حضرت عمر بن خطابؓ
خطبات مسرور جلد 19
337
24
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 11 / جون 2021ء بمطابق 11/ احسان 1400 ہجری
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفوڈ (سرے)، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
گذشتہ خطبہ میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے صلح حدیبیہ کا بھی ذکر ہوا تھا۔اس حوالے
سے یہ بھی ذکر آتا ہے کہ صلح حدیبیہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جب بنو بنگر نے جو قریش کے حلیف تھے
مسلمانوں کے حلیف قبیلہ بنو خزاعہ پر حملہ کیا اور قریش نے ہتھیاروں اور سواریوں سے بنو بکر کی مدد بھی کی اور
صلح حدیبیہ کی شرائط کا پاس نہ کیا تو اس وقت ابو سفیان مدینہ میں آیا اور صلح حدیبیہ کے معاہدہ کی تجدید چاہی۔وہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا لیکن آپ نے اس کی کسی بات کا جواب نہیں دیا۔پھر وہ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گیا ان سے بات کی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات
کریں لیکن انہوں نے بھی کہا کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔پھر ابو سفیان حضرت عمر کے پاس آیا اور ان سے بات کی۔انہوں نے جواب دیا کہ کیا میں رسول
اللہ کے پاس تیری سفارش کروں ؟ خدا کی قسم ! اگر میرے پاس ایک تنکا بھی ہو
تب بھی میں اس کے ساتھ تم لوگوں سے جنگ کروں گا۔(سیرت ابن هشام صفحه 735 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
( الكامل في التاريخ جلد 2 صفحه 115 ذكر فتح مكه دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
فتح مکہ کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر علی محمد صلابی نے لکھا ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و
مر الظُّهْرَان پہنچے تو ابوسفیان کو اپنے بارے میں فکر ہونے لگی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چا حضرت عباس
نے اسے مشورہ دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے امان طلب کر لو۔حضرت عباس بیان کرتے ہیں کہ میں نے
ابوسفیان سے کہا تیر ابر اہو۔دیکھور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں موجود ہیں۔ابوسفیان کہنے لگا کہ میرے
ماں باپ تم پر قربان! اس سے بچنے کی کیا ترکیب ہے ؟ میں نے کہا اللہ کی قسم ! اگر وہ تمہیں گرفتار کر لیں تو
یقینا تمہیں قتل کر دیں گے۔میرے پیچھے خچر پر سوار ہو جاؤ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے
جاتا ہوں اور پھر تمہارے لیے آپ سے امان طلب کروں گا۔حضرت عباس کہتے ہیں کہ وہ میرے پیچھے سوار ہو
گیا۔میں جب بھی مسلمانوں کی آگوں میں سے کسی آگ کے پاس سے گزرتا تو وہ پوچھتے یہ کون ہے ؟ رات کا وقت
تھا، آگیں جلی ہوئی تھیں۔جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خچر دیکھتے اور یہ کہ میں اس پر سوار ہوں تو وہ کہتے
خطبات مسرور جلد 19
338
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا آپ کے خچر پر ہیں۔یہاں تک کہ جب میں عمر بن خطاب کی آگ کے پاس سے
گزرا تو انہوں نے کہا یہ کون ہے ؟ اور وہ میرے پاس کھڑے ہوئے۔جب انہوں نے ابوسفیان کو دیکھا تو کہا
ابوسفیان، اللہ کا دشمن !ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے بغیر کسی عہد و پیمان کے تجھ پر غلبہ عطا فرمایا ہے۔پھر حضرت عباس کھینچتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے یعنی ابوسفیان کو اور حضرت
عمرؓ بھی آپ کے پاس داخل ہوئے اور حضرت عمرؓ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اجازت دیجئے تا
کہ میں اس کی گردن مار دوں۔حضرت عباس کہتے ہیں کہ میں نے کہا یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں نے اس کو
پناہ دی ہے۔جب حضرت عمرؓ اپنی بات پر اصرار کرتے رہے تو میں نے کہا اے عمر ! ٹھہر و۔اللہ کی قسم ! اگر اس کا
تعلق بنو عدی سے ہو تا تو تم ایسانہ کہتے اور تم جانتے ہو کہ وہ بنو عبد مناف میں سے ہے۔اس پر حضرت عمرؓ کہنے لگے
کہ اے عباس ! ٹھہر وہ اللہ کی قسم اجب تم نے اسلام قبول کیا تھا تو مجھے اتنی خوشی ہوئی تھی کہ اگر میر اباپ خطاب
بھی ایمان لاتا تو اتنی خوشی نہ ہوتی اور میں جانتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارا ایمان لانا خطاب کے اسلام
لانے سے زیادہ محبوب تھا۔اگر وہ اسلام قبول کرتا۔اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عباس !
ابوسفیان کو اپنے ساتھ لے جاؤ اور صبح لے کر آنا۔( عمر بن خطاب از علی محمد محمد الصلابی صفحه 51 دار المعرفه بيروت 2007ء)
بہر حال حضرت عمرؓ کا اور حضرت عباس کا یہ مکالمہ ہو تا رہا اور آخر پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت عباس کو یہی کہا کہ اس کو لے جاؤ۔پناہ میں دے دیا ہے تو لے جاؤ۔کچھ نہیں کہنا اس کو۔ابو بکر بن عبد الرحمن سے مروی ہے کہ شعبان سات ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
عمر بن خطاب کو ایک سریہ میں تیس آدمیوں کے ساتھ تربہ میں قبیلہ ہوازن کی ایک شاخ کی طرف روانہ فرمایا۔تربہ مکہ سے دو دن کی مسافت پر ایک وادی ہے جہاں بنو ہوازن آباد تھے۔جب دو دن کی مسافت وغیرہ کا ذکر ہو تا
ہے۔دو دن کے حوالے سے میری مراد یہ ہے کہ جب دنوں کے حوالے سے کہیں بھی حوالہ آئے ، بات ہو۔تو یہ
پرانے زمانے کی سواریاں گھوڑے یا اونٹ تھے ان کے حوالے سے ذکر ہوتا ہے۔بریدہ اسلمی سے مروی ہے کہ
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہل خیبر کے میدان میں اترے تو آپ نے جھنڈ ا حضرت عمر بن خطاب کو دیا۔(طبقات الكبرى جلد 3 صفحه 206 دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2012ء)
فرهنگ سیرت صفحه 75 زیر لفظ تر به زوار اکیڈیمی کراچی 2003)
کتب سیرت میں لکھا ہے کہ سب سے پہلی مرتبہ غزوہ خیبر میں پرچم کا ذکر ملتا ہے۔اس سے قبل صرف
جھنڈے ہوتے تھے۔یہ ذکر ہو رہا تھا کہ بُریدہ اسلمی سے مروی ہے کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہل خیبر کے
میدان میں اترے تو آپ نے جھنڈ ا حضرت عمر بن خطاب کو دیا۔آگے اس کی کتب سیرت میں سے وضاحت ہے کہ
سب سے پہلی مرتبہ غزوہ خیبر میں پرچم کا ذکر ملتا ہے، جھنڈے یعنی بڑے پر چم کا اس سے قبل صرف چھوٹے
جھنڈے ہوتے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچم سیاہ رنگ کا تھا جو ام المومنین حضرت عائشہ کی چادر سے بنایا
خطبات مسرور جلد 19
339
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
گیا تھا۔اس کا نام عقاب تھا اور آپ کا ایک جھنڈ اسفید رنگ کا تھا جو آپ نے حضرت علی کو عطا فرمایا۔ایک جھنڈے کا
پہلے ذکر ہوا ہے جو سیاہ رنگ کا تھا جو ام المومنین کی چادر سے بنایا گیا تھا۔پھر دوسرے جھنڈے کا ذکر ہے جو سفید
رنگ کا تھا یہ حضرت علی ہو آپ نے عطا فرمایا۔ایک پرچم آپ نے حضرت خباب بن منذر کو اور ایک حضرت سعد
بن عبادہ کو عطا فرمایا۔نیز جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں تشریف فرما ہوئے تو آپ کو دردِ شقیقہ ہو گیا اور
آپ باہر تشریف نہ لا سکے۔اس موقع پر پہلے آپ نے حضرت ابو بکر" کو اپنا پر چم عطا فرمایا پھر وہی پر چم حضرت عمررؓ کو
عطا فرمایا۔اس روز شدید لڑائی ہوئی تاہم مسلمان قلعہ فتح نہ کر سکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کل میں اس
شخص کو جھنڈا دوں گا جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ فتح عطا فرمائے گا۔چنانچہ اگلے روز وہ پر چم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت علی کو عطا فرمایا جن کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے فتح عطا فرمائی۔(ماخوذ از سبل الهدى والرشاد جلد 5 صفحه 120 ، 124 ، 125 دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
ابن اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے ابن شہاب زہری سے دریافت کیا کہ حضور نے خیبر کی کھجوروں کے
باغات کس شرط پر یہودیوں کو عطا کیے تھے ؟ زہری نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑائی کے بعد خیبر پر
فتح حاصل کی تھی اور خیبر مالِ ئے میں سے تھا جو اللہ عزوجل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمایا۔اس کا
پانچواں حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تھا اور اسے آپ نے مسلمانوں میں تقسیم فرمایا اور یہود میں سے جو
لوگ لڑائی کے بعد جلا وطنی پر آمادہ ہوتے ہوئے اپنے قلعوں سے نیچے اترے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان کو بلا یا اور بلا کر فرمایا کہ اگر تم چاہو تو یہ اموال تمہارے سپرد کیے جاسکتے ہیں اس شرط پر کہ تم ان میں کام کرو
اور اس کا پھل ہمارے اور تمہارے درمیان تقسیم ہو گا۔اس جائیداد کا بٹائی پر کام ہو جائے گا اگر تم چاہو تو یہاں
رہنا۔اور میں تم لوگوں کو ٹھہراؤں گا جہاں اللہ تم لوگوں کو ٹھہرائے گا تو یہود نے قبول کر لیا۔یہود ان میں کام
کرتے رہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عبد اللہ بن رواحہ کو بھیجا کرتے تھے کہ وہ ان باغات کے پھل
تقسیم کرتے اور یہود کے لیے پھلوں کا اندازہ کرنے میں عدل سے کام لیا کرتے تھے۔یہ نہیں کہ اچھا والا پھل اپنے
لیے رکھ لیا بلکہ انصاف سے تقسیم ہوتی تھی۔پھر جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو وفات دے دی تو حضرت ابو بکر نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد اسی طرح یہود سے معاملہ رکھا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے۔حضرت عمرؓ نے بھی
اپنی خلافت کے ابتدا میں یہی معاملہ رکھا پھر حضرت عمرؓ کو معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس بیماری
میں آپ کی وفات ہوئی تھی اس میں فرمایا تھا کہ جزیرہ عرب میں دو دین اکٹھے نہ رہیں گے۔حضرت عمر نے اس کی
تحقیق کی اور جب یہ بات ثابت ہو گئی۔تب انہوں نے خیبر کے یہود کو لکھا کہ اللہ عزوجل نے تمہاری جلاوطنی کے
بارے میں حکم دیا ہے۔مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جزیرہ عرب میں دو دین
اکٹھے نہ رہیں گے۔پس یہود میں سے جس کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی عہد ہے تو وہ اسے لے کر
میرے پاس آئے تاکہ میں اس کے لیے اسے نافذ کر دوں اور جس کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی عہد
خطبات مسرور جلد 19
340
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021 ء
نہیں وہ جلاوطنی کے لیے تیاری کرلے۔اگر کسی نے کوئی عہد لیا ہوا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رہنے کا
کوئی وعدہ کیا تھا تو ٹھیک ہے اس کو میں پورا کروں گا لیکن اگر کوئی نہیں تو پھر تمہیں یہ جگہ چھوڑنی ہو گی۔چنانچہ
حضرت عمرؓ نے انہیں جلا وطن کر دیا جن کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی عہد نہ تھا۔حضرت عبد اللہ بن
عمر کہتے ہیں کہ میں، حضرت زبیر بن عوام اور حضرت مقداد بن اسود خیبر میں اپنامال دیکھنے گئے اور وہاں پہنچ کر ہم
الگ الگ اپنے اموال کے پاس گئے۔رات کے وقت مجھ پر حملہ کیا گیا جبکہ میں اپنے بستر میں سو رہا تھا۔میرے
بازوؤں کے جوڑ کہنیوں سے اتر گئے۔جب صبح ہوئی تو میرے دونوں ساتھی چیختے ہوئے میرے پاس آئے اور دونوں
نے پوچھا تمہارے ساتھ یہ کس نے کیا ہے ؟ میں نے کہا میں نہیں جانتا۔وہ کہتے ہیں ان دونوں نے میرے باز و درست کیے پھر مجھے لے کر حضرت عمررؓ کے پاس آئے۔حضرت عمر
نے کہا یہ یہودیوں کا فعل ہے۔پھر وہ یعنی حضرت عمر لوگوں سے خطاب کرنے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا :
اے لوگو ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے یہودیوں سے اس شرط پر معاملہ کیا تھا کہ جب ہم چاہیں گے
ان کو نکال دیں گے۔اب یہود نے حضرت عبد اللہ بن عمر پر حملہ کیا اور اس کے بازوؤں کے جوڑ نکال دیے جیسا کہ
تم تک یہ بات پہنچ چکی ہے۔اس سے پہلے انصاری پر بھی ان لوگوں نے حملہ کیا تھا۔ہم کو اس میں کوئی شک نہیں رہا
کہ وہ ان کے ہی ساتھی ہیں۔وہاں ان کے سوا ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے۔پس جس کا خیبر میں کوئی مال ہے تو وہ اسے سنبھال لے کیونکہ میں یہود کو نکالنے والا ہوں اور آپ نے
انہیں نکال دیا۔عبد اللہ بن مکشف بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمرؓ نے یہود کو خیبر سے نکالا تو خود انصار اور
مہاجرین کے ساتھ سوار ہوئے اور حضرت جبار بن صخر اور حضرت یزید بن ثابت بھی ان کے ساتھ نکلے۔حضرت جبار اہل مدینہ کے لیے پھلوں کا اندازہ لگانے والے اور ان کے محاسب تھے۔ان دونوں نے خیبر کو اس کے
اہل کے درمیان اسی تقسیم کے موافق تقسیم کیا جو پہلے سے تھی۔(سیرت ابن هشام صفحه 710 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت حاطب کے حوالے سے ایک عورت کو خط دے کر مکہ روانہ کرنے کا یہ واقعہ ملتا ہے کہ انہوں نے
جب خط دے کر خفیہ طور پر مکہ کے مشرکوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض ارادے کے بارے میں خبر
بھیجی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اطلاع ہوئی اور حضرت علی کو آپ نے بھیجا اور وہ
عورت راستے میں پکڑی گئی۔اس کے بعد جب حاطب سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تو انہوں نے اپناعذر پیش کیا اور اپنے
ایمان کے بارے میں بتایا کہ ایمان میں میرے کوئی لغزش نہیں ہے بلکہ میرا اکامل ایمان ہے۔حضرت حاطب نے
اس کی یقین دہانی کرائی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تسلیم فرمایا لیکن حضرت عمر نے کہا یا رسول اللہ! مجھے
اس منافق کی گردن اڑانے دیجیے۔آپ نے فرمایا دیکھو وہ غزوہ بدر میں شریک ہوا ہے اور تمہیں کیا علم کہ اللہ تعالیٰ
نے انہیں جھانک کر دیکھا جو بدر میں شریک ہوئے اور فرمایا جو چاہو کرو میں نے تمہارے گناہوں سے پردہ پوشی کر
خطبات مسرور جلد 19
341
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
کے تم سے در گذر کر دیا ہے۔ایک اور واقعہ ہے جس کا حضرت عمرؓ سے براہ راست تو تعلق نہیں ہے لیکن ضمنا حضرت عمر کا ذکر آتا ہے
(بخاری کتاب المغازی باب غزوه الفتح حديث 4274)
شخص
اس لیے بیان کرتا ہوں۔حضرت ابو قتادہ کہتے ہیں کہ جب حنین کا واقعہ ہوا تو میں نے مسلمانوں میں سے ایک
کو دیکھا کہ وہ ایک مشرک شخص سے لڑ رہا ہے اور ایک اور مشرک ہے جو دھوکا دے کر چپکے سے اس کے پیچھے سے
اس پر حملہ کرنا چاہتا ہے کہ اس کو مار ڈالے۔یہ دیکھ کر میں اس شخص کی طرف جلدی سے لپکا جو ایک مسلمان پر اس
طرح دھو کے سے جھپٹنا چاہتا تھا۔اس نے مجھے مارنے کے لیے اپنا ہاتھ اٹھایا اور میں نے اس کے ہاتھ پر وار کر کے
اس کو کاٹ ڈالا۔اس کے بعد اس نے مجھے پکڑ لیا اور اس زور سے مجھے بھینچا کہ میں بے بس ہو گیا۔پھر اس نے مجھے
چھوڑ دیا وہ ڈھیلا پڑ گیا اور میں نے اس کو دھکا دیا اور اس کو مار ڈالا۔ادھر یہ حال ہوا کہ مسلمان شکست کھا کر بھاگ
گئے۔میں بھی ان کے ساتھ بھاگ گیا۔پھر میں کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت عمر بن خطاب لوگوں کے ساتھ ہیں۔میں
نے ان سے کہالو گوں کو کیا ہوا کہ بھاگ کھڑے ہوئے ؟ انہوں نے ، حضرت عمرؓ نے کہا کہ اللہ کا منشا۔پھر لوگ لوٹ
کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آگئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی مقتول کے متعلق یہ ثبوت پیش کر دے کہ اس نے
اس کو قتل کیا ہے تو اس مقتول کا سامان اس کے قاتل کا ہو گا۔میں اٹھا کہ اپنے مقتول کے متعلق کوئی شہادت
ڈھونڈوں مگر کسی کو نہ دیکھا جو میری شہادت دیتا اور میں بیٹھ گیا۔پھر مجھے خیال آیا اور میں نے اس مقتول کا واقعہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا۔آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا اس مقتول کے
ہتھیار جس کا یہ ذکر کرتے ہیں میرے پاس ہیں۔آپ ان ہتھیاروں کی بجائے ان کو کچھ دے دلا کر راضی کر دیں۔حضرت ابو بکر نے کہا ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قریش کے ایک معمولی سے شخص کو تو سامان دلا
دیں اور اللہ کے شیر وں میں سے ایک شیر کو چھوڑ دیں جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لڑ رہا
ہو۔حضرت ابو قتادہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور آپ نے مجھے وہ سامان دلا دیا۔میں نے
اس سے کھجوروں کا ایک چھوٹا سا باغ خرید لیا اور یہ پہلا مال تھا جو میں نے اسلام میں بطور جائید او پیدا کیا۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب قول الله تعالى ويوم حنين حديث 4322)
حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ جب ہم حسین سے لوٹے تو حضرت عمرؓ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے ایک نذر کے بارے میں پوچھا جو انہوں نے جاہلیت میں مانی ہوئی تھی یعنی اعتکاف بیٹھنے کی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے وہ نذر پوری کرنے کا ارشاد فرمایا۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب قول الله تعالى ويوم حنين حديث 4320)
کہ چاہے وہ جاہلیت کے زمانے کی تھی اسے پورا کرو۔ساتھ یہ شرط بھی ہے کہ اسلامی تعلیم کے اندر رہتے
ہوئے جو بھی شرط ہو سکتی ہے اسے پورا کرناضروری ہے۔غزوہ تبوک میں حضرت عمرؓ کا کیا کردار تھا۔اس کے بارے میں کیا ذ کر ملتا ہے۔غزوہ تبوک کے موقع پر
خطبات مسرور جلد 19
342
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے چندے کی ایک خاص تحریک ہوئی تو اس کے متعلق حضرت عمرؓ اپنا
واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہم صدقہ کریں۔اس وقت
میرے پاس مال تھا۔میں نے کہا اگر میں کسی دن حضرت ابو بکر سے سبقت لے جاسکا تو آج لے جاؤں گا تو میں اپنا
نصف مال لایا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے اہل کے لیے کیا باقی چھوڑ آئے ہو ؟ میں نے کہا جتنا
لے کے آیا ہوں اتنا ہی چھوڑ کے آیا ہوں۔اور حضرت ابو بکر سب کچھ جو اُن کے پاس تھالے آئے۔میں تو نصف
لے آیا اور حضرت ابو بکر جو کچھ تھا لے آئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بھی پوچھا۔اپنے اہل کے
لیے کیا چھوڑ آئے ہو ؟ تو انہوں نے کہا میں ان کے لیے اللہ اور اس کا رسول چھوڑ آیا ہوں۔حضرت عمر کہتے ہیں میں
نے سوچا کہ میں آپ سے کسی چیز میں کبھی سبقت نہیں لے جاسکوں گا۔(سنن ابو داؤد كتاب الزكاة باب الرخصة في ذلك حديث 1678)
اس واقعہ کو حضرت مصلح موعودؓ بیان فرماتے ہیں کہ " ایک جہاد کے موقع کے متعلق حضرت عمر رضی اللہ عنہ
بیان فرماتے ہیں۔مجھے خیال آیا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ہمیشہ مجھ سے بڑھ جاتے ہیں۔آج میں ان سے بڑھوں
گا۔یہ خیال کر کے میں گھر گیا اور اپنے مال میں سے آدھا مال نکال کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
پیش کرنے کیلئے لے آیا۔وہ زمانہ اسلام کے لئے انتہائی مصیبت کا دور تھا لیکن حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اپنا سارامال
لے آئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا۔ابو بکر اگھر میں کیا چھوڑ آئے ہو ؟ انہوں نے عرض کیا۔اللہ اور
اس کا رسول۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔یہ سن کر مجھے سخت شرمندگی ہوئی اور میں نے سمجھا کہ آج
میں نے سارا زور لگا کر ابو بکر سے بڑھنا چاہا تھا مگر آج بھی مجھ سے ابو بکر بڑھ گئے۔"
(فضائل القرآن (3) ، انوار العلوم جلد 11 صفحہ 577)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
ایک وہ زمانہ تھا کہ الہی دین پر لوگ اپنی جانوں کو بھیڑ بکری کی طرح نثار کرتے تھے مالوں کا تو کیا ذکر۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک سے زیادہ دفعہ اپنا گل گھر بار شار کیا۔" حضرت مسیح موعود علیہ
السلام فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ کا واقعہ نہیں ہے ایک سے زیادہ دفعہ " حتی کہ سوئی تک کو بھی اپنے گھر میں نہ رکھا اور
ایسا ہی حضرت عمرؓ نے اپنی بساط و انشراح کے موافق اور عثمان نے اپنی طاقت و حیثیت کے موافق على هذا
الْقِيَاسِ عَلَى قَدْرِ مَراتِب تمام صحابہ اپنی جانوں اور مالوں سمیت اس دین الہی پر قربان کرنے کے لئے تیار ہو
گئے۔" پھر آگے اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام جماعت کے بارے میں بات فرماتے ہیں کہ " ایک وہ ہیں کہ
بیعت تو کر جاتے ہیں اور اقرار بھی کر جاتے ہیں کہ ہم دنیا پر دین کو مقدم کریں گے مگر مدد و امداد کے موقعہ پر اپنی
جیبوں کو دبا کر پکڑ رکھتے ہیں۔بھلا ایسی محبت دنیا سے کوئی دینی مقصد پاسکتا ہے؟ اور کیا ایسے لوگوں کا وجود کچھ بھی نفع
خطبات مسرور جلد 19
343
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
رساں ہو سکتا ہے ؟ ہر گز نہیں ہر گز نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مَا تُحِبُّونَ (آل عمران: 93)
جب تک تم اپنی عزیز ترین اشیاء اللہ جل شانہ کی راہ میں خرچ نہ کرو تب تک تم نیکی کو نہیں پاسکتے۔"
(ملفوظات جلد 6 صفحہ 40 حاشیہ)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جب وصال ہوا، آپ کی وفات ہوئی تو اس وقت حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کا کیارڈ عمل تھا؟ حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت قریب آیا اور
گھر میں کچھ مر دکتھے جن میں حضرت عمر بن خطاب بھی تھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔آؤ میں تمہیں ایک
تحریر لکھ دوں جس کے بعد تم گمراہ نہیں ہو گے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے آخری دنوں کی بات
ہے۔اس پر حضرت عمر نے لوگوں سے کہا جو ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سخت بیمار ہیں
اور تمہارے پاس قرآن بھی ہے۔تمہارے لیے اللہ کی کتاب کافی ہے۔گھر میں موجود لوگوں نے اختلاف کیا اور
تکرار کی۔بحث شروع ہو گئی۔اس پر ان میں سے بعض کہتے تھے کہ کاغذ قلم قریب لے آؤ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں ایسی
تحریر لکھ دیں جس کے بعد تم گمراہ نہیں ہو گے اور ان میں سے بعض وہ بات کہہ رہے تھے جو حضرت عمر نے کہی کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف نہ دو۔پھر جب انہوں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے پاس بہت باتیں
کہیں یعنی بحث شروع ہو گئی اور اختلاف کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چلے جاؤ یہاں سے۔(صحیح مسلم کتاب الوصیت باب الوصية لمن ليس له شيء يوصى فيه حديث 4234)
یہ مسلم کی روایت ہے۔اس کی کچھ تفصیل بخاری میں بھی ہے۔وہاں عبید اللہ بن عبد اللہ سے مروی ہے۔انہوں نے حضرت ابن عباس سے روایت کی ہے۔وہ کہتے تھے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ کی بیماری نے سخت
حملہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے پاس کوئی لکھنے کا سامان لاؤ تا میں تمہیں ایک ایسی تحریر لکھ دوں کہ
جس کے بعد تم بھولو نہیں۔حضرت عمرؓ نے ارد گر دلوگوں کو کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اس وقت بیماری نے غلبہ کیا ہے
اور ہمارے پاس اللہ کی کتاب ہے یعنی قرآن کریم ہے جو ہمارے لیے کافی ہے۔اس لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو تکلیف دینے کی ضرورت نہیں۔اس پر انہوں نے آپس میں اختلاف کیا اور شور بہت ہو گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا اٹھو میرے پاس سے چلے جاؤ۔میرے پاس جھگڑنا نہیں چاہیے۔اس پر حضرت ابن عباس باہر چلے گئے۔وہ کہا
کرتے تھے کہ بڑا نقصان سارے کا سارا یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لکھنے سے روک دیا۔(صحيح البخارى كتاب العلم باب کتاب العلم حدیث 114)
اس کی تشریح میں حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے جو لکھا ہے۔اس کا کچھ حصہ بیان کرتا
ہوں کہ "لَا تَضِلُّوا بَعْدَهُ " یہ الفاظ جو حدیث میں ہیں۔یہ امر واضح کر دیا ہے کہ آخری وقت میں بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی فکر رہی۔
خطبات مسرور جلد 19
344
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
لَا تَضِلُّوا بَعْدَهُ
کہ کہیں تم بھول نہ جاؤ۔تحریر لکھ دوں۔ضلال کے معنی بھولنا بھی ہوتے ہیں " بھول کر راہ سے بے راہ
ہو جانا بھی ہیں۔غَلَبَهُ الْوَجَعُ۔یعنی آپ کو بیماری نے نڈھال کر دیا ہے کہیں تکلیف بڑھ نہ جائے۔" عمر نے جو
بات کی تھی یہ اس کے الفاظ ہیں۔شاہ صاحب لکھتے ہیں کہ " اور آپ کے فوت ہو جانے کا تو ہم بھی حضرت عمر کو نہیں تھا۔عِندَنَا كِتَابُ اللهِ حَسْبُنَا
حضرت عمر نے " جب یہ کہا تھا تو یہ اس لئے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
مَا فَرَّطْنَا فِي الكتب مِنْ شَيْءٍ (الانعام: 39)"
بہ سورت انعام میں ہے اور پھر : "تبيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ (النحل: 90)
یعنی یہ کتاب ہر بات کو واضح کر کے بیان کرتی ہے۔ہم نے اس میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔" پھر لکھتے ہیں کہ
"لَا يَنْبَغِي عِنْدِي التَّنَازُعُ
یعنی بعض لوگ جن کے جذبات حضرت عمرؓ کی طرح رقیق تھے انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں تکلیف
نہیں دینی چاہئے اور بعض نے کہا کہ حکم کی تعمیل کرنی چاہئے " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فرمایا تو لے آؤ قلم
دوات۔"مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو چلے جانے کا حکم دیا جب آپس میں بحث شروع ہو گئی " اور فرمایا
کہ میرے پاس شور نہ کرو۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو کتاب اللہ کی عزت کا اس حالت بیقراری میں بھی اس
کو
قدر پاس تھا کہ حضرت عمر کی بات سننے کے بعد کاغذ، قلم، دوات منگوانے کا ارادہ نہیں فرمایا جیسا کہ بخاری کی دوسری
روایتوں سے معلوم ہو گا کہ آپ اس واقعہ کے بعد بھی چند روز زندہ رہے اور اس دن کچھ اور وصیتیں بھی کی ہیں مگر
اس خیال کا اعادہ نہیں فرمایا " یعنی اس بات کو دوبارہ نہیں فرمایا " ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جن احکام کے لکھوانے کی
ضرورت سمجھی تھی وہ کتاب اللہ میں موجود تھے۔گویا کہ قرآن مجید سے چمٹے رہنے کی تاکید فرمانا چاہتے تھے اور آپ نے حضرت عمرؓ کی تائید کی اور خاموش
ہو رہے۔یہ وہ ادب ہے جس کی پر وا نام نہاد علماء کو نہیں ہوتی۔" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن کریم کا یہ ادب
تھا جس کی پر وا نام نہاد علماء کو نہیں ہوتی۔شاہ صاحب آگے لکھتے ہیں۔" ایک رائے کاجو اظہار کر بیٹھیں تو پھر وہ اسے
وحی الہی کی طرح سمجھتے ہیں۔" پھر لکھتے ہیں کہ " ہمیں اس پاکیزہ نمونہ کو کبھی بھولنا نہیں چاہئے "جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا پاکیزہ نمونہ تھا۔"کتاب اللہ کے سامنے سب دوسری باتیں کالعدم ہیں۔"
(صحیح البخاری کتاب العلم باب کتاب العلم حدیث 114 مترجم از سید زین العابدین ولی اللہ شاہ جلد 1 صفحہ 190 شائع کر دہ نظارت اشاعت ربوہ)
عروہ بن زبیر نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم فوت ہو گئے اور حضرت ابو بکر اس وقت سُنح میں تھے۔سُنح بھی مدینہ سے دو میل کے فاصلہ پر ایک
ہے۔اسماعیل نے کہا یعنی مضافات میں تھے۔جب وفات کی خبر سنی تو حضرت عمر کھڑے ہوئے۔حضرت ابو بکر
تو باہر مضافات میں گئے ہوئے تھے لیکن جب وفات کی خبر ہوئی تو یہ خبر سن کر حضرت عمر کھڑے ہوئے اور کہنے
خطبات مسرور جلد 19
345
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
لگے اللہ کی قسم !رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے۔حضرت عائشہ کہتی تھیں۔حضرت عمر کہا کرتے تھے
بخدا ! میرے دل میں یہی بات آئی تھی۔اور انہوں نے کہا یعنی حضرت عمرؓ نے کہا کہ اللہ آپ کو ضرور ضرور اٹھائے
گا تا بعض آدمیوں کے ہاتھ پاؤں کاٹ دے۔اتنے میں حضرت ابو بکر آگئے۔حضرت عمر یہ ماننے کو تیار نہیں
تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ دوبارہ زندہ ہو جائیں گے۔اتنے میں
حضرت ابو بکر آگئے۔انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ سے کپڑا ہٹایا۔آپ کو بوسہ دیا۔کہنے لگے
میرے ماں باپ آپ پر قربان۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم زندگی میں بھی اور موت کے وقت بھی پاک وصاف ہیں۔اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اللہ آپ کو کبھی دو موتیں نہیں چکھائے گا۔یہ کہہ کر حضرت ابو بکر باہر چلے گئے یعنی لوگوں کے پاس گئے اور کہنے لگے۔اے قسم کھانے والے ٹھہر
جا۔یعنی حضرت عمرؓ کو مخاطب کیا اور فرمایا قسم کھانے والے ٹھہر جا۔جب حضرت ابو بکر بولنے لگے تو حضرت عمرؓ بیٹھ
گئے۔حضرت ابو بکر نے حمد و ثنا بیان کی اور کہا کہ :
الا مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ
مَاتَ، وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ لَا يَمُوتُ۔کہ دیکھو جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پوجتا تھا سن لے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو یقینا فوت ہو گئے ہیں اور جو
اللہ کو پوجتا تھا تو اسے یادر ہے کہ اللہ زندہ ہے کبھی نہیں مرے گا اور حضرت ابو بکڑ نے یہ آیت پڑھی۔إِنَّكَ مَيْتُ وَإِنَّهُمْ مَّيْتُونَ (الزمر:31)
کہ تم بھی مرنے والے ہو اور وہ بھی مرنے والے ہیں۔پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی:
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَائِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَ
مَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَ اللهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِى الله الشكرين۔(آل عمران : 145)
کہ محمد صرف اللہ کے رسول ہیں۔آپ سے پہلے سب رسول فوت ہو چکے ہیں تو پھر کیا اگر آپ فوت ہو
جائیں یا قتل کیے جائیں تو تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے اور جو کوئی اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائے تو وہ اللہ کو ہر گز
نقصان نہ پہنچا سکے گا اور عنقریب اللہ شکر کرنے والوں کو بدلہ دے گا۔سلیمان کہتے تھے یہ سن کر لوگ اتنے روئے
کہ ہچکیاں بندھ گئیں۔(صحیح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی باب قول النبى لو كنت متخذا خليلا حديث 3667 ،3668)
(فرہنگ سیرت صفحہ 157 زوار اکیڈمی پہلی کیشنزار دو بازار کراچی 2003ء)
حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! ایسا معلوم ہوا کہ گویا لوگ اس وقت تک کہ حضرت ابو بکڑ نے
وہ آیت پڑھی جانتے ہی نہ تھے کہ اللہ نے یہ آیت بھی نازل کی تھی۔گویا تمام لوگوں نے ان سے یہ آیت سیکھی۔پھر
لوگوں میں سے جس آدمی کو بھی میں نے سنا یہی آیت پڑھ رہا تھا۔زہری کہتے تھے سعید بن مسیب نے مجھے بتایا کہ
حضرت عمر نے کہا اللہ کی قسم جو نبی کہ میں نے ابو بکر کو یہ آیت پڑھتے سنائیں اس قدر گھبرایا کہ دہشت کے
خطبات مسرور جلد 19
346
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
مارے میرے پاؤں مجھے سنبھال نہ سکے اور میں زمین پر گر گیا۔جب میں نے حضرت ابو بکر کو یہ آیت پڑھتے سناتو
میں نے جان لیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں۔(صحيح البخاری کتاب المغازى باب مرض النبی و وفاته حديث 4454)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرماتے ہیں۔عربی کے الفاظ بھی حدیث میں آپ
نے quote فرمائے ہیں تو اس کے بجائے میں ترجمہ پڑھ دیتا ہوں۔الفاظ تو جب چھپے گا اس میں آجائیں گے۔آپ
فرماتے ہیں کہ :
صحیح بخاری میں جو اصح الکتب کہلاتی ہے مندرجہ ذیل عبارت ہے۔" عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ خَرَجَ وَ عُمَرُ يُكَلِّمُ النَّاسَ فَقَالَ اجْلِسْ يَا عُمَرُ فَأَبِي عُمَرُ أَنْ
يَجْلِسَ فَأَقْبَلَ النَّاسُ إِلَيْهِ وَتَرَكُوْا عُمَرَ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ أَمَّا بَعْدُ مَنْ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَمَنْ
كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللهَ حَنْ لا يَمُوتُ قَالَ اللهُ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ إِلَى
الشَّاكِرِينَ وَقَالَ وَاللَّهِ كَانَ النَّاسَ لَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ هَذِهِ الآيَةَ حَتَّى تَلَاهَا أَبُو بَكْرٍ فَتَلَقَّاهَا مِنْهُ النَّاسُ كُلُّهُمْ
فَمَا أَسْمَعُ بَشَرًا مِنَ النَّاسِ إِلَّا يَتْلُوهَا أَنَّ عُمَرًا قَالَ وَاللهِ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ سَمِعْتُ آبَا بَكْرٍ تَلَاهَا فَعَقِرْتُ حَتَّى مَا
يُقِلُّنِي رِجْلَايَ وَحَتَّى أَهْوَيْتُ إِلَى الْأَرْضِ حَتَّى سَمِعْتُهُ تَلَاهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ۔یعنی۔ابن عباس سے روایت ہے کہ ابو بکر نکالا ( یعنی بروز وفات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم) اور عمر
لوگوں سے کچھ باتیں کر رہا تھا ( یعنی کہہ رہا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے بلکہ زندہ ہیں۔) پس
ابو بکر نے کہا کہ اے عمر ! بیٹھ جا۔مگر عمرؓ نے بیٹھنے سے انکار کیا۔پس لوگ ابو بکر کی طرف متوجہ ہو گئے اور عمر کو
چھوڑ دیا۔پس ابو بکڑ نے کہا کہ بعد حمد وصلوٰۃ واضح ہو کہ جو شخص تم میں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پرستش کرتا ہے
اس کو معلوم ہو کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) فوت ہو گئے اور جو شخص تم میں سے خدا کی پرستش کرتا ہے تو خدازندہ
ہے جو نہیں مرے گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت پر دلیل یہ ہے کہ خدا نے فرمایا ہے کہ محمد مصرف ایک
رسول ہے اور اس سے پہلے تمام رسول اس دنیا سے گذر چکے ہیں یعنی مر چکے ہیں اور حضرت ابو بکر نے الشاکرنین
تک یہ آیت پڑھ کر سنائی۔" پھر آپ لکھتے ہیں کہ " کہا راوی نے پس بخدا گویا لوگ اس سے بے خبر تھے کہ یہ آیت
بھی خدا نے نازل کی ہے اور ابو بکر کے پڑھنے سے ان کو پتہ لگا۔پس اس آیت کو تمام صحابہ نے ابو بکڑ سے سیکھ لیا اور کوئی بھی صحابی یا غیر صحابی باقی نہ رہا جو اِس آیت کو
پڑھتانہ تھا اور عمر نے کہا کہ بخدا میں نے یہ آیت ابو بکر سے ہی سنی جب اس نے پڑھی۔پس میں اس کے سننے سے
ایسا بے حواس اور زخمی ہو گیا ہوں کہ میرے پیر مجھے اٹھا نہیں سکتے اور میں اس وقت سے زمین پر گر ا جاتا ہوں جب
سے کہ میں نے یہ آیت پڑھتے سنا اور یہ کلمہ کہتے سنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے۔"حضرت مسیح
موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ " اور اس جگہ قسطلانی شرح بخاری کی یہ عبارت ہے۔وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يُكَلِّمُ النَّاسَ يَقُولُ لَهُمْ مَا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ يا الله وَلَا يَمُوْتُ حَتَّى يَقْتُلَ
خطبات مسرور جلد 19
الْمُنَافِقِينَ
347
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
یعنی حضرت عمر رضی اللہ عنہ لوگوں سے باتیں کرتے تھے اور کہتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فوت نہیں ہوئے اور جب تک منافقوں کو قتل نہ کرلیں فوت نہیں ہوں گے۔" پھر آپ فرماتے ہیں" اور ملل و
نحل شہرستانی میں اس قصہ کے متعلق یہ عبارت ہے۔قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَنْ قَالَ اَنَّ مُحَمَّدًا مَاتَ فَقَتَلْتُهُ بِسَيْفِي هَذَا وَإِنَّمَا رُفِعَ إِلَى السَّمَاءِ
كَمَارُفِعَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامَ وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ قُحَافَة مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ
مَاتَ وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ الَهَ مُحَمَّدٍ فَإِنَّهُ حَقٌّ لَا يَمُوتُ وَقَرَءَ هَذِهِ الْآيَةَ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ
مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ آفَائِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ (آل عمران:145) فَرَجَعَ الْقَوْمُ إِلَى قَوْلِهِ
" اس کا ترجمہ یہ ہے کہ عمر خطاب کہتے تھے کہ جو شخص یہ کہے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فوت ہو گئے تو میں اپنی اسی تلوار سے اس کو قتل کر دوں گا بلکہ وہ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں جیسا کہ عیسی بن مریم
اٹھائے گئے اور ابو بکر نے کہا کہ جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا ہے تو وہ تو ضرور فوت ہو گئے ہیں اور جو
شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کی عبادت کرتا ہے تو وہ زندہ ہے۔نہیں مرے گا یعنی ایک خدا ہی میں یہ صفت
ہے کہ وہ ہمیشہ زندہ ہے اور باقی تمام نوع انسان و حیوان پہلے اس سے مر جاتے ہیں کہ ان کی نسبت خلود کا گمان
ہو۔" ہمیشہ رہنے کا گمان بھی ہو۔وہ اس سے پہلے ہی مر جاتے ہیں۔" اور پھر حضرت ابو بکڑ نے یہ آیت پڑھی جس کا
یہ ترجمہ ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) رسول ہیں اور سب رسول دنیا سے گذر گئے۔کیا اگر وہ فوت ہو گئے یا قتل
کئے گئے تو تم مرتد ہو جاؤ گے۔تب لوگوں نے اس آیت کو سن کر اپنے خیالات سے رجوع کر لیا۔اب سوچو کہ
حضرت ابو بکر کا اگر قرآن سے یہ استدلال نہیں تھا کہ تمام نبی فوت ہو چکے ہیں اور نیز اگر یہ استدلال صریح اور
قَطْعِيَّةُ الدَّلالت نہیں تھا تو وہ صحابہ جو بقول آپ کے ایک لاکھ سے بھی زیادہ تھے۔" یعنی وہاں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام دلیل دے رہے ہیں اور بتانے والے کو بتا رہے ہیں کہ صحابہ جو بقول آپ کے ایک لاکھ سے بھی زیادہ
تھے ، " محض ظنی اور شکی امر پر کیونکر قائل ہو گئے اور کیوں یہ حجت پیش نہ کی کہ یا حضرت
!یہ آپ کی دلیل ناتمام
ہے اور کوئی نص قطعية الدلالت آپ کے ہاتھ میں نہیں۔کیا آپ اب تک اس سے بے خبر ہیں کہ قرآن ہی آیت رافِعُكَ إِلَيَّ میں حضرت مسیح کا بَجِسْمِهِ
الْعُنْصُرِی آسمان پر جانابیان فرماتا ہے۔کیا بَلْ رَفَعَهُ اللهُ الله بھی آپ نے نہیں سنا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا آسمان پر جانا آپ کے نزدیک کیوں مُستَبعَذ ہے بلکہ صحابہ نے جو مذاق قرآن سے واقف تھے آیت کو سن
کر اور لفظ خَلَتْ کی تشریح فقرہ آفان مَّاتَ أَوْ قُتِلَ میں پاکر فی الفور اپنے پہلے خیال کو چھوڑ دیا۔ہاں ان کے دل
آنحضرت کی موت کی وجہ سے سخت غمناک اور چور ہو گئے اور ان کی جان گھٹ گئی اور حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ اس
آیت کے سننے کے بعد میری یہ حالت ہو گئی ہے کہ میرے جسم کو میرے پیر اٹھا نہیں سکتے اور میں زمین پر گرا جاتا
ہوں۔سبحان اللہ کیسے سعید اور وَفَّافُ عِنْدَ القُرآن تھے کہ جب آیت میں غور کر کے سمجھ آگیا کہ تمام گذشتہ نبی
خطبات مسرور جلد 19
348
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
فوت ہو چکے ہیں تب بجز اس کے کہ رونا شروع کر دیا اور غم سے بھر گئے اور کچھ نہ کہا۔"
(تحفه غزنویه روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 579 تا 583)
پھر ایک اور موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: "حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ فرمانا کہ جو
شخص حضرت سید نا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ کلمہ منہ پر لائے گا کہ وہ مر گئے ہیں تو میں اس کو اپنی اسی
تلوار سے اس کو قتل کر دوں گا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر کو اپنے کسی خیال کی وجہ سے آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر بہت غلو ہو گیا تھا اور وہ اس کلمہ کو جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) مر گئے، کلمہ کفر
اور ارتداد سمجھتے تھے۔خدا تعالیٰ ہزار ہا نیک اجر حضرت ابو بکر کو بخشے کہ جلد تر ا نہوں نے اس فتنہ کو فرو کر دیا اور نص
صریح کو پیش کر کے بتلا دیا کہ گذشتہ تمام نبی مر گئے ہیں۔اور جیسا کہ انہوں نے مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی وغیرہ
کو قتل کیا۔در حقیقت اس تصریح سے بھی بہت سے فیج اعوج کے کذابوں کو تمام صحابہ کے اجتماع سے قتل کر دیا۔"
یعنی جس طرح وہ جھوٹا قتل کیا اسی طرح یہ جو ایک نظریہ تھا اس کا بھی خاتمہ کر دیا۔"گو یا چار کذاب نہیں بلکہ پانچ
کذاب مارے۔" پھر آپ فرماتے ہیں کہ " یا الہی ان کی جان پر کروڑ بار حمتیں نازل کر۔آمین۔اگر اس جگہ خَلت
کے یہ معنے کئے جائیں کہ بعض نبی زندہ آسمان پر جابیٹھے ہیں تب تو اس صورت میں حضرت عمر حق بجانب ٹھہرتے
ہیں اور یہ آیت ان کو مضر نہیں بلکہ ان کی مؤید ٹھہرتی ہے۔لیکن اس آیت کا اگلا فقرہ جو بطور تشریح ہے یعنی آفائِن
ماتَ اَوْ قُتِل (ال عمران : 145) جس پر حضرت ابو بکر کی نظر جاپڑی ظاہر کر رہا ہے کہ اس آیت کے یہ معنے لینا کہ
تمام نبی گذر گئے گو مر کر گذر گئے یا زندہ ہی گزر گئے یہ دجل اور تحریف اور خدا کی منشاء کے بر خلاف ایک عظیم افترا
ہے اور ایسے افتر اعمد ا کرنے والے جو عدالت کے دن سے نہیں ڈرتے اور خدا کی اپنی تشریح کے بر خلاف الٹے معنے
کرتے ہیں وہ بلاشبہ ابدی لعنت کے نیچے ہیں۔لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس وقت تک اس آیت کا علم نہیں تھا
اور دوسرے بعض صحابہ بھی اسی غلط خیال میں مبتلا تھے اور اس سہو و نسیان میں گر فتار تھے جو مقتضائے بشریت ہے
اور ان کے دل میں تھا کہ بعض نبی اب تک زندہ ہیں اور پھر دنیا میں آئیں گے۔پھر کیوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ان کی مانند نہ ہوں لیکن حضرت ابو بکر نے تمام آیت پڑھ کر اور آفَائِن ماتَ أَوْ قُتِل سنا کر دلوں میں بٹھا دیا کہ
خَلَتْ کے معنے دو قسم میں ہی محصور ہیں۔1۔حتف آنف سے مرنا یعنی طبعی موت "مر نا اور "2۔مارے جانا۔تب
مخالفوں نے اپنی غلطی کا اقرار کیا اور تمام صحابہ اِس کلمہ پر متفق ہو گئے کہ گذشتہ نبی سب مر گئے ہیں اور فقرہ آفائِن
ماتَ أَوْ قُتِل کا بڑا ہی اثر پڑا اور سب نے اپنے مخالفانہ خیالات سے رجوع کر لیا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ "
(تحفہ غزنویہ روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 581-582 حاشیہ)
یہ تحفہ غزنویہ میں آپ نے بیان فرمایا ہے۔پھر ایک اور جگہ بیان فرماتے ہیں کہ " تمام صحابہ کی شہادت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی وفات پر یہ ہوئی ہے کہ سب نبی مر گئے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کہا کہ ابھی نہیں مرے اور تلوار کھینچ کر کھڑے ہو جاتے ہیں مگر حضرت ابو بکر صدیق
رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر یہ خطبہ پڑھتے ہیں کہ :
خطبات مسرور جلد 19
349
مَا مُحَمَّد إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021 ء
اب اس موقعہ پر جو ایک قیامت ہی کا میدان تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے رخصت ہو
چکے ہیں اور کل صحابہ جمع ہیں۔یہاں تک کہ اسامہ کا لشکر بھی روانہ نہیں ہوا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے کہنے پر
حضرت ابو بکر بآواز بلند کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور اس پر استدال کرتے ہیں ما مُحمد إِلَّا
رسُول سے۔اب اگر صحابہ کے وہم و گمان میں بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی ہوتی تو ضرور بول اٹھتے مگر
سب خاموش ہو گئے اور بازاروں میں یہ آیت پڑھتے تھے اور کہتے تھے کہ گویا یہ آیت آج اتری ہے۔معاذ اللہ صحابہ منافق نہ تھے جو وہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے رعب میں آکر خاموش ہو رہے اور
حضرت ابو بکر کی تردید نہ کی۔نہیں اصل بات یہی تھی جو حضرت ابو بکر نے بیان کی۔اس لئے سب نے گردن جھکا
لی۔یہ ہے اجماع صحابہ کا۔حضرت عمر بھی تو یہی کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پھر آئیں گے۔اگر یہ
استدلال کامل نہ ہو تا ( اور کامل تب ہی ہو تا کہ کسی قسم کا استثناءنہ ہوتا کیونکہ اگر حضرت عیسی زندہ آسمان پر چلے گئے
تھے اور انہوں نے پھر آنا تھا تو پھر یہ استدلال کیا یہ تو ایک مسخری ہوتی ) تو خود حضرت عمر ہی تردید کرتے۔"
(ملفوظات جلد 1 صفحہ 440-441)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس واقعہ کو مختلف جگہوں پر بار بار بیان کیا ہے۔میں نے جو مختلف
واقعات بیان کیے ہیں تو وہ اس لیے ہے کہ وہ لوگ جو حضرت عیسی کو زندہ آسمان پر بیٹھا تصور کرتے ہیں ان کے دماغ
سے یہ خیال نکالا جائے کہ کوئی بشر بھی زندہ آسمان پر نہیں گیا اور نہ جاسکتا ہے اور اسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام
بھی وفات پاچکے ہیں۔حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں ایک دفعہ میں ان کے ساتھ جارہا
تھا اور اپنے کسی کام کے واسطے جاتے تھے۔ان کے ہاتھ میں کوڑا تھا اور میرے سوا اور کوئی ان کے ساتھ نہ تھا اور وہ
اپنے آپ سے باتیں کر رہے تھے اور اپنے پیروں کی پچھلی طرف کو ڑ مارتے جاتے تھے۔پس یکا یک میری طرف مڑ
کر کہنے لگے۔اے ابن عباس ! کیا تم جانتے ہو کہ جس روز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی ہے میں نے وہ بات
کیوں کہی تھی یعنی حضور کا وصال نہیں ہوا ہے اور جو ایسا کہے گا اسے میں تلوار سے ماروں گا۔حضرت ابن عباس کہتے
ہیں۔میں نے کہا: اے امیر المومنین ! میں نہیں جانتا۔آپؐ ، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ ہی واقف ہوں گے۔یعنی
حضرت عمر کو کہا کہ آپ ہی واقف ہوں گے کہ کیوں کہی تھی۔حضرت عمرؓ فرمانے لگے کہ اللہ کی قسم ! اس کا باعث یہ
تھا کہ میں اس آیت کو پڑھا کر تا تھا کہ
وَكَذلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُوْلُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا
(البقره:144)
اور اسی طرح ہم نے تمہیں وسطی امت بنادیا تا کہ تم لوگوں پر نگران ہو جاؤ اور رسول تم پر نگر ان ہو
جائے۔اور اللہ کی قسم ! میں یہ سمجھتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت میں زندہ رہ کر ان کے اعمال کے
خطبات مسرور جلد 19
350
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
گواہ ہوں گے۔پس اس سبب سے میں نے اس روز وہ گفتگو کی تھی جو میں نے کی تھی۔(سیرت ابن هشام صفحه 901دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت ابو بکر کی خلافت کے بارے میں بخاری میں جو ذکر ملتا ہے وہ پہلے بھی بیان ہوا ہے۔دوبارہ میں
بیان کرتا ہوں کہ انصار بنی ساعدہ کے گھر حضرت سعد بن عبادہ کے پاس اکٹھے ہوئے اور کہنے لگے کہ ایک امیر ہم
میں سے ہو اور ایک امیر تم میں سے۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمر بن خطاب اور حضرت ابوعبیدہ بن جراح ان کے
پاس گئے۔حضرت عمرؓ بولنے لگے تو حضرت ابو بکر نے انہیں خاموش کیا۔حضرت عمر کہتے تھے کہ اللہ کی قسم ! میں
نے جو بولنا چاہا تھا تو اس لیے کہ میں نے ایسی تقریر تیار کی تھی جو مجھے بہت پسند آتی تھی۔مجھے ڈر تھا کہ حضرت ابو بکر
اس تک نہ پہنچ سکیں گے یعنی ویسا نہیں بول سکیں گے۔پھر اس کے بعد حضرت ابو بکر نے تقریر کی اور ایسی تقریر کی جو
بلاغت میں تمام لوگوں کی تقریروں سے بڑھ کر تھی۔انہوں نے اپنی تقریر کے اثنا میں کہا کہ ہم امیر ہیں اور تم وزیر ہو۔انصار کو کہا تم وزیر ہو۔حباب بن منذر نے یہ سن کر کہا ہر گز نہیں۔اللہ کی قسم ! ہر گز نہیں۔بخدا ہم ایسا نہیں کریں گے۔ایک امیر ہم میں سے ہو گا اور ایک امیر آپ میں سے۔حضرت ابو بکڑ نے کہا نہیں بلکہ امیر ہم ہیں اور تم وزیر ہو کیونکہ یہ
قریش لوگ ( بلحاظ نسب) تمام عربوں سے اعلیٰ ہیں اور بلحاظ محسب وہ قدیمی عرب ہیں۔اس لیے عمر یا ابوعبیدہ کی بیعت
کرو۔حضرت عمر نے کہا نہیں۔بلکہ حضرت عمرؓ نے حضرت ابو بکر کو کہا کہ ہم تو آپ کی بیعت کریں گے کیونکہ آپ
ہمارے سردار ہیں اور ہم میں سے بہتر ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم میں سے زیادہ پیارے ہیں۔یہ کہہ کر
حضرت عمر نے حضرت ابو بکر کا ہاتھ پکڑا اور ان سے بیعت کی اور لوگوں نے بھی ان سے بیعت کی۔(صحيح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبي باب قول النبى لو كنت متخذا خليلا حديث 3668)
جب حضرت عمرؓ نے حضرت ابو بکر کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ ہماری بیعت لیں اور ساتھ ہی حضرت عمرؓ نے
حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی اور عرض کی کہ اے ابو بکر ! آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا کہ آپ
نماز پڑھایا کریں۔پس آپ ہی خلیفة اللہ ہیں۔ہم آپ کی بیعت اس لیے کرتے ہیں کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے ہم سے زیادہ محبوب ہیں۔مرتدین کے فتنہ کے بارے میں سیرت ابن ہشام میں لکھا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات ہوئی تو مسلمانوں کے مصائب بڑھ گئے۔ابن اسحاق یہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ سے مجھے وہ روایت پہنچی۔آپ
کہتی ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو عرب مرتد ہو گئے اور یہودو نصاری اٹھ کھڑے ہوئے
اور نفاق ظاہر ہو گیا۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ کے بعد حضرت ابو بکر
خلیفہ ہوئے اور عربوں میں سے جس نے کفر کرنا تھا کفر کیا تو حضرت عمر بن خطاب نے حضرت ابو بکر سے کہا کہ آپ
لوگوں سے کیسے لڑیں گے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ ان لوگوں سے
(سیرت ابن هشام صفحه 903 باب تكفينه و دفنه دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
لڑائی کروں یہاں تک کہ وہ لَا اِلهَ اِلَّا اللہ کا اقرار کریں یعنی جو لا اِلهَ اِلَّا اللہ کا اقرار کرنے والے ہیں ان سے لڑنا
خطبات مسرور جلد 19
351
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021ء
نہیں ہے اور جو شخص لا إِلهَ إِلَّا اللہ کا اقرار کرے گا وہ مجھ سے اپنا مال اور جان بچالے گا سوائے کسی حق کی بنا پر اور
اس کا حساب اللہ کے ذمہ ہے تو حضرت ابو بکر نے کہا: اللہ کی قسم !جو بھی نماز اور زکوۃ کے درمیان فرق کرے گا
میں اس سے لڑوں گا کیونکہ زکوۃ مال کا حق ہے اور اللہ کی قسم! اور اگر انہوں نے مجھے ایک گھٹنا باندھنے والی رسی
دینے سے بھی انکار کیا جو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتے تھے تو اس کے نہ دینے پر بھی ان سے لڑوں گا۔حضرت عمر بن خطاب کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! پھر میں نے دیکھا کہ اللہ نے حضرت
ابو بکر کا لڑائی کے لیے سینہ کھول
دیا تو میں سمجھ گیا کہ یہ حق ہی ہے۔(صحيح البخاري كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة باب الاقتداء بسنن رسول الله حدیث 7284،7285)
حضرت اسامہ بن زید کے لشکر کی روانگی کے وقت حضرت ابو بکر نے حضرت اسامہ کو بعض ہدایات
فرمائیں۔حضرت اسامہ سوار تھے اور حضرت ابو بکر ان کے ساتھ پیدل چل رہے تھے۔حضرت اسامہ نے
درخواست کی کہ آپ سوار ہوں وگرنہ میں بھی سواری سے اتر جاؤں گا۔حضرت ابو بکڑ نے فرمایا کہ تم نہ اتر و اور اللہ
کی قسم ! میں سوار نہیں ہوں گا۔فرمایا: اور مجھے کیا ہوا ہے کہ میں اپنے پاؤں کو کچھ دیر اللہ کے راستے میں غبار آلود نہ
کروں کیونکہ غازی کے ہر قدم کے عوض جو وہ اٹھاتا ہے سات سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کے ساتھ سات سو
درجات بلند ہوتے ہیں اور اس کی سات سو خطائیں معاف کی جاتی ہیں۔ہدایت دینے کے بعد حضرت ابو بکر نے
حضرت اسامہ سے فرمایا: اگر تم مناسب سمجھو تو عمر کے ذریعہ میری مدد کرو۔یعنی حضرت اسامہ سے عمر کو اپنے پاس
روکنے کی اجازت چاہی کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ کو اس لشکر میں شامل فرمایا تھا۔تو حضرت اسامہ
نے آپ کو اس کی اجازت دے دی۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 246 ، ذكر أول أمر أبى بكر في خلافته، دارالکتب العلمية بيروت 1987ء)
حضرت ابو بکر کے دور میں جنگ یمامہ میں ستر حفاظ قرآن شہید ہوئے تو اس بارے میں حضرت زید بن ثابت
انصاری روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر نے مجھ کو جب یمامہ کے لوگ شہید کیے گئے بلا بھیجا اور اس وقت ان
کے پاس حضرت عمررؓ تھے۔حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا: عمر میرے پاس آئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ یمامہ کی جنگ
میں لوگ بہت شہید ہو گئے ہیں اور مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں اور لڑائیوں میں بھی قاری نہ مارے جائیں اور اس طرح
قرآن کا بہت ساحصہ ضائع ہو جائے گا۔سوائے اس کے کہ تم قرآن کو ایک جگہ جمع کر دو اور میری رائے یہ ہے کہ
آپ قرآن کو ایک جگہ جمع کریں۔حضرت ابو بکر نے فرمایا: میں نے عمرؓ سے کہا کہ میں ایسی بات کیسے کروں جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کی ؟ عمر نے کہا اللہ کی قسم ! آپ کا یہ کام اچھا ہے۔عمر مجھے بار بار یہی کہتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے اس کے لیے میرا سینہ کھول دیا اور اب میں بھی وہی
مناسب سمجھتا ہوں جو عمرؓ نے مناسب سمجھا۔حضرت زید بن ثابت نے کہا اور اس وقت حضرت عمر ان کے پاس بیٹھے
ہوئے تھے اور خاموش بیٹھے تھے ، بات نہیں کرتے تھے۔پھر حضرت ابو بکر نے فرمایا تم جو ان عقلمند آدمی ہو اور ہم تم
پر کوئی بدگمانی نہیں کرتے۔تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی لکھا کرتے تھے۔
خطبات مسرور جلد 19
352
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جون 2021 ء
اس لیے قرآن جہاں جہاں ہو تلاش کرو اور اس کو لے کر ایک جگہ جمع کر دو۔حضرت زید بن ثابت کہتے
ہیں اور اللہ کی قسم ! اگر وہ پہاڑوں میں سے کسی پہاڑ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کا مجھے مکلف کرتے تو مجھ پر
یہ کام اتنا بو جھل نہ ہو تا جتنا کہ یہ کام جس کے کرنے کے لیے انہوں نے مجھے حکم دیا یعنی قرآن کریم جمع کرنا۔میں
نے کہا آپ دونوں وہ کام کیسے کرتے ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا۔حضرت ابو بکڑ نے فرمایا: اللہ کی قسم !وہ
اچھا کام ہے۔میں ان سے بار بار کہتا رہا یہاں تک کہ اللہ نے میر اسینہ اس امر کے لیے کھول دیا جس کے لیے اللہ نے
حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کا سینہ کھولا تھا۔میں کھڑا ہو گیا اور قرآن مجید کی تلاش کرنے لگا۔اسے چمڑے کے پرچوں اور کندھے کی ہڈیوں اور کھجوروں کی ٹہنیوں اور لوگوں کے سینوں سے اکٹھا
کرنے لگا۔یہاں تک کہ میں نے سورہ توبہ کی دو آیتیں حضرت خزیمہ انصاری کے پاس پائیں۔وہ ان کے سوا میں نے
کسی کے پاس نہ پائیں اور وہ یہ ہیں: لَقَدْ جَاءَ كُمْ رَسُولٌ مِنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيْضٌ عَلَيْكُمْ
بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيْمٌ - (التوبة: 128)
یعنی یقینا تمہارے پاس تمہی میں سے ایک رسول آیا۔اسے بہت شاق گزرتا ہے جو تم تکلیف اٹھاتے ہو اور
وہ تم پر بھلائی چاہتے ہوئے حریص رہتا ہے۔مومنوں کے لیے بے حد مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔حدیث
میں صرف اس آیت کا ذکر ہے ویسے دو آیات لکھا ہوا ہے شاید اگلی آیت بھی ہو۔پھر روایت ہے کہ وہ ورق جس پہ قرآن مجید جمع کیا گیا تھا وہ حضرت ابو بکر کے پاس رہے یہاں تک
کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو وفات دے دی۔پھر حضرت عمرؓ کے پاس رہے یہاں تک کہ اللہ نے ان کو وفات دے
دی۔پھر حضرت حفصہ بنت عمر کے پاس رہے۔پھر بعد میں ان سے بھی جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے حضرت عثمان
نے لے لیے تھے۔(صحيح البخارى كتاب التفسير باب قوله لقد جاء كم رسول من انفسكم۔حدیث (4679)
ابھی یہ ذکر چل رہا ہے۔ان شاء اللہ تعالی آئندہ بھی ذکر ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 02 جولائی 2021ء جلد 28 شماره 53 صفحہ 05ت10)