حضرت عثمان بن عفانؓ

خطبات مسرور جلد 19
6
18
78
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 05 فروری 2021ء بمطابق 05, تبلیغ 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، تلفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
غزوہ ذات الرقاع:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات کے بارے میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر چل رہا ہے۔ایک غزوہ تھا غزوہ ذات الرقاع۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نجد میں غطفان کے قبیلہ بنو ثعلبہ اور بنو مُحارِب پر حملہ
کے لیے چار سو یا ایک روایت کے مطابق سات سو صحابہ کی جمعیت کے ساتھ روانہ ہوئے اور مدینہ میں حضرت عثمان
کو امیر مقرر فرمایا اور ایک روایت کے مطابق حضرت ابو ذر غفاری کو امیر مقرر فرمایا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نجد میں نخل مقام پر پہنچے جسے ذات الرقاع کہتے ہیں۔وہاں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے مقابلے کے لیے بڑا لشکر تیار تھا۔دونوں گروہ ایک دوسرے کے بالمقابل ہوئے تاہم جنگ نہ ہوئی
اور لوگ ایک دوسرے سے خوفزدہ رہے۔اسی جنگ کے دوران پہلی مرتبہ مسلمانوں نے صلوۃ خوف ادا کی۔(سیرت ابن هشام صفحه 614-615 غزوة ذات الرقاع مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
(طبقات الكبرى لابن سعد جزء 2 صفحه 280 غزوة رسول اللہ اللہ ذات الرقاع مطبوعه دار احياء التراث
العربي بيروت 1996ء)
اس غزوہ کی وجہ تسمیہ کے بارہ میں یہ بھی ذکر آتا ہے کہ اسے ذات الرقاع اس لیے کہتے ہیں کیونکہ اس
میں صحابہ نے اپنے جھنڈوں میں پیوند لگائے ہوئے تھے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں درخت یا پہاڑ تھا جس
کا نام ذات الرقاع ہے۔بخاری کی ایک روایت میں اس طرح ذکر ہے:
حضرت ابو موسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک حملے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے اور ہم
چھ آدمی تھے۔ہمارے پاس ایک مشتر کہ اونٹ تھا جس پر ہم باری باری سوار ہوتے تھے۔ہمارے پاؤں پھٹ گئے
یعنی غزوہ میں چھ آدمی نہیں تھے۔یہ چھ آدمی اس اونٹ کے لیے تھے۔اور میرے دونوں پاؤں بھی پھٹ گئے اور
میرے ناخن گر گئے اور ہم اپنے پاؤں پر کپڑوں کے ٹکڑے لپیٹتے تھے۔اس لیے اس کا نام غزوہ ذات الرقاع یعنی
چیتھڑوں والی لڑائی رکھا گیا کیونکہ ہم کپڑوں کے ٹکڑے اپنے پیروں پر باندھے ہوئے تھے۔(صحيح البخارى كتاب المغازى غزوة ذات الرّقاع حدیث نمبر 4128)

خطبات مسرور جلد 19
79
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
یہ ایک نوٹ ہے وہ بھی بیان کر دیتا ہوں۔ریسرچ سیل نے ٹھیک نوٹ لکھا ہے کہ کتب تاریخ و سیر کے
مطابق غزوہ ذات الرقاع چار ہجری میں ہو ا تھا جبکہ امام بخاری نے اس غزوہ کو غزوہ خیبر کے بعد قرار دیا ہے کیونکہ
حضرت ابو موسیٰ اشعر می اس غزوہ میں شامل ہوئے تھے اور وہ غزوہ خیبر کے بعد مسلمان ہوئے تھے اس لیے سات
ہجری کی تاریخ اس غزوہ کی زیادہ قرین قیاس ہے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 614 غزوة ذات الرقاع مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
(الطبقات الكبرى لا بن سعد الجزء 2 صفحه 280 غزوة رسول اللہ یہ ذات الرقاع، دار احياء التراث العربي
بیروت 1996ء) (صحيح البخارى كتاب المغازى غزوة ذات الرّقاع حدیث نمبر 4128)
عکرمہ کا ایمان لانا:
فتح مکہ کے ضمن میں جو روایات ہیں جو 8 ہجری میں ہوئی اس میں ایک تفصیلی روایت سنن نسائی میں یوں
مذکور ہے جس میں فتح مکہ کے موقع پر ان افراد کی تفصیل بیان ہوئی ہے جن کے قتل کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی جانب سے ارشاد جاری ہوا تھا۔حضرت مصعب بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے روز
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مردوں اور دو عورتوں کے علاوہ باقی سب کفار کو امان دے دی تھی۔آپ نے
فرمایا ان چار کو قتل کر دو خواہ تم انہیں کعبہ کے پردوں سے چھٹے ہوئے پاؤ۔وہ عکرمہ بن ابو جہل، عبد اللہ بن خطل،
مقيس بن صُبَابَہ اور عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح تھے۔عبد اللہ بن خطل جب پکڑا گیا تو اس نے خانہ کعبہ کے
پر دوں کو پکڑا ہوا تھا۔حضرت سعید بن حریث اور حضرت عمار بن یاسر دونوں اس کی طرف لیکے اور سعید نے آگے
بڑھ کر اسے قتل کر دیا۔مقیس کو لوگوں نے بازار میں پایا اور اسے قتل کر دیا۔عکرمہ سمندر کی طرف بھاگ گیا۔کشتی پر سوار لوگوں کو سمندری طوفان نے آلیا۔اس پر کشتی والوں نے کہا تم لوگ اخلاص اور سچائی سے کام لو کیونکہ
تمہارے معبود یہاں کچھ فائدہ نہیں دیں گے۔اس پر عکرمہ نے کہا بخدا! مجھے سمندر میں اگر کوئی چیز بچائے گی تو
اخلاص و سچائی ہے اور خشکی پر بھی اخلاص و سچائی ہی مجھے بچائے گی۔اے اللہ ! میں تجھ سے پختہ عہد کر تاہوں کہ اگر
تو مجھے اس طوفان سے محفوظ رکھے تو میں ضرور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر ان کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھوں گا
اور میں ضرور انہیں عفو کرنے والا اور کریم پاؤں گا۔پھر وہ واپس آیا اور اس نے اسلام قبول کر لیا۔اس بارہ میں زیادہ مشہور روایت تو یہی ہے کہ جہاز پر چڑھنے
سے پہلے ہی اس کی بیوی نے آکر اسے قائل کر لیا تھا اور واپس لے گئی تھی۔یہ روایت بھی آگے آجائے گی۔بہر حال
یہ سنن نسائی کی ایک روایت ہے۔جہاں تک عبد اللہ بن ابی سرح کا تعلق ہے تو وہ حضرت عثمان بن عفان کے ہاں
چھپ گیا۔پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بیعت کی دعوت دی تو حضرت عثمان اسے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کے سامنے لائے اور عرض کی یا رسول اللہ ! عبد اللہ کی بیعت قبول فرمائیں۔آپ نے اپنا سر اٹھا کر اس کی
طرف تین مرتبہ دیکھا اور تینوں مرتبہ انکار کیا۔بہر حال آخر آپ نے اس کی بیعت لے لی اور پھر آپ نے یہ بھی
فرمایا کہ کوئی صاحب عقل شخص نہ تھا جو اس شخص کو قتل کر دیتا جس کی بیعت لینے سے میں نے تخلف کیا تھا۔انہوں

خطبات مسرور جلد 19
80
60
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
نے عرض کیا یار سول اللہ ! ہمیں کیسے علم ہوتا کہ آپ کے دل میں کیا تھا۔آپ نے کیوں نہ آنکھ سے ہمیں اشارہ کیا؟
اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نبی کے لیے جائز نہیں کہ وہ آنکھوں کی خیانت کا مر تکب ہو۔یہ روایت
سنن ابو داؤد میں بھی ہے۔البتہ سنن ابو داؤد میں ایک دوسری روایت بھی موجود ہے لیکن اس روایت کے آخری
فقرات یعنی اس کو قتل کرنے وغیرہ کا ذکر نہیں ہے۔چنانچہ اس روایت میں بیان ہے کہ حضرت ابن عباس بیان
کرتے ہیں کہ عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کاتب تھا۔اسے شیطان نے بہکا دیا۔وہ کفار
سے مل گیا۔فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قتل کا حکم دیا۔حضرت عثمان بن عفان نے اس
کے لیے پناہ طلب کی۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پناہ دے دی۔(سنن النسائى كتاب المحاربة باب الحكم فى المرتد حديث 4072)
(سنن ابو داؤد کتاب الحدود باب الحكم فى من ارتد ، حدیث 4358-4359)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد کہ قتل کرنا تھا کیوں نہیں قتل کیا؟ اس کے بارے میں ایک
وضاحت یہ بھی کی جاتی ہے کہ اس روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ کو یہ فرمانا کہ جب میں نے بیعت
لینے میں تامل کیا تو تم لوگوں نے اس کو قتل کیوں نہ کر دیا محل نظر ہے کیونکہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی
بیعت نہ لینا چاہتے اور اس کے قتل کے فیصلہ پر قائم رہنا پسند فرماتے تو اس کو قتل کرنے کا ارشاد فرما سکتے تھے۔آپ فاتح تھے ، سر بر اور یاست تھے اور اس کے قتل کا فیصلہ بھی مبنی بر انصاف تھا۔اس لیے ہو سکتا ہے کہ
اس روایت میں کسی راوی کی اپنی رائے یا خیال شامل ہو گیا ہو۔مزید بر آں یہ روایت بخاری اور مسلم میں موجود نہیں
ہے اور ابو داؤد میں اسی مضمون کی ایک روایت حضرت ابن عباس سے مروی ہے جس کا ذکر ہو چکا ہے اور اس میں
قتل کرنے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سورۃ المؤمنون کی آیت نمبر 15 کی تفسیر کرتے ہوئے اس واقعہ کا
تذکرہ یوں بیان کرتے ہیں کہ
" اس آیت کے ساتھ ایک تاریخی واقعہ بھی وابستہ ہے جس کا یہاں بیان کر دینا ضروری معلوم ہو تا
ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک کاتب وحی تھا جس کا نام عبد اللہ بن ابی سرح تھا۔آپ پر جب کوئی وحی
نازل ہوتی تو اسے بلوا کر لکھوا دیتے۔ایک دن آپ یہی آیتیں اسے لکھوا رہے تھے۔جب آپ ثُمَّ انْشَأْنَهُ خَلْقًا
اخر پر پہنچے تو اس کے منہ سے بے اختیار نکل گیا کہ فَتَبَارَكَ اللهُ اَحْسَنُ الخالقین۔رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ یہی وحی ہے۔اس کو لکھ لو۔اس بد بخت کو یہ خیال نہ آیا کہ پچھلی آیتوں کے نتیجہ میں یہ آیت طبعی طور پر
آپ ہی بن جاتی ہے۔اس نے سمجھا کہ جس طرح میرے منہ سے یہ آیت نکلی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس کو وحی قرار دے دیا ہے اسی طرح آپ نعوذ باللہ خود سارا قرآن بنارہے ہیں۔چنانچہ وہ مرتد ہو گیا اور مکہ چلا گیا۔فتح مکہ کے موقعہ پر جن لوگوں کو قتل کرنے کار سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے حکم دیا تھا ان میں ایک عبد اللہ بن ابی سرح بھی تھا مگر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اسے پناہ دے دی اور وہ

خطبات مسرور جلد 19
81
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
آپ کے گھر میں تین دن چھپا رہا۔ایک دن جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے لوگوں سے بیعت لے
رہے تھے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ عبد اللہ بن ابی سرح کو بھی آپ کی خدمت میں لے گئے اور اس کی بیعت قبول
کرنے کی درخواست کی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے تو کچھ دیر تامل فرمایا مگر پھر آپ نے اس کی بیعت
( تفسیر کبیر جلد 6 صفحه : 139)
لے لی۔اور اس طرح دوبارہ اس نے اسلام قبول کر لیا۔"
سنن نسائی کی بیان کردہ روایت میں عکرمہ بن ابو جہل کے قبولِ اسلام کا واقعہ یوں بیان ہوا ہے جبکہ کتب سیرت
میں اس کے اسلام قبول کرنے کی جو تفصیلات بیان ہوئی ہیں جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا ذرا مختلف ہیں کہ
عکرمہ بن ابو جہل ان لوگوں میں سے تھا جن کے قتل کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر حکم دیا ہوا
تھا۔عکرمہ اور اس کا والد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت دیتا تھا اور وہ مسلمانوں پر بہت زیادہ سختی کرتا تھا۔جب
اسے علم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا خون بہانے کا حکم دیا ہے تو وہ یمن کی طرف بھاگ گیا۔اس کی
بیوی نے بعد اس کے کہ اس نے اسلام قبول کر لیا تھا اس کا پیچھا کیا اور اس نے عکرمہ کو سمندر کے ساحل پر پایا جب
وہ کشتی پر سوار ہونے کا ارادہ کر رہا تھا۔ایک قول کے مطابق اس نے عکرمہ کو تب پایا جبکہ وہ کشتی میں سوار ہو چکا تھا۔اس نے عکرمہ کو یہ کہتے
ہوئے روکا کہ اے میرے چچا کے بیٹے ! میں تمہارے پاس اس انسان کی طرف سے آئی ہوں جو لو گوں میں سب سے
زیادہ جوڑنے والے اور لوگوں میں سب سے زیادہ نیک اور لوگوں میں سب سے زیادہ خیر خواہ ہیں۔تو اپنی جان کو
ہلاکت میں مت ڈال کیونکہ میں تمہارے لیے امان طلب کر چکی ہوں۔اس پر وہ اپنی بیوی کے ساتھ آیا اور اس نے
اسلام قبول کر لیا اور اس کا اسلام بہت خوبصورت رہا۔روایت میں آتا ہے کہ جب عکرمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض
کیا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !میری بیوی نے مجھے بتایا ہے کہ آپ نے مجھے امان دی ہے۔آپ نے فرمایا: تو نے بیچ
کہا۔یقیناتو امن میں ہے۔اس پر عکرمہ نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔وہ
اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور آپ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور اس نے اپنا سر شرم سے نیچے جھکا
لیا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا:
اے عکرمہ !تُو مجھ سے جو بھی چیز مانگے گا اگر میں اس کی طاقت رکھتا ہوں گا تو ضر ور تجھے دوں گا۔عکرمہ
نے عرض کیا کہ میری ہر اس عداوت کے لیے بخشش کی دعا کر دیں جو میں نے آپ سے روار کھی۔اس پر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی کہ اے اللہ ! عکرمہ کی ہر وہ عداوت اس کو بخش دے جو اس نے مجھ سے روار کھی یا ہر وہ
بُری بات بخش دے جو اس نے کی۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوشی سے سر شار اٹھے اور اپنی چادر اس پر ڈال
دی اور فرمایا: خوش آمدید اس شخص کو جو ایمان لانے کی حالت میں اور ہجرت کرنے کی حالت میں ہمارے پاس آیا۔عکرمہ بعد میں بڑے جلیل القدر صحابہ میں شمار ہوتے تھے۔عکرمہ کے ایمان لانے سے وہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے

خطبات مسرور جلد 19
82
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
بیان فرمائی تھی کہ آپ نے خواب میں دیکھا کہ آپ جنت میں ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں انگور کا ایک
خوشہ دیکھا جو آپ کو بہت اچھا لگا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا یہ کس کے لیے ہے تو کہا گیا کہ ابو جہل کے لیے
ہے۔یہ بات آپ پر گراں گزری۔آپ کو اچھی نہیں لگی، پریشان ہوئے اور آپ نے فرمایا: جنت میں تو سوائے
مومن جان کے اور کوئی داخل نہیں ہو تا تو یہ ابو جہل کے لیے کس طرح؟ پھر جب عکرمہ بن ابو جہل نے اسلام قبول
کیا تو آپ اس سے خوش ہوئے اور اس خوشہ کی تعبیر یہ بیان فرمائی کہ اس سے مراد عکرمہ تھا۔(السيرة الحلبيه جلد 3 صفحه 132-133 باب ذکر مغازيه غزوه فتح ،مگه مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت۔وت 2002ء)
حضرت عثمان کی مالی خدمات:
غزوہ تبوک جو رجب 19 ہجری میں ہوئی اس غزوہ تبوک کو جیشُ الْعُسْرَة یعنی تنگی والا لشکر بھی کہتے
ہیں۔اس غزوہ کی تیاری کے لیے حضرت عثمان کو جس مالی خدمت کی توفیق ملی اس کا تذکرہ یوں ملتا ہے کہ غزوہ تبوک
كوجيش العسرۃ یعنی تنگی والا لشکر بھی کہتے ہیں۔اس غزوہ کی تیاری کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تحریک فرمائی تو حضرت عثمان نے شام کی
طرف تجارت کی غرض سے تیار کیا جانے والا اپنا سو اونٹوں کا قافلہ ان کے کجاووں اور پالانوں سمیت پیش کر
دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر تحریک فرمائی تو اس غزوہ کی ضروریات کے پیش نظر حضرت عثمان نے
مزید سو اونٹ کجاووں اور پالانوں کے ساتھ تیار کروا کر پیش کر دیے۔آپ نے پھر تحریک فرمائی تو تیسری مرتبہ
حضرت عثمان نے پھر مزید ایک سو اونٹ کجاووں اور پالانوں کے ساتھ تیار کروا کے آپ کی خدمت میں پیش کیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب منبر سے نیچے اترے تو آپ نے فرمایا
مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذِهِ مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذِهِ
اس کے بعد عثمان جو بھی کرے اس کا کوئی مواخذہ نہیں ہو گا۔اس کے بعد عثمان جو بھی کرے اس کا کوئی مواخذہ
نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ حضرت عثمان نے دو سو اوقیہ سونا بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش کیا۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت عثمان نے حاضر ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جھولی میں ایک
ہزار دینار ڈال دیے۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جھولی میں پڑے دیناروں کو الٹنے پلٹتے رہے اور دو مر تبہ فرمایا:
مَا ضَرَّ عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ الْيَوْمِ
آج کے بعد عثمان جو بھی کرے گا اس کو کوئی ضرر نہیں پہنچے گا۔ایک روایت کے مطابق حضرت عثمان نے اس
موقع پر دس ہزار دینار عطا کیے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان کے لیے یہ دعا کی۔غَفَرَ اللهُ لَكَ يَا عُثْمَانُ مَا أَسْرَرْتَ وَمَا أَعْلَنْتَ وَمَا هُوَ كَائِنْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَا يُبَالِي مَا عَمِلَ بَعْدَهَا
کہ اے عثمان
! اللہ تجھ سے مغفرت کا سلوک فرمائے جو تُو نے مخفی طور پر کیا اور جو تُو نے اعلانیہ کیا اور جو
قیامت تک ہونے والا ہے۔اس کے بعد وہ جو بھی عمل کرے اسے کوئی فکر نہیں ہونی چاہیے۔ایک روایت کے مطابق آپ نے اس جنگ کی تیاری کے لیے ایک ہزار اونٹ اور ستر گھوڑے پیش کیے۔

خطبات مسرور جلد 19
83
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
ایک روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر حضرت عثمان سے فرمایا:
اے عثمان ! اللہ تعالیٰ تجھے وہ سب کچھ معاف فرمائے جو تو نے مخفی طور پر کیا اور جو تو نے اعلامیہ کیا اور جو
قیامت تک ہونے والا ہے۔اس عمل کے بعد یہ جو بھی کرے اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی پروا نہیں۔ایک روایت کے
مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر حضرت عثمان کے حق میں یہ دعا کی کہ اللهُمَّ ارْضِ عَنْ
عُثْمَانَ فَإِنِّي عَنْهُ را پیں کہ اے اللہ اتو عثمان سے راضی ہو جا کیونکہ میں اس سے راضی ہوں۔(شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جلد4 صفحه 68 ، 66 تا 71 غزوة تبوك دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
(سنن الترمذى كتاب المناقب باب فی مناقب عثمان۔حدیث 3701،3700)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ
" صحابہ نے بعض دفعہ اپنے گھر کا مال و اسباب بیچ کر جنگ کے اخراجات پورے کیے بلکہ یہ بھی نظر آتا کہ
بعض دفعہ انہوں نے اپنی جائیدادیں بیچ کر دوسروں پر خرچ کر دیں اور ان کے لیے تمام ضروریات مہیا کیں۔چنانچہ
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور آپ نے فرمایا کہ فلاں سفر پر ہماری فوج جانے والی
ہے مگر مومنوں کے پاس کوئی چیز نہیں۔کیا کوئی تم میں سے ہے جو ثواب حاصل کرے؟ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ یہ
سنتے ہی اٹھے اور آپ نے اپنا اندوختہ نکال کر وہ رقم مسلمانوں کے اخراجات کے لیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں پیش کر دی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ دیکھا تو فرمایا عثمان نے جنت خرید لی۔اسی طرح ایک
دفعہ ایک کنواں بک رہا تھا۔مسلمانوں کو چونکہ ان دنوں پانی کی بہت تکلیف تھی اس لیے آپ نے اس موقع پر پھر فرمایا
کوئی ہے جو ثواب حاصل کرے ؟ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یار سول اللہ میں حاضر ہوں۔چنانچہ آپ نے وہ کنواں خرید کر مسلمانوں کے لئے وقف کر دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر
فرمایا کہ عثمان نے جنت خرید لی۔اسی طرح ایک اور موقع پر بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان
رضی اللہ عنہ کے متعلق یہی الفاظ کہے۔غرض تین موقعے ایسے آئے ہیں جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق فرمایا کہ انہوں نے جنت خریدلی ہے۔"
(خطبات محمود جلد 19 صفحه 98-99 خطبه جمعه بیان فرموده 18 / فروری 1938ء)
حضرت مصلح موعودؓ بیان فرماتے ہیں کہ "رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
کے متعلق بارہا یہ فرمایا ہے کہ انہوں نے جنت خرید لی اور وہ جنتی ہیں اور ایک دفعہ صلح حدیبیہ کے موقع پر جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں سے دوبارہ بیعت لی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اس وقت موجود نہ تھے
تو آپ نے اپنا ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھا اور فرمایا یہ عثمان کا ہاتھ ہے۔میں اس کی طرف سے اپنے ہاتھ پر رکھتا ہوں۔اس طرح آپ نے اپنے ہاتھ کو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ہاتھ قرار دیا اور پھر ایک دفعہ آپ نے فرمایا اے عثمان !
خدا تعالیٰ تجھے ایک قمیص پہنائے گا۔منافق چاہیں گے کہ وہ تیری اس قمیص کو اتار دیں مگر تو اس قمیص کو اُتار یو
نہیں۔"حضرت مصلح موعوددؓ فرماتے ہیں کہ " اب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے یہ

خطبات مسرور جلد 19
ळ
84
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
فرماتے ہیں کہ اس قمیص کو نہ اتارنا اور جو تم سے اس قمیص کے اتارنے کا مطالبہ کریں گے وہ منافق ہوں گے۔"
(خطبات محمود جلد 19 صفحه 100 خطبه جمعه بیان فرمودہ 18 فروری 1938ء)
تو اس سے یہ بھی ظاہر ہو گیا کہ وہ لوگ جو بھی تھے وہ منافق تھے کیونکہ ان کی پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے پہلے ہی فرما دی۔600
حضرت خلیفہ ثالث نے ایک جگہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی کا ذکر اس طرح فرمایا ہے کہ :
جنگی ضرورت تھی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کے سامنے ضرورت حقہ کو رکھا اور مالی
قربانیاں پیش کرنے کی انہیں تلقین کی۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تو اپنا سارا مال لے
کر آگئے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنا نصف مال لے کر آگئے۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ میری
یہ پیشکش قبول کر لی جائے کہ میں دس ہزار صحابہ کا پورا خرچ برداشت کروں گا اور اس کے علاوہ آپ نے ایک
ہزار اونٹ اور ستر گھوڑے دیئے۔"
(خطبات ناصر جلد 2 صفحہ 341 خطبہ جمعہ فرمودہ 18 / اکتوبر 1968ء)
حضرت عثمان کا حضرت ابو بکر کے عہد میں کردار :
حضرت عثمان کا حضرت ابو بکرؓ کے عہد میں کیا کردار تھا اور آپ کا مقام اور مرتبہ کیا تھا ؟ حضرت ابو بکر
آپ کو کس طرح کا مقام دیتے تھے۔کیا سمجھتے تھے ؟ حضرت ابو بکر کے دورِ خلافت میں حضرت عثمان ان صحابہ اور
اہل شوری میں سے تھے جن سے اہم ترین مسائل میں رائے لی جاتی تھی۔جب حضرت ابو بکڑ نے فتنہ ارتداد کا مقابلہ
کر کے اسے ختم کر دیا تو روم پر چڑھائی کرنے اور مختلف اطراف میں مجاہدین کو روانہ کرنے کا ارادہ فرمایا اور اس سلسلہ
میں لوگوں سے مشورہ طلب کیا۔بعض صحابہ نے مشورہ دیا۔اس پر حضرت ابو بکر نے مزید مشورہ طلب فرمایا۔جس
پر حضرت عثمان نے عرض کیا کہ آپ اس دین کے ماننے والوں کے خیر خواہ اور مشفق ہیں۔پس آپ جس رائے کو
عام لوگوں کے لیے مفید سمجھیں تو اس پر عمل کرنے کا پختہ عزم کر لیں کیونکہ آپ کے بارے میں بد ظنی نہیں کی جا
سکتی۔یعنی حضرت ابو بکر کو عرض کیا کہ آپ کے بارے میں بدظنی نہیں کی جاسکتی۔اس پر حضرت طلحہ ، حضرت زبیر،
حضرت سعد، حضرت ابو عبیدہ ، حضرت سعید بن زید اور اس مجلس میں موجود مہاجرین و انصار نے کہا حضرت عثمان
نے سچ کہا ہے۔آپ جو مناسب سمجھیں کر گزریں۔ہم نہ تو آپ کی مخالفت کریں گے اور نہ ہی آپ پر کوئی الزام
لگائیں گے۔اس کے بعد حضرت علی نے گفتگو کی۔پھر حضرت ابو بکر لوگوں میں کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر
بیان کیا جس کا وہ اہل ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا۔پھر فرمایا: اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تم پر اسلام
کے ذریعے سے فضل نازل فرمایا اور جہاد کے ذریعہ تمہیں عزت بخشی اور اس دین کے ذریعہ تم لوگوں کو تمام ادیان پر
فضیلت بخشی۔پس اے اللہ کے بند و املک شام میں روم کے ساتھ جنگ کے لیے لشکر کی تیاری کرو۔(ماخوذ از تاریخ دمشق الكبير لابن عساكر جلد1 جز2 صفحه 46 داراحياء التراث العربي 2001ء)
حضرت ابو بکر نے جب اپنے اصحاب سے مشورہ کیا کہ حضرت ابان بن سعید کے بعد کس کو بحرین کا گورنر
بنا کر بھیجا جائے تو حضرت عثمان بن عفان نے عرض کیا اس آدمی کو بھیجیں جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے

خطبات مسرور جلد 19
85
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
بحرین والوں پر گورنر مقرر فرمایا تھا اور وہ ان کے قبول اسلام اور اطاعت کرنے کا موجب ہوا تھا اور وہ ان لوگوں سے
اور ان کے علاقے سے بھی اچھی طرح واقف ہے۔وہ علاء بن حضرمی ہے۔اس پر حضرت ابو بکر نے علاء بن حضرمی
کو بحرین بھیجنے پر اتفاق کر لیا۔(كنز العمال جلد 3 جز5 صفحه 248 كتاب الخلافة مع الامارة روايت 14089 دار الكتب العلميه
بیروت 2004ء)
حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد خلافت میں ایک مرتبہ
بارش نہیں ہوئی۔لوگ حضرت ابو بکر کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا آسمان بارش نہیں بر سار ہا اور زمین
فصلیں نہیں اگار ہی۔لوگ سخت شدید مصیبت کا شکار ہیں۔حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا تم لوگ جاؤ اور شام تک صبر سے
کام لو۔اللہ تعالیٰ تمہاری پریشانی کو دور فرما دے گا۔اتنے میں حضرت عثمان کا سو اونٹوں کا تجارتی قافلہ گندم یا کھانے
کا سامان لا دے شام سے مدینہ پہنچ گیا۔اس کی خبر سن کر لوگ حضرت عثمان کے دروازے پر گئے اور دروازہ کھٹکھٹایا۔حضرت عثمان لوگوں میں نکلے اور پوچھا کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔لوگوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ قحط سالی کا زمانہ
ہے۔آسمان بارش نہیں برسا رہا اور زمین بھی فصلیں نہیں اگار ہی۔لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ہمیں معلوم ہوا
ہے کہ آپ کے پاس غلہ ہے۔آپ اسے ہمارے پاس فروخت کر دیں تا کہ ہم اسے فقراء اور مساکین تک پہنچا
دیں۔حضرت عثمان نے فرمایا: بہت اچھا! اندر آجاؤ۔اندر آ کے خرید لیں۔تاجر لوگ آپ کے گھر میں داخل ہوئے
اور غلے کو حضرت عثمان کے گھر میں پڑا ہوا پایا۔حضرت عثمان نے تاجروں سے کہا جو سامان میں نے ملک شام سے ، جو
جہاں سے میں نے خریدا ہے میری قیمت خرید پر آپ کتنا منافع دیں گے ؟ شام سے سامان لے کر آیا ہوں۔میں یہاں
وہاں سے خرید کے لایا ہوں۔تم مجھے بتاؤ تم مجھے اس پر کتنا منافع دو گے ؟ وہاں جتنے لوگ تھے کچھ مفت تقسیم کرنا
چاہتے تھے کچھ تاجر تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم دس کے بارہ دے دیں گے۔اگر اس کی قیمت دس درہم ہے تو ہم بارہ
دے دیتے ہیں۔حضرت عثمان نے کہا مجھے اس سے زیادہ مل رہا ہے۔تو انہوں نے کہا ہم دس کے پندرہ دے دیں
گے۔دس کے بجائے ہم پندرہ دینے کو تیار ہیں۔حضرت عثمان نے کہا مجھے اس سے بھی زیادہ مل رہا ہے۔تاجروں
نے کہا اے ابو عمرو! مدینہ میں تو ہمارے علاوہ اور کوئی تاجر نہیں ہے۔تو کون آپ کو اس سے زیادہ دے رہا ہے۔حضرت عثمان نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ مجھے ہر درہم کے بدلے دس زیادہ دے رہا ہے۔ہر ایک کے بدلے میں دس گنا دے رہا ہے۔کیا
آپ لوگ اس سے زیادہ دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا نہیں ہم تو اس سے زیادہ نہیں دے سکتے۔اس پر حضرت عثمان
نے فرمایا: میں اللہ کو گواہ بناتے ہوئے اس غلے کو مسلمانوں کے فقراء پر صدقہ کرتاہوں۔یعنی یہ سارے کا سارا غلہ
میں غریبوں کو دیتا ہوں اور اس کی کوئی قیمت نہیں لوں گا۔حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جس دن یہ واقعہ ہوا،
م کیا گیا، صدقہ دیا گیا میں نے اس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا۔آپ ایک غیر عربی
گھوڑے پر سوار ہیں جو بڑے جنے والا ہے۔آپ پر نور کی پوشاک ہے اور آپ کے پیروں میں نور کی جو تیاں ہیں اور ہاتھ
غله

خطبات مسرور جلد 19
86
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
گفتگو کا بہت
میں نور کی چھڑی ہے اور آپ جلدی میں ہیں۔میں نے عرض کی یارسول اللہ ! میں آپ کا اور آپؐ سے گی
مشتاق ہوں۔آپ اتنی جلدی میں کہاں تشریف لے جا رہے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن
عباس عثمان نے ایک صدقہ کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے قبول فرمالیا ہے اور جنت میں اس کی شادی کی ہے اور ہمیں
ان کی شادی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔(سيرة امير المؤمنين عثمان بن عفان لعلى محمد الصلابي صفحه 51-52 الفصل الاول ، ذو النورين عثمان
بن عفان بين مكة والمدينة دار المعرفة بيروت 2006ء)
حضرت عثمان کا حضرت عمرؓ کے عہد میں کردار:
حضرت عثمان کا " حضرت عمرؓ کے عہد میں کردار اور مقام اور مرتبہ " کے بارے میں یہ چند باتیں بیان کرتا
ہوں۔جب حضرت عمر خلیفہ بنے تو آپ نے بڑے صحابہ سے بیت المال سے اپنے وظیفہ کے متعلق مشورہ کیا۔اس پر
حضرت عثمان نے عرض کیا۔کھائیے اور کھلایئے۔(سيرة امير المؤمنين عثمان بن عفان لعلى محمد الصلابي صفحه 53 الفصل الاول ، ذو النورين عثمان بن
عفان بين مكة والمدينة دار المعرفة بيروت 2006ء)
جو آپ کی ضروریات ہیں آپ پوری کریں اور جو لوگوں کی ضروریات ہیں وہ بھی پوری کریں۔کوئی فکس
(fix) کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔جب اسلامی فتوحات کا سلسلہ وسیع ہوا اور مال کی کثرت ہوئی تو حضرت عمرؓ نے
صحابہ میں سے بعض کو اس مال کے بارے میں مشاورت کے لیے اکٹھا کیا۔حضرت عثمان نے عرض کیا: میں دیکھتا
ہوں کہ مال بہت ہو گیا ہے جو لو گوں کے لیے کافی ہے۔اگر لوگوں کے اعدادو شمار اکٹھے نہ کیے گئے تاکہ یہ معلوم ہو
سکے کہ کس نے لے لیا ہے اور کس نے نہیں لیا تو مجھے ڈر ہے کہ مشکلات پیدا ہوں گی۔بعض دفعہ لوگ دو دو دفعہ لے
جائیں گے۔باقاعدہ انتظام ہونا چاہیے۔کھاتے بننے چاہئیں۔اس پر حضرت عمر نے حضرت عثمان کی رائے کو اختیار
فرمایا اور مردم شماری کر کے لوگوں کے نام رجسٹروں میں محفوظ کرنے کا کام عمل میں آیا۔(سيرة امير المؤمنين عثمان بن عفان لعلى محمد الصلابی صفحه 54 الفصل الاول ، ذو النورين في عهد
الصديق و الفاروق دار المعرفة بيروت 2006ء)
اور پھر باقاعدہ اس کے حساب سے ہر ایک کو امداد ملنی شروع ہوئی۔حضرت عثمان کی خلافت کی بابت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی بھی ہے۔اس کا پہلے اشارہ قمیص
پہنے کا اور منافقوں کا قمیص اتارنے کا ذکر ہو چکا ہے۔حضرت ابو بکرہ سے یہ روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ایک دن فرمایا تم میں سے کسی نے خواب دیکھی ہے۔ایک شخص نے کہا۔میں نے دیکھا گویا ایک ترازو آسمان سے اترا اور
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور حضرت ابو بکر کو تولا گیا تو آپ ابو بکر سے بھاری نکلے۔پھر حضرت عمر اور حضرت ابو بکر کو
تولا گیا تو حضرت ابو بکر بھاری نکلے۔پھر حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان کو تو لا گیا تو حضرت عمر بھاری نکلے۔پھر ترازو اٹھا
لیا گیا تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے ناپسندیدگی دیکھی۔آپ نے اس خواب پر خوشی کا اظہار
نہیں کیا۔بڑی ناپسندیدگی ہوئی۔(سنن ابی داؤد كتاب السنة باب فى الخلفاء حديث نمبر 4634)

خطبات مسرور جلد 19
88
87
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
ایک اور روایت یوں ہے کہ حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا آج کی رات ایک صالح شخص کو خواب میں دکھایا گیا کہ حضرت ابو بکر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جوڑ دیا
گیا ہے اور حضرت عمر کو حضرت ابو بکر سے اور حضرت عثمان کو حضرت عمرؓ سے۔حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ
جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کر آئے تو ہم نے کہا کہ مرد صالح سے مراد تو رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم ہیں اور بعض کا بعض سے جوڑے جانے کا مطلب یہ ہے کہ یہی لوگ اس امر یعنی دین کے والی ہوں گے
جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا ہے۔(سنن ابی داؤد كتاب السنة باب فى الخلفاء حديث نمبر 4636)
حضرت سمرہ بن جندب بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا یار سول اللہ ! میں نے دیکھا گویا کہ آسمان
سے ایک ڈول لٹکایا گیا۔پہلے حضرت ابو بکر آئے تو اس کی دونوں لکڑیاں پکڑ کر اس میں سے تھوڑا سا پیا۔پھر عمر
آئے تو اس کی دونوں لکڑیاں پکڑیں اور انہوں نے خوب سیر ہو کر پیا۔پھر عثمان آئے اور اس کی دونوں لکڑیاں
پکڑیں اور خوب سیر ہو کر پیا۔پھر حضرت علی آئے اور اس کی دونوں لکڑیاں پکڑیں تو وہ چھلک گیا اور اس میں سے
کچھ ان کے اوپر بھی پڑ گیا۔(سنن ابی داؤد کتاب السنة باب فى الخلفاء حديث نمبر 4637)
خلافت کی ترتیب کے لحاظ سے یہ بھی اشارہ تھا اور علی کے ساتھ جو سارا دور گزراوہ مشکلات کا ہی تھا۔اس
طرف اشارہ تھا کہ صحیح طرح پینے کا موقع نہیں ملا۔حضرت عثمان کے انتخاب خلافت کیلئے شوری:
حضرت عثمان کے انتخاب خلافت کے لیے جو مجلس شوری قائم ہوئی تھی اس بارے میں حضرت میشود
بن مخرمہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد جب ابھی ٹھیک تھے تو
آپ سے بار بار درخواست کی جاتی کہ آپ کسی کو خلیفہ مقرر فرما دیں لیکن آپ انکار فرماتے۔ایک روز آپ
منبر پر تشریف لائے اور چند کلمات کہے اور فرمایا اگر میں مر جاؤں تو تمہارا معاملہ ان چھ افراد کے ذمہ ہو گا جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حالت میں جدا ہوئے جبکہ آپ ان سے راضی تھے۔علی بن ابو طالب اور آپ
کے نظیر زبیر بن عوام، عبد الرحمن بن عوف اور آپ کے نظیر عثمان بن عفان ، طلحہ بن عبید اللہ اور آپ کے نظیر
سعد بن مالک۔پھر آپ نے فرمایا خبر دار ! میں تم سب کو فیصلہ کرنے میں اللہ کا تقوی اختیار کرنے اور تقسیم میں
انصاف اختیار کرنے کا حکم دیتا ہوں۔ابو جعفر بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے انتخاب خلافت کے لیے
مجلس شوری کے اراکین سے کہا کہ اپنے اس معاملے میں باہم مشورہ کرو۔پھر اگر دونوں طرف دو دو ووٹ ہوں تو
دوبارہ مشورہ کرو اور اگر چار اور دو ووٹ ہوں تو پھر جس کے ووٹ زیادہ ہوں اسے اختیار کرو۔زید بن اسلم اپنے والد
سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے فرمایا اگر دونوں طرف تین تین ووٹ ہوں تو جس طرف حضرت عبد الرحمن
بن عوف ہوں گے اس طرف کے لوگوں کی سننا اور اطاعت کرنا۔عبد الرحمن بن سعید بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمر زخمی ہوئے تو آپ نے فرمایا صہیب تم لوگوں کو

خطبات مسرور جلد 19
88
88
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
تین دن تک نماز پڑھائیں گے۔یعنی کہ صہیب کو امام الصلوۃ مقرر فرمایا۔پھر فرمایا: اپنے اس معاملے میں یعنی خلافت
کے بارے میں مشاورت کرو اور یہ معاملہ ان چھ افراد کے سپر د ہے۔پھر اس کے بعد جو تمہاری مخالفت کرے اس کی گردن اڑا دو۔حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ
حضرت عمرؓ نے اپنی وفات سے کچھ دیر قبل حضرت ابو طلحہ کی طرف پیغام بھیجا اور فرمایا اے ابو طلحہ !تُو اپنی قوم انصار
میں سے پچاس افراد کو لے کر ان اصحاب شوری کے پاس چلے جاؤ اور انہیں تین دن تک نہ چھوڑنا یہاں تک کہ وہ
اپنے میں سے کسی کو امیر منتخب کر لیں۔اے اللہ ! توان پر میرا خلیفہ ہے۔اسحاق بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حضرت عمر کی قبر تیار ہوتے
وقت کچھ دیر رکے اور اس کے بعد اصحاب شوری کے ساتھ ہی رہے۔پھر جب ان اصحاب شوری نے اپنا معاملہ
حضرت عبد الرحمن بن عوف کے سپر د کر دیا اور کہا کہ وہ جسے چاہیں امیر مقرر کر دیں تو حضرت ابوطلحہ اس وقت
تک حضرت عبد الرحمن بن عوف کے گھر کے دروازے پر رہے جب تک کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے
حضرت عثمان کی بیعت نہ کر لی۔حضرت سلمہ بن ابو سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت عبد الرحمن بن عوف
نے حضرت عثمان کی بیعت کی۔پھر اس کے بعد حضرت علیؓ نے۔حضرت عمر کے آزاد کردہ غلام عمر بن عمیرہ اپنے
دادا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ سب سے پہلے حضرت علی نے حضرت عثمان کی بیعت کی۔اس کے
بعد لوگوں نے پے در پے آپ کی بیعت کی۔600
(الطبقات الكبرى لابن سعد، الجزء الثالث صفحه 34-35 ذكر الشورى وماكان من امرهم، ذكر بيعة
عثمان۔۔۔، دار احياء التراث العربي بيروت، 1996ء)
صحیح بخاری میں حضرت عمرہ کی آخری بیماری میں اپنے بعد میں آنے والے خلیفہ کو نصائح اور مجلس شوری
کے حوالے سے جو تفصیل بیان ہوئی ہے اس کا ذکر یوں ملتا ہے کہ لوگوں نے کہا امیر المومنین !وصیت کر دیں۔کسی
کو خلیفہ مقرر کر جائیں۔انہوں نے فرمایا میں اس خلافت کا حقدار ان چند لوگوں میں سے بڑھ کر اور کسی کو نہیں پاتا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسی حالت میں فوت ہوئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے راضی تھے اور انہوں نے
حضرت علی، حضرت عثمان ، حضرت زبیر، حضرت طلحہ ، حضرت سعد اور حضرت عبد الرحمن بن عوف کا نام لیا اور کہا
عبد اللہ بن عمر تمہارے ساتھ شریک رہے گا اور اس خلافت میں اس کا کوئی حق نہیں۔یہ روایت پہلے بھی میں بیان
کر چکا ہوں۔اس لیے یہاں مختصر بیان کرتا ہوں۔بہر حال حضرت عمرؓ کی وفات کے بعد جب ان کی تدفین سے
فراغت ہوئی تو وہ آدمی جمع ہوئے جن کا نام حضرت عمرؓ نے لیا تھا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا اپنا معاملہ
اپنے میں سے تین آدمیوں کے سپر د کر دو۔حضرت زبیر نے کہا میں نے اپنا اختیار حضرت علی کو دیا اور حضرت طلحہ
نے کہا میں نے اپنا اختیار حضرت عثمان کو دیا اور حضرت سعد نے کہا میں نے اپنا اختیار حضرت عبد الرحمن بن عوف
کو دیا۔حضرت عبد الرحمن نے حضرت علی اور حضرت عثمان سے کہا آپ دونوں میں سے جو بھی اس امر سے

خطبات مسرور جلد 19
89
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
دستبردار ہو گا ہم اسی کے حوالے اس معاملے کو کر دیں گے اور اللہ اور اسلام اس کا نگر ان ہو گا یعنی انتخاب خلافت کا
معاملہ اس کے سپر د کر دیا جائے گا۔ان میں سے اسی کو تجویز کرے گا جو اس کے نزدیک افضل ہے۔اس بات
نے دونوں بزرگوں کو خاموش کر دیا۔پھر حضرت عبد الرحمن نے کہا کہ کیا آپ اس معاملے کو میرے سپر د کرتے
ہیں اور اللہ میر انگران ہے کہ جو آپ میں سے افضل ہے اس کو تجویز کرنے کے متعلق کوئی بھی کمی نہیں کروں گا۔پھر یہی ہے کہ میرے سپرد کر دو۔اب اس کمیٹی کی جو صدارت ہے وہ پھر میرے سپر د ہو جائے گی۔پہلے تو ان
دونوں سے کہا کہ کسی ایک کو صدر بنا دیا جائے۔انہوں نے کہا وہ علیحدہ نہیں ہوتے، دستبر دار نہیں ہوتے تو انہوں
نے کہا اچھا پھر میں اس معاملے سے دستبردار ہو تا ہوں اور صدارت اس طرح ہو گی۔بہر حال انہوں نے کہا پھر میں
جو فیصلہ کروں گاوہ انصاف سے کروں گا اور اللہ میر انگر ان ہے۔ان دونوں نے کہا اچھا۔پھر عبد الر حمن ان دونوں
میں سے ایک کا ہاتھ پکڑ کر الگ لے گئے اور کہنے لگے آپ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتہ کا تعلق ہے اور
اسلام میں آپ کا جو مقام ہے وہ آپ جانتے ہی ہیں۔اللہ آپ کا نگران ہے۔بتائیں اگر میں آپ کو امیر بناؤں تو کیا
آپ ضرور انصاف کریں گے ؟ اور اگر میں عثمان کو امیر بناؤں تو آپ اس کی بات سنیں گے اور ان کا حکم مانیں گے ؟
یعنی پہلے حضرت علیؓ کا ہاتھ پکڑ کر لے گئے۔ان سے پوچھا۔پھر حضرت عبد الرحمن دوسرے کو تنہائی میں لے گئے
یعنی اب حضرت عثمان کی باری آئی اور ان سے بھی ویسے ہی کہا جب انہوں نے پختہ عہد لے لیا تو پھر آپ نے
حضرت عثمان کو کہا کہ آپ اپنا ہاتھ اٹھائیں اور انہوں نے ان سے بیعت کی اور حضرت علیؓ نے بھی ان سے بیعت کی
اور گھر والے اندر آگئے اور انہوں نے بھی ان سے بیعت کی۔(صحيح البخاري كتاب فضائل اصحاب النبی یا اللہ باب قصة البيعة حديث 3700)
خلافت حضرت عثمان :
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عمرؓ کی وفات اور حضرت عثمان کے خلیفہ منتخب ہونے کی
بابت بیان فرماتے ہیں کہ " حضرت عمر جب زخمی ہوئے اور آپ نے محسوس کیا کہ اب آپ کا آخری وقت قریب ہے
تو آپ نے چھ آدمیوں کے متعلق وصیت کی کہ وہ اپنے میں سے ایک کو خلیفہ مقرر کر لیں۔وہ چھ آدمی یہ تھے۔حضرت عثمانؓ، حضرت علی، حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت زبیر، حضرت طلحہ
اس کے ساتھ ہی حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کو بھی آپ نے اس مشورہ میں شریک کرنے کے لیے مقرر فرمایا مگر خلافت
کا حقدار قرار نہ دیا اور وصیت کی کہ یہ سب لوگ تین دن میں فیصلہ کریں اور تین دن کے لیے صہیب کو امام الصلوۃ
مقرر کیا اور مشورہ کی نگرانی مقداد بن الاسودؓ کے سپرد کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ سب کو ایک جگہ جمع کر کے فیصلہ
کرنے پر مجبور کریں اور خود تلوار لے کر دروازہ پر پہرہ دیتے رہیں۔اور فرمایا کہ جس پر کثرت رائے سے اتفاق ہو
سب لوگ اس کی بیعت کریں اور اگر کوئی انکار کرے تو اسے قتل کر دو لیکن اگر دونوں طرف تین تین ہو جائیں تو
عبد اللہ بن عمر اُن میں سے جس کو تجویز کریں وہ خلیفہ ہو۔اگر اس فیصلہ پر وہ راضی نہ ہوں تو جس طرف عبد الرحمن

خطبات مسرور جلد 19
90
خطبه جمعه فرمودہ مور محہ 05 فروری 2021ء
بن عوف ہوں وہ خلیفہ ہو۔آخر پانچوں اصحاب نے مشورہ کیا ( کیونکہ طلحہ اس وقت مدینہ میں نہیں تھے) مگر کوئی
نتیجہ بر آمد نہ ہوا۔بہت لمبی بحث کے بعد حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا کہ اچھا جو شخص اپنا نام واپس لینا چاہتا
ہے وہ بولے۔جب سب خاموش رہے تو حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنانام واپس لیتا
ہوں۔پھر حضرت عثمان نے کہا کہ میں بھی لیتا ہوں " پھر باقی دو نے " بھی کہا۔" حضرت علی خاموش رہے۔آخر
انہوں نے حضرت عبد الرحمن بن عوف سے عہد لیا کہ وہ فیصلہ کرنے میں کوئی رعایت نہیں کریں گے۔انہوں نے
عہد کیا اور سب کام ان کے سپر د ہو گیا۔" یعنی حضرت عبد الرحمن بن عوف کے سپر د ہو گیا۔"حضرت عبد الرحمن
بن عوف تین دن مدینہ کے ہر گھر گئے اور مردوں اور عورتوں سے پوچھا کہ ان کی رائے کس شخص کی خلافت کے حق
میں ہے۔سب نے یہی کہا کہ انہیں حضرت عثمان کی خلافت منظور ہے۔چنانچہ انہوں نے حضرت عثمان کے حق میں
اپنا فیصلہ دے دیا اور وہ خلیفہ ہو گئے۔"
(خلافت راشدہ، انوار العلوم جلد 15 صفحہ 484-485)
علامہ ابن سعد لکھتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان کی 29 / ذوالحجہ 23 ہجری کو پیر کے روز بیعت کی گئی۔نَزَّال بن سبرہ بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عثمان خلیفہ منتخب ہوئے تو حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے
فرمایا : ہم نے باقی رہ جانے والوں میں سے سب سے بہترین شخص کا انتخاب کیا ہے اور ہم نے اس انتخاب میں کوئی
کو تا ہی نہیں کی۔حضرت عثمان نے خلافت پر متمکن ہونے کے بعد جب پہلا خطاب فرمایا تو اس کے بارے میں یہ
روایت ہے کہ اسماعیل بن ابراہیم بن عبد الرحمن بن عبد اللہ بن ابوربیعہ مخزومی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ
جب حضرت عثمان کی بیعت کی گئی تو آپ یعنی حضرت عثمان لوگوں میں تشریف لائے اور ان سے خطاب فرمایا۔جس
میں آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد فرمایا:
اے لو گو اپہلے پہل جو کام کیا جائے وہ مشکل ہوتا ہے۔نیا نیا کام کوئی پہلی دفعہ کر رہا ہو تو مشکل ہوتا ہے۔آج کے بعد اور بھی دن آنے والے ہیں اگر میں زندہ رہا تو ان شاء اللہ تمہارے سامنے مناسب خطاب بھی کر سکوں
گا۔آج تو یہ مختصر خطاب کر رہا ہوں۔آئندہ دن بھی آئیں گے میں مناسب خطاب کروں گا۔پھر فرمایا: ہم کوئی
خطیب نہیں ہیں مگر اللہ تعالیٰ ہمیں سکھا دے گا۔اللہ تعالیٰ خطاب کرنے کے طریقے بھی سکھا دے گا۔الطبقات الكبرى لابن سعد، الجزء الثالث صفحه 35 ، عثمان بن عفان ، داراحياء التراث العربي
بیروت،1996ء)
بدر بن عثمان اپنے چا سے روایت کرتے ہیں کہ جب اہل شوریٰ نے حضرت عثمان کی بیعت کر لی تو آپ
اس حال میں باہر تشریف لائے کہ آپ ان سب سے زیادہ غمگین تھے۔پھر آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
منبر پر آئے اور لوگوں سے خطاب کیا۔آپ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا۔پھر فرمایا ! یقینا تم لوگ ایک ایسے گھر میں ہو جسے چھوڑ جانا ہے یعنی یہ دنیا اور تم عمر کے آخری حصوں میں ہو اس لیے
موت سے پہلے پہل جس قدر نیک کام کر سکتے ہو کر لو۔یقینا تم موت کے گھیرے میں ہو اور یہ دشمن صبح یا شام تم پر
حملہ آور ہونے والا ہے۔خبر دار ایقیناد نیا مکر و فریب سے آراستہ ہے۔

خطبات مسرور جلد 19
91
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
پس تمہیں دنیاوی زندگی دھوکا نہ دے دے اور اللہ کے بارے میں سخت دھو کے باز شیطان تمہیں ہر گز
دھوکے میں مبتلا نہ کرے۔گزرے ہوئے لوگوں سے عبرت حاصل کرو اور پھر بھر پور کوشش کرو اور غافل نہ رہو
کیونکہ اللہ تعالیٰ تم سے غافل نہیں۔وہ دنیا دار اور ان کے بھائی کہاں ہیں جنہوں نے زمین کو پھاڑا اور اسے آباد کیا اور
ایک لمبا عرصہ اس سے فائدہ حاصل کرتے رہے؟ کیا اس نے انہیں نکال باہر نہیں پھینکا؟ پس تم بھی دنیا کو وہاں
پھینک دو جہاں اللہ تعالیٰ نے اسے پھینکا ہوا ہے اور آخرت کو طلب کرو۔آخرت کو طلب کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے
آخرت کی مثال اور اس چیز کی جو بہترین ہے مثال دیتے ہوئے فرمایا ہے۔(الكهف: 46-47)
وَاضْرِبْ لَهُمْ مَّقَلَ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا كَمَاء أَنْزَلْنَهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ فَأَصْبَحَ
هَشِيمًا تَذْرُوهُ الرِّيحُ وَكَانَ اللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ مُّقْتَدِرًا - اَلْمَالُ وَ الْبَنُونَ زِيْنَةُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَالْبَقِيتُ
الصلحت خَيْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَ خَيْرٌ أَمَلًا -
الکہف کی یہ آیات ہیں۔اور ان کے سامنے دنیا کی زندگی کی مثال بیان کر جو ایسے پانی کی طرح ہے جسے ہم
نے آسمان سے اتارا۔پھر اس کے ساتھ زمین کی روئیدگی شامل ہو گئی۔پھر وہ چورا چورا ہو گئی جسے ہوائیں اڑائے لیے
پھرتی ہیں اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔مال اور اولاد دنیا کی زندگی کی زینت ہیں اور باقی رہنے والی نیکیاں
تیرے رب کے نزدیک ثواب کے طور پر بہتر اور امنگ کے لحاظ سے بہت اچھی ہیں۔اس کے بعد لوگ آپ کی
بیعت کرنے کے لیے لپکے۔(تاریخ طبری جلد5 صفحه 87 سنه اربع وعشرين خطبة عثمان وقتل عبيد الله بـ بن عمر الهرمزان ، دارالفکر
بيروت 2002ء)
فتوحات در عهد حضرت عثمان :
حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں جو فتوحات ہوئیں ان کا ذکر کرتا ہوں۔حضرت عثمان کے دور خلافت
میں درج ذیل علاقوں میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتوحات سے نوازا۔فتح افریقیہ۔یہ الجزائر اور مراکش کے علاقے
ہیں۔فتح اندلس، سپین 127 ہجری۔فتح قبرص، سائپرس (cypms) - 128 ہجری۔فتح طبرستان 130 ہجری۔فتح
صَوَادِی۔فتح آرمینیا۔فتح خراسان 131 ہجری۔بلادِ روم کی طرف پیش قدمی مرؤ رُودْ، طَالقَانِ، فَارِيَاب، جُوْزَجَان
اور طَخَارِستان کی فتوحات۔بلخ، ہرات کی مہم 32 1 ہجری۔اس کے علاوہ اس امر کا تذکرہ بھی ملتا ہے کہ حضرت
عثمان کے دور میں ہندوستان میں اسلام کی آمد ہو گئی تھی۔(ماخوذ از سیر الصحابہ جلد اول صفحہ 165 تا 168 دار الاشاعت کراچی 2004ء) (البداية والنهاية جلد10 صفحه 7 23 سنة31
دار هجر 1998ء) (تاريخ الطبرى جلد2 صفحه 625 سنة 31ه و صفحه 632 سنة 32 دار الكتب العلمية بيروت
1987ء) (برصغیر میں اسلام کے اولین نقوش از محمد اسحاق بھٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ صفحہ 63و65)
ان مہمات اور فتوحات کی مختصر تفصیل یوں ہے۔127 ہجری میں حضرت عثمان نے حضرت سعد بن ابی سرح کو دس ہزار فوج دے کر افریقیہ روانہ فرمایا۔افریقیہ سے مراد وہی مراکش اور الجزائر کا علاقہ ہے۔پس اللہ نے مسلمانوں کو فتح دی۔

خطبات مسرور جلد 19
92
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2021ء
اندلس، 127 ہجری، سپین۔حضرت عثمان نے عبد اللہ بن نَافِع بن حصين فھری اور عبد اللہ بن نَافِع
بن عبدِ قیس فھری کو افریقیہ سے اندلس کی طرف پیش قدمی کا حکم دیا۔پس یہ اندکش کی طرف چلے اور
مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے فتح سے نوازا۔(البداية والنهاية لابن كثير جزء 7 صفحه 147-148 ، سنة 27 ،26ھ دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
فتح قبرص 128 ہجری۔ابو مغشَہ کا قول ہے کہ قبر ص 133 ہجری میں فتح ہوا۔بعض لوگوں کے مطابق
127 ہجری میں قبرص کی جنگ لڑی گئی۔تاریخ طبری اور بِدَارَة وَالنّهَاءَة دونوں نے اس کو 128 ہجری کے
واقعات میں بیان کیا ہے۔اس جنگ میں صحابہ میں سے حضرت ابو ذر غفاری، حضرت عبادہ بن صامت اور آپ کی
زوجہ حضرت ام حرام بنت ملحان، حضرت مقداد، حضرت ابو دَر دَاللہ حضرت شداد بن اوس شامل تھے۔قبرص ملک شام کے غربی جانب ایک اکیلا جزیرہ ہے۔اس میں باغات اور کا نیں بکثرت تھیں۔قبرص
حضرت عثمان کے دور میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اجازت اور حکم سے امیر معاویہ کے ہاتھ پر فتح ہوا۔اس جنگ
میں حضرت ام حرام بنت ملحان بھی شامل تھیں جن کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی خبر پہلے ہی دے دی
تھی۔اس جنگ سے واپسی پر آپ کے لیے سواری لائی گئی۔آپ اس پر سوار ہوئیں لیکن اس پر سے گر پڑیں اور آپ
کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی جس سے آپ کی شہادت ہو گئی۔(تاريخ الطبری جلد 5 صفحه 96 سنة28هـ دار الفكر 2002ء)
(البداية والنهاية لابن كثير جزء 7 صفحه 148-149 سنة 28هـ دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
یہ ذکر ا بھی چل رہا ہے۔آئندہ بھی ان شاء اللہ بیان ہو گا۔دعا کی طرف تو آج بھی میں توجہ دلاتا ہوں۔پاکستان کے احمدیوں کے لیے دعا کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ان
کے حالات بہتر کرے۔ان کو پاکستان میں رہنے والے احمدیوں کو بھی دعاؤں کی توفیق دے۔اپنی اصلاح کی بھی
توفیق دے۔اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھانے کی بھی توفیق دے اور اللہ تعالیٰ جلد یہ اندھیرے دن ہیں روشنیوں میں بدل
دے اور ہم وہاں کے احمدیوں کو بھی آزادی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے دیکھیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 فروری 2021ء جلد 28 شمارہ 17 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی