حضرت عثمان بن عفانؓ

خطبات مسرور جلد 19
48
4
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 22 / جنوری 2021ء بمطابق 22 / صلح 1400 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت عثمان کا ذکر :
آج میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر شروع کروں گا۔چند ہفتے تک یہ جاری رہے گا۔حضرت عثمان کے بارے میں پہلی بات تو یہ یادر کھنی چاہیے کہ یہ خود جنگ بدر میں شامل نہیں ہوئے تھے
البتہ ان آٹھ خوش نصیب صحابہ میں شامل تھے جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر کے مال غنیمت میں
حصہ دے کر جنگ میں شامل ہونا ہی قرار دیا تھا۔آپ کا نام عثمان بن عفان بن ابو العاص بن أمية بن عبد شمس بن عبد مناف بن قصی بن کلاب ہے۔اس طرح آپ کا سلسلہ نسب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ نسب کے ساتھ پانچویں پشت پر عبد مناف پر جا
کر ملتا ہے۔حضرت عثمان کی والدہ کا نام از وی بنت کریز تھا۔حضرت عثمان کی نانی ام حکیم بَيْضَاء بنت
عبد المطلب تھیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے والد حضرت عبد اللہ کی سگی بہن تھیں۔ایک روایت کے مطابق
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد حضرت عبد اللہ اور حضرت عثمان کی نانی ام حکیم بَيْضَاء بنت عبدالمطلب
جڑواں پید اہوئے تھے۔حضرت عثمان کی والدہ از وی بنت کریز نے صلح حدیبیہ کے بعد اسلام قبول کر لیا تھا اور مکہ سے
ہجرت کر کے مدینہ آگئیں اور اپنے بیٹے حضرت عثمان کے دور خلافت میں فوت ہونے تک مدینہ میں ہی قیام پذیر
کرکے
رہیں۔حضرت عثمان کے والد زمانہ جاہلیت میں ہی فوت ہو گئے تھے۔(الاصابه في تمييز الصحابه لا مام حجر العسقلانی، جزء 4 صفحه 377 ، عثمان بن عفان، دار الكتب العلمية
بيروت، 2005ء) (سيرة امير المؤمنين عثمان بن عفان شخصيته و عصره از علی محمد الصلابی، صفحه 15،
الفصل الاول ، المبحث الاول اسمه ونسبه وكنيته، دارالمعرفة بيروت 2006ء) (سير الصحابہ جلد اول صفحہ 154،
دار الاشاعت کراچی 2004ء) (الطبقات الكبرى جلد 8 صفحه 182 183 اروی بنت کریز، ام كلثوم بن عقبه)
حضرت عثمان کی کنیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ زمانہ جاہلیت میں حضرت عثمان کی کنیت ابو عمرو
تھی۔جب حضرت رقیہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے بیٹے عبد اللہ پید اہوئے تو اس کی مناسبت سے پھر
مسلمانوں میں آپ کی کنیت ابو عبد اللہ بھی معروف ہو گئی۔(سيرة اميرالمؤمنین عثمان بن عفان شخصیته و عصره از علی محمد الصلابی، صفحه 15، الفصل الاول ،
المبحث الاول اسمه ونسبه ،وكنيته دارالمعرفة بيروت 2006ء)

خطبات مسرور جلد 19
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
ابن اسحاق کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت رقیہ کی شادی حضرت عثمان سے کی
جو غزوہ بدر کے ایام میں وفات پا گئیں۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دوسری بیٹی حضرت رقیہ کی بہن
حضرت ام کلثوم سے حضرت عثمان کی شادی کر دی اس وجہ سے آپ کو ذوالنورین کہا جانے لگا۔(الاصابه في تمييز الصحابه لامام حجر العسقلانى جزء 4 صفحه 377 ، عثمان بن عفان، دار الكتب العلمية
بیروت، 2005ء)
یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ آپ کو ذوالنورین اس لیے کہا جاتا تھا کہ آپ ہر رات نماز تہجد میں بہت زیادہ
تلاوت قرآن کریم کیا کرتے تھے چونکہ قرآن نور ہے اور قیام اللیل بھی نور ہے اس لیے آپ ذوالنورین یعنی ”دو
نوروں والا“ کے لقب سے مشہور ہو گئے۔(سيرة اميرالمؤمنين عثمان بن عفان شخصیته و عصره از علی محمد الصلابی، صفحه 16، الفصل الاول ،
المبحث الاول اسمه ونسبه وكنيته، دار المعرفة بيروت 2006ء)
ایک صحیح قول کے مطابق حضرت عثمان کی ولادت کے بارے میں یہ بھی ایک روایت ملتی ہے کہ حضرت عثمان
عام الفیل کے چھ سال بعد مکہ میں پیدا ہوئے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ طائف میں پیدا ہوئے تھے۔آپ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تقریباً پانچ سال چھوٹے تھے۔(سيرة اميرالمؤمنين عثمان بن عفان شخصيته وعصره از علی محمد الصلابی، صفحه 16، الفصل الاول ،
المبحث الاول اسمه ونسبه وكنيته، دار المعرفة بيروت 2006ء)
قبول اسلام:
آپ کے قبولِ اسلام کے بارے میں یزید بن رومان روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت عثمان بن
عفان اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ دونوں حضرت زبیر بن عوام کے پیچھے پیچھے نکلے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئے۔آپ نے ان دونوں کے سامنے اسلام کا پیغام پیش کیا اور انہیں قرآن کریم پڑھ کر سنایا اور
انہیں اسلام کے حقوق کے بارے میں آگاہ کیا اور ان سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والی عزت و اکرام کا وعدہ کیا۔اس پر وہ دونوں، حضرت عثمانؓ اور حضرت طلحہ ایمان لے آئے اور آپ کی تصدیق کی۔پھر حضرت عثمان نے عرض
کیا یارسول اللہ ! میں حال ہی میں ملک شام سے واپس آیا ہوں۔جب ہم مَعَانُ اور زرقاء مقام کے درمیان پڑاؤ کیے ہوئے تھے۔مکان اردن کے جنوب میں حجاز کی
حدود کے قریب ایک شہر ہے اور زرقاءیہ معان کے ساتھ ہی واقع ہے۔بہر حال کہتے ہیں وہاں ہم پڑاؤ کیے ہوئے
تھے اور ہم سوئے ہوئے تھے کہ ایک منادی کرنے والے نے اعلان کیا کہ اے سونے والو ! جا گو۔یقیناً احمد مکہ میں
ظاہر ہو چکا ہے۔پھر جب ہم واپس پہنچے تو ہم نے آپ کے بارے میں سنا۔حضرت عثمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے دار از قم میں داخل ہونے سے پہلے قدیمی اسلام لانے والوں میں سے تھے۔الطبقات الكبرى لابن سعد، الجزء الثالث صفحه 31 ، ذکر اسلام عثمان بن عفان داراحیاء التراث العربي
بیروت 1996ء) (معجم البلدان از ڈاکٹر غلام جیلانی برق صفحه 320 ، معجم البلدان جلد 3 صفحه 472
الزرقاء دار الكتب العلمية بيروت)

