حضرت عثمان بن عفانؓ
خطبات مسرور جلد 19
213
15
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021ء بمطابق 109 شہادت 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
مناقب حضرت عثمان :
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر چل رہا تھا۔حضرت عثمان کا کیا مقام تھا، صحابہ ان کو کس طرح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بھی اور اس کے بعد بھی دیکھتے تھے۔اس بارے میں روایت ہے۔نافع نے
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم
لوگوں میں سے ایک کو دوسرے سے بہتر قرار دیا کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ حضرت ابو بکر سب سے بہتر ہیں۔پھر
حضرت عمر بن خطاب۔پھر حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہم۔بخاری کی روایت ہے۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی میلہ باب فضل ابی بکر بعد النبی یہ حدیث نمبر 3655)
اور ایک دوسری روایت بخاری میں اس طرح ہے۔نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی
کہ انہوں نے کہا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تھے۔کسی کو بھی حضرت ابو بکر کے برابر نہیں سمجھا
کرتے تھے۔پھر حضرت عمرؓ کے برابر۔پھر حضرت عثمان کے برابر۔پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو چھوڑ دیتے
تھے۔ان میں سے کسی کو ایک دوسرے سے افضل نہیں سمجھتے تھے۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب مناقب عثمان۔۔۔۔۔۔حديث 3697)
پھر حضرت عثمان کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بہترین لوگوں میں شمار ہونے کے بارے میں جو
روایات ملتی ہیں اس میں محمد بن حنفیہ کی روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت علی سے پوچھا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے ؟ انہوں نے کہا ابو بکر میں نے پوچھا ان کے بعد
کون ؟ انہوں نے کہا پھر عمر۔پھر میں نے ڈرتے ہوئے پوچھا کہ پھر کون ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ حضرت عثمان۔پھر میں
نے کہا اے میرے باپ ! ان کے بعد کیا آپ ؟ تو آپ نے جواب دیا کہ میں تو مسلمانوں میں سے ایک عام آدمی ہوں۔(سنن ابی داود کتاب السنة باب فى التفضيل حديث نمبر 4629)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جو تعلق تھا اور آپ کی نظر میں ان کا
جو مقام تھا اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ حضرت عثمان سے بغض رکھنے والے ایک شخص کا جنازہ
خطبات مسرور جلد 19
214
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں پڑھا۔اس کی تفصیل یوں بیان ہوئی ہے۔حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص کا جنازہ لایا گیا تا کہ آپ اس کی نماز جنازہ پڑھا دیں لیکن
آپ نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھائی۔کسی نے عرض کی یارسول اللہ ! اس سے پہلے ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ نے کسی
کی نماز جنازہ چھوڑی ہو۔اس پر آپ نے فرمایا یہ شخص عثمان سے بغض رکھتا تھا۔پس اللہ تعالیٰ بھی اس سے دشمنی رکھتا ہے۔(سنن الترمذى ابواب المناقب باب حديث غريب في امتناعه۔۔۔۔۔۔حديث نمبر 3709)
پھر حضرت عثمان کے انصاف کے بارے میں روایت آتی ہے کہ کس طرح انہوں نے اپنے بھائی کا بھی
قصور ثابت ہونے پر ان کو سزا دینے کا کہا۔عبید اللہ بن عدی نے بیان کیا حضرت مسور بن مَخْرَمَة اور
عبدالرحمن بن اسود بن عَبْدِ يَغُوث دونوں نے مجھے کہا کہ تمہیں کیا بات روکتی ہے کہ حضرت عثمان
سے ان کے بھائی ولید سے متعلق گفتگو کرو کیونکہ لوگوں نے ان کے متعلق بعض غلط باتوں کی وجہ سے بہت چہ
میگوئیاں کی ہیں تو میں حضرت عثمان کے پاس گیا۔وہ نماز کے لیے باہر آئے۔میں نے کہا آپ سے مجھے ایک کام ہے
اور وہ آپ کی خیر خواہی ہے۔حضرت عثمان نے کہا بھلے آدمی تم سے مَعْمَر نے کہا۔میں سمجھتاہوں انہوں نے کہا
ہے ان کا پیغام لے کے آیا ہے تو۔پھر کہا میں تم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔یہ سن کر وہ شخص جو حضرت عثمان کے پاس
گیا تھا وہاں سے چل دیا اور ان لوگوں کے پاس واپس آیا اتنے میں حضرت عثمان کا پیغامبر آیا اور میں ان کے پاس گیا۔انہوں نے پوچھا تمہاری خیر خواہی کیا ہے ؟ کہتا تھا ناں آپ کی خیر خواہی چاہتا تھا۔تو میں نے کہا اللہ سبحانہ نے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سچائی کے ساتھ مبعوث فرمایا اور آپ پر کتاب نازل کی اور آپ بھی انہی لوگوں میں سے
ہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت قبول کی اور آپ نے دو ہجرتیں کیں اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا اور آپ نے حضور کی روش دیکھی اور پھر میں نے کہا کہ ولید جو
حضرت عثمان کے بھائی تھے اس کے متعلق لوگ بہت کچھ کہہ چکے ہیں۔حضرت عثمان نے مجھ سے پوچھا اور کہا
کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا؟ میں نے کہا نہیں لیکن آپ کے علم سے وہ باتیں مجھے پہنچی ہیں۔زمانہ تو نہیں پایا لیکن وہ باتیں مجھ تک پہنچی ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کی تھیں اور جو ایک کنواری
عورت کو بھی اس کے پر دے میں پہنچتی ہیں۔حضرت عثمان نے فرمایا کہ اما بعد۔اللہ نے یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کو سچائی کے ساتھ بھیجا اور میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی دعوت قبول کی اور میں
ان تمام باتوں پر ایمان لایا جن کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث کیے گئے اور میں نے دو ہجرتیں بھی کیں جیسا
کہ تم نے کہا اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا اور آپ کی بیعت کی اور اللہ کی قسم ! میں نے آپ کی
نافرمانی نہیں کی اور نہ آپ سے کوئی دعا کیا یہاں تک کہ اللہ نے آپ کو وفات دی۔پھر حضرت ابو بکر بھی میرے لیے
ویسے ہی مطاع رہے۔حضرت عمر بھی ویسے ہی مطاع رہے، ان کی بھی میں نے اطاعت کی۔پھر مجھے خلیفہ بنایا گیا تو کیا میرا
بھی وہی حق نہیں جو ان کا ہے، جو پہلے دو خلفاء کا ہے۔میں نے کہا کیوں نہیں۔تو انہوں نے فرمایا پھر کیا با تیں ہیں جو تمہاری
طرف سے مجھے پہنچتی رہتی ہیں اور یہ جو ولید کے معاملے سے متعلق تم نے ذکر کیا ہے تو ہم ان شاء اللہ اس کو واجبی سزا
دیں گے یعنی جو سزا اس جرم کے لیے ہے جو جرم اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس نے کیا تو اس کی سزا دیں گے۔پھر
215
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 اپریل 2021ء
خطبات مسرور جلد 19
اس کے بعد انہوں نے حضرت علی کو بلایا اور ان سے فرمایا کہ اس کو درے لگائیں تو انہوں نے اس کو اسی درے لگائے۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب مناقب عثمان۔۔۔حديث 3696)
حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اس کی شرح میں بیان کرتے ہیں۔یہ بخاری کی روایت ہے
کہ " ولید بن عقبہ کے خلاف تعزیر عائد کرنے کا جو ذکر ہے اس کا تعلق شراب پینے کے الزام سے ہے۔شہادت سے
ثابت ہونے پر کہ وہ زمانہ جاہلیت والی شراب ہی تھی نہ کہ منقہ یا کھجور کا شربت۔حضرت عثمان نے قرابت کا لحاظ
نہیں فرمایا بلکہ قرابت کی وجہ سے اسے دو گنا سزا دی۔بجائے چالیس کے اسی کوڑے لگوائے اور یہ تعداد حضرت عمرؓ
کے تعامل سے ثابت تھی۔"
(اردو ترجمہ صحیح بخاری جلد 7 صفحه 192 شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ )
پھر ایک روایت میں آتا ہے عطاء بن یزید نے انہیں خبر دی کہ عمران نے جو کہ حضرت عثمان کے
آزاد کردہ غلام تھے انہیں بتایا کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفان کو دیکھا کہ انہوں نے ایک برتن منگوایا اور
اپنے دونوں ہاتھ تین بار پانی ڈال کر دھوئے۔پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالا اور کلی کی اور ناک صاف کیا۔پھر اپنا
منہ اور دونوں ہاتھ کہنیوں تک تین بار دھوئے پھر اپنے سر کا مسح کیا پھر اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک تین تین بار
دھوئے۔پھر کہار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا اور پھر اس
طرح دور کعتیں پڑھیں کہ ان میں اپنے نفس سے باتیں نہ کیں تو جو گناہ بھی اس سے پہلے ہو چکے ہیں ان سب سے
اس کی مغفرت کی جائے گی۔(صحیح بخاری کتاب الوضوء باب الوضوء ثلاثا ثلاثا حديث 159)
جمعہ کے دن دوسری اذان کا جو اضافہ ہوا ہے یہ حضرت عثمان کے زمانے میں ہوا یعنی پہلی اذان جو ہوتی
ہے۔اس کی تفصیل یوں بیان ہوئی ہے۔زہری نے سائب بن یزید سے روایت کی کہ جمعہ کے دن پہلی اذان
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں اس وقت ہوا کرتی تھی جب
امام منبر پر بیٹھتا تھا۔جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا زمانہ ہوا اور لوگ بہت ہو گئے تو انہوں نے زَورَاء میں تیسری
اذان بڑھا دی۔ابو عبد اللہ نے کہا کہ زوراء مدینہ کے بازار میں ایک مقام ہے۔(صحيح البخاري كتاب الجمعة باب الاذان يوم الجمعة حديث 912)
فقہ احمدیہ میں بھی اس کے متعلق حدیث کے حوالے سے لکھا ہوا ہے کہ " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اور حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے زمانہ میں جمعہ کے دن منبر کے پاس(جو یقیناً مسجد کے اندر رکھا ہوا
تھا) ایک ہی اذان دی جاتی تھی۔بعد میں حضرت عثمان کے زمانہ میں دوسری اذان کا رواج پڑا جو مسجد کے دروازہ پر
پڑے ہوئے ایک بڑے پتھر پر کھڑے ہو کر دی جاتی تھی جس کا نام زَورَاء تھا۔"
(فقہ احمدیہ (عبادات) صفحہ 122)
صحیح بخاری کی شرح نعمۃ الباری میں اس حدیث کی شرح میں لکھا ہے۔" ابن شہاب زہری نے سائب
سے روایت کی ہے کہ اس باب کی حدیث میں اس کو تیسری اذان جو کہا ہے وہ اقامت کے اعتبار سے ہے۔"
(نعمة الباري في شرح صحيح البخاری جلد 2 صفحه 837 حدیث نمبر 912 رومی پبلیکیشنز لاهور2013ء)
خطبات مسرور جلد 19
216
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09 اپریل 2021ء
پہلے دوا زا نیں تھیں۔تیسری اذان دلوائی جاتی تھی۔پہلی روایت جو میں نے پڑھی تھی اس میں لکھا تھاناں
کہ لوگ بہت ہو گئے تو انہوں نے زَورَاء میں تیسری اذان بڑھا دی۔تیسری اذان سے مراد یہ ہے کہ پہلی اذان،
دوسری اذان یہ اور تکبیر جو ہے اس کو بھی اذان کے نام سے کہا گیا ہے اس طرح تین دفعہ نماز کے لیے بلایا جاتا ہے۔عید کے روز جمعہ کی نماز سے رخصت کے بارے میں بھی روایت ملتی ہے۔ابن ازھر کا آزاد کردہ غلام
ابو عبید بیان کرتا ہے کہ اس نے حضرت عمرؓ کی اقتدا میں ایک عید الاضحی کے دن نماز عید ادا کی۔آپ نے خطبہ
سے قبل نماز پڑھائی۔پھر آپ نے لوگوں سے خطاب فرمایا اور کہا اے لوگو! یقینار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
تمہیں ان دو عیدوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ان میں سے ایک تو روزوں کے افطار ہونے کی خوشی میں
عید کا دن ہے اور دوسرا وہ دن ہے جب تم اپنی قربانیوں میں سے کھاتے ہو۔ابوعبید کہتا ہے کہ پھر اس نے
حضرت عثمان بن عفان کے زمانے میں آپ کے پیچھے ایک عید پڑھی۔وہ جمعہ کا دن تھا۔آپ نے خطبہ سے قبل
نماز پڑھائی۔پھر آپ نے لوگوں سے خطاب فرمایا اور کہا اے لوگو! یہ وہ دن ہے جس میں تمہارے لیے دو عیدیں
اکٹھی ہو گئی ہیں۔پس مدینہ کے اطراف میں رہنے والوں میں سے جو جمعہ کا انتظار کرنا چاہتا ہے تو وہ انتظار کر سکتا ہے
اور جو واپس جانا پسند کرتا ہے تو اس کو میری طرف سے واپس جانے کی اجازت ہے۔(صحيح البخارى كتاب الاضاحي باب ما يوكل من لحوم الاضاحي وما يتزود منها حديث 5571-5572)
فقہ احمدیہ میں ایک چیز جو لکھی گئی ہے اس پہ مجھے تو ابھی تک کوئی واضح ثبوت نہیں ملے۔وہاں یہ لکھا ہوا
ہے کہ اگر جمعہ اور عید ایک روز جمع ہو جائیں تو عید کی نماز کے بعد نہ جمعہ پڑھا جائے اور نہ ظہر بلکہ عصر کے وقت میں
عصر کی نماز پڑھی جائے۔" چنانچہ عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ ایک بار جمعہ اور عید الفطر دونوں ایک دن میں اکٹھے ہو گئے۔حضرت عبد اللہ بن زبیر نے فرمایا ایک دن میں دو عید میں جمع ہو گئی ہیں ان کو اکٹھا کر کے پڑھا جائے گا۔چنانچہ آپ
نے دونوں کے لئے دور کعتیں دو پہر سے پہلے پڑھیں۔اس کے بعد عصر تک کوئی نماز نہ پڑھی۔یعنی اس دن صرف
نماز عصر ادا کی۔"
تحقیق کی تھی۔(فقہ احمدیہ (عبادات) صفحہ 177)
اس بارے میں ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے بھی یہی فرمایا تھا۔اور
( خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 374 خطبہ جمعہ بیان فرموده 29 / مئی 1987ء)
پہلے میرا خیال تھا کہ ضرورت نہیں پھر کیونکہ کوئی اور ایسی روایات نہیں ملیں جو براہ راست
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تعامل سے یا عمل سے ثابت ہوتی ہوں جبکہ ظہر کی نماز بھی چھوڑی گئی ہو۔یہی ایک
روایت ہے جو حضرت عبد اللہ بن زبیر نے کیا۔تو اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔فقہ دوبارہ ریوائز
(revise) ہو رہا ہے۔میر اخیال ہے اس بات کو مزید غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کہاں تک یہ صحیح ہے کہ ظہر
کی نماز بھی نہ پڑھی جائے۔جمعہ تو ٹھیک ہے نہیں پڑھا جائے گا لیکن یہ کہنا کہ ظہر کی نماز بھی نہ پڑھی جائے اس میں
سوائے اس روایت کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے براہ راست یا خلفائے راشدین سے براہ راست کوئی ایسی
خطبات مسرور جلد 19
217
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021 ء
روایت نہیں ملتی یا ابھی تک سامنے نہیں آئی۔جہاں تک میں نے تحقیق کروائی ہے۔جمعہ کے دن غسل کے بارے میں روایت ہے۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب
جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے کہ حضرت عثمان بن عفان داخل ہوئے تو حضرت عمر نے ان کے
متعلق اشارۃ فرمایا۔لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ اذان کے بعد بھی دیر سے آتے ہیں ؟ اس پر حضرت عثمان نے
کہا اے امیر المومنین ! میں تو اذان سنتے ہی وضو کر کے چلا آیا ہوں۔حضرت عمر نے کہا صرف وضو۔کیا آپ
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو چاہیے
(صحیح مسلم کتاب الجمعة حديث 1956)
کہ وہ غسل کرے۔اگر پانی میسر ہے، سہولتیں میسر ہیں تو غسل کرنا ضروری ہے۔"سلسلہ احادیث میں دوسرے صحابہ کی
نسبت حضرت عثمان سے مرفوع احادیث بہت کم مروی ہیں۔آپ کی کل روایتوں کی تعداد 146 ہے جن میں تین
متفق علیہ ہیں یعنی بخاری و مسلم دونوں میں موجود ہیں اور آٹھ صرف بخاری میں اور پانچ صرف مسلم میں ہیں۔اس
طرح صحیحین میں آپ کی کل سولہ حدیثیں ہیں۔ان کی روایات کی قلت کی وجہ یہ ہے کہ وہ روایات حدیث
میں " یعنی حضرت عثمان روایات حدیث میں " حد درجہ محتاط تھے۔فرماتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرنے میں یہ چیز مانع ہوتی ہے کہ شاید دیگر صحابہ
کے مقابلہ میں میر احافظہ زیادہ قوی نہ ہو۔" کہتے ہیں کوئی بات میں بیان کروں تو یہ روک ہوتی ہے کہ یہ نہ ہو کہ
دوسرے صحابہ کے مقابلے میں میر احافظہ اتنا مضبوط نہ ہو اور ان کی بات صحیح ہو۔اس لیے میں روایات بیان کرنے
میں بڑا محتاط ہوں۔فرمایا کہ " لیکن میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے سنا ہے
کہ جو شخص میری طرف وہ منسوب کرے گا جو میں نے نہیں کہا ہے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنالے۔اسی لیے وہ
" حضرت عثمان " حدیث کی روایت میں سخت احتیاط کرتے تھے۔عبد الرحمن بن حاطب کا بیان ہے کہ میں نے کسی صحابی
کو حضرت عثمان سے زیادہ پوری بات کرنے والا نہیں دیکھا لیکن وہ حدیث بیان کرتے ڈرتے تھے۔"
(سیر الصحابہ خلفائے راشدین از شاہ معین الدین احمد ندوی جلد 1 صفحہ 204)
حُمران بن آبان کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عثمان بن عفان نے وضو کے لیے پانی منگوایا۔کلی کی اور
ناک میں پانی ڈالا اور تین مرتبہ چہرہ دھویا اور بازوؤں کو تین تین مرتبہ دھویا اور سر پر اور دونوں پاؤں کے اوپر والے
حصہ پر مسیح فرمایا۔پھر آپ ہنس پڑے۔پھر اپنے ساتھیوں سے کہا۔کیا تم مجھ سے ہنسنے کی وجہ نہیں پوچھو گے ؟ انہوں
نے کہا اے امیر المومنین ! آپ کیوں ہنسے تھے ؟ فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اسی
جگہ کے قریب پانی منگوایا۔پھر آپ نے اسی طرح وضو کیا جیسا کہ میں نے وضو کیا ہے۔پھر آپ ہنس دیے۔پھر آپ
نے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا کیا تم مجھ سے نہیں پوچھو گے کہ میں کس وجہ سے ہنسا ہوں ؟
انہوں نے عرض کیا: یارسول
اللہ ! آپ کسی وجہ سے ہنسے ہیں ! آپ نے فرمایا انسان جب وضو کا پانی منگوائے اور اپنا
چہرہ دھوئے تو اللہ اس کے تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے جو چہرے سے ہوتے ہیں۔پھر جب وہ اپنے بازو د ھوتا ہے تب
خطبات مسرور جلد 19
218
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 اپریل 2021ء
بھی ایسا ہی ہو تا ہے۔پھر جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تب بھی ایسا ہی ہو تا ہے اور جب وہ اپنے پاؤں پاک کرتا ہے
(مسند احمدبن حنبل جلد اول صفحه 201 مسند عثمان بن عفان حدیث نمبر ،415 ، عالم الكتب بيروت 1998ء)۔تب بھی ایسا ہی ہو تا ہے۔یہ روایت اصل میں تو پہلی وضو والی روایت کے ساتھ ہی بیان ہونی چاہیے تھی۔بہر حال اب بیان ہو گئی۔حضرت عثمان کی شادیاں اور اولاد کے متعلق جو روایات ہیں اس کے مطابق حضرت عثمان نے آٹھ
شادیاں کیں۔یہ سب شادیاں اسلام قبول کرنے کے بعد کیں۔آپ کی ازواج اور اولاد کے نام درج ذیل ہیں۔حضرت رقیہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔آپؐ کے بطن سے آپؐ کے فرزند عبد اللہ بن عثمان پید اہوئے۔حضرت
ام کلثوم بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔حضرت رقیہ کی وفات کے بعد حضرت عثمان نے آپ سے شادی کی۔حضرت فاختہ بنت غزوان۔آپ حضرت عتبہ بن غزوان کی ہمشیرہ تھیں۔ان کے بطن سے آپ کے ہاں بیٹا پید اہوا
جس کا نام بھی عبد اللہ تھا اور اس کو عبد اللہ الاصغر کہا جاتا تھا۔حضرت ام عمر و بنت جندب ازدیہ۔ان کے بطن سے
عمرو، خالد ، آبان، عمر اور مریم کی ولادت ہوئی۔حضرت فاطمہ بنت ولید مخزومیہ۔ان کے بطن سے ولید ، سعید اور ام
سعید کی ولادت ہوئی۔حضرت ام البنين بنت عُيّننه بن حضن فزاريہ۔ان کے بطن سے آپ کے فرزند
عبد الملک کی ولادت ہوئی۔حضرت رنکہ بنت شیبہ بن ربیعہ۔ان کے بطن سے عائشہ ، ام آبان اور ام عمرو کی
ولادت ہوئی۔حضرت نائلہ بنتِ فَرافِصَهُ بِنْ اَخوص یہ پہلے نصرانی تھیں لیکن رخصتی سے پہلے اسلام قبول کر لیا تھا
اور اچھی مسلمان ثابت ہوئیں۔ان سے آپ کی بیٹی مریم پیدا ہوئیں۔کہا جاتا ہے کہ ایک بیٹا عنبہ بھی پیدا ہوا تھا۔حضرت عثمان کی جب شہادت ہوئی تو اس وقت ایک روایت کے مطابق آپ کی یہ چار ازواج آپ کے پاس تھیں۔حضرت رملہ اور حضرت نائلہ اور حضرت ام البنین اور حضرت فاختہ جبکہ ایک اور روایت کے مطابق محاصرہ کے
ایام میں حضرت عثمان نے حضرت ام البنین کو طلاق دے دی تھی۔( تاريخ الطبری جلد 5 صفحه 200 ثم دخلت سنة خمس وثلاثين ذكر اولاده وازواجه، دارالفکر بيروت 1998ء)
(سيرة امير المؤمنين عثمان بن عفان از صلابی صفحه 17 الفصل الاول المبحث الاول اسمه ونسبه و
كنيته۔۔۔۔۔۔، دار المعرفة بيروت 2006ء)
حضرت خلیفة المسیح الاول سورہ نور کی تفسیر کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک نور
معرفت کا ہوتا ہے جس سے بھلے برے کی تمیز ہوتی ہے۔وہ نور ان گھروں میں ہوتا ہے جن گھروں میں صبح شام
اللہ تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہے۔وہاں جو لوگ رہتے ہیں وہ تاجر ہیں۔ان کے گھر چھوٹے ہیں مگر کسی دن اللہ ان کے
گھروں کو بڑا بنادے گا۔چنانچہ اس قرآن شریف کا جمع کرنے والا حضرت ابو بکر صدیق ہے۔پھر حضرت عمرؓ۔پھر
حضرت عثمانؓ اس کے شائع کرنے والے ہیں۔پھر حضرت علییؓ جن سے بچے روحانی علوم دنیا میں پہنچے۔حضرت خلیفہ
اول کہتے ہیں کہ میں نے بھی خود بلاواسطہ حضرت علی سے قرآن کے بعض معارف سیکھے ہیں۔پھر حضرت خلیفہ اول
فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان رکوعوں میں یہ بھی بتادیا ہے کہ انصار میں خلافت نہ ہو گی بلکہ مہاجرین میں۔پھر یہ بتایا
کہ ان کا مقابلہ مسلمان بھی کریں گے اور کفار بھی۔چنانچہ حضرت ابو بکر کی مخالفت اسی طرح ہوئی۔بعض لوگ
خطبات مسرور جلد 19
219
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021 ء
خلافت کے قائل نہ تھے۔اللہ تعالیٰ نے دونوں کی مثال دی کہ ایک وہ جو کلر کے بخارات کو پانی سمجھے۔دوسرے وہ جو
شریعت کے سمندر میں بھی ہو کر مقابلہ کریں گے۔پھر آپؐ فرماتے ہیں کہ انجام یہ کہ چرند پرند ان کا گوشت کھائیں
گے۔خلفائے راشدین میں سے حضرت ابو بکر کے لیے بہت مشکلات تھے۔لشکر حضرت اسامہ کے ساتھ روانہ کر دیا
گیا تھا۔ادھر عرب میں جابجا بغاوت پھیل گئی۔مکہ میں لوگ آمادہ بغاوت تھے کہ وہاں ایک عقل مند انسان پہنچ گیا،
اس نے مکہ والوں کو کہا کہ تم ایمان لانے میں سب سے پیچھے تھے اب مرتد ہونے میں سب سے پہلے ہو۔اس پر وہ باز
آگئے۔پھر آپ فرماتے ہیں:
إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُمْ مُّعْرِضُونَ (النور:49)
میں جس گروہ کا ذکر ہے وہ نہ حضرت ابو بکر کے زمانے میں، نہ حضرت عمرؓ کے زمانے میں، نہ
حضرت عثمان و علی کے زمانے میں غرض کبھی بھی مظفر و منصور نہیں ہوا۔یہ گروہ کبھی کامیاب نہیں ہوا۔مگر دوسرا فریق
سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا (البقرة: 286)
کہنے والا ہے۔مظفر و منصور رہا۔ہمیشہ کامیاب رہا۔چنانچہ قرآن مجید نے فرمایا
ہے
وَ أُولبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرة: 6)
(ماخوذ از حقائق الفرقان جلد 3 صفحہ (223)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرماتے ہیں کہ " میں تو یہ جانتا ہوں کہ کوئی شخص مومن اور
مسلمان نہیں بن سکتا جب تک ابو بکر، عمر، عثمان، علی رضوان اللہ علیہم اجمعین کا سارنگ پید ا نہ ہو۔وہ دنیا سے محبت
نہ کرتے تھے بلکہ انہوں نے اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کی ہوئی تھیں۔"
لیکچر لدھیانہ ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 294)
پھر آپ فرماتے ہیں " یہ عقیدہ ضروری ہے کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور
حضرت فاروق عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ " یعنی حضرت عثمان اور
" حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سب واقعی طور پر دین میں امین تھے۔ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو
اسلام کے آدم ثانی ہیں اور ایسا ہی حضرت عمر فاروق اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما اگر دین میں بچے امین
نہ ہوتے تو آج ہمارے لیے مشکل تھا جو قرآن شریف کی کسی ایک آیت کو بھی منجانب اللہ بتا سکتے۔"
(مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 151 مکتوب نمبر 2 مکتوب بنام حضرت خان صاحب محمد علی خان صاحب مطبوعہ ربوہ)
پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں " بخدا اللہ تعالیٰ نے شیخین (ابو بکر و عمر) کو اور
تیسرے جو ذوالنورین ہیں ہر ایک کو اسلام کے دروازے اور خیر الانام ( محمد رسول اللہ) کی فوج کے ہر اول دستے بنایا
ہے۔پس جو شخص ان کی عظمت سے انکار کرتا ہے اور ان کی قطعی دلیل کو حقیر جانتا ہے اور ان کے ساتھ ادب سے
پیش نہیں آتا بلکہ ان کی تذلیل کرتا اور ان کو برابھلا کہنے کے درپے رہتا اور زبان درازی کرتا ہے مجھے اس کے بد انجام اور
سلب ایمان کا ڈر ہے اور جنہوں نے ان کو دکھ دیا، ان پر لعن کیا اور بہتان لگائے تو دل کی سختی اور خدائے رحمن کا غضب
ان کا انجام ٹھہرا۔میر ابارہا کا تجربہ ہے اور میں اس کا کھلے طور پر اظہار بھی کر چکا ہوں کہ ان سادات سے بغض و کینہ
خطبات مسرور جلد 19
220
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021ء
رکھنا برکات ظاہر کرنے والے اللہ سے سب سے زیادہ قطع تعلقی کا باعث ہے اور جس نے بھی ان سے دشمنی کی تو
ایسے شخص پر رحمت اور شفقت کی سب راہیں بند کر دی جاتی ہیں اور اس کے لئے علم و عرفان کے دروازے وا نہیں
کئے جاتے اور اللہ تعالیٰ انہیں دنیا کی لذات و شہوات میں چھوڑ دیتا ہے اور نفسانی خواہشات کے گڑھوں میں گرا دیتا
ہے اور اسے ( اپنے آستانے سے) دور رہنے والا اور محروم کر دیتا ہے۔"
(سر الخلافۃ، اردو ترجمہ شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ صفحہ 28-29)
پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو کچھ اسلام
کا بنا ہے وہ اصحاب ثلاثہ سے ہی بنا ہے۔"
(ملفوظات جلد 6 صفحہ 414)
یعنی حضرت ابو بکر، عمر اور عثمان۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اہل تشیع کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے
ہیں کہ "ہم تمہاری گالیوں کا شکوہ کیا کریں کیونکہ تم تمام صحابہ کو گالیاں دیتے ہو مگر قدرے قلیل اور نیز تم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں امہات المومنین کو لعنت سے یاد کرتے ہو اور گمان کرتے ہو کہ خدا کی کتاب
میں کچھ زیادہ اور کم کیا گیا ہے اور کہتے ہو کہ وہ بیاض عثمان ہے اور خدا کی طرف سے نہیں ہے۔۔۔تم نے اسلام کو ایسا
سمجھ لیا جیسا کہ ایک بیابان جس کی زمین خشک اور زراعت سے خالی ہے یعنی خدا کے مقربوں سے خالی ہے۔" پھر
فرمایا " پس کون سی عزت تمہارے ہاتھوں سے باقی رہی اے حد سے نکلنے والو ! ؟"
(حجۃ اللہ۔روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 184 185)
پھر آپ فرماتے ہیں " مجھے میرے رب کی طرف سے خلافت کے بارے میں از روئے تحقیق تعلیم دی گئی
ہے اور محققین کی طرح میں اس حقیقت کی تہ تک پہنچ گیا اور میرے رب نے مجھ پر یہ ظاہر کیا کہ صدیق اور فاروق
اور عثمان (رضی اللہ عنہم) نیکوکار اور مومن تھے اور ان لوگوں میں سے تھے جنہیں اللہ نے چن لیا اور جو
خدائے رحمن کی عنایات سے خاص کئے گئے اور اکثر صاحبانِ معرفت نے ان کے محاسن کی شہادت دی۔انہوں نے
بزرگ و برتر خدا کی خوشنودی کی خاطر وطن چھوڑے۔ہر جنگ کی بھٹی میں داخل ہوئے اور موسم گرما کی دو پہر کی
تپش اور سردیوں کی رات کی ٹھنڈک کی پروانہ کی بلکہ نوخیز جوانوں کی طرح دین کی راہوں پر محو خرام ہوئے اور
اپنوں اور غیروں کی طرف مائل نہ ہوئے اور اللہ رب العالمین کی خاطر سب کو خیر باد کہہ دیا۔ان کے اعمال میں
خوشبو اور ان کے افعال میں مہک ہے اور یہ سب کچھ ان کے مراتب کے باغات اور ان کی نیکیوں کے گلستانوں کی
طرف رہنمائی کرتا ہے اور ان کی بادِ نسیم اپنے معطر جھونکوں سے ان کے اسرار کا پتہ دیتی ہے اور ان کے انوار اپنی
پوری تابانیوں سے ہم پر ظاہر ہوتے ہیں۔پس تم ان کے مقام کی چمک دمک کا ان کی خوشبو کی مہک سے پتہ لگاؤ اور جلد بازی کرتے ہوئے بد گمانیوں
کی پیروی مت کرو اور بعض روایات پر تکیہ نہ کرو! کیونکہ ان میں بہت زہر اور بڑا غلو ہے اور وہ قابل اعتبار نہیں
ہو تیں۔ان میں سے بہت ساری روایات تہ و بالا کرنے والی آندھی اور بارش کا دھوکا دینے والی بجلی کے مشابہ ہیں۔
خطبات مسرور جلد 19
221
پس اللہ سے ڈر اور ان ( روایات) کی پیروی کرنے والوں میں سے نہ بن۔"
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021 ء
( سر الخلافة، اردو ترجمہ شائع کردہ نظارت اشاعت صفحہ 25-26)
اس کے ساتھ ہی حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر ختم ہوتا ہے۔حضرت عمر کا ذکر ان شاء اللہ
آئندہ شروع ہو گا۔آج بھی ایک تو یہ ہے کہ الاسلام نے قرآن سرچ کی نئی ویب سائٹ کا پہلاور شن (version) تیار کیا
ہے۔Holy Qur’an۔io۔یہ ویب سائٹ الاسلام سے علیحدہ دیکھی جا سکتی ہے۔کسی بھی سورت ، آیت، لفظ یا
مضمون کو عربی انگریزی یا اردو میں ایک جدید سرچ انجن کے ذریعہ تلاش کیا جا سکتا ہے اور سرچ نتائج کو احمدی اور
غیر احمدی تراجم کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ہر آیت کے ساتھ اس کی تفسیر ، مضامین اور متعلقہ آیات دیکھی جا
سکتی ہیں۔مزید مواد پر بھی کام جاری ہے اور ان شاء اللہ اس کا اگلا حصہ جلسہ سالانہ یو کے 2021ء تک تیار کیا جائے
گا۔اس کے علاوہ الاسلام ویب سائٹ پر قرآن پڑھنے سننے اور سرچ کی ویب سائٹ ReadQuran۔app کا بھی نیا
دیدہ زیب ورشن تیار کر لیا گیا ہے جس میں انگریزی تفاسیر کے ساتھ تفسیر صغیر کے نوٹس انگریزی لفظ بلفظ ترجمہ ،
مضامین کا انڈیکس اور بہت سے مفید اضافے جو روز مرہ کی تلاوت سے قرآن میں مفید ہوں گے شامل کیے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ پراجیکٹ قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم کو دنیا میں پھیلانے کا باعث بنے اور احباب
جماعت بھی ان سے بھر پور فائدہ حاصل کرنے والے ہوں۔اس کے ساتھ ہی میں پاکستان کے احمدیوں کے لیے بھی دعا کی درخواست کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کے
بھی حالات بدلے۔ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔اسی طرح الجزائر کے احمدیوں کے لیے بھی۔اللہ تعالیٰ ان کو
بھی ثبات قدم عطا کرے اور ان کے حالات میں تبدیلی پیدا کرے۔اب میں بعض وفات یافتگان کا ذکر کروں گا جن کے جنازے بھی پڑھاؤں گا۔اب جو بہت ساری
درخواستیں آتی ہیں تو مشکل ہے کہ ہر ایک کا یہاں ذکر کیا جائے اور جنازہ پڑھایا جائے بہر حال کچھ کا میں ذکر کر رہا
ہوں۔باقی میں نے ان میں شامل کر لیے ہیں۔ان کا نام لیے بغیر ہی وہ شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب سے مغفرت اور
رحم کا سلوک فرمائے۔بہر حال جن کا ذکر کرنا ہے وہ میں اب پڑھ دیتا ہوں۔ان میں مکرم محمد صادق صاحب ڈر گا
رام پوری ہیں۔یہ محمد صادق صاحب ڈر گارام پوری ڈھا کہ بنگلہ دیش کے ہیں۔14 / نومبر 2020ء کو 75 سال کی عمر
میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔مرحوم نے دیگر عہدوں کے علاوہ لمبا عرصہ تک نیشنل سیکرٹری وقف نو کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔واقفین نو اور والدین کے ساتھ کلاسز کے اہتمام کے لیے دور دراز کی جماعتوں کا باقاعدہ دورہ کیا کرتے تھے اور
باقاعدگی سے یہ مسجد جایا کرتے تھے جب تک انہیں بیماری نے مجبور نہیں کیا۔مرحوم موصی تھے اور ان کے
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔اگلی ایک خاتون ہیں مختاراں بی بی صاحبہ اہلیہ رشید احمد اٹھوال صاحب دار الیمن ربوہ۔یہ نعیم باجوہ صاحب
خطبات مسرور جلد 19
222
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021ء
پر نسپل جامعہ مبشرین برکینا فاسو کی ساس ہیں۔16 جنوری کو ان کی وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔لجنہ دارالیمن غربی کی مجلس عاملہ میں مجموعی طور پر سترہ سال ان کو خدمت کی توفیق ملی۔مختلف ممالک
میں ان کو مالی قربانیوں کی توفیق ملی اور لاکھوں میں اللہ تعالیٰ نے ان کو مالی قربانی کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔وفات
سے چند گھنٹے پہلے بھی ان کی آنکھ کھلی تو انہوں نے کہا کہ میری چوڑیاں کہاں ہیں ؟ اور فوراً اپنے بیٹے کو کہا کہ یہ
چوڑیاں بیچ کے تو صدر صاحب کو دے کے آؤ جو تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے کی تھیں۔وہ ایم ٹی اے کے لیے
قربان کر دیں کہ ڈش لگوا دیں۔پھر ان کے دو بیٹے 1995ء میں جرمنی میں کار کے حادثے میں وفات پاگئے تھے۔بڑے حوصلے سے
صدمہ برداشت کیا اور کبھی اس حادثے کا ذکر نہیں کیا نہ شکوہ کیا۔اس صدمے کو اللہ تعالیٰ کی رضا، راضی برضارہ
کر برداشت کیا۔تبلیغ کا بہت شوق تھا اور جوش تھا۔ربوہ کے ارد گرد کے دیہات میں تبلیغ کے لیے دور دور تک نکل
جاتی تھیں۔قرآن مجید سے عشق تھا۔خود قرآن کریم کی تلاوت باقاعدگی سے کرنے کے علاوہ محلے کے بچوں کو
قرآن مجید اور میسر نا القر آن پڑھایا۔مرحومہ موصیہ بھی تھیں۔میاں کے علاوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔تین بیٹیاں لندن میں ہیں ایک برکینا فاسو میں ہیں۔یہاں بھی جو بیٹیاں ہیں وہ جماعت کا کام کر رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ
مرحومہ سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازه منظور احمد شاد صاحب کا ہے جو 17 جنوری کو 82 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلهِ وَ اِنَّا
الَيْهِ راجِعُونَ
خاندان میں احمدیت آپ کے والد حضرت میاں عبد الکریم صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ذریعہ سے 1903ء میں آئی تھی جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کرم دین کے مقدمہ کے سلسلہ میں جہلم
تشریف لے گئے تھے۔شاد صاحب 1956 ء میں کراچی منتقل ہوئے۔پھر وہاں بطور قائد ضلع کراچی خدمت کی
توفیق ملی اور انہوں نے وہاں خدام الاحمدیہ میں بڑا اچھا کام کیا۔پھر صدر جماعت ڈرگ روڈ کالونی اور نائب امیر کراچی
کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔1984ء میں جس وفد نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کا سکھر میں استقبال کیا تھا
آپ اس وفد میں شامل تھے اور ان کی روانگی تک ایئر پورٹ پر ہی رہے۔2010ء میں لندن
منتقل ہوئے۔یہاں
بیت الفتوح ہو میو پیتھک ڈسپنسری میں بھی باقاعدہ وقت دیا کرتے تھے۔وفات کے وقت آپ سیکر ٹری تربیت اور
سیکرٹری تربیت نو مبائعین جماعت نور بری (Norbury) خدمت کی توفیق پارہے تھے۔مرحوم موصی تھے۔ان
کے دو پوتے اور ایک نواسہ مربی ہیں اور یہیں یو کے میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور
رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازه حمیده اختر صاحبہ اہلیہ عبد الرحمن سلیم صاحب یو ایس اے کا ہے جو 19 جنوری کو 92 سال کی
عمر میں وفات پاگئی تھیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔اللہ تعالیٰ نے مرحومہ کو لمبا عرصہ تقریباً پچاس سال لجنہ اماءاللہ کراچی اور راولپنڈی میں جنرل سیکرٹری
خطبات مسرور جلد 19
223
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021ء
کے طور پر بھی، لجنہ صدر کے طور پر بھی، نگران قیادت کے طور پر بھی خدمت کی توفیق عطا فرمائی۔خلافت کی
عاشق تھیں۔بچوں کو بھی خلافت سے اخلاص کے ساتھ وابستہ رہنے کی تلقین کیا کرتی تھیں۔تمام عمر نمازوں کی
پابند اور تہجد گزار رہیں۔قرآن کو پڑھنے اور پڑھانے کا خاص اہتمام کرتی تھیں اور اپنے بچوں اور ان کے بچوں کو
بھی قرآن کریم پڑھایا۔ان کو عمرہ کی سعادت بھی ملی۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں
ہیں۔آپ کی اولاد میں سے بھی کئی خادم دین ہیں اور جماعت کی مختلف حیثیت سے خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔ڈاکٹر عبد السلام صاحب ہیں، ڈاکٹر خلیل ملک صاحب ہیں۔اچھی خدمت کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ سے
مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازہ مکرم ناصر پیٹر لطسین (Nasir Peter Lutzin) صاحب کا ہے۔جر من احمدی ہیں۔جو
20 جنوری کو وفات پاگئے تھے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کی بیٹی بیان کرتی ہیں کہ 1983ء کے ایک روز میرے والدین ہنوور (Hanover) شہر کے مرکزی
بازار سے گزر رہے تھے کہ ان کی نظر ایک سٹال پر پڑی جو محض ایک میز پر مشتمل تھا اور جس پر چند تعارفی کتب
پڑی تھیں اور اس کے پیچھے ایک دو غیر ملکی نوجوان کھڑے تھے۔ان سے آپ کا تعارف ہوا تو پتہ چلا کہ یہ اسلام کی
نمائندہ جماعت احمدیہ کا تبلیغی سٹال ہے۔چنانچہ ان نوجوانوں سے سوالات بھی کیسے اور لٹریچر بھی ساتھ لے لیا۔لٹریچر پڑھنے کے بعد انہوں نے دوبارہ ان لوگوں سے رابطہ کر کے ملاقات کی۔ان تینوں احمدیوں نے انہیں اپنے ہاں
کھانے پہ بلایا۔رمضان
کا مہینہ تھا تو کہتی ہیں کہ افطاری پر میرے والدین ان کے گھر گئے۔ان لوگوں نے فرش پر
پرانے اخبار بچھا کر کھانا لگایا ہوا تھا۔کوئی جگہ نہیں تھی بیٹھنے کی۔نیچے زمین پر قالین پہ بیٹھ کر ساتھ اخبار بچھائے اور
اس پر کھانا لگایا ہوا تھا۔کھانا میرے والدین کو بڑا پسند آیا لیکن اس سے زیادہ ان لوگوں کی سادگی اور مہمان نوازی ان
کو محسوس ہوئی۔اس کا مزہ زیادہ آیا۔پھر کہتی ہیں کھانے کے بعد بھی گفتگو ہوئی۔پھر گھر آنا جانا شروع ہوا اور چند
مہینوں تک مطالعہ اور تحقیق کرنے کے بعد 1984ء میں کہتی ہیں میرے والدین بیعت کر کے جماعت احمدیہ مسلمہ
میں شامل ہو گئے۔یہ موقع عید کا تھا اور کہتی ہیں مقامی دوستوں کے ہمراہ محترم ناصر صاحب ہیمبرگ گئے اور بیعت
کرنے کی سعادت پائی۔ایک جلسہ سالانہ پر ان کو تقریر کرنے کا بھی موقع ملا۔کہتی ہیں کہ میری والدہ کی مذہب سے
خاص دلچسپی تھی اور بچے مذہب کی تلاش کے شوق نے ان کو احمدیت کی طرف مائل کیا اور پھر ان کا زندہ خدا سے
زندہ تعلق بھی قائم ہوا اور دعاؤں کی قبولیت کا نشان کئی مرتبہ دیکھا۔اور اللہ تعالیٰ بھی کیسے نشان ان کو دکھاتا ہے۔کہتی ہیں کہ میری والدہ ایک آنکھ سے معذور تھیں۔1986ء میں جلسہ سالانہ یو کے میں شامل ہوئیں تو اچانک ان کی
بینائی کسی حد تک لوٹ آئی۔پہلے تو آنکھ بالکل بند تھی مگر پھر اسی آنکھ سے تھوڑا تھوڑا نظر آنا شروع ہو گیا۔اب کہتی
ہیں کہ جس کی ایک آنکھ بالکل ختم ہو جائے اس کے لیے یہ بات معجزے سے کم نہیں اور یہ معجزہ گیارہ سال بینائی سے
محروم رہنے کے بعد ہوا جس کا وہ کہتی ہیں کہ خالص دعا کی وجہ سے اور جلسہ میں آکے دعائیں کرنے کی وجہ سے یہ
برکت مجھے ملی۔پھر لندن میں ایک جر من احمدی خدیجہ صاحبہ کے گھر ٹھہر اکرتی تھیں۔کہتی ہیں کہ ایک روز میرے
خطبات مسرور جلد 19
224
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021ء
والدین ان کے گھر سے سیر کی غرض سے باہر نکلے تو کچھ دور چلے گئے۔واپس آنے کے لیے رستہ بھول گئے۔اندھیرا
بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کو پریشانی بڑھ رہی تھی۔ایک ایسی سڑک پر کھڑے تھے جہاں ٹریفک بہت زیادہ تھی اور
کچھ پتہ نہ تھا کہ کہاں کھڑے ہیں۔جب اندھیرا مزید گہر اہو گیا اور راستہ بھی گم گیا تو کہتی ہیں میری والدہ نے کہا آؤ
دعا کرتے ہیں۔ابھی دعا سے فارغ ہوئے ہی تھے کہ دیکھا کہ محترمہ خدیجہ صاحبہ کے داماد اپنی گاڑی کے ساتھ ان
کے سامنے کھڑے کہہ رہے تھے کہ آئیں گاڑی میں بیٹھیں۔میں آپ کو گھر لے جاؤں۔قبولیت دعا کے اس نظارے
نے ان کے ایمان کو مزید تازگی اور تقویت بخشی۔ليق منیر صاحب مربی جرمنی لکھتے ہیں کہ لطسین صاحب کا سارا خاندان احمدی تھا۔اس وقت ہم کہا
کرتے تھے کہ یہ واحد جر من احمدی فیملی ہے۔آپ بہت اخلاص رکھنے والے کم گو اور شریف النفس تھے۔مالی قربانی
میں بھی لطسین صاحب پیش پیش رہتے تھے۔تبلیغی پروگراموں میں لیکچر دیتے تھے۔ان کے سامنے جب حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا نام لیا جاتا تو ان کی آنکھوں میں نمی آجاتی۔ایک تبلیغی میٹنگ میں مرحوم نے اسلام کی
تعلیمات اس قدر خوبصورت انداز میں پیش کیں کہ ایک ستر سالہ جرمن میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ مجھے
اسلام کے بارے میں جیسی معلومات آج ملی ہیں آج سے پہلے کبھی نہیں ملیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا
سلوک فرمائے اور ان کی اولادوں کو بھی احمدیت پر قائم رکھے۔اگلا جنازہ مکرمہ رضیہ تنویر صاحبہ کینیڈا کا ہے جو خلیل احمد تنویر صاحب مربی سلسلہ، وائس پرنسپل جامعہ
ربوہ کی اہلیہ تھیں۔27 جنوری کو 58 سال کی عمر میں کینیڈا میں وفات پاگئیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔انہیں کینسر کی بیماری تھی۔مرحومہ کو بچپن سے ہی دینی کاموں میں بہت شوق تھا جو کہ وفات تک قائم رہا۔22 سال دفتر لجنہ اماءاللہ پاکستان اور دفتر ماہنامہ مصباح میں مختلف شعبوں میں بطور محررہ، اکاؤنٹنٹ ان کو خدمت کا
موقع ملا اور بیماری تک خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہا۔حضرت چھوٹی آپا صاحبہ کے ساتھ ان کو کافی کام کی توفیق ملی اور بہت
کچھ سیکھنے کو ملا اور ان کی دعائیں لینے کی ان
کو توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازہ میاں منظور احمد غالب صاحب ابن میاں شیر محمد صاحب آف دودہ ضلع سرگودھا کا ہے۔17 فروری کو وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔ان کے بڑے بھائی کو 1955ء میں احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی تھی۔پھر بڑے بھائی کے ساتھ یہ ربوہ
جاتے رہے اور وہاں انہوں نے بھی بیعت کر لی۔ان کے بیٹے بشیر احمد صاحب بیجیم کہتے ہیں کہ آپ خلافت کے
فدائی عاشق تھے اور خلافت کی اطاعت میں کوئی توجیہ نہیں کرتے تھے بلکہ من و عن عمل کرنا سعادت سمجھتے تھے۔اور میں ذاتی طور پر بھی ان کا واقف تھا۔یہ یقینا بہت اخلاص و وفا سے جماعت کی خدمت کرنے والے اور خلافت کی
اطاعت کرنے والے بھی تھے۔دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے، خادم دین، مہمان نواز، انتہائی درویش طبع،
غریب پرور، ملنسار، نہایت شفیق اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔اللہ کے فضل سے ان کو خدام الاحمدیہ ضلع
میں بھی، پھر انصار اللہ ضلع، پھر سر گودھا میں جماعت میں ضلع کی سطح پر سیکرٹری مال اور سیکر ٹری وقف جدید،
خطبات مسرور جلد 19
225
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021ء
سیکرٹری تحریک جدید خدمت کی توفیق ملی اور بڑے احسن رنگ میں انہوں نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ان کے
ایک پوتے سفیر احمد مربی سلسلہ ہیں آج کل یہاں دفتر پی ایس میں کام کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت
اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازه محترمه بشرای حمید انور عدنی صاحبہ اہلیہ حمید انور صاحب عدن یمن کا ہے جو ایم ٹی اے میں
ہمارے والنٹیئر کارکن مکرم محمد احمد انور صاحب ہیں ان کی والدہ تھیں اور منیر احمد عودہ صاحب ڈائر یکٹر پروڈکشن
ایم ٹی اے کی ساس تھیں۔14 فروری کو ان کی 69 سال کی عمر میں وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت حاجی محمد دین صاحب تہالوی اور حضرت حسین
بی بی صاحبہ کی پوتی تھیں۔ایم ٹی اے میں بھی ان کو کام کرنے کی توفیق ملی۔لقاء مع العرب پروگرام کے تمام ڈیٹا کو
ٹرانسفر کرنے کے سلسلہ میں باقاعدگی سے لمبا عرصہ کام کرتی رہیں اور ساتھ العربیہ میں بھی خدمات انجام دیتی
رہیں۔ہر قسم کی جماعتی خدمات بجالانے میں خوشی محسوس کرتی تھیں۔بڑی صابرہ شاکرہ خاتون تھیں۔اللہ تعالیٰ ان
سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازہ محترمہ نور الصباح ظفر صاحبہ اہلیہ محمد افضل ظفر صاحب مربی سلسلہ ایلڈوریٹ کینیا کا ہے۔25 / مارچ کو ان کی 62 سال کی عمر میں وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔آپ مولانا محمد سعید انصاری صاحب مرحوم مربی سلسلہ کی سب سے چھوٹی بیٹی تھیں۔نسیم باجوہ صاحب
مربی سلسلہ برطانیہ کی چھوٹی خواہر نسبتی تھیں۔ان کے میاں محمد افضل صاحب لکھتے ہیں: اللہ کے فضل سے پنجگانہ
نمازوں کی پابند، تہجد گزار اور باقاعدگی سے ہر روز قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی تھیں۔دعاؤں پر حد درجہ یقین
تھا۔خود بھی ہر وقت دعاؤں میں لگی رہتیں اور بچوں کو بھی ہمیشہ دعاؤں کی تلقین کرتیں اور باقاعدگی سے پھر
خلیفہ وقت کے خطبات بھی سنتیں اور بعد میں بچوں کی تربیت کے لیے خود بھی دوبارہ چیدہ چیدہ پوائنٹس انہیں
بتا تیں۔حدیث، تاریخ اور کتب سلسلہ سے ایمان افروز واقعات کثرت سے بچوں کو سناتیں اور ہمیشہ خدمت دین اور
خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتیں۔اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔چندے کی ادائیگی میں حد درجہ با قاعدہ
تھیں۔ہر مالی تحریک میں حصہ لیتی تھیں۔مہمان نوازی میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت زیادہ وسعت قلبی عطا فرمائی
ہوئی تھی۔یہ کہتے ہیں مرحومہ سے میری اکیس سالہ رفاقت تھی اور اس میں نہایت ہمدردانہ اور قابل تعریف
رہیں۔یہ رفاقت قابل تعریف رہی ہے۔ظفر صاحب کی پہلی اہلیہ نجی میں جب یہ مبلغ تھے تو وہاں ایک حادثہ میں
تین بیٹیوں اور ایک بیٹے چار بچوں سمیت شہید ہو گئی تھیں۔ظفر صاحب کی ان سے یہ دوسری شادی تھی اور جو پہلی
بیوی سے دو بیٹیاں تھیں ان کو بھی انہوں نے ماں بن کے پیار دیا جس کا خود بچیوں نے اظہار کیا کہ ہمیں کبھی احساس
نہیں ہونے دیا کہ ہماری ماں نہیں ہے۔ان کی ہمیشہ اچھی تربیت بھی کی اور پڑھایا لکھایا بھی اور نہ صرف یہ کہ بچیوں
سے اچھا سلوک کیا بلکہ ظفر صاحب کہتے ہیں میرے سابقہ سسرال سے بھی اتنا سلوک کیا کہ وہ بھی آپ کے حسن
اخلاق کے گرویدہ ہو گئے۔ان کی ایک بیٹی کہتی ہیں کہ ہماری زندگی میں جب یہ آئی ہیں تو ایک روشنی، ایک سہارا اور
خطبات مسرور جلد 19
226
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021 ء
ایک شفیق ماں بن کر آئیں اور ہمیں وہ محبت اور پیار دیا کہ ہمیں کبھی اپنی حقیقی والدہ کی کمی محسوس نہ ہوئی اور ان کی
اپنی بھی ایک بیٹی تھیں لیکن تینوں بچیوں میں کبھی کوئی فرق نہیں کیا۔بے نفس اور ایثار پیشہ خاتون تھیں۔خدا تعالیٰ
کی ذات پر تو گل، خلافت احمدیہ سے وابستگی اور مذہبی تعلیمات کی پابندی کی ہمیں تلقین کرتیں۔ہمیشہ رشتوں کی
عظمت اور صلہ رحمی کا درس دیا کرتی تھیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازہ سلطان علی ریحان صاحب کا ہے جو محمد احمد نعیم صاحب مربی سلسلہ مرکزی عربی ڈیسک یو کے
کے والد ہیں اور جو 26 / مارچ کو 83 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔محمد احمد صاحب لکھتے ہیں کہ ہمارے تایا جان نے خود تحقیق کر کے 1958ء میں بیعت کی۔اس کے بعد
میرے ابا جان کو تبلیغ کی اور جلسہ پر ربوہ بھجوایا اور ایک دو کتابیں پڑھنے کے بعد ان کے والد نے بھی اللہ کے فضل
سے بیعت کر لی۔پھر کہتے ہیں کہ بیعت کے بعد دونوں بھائیوں کی بڑی مخالفت ہوئی۔قتل کی کوششیں بھی ہوئیں
لیکن اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔مولوی لوگ گاؤں آکر کہا کرتے تھے کہ تمہارے سے دولڑ کے قتل نہیں ہوتے
لیکن بہر حال اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت فرما تا رہا۔لیکن اس کے باوجود انہوں نے غیر احمد کی رشتہ داروں سے اور گاؤں والوں سے آخر تک تعلق نبھایا۔ان
کی دشمنی کے باوجود ان سے حسن سلوک کرتے رہے۔ان کے دو بیٹے اور چھ بیٹیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت
اور رحم کا سلوک فرمائے۔محمد احمد نعیم صاحب اپنے والد صاحب کے جنازے پر نہیں جاسکے۔پھر اگلا جنازہ مولوی غلام قادر صاحب مبلغ سلسله واقف زندگی آف کالا بن ضلع راجوری صوبہ جموں کشمیر
کا ہے جو 26 / مارچ کو چھپن سال کی عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔مولوی غلام قادر صاحب مرحوم کے خاندان میں احمدیت ان کے دادا مکرم بہادر علی صاحب کے ذریعہ
آئی تھی۔اس خاندان کے تیرہ افراد بفضلہ تعالیٰ اس وقت جماعت کی خدمت میں مصروف ہیں۔بطور مبلغ چونیتس
سال چھ ماہ ان کو خدمت کی توفیق ملی۔مرحوم کا جہاں بھی تقرر ہوا بڑی خندہ پیشانی کے ساتھ اور پوری محنت اور لگن
سے تعلیم و تربیت کی ذمہ داری آخر وقت تک نبھاتے رہے۔تبلیغ کا اچھا ملکہ رکھتے تھے۔میدان تبلیغ میں در پیش
پریشانیوں اور مخالفتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے تھے۔نہایت صابر شاکر، قناعت شعار اور نڈر مبلغ تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ایک بیٹا بشیر الدین قادر جامعہ احمدیہ قادیان کی آخری
کلاس میں زیر تعلیم ہے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازه محمودہ بیگم صاحبہ اہلیہ محمد صادق صاحب عارف درویش قادیان کا ہے جو یکم اپریل کو 85 سال
کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پاگئی تھیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔مرحومہ حضرت قاضی اشرف علی صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام موضع علی پور
کھیڑ ضلع مین پوری صوبہ یوپی کی پوتی اور قاضی شاد بخت عباسی صاحب مرحوم کی بیٹی تھیں۔ان کی شادی محمد صادق
صاحب عارف درویش مرحوم سے ہوئی تھی۔مرحومہ نے دور درویشی اپنے خاوند کے ساتھ نہایت صبر اور شکر سے
خطبات مسرور جلد 19
227
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021ء
گزارا۔اگر فاقوں کی نوبت بھی آئی تو ہمیشہ صبر کا نمونہ دکھایا اور کبھی کسی کے سامنے تنگدستی کا اظہار نہیں کیا۔نمازوں کی پابند بلکہ مرض الموت میں بھی نمازوں کے لیے بڑی بے چین ہوتی تھیں۔تلاوت قرآن کریم کا بھی بڑا
اہتمام کیا کرتی تھیں۔چندوں میں بڑی با قاعدہ تھیں۔خلافت سے انتہائی تعلق رکھنے والی تھیں۔بچوں کو بھی اس
حوالے سے تلقین کیا کرتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ
مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازہ خالد سعد اللہ المصری صاحب اردن کا ہے جو گذشتہ دنوں 60 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔انا
لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یہ اپنے خاندان میں پہلے احمدی تھے۔بہت مخلص، نمازوں کے پابند ، چندوں میں باقاعدہ اور نظام جماعت
کی پابندی کرنے والے تھے۔نہایت خوش خلق، مہمان نواز اور ملنسار تھے۔بہت ٹھنڈی طبیعت والے اور بہت کم گو
تھے۔ان کے لیے خلیفہ وقت کی بات قول فصل کا حکم رکھتی تھی۔ایم ٹی اے خصوصاً خطبہ جمعہ باقاعدگی سے دیکھتے
تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازہ مکرم محمد منیر صاحب دارالفضل ربوہ کا ہے جو کیم را پریل کو 73 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔انا
لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔1972ء میں انہوں نے حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔آپ کا باقی
خاندان احمدی نہیں تھا۔اس وجہ سے انہوں نے بار ہا آپ پر ٹارچر (torture) بھی کیا کہ آپ احمدیت چھوڑ دیں
بلکہ 2003ء میں آپ کو یہ بھی آفر کی گئی کہ اگر آپ احمدیت چھوڑ دیں تو ہم آپ کو اتنا دیں گے کہ آپ کے بچوں کو بھی
کمانا نہیں پڑے گالیکن یہ احمدیت پر قائم رہے۔ان کی بیٹی قمر منیر صاحبہ یہاں اسلام آباد کے ہمارے واقف زندگی
کارکن ہیں ان کی اہلیہ ہیں اور ایک بیٹا طاہر وقاص ہے وہ بھی وقف زندگی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم
کا سلوک فرمائے۔بڑے نیک اور مخلص وجو د تھے۔ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے۔کبھی کسی بات پر غصہ نہیں کرتے
تھے۔پنج وقت نماز کا التزام اور بروقت تمام چندوں کی ادائیگی کیا کرتے تھے۔حافظ سعید الرحمن صاحب ان کے
رشتہ دار ہیں۔کہتے ہیں کہ میرے والد نے انہیں کام سکھایا کیونکہ ان کے غیر احمدی رشتہ دار ان سے سلوک نہیں
کرتے تھے تو ان کے والد کے پاس آگئے تھے۔وہیں قریب ہی ان کی دکان تھی۔اپنی دکان پر ان کو کام سکھایا اور پھر
ان کے گھر میں رہنے لگ گئے اور کہتے ہیں بڑی باقاعدگی کے ساتھ نماز کے لیے مسجد جاتے اور اگلی صفوں میں جاکے
بیٹھا کرتے تھے۔پھر تبلیغ کا بھی اتنا شوق پیدا ہو گیا کہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر ربوہ کے ساتھ والے گاؤں میں تبلیغ
کرنے کے لیے گئے ہوتے تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا جنازہ ماسٹر نذیر احمد صاحب دار البرکات ربوہ کا ہے جو 14 اپریل کو 80 سال کی عمر میں وفات پاگئے
تھے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔ان کے خاندان میں احمدیت ان کے والد میاں عمر دین صاحب مرحوم ابن میاں کرم دین صاحب آف
خطبات مسرور جلد 19
228
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109 اپریل 2021 ء
داتہ زید کا ضلع سیالکوٹ کے ذریعہ سے آئی تھی۔انہوں نے 15 سال کی عمر میں رہنمائی پائی، خواب کے ذریعہ سے ان
کو رہنمائی ہوئی تھی۔اور 1914ء یا 15 ء کے جلسہ میں خلیفہ ثانی کے ہاتھ پر جاکے بیعت کی۔پھر ماسٹر نذیر صاحب
جب سر گودھا میں 99 شمالی میں قیام پذیر تھے تو وہاں ان کا سکول کے اساتذہ کی طرف سے بائیکاٹ کیا گیا۔ان کے اسی
سکول میں ان کے اپنے 9 سالہ بیٹے نصیر احمد کو ایک طالبعلم کی طرف سے چاقو کے وار سے زخمی بھی کیا گیا اس پر
ماسٹر صاحب نے بڑے صبر کا مظاہرہ کیا۔بہر حال کچھ عرصہ بعد یہ بیٹا اس وقت تو بچ گیا تھا لیکن بخار کی وجہ سے
وفات پا گیا۔اس بیٹے کی میت کو قبر میں اتارتے ہوئے بڑے صبر اور حوصلے سے انہوں نے فرمایا کہ بیٹا مجھے فخر ہے کہ
تم اپنے جسم پر جماعت کی سچائی کا نشان لے کر جارہے ہو۔جب تک یہ اس گاؤں میں ٹیچر رہے ہیں وہاں کسی معلم یا مربی کی ضرورت نہیں پڑی تھی۔خود ہی یہ
فریضہ بھی سر انجام دیتے تھے۔پھر ان کی پوسٹنگ ربوہ کے نزدیک ہو گئی تو ربوہ منتقل ہو گئے۔اور پھر آپ وہاں بھی
خدمت کرتے رہے۔لاتعداد بچوں اور بچیوں کو قرآن مجید پڑھایا۔پھر ریٹائر منٹ کے بعد قاری عاشق صاحب سے
ترتیل قرآن کریم سیکھی۔پھر محلے میں ترتیل القرآن کی کلاس بھی جاری کی اور پھر کوشش یہ ہوتی تھی کوئی بچہ یا بچی
ایسی نہ ہو جو میٹرک پاس کر چکا ہو اور قرآن نہ پڑھنا آتا ہو۔اگر کوئی ایسا ہو تا تو اس کے گھر پہنچ کر اسے قرآن
پڑھاتے۔بڑی چھوٹی عمر سے ہی تہجد گزار تھے اور جب کو رونا کی وجہ سے وہاں ربوہ میں پابندی لگائی گئی کہ ساٹھ سال
سے زیادہ عمر کے لوگ مسجد نہ آئیں تو گھر میں بڑے اہتمام سے نمازیں اور جمعہ ادا کیا کرتے تھے۔ایک خواب کی بنا پر
ان کو یقین تھا کہ اسی سال کی عمر میں میری وفات ہو گی اور وہی ہوا۔ان کے چار بیٹے ہیں اور ایک بیٹی ہیں۔بہر حال ان کے جو دو بیٹے ہیں بلکہ تین بیٹے واقف زندگی ہیں۔ایک تو عزیز صاحب ہیں۔ہمارے یہاں
اسلام آباد میں ہی خدمت کر رہے ہیں۔دوسرے نسیم احمد صاحب ربوہ میں مربی سلسلہ ہیں اور تیسرے سعید احمد عدیل صاحب یہ بھی نائیجر میں
مربی سلسلہ ہیں۔یہ بھی تدفین پر نہیں پہنچ سکے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان سب
لوگوں کے لواحقین کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 30 اپریل 2021ء جلد 28 شمارہ 35 صفحہ 05تا10)