حضرت مسیح موعودؑ: ضرورة الامام
خطبات مسرور جلد 19
186
13
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 26 / مارچ2021ء بمطابق 26 / امان 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، تلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُقِمِينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَ
الْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلالٍ مُّبِينِ - (الجمعة: 3)
وہی ہے جس نے اُقی لوگوں میں انہی میں سے ایک عظیم رسول مبعوث کیا وہ ان پر اس کی آیات کی
تلاوت کرتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب کی اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ یقینا کھلی
کھلی گمراہی میں تھے۔وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (الجمعة: 4)
اور انہی میں سے دوسروں کی طرف بھی اسے مبعوث کیا ہے جو ابھی ان سے نہیں ملے۔وہ کامل غلبے والا
اور صاحب حکمت ہے۔دو تین دن پہلے 23 مارچ کا دن گزرا ہے۔جماعت احمدیہ میں یہ دن اس وجہ سے یادر کھا جاتا ہے کہ اس
دن جماعت کی بنیاد پڑی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیعت لی۔پس ہمیں یہ دن ہر سال یہ بات یاد دلانے
والا ہونا چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کا مقصد قرآنی پیشگوئیوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئیوں کے مطابق تجدید دین کرنا اور اسلام کی حقیقی تعلیم کو دنیا میں رائج کرنا ہے۔اور ہم جو آپ کی بیعت میں
شامل ہونے کا دعوی کرتے ہیں ہم نے بھی اس اہم کام کی سر انجام دہی کے لیے اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق اس
میں حصہ دار بنتا ہے اور بھکی ہوئی انسانیت کا تعلق خدا تعالیٰ سے جوڑنا ہے اور بندوں کو ایک دوسرے کے حقوق ادا
کرنے کی طرف توجہ دلانی ہے اور ظاہر ہے اس کے لیے سب سے پہلے ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہو گی۔بہر حال اس
وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض حوالے پیش کروں گا جن میں آپ کے آنے کی ضرورت، مقصد اور
کس طرح پیشگوئیاں پوری ہو ئیں اور ہورہی ہیں جو پہلے کی گئی تھیں، قرآنی پیشگوئیاں بھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیشگوئیاں بھی، جن سے آپ کی صداقت کا ثبوت ملتا ہے اور پھر جماعت میں وہ پاک تبدیلیاں پید اہونے کے
بارے میں بھی ذکر کروں گا جو آپ نے بتایا، جو آپ نے فرمایا، جو پاک تبدیلیاں صحابہ میں پید اہوئی تھیں اور آپ
نے ان تکلیفوں کا بھی ذکر فرمایا جن سے صحابہ گزرے تھے اور جماعت کے افراد بھی گزر رہے ہیں۔پس ہمیں ہر
خطبات مسرور جلد 19
187
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021ء
وقت ان باتوں کو سامنے رکھنا چاہیے تا کہ من حیث الجماعت ہم ترقی کرنے والے ہوں نہ کہ نیچے گرنا شروع ہو
جائیں۔آپ نے اپنی بعثت اور صداقت کے بارے میں خدا کو گواہ بنا کر اعلان فرمایا ہے جو یقیناً ہمارے ایمانوں کو
تقویت بخشتا ہے۔اگر ہم ان باتوں کی جگالی کرتے رہیں اور ہر وقت سامنے رکھیں تو یقینا یہ ہمارے ایمان میں ترقی کا
باعث بنتی رہیں گی اور ہمیں اپنے مقصد کی طرف توجہ دلاتی رہیں گی۔بہر حال اب میں جیسا کہ میں نے کہا حوالے
پیش کرتا ہوں جو اپنوں کے لیے بھی ہیں اور غیروں کے لیے بھی، جو ان کو دعوت دے رہے ہیں، جو آپ کے
مسیح موعود ہونے کو روز روشن کی طرح کھولتے ہیں۔یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں اس کی وضاحت میں ایک جگہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں " اس آیت کا ماحصل یہ ہے کہ خداوہ خدا ہے جس نے ایسے وقت میں رسول بھیجا کہ لوگ علم اور حکمت
سے بے بہرہ ہو چکے تھے اور علوم حکمیہ دینیہ جن سے تکمیل نفس ہو اور نفوس انسانیہ علمی اور عملی کمال کو پہنچیں
بالکل گم ہو گئی تھی اور لوگ گمراہی میں مبتلا تھے۔یعنی خدا اور اس کی صراطِ مستقیم سے بہت دور جا پڑے تھے۔تب
ایسے وقت میں خدا تعالیٰ نے اپنا رسول اُمّی بھیجا۔اور اس رسول نے ان کے نفسوں کو پاک کیا اور علم الکتاب اور
حکمت سے ان کو مملو کیا یعنی نشانوں اور معجزات سے مر تبہ یقین کامل تک پہنچایا۔اور خداشناسی کے نور سے ان کے دلوں کو روشن کیا۔اور پھر فرمایا کہ ایک گروہ اور ہے جو آخری زمانہ میں
ظاہر ہو گا۔وہ بھی اول تاریکی اور گمراہی میں ہوں گے اور علم اور حکمت اور یقین سے دور ہوں گے تب خدا ان کو بھی
صحابہ کے رنگ میں لائے گا۔یعنی جو کچھ صحابہ نے دیکھا وہ ان کو بھی دکھایا جائے گا۔یہاں تک کہ ان کا صدق اور
یقین بھی صحابہ کے صدق اور یقین کی مانند ہو جائے گا۔"
پس یہ ہے یقین جو ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت میں آکر آپ کی صداقت پر ہونا چاہیے
اور ایمان کی حالت یہ ہونی چاہیے۔خدا تعالیٰ پر ایمان، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان اور اسلام کی صداقت پر
ایمان اور یقین ہمیں وہ ہونا چاہیے جو صحابہ کا تھا جیسا کہ آج کل صحابہ کے حالات میں میں خطبات میں بھی بیان کر رہا
ہوں اور مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔آپ فرماتے ہیں " اور حدیث صحیح میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس آیت کی تفسیر کے وقت سلمان فارسی کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا:
لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالثَّرَيَّا لَنَالَةَ رَجُلٌ مِّنْ فَارِسِ
یعنی اگر ایمان ثریا پر یعنی آسمان پر بھی اٹھ گیا ہو گا تب بھی ایک آدمی فارسی الاصل اس کو واپس لائے
گا۔یہ اس بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ ایک شخص آخری زمانہ میں فارسی الاصل پیدا ہو گا۔اس زمانہ میں جس کی
نسبت لکھا گیا ہے کہ قرآن آسمان پر اٹھایا جائے گا یہی وہ زمانہ ہے جو مسیح موعود کا زمانہ ہے۔" یعنی اسلامی تعلیم،
قرآن کی تعلیم بالکل بھول جائے گی اور یہ فارسی الاصل وہی ہے جس کا نام مسیح موعود ہے۔کیونکہ صلیبی حملہ جس
کے توڑنے کے لئے مسیح موعود کو آنا چاہئے وہ حملہ ایمان پر ہی ہے اور یہ تمام آثار صلیبی حملہ کے زمانہ کے لئے بیان
کئے گئے ہیں اور لکھا ہے کہ اس حملہ کالوگوں کے ایمان پر بہت برا اثر ہو گا۔" اور اس زمانے میں جو حضرت مسیح
خطبات مسرور جلد 19
188
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021ء
موعود علیہ السلام کا زمانہ تھا آپ کی زندگی میں یہ شدید حملے ہو رہے تھے بلکہ بہت عرصہ بعد تک یہ شدید حملے جاری
رہے اور تاریخ اس پر گواہ ہے۔فرمایا کہ " وہی حملہ ہے جس کو دوسرے لفظوں میں دجالی حملہ کہتے ہیں۔آثار میں
ہے کہ اس دجال کے حملہ کے وقت بہت سے نادان خدائے واحد لاشریک کو چھوڑ دیں گے اور بہت سے لوگوں کی
ایمانی محبت ٹھنڈی ہو جائے گی اور مسیح موعود کا بڑا بھاری کام تجدید ایمان ہو گا کیونکہ حملہ ایمان پر ہے اور حدیث
لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ سے جو شخص فارسی الاصل کی نسبت ہے یہ بات ثابت ہے کہ وہ فارسی الاصل ایمان کو دوبارہ قائم
کرنے کے لئے آئے گا۔پس جس حالت میں مسیح موعود اور فارسی الاصل کا زمانہ بھی ایک ہی ہے اور کام بھی ایک ہی
ہے یعنی ایمان کو دوبارہ قائم کرنا اس لئے یقینی طور پر ثابت ہوا کہ مسیح موعود ہی فارسی الاصل ہے اور اسی کی جماعت
کے حق میں یہ آیت ہے : وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ۔اس آیت کے معنے یہ ہیں کہ کمال ضلالت کے بعد
ہدایت اور حکمت پانے والے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور برکات کو مشاہدہ کرنے والے صرف
دو ہی گروہ ہیں۔اول صحابہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے پہلے سخت
تاریکی میں مبتلا تھے اور پھر بعد اس کے خدا تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے زمانہ نبوی پایا اور معجزات اپنی آنکھوں
سے دیکھے اور پیشگوئیوں کا مشاہدہ کیا اور یقین نے ان میں ایک ایسی تبدیلی پیدا کی کہ گویا صرف ایک روح رہ گئے۔دوسرا گروہ جو بموجب آیت موصوفہ بالا صحابہ کی مانند ہیں مسیح موعود کا گروہ ہے۔کیونکہ یہ گروہ بھی صحابہ کی مانند
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کو دیکھنے والا ہے اور تاریکی اور ضلالت کے بعد ہدایت پانے والا۔اور آیت
آخَرِيْنَ مِنْهُمْ میں جو اس گروہ کو منظم کی دولت سے یعنی صحابہ سے مشابہ ہونے کی نعمت سے حصہ دیا گیا ہے یہ اسی
بات کی طرف اشارہ ہے۔"
فرمایا چنانچہ آج کل ایسا ہی ہوا کہ تیرہ سو برس بعد پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا
دروازہ کھل گیا اور لوگوں نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا کہ خسوف کسوف رمضان میں موافق حدیث دار قطنی اور
فتاوی ابن حجر کے ظہور میں آگیا یعنی چاند گرہن اور سورج گرہن رمضان میں ہوا اور جیسا کہ مضمون حدیث تھا۔اسی طرح پر چاند گرہن اپنے گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات میں اور سورج گرہن اپنے گرہن کے دنوں میں سے
بیچ کے دن میں وقوع میں آیا۔ایسے وقت میں کہ جب مہدی ہونے کا مدعی موجود تھا۔اور یہ صورت جب سے کہ
زمین اور آسمان پید ا ہوا کبھی وقوع میں نہیں آئی کیونکہ اب تک کوئی شخص نظیر اس کی صفحہ تاریخ میں ثابت نہیں کر
سکا۔سو یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک معجزہ تھا جو لوگوں نے آنکھوں سے دیکھ لیا۔پھر ذو السنین ستارہ بھی
جس کا نکلنا مہدی اور مسیح موعود کے وقت میں بیان کیا گیا تھا ہزاروں انسانوں نے نکلتا ہوا دیکھ لیا۔ایسا ہی جاوا کی آگ
بھی لاکھوں انسانوں نے مشاہدہ کی۔ایسا ہی طاعون کا پھیلنا اور حج سے روکے جانا بھی سب نے بچشم خود ملاحظہ کر لیا۔ملک میں ریل کا تیار ہو نا، اونٹوں کا بے کار ہونا، یہ تمام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات تھے جو اس زمانہ میں
اسی طرح دیکھے گئے جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے معجزات کو دیکھا تھا۔اسی وجہ سے اللہ جل شانہ نے اس آخری
گروہ کو منہم کے لفظ سے پکارا تا یہ اشارہ کرے کہ معائنہ معجزات میں وہ بھی صحابہ کے رنگ میں ہی ہیں۔سوچ کر
189
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021ء
خطبات مسرور جلد 19
دیکھو کہ تیرہ سوبرس میں ایسا زمانہ منہاج نبوت کا اور کس نے پایا۔اس زمانہ میں جس میں ہماری جماعت پیدا کی گئی
ہے کئی وجوہ سے اس جماعت کو صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشابہت ہے۔وہ منجزات اور نشانوں کو دیکھتے ہیں جیسا کہ
صحابہ نے دیکھا۔وہ خدا تعالیٰ کے نشانوں اور تازہ بتازہ تائیدات سے نور اور یقین پاتے ہیں جیسا کہ صحابہ نے پایا۔وہ
خدا کی راہ میں لوگوں کے ٹھٹھے اور ہنسی اور لعن طعن اور طرح طرح کی دل آزاری اور بد زبانی اور قطع رحم وغیرہ کا
صدمہ اٹھا رہے ہیں جیسا کہ صحابہ نے اٹھایا۔وہ خدا کے کھلے کھلے نشانوں اور آسمانی مد دوں اور حکمت کی تعلیم سے
پاک زندگی حاصل کرتے جاتے ہیں جیسا کہ صحابہ نے حاصل کی۔" یہ بڑی اہم بات ہے۔ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے
کہ حکمت کی تعلیم سے پاک زندگی حاصل کرنی ہے۔قرآن کریم پر غور کرنا ہے اور یہ بڑا ضروری ہے۔فرمایا " بہتیرے ان میں سے ہیں کہ نماز میں روتے اور سجدہ گاہوں کو آنسوؤں سے تر کرتے ہیں جیسا کہ
صحابہ رضی اللہ عنہم روتے تھے۔بہتیرے ان میں ایسے ہیں جن کو سچی خوابیں آتی ہیں اور الہام الہی سے مشرف
ہوتے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم ہوتے تھے۔بہتیرے ان میں ایسے ہیں کہ اپنے محنت سے کمائے ہوئے مالوں
کو محض خدا تعالیٰ کی مرضات کے لئے ہمارے سلسلہ میں خرچ کرتے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم خرچ کرتے
تھے۔ان میں ایسے لوگ کئی پاؤ گے کہ جو موت کو یاد رکھتے۔" یہ بھی بڑی اہم بات ہے موت ہمیشہ یادر کھنی چاہیے۔اور دلوں کے نرم اور سچی تقوی پر قدم مار رہے ہیں۔" پس یہ بڑی اہم باتیں ہیں جو آپ نے بیان فرمائیں جس کو
ہمیں ہر وقت اپنے سامنے رکھنا چاہیے۔"جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی سیرت تھی۔وہ خدا کا گروہ ہے جن کو خدا
آپ سنبھال رہا ہے اور دن بدن ان کے دلوں کو پاک کر رہا ہے اور ان کے سینوں کو ایمانی حکمتوں سے بھر رہا ہے۔"
پس ہمیں ٹولنا چاہیے۔کیا یہ سب باتیں ہمارے اندر بھی پیدا ہو رہی ہیں ؟" اور آسمانی نشانوں سے اُن کو اپنی طرف
کھینچ رہا ہے جیسا کہ صحابہ کو کھینچتا تھا۔غرض اس جماعت میں وہ ساری علامتیں پائی جاتی ہیں جو ا خَرِينَ مِنْهُمْ کے لفظ
سے مفہوم ہو رہی ہیں۔اور ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کا فرمودہ ایک دن پورا ہو تا !!!"
ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 304 تا307)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ " یہ زمانہ وہی زمانہ ہے جس میں خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ مختلف فرقوں کو
ایک قوم بنادے۔اور ان مذہبی جھگڑوں کو ختم کر کے آخر ایک ہی مذہب میں سب کو جمع کر دے۔اور اسی زمانہ کی
نسبت جو تلاطم امواج کا زمانہ ہے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے:
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْنُهُمْ جَمْعًا (الكهف: 100)
اس آیت کو پہلی آیتوں کے ساتھ ملا کر یہ معنے ہیں کہ جس زمانہ میں دنیا کے مذاہب کا بہت شور اٹھے گا
اور ایک مذہب دوسرے مذہب پر ایسا پڑے گا جیسا کہ ایک موج دوسری موج پر پڑتی ہے اور ایک دوسرے کو
ہلاک کرنا چاہیں گے۔تب آسمان و زمین کا خدا اس تلاطم امواج کے زمانہ میں اپنے ہاتھوں سے بغیر دنیوی اسباب کے
ایک نیا سلسلہ پیدا کرے گا اور اس میں ان سب کو جمع کرے گا جو استعداد اور مناسبت رکھتے ہیں۔تب وہ سمجھیں
گے کہ مذہب کیا چیز ہے اور ان میں زندگی اور حقیقی راستبازی کی روح پھونکی جائے گی اور خدا کی معرفت کا ان کو جام
خطبات مسرور جلد 19
190
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021 ء
پلایا جائے گا اور ضرور ہے کہ یہ سلسلہ دنیا کا منقطع نہ ہو جب تک کہ یہ پیشگوئی کہ آج سے تیرہ سو برس پہلے قرآن شریف
نے دنیا میں شائع کی ہے پوری نہ ہو جائے۔اور خدا نے اس آخری زمانہ کے بارہ میں جس میں تمام قومیں ایک ہی
مذہب پر جمع کی جائیں گی صرف ایک ہی نشان بیان نہیں فرمایا بلکہ قرآن شریف میں اور بھی کئی نشان لکھے ہیں۔منجملہ ان کے ایک یہ کہ اُس زمانہ میں دریاؤں میں سے بہت سی نہریں نکلیں گی اور ایک یہ کہ زمین کی پوشیدہ کا نہیں
یعنی معد نیں بہت سی نکل آویں گی۔اور زمینی علوم بہت سے ظاہر ہو جائیں گے اور ایک یہ کہ ایسے اسباب پید اہو
جائیں گے جس کے ذریعہ سے کتابیں بکثرت ہو جائیں گی۔۔۔۔اور ایک یہ کہ اُن دنوں میں ایک ایسی سواری پیدا ہو جائے گی کہ اونٹوں کو بیکار کر دے گی۔اور اس کے
ذریعہ سے ملاقاتوں کے طریق سہل ہو جائیں گے۔اور ایک یہ کہ دنیا کے باہمی تعلقات آسان ہو جائیں گے اور ایک
دوسرے کو بآسانی خبریں پہنچا سکیں گے۔" اور آج کل کے زمانے میں تو اور بھی زیادہ سہولتیں پیدا ہوتی چلی جارہی
ہیں " اور ایک یہ کہ ان دنوں میں آسمان پر ایک ہی مہینہ میں چاند اور سورج کو گرہن لگے گا۔اور ایک یہ کہ اس کے
بعد زمین پر سخت طاعون پھیلے گی یہاں تک کہ کوئی شہر اور کوئی گاؤں خالی نہ رہے گاجو طاعون سے آلودہ نہ ہو اور دنیا
میں بہت موت پڑے گی۔اور دنیا ویران ہو جائے گی۔بعض بستیاں تو بالکل تباہ ہو جائیں گی۔اور ان کا نام ونشان نہ
رہے گا اور بعض بستیاں ایک حد تک عذاب میں گرفتار ہو کر پھر ان کو بچایا جائے گا۔یہ دن خدا کے سخت غضب کے
دن ہوں گے اس لئے کہ لوگوں نے خدا کے نشانوں کو جو اُس کے فرستادہ کے لئے اس زمانہ میں ظاہر ہوئے قبول نہ
کیا اور خدا کے نبی کو جو اصلاح خلق کے لئے آیار ڈ کر دیا اور اس کو جھوٹا قرار دیا۔یہ سب علامتیں اِس زمانہ میں " جس
میں ہم ہیں " پوری ہو گئیں۔عظمند کے لئے صاف اور روشن راہ ہے کہ ایسے وقت میں خدا نے مجھے مبعوث فرمایا جب
کہ قرآن شریف کی لکھی ہوئی تمام علامتیں میرے ظہور کے لئے ظاہر ہو چکی ہیں۔لیکچر لاہور۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 182 تا 184)
اور تاریخ گواہ ہے کہ یہ ساری باتیں آپ کے زمانے میں پوری ہوئیں اور بعض ان میں سے اب تک پوری
ہوتی چلی جارہی ہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں " جب خدا تعالیٰ نے زمانہ کی موجودہ حالت کو دیکھ کر اور زمین کو طرح طرح کے فسق
اور معصیت اور گمراہی سے بھرا ہوا پا کر مجھے تبلیغ حق اور اصلاح کے لئے مامور فرمایا اور یہ زمانہ بھی ایسا تھا کہ اس دنیا
کے لوگ تیرھویں صدی ہجری کو ختم کر کے چودھویں صدی کے سر پر پہنچ گئے تھے تب میں نے اُس حکم کی پابندی
سے عام لوگوں میں بذریعہ تحریری اشتہارات اور تقریروں کے یہ ندا کرنی شروع کی کہ اس صدی کے سر پر جو خدا
کی طرف سے تجدید دین کے لئے آنے والا تھاوہ میں ہی ہوں تا وہ ایمان جو زمین پر سے اٹھ گیا ہے اس کو دوبارہ قائم
کروں اور خدا سے قوت پا کر اسی کے ہاتھ کی کشش سے دنیا کو اصلاح اور تقوی اور راستبازی کی طرف کھینچوں اور ان
کی اعتقادی اور عملی غلطیوں کو دور کروں اور پھر جب اس پر چند سال گزرے تو بذریعہ وحی الہی میرے پر بتصریح
خطبات مسرور جلد 19
191
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021ء
کھولا گیا کہ وہ مسیح جو اس امت کے لئے ابتدا سے موعود تھا اور وہ آخری مہدی جو تنزل اسلام کے وقت اور گمراہی
کے پھیلنے کے زمانہ میں براہ راست خدا سے ہدایت پانے والا اور اس آسمانی مائدہ کو نئے سرے انسانوں کے آگے پیش
کرنے والا تقدیر الہی میں مقرر کیا گیا تھا جس کی بشارت آج سے تیرہ سو برس پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی
تھی وہ میں ہی ہوں اور مکالمات الہیہ اور مخاطبات رحمانیہ اس صفائی اور تواتر سے اس بارے میں ہوئے کہ شک وشبہ کی
جگہ نہ رہی۔ہر ایک وحی جو ہوتی ایک فولادی میخ کی طرح دل میں دھنستی تھی اور یہ تمام مکالمات الہیہ ایسی عظیم
الشان پیشگوئیوں سے بھرے ہوئے تھے کہ روز روشن کی طرح وہ پوری ہوتی تھیں اور ان کے تواتر اور کثرت اور
اعجازی طاقتوں کے کرشمہ نے مجھے اس بات کے اقرار کے لئے مجبور کیا کہ یہ اسی وحدہ لاشریک خدا کا کلام ہے جس کا
کلام قرآن شریف ہے اور میں اس جگہ توریت اور انجیل کا نام نہیں لیتا کیونکہ توریت اور انجیل تحریف کرنے والوں
کے ہاتھوں سے اس قدر محرف و مبدل ہو گئی ہیں کہ اب ان کتابوں کو خدا کا کلام نہیں کہہ سکتے۔غرض وہ خدا کی وحی جو میرے پر نازل ہوئی ایسی یقینی اور قطعی ہے کہ جس کے ذریعہ سے میں نے
اپنے خدا کو پایا اور وہ وحی نہ صرف آسمانی نشانوں کے ذریعہ مرتبہ حق الیقین تک پہنچی بلکہ ہر ایک حصہ اس کا جب
خدا تعالیٰ کے کلام قرآن شریف پر پیش کیا گیا تو اس کے مطابق ثابت ہوا اور اس کی تصدیق کے لئے بارش کی
طرح نشان آسمانی بر سے۔انہی دنوں میں رمضان کے مہینہ میں سورج اور چاند کا گرہن بھی ہو ا جیسا کہ لکھا تھا کہ اس مہدی کے
وقت میں ماہ رمضان میں سورج اور چاند کا گرہن ہو گا اور انہی ایام میں طاعون بھی کثرت سے پنجاب میں ہوئی
جیسا کہ قرآن شریف میں یہ خبر موجود ہے اور پہلے نبیوں نے بھی یہ خبر دی ہے کہ ان دنوں میں مری بہت
پڑے گی اور ایسا ہو گا کہ کوئی گاؤں اور شہر اس مری سے باہر نہیں رہے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور ہو رہا ہے اور
خدا نے اس وقت کہ اس ملک میں طاعون کا نام و نشان نہ تھا قریباً بائیس برس طاعون کے پھوٹنے سے پہلے مجھے اس
کے پیدا ہونے کی خبر دی۔"
(تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 3-4)
پھر اپنے دعوے کے متعلق آپ فرماتے ہیں:
میں وہ شخص ہوں جو عین وقت پر ظاہر ہو ا جس کے لئے آسمان پر رمضان کے مہینہ میں چاند اور سورج
کو قرآن اور حدیث اور انجیل اور دوسرے نبیوں کی خبروں کے مطابق گرہن لگا اور میں وہ شخص ہوں " کہ "جس
کے زمانہ میں تمام نبیوں کی خبر اور قرآن شریف کی خبر کے موافق اس ملک میں خارق عادت طور پر طاعون پھیل گئی
اور میں وہ شخص ہوں جو حدیث صحیح کے مطابق اس کے زمانہ میں حج روکا گیا اور میں وہ شخص ہوں جس کے عہد میں وہ
ستارہ نکلا جو مسیح ابن مریم کے وقت میں نکلا تھا اور میں وہ شخص ہوں جس کے زمانہ میں اس ملک میں ریل جاری ہو کر
اونٹ بیکار کئے گئے اور عنقریب وہ وقت آتا ہے بلکہ بہت نزدیک ہے جبکہ مکہ اور مدینہ کے درمیان ریل جاری ہو کر
وہ تمام اونٹ بیکار ہو جائیں گے۔" پہلے تو سڑکوں کے ذریعہ سے رابطہ تھا۔اب وہاں بھی ریل کے ذریعہ سے ہو چکا
خطبات مسرور جلد 19
192
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021 ء
ہے۔" وہ تمام اونٹ بیکار ہو جائیں گے جو تیرہ سو برس سے یہ سفر مبارک کرتے تھے۔تب اس وقت ان اونٹوں کی
نسبت وہ حدیث جو صحیح مسلم میں موجود ہے صادق آئے گی یعنی یہ کہ :
لَيُتْرَكَنَ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا
یعنی مسیح کے وقت میں اونٹ بریکار کئے جائیں گے اور کوئی ان پر سفر نہیں کرے گا۔ایسا ہی میں وہ شخص
ہوں جس کے ہاتھ پر صد ہانشان ظاہر ہوئے۔کیا زمین پر کوئی ایسا انسان زندہ ہے کہ جو نشان نمائی میں میرا مقابلہ کر
کے مجھ پر غالب آسکے۔مجھے اس خدا کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اب تک دولاکھ سے زیادہ میرے
ہاتھ پر نشان ظاہر ہو چکے ہیں اور شاید دس ہزار کے قریب یا اس سے زیادہ لوگوں نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب
میں دیکھا اور آپ نے میری تصدیق کی اور اس ملک میں جو بعض نامی اہل کشف تھے جن کا تین تین چار چار لاکھ مرید
تھا ان کو خواب میں دکھلایا گیا کہ یہ انسان خدا کی طرف سے ہے اور بعض ان میں سے ایسے تھے کہ میرے ظہور سے
تیس برس پہلے دنیا سے گزر چکے تھے جیسا کہ ایک بزرگ گلاب شاہ نام "گلاب شاہ جس کا نام تھا " ضلع لدھانہ میں تھا
جس نے میاں کریم بخش مرحوم ساکن جمال پور کو خبر دی تھی کہ عیسی قادیان میں پید اہو گیا اور وہ لدھانہ میں آئے
گا۔میاں کریم بخش ایک صالح موحد اور بڑھا آدمی تھا اس نے مجھ سے لدھانہ میں ملاقات کی اور یہ تمام پیشگوئی مجھے
سنائی۔اس لئے مولویوں نے اس کو بہت تکلیف دی مگر اس نے کچھ پروانہ کی۔اس نے مجھے کہا کہ گلاب شاہ مجھے کہتا تھا کہ عیسی بن مریم زندہ نہیں وہ مر گیا ہے وہ دنیا میں واپس نہیں
آئے گا۔اس امت کے لئے مرزا غلام احمد عیسی ہے جس کو خدا کی قدرت اور مصلحت نے پہلے عیسی سے مشابہ بنایا
ہے اور آسمان پر اس کا نام عیسی رکھا ہے اور فرمایا کہ اے کریم بخش ! یعنی اپنے اس مرید کو " فرمایا کہ اے کریم بخش!
جب وہ عیسی ظاہر ہو گا تو تُو دیکھے گا کہ مولوی لوگ کس قدر اس کی مخالفت کریں گے۔وہ سخت مخالفت کریں گے
لیکن نامراد رہیں گے “ اور آج تک نامراد رہ رہے ہیں۔" وہ اس لئے دنیا میں ظاہر ہو گا کہ تاوہ جھوٹے حاشیے جو
قرآن پر چڑھائے گئے ہیں ان کو دور کرے اور قرآن کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاوے۔اس پیشگوئی میں اس بزرگ نے
صاف طور پر یہ اشارہ کیا تھا کہ تو اس قدر عمر پائے گا کہ اس عیسی کو دیکھ لے گا۔"
(تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 35 تا37)
یعنی یہ پیشگوئی اپنے اس مرید کی عمر کے بارے میں بھی تھی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ " یاد رکھو خدا تعالیٰ کا نام غفور ہے۔پھر کیوں وہ رجوع
کرنے والوں کو معاف نہ کرے؟ اس قسم کی غلطیاں ہیں جو قوم میں واقع ہو گئی ہیں۔انہیں غلطیوں (میں) سے جہاد
کی غلطی بھی ہے۔مجھے تعجب ہے کہ جب میں کہتا ہوں کہ جہاد حرام ہے تو کالی پہیلی آنکھیں نکال لیتے ہیں حالانکہ خود
ہی مانتے ہیں کہ جو حدیثیں خونی مہدی کی ہیں وہ مخدوش ہیں۔مولوی محمد حسین بٹالوی نے اس باب میں رسالے لکھے
ہیں۔"تسلیم کیا ہے حدیثوں کے مخدوش ہونے کے بارے میں۔" اور یہی مذہب میاں نذیر حسین دہلوی کا تھا۔"
آجکل بھی بعض علماء اب یہی کہنے لگ گئے ہیں۔" وہ ان کو قطعی صحیح نہیں سمجھتے۔پھر مجھے کیوں کاذب کہا جاتا ہے۔
خطبات مسرور جلد 19
193
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021 ء
سچی بات یہی ہے کہ مسیح موعود اور مہدی کا کام یہی ہے کہ وہ لڑائیوں کے سلسلہ کو بند کرے گا اور قلم، دعا، توجہ سے
اسلام کا بول بالا کرے گا۔" پس یہ قلم اور دعا اور توجہ یہی کام اب آج آپ کے ماننے والوں کا بھی ہے۔آپ فرماتے
ہیں کہ " اور افسوس ہے کہ لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی اس لئے کہ جس قدر توجہ دنیا کی طرف ہے دین کی طرف
نہیں۔" ہمیں بھی اپنی حالتوں کا جائزہ لینا چاہیے۔ماننے کے بعد کہیں ہماری توجہ دوبارہ دنیا کی طرف تو بہت زیادہ
نہیں ہو گئی۔فرمایا ” دنیا کی آلودگیوں اور ناپاکیوں میں مبتلا ہو کر یہ امید کیونکر کر سکتے ہیں کہ ان پر قرآن کریم کے
معارف کھلیں۔وہاں تو صاف لکھا ہے:
لا يَمَشةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة: 80)
اس بات کو بھی دل سے سنو کہ میرے مبعوث ہونے کی علت غائی کیا ہے ؟ کیا بنیادی مقصد ہے میرے
مبعوث ہونے کا۔"میرے آنے کی غرض اور مقصود صرف اسلام کی تجدید اور تائید ہے۔اس سے یہ نہیں سمجھنا
چاہئے کہ میں اس لئے آیا ہوں کہ کوئی نئی شریعت سکھاؤں یا نئے احکام دوں یا کوئی نئی کتاب نازل ہو گی۔ہر گز نہیں
اگر کوئی شخص یہ خیال کرتا ہے تو میرے نزدیک وہ سخت گمر اہ اور بے دین ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
شریعت اور نبوت کا خاتمہ ہو چکا ہے۔اب کوئی شریعت نہیں آسکتی۔قرآن مجید خاتم الکتب ہے۔اس میں اب ایک
شعشہ یا نقطہ کی کمی بیشی کی گنجائش نہیں ہے۔ہاں یہ سچ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے برکات اور فیوضات
اور قرآن شریف کی تعلیم اور ہدایت کے ثمرات کا خاتمہ نہیں ہو گیا۔وہ ہر زمانہ میں تازہ بتازہ موجود ہیں اور انہیں
فیوضات اور برکات کے ثبوت کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کیا ہے۔اسلام کی جو حالت اس وقت ہے وہ پوشیدہ
نہیں۔بالاتفاق مان لیا گیا ہے کہ ہر قسم کی کمزوریوں اور تنزل کا نشانہ مسلمان ہورہے ہیں ہر پہلو سے وہ گر رہے
ہیں۔" اور آج کل تو اور بھی زیادہ بری حالت ہم دیکھ رہے ہیں " ان کی زبان ساتھ ہے تو دل نہیں ہے اور اسلام میتیم
ہو گیا ہے۔ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے کہ میں اس کی حمایت اور سر پرستی کروں اور اپنے وعدہ کے
موافق بھیجا ہے کیونکہ اس نے فرمایا تھا:
إنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُونَ (الحجر: 10)
اگر اس وقت حمایت اور نصرت اور حفاظت نہ کی جاتی تو وہ اور کونسا وقت آئے گا؟ اب اس چودھویں
صدی میں وہی حالت ہو رہی ہے جو بدر کے موقعہ پر ہو گئی تھی۔جس کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَلَقَد نَصَرَ كُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنْتُمْ أَذِلَّةٌ (آل عمران:124)
اس آیت میں بھی دراصل ایک پیشگوئی مرکوز تھی یعنی جب چودھویں صدی میں اسلام ضعیف اور
ناتوان ہو جائے گا اس وقت اللہ تعالیٰ اس وعدہ حفاظت کے موافق اس کی نصرت کرے گا۔پھر تم کیوں تعجب کرتے
ہو کہ اس نے اسلام کی نصرت کی ؟"
پھر اپنے خلاف مخالفین کی دریدہ دہنی کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔" مجھے اس بات کا افسوس
نہیں کہ میرا نام دجال اور کذاب رکھا جاتا ہے اور مجھ پر تہمتیں لگائی جاتی ہیں۔اس لئے کہ یہ ضرور تھا کہ میرے
خطبات مسرور جلد 19
194
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021ء
ساتھ وہی سلوک ہو تا جو مجھ سے پہلے فرستادوں کے ساتھ ہوا تا میں بھی ایک قدیم سنت سے حصہ پاتا۔میں نے تو ان
مصائب اور شدائد کا کچھ بھی حصہ نہیں پایا لیکن جو مصیبتیں اور مشکلات ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی راہ میں آئیں اس کی نظیر انبیاء علیہم السلام کے سلسلہ میں کسی کے لئے نہیں پائی جاتی۔آپ نے اسلام کی
خاطر وہ دکھ اٹھائے کہ قلم ان کے لکھنے اور زبان ان کے بیان سے عاجز ہے۔اور اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کیسے
جلیل الشان اور اولو العزم نبی تھے۔اگر خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت آپ کے ساتھ نہ ہوتی تو ان مشکلات کے پہاڑ کو
اٹھانانا ممکن ہو جاتا اور اگر کوئی اور نبی ہوتا تو وہ بھی رہ جاتا۔مگر جس اسلام کو ایسی مصیبتوں اور دکھوں کے ساتھ آپ
نے پھیلایا تھا آج اس کا جو حال ہو گیا ہے وہ میں کیونکر کہوں؟"
لیکچر لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 279-280)
مسلمانوں نے اسلام کا کیا حال کر دیا ہے اور جو آنے والا ہے اس کو ماننے کو تیار نہیں۔جو تجدید دین
کے لیے آیا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں
" میں نے اپنی تحریروں کے ذریعہ پورے طور پر اس طریق کو پیش کیا ہے جو اسلام کو کامیاب اور
دوسرے مذاہب پر غالب کرنے والا ہے۔میرے رسائل امریکہ اور یورپ میں جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے اس قوم کو
جو فراست دی ہے انہوں نے اس خداداد فراست سے اس امر کو سمجھ لیا ہے لیکن جب ایک مسلمان کے سامنے میں
اسے پیش کرتا ہوں تو اس کے منہ میں جھاگ آجاتی ہے گویاوہ دیوانہ ہے یا قتل کرنا چاہتا ہے۔" اور عملاً آج کل تو یہ
لوگ احمدیوں کے ساتھ یہ کر بھی رہے ہیں۔" حالانکہ قرآن شریف کی تعلیم تو یہی تھی:
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (حم السجدة: 35)
یہ تعلیم اس لئے تھی کہ اگر دشمن بھی ہو تو وہ اس نرمی اور حسن سلوک سے دوست بن جاوے اور ان
باتوں کو آرام اور سکون کے ساتھ سن لے۔میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس کی طرف سے ہوں۔وہ خوب جانتا ہے کہ میں مفتری نہیں، کذاب نہیں۔اگر تم مجھے خدا تعالیٰ کی قسم پر بھی اور ان نشانات کو بھی جو اس
نے میری تائید میں ظاہر کئے دیکھ کر مجھے کذاب اور مفتری کہتے ہو تو پھر میں تمہیں خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ کسی
ایسے مفتری کی نظیر پیش کرو کہ باوجود اس کے ہر روز افترا اور کذب کے جو وہ اللہ تعالیٰ پر کرے پھر اللہ تعالیٰ اس کی
تائید اور نصرت کرتا جاوے۔" د کھاؤ تو سہی کہ ایسا جھوٹا آدمی جو اللہ تعالیٰ پر افترا کر رہا ہے، جھوٹ بول رہا ہے پھر
اللہ تعالیٰ تائیدات بھی فرما رہا ہے۔آج دنیا میں پھیلی ہوئی جماعت احمد یہ اس بات کی واضح ثبوت نہیں
کہ اللہ تعالیٰ کی تائیدات حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہیں! فرمایا کہ " چاہئے تو یہ تھا کہ اسے ہلاک کرے " چاہیے تو تھا کہ اللہ تعالیٰ ایسے
جھوٹے آدمی کو ہلاک کر دیتا " مگر یہاں اس کے بر خلاف معاملہ ہے۔میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں
صادق ہوں اس کی طرف سے آیا ہوں مگر مجھے کذاب اور مفتری کہا جاتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ ہر مقد مہ اور ہر بلا میں
جو قوم میرے خلاف پیدا کرتی ہے مجھے نصرت دیتا ہے اور اس سے مجھے بچاتا ہے اور پھر ایسی نصرت کی کہ لاکھوں
خطبات مسرور جلد 19
195
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021ء
انسانوں کے دل میں میرے لیے محبت ڈال دی۔"
معنی یہ کہ اس وقت تو صرف ہندوستان تک ہی تھی۔پھر دور و نزدیک تک یورپ میں بھی، امریکہ میں
بھی، افریقہ میں بھی، ساؤتھ امریکہ میں، جزائر میں، آسٹریلیا میں، عرب ممالک میں لاکھوں انسانوں کے دلوں
میں، آپ فرماتے ہیں کہ میری محبت ڈال دی۔عجیب معاملہ ہے یہ کہ جھوٹے کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے۔"میں
اس پر اپنی سچائی کو حصر کرتا ہوں۔"یہی میری سچائی کی دلیل ہے۔"اگر تم کسی ایسے مفتری کا نشان دے دو کہ وہ
کذاب ہو اور اللہ تعالیٰ پر اس نے افترا کیا ہو اور پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی ایسی نصرتیں کی ہوں اور اس قدر عرصہ تک اسے
زندہ رکھا ہو اور اس کی مرادوں کو پورا کیا ہو۔دکھاؤ۔"
(لیکچر لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 275-276)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ "مسلمانوں کو چاہئے کہ جو انوار و برکات اس وقت آسمان سے اتر رہے ہیں وہ ان
کی قدر کریں اور اللہ تعالیٰ کا شکر کریں کہ وقت پر ان کی دستگیری ہوئی اور خدا تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق اس
مصیبت کے وقت ان کی نصرت فرمائی۔لیکن اگر وہ خدا تعالیٰ کی اس نعمت کی قدر نہ کریں گے تو خدا تعالیٰ ان کی کچھ
پروانہ کرے گا۔وہ اپنا کام کر کے رہے گا مگر ان پر افسوس ہو گا۔میں بڑے زور سے اور پورے یقین اور بصیرت سے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ
دوسرے مذاہب کو مٹادے اور اسلام کو غلبہ اور قوت دے۔اب کوئی ہاتھ اور طاقت نہیں جو خدا تعالیٰ کے اس
ارادہ کا مقابلہ کرے۔وہ فَقَال لِمَا يُرِيدُ (البروج: 17) ہے۔مسلمانو! یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ تمہیں
یہ خبر دے دی ہے اور میں نے اپنا پیام پہنچا دیا ہے۔اب اس کو سننانہ سننا تمہارے اختیار میں ہے۔یہ سچی بات
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام وفات پاچکے ہیں اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جو موعود آنے والا
تھا وہ میں ہی ہوں اور یہ بھی پکی بات ہے کہ اسلام کی زندگی عیسی کے مرنے میں ہے۔"
لیکچر لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 290)
پھر آپ فرماتے ہیں " میرے نادان مخالفوں کو خدا روز بروز انواع و اقسام کے نشان دکھلانے سے ذلیل
کرتا جاتا ہے اور میں اسی کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جیسا کہ اس نے ابراہیم سے مکالمہ مخاطبہ کیا اور پھر اسحق سے اور
اسمعیل سے اور یعقوب سے اور یوسف سے اور موسیٰ سے اور مسیح ابن مریم سے اور سب کے بعد ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم سے ایسا ہمکلام ہوا کہ آپ پر سب سے زیادہ روشن اور پاک وحی نازل کی۔ایسا ہی اس نے مجھے بھی اپنے
مکالمہ مخاطبہ کا شرف بخشا۔مگر یہ شرف مجھے محض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے حاصل ہوا۔اگر میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت نہ ہوتا اور آپ کی پیروی نہ کرتا تو اگر دنیا کے تمام پہاڑوں کے برابر میرے
اعمال ہوتے تو پھر بھی میں کبھی یہ شرف مکالمہ مخاطبہ ہر گز نہ پاتا کیونکہ اب بجز محمدی نبوت کے سب نبو تیں بند ہیں
شریعت والا نبی کوئی نہیں آسکتا اور بغیر شریعت کے نبی ہو سکتا ہے مگر وہی جو پہلے امتی ہو۔پس اسی بنا پر میں امتی بھی
ہوں اور نبی بھی۔اور میری نبوت یعنی مکالمہ مخاطبہ الہیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا ایک ظل ہے اور بجز
خطبات مسرور جلد 19
196
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021ء
اس کے میری نبوت کچھ بھی نہیں۔وہی نبوت محمدیہ ہے جو مجھ میں ظاہر ہوئی ہے۔اور چونکہ میں محض ظل ہوں اور
امتی ہوں اس لئے آنجناب کی اس سے کچھ کسر شان نہیں۔"
یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے کچھ کسر شان نہیں " اور یہ مکالمہ الہیہ جو مجھ سے ہوتا ہے
یقینی ہے۔اگر میں ایک دم کے لئے بھی اس میں شک کروں تو کافر ہو جاؤں اور میری آخرت تباہ ہو جائے۔وہ کلام جو
میرے پر نازل ہوا یقینی اور قطعی ہے۔اور جیسا کہ آفتاب اور اس کی روشنی کو دیکھ کر کوئی شک نہیں کر سکتا کہ یہ آفتاب
اور یہ اس کی روشنی ہے ایسا ہی میں اس کلام میں بھی شک نہیں کر سکتا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر نازل ہوتا ہے
اور میں اس پر ایسا ہی ایمان لاتا ہوں جیسا کہ خدا کی کتاب پر۔" (تجلیات الہیہ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 411-412)
پھر فرماتے ہیں " وہ کام جس کے لئے خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ خدا میں اور اس کی مخلوق کے
رشتہ میں جو کدورت واقعہ ہو گئی ہے اس کو دور کر کے محبت اور اخلاص کے تعلق کو دوبارہ قائم کروں اور سچائی کے
اظہار سے مذہبی جنگوں کا خاتمہ کر کے صلح کی بنیاد ڈالوں۔اور وہ دینی سچائیاں جو دنیا کی آنکھ سے مخفی ہو گئی ہیں ان کو
ظاہر کر دوں۔اور وہ روحانیت جو نفسانی تاریکیوں کے نیچے دب گئی ہے اس کا نمونہ دکھاؤں اور خدا کی طاقتیں جو
انسان کے اندر داخل ہو کر توجہ یا دعا کے ذریعہ سے نمودار ہوتی ہیں حال کے ذریعہ سے نہ محض مقال سے ان کی
کیفیت بیان کروں اور سب سے زیادہ یہ کہ وہ خالص اور چمکتی ہوئی تو حید جو ہر ایک قسم کی شرک کی آمیزش سے
خالی ہے جو اب نابود ہو چکی ہے اس کا دوبارہ قوم میں دائی پودا لگا دوں۔اور یہ سب کچھ میری قوت سے نہیں ہو گا بلکہ
اس خدا کی طاقت سے ہو گا جو آسمان اور زمین کا خدا ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ ایک طرف تو خدا نے اپنے ہاتھ سے میری تربیت فرما کر اور مجھے اپنی وحی سے شرف
بخش کر میرے دل کو یہ جوش بخشا ہے کہ میں اس قسم کی اصلاحوں کے لئے کھڑا ہو جاؤں۔اور دوسری طرف اس
نے دل بھی تیار کر دیئے ہیں جو میری باتوں کے ماننے کے لئے مستعد ہوں۔میں دیکھتا ہوں کہ جب سے خدا نے مجھے
دنیا میں مامور کر کے بھیجا ہے اسی وقت سے دنیا میں ایک انقلاب عظیم ہو رہا ہے۔یورپ اور امریکہ میں جو لوگ حضرت عیسی کی خدائی کے دلدادہ تھے اب ان کے محقق خود بخود اس
عقیدہ سے علیحدہ ہوتے جاتے ہیں۔" اور اب تو بے شمار لوگ ایسے ہو گئے ہیں جو اس عقیدے کی نفی کرنے والے
ہیں۔" اور وہ قوم جو باپ دادوں سے بتوں اور دیوتوں پر فریفتہ تھی بہتوں کو ان میں سے یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ بت
کچھ چیز نہیں ہیں اور گو وہ لوگ ابھی روحانیت سے بے خبر ہیں اور صرف چند الفاظ کو رسمی طور پر لئے بیٹھے ہیں لیکن
کچھ شک نہیں کہ ہزارہا بیہودہ رسوم اور بدعات اور شرک کی رسیاں انہوں نے اپنے گلے پر سے اتار دی ہیں اور توحید
کی ڈیوڑھی کے قریب کھڑے ہو گئے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ کچھ تھوڑے زمانہ کے بعد عنایات الہی ان میں سے بہتوں کو اپنے ایک خاص ہاتھ
سے دھکا دے کر سچی اور کامل توحید کے اس دار الامان میں داخل کر دے گی جس کے ساتھ کامل محبت اور کامل خوف
اور کامل معرفت عطا کی جاتی ہے۔یہ امید میری محض خیالی نہیں ہے بلکہ خدا کی پاک وحی سے یہ بشارت مجھے ملی ہے۔
خطبات مسرور جلد 19
197
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2021 ء
اس ملک میں خدا کی حکمت نے یہ کام کیا ہے تا جلد تر متفرق قوموں کو ایک قوم بنا دے اور صلح اور آشتی کا دن
لاوے۔ہر ایک کو اس ہوا کی خوشبو آرہی ہے کہ یہ تمام متفرق قو میں کسی دن ایک قوم بنے والی ہے۔"
لیکچر لاہور۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 180-181)
اللہ تعالیٰ کرے کہ دنیا میں بسنے والے لوگ خاص طور پر مسلمان اس حقیقت کو سمجھنے والے ہوں۔آپ
کے دعوے کو سمجھنے والے ہوں اور جلد وہ اس مسیح و مہدی کی بیعت میں آجائیں جسے اللہ تعالیٰ نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ
کے لیے دنیا میں بھیجا ہے اور ہمیں بھی اپنا حق بیعت ادا کرنے والا بنائے۔پاکستان کے احمدیوں کے لیے، الجزائر کے احمدیوں کے لیے بھی دوبارہ میں دعا کے لیے کہنا چاہتا ہوں۔وہاں حالات دوبارہ کافی بگڑتے جارہے ہیں یا اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں اور ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوئی مکمل امن اور
سکون آگیا ہے۔پاکستان میں بھی ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح الجزائر میں بھی حکومت کے بعض اہلکاروں کی نیت نیک نہیں لگ رہی۔دوبارہ کیس کھولنا
چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو پاکستان میں بھی، الجزائر میں بھی اور دنیا کے ہر ملک میں جہاں بھی کوئی احمدی
کسی بھی قسم کی تکلیف میں ہے اپنی حفاظت میں رکھے لیکن ساتھ ہی احمدیوں کو بھی توجہ کرنی چاہیے کہ وہ پہلے سے
بڑھ کر خدا تعالیٰ کی طرف جھکیں۔اپنی عبادتوں کے حق ادا کرنے والے ہوں اور حقوق العباد کو بھی ادا کرنے
والے ہوں۔اپنی حالتوں کو بہتر کرنے والے ہوں اور خدا سے خاص تعلق جوڑنے والے بنیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب
کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 / اپریل 2021ء جلد 28 شماره 1 3 صفحہ 05 تا09)