خطبات مسرور جلد 19
50
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
قبول اسلام کے بعد آپ پر ظلم بھی ہوئے۔موسیٰ بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب
حضرت عثمان بن عفان نے اسلام قبول کیا تو آپ کے چچا حکم بن ابو العاص بن امیہ نے آپ کو پکڑ کر رسیوں سے
باندھ دیا اور کہا کیا تم اپنے آباؤ اجداد کا دین چھوڑ کر نیا دین اختیار کرتے ہو۔بخدا میں تمہیں ہر گز نہیں کھولوں گا یہاں
تک کہ تم اپنا یہ نیا دین چھوڑ نہ دو۔اس پر حضرت عثمان نے کہا خدا کی قسم ! میں اسے کبھی نہیں چھوڑوں گا اور نہ اس
سے علیحدگی اختیار کروں گا۔حکم نے جب آپ کے دین پر مضبوطی کی یہ حالت دیکھی تو پھر مجبوراً آپ کو چھوڑ دیا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد، الجزءالثالث صفحه 31، ذكر اسلام عثمان بن عفان، داراحیاء التراث العربي
بیروت، 1996ء)
آپ کی شادیاں:
حضرت رقیہ سے جب آپ کی شادی ہوئی تو اس کا واقعہ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے دعویٰ نبوت سے پہلے حضرت رقیہ کا رشتہ ابو لہب کے بیٹے عتبہ سے اور ان کی بہن حضرت ام کلثوم کارشتہ
عتبہ کے بھائی عتیبہ سے ہو چکا تھا۔جب سورة المسد یعنی سورۃ اللھب نازل ہوئی تو ان کے باپ ابو لہب نے ان
سے کہا کہ اگر تم دونوں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بیٹیوں سے علیحدہ نہ ہوئے تو میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔یہ رشتے
توڑ دو۔اس پر ان دونوں نے رخصتی سے قبل ہی دونوں بہنوں کو طلاق دے دی۔اس کے بعد حضرت عثمان بن عفان نے
مکہ میں ہی حضرت رقیہ سے شادی کر لی اور ان کے ساتھ حبشہ کی جانب ہجرت کی۔حضرت رقیہ اور حضرت عثمان
دونوں ہی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھے۔چنانچہ کہا جاتا ہے کہ
أَحْسَنَ زَوْجَيْنِ رَأَهُمَا إِنْسَانٌ رُقَيَّةُ وَزَوْجُهَا عُثْمَانُ
سب سے خوبصورت جوڑا جو کسی انسان نے دیکھا ہو وہ حضرت رقیہ اور ان کے شوہر حضرت عثمان نہیں۔(شرح علامہ زرقانی جزء4 صفحه 322-323 باب في ذكر اولاده الكرام، دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
عبد الرحمن بن عثمان قریشی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیٹی کے گھر تشریف
لائے۔وہ اس وقت حضرت عثمان کا سر دھو رہی تھیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹی! ابو عبد اللہ
کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتی رہو۔یقینا یہ میرے صحابہ میں اخلاق کے لحاظ سے مجھ سے سب سے زیادہ مشابہ ہیں۔(المعجم الكبير للطبراني جزء 1 صفحه 76 حدیث 98دار احیاء التراث العربي 2002ء)
ہجرت کے واقعہ کے بارے میں ابن اسحاق کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ
آپ کے صحابہ کو آزمائش پہنچ رہی تھی اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقام و مرتبہ کی وجہ سے اور اپنے چچا ابو طالب کی وجہ
سے آپ عافیت میں تھے۔یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو عافیت میں تھے اور یہ کہ جس آزمائش میں صحابہ تھے اسے
روکنے کی آپ قدرت اور طاقت نہیں رکھتے تھے۔گو خود تو کچھ حد تک امن میں تھے لیکن صحابہ پر جو ظلم ہو رہے
تھے ان ظلموں کو روکنے کی آپ میں طاقت نہیں تھی۔اس پر آپ نے صحابہ سے فرمایا کہ اگر تم حبشہ کی سرزمین کی
طرف نکلو تو وہاں ایک ایسا بادشاہ ہے جس کے ہاں کسی ایک پر ظلم نہیں کیا جاتا اور وہ سچائی کی سر زمین ہے۔یہاں تک کہ
اللہ تعالیٰ تمہیں اس آزمائش سے فراخی عطا فرما دے گا جس میں تم لوگ ہو۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے

خطبات مسرور جلد 19
51
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
اصحاب فتنہ کے خوف سے اور اپنے دین کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی طرف فرار کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس سے حبشہ کی سرزمین کی طرف روانہ ہوئے۔یہ اسلام میں ہونے والی پہلی ہجرت تھی۔حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے صحابہ میں حضرت عثمان اپنی زوجہ حضرت رقیہ بنت رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل تھے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 237-238 باب ذكر الهجرة الاولى الى ارض الحبشه دار الكتب العلمية
بيروت 2001ء)
حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان حبشہ کی طرف ہجرت کے لیے نکلے تو ان کے ساتھ
حضرت رقیہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک ان کی خبر پہنچنے میں تاخیر ہو گئی۔پتہ
نہیں لگ رہا تھا کہ ہجرت کی ہے تو کہاں تک پہنچے ہیں، کیا حال ہے ؟ تو آپ باہر نکل کر ان کے متعلق خبر کا انتظار
کرتے رہتے۔پھر ایک عورت آئی اور اس نے آپ کو ان کے بارے میں بتایا۔اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
حضرت لوط علیہ السلام کے بعد عثمان وہ پہلا شخص ہے جس نے اپنے اہل کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کی ہے۔(مجمع الزوائد و منبع الفوائد جزء 9 صفحه 58 ، كتاب المناقب باب هجرته رضي الله عنه، حديث
نمبر 14498 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت سعد بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عثمان بن عفان نے ارض حبشہ کی طرف ہجرت کا ارادہ کیا تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ رقیہ کو بھی ہمراہ لے جاؤ۔میرا خیال ہے کہ تم میں سے ایک اپنے
ساتھی کا حوصلہ بڑھاتا رہے گا۔یعنی دونوں ہوں گے تو ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے رہوگے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسماء بنت ابو بکر کو فرمایا کہ جاؤ اور ان دونوں کی خبر لاؤ کہ
چلے گئے ہیں؟ کہاں تک پہنچے ہیں ؟ کیا حالات ہیں باہر کے ؟ حضرت اسماء جب واپس آئیں تو حضرت ابو بکر بھی رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ حضرت عثمان ایک خچر پر پالان ڈال کر حضرت رقیہ کو
اس پر بٹھا کر سمندر کی طرف نکل گئے ہیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابو بکر ! حضرت لوط
اور حضرت ابراہیم کے بعد یہ دونوں ہجرت کرنے والوں میں سب سے پہلے ہجرت کرنے والے ہیں۔(مستدرك جزء4 صفحه 414 كتاب معرفة الصحابه باب ذکر رقیه بنت رسول الله الا اللہ حدیث 6999 دار الفکر
بیروت 2002ء)
پھر حبشہ سے ان کی واپسی کا واقعہ بھی بیان ہوا ہے۔ابن اسحاق کہتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے جن صحابہ نے حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی انہیں خبر پہنچی کہ مکہ والے اسلام لے آئے ہیں۔اس پر یہ مہاجرین حبشہ
سے مکہ کی طرف واپس لوٹے۔جب وہ مکہ کے قریب پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ خبر غلط تھی۔اس پر یہ لوگ پوشیدہ طور
پر یا کسی کی امان میں آکر مکہ میں داخل ہوئے۔ان میں سے بعض تو ایسے تھے کہ جنہوں نے پھر مدینہ ہجرت کی اور بدر اور
احد کی جنگ میں آپ کے ساتھ یعنی رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے اور بعض ایسے تھے جن کو کفار
نے مکہ میں ہی روک لیا اور وہ جنگ بدر وغیرہ میں شریک نہیں ہو سکے۔حبشہ سے آکر پھر مکہ سے مدینہ ہجرت

خطبات مسرور جلد 19
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
کرنے والوں میں حضرت عثمان اور ان کی بیوی حضرت رقیہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل تھیں۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 265-266 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت عثمان حبشہ میں چند سال رہے۔کتاب میں ایک جگہ یہ لکھا ہے کہ چند سال
ہے کہ چند سال رہے۔اس کے بعد
جب بعض صحابہ قریش کے اسلام کی غلط خبر پا کر اپنے وطن واپس آئے تو حضرت عثمان بھی آگئے۔یہاں آکر معلوم
ہوا کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔اس بنا پر بعض صحابہ پھر حبشہ کی طرف لوٹ گئے مگر حضرت عثمان مکہ میں ہی رہے یہاں
تک کہ مدینہ کی ہجرت کا سامان پیدا ہو گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تمام صحابہ کو مدینہ کی طرف
ہجرت کا ارشاد فرمایا تو حضرت عثمان بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ مدینہ تشریف لے گئے۔(سیر الصحابہ جلد اول ( خلفائے راشدین) صفحہ 178 ادارہ اسلامیات انار کلی لاہور پاکستان)
ایک روایت میں یہ ذکر ملتا ہے کہ حضرت عثمان دوبارہ حبشہ کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔الطبقات الكبرى لابن سعد، الجزء الثالث صفحه 31 ذكر اسلام عثمان بن عفان داراحیاء التراث العربي
بیروت، 1996ء)
لیکن اکثر کتب سیرت میں حضرت عثمان کی حبشہ کی طرف اس دوسری ہجرت کا ذکر نہیں ہے۔ویسے
بھی ہجرت حبشہ ثانیہ کا جو پس منظر اور تفصیلات کتب سیرت و حدیث میں بیان ہوئی ہیں، محتاط سیرت نگار اس کو
من و عن اس طرح تسلیم نہیں کرتے کیونکہ درایتا ایسا ممکن نہیں ہے۔چنانچہ ہجرت حبشہ کا ذکر کرتے ہوئے
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جو اپنی تحقیق کی ہے گو اس میں سے کچھ حصہ میں پہلے گذشتہ بعض صحابہ کے ذکر
میں کر چکا ہوں لیکن بہر حال یہاں بھی ذکر ضروری ہے۔مرزا بشیر احمد صاحب کی تحقیق یہ ہے۔وہ بیان کرتے ہیں
کہ "جب مسلمانوں کی تکلیف انتہا کو پہنچ گئی اور قریش اپنی ایز اور سانی میں ترقی کرتے گئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے مسلمانوں سے فرمایا کہ وہ حبشہ کی طرف ہجرت کر جائیں اور فرمایا کہ حبشہ کا بادشاہ عادل اور انصاف پسند
ہے۔اس کی حکومت میں کسی پر ظلم نہیں ہوتا۔حبشہ کا ملک جو انگریزی میں ایتھوپیا یا ابی سینیا کہلاتا ہے بر اعظم
افریقہ کے شمال مشرق میں واقع ہے اور جائے وقوع کے لحاظ سے جنوبی عرب کے بالکل مقابل پر ہے اور درمیان
میں بحیرہ احمر کے سوا کوئی اور ملک حائل نہیں ہوتا۔اس زمانہ میں حبشہ میں ایک مضبوط عیسائی حکومت قائم تھی اور
وہاں کا بادشاہ نجاشی کہلا تا تھا بلکہ اب تک بھی وہاں کا حکمران اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔" یعنی جب حضرت مرزا بشیر
احمد صاحب نے یہ لکھا۔" حبشہ کے ساتھ عرب کے تجارتی تعلقات تھے اور ان ایام میں۔۔۔۔حبشہ کا دارالسلطنت
اکسوم (Axsum) تھا جو موجودہ شہر عدوا (Adowa) کے قریب واقع ہے اور اب تک ایک مقدس شہر کی
صورت میں آباد چلا آتا ہے۔اکسوم اُن دنوں میں ایک بڑی طاقتور حکومت کا مرکز تھا اور اس وقت کے نجاشی کا ذاتی
نام اصحمہ تھا۔جو ایک عادل، بیدار مغز اور مضبوط بادشاہ تھا۔بہر حال جب مسلمانوں کی تکلیف انتہا کو پہنچ گئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا کہ
جن جن سے ممکن ہو حبشہ کی طرف ہجرت کر جائیں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمانے پر ماہ رجب 5 / نبوی
میں گیارہ مرد اور چار عورتوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ان میں سے زیادہ معروف کے نام یہ ہیں:

خطبات مسرور جلد 19
53
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
حضرت عثمان بن عفان اور ان کی زوجہ رقیہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، عبد الرحمن بن عوف، زبیر ابن العوام،
ابو حذیفہ بن عتبہ ، عثمان بن مظعون، مصعب بن ثیر، ابو سلمہ بن عبد الاسد اور ان کی زوجہ ام سلمہ " مرزا بشیر احمد
صاحب لکھتے ہیں کہ " یہ ایک عجیب بات ہے کہ ان ابتدائی مہاجرین میں زیادہ تر تعداد ان لوگوں کی تھی جو قریش
کے طاقتور قبائل سے تعلق رکھتے تھے اور کمزور لوگ کم نظر آتے ہیں جس سے دو باتوں کا پتہ چلتا ہے۔اول یہ کہ
طاقتور قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی قریش کے مظالم سے محفوظ نہ تھے۔دوسرے یہ کہ کمزور لوگ مثلاً
غلام وغیرہ اس وقت ایسی کمزوری اور بے بسی کی حالت میں تھے کہ ہجرت کی بھی طاقت نہ رکھتے تھے۔جب یہ مہاجرین جنوب کی طرف سفر کرتے ہوئے شعیبہ پہنچے جو اس زمانہ میں عرب کا ایک بندر گاہ تھا تو
اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل ہوا کہ ان کو ایک تجارتی جہاز مل گیا جو حبشہ کی طرف روانہ ہونے کو بالکل تیار تھا؛ چنانچہ یہ سب
امن سے اس میں سوار ہو گئے اور جہاز روانہ ہو گیا۔قریش مکہ کو ان کی ہجرت کا علم ہو ا تو سخت برہم ہوئے کہ یہ شکار
مفت میں ہاتھ سے نکل گیا۔چنانچہ انہوں نے ان مہاجرین کا پیچھا کیا مگر جب ان کے آدمی ساحل پر پہنچے تو جہاز روانہ
ہو چکا تھا اس لئے خائب و خاسر واپس لوٹ آئے۔حبشہ میں پہنچ کر مسلمانوں کو نہایت امن کی زندگی نصیب ہوئی اور
خدا خدا کر کے قریش کے مظالم سے چھٹکار املا۔لیکن جیسا کہ بعض مورخین نے بیان کیا ہے ابھی ان مہاجرین کو حبشہ
میں گئے زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا کہ ایک اڑتی ہوئی افواہ ان تک پہنچی کہ تمام قریش مسلمان ہو گئے ہیں اور مکہ میں اب
بالکل امن و امان ہے۔اس خبر کا یہ نتیجہ ہوا کہ اکثر مہاجرین بلا سوچے سمجھے واپس آگئے۔جب یہ لوگ مکہ کے پاس
پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہ خبر غلط تھی۔اب ان کے لئے بڑی مصیبت کا سامنا تھا۔بالآخر بعض تو راستہ میں سے ہی واپس
لوٹ گئے اور بعض چھپ چھپ کر یا کسی ذی اثر اور طاقتور شخص کی حمایت میں ہو کر مکہ میں آگئے۔یہ شوال 15 نبوی
کا واقعہ ہے۔یعنی آغاز ہجرت اور مہاجرین کی واپسی کے درمیان صرف ڈھائی تین ماہ کا فاصلہ تھا۔۔۔۔گوحقیقت یہ افواہ بالکل جھوٹی اور بے بنیاد تھی جو مہاجرین حبشہ کو واپس لانے اور ان کو تکلیف میں ڈالنے کی
غرض سے قریش نے مشہور کر دی ہو گی بلکہ زیادہ غور سے دیکھا جاوے تو اس افواہ اور مہاجرین کی واپسی کا قصہ ہی
بے بنیاد نظر آتا ہے۔لیکن اگر اسے صحیح سمجھا جاوے تو ممکن ہے کہ اس کی تہ میں وہ واقعہ ہو جو بعض احادیث میں
بیان ہوا ہے۔“ اگر اس طرح دیکھا جائے، اگر اس کو صحیح مانا جائے تو بعضوں کی جو یہ روایت ہے کہ حضرت عثمان چند
سال ٹھہرے وہ روایت پھر غلط نکلتی ہے اور اگر اس کو غلط سمجھا جائے تو پھر تین چار مہینے میں واپس آگئے لیکن
بہر حال حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی تحقیق یہ ہے کہ یہ بات غلط ہی ہے۔وہ لکھتے ہیں ”اگر اسے صحیح سمجھا جاوے
تو ممکن ہے کہ اس کی تہ میں وہ واقعہ ہو جو بعض احادیث میں بیان ہوا ہے۔اور وہ جیسا کہ بخاری میں آتا ہے یہ ہے کہ
ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحن کعبہ میں سورۃ نجم کی آیات تلاوت فرمائیں۔اس وقت وہاں کئی ایک
رؤسائے کفار بھی موجود تھے اور بعض مسلمان بھی تھے۔جب آپ نے سورت ختم کی تو آپ نے سجدہ کیا اور آپ
کے ساتھ ہی تمام مسلمان اور کافر بھی سجدہ میں گر گئے۔" بہر حال "کفار کے سجدہ کی وجہ حدیث میں بیان نہیں
ہوئی کہ وہ کیوں گر گئے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت پر اثر آواز میں

خطبات مسرور جلد 19
54
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
آیات الہی کی تلاوت فرمائی اور وہ آیات بھی ایسی تھیں جن میں خصوصیت کے ساتھ خدا کی وحدانیت اور اس کی
قدرت و جبروت کا نہایت فصیح و بلیغ رنگ میں نقشہ کھینچا گیا تھا اور اس کے احسانات یاد دلائے گئے تھے اور پھر ایک
نہایت پر رعب و پر جلال کلام میں قریش کو ڈرایا گیا تھا کہ اگر وہ اپنی شرارتوں سے باز نہ آئے تو ان کا وہی حال ہو گا جو
ان سے پہلے ان قوموں کا ہوا جنہوں نے خدا کے رسولوں کی تکذیب کی اور پھر آخر میں ان آیات میں حکم دیا گیا تھا
کہ آؤ اور اللہ کے سامنے سجدہ میں گر جاؤ اور ان آیات کی تلاوت کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور سب
مسلمان یکلخت سجدہ میں گر گئے تو اس کلام اور اس نظارہ کا ایسا ساحرانہ اثر قریش پر ہوا کہ وہ بھی بے اختیار ہو کر
مسلمانوں کے ساتھ سجدہ میں گر گئے اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کیونکہ ایسے موقعوں پر ایسے حالات کے
ماتحت۔۔۔۔بسا اوقات انسان کا قلب مرعوب ہو جاتا ہے اور وہ بے اختیار ہو کر ایسی حرکت کر بیٹھتا ہے جو دراصل اس
کے اصول و مذہب کے خلاف ہوتی ہے۔ضروری نہیں ہوتا کہ اس کو مان کے یہ حرکت ہوئی ہو۔بے اختیاری
میں بعض دفعہ حرکت ہو جاتی ہے۔بعض اوقات ایک سخت اور ناگہانی آفت کے وقت ایک دہر یہ بھی اللہ اللہ یا رام رام پکار اٹھتا ہے۔"
میں نے بھی بعض دہریوں سے پوچھا ہے اور وہ کہتے ہیں یہ بالکل ٹھیک بات ہے کہ باوجود اس کے کہ ہمیں خدا پر یقین
نہیں لیکن کوئی ایسی خطر ناک حالت ہو تو بے اختیار منہ سے خدا کا لفظ نکل آتا ہے۔تو بہر حال" اور قریش تو دہر یہ نہ
تھے بلکہ بہر حال خدا کی ہستی کے قائل تھے۔پس جب اس پر رعب اور پر جلال کلام کی تلاوت کے بعد مسلمانوں کی
جماعت یکلخت سجدہ میں گر گئی تو اس کا ایسا ساحرانہ اثر ہوا کہ ان کے ساتھ قریش بھی بے اختیار ہو کر سجدہ میں
گر گئے لیکن ایسا اثر عموماً وقتی ہوتا ہے اور انسان پھر جلد ہی اپنی اصل کی طرف لوٹ جاتا ہے۔چنانچہ یہاں بھی ایسا ہی
ہوا اور سجدہ سے اٹھ کر قریش پھر وہی بت پرست کے بت پرست تھے۔“ یہ نہیں کہ وہ موحد بن گئے تھے۔" بہر حال یہ ایک واقعہ ہے جو صحیح احادیث سے ثابت ہے۔پس اگر مہاجرین حبشہ کی واپسی کی خبر درست
ہے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد قریش نے جو مہاجرین حبشہ کے واپس لانے کے لیے بیتاب ہو رہے
تھے اپنے اس فعل کو آڑ بنا کر خود ہی یہ افواہ مشہور کر دی ہو گی کہ قریش مکہ مسلمان ہو گئے ہیں اور یہ کہ اب مکہ میں
مسلمانوں کے لئے بالکل امن ہے اور جب یہ افواہ مہاجرین حبشہ تک پہنچی تو وہ طبعاً اسے سن کر بہت خوش ہوئے اور
سنتے ہی خوشی کے جوش میں واپس آگئے لیکن جب وہ مکہ کے پاس پہنچے تو حقیقت امر سے آگاہی ہوئی جس پر بعض تو
چھپ چھپ کر اور بعض کسی طاقتور اور صاحب اثر رئیس قریش کی حفاظت میں ہو کر مکہ میں آگئے اور بعض واپس
چلے گئے۔پس اگر قریش کے مسلمان ہو جانے کی افواہ میں کوئی حقیقت تھی تو وہ صرف اسی قدر تھی جو سورۃ نجم کی
تلاوت پر سجدہ کرنے والے واقعہ میں بیان ہوئی ہے۔واللہ اعلم۔بہر حال اگر مہاجرین حبشہ واپس آئے بھی تھے تو ان میں سے اکثر پھر واپس چلے گئے اور چونکہ قریش
دن بدن اپنی ایذارسانی میں ترقی کرتے جاتے تھے اور ان کے مظالم روز بروز بڑھ رہے تھے۔اس لئے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر دوسرے مسلمانوں نے بھی خفیہ خفیہ ہجرت کی تیاری شروع کر دی اور موقع پاکر

خطبات مسرور جلد 19
55
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
آہستہ آہستہ نکلتے گئے۔یہ ہجرت کا سلسلہ ایسا شروع ہوا کہ بالآخر ان مہاجرین حبشہ کی تعداد ایک سو ایک تک پہنچ گئی
جن میں اٹھارہ عورتیں بھی تھیں اور مکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بہت ہی تھوڑے مسلمان رہ گئے۔اس ہجرت کو بعض مؤرخین ہجرت حبشہ ثانیہ کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔۔۔۔"
پھر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اپنا ایک تجزیہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ " ایک اور بات ہے جو
اس افواہ اور مہاجرین کی واپسی کے قصہ کو سرے سے ہی مشتبہ کر دیتی ہے اور وہ یہ کہ تاریخ میں ہجرت حبشہ کے
آغاز کی تاریخ رجب 5 / نبوی اور سجدہ کی تاریخ رمضان 5 / نبوی بیان ہوئی ہے اور پھر تاریخ میں ہی یہ بات بھی
بیان ہوئی ہے کہ اس افواہ کے نتیجہ میں مہاجرین حبشہ کی واپسی شوال 15 نبوی میں ہوئی تھی۔گویا آغاز ہجرت اور
واپسی مہاجرین کے زمانوں میں صرف دو سے لے کر تین ماہ کا فاصلہ تھا اور اگر سجدہ کی تاریخ سے زمانہ کا شمار کریں تو یہ
عرصہ صرف ایک ہی ماہ کا بنتا ہے۔اب اس زمانہ کے حالات کے لحاظ سے یہ قطعی طور پر ناممکن ہے کہ مکہ اور حبشہ
کے درمیان اس قلیل عرصہ میں تین سفر مکمل ہو سکے ہوں۔یعنی سب سے پہلے مسلمان مکہ سے حبشہ پہنچے۔اس کے
بعد کوئی شخص قریش کے اسلام کی خبر لے کر مکہ سے حبشہ گیا اور پھر مسلمان حبشہ سے روانہ ہو کر مکہ میں واپس
آئے۔ان تین سفروں کی تکمیل قطع نظر اس عرصہ کے جو زائد امور میں صرف ہو جاتا ہے " تیاری بھی ہوتی ہے اور
چیزیں ہیں " اس قلیل عرصہ میں قطعانا ممکن تھی اور اس سے بھی زیادہ یہ بات نا ممکن تھی کہ سجدہ کے زمانہ سے لے
کر مہاجرین حبشہ کی مزعومہ واپسی تک دو سفر مکمل ہو سکے ہوں کیونکہ اس زمانہ میں مکہ سے حبشہ جانے کے لئے پہلے
جنوب میں آنا پڑتا تھا اور پھر وہاں سے کشتی لے کر جو ہر وقت موجود نہیں ملتی تھی بحر احمر کو عبور کر کے افریقہ کے
ساحل تک جانا ہو تا تھا اور پھر ساحل سے لے کر حبشہ کے دارالسلطنت اکسوم تک جو ساحل سے کافی فاصلہ پر ہے پہنچنا
پڑتا تھا اور اس زمانہ کے آہستہ سفروں کے لحاظ سے اس قسم کا ایک سفر بھی ڈیڑھ دوماہ سے کم عرصہ میں ہر گز مکمل
نہیں ہو سکتا تھا۔اس جہت سے گویا یہ قصہ سرے سے ہی غلط اور بے بنیاد قرار پاتا ہے لیکن اگر بالفرض اس میں کوئی
حقیقت تھی بھی تو وہ یقیناً اس سے زیادہ نہیں تھی جو اوپر بیان کی گئی ہے۔واللہ اعلم"
(سیرت خاتم النبيين صفحه 146 تا152)
بہر حال اس کی وجوہات جو بھی تھیں کچھ عرصہ کے بعد حضرت عثمان کی حبشہ سے واپسی ہو گئی اور پھر
حضرت عثمان کی مدینہ کی طرف ہجرت اور مواخات کا ذکر اس طرح ملتا ہے کہ محمد بن جعفر بن زبیر سے روایت ہے
کہ جب حضرت عثمان نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی تو آپ قبیلہ بنو نجار میں حضرت حسان بن ثابت کے
بھائی حضرت اوس بن ثابت کے گھر ٹھہرے۔موسیٰ بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان اور
حضرت عبد الرحمن بن عوف کے مابین عقد مؤاخات قائم فرمایا تھا۔ایک روایت کے مطابق حضرت شداد بن اوس
کے والد حضرت اوس بن ثابت اور حضرت عثمان کے مابین عقد مؤاخات قائم فرمایا گیا تھا اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ
حضرت ابو عبادہ سعد بن عثمان زرقی سے حضرت عثمان کا عقدِ مواخات قائم ہو ا تھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد، الجزء الثالث صفحه 31 ، ذكر اسلام عثمان بن عفان، دار احياء التراث العربى بيروت،1996ء)

خطبات مسرور جلد 19
56
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
ایک روایت کے مطابق حضرت عثمان کی مواخات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھ قائم فرمائی
تھی۔چنانچہ طبقات کبری میں لکھا ہے کہ ابن لبیبہ بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عثمان بن عفان محصور ہو گئے
یعنی جب دشمنوں نے آپ کو محصور کر دیا، ہر طرح کی پابندی لگا دی تو آخری دنوں میں آپ نے ایک اونچی کو ٹھڑی
کے روشن دان سے جھانک کر لوگوں سے پوچھا کیا تم میں طلحہ ہے ؟ انہوں نے کہا جی ہاں ہے۔آپ نے انہیں فرمایا کہ
تمہیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، اللہ تعالیٰ کا کہا کہ کیا آپ کو علم ہے ناں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
مہاجرین اور انصار کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہمراہ میری
مؤاخات قائم فرمائی تھی۔یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان کو اپنے ساتھ مؤاخات میں رکھا تھا۔اس پر حضرت طلحہ نے کہا کہ واللہ یہ درست ہے۔اس پر حضرت طلحہ سے پوچھا گیا حضرت عثمان کے گھر کو گھیرے
ہوئے جو ارد گر د مخالفین تھے انہوں نے ان سے پوچھا، جواب طلبی کی کہ تم نے یہ کیا کیا؟ تو حضرت طلحہ نے بڑی
جرآت سے جواب دیا کہ حضرت عثمان نے مجھ سے قسم لے کر پوچھا تھا اور جس بات کے بارے میں پوچھا تھا وہ میری
آنکھوں کے سامنے ہوئی تھی تو کیا میں اس کی شہادت نہ دیتا؟
الطبقات الكبرى لابن۔سعد، الجزء الثالث صفحه 38 ، ذكر ما قيل لعثمان في الخلع داراحياء التراث العربي
بیروت، 1996ء)
میں تو جھوٹ نہیں بول سکتا تھا۔جو تم نے مخالفت کرنی ہے کر لو۔حضرت رقیہ کی وفات اور حضرت ام کلثوم سے شادی کے واقعہ کا ذکر اس طرح ملتا ہے کہ عبد اللہ بن
مُكْنف بن حَارِثَه انصاری بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ بدر کے لیے روانہ ہوئے تو
حضرت عثمان کو اپنی بیٹی حضرت رقیہ کے پاس چھوڑا۔وہ بیمار تھیں اور انہوں نے اس روز وفات پائی جس دن
حضرت زید بن حارثہ مدینہ کی طرف اس فتح کی خوشخبری لے کر آئے جو بدر میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو عطا فرمائی تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان کے لیے بدر کے مال غنیمت میں حصہ مقرر فرمایا اور
آپ کا حصہ جنگ بدر میں شامل ہونے والوں کے برابر تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت رقیہ کی وفات
کے بعد حضرت عثمان بن عفان کے ساتھ اپنی صاحبزادی حضرت ام کلثوم کی شادی کر دی۔رض
(الطبقات الكبرى لابن سعد، الجزء الثالث صفحه 32 ، ذكر اسلام عثمان بن عفان، داراحیاء التراث العربي
بیروت، 1996ء)
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عثمان سے مسجد کے دروازے پر ملے
اور فرمانے لگے کہ عثمان یہ جبریل ہیں انہوں نے مجھے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ام کلثوم کا نکاح رُقیہ جتنے حق مہر پر
اور اس سے تمہارے حسن سلوک پر تمہارے ساتھ کر دیا ہے۔(سنن ابن ماجه افتتاح الكتاب فضل عثمان رضی الله عنه حديث نمبر (110)
یعنی دوسری بیٹی کا نکاح بھی اللہ تعالیٰ نے کہا کہ حضرت عثمان سے کر دیا جائے۔حضرت عائشہ نے بیان فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام کلثوم کی شادی حضرت عثمان سے

خطبات مسرور جلد 19
57
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
کی تو آپ نے حضرت ام ایمن سے فرمایا میری بیٹی ام کلثوم کو تیار کر کے عثمان کے ہاں چھوڑ آؤ اور اس کے سامنے
دف بجاؤ۔چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین دن کے بعد حضرت ام کلثوم کے پاس تشریف
لائے اور فرمایا۔اے میری پیاری بیٹی ! تم نے اپنے شوہر کو کیسا پایا؟ ام کلثوم نے عرض کیا وہ بہترین شوہر ہیں۔(سيرة امير المؤمنين عثمان بن عفان شخصیته و عصره از علی محمد الصلابی، صفحه 41، الفصل الاول،
ذوالنورين عثمان بن عفان بين مكة والمدينة، زواجه من ام كلثوم سنة 3ه ، دارالمعرفة بيروت 2006ء)
حضرت ام کلثوم حضرت عثمان کے ہاں 19 ہجری تک رہیں اس کے بعد وہ بیمار ہو کر وفات پاگئیں۔رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کی قبر کے پاس بیٹھے۔حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ انہوں
نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت ام کلثوم کی قبر کے پاس اس حال میں بیٹھے ہوئے دیکھا کہ آپ کی
آنکھیں اشکبار تھیں۔(سيرة اميرالمؤمنين عثمان بن عفان شخصیته و عصره از علی محمد الصلابی، صفحه 42، المبحث الثالث:
ملازمته للنبي يا الله فى المدينة وفاة ام كلثوم ، دارالمعرفة بيروت 2006ء)
بخاری کی ایک روایت میں اس واقعہ کا یوں ذکر ہوا ہے کہ ہلال نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سے روایت کی۔وہ کہتے تھے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کے جنازے پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو میں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھیں آنسو بہارہی تھیں۔(صحیح البخاری کتاب الجنائز باب من يدخل قبر المرآة ، حدیث نمبر 1342 ، اردو ترجمہ صحیح البخاری جلد 2 صفحہ 717 شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام کلثوم کی وفات پر فرمایا: اگر میری
کوئی تیسری بیٹی ہوتی تو میں اس کی شادی بھی عثمان سے کروادیتا۔الطبقات الكبرى لابن سعد، الجزء الثالث صفحه 32 عثمان بن عفان داراحياء التراث العربي
بیروت، 1996ء)
حضرت ابنِ عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جگہ سے گزرے تو دیکھا کہ
حضرت عثمان وہاں بیٹھے تھے اور حضرت ام کلثوم بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے غم میں رورہے تھے۔راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ آپ کے دونوں ساتھی یعنی حضرت ابو بکر اور حضرت عمر بھی
تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا اے عثمان ! تم کس وجہ سے رور ہے ہو ؟ حضرت عثمان نے عرض کیا کہ
اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس وجہ سے رورہا ہوں کہ میرا آپ سے دامادی کا تعلق ختم ہو گیا ہے۔دونوں بیٹیاں فوت ہو گئیں۔آپ نے فرمایا کہ مت رو۔قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان
ہے کہ اگر میری سو بیٹیاں ہو تیں اور ایک ایک کر کے فوت ہو جاتیں تو میں ہر ایک کے بعد دوسری کو تجھ سے بیاہ دیتا
یہاں تک کہ سو میں سے ایک بھی باقی نہ رہتی۔(کنز العمال جزء 13 صفحه 21 کتاب الفضائل، فضائل الصحابة ، فضائل ذوالنورين عثمان بن عفان حديث
نمبر 36201 دار الكتب العلمية بيروت 2004ء)

خطبات مسرور جلد 19
58
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
بہر حال یہ ایک محبت کا اظہار تھا جو دونوں طرف سے ہوا۔ایک فکر تھی حضرت عثمان کی۔اس رشتہ کا
جو تعلق تھا وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم رکھا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ یہ تعلق تو قائم ہے۔باقی ذکر
ان شاء اللہ آئندہ ہو گا۔جیسا کہ میں ہر جمعہ میں تحریک کر رہا ہوں۔دعاؤں کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ پاکستان کے لوگوں کے
لیے، احمدیوں کے لیے دعائیں کرتے رہیں۔مخالفین تو اپنی طرف سے اپنے زعم میں دائرہ تنگ کر رہے ہیں لیکن ان
کو نہیں پتہ کہ ایک بالا ہستی بھی ہے ، خدا تعالیٰ بھی ہے جس کی تقدیر بھی چل رہی ہے اور اس کا دائرہ بھی ان کے اوپر
تنگ ہو رہا ہے اور وہ دائرہ جب تنگ ہوتا ہے تو پھر اس سے کوئی فرار نہیں ہو سکتی۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عقل دے
اور یہ لوگ ابھی بھی عقل سے کام لیں، انصاف سے کام لیں اور بلاوجہ کی ظلم اور تعدی سے باز آئیں۔اسی طرح
الجزائر کے لوگوں کے لیے بھی دعا کریں۔ان کا ایمان سلامت رہے۔اسی طرح بعض اور جگہوں پر بھی احمدیوں کی
کافی زیادہ مخالفت ہو رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہر جگہ ہر احمدی کو ہر لحاظ سے محفوظ رکھے۔نمازوں کے بعد میں کچھ جنازے غائب بھی پڑھاؤں گا۔ان کا ذکر بھی یہاں کر دیتا ہوں۔پہلا ذکر
مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب کا ہے۔سابق ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ اور ناظر خدمت درویشاں بھی
تھے اور ناظر اصلاح و ارشاد رشتہ ناطہ بھی رہے۔11 جنوری کو ربوہ میں تقریباً 88 سال کی عمر میں ان کی
وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے والد کا نام چوہدری محمد دین تھا اور والدہ کا نام رحمت بی بی تھا۔ان کے والد نے 1928ء میں
حضرت خلیفہ ثانی کے ہاتھ پر بیعت کی تھی اور احمدیت میں داخل ہوئے تھے۔حضرت مولاناسلطان محمود انور صاحب
آپ کے اکلوتے بیٹے تھے۔مولانا سلطان محمود انور صاحب نے مڈل تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد وقف کر کے
اپریل 1946ء میں مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخلہ لے لیا۔پاکستان بننے کے بعد احمد نگر میں جامعہ احمدیہ میں چلے
گئے جہاں سے 1952ء میں مولوی فاضل کا امتحان دیا اور اپریل 1956ء میں جامعہ احمدیہ سے شاہد کی ڈگری حاصل
کی۔ان کی شادی وہیں محمودہ شوکت صاحبہ بنت چودھری سعد الدین صاحب سے ہوئی۔ان کا نکاح مولانا جلال
الدین صاحب شمس نے 1960ء میں جلسہ سالانہ کے موقع پر پڑھایا۔ان کی اولاد میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ایک بیٹے ان کے حسان محمود واقف زندگی ہیں۔ربوہ میں تحریک جدید کے دفاتر میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔مکرم مولانا صاحب کی پہلی تقرری گجرات میں ہوئی تھی۔نیز آپ نے بطور مربی سلسلہ پاکستان کے مختلف شہروں
میں خدمات سر انجام دیں۔1974ء سے 1978 ء تک یہ گھانا میں بھی رہے۔اس دور میں جب میں بھی وہاں تھا یہ
وہاں تھے اور میں نے دیکھا ہے کہ بڑے بے نفس ہو کے انہوں نے وہاں خدمت کی۔1982ء سے 1983ء تک یہ
سیکرٹری مجلس کار پرداز بھی رہے۔پھر 83ء میں صدر مجلس کار پرداز مقرر ہوئے۔1983ء سے 98ء تک یہ
ناظر اصلاح و ارشاد مرکز یہ رہے۔پھر اس کے بعد 2011ء تک ناظر خدمت درویشاں رہے۔پھر 2011ء سے
17 ء تک ناظر رشتہ ناطہ رہے اور بیماری کی وجہ سے 2017ء میں ریٹائر ڈ ہو گئے تھے۔ان کو تبلیغ کرنے کا ملکہ ،لوگوں
سے بات چیت کرنے کا ملکہ، تقریر کا ملکہ بھی بہت تھا۔ان کے متعدد ایسے واقعات ہیں کہ مختلف مسالک سے تعلق

خطبات مسرور جلد 19
59
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
رکھنے والے لوگوں سے اور علماء سے ان کی اختلافی مسائل پر گفتگو ہوتی اور بڑے ٹھوس اور علمی جواب دیتے۔بڑے
اچھے مقرر تھے جیسا کہ میں نے کہا۔سامعین کو ، سننے والوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے تھے۔مربیان جو ان کے ساتھ کام
کرنے والے ہیں وہ بھی یہی لکھتے ہیں کہ ہمیں ساتھ لے کر چلنے والے تھے۔ہر ایک نے یہی لکھا کہ انتہائی شفقت کا
سلوک ہم سے فرماتے تھے اور خود بھی تہجد اور عبادت کرنے والے اور لوگوں کو ، مربیان کو بھی خاص طور پر تہجد اور
عبادت کی تلقین کیا کرتے تھے۔ان کا خلافت سے وفا اور اطاعت کا ایک غیر معمولی معیار تھا۔خلافت رابعہ میں ذراسا
ابتلا بھی ان پہ آیا لیکن کامل اطاعت کے ساتھ انہوں نے وہ دور گزارا اور ماتحت رہ کر بھی کام کیا بلکہ ان کو کسی نے کہا
بھی کہ آپ پہلے ناظر تھے اب آپ کو ناظر کی بجائے کسی ناظر کے ماتحت کام کرنا پڑ رہا ہے تو مجھے مربیان نے بھی لکھا
ہے اور ان کی ایک بیٹی نے بھی لکھا تھا کہ انہوں نے کہا کہ خلیفہ وقت زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ کس کی کہاں کیا
ضرورت ہے۔میں نے وقف کیا ہوا ہے مجھے چاہے جھاڑو دینے پہ لگا دیا جائے میں تو وہی کام کروں گا جس کا خلیفہ
وقت کا ارشاد ہے اور اللہ تعالیٰ نے پھر بہتر حالات کیے اور ان کی اس کامل وفا اور اطاعت کے نمونے کو میں سمجھتا
ہوں قبولیت کا رنگ ملا اور پھر دوبارہ صدر انجمن احمدیہ کے ممبر بھی بنے اور ناظر بھی بنے۔جہاں بھی رہے، کراچی
میں بھی اور دوسری جگہوں پہ بھی تو امیر کے ساتھ ان کا مکمل تعاون اور اطاعت کا نمونہ ہو تا تھا۔اللہ تعالیٰ ان سے
مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آپ نے
بعض علمی کام بھی کیے ہوئے ہیں، تصنیفات لکھی ہیں۔ان کی ایک تصنیف ”کلمہ طیبہ کی عظمت کا قیام احمدی کی
پہچان ہے ، ان کی دوسری کتاب ہے اللہ تعالیٰ، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم، قرآن کریم اور خانہ کعبہ“۔پھر ان کی ایک کتاب ہے ”جماعت احمدیہ کی تعداد کا مسئلہ“۔پھر ایک کتاب ہے ”نفاذ شریعت میں ناکامی کے
اسباب، پھر ان کی ایک کتاب ہے ” توہین رسالت کی سزا۔بہر حال یہ ان کی تصانیف ہیں۔علمی کام بھی انہوں نے
کیے جیسا کہ میں نے کہا بہت ٹھوس کام کرنے والے تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔دوسرا جنازہ مولانا محمد عمر صاحب سابق ناظر اصلاح و ارشاد مرکز یہ قادیان کا ہے جو پی کے ابراہیم صاحب
کے بیٹے تھے۔12 جنوری کو 87 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔مرحوم کا تعلق کیرالہ سے تھا۔ان کے والد ابراہیم کئی صاحب تھے جو جماعت کے سخت مخالفین اور
معاندین میں سے تھے۔مولانا صاحب کی ولادت سے دس سال پہلے ان کے والد تجارت کے سلسلہ میں بمبئی گئے۔ان دنوں بمبئی میں کافی احمدی تجارت کرتے تھے۔بمبئی میں مالا بار کے ہی بعض احمدیوں سے ان کی ملاقات ہوئی اور
عقائد احمدیہ کے متعلق تبادلہ خیال ہوا اور 1924ء میں جب حضرت خلیفہ ثانی بمبئی تشریف لے گئے۔اس وقت
حضور کے دست مبارک پر موصوف کو بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہونے کا شرف حاصل ہوا۔بعد ازاں ان کو
قادیان میں بھی زیارت کی توفیق ملی۔مولانا عمر صاحب 1954ء میں قادیان آئے جبکہ تقسیم ملک کے بعد مدرسہ احمدیہ کا از سر نو اجرا ہو چکا
تھا۔1955ء میں مدرسہ میں داخل ہوئے اور 1961ء میں مدرسہ احمدیہ اور پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان
پاس کرنے کے بعد ایک سال تک مدرسہ میں پڑھاتے رہے۔طالبعلمی کے زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے

خطبات مسرور جلد 19
60
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
صحابی حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی کی خواہش پر مرحوم کو تقریباً ایک سال تک روزانہ صبح ان کے گھر
قرآن کریم سنانے کی توفیق ملی۔1962 ء سے میدان تبلیغ میں خدمت کا سلسلہ شروع کیا۔ہندوستان کے بڑے
بڑے شہروں میں کام کیا اور بڑے کامیاب مبلغ کے طور پر خدمت بجالاتے رہے۔تبلیغی جلسوں میں ان کی تقاریر
ہوتی تھیں۔مناظرہ یاد گیر میں شرکت کی اور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی خصوصی رہنمائی میں کو ئمبٹور کے
تاریخی مناظرہ میں جو کہ مسلسل نو دن تک جاری رہا اور جس میں خاص طور پہ مولانا دوست محمد صاحب شاہد اور
حافظ مظفر صاحب بھی مرکز سے نمائندے گئے ہوئے تھے ان کے ساتھ انہوں نے بہت اہم کام کیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے ایک جگہ ان کے کام کو سراہتے ہوئے اپنے خطبہ میں فرمایا تھا کہ بعض
جماعتیں ہیں جہاں ایک ہی آدمی ہے جو فوری طور پر اکیلا سارا بوجھ اٹھاتا ہے اور تراجم کر کے یعنی خطبات کا ترجمہ کر
کے فوری طور پہ پھر کثرت سے شائع کرتا ہے اور ایسی جماعتوں کا خدا تعالیٰ کے فضل سے معیار ترقی پر ہے کیونکہ ان
کو فوری خلیفہ وقت کا خطبہ مل جاتا ہے اور اس سے ساری جماعت کو پتہ لگ جاتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ساؤتھ انڈیا میں
ہماری ایسی جماعتیں جو اردو نہیں سمجھتیں وہاں ہمارے مولوی محمد عمر صاحب مبلغ سلسلہ ہیں۔ان کو خدا تعالیٰ نے اس
بات کا جنون دیا ہوا ہے۔ادھر آواز کان تک پہنچی ادھر فوری طور پر اس کے ترجمے کیے اور فوری طور پر ساری
جماعتوں تک پہنچا دیے۔تو بڑی محنت سے یہ کام کیا کرتے تھے۔تقریباً ایک سال تک فلسطین میں بھی ان کو خدمت
کی سعادت حاصل ہوئی۔قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی متعدد کتب اور رسالوں کی ملیالم اور تامل
ترجمہ کرنے کی توفیق ملتی رہی۔2007ء میں جب ان کو میں نے ناظر اصلاح و ارشاد مرکز یہ مقرر کیا اور پھر ایڈیشنل
ناظر اصلاح و ارشاد تعلیم القرآن اور وقف عارضی مقرر کیا اور پھر بطور نائب ناظر اعلیٰ بھی خدمت کی توفیق ملی تو
بڑے احسن رنگ میں انہوں نے تمام خدمات سر انجام دیں۔مدرسہ احمدیہ سے فارغ ہونے کے بعد مجموعی طور پر
مرحوم کو ترپن (53) سال تک سلسلہ کی خدمت کی توفیق ملی۔آپ کے پسماندگان میں چار بیٹیاں ہیں اور داماد اور
نواسے نواسیاں اور پڑ نواسے نواسیاں بھی ہیں۔جنون تھا ان کو جماعت کی خدمت کا۔جب فیملی کے ساتھ ذاتی سفر پر
جایا کرتے تھے تو سفر کے دوران بھی اور جماعتی کاموں اور خصوصا ترجمہ وغیرہ کے کاموں میں مشغول رہتے تھے۔سری لنکا کے نیشنل صدر صاحب لکھتے ہیں کہ سری لنکا جماعت کی تاریخ احمدیت میں وہ سنہری دور ہمیشہ
محفوظ رہے گا جب حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی بابرکت قیادت میں مولانا صاحب کی پہلی تشریف آوری مرکزی مبلغ
کے طور پر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ 1978ء میں ہوئی تھی تو غیر معمولی طور پر جماعت کے اندر نئے روحانی جوش
کے ساتھ اصلاح اور پاک تبدیلی نظر آنے لگی اور مولانا مرحوم کی وہاں گراں قدر خدمات ہیں۔1994ء میں کولمبو شہر
میں رام کرشنا کے بڑے ہال میں مولانا صاحب کی امن اور وحدت کے عنوان پر ایک ایسی زبر دست تقریر
ہوئی جس کو سننے کے لیے چار سو سے زیادہ لوگ شامل ہوئے۔رام کرشنا تحریک کے ملک کے صدر اور ملک کے
ہندو کلچرل منسٹر آنریل دیوراج (Deueraj) خاص طور پر مولانا مر حوم کی یہ تقریر سن کر وجد میں آگئے اور بہت
تعریف کرنے لگے کیونکہ اس تقریر میں مولانا صاحب نے گیتا کے حوالوں سے منتر پڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ

خطبات مسرور جلد 19
61
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
وسلم کی سچائی کو ثابت کیا تھا۔اسی لیے ان کی وہ تاریخی تقریر آج بھی ان لوگوں میں مقبول ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی چار کتب تامل زبان میں ترجمہ کیں اور مختلف موضوعات کے تحت سات کتب تامل زبان میں خود
تصنیف کیں۔صوبہ تامل ناڈو میں جماعتی رساله سدانہ وازهی Samadana Vazhi) کا اجرا کر کے ایک طویل
عرصہ تک وہاں سے اور دوسرے صوبوں سے بھی شائع کرتے رہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا
سلوک فرمائے درجات بلند کرے۔ان کی اولاد کو بھی کامل وفا کے ساتھ جماعت سے تعلق رکھنے کی توفیق دے۔اگلا جنازہ مکرم حبیب احمد صاحب مربی سلسلہ کا ہے جو محمد اسماعیل صاحب فیکٹری ایریار بوہ کے بیٹے تھے۔25 دسمبر کو اسلام آباد میں ہارٹ اٹیک سے 64 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔1979ء میں انہوں نے جامعہ پاس کیا تھا۔اس کے بعد پاکستان کے مختلف اضلاع میں ان کو کام کی توفیق
ملی۔1989ء سے 2003ء تک نائیجیریا میں خدمت کی توفیق پائی۔اس دوران ستمبر 1998ء سے اکتوبر 2000ء تک
امیر اور مشنری انچارج نائیجیریا بھی رہے۔عاجزی اور انکساری کے ساتھ خدمت بجالاتے رہے۔دفتری امور کے
علاوہ محلہ کے تربیتی امور میں بھی بڑے احسن رنگ میں کام کرتے تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور
دو بیٹے شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی وفا سے جماعت سے تعلق
قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگلا جنازہ مکرم بدر الزمان صاحب کا ہے جو کچھ عرصہ سے کارکن وکالت مال یو کے تھے۔13 جنوری کو
بقضائے الہی وفات پا گئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔نہایت مخلص اور محنتی کار کن تھے۔1944ء میں امر تسر میں پیدا ہوئے۔پیدائشی احمدی تھے۔ان کو
خدام الاحمدیہ میں بھی جب گورنمنٹ میں اپنی سروس کر رہے تھے تو قائد ضلع کوئٹہ کے طور پر خدمت کی توفیق
ملی۔پھر انصار اللہ بلوچستان کے ناظم بھی رہے۔ان پہ 1986ء میں ایک جماعتی کیس بھی ہوا جس کے تحت یہ اسیر راہ
مولیٰ بھی رہے اور 1995ء سے 99 ء تک وکالت مال اول ربوہ میں بھی خدمت سر انجام دی۔یہاں لندن آگئے تو
رقیم پر یس میں اور پھر سترہ سال ایڈیشنل وکالت مال لندن میں ان کو خدمت کی توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت
اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازہ مکرم منصور احمد تاثیر صاحب کا ہے جو مولوی محمد احمد نعیم صاحب مربی سلسلہ کے بیٹے تھے اور
کارکن شعبه احتساب نظارت امور عامہ ربوہ میں تھے۔یہاں لندن اپنے بیٹے کے پاس آئے ہوئے تھے کہ
130 دسمبر کو 70 سال کی عمر میں بقضائے الہی وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔آپ نے زندگی کے تقریباً پچیس سال خدمت دین کے لیے جماعتی کارکن کی حیثیت سے مختلف دفاتر میں
خدمت کی توفیق پائی۔نہایت درجہ ملنسار دیندار اور شفیق انسان تھے۔خلافت کے ساتھ والہانہ محبت کرنے والے
تھے۔دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتے رہتے تھے۔محمل اور بردباری سے معاملات کو حل کرتے تھے۔عموماً جو
پیچیدہ معاملات ہوتے تھے وہ آپ کے سپر د کیے جاتے تھے اور بعض اوقات فریقین غصہ اور طیش کے جذبات سے

خطبات مسرور جلد 19
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
مغلوب ہو کر دفتر آتے تھے لیکن آپ محبت اور پیار سے ان کے جذبات اور غصہ کو کنٹرول کر لیتے تھے اور معاملہ
حل کر دیا کرتے تھے۔جماعتی خدمت کا اس قدر جذبہ تھا کہ ان کی اہلیہ نے لکھا ہے کہ آپ کی بیٹی ڈاکٹر فارعہ منصور
کی جب دعوت ولیمہ تھی تو اس روز یہ صبح صبح تیار ہو کے دفتر کے لیے نکلنے لگے۔اہلیہ نے کہا کہ شادی والا گھر ہے آج
تو چھٹی کر لیں۔انہوں نے جواب دیا کہ دعوت کا وقت دو بجے ہے۔وقت ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟ میں اس
وقت دفتر جارہا ہوں اس وقت آجاؤں گا۔افسران بالا کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے۔اگر کسی معاملہ میں
اختلاف رائے ہوتی تو ادب کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے اور ہمیشہ اپنی رائے پیش کرتے۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ
رخشندہ صاحبہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔بچپن سے میں ان کو جانتا ہوں۔میرے ساتھ یہ پڑھا کرتے تھے۔ہمیشہ سے ان کو میں نے دیکھا ہے کہ
بڑی شرافت تھی اور ہنسنا اور مذاق کرنے والی طبیعت تھی۔کبھی غصہ نہیں آنا۔کبھی لڑائی نہیں کرنی اور وہی بات پھر
ان میں آخر تک رہی جس کی وجہ سے پھر یہ لوگوں میں صلح و صفائی کرانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے۔اگلا جنازہ ڈاکٹر عبیدی ابراہیم موانگا صاحب تنزانیہ کا ہے جو 19 دسمبر کو تہتر سال کی عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
میڈیکل کے شعبہ میں مکریرہ (Makerere) یونیورسٹی یوگنڈا میں داخلہ حاصل کیا اور اللہ کے فضل
سے ایسٹ افریقہ کے پہلے لوکل احمدی ڈاکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ڈاکٹر صاحب نے اپنی جوانی میں ہی بیعت
کرنے کی سعادت حاصل کی۔سکول کے زمانہ سے ہی مذہبی امور کی تقریبات میں شامل ہوتے تھے۔نام نہاد اسلامی
سکالرز کی طرف سے جماعت احمدیہ پر بے پناہ اعتراضات کی وجہ سے ان کے دل میں جماعت کے بارے میں جاننے کا
شوق پیدا ہوا۔اسی زمانے میں ان کی ملاقات مبلغ سلسلہ شیخ ابو الطالب ساندی صاحب سے ہوئی جو ان کے رشتہ دار
بھی تھے۔جب ان سے ان اعتراضات کے بارے میں بات چیت ہوئی تو شیخ صاحب نے تفصیلی طور پر نہ صرف ان
من گھڑت اعتراضات کے جواب سے آگاہ کیا بلکہ انہیں جماعت احمدیہ کی طرف سے شائع کردہ سواحیلی ترجمتہ القرآن
اور دیگر کتب بھی دکھائیں۔ان کتب کا مطالعہ کرنے کے بعد ڈاکٹر صاحب نے بیعت کر لی۔اللہ کے فضل سے انہوں
نے اپنے عہد بیعت کو آخری دم تک نبھایا۔ہر وقت ہر طبقے کے لوگوں کو اسلام اور احمدیت کا پیغام پہنچانے میں لگے
تبلیغ کے لیے ان کے دل میں ایک جوش تھا جس کی وجہ سے احمدیوں اور غیر احمدیوں میں خاص طور پر جانے
جاتے تھے۔اکثر اپنے بیگ میں جماعتی کتب اور رسائل اٹھا کر بازار لے جاتے اور بیچا کرتے تھے۔آپ کو لوگوں نے
پوچھا کہ ڈاکٹر ہیں اور یہاں کتابیں بیچ رہے ہیں ؟ تو بڑے خوشگوار لہجے میں جواب دیا کرتے تھے کہ جب میں ہسپتال
میں ہو تا ہوں تو جسم کا علاج کرتا ہوں جبکہ اس وقت میں روح کا علاج کر رہا ہوں۔ان دونوں چیزوں کو نہ علیحدہ کیا جا
سکتا ہے اور نہ ہی ان میں سے کسی ایک کو نظر انداز کرنا چاہیے۔خلافت سے بے پناہ محبت اور عقیدت کا تعلق تھا۔بچوں کی اسلامی طریق پر پرورش کی۔تعلیم و تربیت کی طرف خاص توجہ دی۔نیز گھر پر بچوں کے ساتھ نماز باجماعت
کا اہتمام بھی کرتے تھے۔گھر پر ایک لائبریری بھی بنائی ہوئی تھی جس میں دیگر علوم کی کتب کے ساتھ ساتھ جماعتی
رہتے۔

خطبات مسرور جلد 19
63
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
کتب بھی رکھی ہوئی تھیں۔اپنی اولاد کے احمدیت یعنی حقیقی اسلام پر قائم رہنے کے بارے میں خود بھی دعا کرتے اور
دوسروں کو بھی کہتے رہتے تھے۔جماعت کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔ان کے تمام بچے بھی نظام جماعت کے ساتھ
جڑے ہوئے ہیں اور اپنے والد کی طرح نیک طبیعت رکھنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو ہمیشہ جوڑے رکھے اور والد کی
دعائیں اور نیک خواہشات پوری کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور
درجات بلند کرے۔اگلا ذکر صغرای بیگم صاحبہ کا ہے جو دین محمد صاحب ننگلی درویش قادیان کی اہلیہ ہیں۔16 جنوری کو 85
سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت حکیم محمد رمضان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی
تھیں۔صوم و صلوۃ کی پابند ، با قاعدگی سے نماز تہجد ادا کرنے والی، مہمان نواز، صابر و شاکر ، محنتی، ہمدرد اور بہت سی
خوبیوں کی مالک ایک نیک خاتون تھیں۔خلافت سے بے انتہا محبت کا تعلق تھا۔کئی سال تک لجنہ اماء اللہ میں بطور
سیکرٹری خدمت خلق خدمت کی توفیق ملی۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ان کے ایک بیٹے بشیر الدین صاحب کو چالیس سال تک خدمت کی توفیق ملی۔دوسرے بیٹے منیر الدین اس وقت
نظامت تعمیرات میں قادیان میں خدمت بجالا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگلاؤ کر مکرم چودھری کرامت اللہ صاحب کا ہے جو 26 دسمبر کو 95 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔انا للہ
وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ - مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت چودھری شاہ دین صاحب آف
گھٹیالیاں کے پوتے تھے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیالکوٹ آمد پر بیعت کی سعادت حاصل کی
تھی۔مرحوم شریف النفس بے لوث محبت کرنے والے، غریب پرور اور ضرور تمندوں کا خیال رکھنے والے، ہر حال
میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنے والے ایک مخلص انسان تھے۔ان کے بیٹے سہیل صاحب لکھتے ہیں کہ مہمان نوازی کا وصف ان میں نمایاں تھا اور اس کا اظہار خصوصی
طور پر اس وقت ہو تا تھا جب واقفین زندگی جماعتی دوروں کے سلسلہ میں بدین سندھ تشریف لایا کرتے تھے۔ان کو
فرقان فورس میں بھی خدمت کی توفیق ملی۔1983ء سے لے کر 2018ء تک الفضل انٹر نیشنل کے دفتر میں
رضا کارانہ خدمت بجالاتے رہے۔اپنے گھر کو شروع سے ہی جماعتی فنکشنز کے لیے پیش کیا ہوا تھا اور موجودہ گھر میں
بھی ایک حصہ نماز سینٹر کے طور پر تعمیر کروایا۔آپ کی بیٹیاں بھی خدمت سر انجام دے رہی ہیں اور بیٹا ہے وہ بھی
جماعت کی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ان کے نواسوں میں سے ایک نواسہ فرہاد احمد مربی سلسلہ یہیں یو کے میں
پر لیس اینڈ میڈیا میں بھی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کی اولاد کو، ان کی نسل کو
ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگلا جنازہ چودھری منور احمد خالد صاحب جرمنی کا ہے جو 20 / اگست کو 85 سال کی عمر میں وفات پاگئے

خطبات مسرور جلد 19
64
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2021ء
تھے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔مرحوم کا نظام جماعت کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔تبلیغی اور تربیتی مساعی میں بھر پور حصہ لیتے تھے اور جرمنی
میں مختلف وقتوں میں بطور صدر اور جنرل سیکرٹری خدمت کی توفیق پائی۔انصار اللہ کی بھی مختلف عہدوں میں
خدمت کی توفیق پائی۔اس کے علاوہ جب یہ پاکستان تھے تو وہاں تحریک جدید کی زمینوں پر بطور مینیجر بھی ان کو کام
کرنے کی توفیق ملی۔خلافت سے گہرا اخلاص کا تعلق تھا۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ بیٹے
اور چھ بیٹیاں شامل ہیں۔اگلا ذ کر نصیرہ بیگم صاحبہ اہلیہ احمد صادق طاہر محمود ریٹائرڈ مربی سلسلہ بنگلہ دیش کا ہے جو ستائیس اٹھائیں
نومبر کی درمیانی رات کو بقضائے الہی وفات پاگئی تھیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔مرحومه محترم مولوی محمد صاحب سابق نیشنل امیر کی بیٹی تھیں۔مرحومہ صوم و صلوۃ کی پابند، دعا گو،
مہمان نواز، صابرہ و شاکرہ ایک نیک خاتون تھیں۔رمضان میں با قاعدگی کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتی
تھیں اور ختم کرتی تھیں۔اس کے علاوہ اور بہت ساری خوبیوں اور نیکیوں کی حامل تھیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ سے
مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا ذ کر رفیع الدین بٹ صاحب کا ہے۔یہ چھ دسمبر کو بانوے سال کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ
إنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔آپ حضرت مولوی خیر دین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے تھے۔اللہ تعالیٰ
کے فضل سے آپ نے جوانی میں نظام وصیت میں شامل ہونے کی توفیق پائی۔مختلف مقامات پر جماعتی خدمات کا موقع
ملا۔بدوملہی ضلع نارووال کے صدر جماعت اور امیر حلقہ بھی رہے۔واہ کینٹ جماعت کے صدر بھی رہے۔اسیر راہ
مولی ہونے کا بھی ان کو اعزاز ملا۔پسماندگان میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔اور ان کے ایک داماد نسیم احمد
صاحب نائیجیریا میں بطور مبلغ خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان تمام مرحومین کے درجات بلند کرے اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔نماز کے بعد جیسا کہ میں نے کہا ان
کے نماز جنازہ غائب ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 / فروری 2021ء جلد 28 شمارہ 13 صفحہ 05 تا11)

آج 10 میں سے 10 باقی