا لیکن وہ اسے چھپائے ہوئے تھیں اور میرے
دل میں ڈالا گیا کہ آپ حضرت فاطمتہ الزہرا نہیں۔آپ میرے پاس تشریف لائیں اور میں لیٹا ہو ا تھا۔پس آپ بیٹھ
گئیں اور آپ نے میرا سر اپنی ران پر رکھ لیا اور شفقت کا اظہار فرمایا اور میں نے دیکھا کہ وہ میرے کسی غم کی وجہ
سے غمزدہ اور رنجیدہ ہیں اور بچوں کی تکالیف کے وقت ماؤں کی طرح شفقت و محبت اور بے چینی کا اظہار فرما رہی
ہیں۔" اس بات پر بھی بعض غیر از جماعت لوگ اعتراض کر دیتے ہیں کہ یہ دیکھو جی۔کیسی غلط بات کی ہے کہ ران
پر سر رکھ لیا حالانکہ آپ نے یہ ماؤں کی مثال دی ہے اور اس سے پہلے جو باتیں کی ہیں اور وہ ساری جو صفات بیان کی
ہیں اس کو اگر غور سے پڑھیں اور پھر یہ فقرہ دیکھیں کہ ماؤں کی طرح شفقت و محبت کی تو سارے اعتراض دور ہو
جاتے ہیں لیکن گندی ذہنیت ہے اس لیے ان لوگوں میں اعتراض پیدا ہوتے رہتے ہیں۔بہر حال پھر آپ یعنی مسیح
موعود علیہ السلام فرماتے ہیں" پھر مجھے بتایا گیا کہ دین کے تعلق میں ان کے نزدیک میری حیثیت بمنزلہ بیٹے کے ہے
اور میرے دل میں خیال آیا کہ ان
کا غمگین ہونا " یعنی حضرت فاطمہ کا غمگین ہونا اس امر پر کنایہ ہے جو میں قوم،
اہل وطن اور دشمنوں سے ظلم دیکھوں گا۔پھر حسن اور حسین دونوں میرے پاس آئے اور بھائیوں کی طرح مجھ سے محبت کا اظہار کرنے لگے اور
ہمدردوں کی طرح مجھے ملے اور یہ کشف بیداری کے کشفوں میں سے تھا اور اس پر کئی سال گزر چکے ہیں اور مجھے
حضرت علی اور حضرت حسین کے ساتھ ایک لطیف مناسبت ہے اور اس مناسبت کی حقیقت کو مشرق و مغرب کے
رب کے سوا کوئی نہیں جانتا اور میں حضرت علی اور آپ کے دونوں بیٹوں سے محبت کرتا ہوں اور جو اُن سے عداوت
رکھے اس سے میں عداوت رکھتا ہوں اور بائیں ہمہ میں جور و جفا کرنے والوں میں سے نہیں اور یہ میرے لئے ممکن
نہیں کہ میں اس سے اعراض کروں جو اللہ نے مجھ پر منکشف فرمایا اور نہ ہی میں حد سے تجاوز کرنے والوں میں
سے ہوں۔اگر تم قبول نہ کرو تو میر ا عمل میرے لئے اور تمہارا عمل تمہارے لئے ہے اور اللہ ہمارے اور تمہارے
در میان ضرور فیصلہ فرمائے گا اور وہ فیصلہ کرنے والوں میں سے سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے۔"
سر الخلافة ، روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 358-359، سر الخلافہ اردو ترجمہ صفحہ 108تا112 شائع کردہ نظارت اشاعت
صدرانجمن احمد یہ پاکستان۔ربوہ)
یہاں اب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر ختم ہوتا ہے ان شاء اللہ آئندہ آگے شروع ہو گا۔اس وقت میں یہ بھی ایک اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ان شاء اللہ نمازوں کے بعد میں ایک نیاٹی وی چینل
لانچ کروں گا جو ایم ٹی اے گھانا کے نام سے چوبیس گھنٹے براڈ کاسٹ (broadcast) ہو گا۔گھانا میں وہاب آدم
سٹوڈیو 2017 ء میں قائم ہوا تھا اور عبد الوہاب آدم صاحب مرحوم امیر مشنری انچارج گھانا تھے ان کے نام پر اس کا
خطبات مسرور جلد 19
47
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء
نام رکھا گیا تھا۔بہر حال ایم ٹی اے افریقہ چینلز کے موجودہ پروگراموں کا ساٹھ فیصد حصہ اس سٹوڈیو میں تیار ہوتا
ہے۔سٹوڈیو میں سترہ فل ٹائم (full time) کارکنان ہیں اور ساٹھ سے زیادہ رضاکار بھی ہیں جو مختلف محکموں میں
تربیت یافتہ ہیں۔وہاب آدم سٹوڈیو گھانا کے جدید ترین سٹوڈیوز میں سے ایک ہے اور اس میں کئی بہترین سہولیات
مہیا ہیں۔مختلف میڈیا تنظیمیں اور براڈ کاسٹر تربیتی مقاصد اور کام کے تجربہ کے لیے اپنے عملے کو اس سٹوڈیو میں بھیجتے
ہیں۔سٹوڈیو نے بہت سے براہ راست پروگرام نشر کیے ہیں جن میں افریقہ کا پہلا قرآن کریم کی تلاوت کا مقابلہ اور
رمضان المبارک کی نشریات شامل ہیں۔ایم ٹی اے گھانا کے نام سے اب ایک نیا چینل لانچ کیا جارہا ہے۔یہ گھانا میں
ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر چوبیس گھنٹے نشر ہونے والا نیا ملکی ٹی وی چینل ہو گا۔ایم ٹی اے گھانا سیٹلائٹ ڈش کی ضرورت
کے بغیر ایک عام ایریل (aerial) کے ذریعہ دیکھا جاسکے گا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ گھانا کے لوگ عام انٹینا پر بھی
بآسانی اس چینل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ چینل اسی جگہ، اسی لوکیشن پر دستیاب ہو گا جہاں گھانا کے بڑے
بڑے چینل موجود ہیں اور اس طرح ملک کے طول و عرض میں لاکھوں گھروں تک اس کی رسائی ہو گی اور تمام علاقے
ساؤتھ سے لے کر نارتھ تک یہ کور (cover) کرے گا۔ان شاء اللہ۔گھانا کی مختلف زبانوں میں بھی وہاب آدم سٹوڈیو
سے پروگرام تیار کیے جائیں گے جن میں انگریزی، چوٹی (Twi) ، گا(GA) ، ہاؤسا اور دوسری زبانیں شامل ہیں۔چینل کی ٹرانسمیشن اور شیڈیولنگ کا کام وہاں لجنہ کی رضا کار اور دیگر ٹیمیں کریں گی۔اخلاقی اور تعلیمی اور تربیتی
پر وگرام بنائے جائیں گے۔اس حوالے سے اسلام کی صحیح اور خوبصورت تعلیم سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ان شاء اللہ تعالی۔اس چینل کے ذریعہ سے ایم ٹی اے گھا نا ملک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسلامی تعلیمات کے لیے
مکمل طور پر وقف واحد چینل ہو گا۔ان شاء اللہ تعالیٰ۔ایک جگہ ہمارے مخالفین راستہ بند کرنے کی کوشش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ دوسری جگہ اور کئی راستے کھول
دیتا ہے۔یہ ہیں اللہ تعالیٰ کے جماعت پر فضل۔ان شاء اللہ تعالیٰ جو بند راستے ہیں وہ بھی اپنے وقت پر کھلیں گے۔ان
شاء اللہ۔لیکن اللہ تعالیٰ ہمیں ساتھ ہی ساتھ خوشی کے سامان بھی پہنچا دیتا ہے۔تو یہ چینل ان شاء اللہ تعالیٰ اس ملک
کو کور کرے گا بلکہ ہمسایوں کے کچھ علاقوں کو بھی شاید کور کرے۔ان شاء اللہ جیسا کہ میں نے کہا جمعہ کے بعد،
نمازوں کے بعد میں اس کا افتتاح کروں گا۔دوسری بات جیسا کہ میں آج کل توجہ دلا رہا ہوں۔پاکستان اور الجزائر کے اسیر ان کے لیے خاص طور پر
دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کی رہائی کے سامان پیدا فرمائے۔پاکستان کے عمومی حالات کے لیے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ
احمدیوں کو وہاں سکون کی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔مخالفین احمدیت کو عقل اور سمجھ دے۔اگر نہیں ہے
تو پھر جو بھی اللہ تعالیٰ نے ان سے سلوک کرنا ہے وہ کرے اور جلد ہم ان سے نجات پانے والے بنہیں۔اور ہم کو ،
خاص طور پر پاکستان کے احمدیوں کو خود بھی آج کل نوافل اور دعاؤں اور صدقات پر زور دینا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ان کو
اپنی حفظ و امان میں رکھے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 05 فروری 2021ء جلد 28 شماره 11 صفحہ 05ت10)