حضرت عمر بن خطابؓ

خطبات مسرور جلد 19
246
17
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 23 / اپریل 2021ء بمطابق 23 / شہادت 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر کروں گا۔حضرت عمرؓ کا تعلق قبیلہ بنو عدی بن
کعب بن لوی سے تھا۔آپ کے والد کا نام خطاب بن نفیل تھا۔ایک قول کے مطابق آپ کی والدہ کا نام حنتمہ بنت
باشم تھا۔اسی طرح آپ کی والدہ ابو جہل کی چا زاد ہمشیرہ بنتی ہیں اور دوسرے قول کے مطابق ان کی والدہ کا نام
حنتمہ بنت ہشام تھا۔اس طرح وہ ابو جہل کی بہن بنتی ہیں لیکن یہ روایت جو بہن والی ہے یہ زیادہ تسلیم نہیں کی
جاتی۔ابو عمر" کہتے ہیں کہ جو یہ کہتا ہے کہ ابو جہل کی بہن تھیں تو اس نے خطا کی۔اگر ایسا ہو تا تو ابو جہل اور حارث کی
بہن ہو تیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔وہ ان دونوں کی چا کی بیٹی تھیں۔ان کے والد کا نام ہاشم ہے۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 4 صفحه 484 عمر بن الخطاب مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
(اسدالغابة جلد 4 صفحه 138 عمر بن الخطاب مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 2003ء)
حضرت عمرؓ کی تاریخ پیدائش کے بارے میں مختلف روایات بیان ہوئی ہیں جن کے مطابق حضرت عمرؓ کی
تاریخ پیدائش کا سال الگ الگ بنتا ہے۔چنانچہ ایک رائے یہ ہے کہ حضرت عمرؓ بڑی جنگ فجار سے چار سال قبل پیدا
ہوئے تھے جبکہ دوسری جگہ لکھا ہے کہ بڑی جنگ فجار کے چار سال بعد پید اہوئے تھے۔اسے جنگ فجار اس لیے کہا
جاتا ہے کیونکہ یہ لڑائی حرمت والے مہینے میں ہوئی جو بہت فسق و فجور والی بات ہے۔یہ جنگ چار مرحلوں میں ہوئی
تھی۔چوتھی جنگ کو الفُجَارُ الأعظم، بڑی جنگ فجار کے علاوہ الْفُجَارُ الْأَعْظَمُ الْآخِر آخری بڑی جنگ فجار بھی
کہتے ہیں۔یہ قریش اور بنو کنانہ نیز ہوازن کے درمیان ہوئی تھی۔ایک دوسری رائے یہ ہے کہ حضرت عمر عام الفیل
کے تیرہ سال بعد مکہ میں پیدا ہوئے تھے۔( تاريخ دمشق لابن عساكر جلد 47 صفحه 45 عمر بن خطاب مطبوعه دار احياء التراث العربي بيروت 2001ء)
(الاصابة في تمييز الصحابه جلد 4 صفحه 484 عمر بن الخطاب مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت 2005ء)
(ماخوذ از اٹلس سیرت نبوی صلی العلیم صفحہ 102 مطبوعہ دار السلام ریاض 1424ھ)
عام الفیل 570 عیسوی کا سال ہے اور اس کے تیرہ سال بعد کے حساب سے حضرت عمرؓ کی
پیدائش کا سال 583ء بنتا ہے۔تیسری رائے یہ ہے کہ حضرت عمرؓ نے 16 نبوی میں اسلام قبول کیا اور اس

خطبات مسرور جلد 19
247
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
وقت ان کی عمر 26 سال تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 204 اسلام عمر رضی الله عنه دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
(ماخوذ از اٹلس سیرت نبوی صلی علم صفحہ 75 مطبوعہ دار السلام ریاض 1424ھ)
سنہ عیسوی کے اعتبار سے 6 / نبوی 616 عیسوی کا سال بنتا ہے۔اگر اس وقت حضرت عمر 26 سال کے
تھے تو ان کی پیدائش کا سال 590ء بنتا ہے۔چوتھی رائے یہ ہے کہ حضرت عمر تب پیدا ہوئے جب نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اکیس سال کے تھے۔(تاريخ الخميس في احوال آنفس نفیس جزء اول صفحه 259 ، ولادة عمر۔مؤسسة شعبان بيروت)
بہر حال یہ مختلف آرا ہیں، تقریباً اکیس اور چھبیس سال کے درمیان کی عمر بنتی ہے جب انہوں نے اسلام
قبول کیا۔حضرت عمرؓ کی کنیت ابو حفص تھی۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 4 صفحه 484 عمر بن الخطاب مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر کے دن اپنے اصحاب سے فرمایا
کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ بنو ہاشم اور کچھ دوسرے لوگ قریش کے ساتھ مجبوراً آئے ہیں وہ ہم سے لڑنا نہیں چاہتے۔پس
تم میں سے جو کوئی بنو ہاشم کے کسی آدمی سے ملے تو اس کو قتل نہ کرے اور جو ابُو الْبَخْتَرِی سے ملے وہ اس کو قتل نہ
کرے اور جو عباس بن عبد المطلب جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چاہیں ان سے ملے تو وہ ان کو بھی قتل نہ
کرے کیونکہ یہ لوگ مجبوراً قریش کے ساتھ آئے ہیں۔حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو حذيفة
بن عُتبہ نے کہا کہ ہم اپنے باپوں، بیٹوں، بھائیوں اور رشتہ داروں کو تو قتل کریں اور عباس کو چھوڑ دیں۔اللہ کی
قسم ! اگر میں اسے یعنی عباس کو ملا تو میں تلوار سے ضرور اسے قتل کر دوں گا۔راوی کہتے ہیں کہ یہ خبر رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے حضرت عمر بن خطاب سے فرمایا۔اے ابو حفص !حضرت عمر کہتے ہیں کہ اللہ کی
قسم ! یہ پہلا دن تھا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ابو حفص کی کنیت سے مخاطب فرمایا تھا۔آپ نے فرمایا کیار سول اللہ کے چاکے چہرے پر تلوار ماری جائے گی ؟ حضرت عمرؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ !
مجھے اجازت دیں کہ میں تلوار سے اس کی گردن اڑادوں جس نے یہ کہا ہے۔اللہ کی قسم ! اس نے یعنی ابو حذیفہ نے
منافقت دکھائی ہے۔حضرت ابو حذیفہ بعد میں کہا کرتے تھے کہ میں اس کلمہ کی وجہ سے جو میں نے اس دن کہا تھا
چین میں نہیں رہا اور ہمیشہ اس سے ڈرتا رہا سوائے اس کے کہ شہادت میری اس بات کا کفارہ کر دے چنانچہ
حضرت ابو حذیفہ جنگ یمامہ کے دن شہید ہو گئے تھے۔(سیرت ابن هشام صفحه 429 باب غزوة بدر، نهى النبى الله اصحابه عن قتل ناس من المشركين مطبوعه
دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ کو 'فاروق' کے لقب سے نوازاتھا۔(ماخوذ از اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 4 صفحه 143 دار الكتب العلمية بيروت لبنان)
اس لقب کا پس منظر کیا تھا؟ اس کے بعد یہ روایت ملتی ہے کہ حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ میں

