رمضان کا آخری عشرہ: درود شریف اور استغفار

خطبات مسرور جلد 19
263
18
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء بمطابق 30 ر شھادت 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج کل ہم اور مضان میں سے گزر رہے ہیں اور دو دن تک آخری عشرے میں
بھی شامل ہونے والے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ رمضان کے آخری
عشرے میں جہنم سے نجات دیتا ہے۔(کنز العمال جزء 8 صفحه 463 حديث 23668 مؤسسة الرسالة بيروت 1985ء)
پس ہمیں ان دنوں میں خاص طور پر اپنی عبادتوں کو سنوارنے اور درود اور استغفار پڑھنے ، توبہ کرنے،
دعائیں کرنے، اللہ تعالیٰ کی عبادت کے بھی حق ادا کرنے اور بندوں کے حقوق ادا کرنے کی طرف بھی بہت زیادہ توجہ
دینی چاہیے تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بن کر جہنم سے بچنے والے ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا اپنا اسوہ اور طریق رمضان کے آخری عشرے میں کیا تھا؟ عبادتوں کے کیا معیار تھے ؟ آپ کے تو عام دنوں میں بھی
عبادتوں کے وہ معیار تھے کہ ہم ان کا الفاظ میں بیان بھی نہیں کر سکتے لیکن رمضان میں ان کی کیا حالت ہوتی تھی اس
بارے میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ اتنی کوشش فرماتے کہ جو اس کے علاوہ کبھی دیکھنے
میں نہ آتی۔(ماخوذ از صحیح البخاری کتاب فضل ليلة القدر باب العمل في العشر الاواخر من رمضان حديث 2024)
پس یہ تو ظاہر ہے کہ یہ ہمارے تصور سے باہر ہے کہ کیا کوششیں ہو تیں اور حضرت عائشہ بھی ان
کوششوں کو پوری طرح بیان نہیں فرما سکیں کہ کیا کوششیں تھیں لیکن اس کے باوجود اللہ تعالی کا مومنوں کو حکم ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لیے اسوہ حسنہ ہیں تم نے ان کی پیروی کرنی ہے اور اپنی استعدادوں کے
مطابق انہی اعلیٰ معیاروں تک پہنچنے کی کوشش کرنی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے قائم
فرمائے۔تبھی اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنے گا اور ہم اس راستے پر چلنے والے اور اس مقام کی طرف بڑھنے والے
ہوں گے جو ایک مومن کا راستہ ہے اور وہ مقام ہے جسے ایک مومن کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔پس
ہمیں چاہیے کہ ان دنوں میں خاص طور پر دعاؤں میں لگ جائیں۔آج کل احمدیوں کو تو خاص طور پر اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ بعض ملکوں میں خاص طور پر

خطبات مسرور جلد 19
264
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
پاکستان میں اور باقی مسلمان ممالک میں بھی عموماً جو جماعت کے خلاف مختلف کوششیں ہو رہی ہیں اور جو نفرت کی
آگیں ہمارے خلاف بھڑ کائی جارہی ہیں یا ایسی کوشش کی جارہی ہے اس سے اللہ تعالیٰ ہمیں بچا کے رکھے اور
دشمن کے شر اُن پر الٹائے۔اور اسی طرح یہ بھی دعا کرنی چاہیے کہ یہ وبا جواب پھیلی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ اس
سے بھی ہمیں محفو ظ ر کھے۔یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور پھر اس زمانے میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کے ذریعہ دعاؤں کی طرف نہ صرف توجہ دلائی بلکہ ان کے مقبول
ہونے کے طریقے بھی سکھلائے۔اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا بھی
قبولیت دعا کے لیے بہت ضروری ہے ورنہ وہ دعائیں زمین و آسمان کے درمیان معلق ہو جاتی ہیں۔(جامع الترمذى ابواب الوتر باب ما جاء في فضل الصلوة على النبي الله حدیث 486)
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے مجھ پر درود بھیجنا چھوڑ دیاوہ جنت کی راہ کھو بیٹھا۔(سنن ابن ماجه كتاب اقامة الصلوة باب الصلوة على النبی یا اللہ حدیث 908)
اسی طرح ایک یہ بھی حدیث ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ پر درود بھیجا کرو۔تمہارا
درود بھیجنا خود تمہاری پاکیزگی اور ترقی کا ذریعہ ہے۔(کنز العمال جزء اول صفحه 249 کتاب الاذكار / قسم الاقوال الباب السادس فى الصلوة عليه وعلى آله عليه
الصلاة والسلام روایت نمبر 2164 دارالکتب العلمية بيروت 2004ء)
پھر یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص مجھ پر دلی خلوص سے درود بھیجے گا اس پر
اللہ تعالیٰ دس بار درود بھیجے گا اور اسے دس درجات کی رفعت بخشے گا اور اس کی دس نیکیاں لکھے گا۔(كتاب السنن الكبرى للنسائی جلد 6 صفحه 21-22 کتاب عمل اليوم والليلة / ثواب الصلاة على النبي يا الله
روایت نمبر 9892 دارالکتب العلمية بيروت 1991ء)
پس ان روایات سے درود شریف کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے اور ہم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے ماننے والے ہیں، ہم جو اس بات کے دعویدار ہیں کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبہ کا ادراک حاصل کیا ہے وہ اس کے بغیر ممکن نہیں تھا، ہمارا فرض بنتا
ہے کہ درود شریف کی اہمیت کو سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ درود پڑھنے کی کوشش کریں۔صرف اس لیے نہیں کہ
اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنے بلکہ اس لیے کہ مستقل پاکیزگی ہماری زندگیوں کا حصہ بن جائے۔اس درود کے ذریعہ ہم اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے بن جائیں۔ہم اس درود کے ذریعہ اپنی زندگیوں کو
مستقلاً پاکیزہ کرنے والے بن جائیں۔ہم دینی اور روحانی ترقی حاصل کرنے والے بن جائیں۔صرف ہمارا دعوی یا منہ
کی باتیں نہ ہوں کہ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کو مانا ہے بلکہ ہمارا ہر عمل اور ہماری ہر
حرکت و سکون ہمارے اس دعویٰ کی عکاسی کرنے والی ہو کہ ہم اس مسیح موعود اور مہدی معہود کو ماننے والے
ہیں جس کے بارے میں آسمان پر فرشتوں نے بھی کہا تھا کہ یہ وہ شخص ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے

خطبات مسرور جلد 19
265
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
سب سے زیادہ محبت کرنے والا ہے۔(ماخوذ از براہین احمدیہ حصہ چہارم، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 598 حاشیه در حاشیہ نمبر 3)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے اس الہام کا تذکرہ فرماتے ہوئے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ صَلِّ عَلَى
مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ سَيْدِ وُلْدِ أَدَمَ وَخَاتَمِ النَّبِيِّينَ۔اور درود بھیج محمد اور آل محمد پر جو سردار ہے آدم کے بیٹوں
کا اور خاتم الانبیاء ہے صلی اللہ علیہ وسلم، فرمایا کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ سب مراتب اور تفضلات اور
عنایات اس کے طفیل سے ہیں اور اسی سے محبت کرنے کا یہ صلہ ہیں۔فرمایا: سبحان اللہ اس سرور کائنات کے
حضرت احدیت میں کیا اعلیٰ مراتب ہیں، اس سرور کائنات کے حضرت احدیت میں کیا ہی اعلیٰ مراتب ہیں اور کس قسم
کا قرب ہے کہ اس کا محبوب خدا کا محبوب بن جاتا ہے اور اس کا خادم ایک دنیا کا مخدوم بن جاتا ہے۔یعنی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا حق ادا کرنے والا اللہ تعالیٰ کے ہاں وہ مقام حاصل کرتا ہے کہ ایک دنیا اس کے ہاتھ پر
جمع ہو کر غلامی کا اعلان کرتی ہے۔پس آج جو دنیا میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود اور مہدی معہود کا
مقام ہے یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کی وجہ سے ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی وجہ سے ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے عاشق ہونے کی وجہ سے ہے۔اس محبت ہی کی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آنے والا وہ امتی نبی قرار دیا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے کام کو پھیلانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔آگے چلانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔اسلام کی اشاعت کے لیے بھیجا گیا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس مقام پر مجھے یاد آیا کہ ایک رات اس عاجز نے اس
کثرت سے درود شریف پڑھا کہ دل و جان اس سے معطر ہو گیا۔اس رات خواب میں دیکھا کہ آپ زلال کی شکل پر
یعنی ایک میٹھے اور صاف پانی کی صورت میں بھری ہوئیں نور کی مشکیں فرشتے اس عاجز کے مکان پر لیے آتے ہیں اور
ایک نے ان میں سے کہا کہ یہ وہی برکات ہیں جو تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجی تھیں اور ایسا ہی عجیب
ایک اور قصہ یاد آیا کہ ایک مرتبہ الہام ہوا جس کے معنے یہ تھے کہ ملا اعلیٰ کے لوگ خصومت میں ہیں یعنی ارادہ الہی
احیائے دین کے لیے جوش میں ہے لیکن ہنوز ملا اعلی پر شخص محبی کا تعین ظاہر نہیں ہوئی اس لیے وہ اختلاف میں
ہے۔اس اثنا میں خواب میں دیکھا کہ لوگ ایک محیی کو تلاش کرتے پھرتے ہیں اور ایک شخص اس عاجز کے سامنے
آیا اور اشارہ سے اس نے کہا۔لھذا رَجُلٌ يُحِبُّ رَسُولَ اللهِ۔یعنی یہ وہ آدمی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے محبت رکھتا ہے اور اس قول سے یہ مطلب تھا کہ شرط اعظم اس عہدہ کی یعنی میسی کی یا احیائے دین کرنے والے
کی جو سب سے بڑی شرط ہے وہ محبت رسول ہے۔سو وہ اس شخص میں متحقق ہے۔(ماخوذ از براہین احمدیہ حصہ چہارم، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 597-598 حاشیہ در حاشیہ نمبر 3)
پس ہم اس مسیح و مہدی کے مانے والے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے احیائے دین کے لیے بھیجا ہے۔اسلام کی
نشاتِ ثانیہ کا اہم کام دے کر بھیجا ہے۔ساری دنیا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے لانے اور آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں لانے کے لیے بھیجا ہے۔اور آپ علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت

خطبات مسرور جلد 19
266
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
میں ڈوب کر ہی یہ مقام پایا ہے۔ہم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق کی جماعت میں شامل ہیں،
ہم جو ہر موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا کیا ہمارا یہ فرض اور بہت بڑا فرض نہیں ہے
کہ اس محیمی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے، اپنے عہد کو پورا کرتے ہوئے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
درود و سلام بھیجتے ہوئے اس مسیح و مہدی کے معاون و مددگار بنیں۔دنیا کو بتائیں کہ تم جن کو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی نعوذ باللہ توہین کرنے والا سمجھتے ہو وہی سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے
والے ہیں۔وہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس درود و سلام کا صحیح ادراک حاصل کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر
درود بھیجنے والے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق سے اس درود کا صحیح ادراک حاصل کر کے آپ پر
درود و سلام بھیجنے والے ہیں۔ہم ہیں جو رمضان میں نہ صرف اپنی ذاتی دعاؤں کی طرف توجہ دینے والے ہیں بلکہ بے
چین ہو کر کہ کس طرح دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا بول بالا ہو، کس طرح آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کا جھنڈا تمام دنیا میں لہرائے، کس طرح لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آکر اپنی دنیا و عاقبت
سنوارنے والے بنیں، کس طرح لوگ آپ کی غلامی میں آنے کو اپنے آپ کے لیے باعث فخر سمجھیں، کس طرح
لوگ اسلام کے نام کے ساتھ جڑنے کو اپنے لیے باعث فخر سمجھیں کہ یہی ایک دین ہے جو دنیا میں امن و سلامتی کی
ضمانت ہے۔یہی ایک دین ہے جو بندے کو خد اتعالیٰ سے جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہی ایک دین ہے جو دعوای
کرتا ہے کہ آج بھی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان کے ماننے والوں کی دعاؤں کو سنتا
ہے اور انہیں جواب دیتا ہے۔پس ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جو ہم احمدیوں کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔ہم نے
ہی دنیا کو اب یہ بتانا ہے۔پس ہمیں اب یہ دیکھنا ہے کہ کس سچائی اور گہرائی سے ہم اس فرض کو ادا کرتے ہیں اور پھر
اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور انعاموں سے فیض اٹھانے والے بنتے ہیں۔اگر ہم نے حقیقتا تا قیامت ان انعاموں اور
فضلوں کا وارث بننا ہے تو ہمیں انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام
بھیجتے چلے جانا ہو گا اور اگر ہم اس طرح کریں گے تو پھر ہم دیکھیں گے کہ کس طرح دشمن کے مکر اور اس کے حربے
اور اس کے حملے اللہ تعالیٰ کے فضل سے تباہ و برباد ہو جاتے ہیں، کس طرح
اللہ تعالیٰ خود ہی دشمن سے نپٹ لیتا ہے۔ہم دیکھیں گے کہ روحانی طور پر بھی ہم اور ہماری نسلیں ترقی کی منازل طے کرنے والی ہوں گی۔ہم انفرادی دعاؤں
کی قبولیت کے نشان بھی دیکھیں گے اور اجتماعی دعاؤں کی قبولیت کے نشان بھی دیکھیں گے اور یہ بات کبھی جھوٹی
نہیں ہو سکتی کیونکہ اللہ تعالیٰ کے رسول نے ہمیں اس بات کی ضمانت دی ہے کہ جو دعا اللہ تعالیٰ کی ثنا اور مجھ پر درود
بھیجتے ہوئے کرو گے وہ تمہاری حاجتیں پوری کرنے والی دعا ہو گی لیکن شرط یہ ہے کہ دل سے اور خلوص دل سے ادا
کیا ہوا یہ درود ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبہ کے بلند تر کرنے کی ایک تڑپ ہو۔اللہ تعالی کے
حضور دلی دعا ہو اور یہ اس صورت میں ہو سکتا ہے جب اس بات کی گہرائی اور حکمت کا بھی علم ہو۔اس بارے میں بھی مختصر آبتا دیتا ہوں۔درد سے دعا اس وقت نکلتی ہے جب یہ علم ہو کہ انسان دعا کر کیا رہا
ہے۔صرف منہ سے الفاظ ادا کرنے سے نہ ہی الفاظ کی گہرائی اور مطلب کا علم ہو سکتا ہے نہ یہ دل پر اثر کر سکتے ہیں جو

خطبات مسرور جلد 19
267
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
ہونا چاہیے۔اور اگر دل پر اثر نہ ہو تو وہ جوش اور وہ رفت پیدا نہیں ہو سکتی۔پس دل پر اثر کے لیے انسان کو پتہ ہونا
چاہیے کہ دعا کر کیا رہا ہے اور کیوں کر رہا ہے ؟ لاکھوں کروڑوں لوگ منہ سے درود کے الفاظ دہر ا دیتے ہیں لیکن
یہ پتہ نہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے ؟ درود پڑھنے کا ہمیں کیا فائدہ ہے ؟ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا
کیا فائدہ ہے ؟ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک دفعہ بیان فرمایا تھا۔اس کا خلاصہ اس وقت میں
کچھ حد تک پیش کر دیتا ہوں۔درود میں اللهم صل پہلے رکھا گیا ہے اور اللهُمَّ بَارِك بعد میں۔اس کی حکمت یہ ہے کہ صلوۃ کے
معنے دعا کے ہیں اور اللهم صل کے معنے ہوئے کہ اے اللہ ! تورسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعا کر۔اب
دعا کرنے والے دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ جس کے پاس کچھ نہیں ہو تاوہ دوسرے سے مانگتا ہے۔دوسرے اس کی دعا ہے جس کا اپنا اختیار ہے اور وہ خود عطا کرتا ہے۔جب ہم خدا تعالیٰ کے بارے میں
کہتے ہیں کہ وہ دعا کرتا ہے تو اس کے معنی ہیں کہ وہ اپنی مخلوق اور پیدا کی ہوئی چیزوں ہوا، پانی، زمین، پہاڑ باقی جو سب
چیزیں ہیں ان سب کو کہتا ہے کہ میرے بندے کی تائید کرو۔پس اللهم صل کے یہ معنی ہوئے کہ اے اللہ ! تو ہر نیکی اور بھلائی اور دنیاوزمین و آسمان کی ہر چیز کی بھلائی
اپنے رسول کے لیے چاہ اور ان کو عزت و عظمت عطا فرما، عزت و عظمت کو بڑھا اور پھر دیکھیں کہ جب اللہ تعالیٰ چاہے
گا تو اس سے بڑھ کر کچھ ہو ہی نہیں سکتا۔ہم تو اس بات کا احاطہ بھی نہیں کر سکتے کہ اللہ تعالیٰ کیا چاہتا ہے۔پس یہ دعا اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر دی کہ وہ یہ چاہے کہ جو زیادہ سے زیادہ مقام ہو سکتا ہے اور جو اس کی
نظر میں ہو تا ہے یاوہ کیا چاہتا ہے وہ عطا فرما۔اور اللھم بارک کے یہ معنے ہیں کہ اے اللہ ! تونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے لیے اپنی رحمتیں، فضل اور انعامات جو تو نے ان پر کیے ہیں انہیں اتنا بڑھا کہ سارے جہان کی رحمتیں اور برکتیں
آپ پر اکٹھی ہو جائیں۔اب
پہلے اللہ تعالیٰ جو چاہے گا وہ عطا کرے گا اور کیا چاہا اس کا بھی ہم احاطہ نہیں کر سکتے۔پھر اس میں اتنی برکتیں دے، ان کو بڑھاتا چلا جائے کہ وہ بالکل ہی ہمارے تصور اور احاطے سے باہر
ہیں۔پس جب آپ پر یہ سب باتیں، یہ دعائیں اکٹھی ہوں گی اور ان کے قائم رکھنے کے لیے ہم دعائیں کریں گے تو
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں جو آپ کی امت کے لیے ہیں ان سے ہم بھی حصہ لے رہے ہوں گے۔جب ہم دل میں درد رکھتے ہوئے آپ کے دین کی سر بلندی اور آپ کی تمام دنیا میں حاکمیت کے لیے دعا کریں گے تو
خدا تعالیٰ ہمیں بھی ان دعاؤں میں حصہ دار بنا کر ہمیں بھی درود سے فیض یاب کرے گا کیونکہ امت کے لیے بھی
ساتھ ہی دعا ہے۔جو بیج ہم لگائیں گے اس کے پھلوں سے ہم بھی فیض یاب ہوں گے کیونکہ صلّ ایک بیج کی صورت
ہے اور تبارک اس کے پھلوں کی صورت ہے۔لیکن شرط یہ ہے کہ خلوص دل سے، خلوص نیت سے یہ سب کچھ ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی
ہوئی تعلیم پر عمل ہو۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف توجہ ہو۔حقیقی آل کا ہم حق ادا کرنے والے
ہوں۔یہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے نام پر ظلم ہوں اور ساتھ درود پڑھ کر کہیں کہ ہم ان برکات کا
(ماخوذ از خطبات محمود جلد 7 صفحه 77-78)

268
خطبات مسرور جلد 19
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
مورد بھی بن جائیں جو درود پڑھنے والے کو ملتے ہیں۔قانون توڑ کر لوگوں کو تکلیف میں ڈال کر پھر کہنا کہ ہم
رسول کے عاشق ہیں اور آپ پر درود اور سلام بھیجنے والے ہیں اس لیے ہمیں کچھ نہ کہا جائے۔سڑکیں بلاک کر دیں،
مریض ہسپتال
نہ پہنچ سکیں اس لیے کہ ہم اللہ اور رسول کے نام پر یہ سب کچھ کر رہے ہیں ہم صحیح ہیں۔تو یہ ساری
با تیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے حکموں کی صریح نا فرمانی ہیں، مکمل طور پر نافرمانی ہیں اور قطعاً اس کی نہ اللہ تعالیٰ
نے اجازت دی ہے نہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی ہے اور نہ ایسے لوگوں کے درود پھر کوئی فائدہ دیتے
ہیں اور یہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبہ کو بڑھانے کی بجائے اسے کم کرنے کی ایک گھناؤنی کوشش
ہے۔اسلام کو بد نام کرنے کی ایک کوشش ہے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے نام پر جو ظلم ہوتے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ
کی پکڑ بھی سخت ہوتی ہے۔یہ بھی ہمیشہ یادر کھنا چاہیے۔پس درود کا حقیقی اور اک اگر کسی نے آج دنیا کو دینا ہے تو ہم احمدیوں نے دینا ہے۔اس لیے اس رمضان
میں جہاں درود کی طرف زیادہ توجہ دیں وہاں اپنے اندر وہ پاک تبدیلیاں بھی پیدا کرنے کی کوشش کریں جو اس درود
کی قبولیت کے لیے ضروری ہیں اور اگر یہ قبول ہو جائے تو انسان کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے، اس کی دعائیں قبول ہوتی
ہیں، اس کی روحانی حالت بہتر ہوتی ہے، عشق رسول میں حقیقی ترقی ہو کر انسان اللہ تعالیٰ کا حقیقی قرب پاتا ہے اور
حقیقی درود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچ کر پھر ان کی امت کی ترقی کے سامان کر رہا ہوتا ہے۔درود شریف کی اہمیت
کا اندازہ اس بات سے مزید ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی مومنوں کو فرمایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
درود بھیجا کرو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
(الاحزاب:57)
پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کی اتنی اہمیت ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے بھی رسول پر درود
بھیجتے ہیں۔اب یہاں یہ بات اور بھی واضح ہو گئی کہ اللہ تعالیٰ کی دعا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ تو ہر آن آپ کے درجات بلند
کرتا چلا جارہا ہے اور آپ کی عظمت اور شان کو قائم رکھنے کے لیے سامان مہیا کرتا چلا جارہا ہے اور اس زمانے میں اللہ تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کی یہ ذمہ داری لگائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اس حکم پر حقیقی عمل کرنے
والے بن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو۔اس سے تم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ٹھہر وگے اور
فرشتوں کی دعاؤں سے بھی فیض حاصل کرو گے کیونکہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر فرشتے درود بھیجیں گے تو
ان کا فیض آپ کی حقیقی امت کو بھی اور ماننے والوں کو بھی پہنچے گا اور جب یہ فیض ہمیں پہنچے گا تو پھر شکر گزاری کا
تقاضا ہے کہ ہم پہلے سے بڑھ کر درود بھیجنے والے بہنیں اور یہ درود اور شکر گزاری ایسانہ ختم ہونے والا ایک سلسلہ ہے
جو ایک حقیقی مومن کو فیضیاب کرتا چلا جاتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کی وضاحت میں ایک جگہ فرماتے ہیں کہ:
" ہمارے سید و مولی حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی صدق و وفا دیکھئے۔آپ نے ہر ایک قسم

خطبات مسرور جلد 19
269
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
کی بد تحریک کا مقابلہ کیا۔طرح طرح کے مصائب و تکالیف اٹھائے لیکن پروانہ کی۔یہی صدق و وفا تھا جس کے باعث
اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔اسی لیے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
إنَّ اللهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِي يَأْيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا۔(الاحزاب:57)
اللہ تعالیٰ اور اس کے تمام فرشتے رسول پر درود بھیجتے ہیں۔اے ایمان والو ! تم درود و سلام بھیجو نبی پر۔اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ رسول اکرم کے اعمال ایسے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی تعریف یا اوصاف کی تحدید
کرنے کے لئے کوئی لفظ خاص نہ فرمایا۔لفظ تو مل سکتے تھے لیکن خود استعمال نہ کیے۔یعنی آپ کے اعمالِ صالحہ کی
تعریف تحدید سے بیرون تھی۔" ان کا احاطہ کرنا بہت مشکل تھا۔اس سے باہر تھی۔" اس قسم کی آیت کسی اور نبی
کی شان میں استعمال نہ کی۔آپ کی روح میں وہ صدق وصفا تھا اور آپ کے اعمال خدا کی نگاہ میں اس قدر پسندیدہ
تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے یہ حکم دیا کہ آئندہ لوگ شکر گزاری کے طور پر درود بھیجیں۔"
(ملفوظات جلد 1 صفحہ 37-38)
پس یہ شکر گزاری آخر ہمیں ہی فائدہ پہنچانے والی ہو گی۔اللہ تعالیٰ اس رمضان میں بھی اور بعد میں بھی
ہمیں ہمیشہ درود کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے درود بھیجنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔اللهمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيْمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيْدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى أَلِ
إبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
دوسری بات جس کی طرف میں اس وقت خاص طور پر توجہ دلانی چاہتا ہوں وہ ہے استغفار۔یہ دعا کہ
اسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلّ ذَنْبٍ وَآتُوبُ اِلَيْهِ۔یعنی میں تمام گناہوں سے اللہ تعالیٰ کی مغفرت طلب کرتا
ہوں جو میرا رب ہے اور اس کی طرف توبہ کرتے ہوئے جھکتا ہوں۔یہ ایک ایسی دعا ہے جو انتہائی اہم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں کہ
" استغفار کے حقیقی اور اصلی معنے یہ ہیں کہ خدا سے درخواست کرنا کہ بشریت کی کوئی کمزوری ظاہر نہ ہو
اور خد افطرت کو اپنی طاقت کا سہارا دے اور اپنی حمایت اور نصرت کے حلقہ کے اندر لے لے۔یہ لفظ غَفَرَ سے لیا گیا
ہے جو ڈھانکنے کو کہتے ہیں۔سو اس کے یہ معنے ہیں کہ خدا اپنی قوت کے ساتھ شخص مستغفیر کی فطرتی کمزوری کو
ڈھانک لے۔لیکن بعد اس کے عام لوگوں کے لئے اس لفظ کے معنی اور بھی وسیع کئے گئے اور یہ بھی مراد لیا گیا کہ
خدا گناہ کو جو صادر ہو چکا ہے ڈھانک لے۔لیکن اصل اور حقیقی معنی یہی ہیں کہ خدا اپنی خدائی کی طاقت کے ساتھ
مستغفر کو جو استغفار کرتا ہے فطرتی کمزوری سے بچاوے اور اپنی طاقت سے طاقت بخشے اور اپنے علم سے علم عطا کرے
اور اپنی روشنی سے روشنی دے کیونکہ خدا انسان کو پیدا کر کے اس سے الگ نہیں ہو ابلکہ وہ جیسا کہ انسان کا خالق ہے
اور اس کے تمام قوی اندرونی اور بیرونی کا پیدا کرنے والا ہے ویساہی وہ انسان کا قیوم بھی ہے یعنی جو کچھ بنایا ہے اس کو

270
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
خطبات مسرور جلد 19
خاص اپنے سہارے سے محفوظ رکھنے والا ہے۔" قائم رکھنے والا ہے۔فرمایا" پس جبکہ خدا کا نام قیوم بھی ہے یعنی
اپنے سہارے سے مخلوق کو قائم رکھنے والا۔اس لئے انسان کے لئے لازم ہے کہ جیسا کہ وہ خدا کی خالقیت سے
پیدا ہوا ہے ایسا ہی وہ اپنی پیدائش کے نقش کو خدا کی قیومیت کے ذریعہ سے بگڑنے سے بچاوے۔۔۔۔پس انسان
کے لئے یہ ایک طبعی ضرورت تھی جس کے لئے استغفار کی ہدایت ہے۔اسی کی طرف قرآن شریف میں یہ
اشارہ فرمایا گیا ہے کہ :
اللهُ لا إلهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ (البقرة : 256)۔۔۔۔۔۔۔سو وہ خدا خالق بھی ہے اور قیوم بھی۔اور جب انسان پیدا ہو گیا تو خالقیت کا کام تو پورا ہو گیا مگر
قیومیت کا کام ہمیشہ کے لئے ہے اسی لئے دائگی استغفار کی ضرورت پیش آئی۔اپنی حالتوں کو بگڑنے سے بچانے
کے لیے اللہ تعالیٰ کی صفت قیومیت یہاں اس صورت میں کام آتی ہے جب دائمی استغفار آدمی کرتا ہے۔"غرض
خدا کی ہر ایک صفت کے لئے ایک فیض ہے۔پس استغفار صفت قیومیت کا فیض حاصل کرنے کے لئے کرتے
رہنے کی طرف اشارہ سورۃ فاتحہ کی اس آیت میں ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِین یعنی ہم تیری ہی عبادت کرتے
ہیں اور تجھ سے ہی اس بات کی مدد چاہتے ہیں کہ تیری قیومیت اور ربوبیت ہمیں مدد دے اور ہمیں ٹھوکر سے
بچاوے تا ایسانہ ہو کہ کمزوری ظہور میں آوے اور ہم عبادت نہ کر سکیں۔( عصمت انبیاء، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 671-672)
پس عبادتوں کے بجالانے کے لیے، شیطان کے حملوں سے بچنے کے لیے، اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل
کرنے کے لیے استغفار ایک انتہائی اہم اور ضروری چیز ہے۔صرف یہ نہیں کہ جب کوئی گناہ سر زد ہو جائے تو پھر ہی
استغفار کرنی ہے۔بے شک اس وقت بھی استغفار اور تو بہ بہت ضروری ہے کیونکہ پچھلے گناہ کی بخشش اور آئندہ
گناہوں سے بچانے کے لیے اللہ تعالیٰ کی مدد کی ضرورت ہے جو استغفار کے ذریعہ سے ملتی ہے۔پس گناہ سر زد ہونے پر بھی اور نہ سرزد ہونے پر بھی دونوں صورتوں میں استغفار انتہائی اہم ہے۔شیطان
تو ہمارے راستے پر کھڑا ہے۔انسان اپنی کوششوں سے اس سے بچ نہیں سکتا۔انسان یہ کہہ دے کہ میں اپنی کوشش
سے اس سے بچ جاؤں گا تو ممکن نہیں۔اس کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے مدد چاہی جائے اور اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ میری مدد حاصل کرنے کے لیے، میری مدد چاہنے کے لیے تم کثرت سے استغفار کرو۔یہی ذریعہ ہے جو
آئندہ شیطانی حملوں سے بھی محفوظ رکھے گا اور گذشتہ گناہوں کی معافی کا بھی ذریعہ بنے گا۔انسان کمزور ہے اس
لیے استغفار بہت ضروری ہے کیونکہ استغفار طاقت دیتا ہے۔استغفار طاقت دیتا ہے کہ بشری کمزوریوں سے بچائے
اور شیطان کے حملوں سے بچنے کی طاقت دے۔پس مسلسل استغفار اللہ تعالیٰ کی صفت قیومیت کو حرکت میں لائے گی اور استغفار کرنے والا ہر برائی سے
بچایا جائے گا۔اللہ تعالیٰ تو اپنی طرف آنے والے کو اپنے ساتھ چمٹانے والا ہے۔جو شخص گناہوں کے ارتکاب کے
بعد تو بہ کرتے ہوئے اس کی طرف آتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی بھی تو بہ قبول کرتا ہے اور جو گناہوں سے بچنے کے لیے،

خطبات مسرور جلد 19
271
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
شیطانی حملوں سے بچنے کے لیے اس کی طرف دوڑتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی استغفار بھی قبول کرتا ہے۔اسے شیطان
کے حملوں سے بچاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی رحمت اور بخشش کی وسعت کتنی زیادہ ہے اس بارے میں خود اللہ تعالیٰ نے فرما
دیا ہے کہ یہ ہر چیز پر حاوی ہے۔اس بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک شخص کا قصہ سناتے ہوئے
فرماتے ہیں کہ اس نے ننانوے قتل کیے۔آخر ندامت ہوئی اور توبہ کا خیال آیا۔آخر وہ ایک عالم کے پاس گیا۔اس
سے تو بہ کے بارے میں پوچھا۔اس نے کہا اتنے گناہ اور اتنے قتل کر کے تم کس طرح بخشے جاسکتے ہو ؟ اس شخص نے
اس عالم کو بھی قتل کر دیا اور اس طرح سو قتل ہو گئے۔اس کے بعد پھر اسے ندامت ہوئی۔جب سو قتل ہو گئے تو پھر
ندامت ہوئی کہ یہ میں نے کیا کر دیا۔پھر ایک بڑے عالم کے پاس پہنچا۔اس سے بات کی۔اس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے ہاں تو بہ کا
دروازہ تو ہر وقت کھلا ہے۔اگر تم حقیقی تو بہ کرنا چاہتے ہو تو پھر سنو کہ فلاں علاقے میں جاؤ۔وہاں لوگ اللہ تعالیٰ کی
عبادت میں مشغول ہوں گے ، دین کے کام کر رہے ہوں گے۔تم ان کے ساتھ شریک ہو جاؤ لیکن یاد رکھو! پھر اپنے
علاقے میں واپس نہیں آنا۔حقیقی تو بہ یہی ہے کہ پھر پرانے رابطے جو گناہ کا ذریعہ بنتے رہے ہیں وہ سب ختم کرنے ہوں
گے۔حقیقی تو بہ یہی ہے کہ پھر اس علاقے میں واپس نہیں آنا۔چنانچہ وہ اس طرف چل پڑا۔ابھی آدھا راستہ طے کیا تھا کہ موت آگئی۔جب مر گیا تو رحمت اور عذاب کے
فرشتے پہنچ گئے اور آپس میں جھگڑنے لگے کہ اسے ہم نے اپنے ساتھ لے جانا ہے۔رحمت کا فرشتہ یہ کہتا تھا کہ اس
شخص نے توبہ کر لی تھی اس لیے یہ جنت میں جائے گا۔عذاب کا فرشتہ یہ کہتا تھا کہ اس نے زندگی میں کوئی نیکی نہیں
کی، کوئی نیک کام نہیں کیا۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ یہ جنت میں جائے ؟ یہ نہیں بخشا جاسکتا۔اتنے میں ایک تیسرا فرشتہ بھی آیا اور ایک صورت پیدا ہوئی جس نے ثالث بن کر یہ فیصلہ کیا کہ جس
علاقے سے یہ آرہا ہے اور جس طرف جارہا ہے ان کا فاصلہ ماپ لو۔اس میں سے جس علاقے کے وہ زیادہ قریب ہو گا
اسے وہیں لے جانا۔جب انہوں نے فاصلہ ماپا تو وہ اس علاقے کے زیادہ قریب تھا جس طرف وہ گناہوں سے تو بہ کرنے
اور نیک کام کرنے کے لیے جارہا تھا تو اس پر رحمت کے فرشتے اسے جنت میں لے گئے۔(صحيح مسلم كتاب التوبة باب قبول توبة القاتل وان كثر قتله حديث 7008)
تو یہ ہیں اللہ تعالیٰ کی بخشش کے سامان۔انتہائی ظالم اور قاتل کے بھی، جب اس نے صحت کی حالت میں
توبہ کی تو اس نے بخشش کے سامان کر دیے۔آج کل بہت سے بچے بھی اور نوجوان بھی یہ سوال کرتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ کس حد تک بخشتا ہے تو اس حدیث سے واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا ہے کہ میں تو بہ قبول کرتا ہوں
اور میری رحمت بہت وسیع ہے تو اس کی کوئی حد نہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انسان حقیقی تو بہ کرنے والا ہو۔ایک
روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا کی قسم! اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی توبہ پر اتنا خوش ہوتا
ہے کہ اتنا وہ شخص بھی خوش نہیں ہوتا جسے جنگل بیابان میں اپنی گمشدہ اونٹنی مل جائے۔(صحيح البخارى كتاب الدعوات باب التوبة حديث 6309)

خطبات مسرور جلد 19
272
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
اللہ تعالیٰ تو اپنی طرف بڑھنے والوں کی طرف بڑھتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا( اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ) اگر کوئی ایک ہاتھ میرے قریب آتا ہے تو میں دو گنا اس کے قریب ہو تا ہوں دو ہاتھ اس کے قریب
جاتا ہوں۔اگر وہ چل کر آتا ہے تو میں دوڑ کر آتا ہوں۔(صحيح البخارى كتاب التوحيد باب قول الله تعالى و يحذركم الله نفسه حديث 7405)
پس یہ ہمارا کام ہے کہ اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے کے لیے بھی اور اپنے گناہ معاف کروانے کے
لیے بھی اللہ تعالیٰ کی طرف بڑھیں اور جہنم سے بچیں اور یہ مہینہ اللہ تعالیٰ نے خاص اس کام کے لیے ہمیں دیا
ہے۔اس سے فائدہ اٹھائیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو بہ اور مغفرت کی وضاحت کرتے
ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ
" یادر ہے کہ توبہ اور مغفرت سے انکار کرنا در حقیقت انسانی ترقیات کے دروازہ کو بند کرنا ہے کیونکہ یہ
بات تو ہر ایک کے نزدیک واضح اور بدیہیات سے ہے کہ انسان کامل بالذات نہیں اپنی ذات میں مکمل نہیں ہے
" بلکہ تکمیل کا محتاج ہے اور جیسا کہ وہ اپنی ظاہری حالت میں پیدا ہو کر آہستہ آہستہ اپنی معلومات وسیع کرتا ہے، پہلے
ہی عالم فاضل پیدا نہیں ہو تا، اسی طرح وہ پیدا ہو کر جب ہوش پکڑتا ہے تو اخلاقی حالت اس کی نہایت گری ہوئی
ہوتی ہے۔چنانچہ جب کوئی نو عمر بچوں کے حالات پر غور کرے تو صاف طور پر اس کو معلوم ہو گا کہ اکثر بچے اس
بات پر حریص ہوتے ہیں کہ ادنی ادنی نزاع کے وقت دوسرے بچہ کو ماریں اور اکثر ان سے بات بات میں جھوٹ
بولنے اور دوسرے بچوں کو گالیاں دینے کی خصلت مترشح ہوتی ہے اور بعض کو چوری اور چغل خوری اور حسد اور بخل
کی بھی عادت ہوتی ہے اور پھر جب جوانی کی مستی جوش میں آتی ہے تو نفس انارہ ان پر سوار ہو جاتا ہے اور اکثر ایسے
نالائق اور نا گفتنی کام ان سے ظہور میں آتے ہیں جو صریح فسق و فجور میں داخل ہوتے ہیں۔خلاصہ کلام یہ کہ اکثر انسانوں کے لئے اول مرحلہ گندی زندگی کا ہے اور پھر جب سعید انسان اوائل عمر
کے تند سیلاب سے باہر آجاتا ہے تو پھر وہ اپنے خدا کی طرف توجہ کرتا ہے اور سچی توبہ کر کے ناکردنی باتوں سے
کنارہ کش ہو جاتا ہے اور اپنے فطرت کے جامہ کو پاک کرنے کی فکر میں لگ جاتا ہے۔یہ عام طور پر انسانی زندگی
کے سوانح ہیں جو نوع انسان کو طے کرنے پڑتے ہیں۔پس اس سے ظاہر ہے کہ اگر یہی بات سچ ہے کہ توبہ قبول
نہیں ہوتی تو صاف ثابت ہوتا ہے کہ خدا کا ارادہ ہی نہیں کہ کسی کو نجات دے۔"
(چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 192-193)
اور یہ ممکن نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ارادہ نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے کہ میں نجات دینا چاہتا ہوں۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ " واضح ہو کہ توبہ لغت عرب میں رجوع کرنے کو کہتے ہیں۔اسی وجہ سے
قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کا نام بھی تو اب ہے یعنی بہت رجوع کرنے والا۔اس کے معنی یہ ہیں کہ جب انسان
گناہوں سے دستبردار ہو کر صدق دل سے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس سے بڑھ کر اس کی
طرف رجوع کرتا ہے اور یہ امر سراسر قانونِ قدرت کے مطابق ہے کیونکہ جب کہ خدا تعالیٰ نے نوع انسان کی

خطبات مسرور جلد 19
273
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
فطرت میں یہ بات رکھی ہے کہ جب ایک انسان سچے دل سے دوسرے انسان کی طرف رجوع کرتا ہے تو اس کا دل
بھی اس کے لئے نرم ہو جاتا ہے تو پھر عقل کیونکر اس بات کو قبول نہیں کر سکتی ہے کہ بندہ تو سچے دل سے خدا تعالیٰ
کی طرف رجوع کرے مگر خدا اس کی طرف رجوع نہ کرے۔" آپس میں دو انسان تو اس پر عمل کر لیتے ہیں، فطرت
ہے لیکن پھر اللہ تعالیٰ کے بارے میں کہنا کہ وہ رجوع نہیں کرے گا باوجود انسان کے رجوع کرنے کے، یہ نہیں
ہو تا۔پھر فرمایا کہ " مگر خدا اس کی طرف رجوع نہ کرے بلکہ خدا جس کی ذات نہایت کریم ورحیم واقع ہوئی ہے وہ
بندہ سے بہت زیادہ اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔" اصل چیز یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی ذات تو نہایت کریم ورحیم ہے وہ
بہت زیادہ بندے کی طرف رجوع کرتا ہے۔فرمایا: " اسی لئے قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کا نام تو اب ہے یعنی بہت رجوع کرنے والا۔سو بندہ کا
رجوع تو پشیمانی اور ندامت اور تذلل اور انکسار کے ساتھ ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا رجوع رحمت اور مغفرت کے
ساتھ۔اگر رحمت خدا تعالیٰ کی صفات میں سے نہ ہو تو کوئی مخلصی نہیں پاسکتا۔افسوس! کہ ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کی صفات پر غور نہیں کیا اور تمام مدار اپنے فعل اور عمل پر رکھا ہے
مگر وہ خدا جس نے بغیر کسی کے عمل کے ہزاروں نعمتیں انسان کے لئے زمین پر پیدا کیں کیا اس کا یہ خُلق ہو سکتا
ہے کہ انسان ضعیف البنیان جب اپنی غفلت سے متنبہ ہو کر اس کی طرف رجوع کرے اور رجوع بھی ایسا کرے
کہ گویا مر جاوے اور پہلانا پاک چولہ اپنے بدن پر سے اتار دے اور اس کی آتش محبت میں جل جائے تو پھر بھی خدا
اس کی طرف رحمت کے ساتھ توجہ نہ کرے کیا اس کا نام خدا کا قانون قدرت ہے ؟"
(چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 133-134)
پھر آپ نے فرمایا " خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کا دروازہ کبھی بند نہیں ہو تا۔انسان اگر سچے دل سے اخلاص
لے کر رجوع کرے تو وہ غفور رحیم ہے اور توبہ کو قبول کرنے والا ہے۔یہ سمجھنا کہ کس کس گناہگار کو بخشے گا
خد اتعالیٰ کے حضور سخت گستاخی اور بے ادبی ہے۔اس کی رحمت کے خزانے وسیع اور لا انتہا ہیں۔اس کے حضور کوئی
کمی نہیں۔اس کے دروازے کسی پر بند نہیں ہوتے۔انگریزوں کی نوکریوں کی طرح نہیں ہے کہ اتنے تعلیم یافتہ کو
کہاں سے نوکریاں ملیں۔خدا کے حضور جس قدر پہنچیں گے سب اعلیٰ مدارج پائیں گے۔یہ یقینی وعدہ ہے۔وہ انسان بڑا ہی بد قسمت
اور بد بخت ہے جو خدا تعالیٰ سے مایوس ہو اور اس کی نزع کا وقت غفلت کی حالت میں اس پر آجاوے۔" جو خد اتعالیٰ سے
مایوس ہو اور اس کی نزع کا وقت غفلت کی حالت میں اس پر آجاوے " بیشک اس وقت دروازہ بند ہو جاتا ہے۔"
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 296-297)
پس اللہ تعالیٰ کی مغفرت کے دروازے کھلے ہیں۔ہاں ! یہ ضرور ہے کہ انسان صحت کی حالت میں
تو بہ کرے نہ یہ کہ آخری سانس لیتے ہوئے۔پس ان دنوں میں ہمیں بہت زیادہ تو بہ اور استغفار کرنی چاہیے کہ
یہ رمضان کا مہینہ قبولیت دعا کا مہینہ بھی ہے اور پھر اس کا آخری عشرہ جہنم سے بچانے والا بھی ہے۔گناہوں

خطبات مسرور جلد 19
274
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2021ء
سے معافی اور نیکیاں کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ سے ہی ملتی ہے۔اگر اس سے ہم مجڑ جائیں، اللہ تعالیٰ سے ہم مجبر
جائیں تو ہماری دنیا و عاقبت سنور جائے گی۔جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم احمدیوں کے لیے تو بعض جگہ زمینیں انتہا
سے زیادہ تنگ کی جارہی ہیں۔ان مشکلات سے نکلنے کے لیے ایک ہی حل ہے کہ ہم اپنا تعلق خدا تعالیٰ سے جوڑ لیں۔اللہ تعالیٰ سے ہمارا
تعلق مجڑ گیا، ہمارے درود اور ہمارے استغفار اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والے ہو گئے تو دشمن ہزار کوششیں کر
لے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا لیکن اگر اللہ تعالیٰ ہم سے راضی نہیں تو دنیا کا کوئی حیلہ ہمیں فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ان کی کوئی کوشش ہمیں فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔پس ہمیں چاہیے کہ خدا تعالیٰ سے اپنے اس تعلق کو مضبوط کریں۔رمضان کی دعاؤں میں مخالفین کے شر سے بچنے کے لیے بھی بہت دعائیں کریں۔جیسا کہ میں نے کہا
ہے کہ بعض جگہ احمدیوں پر بہت زیادہ مشکلات طاری کی جارہی ہیں۔بہت زیادہ مشکلات میں احمدی گرفتار ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ان کو مخالفین کے شر سے محفوظ رکھے۔پاکستان کے احمدی خود بھی
خاص طور پر ان دنوں میں اپنے لیے اور جماعتی حوالے سے بھی بہت زیادہ دعائیں کریں۔پھر آج کل اسی طرح جو
کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے اس سے بھی محفوظ رہنے کے لیے بہت دعا کریں۔اللہ تعالیٰ اس بلا سے بھی دنیا کو نجات
دے، ہمیں بھی محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی رنگ میں درود اور استغفار کرنے والا بنائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 21 / تا 31 / مئی 2021ء خصوصی اشاعت برائے یومِ خلافت جلد 28 شمارہ 45 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی