“علومِ ظاہری و باطنی سے پُر”: حضرت مصلح موعودؓ
خطبات مسرور جلد 19
109
8
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء بمطابق 19 تبلیغ 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
20 فروری کا دن جماعت میں پیشگوئی مصلح موعود کے حوالے سے یاد رکھا جاتا ہے۔اس تعلق میں
آج میں کچھ کہوں گا۔کل 20 / فروری ہے۔یہ ایک لمبی پیشگوئی ہے۔مختلف خصوصیات اس میں بیان ہوئی ہیں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے موعود بیٹے سے متعلق ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
اللہ تعالیٰ نے بتائیں۔آج میں اس میں سے ایک پہلو کہ وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا کے بارے میں
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اپنی تحریرات، تقاریر وغیرہ کے حوالے سے کچھ بیان کروں گا۔اس میں
کچھ حد تک اس پیشگوئی کا ایک پہلو کہ " وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اس کا بھی اظہار ہو جاتا ہے۔(ماخوذ از آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 647)
ظاہری و باطنی علوم جو خدا تعالیٰ نے آپ
کو باوجود دونیادی تعلیم کی کمی کے عطا کیے کیونکہ آپ کی تعلیم
بنیادی طور پر صرف پرائمری کی تعلیم ہی تھی اور جن کو آپ نے مختلف موقعوں پر بیان فرمایاوہ اتنے زیادہ ہیں کہ ان
کا احاطہ بلکہ ان کا تعارف بھی ایک خطبہ میں بیان کرنا مشکل ہے۔یہ تعارف بھی ایک سلسلہ خطبات کا متقاضی ہے۔پس یہ تو ممکن نہیں کہ میں سب کچھ بیان کروں لیکن میں نے سوچا کہ تعارف کی خاطر اور ایک جھلک دکھانے کے
لیے آپ کے جو بعض مضامین، تقاریر ہیں ان کا ایک جائزہ، مختصر تعارف پیش کروں۔یا ان مضامین کے بعض نکات
خلاصہ پیش کروں تا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علم و معرفت اور تبحر کی ہلکی سی جھلک سامنے آ جائے۔یہ مضامین، تقاریر ، تحریرات اللہ تعالیٰ کی توحید، ملائکہ کی حقیقت، نبیوں کے مقام و مر تبہ ، حضرت خاتم الانبیاء
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ اور دوسرے روحانی امور اور اسی طرح مسلمانوں کی مذہبی اور سیاسی
رہنمائی، اسلام کا اقتصادی اور مالی نظام ، اسلام کی تاریخ۔اس وقت کے، آپ کے زمانے کے بعض مسائل جو اس
عصر کے ، وقت کے دور کے تھے جن میں سے بعض آج بھی اسی طرح قائم ہیں اور آپ کے خیالات کو پڑھ کر ، اس
وقت کے خیالات کو پڑھ کر ان کا حل بھی آج سامنے آجاتا ہے اور بے شمار عنوان ہیں جن پر آپ کے یہ سب
خطابات اور تحریرات مشتمل ہیں لیکن جیسا کہ میں نے کہا ان سب کا صرف تعارف بھی ممکن نہیں۔اس لیے بعض کا
تعارف بیان کروں گا اور یہ بھی میں نے اس وقت کے لیے ہیں جب آپ نے جوانی میں قدم رکھا تھا۔سولہ سترہ سال
خطبات مسرور جلد 19
110
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
کی عمر کا نوجوان جس کی دنیاوی تعلیم یا دینی تعلیم بھی باقاعدہ کوئی نہیں تھی وہ ایسے ایسے نکات بیان کرتا ہے کہ
حیرت ہوتی ہے۔توحید کے موضوع پر سترہ سال کی عمر میں آپ نے جلسہ میں ایک ایسی تقریر کی جس کی
حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی تعریف فرمائی اور فرمایا کہ بالکل نئے نکات نکالے ہیں۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 4 صفحه 40)
بہر حال آپ کی سولہ سترہ سال یا اٹھارہ سال کی عمر سے لے کر چونیتس پینتیس سال کی عمر تک جو کہ
ابتدائی جوانی اور جوانی کی عمر ہے آپ کے علم و معرفت کے خزانوں کی ایک جھلک پیش کرتا ہوں۔اس عرصہ میں جو
کچھ آپ نے فرمایا میں اس کا پچاسواں حصہ بھی تعارف میں پیش نہیں کروں گا، نہیں کر سکوں گا بلکہ شاید اس سے
بھی کم۔اس کے بعد بھی آپ نے لمبی عمر پائی اور علم و عرفان کے موتی اللہ تعالیٰ سے علم پا کر بکھیر تے چلے گئے۔مارچ 1907ء میں جبکہ آپ کی عمر صرف 18 سال تھی حضرت مصلح موعودؓ نے ایک عظیم الشان مضمون
بعنوان " محبت الہی" تحریر فرمایا جو بعد میں کتابی شکل میں شائع بھی ہوا۔اس مضمون سے ہی ظاہر ہو جاتا ہے کہ کس
طرح اللہ تعالیٰ نے ابتدا میں ہی، چھوٹی عمر میں ہی علوم ظاہری و باطنی سے آپ کو پر کرنا شروع کیا۔آپ نے فرمایا:
خدا تعالیٰ نے آدمی کو پیدا ہی محبت کے لیے کیا ہے اور اس کے پیدا کرنے کا مقصد اور غرض ہی یہی ہے
کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں سرشار ہو اور اس دائمی زندگی بخشنے والے سمندر میں ہمیشہ غوطہ زن رہے۔دائمی زندگی کون
سی ہے ؟ اگلے جہان کی۔محبت ہی کے نتیجہ میں انسان گناہوں سے بچتا ہے اور درجات میں ترقی کرتا ہے اور محبت ہی
خداشناسی کا موجب بنتی ہے۔بدوں محبت انسان کو خدا تعالیٰ کی حقیقت اور حقیقی معرفت نصیب ہو ہی نہیں سکتی۔آپ نے فرمایا: پس ضروری ہوا کہ گناہوں سے بچنے کے لیے اور ترقی درجات کے لیے ہم اپنا تعلق خدا تعالیٰ سے
بڑھائیں اور اپنے دل میں وہ اخلاص اور محبت پیدا کریں جس سے کہ ہم خدا تعالیٰ کے قریب ہو جائیں اور ہم ایک
سورج کی طرح ہوں جس سے دنیا روشنی پکڑتی ہو۔اس کے بعد آپ نے مختلف مذاہب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
خدا تو ایک ہی ہے لیکن اس کے بارے میں ہر مذہب کے تصورات جدا ہیں۔اس سلسلہ میں آپ نے یہودیوں،
عیسائیوں، ہندوؤں، آریوں کا خدا کے بارے میں عقیدہ بیان فرمایا اور ثابت کیا کہ ایسی تعلیم اور صفات والا خدا انسان
کی عبادت کا مستحق نہیں ہو سکتا۔آپ نے اسلامی تعلیم پیش کرتے ہوئے ثابت کیا کہ اسلام کا خدا ہی ہر قسم کی
خوبیوں اور حسن کا جامع ہے اور اس بات کا مستحق ہے کہ انسان فقط اسی سے محبت کرے اور اسی کی عبادت کرے۔جیسا کہ میں نے کہا یہ تو واضح ہے کہ خدا تو سب کا ایک ہی ہے لیکن جو خدا کا نظریہ دوسرے مذاہب پیش کرتے ہیں
اس کے مقابلے میں اسلام خدا کا جو نظریہ پیش کرتا ہے وہی حقیقی نظریہ ہے اور اسی سے خدا تعالیٰ کی محبت بھی دلوں
میں پیدا ہو سکتی ہے۔آپ نے خدا تعالیٰ کی صفات کا تذکرہ کر کے ثابت کیا کہ کسی دوسرے مذہب میں خدا تعالیٰ کی
اس قدر صفات بیان نہیں کی گئیں اور نہ اسلام کی بیان کردہ صفات میں کوئی دوسر امذ ہب خوبیوں اور کمالات کے لحاظ
سے شریک ہے۔آخر پر آپ نے اسلام کے زندہ خدا کا یہ ثبوت پیش کیا کہ فقط اسلام کا خدا ہی وحی و الہام سے انسان
کی آج بھی رہنمائی کرتا ہے جس طرح کہ وہ پہلے کرتا تھا اور یہی زندہ خدا کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔پھر آپ
خطبات مسرور جلد 19
111
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
نے آخر میں یہ تحریر فرمایا کہ اب میں اپنے مضمون کے خاتمہ پر پہنچ گیا ہوں کیونکہ میں نے ثابت کیا ہے کہ غیر
مذاہب کے خدا اس قابل نہیں ہیں کہ ان سے محبت کی جائے۔ان کی تعلیم ناقص ہے۔انسان ان پر عمل درآمد
کر نہیں کر سکتا۔بہر حال پھر آپ نے لکھا کہ اسلام کی تعلیم انسانی فطرت کے مطابق ہے اور خد ا قادر مطلق ہے اور
کل عیوب سے پاک ہے اور سب سے بڑی خصوصیت اسلام نے یہ بتائی ہے کہ اس میں محبت کرنے والے کو بالکل
صاف جواب نہیں ملتا بلکہ خدا تعالیٰ اس کے امتحان کے بعد اس سے ہم کلام ہو تا ہے۔یہ بات یادر کھنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ
صاف جواب نہیں دیتا بلکہ خدا تعالیٰ کے اس امتحان کے بعد ایک امتحان میں سے گزرنا پڑتا ہے پھر اس سے ہمکلام
ہو تا ہے اور اس محبت کی گرمی کو جو کہ محبت کرنے والے کے دل میں ہر ایک چیز کو جلارہی ہوتی ہے اپنی تسکین وہ
کلام سے ٹھنڈا کرتا ہے اور اس سوزش اور جلن کو دور کرتا ہے جو کہ جواب کے نہ ملنے سے بپا ہوتی ہے اور اس طرح
محبت اور بھی چمک اٹھتی ہے اور اس کے دل میں ایک جوش پیدا ہوتا ہے کہ میں خدا کے اور بھی قریب ہو جاؤں اور
اس طرح بڑھتے بڑھتے وہ یہاں تک نزدیک ہو جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کی نسبت فرماتا ہے کہ اَنْتَ مِنّى وَ آنَا
منك۔یعنی تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میرا نام دنیا میں تیرے سبب سے
ظاہر ہے اور تیری عزت میرے سبب سے ہے اور در حقیقت خدا تعالیٰ کے نام کا جلال دنیا پر ظاہر کرنے والے یہی
لوگ ہوتے ہیں جو کہ اس کی محبت کے دریا میں غرق ہوتے ہیں اور ان کی عزت صرف اس وجہ سے ہوتی ہے کہ وہ
خدا سے محبت کرتے ہیں۔آپ لکھتے ہیں کہ میں محبت الہی کے لفظ پر جس قدر سوچتا ہوں اسی قدر ایک خاص لذت
اور وجد دل میں پیدا ہوتا ہے کہ کیا پیارا ہے مذہب اسلام جس نے ہم کو ایسی نعمت کی طرف ہدایت کی ہے جس سے
ہمارے دل روشن اور ہمارے دماغ منور ہوتے ہیں۔اسلام کی تعلیم ہمارے زخمی دلوں کے لیے ایک مرہم کا کام دیتی ہے اور اگر اسلام نہ ہو تا تو بخند اطالب
حق تو زندہ ہی مر جاتے اور وہ جن کے دلوں میں محبت کا ذوق ہے ان کی کمر ٹوٹ جاتی اور محبت ایک ناممکن وجہ سمجھی جاتی
اور اس کو وہم سے موسوم کیا جاتا کیونکہ جب لوگ دیکھتے کہ کوئی ایسی ہستی نہیں جس سے کہ ہم محبت کر سکیں تو وہ محبت
کے وجود میں شک لانے کے سوا اور کیا کر سکتے۔خدا نے اسلام سامذ ہب انسان کو عطا کر کے غمگین دلوں کو تسکین دی ہے
اور زخمی سینوں کو مر ہم عنایت کی ہے۔جب ایک خدا سے محبت کرنے والا انسان دیکھتا ہے کہ وہ جس سے میں محبت کرتا
ہوں ایک ڈرے ڈرے کو دیکھتا ہے اور دلوں کی باتوں کو جانتا ہے۔وہ سنتا ہے اور بولتا ہے اور پھر یہ کہ وہ اس بات پر قادر
ہے کہ اپنے سے محبت کرنے والے کو بدلہ دے تو اس وقت وہ اپنے دل میں اس محبت کی وجہ سے خوشی حاصل کرتا ہے اور
خاص لذت محسوس کرتا ہے۔یعنی انسان خوشی حاصل کرتا ہے اور خاص لذت محسوس کرتا ہے۔(ماخوذ از تعارف کتب انوار العلوم جلد 1 صفحہ 2 تا 4)
حضرت مصلح موعود نے 28 / دسمبر 1908ء کے جلسہ میں اس موضوع پر ایک بڑا پر مغز خطاب فرمایا
کہ " ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں"۔یہ خیالات ایک انیس سالہ نوجوان کے ہیں۔حضور نے إِنَّ اللهَ اشْتَرى مِن
الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ۔۔۔وَ بَشِرِ الْمُؤْمِنِينَ۔یہاں تک یہ آیت ہے۔سورہ توبہ کی
خطبات مسرور جلد 19
112
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
112-111 آیت۔دونوں آیات وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ تک تلاوت کیں اور اس کے بعد فرمایا:
ہر ایک شخص کو یہ سوچنا چاہیے کہ خدا نے مجھے کیوں پیدا کیا ہے اور جبکہ مرنا ہے۔مرناہر ایک انسان کے
لیے ضروری ہے تو دیکھنا یہ ہے کہ مرنے کے بعد کیا ہو گا؟ جب اس چند روزہ زندگی کے لیے انسان اس قدر کوشش
کرتا ہے اور تدبیریں کام میں لاتا ہے تو کیا اس لا محدود زندگی کے لیے کوئی ضرورت نہیں ؟ یعنی اگلے جہان کی زندگی
جو لا محدود ہے اس کے لیے کوئی ضرورت نہیں اور کیا ہمیں اس کے لیے کچھ بھی تیاری نہیں کرنی چاہیے۔بڑا اہم
سوال ہے۔قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں آپ وضاحت کرتے ہیں کہ انسان ایک ذرہ سا سودا کرنے لگے تو بڑی
احتیاط کرتا ہے اور ہمیشہ وہی خرید تا ہے جو مفید اور نفع رساں ہو۔پس کیسا افسوس ہے اس پر جو ایسی تجارت نہ کرے جس میں لاکھوں کا نہیں کروڑوں کا نہیں بلکہ
غیر محدود نفع ہے۔قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں آپؐ فرماتے ہیں کہ پس انسان کو چاہیے کہ اپنے لیے وہ مال جمع
کرے جو اس کے کام آئے نہ وہ کہ اس کے بعد اس کے ورثاء بر باد کر دیں۔لیکن یہ دنیاوی مال تو دور ثاء بر باد بھی کر
سکتے ہیں لیکن اگر یہ اس قرآن کی بتائی ہوئی تجارت کرتا ہے تو اس سے وہ نفع اٹھائے گا۔اس کے بعد کوئی اسے برباد
نہیں کر سکے گا بلکہ مرنے کے بعد اسی کے کام آئے گا۔آپ فرماتے ہیں خدا تعالیٰ ایسے تاجروں کا خود خزانچی بن جاتا ہے۔پس جس کا خزانچی خداخو د ہو اس کو اور
کسی کی کیا ضرورت ہے ؟ جو اس طرح خدا کے ساتھ تجارت کریں اور اس کی فوجوں میں داخل ہو جائیں ان میں
دلیری بھی چاہیے اور چاہیے کہ وہ اپنی جانیں لفظاً نہیں بلکہ عملاً خدا کے سپرد کر دیں۔حضور نے ایسی تجارت کرنے
والوں مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامیابیوں اور فتوحات کا ذکر فرمایا کہ کس
طرح خدا تعالیٰ نے انہیں دشمن پر فتح عطا فرمائی اور غلبہ سے نوازا۔اس تجارت یا بیچ کے لیے بعض شرائط بھی ہیں۔نمبر ایک یہ کہ انسان ہر وقت اپنے گناہوں کی معافی مانگتار ہے اور اس طرح معافی مانگنے سے اپنے دل کے زنگ کو دور
کرتا ہے۔نمبر دو یہ کہ خدا تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے عبادت کی طرف توجہ کرے۔نمبر تین یہ کہ حمد و
شکر اور خدا تعالیٰ کے احسانوں کو یاد کرنے کا التزام رکھے۔نمبر چار یہ کہ امر بالمعروف کرے۔نمبر پانچ یہ کہ حدود
الہیہ کی حفاظت کرے۔اللہ تعالیٰ نے جو حدود مقرر کی ہیں ان کی حفاظت کرے۔ان امور پر عمل کرنے والا مخلص
مومن کامیاب و کامگار ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف سے بشار تیں پاتا ہے۔(ماخوذ از تعارف کتب انوار العلوم جلد 1 صفحہ 6-7)
پھر خلافت کے بعد دوسرے سال 1916ء کے جلسہ میں آپ نے " ذکر الہی" کے موضوع پر خطاب
فرمایا جس میں آپ نے نہایت اچھوتے اور دلنشیں انداز میں ذکر الہی اور اس سے متعلقہ امور کا ذکر کرتے ہوئے
" ذکر الہی سے مراد کیا ہے ؟ اس کی ضرورت اس کی قسمیں اور فوائد " پر روشنی ڈالی۔آپ نے اسی مضمون میں
موجودہ دور کے صوفیاء وغیرہ کے ذکر کی کیفیت بھی بیان فرمائی کہ اُن کا اندازِ ذکر اُن کو رسموں میں مبتلا اور خدا کے
قرب سے دور کر رہا ہے۔آپ نے وضاحت فرمائی کہ ذکر چار قسم کا ہوتا ہے۔پہلا ذکر نماز ہے۔دوسرا قرآن کریم کا
خطبات مسرور جلد 19
113
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
پڑھنا ہے۔تیسرا اللہ تعالیٰ کی صفات کا بیان کرنا ہے اور ان کی تکرار اور اقرار کرنا اور ان کی تفصیل اپنی زبان سے
بیان کرنا۔چوتھا خدا تعالیٰ کی صفات کو علیحدگی اور تنہائی میں بیان کرنا، غور کرنا اور لوگوں میں بھی اس کا اظہار کرنا۔اسی تسلسل میں آپ نے ذکر الہی کو مقبول بنانے کے لیے ذرائع اور ذکر الہی کے خاص اوقات بھی بیان فرمائے کہ کیا
کیا اوقات ہیں۔کیا ذریعے ہیں۔اسی خطاب میں آپ نے مقام محمود تک پہنچانے والے ذکر یعنی نماز تہجد میں با قاعدگی
کی تاکید بھی فرمائی اور اس کے التزام و اہتمام کے ایک درجن سے زائد طریقے بتلائے کہ کس طرح ہم باقاعدگی سے
پڑھ سکتے ہیں اور اسی طرح نماز میں توجہ کو قائم رکھنے کے لیے آپ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں بائیس طریق
بیان فرمائے اس جگہ اور آخر میں حضور نے ذکر الہی کے بارہ عظیم الشان فوائد بھی بیان فرمائے۔(ماخوذ از تعارف کتب انوار العلوم جلد 3 صفحہ 15-16)
اس تقریر کے دوران ایک قابل ذکر بات یہ بھی ہوئی کہ دورانِ تقریر ایک غیر احمد ی صوفی صاحب جو
جلسہ میں آئے ہوئے تھے ، وہاں بیٹھے ہوئے سن رہے تھے انہوں نے حضرت مصلح موعودؓ کو رقعہ بھیجا کہ آپ کیا
غضب کر رہے ہیں۔جو نکات آپ بیان کر رہے ہیں اس قسم کا تو ایک نکتہ جو ہے صوفیائے کرام دس دس سال
خدمت لے کر بتایا کرتے تھے کہ جو انسان دس سال اُن کی خدمت کرتا تھا، ان کے ساتھ رہتا تھا تو پھر ایک نکتہ
بتاتے تھے۔آپ نے ایک وقت میں ہی سارے نکتے بیان کر دیے۔آپ نے ایک مجلس میں سارے رازوں سے
پردہ اٹھا دیا۔یہ کیا غضب کر دیا آپ نے ؟
(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 4 صفحه 195)
" ربوبیت باری تعالیٰ کائنات کی ہر چیز پر محیط ہے۔" پٹیالہ میں آپ نے یہ خطاب فرمایا جس کا خلاصہ اس
طرح ہے کہ 19 اکتوبر 1917ء کو پٹیالہ میں یہ تقریر آپ نے فرمائی اور اللہ تعالیٰ کی ہستی، اسلام اور قرآن کریم کی
صداقت اور حضرت مسیح موعود کی سچائی کو صفت ربوبیت کے حوالے سے ثابت کیا۔حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی
صفات اس کی ہستی کا ثبوت ہیں۔صفات الہیہ پر غور کرنے اور ان زبر دست قدرتوں کا مشاہدہ کرنے سے جن کا ظہور
ہمیشہ ہو تا رہتا ہے ماننا پڑتا ہے کہ ضرور ایک زبر دست عالم ، دانا اور رحیم و کریم ہستی موجود ہے۔حضور نے فرمایا کہ سورت فاتحہ جو ام القرآن ہے اس میں ان چار صفات کو بیان کیا گیا ہے جو تمام صفات کا خلاصہ
ہیں اور جن پر غور کرنے سے انسان ہر قسم کی بد اعتقادیوں اور بد عملیوں سے بچ سکتا ہے۔مثلاً پہلی صفت رب العالمین
ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کا تعلق تمام مخلوقات سے ہے۔ہر چیز اس کی ربوبیت سے فیض یاب ہو رہی ہے۔تو
خدا تعالیٰ کا رب العالمین ہونا یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور کرتا ہے کہ جس خدا نے جسم کی ربوبیت اور ترقی کے لیے
اعلیٰ درجہ کے سامان کیے ہیں اس نے روح کی زندگی کے لیے بھی ضرور سامان کیے ہوں گے جو جسم کی نسبت زیادہ
قیمتی ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔وان قمنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ - ( فاطر: 25)
ہر قوم میں اللہ تعالیٰ کے نبی آئے ہیں جو انسانوں کی تربیت اور روحانی ربوبیت اور ترقی کا سامان کرتے رہے۔آخر پر اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا جنہیں دنیا کی تمام اقوام اور
خطبات مسرور جلد 19
114
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
زمانوں کی اصلاح کے لیے بھیجا۔چونکہ آپ کے ذریعہ شریعت کی تکمیل کر دی گئی ہے اس لیے حضور صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ اب میرے بعد خدا سے ہمکلامی کا شرف حاصل کر کے ایسے خدا کے بندے آتے رہیں گے جو
لوگوں کو اس شریعت کے مطالب سے آگاہ کر کے انہیں خدا سے ملاتے رہیں گے۔چنانچہ اس زمانے میں بھی اللہ تعالیٰ نے صفت ربوبیت کے تحت حضرت مرزا صاحب کو بھیجا جنہوں نے
خدا سے ہمکلام ہونے اور اصلاح خلق کرنے کا دعوای فرمایا اور خدا کی فعلی تائید آپ کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے میں
ظاہر ہوئی اور زندہ نشانات نے آپ کے دعوی کی صداقت کو ثابت کر دیا۔آخر میں حضور نے فرمایا کہ اسلام ہی ایک
ایسا مذ ہب ہے جو زندہ خدا کو پیش کرتا ہے اور اس میں زندگی کا ثبوت مل رہا ہے۔نیز یہ بھی کہ خدا جس طرح پہلے
اپنے بندوں کی روحانی ربوبیت کرتا تھا اسی طرح اب بھی کرتا ہے اور اس کے بتائے ہوئے طریق پر چل کر ہم آج
بھی انہی انعامات اور فوائد کو حاصل کر سکتے ہیں جو آج سے ہزاروں سال پیشتر حاصل ہوئے تھے۔(ماخوذ از تعارف کتب انوار العلوم جلد 4 صفحہ 4-5)
پھر آپ کا ایک لیکچر اسلام میں اختلافات کے آغاز پر ہے جو 1919ء میں آپ نے مارٹن ہسٹار لیکل
سوسائٹی (Martin Historical Society) کے ایک اجلاس میں اسلامیہ کالج لاہور میں فرمایا۔تقریباً سو صفحہ
کا یہ کل مکمل لیکچر ہے۔خلاصہ اس کا یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے کہا کہ 26 / فروری 1919ء کو اسلامیہ کالج لاہور کی
مارٹن ہسٹار یکل سوسائٹی کے ایک غیر معمولی اجلاس میں آپ نے یہ پیش فرمایا۔سید عبد القادر صاحب پروفیسر
تاریخ کی صدارت میں یہ منعقد ہوا۔اس وقت یہ عبد القادر صاحب تاریخ کے بڑے پروفیسر تھے۔احمدی نہیں
تھے۔ان کی صدارت میں یہ ہوا۔اس مضمون کی اہمیت بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ اسلام میں تفرقہ کی
بنیا در سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے پندرہ سال بعد پڑی ہے اور اس وقت کے بعد مسلمانوں میں شقاق کا
شگاف وسیع ہی ہو تا چلا گیا ہے اور اسی زمانہ کی تاریخ نہایت تاریک پردوں میں چھپی ہوئی ہے اور اسلام کے دشمنوں
کے نزدیک اسلام پر ایک بد نمادھبہ ہے اور اس کے دوستوں کے لیے بھی ایک سر چکر ا دینے والا سوال ہے اور بہت
کم ہیں جنہوں نے اس زمانے کی تاریخ کی دلدل سے صحیح و سلامت پار نکلنا چاہا ہو اور وہ اپنے مدعا میں کامیاب ہو سکے
ہوں اس لیے میں نے یہی پسند کیا کہ آج آپ لوگوں کے سامنے اسی کے متعلق کچھ بیان کروں۔چنانچہ حضور نے جو
تقریر فرمائی اس میں گراں قدر نصائح تھیں، تحقیق تھی۔اس کا لب لباب یہ ہے کہ یہ خیال کہ اسلام میں فتنوں کے
موجب بعض بڑے بڑے صحابہ ہی تھے بالکل غلط ہے۔حضور نے اپنے اس مقالہ میں حضرت عثمان کے ابتدائی
حالات، حضرت عثمان کار سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں مرتبہ جو تھا وہ کیا تھا۔حضرت عثمان کا مر تبہ۔فتنہ
کہاں سے پیدا ہوا؟ خلافت اسلامیہ ایک مذہبی انتظام تھا۔صحابہ کی نسبت بد گمانی بلا وجہ ہے اس پر بحث کرتے ہوئے
فتنہ کی وجوہ اور حضرت عثمان کے زمانے میں اس کے شروع ہونے والے اسباب و عوامل بیان فرمائے۔فتنہ کے بانی
مبانی عبد اللہ بن سبا کے حالات اور اس زمانے میں کوفہ ، بصرہ، شام اور وہاں کے مسلمانوں کے عمومی مزاج پر روشنی
ڈالی۔حضرت عثمان پر یہ بھی اعتراض کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے ایسے امراء مقرر کر دیے تھے جو اس
خطبات مسرور جلد 19
115
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
فتنے کا باعث بن رہے تھے۔حضور اس کے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ غرض جو لوگ تحقیق کے
لیے بھیجے گئے تھے وہ نہایت عظیم الشان اور بے تعلق لوگ تھے اور ان کی تحقیق پر کسی شخص کو اعتراض کی گنجائش
حاصل نہیں۔فرمایا کہ پس ان تینوں صحابہ کا مع ان دیگر آدمیوں کے جو دوسرے بلاد میں بھیجے گئے تھے متفقہ فیصلہ
کر دینا کہ ملک میں بالکل امن و امان ہے۔ظلم و تعدی کا نام و نشان نہیں۔حکام عدل و انصاف سے کام لے رہے ہیں،
ایک فیصلہ ہے جس کے بعد کسی شک کی گنجائش نہیں رہتی اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب فساد چند شریر النفس
آدمیوں کی شرارت اور عبد اللہ بن سبا کی انگیخت کا نتیجہ تھاور نہ حضرت عثمان اور ان کے نواب یعنی ان کے جو عامل
مقرر کیے گئے تھے ، گورنر تھے، وہ ہر قسم کے اعتراضات سے پاک تھے۔حضرت عثمان اپنی طبیعت کے مطابق نرمی
اور رحمدلی کی طرف مائل رہے۔مفسدوں کی شرارت اور فتنہ پردازی پر یہی کہتے رہے کہ میں مسلمانوں کے خون
سے اپنا ہاتھ رنگنا نہیں چاہتا۔کبار صحابہ اور حضرت معاویہ نے اس سلسلہ میں قیام امن کے لیے بعض تجاویز پیش
کیں مگر حضرت عثمان رحمدلی کے طریق پر ہی قائم رہے بلکہ معترضین کے منہ بند کرنے کے لیے ان کے مطالبات
بھی جائز حد تک مان لیتے رہے۔اختلاف روایات اور تاریخی حالات کو صحیح طور پر سمجھنے کے لیے ایک نہایت ضروری اور لازمی امر بیان
کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں کہ اس زمانے کی تاریخ کے متعلق بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ اس زمانے کے
بعد کوئی ایسا زمانہ نہیں آیا جو ایک یا دوسرے فریق سے ہمدردی رکھنے والوں سے خالی ہو اور یہ بات تاریخ کے لیے
نہایت مضر ہوتی ہے کیونکہ جب سخت عداوت یا نا واجب محبت کا دخل ہو تو روایت کبھی بعینہ نہیں پہنچ سکتی۔تاریخ کی
تصحیح کا یہ زریں اصل ہے کہ واقعات عالم ایک زنجیر کی طرح ہیں۔کسی منفر د واقعہ کی صحیح صحت معلوم کرنے کے لیے
اسے زنجیر میں پرو کر دیکھنا چاہیے کہ وہ کڑی ٹھیک اپنی جگہ پر پروئی بھی جاتی ہے کہ نہیں۔حضور کی تحقیق کا خلاصہ
یہ ہے کہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عثمان اور دیگر صحابہ ہر ایک فتنہ سے یا عیب سے پاک تھے بلکہ ان کا رویہ نہایت
اعلیٰ اخلاق کا مظہر تھا اور ان کا قدم نیکی کے اعلیٰ مقام پر قائم تھا اور یہ کہ صحابہ کو حضرت عثمان کی خلافت پر کوئی
اعتراض نہ تھا۔وہ آخر دم تک وفاداری سے کام لیتے رہے۔حضرت علی اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر" پر خفیہ ریشہ
دوانیوں کا الزام بھی بالکل غلط ہے۔انصار پر جو الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ حضرت عثمان سے ناراض تھے وہ غلط ہے
کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ انصار کے سب سردار اس فتنہ کے دور کرنے میں کوشاں رہے ہیں۔(ماخوذ از تعارف کتب انوار العلوم جلد 4 صفحہ 11 تا13)
اس پر بعضوں نے، غیروں نے بھی تاثرات دیے۔" اس تقریر کی پہلی اشاعت پر سید عبد القادر صاحب
ایم اے پروفیسر اسلامیہ کالج لاہور نے تمہید تحریر فرمائی تھی جس میں لکھا تھا کہ : فاضل باپ کے فاضل بیٹے حضرت مرزا
بشیر الدین محمود احمد صاحب کا نام نامی اس بات کی کافی ضمانت ہے کہ یہ تقریر نہایت عالمانہ ہے۔مجھے بھی اسلامی
تاریخ سے کچھ شد بد ہے اور میں دعوی سے کہہ سکتا ہوں کہ کیا مسلمان اور کیا غیر مسلمان بہت تھوڑے مؤرخ ہیں
جو حضرت عثمان کے عہد کے اختلافات کی تہ تک پہنچ سکتے ہیں اور اس مہلک اور پہلی خانہ جنگی کی اصل وجوہات کو
خطبات مسرور جلد 19
116
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
سمجھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔حضرت مرزا صاحب کو نہ صرف خانہ جنگی کے اسباب سمجھنے میں کامیابی ہوئی ہے بلکہ
انہوں نے نہایت واضح اور مسلسل پیرائے میں ان واقعات کو بیان فرمایا ہے جن کی وجہ سے ایوانِ خلافت مدت تک
تزلزل میں رہا۔میر اخیال ہے کہ ایسا مدلل مضمون اسلامی تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے احباب کی نظر سے پہلے کبھی
نہیں گزرا ہو گا۔سچ تو یہ ہے کہ حضرت عثمان کے عہد کی جس قدر اصلی اسلامی تاریخوں کا مطالعہ کیا جائے گا اسی قدر
مضمون سبق آموز اور قابل قدر معلوم ہو گا۔"
(نوٹ از ناشر (فضل محمود جاوید قادیان) اسلام میں اختلافات کا آغاز صفحہ 2 مطبوعہ ستمبر 1937ء)
پھر آپ کی ایک تقریر " تقدیر الہی" پر ہے جو جلسہ سالانہ پر آپ نے مسجد نور قادیان میں کی۔اس کا
خلاصہ یہ ہے۔یہ 1919ء کے جلسہ سالانہ کے موقع کی بات ہے۔یہ تقدیر الہی کا جو مسئلہ ہے یہ نہایت مشکل اور
دقیق مسئلہ ہے اس پر آپ نے بڑا عارفانہ خطاب فرمایا۔آپؐ نے فرمایا کہ میں نے خدا تعالیٰ سے عاجزانہ طور پر کہا کہ
اے خدا! اگر اس مضمون کا سنانا مناسب نہیں تو میرے دل میں ڈال دے کہ اسے نہ سناؤں لیکن مجھے یہی تحریک
ہوئی کہ سناؤں۔گو وہ مضمون مشکل ہے اور اس کے سمجھنے کے لیے بہت محنت اور کوشش کی ضرورت ہے لیکن آپ
لوگ اسے سمجھ لیں گے تو بہت بڑا فائدہ اٹھائیں گے۔حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس خطاب کے مختلف حوالے بیان کرتے ہوئے اس کے
بارے میں یوں فرمایا تھا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا اس موضوع پر ایک ایسے جلسہ عام سے خطاب فرمانا جہاں
تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ ، ذہین اور بلید ہر قسم کے لوگ جمع تھے یقینا کوئی معمولی کام نہ تھا۔آپ نے جس عمدگی
سے اس مضمون کو ادا کیا بلاشبہ وہ آپ ہی کا حق تھا۔خلیفہ رابع فرماتے ہیں کہ یہ تقریر کیا تھی علم کلام کا ایک شاہکار
تھا۔مسئلہ قضا و قدر کی اہمیت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات بیان کرنے کے بعد آپ نے اس
موضوع پر اظہار خیال فرمایا کہ مسئلہ تقدیر پر ایمان اور وجودِ باری تعالیٰ پر ایمان لانا لازم و ملزوم ہے۔اس کے بعد
آپ نے قضا و قدر کے متنازع فیہ نظریات پر بحث فرما کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض ارشادات میں تطبیق
فرمائی اور اس کے بعد مسئلہ تقدیر کے نہ سمجھنے کے نتیجہ میں انسان کو جو بڑی بڑی ٹھوکریں لگی ہیں ان کا ذکر فرمایا۔پھر
وحدت الوجود کے عقیدہ کی غلطیاں ظاہر کرتے ہوئے چھ قرآنی آیات سے نہایت لطیف اور ٹھوس دلائل پیش کر
کے اس عقیدے کارڈ فرمایا۔بعد ازاں اس کی دوسری انتہا کو بھی غلط ثابت فرمایا اور اس خیال کی بدلائل تردید کی کہ
خدا گویا کچھ نہیں کر سکتا اور جو کچھ بھی ہے وہ تدبیر ہی ہے۔علم الہی اور تقدیر الہی کو خلط ملط کرنے کے نتیجہ میں انسانی
فکر نے جو ٹھوکریں کھائی ہیں اس کا نہایت عمدہ تجزیہ کر کے اس مسئلہ کو خوب نکھارا ہے۔پھر حضرت خلیفۃ المسیح
الرابع فرماتے ہیں: یہ تقریر تقدیر الہی کے مسئلہ پر ہر پہلو سے بحث کرتی ہے اور مختلف قدیم و جدید اعتراضات کے
جوابات بھی اس میں دیے گئے ہیں۔تقدیر کے ذکر میں آپ نے سات روحانی مقامات کا ذکر بھی فرمایا ہے جو تقدیر
الہی کے مسئلہ کو صحیح معنوں میں سمجھ کر اس کے تقاضے پورے کرنے کے نتیجہ میں انسان کو مل سکتے ہیں۔(ماخوذ از تعارف کتب انوار العلوم جلد 4 صفحہ 20-21)
خطبات مسرور جلد 19
117
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
تو بہر حال یہ پڑھنے والی ہے۔تقدیر الہی کے بارے میں لوگ سوال کرتے رہتے ہیں، ان کو یہ پڑھنی چاہیے۔پھر مسلمانوں کی رہنمائی کے لیے ایک موقع پر آپ نے نصائح فرمائیں۔" معاہدہ ترکیہ اور مسلمانوں کا
آئندہ رویہ" کے عنوان سے الہ آباد میں خلافت کمیٹی کے تحت ایک کانفرنس ہوئی تھی اس میں جو بیان فرمایا اس کا
خلاصہ یہ ہے کہ جنگ عظیم اول کے بعد فاتح اتحادی ممالک نے دولت عثمانیہ سے صلح کی جو شرائط طے کیں وہ انتہائی
ذلت آمیز تھیں۔ان کی رو سے سلطنت ترکی کے حصے بخرے کر دیے گئے تھے۔اس کی بحری و بری و ہوائی افواج
نہایت محدود کر دی گئیں اور اس پر بعض اور کڑی پابندیاں بھی لگادی گئیں۔ان حالات میں ترکی کی سلطنت کے
ساتھ صلح کی شرائط کے مسئلہ پر غور کرنے اور مسلمانوں کے لیے آئندہ طریق عمل سوچنے اور تجویز کرنے کے لیے
یکم اور 2 / جون 1920ء کو الہ آباد میں خلافت کمیٹی کے تحت ایک کا نفرنس کا انعقاد کیا جانا مقرر ہوا۔جمعیت علمائے
ہندوستان کے مشہور لیڈر جناب مولانا عبد الباری فرنگی محلی نے 30 مئی 1920ء کو حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت
میں ایک خط کے ذریعہ اس کا نفرنس میں اپنے خیالات کے اظہار کے لیے دعوت دی۔چنانچہ حضور نے 'معاہدہ ترکیہ
اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ کے عنوان سے ایک دن میں یہ مضمون تحریر فرمایا اور اسے راتوں رات چھپوا کر
حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب، حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب اور حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خاں
صاحب کے ذریعہ بھجوایا۔حضور نے اپنے اس مضمون میں معاہدہ ترکیہ کی شرائط کے نقائص کی نشاندہی فرما کر اس
کے بد اثرات سے بچنے کے لیے مسلمانوں کے سامنے بعض تجاویز پیش فرمائیں۔حضور نے نہایت مدلل انداز میں
اپنے موقف کو پیش کرتے ہوئے یہ واضح فرمایا کہ جو تجاویز ہجرت، جہاد عام اور گور نمنٹ سے قطع تعلق کرنے کی
پیش کی جارہی ہیں یہ ناقابل عمل اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے والی ہیں۔حضور نے اپنی طرف سے یہ تجویز فرمائی
مسلمان متفق اللسان ہو کر یعنی ایک زبان ہو کر اتحادی حکومتوں پر یہ واضح کر دیں کہ چونکہ انہوں نے ترکوں سے
صلح کی شرائط اپنے تجویز کردہ قواعد کے خلاف رکھی ہیں اور اس معاہدے میں مسیحی تعصب دکھائی دیتا ہے نیز ان
شرائط میں سرمایہ داروں (Capitalist) کے مفادات کو مد نظر رکھا گیا ہے لہذا مسلمان اس فیصلہ کو نا پسند کرتے ہیں
اور اسے تبدیل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔اس مضمون میں حضور نے مذکورہ تجویز کے علاوہ اسلام اور مسلمانوں کی ترقی
اور بہبود کے لیے بلا تاخیر ایک عالمگیر لجنہ اسلامیہ یعنی مؤتمر عالم اسلامی قائم کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی۔(ماخوذ از تعارف کتب انوار العلوم جلد 5 صفحہ 10)
آج جو کہتے ہیں یہ جو بنائی ہے کہ مسلمان اکٹھے ہوں وہ بھی فیصلہ نہیں کر سک رہی۔لیکن یہ تجویز بھی
حضرت مصلح موعودؓ نے دی تھی۔اس مضمون میں جو حالات کا نقشہ کھینچا گیا ہے آج بھی عمومی طور پر بعض مغربی
طاقتوں کا مسلمانوں کی حکومتوں کے ساتھ یہی رویہ اور سلوک نظر آتا ہے۔اس وقت جب یہ انٹر نیٹ وغیرہ کی
سہولتیں بھی نہیں تھیں یہ غیر معمولی تجزیہ جو آپ نے کیا تھا اور پھر جو مشورے دیے تھے وہ آپ کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کی خاص تائید کی نشاندہی کرتا ہے اور دنیا کا علم جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کیا اور آپ کی ذہانت جو اللہ تعالیٰ
کا وعدہ تھا اس کی نشاندہی کرتا ہے۔
خطبات مسرور جلد 19
118
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
پھر آپ کی ایک تقریر ملائکۃ اللہ " پہ ہے جو 28 دسمبر 1920ء کی ہے۔دو دن بیت النور میں یہ تقریر
ارشاد فرمائی۔"ملائکۃ اللہ کا یہ مضمون اسلام کے بنیادی اصول اور ایمانیات میں داخل ہے۔باوجود اس کے کہ یہ
مضمون نہایت باریک و دقیق ہے حضور نے اسے نہایت آسان اور بصیرت افروز انداز میں پیش فرمایا ہے۔حضور نے
قرآن کریم کی رو سے ملائکہ کی حقیقت و ضرورت، ان کی اقسام، ان کے فرائض و خدمات کے علاوہ فرشتوں کے
وجود پر دلائل اور ان سے متعلق شبہات و اعتراضات کے مفصل و مدلل جوابات دیے ہیں۔مضمون کے آخر پر حضور
نے فرشتوں سے تعلق پیدا کرنے اور ان سے فیض حاصل کرنے کے دس ذرائع بیان فرمائے ہیں۔"
تعارف کتب انوار العلوم جلد 5 صفحہ 15)
یعنی نمبر ایک جس انسان پر جبرئیل نازل ہو اس کے پاس بیٹھنے سے۔نیک لوگوں اور انبیاء کے ساتھ صحبت
صالحین سے ، انبیاء کی صحبت سے۔نمبر دو یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے اور نمبر تین یہ کہ
انسان کے قلب میں یہ تحریک ہو کہ عفو اور در گذر کو قائم کرے اور بد خلنی کو ترک کرے۔نمبر چار یہ کہ انسان
اور تحمید کرے۔نمبر پانچ یہ کہ غور سے قرآن کریم کی تلاوت کی جائے۔چھ یہ کہ جو کتابیں ایک ایسے شخص کی لکھی
ہوں جس پر فرشتے نازل ہوتے ہیں ان کو پڑھنے سے۔اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب ہیں جو پڑھنی چاہئیں۔نمبر سات یہ کہ جس مقام پر
ملا ئکہ کا خاص نزول ہو اہو انسان وہاں جائے۔بعض شعائر اللہ ہیں، ایسے مقامات ہیں وہاں جانا چاہیے۔اور نمبر آٹھ یہ
کہ خلیفہ کے ساتھ تعلق ہو۔یہ ساری باتیں آپ نے اس میں بیان فرمائیں۔(ماخوذ از ملائکۃ اللہ انوار العلوم جلد 5 صفحہ 556 تا561)
پھر ضرورت مذہب " یہ بھی آپ کا ایک لیکچر ہے جو آپ نے 15 مارچ 1921ء کو لاہور میں کالج کے
بعض طلباء کے سوالوں کے جوابات میں دیا۔اس کی خلاصہ تفصیل اس طرح ہے کہ 14 مارچ 1921ء کو ایک
مقدمے میں شہادت کی غرض سے حضرت مصلح موعود لاہور تشریف لے گئے اور 14 سے 7 / مارچ تک وہاں مقیم
رہے۔5 / مارچ کو کالج کے بعض طلباء نے حضور سے ملاقات کے دوران مندرجہ ذیل تین سوالات پوچھے۔اول یہ
کہ مذہب کی کوئی ضرورت نہیں نہ اس سے کوئی فائدہ ہے ؟ ہاں لوگ اگر اس کو بعض ظاہری فوائد حاصل کرنے کے
لیے اختیار کر لیں تو بُرا نہیں تو اس پر روشنی ڈالیں۔دوسری یہ کہ دیگر مذاہب میں بھی بعض ایسے لوگ پائے
جاتے ہیں جو پینگوئیاں کرتے ہیں پھر اسلام کی یہ خصوصیت نہ رہی کہ اس کی کوئی پیشگوئیاں ہوئی ہیں۔سوم یہ کہ
حضرت مرزا صاحب کے سلسلہ کا پھیلنا ان کی صداقت کا ثبوت نہیں کیونکہ روس میں لینن کو بھی بڑی کامیابی ہوئی
ہے۔حضور نے ان تینوں سوالوں کے نہایت آسان پیرائے میں مدلل جواب ارشاد فرمائے۔"ضرورتِ مذہب"
کے نام سے یہ چھپی ہوئی ہے۔فرمایا کہ مذہب کی ضرورت کا سوال خدا کی ہستی سے وابستہ ہے۔اگر خدا ہے تو مذہب
کی بھی ضرورت ہے اور خدا کی ہستی کا ثبوت اس کا اپنے بندوں سے کلام کرنا ہے اور اس دور میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی پیشگوئیاں پوری ہو رہی ہیں اور خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت فراہم کر رہی ہیں۔دوسرے سوال کے جواب
خطبات مسرور جلد 19
119
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
میں حضور نے بتایا کہ انبیاء اور دیگر لوگوں کی پیشگوئیوں میں بنیادی فرق یہ ہوتا ہے کہ دوسرے لوگ اپنے علم کی بنا
پر پیشگوئیاں کرتے ہیں اور وہ قیاس کا رنگ رکھتی ہیں جبکہ انبیاء کی پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔مخالف
حالات میں ہوتی ہے۔ان کے بہت سے پہلو ہوتے ہیں۔ان میں شوکت اور حاکمانہ اقتدار ہوتا ہے۔اور تیسرے
سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ حضرت مرزا صاحب کو جو ترقی حاصل ہوئی ہے اس ترقی کے بارے میں
حضرت مرزا صاحب کا دعوی پہلے سے موجود ہے اور اس کے مطابق ہی ترقی ہوئی ہے۔اس لیے یہ کہنا غلط ہو گا کہ
دوسروں کی ترقی بھی ہو رہی ہے اور حضرت مرزا صاحب کی ترقی ان کی صداقت کی علامت نہیں۔(ماخوذ از تعارف کتب انوار العلوم جلد 6 صفحہ 1-2)
بہر حال یہ ایک لمبا تفصیلی مضمون ہے۔پھر ہستی باری تعالیٰ پر 1921ء میں آپ نے ایک تقریر فرمائی۔یہ بھی 190 صفحات کی بہت لمبی تقریر
ہے اور خلاصہ اس طرح ہے کہ ہستی باری تعالیٰ کے موضوع پر حقائق و معارف سے پر ، بصیرت افروزاند از میں ایک
عالمانہ اور جامع تقریر 1921ء میں فرمائی۔حضرت مصلح موعودؓ نے اپنی اس تقریر میں ہستی باری تعالیٰ کے آٹھ
دلائل اور ان پر پید اہونے والے اعتراضات کے جواب ارشاد فرمائے۔خدا تعالیٰ کی صفات سے خدا کی ہستی کا ثبوت فراہم فرمایا اور صفات الہیہ کی اقسام بھی بیان فرمائیں۔اللہ تعالیٰ
کے متعلق اہل یورپ کے خیالات، زرتشتیوں کے خیالات ، ہندوؤں کے خیالات اور آریوں کے تصورات کے
بالمقابل اسلام کی خد اتعالیٰ سے متعلق تعلیمات تفصیل سے بیان فرمائیں۔علاوہ ازیں حضور نے اپنی اس تقریر میں
شرک کی تعریف اور اس کی اقسام بیان کرتے ہوئے ان کارڈ بیان فرمایا اور رؤیتِ الہی، رؤیت کے مدارج و درجات،
اس کے فوائد اور اس رؤیت کے حصول کے طریق و ذرائع بھی بیان فرمائے۔(ماخوذ از تعارف کتب انوار العلوم جلد 6 صفحہ 6)
پھر آپ نے ایک تصنیف 1921ء میں "تحفہ شہزادہ ویلیز" کے نام سے فرمائی۔شہزادہ ویلز کی ہندوستان
آمد کے موقع پر ان کو پیش کی گئی۔اس کا خلاصہ (مضمون) یہ ہے کہ برطانیہ عظمی کے ولی عہد شہزادہ ویلز دسمبر
1921ء میں ہندوستان کے دورے پر آئے۔یہ وہی شہزادے ہیں جو بعد میں ایڈورڈ ہشتم کہلائے اور 1936ء میں
چرچ آف انگلینڈ سے اختلاف کر کے تخت سے دستبردار ہو گئے۔حضرت مصلح موعودؓ نے ان کی ہندوستان آمد کے
وقت " تحفہ شہزادہ ویلیز" کے عنوان سے ایک کتاب تصنیف فرمائی اور حضور کی تجویز کے مطابق جماعت احمدیہ کے
بنتیس ہزار دوسو آٹھ ممبروں نے ایک آنہ فی کس جمع کر کے اس کتاب کی اشاعت کا انتظام کیا اور جماعت احمدیہ کے
ایک وفد نے لاہور میں 27 / فروری 1922ء کو گورنمنٹ پنجاب کے توسط سے پرنس آف ویلز کی خدمت میں ایک
ایڈریس کے ساتھ یہ کتاب اسلام کے بے نظیر تحفہ کی صورت میں پیش کی۔حضرت مصلح موعودؓ نے اس مختصر عالمانہ
تصنیف میں حکومت وقت سے وفاداری کے اظہار کے علاوہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بائی سلسلہ
عالیہ احمدیہ کے مختصر حالات اور سلسلہ احمدیہ کی تعلیم، تاریخ اور اس کے قیام کی غرض بیان فرمائی۔آخر میں سنتِ رسول
خطبات مسرور جلد 19
120
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
پر عمل پیرا ہوتے ہوئے برطانیہ کے تخت و تاج کے وارث تک اسلام کا پیغام نہایت مؤثر رنگ میں پہنچا کر اسے
اسلام کی طرف دعوت دی ہے۔شہزادہ ویلز نے حضور کی طرف سے پیش کیے گئے اس تحفے کو قبول کیا اور اپنے چیف
سیکرٹری کے ذریعہ اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔(ماخوذ از تعارف کتب انوار العلوم جلد 6 صفحہ 7)
اس بارے میں تاثرات یہ ہیں کہ شہزادہ ویلز جو بعد میں ایڈورڈ ہشتم بنے، 1936ء میں انگلینڈ چرچ سے
جیسا کہ میں نے بتایا اختلاف کی وجہ سے تخت سے دست بردار ہو گئے اور انہوں نے اس تحفے کو بڑی قدر کی نگاہ سے
اور احترام سے دیکھا اور نہ صرف اپنے چیف سیکرٹری کے توسط سے اس کا شکریہ ادا کیا بلکہ مارچ 1922ء کو لاہور سے
جموں تک کے سفر میں اسے مکمل طور پر مطالعہ کیا اور بہت خوش ہوئے۔اور جیسا کہ بعد کی اطلاعات سے معلوم ہوا
کہ کتاب پڑھتے پڑھتے بعض مقامات پر ان کا چہرہ گلاب کی طرح شگفتہ ہو جاتا تھا۔اسی طرح ان کے ایڈیکانگ نے یہ
بھی بتایا کہ وہ کتاب پڑھتے پڑھتے یکدم کھڑے ہو جاتے تھے۔چنانچہ اس کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے صراحتاً
عیسائیت سے بیزاری کا اظہار کیا۔اخبار " ذوالفقار" نے 24 / اپریل 1922ء میں اس کتاب پر ریویو کیا۔وہ لکھتا ہے کہ ہم خلیفہ ثانی کے
سلسلہ احمدیہ کی اشاعت اسلام میں ہمت کی داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے۔تحفہ ویلز کا بہت سا حصہ ایسا ہے جو تبلیغ
اسلام سے لبریز ہے اور ایک عظیم الشان کارنامہ ہے کہ جس کو دیکھتے ہوئے غیر احمدی ضرور رشک کریں گے۔یہ
ضروری ہے کہ ہم اخبار نویسی کے میز پر تعصب کی مالا گلے سے اتار کر رکھ دیتے ہیں۔اس واسطے اس تحفے کو دیکھ کر
ہم عش عش کر اُٹھے۔اس تحفے میں فاضل مصنف نے سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر پورا پورا عمل کیا ہے۔دعوتِ
اسلام کو بڑی آزادی اور دلیری کے ساتھ برطانیہ کے تخت و تاج کے وارث تک پہنچا دیا ہے۔یہ دوسری بات ہے کہ
اسلام کے کسی فرقے کا کوئی فرد یا موجودہ زمانے کا کوئی شورش پسند اخبار حسد اور بغض کی راہ سے اس تحفے پر کوئی حملہ
کرے۔ہمیں اس تحفہ میں کوئی ایسا مقام دکھائی نہیں دیا جس میں خوشامد سے کام لیا گیا ہو۔ہاں بعض مقامات ایسے
ہیں جس میں مرزا غلام احمد صاحب آنجہانی کے ابتد ا سے آخر تک مختصر سے حالات لکھے ہیں لیکن وہ واقعات امن
پسندی اور حکومت کی وفاداری کا اظہار ہیں۔یہ ظاہر ہے کہ بد امن اور شورش پسند فرقے کو کبھی خدا دوست نہیں
رکھتا اور تباہ و برباد کر دیتا ہے۔اسی طرح پنجاب کے ایک نیم سرکاری اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ نے 18 / اپریل 1922ء کی اشاعت
میں لکھا کہ یہ تسلیم کرنا ہی پڑتا ہے کہ نہایت قابلیت اور علمیت کے ساتھ اپنے دلائل کو احسن رنگ میں پیش کیا گیا
ہے۔قطع نظر اس کے کہ اس کی وسیع غرض ایک تبلیغی کوشش ہے خواہ پرنس آف ویلز احمدی ہوں یا نہ ہوں اس
میں شک نہیں کہ اس کتاب کی قدر و قیمت میں اور ان لوگوں کے لطف میں کمی نہیں ہو سکتی جو مذہب میں اور خاص
کر ہند وستان اور برطانیہ کے بے شمار مذاہب میں دلچسپی رکھتے ہیں۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد نمبر 4 صفحہ 294292)
خطبات مسرور جلد 19
121
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
بیرونی دنیا پر بھی اس کتاب نے گہرا اثر ڈالا۔مغربی ممالک میں تو اس نے تبلیغ اسلام کا ایک نیا راستہ کھول
دیا۔چنانچہ ویانا جو آسٹریا کا سیٹل(Capital) ہے وہاں کے ایک پروفیسر نے جو تین زبانوں کا ماہر تھا، اسے پڑھ
کر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور افسوس کیا کہ وہ بوڑھا ہو گیا ہے ورنہ دنیا بھر میں اس کی اشاعت کرتا۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے امریکہ سے لکھا کہ اس کتاب نے امریکہ کو بہت متاثر کیا ہے بلکہ ایسا
معلوم ہوتا ہے گویا امریکہ کے علمی تقاضوں کے مطابق یہ کتاب لکھی گئی ہے۔مغربی ممالک کے علاوہ افریقہ میں بھی
اس کا اثر ہوا۔چنانچہ نیروبی کے اخبار "لیڈر" نے لکھا کہ گو میں عیسائی نہیں مگر عیسائیوں کے گھر پید اہو اہوں اور ان
کے لٹریچر کو خوب سمجھتا ہوں لیکن جو کچھ مجھے اس کتاب سے حاصل ہوا ہے اور جو میں نے حظ اٹھایا ہے اسے بیان
نہیں کر سکتا۔اس کتاب کا لکھنے والا گو مسلمان ہے لیکن شبہ غالب ہے کہ وہ عیسائیوں میں سالہا سال تک رہا ہے اور
ان کے لٹریچر کو اس نے غور سے پڑھا ہے ورنہ یہ بہت مشکل ہے کہ وہ عیسائیوں کو ایسی پتے کی باتیں اس دھڑلے
سے سنائے۔آج تک کوئی ایسی کتاب میری نظر سے نہیں گزری جو مذ ہبی بنیاد پر لکھی گئی ہو اور تعصب سے مبرار ہی
ہو۔اس شان کی یہ پہلی کتاب ہے۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 4 صفحه 294)
اسی طرح " احمدیت یعنی حقیقی اسلام"۔یہ 1924ء کی آپ کی ایک تقریر ہے جو پہلے کا نفرنس میں تھی۔اس کتاب کا خلاصہ پڑھا گیا تھا۔کتاب تو بہت موٹی ہے۔250 صفحات کی ہے۔1924ء میں یہ ویمبلے کا نفرنس منعقد
ہوئی تھی اور دنیا کے تمام مذاہب کے چوٹی کے علماء کو دعوت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے مذہب کی خوبیوں کے بارے
میں لیکچر دیں۔اس میں حضرت مصلح موعودؓ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔حضرت مصلح موعودؓ نے اس کا نفرنس
کے لیے " احمدیت یعنی حقیقی اسلام" کے نام سے 24 / مئی تا 6 جون دو ہفتے سے بھی کم عرصہ میں ایک ضخیم کتاب
تصنیف فرمائی۔پھر اس کا خلاصہ حضرت مصلح موعود کی موجودگی میں حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے اس
کانفرنس میں پڑھ کر سنایا۔یہ لیکچر ایسا منفرد اور اچھوتا تھا کہ عیسائیت کے بڑے بڑے لیڈر بھی بے اختیار بول اٹھے کہ بلا
شبہ اس مضمون میں جو خیالات بیان کیے گئے ہیں وہ تربیت اور دلائل اور اپنی خوبی و حسن کے لحاظ سے اچھوتے اور
منفرد ہیں۔چنانچہ اس لیکچر کے ذریعہ خدا نے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام دنیائے مذاہب کے بڑے بڑے
لیڈروں کو اس طرح پہنچانے کا موقع دیا کہ وہ بھی اسلام کی حقانیت کا اقرار کرنے پر مجبور ہو گئے۔اس کتاب میں
حضرت مصلح موعودؓ نے اسلام کی حسین تعلیم کی مختلف جہات پر نہایت شاندار انداز میں روشنی ڈالی۔سب سے پہلے
آپ نے سورت صافات کی آیات سے یہ ثابت کیا کہ یہ جو مذہبی کا نفرنس منعقد ہو رہی ہے اس قسم کی کانفرنسوں کے
انعقاد کی خبر آج سے تیرہ سو سال پہلے قرآن مجید نے دے دی تھی۔اس کے بعد آپ نے جماعت احمدیہ کا تعارف
کر وایا اور دلائل قاطعہ سے ثابت کیا کہ احمدیت اور حقیقی اسلام ایک ہی چیز کا نام ہے۔اس کے بعد آپ نے مذہب
کے چار مقاصد بیان کیے۔اس ذیل میں سب سے پہلے خدا تعالیٰ کے بارے میں اسلام کا جو تصور ہے اسے کھول کر
بیان کیا۔واضح کیا کہ اسلام انسان سے اپنے خدا کے ساتھ کس طرح کا تعلق رکھنے کی امید کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کی
خطبات مسرور جلد 19
122
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
طرف سے بندے پر کیا کیا ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں اور حضرت مصلح موعودؓ نے اس شبہ کا ازالہ بھی کیا کہ اسلام
اس طرح کی تعلیم دیتا ہے کہ اسباب سے کام ہی نہ لیا جاوے بلکہ سب کام خدا پر چھوڑ دیے جائیں یعنی ہاتھ پیر ہلانے
کی ضرورت نہیں ہے۔یہ الزام مسلمانوں پر لگایا جاتا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا کہ قرآن کریم کی آیات
سے ثابت ہے کہ اسلام کی ہر گز یہ تعلیم نہیں ہے بلکہ اسلام کی تعلیم تو یہ ہے کہ اسباب سے بھر پور کام لیا جائے۔جو
ذرائع ہیں ان کو استعمال کیا جائے پھر خدا پر توکل کیا جاوے۔تو کل ہر گز ترک اسباب کا نام نہیں ہے۔تو گل کرنا تو
ترک اسباب کا نام نہیں ہے بلکہ اس امر پر یقین کا نام ہے کہ خدا تعالیٰ ایک زندہ خدا ہے۔پھر حضرت مصلح موعودؓ نے
اس امر پر روشنی ڈالی کہ اس وقت صرف اسلام ہی ہے جو انسان کو خدا تعالیٰ سے ملا سکتا ہے کیونکہ اسلام کا یہ دعویٰ
ہے کہ جو بھی اسلام کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق عمل کرتے ہوئے خدا سے وصال کی تڑپ رکھے خداضر ور اسے مل
جاتا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ اس شبہ کا ازالہ صرف اسلام ہی کرتا ہے کہ اس کی تعلیم پر چل کر ایسے
لوگ پیدا ہوتے رہتے ہیں جو کہ صفات الہیہ کے مظہر ہوتے ہیں اور جو پہلے خود اپنی ذات پر صفات الہیہ کا پر تو ڈالتے
اور پھر دوسروں کو اس کا نشان دکھاتے ہیں اور ہستی باری کا کامل عرفان بخشتے ہیں۔چنانچہ اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے
اس غرض کے لیے کہ لوگ اس کے وجود کو پہچانیں اور شک و شبہ کی زندگی سے پاک ہوں حضرت مسیح موعود کو
بھیجا تھا۔اس کے بعد حضرت مصلح موعودؓ نے اخلاق کی مختلف جہات کے بارے میں تفصیل سے بحث کی ہے اور
ثابت کیا ہے کہ اسلام کی اخلاقی تعلیم ہی سب سے کامل ہے اور کوئی دوسرا مذ ہب اس کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتا۔پھر
آپ نے اخلاق حسنہ کے اصول اور اخلاق سیئہ سے بچنے کے ذرائع کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور
اخلاق کی درستگی کے بارے میں اسلام کی جو تعلیم ہے اس کو بیان کیا ہے۔اس کے بعد آپ نے تمدن کے بارے میں
اسلام کی تعلیم بیان کی ہے اور نہایت لطیف پیرائے میں اخلاق اور تمدن کے فرق کو واضح کیا ہے۔پھر انسان کے
معاشرے میں مختلف لوگوں سے جو تعلقات ہیں وہ کن خطوط پر استوار ہونے چاہئیں، اس پر روشنی ڈالی ہے۔پھر
شہریت کے اصول بیان کیے ہیں۔اس کے بعد آپ نے حکومت اور رعایا کے فرائض اور حقوق تفصیل سے بیان کیے
اور پھر اس مضمون کو مزید وسیع کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ حکومتوں کے آپس کے تعلقات کس قسم
کے ہونے چاہئیں اور مختلف ملکوں میں تنازعات کے حل کے لیے آپ نے قرآن کریم کے زریں اصول بیان کیے
ہیں۔اور بتایا کہ اگر لیگ آف نیشنز (League of Nations) کی بنیاد ان اصولوں پر رکھی جائے گی تو وہ کامیاب
ہو گی اور وہ نہیں رکھی گئی لہذا نا کام بھی ہوئی اور اب یو این او (UNO) بھی اگر اس نہج پر نہیں چلے گی تو وہ بھی
ناکام ہو رہی ہے اور ہو جائے گی۔بہر حال کتاب کے آخر پر حضرت مصلح موعودؓ نے حالات ما بعد الموت کے
بارے میں روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ اگلے جہان میں جو ثواب و عذاب ملیں گے ان کی حقیقت کیا ہو گی۔اس کتاب میں صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات کا ہی ذکر نہیں کیا بلکہ آپ نے ان تعلیمات پر
عمل کرنے والوں کی مثالیں بھی دی ہیں اور انہوں نے کس طرح اپنی زندگیوں میں انقلاب پیدا کیے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کا ان پر کس قدر اثر ہوا کہ ان میں سے بعض نے اپنی جانیں قربان کر
خطبات مسرور جلد 19
123
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
دیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کو چھوڑنا پسند نہیں کیا۔آخر پر حضرت مصلح موعودؓ نے تمام دنیا میں
بسنے والوں کو قبول احمدیت کی دعوت دیتے ہوئے خوشخبری دی ہے کہ ان مصائب کے دُور ہونے کا وقت آگیا ہے
اور اگر اس دور کے فرستادے کے ہاتھ پر اکٹھے ہو جائیں گے تو وہ دین و دنیا کی فلاح پائیں گے۔(ماخوذ از تعارف کتب انوار العلوم جلد 8 صفحہ 6 تا 9)
مضمون کے خاتمہ پر جو پریذیڈنٹ تھے انہوں نے مختلف الفاظ میں ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے
زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں۔مضمون کی خوبی اور لطافت کا اندازہ خود مضمون نے کرالیا ہے۔میں صرف اپنی طرف
سے اور حاضرین جلسہ کی طرف سے مضمون کی خوبی ترتیب، خوبی کخیالات اور اعلیٰ درجہ کے طریق استدلال کے لیے
حضرت خلیفۃ المسیح کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔حاضرین کے چہرے زبان حال سے میرے اس کہنے کے ساتھ متفق ہیں
اور میں یقین کرتا ہوں کہ وہ اقرار کرتے ہیں کہ میں ان کی طرف سے شکریہ کرنے میں حق پر ہوں اور ان کی
ترجمانی کا حق ادا کر رہا ہوں۔ایک صاحب حضرت صاحب کے حضور حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کیا کہ میں نے ہندوستان میں
تیس سال کام کیا ہے اور مسلمانوں کے حالات اور دلائل کا مطالعہ کیا ہے کیونکہ میں ایک مشنری کی حیثیت سے
ہندوستان میں رہا ہوں مگر جس خوبی ، صفائی اور لطافت سے آپ نے آج کے مضمون کو پیش کیا ہے میں نے اس سے
،
پہلے کبھی کسی جگہ بھی نہیں سنا۔مجھے اس مضمون کو سن کر کیا بلحاظ خیالات، کیا بلحاظ ترتیب اور کیا بلحاظ دلائل بہت
گہرا اثر ہوا ہے۔میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ایک اور صاحب آئے جنہوں نے عرض کیا کہ میں اس مضمون کے
سننے کے لیے فرانس سے آیا ہوں۔میں عیسائیت پر اسلام کو ترجیح دیا کر تا تھا اور اسلام پر بدھ ازم کو ترجیح دیا کر تا تھا۔اب جبکہ میں نے آپ کا مضمون بھی سن لیا ہے اور بدھ ازم کو بھی سنا ہے تو میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ واقعی اسلام ہی
سب سے بالا تر مذہب ہے۔جس خوبی سے اور جس خوش اسلوبی سے آپ نے اسلام کو پیش کیا اس کا کوئی دوسرا
مذہب مقابلہ نہیں کر سکتا۔میرے دل پر اب اس کا گہرا اثر ہے۔اور بھی بہت سارے ریمارکس ہیں۔پھر مسز
شار پلز کہ وہ بھی اس کا نفرنس کی سیکرٹری ہیں، اس نے چودھری صاحب سے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد دیتی ہوں
کہ لوگ آپ کے بڑے مشکور ہیں۔پھر اسی عورت نے کہا کہ لوگ ، عورتیں اور مرد، میرے پاس آتے ہیں اور اس
کی بہت تعریف کرتے ہیں۔ایک جرمن شخص جو یہاں پر وفیسر ہیں انہوں نے جلسہ سے واپسی کے وقت سڑک پر
چلتے ہوئے آگے بڑھ کر حضرت صاحب کے حضور مبارکباد عرض کی اور کہا کہ میرے پاس بعض بڑے بڑے انگریز
بیٹھے تھے۔میں نے دیکھا کہ بعض اپنی زانوں پر ہاتھ مارتے تھے اور کہتے تھے کہ
Rare ideas۔One can not hear such ideas everyday
یہ نہایت نادر خیالات ہیں۔ایسے خیالات ہر روز سننے میں نہیں آتے۔وہی جرمن پروفیسر روایت کرتے
ہیں کہ بعض جگہ لوگ بے اختیار بول اٹھتے تھے کہ
What a beautiful and true principle
کیا ہی خوبصورت اور سچے اصول ہیں۔اور خود یہ جرمن پر و فیسر اپنی رائے ان الفاظ میں ظاہر کر تا تھا کہ یہ
خطبات مسرور جلد 19
124
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2021ء
موقع احمدیوں کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ (turning point) ہے یعنی ترقی کا مقام ہے اور یہ ایسی کامیابی ہے کہ
اگر آپ لوگ ہزاروں پاؤنڈ بھی خرچ کر دیتے تو ایسی شہرت اور ایسی کامیابی کبھی نہ ہوتی جیسی کہ اس ایک لیکچر کے
ذریعہ سے ہوئی ہے۔بہائی مذہب کی ایک عورت نے لیکچر سنا اور پھر ہمارے ساتھ ساتھ مکان کے قریب تک چلی
آئی۔وہ کہتی تھی کہ میں بہائی خیالات رکھتی تھی مگر اب آج کا لیکچر سن کر میرے خیالات بدل گئے ہیں۔میں چاہتی
ہوں کہ آپ کے زیادہ تر لیکچر سنوں۔مجھے اگر مہربانی سے بتائیں کہ کب اور کہاں کہاں لیکچر ہوں گے تو میں ضرور
آؤں گی۔ایک عورت نے پیچھے پڑ کے حضور کو اپنے گھر چائے پر آنے کی دعوت بھی دی۔ایک صاحب نے یہ بھی کہا
کہ ایسا پیارا مضمون تھا کہ حب الوطنی سے بھی زیادہ پیار تھا۔(ماخوذ از الفضل 23 / اکتوبر 1924ء صفحہ 4-5)
تو بہر حال یہ چند جھلکیاں میں نے 18 سال کی عمر سے 35 سال کی عمر تک کے علم و عرفان کے موتیوں کی
دکھائی ہیں۔شروع جوانی ہے اور پھر جوانی ہے اور جوانی کی عمر کی یہ باتیں اس شخص کی ہیں جس کی جیسا کہ میں نے کہا
کوئی دنیاوی تعلیم نہیں تھی لیکن علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا گیا تھا۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کی صداقت کا بھی ایک نشان ہے۔اس سترہ سال کے عرصہ میں جو میں
نے بیان کیا ہے، جو باتیں بیان کی ہیں وہ صرف سترہ سال کے عرصہ کی ہیں۔کچھ آپ کی خلافت سے پہلے کی کچھ
خلافت کے بعد کی اور اس سترہ سال کے عرصہ میں جو کچھ بھی آپ نے بیان فرمایا ہے اس کا بھی پچاسواں حصہ میں
نے کہا تھا بلکہ سوواں حصہ کہنا چاہیے وہ بھی بیان نہیں کر سکا۔خیال تھا کہ شاید کافی تعارف کتب ہو جائے گا۔خطبات اور تفسیر میں حضرت مصلح موعودؓ کی اس کے علاوہ
ہیں جن میں علم و معرفت کے نکات ہیں۔علوم و معرفت کی نہریں ان میں بہ رہی ہیں۔پھر مختلف مجالس میں دنیا
کی رہنمائی آپ نے کی ہے۔بس اس خزانے کو بھی جو کافی حد تک چھپ چکا ہے جماعت کے افراد کو پڑھنا
چاہیے۔اللہ تعالیٰ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے درجات بلند فرماتار ہے۔پاکستان کے حالات کے لیے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ وہاں کے لوگوں کو بھی امن اور چین اور سکون کی
زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور مخالفین کے حملوں اور مکروں کو اپنے فضل سے ملیا میٹ کر دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 مارچ 2021 ، جلد 28 شماره 21 صفحہ 05تا10)