خطبات مسرور جلد 19
248
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
نے حضرت عمرؓ سے دریافت کیا کہ آپ کا لقب فاروق کس طرح رکھا گیا؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت حمزہ نے مجھے
سے تین روز قبل اسلام قبول کیا تھا۔میں اتفاقا مسجد حرام کی طرف جانکلا تو ابو جہل تیزی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے پاس گالیاں دیتے ہوئے گیا۔پھر انہوں نے حضرت حمزہ کی وہ ساری بات بیان کی جو انہوں نے کیا کہ جب
حضرت حمزہ کو خبر ہوئی تو اپنی کمان لے کر خانہ کعبہ کی طرف چلے اور قریش کے اس حلقے میں جس میں ابو جہل بیٹھا
تھا اس کے سامنے اپنی کمان پر سہارا لے کر کھڑے ہو گئے اور اس کو مسلسل گھورنے لگے۔ابو جہل نے آپ کے
چہرے سے ناراضگی محسوس کی تو اس نے کہا اے ابو عمارہ! یہ حضرت حمزہ کی کنیت تھی، کیا معاملہ ہے ؟ یہ سنتے ہی
حضرت حمزہ نے اپنی کمان زور سے اس کی گال پر ماری کہ وہ کٹ گئی اور اس سے خون بہنے لگا۔اور ان کے غصہ کے
خوف کی وجہ سے قریش نے فوراً جھگڑا ختم کروادیا۔حضرت عمرؓ نے یہ واقعہ بیان کیا کہ اس طرح ہوا جو میں نے بھی دیکھا تھا۔کہتے ہیں کہ اس واقعہ کے
تیسرے دن میں باہر نکلا تو راستے میں مجھے بنو مخزوم کا ایک شخص ملا۔میں نے اس سے پوچھا کہ کیا تم نے اپنے آباؤ اجداد
کے دین کو ترک کر کے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کا دین اختیار کر لیا ہے۔اس نے کہا کہ اگر میں نے کر لیا ہے تو اس میں
کون سی بڑی بات ہے۔اس نے بھی تو کر لیا ہے جس پر تم کو مجھ سے زیادہ حق ہے۔حضرت عمر کہتے ہیں میں نے کہا وہ
کون ہے ؟ اس نے کہا تمہاری بہن اور بہنوئی۔یہ سن کر جب میں اپنی بہن کے گھر گیا تو میں نے دروازے کو بند پایا اور مجھے وہاں کچھ پڑھنے کی سر گوشیاں
سنائی دیں۔میرے لیے دروازہ کھولا گیا اور میں اندر داخل ہو گیا اور ان سے کہا یہ میں نے تم سے کیا سنا ہے ؟ انہوں
نے کہا تم نے کیا سنا ہے ؟ اس مکالمے میں بات بڑھ گئی اور میں نے بہنوئی کا سر پکڑ لیا اور اس کو مارا اور اسے لہولہان کر
دیا۔میری بہن اٹھی اور اس نے مجھے سر سے پکڑ لیا اور کہا یہ تمہاری خواہش کے خلاف ہوا ہے یعنی ہمارا اسلام لانا
تمہاری خواہش کے خلاف ہے۔بہر حال دوسری روایت میں بہن کے زخمی ہونے کا بھی ذکر ملتا ہے۔حضرت عمر کہتے ہیں کہ میں نے جب بہنوئی کا خون دیکھایا ہو سکتا ہے کہ اس وقت بہن کا بھی ہو گیا ہو تو
مجھے شرمندگی ہوئی اور میں بیٹھ گیا اور کہا مجھے یہ کتاب دکھاؤ۔میری بہن نے کہا کہ اسے صرف پاک لوگ ہی چھو
سکتے ہیں۔اگر سچ بول رہے ہو تو جاؤ اور غسل کرو۔چنانچہ میں نے غسل کیا اور آکر بیٹھ گیا تو انہوں نے وہ صحیفہ
میرے لیے نکالا۔اس میں تھا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ -
میں نے کہا یہ نام تو بڑے طیب اور پاکیزہ ہیں۔اس کے بعد تھا۔یہاں سے لے کر
طه مَا انْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى
لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنى
تک، طہ کی آیت 2 سے 9 تک تھیں۔کہتے ہیں میرے دل میں اس کلام کی بڑی عظمت پیدا ہوئی۔میں

خطبات مسرور جلد 19
249
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
نے کہا قریش اس سے بھاگتے ہیں۔میں نے اسلام قبول کر لیا اور میں نے کہار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں ؟
میری بہن نے بتایا کہ وہ دارِ ارقم میں ہیں۔میں وہاں پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹایا تو وہاں موجود صحابہ جمع ہو گئے۔حضرت حمزہ
نے ان سے کہا تم لوگوں کو کیا ہوا ہے ؟ انہوں نے کہا عمر حضرت حمزہ نے کہا کہ خواہ عمر ہی ہو اس کے لیے دروازہ
کھول دو۔اگر وہ باہر دروازے پر کھڑا ہے۔اگر وہ اچھے ارادے سے آئے ہیں تو ہم انہیں قبول کر لیں گے اور اگر وہ
بری نیت سے آئے ہیں تو ہم اسے قتل کر دیں گے۔یہ باتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سن لیں۔آپ
باہر تشریف لائے تو حضرت عمرؓ نے کلمہ شہادت پڑھا اس پر گھر میں موجود تمام صحابہ نے بلند آواز سے اللہ اکبر ! کہا
جس کو اہل مکہ نے سنا۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا ہم حق پر نہیں ہیں ؟ حضرت عمر کہتے ہیں میں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی یارسول اللہ ! کیا ہم حق پر نہیں ہیں ؟ آپ نے فرمایا کیوں نہیں۔میں نے
کہا پھر یہ اخفاء کیوں ہے ؟ ہم اپنے دین کو چھپا کے کیوں بیٹھے ہوئے ہیں؟ اس کے بعد ہم وہاں سے دو صفوں میں ہو کر
نکلے۔ایک صف میں میں تھا اور دوسری صف میں حضرت حمزہ تھے یہاں تک کہ ہم مسجد حرام میں داخل ہوئے۔قریش نے مجھے اور حمزہ کو دیکھا اور ان کو ایسا شدید دکھ اور تکلیف پہنچی کہ اس طرح کی تکلیف پہلے کبھی نہیں
پہنچی تھی۔چنانچہ اس دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میر انام 'فاروق رکھا کیونکہ اسلام کو تقویت پہنچی اور حق
اور باطل کے درمیان امتیاز پید اہو گیا۔اس :
(تاریخ الخلفاء از جلال الدین عبدالرحمن بن ابى بكر السيوطي صفحه 91 - 92 مطبوعه دارالکتاب العربي
بیروت لبنان 1999ء)
ایوب بن موسیٰ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ نے حق کو عمر
کی زبان و دل پر قائم کر دیا اور وہ فاروق ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعہ سے حق و باطل میں فرق کر دیا۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 4 صفحه 143 دار الكتب العلمية بيروت لبنان)
حضرت عمر دراز قد اور مضبوط جسم کے مالک تھے۔سر کے اگلے حصہ پر بال نہیں تھے۔رنگ سرخی مائل
اور مونچھیں گھنی تھیں جن کے کناروں پر سرخی جھلکتی تھی اور آپ کے رخسار ہلکے پھلکے تھے۔الاصابة في تمييز الصحابة جلد 4 صفحه 484 عمر بن الخطاب مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 2005ء)
زمانہ جاہلیت میں حضرت عمرؓ کے جو شغل تھے ان کے بارے میں اس طرح ذکر ملتا ہے کہ گھڑ سواری اور
گشتی حضرت عمرؓ کے محبوب مشاغل میں سے تھے۔عکاظ کے میلے میں ہر سال کشتی کا مقابلہ عموماً حضرت عمر ہی جیتا
کرتے تھے۔نوجوانی میں عرب کے عام رواج کے مطابق اپنے والد کے اونٹ پر ایا کرتے تھے۔(ماخوذ از سید نا حضرت عمر فاروق اعظم از محمد حسین ہیکل ( مترجم ) صفحه 51-52 مطبوعہ اسلامی کتب خانہ لاہور )
اسلام سے قبل عرب میں لکھنے پڑھنے کا چنداں رواج نہیں تھا۔چنانچہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
مبعوث ہوئے تو قبیلہ قریش میں صرف سترہ آدمی ایسے تھے جو لکھنا جانتے تھے۔حضرت عمرؓ نے اس وقت اس
زمانے میں لکھنا اور پڑھنا سیکھ لیا تھا۔(ماخوذ از سیر الصحابہ جلد 1 صفحہ 133 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی 2004ء)

خطبات مسرور جلد 19
250
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
حضرت عمر اشراف قریش میں سے تھے۔قبل از اسلام قریش کی طرف سے سفارت کا عہدہ آپ
کے سپر د تھا اور قریش کا دستور تھا کہ جب ان کے درمیان یا ان کے اور غیروں کے درمیان کوئی جنگ ہوتی تو
وہ حضرت عمرؓ کو بطور سفیر بھیجتے تھے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابه جلد 3 صفحه 642 عمر بن الخطاب مطبوعه دارالفکر بيروت 2003ء)
جب حبشہ کی طرف بعض مسلمانوں نے ہجرت کی تو اس وقت حضرت عمرؓ کے جو واقف تھے ان کو ہجرت
کرتے دیکھ کے حضرت عمررؓ کا جو ردّ عمل تھا باوجود اس کے کہ آپ ابھی اسلام نہیں لائے تھے اور سخت طبیعت کے
بھی مالک تھے لیکن رد عمل نہایت رقت والا تھا۔اس بارے میں حضرت ام عبد اللہ بنت ابو حَثْمَة بیان کرتی ہیں کہ
اللہ کی قسم ! جب ہم سر زمین حبشہ کی جانب روانہ ہونے لگے اور میرے شوہر عامر بن ربیعہ اپنے کسی کام سے گئے
ہوئے تھے تو اسی دوران حضرت عمر بن خطاب آئے اور میرے پاس کھڑے ہو گئے اور وہ ابھی تک اپنے شرک پر ہی
قائم تھے اور ہمیں ان کی طرف سے طرح طرح کی اذیتیں اور تکالیف برداشت کرنی پڑتی تھیں۔وہ بیان کرتی ہیں کہ
انہوں نے مجھ سے کہا۔اے ام عبد اللہ ! لگتا ہے کہیں روانگی کا ارادہ ہے۔بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا کہ ہاں اللہ کی
قسم ! ضرور ہم اللہ کی زمین میں نکل جائیں گے۔کہیں جارہے ہیں۔تلاش کرتے ہیں کہ کہاں جانا ہے۔بڑی وسیع
زمین ہے اللہ کی۔تم لوگوں نے تو ہمیں بہت ستایا ہے اور ہم پر بہت ظلم ڈھائے ہیں یہاں تک کہ اللہ نے ہمارے لیے
اب نجات کی راہ پیدا کر دی ہے۔ام عبد اللہ بیان کرتی ہیں کہ وہ کہنے لگے اللہ تمہارے ساتھ ہو۔ام عبد اللہ کہتی ہیں
کہ جیسی رفت اس وقت میں نے ان پر طاری دیکھی پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔اس کے بعد وہ چلے گئے۔میر اخیال
ہے کہ ہمارے نکلنے نے انہیں غمگین کر دیا تھا۔ام عبد اللہ کہتی ہیں کہ جب عامر بن ربیعہ اپنے کام سے واپس آئے تو میں نے ان سے کہا اے عبد اللہ !
کاش ابھی تم عمر کی حالت دیکھتے اور ہمارے لیے ان کی رفت اور غم کو دیکھتے۔عامر بن ربیعہ نے کہا کیا تم ان کے
اسلام لانے کی امید رکھتی ہو ؟ اس بات سے متاثر ہو گئی ہو گی کہ وہ اسلام لے آئیں گے۔وہ کہتی ہیں میں نے کہا ہاں۔اس پر اس نے یعنی عامر بن ربیعہ نے کہا کہ وہ کبھی اسلام قبول نہیں کرے گا۔جسے تم نے دیکھا ہے وہ اسلام قبول
نہیں کرے گا یہاں تک کہ خطاب کا گدھا اسلام قبول کر لے۔ام عبد اللہ کہتی ہیں حضرت عمرؓ کی اسلام کے متعلق
سختی اور شدت کو دیکھ کر اس سے مایوس ہوتے ہوئے عامر بن ربیعہ نے یہ بات کہی تھی۔(سیرت ابن هشام صفحه 159 باب ذكر اسلام عمر بن الخطاب مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء)
اتنا سخت دشمن ہو تو کس طرح ہو سکتا ہے وہ اسلام قبول کر لے۔اس واقعہ کا ذکر حضرت مصلح موعود
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اپنے انداز میں بیان فرمایا ہے۔" حضرت عمر کو اسلام سے شدید دشمنی تھی۔" آپ
فرماتے ہیں "لیکن ان میں روحانی قابلیت بھی موجود تھی یعنی باوجود آپ میں شدید غصہ ہونے کے، باوجود
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو تکالیف پہنچانے کے ان کے اندر جذبہ رقت بھی موجود تھا۔چنانچہ جب حبشہ کی طرف پہلی ہجرت ہوئی تو مسلمانوں نے نماز فجر سے پہلے مکہ سے روانگی کی تیاری کی تاکہ مشرک

251
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
رض
خطبات مسرور جلد 19
انہیں روکیں نہیں اور انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچائیں۔مکہ میں یہ رواج تھا کہ رات کو بعض رؤساء شہر کا دورہ کیا کرتے
تھے تاکہ چوری وغیرہ نہ ہو۔" جائزہ لیتے تھے گلیوں میں۔" اسی دستور کے مطابق حضرت عمررؓ بھی رات کو پھر رہے
تھے کہ آپ نے دیکھا۔ایک جگہ گھر کا سب سامان بندھا پڑا ہے۔" سارا سامان۔" آپ آگے بڑھے۔ایک صحابیہ
سامان کے پاس کھڑی تھیں۔اس صحابیہ کے خاوند کے ساتھ شاید حضرت عمرؓ کے تعلقات تھے۔اس لئے آپ نے
اس صحابیہ کو مخاطب کر کے کہا۔بی بی یہ کیا بات ہے، مجھے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تم کسی لمبے سفر پر جارہی ہو۔اس صحابیہ کا خاوند وہاں نہیں تھا۔اگر وہ وہاں ہو تا تو ہو سکتا تھا کہ مشرکین مکہ کی عداوتوں اور دشمنیوں کی
وجہ سے حضرت عمر کی یہ بات سن کر وہ کوئی بہانہ بنا دیتا۔" کہ جارہے ہیں کہ نہیں جارہے۔یا تھوڑا سفر ہے یا کس جگہ
جارہے ہیں یا قریب ہی کوئی جگہ ہے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ " لیکن عورت کو یہ جس نہیں تھی۔" اس
عورت کو یہ خیال نہیں آیا۔یا تھی بھی تو اس نے سچائی سے کام لیا۔" اس صحابیہ نے کہا عمر ا ہم تو مکہ چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا تم مکہ چھوڑ رہی ہو ؟ صحابی نے کہا ہاں ہم مکہ چھوڑ رہے ہیں۔حضرت عمرؓ نے پوچھا تم کیوں مکہ چھوڑ
رہے ہو ؟ صحابیہ نے جواب دیا کہ عمرؓ ا ہم اس لئے مکہ چھوڑ رہے ہیں کہ تم اور تمہارے بھائی ہمارا یہاں رہنا پسند نہیں
کرتے اور ہمیں خدائے واحد کی عبادت کرنے میں یہاں آزادی میسر نہیں۔اس لئے ہم وطن چھوڑ کر کسی دوسرے
ملک میں جارہے ہیں۔اب باوجود اس کے کہ حضرت عمرؓ اسلام کے شدید دشمن تھے۔باوجود اس کے کہ وہ خود
مسلمانوں کو مارنے پر تیار رہتے تھے۔رات کے اندھیرے میں اس صحابیہ سے یہ جواب سن کر کہ ہم وطن چھوڑ رہے
ہیں اس لئے کہ تم اور تمہارے بھائی ہمارا یہاں رہنا پسند نہیں کرتے اور ہمیں خدائے واحد کی عبادت آزادی سے
نہیں کرنے دیتے حضرت عمرؓ نے اپنا منہ دوسری طرف پھیر لیا۔" یہ بات سن کے " اور اس صحابیہ کا نام لے کر کہا کہ
اچھا جاؤ خدا تمہارا حافظ ہو۔معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر پر رقت کا ایسا جذبہ آیا کہ آپ نے خیال کیا کہ اگر میں نے
دوسری طرف منہ نہ کیا تو مجھے رونا آجائے گا۔اتنے میں اس صحابیہ کے خاوند بھی آگئے۔وہ سمجھتے تھے کہ عمرا اسلام کے شدید دشمن ہیں۔انہوں نے
جب آپ کو وہاں کھڑا دیکھا تو خیال کیا یہ ہمارے سفر میں کوئی روک پیدا نہ کر دیں۔انہوں نے اپنی بیوی سے
دریافت کیا کہ یہ یہاں کیسے آگیا؟ اس نے بتایا کہ وہ اس اس طرح آیا تھا اور اس نے سوال کیا تھا کہ تم کہاں جار ہے
ہو ؟ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی شرارت نہ کر دے۔" اس وقت جانے لگے ہوں گے ، وہاں کھڑے دیکھا ہو گا۔اس کے
بعد ان کے آنے سے پہلے ہی یا قریب پہنچنے سے پہلے ہی حضرت عمر وہاں سے روانہ ہو چکے تھے۔یا ان کے ملنے کے
بعد روانہ ہوئے۔بہر حال انہوں نے کہا کوئی شرارت نہ کر دے۔" اس صحابیہ نے کہا کہ اے میرے چچا کے بیٹے
( عرب عورتیں عام طور پر اپنے خاوندوں کو چاکا بیٹا کہا کرتی تھیں) تم تو یہ کہتے ہو کہ وہ کہیں کوئی شرارت نہ کر دے
مگر مجھے تو ایسا معلوم ہو تا ہے کہ اس نے کسی دن مسلمان ہو جانا ہے کیونکہ جب میں نے کہا عمر اہم اس لئے مکہ چھوڑ
رہے ہیں کہ تم اور تمہارے بھائی ہمیں خدائے واحد کی عبادت آزادی سے نہیں کرنے دیتے تو اس نے منہ پھیر لیا اور
کہا۔اچھا جاؤ خدا تمہارا حافظ ہو۔اس کی آواز میں ارتعاش تھا اور میں مجھتی ہوں کہ اس کی آنکھوں میں آنسو بھر

خطبات مسرور جلد 19
252
آئے تھے۔اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ضرور کسی دن مسلمان ہو جائیگا۔"
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
( تفسیر کبیر جلد 6 صفحہ 140-141)
حضرت عمرؓ کے اسلام قبول کرنے کے لیے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائیں بھی کی تھیں۔اس
بارے میں روایت میں آتا ہے۔حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اللهم أعِزَّ الْإِسْلَامَ بِأَحَبَّ هَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ إِلَيْكَ بِأَبِي جَهْلٍ أَوْ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
اے اللہ ! تو ان دو اشخاص ابو جہل اور عمر بن خطاب میں سے اپنے زیادہ محبوب شخص کے ذریعہ اسلام کو
عزت عطا کر۔ابن عمر کہتے ہیں کہ ان دونوں میں سے اللہ کو زیادہ محبوب حضرت عمرؓ تھے۔(سنن الترمذی ابواب المناقب باب فی مناقب ابى حفص عمر بن الخطاب حديث 3681)
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اللَّهُمَّ أَيْدِ الدِّيْنَ بِعُمَرَ بْنِ
الْخَطَّابِ۔اے اللہ ! عمر بن خطاب کے ذریعہ سے دین کی تائید فرما۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ خَاصَّةً
کہ اے اللہ ! خاص طور پر عمر بن خطاب کے ذریعہ اسلام کو عزت عطا کر۔(مستدرك للحاكم على الصحيحين جلد 3 صفحه 89 کتاب معرفة الصحابه باب من امیر المومنين
عمر بن الخطاب حديث نمبر 4485 - 4483 دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
حضرت عمرؓ کے اسلام لانے سے ایک دن پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی تھی۔اللَّهُمَّ أَيْدِ الْإِسْلَامَ بِأَحَبَّ الرَّجُلَيْنِ إِلَيْكَ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَوْ عَمْرِو بْنِ هِشَامٍ
اے اللہ ! ان دولوگوں میں سے جو تجھے زیادہ محبوب ہے اس کے ذریعہ سے اسلام کی تائید فرما۔عمر بن
خطاب یا عمرو بن ہشام - عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَوْ عَمْرِو بْنِ هِشَاءٍ عمر بن خطاب سے یا عمر و بن ہشام سے۔جب
حضرت عمرؓ نے اسلام قبول کیا تو حضرت جبرئیل نازل ہوئے اور کہا اے محمد ! عمر کے اسلام لانے سے آسمان والے
بھی خوش ہیں۔طبقات الکبرای کی یہ روایت ہے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 143 باب اسلام عمر مطبوعه دار احیاء التراث العربی بیروت لبنان 1996ء)
حضرت عمر کے قبول اسلام کے بارے میں مزید یہ ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے ذوالحجہ 6 / نبوی میں
اسلام قبول کیا تھا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 204 مطبوعه دارالکتب العلمية 1990ء)
قبول اسلام کی وجہ بننے والے متعدد واقعات و روایات کتب حدیث اور سیرت میں مذکور ہیں۔اسلام
قبول کرنے کے متعلق ایک روایت یہ ہے۔سیرة الحلبیة میں یہ روایت ہے کہ ایک مر تبہ ابو جہل نے لوگوں
سے کہا کہ اے گروہ قریش! محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے معبودوں کو برابھلا کہتا ہے اور تمہیں بے عقل ٹھہراتا
ہے۔نیز تمہارے بزرگوں کے بارے میں کہتا ہے کہ وہ جہنم کا ایندھن بن رہے ہیں۔اس لیے میں اعلان کرتا ہوں

خطبات مسرور جلد 19
253
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
کہ جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرے گا میری طرف سے وہ ایک سو سرخ و سیاہ اونٹوں اور ایک ہزار اوقیہ
چاندی کے انعام کا حق دار ہو گا۔ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہو تا تھا یعنی تقریباً 126 گرام اور بعض کے نزدیک اس
سے بھی زیادہ بنتی ہے لیکن بہر حال ایک بہت بڑی رقم تھی جو اس نے ( اوقیہ جو ہے 126 گرام ہے تو یہ بہت بڑی
رقم بنتی ہے ) انعام کے طور پر مقرر کی تھی اور ایک دوسری روایت جو ہے وہ اس طرح ہے کہ جو شخص محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کو قتل کرے اس کو اتنے اوقیہ سونا اور اتنے اوقیہ چاندی اور اتنامشک اور اتنے قیمتی کپڑے اور اس کے علاوہ
دوسری بہت سی چیز میں دینے کا اعلان کیا۔یہ سن کر حضرت عمر بولے کہ میں اس انعام کا حق دار بنوں گا۔لوگوں نے
کہا بے شک عمر یہ انعام تمہارا ہو گا۔اس کے بعد حضرت عمرؓ نے ان سے اس بارے میں با قاعدہ معاہدہ کیا۔حضرت
عمر کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں ننگی تلوار اپنے کندھے سے لٹکا کر رسول اللہ کی تلاش میں نکلا۔راستے میں ایک جگہ
سے گزرا جہاں ایک بچھڑ اذبح کیا جارہا تھا۔میں نے اس بچھڑے کے پیٹ میں سے آواز سنی۔اے آل ذَرِیع (ذَرِيح
اس بچھڑے کا نام تھا جو ذبح کیا جا رہا تھا) ایک پکارنے والا پکار رہا ہے اور صاف آواز میں کہہ رہا ہے اور اس بات کی
گواہی کی طرف بلا رہا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔حضرت
عمر کہتے ہیں کہ میں نے اپنے آپ سے کہا اس میں میری طرف ہی اشارہ ہے۔(السيرة الحلبية جلد اول صفحه 470 باب الهجرة الاولى الى ارض الحبشة۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
(لغات الحديث جلد 4 صفحه 527)
اگر سیرۃ الحلبیة کی یہ روایت صحیح ہے تو لگتا ہے کوئی کشفی نظارہ تھا جو آپ نے وہاں اس وقت دیکھا یا کسی
طرف سے آواز آئی۔تیسری روایت حضرت عمرؓ کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں جو ملتی ہے یہ ہے کہ حضرت عمرؓ سے
روایت ہے کہ ایک دن میں حرم میں طواف کرنے کے ارادے سے آیا۔اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے۔آپ جب نماز پڑھا کرتے تھے تو ملک شام کی طرف منہ کر لیا کرتے تھے یعنی
بیت المقدس کے پتھر کی طرف اس طرح کہ آپ کعبہ کو اپنے اور شام یعنی بیت المقدس کے درمیان کر لیا کرتے
تھے۔اس طرح آپ کی نماز کی جگہ حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان ہوا کرتی تھی۔رکن یمانی کعبہ کا جنوب مغربی
کو نہ ہے جو یمن کی طرف ہے کیونکہ اس کے بغیر بیت المقدس کا سامنا نہیں ہو تا تھا۔غرض حضرت عمر کہتے ہیں کہ
جب میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو میں نے سوچا کہ آج کی رات میں بھی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا
کلام سنوں کہ یہ کیا کہتے ہیں۔پھر میں نے سوچا کہ اگر میں سننے کے لیے ان کے قریب گیا تو میں انہیں ہوشیار کر دوں
گا اس لیے میں حجر اسود کی طرف سے آیا اور خانہ کعبہ کے غلاف کے پیچھے ہو گیا اور آہستہ آہستہ چلنے لگا۔رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح نماز میں مشغول رہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ الرحمن کی تلاوت کی۔یہاں تک کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالکل سامنے ہو گیا جس طرف آپ نے منہ کیا ہوا تھا۔میرے اور
آپ کے در میان غلاف کعبہ کے علاوہ کچھ نہ تھا۔جب میں نے قرآن کریم سناتو میر اول اس کی وجہ سے پگھل گیا اور

خطبات مسرور جلد 19
254
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
میں رو پڑا اور اسلام میرے اندر داخل ہو گیا۔میں اسی طرح اپنی جگہ کھڑا رہا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنی نماز مکمل کی اور وہاں سے واپس تشریف لے گئے تو میں آپ کے پیچھے پیچھے چلنے لگا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پیروں کی آہٹ سنی تو مجھے پہچان لیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سمجھے
کہ میں آپ کو کوئی تکلیف پہنچانے کے لیے آپ کا پیچھا کر رہا ہوں۔آپ نے مجھے ڈانٹا اور پھر کہا: اے ابن خطاب ! تم اتنی
رات گئے کس ارادے سے آئے ہو ؟ میں نے عرض کیا: میں اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس پر جو اللہ کی طرف
سے آیا ہے ایمان لانے کے لیے آیا ہوں۔ایک چوتھی روایت جو ہے وہ اس طرح ملتی ہے کہ حضرت عمر کہتے ہیں ایک رات میری بہن کو دردِ زہ اٹھا تو
میں گھر سے نکل آیا اور دعا کرنے کے لیے کعبہ کے پردوں کے ساتھ لپٹ گیا۔اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
تشریف لائے اور حجر اسود کے پاس جتنی اللہ نے چاہی نماز پڑھی اور پھر تشریف لے گئے۔اس وقت میں نے ایسا
کلام سنا جو اس سے پہلے کبھی نہیں سنا تھا۔چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے نکلے تو میں آپ کے پیچھے پیچھے
چلنے لگا۔آپ نے پوچھا کون ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ عمر ہوں تو آپ نے فرمایا اے عمر ! تم مجھے نہ رات کو چھوڑتے
ہو اور نہ دن کو۔یہ سن کر میں ڈرا کہ کہیں آپ میرے لیے بد دعانہ فرما دیں تو میں نے فوراً کہا
اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ
یعنی میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یقینا آپ اللہ کے رسول ہیں۔تب آپ نے مجھے
سے فرمایا اے عمر! کیا تم اپنے اسلام کو چھپانا چاہتے ہو ؟ میں نے عرض کیا: نہیں۔قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ
کو دین حق دے کر بھیجا ہے کہ میں اپنے اسلام کا بھی اسی طرح اعلان کروں گا جیسے اپنے شرک کا اعلان کیا کرتا تھا۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور فرمایا اے عمر ! اللہ تعالیٰ تجھے ہدایت پر قائم رکھے۔اس
کے بعد آپ نے میرے سینے پر ہاتھ پھیرا اور میرے لیے ثابت قدمی کی دعا فرمائی۔اس کے بعد میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے چلا گیا اور آپ اپنے گھر میں تشریف لے گئے۔(السيرة الحلبيه جلد اول صفحه 469 باب الهجرة الاولى الى ارض الحبشة۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
(فرہنگ سیرت صفحہ 135)
اسلام قبول کرنے کے متعلق جو پانچویں اور مشہور روایت ہے اس کی کچھ مختصر تفصیل پہلے بھی بیان ہو
چکی ہے۔وہ اس طرح ہے کہ حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ ایک دن حضرت عمرہ تلوار سونتے ہوئے
نکلے۔راستے میں بنو زہرہ کا ایک آدمی ملا اس نے آپ سے پوچھا عمر کہاں کا ارادہ ہے ؟ حضرت عمرؓ نے جواب دیا محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے جارہا ہوں (نعوذ باللہ )۔اس نے کہا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر کے کیا تم بنو ہاشم
اور بنو زہرہ سے امن پالو گے ؟ حضرت عمرؓ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تم صابی ہو گئے ہو۔اس کو بھی کہا اور اپنے دین
سے پھر گئے ہو جس پر تم تھے۔اس آدمی نے کہا کہ اے عمر ! کیا میں تمہیں اس سے زیادہ تعجب کی بات نہ بتاؤں۔مجھے
تم کہہ رہے ہو کہ صابی ہو گئے ہو تو اس سے بھی بڑی بات بتاتا ہوں کہ تمہاری بہن اور بہنوئی دونوں صابی ہو گئے ہیں

خطبات مسرور جلد 19
255
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
اور اس دین سے منحرف ہو گئے ہیں جس پر تم ہو۔یہ سن کر حضرت عمر دونوں کو ملامت کرتے ہوئے ان کے گھر
آئے۔دونوں کے پاس مہاجرین میں سے ایک صحابی حضرت عباب تھے۔حضرت خباب کے ضمن میں یہ واقعہ میں
نے پہلے بیان بھی کیا ہے۔انہوں نے جب حضرت عمر کی آواز سنی تو وہ گھر کے اندر چھپ گئے۔حضرت عمرہ گھر میں
داخل ہوئے تو کہا تم کیا پڑھ رہے تھے ؟ یہ کیا آواز تھی جو میں نے تمہاری طرف سے سنی ہے ؟ اس وقت وہ لوگ
سور ک کا پڑھ رہے تھے۔انہوں نے کہا ایک بات کے سوا کچھ نہ تھا جو ہم آپس میں کر رہے تھے۔حضرت عمرؓ نے کہا
میں نے سنا ہے کہ تم دونوں اپنے دین سے منحرف ہو گئے ہو۔حضرت عمرؓ کے بہنوئی نے کہا اے عمر! کیا تم نے کبھی
غور کیا ہے کہ حق تمہارے دین کے سوا دوسرے دین میں ہو۔سچائی کی تلاش کرنی ہے ناں تو کبھی تم نے غور کیا ہے
کہ شاید دوسرے دین میں سچائی ہو۔یہ سن کر حضرت عمر نے اپنے بہنوئی کو پکڑ لیا اور سختی سے زدو کوب کیا۔آپ کی
بہن اپنے خاوند کو بچانے کے لیے آئیں تو حضرت عمرؓ نے ان پر بھی ہاتھ اٹھا دیا جس سے ان کے چہرے سے ( بہن کے
چہرے سے خون بہنے لگا۔انہوں نے غصہ سے کہا اے عمر ! اگر سچائی تیرے دین کے علاوہ کسی اور دین میں ہے تو
تو گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور گواہی دے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔جب
حضرت عمرؓ عاجز آگئے تو کہنے لگے کہ مجھے وہ کتاب دو جو تمہارے پاس ہے تاکہ میں اسے پڑھوں اور حضرت عمر پڑھنا
جانتے تھے۔آپ کی بہن نے کہا کہ تم ناپاک ہو اور اسے کوئی ناپاکی کی حالت میں نہیں چھو سکتا۔پس اٹھو اور غسل کردیا
وضو کر لو۔حضرت عمر نے اٹھ کر وضو کیا۔پھر کتاب لے کر پڑھنے لگے وہ سور پالا تھی۔جب اس آیت پر پہنچے کہ
إِنَّنِي أَنَا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُنِي وَأَقِمِ الصَّلوةَ لِذِي كَرِى (طه: 15)
یقیناً میں ہی اللہ ہوں میرے سوا اور کوئی معبود نہیں۔پس میری عبادت کر اور میرے ذکر کے لیے نماز کو
قائم کر۔اس آیت کو پڑھنے کے بعد حضرت عمر نے کہا کہ مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پتہ بتاؤ۔یہ بات سن کر
حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی گھر سے نکلے اور کہنے لگے کہ اے عمر ! تمہیں خوشخبری ہو۔میری خواہش ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جمعرات کی رات کی دعا تمہارے حق میں قبول ہو۔آپ نے فرمایا تھا کہ
اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَوْ بِعَمْرِو بْنِ هِشَامٍ
کہ اے اللہ ! اسلام کو عمر بن خطاب یا عمر و بن ہشام کے ذریعہ سے عزت دے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اس وقت اس گھر میں تھے جو کوہ صفا کے دامن میں تھا۔حضرت عمر چلے یہاں تک کہ اس گھر میں داخل ہوئے۔اس
وقت گھر کے دروازے پر حضرت حمزہ، حضرت طلحہ اور رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر صحابہ تھے۔حضرت حمزہ
نے ان کو دیکھا کہ یہ لوگ عمر سے ڈر رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اچھا تو یہ عمر نہیں۔اگر اللہ ان کو خیر سے لایا ہے تو یہ
اسلام قبول کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کریں گے اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور ارادہ ہو تو ان کو قتل
کرنا ہم پر آسان ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے اندر تھے اور آپ پر وحی کا نزول ہورہاتھا۔آپ بھی باہر نکلے
اور عمرہ کے پاس آئے اور ان کو سینے سے پکڑا اور فرمایا اے عمر ! کیا تم اس وقت تک باز نہیں آؤ گے جب تک کہ اللہ تم
رض

خطبات مسرور جلد 19
256
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
پر رسوائی اور درد ناک عذاب نازل نہ کر دے جس طرح ولید بن مغیرہ کے لیے نازل کیا۔پھر آپ نے اللہ تعالیٰ سے
دعا کی۔اے اللہ ! یہ عمر بن خطاب ہے۔اے اللہ ! دین کو عمر بن خطاب کے ذریعہ عزت دے۔اس کے بعد حضرت عمرؓ
نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور اسلام قبول کر لیا اور کہنے لگے یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اسلام کی اشاعت کے لیے باہر نکلیں۔معْمَر اور زہری سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دَارِ از قم میں آنے
کے بعد اسلام قبول کیا اور دارِ ارقم میں مسلمان ہونے والے چالیسویں یا چالیس سے کچھ زیادہ مردوخواتین کے بعد
اسلام قبول کرنے والے تھے۔دار از قم وہ مکان یا مرکز ہے جو ایک نو مسلم ارقم بن ارقم کا مکان تھا اور مکہ سے ذرا
باہر تھا۔وہاں مسلمان جمع ہوتے تھے اور یہ دین سیکھنے اور عبادت وغیرہ کرنے کے لیے ایک مرکز تھا اور اسی شہرت
کی وجہ سے اس کا نام ” دار الاسلام “ بھی مشہور ہوا اور یہ مکہ میں تین سال تک مرکز رہا۔وہیں خاموشی سے عبادت کیا
کرتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلسیں لگا کرتی تھیں اور پھر جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام
قبول کیا تو پھر کھل کر باہر نکلنا شروع کیا۔روایت میں آتا ہے کہ حضرت عمرؓ اس مرکز میں اسلام لانے والے آخری
شخص تھے جن کے اسلام لانے سے مسلمانوں کو بہت تقویت پہنچی اور وہ دار ارقم سے نکل کر بر ملا تبلیغ کرنے لگ گئے۔الطبقات الكبرى جزء 3 صفحه 142-143 مطبوعه داراحياء التراث العربی بیروت 1996ء)
(ماخوذ از سیرت خاتم النبین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 129)
حضرت عمرؓ کے قبول اسلام کا یہی واقعہ تھوڑے سے اختلاف کے ساتھ ایک اور جگہ بھی ملتا ہے۔اس جگہ
سورۂ الہا کی ابتدائی آیات کا ذکر ہے جبکہ دوسری جگہ سورۃ الحدید کی ابتدائی آیات کا ذکر ہے جن کی حضرت عمرؓ نے
اپنی بہن کے گھر میں تلاوت کی تھی۔(اسد الغابه جلد 4 صفحه 140 دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
حضرت عمر کے اسلام لانے کے بارے میں ایک چھٹی روایت بھی ہے۔حضرت عمر بیان کرتے ہیں کہ
ایک دن قبول اسلام سے پہلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلا تو میں نے دیکھا کہ آپ مجھ سے پہلے
مسجد میں پہنچ گئے ہیں۔میں آپ کے پیچھے کھڑا ہو گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ الحاقۃ کی تلاوت شروع کی۔میں قرآن کریم کی بناوٹ اور ترکیب سے متعجب ہوا اور میں نے کہا بخدا یہ تو شاعر ہے جیسا کہ قریش کہتے ہیں۔حضرت عمرؓ نے کہا کہ جب میں نے یہ سوچا تو آپ نے
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُوْلِ كَرِيمٍ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَ(الحاق:41-42) وَمَا هُوَ بِقَوْلِ
شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَ کی تلاوت فرمائی۔یعنی یقینا یہ عزت والے رسول کا قول ہے اور یہ کسی شاعر کی بات
نہیں۔بہت کم ہے جو تم ایمان لاتے ہو۔حضرت عمر کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ یہ تو کا ہن ہے، جادو گر ہے۔پھر آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا کہ : وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ۔تَنْزِيلُ مِن رَّبِّ الْعَلَمِيْنَ وَلَوْ تَقَوَّلُ
عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيْلِ۔لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ فَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ مُجِزِيْنَ
(الحاقة: 43 تا 48)

خطبات مسرور جلد 19
257
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
تو پھر آپ نے اس سورت کی آخر تک تلاوت فرمائی اور اس کا ترجمہ یہ ہے۔اور نہ یہ کہ یہ کسی کا ہن کا
قول ہے۔بہت کم ہے جو تم نصیحت پکڑتے ہو۔ایک تنزیل ہے تمام جہانوں کے رب کی طرف سے اور اگر وہ بعض
باتیں جھوٹے طور پر ہماری طرف منسوب کر دیتا تو ہم اسے ضرور داہنے ہاتھ سے پکڑ لیتے۔پھر ہم یقینا اس کی رگ جان
کاٹ ڈالتے۔پھر تم میں سے کوئی ایک بھی اس سے ہمیں روکنے والا نہ ہوتا۔حضرت عمر کہتے ہیں کہ اس وقت سے
اسلام میرے دل میں گھر کر گیا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 108-109 مسند عمر بن الخطاب حديث 107 مطبوعه عالم الكتب
بيروت 1998ء)
اور ایک ساتویں روایت بھی ملتی ہے جو بخاری کی روایت ہے۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بیان کیا ہے کہ
میں نے جب بھی حضرت عمر کو کسی چیز کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنا کہ میراخیال ہے کہ یہ ایسے ہے تو وہ ویسے ہی
ہوتی ہے جیسا کہ وہ گمان کرتے تھے۔ایک بار حضرت عمرؓ بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس سے ایک خوبصورت شخص
گزرا۔حضرت عمرؓ نے کہا کہ شاید میر اگمان غلط ہو یا تو یہ شخص جاہلیت والے اپنے دین پر ہے یا یہ ان لوگوں کا کا ہن
تھا۔اس شخص کو میرے پاس لاؤ۔چنانچہ اسے آپ کے پاس بلا کر لایا گیا تو انہوں نے اس شخص سے وہی کہا۔اس نے
کہا کہ میں نے آج کی مانند کوئی دن نہیں دیکھا جس میں کسی مسلمان شخص کا یوں استقبال کیا گیا ہو۔یہ شخص بعد میں
مسلمان ہو گیا تھا۔حضرت عمرؓ نے فرمایا: میں قسم دیتا ہوں کہ تمہیں مجھے ضرور بتانا ہو گا۔اس نے کہا کہ میں زمانہ جاہلیت
میں ان کا کا ہن تھا۔حضرت عمررؓ نے فرمایا: کوئی بہت عجیب بات جو تمہاری جنّی تمہارے پاس لائی ہو۔کا ہن تھے جادو
کرتے تھے۔کوئی جئی تمہارے پاس کوئی عجیب بات لائی ہو۔اس نے کہا کہ ایک دفعہ جبکہ میں بازار میں تھا کہ وہ
میرے پاس آئی تو میں نے اس میں گھبراہٹ معلوم کی۔اس جنی نے کہا۔کیا تم نے جنوں کو نہیں دیکھا اور ان کی
پریشانی اور حیرت کو اور اونٹنیوں اور ان کے پالانوں سے ان کے جاملنے کو۔حضرت عمرؓ نے فرمایا: تم نے سچ کہا۔ایک
بار میں ان کے بتوں کے پاس سو یا ہوا تھا کہ ایک شخص گائے کا بچھڑالا یا اور اس نے اسے ذبح کیا تو ایک آواز دینے
والے نے چیخ لگائی۔میں نے اس سے بلند آواز میں چیخنے والا کبھی نہیں سنا۔وہ کہہ رہا تھا کہ اے حد سے بڑھے ہوئے
دشمن! ایک بامراد اور عمدہ کام ہے۔ایک خوش بیان شخص ہے وہ کہتا ہے لا إِلهَ إِلَّا اللہ یعنی تیرے سوا کوئی عبادت
کے لائق نہیں۔اس پر لوگ اٹھے۔میں نے کہا میں نہیں نکلوں گا یہاں تک کہ میں جان لوں کہ اس کے پیچھے کون
ہے۔پھر آواز آئی اے حد سے بڑھے ہوئے دشمن! ایک بامراد اور عمدہ کام ہے۔ایک خوش بیان شخص ہے وہ کہتا
ہے لا إلهَ إِلَّا الله۔یعنی تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔اس پر میں بھی کھڑ ا ہو گیا۔زیادہ عرصہ نہیں گزرا
تھا کہ کہا جانے لگا کہ یہ نبی ہیں۔بخاری کے بعض نسخوں میں لا إِلهَ إِلَّا اللہ کی جگہ لَا إِلهَ إِلَّا أَنْتَ بھی آتا ہے۔تو
یہ بخاری کی روایت ہے۔(صحیح البخاری کتاب مناقب الانصار باب اسلام عمر بن الخطاب رضی الله عنه، حدیث 3866)
بہر حال حضرت عمرؓ کے قبول اسلام کے بارے میں تاریخ وسیرت کی کتب میں مختلف روایات ملتی ہیں اور

خطبات مسرور جلد 19
258
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
ان میں سب سے مشہور یعنی جو اکثر کتب میں مذکور ہے وہ وہی روایت ہے جس میں حضرت عمرؓ تلوار لے کر نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو نعوذ باللہ قتل کرنے کے لیے نکلے تھے تو راستہ میں کسی نے بتایا کہ اپنے گھر کی خبر لیں، تو آپ اپنے
بہن اور بہنوئی کے گھر گئے اور یہی روایت زیادہ تر مانی جاتی ہے اور اس کا ہی اکثر جگہوں پہ ذکر ہے۔گو بے شمار
روایتیں اور بھی ہیں جو میں نے بیان کی ہیں۔بہر حال میں نے جو روایتیں بیان کی ہیں اپنی اپنی ان روایتوں کو جنہوں
نے بھی صحت پر سمجھا ہے ، مؤرخین نے بھی اور سیرت لکھنے والوں نے بھی، اس پر بڑی بخشیں کی ہیں لیکن بہر حال
ہم تو اسی روایت کو صحیح مانتے ہیں جو بہن اور بہنوئی کے گھر والا معاملہ تھا اور پھر وہاں سے دار ارقم میں آپ گئے۔یہ کہا
جاسکتا ہے اور یہ عین ممکن ہے کہ حضرت عمرؓ کے قبول اسلام کی مذکورہ تمام روایات ہی اپنی جگہ درست ہوں جن
سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مختلف مواقع پر حضرت عمرؓ کے دل میں تبدیلی کے واقعات ہوتے رہے۔بعض دفعہ تبدیلی کے
واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن آخری قدم نہیں اٹھایا جاتا اور آخری واقعہ وہی ہو اجب اپنی بہن اور بہنوئی کے گھر میں
قرآن کریم سنا اور اسلام قبول کرنے کے لیے دربار رسالت میں حاضر ہو گئے۔بہر حال اللہ بہتر جانتا ہے۔" حضرت عمر کی عمر اس وقت تینتیس سال کی تھی اور آپ اپنے قبیلہ بنو عدی کے رئیس تھے۔"جب
آپ نے بیعت کی ہے، اسلام قبول کیا ہے تو " قریش میں سفارت کا عہدہ بھی انہی کے سپر د تھا۔" اور ویسے بھی
نہایت بارعب اور جری اور دلیر تھے۔ان کے اسلام لانے سے مسلمانوں کو بہت تقویت پہنچی اور انہوں نے دارِ ار قم
سے نکل کر بر ملا مسجد حرام میں نماز ادا کی۔حضرت عمر آخری صحابی تھے جو دارارقم میں ایمان لائے اور یہ بعثت نبوی
کے چھٹے سال کے آخری ماہ کا واقعہ ہے۔اس وقت مکہ میں مسلمان مردوں کی تعداد چالیس تھی۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 159)
باقی اس بارے میں ان شاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔اس وقت میں چند مرحومین کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جن کا جنازہ پڑھاؤں گا۔اس میں پہلے احمد محمد عثمان
شبوطی صاحب ہیں جو محمد عثمان شبوطی صاحب آف یمن کے بیٹے تھے۔19 اپریل 2021ء کو ستاسی سال کی عمر میں
مصر میں ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔احمد محمد عثمان شبوطی صاحب کی پیدائش یمن کے شہر عدن میں ہوئی تھی۔جب مکرم غلام احمد صاحب مبلغ
عدن گئے ہیں تو اس وقت شبوطی صاحب نے چودہ سال کی عمر میں بیعت کی تھی۔پھر اس کے بعد آپ کو جماعت احمدیہ
یمن میں مختلف عہدوں پر کام کرنے کی توفیق ملی اور ایک لمبا عرصہ سے بحیثیت صدر جماعت احمدیہ یمن خدمت کی
توفیق پارہے تھے یہاں تک کہ ان کی وفات ہو گئی یعنی تا وفات اس عہدے پر قائم تھے۔آپ کی شادی مکرمہ وسیمہ
محمد صاحبہ بنت ڈاکٹر محمد احمد عدنی صاحب سے ہوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت حاجی محمد دین
صاحب دہلوی اور صحابیہ حضرت حسینہ بی بی صاحبہ رضی اللہ تعالی عنہما کی پوتی ہیں۔شبو طی صاحب کا نکاح بھی پھر
ربوہ میں ہی ہوا تھا لیکن غیر حاضری میں ہوا تھا۔بہر حال پھر ان کا مرکز سے تعلق پیدا ہوا۔شبوطی صاحب کو ربوہ
جانے کی بھی توفیق ملی اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات کا بھی شرف حاصل ہوا۔بزرگوں سے

خطبات مسرور جلد 19
259
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021 ء
بھی وہاں ملے ، صحابہ سے بھی ملے۔شبوطی صاحب نے برطانیہ کی متعدد یونیورسٹیوں سے نرسنگ اور ہیلتھ مینجمنٹ
میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور لیور پول یونیورسٹی سے ہیلتھ ایڈ منسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری کی۔یمن سینٹرل ہیلتھ انسٹی
ٹیوٹ کے Dean کے عہدے سمیت صحت کے میدان میں تقریباً انیس سال تک متعدد عہدوں پر فائز رہے۔مشرق وسطیٰ کے ممالک کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں عالمی ادارہ صحت کے عارضی مشیر کے طور پر بھی خدمت کی
توفیق ملی۔کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور چند ماہ سے مصر میں منتقل ہو گئے تھے اور کوشش یہ تھی کہ یہاں یو کے آ
جائیں۔وہاں علاج بھی ہو رہا تھا لیکن پھر زیادہ بیماری کی وجہ سے چند دن ہسپتال میں رہ کر آخر 19 اپریل کو اپنے خالق
حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔مرحوم موصی تھے۔ان کی اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹے محمد شبوطی امریکہ میں ڈاکٹر اور
تین بیٹیاں ہیں، پوتے پوتیاں ، نواسے نواسیاں ہیں۔بڑی بیٹی تو یمن میں ہیں۔ایک بیٹی جرمنی میں ہیں اور مروی
شبو طی صاحبہ ہمارے یہاں یو کے میں ہیں۔ایم ٹی اے العربیہ میں خدمت کی توفیق پار ہی ہیں۔ان کی بیٹی مروی شبوطی کہتی ہیں کہ یہ درست ہے کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے لیکن میں نے
اپنے باپ سے بھی ماؤں جیسی شفقت پائی۔یا یوں کہیے کہ مجھے باپ کے اور ماں کے پیار میں کبھی فرق محسوس نہیں
ہوا۔کہتی ہیں میرے والد متقی، صالح، اعلیٰ اخلاق کے مالک، نہایت عاجز اور خاکسار تھے۔صبر وصدق اور امانت کے پیکر، غریب پرور اور تمام لوگوں سے بلکہ انسانیت سے محبت کرنے والے تھے
اور یہ بہت سے لکھنے والوں نے لکھا ہے۔غیروں نے بھی جو ان کے واقف کار تھے یہی باتیں لکھی ہیں۔اپنے کام کو
نہایت باریک بینی سے سر انجام دیتے تھے۔وقت کی پابندی اور وعدوں کا پاس کرنے والے تھے۔اکثر عبادت و
نوافل ادا کرتے تھے اور فرض نمازوں کی پابندی کا بہت خیال رکھتے تھے۔کہتی ہیں کہ 2002ء میں ان کو ، ان کے
دونوں ماں باپ کو حج بیت اللہ کی بھی سعادت نصیب ہوئی۔یمن کے قائمقام صدر جماعت خالد علی الصبری صاحب کہتے ہیں مرحوم کبر سنی کے باوجو د رعب دار
شخصیت کے مالک تھے۔نیک دل، ہمیشہ مسکرانے والے، سخی اور مہمان نواز تھے۔ہر احمدی سے مہربان باپ کی طرح
سلوک کرتے تھے۔جب بھی کوئی جماعتی ضرورت ہوتی تو اپنی ذاتی جیب سے خرچ کرتے اور جماعتی استعمال کی
چیزیں جیسے پر نٹر اور فیکس مشین وغیرہ خود ہی خریدتے تھے۔غریب لا چاروں کے لیے بڑے ہی رحمدل اور شفقت
کرنے والے تھے۔ہر غریب احمدی پر دل کھول کر خرچ کرتے تھے۔احمدی بتائی اور بیو گان کی کفالت کرتے تھے۔جنگ سے متاثر ایک فیملی کے مکان کا کرایہ بھی خود جیب سے ادا کرتے تھے۔بڑی عمر کے باوجود انہوں نے 2018ء
میں عدن سے صنعاء کا بیس گھنٹے کا طویل اور پُر مشقت سفر کیا جبکہ سعودی حملوں کی وجہ سے راستہ نہایت خطر ناک تھا
اور جگہ جگہ چیکنگ بھی ہوتی تھی۔بڑھاپے کے باعث ان کے لیے چلنا بھی مشکل تھا۔انہوں نے یہ سفر صرف صنعاء
جماعت کے ساتھ عید پڑھنے اور غریب فیملیوں کو عیدی دینے اور ان کی خوشی میں شریک ہونے کے لیے کیا تھا۔تمام احباب جماعت اس وقت ان کی آمد سے خوش ہوئے۔اگلا ذکر مکرم قریشی ذکاء اللہ صاحب کا ہے جو دفتر جلسہ سالانہ کے اکاؤنٹنٹ تھے۔یہ بھی 19 اپریل کو

خطبات مسرور جلد 19
260
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
ستاسی سال کی عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔قریشی صاحب کے خاندان میں احمدیت ان کے نانا اور ان کی اہلیہ کے دادا حضرت خورشید علی صاحب رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کے ذریعہ سے آئی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب سیالکوٹ تشریف لائے تو حضرت خورشید علی صاحب
نے سولہ سال
کی عمر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی سعادت حاصل
کی تھی۔قریشی صاحب کی اہلیہ وفات پا
چکی ہیں۔پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔اور بیٹا حافظ قرآن ہے۔یہیں یو کے میں رہتے ہیں۔ایک بیٹی دفتر پی ایس ربوہ
کے ہمارے کارکن کی اہلیہ ہیں۔دوسری بیٹی مانچسٹر میں ہیں۔ایک بیٹی وفات پاچکی ہیں۔1954ء میں انہوں نے جماعتی خدمات کا آغاز کیا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب صدر نگران
بورڈ کے زیر سایہ انہوں نے بطور ریلیو نگ کلرک کے کام کیا۔58 سال سے اوپر انہوں نے صدر انجمن احمد یہ ربوہ
کی ملازمت کی۔ان کے بیٹے حافظ شمس الضحی کہتے ہیں کہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے ساتھ انہیں کام کا موقع ملا اور
حضرت میاں بشیر احمد صاحب کے گھر جایا کرتے تھے۔ایک دن گھر گئے تو شروع میں پہلے دن حضرت مرزا بشیر احمد صاحب
نے ان کو کہا کہ تشریف رکھیں تو کہتے ہیں میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کے سامنے میں کس طرح
برابری پر بیٹھ سکتا ہوں۔اس پہ حضرت میاں بشیر احمد صاحب نے فرمایا الآمْرُ فَوْقَ الْأَدَبِ یعنی حکم ادب اور احترام
پر فوقیت رکھتا ہے۔اس پر وہ بیٹھ گئے۔بڑا احترام تھا۔کہتے ہیں میرے والد صاحب خاموش طبیعت کے مالک تھے۔پنجوقتہ نماز با جماعت کے پابند تو تھے ہی، تہجد کا التزام کرتے تھے۔مرحومین کی طرف سے چندہ جات کی ادائیگی کرتے
تھے۔خاندان کے بزرگوں کو اپنے گھر رکھ کر ان کی خدمت کیا کرتے تھے۔بعض کی وفات بھی ہمارے گھر میں
ہوئی۔خلافت سے بہت وفا اور پیار کا تعلق تھا اور ہم میں بھی اس کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے تھے۔کہتے ہیں بچپن میں مجھے نماز پر ساتھ لے جاتے اور اکثر راستے میں یہی کہا کرتے تھے کہ جب بھی کوئی
خلیفہ وقت تمہیں کام کے لیے پکاریں تو ہمیشہ تیار رہنا۔اور بعض غریبوں کے گھروں کے اخراجات بھی انہوں
نے اٹھائے ہوئے تھے۔ان کی بیٹی امۃ السلام کہتی ہیں کہ میرے والد صاحب نے اپنی ذاتی جائیداد سے ایک کنال
پلاٹ محلہ نصیر آباد سلطان ربوہ میں مسجد کی تعمیر کی غرض سے صدر انجمن احمدیہ کے نام ہبہ کیا تھا۔ایک ماہ میں
دو مر تبہ عموما قرآن کریم ختم کیا کرتے تھے۔پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا سب بہن بھائیوں کو اچھی طرح پڑھایا
لکھایا۔ان کی اچھی تربیت کی۔اگلا ذکر مکرم ملک خالق داد صاحب کینیڈا کا ہے جو 85 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُونَ۔ان کے نانا حضرت شیخ نور الدین صاحب تاجر قادیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے اور آپ
کے دادا محترم مولاداد صاحب کو حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے ہاتھ پر بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہونے کی
توفیق ملی۔لمبا عرصہ کراچی میں بطور صدر حلقہ ان کو خدمت کی توفیق ملی۔کینیڈا میں شعبہ مال میں خدمت بجا
لاتے رہے۔پابند صوم و صلوۃ، ہمدرد، شفیق، غریب پرور ، نیک، مخلص اور باوفا انسان تھے۔چندہ کی ادائیگی اور
مالی تحریکات میں حصہ لینے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔خلافت کے ساتھ عقیدت کا والہانہ تعلق تھا اور یہ

خطبات مسرور جلد 19
261
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
میں نے بھی ان میں دیکھا ہے۔خلافت کے لیے غیر معمولی تعلق کا اظہار تھا۔مرحوم اللہ کے فضل سے ابتدائی
موصیان میں سے تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ایک بیٹے ان کے کینیڈا کی
نیشنل عاملہ میں خدمت کر رہے ہیں۔الاذکر محمد سلیم صابر صاحب کا ہے جو نظارت امور عامہ کے کارکن تھے۔27 مارچ کو 77 سال کی عمر میں ان
کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔سلیم صابر صاحب کے خاندان میں احمدیت ان کے والد حضرت میاں نور
محمد صاحب صحابی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ آئی تھی۔ان کے والد قادیان کے قریب و نجواں نامی
گاؤں کے رہنے والے تھے اور انہوں نے 1903ء میں خود قادیان جا کر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر
بیعت کی تھی۔19 مئی 1962 ء سے صدر انجمن احمدیہ میں ان کا تقرر ہوا۔اس کے بعد 1968ء میں دیوان سے دفتر
پرائیویٹ سیکرٹری میں ان کی ٹرانسفر ہو گئی، حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے خود ان کو اپنے دفتر کے لیے منتخب کیا۔پھر 87ء
سے لے کر 06 ء تک امور عامہ میں محتسب رہے۔ان کا عرصہ خدمت تقریباً 59 سال بنتا ہے۔مرحوم موصی تھے۔ان کے بھتیجے اور داماد کہتے ہیں کہ تہجد کے عادی تھے۔نمازوں میں عموماً اور تہجد میں
خصوصاً اتنی درد سے دعائیں کرتے تھے کہ انسان جو ساتھ بیٹھا تھا اس کا بھی دل پگھل جاتا تھا۔نئی نسل کو با قاعدگی
، خلیفہ وقت کی اطاعت کا درس دینے والے، اپنے دفتری اوقات کے علاوہ بھی دفتر کو وقت دینے والے، جماعت
کے کسی بھی فرد کے دکھ کو اپنا سمجھنے والے، لوگوں کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھنے والے اور لوگوں کے مسائل کو
خلیفہ وقت کی اطاعت اور جماعت کی اطاعت کو سامنے رکھ کر حل کرنے والے، ہر لمحہ درود شریف کا ورد کرنے
والے، خاموشی سے غرباء کی مدد کرنے والے بے شمار خوبیوں کے مالک تھے۔تھیں۔اگلا ذکر محترمہ نعیمہ لطیف صاحبہ کا ہے جو صاحبزادہ مہدی لطیف صاحب امریکہ کی اہلیہ
10 مارچ کو ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ
مرحومہ کے شوہر مکرم صاحبزادہ مہدی لطیف صاحب حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید کے
پوتے ہیں۔مرحومہ نے 1969ء میں پشاور یونیورسٹی سے Botany میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔پھر
ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پشاور کے باٹنی ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ کا کام شروع کیا۔1972ء تک اس سے منسلک رہیں۔1970ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی تحریک پر نصرت جہاں
کے تحت اپنے آپ کو وقف کیا۔ان کے چھوٹے بھائی سعید ملک صاحب بھی نائیجیر یا روانہ ہوئے اور 1975ء تک
وہاں قیام رکھا اور اس دوران آپ ویمن عریبک ٹیچر ز کالج گساؤ Women Arabic Teachers College)
Gusaud کی پرنسپل کے طور پر خدمت بجالاتی رہیں۔1975ء میں امریکہ کے لیے روانہ ہو گئیں۔یہاں پھر آپ
نے یونیورسٹی آف نیبر اسکا(University of Nebraska) کے باٹنی ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچر کے طور پر کام
کیا۔پھر وہاں سے میری لینڈ آ گئیں۔یہاں میری لینڈ میں لگا تار لجنہ میں آپ کو خدمات کا موقع ملا اور امریکہ کی
نائب صدر لجنہ کے طور پر بھی خدمت کی توفیق ملی۔واشنگٹن لجنہ کی صدارت کے فرائض بھی سر انجام دیے۔بہت

262
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2021ء
خطبات مسرور جلد 19
محبت کرنے والی، دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونے والی خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں
شوہر کے علاوہ چار بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں۔ان کی اولاد نہیں ہے۔ایک بھائی نائب امیر امریکہ ہیں اور ایک
دارالقضا امریکہ میں کام کر رہے ہیں۔اگلا ذکر صفیہ بیگم صاحبہ اہلیہ محمد شریف صاحب کینیڈا کا ہے جو 80 سال کی عمر میں 11 / مارچ کو وفات
تھیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔آپ محترم مولوی چراغ دین صاحب سابق مربی سلسلہ پشاور کی بڑی بیٹی
تھیں۔واہ کینٹ میں لمبا عرصہ صدر لجنہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔گئی
ان کے شوہر 1993ء میں ایک ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گئے تھے۔شوہر کی وفات کے بعد بچوں کی بہترین
تربیت کی۔صوم و صلوۃ کی پابند، تہجد گزار ، صابر اور شاکر خاتون تھیں۔ملنسار بہت زیادہ تھیں۔نیک دل اور ہمدرد
خاتون تھیں۔وصیت بھی انہوں نے 1/3 حصہ کی کی ہوئی تھی۔پسماندگان میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔آپ کے سب بچے کسی نہ کسی رنگ میں جماعت کی خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب مرحومین سے
مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے، درجات بلند فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 مئی 2021ء جلد 28 شمارہ 39 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی