حضرت عثمان بن عفانؓ

خطبات مسرور جلد 19
65
5
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 29 جنوری 2021ء بمطابق 29 صلح 1400 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت عثمان کی غزوات میں شمولیت:
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی غزوات میں شمولیت کا ذکر کرتا ہوں۔جیسا کہ غزوہ بدر کے بارے
میں یہ بیان ہو چکا ہے کہ حضرت عثمان غزوہ بدر میں شامل نہیں ہو سکے تھے کیونکہ آپ کی زوجہ حضرت رقیہ بنت
رسول صلی اللہ علیہ وسلم سخت بیمار تھیں اس لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو ارشاد فرمایا کہ ان کی تیمار داری
کے لیے مدینہ میں ٹھہریں اور آپ کو بدر میں شامل ہونے والوں کی طرح ہی قرار دیا۔اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے آپ کے لیے بدر میں شامل ہونے والوں کی طرح مالِ غنیمت میں اور اجر میں حصہ مقرر فرمایا۔(شرح العلامه الزرقاني على المواهب اللدنيه جزء 2 صفحه 334، باب غزوة بدر الكبرى ـ دارالكتب العلمية
بيروت 1996ء)
غزوہ غطفان محرم یا صفر 13 ہجری میں ہوا۔غزوۂ غطفان کے لیے مسجد کے علاقے کی طرف نکلتے وقت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان کو مدینہ کا امیر مقرر فرمایا تو اس لحاظ سے اس میں بھی شامل نہیں ہوئے۔الطبقات الكبرى لابن۔سعد، الجزء الثالث صفحه 41 ، عثمان بن عفان دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 463)
اس غزوہ کی تفصیل حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے یوں بیان فرمائی ہے کہ
" بنو غطفان کے بعض قبائل یعنی بنو ثعلبہ اور بنو محارب کے لوگ اپنے ایک نامور جنگجو د غنور بن حارث
کی تحریک پر پھر مدینہ پر اچانک حملہ کر دینے کی نیت سے نجد کے ایک مقام ذی امر میں جمع ہونے شروع ہوئے لیکن
چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دشمنوں کی حرکات و سکنات کا باقاعدہ علم رکھتے تھے، آپ کو ان کے اس
خونی ارادے کی بروقت اطلاع ہو گئی اور آپ ایک بیدار مغز جرنیل کی طرح پیش بندی کے طور پر ساڑھے چار سو
صحابیوں کی جمعیت کو اپنے ساتھ لے کر محرم 13ھ کے آخر یا صفر کے شروع میں مدینہ سے نکلے اور تیزی کے ساتھ
کوچ کرتے ہوئے ذی امر کے قریب پہنچ گئے۔دشمن کو آپ کی آمد کی اطلاع ہوئی تو اس نے جھٹ پٹ آس پاس کی
پہاڑیوں پر چڑھ کر اپنے آپ کو محفوظ کر لیا اور مسلمان ذی امر میں پہنچے تو میدان خالی تھا؛ البتہ بنو ثعلبہ کا ایک بدوی
جس کا نام جہاز تھا صحابہ کے قابو میں آگیا جسے قید کر کے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

خطبات مسرور جلد 19
66
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے حالات دریافت کئے تو معلوم ہوا کہ بنو ثعلبہ اور بنو محارب کے سارے لوگ
پہاڑیوں میں محفوظ ہو گئے ہیں اور وہ کھلے میدان میں مسلمانوں کے سامنے نہیں آئیں گے۔ناچار آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو واپسی کا حکم دینا پڑا مگر اس غزوہ کا اتنافائدہ ضرور ہو گیا کہ اس وقت جو خطرہ بنو غطفان کی طرف سے پیدا
ہو اتھاوہ وقتی طور پر ٹل گیا۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 463)
غزوہ احد جو شوال 13 ہجری میں ہوا تھا۔حضرت عثمان غزوہ احد میں شریک ہوئے تھے۔پہلے دو غزوات
میں تو (شامل) نہیں ہوئے تھے اس غزوہ احد میں شریک ہوئے تھے۔دورانِ جنگ صحابہ کا ایک گروہ ایسا تھا جو
اچانک حملہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر سن کر میدان سے اِدھر اُدھر ہو گیا اور ایک وقت
ایسا آیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ صرف 12 صحابہ کا ایک چھوٹا سا گروہ رہ گیا تھا۔حضرت عثمان پہلے
گروہ میں سے تھے۔(ماخوذ از شرح العلامه الزرقاني على المواهب اللدنيه جزء 2 صفحه 418-419 باب غزوة احد، دارالكتب
العلمية بيروت 1996ء)
مسلمانوں نے جب لشکر قریش پر غلبہ پالیا اور وہ مالِ غنیمت اکٹھا کرنے لگے تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے جن پچاس تیر اندازوں کو اپنی جگہ نہ چھوڑنے کا ارشاد فرمایا تھا انہوں نے فتح کو دیکھ کر اپنی جگہ کو چھوڑ دیا حالانکہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سختی سے اپنی جگہ نہ چھوڑنے کا ارشاد فرمایا تھا۔خالد بن ولید جو ابھی مسلمان نہیں
ہوئے تھے انہوں نے یہ منظر دیکھ کر فور وہاں سے مسلمانوں پر حملہ کر دیا۔یہ حملہ ایسا اچانک، غیر متوقع اور اس قدر
شدید تھا کہ مسلمان منتشر ہو گئے۔ان منتشر ہونے والے صحابہ میں حضرت عثمان کا نام بھی بیان کیا جاتا ہے۔قرآن شریف میں ان لوگوں کے ضمن میں ذکر آتا ہے کہ اس وقت کے خاص حالات اور ان لوگوں کے
دلی ایمان اور اخلاص کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف فرما دیا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَنِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَنُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوْا وَلَقَدْ
عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ - إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ۔(آل عمران : 156)
یقینا تم میں سے وہ لوگ جو اس دن پھر گئے جس دن دو گروہ متصادم ہوئے یقیناً شیطان نے انہیں پھسلا دیا تھا
بعض ایسے اعمال کی وجہ سے جو وہ بجالائے اور یقینا اللہ ان سے در گزر کر چکا ہے۔یقینا اللہ بہت بخشنے والا اور بہت بردبار ہے۔اس غزوہ کے دوران مسلمانوں کی اس کیفیت کا تذکرہ کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے
سیرت خاتم النبیین میں لکھا ہے کہ
" قریش کے لشکر نے قریباً چاروں طرف گھیر اڈال رکھا تھا اور اپنے پے در پے حملوں سے ہر آن دباتا
چلا آتا تھا۔اس پر بھی مسلمان شاید تھوڑی دیر بعد سنبھل جاتے مگر غضب یہ ہوا کہ قریش کے ایک بہادر سپاہی
عبد اللہ بن قمیہ نے مسلمانوں کے علمبر دار مصعب بن عمیرہ پر حملہ کیا اور اپنی تلوار کے وار سے ان کا دایاں ہاتھ کاٹ
گر ایا۔مُصْعَب نے فوراً دوسرے ہاتھ میں جھنڈا تھام لیا اور ابن قمیہ کے مقابلہ کے لئے آگے بڑھے مگر اس نے

خطبات مسرور جلد 19
67
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
دوسرے وار میں ان کا دوسرا ہاتھ بھی قلم کر دیا۔اس پر مُضعَب نے اپنے دونوں کٹے ہوئے ہاتھوں کو جوڑ کر گرتے
ہوئے اسلامی جھنڈے کو سنبھالنے کی کوشش کی اور اسے چھاتی سے چمٹا لیا۔جس پر ابن قمیہ نے ان پر تیسر اوار کیا
اور اب کی دفعہ مُضعَب شہید ہو کر گر گئے۔جھنڈا تو کسی دوسرے مسلمان نے فوراً آگے بڑھ کر تھام لیا مگر چونکہ
مُضعَب " کاڈیل ڈول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا تھا ابن قمیہ نے سمجھا کہ میں نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو
مار لیا ہے یا یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی طرف سے یہ تجویز محض شرارت اور دھوکا دہی کے خیال سے ہو۔بہر حال اس
نے مصعب کے شہید ہو کر گرنے پر شور مچادیا کہ میں نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو مار لیا ہے۔اس خبر سے مسلمانوں
کے رہے سہے اوسان بھی جاتے رہے اور ان کی جمعیت بالکل منتشر ہو گئی اور بہت سے صحابی سراسیمہ ہو کر میدان
سے بھاگ نکلے۔اس وقت مسلمان تین حصوں میں منقسم تھے۔ایک گروہ وہ تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
شہادت کی خبر سن کر میدان سے بھاگ گیا تھا مگر یہ گروہ سب سے تھوڑا تھا یا یہ کہہ دیں کہ مایوس ہو کے منتشر ہو گیا
تھا۔" ان لوگوں میں حضرت عثمان بن عفان بھی شامل تھے مگر جیسا کہ قرآن شریف میں ذکر آتا ہے اس وقت کے
خاص حالات اور ان لوگوں کے دلی ایمان اور اخلاص کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف فرما دیا۔ان
لوگوں میں سے بعض مدینہ تک جا پہنچے اور اس طرح مدینہ میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خیالی شہادت
اور لشکر اسلام کی ہزیمت کی خبر پہنچ گئی جس سے تمام شہر میں ایک کہرام مچ گیا اور مسلمان مرد، عورت، بچے،
بوڑھے نہایت سراسیمگی کی حالت میں شہر سے باہر نکل آئے اور احد کی طرف روانہ ہو گئے اور بعض تو جلد جلد
دوڑتے ہوئے میدان جنگ میں پہنچے اور اللہ کا نام لے کر دشمن کی صفوں میں گھس گئے۔دوسرے گروہ میں وہ لوگ
تھے جو بھاگے تو نہیں تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر سن کر یا تو ہمت ہار بیٹھے تھے اور یا اب
لڑنے کو بیکار سمجھتے تھے اور اس لئے میدان سے ایک طرف ہٹ کر سر نگوں ہو کر بیٹھ گئے۔تیسر اگر وہ وہ تھاجو بر ابر لڑ رہا تھا۔ان میں سے کچھ تو وہ لوگ تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد
جمع تھے اور بے نہ
بے نظیر جان شاری کے جوہر دکھا رہے تھے اور اکثر وہ تھے جو میدان جنگ میں منتشر طور پر لڑ رہے تھے۔ان لوگوں اور نیز گروہ ثانی کے لوگوں کو جوں جوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زندہ موجود ہونے کا پتہ لگتا جاتا تھا یہ
لوگ دیوانوں کی طرح لڑتے بھڑتے آپ کے ارد گرد جمع ہوتے جاتے تھے۔اس وقت جنگ کی حالت یہ تھی کہ قریش کا لشکر گویا سمندر کی مہیب لہروں کی طرح چاروں طرف سے بڑھا
چلا آتا تھا اور میدان جنگ میں ہر طرف سے تیر اور پتھروں کی بارش ہو رہی تھی۔جاں نثاروں نے اس خطرہ کی حالت کو
دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد گھیر اڈال کر آپ کے جسم مبارک کو اپنے بدنوں سے چھپالیا مگر پھر بھی
جب کبھی حملہ کی رو اٹھتی تھی تو یہ چند گنتی کے آدمی ادھر ادھر دھکیل دئے جاتے تھے اور ایسی حالت میں بعض اوقات
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قریباً اکیلے رہ جاتے تھے۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 493-494)
بہر حال اس میں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت عثمان مایوس ہو کے یا کسی وجہ سے اس وقت

خطبات مسرور جلد 19
68
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر سن کے وہاں سے چلے گئے تھے اور اسی طرح مایوس ہو کر بیٹھنے والوں
میں نہیں تھے لیکن بیٹھنے والوں میں حضرت عمررؓ کا بھی ذکر آتا ہے۔بہر حال وہ تو اپنے وقت پر بیان ہو گا۔صلح حدیبیہ میں آپ کی سفارت کاری:
اب میں بیان کرتا ہوں صلح حدیبیہ کے موقع پر جو سفارت کاری ہوئی اور بیعت رضوان ہوئی اس میں
حضرت عثمان کا کر دار یا آپ کے بارے میں کیا واقعات ملتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رو یاد دیکھا کہ آپ
اور آپ کے صحابہ امن کے ساتھ اپنے سروں کو منڈائے ہوئے اور بال چھوٹے کیے ہوئے بیت اللہ میں داخل ہو
رہے ہیں۔اس رؤیا کی بنا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ذوالقعدہ 6 ہجری میں اپنے چودہ سو اصحاب کے ہمراہ عمرے
کی ادائیگی کے لیے مدینہ سے نکلے۔حدیبیہ کے مقام پر آپ نے پڑاؤ کیا۔قریش نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عمرے
کی ادائیگی سے روکا۔فریقین کے درمیان جب سفارت کاری کا آغاز ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے
جوش و خروش کا حال سنا تو آپ نے فرمایا کسی ایسے باثر شخص کو مکہ میں بھجوایا جائے جو مکہ ہی کا رہنے والا ہو اور قریش
کے کسی معزز قبیلے سے تعلق رکھتا ہو۔(شرح العلامة الزرقاني على المواهب اللدنية للقسطلانی جزء 3 صفحه 169-170، 222 امر الحديبيه ،
دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
چنانچہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس مقصد کے لیے بھجوایا گیا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب
نے اس کی جو تفصیل بیان کی ہے اس کا کچھ ذکر میں کرتا ہوں۔آپ نے لکھا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خواب دیکھی کہ آپ اپنے صحابہ کے ساتھ بیت اللہ کا طواف
کر رہے ہیں۔اس وقت ذو قعدہ کا مہینہ قریب تھا جو زمانہ جاہلیت میں بھی ان چار مبارک مہینوں میں سے سمجھا جاتا تھا
جن میں ہر قسم کا جنگ و جدل منع تھا۔گویا ایک طرف آپ نے یہ خواب دیکھی اور دوسری طرف یہ وقت بھی ایسا
تھا کہ جب عرب کے طول و عرض میں جنگ کا سلسلہ رک کر امن و امان ہو جاتا تھا۔گو یہ حج کے دن نہیں تھے
اور ابھی تک اسلام میں حج با قاعدہ طور پر مقرر بھی نہیں ہوا تھا لیکن خانہ کعبہ کا طواف ہر وقت ہو سکتا تھا۔اس لیے
آپ نے اس خواب دیکھنے کے بعد اپنے صحابہ سے تحریک فرمائی کہ عمرہ کے واسطے تیاری کر لیں۔اس موقع پر آپ
نے صحابہ میں یہ بھی اعلان فرمایا کہ چونکہ اس سفر میں کسی قسم کا جنگی مقابلہ مقصود نہیں ہے بلکہ محض ایک پرامن
دینی عبادت کا بجالانا مقصود ہے اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ اس سفر میں اپنے ہتھیار ساتھ نہ لیں۔البتہ عرب کے
دستور کے مطابق صرف اپنی تلواروں کو نیاموں کے اندر بند کر کے مسافرانہ طریق پر اپنے ساتھ رکھا جاسکتا ہے اور
ساتھ ہی آپ نے مدینہ کے گردونواح کے بدوی لوگوں میں بھی جو بظاہر مسلمانوں کے ساتھ تھے یہ تحریک
فرمائی کہ وہ بھی ہمارے ساتھ شریک ہو کر عمرہ کی عبادت بجالائیں مگر افسوس ہے کہ ایک نہایت قلیل یعنی
برائے نام تعداد کے سوا ان مسلمان کہلانے والے کمزور ایمان بدوی لو گوں نے جو مدینہ کے آس پاس آباد تھے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلنے سے احتراز کیا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ خواہ مسلمانوں کی نیت عمرہ کے سوا

خطبات مسرور جلد 19
69
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
کچھ نہیں مگر قریش بہر حال مسلمانوں کو روکیں گے اور اس طرح مقابلہ کی صورت پیدا ہو جائے گی اور وہ سمجھتے تھے
کہ چونکہ یہ مقابلہ مکہ کے قریب اور مدینہ سے دور ہو گا اس لیے کوئی مسلمان بچ کر واپس نہیں آسکے گا۔اس لیے ڈر کر وہ
اس میں شامل نہیں ہوئے۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کچھ اوپر چودہ سو صحابیوں کی جمعیت کے ساتھ ذو قعدہ
6 ہجری کے شروع میں ہی پیر کے دن بوقت صبح مدینہ سے روانہ ہوئے۔اس سفر میں آپ کی زوجہ محترمہ حضرت ام سلمہ
آپ کے ہم رکاب تھیں اور مدینہ کا امیر نمیکہ بن عبد اللہ کو اور امام الصلوۃ عبد الله بن أم مكتوم * کوجو آنکھوں
سے معذور تھے مقرر کیا گیا تھا۔جب آپ ذُو الحلیفہ میں پہنچے جو مدینہ سے قریباً چھ میل کے فاصلہ پر مکہ کے راستہ پر واقع ہے تو آپ
نے ٹھہرنے کا حکم دیا اور نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد قربانی کے اونٹوں کو جو تعداد میں ستر تھے نشان لگائے جانے کا
ارشاد فرمایا اور صحابہ کو ہدایت فرمائی کہ وہ حاجیوں کا مخصوص لباس جو اصطلاحاً احرام کہلا تا ہے پہن لیں اور آپ نے
خود بھی احرام باندھ لیا اور پھر قریش کے حالات کا علم حاصل کرنے کے لیے کہ آیا وہ کسی شرارت کا ارادہ تو نہیں
رکھتے ایک خبر رساں بُسر بن سُفیان نامی کو جو قبیلہ خزاعہ سے تعلق رکھتا تھا، جو مکہ کے قرب میں آباد تھا، آگے بھجوا
کر آہستہ آہستہ مکہ کی طرف روانہ ہوئے اور مزید احتیاط کے طور پر مسلمانوں کی بڑی جمعیت کے آگے آگے رہنے
کے لیے عباد بن بشہ کی کمان میں ہمیں سواروں کا ایک دستہ بھی متعین فرمایا۔جب آپ چند روز کے سفر کے بعد
عسفان کے قریب پہنچے جو مکہ سے تقریب دو منزل کے راستہ پر واقع ہے۔(کہا جاتا ہے کہ ایک منزل نو میل کی ہوتی
ہے۔) تو آپ کے خبر رساں نے واپس آکر آپ کی خدمت میں اطلاع دی کہ قریش مکہ بہت جوش میں ہیں اور آپ
کو روکنے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں۔حتی کہ ان میں سے بعض نے اپنے جوش اور وحشت کے اظہار کے لیے چیتوں
کی کھالیں پہن رکھی ہیں اور جنگ کا پختہ عزم کر کے بہر صورت مسلمانوں کو روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ بھی معلوم
ہوا کہ قریش نے اپنے چند جانباز سواروں کا ایک دستہ خالد بن ولید کی کمان میں جو اس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے
تھے آگے بھجوادیا ہے اور یہ کہ یہ دستہ اس وقت مسلمانوں کے قریب پہنچا ہو ا ہے اور اس دستہ میں عکرمہ بن ابو جہل
بھی شامل ہے وغیر ہ وغیرہ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر سنی تو تصادم سے بچنے کی غرض سے صحابہ کو حکم
دیا کہ مکہ کے معروف راستے کو چھوڑ کر دائیں جانب ہوتے ہوئے آگے بڑھیں۔چنانچہ مسلمان ایک دشوار گزار اور
کٹھن رستہ پر پڑ کر سمندر کی جانب ہوتے ہوئے آگے بڑھنا شروع ہوئے۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس نئے رستہ
پر چلتے ہوئے حدیبیہ کے قریب پہنچے جو مکہ سے ایک منزل یعنی صرف نو میل کے فاصلہ پر ہے اور حدیبیہ کی گھاٹیوں
پر سے مکہ کی وادی کا آغاز ہو جاتا ہے تو آپ کی اونٹنی جو انقضوا کے نام سے مشہور تھی اور بہت سے غزوات میں آپ
کے استعمال میں رہ چکی تھی یکلخت پاؤں پھیلا کر زمین پر بیٹھ گئی اور باوجود اٹھانے کے اٹھنے کا نام نہ لیتی تھی۔صحابہ نے
عرض کیا کہ شاید یہ تھک گئی ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں نہیں۔یہ تھکی نہیں اور نہ ہی اس
طرح تھک کر بیٹھ جانا اس کی عادت میں داخل ہے بلکہ حق یہ ہے کہ جس بالا ہستی نے اس سے پہلے اصحاب فیل کے
ہاتھی کو مکہ کی طرف بڑھنے سے روکا تھا اسی نے اب اس اونٹنی کو بھی روکا ہے۔پس خدا کی قسم انکہ کے قریش جو

خطبات مسرور جلد 19
70
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
مطالبہ بھی حرم کی عزت کے لیے مجھ سے کریں گے میں اسے قبول کروں گا۔یہ آپ نے فرمایا۔اس کے بعد آپ
نے اپنی اونٹنی کو پھر اٹھنے کی آواز دی اور خدا کی قدرت کہ اس دفعہ وہ جھٹ اٹھ کر چلنے کو تیار ہو گئی۔اس پر آپ
اسے وادی حدیبیہ کے پر لے کنارے کی طرف لے گئے اور وہاں ایک چشمہ کے پاس ٹھہر کر اونٹنی سے نیچے اتر آئے
اور اسی جگہ آپ کے فرمانے پر صحابہ نے ڈیرے ڈال دیے۔پھر یہاں آگے ذکر آتا ہے کہ قریش کے ساتھ صلح کی گفتگو کا آغاز کس طرح ہوا۔جب آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کی وادی میں پہنچ کر قیام فرمایا تو اس وادی کے چشمہ کے پاس قیام کیا۔جب صحابہ اس جگہ
ڈیرے ڈال چکے تو قبیلہ خُزاعہ کا ایک نامور رئیس بدیل بن ورقا نامی جو قریب ہی کے علاقہ میں آباد تھا اپنے چند
ساتھیوں کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات کے لیے آیا اور اس نے آپ سے عرض کیا کہ مکہ کے
رؤسا جنگ کے لیے تیار کھڑے ہیں اور وہ کبھی بھی آپ کو مکہ میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔آپ نے فرمایا کہ ہم تو
جنگ کی غرض سے نہیں آئے بلکہ صرف عمرہ کی نیت سے آئے ہیں اور افسوس ہے کہ باوجود اس کے کہ قریش مکہ کو
جنگ کی آگ نے جلا جلا کر خاک کر رکھا ہے مگر پھر بھی یہ لوگ باز نہیں آتے اور میں تو ان لوگوں کے ساتھ اس
سمجھوتہ کے لیے بھی تیار ہوں کہ وہ میرے خلاف جنگ بند کر کے مجھے دوسرے لوگوں کے لیے آزاد چھوڑ دیں۔مکہ
والوں سے میں کوئی تعارض نہیں کرتا۔کچھ ان سے تعلق نہیں رکھوں گا اور دوسرے لوگوں کو اسلام کا پیغام
پہنچاؤں گا لیکن اگر انہوں نے میری اس تجویز کو بھی رڈ کر دیا اور بہر صورت جنگ کی آگ کو بھڑکائے رکھا تو مجھے
بھی اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ پھر میں بھی اس مقابلہ سے اس وقت تک پیچھے نہیں
ہٹوں گا کہ یا تو میری جان اس رستہ میں قربان ہو جائے اور یا خدا مجھے فتح عطا کرے۔اگر میں ان کے مقابلہ میں آکر
مٹ گیا تو قصہ ختم ہوا لیکن اگر خدا نے مجھے فتح عطا کی اور میرے لائے ہوئے دین کو غلبہ حاصل ہو گیا تو پھر مکہ
والوں کو بھی ایمان لے آنے میں کوئی تامل نہیں ہونا چاہیے۔بدیل بن ورقا پر آپ کی اس مخلصانہ اور دردمندانہ
تقریر کا بہت اثر ہوا اور اس نے آپ سے عرض کیا کہ آپ مجھے کچھ مہلت دیں کہ میں مکہ جا کر آپ کا پیغام
پہنچاؤں اور مصالحت کی کوشش کروں۔آپ نے اجازت دے دی اور بد نیل اپنے قبیلہ کے چند آدمیوں کو اپنے
ساتھ لے کر مکہ کی طرف روانہ ہو گیا۔جب بدیل بن ورقا مکہ میں پہنچا تو اس نے قریش کو جمع کر کے ان سے کہا کہ میں اس شخص یعنی
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے آرہا ہوں اور میرے سامنے اس نے ایک تجویز پیش کی ہے اگر آپ
اجازت دیں تو میں اس کا ذکر کروں۔اس پر قریش کے جو شیلے اور غیر ذمہ دار لوگ کہنے لگے کہ ہم اس شخص کی کوئی
بات سننے کے لیے تیار نہیں مگر اہل الرائے اور ثقہ لوگوں نے کہا۔ہاں جو تجویز بھی ہے وہ ہمیں بتاؤ۔چنانچہ بدیل
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ تجویز کا اعادہ کیا۔اس پر ایک شخص عُروہ بن مسعود نامی جو قبیلہ
ثقیف کا ایک بہت بااثر رئیس تھا اور اس وقت مکہ میں موجود تھا کھڑا ہو گیا اور قدیم عربی انداز میں قریش سے کہنے
لگا کہ اے لوگو! کیا میں تمہارے باپ کی جگہ نہیں ہوں ؟ انہوں نے کہا ہاں۔پھر اس نے کہا کیا آپ لوگ میرے

خطبات مسرور جلد 19
71
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
بیٹیوں کی طرح نہیں ہیں ؟ انہوں نے کہا ہاں۔پھر عُروہ نے کہا کیا تمہیں مجھ پر کسی قسم کی بے اعتمادی ہے ؟ قریش
نے کہاہر گز نہیں۔اس پر اس نے کہا کہ پھر میری یہ رائے ہے کہ اس شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے
سامنے ایک عمدہ بات پیش کی ہے۔آپ کو چاہیے کہ اس کی تجویز کو قبول کر لیں اور مجھے اجازت دیں کہ میں آپ کی طرف
سے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس جا کر مزید گفتگو کروں۔قریش نے کہا بے شک آپ جائیں اور گفتگو کریں۔جب وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں پہنچا تو اس وقت وہاں ایک روح پرور نظارہ بھی اس نے
دیکھا۔غزوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور آپ کے ساتھ گفتگو شروع کی۔آپ نے اس کے سامنے
اپنی وہی تقریر دوہرائی جو اس سے قبل بُدیل بن ورقا کے سامنے فرماچکے تھے۔عُروہ اصولاً آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی رائے کے ساتھ متفق تھا مگر قریش کی سفارت کا حق ادا کرنا اور ان کے حق میں زیادہ سے زیادہ شرائط محفوظ
کرانا چاہتا تھا۔عروہ آپ کے ساتھ گفتگو ختم کر کے قریش کی طرف لوٹا اور جاتے ہی قریش سے کہنے لگا۔اے لوگو !
میں نے دنیا میں بہت سفر کیے ہیں۔بادشاہوں کے دربار میں شامل ہوا ہوں اور قیصر و کسری اور نجاشی کے سامنے
بطور وفد کے پیش ہو چکا ہوں مگر خدا کی قسم ! جس طرح میں نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے صحابیوں کو محمد کی عزت
کرتے دیکھا ہے ایسا میں نے کسی اور جگہ نہیں دیکھا۔پھر اس نے اپنا وہ سارا مشاہدہ بیان کیا جو اس نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی مجلس میں دیکھا تھا اور آخر میں کہنے لگا کہ میں پھر یہی مشورہ دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تجویز
ایک منصفانہ تجویز ہے اسے قبول کر لینا چاہیے۔عروہ کی یہ گفتگو سن کر قبیلہ بنی کنانہ کے ایک رئیس نے جس کا نام حُلَيْس بن عَلْقَبَہ تھا قریش سے کہا
اگر آپ لوگ پسند کریں تو میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس جاتا ہوں۔انہوں نے کہاہاں بے شک جاؤ۔چنے
یہ شخص حدیبیہ میں آیا اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دُور سے آتے دیکھا تو صحابہ سے فرمایا یہ
جو ہماری طرف آرہا ہے ایسے قبیلہ سے تعلق رکھتا ہے جو قربانی کے مناظر کو پسند کرتے ہیں۔پس فوراً اپنے قربانی کے
جانوروں کو اکٹھا کر کے اس کے سامنے لاؤ تا کہ اسے پتہ لگے اور احساس پیدا ہو کہ ہم کس غرض سے آئے ہیں۔چنانچہ صحابہ اپنے قربانی کے جانوروں کو ہنکاتے ہوئے اور تکبیروں کی آواز بلند کرتے ہوئے اس کے سامنے جمع ہو
گئے۔جب اس نے یہ نظارہ دیکھا تو کہنے لگا۔سبحان اللہ ! سبحان اللہ ! یہ تو حاجی لوگ ہیں۔انہیں بیت اللہ کے طواف
نفق
سے کسی طرح روکا نہیں جاسکتا۔چنانچہ وہ جلدی ہی قریش کی طرف واپس لوٹ گیا اور قریش سے کہنے لگا میں نے
دیکھا ہے کہ مسلمانوں نے اپنے جانوروں کے گلے میں قربانی کے بار باندھ رکھے ہیں اور ان پر قربانی کے نشان لگائے
ہوئے ہیں۔پس یہ کسی طرح مناسب نہیں کہ انہیں طواف کعبہ سے روکا جائے۔قریش میں اس وقت ایک سخت انتشار کی کیفیت پیدا ہو رہی تھی اور لوگوں کی دو پارٹیاں بن گئی تھیں۔ایک پارٹی بہر صورت مسلمانوں کو واپس لوٹانے پر مصر تھی اور مقابلہ کے خیالات پر سختی سے قائم تھی مگر دوسری
پارٹی اسے اپنی قدیم مذہبی روایات کے خلاف پا کر خوف زدہ ہو رہی تھی اور کسی باعزت سمجھوتہ کی متمنی تھی۔اس
لیے فیصلہ معلق چلا جارہا تھا۔اس موقع پر ایک عربی رئیس مگر ذ بن حفص نامی نے قریش سے کہا کہ مجھے جانے دو۔

خطبات مسرور جلد 19
72
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
شخص
میں کوئی فیصلہ کی راہ نکالوں گا۔قریش نے کہا اچھا تم بھی کوشش کر کے دیکھ لو۔چنانچہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے پاس آیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دُور سے آتے دیکھا تو فرمایا خدا خیر کرے یہ آدمی
تو اچھا نہیں۔بہر حال میکرز آپ کے پاس آیا اور گفتگو کرنے لگا مگر ابھی وہ بات کر ہی رہا تھا کہ مکہ کا ایک نامور رئیس
سهيل بن عبد و آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جسے غالباً قریش نے اپنی گھبراہٹ میں مگر ز کی
واپسی کا انتظار کرنے کے بغیر بھجوادیا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل کو آتے دیکھا تو فرمایا یہ سہیل آتا
ہے۔اب خدا نے چاہا تو معاملہ آسان ہو جائے گا۔بہر حال یہ بات چیت ہوتی رہی۔اس موقع پر یہ واقعہ بھی ہوا کہ جب قریش کی طرف سے پے در پے
سفیر آنے شروع ہوئے تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ محسوس کر کے کہ آپ کی طرف سے بھی کوئی فہمیدہ م
قریش کی طرف جانا چاہیے جو انہیں ہمدردی اور دانائی کے ساتھ مسلمانوں کا زاویہ نظر سمجھا سکے ایک شخص خراشن بن
اُمیہ کو اس کام کے لیے چنا جو قبیلہ خُزاعہ سے تعلق رکھتا تھا۔یعنی وہی قبیلہ جس سے قریش کے سب سے پہلے سفیر
بدیل بن ورقا کا تعلق تھا اور اس موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خراشن کو سواری کے لیے خود اپنا ایک
اونٹ عطا فرمایا۔خراش قریش کے پاس گیا مگر چونکہ ابھی یہ گفتگو کا ابتدائی مرحلہ تھا اور نوجوانانِ قریش بہت جوش
میں تھے۔ایک جو شیلے نوجوان عکرمہ بن ابو جہل نے خراش کے اونٹ پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا جس کے عربی
دستور کے مطابق یہ معنی تھے کہ ہم تمہاری نقل و حرکت کو جبر اروکتے ہیں۔علاوہ ازیں قریش کی یہ جو شیلی پارٹی خود
خراشن پر بھی حملہ کرنا چاہتی تھی مگر بڑے بوڑھوں نے بیچ بچاؤ کر کے اس کی جان بچائی اور وہ اسلامی کیمپ میں واپس
آگیا۔کفار کی طرف سے وہ واپس آگیا۔قریش مکہ نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اپنے جوش میں اندھے ہو کر اس بات
کا بھی ارادہ کیا کہ اب جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ مکہ سے اس قدر قریب اور مدینہ سے اتنی
دور آئے ہوئے ہیں تو ان پر حملہ کر کے جہاں تک ممکن ہو نقصان پہنچایا جائے۔چنانچہ اس غرض کے لیے انہوں نے
چالیس پچاس آدمیوں کی ایک پارٹی حدیبیہ کی طرف روانہ کی اور اس گفت و شنید کے پر دے میں جو اس وقت فریقین
میں جاری تھی ان لوگوں کو ہدایت دی کہ اسلامی کیمپ کے ارد گرد گھومتے ہوئے تاک میں رہیں اور موقع پاکر
مسلمانوں کا نقصان کرتے رہیں بلکہ بعض روایتوں سے یہاں تک پتہ لگتا ہے کہ یہ لوگ تعداد میں اتنی تھے اور اس
موقع پر قریش نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی بھی سازش کی تھی مگر بہر حال خدا کے فضل سے مسلمان
اپنی جگہ ہوشیار تھے۔چنانچہ قریش کی اس سازش کا راز کھل گیا اور یہ لوگ سب کے سب گرفتار کر لیے گئے۔مسلمانوں کو اہل مکہ کی اس حرکت پر جو آشھر حرم میں اور پھر گویا حرم کے علاقہ میں کی گئی تھی سخت طیش تھا مگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو معاف فرما دیا اور مصالحت کی گفتگو میں روک نہ پیدا ہونے دی۔اہل
مکہ کی اس حرکت کا قرآن شریف نے بھی ذکر کیا ہے چنانچہ فرماتا ہے۔وَهُوَ الَّذِي كَفَ أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنْ بَعْدِ أَنْ أَظْفَرَ كُمْ عَلَيْهِمْ - وَ
كَانَ اللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا - (الفتح: 25)

خطبات مسرور جلد 19
73
3
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
یعنی خدا نے اپنے فضل سے کفار کے ہاتھوں کو مکہ کی وادی میں تم سے روک کر رکھا اور تمہاری حفاظت کی اور
پھر جب تم نے ان لوگوں
پر غلبہ پالیا اور انہیں اپنے قابو میں کر لیا تو خدا نے تمہارے ہاتھوں کو ان سے روک کر رکھا۔بیعت رضوان:
بہر حال جب ہم ان تمام حالات اور اس پس منظر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مسلسل صبر اور
حوصلہ اور امن کی کوشش کو دیکھتے ہیں جو انتہا کو پہنچا ہو اہے تو ہمیں نظر آتا ہے کہ وہ ایک صبر اور امن کی کوشش
ہے جس کی کوئی مثال دنیا میں نہیں مل سکتی۔آپ مسلسل اس کوشش میں تھے کہ امن کی صورت پیدا ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب قریش کی شرارت کو دیکھا اور ساتھ ہی خیر اشن بن امیہ سے اہل مکہ کے جوش و خروش
کا حال سنا تو قریش کو ٹھنڈا کرنے اور راہ راست پر لانے کی غرض سے ارادہ فرمایا کہ کسی ایسے بااثر شخص کو مکہ میں
بھجوایا جائے جو مکہ ہی کا رہنے والا ہو اور قریش کے کسی معزز قبیلہ سے تعلق رکھتا ہو۔یعنی اس کے بعد بھی آپ نے کوشش
چھوڑی نہیں بلکہ پھر بھی یہ رسک (risk) لیا کہ کسی کو دوبارہ بھیجنا چاہیے۔چنانچہ آپ نے حضرت عمر بن الخطاب سے
فرمایا کہ بہتر ہو گا کہ آپ مکہ میں جائیں اور مسلمانوں کی طرف سے سفارت کا فرض سر انجام دیں۔حضرت عمرؓ نے
عرض کیا یارسول اللہ ! آپ جانتے ہیں کہ مکہ کے لوگ میرے سخت دشمن ہو رہے ہیں اور اس وقت مکہ میں میرے
قبیلہ کا کوئی بااثر آدمی موجود نہیں جس کا اہل مکہ پر دباؤ ہو۔اس لیے میرا مشورہ ہے کہ کامیابی کارستہ آسان کرنے
کے لیے اس خدمت کے لیے عثمان بن عفان کو چنا جائے جن کا قبیلہ بنو امیہ اس وقت بہت بااثر ہے اور مکہ والے
عثمان کے خلاف شرارت کی جرات نہیں کر سکتے اور اگر حضرت عثمان کو بھیجا جائے تو کامیابی کی زیادہ امید ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مشورہ کو پسند فرمایا اور حضرت عثمانؓ سے ارشاد فرمایا کہ وہ مکہ جائیں اور قریش کو
مسلمانوں کے پر امن ارادوں اور عمرہ کی نیت سے آگاہ کریں اور آپ نے حضرت عثمان کو اپنی طرف سے ایک تحریر
بھی لکھ کر دی جو رؤسائے قریش کے نام تھی۔اس تحریر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آنے کی غرض
بیان کی اور قریش کو یقین دلایا کہ ہماری نیت صرف ایک عبادت کا بجالانا ہے اور ہم پر امن صورت میں عمرہ بجالا کر
واپس چلے جائیں گے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان سے یہ بھی فرمایا کہ مکہ میں جو کمزور مسلمان ہیں
انہیں بھی ملنے کی کوشش کرنا اور ان کی ہمت بڑھانا اور کہنا کہ ذرا اور صبر سے کام لیں۔خدا عنقریب کامیابی کا دروازہ
کھولنے والا ہے۔یہ پیغام لے کر حضرت عثمان مکہ میں گئے اور ابوسفیان سے مل کر جو اس زمانہ میں مکہ کارئیس اعظم
تھا اور حضرت عثمان کا قریبی عزیز بھی تھا اہل مکہ کے ایک عام مجمع میں پیش ہوئے۔اس مجمع میں حضرت عثمان نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریر پیش کی جو مختلف رؤسائے قریش نے فرداً فرداً بھی ملاحظہ کی مگر باوجود اس کے
سب لوگ اپنی اس ضد پر قائم رہے کہ بہر حال مسلمان اس سال مکہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔حضرت عثمان کے زور
دینے پر قریش نے کہا کہ اگر تمہیں زیادہ شوق ہے تو ہم تم کو ذاتی طور پر طواف بیت اللہ کا موقع دے دیتے ہیں
مگر اس سے زیادہ نہیں۔حضرت عثمان نے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو مکہ سے باہر روکے
جائیں اور میں طواف کروں ! مگر قریش نے کسی طرح نہ مانا اور بالآخر حضرت عثمان مایوس ہو کر واپس آنے کی تیاری

خطبات مسرور جلد 19
74
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
کرنے لگے۔اس موقع پر ملکہ کے شریر لوگوں کو یہ شرارت سو جبھی کہ انہوں نے غالباً اس خیال سے کہ اس طرح
ہمیں مصالحت میں زیادہ مفید شرائط حاصل ہو سکیں گی حضرت عثمان اور ان کے ساتھیوں کو مکہ میں روک لیا۔اس پر مسلمانوں میں یہ افواہ مشہور ہوئی کہ اہل مکہ نے حضرت عثمان کو قتل کر دیا ہے۔یہ خبر جب پہنچی تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی شدید غصہ اور صدمہ تھا۔تب آپ نے وہاں بیعت رضوان لی۔اس کے بارے میں لکھا ہے۔یہ خبر حدیبیہ میں پہنچی تو مسلمانوں میں سخت جوش پیدا ہوا کیونکہ عثمان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد اور معزز ترین صحابہ میں سے تھے اور مکہ میں بطور اسلامی سفیر کے گئے تھے
اور یہ دن بھی اشہرِ حُرم کے تھے ، حرمت والا مہینہ تھا اور پھر مکہ خود حرم کا علاقہ تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فوراً تمام مسلمانوں میں اعلان کر کے انہیں ایک بول یعنی کیکر کے درخت کے نیچے جمع کیا اور جب صحابہ جمع ہو
گئے تو اس خبر کا ذکر کر کے فرمایا کہ اگر یہ اطلاع درست ہے تو خدا کی قسم !ہم اس جگہ سے اس وقت تک نہیں ملیں
گے کہ عثمان کا بدلہ نہ لے لیں۔پھر آپ نے صحابہ سے فرمایا: آؤ اور میرے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر جو اسلام میں بیعت کا
طریقہ ہے یہ عہد کرو کہ تم میں سے کوئی شخص پیٹھ نہیں دکھائے گا اور اپنی جان پر کھیل جائے گا مگر کسی حال میں اپنی
جگہ نہیں چھوڑے گا۔اس اعلان پر صحابہ بیعت کے لیے اس طرح لیکے کہ ایک دوسرے پر گرے پڑے تھے اوران
چودہ پندرہ سو مسلمانوں کا کہ یہی اس وقت اسلام کی جمع پونجی تھی ، گل مسلمان تھے، ایک ایک فرد اپنے محبوب آقا کے
ہاتھ پر گویا دوسری دفعہ بک گیا۔جب بیعت ہو رہی تھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بایاں ہاتھ اپنے دائیں ہاتھ
پر رکھ کر فرمایا کہ یہ عثمان کا ہاتھ ہے کیونکہ اگر وہ یہاں ہو تا تو اس مقدس سودے میں کسی سے پیچھے نہ رہتا لیکن اس
وقت وہ خدا اور اس کے رسول کے کام میں مصروف ہے۔اس طرح یہ بجلی کا سا منظر اپنے اختتام کو پہنچا۔اسلامی تاریخ میں یہ بیعت بیعت رضوان کے نام سے مشہور ہے یعنی وہ بیعت جس میں مسلمانوں نے خدا کی
کامل رضامندی کا انعام حاصل کیا۔قرآن شریف نے بھی اس بیعت کا خاص طور پر ذکر فرمایا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے:
لَقَدْ رَضِيَ اللهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوْبِهِمْ فَأَنْزَلَ السَّكِيْئَةَ
عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا- (الفتح: 19)
یعنی اللہ تعالیٰ خوش ہو گیا مسلمانوں سے جب کہ اے رسول! وہ ایک درخت کے نیچے تیری بیعت
کر رہے تھے کیونکہ اس بیعت سے ان کے دلوں کا مخفی اخلاص خدا کے ظاہری علم میں آگیا سو خدا نے بھی ان پر
سکینت نازل فرمائی اور انہیں ایک قریب کی فتح کا انعام عطا کیا۔صحابہ کرام بھی ہمیشہ اس بیعت کو بڑے فخر اور محبت کے ساتھ بیان کیا کرتے تھے اور ان میں سے اکثر
بعد میں آنے والے لوگوں سے کہا کرتے تھے کہ تم تو مکہ کی فتح کو فتح شمار کرتے ہو مگر ہم بیعت رضوان ہی کو فتح خیال
کرتے تھے اور اس میں شبہ نہیں کہ یہ بیعت اپنے کو الف کے ساتھ مل کر ایک نہایت عظیم الشان فتح تھی۔نہ صرف
اس لیے کہ اس نے آئندہ فتوحات کا دروازہ کھول دیا بلکہ اس لیے بھی کہ اس سے اسلام کی اس جاں فروشانہ روح کا
جو دین محمدی کا گویا مرکزی نقطہ ہے ایک نہایت شاندار رنگ میں اظہار ہوا اور فدائیان اسلام نے اپنے عمل سے بتا

خطبات مسرور جلد 19
75
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
دیا کہ وہ اپنے رسول اور اس رسول کی لائی ہوئی صداقت کے لیے ہر میدان میں اور اس میدان کے ہر قدم پر
موت وحیات کے سودے کے لیے تیار ہیں۔اسی لیے صحابہ کرائم بیعت رضوان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ
یہ بیعت موت کے عہد کی بیعت تھی یعنی اس عہد کی بیعت تھی کہ ہر مسلمان اسلام کی خاطر اور اسلام کی عزت کی
خاطر اپنی جان پر کھیل جائے گا مگر پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس بیعت کا خاص پہلو یہ تھا کہ یہ عہد و پیمان صرف منہ کا ایک
وقتی اقرار نہیں تھا جو عارضی جوش کی حالت میں کر دیا گیا ہو بلکہ دل کی گہرائیوں کی آواز تھی جس کے پیچھے مسلمانوں
کی ساری طاقت ایک نقطہ واحد پر جمع تھی۔صلح حدیبیہ :
جب قریش کو اس بیعت کی اطلاع پہنچی تو وہ خوف زدہ ہو گئے اور نہ صرف حضرت عثمان اور ان کے
ساتھیوں کو آزاد کر دیا بلکہ اپنے ایلچیوں کو بھی ہدایت دی کہ اب جس طرح بھی ہو مسلمانوں کے ساتھ معاہدہ کر لیں
مگر یہ شرط ضرور رکھی جائے کہ اس سال کی بجائے مسلمان آئندہ سال آکر عمرہ بجالائیں اور بہر حال اب واپس چلے
جائیں۔دوسری طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ابتدا سے یہ عہد کر چکے تھے کہ میں اس موقع پر کوئی ایسی
بات نہیں کروں گا جو حرم المحرم اور بیت اللہ کے احترام کے خلاف ہو اور چونکہ آپ کو خدا نے یہ بشارت دے رکھی
تھی کہ اس موقع پر قریش کے ساتھ مصالحت آئندہ کامیابیوں کا پیش خیمہ بننے والی ہے اس لیے گویا فریقین کے لحاظ
سے یہ ماحول مصالحت کا ایک نہایت عمدہ ماحول تھا اور اسی ماحول میں سہیل بن عمر و آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس پہنچا اور آپ نے اسے دیکھتے ہی فرمایا کہ اب معاملہ آسان ہوتا نظر آتا ہے۔صلح کی گفتگو شروع ہوئی جب
سہیل بن عمر و آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا تو آپ نے اسے دیکھتے ہی فرمایا جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ
سہیل آتا ہے۔اب خدا نے چاہا تو معاملہ سہل ہو جائے گا۔بہر حال سہیل آیا اور آتے ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
کہنے لگا۔آؤ جی۔اب لمبی بحث جانے دو۔ہم معاہدے کے لیے تیار ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم بھی تیار
ہیں اور اس ارشاد کے ساتھ ہی آپ نے اپنے سیکر ٹری حضرت علی کو بلوایا۔اس معاہدہ کی شرائط حسب ذیل تھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھی اس سال واپس چلے جائیں۔آئندہ سال وہ مکہ میں آکر
رسم عمرہ ادا کر سکتے ہیں مگر سوائے نیام میں بند تلوار کے کوئی ہتھیار ساتھ نہ ہو اور مکہ میں تین دن سے زیادہ نہ ٹھہریں۔اگر کوئی مرد مکہ والوں میں سے مدینہ جائے تو خواہ وہ مسلمان ہی ہو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسے
مدینہ میں پناہ نہ دیں اور واپس لوٹا دیں۔لیکن اگر کوئی مسلمان مدینہ کو چھوڑ کر مکہ میں آجائے تو اسے واپس نہیں لوٹایا
جائے گا۔ایک اور روایت میں یہ ہے کہ اگر مکہ والوں میں سے کوئی شخص اپنے ولی یعنی گارڈین (guardian) کی
اجازت کے بغیر مدینہ آجائے تو اسے واپس لوٹا دیا جائے گا۔قبائل عرب میں سے جو قبیلہ چاہے مسلمانوں کا حلیف بن جائے اور جو چاہے اہل مکہ کا۔یہ معاہدہ فی
الحال دس سال تک کے لیے ہو گا اور اس عرصہ میں قریش اور مسلمانوں کے درمیان جنگ بند رہے گی۔اس معاہدہ کی دو نقلیں کی گئیں اور بطور گواہ کے فریقین کے متعدد معززین نے ان پر دستخط

خطبات مسرور جلد 19
76
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
مسلمانوں کی طرف سے دستخط کرنے والوں میں حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ جو اس وقت تک مکہ سے
واپس آچکے تھے یعنی کفار نے جو ان کو روکا تھا تو اس وقت چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے بھی اس معاہدے پر دستخط
کیے۔عبد الرحمن بن عوف، سعد بن ابی وقاص اور ابو عبیدہ تھے۔معاہدہ کی تکمیل کے بعد شہیل بن عمر و معاہدہ کی
ایک نقل لے کر مکہ کی طرف واپس لوٹ گیا اور دوسری نقل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہی۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 749 تا 769)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس واقعہ کو اپنے الفاظ میں اس طرح بیان فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ
بعض ارد گرد کے لوگوں نے مکہ والوں سے اصرار کیا کہ یہ لوگ صرف طواف کے لیے آئے ہیں آپ
ان کو کیوں روکتے ہیں ؟ مگر مکہ کے لوگ اپنی ضد پر قائم رہے۔اس پر بیرونی قبائل کے لوگوں نے مکہ والوں سے کہا
کہ آپ لوگوں
کا یہ طریق بتاتا ہے کہ آپ کو شرارت مد نظر ہے، صلح مد نظر نہیں۔اس لیے ہم لوگ آپ کا ساتھ
دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔یہ ایک نئی بات ہے جو حضرت مصلح موعودؓ نے بیان فرمائی ہے کہ ارد گرد کے قبائل کا
بھی پریشر (pressure) تھا۔اس پر مکہ کے لوگ ڈر گئے اور انہوں نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ مسلمانوں کے
ساتھ سمجھوتے کی کوشش کریں گے۔جب اس امر کی اطلاع رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے
حضرت عثمان کو جو بعد میں آپ کے تیسرے خلیفہ ہوئے، مکہ والوں سے بات چیت کرنے کے لیے بھیجا۔جب
حضرت عثمان مکہ پہنچے تو چونکہ مکہ میں ان کی بڑی وسیع رشتہ داری تھی۔ان کے رشتہ دار ان کے گرد اکٹھے ہو گئے
اور ان سے کہا کہ آپ طواف کر لیں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگلے سال آکر طواف کریں مگر
حضرت عثمان نے کہا کہ میں اپنے آقا کے بغیر طواف نہیں کر سکتا۔چونکہ رؤسائے مکہ سے آپ کی گفتگو لمبی ہو
گئی تو مکہ میں بعض لوگوں نے شرارت سے یہ خبر پھیلا دی کہ عثمان کو قتل کر دیا گیا ہے اور یہ خبر پھیلتے پھیلتے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک جا پہنچی۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو جمع کیا اور فرمایا: سفیر کی
جان ہر قوم میں محفوظ ہوتی ہے۔تم نے سنا ہے کہ عثمان کو مکہ والوں نے مار دیا ہے۔اگر یہ خبر درست نکلی تو ہم بزور
مکہ میں داخل ہوں گے۔یعنی ہمارا پہلا ارادہ صلح کے ساتھ مکہ میں داخل ہونے کا تھا، جن حالات میں وہ کیا گیا تھا وہ
حالات چونکہ تبدیل ہو جائیں گے اس لیے ہم اس ارادہ کے پابند نہیں رہیں گے۔جو لوگ یہ عہد کرنے کے لیے تیار
ہوں کہ اگر ہمیں آگے بڑھنا پڑا تو یا ہم فتح کر کے لوٹیں گے یا ایک ایک کر کے میدان میں مارے جائیں گے وہ اس
عہد پر میری بیعت کریں۔آپ کا یہ اعلان کرنا تھا کہ پندرہ سو زائر جو آپ کے ساتھ آیا تھا یکدم پندرہ سو سپاہی کی
شکل میں بدل گیا اور دیوانہ وار ایک دوسرے پر پھاندتے ہوئے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر
دوسروں سے پہلے بیعت کرنے کی کوشش کی۔یہ بیعت تمام اسلامی تاریخ میں بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے اور درخت
کا عہد نامہ کہلاتی ہے کیونکہ جس وقت یہ بیعت لی گئی اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک درخت کے نیچے
بیٹھے تھے۔جب تک اس بیعت میں شامل ہونے والا آخری آدمی بھی دنیا میں زندہ رہاوہ فخر سے اس بات کا ذکر کیا

خطبات مسرور جلد 19
77
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2021ء
کرتا تھا کیونکہ پندرہ سو آدمیوں میں سے ایک شخص نے بھی یہ عہد کرنے سے دریغ نہ کیا تھا کہ اگر دشمن نے
اسلامی سفیر کو مار دیا ہے تو آج دو صورتوں میں سے ایک ضرور پیدا کر کے چھوڑیں گے یا وہ شام سے پہلے پہلے مکہ کو
فتح کر کے چھوڑیں گے یا شام سے پہلے پہلے میدان جنگ میں مارے جائیں گے۔لیکن ابھی بیعت سے مسلمان فارغ
ہی ہوئے تھے کہ حضرت عثمان واپس آگئے اور انہوں نے بتایا کہ مکہ والے اس سال تو عمرے کی اجازت نہیں
دے سکتے مگر آئندہ سال اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔چنانچہ اس بارے میں معاہدہ کرنے کے لیے انہوں نے
اپنے نمائندے مقرر کر دیے۔حضرت عثمان کے آنے کے تھوڑی دیر کے بعد مکہ کا ایک رئیس سہیل نامی معاہدہ کے
لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ معاہدہ لکھا گیا۔(ماخوذ از دیباچہ تفسیر القرآن ، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 307-308)
حضرت عثمان کا یہ ذکر ابھی چل رہا ہے۔باقی ان شاء اللہ آئندہ بیان ہو گا۔دعاؤں کی طرف اب بھی میں توجہ دلانا چاہتا ہوں۔پاکستان کے حالات کے لیے خاص طور پر دعا کریں۔گھروں کی چار دیواری میں بھی اب تو محفوظ نہیں ہیں۔اپنی جگہوں پہ بھی محفوظ نہیں ہیں۔ہر جگہ جہاں مولوی کہتا
ہے پولیس والے پہنچ جاتے ہیں۔بعض شریف پولیس والے ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہماری ہمدردیاں آپ
کے ساتھ ہیں لیکن ہم کیا کریں کہ ہمیں پریشر اتنا پڑتا ہے کہ ہمارے افسران جو کہتے ہیں پھر ہمیں کرنا پڑتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ ایسے بد فطرت افسران سے بھی ہماری جان چھڑائے، ملک کی جان چھڑائے اور ہر احمدی کو آزادی سے اور
محفوظ طریقے پر اپنے وطن میں رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔خاص طور پر دعائیں کرتے رہیں۔ان شاء اللہ تعالیٰ یہ
دعائیں اگر جاری رہیں تو جلد ہم دیکھیں گے کہ مخالفین کا انجام نہایت عبرتناک ہو گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں دعاؤں کی بھی
توفیق دے اور انہیں قبول بھی فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 / تا22 فروری 2021ء خصوصی اشاعت برائے یوم مصلح موعودؓ جلد 28 شمارہ 14-15 صفحہ 05تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی